چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام ارسون میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام چترال کے دورآفتادہ علاقہ ارسون میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا . جس میں چترال سکاوٹس کے ڈاکٹروں اور سول ڈاکٹروںنے مریضوں کا معائنہ کیا اور انھیں چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیسن دیا. کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے فری میڈ یکل کمیمپ کا دورہ کیا اور ارسون کے ستر سے زیادہ مستحق گھرانوں میں مفت راشن اور بچوں میں مٹھائی تقسیم کی .
اس موقع پر 44فرنٹیئیرفورس رجمنٹ کی طرف سے لگائے گئے پھلوںکے باغ کا بھی افتتاح کیا . کمانڈنٹ علاقے کے عمائدین سے بھی ملے . ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلیے ہر ممکن کوشسش اور تعاون کی یقین دہانی کی . علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا .