Chitral Times

گولین سیلاب کے ایک ہفتے بعد بھی آمدورفت بحال نہ ہوسکی،مکینوں کے مشکلات میں روز بہ روز اضافہ

چترال( نمائندہ چتراال ٹائمز ) گولین سیلاب کے ایک ہفتے بعد بھی آمدورفت کی بحالی ممکن نہ ہو سکی ہے ۔ ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی بنیادوں پر دریاء کے اوپر سیڑھیوں کے ذریعے پل بنا کر رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی ہے ۔ مگر اس پر سے ہر کسی کا گزرنا مشکل ہے ۔ اس لئے سیلاب سے خوفزدہ لوگ جانی خطرے کے پیش نظر مجبوری کے باوجود سفر کرنے سے گریزان ہیں ۔ راستےکی خرابی کے باعث امدادی کاموں اور امدادی پیکیج کی تقسیم میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

گولین کے معروف سماجی کارکن ریٹائرڈ صوبیدار محمد خان نے فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سیلاب کو آئے سات دن گزر گئے ہیں ۔ گھروں میں خوراک ختم ہو چکے ہیں ۔ دکانات اشیاء خوردو نوش سے خالی ہیں ۔ پائپ لائن بہہ جانے سے پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں ۔ جبکہ نہروں کا نظام مکمل طور پر برباد ہو چکا ہے ۔ اور فصلیں پانی کی نایابی کے باعث سوکھ گئے ہیں ۔ لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا جا سکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جب تک آمدورفت کا نظام بہتر نہیں بنایا جاتا ۔ تب تک لوگوں کی مشکلات میں کمی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے پینتیس فوڈ پیکج اتوار کے روز وادی کے بالائی گاوں کے لوگوں میں تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ وادی کی بڑی آبادی امدادی پیکج سے محروم ہے ۔

گولین کے عوامی حلقوں نے گولین سڑک ، واٹر سپلائی سکیم اور نہروں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ متاثرین ان مسائل کے حل کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پل نمبر ون سے پل ٹو تک سڑک ختم ہو چکی ہے ۔ پل نمبر تھری سے فش فارم تک سڑک بھی مکمل طور پر بہہ گیا ہے ۔ اس لئے سڑک کی بحالی کے بغیر متاثرین تک امداد نہیں پہنچائی جا سکتی ۔ مخیر ادارے سڑک نہ ہونے کے باعث متاثرین کی امداد سے قاصر ہیں ۔ لوگوں نے کہا ۔ ایک ہفتےسے ہیلی کاپٹر کا انتظار کیا جا رہاہے ۔ ایک مقامی شخص کی فصل کاٹ کر ہیلی پیڈ بنایا گیاہے ۔ لیکن ہیلی کاپٹر آیا اور نہ کسی کو ریسکیو کیاگیا ۔ جبکہ کئی ڈیلیوری کیسز اور دیگر مریض ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظار کر رہے ہیں ۔

درین اثناضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق انھوں نے گولین ویلی روڈ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے ۔ جس کیلے ماشیلک سے اگے ہیوی مشینری لگادی گئی ہے ۔ جس کی نگرانی اے اے سی چترال کررہے ہیں ۔

rescue 1122 activites in golain valley2 1
golan road1
golan road
rescue 1122 golan rescue activies2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37899

کوارڈنیٹر ٹو پرائم منسٹر احمد خان نیازی کا ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کادورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹرشمیم نے انہیں کرونا صورت حال بارے ہسپتال میں تمام تر انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پروزیر اعظم عمران خان کے کوارڈینیٹر احمد خان نیازی نے ڈاکٹر،نرسز اورپیرامیڈیکس اسٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کرونا وائرس کی وبا کی اس مشکل گھڑی میں ان کی کاوشوں کو سراہا اور بھر پور حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کرونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھیں،حکومت کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں ہرممکن مدد کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چترال آیاہوں تاکہ ان کا پیغام اپنے صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کر کے پہنچا سکوں تمام ہسپتالوں کا دورہ کرونگا کسی بھی ہسپتال کودرپیش مسائل سن کر متعلقہ حکام تک پہنچانے کی بھروپوکوشش کرونگا۔اس موقع پرہسپتال کمیٹی سے مختصرملاقات کی اس دوران حسین احمدنے ہسپتال میں ڈ ائی لیسز مشین کی مرمت اوردوسر ے جدید طبی مشینری کی فوری انسٹالیشن کامطالبہ کیا۔احمدخان نیازی نے کہاکہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات پر یقین رکھتی ہے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ،ضلعی کابینہ کے ارکان،ہاہرسے آئے ہوئے پارٹی قائدین اورچترال کے پارٹی ورکرزکثیرتعدادمیں موجودتھے۔

ahmad khan niazi visit to chitral 2
ahmad khan niazi visit to chitral 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37885

گولین ویلی کے متاثرین سیلاب کا چترال مستوج روڈ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سیلاب سے متاثرہ وادی گولین کے سینکڑوں افراد نے ہفتے کے روز چترال بونی روڈ پر مشیلک کے مقام پر احتجاج کیا ۔ متاثرین کامطالبہ ہے ۔ کہ گولین سڑک کو نالے کے پانی سے کافی اونچائی پر پہاڑ کاٹ کر تعمیر کیا جائے ۔ تاکہ بار بار نقصان سے بچا جا سکے ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ 108 میگاواٹ گولین ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر کے وقت ہیڈ تک پہنچنے کیلئے پکی سڑک نالے کے پانی کے ساتھ ساتھ تعمیر کی گئی تھی ۔ جو گذشتہ سال کے خوفناک سیلاب میں مکمل طورپر واش آوٹ ہو گیا۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ محکمہ واپڈا نے سڑک محفوظ جگہوں سے گزارنے کی بجائے دوبارہ اسی مقام سے مرمت کرکے عارضی بحال کر دی ۔ اب حالیہ سیلاب نے اسے پھر سے ملیامیٹ کر دیا ہے ۔ اور لوگوں کیلئے پیدل راستہ بھی نہیں بچا ہے ۔ اس لئے اب اس روڈ کو دریا سے کافی اونچائی پر تعمیر کرکے محکمہ واپڈا خود اپنےآپ کو اور علاقے کے لوگوں کو نجات دلائے ۔ مظاہرین کا یہ بھی مطالبہ ہے ۔ کہ گولین وادی سے چترال کے کئی علاقوں کو واٹر سپلائی اور سائفن ائریگیشن کے پائپ اسی روڈ سے گزاری جاتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے سڑک میں نقل و حمل بری طرح متاثر ہو تی ہے ۔ اور روڈ کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ اس لئے اب اس سڑک پر سے یہ پائپ لائن بچھانا انہیں کسی صورت منظور نہیں ۔

گولین سے تعلق رکھنے والے سوشل ایکٹی وسٹ اور سابق کونسلر سفیراللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ لوگ مجبورا احتجاج کر رہے ہیں ۔ کیونکہ ان کی زندگی انتہائی مشکل میں گھری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک طرف سیلاب سے لوگ متاثر ہیں اور دوسری طرف واپڈا , عوام چترال اور انتظامیہ ان کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ۔ ہر کوئی اپنا مطلب نکالنے میں لگا ہواہے ۔ متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ ایک اور معروف سماجی کارکن ریٹائرڈ صوبیدار محمد خان نے فون پر بتایا ۔ کہ تین دنوں سے ریسکیو کیلئے ہیلی کاپٹر کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ میڈیکل ٹیم کا انتظار ہو رہا ہے ۔ لیکن اب تک نہ ہیلی کاپٹر آیا اور نہ میڈیکل ٹیم کی آمد ہوئی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ خود میرے گھر میں ڈیلوری کیس کامسئلہ ہے ۔ مجھے سمجھائی نہیں دے رہا ۔ کہ میں کیا کروں ۔ اور میں باوجود کوششوں کےاسے ہسپتال پہنچانے سے قاصر ہوں ۔ کیونکہ جو راستے ریسکیو والوں نے بحال کئے ہیں ۔ اس سے صحت مند اور توانا آدمی ہی شاید گذر سکتا ہے ۔ کسی مریض کو خصوصا خواتین کو لے جانا انتہائی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انتظامیہ کی طرف سے پچاس افراد میں فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے ہیں ۔ اور مزید پچاس پیکج کوغوزی ہسپتال پہنچائے گئے ہیں ۔ لیکن گولین کی تمام آبادی متاثر ہے ۔ جن لوگوں کے پاس خوراک کیلئے گندم موجود ہے ۔ ان کے پاس اسے پیسنے کیلئے پن چکیاں دستیاب نہیں ۔ کیونکہ پن چکیان سیلاب برد ہو چکے ہیں ۔

احتجاجی مظاہرین نے کہا ۔ کہ پچھلے سال کے سیلاب میں جب وزیر اعظم کی بہن حلیمہ خان گولین میں پھنس گئی تھی ۔ تو اگلے روز ہی ہیلی کاپٹر سے اسے ریسکیو کیا گیاتھا ۔ اب بار بار مطالبات اور تین دنوں سے انتظار کے باوجود ہیلی کاپٹر کی آمد نہیں ہو رہی ۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا ۔ کہ پہلے روڈ کی تعمیر صحیح معنوں میں کی جائے ۔ اس کے بعد واٹر سپلائی سکیمیں بحال کئے جائیں ۔ مظاہرین نے کہا ۔ کہ ان کے مطالبات منظور نہ کئے گئے ۔ تو وہ دھرنا اور بھوک ہڑتال کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ درین اثنا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر چترال مظاہرین سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

chitral golan people protest2 1
chitral golan people protest
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37858

تورکہو نشکو پل کے قریب گاڑی حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت چارجان بحق ایک زخمی

چترال( محکم الدین ) تورکہو جانے والی جمنی سوزوکی نشکو پل کے قریب دریائے موڑکہو میں گرنے سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق ایک زخمی ہو گئے ۔ جان بحق ہونے والوں میں ماں ، بیٹا ،بیٹی اورڈرائیور شامل ہیں ۔ ماں اور بیٹی کی لاش دریائے موڑکہو سے بر آمدکی گئی ہے ۔ بیٹا اور ڈرائیورکے لاش کی تلاش جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چترال کے ممتاز شاعر و ادیب ذ اکر محمد زخمی کےچھوٹے بھائی شراف الدین کاشف اپنی بیوی ، بیٹا ،بیٹی کو لے کر جمنی سوزوکی میں استارو کے خراب سڑک کی بجائے متبادل موڑکہو روڈ سے ہوتے ہوئے چترال سے تورکہو جا رہاتھا ۔ کہ نشکوہ پل کے قریب گاڑی چڑھائی نہ چڑھ سکی ہے ۔ اور واپس ہو کرکئی فٹ نیچے دریا میں جاگری ۔ جس کے نتیجے میں شراف الدین زخمی جبکہ اس کی بیوی ، بیٹا ، بیٹی اور ڈرائیور منیر احمد جان بحق ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیوی اور بیٹی کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے ۔ جبکہ بیٹے اور ڈرائیور کے لاش کی تلاش جاری ہے ۔ شراف الدین زخمی ہیں ۔ جن کو بچانے کی کوشیشیں جاری ہیں ۔

واضح رہے ۔ کہ استارو پل کے ٹوٹنے کے بعد تورکہو روڈ انتہائی خطرناک سڑک بن گئی ہے ۔جس کی بناپر تورکہو جانے والے زیادہ تر مسافر موڑکہو کے راستے سفر کو ترجیح دیتے ہیں ۔ اس لئے یہ فیملی نے بھی جانی تحفظ کی خاطر اس روڈ کا انتخاب کیا ۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم تھا ۔ کہ قدرت کو ان کایہ سفر منظور نہیں ۔ اور وہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔ جس سے ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چارافراد جان بحق ہو گئے ۔ اور خاندان کا سربراہ شدید زخمی ہوا ۔

torkhow accident two killed۰ 1
torkhow accident two killed
Chitral a vehicle plunged into river Chitral in Torkhow valley resulting 4 died one injured pic by Saif ur Rehman Aziz5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37852

ایس آر ایس پی نے سیلاب سے متاثرہ گولین ویلی میں بجلی کی سپلائی بحال کردی

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ گولین ویلی میں بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آر ایس پی کے متعلقہ اسٹاف نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ ملکر گذشتہ چار دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد گولین ویلی کے متاثرہ دیہات ازغور، باکا، اوچ اور گولین پائیں کو بجلی کی سپلائی بحال کردیا ہے۔ بجلی کی بحالی کے بعد علاقے میں مواصلاتی ذرائع بھی بحال ہوجائینگے۔ چند دن پہلے گولین ویلی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد آنے والے سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچاہے اور بجلی فراہمی کے کھمبے اور ٹرانسمیشن لائن سیلاب برد ہونے کی وجہ سے متاثرہ دیہات کو بجلی فراہمی بند ہو گئی تھی جسکے بعد پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ایس آر ایس پی نے فوری طور پر متبادل کھمبوں اور ٹرانسمیشن لائن کا بندوبست کرکے چاردنوں کی انتھک جدوجہد کے بعد متاثرہ دیہات کو بجلی کی فراہمی بحال کردی ہے جسکے بعد علاقہ ایک مرتبہ روشنی سے چمک اٹھا۔ سیلاب کے نتیجے میں جہاں انفراسٹرکچر کی تباہی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں بجلی سپلائی کی معطلی نے علاقے کو اندھیروں میں دھکیل دیا تھا اور لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا تھا۔ ایس آر ایس پی کی طرف سے بجلی کی بحالی کے بعد مواصلات کا نظام بھی بحال ہوگا اور لوگوں کے مشکلات میں کمی آئے گی۔ مقامی لوگوں ایس آر ایس پی کی طرف سے فوری اقدامات پر ادارے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37844

لیویز فورس سروسز کی رولز میں ترمیم، 60 سال کی عمر میں ریٹائرہونگے

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں کے لیویز فورس ریگولیشن 2012 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی کے زیرانتظام قبائلی علاقے (پاٹا) کے فیڈرل لیویز فورس سروسز (ترمیمی) رولز 2013 میں درج ذیل ترامیم کی ہدایت کی ہے مذکورہ رولز میں (الف) رول 17 میں درج ذیل ترمیم کی جائے گی 17ریٹائرمنٹ تمام لیویز اہلکا رعمر کی بالائی مقررہ حد اپنی 60 سال کی عمر میں ریٹائر ڈ اپنی ملازمت سے ہوں گے جبکہ وہ 25 سال باقاعدہ ملازمت کے بعد ریٹائر ہونے کا اختیار بھی رکھتے ہے جبکہ شیڈول III کو ختم کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیا گیا۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقہ جات لیویز فورس رولز 2015 میں بعض ترامیم کی ہدایت کی ہے تفصیلات کے مطابق ان ترامیم میں مذکورہ رولز میں رول 16 میں (الف) ذیلی رول(1) میں مندرجہ ذیل تبدیلی کی جائے گی ” تمام فورس آخری بالائی حد یعنی 60 برس کی عمر میں ریٹائر ہو گی جبکہ 25 برس ریگولر سروس کی تکمیل کے بعد ان کو ریٹائرمنٹ لینے کا اختیار ہوگا جبکہ شیڈیول IV ختم کردیا جائے گا اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ حکومت خیبرپختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔

بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام ڈی آئی ٹی فرسٹ ٹرم کے نتائج کا اعلان ۲۰جولائی کوہوگا


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیراہتمام ڈی آئی ٹی (DIT 1st Term 2020) فرسٹ ٹرم امتحان جو کہ مورخہ 19۔ فروری 2020 تا 12 مارچ 2020 تک منعقد ہواتھا کے نتائج کا اعلان بروز پیر مورخہ 20 جولائی 2020 کو کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم پشاور نے کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37830

ڈی پی او چترال عبدالحی خان نے وادی کالاش بمبوریت کا دورہ کیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) نئے تعینات ڈی پی او چترال عبدا لحی خان (پی ایس پی) نے کالاش ویلی بمبوریت کا سرکاری دورہ کیا . علاقہ بمبوریت میں واقع پولیس سٹیشن کا معائینہ کیا، ایس اچ او بمبوریت نے
ڈی پی او چترال کو پولیس سٹیشن بمبوریت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ تھانہ کے انسپکشن کے بعد علاقہ کے مشران سے ملاقاتیں کی ۔


عوامی فورم میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ڈی پی او کو خوش آمدید کہا اور علاقہ کے مسائل سے اگاہ کیا ۔
ڈی پی او چترال نے پولیس سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کیے ۔

dpo kalash visit 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37825

محکمہ ایکسائز کی جانب سے جعلی نمبرپلیٹ،بیغیر کاغذات، ڈبلنگ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈسٹرکٹ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفیسرچترال امتیازعالم نے مقامی میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکشین کی جانب سے ضلع بھرمیں جعلی نمبر پلیٹ، بغیر کاغذات، ڈبلنگ،نان رجسٹرڈ گاڑیوں اورموٹر سائیکلز کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔ ہمارا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں ہے بلکہ قانون کی رٹ قائم کرنا ہے۔ چترال بھرمیں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلز موجود ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو ماہانہ لاکھوں کا نقصان برادشت کرنا پڑتا ہے کاروائیوں کے دوران غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا موجودہ حالات کے پیش نظر ضروری ہے کہ عوام محب وطن شہریوں کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے زیر استعمال گاڑیوں اور موٹرسائیکل کو رجسٹرڈ کرائیں تاکہ پریشانی سے بچا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیاہے۔عوام صوبہ بھرمیں جہاں بھی اپنا ٹوکن کسی بھی افس میں دیکھ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس جدید سسٹم کے تحت نئے رجسٹریشن ہونے والے گاڑیوں اورموٹرسائیکلزکے درخواست گزار کو دستاویزات اور نمبرپلیٹس ایک دو گھنٹے کے اندرفراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بغیررجسٹریشن موٹرسائیکل مالکان کو15دن کے اندراندراپنے کاغذات بنانے کی ہدایت کی ہے بعدمیں سخت مہم شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے جون 2020میں ریکوری مہم کے دوران 188فیصدرقم قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔یہ چترال کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریکوری تھی جسکی تصدیق ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیس چترال نے کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37819

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال چترال کے مسائل کے حل کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایم ایس چترال ڈاکٹرشمیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کے مسائل مستقل طورپرحال کرنے اور منتخب نمائندگان تک پہنچانے کے لئے ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دیکرنوٹفیکشن جاری کردی۔ جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدرسجاداحمدکوچیئرمین اورجے آئی یوتھ چترال کے صدروجہہ الدین کوجنرل سیکرٹری مقررکیاگیا۔تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں کواس کمیٹی میں شامل کیاگیا ج۔کمیٹی ممبران میں پاکستان پیپلزپارٹی کے قاضی محمدفیصل،پاکستا ن مسلم لیگ(ن)کے محمدکوثرچغتائی ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاضی نسیم،ڈاکٹرایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرضیاء اللہ،پیرامیڈیس ایسوسی ایشن کے صدروقاراحمد،سوشل سیکٹرسے حسین احمد،امین الحسن اورچترال پریس کلب کے سیدنذیرحسین شاہ کے نام شامل ہیں۔گذشتہ دنوں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال میں ڈائیلاسز مشین کی عدم دسیتابی کے حوالے سے آل پارٹیز مظاہرہ جے آئی یوتھ کے زیرقیادت ہواتھا جس کے بعدہسپتال کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اورترجیحی بنیادوں پرمسائل سن کرحل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔جس کاماہانہ اجلاس ہوگااورہسپتال کودرپیش مسائل حل کرنے پرغورکیاجائے گا۔نومنتخب کمیٹی کے پہلی اجلاس میں ایم ایس چترال نے تمام مسائل اوربجٹ نہ ملنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پرکمیٹی ضلعی انتظامیہ اورسیاسی منتخب نمائندگان کی ایک اجلاس منعقدکرنے کافیصلہ کیاگیا جس میں تمام مسائل پرغورکیاجائے گا۔ ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے حوالے سے کمیٹی نے چترال سے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا مولاناہدایت الرحمان سے رابطہ کیا جس پرانہوں نے فوری طورپر6لاکھ روپے ڈائیلاسز مشین کی مرمت کے لئے اعلان کیا۔کمیٹی نے ایم ایس ڈاکٹرشمیم سے مطالبہ کہ قانوی کارروائی فوری مکمل کرکے ڈائیلاسز مشین ٹھیک کیاجائے۔

dhq chitral committee ms 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37815

پی ٹی آئی حکومت جی بی کی ووٹروں کو خوش کرنے کیلئے ہماری زمین کی سودا نہیں کرسکتی۔۔شہزادہ افتخار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے سابق ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے انتہائی افسوس اور غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن ہر پانچ سال منعقد ہوتے رہتے ہیں کیا پی ٹی آئی حکومت ہر بار چترال کی سرزمین کو سودا کرتی رہیگی جوانتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ تاریخ سے نااشنا حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے شندور کے حوالے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کسی بھی فیصلہ سے پہلے تاریخ کا مطالبہ کرناچاہیے مگرنااہل حکمرانوں نے انکھیں بند کرکے چترال کی سرزمین کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی الیکشن میں علاقے کے عوام کو خوش کرنے کیلئے تاریخ کو مسخ کرکے چترال کی زمین کو سودا کرنا چاہتی ہے جس کو چترال کے عوام ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ سابق ایم این اے نے کہا کہ شندور چترال خیبرپختونخوا کا حصہ ہے اوررہیگا، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی گلگت کی طرف سے انگریزپولٹیکل ایجنٹ شندور آتے تھے تووہ گورنرمستوج سے شندور ماحورانپاڑ کے بنگلے میں قیام کیلئے اجازت مانگتے تھے اور ساتھ اُس وقت کے ڈاک، پولیس،انتظامیہ سب کے حدود تعین تھے جوآج بھی قائم ہیں۔ جبکہ انصاف کے حکمران آنکھیں بند کرکے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں جس کو ہرگز ہونے نہیں دیں گے۔ شہزادہ افتخار الدین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اگر اپنی زمین کا دفاع نہیں کرسکتا تو استعفیٰ دیدیں۔ انھوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہ شندور کے حوالے وزیراعلیٰ کی خاموشی افسوسناک ہے جبکہ سابق حکومت میں جب تنازعہ اُٹھا تو وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے واشگاف الفاظ میں واضح کیا تھا کہ ہم اپنی ایک ایک انچ زمین کی دفاع کرنا جانتے ہیں اور کسی کو بھی ناجائز قابض ہونے نہیں دیں گے۔ مگرپی ٹی آئی کی مرکزی وصوبائی قیادت جی بی کی الیکشن میں لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ہماری زمین بیجنا چاہتے ہیں جس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔اورہم ہرگز اپنی زمین نیلام ہونے نہیں دیں گے، سابق ایم این اے نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر ہماری حقو ق کی پاسداری نہیں کرسکتا تو آئندہ کیلئے چترال آنے کی زحمت نہ کریں۔
سابق ایم این اے نے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت میں ایک پائی کی ترقیاتی کام تو درکنار وہ سابق حکومت کے منصوبوں کو افتتاح کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ گرم چشمہ ودیگرعلاقوں کے ٹیلی کام کا افتتاح نواز شریف کے دورمیں ہوچکے تھے مگراب دوبارہ افتتاح کرکے لوگوں کے آنکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ سابق حکومت کے سالانہ بجٹ میں شامل لوٹ اویر تریچ روڈکو ختم کردیا گیا، جبکہ چترال مستوج روڈ کیلئے پہلے سال کے بجٹ میں ایک آرب پچاس کروڑ روپے ایلوکیشن کو ختم کرکے صرف 36کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اگر اسی حساب سے ایلوکیشن ہوتی رہی تو سوسال میں بھی یہ روڈ نہیں بنے گی۔ اسی طرح چترال یونیورسٹی کیلئے دو آرب ۰۹کروڑ روپے کو بھی کم کرکے ایک ارب سترکروڑ روپے کردی گئی ہے۔ جوتعلیمی انقلاب لانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اسی طرح چترال کیلئے منظور شدہ گیس پلانٹس جوبالکل اخری مراحل میں تھے نااہل حکمرانوں نے سرد خانے میں ڈال دئیے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
37775

اپرچترال انتظامیہ کی مداخلت سے موڑکہو کےدو دیہات کے مابین درینہ تنازعہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) علاقہ موڑکہو میں اہالیان پالمتی دراسن اور اہالیان گنبد سہت کے مابین ایک طویل عرصے سے جاری پینے کے پانی کا تنازعہ باہمی رضامندی اور افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیا۔۔ شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں مکرم خان افریدی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو/تورکہو نے محکمہ پبلک ہیلتھ، ایس،ایچ،او تھانہ موڑکہو اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملکر متنازعہ جگہ کا دورہ کیا اور تقریباً 80 گھرانوں کے پینے کے پانی کا تنازعہ جوکہ طویل عرصے سے حل نہیں ہورہا تھا کو تمام سٹیک ہولڈرز کی رضامندی، باہمی افہام وتفہیم اور ایک تحریری معاہدے کے تحت طویل گفت و شنید کے بعدحل کیا گیا۔

معاہدے کے تحت دونوں فریقین/گروہوں کے لوگ اس پینے کے پانی سے مستفید ہوسکیں گے۔ اور اسی طرح ان کے آپس کا باہمی رنجش اور چپقلش ائندہ کے لئے ختم ہوگیا۔ دونوں فریقین نے اے،اے،سی کی کاوشوں کو سراہا اور طویل عرصے سے ان کے مابین جاری رنجش اور تنازعے کو حل کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

aac mulkhow torkhow 1 1
aac mulkhow torkhow 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37769

گولین میں سیلاب کے بعد مکین تاحال محصور، خوراک اوربیماروں کو ضلعی ہیڈکوارٹر پہنچانے کیلئے کوئی انتظام نہیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین ویلی میں سیلاب کے بعد تاحال سڑکیں بند اورعلاقے کے عوام محصور ہیں، علاقے میں خوراک کی کمی کے ساتھ مختلف بیماروں اور حاملہ خواتین کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچانے کیلئے کوئی وسیلہ نہیں ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صرف پندرہ ٹینٹ اور پندرہ کمبل کے ساتھ اتنے ہی لوگوں کیلئے خوراک سیلاب سے پہلے علاقے میں پہنچایا گیا تھا جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے گلیشئر کے پھٹنے کا خدشتہ پندرہ دن پہلے ہی کیا گیا تھا ، بدھ کے دن اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الولی خان نے متاثرہ علاقے کے دورہ کیا ۔ اورنقصانات کا جائزہ لیا ۔ جس کے ساتھ علاقے کے سابق کونسلر سفیر اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے سب سے پہلے آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اورساتھ بیماروں اور حاملہ خواتین کو ریسکیو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ دریں اثنا ریسکیو ۱۱۲۲کے اہلکاراورالخدمت فاونڈیشن کے رضاکار علاقے میں موجود ہیں ۔ جو اپنی بساط کے مطابق لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

سفیر اللہ نے اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات اور ریسکیو۱۱۲۲ کے جوانوں کی محنت کو بھی سراہا ہے جونامساعدحالات میں امید کی ایک کرن بن کر جذبہ خدمت کے تحت کام کررہے ہیں ۔

golen hydro damages3 1
golen hydro damages4
golen hydro damages5
golen hydro damages6 1
golen hydro damages7
golen hydro damages9 1
golen flood damages
golen flood damages3
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral4
golen hydro damages1
golen flood damages chitral4 1
golen flood damages chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37726

چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس اور فورجی انٹرنیٹ کی اجرا کیلئے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائرکردیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں ٹیلی نارکی ناقص سروس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ ، دارالقضا سوات میں رٹ پٹیشن داخل کردی گئی ۔ گزشتہ دن تحریک حقوق چترال کے پلیٹ فارم سے پیر مختار نے نوجوان قانون دان سیف اللہ منگول کی وساطت سے دارالقضا سوات میں پٹیشن داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صارفین انتہائی مشکلات کا شکار ہیں نہ کال کرسکتے ہیں اور نہ مسجزاوراب چونکہ تمام تعلیمی اداروں نے کورونا وبا کی وجہ سے آن لائن کلاسز شروع کردئیے ہیں مگر چترال کے طلباو طالبات ان کلاسوں سے یکسر محروم ہونے کی وجہ سے انکی قیمتی سال ضائع ہونے کا خدش ہے ۔ لہذا معزز عدالت ٹیلی نار موبائل سروس کے ذمہ داروں کو حکم صادرکرے کہ وہ سروس کی بہتری کے ساتھ تھری جی اور فورجی سہولت کا فوری اجراکرے۔

رٹ پٹیشن میں ٹیلی نار کے مرکزی ذمہ داروں کے ساتھ، منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالجی ، پی ٹی اے ، اور چترال کے فرنچائز مالکان کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

telenor poor service in chitral challanged in HC1
telenor poor service in chitral challanged in HC 1
telenor poor service in chitral challanged in HC3
telenor poor service in chitral challanged in HC4
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37717

چترال پولیس صوبے کی مثالی پولیس ہے اپنے اس وقار کو اسطرح برقرار رکھیں۔۔ڈی پی او عبد الحی

چترال پولیس لائن میں دربار کا انعقاد
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او چترال عبد الحی خان (پی ایس پی ) کی ہدایت پر پولیس لائن چترال میں دربار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لوئر چترال کے مختلف
تھانو ں کے اسٹاف شریک ہوۓ ۔ ڈی پی اؤ چترال نے دربار میں پولیس جوانان کو درپیش مسائل کو سنا اور انکے فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔


دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او چترال نے کہا کہ پولیس خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں ،اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹیز سر انجام دیں کرپشن اور اقربا پروری سے دور رہیں ۔ چترال پولیس صوبے کی مثالی پولیس اپنے اس وقار کو اسطرح برقرار رکھیں۔

dpo chitral meeting with police jawans2
dpo chitral meeting with police jawans3 1
dpo chitral meeting with police jawans
dpo chitral meeting with police jawans1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37706

گرم چشمہ میں اسسٹنٹ کمشنر اورسٹاف متعین کرنے کافیصلہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ اور ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے گرم چشمہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے گرم چشمہ میں اسسٹنٹ کمشنر اور سٹاف متعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلا س بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں منعقد ہوا ۔ جس میں معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ ، ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حیات شاہ بھی موجود تھے ۔ جس میں انہوں نے علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا ۔ اور کئی اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا ۔

بعد آزان معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گرم چشمہ میں انتظامیہ کے آفیسر اور سٹاف کی تعیناتی وہاں کے لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انتظامیہ سے متعلق مسائل حل کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے ۔ اس سے لوگوں کو فوری نوعیت کی ریلیف ملے گی ۔ اور انتظامیہ سے متعلق کسی کام کیلئے وہاں کے باسیوں کو وقت ضائع کرکے چترال آنے اور اضافی اخراجات اُٹھانے سے نجات مل جائے گی ۔ نیز انتظامی آفیسر مقامی سطح پر دستیاب ہونے سے لوگوں کو بروقت اپنی بات حکومت تک پہنچانے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے اکثر علاقوں کے لوگوں کی یہ شکایت رہی ہے ۔ کہ انتظامی آفیسران اُن کے علاقے کی وزٹ نہیں کرتے ۔ جس کی وجہ سے اُن کے مسائل بڑھ رہے ہیں ۔ اب گرم چشمہ کے لوگوں کو اسسٹنٹ کمشنر اور سٹاف کی تعیناتی کے بعد یہ شکایت نہیں رہے گی ۔ اور وہ آسانی سے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچا سکتے ہیں ۔ اور انتظامیہ سے متعلق کیسز گرم چشمہ میں ہی نمٹانے سے مقامی لوگوں مزید سہولت ملے گی ۔ اجلاس میں گولین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اور اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ کہ متاثرین کو خوراک اور ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں ، میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اور پیدل راستے کی بحالی کیلئے ریسکیو 1122اور انتظامیہ سرگرم عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرین کے ساتھ ہیں ۔ انشا اللہ مختصر وقت میں حالات پر قابو پایا جائے گا ۔

dc chitral and wazir zada
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37701

مختلف ٹی ایم ایز کے زیر انتظام ٹینڈر شدہ منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جائے۔۔عوامی حلقے

چترال ( محکم الدین ) لوئر چترال اور اپر چترال کے عوامی حلقوں نے مختلف ٹی ایم ایز کے زیر انتظام ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر کے باوجود کام شروع نہ ہونے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، وزیر بلدیات اور ایم پی ایز چترال سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر بروقت کا م شروع کرکے موسم تبدیل ہونے سے پہلے پہلے اُنہیں مکمل کیا جائے ۔ اور عوام میں پائی جانے والی تشویش دور کی جائے ۔ چترال شہر ، دروش ، مستوج ، موڑکہو اور بونی سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ متذکرہ مقامات کے ٹی ایم ایز کے انڈر ترقیاتی منصوبے جن میں روڈز ، پُل ،پاءپ لائن ، گلیوں کی پختگی ، سولرائزئشن و دیگر دیہی کام ٹینڈر ہو گئے تھے ۔ اور مقامی لوگوں کو اُمید تھی ۔ کہ یہ منصوبے ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ اور عوام کو درپیش مشکلات حل ہو جائیں گے ۔ لیکن انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ابھی تک ان ٹینڈر شدہ ترقیاتی سکیموں پر کام شروع نہیں کیا گیا ۔ اور اب جب مذکورہ منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق دریافت کیا گیا ، تو معلوم ہوا ، کہ جن ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں ۔ اُن کیلئے فنڈ ہی موجود نہیں ہے ۔ اور یہ کام میں تاخیر کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف افسوسناک ہے ، بلکہ قابل مذمت ہے ۔ اگر فنڈ ہی دستیاب نہیں تھا ۔ تو ٹینڈر کیونکر کیا گیا ۔ اور لوگوں کو بیوقوف بنانے کی مذموم کوشش کیوں کی گئی ۔ عوامی حلقوں نے کہا ۔ کہ چترال سیزنل ورک والا ضلع ہے ۔ یہاں گرمیوں کے تین چار مہینے میں ہی کام بہتر طور پر ہو سکتے ہیں ۔ جس کے بعد سردیوں میں معیار کے مطابق کام ہونا ممکن نہیں ۔ اس لئے جاری سیزن میں بلا تاخیر ترقیاتی منصو بے شروع کرنا انتہائی ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایک طرف چترال کو ملنے والے ترقیاتی فنڈ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے ۔ اور دوسری طرف اُسی فنڈ میں مسلسل تاخیری حربے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے پُر زور مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر ٹینڈر شدہ منصوبوں کیلئے فنڈ مہیا کرکے اُنہیں مکمل کیا جائے ، بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37698

شندور کوہندراب نیشنل پارک کے ساتھ ملانے پرتحریک حقوق اپرچترال کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار


اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی کال پر صدر تحریک حقوق عوام کا ایک اہم اجلاس بونی میں منعقد ہوا جس میں تحریک حقوق کے نمائندوں کے علاوہ مختلف جماعتوں کے صدور، تجار یونئین ، بونی بار ایسوسی ایشن اور بڑی تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

اجلاس شندور کو ہندراب نیشنل پارک کے ساتھ ملا کر گلگت کا حصہ بنانے کے خلاف احتجاج کے سلسلے میں تھا۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی اپر چترال مولانا جاوید حسین نے کی اور مہمان خصوصی بونی بار ایسوسی ایشن کے صدر مصطفیٰ ایڈوکیٹ تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے شندور کو ہندراب نیشنل پارک کے ساتھ ملا کر متنازعہ بنانے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شندور زمانہ قدیم سے لاسپور کے عوام کا چراگاہ چترال خیبر پختونخواہ کا حصہ رہا ہے جس کے تمام سرکاری شواہد موجود ہیں۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کو نیشنل پارک پارک پر اعتراض نہیں ہے لیکن چترال کی ملکیتی علاقے کو دوسرے صوبے سے ملانا کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یا تو یہ فیصلہ غلط فہمی میں کیا گیا ہے یا یہ فیصلہ کرتے وقت تحقیق کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی گئی۔ اس اجلاس کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا گیا کہ مزکورہ فیصلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ تاکہ چترال اور گلگت کے عوام کے درمیان ممکنہ تنازعے سے بچا جاسکے جو کہ آپس میں بھائی چارے کا رشتہ رکھتے ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی چپقلش نہیں ہے۔

اجلاس میں ایک دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں تمام سیاسی جماعتوں، تحریک حقوق عوام، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایم۔این۔اے چترال کی سربراہی میں چند دنوں میں وزیراعظم اور دوسرے متعلقین سے ملاقات کرے گی اور مسئلہ جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ اجلاس کے آخر میں مطالبہ دہراتے ہوئے شرکاء نے سخت موقف اختیار کیا اور فیصلہ کیا کہ فوری طور پر مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں اپر چترال کے عوام لاسپور کے عوام کے ساتھ مل کر اپنا حدود بند کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے کیونکہ شندور لاسپور کے عوام کی گرمائی چراگاہ ہے اور وہاں ان کے گھر بھی موجود ہیں۔

tahreek huquq upper chitral meeting on shandur 4
tahreek huquq upper chitral meeting on shandur 5
tahreek huquq upper chitral meeting on shandur
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
37678

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے گولین ویلی میں پھنسے ہوئے متعدد افراد کوبحفاظت ریسکیوکیا۔۔ترجمان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق گولین ویلی میں سیلابی ریلا گزرنے کے بعد وادی میں رابطہ سڑکیں، پل، گھرانے، مویشی خانے اور مسجد متاثر ہوئے ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈائریکٹر اپریشن ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی میں کل مشیلک چترال میں میڈیکل کیمپ قائم کیا تھا اور آج ریسکیو1122 کی ٹیم نے اپنی پیشوارانہ صلاحیت سے عارضی پل بنا کر پھنسے ہوئے متعدد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا اور ریسکیو1122 کی ٹیم نے فرسٹ رسپانڈر کے طور پر گولین کے متاثرہ گاؤں بھکا میں میڈیکل کیمپ لگایا ہے جس میں علاقہ کے متاثرین کو فرسٹ ایڈ کی سہولت دی جارہی ہے . ریسکیو 1122 لوئر چترال اپنے پیشوارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے فرسٹ رسپانڈر کے طور پر گولین پہنچ چکی ہے.

rescue 1122 golain flood rescue activities chitral1
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral
rescue 1122 golain flood rescue activities chitral2
rescue 1122 operation in golain valley after flood2 1
rescue 1122 operation in golain valley after flood4 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37665

منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا پہلی ترجیح ہوگی۔۔ڈی پی او عبد الحی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پریس کلب کا ایک وفد صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال کے نو تعینات شدہ ڈی پی او عبدالحئ سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ڈی پی او نے اپنے ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے سماجی برائیوں کا خاتمہ کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مسائل اور جرائم کی نشان دہی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور چترال کے صحافی اس سلسلے میں مثبت کردار کے حامل ہیں۔

منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکا پہلی ترجیح ہوگی۔۔ڈی پی او عبد الحی
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37650

نیشنل بینک آف پاکستان مین برانچ چترال میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز نیشنل بنک آف پاکستان کا چترال مین برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح ہوا جس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر افتتاحی فیتہ کاٹ کر اور مشین سے کیش نکلواکر با ضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین بھی مہمانان اعزازکی حیثیت سے مشیں سے کیش نکالنے کے افتتاح میں حصہ لیا۔

اپنے خطاب میں سرتاج احمد خان نے بنک کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر جان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال میں نیشنل بنک سے سے قدیم بینک ہے جس نے علاقے کی معاشی ترقی اور بزنس میں نمایاں خدمات انجامِ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے جس سے عہدہ برا ہونے کیلئے چترال چیمبر آف کامرس کی خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے بنک کو عارضی عمارت سے مناسب اور مستقل بلڈنگ میں شفٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہیر الدین اور بشیر جان نے بھی آپنےخیالات کا اظہار کیا۔ بشیر جان اور آپریشن منیجر الیاس احمد نے اےٹی ایم سہولت کی فراہمی میں بنک کے ریجنل ایگزیکٹوز داؤد جان اور ظہیر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کئے گئے۔

nbp chitral atm anuagurated
nbp chitral atm anuagurated2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37645

موسلادھار بارش کے نتیجے میں دنین گول کی سیلابی ریلا گھروں میں داخل، آرندو روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے قریبی گاؤں گولین گول رابطہ دوسرے دن بھی ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹا رہا جوکہ پیر کی صبح گلیشائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے سیلاب برد ہوا تھا اور کئی پلوں کے ٹوٹ جانے اور سڑک سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے وادی کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ چترال کی ضلعی انتظامیہ پلوں کو پید ل کیلئے کھولنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ اے سی چترال عبدالولی خان نے گولین گول سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیاکہ بدھ کے روز تک پیدل رابطہ بحال کیا جائے گا۔ دریں اثناء ضلعے کے دیگر حصوں میں بھی متعدد مقامات پر سیلاب آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں دنین گول اور ارندو کا علاقہ شامل ہیں۔ دمیل سے لے کر ارندو تک موسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب سے ارندو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔

دریں اثنا دنین نالہ میں بھی سیلاب آیا جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا اور متعدد گھرزیرآب آگئے ہیں ۔ الخدمت فاونڈیشن چترال کے صدر نوید احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔

danin flood chitral2
danin flood chitral
danin flood2
danin flood
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37640

گولین ویلی سیلاب؛ مکین محفوظ مقامات پر رات گزارے،سڑک بند، علاقے کے عوام تاحال محصور

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گذشتہ روز چترال کے سیاحتی مقام گولین میں گلیشئر کے پھٹ جانے سے آنے والے سیلاب کے خوف نے پوری وادی کو منگل کے روز بھی اپنی لپیٹ میں لئے رکھا ۔ جبکہ متاثرین نے گلیشئر کے مزید پھٹ جانے کے خوف سے پہاڑوں کے دامن میں محفوظ مقامات میں رات گزاری ۔ گولین کے معروف شوشل ایکٹی وسٹ سفیراللہ نے اس حوالے سے چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ازغور گلیشئرکی جھیل کے مزید پھٹنے اور سیلاب کے خدشات ہیں ۔ اس لئے مقامی لوگ انتہائی خوف میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔ تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ۔

انہوں نے کہا ۔ کہ اس وقت سب سے اہم کام آمدو رفت کی بحالی ہے ۔ تاکہ وادی کے لوگوں کا رابطہ چترال شہر سے ہو سکے ۔ جس کے بعد لوگ ہسپتالوں تک پہنچنے کے قابل ہو سکیں گے ۔ اور اپنی خوراک اور دیگر ضروری اشیاء حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ روز میڈیا میں نقصانات کی پوری تفصیل نہیں دی گئی ۔ جبکہ سیلاب نے علاقے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے ۔ جس میں گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کے ہیڈ ، سڑکوں ، پاءپ لائنوں کے علاوہ گھروں ، دکانوں مسجدو مدرسہ ، فصلوں ، باغات اور زمینات کو زبر دست نقصان پہنچا ہے ۔ اور اس علاقے کے لوگ مستقل بنیادوں پر ہجرت کرنے پر مجبور ہ گئے ہیں ۔

علاقے کے ایک اور سماجی کارکن ریٹائرڈ صوبیدار محمد خان نے گولین سے فون پر بتایا ۔ کہ انتظامیہ نے سیلاب سے پہلے فوڈ آئیٹم اور ٹینٹ وغیرہ وادی میں سٹاک کیا تھا ۔ جو کہ متاثرین کیلئے یہاں موجود ہیں ۔ فی الحال ازغور گلیشئر کے قریب پانچ گھرانے مکمل طور پر محصور ہو چکے ہیں ۔ سیلاب کے باعث پُل ٹوٹ جانے کی وجہ سے نقل و حمل ممکن نہیں ۔ ان افراد کو خوراک کی ضرورت ہے ۔ تاہم رابطہ نہ ہونے پر ان تک خوراک نہیں پہنچایا جاسکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گولین کو سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے ۔ وہ راستے کی بحالی ہے ۔ کیو نکہ وادی کی بڑی آبادی میں کئی ڈیلیوری کیسز ہیں ۔ اگر راستہ بروقت نہ کھولا گیا ۔ تو ڈیلیوری کیسز میں خدا نخواستہ جانی خطرات بھی ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں کئی مقامی سیاح اور تبلیغی جماعت کے افراد بھی پھنس گئے ہیں ۔ جو پیدل راستے کے کُھلنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

درین اثنا ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے پشاور سے چترال پہنچنے کے بعد گولین ویلی کے ابتدائی مقام مشیلک میں سیلاب کا جائزہ لیا ۔ اور امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو 1122 چترال پولیس چترال لیویز کے کام کی تعریف کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ ہماری قبل از وقت سٹریٹیجی کامیاب رہی ۔ انشا اللہ گولین وادی میں خوراک اور دیگر اشیاء کی قلت نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔ اور پیدل راستہ بھی فوری طوری پر بحال کیا جائے گا ۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ا فراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ ہ میں ان حادثات سے دل شکن نہیں ہونا چاہیے ، املاک کی تعمیر دوبارہ ہو سکتی ہے ۔ لیکن جان سب سے قیمتی چیز ہے ۔ یہ اللہ کا شکر ہے ۔ کہ سیلاب میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

rescue 1122 operation in golain valley after flood1 1
rescue 1122 operation in golain valley after flood2 1
rescue 1122 operation in golain valley after flood4 1
golan flood 1
golan flood4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37628

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ساڑھے پندرہ کلوگرام افیون برآمد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ۔تفصیلات کے مطابق ڈی  پی  او  چترال عبد الحی( PSP ) کی ہدایت پر منشیات فروشوں  کے خلاف جاری   کریک ڈ اؤن کے دوران  علاقہ گرم چشمہ پولیس نے پر آ بیگ ایریا میں مسمی شیریں ولد  چو ڑ اک کے گھر پر چھاپہ مارکر 15539 گرام افیون برآمد کرکے ملزم  شیرین  خان ولد چو ڑ اک سکنہ پر ا بیگ کو گرفتار کیا ۔اور مذید تفتیش کیلئے شعبہ انویسٹیگیشن کو  حوالہ کیا گیا ۔

یاد رہے  ڈی پی اؤ  چترال نے چترال  میں  بطور ڈی پی اؤ  چا ر چ  سنبھالنے کے بعد چترال کے اندر منشیات فروشی کی  بیخکنی کے حوالے سے پہلے  ہی  سخت  احکامات جاری کیے  تھے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈی پی اؤ چترال نے کہا منشیات فروش  یا تو چترال  چھوڑیں گے یا منشیات کا  دھندہ ۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37624

گولین ویلی کے سیلاب میں کمی آنے کے ساتھ ہی بحالی کا کام شروع کیا جائیگا۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ماشیلیک گولین کے مقام کا دورہ کیا اور وادی سے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں تمام ممکنہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے کام میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتطامیہ نے پہلے سے ضروری اشیاء اور ادویات وادی گولین پہنچادی ہیں۔ جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر ضروری محکموں کے اہلکار چوبیس گھنٹے موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام سیلاب کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی شروع کیا جائے۔ وزیرزادہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ گلاف وارننگ کے اجراء کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اقدامات لیتے ہوئے تمام ضروری اشیاء وادی پہنچاکر اسٹور کردی تھیں جن میں لائف سیونگ ڈرگز بھی شامل ہیں۔ وزیرزادہ کا کہنا تھا کہ فی الحال وادی میں داخل ہونے یا اس سے باہر نکلنے کے تمام راستے بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وادی سے باہر پھنسے ہوئے افراد کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول کوغوزی میں قیام وطعام کا بندوبست کیا جائے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ گزشتہ سال بھی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر 40کروڑ 7 لاکھ روپے کی منظوری لی تھی اور اس سال بھی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ٹی ایم اے۔،پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ریسکیو 1122، پولیس، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے اہلکاروں سمیت ایس آر ایس پی کے طارق احمد، محکمہ موسمیات کے انچارج منظور احمد اور یواین ڈی پی کے گلاف پراجیکٹ سیدنوید شاہ بھی موجود تھے۔

golan flood 1
golan flood chitral 1
golan flood4
golain flood chitral4
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37622

ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو موثر بنانے کے حوالے وزیر اعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اسے موثر اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے نیا قانون اور رولزبنانے اور اس کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کے علاوہ اس کے شعبہ تفتیش کو مضبوط بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر مطلوبہ قابلیت اور معیار کا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، وزیر قانون سلطان محمد، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن شفیع اﷲ خان اور سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعیدکے علاوہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ جمال الدین، سیکرٹری قانون مسعود خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان خان کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی اور سرکاری معاملات میں شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرپٹ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کو مکمل بااختیار اور مضبوط بنایا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گااوربد عنوانی کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے نئے قانون اور رولز میںکسی بھی قسم کی پلی بارگین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے جبکہ شکایات اور انکوائریز کو بروقت نمٹانے کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کی جائیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایک مہینے کے اندر اندر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کیلئے نئے قانون اور رولز کے مسودے کی تیاری کے علاوہ ادارے کی انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ اجلاس کو انسداد بدعنوانی سے متعلق موجودہ قوانین ، قواعد و ضوابط ، انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی ، اصلاحات ، درپیش چیلنجز اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ادارے کے تحت سال 2016میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً پانچ شکایات نمٹائی جاتی تھیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً بارہ شکایات نمٹائی جاتی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف نوعیت کی چھ ہزار سے زائد شکایات اور 2079 انکوائریز نمٹائی گئی ہیں۔

سال 2016میں کیسز نمٹانے کی مجموعی شرح 35 فیصد تھی جبکہ سال 2019میں یہ شرح بڑھ کر 63فیصد ہوگئی۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران پچیس کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ اجلاس کو انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں لائی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افسران اور اہلکاروں کی حاضری کی مانیٹرنگ کے لئے ڈائیوریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پشاور میں بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ تفتیش کرنے والے اہلکاروں ، انسپکٹرزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر پرفارمنس رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔ تیز رفتاری سے کیسز نمٹانے کے لئے مہینے میں دو بار جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جاتاہے۔ موصول شدہ شکایات نیب کے ساتھ بھی شیئر کی جاتی ہیں تاکہ ڈپلیکیشن سے بچا جا سکے اور یہ امر یقینی ہو سکے کہ ایک شکایت کے خلاف ایک ہی فورم پر کاروائی کی جارہی ہے۔ انٹی کرپشن کال سنٹر کا جلد اجراءکیا جائیگاجس کے ذریعے شہری فون کال پر اپنی شکایات کا اندراج کر سکیں گے۔اس کے علاوہ عوامی شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر کی سہولت بھی دی جائیگی۔ اجلاس میں محکمے کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمے کی کاروائیوں اور کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37607

اپر چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس کی ناقص کارکردگی حوالے اجلاس،سروس جلد بہترکرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ ٹیلی نار کے ایریا منیجر کی میٹنگ آگست میں تھری جی سروس دینے کا عندیہ۔۔
اپرچرال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پیر کے دن ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اورمستقبل میں اس کو فعال بنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے علاوہ توصیف الاسلام ایریا منیجر ٹیلی نار نیٹ ورک کے ساتھ ٹیلی نار نیٹ ورک کے دوسرے زمہ دار اہلکاروں نے شرکت کیں۔

اے،ڈی،سی اپر چترال نے ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر اور دوسرے زمہ دراوں کو اپر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اور اس کے نتیجے میں عوامی ردعمل سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں واضح کیا کہ ٹیلی نار سروس کو فوری ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت اور عوام کا بھر پور مطالبہ ہے۔ اس لئے جلد از جلد اپنے سروس کو قابل عمل بنایا جائے۔

ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر نے اپنی سروس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ماہ اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں 3G سروس کی باقاعدہ اجراء کے حوالے سے بھی خوشخبری سنائی اور بونی میں ٹیلی نار نیٹ ورک کا ایک اضافی ٹاور بھی انسٹال کرنے کا عندیہ دیا۔ جس پر ADC اپر چترال اور جملہ حاضرین نے ان کے اقدام کو سراہا اور ٹیلی نار سروس کی پختگی اور فعال بنانے پر زور دیے۔

adc upper chitral meeting on telenor 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37602

ہلال احمر کے زیر انتظام چترال ٹاون کے مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں نصب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ہلال احمر پاکستان نے کروناوائر س کے خلاف حفاظتی تدابیر،اس سے بچاؤاورآگاہی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سمیت دیگر 7مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں،واش بیسن اور صابن بھی ر کھنے کا اہتمام کیا ہے۔پیرکے روزاسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال آفس کے باہرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سٹلمنٹ افیسرچترال فدا الکریم نے کہاکہ ہلالِ احمر کی اِس حوالے سے خدمات قابل ِ ستائش ہیں اور ہم اْمید رکھتے ہیں کہ آنے والے دِنوں میں بھی ہلالِ احمر طبّی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ کرونا وائرس کے مقابلے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ماہرین کے تجربات سے مستفید ہو کر عوام الناس میں کرونا وائرس کیخلاف ہلالِ احمر کے رضاکاروں کی بدولت احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔


۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی نے کہاکہ کروناکے روک تھام اور حفاظتی تدابیرکو مددنظررکھتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت 7 پبلک مقامات پرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے ہیں اور ساتھ ہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر تحریر کیاگیا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ اس موذی وائرس کو شکست دی جاسکے اور اس مہم سے پیدیل چلنے والے مسافروں اورہسپتال آنے والے حضرات کوباربارہاتھ دھونے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل دروش،چترال اوربونی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کیلئے N-95ماسک، پرسنل پروٹیکشن کِٹس اوردیگر پی پی سی کی فراہمی کئے ہیں۔وائرس کے پھیلنے سے بیماری کے ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات ضروری ہے۔انہوں نے ٹی ایم اے اسٹاف چترال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان سات مقامات پرانسٹالیشن اورپانی بھرنے میں بھرپورمددکی۔انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ دومہینوں سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں ہلال احمرکی جانب سے اسکریننگ کا عمل شروع کیاہے اوراگست کے آخرتک جاری رہے گا۔اس موقع پرایڈمن ہلال احمرچترال کمال الدین اوردیگراسٹاف بھی موجودتھے۔

red cresent water tanki chitral town 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37598

مئیر چترال کا سالانہ اجلاس، کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار کوسراہا گیا

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ  )مادرٹانگ انیشیوٹیوز فار ایجوکیشن اینڈریسرچ(MIER)چترال کا سالانہ اجلاس گزشتہ دن بکرآباد میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے تین سالہ s Strategic Planکے حوالے سےگفت و شنید ہوئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عطاحسین اطہر نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ظہورالحق دانش نے اجلاس کے اغراض  ومقاصد کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعدفرید احمد رضا نے مئیر چترال کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ممتاز حسین ، علی اکبر قاضی ،فخرالدین اخونزادہ ، محمد عالمگیر بخاری، ذوالفقار علی خان، مولانا نثار احمد،ثناء اللہ ثانی، حسن بصری حسن، احسان اللہ احسان،محمد نایاب فارانی ، راحت حسین راحت ، جاوید اختر جواد،انعام اللہ انعام ،انیس الرحمان اور دوسروں نے کہا کہ مئیر چترال گزشتہ دس سالوں سے کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے آیا ہے جس کے لیے یہ ادارہ  خصوصی دا د کا مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں زبان و ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے قدم اٹھانا مشکل کا م ہے لیکن مئیر کے جوانوں نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس اہم کام کی انجام دہی میں کردار اداکررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔شرکاء نے کھوار نثری ادب کی ترقی ، رسم الخظ میں یکسانیت پیداکرنے،کھوار نامہ کا اجراء ،کھوار کلینڈر کی چھپائی ،کثیراللسانی تعلیم کے لیے نصاب سازی  ، درسی کتابوں کی تیاری اورمختلف موضوعات پر  کتابوں کی اشاعت کے لیے مئیر کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے MIERچترال مادری زبان میں تعلیم اور تحقیق کا  ایک غیرسرکاری اورغیر منافع بخش ادارہ ہے۔ تنظیم کی بنیاد کا مقصد چترال کے اندر مختلف زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی ہے جن پر اب تک کام نہیں ہوا ہے۔ چونکہ کھوار اس علاقے کی سب سے بڑی اور رابطے کی زبان ہے اس لیے تحقیق کا کام مئیر نے پہلے کھوار زبان سے شروع کیاہے۔ اب تک مئیر چترال کے کاموں میں سرفہرست کھوار نامہ کا اجراء، کھوار رسم الخط میں یکسانیت لانا، مادری زبان میں کثیراللسانی تعلیم کے لیے  نصاب  کی تیاری، درسی کتابوں کی اشاعت، چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھوار (بہمنی سال کا تعین کرتے ہوئے) کلینڈر کا اجراء، مختلف ثقافتی اور ادبی موضوعات پر کتابوں کی چھپائی اور ادبی اور ثقافتی موضوع پر ورکشاپس  اور سیمینارز کا انعقاد شامل ہیں۔

mier meeting chitral annual 2 1
mier meeting chitral annual 4
mier meeting chitral annual 5
mier meeting chitral annual 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37578

گولین ویلی میں سیلاب ؛ دس گھر، مساجد، پائپ لائن،انفراسٹرکچراورکھڑی فصلیں سیلاب میں بہ گئیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لویر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے 20کلومیٹر دوروادی گولین میں گلیشیائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے آنے والی سیلاب (گلاف) نے وادی میں دس گھروں، کئی مساجد، ایک دینی مدرسہ، ایک پن بجلی گھر، ابپاشی اور ابنوشی کے پائپ لائنوں، باجرہ اور جوار کی کھڑی فصلوں کے ساتھ چار پلوں، ایک گاڑی اور تین کلومیٹر سڑکوں پر مشتمل مواصلات کی انفراسٹرکچروں کو بہالے گئی ہے۔

پیر کی صبح آٹھ بجے آنے والی اس سیلاب سے وادی میں واقع پانچ سو سے ذیادہ گھرانے پہاڑوں کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ وادی کو بونی روڈ کے ساتھ ملانے والا واحد سڑک اور چار معلق پل سیلاب برد ہوگئے ہیں جبکہ گولین چار وں طرف پہاڑوں میں گھری ہوئی تنگ وادی ہے۔ وادی میں واپڈ ا کا 108میگاواٹ کا پن بجلی گھر کے ہیڈ ورکس کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بجلی گھر بند کردی گئی ہے۔

گولین کے اوپر پہاڑی سلسلوں میں کئی گلیشائی جھیل واقع ہیں جن میں سے کئی ایک کی پھٹ جانے کی پیشگی وارننگ یو این ڈی پی کی گلوف پراجیکٹ اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جون کی 19جون کو جاری کردی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کوغوزی گاؤں قریب وادی گولین کوجانے والی سڑک کے ماشیلیک کے مقام کا دورہ کیا اور وادی سے باہر پھنسے ہوئے وادی کے باشندوں کو یقین دلایا کہ ان کو تمام ممکنہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتطامیہ نے پہلے سے ضروری اشیاء اور ادویات وادی گولین پہنچادی تھی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کردی کہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کاکام سیلاب کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی شروع کیا جائے۔

اس سیلاب سے موری پائین، برغوزی اور کوجو کے لئے ابنوشی اور ابپاشی کے پائپ لائن بھی شدید متاثر ہوگئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ نے بتایاکہ گزشتہ ماہ گلاف وارننگ کے اجراء کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضروری اقدامات لیتے ہوئے تمام اشیاء وادی پہنچاکر اسٹور کردیا تھا جن میں لائف سیونگ ڈرگز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال وادی میں داخل ہونے یا اس سے باہر نکلنے کے تمام راستے بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے وادی سے باہر پھنسے ہوئے افراد کے لئے گورنمنٹ ہائی سکو ل کوغوزی میں قیام وطعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ماشیلیک کے مقام پرمتاثرہ گاؤں موری پائین کے عوامی رہنماؤں نبی خان اور رحمت وزیر شاہ اور برغوزی کے ظفر احمد نے کہاکہ گزشتہ سال بھی 7جولائی کو گلاف کے نتیجے میں ان دیہات کاپائپ لائن گولین کو نقصان پہنچا تھا جس کی بحالی میں چار ماہ لگ گئے اور گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس سال بھی تاخیر ی حربہ استعمال ہوا تو وہ بونی روڈ کو بلاک کردیں گے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تاکہ بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر انجام پاسکیں۔

اس موقع پر موجود وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے انہیں یقین دہانی کرائی اور کہاکہ گزشتہ سال بھی انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر 40کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری لے لی تھی اور اس سال بھی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ محکمہ موسمیات کے انچارج منظور احمد اور یواین ڈی پی کے گلاف پراجیکٹ کے سیدنوید شاہ نے ماشیلیک کے مقام پرموجود تھے۔ ان کاکہناتھاکہ اگر گرمی کا سلسلہ جاری رہا تو مزید گلیشیر بھی پھٹ سکتے ہیں۔

golan flood 1
golan flood7
golan flood5
golan flood4
golan flood3
golain flood chitral 1
golain flood chitral7
golain flood chitral2
golain flood chitral1
golain flood chitral99
golain flood chitral6
golain flood chitral7 1
golain flood chitral9 1
golain flood chitral4
golan flood chitral 1
golan flood chitral 3
golan flood chitral 2 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37565

چترال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ، 148افراد صحتیاب ،چارجان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے ،جہاں عام پبلک اس وائرس سے متاثرہے وہیں پر ڈاکٹرزاور ہیلتھ اہلکار وں کو بھی اس وائرس نے نہیں بخشی ہے ۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ متاثرہ افراد بہت جلد صحت یاب ہورہے ہیں ۔


محکمہ ہیلتھ چترال کے ایک ذمہ دار نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ اپر چترال میں کورونا وائس سے متاثرہ افراد کی تعداد 112ہوگئی ہے ۔ جن میں 69 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ43افراد اب بھی آئسولیشن میں ہیں۔ اپر چترال میں ابتک 723کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 597افراد کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹوموصول ہوئے۔اورابھی تک کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے۔


اسی طرح لوئیر چترال میں اب تک 1293کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں1060افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوئے جبکہ 181افراد کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئے ۔ اور48ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔ جبکہ 79افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 98افراد آئسولیشن میں ہیں ۔ جبکہ لوئیرچترال میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے ۔جن میں دو خواتین اوردو مرد شامل ہیں۔

اسی طرح اپر اورلوئرچترال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ۔محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کی طرف سے ایک بار پھر عوام سے اختیاط کی اپیل کی گئی ہے اورساتھ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37522

دروش کا شمالی حصہ گزشتہ دس برسوں سے مسلسل سیلاب کی زدمیں ہے،تباہی سے بچایاجائے۔۔خدیجہ بی بی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہا ہے کہ چترال کامشہور قصبہ دروش کا شمالی حصہ گزشتہ دس سالوں سے چکیدام گول کی وجہ سے مسلسل سیلاب کی خطرے کی زد میں ہے اور ذمہ دار حکومتی اداروں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے یہ خطرہ ہرسال بڑھتا ہی جارہا ہے اور شمس آباد سمیت دوسرے گاؤں اور سرکاری عمارات سیلاب سے ملیامیٹ ہونے کے قریب ہیں۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس برساتی نالے کا سطح اوپر آجانے کی وجہ سے اس کے آس پاس علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے اور معمولی بارش کے بعد بھی وہ گھر بار چھوڑکر کہیں محفوظ جگہے میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اے این پی کی صوبائی رہنما خدیجہ بی بی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نالے کے آس پاس پی ٹی وی براڈ کاسٹنگ سنٹر، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول اور محکمہ تعلیم کی ریجنل ٹریننگ سنٹر کی عمارتین اس نالے کی گزرگاہ سے نیچے رہ گئے کیونکہ گزشتہ دس سالوں سے ملبہ مسلسل جمع ہونے کی وجہ سے اس کے سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی ایک سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے سیلاب کے ملبہ کو نالے کے دونوں کناروں میں جمع کرکے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو آزاد کردیا جس سے اگلی بار سیلاب کا رخ گاؤں کی طرف ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے ایک صوبائی ذمہ دار کی حیثیت سے انہوں نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا تو مقامی لوگوں نے اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کردیا ہے اور خدانخواستہ سیلاب کا رخ گاؤں یا سرکاری عمارات کی طرف ہونے پر پہنچنے والی نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمہ داری این ایچ اے اورمقامی انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نالے کی کم ازکم پندرہ فٹ چینلائزیشن کا حکم دے کر مقامی لوگوں کو سکون سے جینے کا موقع فراہم کریں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔

drosh kaldam nala flood damages 1 1
drosh kaldam nala flood damages 2 1
drosh kaldam nala flood damages 5 1
drosh kaldam nala flood damages 1 1
kaldam drosh nala
drosh kaldam nala road
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37546

چترال گول نیشنل پارک کو تباہی سے بچایا جائے، سول سوسائٹی کی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال گول نیشنل پارک میں جنگلی حیات اور درختوں کی غیر قانونی شکار اور کٹائی کے خطرات پر خاموشی برتنے اور کمیونٹی واچروں کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی اور غفلت کے خلاف سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایسے حالات پید اکرنے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت 15مقامات پر ماڈل نیشنل پارک بنانے کا اعلان کیا ہے تو پہلے سے موجود اور عالمی سطح پر مشہور اس نیشنل پارک کونظر انداز کردیا ہے۔ چترال گول نیشنل پارک سے متصل گیارہ دیہات میں قائم ویلج کنزرویشن کمیٹیوں کی نمائندہ تنظیم نیشنل پارک ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے نیشنل پارک میں جنگلی حیات اور درختوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات پر مشتمل نعرے لگائے جبکہ ان مطالبات پر مشتمل کتبے بھی اٹھارکھے تھے۔ نمائندہ ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور ویلج صدور حسین احمد، ظفر علی شاہ،ریاض احمد دیوان بیگی، اشفاق احمد،اعجاز احمد، علی خان، مسرور علی شاہ، خورشید احمد، رحمت علیم، عزیز اللہ اور دوسروں نے کہاکہ 1984ء میں نیشنل پارک کے قیام کے وقت مارخوروں کی تعداد 200تھی مگر اب کمیو نٹی کی تعاون کی وجہ سے یہ تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور دوسرے جنگلی حیات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے اور دیودار کی جنگل بھی پہلے سے ذیادہ رقبے پر پھیل گئی ہے مگر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری اور متاثرہ دیہات کے ساتھ کی گئی وعدے کو نبھانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے کنزرویشن کا کام خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1998ء میں ورلڈ بنک کی مالی تعاون سے اس نیشنل پارک میں کمیونٹی کی شراکت کے لئے 22کروڑ روپے پر مشتمل انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس سے ملنے والی آمدنی سے کمیونٹی واچر مقرر کئے گئے اور ویلج کنزرویشن کمیٹیوں نے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی سر انجام دئیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں کلائمیٹ چینج منسٹری سے انڈومنٹ فنڈ سے سالانہ آمدنی کا حصول اور چترال میں کمیونٹی کو پہنچانا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے جس میں وہ گزشتہ دس مہینوں سے ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے 30کے لگ بھگ کمیونٹی واچروں کو تنخواہ کی بندش کی وجہ سے ڈیوٹی دینا بند کردی ہے اور اب نیشنل پارک مکمل طور پر غیر قانونی شکاریوں اور ٹمبر چوروں کے رحم وکرم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ نہ صرف اسلام آباد سے فنڈز کے حصول اور کمیونٹی واچروں کو ادائیگی کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بلکہ اس تاخیر کے مرتکب وائلڈ لائف افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ 18ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں اس انڈومنٹ فنڈ کو اسلام آباد سے صوبے اور پھر چترال میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی مسئلہ پید ا نہ ہو۔ احتجاجی مظاہرہ بعدازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

chitral gol national park protest 3 1
chitral gol national park protest 2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37540

ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین کی گاڑی سے منشیات کی برآمدگی کی خبرمن گھڑت ہے۔۔شفیق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز سوشل میڈیا میں ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کی سرکاری گاڑی میں بکرآباد کے پولیس چیک پوسٹ میں تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور شراب کی برامدگی کی خبر وائرل ہوگئی اور یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سجا د حسین نے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا میں لگائی گئی اس پوسٹ کو من گھڑت قرارد یتے ہوئے کہا کہ زکواۃ ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کو بکرآباد چوکی پر روک کر تلاشی لینا معمول کی بات تھی لیکن اس گاڑی سے منشیات کی برامدگی کی خبر درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی کو چلانے والے پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما شفیق الرحمن نے بعدازاں تھانے میں آکر سرکاری گاڑی کی تلاشی پر احتجاج کرکے چلے گئے تھے جبکہ انہیں بعد میں اس خبرکے وائرل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

دریں اثناء شفیق الرحمن نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ وہ پی ٹی آئی کے لیبر ونگ کے ملاکنڈ ڈویژن کے جائنٹ سیکرٹری اور ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے پرسنل سیکرٹری کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اتوار کے صبح وہ اپنے گاؤں اٹانی سے ضلعی چیرمین زکواۃ کی سرکاری گاڑی میں چترال شہر آرہے تھے کہ بکرآباد کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ پر ان کی گاڑی کو روک کر ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کنسٹیبل نے تلاشی لینا شروع کردیا اور اسی اثناء مخالف سمت سے پی ٹی آئی کے کارکنان آتے ہوئے ان کی گاڑی کی تلاشی دیکھ کر اپنی گاڑی سے اتر گئے اور ان میں سے ایک کو انہوں نے موبائل فون سے تصویر لیتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ عین اس تلاشی کے دوران پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجا د احمد خان کو بھی انہوں نے اس چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جوکہ وہاں رکے بغیر چلے گئے۔ شفیق الرحمن کا کہنا تھاکہ ان کی گاڑی میں کوئی قابل اعتراض چیز یا منشیات نہیں تھے لیکن پارٹی میں ان کے مخالفین نے ان کو بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگادی جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر سجا د احمد خان اور ضلعی چیرمین زکواۃ کے درمیان اختلافات موجود ہیں کیونکہ ضلعی صدارت کے حصول کے بعد سجاد احمد خان کامحمد قاسم کے ساتھ رویہ بدل گیا ہے جس کے بل بوتے پر وہ صدر بن گئے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھاکہ فیس بک کے جس آئی ڈی سے یہ خبر پوسٹ ہوئی ہے، وہ جعلی ہے اور وہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

درین اثناء جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے سیکرٹری فضل ربی جان نے کہا ہے کہ زکواۃ کمیٹی کی گاڑی سے منشیات کی برامدگی کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور اصل صورت حال کو عوام کے سامنے لایا جائے جس میں اگر صداقت ہو تو اس گھناونے کھیل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سز ا دی جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ زکواۃ کی سرکاری گاڑی سے منشیات برامد ہونے کی خبر پر عوام میں پریشانی کا پھیل جاناقدرتی امرہے اور اگر انکوائری کے نتیجے میں یہ خبر جھوٹ اور من گھڑت ثابت ہوتو بھی ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37536

انصاف و یلفیئر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان کا دورہ اپر چترال

اپر چترال (زاکر زخمی) انصاف و یلفیئر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان، سنئیرنائب صدر سلطان حسین جنرل سکرٹری ارشاد حسین اور ایڈیشنل جنرل سکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ کے ہمراہ کابینہ سازی کے سلسلے میں اتوار کے روز اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا مختصر دورہ کیا۔جہاں اپر چترال ضلع کے ضلعی صدررحمت غازی،سنئیر نائب صدر معراج خان،نائب صدر میر جمشید الدین، صدر تحصیل مستوج سردار حکیم،جنرل سکرٹری مستوج سید حبیب اللہ اور دیگر ارکان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

تلاوتِ کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔تحصیل صدر سردار حکیم ابتدا کرتے ہوئے مہمانوں کو اپر چترال امد پر خوش امدید کہا۔ابتدا میں تعارفی نشست ہوئی اس کے بعد تحریکِ انصاف اپر چترال کے اندرونی مسائل زیر بحث رہی۔ جس میں اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سرِ فہرست تھی۔گفتگو میں شریک تمام اراکین کا گلہ اور حدشہ تھا کہ اپر چترال کابینہ کے نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سے پارٹی کے وقار اور مقبولیت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔یہاں کوئی زمہ داری سے کردار ادا کرنے سے قا صر ہے۔جب تک کابینہ کی نوٹیفکیشن نہیں ہوگی پارٹی فعال کردار ادا نہیں کرسکتی اس لیے بالائی زمہ داروں سے نوٹیفکیشن کرایا جائے۔

میٹنگ موجودتحصیل مستوج کے جنرل سکرٹری سید حبیب اللہ نے اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شروع سے تحریکِ انصاف پر قابض ہیں وہ پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔وہ علاقے میں پارٹی کی فعالیت کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔ وہ اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اور یہ ہی لوگ اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل ہیں لہذا پارٹی کے بہتر مفاد میں گزارش ہے کہ۔پارٹی کے بہتر ی کے پیشِ نظر اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ورکر اطمینان سے پارٹی کے بہتری کے لیے کردار ادا کر سکے۔

بعد میں ویلفر وِنگ ملاکنڈ کے سنئیر نائب صدر سلطان حسین اور جنرل سکرٹری ارشاد حسین نے بھی خطاب کی اور پارٹی کو ہر قسم منظم اور فعال کرنے اور مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔آخر میں صدر ویلفر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویلفر وِنگ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وجود میں ائی ہے جس کا مقصد معاشرے کی انتہائی نادار اور غریب طبقے کی مسائل سے اگاہی اور ان کے حل میں معاونت ہے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ تحریکِ انصاف کا ہر ورکر بااختیار ہے۔اور اختیارات دوسروں سے مانگنے کے بجائے خود کو با اختیار بنادیں۔انھوں نے کہا کہ ورکر کے رائے کا احترام تحریکِ انصاف میں ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ہمیشہ ورکرز کی رائے کو اہمیت دی ہیں اور دیتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دورہِ چترال میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا کہ اس وقت اپر اور لوئیر چترال میں سب سے اہم مسلہ انٹرنیٹ کا ہے۔جس سے ہمارے بچوں کی مستقبل اور قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ اس وقت کرونا کی بنا تعلیمی ادارے بند اور بچے سارے آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔ اس لحاظ سے ہمارے بچوں کی مستقبل خطرے میں پڑی ہے۔ اس لیے ہمارے ترجیح ہو گی کہ اولین فرصت میں بالائی حکام سے رابطے کرکے اس مسلہ کوجلد از جلد کراسکے۔انہوں نے علاقے میں ناقص انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ نااہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے چترال میں انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پرہے۔انہیں بہتر بنانے میں حکومت، وقت سنجیدہ ہے۔انہوں نے ورکروں کے حدشات دور کرنے کا وعدہ کیا ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ جلد ازجلد اپر چترال میں انصاف ویلفر وِ نگ کی کابینہ ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اور اس کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جو بعد میں اتفاقِ رائے سے جامی اللہ کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے صدر اور شہزاد علی کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے جنرل سکرٹری مقرر کیے۔

IMG20200712110332 1
labour wing upper chitral meeting 3
labour wing upper chitral meeting 6
labour wing upper chitral meeting 1 1
labour wing upper chitral meeting 51
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37524

نصرت جبین ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چترال تعینات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نصرت جبین نے ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ چترال کی حیثیت سے سنھبال لیا جس سے قبل وہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پشاورمیں ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر کام کررہی تھی۔ وہ اس سے قبل بھی اس اسامی پر کئی سالوں رہ چکی ہیں اور چترال میں سوشل ویلفیر، اسپیشل ایجوکیشن اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں میں اہم کردار اداکرتی رہی ہیں۔
نصرت جبین ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے گزشتہ دو سالوں کے دوران اپنی کارکردگی کی بنا پر مختلف اداروں اور حکام سے تعریفی اسناد اور ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔ انھوں نے معذور افراد کی فلاح وبہبود اور خصوصاً اسپیشل بچوں کی تعلیم میں متعدد اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے ضرورت مند افراد کے لئے مقامی وسائل کو بروئے کار لاکرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں شیلٹر ہوم قائم کیا جس سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے تیمار دار مستفید ہورہے ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی چترال سے پہلی خاتون افسر ہیں۔

یادرہے کہ اس کے پیش رو خضرحیات کو سوشل ویلفئیر آفیسر ڈی ایچ کیوہسپتال چترال تعینات کردیا گیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37503

صدر ہدیتہ الہادی نے لوئیر چترال کے یو سیز کے کا بینہ کا اعلان کردیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہدیتہ الہادی لوئیر چترال کے ضلعی صدر نصرت الہی نے  لوئیر چترال کے یوسیز کیلئے صدور  اور جنرل سیکرٹریز  کا اعلا ن کر دیا  ہے جس کے مطابق  مولانا عبد الفتح  صدر تحصیل چترال جبکہ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری مقررہوئے ہیں اسی طرح یو سی ون چترال کیلئے  مولانا فضل احمد  صدر  اور قاری ذاکر اللہ جنرل سیکرٹری  جبکہ یو سی ٹو چترال کیلئے  مولانا نظام الدین صدر  ، یو سی دنین  کیلئے مولانا عبدا لطیف صدر  ، قاری امیر اللہ جنرل سیکرٹری ،یو سی بروز کیلئے مولانا نور شاہدین صدر  جبکہ نصیر الدین جنرل سیکرٹری ، یو سی ایون کیلئے قاری عبد الصادق صدر  اور یو سی کوہ  کیلئے قاری شوکت علی صدر جبکہ نصیر اللہ بابر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

اس طرح تحصیل دروش کیلئے وقار احمد صدر  اور مولانا خان شرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ دروش ون کیلئے زمرت شاہ ایڈوکیٹ صدر  اور مطیع الرحمن جنرل سیکرٹری ،دروش ٹو کیلئے ثنا اللہ صدر ، یو سی شیشی کوہ کیلئے سمیع الرحمن صدر  جب کہ بابر احمد جنرل سیکرٹری ،  یو سی عشریت  کیلئے اقبال حسین صدر ، یو سی ارندو کیلئے عبد العزیز صدر جبکہ  انور الحق جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37494

حکومت وقت جی بی الیکشن پراثرانداز ہونے کی ناکام کوشش میں شندورکومتنازعہ بنا رہی ہے۔تحریک تحفظِ حقوق

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک کے صدر مختار احمد سنگینؔ کی صدارت میں ان کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریکِ حقوق بونی کے ارکین نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد،،ہندراپ شندور نیشنل پارک،، کے قیام سے پیدا شدہ صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کرنا اور ائیندہ کے لیے لایحہ عمل ترتیب دینا تھا۔
تحریک کے انفارمیشن سکریٹری اور نوجوان سیاسی و سماجی قیادت پرویز لال نے ابتدا کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کی غیر دانشمندانہ فیصلے سے علاقے میں بے چینی پھیلی ہے۔ہم پر امن لوگ ہیں غیر ضروری مسائل سے الجھنے کی عادی نہیں لیکن حکومت کی غیر مناسب فیصلہ ہمیں اپنے حق کے لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔

اجلاس کے شراکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور گلگت کے مابین کوئی تنازعہ نہیں شندور کے دونوں اطراف کے لوگ ایک دوسرے کے لیے محبت، خلوص اور ہمدردی رکھتے ہیں۔ خاص کر لاسپور اور غذر کے لوگوں میں اپس میں ان گنت رشتہ داریاں ہیں۔ جو کبھی بھی ایک دوسرے کے خلاف صف ارآ نہیں ہو سکتے اور چھوٹے موٹے مسائل اپس میں مل بیٹھ کے خوش اسلوبی سے حل کرتے ائیے ہیں اور اگے بھی وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔حکومتِ وقت کی اس فیصلہ کو ہم دونوں عوام کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔ جو علاقے کے پُر امن ماحول کو داغدار کرنے اور GB میں ہونے والے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے۔جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ چترال کے عوام حکومت کی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ہر فوروم پر آواز ٓٹھائے گی۔ اس سلسلے کو مستحکم کرنے اور جاندار بنانے کے لیے منگل کے دن اپر چترال سطح پر اجلاس بلایا جائیگا اور اجتماعی اور متفقہ لایحہ عمل ترتیب دی جائیگی۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ تب تک حکومت وقت اپنے فیصلے پر ضرور نظر ثانی کریگی اگر فیصلے پر بضد رہی تب تو سخت ر د عمل دیکھنے کو ملے گا۔
اخر میں ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ”ہندراپ شندورنیشنل پارک“ کے قیام سے پیدا شدہ مسلے کو قومی اسمبلی میں بھر پور انداز میں اٹھاکر چترال کی نمائیندگی کا حق ادا کیا۔

tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 2
tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 1
tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 3 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37483

چترال کے نئے ڈی پی اوعبد ا لحی (پی ایس پی) نے چارج سنبھا ل لیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدا لحی(پی ایس پی ) نے ڈی پی او چترال کا چارج سنبھال لیا۔ انکی کی آمد پر چترال پولیس لائنز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں
اعلی عہد ید اران کے علاوہ دفتر اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈی پی او چترال نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ چترال پولیس لائن میں تمام سٹاف سے ملے ۔ ڈی پی او کے اعزاز میں میں سلامی کی تقریب منعقد کی گئی، ڈی پی او چترال نے سلامی کے گارڈز کا معائنہ کیا اور اعزازات سے نوازا۔ چترال اور چترال کے حالات کے حوالے سے ڈی پی او چترال کو ایس پی انویسٹیگیشن خالد خان نے بریفنگ دی ۔


لاء اینڈ آرڈر سے متعلق بات کرتے ہوۓ ڈی پی اؤ چترال نے کہاکہ چترال ایک پرامن ضلع ہے چترال میں امن کی بحالی کی بڑی وجه اسکے با شعو ر عوام ہیں ۔
یہاں کی پولیس اپنی قابلیت اور ایمانداری کی وجہ سے صوبے بھر میں مشہور ہیں اور کہا چترال پولیس کو ایک مثالی پولیس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔


منشیات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنیں گے ۔ اس سلسلے میں تمام سر کلز کے افسران کو احکامات پہلے سے جاری کیے گئے ہیں ۔

dpo chitral abdul hay resume charge
dpo chitral abdul hay resume charge1
dpo chitral abdul hay resume charge2
dpo chitral abdul hay resume charge4
dpo chitral abdul hay resume charge5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37460

شندور کو متنازعہ بنانا ایک گہری سازش کا ہی نتیجہ ہوسکتا ہے جس سے احتراز کیا جائے۔۔عمائدین چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے عوام شندور چراگاہ کو ہندارپ نیشنل پارک کے ساتھ شامل کرنے کی وفاقی حکومت کی اقدام کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اسے کسی بھی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور اس کی ڈی نوٹیفکیشن کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ گزشتہ دو سو سال کی تحریر شدہ تاریخ سے ثابت اپنی ملکیت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور شندور کو متنازعہ بنانا ایک گہری سازش کا ہی نتیجہ ہوسکتا ہے جس سے احتراز کیا جائے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنماؤں شہزادہ سکندرالملک، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، مولانا جمشید احمد، محمد حکیم ایڈوکیٹ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، وقاص احمد ایڈوکیٹ، قاضی نسیم، محمد یوسف شہزاد، زلفی ہنر شاہ، قلندر شاہ، لیفٹیننٹ (ر) شیر اعظم خان اور دوسروں نے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ انہیں حقائق کے منافی مشورے دے کر ہندراپ شندور نیشنل پارک کی منظوری ان سے لے لی گئی ہے جس سے چترال میں سراسیمگی اور بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ شندور چترال کا حصہ ہے اور ہندراپ گلگت بلتستان میں واقع ہے جن کے درمیان 40کلومیٹر کا فاصلہ واقع ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہونے تک گلگت بلتستان متنازعہ رہے گااور اس وجہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را مختلف ناموں سے خیبر پختونخوا کی وسیع اراضی کو گلگت بلتستان میں شامل کرکے متنازعہ بنانا چاہتی ہے جس کا اعتراف اگست 2016ء میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھااور حال ہی میں گلگت بلتستان کے علاقے سے کئی بھارتی ایجنٹ گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے شندور چراگاہ کا چترال کی ملکیت ہونے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 1895ء میں انگریز فوج نے جب چترال کی طرف پیش قدمی کی تو شندور چراگاہ کے شروعات میں واقع کاریان گاز کے مقام تک اہالیان گلگت نے ان کے ساتھ سامان کی بار برداری میں مدد دی جبکہ اس مقام سے آگے چترال کے باشندوں نے انگریزوں کی مدد کی اور 20ویں صدی عیسوی کے شروع میں مہتر چترال نے شندور ٹاپ کے مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کیا تھا اور یہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ گلگت اسکاوٹس کا کمانڈنٹ 1926ء میں اس میں قیام کے لئے مہتر چترال سے منظوری لی تھی اور یہ ثبوت اوریجنل خط کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1959ء میں شندور چراگاہ سے متصل لنگار جنگل پر چترال اورغذر کے عوام کے درمیان تنازعہ ہواتو بھی اسے چترال ہی کا حصہ قرار دے دیا گیا تھا اور 1988ء تک چترال فارسٹ ڈویژن کا فارسٹ گارڈ اس جنگل کی حفاظت پرمامور رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے اور اس کی بیوہ اب بھی فیملی پنشن لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1981ء میں جشن شندور شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس کا انتظام وانصرام چترال کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھ رہا اور شندور میں ماضی قریب میں قتل سمیت جرائم کی تین دوسری واراتوں کا ایف آئی آر چترال پولیس نے درج کی اور مقدمات چترال کے ضلعی جوڈیشری میں سماعت ہوئے۔ چترال کے سیاسی اور سوشل عمائیدین نے کہاکہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت متبادل شاہراہ کے لئے شندور ٹاپ کو مناسب راستہ قرار دیا ہے اور ایسے نازک موقع پر بھارتی ایجنٹوں کی طرف سے گلگت بلتستان کے علاقہ سے ملاکر شندور میں نیشنل پارک قائم کرنا سی پیک کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کی گہری سازش ہے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا جائے گا اور بھارتی ایجنٹوں کا بچھایا ہوا جال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صوبائی حکومت کی کمزور ی ہے کہ وفاقی حکومت کو درست معلومات فراہم نہ کرنے اور اس متنازعہ نیشنل پارک کے فیصلے کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ا س موقع پر فیصلہ ہواکہ تمام زمینی حقائق سے وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی مدد سے باخبر کیا جائے گا۔

chitral press confrence for shandure 2
chitral press confrence for shandure
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
37453

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام منسٹریل سٹاف کے تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اضلاع کے دفاتر اور سکولوں بشمول صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام کلیریکل سٹاف جنہوں نے ایک ہی دفتر، ڈائریکٹوریٹ یا ضلعی دفاتر (میل/فی میل) میں مجموعی طور پر دو یا دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہو ان سب کو دوسرے ضلعی دفاتر اور سکولوں میں مختلف جگہوں پر تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جلد از جلد جاری کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل دس دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع کے لئے ذمہ دار ہونگے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دس دنوں کے بعد محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ تمام اضلاع کے دفاتر کا دورہ کرے گی اور ان کی تعیناتی اور تبادلوں کی جانچ پڑتال کریں گی اور اگر کوئی بھی ضلعی آفیسر اس معاملے میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کے عزم کے مطابق محکمہ تعلیم کو ہر طرح کے ناسور سے پاک کریں گے تاکہ تمام اضلاع کے دفاتراورسکولوں میں میرٹ کی بالادستی قائم ہو سکے اور لوگوں کو موجودہ صوبائی حکومت کے تعلیمی اصلاحات کے واضح اور مثبت اثرات مل سکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37423