Chitral Times

اپر چترال؛ اویر کے دوھرے قتل کا معمہ حل، تین افراد گرفتار کر لئے گئے

Posted on

چترال ( محکم الدین ) اپر چترال پولیس نے اویر کے معروف اندھا قتل کا معمہ حل کرلیا ۔اور تین افراد گرفتار کر لئے ۔ ماہ مئی کی 19تاریخ کو نچھاغ اویر کے ایک جنگل میں انیس سالہ لڑکی اور تئیس سالہ نوجوان کی بندوق سے ہلاکت کے واقعے کو مقامی طور پر خود کشی قرار دیا گیا تھا ۔ جو کہ اب چترال پولیس کی کوششوں سے واردات کی صورت میں سامنے آیا ہے ۔ اور تین افراد کوشواہد دستیاب ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس سے پہلے اس کیس سے متعلق مقامی لوگوں اور مقتولین کے رشتے داروں کی طرف سے تعاون نہ کرنے اور ناکافی شواہد کی بنا پر کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا تھا ۔ کیونکہ لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو خودکشی قرار دیا جارہا تھا ۔

اب موبائل مسیجز، بندوق کی فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کے بعد یہ قتل کے کیس میں تبدیل ہو چکا ہے ۔ اور پولیس نے سائنسی بنیادوں پر اس کیس میں پیش رفت کی ہے ۔ ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی نے قتل کے وردات کی تصدیق کی ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری عمل لایا گیا ہے ۔

لوٹ اویر نچھاغ میں لڑکا لڑکی کی ہلاکت کو مبینہ طور پر خود کشی قرار دے کر کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی تھی ۔جس پر بعض حلقوں کی طرف سے پولیس پر بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ۔ تاہم پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کے عدم تعاون کے باوجود پولیس نے سائنسی بنیادوں پر شواہد اکھٹے کئے ۔ اور تین افراد کو گر فتار کیا ہے ۔ جو کہ پولیس کے مطابق دوہرے قتل کے اس کیس کے ملزمان ہیں ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ اور ملزمان کا نام تفتیش مکمل ہونے کے بعد منظر عام پر لایا جائیگا۔

واضح رہے ۔کہ علاقہ اویر میں گذشتہ چند سالوں کے دوران قتل کے سات واقعات ہوئے ہیں ۔ لیکن اس میں پولیس کو قاتلوں کی گرفتاری میں کامیابی نہیں ہوئی ۔ جبکہ ماضی قریب میں ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا تھا ۔ لیکن اس کے قاتل بھی صاف طور پر بچ گئے تھے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38438

مستوج روڈ کی تعمیر اپنی مددآپ کے تحت کرنے کیلئے عید کے بعد مہم شروع کرنے کافیصلہ

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص میں عمائدین علاقہ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی منعقد ہوا۔جس میں علاقے کے عمائدین اورنوجوان طبقہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ کئی سالوں سے التواکا شکار مستوج روڈ کی مرمت اور پختگی کیلئے ایک مہم چلانے اور اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ روڈ پر کام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مستوج روڈ کی تعمیر کیلئے باربار خالی خولی وعدوں سے تنگ آکرعلاقے کے عوام نے عید کے بعد اس مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عید کے بعد یوسی مستوج کی سطح پر اس سلسلے میں اجلاس ہوگا جس کے بعد باقی یوسیز کو بھی شامل کیا جائیگا۔ اور آئندہ کی لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مستوج روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے عام پبلک کے ساتھ سیاح بھی بری طرح متاثر ہے۔جبکہ کئی بار احتجاجی دھروں کے باوجود بھی حکمران ٹس سے مس نہیں ہوئے اور جھوٹے وعدے وعید سے لوگوں کو ہر بار ٹرخایا گیا۔ جس کی وجہ سے علاقے کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہیں۔ اوراب اسی نعرے سے کہ ”اپنی مددآپ، مستوج روڈ بلیک ٹاپ” مہم کا آغاز عید کے بعد کیا جائیگا۔

یادرہے کہ مستوج او رمضافات کے عوام اس سے پہلے بھی انہی جھوٹے سیاستدانوں سے تنگ اکر پرواک مستوج تک“کروئے دیری ”روڈ کو اپنی مددآپ کے تحت تعمیر کرچکے ہیں۔ جس میں علاقے کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اورآج بھی وہی اپنی مددآپ کے تحت بنی سڑک پر آمدورفت جاری ہے۔ اسی طرح علاقے کے عوام نے دریا ئے لاسپور سے تقریبا آٹھ میل لمبی نہر بھی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کرکے علاقے کو سیراب کرچکے ہیں۔ اب حکمرانوں اور جھوٹے سیاستدانوں سے تنگ علاقے کے عوام نے اسی جذبے کے ساتھ باہمی اتفاق سے فیصلہ کیاہے کہ مستوج روڈ کو بھی اپنی مددآپ تحت تعمیر کیاجائیگا۔جس کیلئے مستوج سطح پر یہ تیسرااجلاس تھا۔ جبکہ عید کے بعد اس میں تیزی لائی جائیگی۔ اور ہر گاوں میں علاقے کے عوام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد ہوگا اور حتمی فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا جائیگا۔

mastuj tehrik
mastuj road kroydary 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
38426

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی امتحانی بورڈکی میٹرک نتائج کا اعلان،اے۔کے۔ای۔ایس۔پی کی طالبات نے میدان مارلی

گلگت( چترال ٹائمز رپورٹ) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی امتحانی بورڈ گلگت بلتستان نےآج میٹرک کے سالانہ امتحانات  کے نتائج کا اعلان کیا ۔ آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کے ڈائمنڈ جوبلی سکولوں کی طالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پہلی اور دوسری پوزیشن اپنے نام کر کے آغا خان ایجوکیشن سروس کی شاندارروایت کو بر قرار رکھا ۔

  تفصیلات کے مطابق آج مورخۂ 30 جولائی، 2020 کو قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج  کا اعلان کیا ۔ حالیہ  نتائج کے مطابق آغاخان ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول محمد آباد  ، گلگت کی طالبہ نازیہ جہاں  ولد  محمد عظیم ضلع غذر گاؤں گلوغ موڑی نے  1100  میں سے 975 نمبر لیکر  بورڈ میں  پہلی جبکہ انیلہ عیسیٰ  ولد محمد عظیم  ضلع غذر یاسین  ڈائمنڈ جوبلی ہائی سکول سونی کوٹ گلگت نے 1100 میں سے 970 نمبر حاصل کرکے پورے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

 یاد رہے کہ  ( کوؤڈ – 19 ) کی وجہ سے  پورے  ملک میں 2020 کے امتحانا ت کے نتائج   کو جماعت نہم کے سالانہ نتائج کی بنیاد پر تین فیصد کے فارمولے  پر ترتیب دینے کی  حکومتی پالیسی اپنائی  گئی تھی۔اس موقعے پر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا جس کی صدارت گلگت بلتستان کی نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ میر افضل نے کی جبکہ خاص مہمانوں میں نگران وزیر تعلیم  عبد الجہاں ، آغا خان ایجوکیشن سروس  گلگت بلتستان و چترال کے جنرل منیجر بریگئیڈیر ( ریٹائرڈ ) خوش محمد خان ، ایڈیشنل سکریٹری ایجو کیشن  نجیب اللہ، ڈائریکٹر جنرل سکولز مجید خان  کے علاوہ  یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ؤ اللہ شاہ ، رجسٹرار عبد الحمید لون ، یونیورسٹی  کے پروفیسرز،  سرکاری اور نجی سکولوں کے  ہیڈزاور اساتذہ کےعلاوہ  طلبا ٔو طالبات اور  والدین کی کثیر تعداد  نے  تقریب میں شرکت کی ۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ یونیورسٹی ہذا کے وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر عطاؤ اللہ شاہ نے مہانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ  امتیازی نمبروں سے  میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے طلبأ و طالبات کو اُن کی آنتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اوربورڈ  کے امتحان میں شامل  کل 9329 طلبہ میں پہلی اور دوسری پوزشن حاصل کرنے پر آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان کی لیڈر شپ ، ڈائمنڈ جوبلی سکولوں کے اساتذہ کی تعلیم و تربیت اور  اُن سکولوں کے طلبہ کی سخت محنت کی تعریف کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوے مشہور ماہر تعلیم اور نگران وزیر تعلیم  گلگت بلتستان عبد الجہاں خان نے کہا کہ آغا خان ایجوکیشن سروس  کے سکولوں کی طالبات کے امتیازی نمبروں کے حصول کے پیچھے اس ادارے کے دانشمند اور اعلیٰ پائے کے علم دوست و علم شناس پیشہ وروں کی راہنمائی اور اُن کی علمی دور اندیشی جیسے عوامل کار فرما ہیں ۔ انہوں نے امتیازی نمبروں سے امتحان پاس کرنے والے تمام طلبہ کو خراج تحسین پیش کی اور اساتذہ کی کاوشوں کی دل سے  تعریف کی ۔ نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے صدارتی خطبے میں میٹرک کےسالانہ امتحانات میں شاندار کامبیابی پر آغا خان ایجوکیشن سروس پاکستان ، گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آغا خان ایجوکیشن سروس کو  گلگت بلتستان جیسےعلاقے کے لیے  علم کی روشنی کا مینار قرار دیا ۔ 

akesp gb students distinction 2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
38412

مویشیوں کے ساتھ ڈیلنگ کرنے والوں کو حفاظتی طریقہ کار اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔ڈاکٹرز

چترال ( محکم الدین ) ویلج کونسل ایون ون اور بائیو رسک منیجمنٹ ایکسپرٹ کے اشتراک سے ایک غیر معمولی اجلاس وی سی کے دفتر میں منعقد ہوا ۔ جس میں ہیلتھ ، ایجو کیشن ، پولیس ، وٹرنری اسٹاف اور ٹائیگر فورس و سوشل ایکٹی وسٹ نے شرکت کی ۔

اجلاس میں علاقہ ایون میں کورونا وائرس کی صورت حال ، حفاظتی تدابیر و اقدامات اور عوامی سطح پر آگہی کاجائزہ لیا گیا ۔ اور آنے والے عید الاضحی کے موقع پر اس وبائی بیماری کے پھیلاءو کے ممکنہ خدشات کا اظہار کرتے ہوئے یہ تجویز دی گئی ۔ کہ عید پر لوگوں کو سماجی فاصلہ رکھنے ، ماسک کا استعمال اورہاتھوں کی صفائی کا عمل جاری رکھنے سے متعلق آگہی مہم جاری رکھی جائے گی ۔ اور لوگوں کو قربانی کے دوران حفظان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کیلئے تاکید کی جائے گی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد جعفر اور لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے محمد یحی نے کہا ۔ کہ مال مویشیوں کی مختلف مقامات سے شہری علاقوں میں بغیر حفاظتی اقدامات کے منتقلی خطرات سے خالی نہیں ۔ اس لئے مویشیوں کے ساتھ ڈیلنگ کرنے والے افراد کو حفاظتی طریقہ کار اپنانے ،سپرے کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ کیونکہ ذرا سی کوتاہی کرونا وائرس اور کانگو وائرس کا شکار بنا سکتی ہے ۔ اس لئے لوگوں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا چاہیے ۔ انہوں نے ایون میں تازہ اور صاف گوشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سلٹر ہاءوس کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ وقت میں جگہ جگہ بغیر کسی حفاظتی طریقہ کار کے جانور ذبح کئے جاتے ہیں ۔ اور لائیو سٹاک ڈاکٹر کی طرف سے جانور کی صحت کی تصدیق کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی جاتی ۔ اور نہ میٹ شاپس میں معیار کے مطابق ماحول دستیاب ہے ۔ جبکہ ذبح کئے جانے والے جانوروں کے فضلات کو سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے ، اس لئے قوی امکانات ہیں ۔ کہ اس بے احتیاطی کے نتیجے میں بیماریاں جنم لیں گی ۔ اور علاقہ مزید مشکلات سے دوچار ہو جائے گا ۔

ہیلتھ کی طرف سے آفتاب عثمان نے کہا ۔ کہ حکومتی احکامات کے تحت ایون میں باہر سے آنے والے افراد کا نہ صرف ریکارڈ رکھا جارہا ہے ۔ بلکہ اُنہیں گھر میں قرنطینہ کرنے کی مکمل ہدایات دی جاتی ہیں ۔ اور سماجی فاصلہ سمیت تمام احتیاطی تدابیر اپنانے کی پُزور تاکید کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سونگھنے کی حس متاثر ہونے ،پیٹ کا چلنا ، سانس کا پھولنا ، بخار ایسی کیفیات ہیں جو کرونا وائرس کی واضح علامات میں شمار ہوتی ہیں ۔ اجلاس میں چترال پولیس کی کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات کو سراہا گیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ پولیس ایون بھر میں پھیلے ہوئے مویشی منڈیوں کو یکجا کرنے میں اُن کی مدد کرے ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد کے ذریعے ٹی ایم اے چترال سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ ایون میں ایک معیاری سلاٹر ہاوس تعمیر کیا جائے تاکہ لوگوں کو صاف اور معیاری گوشت مل سکے ۔ اور کُھلی فضا میں فضلات کے پھیلنے کا سلسلہ بند ہو ۔ اجلاس میں الطاف اللہ ، صفی اللہ آصفی ، ، محمد آصف ،قاضی رشید ، شریف الرحمن ، موسی ، منظور ، ظاہر شاہ ، اختر نبی ِ، حسن خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ayun vc ijalas on corona 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38396

اے۔کے۔آر۔ایس۔پی اوربی۔ایل۔ایس۔اوکے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے مابین ایک یاداشت پر دستخطی کی تقریب BLSO آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر AKRSP کے ایریا پروگرام منیجر سید سجاد حسین،ID منیجر عطاء اللہ اور BLSO کے اسٹاف موجود تھیں۔معاہدے پر AKRSP کی طرف سے ایریا پروگرام منیجر اور BLSO کی جانب سے منیجرشیرافضل نے دستخط کئے۔
یاداشت کا مقصد BLSO ایریا میں کورونا وائرس کے روک تھام کے سلسلے میں عوامی شغور اور اگاہی پیدا کرنا ہے۔یاداشت کے مطابق BLSO،AKRSP اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے باہمی اشتراک سے علاقے میں اس وباء کی روک تھام کے لئے دہی تنظیمات کو لیکر عوام میں اگاہی پیدا کرکے اس سلسلے میں مختلف سرگرمیاں سر انجام دینا ہے۔یہ معاہدہ ملکی سطح پر NCOC کے بنائے ہوئے SOPs پر عملدرامد کو یقینی بنانے کئے لئے کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38393

چکدرہ چترال ایکسپریس وے منصوبےکی منتقلی کے خلاف آل پارٹیزاجلاس، چودہ اگست سے احتجاج کا فیصلہ

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) چکدرہ چترال ایکسپریس وے کے منصوبے کو التوا میں ڈالنے اور مبینہ طور پر سوات کی طرف منتقل کرنے کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوساءٹی تنظیموں کے نمائندوں کا مشترکہ اجلاس چترال پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں اس بات پر شدید کا اظہار کیا گیا کہ سابق دور حکومت میں منظور شدہ منصوبے سے صوبے کے پانچ اضلاع کو محروم کیا جارہا ہے اور اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لیا گیا تو چترال سے لے کر دیر اور باجوڑ تک عوام سخت رد عمل پر مجبور ہوں گے ۔ سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ کی دعوت پر منعقدہ اس اجلاس میں مولانا عبدالرحمن ( جے یو آئی) محمد حکیم ایڈوکیٹ ( پی پی پی )، شہزادہ پرویز ( پاکستان مسلم لیگ ن)، مولانا جمشید احمد ( جماعت اسلامی)، الحاج عیدالحسین ( اے این پی )، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ( ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن)، شبیر احمد (تجار یونین)، محمد صابر (ڈرائیورز یونین)، رحمت الٰہی (سی سی ڈی این)، محمد وزیر خان ( چترال چیمبر آف کامرس )، وجیہ الدین (جے آئی یوتھ)اور دوسروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکین میں سیاسی جماعتوں اور سول سوساءٹی تنظیموں کے صدور ہوں گے جبکہ مغفرت شاہ کو کنوینر اور معروف صحافی محکم الدین کو سیکرٹری مقرر کیا گیا ۔ اجلاس میں حکومت کو ایک ہفتے کا ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہاگیاکہ اگر چترال چکدرہ ایکسپریس وے کے منصوبے کو اس عرصے میں بحال نہ کیا گیا تو 14اگست سے چترال کے گاءوں گاءوں میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔ مقررین نے کہاکہ اس تحریک میں تمام ایک پیج پر ہوں گے اور یہ ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہوگی ۔

all parties meeting on chakdara chitral road 1
all parties meeting on chakdara chitral road3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38387

کورونا رسپانس نیٹ ورک کے زیراہتمام بروغل میں اگاہی مہم کا انعقاد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )کورونا رسپانس نیٹ ورک (سی ۔آر۔این ) کے زیراہتمام چترال کے انہتائی دورآفتادہ اورپسماندہ علاقہ بروغل میں کورونا کے حوالے اگاہی مہم اختتام پذیر ہوگیا

مہم میں سی آر این کے ولنٹیرز نےحصہ لیا جن کی سربراہی اے کے آر ایس پی اپر چترال کے ایریا پروگرام مینیجر سجاد حسین جو کہ کرونا رسپانس نیٹ ورک کے ریسورس موبلایزیشن کمیٹی کے ہیڈ بھی ہیں، نے کیا-سی آراین کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس موقعے پر سی آر این کی طرف سے پورے ویلی کے ہر گھر میں ماسک،صابن اور سنیٹایزر بھی تقسیم کیے گۓ

اس مہم کو کامیاب بنانے پر سی آر این کی ٹیم اپنے ممبرزکا انتہا ئ مشکور ہیں جنہوں نے کیش اور ٹایم کی صورت میں اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا-اور ساتھ اے کے آر ایس پی چترال کا بھی انتہائی مشکو ر ہے کہ جن کی تعاون سے یہ مہم کامیابی سے ہمکنار ہوا۔   

یادرہے کہ سی آر این چترال اور گلگلت سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز پر مشتمل رضاکاروں کی ایک نیٹ ورک ہے ۔ اس نیٹ ورک کا مقصد کورونا وبا کے خلاف مختلف ذریعے سے مہم چلانا اور عوام میں جتنا ہو سکے بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ اس وبا سے جنم لینے والے مختلف مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں اداروں اور گورنمنٹ کی مدد کرنا ہے۔  اس مقصد کے لیے اس کے مختلف کمیٹز ترتیب دی گیی ہیں ہر کمیٹی میں متعلقہ پروفشنلز کام کر رہے ہیں۔ اگرکوئی اس کا ممبربننا چاہتا ہے تو رضاکاروں کو ہم خوش آمدید کہیں گے ۔

crn broghil
crn chitral 3
crn chitral 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38378

اپر چترال انتظامیہ کا تجاریونین کے ساتھ مذاکرات، تاجربرادری کورونا ٹیسٹ کیلئے راضی ہوگئی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد اور ہیڈکوارٹر بونی کے احاطے میں واقع تمام کاروباری حضرات کا رضاکارانہ طورکو ویڈ 19کا ٹیسٹ کروانے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین منعقد ہواجبکہ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز ودیگر حکام کے علاوہ صدر و نائب صدر بازار بونی نے شرکت کیں۔ اے۔ڈی۔سی اپر چترال نے حکومت کی طرف سے جاری کردہSOPs سے متعلق تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ختم نہیں ہوا ہے لہذا اپنے اور اپنے پیاروں کی بقاء کی خاطر رضاکارانہ طور پر کوویڈ19کا ٹیسٹ کروانا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر و نائب صدر بازار یونین بونی نے کہا کہ ہم بازار والے اس حوالے سے رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروانے کے لیے تیار ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بازار یونین بونی سے 3,4 دکاندار اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔ اے ڈی سی نے ان کو یقین دلایا کہ ہم ہر گز جبری طور پر کسی کو ٹیسٹ کی طرف راغب نہیں کررہے ہیں بلکہ ہم انتظامیہ والے بھی رضاکارانہ طور پر اس عمل کے لیئے تیار ہیں۔لہذا ہم چاہتے ہیں کہ اس وباء کے مذید پھیلاؤ کو روکنے کی عرض سے اپنا اپنا ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ اجلاس کے اختتام کے فوراً بعد محمد شافی صدر بازار یونین بونی نے رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروایا اور عام کاروباری حضرات کے لئے مثال قائم کی۔ اے ڈی سی نے کاروباری حضرات کی طرف سے اس قدام کو سراہا۔

adc upper chitral meeting 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38364

چکدرہ چترال ایکسپریس وے منصوبے کو ختم کرنے کے خلاف سخت احتجاج شروع کرینگے۔مولانا شیرکریم

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے امیر مولانا شیر کریم شاہ نے چکدرہ چترال ایکسپریس وے کے منصوبے کو ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے موجود حکومت کا دوغلاپن قراردیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں مولانا شیر کریم شاہ نے کہا کہ چکدرہ چترال ایکسپریس روڈ سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے جو کہ آگے جاکر گلگت بلتستان کے صوبے کے ساتھ کنیکٹ ہوتا ہے، موجودہ حکومت چترال بالخصوص اور ضلع دیر اپر اور دیر لوئر کے عوام کے ساتھ بالعموم مخاصمت کا رویہ اپنائے ہوئے ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ چترال کے دو اضلاع اور دیر کے دونوں اضلاع کے عوام کے ساتھ یہ ناانصافی موجودہ حکومت کے انصاف کے دعوؤں کو آشکارا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ منصوبہ بحال نہ کیا گیا تو چترال اور دیر کے عوام اسکے خلاف سخت سے سخت احتجاج کیلئے میدان میں نکلیں گے، احتجاج کا یہ سلسلہ صرف ان اضلاع میں نہیں بلکہ پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں اسے پھیلایا جائیگا اور یہاں کے غیرت مند عوام ان نااہل حکمرانوں سے اپنا حق حاصل کرکے رہینگے۔ مولانا شیر کریم شاہ نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد اس سلسلے میں مزید اقدامات اٹھائے جائینگے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38359

چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی تبدیلی حوالے لوئر دیر میں کنونشن ،چترال سے وکلا کی شرکت


تمرگرہ(نمائندہ چترال ٹائمز)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے صدرنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی قیادت میں وکلاء وفد کا چکدرہ چترال سی پیک روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے لوئر دیر میں منعقدہ سول سوسائٹی کنونشن میں شرکت کی۔وفد میں ڈسٹرکٹ بار اپر چترال کے صدر غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور تحصیل بار دروش کے صدراکرم حسین ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔

کنونشن کا اہتمام ”سر“ فاؤنڈیشن کے چیئرمین پاکستانی نژاد امریکی شہری اور معروف سماجی شخصیت رحیم شاہ اخونخیل نے کیا تھا۔

اس جرگے میں سول سوسائٹی کے ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعدا میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رحم شاہ اخونخیل نے چکدرہ چترال سی پیک روٹ کو تبدیل کرنے کے عمل کو اس علاقے کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں پُرامن اور موثر تحریک چلانے پرزور دیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر چترال بار کے صدور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور دروش بار کے صدر اکرام حسین ایڈوکیٹ نے روٹ کی تبدیلی کے عمل کو سازش اور موجودہ حکومت کی عوام دشمنی قراردیا۔جرگہ سے تیمرگرہ پریس کلب،دیر پریس کلب،ثمرباغ پریس کلب کے صدورمختلف اخبارات کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

اس سے قبل چترال بار کے وفد نے اپر دیر میں چترال دیر کوارڈنینشن کونسل فار سی پیک روٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے دروش بار کے صدر اکرام حسین کی دعوت پر عید کے بعد چترال آمد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد چترال کا دورہ کرینگے۔

chakdara chitral route lawyers meetings dir2 2
chakdara chitral route lawyers meetings dir3
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38352

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،28کلوگرام منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

لوئر چترال کے ڈی پی او کےچار چ سنبھالنے کے بعد پچھلے دو ہفتوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او لوئر چترال عبد الحی خان (پی ایس پی ) نے چار چ سنبھالنے کے بعد چترال کو منشیات فری علاقہ بنانے کے عزم کو لیکر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران چترال کے مختلف تھانہ جات کی کاروائیوں کے دوران 12.550 کلو چرس ،15.539 کلو افیون جبکہ 10 لیٹر شراب برآمد کرکے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے مذید تفتیش شعبے انویسٹیگیشن کے حوالے کی گیا ہے جہاں مزید پیش رفت متوقع کی توقع ہے ۔


ڈی پی او چترال نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے تمام سرکلز ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کی ہے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38350

مدک لشٹ میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ، ایک دن میں 24افراد میں پازیٹیو رپورٹ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال ضلعے کے جنوب میں واقع علاقہ مداک لشٹ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 40افراد کا ٹیسٹ لینے پر 24کو اس مہلک مرض میں مبتلا پائے گئے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں آغا خان ہیلتھ سروس کے قائم کردہ کووڈ 19ایمرجنسی رسپانس سنٹرمنتقل کئے گئے ہیں جبکہ باقی مریضوں کو ان کے گھروں میں ہی آئسولیٹ کردئیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ متاثرہ مریضوں میں سے اکثریت نے ملک کے دیگرحصوں سے سفر کرکے آئے تھے جبکہ ان کے قریبی رشتہ دار بھی متاثر ہوگئے۔

آغاخان ہیلتھ سروس کے ریجنل ہیڈ معراج الدین نے میڈیا کے استفسار پر بتایاکہ متاثرہ افراد کے عزیز اور رشتہ داروں سے سیمپل لے کر ٹیسٹ کے لئے بھیجا جار ہا ہے جن کے نتا ئج آنے پر پوری صورت حال واضح ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک ڈاکٹر پر مشتمل سہ رکنی میڈیکل ٹیم علاقے کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔ مداک لشٹ سے موصولہ اطلاعت کے مطابق تمام متاثرہ افراد کے گھروں میں آنے جانے کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے جوکہ ان کے فیملی ممبرز اور عزیز وں کے ٹیسٹ کے نتائج آنے تک جاری رہے گا۔آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سینئر منیجر فرید احمد نے بدھ کے روز کرونا وائرس سے متاثر مداک لشٹ گاؤں میں سنیٹائزر، صابن، فیس ماسک، ڈس انفکٹنٹ عام لوگوں اور رضاکاروں کے لئے پی پی ایز تقسیم کی۔ اس موقع پر عوامی آگہی پھیلانے کے حوالے سے ایک سیشن منعقد کیا گیا۔ درین اثناء لویر اور اپر چترال میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دونوں اضلاع کے انتظامیہ سے موصول شدہ اعدادوشما ر کے مطابق لویر چترال میں 176اور اپر چترال میں 23افراد کووڈ 19کے مریض ہیں۔ چترال میں کووڈ 19کے مریضوں میں غیر معمولی اضافے کی وجہ عوام کی انتہائی لاپروائی اور بازار سمیت دفاتر میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنا، فیس ماسک استعمال نہ کرنا اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی بتائی جاتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38338

عیدالاضحی پر صفائی کے مسائل اور ہماری ذمہ داریاں….پروفیسرعبدالشکور شاہ

دروازے کی گھنٹی بجی تو بچہ دروازہ کھولنے کے لیے گیا۔ ماں نے آواز دی بیٹا کون ہے؟ بچے نے جواب دیا ماں جی کوڑے والاآیا ہے۔ ماں نے بیٹے کو بلایا اور پیار سے سمجھایا بیٹا کوڑے والے تو ہم ہیں وہ تو کوڑا صاف کرنے والا ہے۔ماں کے اس جملے نے بچے کے رویے میں کتنی تبدیلی لائی اس کا ندازہ لگانا مشکل ہے۔ ہمیں بھی اس عید اپنے رویوں کو بدلنا ہے تاکہ یہ عید ہمارے ملک کی سب سے شاندار، صاف ستھری اور خوشیوں سے بھر پور عید ہو۔ یہ تہورا سعید ہمارے اندر دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔عید ہمیں غریبوں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے۔ عید الاضحی ہمیں قربانی کے علاوہ بھی بہت سارے درس دیتی ہے۔ ہم عید کے موقعہ پر قربانی کے علاوہ باقی سارے اسباق بھول کر گوشت سے گوشت تک محدود ہو جاتے ہیں۔ہمار ا دین ایک کامل دین ہے اور قربانی کے ساتھ ساتھ صفائی کا درس بھی دیتا ہے۔ حتی کہ یہاں تک فرمایا گیا ہے صفائی نصف ایمان ہے۔ عید سے پہلے ہی ہمارے گلی محلوں میں جانوروں کے فضلے کی بدبو شہریوں کے ناک میں دم کر دیتی ہے۔ جہاں ہم قربانی کے جانور کا خیال رکھتے ہیں وہاں ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والے انسانوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ ہم ہزاروں لاکھوں روپے صرف کر کے جانور خریدتے ہیں اگرتھوڑے سے پیسے مزید خرچ کر کے قربانی سے پہلے انکو گلیوں میں باندھ کر سارے علاقے کو گوبرزدہ کرنے کے بجائے ہم انہیں کسی محفوظ جگہ پر باندھیں اور ان کی دیکھ بھا ل کا خیال رکھیں تو ہم زیادہ نیکیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں حکومت کو کوئی ایسی جگہ مختص کرنی چاہیے جہاں پر لوگ قربانی سے پہلے کچھ پیسے ادا کر کے اپنے جانور رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کا انتظام کریں۔ اس اقدام سے نہ صرف قربانی کرنے والوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔ گلی محلے میں موجود گندگی انسانی صحت کے لیے مضر ہونے کے ساتھ ساتھ اس عظیم تہوار کی خوشیوں کا بھی ماند کر دیتی ہے۔ ہم خود سجتے سنورتے، گھروں کو صاف کر تے، خوشبولگاتے، صاف ستھرے کپڑے پہنتے ہیں مگر ہم اپنی گلیوں محلوں میں صفائی کا خیال بھول جاتے ہیں۔ ہم اس تہوار پر سادگی اور میانہ روی کے اسلامی اصولوں کو بھی پس پشت ڈال کر مزے مزے کے کھانے پکاتے اور کھاتے ہیں جبکہ ہمارے گردونواع میں موجود بہت سارے لوگ بڑی مشکل سے گزر بسر کر تے ہیں۔ اگر ہم گوشت کے علاوہ باقی چیزوں کی قربانی بھی دیں تو کیا ہی بہتر ہو۔ ہم اضافی گوشت کسی غریب کو دینے کے بجائے فریج میں رکھ لیتے۔ عید کے دوران تقریبا ہر گھر کا فریج گوشت سے بھر جا تا ہے مگر ہم نے کبھی ان لوگوں کے بارے نہیں سوچا جن کے پاس فریج بھی نہیں ہے۔مجھے یاد ہے ایک حاجی صاحب نے ایک غریب کو بلا کر کہا جتنا گوشت چاہیے لے لو۔ پہلے تو وہ اسے مذاق سمجھا مگر جب اسے یقین دلایا گیا تو اس نے محض دو کلو کے قریب گوشت لیا۔ اس سے پوچھا گیا اتنا کم کیوں لیا تو بولا حاجی صاحب رکھوں گا کہاں فریج نہیں ہے خراب ہو جائے گا اس سے بہتر ہے کسی فریج والے کو دے دیں تا کہ ضائع نہ ہو۔ ہم اس کے برعکس چلتے اگر ہمارا فریزر بھر جائے تو پڑوسی کے فریزر میں جمع کر لیتے۔ہم سیخ کباب، کڑاہی، روسٹ وغیرہ سے لطف اندوز ہوتے اور ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ بھی رہتے جن کو دو وقت کا کھانا دستیاب نہیں ہوتا۔ قربانی صرف گوشت کا نام نہیں ہے۔ہمیں عیدسے قبل اس با ت پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس طرح اپنے ماحول کا صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں۔قربانی کے جانوروں کے لیے خریدا جانے والا چارہ جو جانوروں کے کھانے کے بعد بچ جاتا ہے ہم اپنا قربانی کا جانور سنبھالتے مگر وہ چارہ اور جانور کا گوبر گلیوں میں ہی پڑا رہتا جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا۔ جانوروں کا چارہ عموما پلاسٹک کے شاپروں میں لا یاجا تا ہے اور یہ پلاسٹک کسی بیماری سے کم نہیں ہیں۔اگر ممکن ہو تو پلاسٹک کے شاپر استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ عید کے موقعہ پر خاندان پارکوں یا صحت افزاء مقامات کارخ کرتے ہیں۔ اگر چہ کرونا کی وجہ سے اس بار یہ منظروسیع سطح پر تو دیکھنے کو نہیں ملے گا، پھر بھی ہمیں پارکوں اور صحت افزاء مقامات کی صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے۔ اگر ہم صحت افزاء مقامات اور پارکوں کو گنداکر دیں گے تو پھر ہم گھر سے باہر کہاں جائیں گے۔ ہماری ان چھوٹی چھوٹی لاپرواہیوں کی وجہ سے اس وقت دنیا کو ماحولیاتی آلودگی کے مسلے کا سامنا ہے۔ ہمیں اس تہوار پر اپنے رویوں کو بدلنا ہے اور ماحول دوست روش اختیا ر کرنی ہے۔ عید کی خوشیوں میں مگن ہم اپنے ماحول اور صفائی کو بھول جا تے ہیں۔ خوشی اورتفریح ہماری آنکھوں کو بند کر دیتی ہے۔عید سے کچھ دن پہلے جانوروں کی منڈیاں سج جاتیں ہیں۔ منڈیوں میں نہ تو صفائی کو کوئی نظام ہو تا ہے اور نہ ہی ایس او پیز پرعمل درآمد ہو تا ہے۔ منڈیوں میں جانور لانے والے اکثر صفائی کے ناقص نظام، پانی کی عدم دستیابی اور ناکافی سہولیات کی شکایات کر تے ہیں۔ عید کے بعدیہ منڈیاں گندگی اور غلاظت کا ڈھیر نظر آتیں ہیں۔ ان منڈیوں کے علاوہ شہر میں چلتی پھرتی منڈیوں کی بھی بھر مار نظر آتی۔ ہر چوک، ہر نکڑ اور ہر چوراہے پر افراد ٹولیوں کی شکل میں قربانی کے جانور لیے گھوم رہے ہوتے۔ یہ جہاں جاتے وہاں ماحول کو آلودہ کرتے جاتے۔ ان کا کوئی ایک ٹھکانہ نہیں ہوتا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ ان افراد پر پابندی لگائے اور منڈی کے علاوہ جانوروں کو فروخت کر نا غیر قانونی قرار دے۔ یہ گھومتی پھرتی منڈیاں ٹریفک کے نظام کو بھی درہم برہم کر کے رکھ دیتی ہیں۔ قربانی کے جانور چوری ہونے کے ڈرسے انہیں گھروں کے اندر یا باہر گلی میں باندھ دیے جاتے ہیں مگر ہم اس حقیقت سے آنکھیں بند کر لیتے ہیں کہ اگر کسی بھی جانور کو کانگو وائرس ہوا تو یہ اس جانور سے انسانوں تک منتقل ہو سکتا ہے۔کانگو وائرس بہت خطرناک اور جان لیوا ہے۔ مگر اس سے بھی سنگین معاملہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کا فریضہ انجام دینے کے بعد شرو ع ہو تا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ذبح کیے جانے والے جانوروں کا خون ہم نالیوں میں بہادتے ہیں جو پانی کے زیر زمین زخیرے کے ساتھ شامل ہو کر ہماری صحت کے لیے مضر ثابت ہوتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قربانی کے جانور یا تو ذبح خانے لے جا کر ذبح کر وائیں اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو کم از کم جانور کا خون پانی کے ساتھ دھو کر نالیوں میں بہانے سے اجتناب کریں۔ قربانی کا جانور ذبح کر نے کے بعد ہم جانوروں کی آلائیشیں اور دیگر بے کار اجزاء کھلے عام پھینک دیتے ہیں جو تعفن کے ساتھ ساتھ بے شمار بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کے ان اشیاء کو خود پھینکنے کے بجائے حکومت کی مقرر کر دہ ٹیم کے حوالے کریں تا کہ وہ انہیں تلف کر دیں۔ کھلی جگہوں پر پھینکنے سے چوہیے، گدھ، کتے اور دیگر جانور اور پرندے ان کو کھاتے ہیں اور پھر ہمیں بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ لوگ آلائیشوں کو اپنے قریبی کھلی جگہ یا کسی خالی پلاٹ میں پھینک دیتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ حکومت کی مقرر کر دہ ٹیم وہاں سے اٹھا لے جائے گی۔ ہمیں ایسا کرنے سے اجتناب کر نا ہے تبھی ہم اپنے ماحول کو آلودہ ہونے سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر غیر ملکی ممالک میں قربانی کا فریضہ انتہائی صاف ستھرے مقام پر بڑے منظم انداز میں ادا کیا جا تا ہے۔ مگر ہمارے ملک میں اس طرح کا تصور ابھی تک ناپید ہے۔ ہمارے ہاں نام نہاد موسمی قصائی بھی قربانی کے گوشت کا ستیاناس کر دیتے ہیں۔ بعض معاملات میں تو انہیں صحیح طریقے سے ذبح کر نا بھی نہیں آتا اور ان کی طہارت کے بارے بھی میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس لیے بہتر یہی ہے کے مالک قربانی کا جانور خود ذبح کرے۔ قصائی جانوروں کی کھال بھی خراب کر دیتے ہیں جس سے کھال لینے والوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عید کے بعد ہمارے ہاں وعید والا ماحول دیکھنے کو ملتا ہے۔ کچھ لوگ تو ان آلائیشوں کی بدھو سے اتنا متنفر ہو کر گوشت کھانے سے بھی انکار کر دیتے ہیں۔ ہم اس ساری صورتحال کر تبدیل کر سکتے اگر ہم میں سے ہر کوئی ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔قربانی کے گوشت کو فریج میں کئی ہفتوں تک فریز رکھنے کے بعد کھانے سے بھی بہت سی بیماریاں لاحق ہو تی ہیں جن میں دل کے امراض، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بیماریوں قابل ذکر ہیں۔صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں اپنی صحت کے ساتھ ماحول کو صاف رکھ کر دوسروں کی صحت کا بھی خیال رکھنا ہے۔ ملک کو صاف رکھنا صرف محکمہ صفائی کا کام نہیں ہے بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ یہ ہم سب کا ملک ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38329

بی ایل ایس او کے زیر اہتمام اسپیشل خواتین میں امدادی پیکیج تقسیم کئے گئے

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ)بیارلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسپیشل خواتین میں امدادی پیکج تقسیم کئے گئے،جو ڈپٹی کمشنر اپرچترال شاہ سعود کی طرف سے مہیا کئے گئے تھے جو انھوں نے اسپیشل خواتین کی ٹریننگ کے دوران اعلان کیا تھا۔ اسپیشل خواتین نے عید کی خوشیوں میں ان کو بھی شریک کرنے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

blso food package distributed among special people 1
dav
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38320

طالبہ نداابراہیم کا اعزاز، میٹرک میں 1047 نمبر حاصل کرکے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال کے خوبصورت وادی تریچ وریمون سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نداابراہیم دختر پروفیسر محمد ابراہیم شاہ نے پشاور یورڈ کے حالیہ میٹرک کے امتحان میں 1100 نمبروں میں سے 1047 نمبر حاصل کرکے اپنے سکول فاروڈ پبلک سکول پشاور میں پہلی جبکہ بورڈ میں اٹھارویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یادرہے کہ پروفیسر ابراہیم کی بڑی بیٹی بھی سی ایس ایس کا امتحان نمایاں نمبروں سے پاس کرکے پی اے ایس گروپ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں اورآج کل بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

dmc nida ibrahim 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38315

احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور روڈ کے حوالے آواز اُٹھاکربہترین نمائندگی کی۔۔۔کوثر

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)مسلم لیگ ن تحصیل چترال نے قومی اسمبلی میں چکدرہ شندور لنک روڈ پر چترال کے عوام کے لیے مظبوط اور طاقت ور آواز اٹھانے پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔
ایک اخباری بیان میں صدر مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال محمد کوثر ایڈوکیٹ نے کہا کہ قاید میاں نوازشریف نے اپنے دور میں چترال کے لیے ریکارڈ ساز کام کرنے کے باوجود چترال کے عوام نے نام نہاد تبدیلی سرکار اور اسلامی انقلاب کے دعویداروں کو کامیاب کرایا اور مسلم لیگ ن کو چوتھے نمبر پر رکھا۔اس کے باوجود مسلم لیگ ن نے اقتدار کی بجائے اقدارشرافت اعلیٰ ظرفی کی سیاست کرتے ہوئے اب بھی چترال کے لیے آواز بلند کرکے یہ ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت اب بھی اور آیندہ بھی چترال جیسے پسماندہ علاقے کے ساتھ تھے ہیں اور چترال کے لیے جدوجہد کرتے رہینگے۔
مسلم لیگ ن سب ڈویژن چترال نے مرکزی جنر ل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا افتتاح کردہ گیس پلانٹس کو موجودہ تبدیلی سرکار کی جانب سے رول بیک کرنے کی خبریں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی قیادت سے اپیل ہے کہ اسمبلی میں اس بارے نام نہاد تبدیلی سرکار سے وضاحت طلب کرے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38293

کالاش ویلی کی گرمائی چراگاہ سے ایک سو پچاس سے ذائد بکریوں کے ساتھ چرواہا بھی اغوا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے کالاش وادیوں سے متصل افغان علاقہ نورستان سے نامعلوم افراد نے منگل کی شب بمبوریت کے چراگاہ پر دھاوا بول کر بکریاں ہانک کر سرحد پار لے گئے جبکہ جاتے ہوئے ریوڑ کی نگرانی پر مامور چرواہے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر پاک افغان بارڈر کے قریب چھوڑ گئے۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ بکریوں کی تعداد ایک سو پچاس کے لگ بھگ تھی جبکہ چرواہا خیروعافیت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مقامی لوگوں کو اس سے قبل وارننگ جاری کی گئی تھی کہ وہ پاک افغان بارڈر کے قریب چراگاہ میں بکریاں چرانے سے باز رہیں جہاں سے ان پر افغان علاقے سے با اسانی حملہ ہوتا رہا ہے۔ چترال میں گرمیوں کے موسم میں جب مال مویشی گرمائی چراگاہوں میں ہوتے ہیں۔ تو اکثر اوقات مال مویشیوں کی چوری اور اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ چار سال پہلے آٹھ جولائی کے دن سینکڑوں مال مویشیاں چوری کی گئیں۔ اور کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو پہلے اغوا اور پھرقتل کیاگیا تھا۔ حالیہ اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

دریں اثناء وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے نورستان سے تعلق رکھنے والے چند بدقماش عناصر کی کارستانی قرار دی۔ انہوں نے کہاکہ کالاش وادی کے عوام کا نورستان کے عوام کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے اور دوستانہ تعلق رہا ہے اور ایسے واقعات سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نورستان کے معززین چترال سے جانے والی جرگہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بکریوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38291

پیپلز پارٹی کا اجلاس، موجودہ مہنگائی، بے روزگاری ودیگر مسائل کے حوالے احتجاجی جلسہ کرنے کا فیصلہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) پی پی پی ضلع لوئر چترال کے مرکزی دفتر میں پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کی ضلعی کابینہ،تحصیلز اور دیگر وینگزپی ایل ایف،پی وائی او،پی ایس یف،لیبر ونگز اور سینئر جیالے ورکروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر ضلعی صدر لوئر چترال سلیم خان نے کی۔

میٹنگ میں پارٹی کے اندر تنظیمی امور اور ضلع چترال کے اندر مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک بڑا جلسہ کرنے پر مشورہ کیا گیا اور متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ بہترین تیاری کے بعد 17آگست کو چترال میں ایک شاندار جلسہ کیا جائیگا۔اس سلسلے میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور زمہ داروں کوٹاسک دیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ میٹنگز میں تمام عہدیداروں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور تین میٹنگ میں غیر حاضر رہنے والوں کو شوز کاز نوٹس دیاجائے۔

ppp chitral ijlas saleem 3 1
ppp chitral ijlas saleem 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38280

سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال میں سڑکوں کی مرمت وبحالی کے نام پرغبن کا نوٹس لیا جائے۔۔رامداسی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اپر چترال کے سابق صدر ابولیث رامداسی نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپر چترال پر سڑکوں کی مرمت اور بحالی میں بڑے پیمانے پر غبن اور گھپلے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 10کروڑ روپے کی خطیر رقم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے جوکہ سرکاری خزانے سے تو نکل گئے ہیں لیکن کام کہیں بھی عوام کو نظر نہیں آتی۔
پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ چند ٹھیکہ داروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے مختلف حیلے بہانوں سے بھاری رقوم بندر بانٹ کرتے ہیں جن میں سڑکوں سے برف ہٹانے، بارش کے دوران پہاڑوں سے گرے ہوئے ملبے اور پتھر ہٹانے اور ہنگامی بنیادوں پر بعض مقامات پر ٹریفک کی بحالی کا کا م شامل ہیں جوکہ حقیقتاً صرف کاغذوں پرہی ہوتے ہیں۔ رامداسی نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ 2019-20سال کے دوران ایمرجنسی مرمت فنڈ کی مدمیں 3کروڑ 20لاکھ روپے مستوج، یارخون، موڑکھو اور تورکھو میں سڑکوں کے لئے خرچ ہوئے لیکن کوئی ٹھوس کام اب عوام کو دیکھانے کو نہیں مل رہا اور سڑکوں کی حالت پہلے سے بھی بدتر ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسی سال کے دوران سالانہ مرمت اور دیکھ بال کی مد میں ایک کروڑ 75لاکھ روپے حکومتی خزانے سے نکالے گئے مگر اس کے عوض کام کا حساب کوئی نہیں دے سکتا۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اسی عرصے میں بونی مستوج روڈ پر ایک کروڑ 45لاکھ روپے منظور ہوئے تھے جن میں سے 74لاکھ روپے کو بونی سے شاچار تک پختہ سڑک میں ٹوٹ پھوٹ کی بھرائی اور بحالی کے لئے رکھے گئے لیکن اپر چترال ضلعے کے عوام نے اس سڑک میں مرمت کا کام ہوتا ہوا نہیں دیکھا اور اس کا حساب کسی کے پاس نہیں۔ پی پی پی کے رہنما نے مزید کہاکہ فیڈرلائزیشن کے مد میں کروڑ روپے بونی شندور روڈ میں رکھ کر کام کا اگرچہ آغاز کیا گیا ہے لیکن اس میں کام کی کوالٹی انتہائی کم ہے جس میں محکمہ ٹھیکہ دار کے ساتھ ساز باز میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ چند ٹھیکہ دار وں کا ٹولہ ایک مضبوط مافیا بن گیا ہے اور محکمہ اس مافیا کے ساتھ ساز باز کرکے عوام کو معیاری سڑک سے محروم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ان گھپلوں کی دفتری ثبو ت موجود ہیں جن کی بنیاد پر وہ یہ انکشاف کررہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38268

سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے طالب علم محمد یاسر کا اعزاز،

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی سکول (بوائز) چترال کے طالب علم محمد یاسر ولد محمد غفور ساکن دنین چترال نے پشاوربورڈ کے حالیہ نتائج کے مطابق میٹرک کے امتحان میں 1100نمبروں میں سے 991 نمبر لیکر نہ صرف اپنے سکول کے سابقہ ریکارڈ توڑدیا بلکہ چترال کے دونوں اضلاع کے سرکاری سکولوں میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر کے اپنے سکول کو نئے اعزاز سے نوازا ہے۔

طالب علم محمد یاسر نے اپنی نمایاں کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38262

چکدرہ چترال ایکسپریس وے کو منصوبے سے نکالنا دیر چترال کے ترقی کو روکنا ہے۔ عنایت اللہ

دیر چترال کو دوبارہ ایکسپریس ووے میں شامل کرانے کے لیے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے اور ہر آپشن استعمال کریں گے۔


پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نائب امیر جماعت اسلامی و ممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر چترال کو ایکسپریس ووے میں دوبارہ شامل کرانے کے لیے دیر چترا ل میں تحریک چلائیں گے۔ قومی اسمبلی ممبران صوبائی اے ڈی پی کے بجائے قومی اسمبلی کے پبلک سیکٹر ڈیوپلمنٹ پروگرام سے دیر کے لیے منصوبے منظور کرائے۔ قومی اسمبلی میں دیر چترال ایکسپریس ووے کے لیے آواز اٹھائیں۔

صوبائی حکو مت نے لڑم غر کی فزیبلیٹی پہلے تیار کی تھی اب دیر چترال کو ایکسپریس ووے سے نکالنا دیر کے عوام کے ساتھ زیادتی اور دیر چترال کو ترقی سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ اس کے لیے اسمبلی کے اندر اور باہر ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور ہر آپشن استعمال کریں گے۔ وہ دیر بالا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اجتماعات سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہی رووٹ شندور گلگت کے راستے چین تک اور سنٹرل ایشیاء تک جا کر علاقے کے لیے ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔ اس سے سیاحت کو فروغ ملے گا علاقے کے عوام کوروزگار ملے گا۔ چکدرہ تا چترال اور چترال تا گلگت ایکسپریس ووے کا خاتمہ کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے پراجیکٹس کی بندش ان علاقوں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔دیر اور چترال کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے دیں گے اور نہ ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ کریں گے۔ ان علاقوں کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے۔ایک بیان میں عنایت اللہ خان نے کہاکہ مستقبل میں یہ رووٹ سنٹرل ایشیاء تک سب سے آسان اور مختصر راستہ ہوگا جس سے نہ صرف اس علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقعے بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ سوات ملاکنڈ کے ماتھے کا جھومر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ سوات ترقی یافتہ ہو لیکن دیر اور چترال کے عوام کو بھی ان کے حقوق سے محروم نہ کیاجائے۔ جماعت اسلامی دیر کو نظرانداز نہیں ہونے دے گے اور دیر کے عوام کے حقوق کے حصول کے لیے ہر آپشن استعمال کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38260

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روڈ پر کورولا کار بے قابوہوکر دکان سے ٹکراگیا، دوافرادزخمی

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ترجمان ریسکیو ۱۱۲۲ کے مطابق چترال ٹاؤن ہسپتال روڈ میں کورولا کار تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر موٹر-سائیکل کے ساتھ ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہوئے اور کورولا دکان کے ساتھ ٹکرا گیا، اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور گاڑی کو ریکور کر لیا، گاڑی والے کا تعلق مہمند سے ہے، جس کو چترال پولیس نے موقع پر ہی دھر لیا.

car accident hospital road chitral
car accident hospital road chitral 1
car accident hospital road chitral 4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38246

عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میں دروش میں تقریب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے 34واں یوم تاسیس کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کا ایک سادہ مگر پروقار تقریب اتوار کے دن ضلعی نائب صدر غلام احد کے رہائش گاہ ہر منعقد ہوا -تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبران ضلعی عہدیداران, کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی. تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جس نے غلام احد کے گھر پر پارٹی پرچم لہرایا اور کارکنوں میں لال جھنڈیاں تقسیم کی اور ان کے حوصلے بڑھاے.۔ تقریب میں لال جھنڈے کے دن کو پرجوش طریقے سے منانے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا گیا. تقریب میں ملی مشرسفندیار ولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ولولہ انگیز قیادت پر اعتماد کا آظہار کیا گیا. تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی اور پارٹی کی ترقی کے لے دعا مانگی گء.تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے لے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شبھیدوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

anp chitral khadija sardar2
anp chitral khadija sardar5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38239

شندور مَس جنالی میں دو روزہ پولومقابلوں کا انعقاد (غاری نیسکو غاڑ)

شندور (نمائندہ چترال ٹائمز ) صدر چترال پولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکندرالملک کے زیر سربراہی لاسپور مستوج چوئینج سنوغر اور بونی کے پولو کے کھلاڑیوں نے شندور میں چھتراری ثقافت کو برقرار رکھتے ہوۓ شندور میں”غاری نیسیکو غار“ کا آغاز کیا۔

اس شاندار اور دوستانہ میچ میں لاسپور مستوج سنوغر چوئینج کے نوجوان کھلاڑیوں سمیت پولو کے منجھے ہوۓ کھلاڑی بھی شریک ہوۓ۔جس میں شھزادہ سکندر المک مستوج ،راجا فضل الخالق چوئینج ،سردار احمد خان یفتالی لاسپور ،آصف اقبال ، اجمل قباد عرف طوفان مستوج ،خدابخش بونی جبکہ سنوغر مستوج لاسپور جوینج کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔

اس موقع پر ایک ٹیم کی قیادت صدر پولو ایسوسی چھترار شھزادہ سکندر المک کر رہے تھے دوسرے کی سربراہی راجا فضل الخاق کر رہے تھے۔اور ایک ٹیم قیادت سردار احمد خان یفتالی کر رہے تھے۔

اس دو روزہ میچ کے اختتام پر صدر چھترار پولو ایسوسی ایشن شھزادہ سکندرالملک نے نےاپنے تقریر میں تمام نوجوان کھلاڑیوں جو اپنے ذاتی خرچے پر شندور آ کر اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے کہا اس مہنگائی میں گھوڑا پالنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔جبکہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے برابر ہے۔پھر چھترار کے لوگوں اور گلگت بلتستان کے لوگوں کا پوپو کے ساتھ جنون کی حد تک دلچسپی ہے۔

اس دوستانہ پولو کے شاندار میچ کا مقصد چھترار میں فری اسٹائل پولو کو فروع دینا اور ساتھ چھترار کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو اپنے مدد آپ کے اس ایونٹ کو کامیاب بناۓ۔

غاری نیسکو غاڑ شندور مس جنالی

شندور ہمیشہ سے سیاحوں کے لئے جنت کا مقام رکھتا آیا ہے۔ برف سے ڈھکی سفید چادر اوڑھے پہاڑ حد نگاہ تک پہلے سرسبز میدان اور سحر انگیز وسیع جھیل زمین پہ جنت کے ہونے کی گواہی دیتے ہیں کہ دیکھنے والا دھنگ رہ جاتا ہے یقینن یہ قدرت کا شاہکار ہے۔ شندور سے گزرنے والے مسافروں کو حسن شندور اتنی متاثر کرتی ہے کہ یہاں رات گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ شندور جتنا دن کے وقت قابل دید ہے اتنی ہی دلکش منظر رات کے ہوتے ہیں۔

جولائی 1935 کی ایک رات کو برطانوی حکومت کے ایڈمنسٹریٹر میجر کوب شندور میں نیند سے جاگتے ہیں اور اپنی ٹینٹ سے باہر نکلتے ہی چاندنی رات کی منظر انکے دل میں لطیف کیفیت پیدا کر دیتا ہے نیلا آسمان ٹمٹماتے ستارے، پھولوں پر اجر نکھار اور سبزے کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگاتا، چمکتا ہوا جھیل کو دیکھ کرمنظر اور دلربا ہو جاتا ہے۔ یہ سب مصور کائنات کی طرف سے ایک بہترین تخفہ ہے ہمارے لئے۔

حسن شندور کی رعنائیوں سے پتھر کو زبان مل جائے شاعروں پر شعروں کا نزول ہو جاۓ وہاں میجر کوب بھی اس سحر سے نہ بچ سکے عالم وجد میں صبح ہوگئی۔ چونکہ میجر کوب خود بھی پولو کے دلدادہ، شوقین تھے اگلے صبح رات کو چاند کی روشنی میں شندور کے کھلے میدان میں پولو کھلنے کی شوق ظاہر کی اور رات شرمندہ تعبیر بھی ہوگئی۔ اسطرح شندور کے یہ ہرے بھرے میدان بادشاہوں کے کھیل اور کھیلوں کے بادشاہ پولو کو ہمیشہ کے لئے اپنی آغوش میں سما چکی تھی۔ وہاں سے پھر شندور میں فری اسٹائل پولو کا راوج قائم ہوئی۔ اسکے بعد وقتاً فوقتاً چترال اور گلگت بلتستان کے درمیان #شرتیغاڑ مقابلہ ہوتا رہا ہے جسمین جیتنے والے ٹیم کو ہارنے والی ٹیم دمبہ پیش کرتا جو ایک رواج بھی ہیں دونوں طرف۔

سن 1985 میں اس وقت کے صدر جرنل ضیاء الحق نے باقاعدہ اسے فسٹویل کا درجہ دیکر ہر سال منانے کا فیصلہ کیا۔ آہستہ آہستہ شندورپولوفیسٹیول پوری دنیا میں مشہور مقبول ہوگیا۔ ہر سال 7 سے 9 جولائی کو منعقد ہوتا ہے۔ زیر نظر تصویر اسی مسجنالی کی ہے جہاں میجر کوب پہلی دفعہ شندور کی تاریخ میں پولو کھیلا تھا۔ “مس” کھورا زبان میں چاند کو کہتے ہیں اور “جنالی”پولوگراونڈ کو کہتے ہیں۔ موجودہ شندور پولو گراؤنڈ جہاں ہر سال پولو میلہ لگتا ہے وہ الگ ہے اسے محوران پاڑ کہا جاتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ شندور اسٹڈیم مکمل طور پر قدرتی ہے۔چاروں اطراف قدرتی طور پر بنے ٹیلے بیچ میں سبز چادرر کی طرح بچھا ہوا قدرتی پولو گراؤنڈ سیاحوں کو دیوانہ بنا دیتا ہے۔

shandur polo laspur and mastuj player8
shandur polo laspur and mastuj player5
shandur polo laspur and mastuj player2
shandur polo laspur and mastuj player6
shandur polo laspur and mastuj player4
shandur polo laspur and mastuj player3
shandur polo laspur and mastuj player1
shandur polo laspur and mastuj player 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38222

معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ اور مثبت رہا ہے۔۔کمشنرملاکنڈ

سوات (چترال ٹائمزرپورٹ)کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام نے کہا ہے کہ معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ رہا ہے اور عوام کی رہنمائی کیلئے علماء نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جب بھی کوئی اونچ نیچ آئی ہے تو انہوں نے حکومت کے ساتھ مل کر اس کو خوش اسلوبی سے حل کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے دفتر سیدوشریف سوات میں ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے علماء کرام کے ساتھ بات چیت کر تے ہوئے کہی اس موقع پر کرونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے اور اس سلسلے میں اعلیٰ کردار ادا کر نے والے علماء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں صوبائی حکومت کی طرف سے تعریفی اسناد بھی دی گئیں تقریب کا اہتمام صوبائی حکومت کی ہدایت پر کیا گیا تھا اس موقع پر علماء کی موجودگی میں صوبائی لیول پر منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کی اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن سے آئے ہوئے تمام علماء نے حکومت کی نیک نیتی اور اچھے اقداماتات کو سراہا اور ہر مسئلے میں حکومت کے ساتھ اچھے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مفتی حنیف اللہ باجوڑ،مولوی فضل عظیم سیدوشریف،مفتی محمد یاسین بونیر،مفتی ضیاء اللہ اپر دیر،مفتی محمد ارشاد مالاکنڈ، مولانا جاوید، مولانا حبیب اللہ چترال لوئر،مولانا امین اللہ دیر لوئر، مولوی رحمت علی سیدو شریف، قاری مشتاق شانگلہ،عطاء الرحمان صدیقی سیدوشریف، مفتی نسیم اللہ،مولانا ہدایت اللہ اور مولوی ظفر اقبال بھی موجود تھے بعد ازاں کمشنر مالاکنڈ نے تمام علماء کرام کا شکریہ ادا کیا اور انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

معاشرے میں علماء کا کردار ہمیشہ مسلمہ  اور مثبت رہا ہے۔۔کمشنرملاکنڈ
commissioner malakand ulama confrence3
commissioner malakand ulama confrence habibullah 1
commissioner malakand ulama confrence4
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
38187

چترال شہر کے قریب ٹرک کو حادثہ، ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ہفتے کے روز چترال شہر میں گہتک گاؤں میں واقع گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے پشاور سے سامان لانے والی ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے دریا کے قریب کھائی میں گرگئی جس میں ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے اور انہیں معمولی چوٹیں لگ گئیں۔ ٹرک سامان سے بھرا ہوا تھا جن میں سامان کراکری، کریانہ اور سرل فارماسوٹیکل کمپنی کے ادویات شامل تھے جوکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے۔حادثے کا شکار ہونے والی ٹرک کا رجسٹریشن نمبر 2614 پشاور ہے جسے ڈرئیور حاجی نواز چلارہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیں شروع کردی۔

truck accident chitral 3
truck accident chitral 2 1
truck accident chitral 1
truck accident chitral 5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38157

کورنا کی بے جا ٹیسٹ کے خلاف تجار یونین بونی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ) اپر چترل کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ہفتہ کے دن تجار یونین بونی کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاج دکانداروں کا بےجا کورونا ٹیسٹ اور ہر روز بے جا تنگ کرنے پر کیا گیا۔


صدر بونی بازار شفی نے کہا کہ ڈی سی، ڈی ایچ او اور ڈی ایس پی اپنی پروگرس رپورٹ کیلے دکاندار کو بلا وجہ کرونا ٹیسٹ کروا رہے ہیں ۔۔۔ اگر اپ ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں تو دیگر جگہوں سے ائے ہوئے ریڑھی بانوں اور سبزی فروش والوں کو کروادیں۔۔۔
اگر دوباره اس طرف ہوا تو پورا بازار لاک ڈاوں پہ ہوگا اور بھرپوراحتجاج کیا جائیگا۔

Booni protest against covid 19 test1
کورنا کی بے جا ٹیسٹ کے خلاف تجار یونین بونی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38152

عید الاضحی کے موقع پر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت پر پابندی برقرار رہیگی۔انتظامیہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا کی ہدایات اور ملک میں کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے طول و عرض میں سیاحت پر مکمل پابندی ہے اس لیے عوام کو کسی بھی وقت بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر یہاں کی طرف آنے سے گریز کرنا چاہیے تمام ایسے افراد جو سوات کے مستقل سکونتی نہ ہوں، انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سوات کی طرف سیاحتی مقاصد کے لیے آنے سے گریز کرے بصورت دیگر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ضلع بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وبا کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاحت پر پابندی کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کریں اس لیے ضلع سوات کی پولیس نے تمام داخلی راستوں پر تعینات اپنے اہلکاروں کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی بھی ٹورسٹ کو ضلع سوات میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں حکومت کی طرف سے تمام خواہشمند افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کرونا وبا سے متعلق ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں اور ضلع سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے کسی بھی سیاحتی مقام کی طرف جانے سے گریز کریں۔

کمشنر ملاکنڈ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشیوں کی منڈیوں سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر السلام کی زیر صدارت عید الاضحی اور مویشیوں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز/ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس سیدو شریف سوات میں منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کے اعلی حکام سمیت دوسرے متعلقہ اداروں کے سربراہوں اور نمائندوں نے بھی شرکت کی اجلاس میں تمام اضلاع کے انتطامیہ اور دوسرے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ عید الاضحی اور جانوروں کی منڈیوں سے متعلق حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر حالت میں یقینی بنائیں اجلاس میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کریک ڈاؤن سمیت کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے۔منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک, ڈویژن بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں پر فوری ایکشن،عوام کی صحت اور حفاظت،حفظانِ صحت کے اْصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی, حفاظتی تدابیر کو اپنانے،ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے تمام اضلاع میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں SOPsپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔خلاف ورزیوں کی صورت میں جْرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا۔فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا۔مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے۔عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ انفرادی حفاظت اجتماعی صحت اور حفاظت کی ضمانت ہے۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے، عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

commissioner malakand zaheerul islam
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38137

ڈی پی او لوئر چترال کا ڈسٹرکٹ جیل کے سیکورٹی کا معائنہ

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) لوئر چترال کے ڈی پی او عبد الحی خان نے ڈسٹرکٹ جیل کے سیکورٹی انتظامات کا معا ینہ کیا ۔ سیکورٹی پر مامور جوانو ں سے ملے اور انکے مسائل سنے ۔ جیل سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی ۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جیل کے چاروں اطراف کا فزیکل جائزہ لیا ۔ جیل سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مزید نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کی ۔

DPO Chitral jail visit2 1
DPO Chitral jail visit 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38127

اظہار تشکر….شراف الدین کشفی، زاکر محمد زخمی اینڈ فیملی

ھم اپنے اوپر گزرے ہوئے المیہ جس میں میری شریک حیات میرا بیٹا بیٹی اور نواسہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ھوئے تھے اپنے تمام رشتہ داروں دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس دور دراز جگہ پر ھمارے حوصلہ افزائی کے لئے خود ائے ٹیلیفون کئے اور سوشل میڈیا کے زریعے ھمارے غم میں برابر کے شریک ھوئے ھم اپ کا یہ احسان کھبی بھی نہیں بھول پائیں گے اللہ تعالی اپ سب کو جزائے خیر عطاکرے ۔

فرداً فرداً کسی کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں لہذا چترال کے موقر برقی اخبار چترال ٹائمز ڈاٹ کام کی وساطت سے اپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔

سوگواران۔

شراف الدین کشفی
ذاکر محمد زخمی
اسرار احمد
ایس پی اینوسٹیگیشین خالد خان
جاوید حیات
ایوب الرحمن
احسان الدین ۔۔۔
اجنو تورکہو

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38120

اقلیتی کمیونٹی کیلئے چار ڈویژنز میں ہاؤسنگ سکیم کا اجراء کرنے جارہے ہیں۔وزیرزادہ

محکمہ نے گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا 86 فیصد خرچ کیا ہے۔ وزیرذادہ
ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔ وزیرذادہ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں اقلیتی برادری کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا وعدہ ہے کہ اقلیتی کمیونٹی کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے تمام تر ممکن وسائل بروئے کار لائینگے۔ معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اقلیتی برادری کے لئے دو فیصد کوٹہ مختص کرنے پر عمل درآمد جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر میں اقلیتی برادری پشاور کے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبران کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ وفد میں پشاور کے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبران و سابقہ کونسلرز وقاص کھوکھر، امین عنایت، آ صف یوسف، راحت نظیر شکیل انجم اور ایڈون عنایت و دیگر شامل تھے۔ معاون خصوصی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کے جتنے بھی حل طلب مسائل ہیں صوبائی حکومت ان کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ وزیر زادہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے صوبے کے تمام ڈویڑنز میں ہاؤسنگ سکیمز اور اپنا روزگار سکیمز شروع کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی فرصت میں صوبے کے چار ڈویژنز جن میں مردان، کوہاٹ، ہزارہ اور پشاور ڈویڑن شامل ہیں میں اقلیتی کمیونٹی کے لئے ہاؤسنگ سکیم کا اجراہ کرنے جارہے ہیں جس سے ان ڈویژنز کے اقلیتی برادری بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ اس کے علاؤہ صوبے بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بھی اقلیتی برادری کے لیے اپنا روزگار سکیم کا اجراء کر رہے ہیں، اس ضمن میں بندوبستی اضلاع کے لئے پانچ کروڑ جبکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا روزگار سکیم سے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بھرپور مستفید ہونگی اور ان کو باعزت روزگار کرنے کے مواقع میسر آئینگے۔ وزیر زادہ نے مزید کہا کہ اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتی برادری کا بڑا کردار رہا ہے، ہم نے اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ سماجی ہم آہنگی مزید آگے بڑھانی ہیں اور ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی امور کے سالانہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تمام پی سی ون کی منظوری اسی سال ستمبر تک یقینی بنائی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی مالی معاونت اور انکی فلاح وبہبود ہمارے منشور کا حصہ ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ مالی سال میں محکمہ نے اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا 86فیصد خرچ کیا ہے۔ معاون خصوصی وزیرزادہ نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اقلیتی برادری کے مسائل کے حل اور انکی فلاح وبہبود کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ میرٹ اور معیار کو یقینی بنانا اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت شروع دن سے ہی کرپشن کے خاتمے اور اور میرٹ کی بالادستی کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیرذاد نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔وفد نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں مرنے والے پشاور کے سکھ برادری کے لواحقین کے لئے صوبائی حکومت سے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے منظور کرانے پر معاون خصوصی اورصوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر معاون حصوصی نے پشاور میں مسیحی برادری کے ندیم جوزف کے قتل پر افسوس کا ظہار کیا اور وفد کو تمام تر قانونی معاونت اور انصاف دلانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ دریں اثناء وفد نے اقلیتی برادری کی ترقی اور خوشحالی کے لئے معاون خصوصی کی مخلصانہ کاوشوں پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38117

ریشن کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری پر پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ۔ نوجوانان ریشن

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )ریشن کے عوام خصوصا نوجوانوں نے وزیراعلیٰ محمودخان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی ذاتی دلچسپی سے ریشن کے مختلف منصوبوں کیلئے خطیر رقم مختص کیا گیاہے ۔ جن میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ، ریشن پولوگراونڈ اورپلے گراونڈ کیلئے خطیر رقم شامل ہیں۔ نوجوانان ریشن کی طرف سے وزیراعلیٰ اورمعاون خصوصی کا شکریہ اداکرتے ہوئے سہیل احمد ودیگر نے کہاہے کہ پولوگراونڈ پر کام اخری مراحل میں ہے جس کی نگرانی پولوایسوسی ایشن کو کرنی چاہیے تاکہ سرکاری خزانے کا ضیاع نہ ہو۔ انھوں نے مذید کہاہے کہ ریشن پاور ہاوس پر کام بھی زورشور سےجاری ہے امید ہے کہ اس سال کے اخرتک تکمیل کو پہنچ جائیگا مگر لنک روڈ پر کام شروع نہیں کیا گیا لہذا اس پر بھی کام شروع کیا جائے۔ انھوں نے علاقے کے نوجوانوں اور عمائدین کوپائپ لائن منصوبے کی بھی نگرانی کرنا کا مطالبہ کیاہے ۔

ریشن کے نوجوانوں نے پی ٹی آئی اپر چترال کے صدر رحمت غازی، پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، سابق وی سی ناظم شہزادہ منیر ودیگرکی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے ان منصوبوں کی خصوصی نگرانی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو ان منصوبوں سے فائدہ پہنچنے کے ساتھ قومی خزانے کا بھی ضیاع نہ ہو۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38114

مسلم لیگ (ن)چترال کے زیراہتمام مہنگائی کے خلاف اورنوازشریف کے احتجاجی مظاہرہ

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) جمعہ کے روز چترال کے پُرانا پی آئی اے چوک میں مسلم لیگ ن تحصیل چترال کے صدر محمد کوثر ایڈوکیٹ کی صدارت میں قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور اُس کے خاندان مریم نواز سمیت دیگر قائدین کے حق میں اورمہنگائی کے خلاف احتجاجی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ جلسے میں میاں محمد نواز شریف پر مقدمات کا خاتمہ کرنے اور از سرنو صاف شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے چترال کے لئے میاں محمد نواز شریف کے جاری پراجیکٹ کی بندش پر شدید احتجاج کیا جس میں سی پیک لنک روڈ،مسئلہ شندور،گیس پلانٹس کی بندش،گولین گول ہائیڈل کے معاملات میں غفلت،مہنگائی بے روزگاری پر شدید احتجاج کیا۔جلسے سے خطاب میں صدر تحصیل محمد کوثر ایڈوکیٹ،صفت زرین،عبدالولی خان ایڈوکیٹ،ساجد اللہ ایڈوکیٹ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا سمیع،جماعت اسلامی چترال کے قیم مولانا اسرار الدین الہلال نے میاں محمد نواز شریف پر قائم مقدمات کی واپسی کا مطالبہ کیا اور چترال کے ساتھ پی ٹی آئی کی حکومت کی ناانصافی پر شدید احتجاج اور ملک میں عدم استحکام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔آخر میں متفقہ طورپر ذیل قرارداد پیش کیا گیا۔


قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف،نائب صدر مریم نواز سمیت تمام لیگی رہنماؤں کے خلاف میڈیا ٹرائل ازیں بعد ارشد ملک جیسے ججوں کے ذریعے قومی قیادت کو پابند سلاسل کرنے پر احتجاج کیا گیا۔اور لیگی قائدین کے خلاف تما م جعلی مقدمات ختم کرکے اُن کے رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔


میاں محمد نواز شریف کے دور کے جاری کردہ پراجیکٹز چکدرہ ٹو شندور سی پیک لینک روڈ کوختم کرنے کو موجودہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا اور فی الفور بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


گولین ہائیڈل پراجیکٹ سیلاب سے متاثر ہوئے مہینوں گذر چکے ہیں مگر واپڈا کی جانب سے غفلت برتنے کیوجہ سے اربوں روپے کا یہ پراجیکٹ مکمل بند ہونے اور چترال پھر سے اندھیروں میں ڈوبنے جارہاہے۔جوکہ ایک بہت بڑا ناقابل تلافی ملکی نقصان ہے۔حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کی طرف فی الفورتوجہ دیتے ہوئے مذکورہ پراجیکٹ بحال کرے۔اور سو ویلج کونسل تک بجلی کی ترسیل یقینی بنائے۔


میاں محمد نواز شریف کا گیس پراجیکٹ جسکا باقاعدہ افتتاح سابق وزیراعظم خاقان عباسی کے ہاتھوں ہونے کے بعد زمین بھی ایکوائر کیا جاکر ٹینڈر بھی کیا جاچکا تھا۔ اور ایک اندازے کے مطابق 2020کے اوائل میں چترال کے عوام اس سے استفادہ کرنے والے تھے۔مگر تبدیلی سرکارنے دوسالوں سے اس گیس پلانٹ پراجیکٹ کیطرف توجہ نہیں دی۔مطالبہ کیا گیاکہ مذکورہ پراجیکٹ پر فی الفور کام شروع کیا جائے۔


چترال کے شہ رگ شندور کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری شدہ دستخطوں میں گلگت بلتستان کا حصہ قرار دینے پر شدید احتجاج کیا گیا۔وفاقی حکومت کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی اس معاملے میں چترال کے عوام کو مطمئن کریں۔چترال کے عوام شندور کو گلگت بلتستان کا حصہ قرار دینے کی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں اور موجودہ حکومت کو اس جرم عظیم کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔


مہنگائی،بے روزگاری اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں ریاست کی عملدآری کہیں بھی نظر نہیں آرہی۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے لئے سوائے سیکورٹی ریسک ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں۔لہذا موجودہ حکومت کو فی الفور ہٹایا جاکر صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔موجودہ حکومت سوائے جھوٹ بولنے کے،مخالفین کا گلہ دبانے کے،قبر میں سکون فراہم کرنے،جاپان کو جرمنی سے ملانے،بھیگ نہ مانگنے کی قسمیں کھانے کے علاؤبھیک مانگ کے ہڑپ کرنے میں اور پھر اپنے سیاہ کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے یوٹرن لیکر عظیم لیڈر بننے کے علاوہ کچھ نہیں کرپاتے۔

PMLN jalsa 1
pmln jalsa chitral2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38098

کمراٹ اپر دیر سے مدکلشت لوئر چترال تک چودہ کلومیٹرلمبا کیبل کار تعمیر کیا جائیگا،وزیراعلیٰ


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت کے طور پر صوبے کے سیاحتی مقام کمراٹ میں بین الاقوامی معیار کا کیبل کار منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 14کلومیٹر لمبا یہ کیبل کار کمراٹ اپر دیرتا مد اکلشت لوئر چترال تک تعمیر کیا جائیگا۔ یہ مجوزہ کیبل کار دنیا کا سب سے لمبا اور اونچا کیبل کار ہوگا جس کی تکمیل سے علاقے میں سالانہ 8 ملین ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد متوقع ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئےں گی اور صوبائی حکومت کے آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روزوزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ سیاحت کے ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں کمراٹ کیبل کار کے مجوزہ منصوبے کی تفصیلی فیزیبیلیٹی سٹڈی اور انجنیئرنگ ڈیزائن پر کام شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ سیکرٹری سیاحت محمد عابد مجید ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ،ا سپیشل سیکرٹری مسعود یونس ، منیجنگ ڈائریکٹر ٹووارزم کارپوریشن کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔کمراٹ کیبل کار کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 32 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے مکمل کیا جائے گا، جس کے دونوں اطراف کے اسٹیشنزپر کار پارکنگ کی سہولت جبکہ انٹرمیڈیٹ اسٹیشن پر ریسٹورنٹ کے علاوہ دیگر سہولیات بھی دستیاب ہوگی ۔منصوبے کے فیزیبیلیٹی سٹڈی پانچ سے چھ مہینوں میں مکمل کیا جائیگا، جس کے بعد اس منصوبے پر عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ مزید بتایا گیا کہ بین الاقوامی معیار اور طرز کا یہ کیبل کار اپنی نوعیت کا منفرد کیبل کار ہوگاجو بہت بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو صوبے کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ منصوبہ اس بنیاد پر انتہائی قابل عمل ہے کہ اس میں زمین کی خریداری اور معاوضوں کی ادائیگی کے مسائل سامنے نہیں آئیں گے۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی فیزیبیلیٹی اور انجنیئرنگ ڈیزائن پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے انتہائی اہم اور قابل عمل منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اورمقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ صوبے میں سیاحت کے فروغ کو اپنی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں سیاحت کو فروغ دیکر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے جن میں نئے سیاحتی مقامات کو ایکسپلور کرنے کے علاوہ سیاحتی مقامات تک رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر اقدامات شامل ہےں۔
اجلاس میں صوبے کے جنوبی اضلاع کے مشہور سیاحتی مقام شیخ بدین کی بحالی اور ترقی سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس پرانے اور تاریخی سیاحتی مقام کی بحالی اور ترقی کے لئے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک منصوبہ رکھا گیا ہے جس کا پی سی ون تیار کرکے منظوری کے لئے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے بعض میچوں کی پشاور میں انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے اس سلسلے میں تیاریوں اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام تیاریوں اور لوازمات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

https://www.facebook.com/chitraltimes/videos/663265337595203/?t=12

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
38094

چترال میں این جی اوزکا کردار مسلمہ ہے۔۔شاہ سعود ڈپٹی کمشنراپر چترال

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا ہے کہ چترال میں این جی اوز کا کردار مسلمہ ہے کہ جنکی کاوشوں سے چترال کے دورآفتادہ اور پسماندہ علاقے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز بیا رلوکل سپورٹ آرگنائزیشن (بی ایل ایس او) کے نئے دفترکے افتتاح کے موقع پر بونی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے بی ایل ایس او کی علاقے کیلئے خدمات کو سراہا اور اپنی طر ف سے آرگنائزیشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔ ڈی پی اواپر چترال اور علاقے کے معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ہم سب کو اپنی اپنی بساط کے مطابق کوشش کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگ انتہائی مہذب اوراچھے اخلاق کے ساتھ ان میں رضاکارانہ خدمات کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ انھوں نے بھی اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس سے قبل منیجر BLSO شیرافضل نے بتایا کہ علاقے کے تمام خواتین و حضرات BLSO کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں انہی کی وجہ سے آج ہم BLSO کے لیے مستقل آفس کا بندوبست کیا ہے اس لیے ہم علاقے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں انھوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل ڈپٹی کمشنرنے تختی کی نقاب کشائی کرکے دفترکا باقاعدہ افتتاح کیا۔
یادرہے کہ بیار لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا قیام 2005 کو علاقے کے مرد وخواتین نے ملکرعمل میں لائے تھے۔ یہ کمیونٹی آ رگنائزیش سرکاری، غیر سرکاری اور اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔جس کیلئے آج مستقل دفترکا قیام عمل میں لایا گیا۔

blso office upper chitral 2 1
blso office upper chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38081

اپرچترال؛ سینیٹرمولانا عطاالرحمن کی موجودگی میں درجنوں افراد کا جے یوآئی میں شمولیت کااعلان

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاالرحمن ودیگر قائدین تنظیمی دورے پر اپر چترال پہنچ گئے ہییں جہاں ایک شمولیتی تقریب میں مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت جمیعت علماء اسلام اپرچترال میں شمولیت اختیار کی۔یہ بات جے یوآئی اپرچترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

دورے میں صوبائی قیادت سینٹرمولانا عطاء الرحمن صوبائی امیرکے علاوہ مولانا عطا الحق درویش ناظم عمومی اور مفتی فضل غفور صوبائی نائب امیر بھی ان کے ہمراہ ہے ۔ اپرچترال آمد کے موقعے پر درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت جمعیت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ اور ضلعی کابینہ تحصیل اور یو سی أمرا اور نظماء اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے موجودگی میں اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام اپرچترال میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پر صوبائی امیر نے ان کو علماء حق کے ساتھ شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

attaur rehman senator jui chitral visit2
attaur rehman senator jui chitral visit1
attaur rehman senator jui chitral visit
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38075

عید کے بعد سیاحتی پابندیاں اُٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔۔ ہوٹل ایسوسی ایشن چترال

چترال ( محکم الدین ) چترال کے سیاحت سے وابستہ افراد نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے عید الاضحی کے بعد سیاحتی پابندیاں اُٹھانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔ اور ہوٹل مالکان ، ٹرانسپورٹرز ، مصنوعات اور کاروبار سے وابستہ افراد نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ مہتاب ضیاب اور کالاش ویلیز کے ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدہ داران شیر وزیر خان ، جمشید احمد ، اشفاق احمد ساگر و دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے گذشتہ دنوں سوات میں اپنے دورے کے دوران سیاحتی مقامات کو کھولنے اور پابندیاں اُٹھانے کے حوالے سے جو اعلان کیا ہے ۔ اس سے چترال بھر میں سیاحتی روزگار سے منسلک افراد کی زندگی میں ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے ۔ کیونکہ کرونا وائرس کی وجہ سے سیاحت پر پابندی سے لوگ فاقوں کا شکار ہو چکے ہیں ۔ اور ہوٹلوں کے مالکان ملازمین کی تنخواہوں اور کرایوں کے نیچے دب کر رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال ایک سیزنل سیاحتی علاقہ ہے ۔ جہاں گرمیوں کے تین چار مہینے سیاح آتے ہیں ۔ جن کی آمدنی سے مقامی ہوٹل ٹرانسپورٹ اور کاروبار آباد ہیں ۔ اور اسی پیسے کے گردش سے تمام لوگوں کے چولہے جلتے ہیں ۔ اس لئے سیاحت کی بندش کے اثرات کسی ایک طبقے یا کمیونٹی کو متاثر نہیں کرتے ، بلکہ اس سے سب کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہوٹل مالکان نے کرونا وبا کے دوران حکومت کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ۔ کاروبار مکمل طور پر بند کی ۔ اور انتظامیہ چترال کی طرف سے این او سی لے کر آنے والے سیاحوں کو بھی اپنے ہوٹلوں میں قیام کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ لیکن اب حالات بھی بدل گئے ہیں ۔ اس لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی طرف سے سیاحت کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا اعلان قابل قدر ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے سیاحت کو ترقی دینے کیلئے سوات میں کئی سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح کیا ۔ لیکن چترال اور خصوصا کالاش وادیوں کے لوگ کا لاش ویلیز روڈ کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں ۔ جس کی خوشخبری معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے دیا تھا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیاحت کی ترقی سیاحوں کو سہولت دینے سے ہی ممکن ہے ۔ اور سب سے بڑی سہولت سیاحوں کو روڈ تعمیر کرکے ہی دی جا سکتی ہے ۔ اس لئے کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر بلا تاخیر شروع کی جائے ۔ انہوں نے عید الاضحی کے بعد ٹورزم پر پابندی اُٹھانے کے اعلان کو سراہا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38072

رحمت جہان نے خودکشی نہیں کی بلکہ کھائی میں گرکرشہادت کا رتبہ پایا۔۔خوش جہان

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) مروئے پائین میں بدھ کے روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے رحمت جہان ولد غلام جلیل کے بڑے بھائی خوش جہان ولد غلام جلیل نے جمعرات کے روز ایک تردیدی بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی نے بے روزگاری، غربت اور افلاس کے ہاتھوں خودکشی نہیں کی بلکہ ناگہانی طور پر گہری کھائی میں گرکر شہادت کا رتبہ پایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس شخص کے ذریعے ان کے بھائی کی موت کی خبر کو غلط رنگ دے کر شائع کیا گیا، وہ ناقابل اعتبار شخص ہے اور میرے خاندان کے ساتھ رنجش رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک شخص بیک وقت ورکوپ (تورکھو)اور مروئے میں 100جریب سے ذیادہ زرعی اراضی کا مالک اور بینک اکاونٹ ہولڈر ہو، کیسے غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر خودکشی کرسکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38064

موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور لوگ اے این پی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔۔خدیجہ بی بی

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے پارٹی کارکنان پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی رابطے کی مہم میں بھرپور حصہ لے کر چترال کو اےاین پی کا گڑھ بنادیں کیونکہ موجودہ حکمران ناکام ہوچکے ہیں اور لوگ فخر افغان باچا خان کی اس پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چترال میں پارٹی کی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اےاین پی کے دور حکومت میں چترال میں ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے تھے اور چترال کے قدر دان اور احسان شناس عوام کے پاس جا کر انہیں اس پارٹی کے پرچم کے نیچے جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تنظیم سازی سمیت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور انہیں ذمہ داریوں کی تفویض کا کام بھی مکمل ہوا۔ خدیجہ بی بی نے 26 جولائی کو پارٹیص کی سب یوم تاسیس کے موقع پر گھروں، بازاروں اور گاڑیوں کو سرخ جھنڈوں سے سجانے کی بھث ہدایت کردی۔

anp khadija chitral1 1
anp khadija chitral2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
38056

شندور چترال کا اٹوٹ انگ اورتاریخی وقانونی مقبوضہ ومملوکہ جائیداد ہے۔بارایسوسی ایشن

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لوئر چترال کا ایک ہنگامی خصوصی اجلاس گزشتہ دن زیر صدارت صدر بار ایسوسی ایشن چترال نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ منعقد ہوا۔اس خصوصی اجلاس کا مقصد شندور ہندراب نیشنل پارک سے پیدا شدہ صورت حال تھا۔اجلاس میں تفصیلی غوروخوص کے بعدمندرجہ ذیل قراردیں منظور کیں۔
1۔ یہ کہ شندور چترال کا اٹوٹ انگ اور تاریخی وقانونی طورپر مقبوضہ ومملوکہ جائیداد ہے۔
2۔ یہ کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایک غیر قانونی نوٹفیکیشن کے ذریعے شندور کو گلگت بلتستان میں ظاہر کرکے حندراب شندور نیشنل پارک قرار دینا نہ صرف آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے بلکہ زمینی حقائق کے برعکس ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی اور عدالتی فیصلہ جات کی بھی منافی ہے۔
3۔ یہ کہ قرار پایا کہ شندور خیبر پختونخواہ کا حصہ ہے لہذا وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ شندور کے نام کو حندراب شندور نیشنل پارک کے نقشے سے حذف کیا جائے اور موجودہ غلط مرتب شدہ نقشے کی درستگی کی جائے۔
4۔ یہ کہ اجلاس میں بھی قرار پایا کہ ضرورت پڑنے پر متنازعہ نوٹفیکیشن کی منسوخی اور غلط نقشے کو منسوخ کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن چترال(لوئر)عدالتی چارہ جوئی کابھی حق رکھتا ہے۔

district bar chitral ijlas shandur park2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38051