Chitral Times

چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، ساڑھے پندرہ کلوگرام افیون برآمد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ۔تفصیلات کے مطابق ڈی  پی  او  چترال عبد الحی( PSP ) کی ہدایت پر منشیات فروشوں  کے خلاف جاری   کریک ڈ اؤن کے دوران  علاقہ گرم چشمہ پولیس نے پر آ بیگ ایریا میں مسمی شیریں ولد  چو ڑ اک کے گھر پر چھاپہ مارکر 15539 گرام افیون برآمد کرکے ملزم  شیرین  خان ولد چو ڑ اک سکنہ پر ا بیگ کو گرفتار کیا ۔اور مذید تفتیش کیلئے شعبہ انویسٹیگیشن کو  حوالہ کیا گیا ۔

یاد رہے  ڈی پی اؤ  چترال نے چترال  میں  بطور ڈی پی اؤ  چا ر چ  سنبھالنے کے بعد چترال کے اندر منشیات فروشی کی  بیخکنی کے حوالے سے پہلے  ہی  سخت  احکامات جاری کیے  تھے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈی پی اؤ چترال نے کہا منشیات فروش  یا تو چترال  چھوڑیں گے یا منشیات کا  دھندہ ۔ ہمارا عزم منشیات سے پاک چترال ہے

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37624

گولین ویلی کے سیلاب میں کمی آنے کے ساتھ ہی بحالی کا کام شروع کیا جائیگا۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے ماشیلیک گولین کے مقام کا دورہ کیا اور وادی سے باہر پھنسے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں تمام ممکنہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے کام میں بھی تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتطامیہ نے پہلے سے ضروری اشیاء اور ادویات وادی گولین پہنچادی ہیں۔ جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر ضروری محکموں کے اہلکار چوبیس گھنٹے موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کاکام سیلاب کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی شروع کیا جائے۔ وزیرزادہ نے کہا کہ گزشتہ ماہ گلاف وارننگ کے اجراء کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اقدامات لیتے ہوئے تمام ضروری اشیاء وادی پہنچاکر اسٹور کردی تھیں جن میں لائف سیونگ ڈرگز بھی شامل ہیں۔ وزیرزادہ کا کہنا تھا کہ فی الحال وادی میں داخل ہونے یا اس سے باہر نکلنے کے تمام راستے بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وادی سے باہر پھنسے ہوئے افراد کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول کوغوزی میں قیام وطعام کا بندوبست کیا جائے۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہاکہ گزشتہ سال بھی انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر 40کروڑ 7 لاکھ روپے کی منظوری لی تھی اور اس سال بھی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ٹی ایم اے۔،پبلک ہیلتھ، ایریگیشن، ریسکیو 1122، پولیس، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے اہلکاروں سمیت ایس آر ایس پی کے طارق احمد، محکمہ موسمیات کے انچارج منظور احمد اور یواین ڈی پی کے گلاف پراجیکٹ سیدنوید شاہ بھی موجود تھے۔

golan flood 1
golan flood chitral 1
golan flood4
golain flood chitral4
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37622

ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو موثر بنانے کے حوالے وزیر اعلیٰ کے زیرصدارت اجلاس


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے، اسے موثر اورعصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے نیا قانون اور رولزبنانے اور اس کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کے علاوہ اس کے شعبہ تفتیش کو مضبوط بنانے کیلئے مستقل بنیادوں پر مطلوبہ قابلیت اور معیار کا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، وزیر قانون سلطان محمد، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش، معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن شفیع اﷲ خان اور سٹرٹیٹجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعیدکے علاوہ سیکرٹری اسٹبلشمنٹ جمال الدین، سیکرٹری قانون مسعود خان، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن عثمان خان کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی اور سرکاری معاملات میں شفافیت اور میرٹ کی بالاد ستی اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کرپٹ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کو مکمل بااختیار اور مضبوط بنایا جائے گا، کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گااوربد عنوانی کی کسی بھی سرگرمی میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے نئے قانون اور رولز میںکسی بھی قسم کی پلی بارگین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے جبکہ شکایات اور انکوائریز کو بروقت نمٹانے کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز مقرر کی جائیں ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایک مہینے کے اندر اندر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کیلئے نئے قانون اور رولز کے مسودے کی تیاری کے علاوہ ادارے کی انتظامی ڈھانچے کی تشکیل نو کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے ۔ اجلاس کو انسداد بدعنوانی سے متعلق موجودہ قوانین ، قواعد و ضوابط ، انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی کارکردگی ، اصلاحات ، درپیش چیلنجز اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ادارے کے تحت سال 2016میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً پانچ شکایات نمٹائی جاتی تھیں جبکہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً بارہ شکایات نمٹائی جاتی ہیں۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران مختلف نوعیت کی چھ ہزار سے زائد شکایات اور 2079 انکوائریز نمٹائی گئی ہیں۔

سال 2016میں کیسز نمٹانے کی مجموعی شرح 35 فیصد تھی جبکہ سال 2019میں یہ شرح بڑھ کر 63فیصد ہوگئی۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران پچیس کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔ اجلاس کو انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں لائی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ افسران اور اہلکاروں کی حاضری کی مانیٹرنگ کے لئے ڈائیوریکٹوریٹ آف انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پشاور میں بائیو میٹرک حاضری کا سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔ تفتیش کرنے والے اہلکاروں ، انسپکٹرزاور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر پرفارمنس رپورٹ تیار کی جاتی ہے۔ تیز رفتاری سے کیسز نمٹانے کے لئے مہینے میں دو بار جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جاتاہے۔ موصول شدہ شکایات نیب کے ساتھ بھی شیئر کی جاتی ہیں تاکہ ڈپلیکیشن سے بچا جا سکے اور یہ امر یقینی ہو سکے کہ ایک شکایت کے خلاف ایک ہی فورم پر کاروائی کی جارہی ہے۔ انٹی کرپشن کال سنٹر کا جلد اجراءکیا جائیگاجس کے ذریعے شہری فون کال پر اپنی شکایات کا اندراج کر سکیں گے۔اس کے علاوہ عوامی شکایات کے اندراج کے لئے واٹس ایپ نمبر کی سہولت بھی دی جائیگی۔ اجلاس میں محکمے کو مزید مضبوط اور بااختیار بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و غوص کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ محکمے کی کاروائیوں اور کارکردگی کے حوالے سے وائٹ پیپر شائع کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37607

اپر چترال میں ٹیلی نار موبائل سروس کی ناقص کارکردگی حوالے اجلاس،سروس جلد بہترکرنے کی ہدایت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے ساتھ ٹیلی نار کے ایریا منیجر کی میٹنگ آگست میں تھری جی سروس دینے کا عندیہ۔۔
اپرچرال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پیر کے دن ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اورمستقبل میں اس کو فعال بنانے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں معظم خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے علاوہ توصیف الاسلام ایریا منیجر ٹیلی نار نیٹ ورک کے ساتھ ٹیلی نار نیٹ ورک کے دوسرے زمہ دار اہلکاروں نے شرکت کیں۔

اے،ڈی،سی اپر چترال نے ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر اور دوسرے زمہ دراوں کو اپر چترال میں ٹیلی نار نیٹ ورک کی ناقص سروس اور اس کے نتیجے میں عوامی ردعمل سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں واضح کیا کہ ٹیلی نار سروس کو فوری ٹھیک کرنا وقت کی ضرورت اور عوام کا بھر پور مطالبہ ہے۔ اس لئے جلد از جلد اپنے سروس کو قابل عمل بنایا جائے۔

ٹیلی نار نیٹ ورک کے ایریا منیجر نے اپنی سروس کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ ماہ اگست 2020 کے پہلے ہفتے میں 3G سروس کی باقاعدہ اجراء کے حوالے سے بھی خوشخبری سنائی اور بونی میں ٹیلی نار نیٹ ورک کا ایک اضافی ٹاور بھی انسٹال کرنے کا عندیہ دیا۔ جس پر ADC اپر چترال اور جملہ حاضرین نے ان کے اقدام کو سراہا اور ٹیلی نار سروس کی پختگی اور فعال بنانے پر زور دیے۔

adc upper chitral meeting on telenor 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37602

ہلال احمر کے زیر انتظام چترال ٹاون کے مختلف مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں نصب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)ہلال احمر پاکستان نے کروناوائر س کے خلاف حفاظتی تدابیر،اس سے بچاؤاورآگاہی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سمیت دیگر 7مقامات پر ہاتھ دھونے کیلئے پانی کی ٹینکیاں،واش بیسن اور صابن بھی ر کھنے کا اہتمام کیا ہے۔پیرکے روزاسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال آفس کے باہرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سٹلمنٹ افیسرچترال فدا الکریم نے کہاکہ ہلالِ احمر کی اِس حوالے سے خدمات قابل ِ ستائش ہیں اور ہم اْمید رکھتے ہیں کہ آنے والے دِنوں میں بھی ہلالِ احمر طبّی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ کرونا وائرس کے مقابلے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے حکومت ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے ماہرین کے تجربات سے مستفید ہو کر عوام الناس میں کرونا وائرس کیخلاف ہلالِ احمر کے رضاکاروں کی بدولت احتیاطی تدابیر کی آگاہی کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔


۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیکرٹری پاکستان ہلال احمرچترال شیرنبی نے کہاکہ کروناکے روک تھام اور حفاظتی تدابیرکو مددنظررکھتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال سمیت 7 پبلک مقامات پرہاتھ دھونے کے لئے پانی والی ٹینکی اور واش بیسن نصب کر دئیے گئے ہیں اور ساتھ ہی بینرز بھی لگائے گئے ہیں جن پر تحریر کیاگیا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے بار بار ہاتھ دھوئیں تاکہ اس موذی وائرس کو شکست دی جاسکے اور اس مہم سے پیدیل چلنے والے مسافروں اورہسپتال آنے والے حضرات کوباربارہاتھ دھونے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل دروش،چترال اوربونی کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ پر مامور ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکس کیلئے N-95ماسک، پرسنل پروٹیکشن کِٹس اوردیگر پی پی سی کی فراہمی کئے ہیں۔وائرس کے پھیلنے سے بیماری کے ساتھ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مناسب انتظامات ضروری ہے۔انہوں نے ٹی ایم اے اسٹاف چترال کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان سات مقامات پرانسٹالیشن اورپانی بھرنے میں بھرپورمددکی۔انہوں نے مزیدکہاکہ گذشتہ دومہینوں سے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں ہلال احمرکی جانب سے اسکریننگ کا عمل شروع کیاہے اوراگست کے آخرتک جاری رہے گا۔اس موقع پرایڈمن ہلال احمرچترال کمال الدین اوردیگراسٹاف بھی موجودتھے۔

red cresent water tanki chitral town 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37598

مئیر چترال کا سالانہ اجلاس، کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار کوسراہا گیا

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ  )مادرٹانگ انیشیوٹیوز فار ایجوکیشن اینڈریسرچ(MIER)چترال کا سالانہ اجلاس گزشتہ دن بکرآباد میں منعقد ہوا جس میں ادارے کے تین سالہ s Strategic Planکے حوالے سےگفت و شنید ہوئی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد عطاحسین اطہر نے اجلاس کی کاروائی کا آغاز کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ظہورالحق دانش نے اجلاس کے اغراض  ومقاصد کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا جس کے بعدفرید احمد رضا نے مئیر چترال کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ممتاز حسین ، علی اکبر قاضی ،فخرالدین اخونزادہ ، محمد عالمگیر بخاری، ذوالفقار علی خان، مولانا نثار احمد،ثناء اللہ ثانی، حسن بصری حسن، احسان اللہ احسان،محمد نایاب فارانی ، راحت حسین راحت ، جاوید اختر جواد،انعام اللہ انعام ،انیس الرحمان اور دوسروں نے کہا کہ مئیر چترال گزشتہ دس سالوں سے کھوار زبان و ادب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے آیا ہے جس کے لیے یہ ادارہ  خصوصی دا د کا مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں زبان و ثقافت کی ترقی و ترویج کے لیے قدم اٹھانا مشکل کا م ہے لیکن مئیر کے جوانوں نے جس ہمت اور حوصلے کے ساتھ اس اہم کام کی انجام دہی میں کردار اداکررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔شرکاء نے کھوار نثری ادب کی ترقی ، رسم الخظ میں یکسانیت پیداکرنے،کھوار نامہ کا اجراء ،کھوار کلینڈر کی چھپائی ،کثیراللسانی تعلیم کے لیے نصاب سازی  ، درسی کتابوں کی تیاری اورمختلف موضوعات پر  کتابوں کی اشاعت کے لیے مئیر کی کاوشوں کو سراہا۔

واضح رہے MIERچترال مادری زبان میں تعلیم اور تحقیق کا  ایک غیرسرکاری اورغیر منافع بخش ادارہ ہے۔ تنظیم کی بنیاد کا مقصد چترال کے اندر مختلف زبان و ثقافت کی ترویج و ترقی ہے جن پر اب تک کام نہیں ہوا ہے۔ چونکہ کھوار اس علاقے کی سب سے بڑی اور رابطے کی زبان ہے اس لیے تحقیق کا کام مئیر نے پہلے کھوار زبان سے شروع کیاہے۔ اب تک مئیر چترال کے کاموں میں سرفہرست کھوار نامہ کا اجراء، کھوار رسم الخط میں یکسانیت لانا، مادری زبان میں کثیراللسانی تعلیم کے لیے  نصاب  کی تیاری، درسی کتابوں کی اشاعت، چترال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھوار (بہمنی سال کا تعین کرتے ہوئے) کلینڈر کا اجراء، مختلف ثقافتی اور ادبی موضوعات پر کتابوں کی چھپائی اور ادبی اور ثقافتی موضوع پر ورکشاپس  اور سیمینارز کا انعقاد شامل ہیں۔

mier meeting chitral annual 2 1
mier meeting chitral annual 4
mier meeting chitral annual 5
mier meeting chitral annual 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37578

گولین ویلی میں سیلاب ؛ دس گھر، مساجد، پائپ لائن،انفراسٹرکچراورکھڑی فصلیں سیلاب میں بہ گئیں

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال لویر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے 20کلومیٹر دوروادی گولین میں گلیشیائی جھیل کے پھٹ جانے کی وجہ سے آنے والی سیلاب (گلاف) نے وادی میں دس گھروں، کئی مساجد، ایک دینی مدرسہ، ایک پن بجلی گھر، ابپاشی اور ابنوشی کے پائپ لائنوں، باجرہ اور جوار کی کھڑی فصلوں کے ساتھ چار پلوں، ایک گاڑی اور تین کلومیٹر سڑکوں پر مشتمل مواصلات کی انفراسٹرکچروں کو بہالے گئی ہے۔

پیر کی صبح آٹھ بجے آنے والی اس سیلاب سے وادی میں واقع پانچ سو سے ذیادہ گھرانے پہاڑوں کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے ہیں کیونکہ وادی کو بونی روڈ کے ساتھ ملانے والا واحد سڑک اور چار معلق پل سیلاب برد ہوگئے ہیں جبکہ گولین چار وں طرف پہاڑوں میں گھری ہوئی تنگ وادی ہے۔ وادی میں واپڈ ا کا 108میگاواٹ کا پن بجلی گھر کے ہیڈ ورکس کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بجلی گھر بند کردی گئی ہے۔

گولین کے اوپر پہاڑی سلسلوں میں کئی گلیشائی جھیل واقع ہیں جن میں سے کئی ایک کی پھٹ جانے کی پیشگی وارننگ یو این ڈی پی کی گلوف پراجیکٹ اور محکمہ موسمیات کے ماہرین نے جون کی 19جون کو جاری کردی تھی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کوغوزی گاؤں قریب وادی گولین کوجانے والی سڑک کے ماشیلیک کے مقام کا دورہ کیا اور وادی سے باہر پھنسے ہوئے وادی کے باشندوں کو یقین دلایا کہ ان کو تمام ممکنہ امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریسکیو کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتطامیہ نے پہلے سے ضروری اشیاء اور ادویات وادی گولین پہنچادی تھی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کردی کہ انفراسٹرکچروں کی بحالی کاکام سیلاب کی شدت میں کمی آنے کے ساتھ ہی شروع کیا جائے۔

اس سیلاب سے موری پائین، برغوزی اور کوجو کے لئے ابنوشی اور ابپاشی کے پائپ لائن بھی شدید متاثر ہوگئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لویر چترال حیات شاہ نے بتایاکہ گزشتہ ماہ گلاف وارننگ کے اجراء کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ضروری اقدامات لیتے ہوئے تمام اشیاء وادی پہنچاکر اسٹور کردیا تھا جن میں لائف سیونگ ڈرگز بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال وادی میں داخل ہونے یا اس سے باہر نکلنے کے تمام راستے بند ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے وادی سے باہر پھنسے ہوئے افراد کے لئے گورنمنٹ ہائی سکو ل کوغوزی میں قیام وطعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ماشیلیک کے مقام پرمتاثرہ گاؤں موری پائین کے عوامی رہنماؤں نبی خان اور رحمت وزیر شاہ اور برغوزی کے ظفر احمد نے کہاکہ گزشتہ سال بھی 7جولائی کو گلاف کے نتیجے میں ان دیہات کاپائپ لائن گولین کو نقصان پہنچا تھا جس کی بحالی میں چار ماہ لگ گئے اور گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس سال بھی تاخیر ی حربہ استعمال ہوا تو وہ بونی روڈ کو بلاک کردیں گے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا تاکہ بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر انجام پاسکیں۔

اس موقع پر موجود وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے انہیں یقین دہانی کرائی اور کہاکہ گزشتہ سال بھی انفراسٹرکچروں کی بحالی کے لئے انہوں نے خصوصی طور پر 40کروڑ 60لاکھ روپے کی منظوری لے لی تھی اور اس سال بھی اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔ محکمہ موسمیات کے انچارج منظور احمد اور یواین ڈی پی کے گلاف پراجیکٹ کے سیدنوید شاہ نے ماشیلیک کے مقام پرموجود تھے۔ ان کاکہناتھاکہ اگر گرمی کا سلسلہ جاری رہا تو مزید گلیشیر بھی پھٹ سکتے ہیں۔

golan flood 1
golan flood7
golan flood5
golan flood4
golan flood3
golain flood chitral 1
golain flood chitral7
golain flood chitral2
golain flood chitral1
golain flood chitral99
golain flood chitral6
golain flood chitral7 1
golain flood chitral9 1
golain flood chitral4
golan flood chitral 1
golan flood chitral 3
golan flood chitral 2 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37565

چترال میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ، 148افراد صحتیاب ،چارجان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دونوں اضلاع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے ،جہاں عام پبلک اس وائرس سے متاثرہے وہیں پر ڈاکٹرزاور ہیلتھ اہلکار وں کو بھی اس وائرس نے نہیں بخشی ہے ۔ تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ متاثرہ افراد بہت جلد صحت یاب ہورہے ہیں ۔


محکمہ ہیلتھ چترال کے ایک ذمہ دار نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ اپر چترال میں کورونا وائس سے متاثرہ افراد کی تعداد 112ہوگئی ہے ۔ جن میں 69 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ43افراد اب بھی آئسولیشن میں ہیں۔ اپر چترال میں ابتک 723کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں 597افراد کے ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹوموصول ہوئے۔اورابھی تک کوئی فوتگی نہیں ہوئی ہے۔


اسی طرح لوئیر چترال میں اب تک 1293کورونا مشتبہ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا جن میں1060افراد کا ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوئے جبکہ 181افراد کے ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو موصول ہوئے ۔ اور48ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔ جبکہ 79افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 98افراد آئسولیشن میں ہیں ۔ جبکہ لوئیرچترال میں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد چار ہے ۔جن میں دو خواتین اوردو مرد شامل ہیں۔

اسی طرح اپر اورلوئرچترال میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 293ہوگئی ۔محکمہ ہیلتھ اور انتظامیہ کی طرف سے ایک بار پھر عوام سے اختیاط کی اپیل کی گئی ہے اورساتھ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37522

دروش کا شمالی حصہ گزشتہ دس برسوں سے مسلسل سیلاب کی زدمیں ہے،تباہی سے بچایاجائے۔۔خدیجہ بی بی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نائب صدر خدیجہ بی بی نے کہا ہے کہ چترال کامشہور قصبہ دروش کا شمالی حصہ گزشتہ دس سالوں سے چکیدام گول کی وجہ سے مسلسل سیلاب کی خطرے کی زد میں ہے اور ذمہ دار حکومتی اداروں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے یہ خطرہ ہرسال بڑھتا ہی جارہا ہے اور شمس آباد سمیت دوسرے گاؤں اور سرکاری عمارات سیلاب سے ملیامیٹ ہونے کے قریب ہیں۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس برساتی نالے کا سطح اوپر آجانے کی وجہ سے اس کے آس پاس علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کا جینا حرام ہوگیا ہے اور معمولی بارش کے بعد بھی وہ گھر بار چھوڑکر کہیں محفوظ جگہے میں پناہ لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ اے این پی کی صوبائی رہنما خدیجہ بی بی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نالے کے آس پاس پی ٹی وی براڈ کاسٹنگ سنٹر، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈر ی سکول اور محکمہ تعلیم کی ریجنل ٹریننگ سنٹر کی عمارتین اس نالے کی گزرگاہ سے نیچے رہ گئے کیونکہ گزشتہ دس سالوں سے ملبہ مسلسل جمع ہونے کی وجہ سے اس کے سطح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی ایک سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے سیلاب کے ملبہ کو نالے کے دونوں کناروں میں جمع کرکے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو آزاد کردیا جس سے اگلی بار سیلاب کا رخ گاؤں کی طرف ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے ایک صوبائی ذمہ دار کی حیثیت سے انہوں نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا تو مقامی لوگوں نے اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کردیا ہے اور خدانخواستہ سیلاب کا رخ گاؤں یا سرکاری عمارات کی طرف ہونے پر پہنچنے والی نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمہ داری این ایچ اے اورمقامی انتظامیہ پر ہوگی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مواصلات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نالے کی کم ازکم پندرہ فٹ چینلائزیشن کا حکم دے کر مقامی لوگوں کو سکون سے جینے کا موقع فراہم کریں بصورت دیگر عوامی نیشنل پارٹی سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوگی۔

drosh kaldam nala flood damages 1 1
drosh kaldam nala flood damages 2 1
drosh kaldam nala flood damages 5 1
drosh kaldam nala flood damages 1 1
kaldam drosh nala
drosh kaldam nala road
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37546

چترال گول نیشنل پارک کو تباہی سے بچایا جائے، سول سوسائٹی کی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال گول نیشنل پارک میں جنگلی حیات اور درختوں کی غیر قانونی شکار اور کٹائی کے خطرات پر خاموشی برتنے اور کمیونٹی واچروں کو گزشتہ دس ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پیدا ہونے والی صورت حال پر محکمہ وائلڈ لائف کی خاموشی اور غفلت کے خلاف سول سوسائٹی کے نمائندوں نے چترال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایسے حالات پید اکرنے کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ ایک طرف پی ٹی آئی حکومت 15مقامات پر ماڈل نیشنل پارک بنانے کا اعلان کیا ہے تو پہلے سے موجود اور عالمی سطح پر مشہور اس نیشنل پارک کونظر انداز کردیا ہے۔ چترال گول نیشنل پارک سے متصل گیارہ دیہات میں قائم ویلج کنزرویشن کمیٹیوں کی نمائندہ تنظیم نیشنل پارک ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے نیشنل پارک میں جنگلی حیات اور درختوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مطالبات پر مشتمل نعرے لگائے جبکہ ان مطالبات پر مشتمل کتبے بھی اٹھارکھے تھے۔ نمائندہ ایسوسی ایشن کے صدر عالم زیب ایڈوکیٹ اور ویلج صدور حسین احمد، ظفر علی شاہ،ریاض احمد دیوان بیگی، اشفاق احمد،اعجاز احمد، علی خان، مسرور علی شاہ، خورشید احمد، رحمت علیم، عزیز اللہ اور دوسروں نے کہاکہ 1984ء میں نیشنل پارک کے قیام کے وقت مارخوروں کی تعداد 200تھی مگر اب کمیو نٹی کی تعاون کی وجہ سے یہ تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور دوسرے جنگلی حیات کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے اور دیودار کی جنگل بھی پہلے سے ذیادہ رقبے پر پھیل گئی ہے مگر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری اور متاثرہ دیہات کے ساتھ کی گئی وعدے کو نبھانے میں ناکام ہے جس کی وجہ سے کنزرویشن کا کام خطرے میں پڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1998ء میں ورلڈ بنک کی مالی تعاون سے اس نیشنل پارک میں کمیونٹی کی شراکت کے لئے 22کروڑ روپے پر مشتمل انڈومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس سے ملنے والی آمدنی سے کمیونٹی واچر مقرر کئے گئے اور ویلج کنزرویشن کمیٹیوں نے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی سر انجام دئیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں کلائمیٹ چینج منسٹری سے انڈومنٹ فنڈ سے سالانہ آمدنی کا حصول اور چترال میں کمیونٹی کو پہنچانا وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کی ذمہ داری ہے جس میں وہ گزشتہ دس مہینوں سے ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے 30کے لگ بھگ کمیونٹی واچروں کو تنخواہ کی بندش کی وجہ سے ڈیوٹی دینا بند کردی ہے اور اب نیشنل پارک مکمل طور پر غیر قانونی شکاریوں اور ٹمبر چوروں کے رحم وکرم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ نہ صرف اسلام آباد سے فنڈز کے حصول اور کمیونٹی واچروں کو ادائیگی کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بلکہ اس تاخیر کے مرتکب وائلڈ لائف افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ 18ویں آئینی ترمیم کی روشنی میں اس انڈومنٹ فنڈ کو اسلام آباد سے صوبے اور پھر چترال میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی مسئلہ پید ا نہ ہو۔ احتجاجی مظاہرہ بعدازاں پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

chitral gol national park protest 3 1
chitral gol national park protest 2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37540

ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیئرمین کی گاڑی سے منشیات کی برآمدگی کی خبرمن گھڑت ہے۔۔شفیق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کے روز سوشل میڈیا میں ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کی سرکاری گاڑی میں بکرآباد کے پولیس چیک پوسٹ میں تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں چرس اور شراب کی برامدگی کی خبر وائرل ہوگئی اور یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او سجا د حسین نے رابطہ کرنے پر سوشل میڈیا میں لگائی گئی اس پوسٹ کو من گھڑت قرارد یتے ہوئے کہا کہ زکواۃ ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی کو بکرآباد چوکی پر روک کر تلاشی لینا معمول کی بات تھی لیکن اس گاڑی سے منشیات کی برامدگی کی خبر درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ گاڑی کو چلانے والے پی ٹی آئی کے ایک مقامی رہنما شفیق الرحمن نے بعدازاں تھانے میں آکر سرکاری گاڑی کی تلاشی پر احتجاج کرکے چلے گئے تھے جبکہ انہیں بعد میں اس خبرکے وائرل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

دریں اثناء شفیق الرحمن نے چترال پریس کلب میں صحافیوں کو بتایاکہ وہ پی ٹی آئی کے لیبر ونگ کے ملاکنڈ ڈویژن کے جائنٹ سیکرٹری اور ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین محمد قاسم کے پرسنل سیکرٹری کے طور پر کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ اتوار کے صبح وہ اپنے گاؤں اٹانی سے ضلعی چیرمین زکواۃ کی سرکاری گاڑی میں چترال شہر آرہے تھے کہ بکرآباد کے مقام پر پولیس چیک پوسٹ پر ان کی گاڑی کو روک کر ڈیوٹی پر موجود ہیڈ کنسٹیبل نے تلاشی لینا شروع کردیا اور اسی اثناء مخالف سمت سے پی ٹی آئی کے کارکنان آتے ہوئے ان کی گاڑی کی تلاشی دیکھ کر اپنی گاڑی سے اتر گئے اور ان میں سے ایک کو انہوں نے موبائل فون سے تصویر لیتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ عین اس تلاشی کے دوران پی ٹی آئی لویر چترال کے صدر سجا د احمد خان کو بھی انہوں نے اس چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے دیکھ لیا تھا جوکہ وہاں رکے بغیر چلے گئے۔ شفیق الرحمن کا کہنا تھاکہ ان کی گاڑی میں کوئی قابل اعتراض چیز یا منشیات نہیں تھے لیکن پارٹی میں ان کے مخالفین نے ان کو بدنام کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگادی جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلعی صدر سجا د احمد خان اور ضلعی چیرمین زکواۃ کے درمیان اختلافات موجود ہیں کیونکہ ضلعی صدارت کے حصول کے بعد سجاد احمد خان کامحمد قاسم کے ساتھ رویہ بدل گیا ہے جس کے بل بوتے پر وہ صدر بن گئے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھاکہ فیس بک کے جس آئی ڈی سے یہ خبر پوسٹ ہوئی ہے، وہ جعلی ہے اور وہ اس کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

درین اثناء جماعت اسلامی ضلع لویر چترال کے سیکرٹری فضل ربی جان نے کہا ہے کہ زکواۃ کمیٹی کی گاڑی سے منشیات کی برامدگی کی سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور اصل صورت حال کو عوام کے سامنے لایا جائے جس میں اگر صداقت ہو تو اس گھناونے کھیل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سز ا دی جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ زکواۃ کی سرکاری گاڑی سے منشیات برامد ہونے کی خبر پر عوام میں پریشانی کا پھیل جاناقدرتی امرہے اور اگر انکوائری کے نتیجے میں یہ خبر جھوٹ اور من گھڑت ثابت ہوتو بھی ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37536

انصاف و یلفیئر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان کا دورہ اپر چترال

اپر چترال (زاکر زخمی) انصاف و یلفیئر ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شاہد خان، سنئیرنائب صدر سلطان حسین جنرل سکرٹری ارشاد حسین اور ایڈیشنل جنرل سکرٹری نابیگ ایڈوکیٹ کے ہمراہ کابینہ سازی کے سلسلے میں اتوار کے روز اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی کا مختصر دورہ کیا۔جہاں اپر چترال ضلع کے ضلعی صدررحمت غازی،سنئیر نائب صدر معراج خان،نائب صدر میر جمشید الدین، صدر تحصیل مستوج سردار حکیم،جنرل سکرٹری مستوج سید حبیب اللہ اور دیگر ارکان ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

تلاوتِ کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔تحصیل صدر سردار حکیم ابتدا کرتے ہوئے مہمانوں کو اپر چترال امد پر خوش امدید کہا۔ابتدا میں تعارفی نشست ہوئی اس کے بعد تحریکِ انصاف اپر چترال کے اندرونی مسائل زیر بحث رہی۔ جس میں اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سرِ فہرست تھی۔گفتگو میں شریک تمام اراکین کا گلہ اور حدشہ تھا کہ اپر چترال کابینہ کے نوٹیفکیشن میں غیر ضروری تاخیر سے پارٹی کے وقار اور مقبولیت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔یہاں کوئی زمہ داری سے کردار ادا کرنے سے قا صر ہے۔جب تک کابینہ کی نوٹیفکیشن نہیں ہوگی پارٹی فعال کردار ادا نہیں کرسکتی اس لیے بالائی زمہ داروں سے نوٹیفکیشن کرایا جائے۔

میٹنگ موجودتحصیل مستوج کے جنرل سکرٹری سید حبیب اللہ نے اپنی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شروع سے تحریکِ انصاف پر قابض ہیں وہ پارٹی کے لیے کچھ نہیں کیے ہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں۔وہ علاقے میں پارٹی کی فعالیت کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہیں۔ وہ اپنے اثاثے بنانے میں مصروف ہیں ان کے ثبوت ہمارے پاس ہیں اور یہ ہی لوگ اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن کی راہ میں حائل ہیں لہذا پارٹی کے بہتر مفاد میں گزارش ہے کہ۔پارٹی کے بہتر ی کے پیشِ نظر اپر چترال کابینہ کی نوٹیفکیشن جلد از جلد جاری کی جائے تاکہ ورکر اطمینان سے پارٹی کے بہتری کے لیے کردار ادا کر سکے۔

بعد میں ویلفر وِنگ ملاکنڈ کے سنئیر نائب صدر سلطان حسین اور جنرل سکرٹری ارشاد حسین نے بھی خطاب کی اور پارٹی کو ہر قسم منظم اور فعال کرنے اور مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔آخر میں صدر ویلفر وِنگ ملاکنڈ ڈویژن شاہد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویلفر وِنگ عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وجود میں ائی ہے جس کا مقصد معاشرے کی انتہائی نادار اور غریب طبقے کی مسائل سے اگاہی اور ان کے حل میں معاونت ہے۔انہوں نے مزید کہا۔کہ تحریکِ انصاف کا ہر ورکر بااختیار ہے۔اور اختیارات دوسروں سے مانگنے کے بجائے خود کو با اختیار بنادیں۔انھوں نے کہا کہ ورکر کے رائے کا احترام تحریکِ انصاف میں ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان ہمیشہ ورکرز کی رائے کو اہمیت دی ہیں اور دیتے رہینگے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی دورہِ چترال میں اس بات کو شدت سے محسوس کیا کہ اس وقت اپر اور لوئیر چترال میں سب سے اہم مسلہ انٹرنیٹ کا ہے۔جس سے ہمارے بچوں کی مستقبل اور قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ اس وقت کرونا کی بنا تعلیمی ادارے بند اور بچے سارے آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔ اس لحاظ سے ہمارے بچوں کی مستقبل خطرے میں پڑی ہے۔ اس لیے ہمارے ترجیح ہو گی کہ اولین فرصت میں بالائی حکام سے رابطے کرکے اس مسلہ کوجلد از جلد کراسکے۔انہوں نے علاقے میں ناقص انفراسٹرکچر کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ نااہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے چترال میں انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پرہے۔انہیں بہتر بنانے میں حکومت، وقت سنجیدہ ہے۔انہوں نے ورکروں کے حدشات دور کرنے کا وعدہ کیا ساتھ باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ جلد ازجلد اپر چترال میں انصاف ویلفر وِ نگ کی کابینہ ترتیب دینے کی ہدایت دی۔ اور اس کام کو انجام تک پہنچانے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی جو بعد میں اتفاقِ رائے سے جامی اللہ کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے صدر اور شہزاد علی کو ویلفر وِنگ اپر چترال کے لیے جنرل سکرٹری مقرر کیے۔

IMG20200712110332 1
labour wing upper chitral meeting 3
labour wing upper chitral meeting 6
labour wing upper chitral meeting 1 1
labour wing upper chitral meeting 51
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37524

نصرت جبین ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چترال تعینات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) نصرت جبین نے ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفیر، اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ چترال کی حیثیت سے سنھبال لیا جس سے قبل وہ صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ پشاورمیں ڈپٹی ڈائرکٹر کے طور پر کام کررہی تھی۔ وہ اس سے قبل بھی اس اسامی پر کئی سالوں رہ چکی ہیں اور چترال میں سوشل ویلفیر، اسپیشل ایجوکیشن اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں میں اہم کردار اداکرتی رہی ہیں۔
نصرت جبین ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر،اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ کے گزشتہ دو سالوں کے دوران اپنی کارکردگی کی بنا پر مختلف اداروں اور حکام سے تعریفی اسناد اور ایوارڈ وصول کرچکے ہیں۔ انھوں نے معذور افراد کی فلاح وبہبود اور خصوصاً اسپیشل بچوں کی تعلیم میں متعدد اقدامات کئے تھے۔ انہوں نے ضرورت مند افراد کے لئے مقامی وسائل کو بروئے کار لاکرڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں شیلٹر ہوم قائم کیا جس سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے تیمار دار مستفید ہورہے ہیں۔ وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی چترال سے پہلی خاتون افسر ہیں۔

یادرہے کہ اس کے پیش رو خضرحیات کو سوشل ویلفئیر آفیسر ڈی ایچ کیوہسپتال چترال تعینات کردیا گیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37503

صدر ہدیتہ الہادی نے لوئیر چترال کے یو سیز کے کا بینہ کا اعلان کردیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ہدیتہ الہادی لوئیر چترال کے ضلعی صدر نصرت الہی نے  لوئیر چترال کے یوسیز کیلئے صدور  اور جنرل سیکرٹریز  کا اعلا ن کر دیا  ہے جس کے مطابق  مولانا عبد الفتح  صدر تحصیل چترال جبکہ عزیز الرحمن جنرل سیکرٹری مقررہوئے ہیں اسی طرح یو سی ون چترال کیلئے  مولانا فضل احمد  صدر  اور قاری ذاکر اللہ جنرل سیکرٹری  جبکہ یو سی ٹو چترال کیلئے  مولانا نظام الدین صدر  ، یو سی دنین  کیلئے مولانا عبدا لطیف صدر  ، قاری امیر اللہ جنرل سیکرٹری ،یو سی بروز کیلئے مولانا نور شاہدین صدر  جبکہ نصیر الدین جنرل سیکرٹری ، یو سی ایون کیلئے قاری عبد الصادق صدر  اور یو سی کوہ  کیلئے قاری شوکت علی صدر جبکہ نصیر اللہ بابر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔

اس طرح تحصیل دروش کیلئے وقار احمد صدر  اور مولانا خان شرین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ دروش ون کیلئے زمرت شاہ ایڈوکیٹ صدر  اور مطیع الرحمن جنرل سیکرٹری ،دروش ٹو کیلئے ثنا اللہ صدر ، یو سی شیشی کوہ کیلئے سمیع الرحمن صدر  جب کہ بابر احمد جنرل سیکرٹری ،  یو سی عشریت  کیلئے اقبال حسین صدر ، یو سی ارندو کیلئے عبد العزیز صدر جبکہ  انور الحق جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37494

حکومت وقت جی بی الیکشن پراثرانداز ہونے کی ناکام کوشش میں شندورکومتنازعہ بنا رہی ہے۔تحریک تحفظِ حقوق

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کا ایک ہنگامی اجلاس تحریک کے صدر مختار احمد سنگینؔ کی صدارت میں ان کے رہائش گاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں تحریکِ حقوق بونی کے ارکین نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد،،ہندراپ شندور نیشنل پارک،، کے قیام سے پیدا شدہ صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کرنا اور ائیندہ کے لیے لایحہ عمل ترتیب دینا تھا۔
تحریک کے انفارمیشن سکریٹری اور نوجوان سیاسی و سماجی قیادت پرویز لال نے ابتدا کرتے ہوئے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کی غیر دانشمندانہ فیصلے سے علاقے میں بے چینی پھیلی ہے۔ہم پر امن لوگ ہیں غیر ضروری مسائل سے الجھنے کی عادی نہیں لیکن حکومت کی غیر مناسب فیصلہ ہمیں اپنے حق کے لیے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے۔

اجلاس کے شراکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اور گلگت کے مابین کوئی تنازعہ نہیں شندور کے دونوں اطراف کے لوگ ایک دوسرے کے لیے محبت، خلوص اور ہمدردی رکھتے ہیں۔ خاص کر لاسپور اور غذر کے لوگوں میں اپس میں ان گنت رشتہ داریاں ہیں۔ جو کبھی بھی ایک دوسرے کے خلاف صف ارآ نہیں ہو سکتے اور چھوٹے موٹے مسائل اپس میں مل بیٹھ کے خوش اسلوبی سے حل کرتے ائیے ہیں اور اگے بھی وہ اپنے مسائل خود حل کرنے کے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔حکومتِ وقت کی اس فیصلہ کو ہم دونوں عوام کے خلاف سازش سمجھتے ہیں۔ جو علاقے کے پُر امن ماحول کو داغدار کرنے اور GB میں ہونے والے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی ناکام کوشش ہے۔جو کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں۔ چترال کے عوام حکومت کی اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف ہر فوروم پر آواز ٓٹھائے گی۔ اس سلسلے کو مستحکم کرنے اور جاندار بنانے کے لیے منگل کے دن اپر چترال سطح پر اجلاس بلایا جائیگا اور اجتماعی اور متفقہ لایحہ عمل ترتیب دی جائیگی۔ مقررین نے امید ظاہر کی کہ تب تک حکومت وقت اپنے فیصلے پر ضرور نظر ثانی کریگی اگر فیصلے پر بضد رہی تب تو سخت ر د عمل دیکھنے کو ملے گا۔
اخر میں ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کا شکریہ ادا کیا گیا کہ وہ”ہندراپ شندورنیشنل پارک“ کے قیام سے پیدا شدہ مسلے کو قومی اسمبلی میں بھر پور انداز میں اٹھاکر چترال کی نمائیندگی کا حق ادا کیا۔

tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 2
tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 1
tahreek huquq upper protest gainst shandur handarap national park 3 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37483

چترال کے نئے ڈی پی اوعبد ا لحی (پی ایس پی) نے چارج سنبھا ل لیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدا لحی(پی ایس پی ) نے ڈی پی او چترال کا چارج سنبھال لیا۔ انکی کی آمد پر چترال پولیس لائنز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں
اعلی عہد ید اران کے علاوہ دفتر اسٹاف نے شرکت کی۔

ڈی پی او چترال نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ چترال پولیس لائن میں تمام سٹاف سے ملے ۔ ڈی پی او کے اعزاز میں میں سلامی کی تقریب منعقد کی گئی، ڈی پی او چترال نے سلامی کے گارڈز کا معائنہ کیا اور اعزازات سے نوازا۔ چترال اور چترال کے حالات کے حوالے سے ڈی پی او چترال کو ایس پی انویسٹیگیشن خالد خان نے بریفنگ دی ۔


لاء اینڈ آرڈر سے متعلق بات کرتے ہوۓ ڈی پی اؤ چترال نے کہاکہ چترال ایک پرامن ضلع ہے چترال میں امن کی بحالی کی بڑی وجه اسکے با شعو ر عوام ہیں ۔
یہاں کی پولیس اپنی قابلیت اور ایمانداری کی وجہ سے صوبے بھر میں مشہور ہیں اور کہا چترال پولیس کو ایک مثالی پولیس بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔


منشیات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکنیں گے ۔ اس سلسلے میں تمام سر کلز کے افسران کو احکامات پہلے سے جاری کیے گئے ہیں ۔

dpo chitral abdul hay resume charge
dpo chitral abdul hay resume charge1
dpo chitral abdul hay resume charge2
dpo chitral abdul hay resume charge4
dpo chitral abdul hay resume charge5 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37460

شندور کو متنازعہ بنانا ایک گہری سازش کا ہی نتیجہ ہوسکتا ہے جس سے احتراز کیا جائے۔۔عمائدین چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے عوام شندور چراگاہ کو ہندارپ نیشنل پارک کے ساتھ شامل کرنے کی وفاقی حکومت کی اقدام کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ اسے کسی بھی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور اس کی ڈی نوٹیفکیشن کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پر واضح کرتے ہیں کہ گزشتہ دو سو سال کی تحریر شدہ تاریخ سے ثابت اپنی ملکیت سے دستبردار نہیں ہوں گے اور شندور کو متنازعہ بنانا ایک گہری سازش کا ہی نتیجہ ہوسکتا ہے جس سے احتراز کیا جائے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنماؤں شہزادہ سکندرالملک، عبدالولی خان ایڈوکیٹ، مولانا جمشید احمد، محمد حکیم ایڈوکیٹ، ایم آئی خان سرحدی ایڈوکیٹ، وقاص احمد ایڈوکیٹ، قاضی نسیم، محمد یوسف شہزاد، زلفی ہنر شاہ، قلندر شاہ، لیفٹیننٹ (ر) شیر اعظم خان اور دوسروں نے وزیر اعظم عمران خان پر زور دیا کہ انہیں حقائق کے منافی مشورے دے کر ہندراپ شندور نیشنل پارک کی منظوری ان سے لے لی گئی ہے جس سے چترال میں سراسیمگی اور بے چینی پھیل گئی ہے کیونکہ شندور چترال کا حصہ ہے اور ہندراپ گلگت بلتستان میں واقع ہے جن کے درمیان 40کلومیٹر کا فاصلہ واقع ہے۔ انہوں نے زور دے کرکہاکہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہونے تک گلگت بلتستان متنازعہ رہے گااور اس وجہ سے بھارتی خفیہ ایجنسی را مختلف ناموں سے خیبر پختونخوا کی وسیع اراضی کو گلگت بلتستان میں شامل کرکے متنازعہ بنانا چاہتی ہے جس کا اعتراف اگست 2016ء میں بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھااور حال ہی میں گلگت بلتستان کے علاقے سے کئی بھارتی ایجنٹ گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے شندور چراگاہ کا چترال کی ملکیت ہونے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 1895ء میں انگریز فوج نے جب چترال کی طرف پیش قدمی کی تو شندور چراگاہ کے شروعات میں واقع کاریان گاز کے مقام تک اہالیان گلگت نے ان کے ساتھ سامان کی بار برداری میں مدد دی جبکہ اس مقام سے آگے چترال کے باشندوں نے انگریزوں کی مدد کی اور 20ویں صدی عیسوی کے شروع میں مہتر چترال نے شندور ٹاپ کے مقام پر ریسٹ ہاؤس تعمیر کیا تھا اور یہ بات بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ گلگت اسکاوٹس کا کمانڈنٹ 1926ء میں اس میں قیام کے لئے مہتر چترال سے منظوری لی تھی اور یہ ثبوت اوریجنل خط کی صورت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1959ء میں شندور چراگاہ سے متصل لنگار جنگل پر چترال اورغذر کے عوام کے درمیان تنازعہ ہواتو بھی اسے چترال ہی کا حصہ قرار دے دیا گیا تھا اور 1988ء تک چترال فارسٹ ڈویژن کا فارسٹ گارڈ اس جنگل کی حفاظت پرمامور رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے اور اس کی بیوہ اب بھی فیملی پنشن لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1981ء میں جشن شندور شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس کا انتظام وانصرام چترال کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھ رہا اور شندور میں ماضی قریب میں قتل سمیت جرائم کی تین دوسری واراتوں کا ایف آئی آر چترال پولیس نے درج کی اور مقدمات چترال کے ضلعی جوڈیشری میں سماعت ہوئے۔ چترال کے سیاسی اور سوشل عمائیدین نے کہاکہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت نے سی پیک منصوبے کے تحت متبادل شاہراہ کے لئے شندور ٹاپ کو مناسب راستہ قرار دیا ہے اور ایسے نازک موقع پر بھارتی ایجنٹوں کی طرف سے گلگت بلتستان کے علاقہ سے ملاکر شندور میں نیشنل پارک قائم کرنا سی پیک کے عظیم منصوبے کو ناکام بنانے کی گہری سازش ہے جس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کیا جائے گا اور بھارتی ایجنٹوں کا بچھایا ہوا جال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ صوبائی حکومت کی کمزور ی ہے کہ وفاقی حکومت کو درست معلومات فراہم نہ کرنے اور اس متنازعہ نیشنل پارک کے فیصلے کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ا س موقع پر فیصلہ ہواکہ تمام زمینی حقائق سے وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کی مدد سے باخبر کیا جائے گا۔

chitral press confrence for shandure 2
chitral press confrence for shandure
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, مضامینTagged
37453

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تمام منسٹریل سٹاف کے تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اکبر ایوب خان نے محکمہ تعلیم کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ تمام اضلاع کے دفاتر اور سکولوں بشمول صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے تمام کلیریکل سٹاف جنہوں نے ایک ہی دفتر، ڈائریکٹوریٹ یا ضلعی دفاتر (میل/فی میل) میں مجموعی طور پر دو یا دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہو ان سب کو دوسرے ضلعی دفاتر اور سکولوں میں مختلف جگہوں پر تعیناتی اور تبادلوں کے احکامات جلد از جلد جاری کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل دس دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے اور تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع کے لئے ذمہ دار ہونگے۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ دس دنوں کے بعد محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ تمام اضلاع کے دفاتر کا دورہ کرے گی اور ان کی تعیناتی اور تبادلوں کی جانچ پڑتال کریں گی اور اگر کوئی بھی ضلعی آفیسر اس معاملے میں کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اکبر ایوب خان نے کہا کہ ہم اپنے پارٹی کے عزم کے مطابق محکمہ تعلیم کو ہر طرح کے ناسور سے پاک کریں گے تاکہ تمام اضلاع کے دفاتراورسکولوں میں میرٹ کی بالادستی قائم ہو سکے اور لوگوں کو موجودہ صوبائی حکومت کے تعلیمی اصلاحات کے واضح اور مثبت اثرات مل سکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37423

ایس آر ایس پی نے محکمہ صحت چترال کو 3.4ملین روپے مالیت کے سامان فراہم کردئیے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP) نے کورونا وباء سے نمٹنے کے ہنگامی منصوبے“ کے تحت پاٹریپ فاؤنڈیشن کے تعاون سے کورونا وبا کے دوران استعمال کیلئے چترال میں محکمہ صحت کے اہلکاروں کو 3.4 ملین روپے مالیت کے سازوسامان فراہم کردئیے جن میں کورآل سوٹس، فیس شیڈ، سرجیکل KN95ماسک، سرجیکل ماسک، سرجیکل گلاؤز، سرجیکل ہیڈ کور اور سرجیکل شو کور شامل ہیں۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتا ل چترال کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد، چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک، ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شمیم احمد، ایس آر ایس پی پارٹرپ کے منیجر انجینئر خادم اللہ اور ایس آر ایس پی کے منیجر طارق احمد بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو شہزادہ مسعودالملک نے کہا کہ ایس آر ایس پی موجود وبائی صورتحال میں اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ صحت اور مقامی کمیونٹیز کی مدد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے نے پہلے ہی12.9 ملین روپے لاگت کے طبی سامان صوبائی محکمہ صحت کو فراہم کر دئیے ہیں اور اسکے علاوہ آج یہ سامان چترال میں محکمہ صحت کے حوالے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ضمن میں مزید کوششیں کرکے اپنا تعاؤن جاری رکھ سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ایس آر ایس پی کے خدما ت کی شاندار الفاظ میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کے ہر شعبے میں حکومت کیساتھ ملکر عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کثیر تعداد میں ضروری سامان فراہم کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اور سرکاری ادارے ایس آر ایس پی کے ساتھ ہر قسم تعاؤن کرینگے۔
قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایم ایس ڈاکٹر شمیم احمد نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجود محکمہ صحت کے اہلکار فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان مشکلات کا بھی ذکر کیا جو مارچ میں اس وباء کے پھیلنے سے ابتک سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باوجود وسائل کی کمی اور مشکلات کے محکمہ صحت کے متعلقہ اہلکار دن رات محنت اور پیشہ وارانہ لگن کیساتھ اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بھاری مقدار میں ضروری سامان فراہم کرنے پر ایس آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایس آر ایس پی کے سی ای او شہزادہ مسعود الملک نے سامان کی کھیپ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالے کردیئے۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر لوئرچترال نویداحمدکی طرف سے کروناوائرس کے وبائی مرض کے خلاف لڑتے ہوئے 100دن مکمل ہونے پرفر نٹ لائن پرکام کرنے والے چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک،ڈی پی ایم طارق احمد،، ایل ایچ ڈبلیو پروگرام کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ خان، آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے فوکل پرسن انوربیگ،تجاریونین دروش کے صدرگل نوازخان،ڈی ایچ او چترال،ایس ایچ او چترال،دروش،گہریت،چترال لیویزکے جوان اوردوسرے متعلقہ اسٹاف کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسنادتقسیم کیے۔

srsp covid 19 kits handover to dho chitral 2
srsp handed over kits to health department chitral 3
srsp covid 19 kits handover to dho chitral 1
srsp handed over kits to health department chitral 6
srsp handed over kits to health department chitral 5
srsp handed over kits to health department chitral 2
srsp handed over kits to health department chitral 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37407

غیرسرکاری تنظیم سی ارایس پی کےزیرانتظام کالاش ویلی میں کورونا سے بچاو کے سامان تقسیم

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) غیر سرکاری تنظیم چترال رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام کالاش ویلی میں کورونا وائرس سے بچاؤسے متعلق اشیاٗ تقسیم کئے گئے۔ اس پروجیکٹ کا افتتاح چترال سے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کی جبکہ قاضی نسیم ضلعی ترجمان جے یوآئی لوئیر چترال اور حبیب الرحمن سابق ڈسٹرکٹ ممبر ودیگربھی موجود تھے۔

سی ار ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو امیر علی شاہ نے بتایا کہ کالاش ویلیز میں فیس ماسک، دستانے اورسینٹائزر تقسیم کئے جارہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔

kalash valley corona kits distributes 5 1
kalash valley corona kits distributes 4 1
kalash valley corona kits distributes 3 4
kalash valley corona kits distributes 2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37389

شندور چترال اور خیبر پختونخوا کا حصہ ہے اور رہے گا…وزیر اعلی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی تعمیر و ترقی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ترجیح ہے ۔ اور انشااللہ بہت جلد وزیر اعلی چترال کا دورہ کرکے کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے گذشتہ روز ان سے ملاقات کرکے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اور تمام تر صورت حال وزیر اعلی کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا ۔ کہ شندور نیشنل پارک کے سلسلے میں وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے۔ اور وزیر اعلی نے کہا ہے ۔ کہ شندور چترال اور خیبر پختونخوا کا حصہ ہے ۔ اور رہے گا ۔ اس پر کسی صورت مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا جائے گا ۔ نیشنل پارک میں چترال کا جتنا بھی حصہ ہے ۔ اس کی باقاعدہ پیمائش کی کی جائے گی ۔ اس کے بعد ہی نیشنل پارک قائم کی جائے گی ۔ گلگت اور وفاق نے شائد غلطی سے اسے گلگت کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اس لئے وفاق سے اس غلطی کا ازالہ کرنے کیلئے بات کی جائے گی ۔

وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے ان کی درخواست پر چترال ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ جس کے اندر کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ کا ایک کمپوننٹ شامل ہو گا ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی نے لوکل گورنمنٹ کو ڈائریکٹیو جاری کیا ہے ۔ جس پر مزید کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مستوج شندور روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے ۔ جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کریں گے ۔ اور یہ علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ معاون خصوصی نے کہا ۔ وزیر اعلی نے چترال کے مسائل میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں کی محبت اور امن پسندی انہیں بہت متاثر کرتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ چترال کے کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ اور وہ چترال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے پاک رکھنے اور معیار و مقدار میں کسی بھی قسم کی کمپرومائز نہ کرنے کے عمل کی تعریف کی ۔ اور اس حوالے سے اپنے بھرپور سپورٹ دینے کی یقین دھانی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی اپنے دورہ چترال کے دوران چترال میں بیوٹیفیکیشن سکیم کا بھی افتتاح کریں گے ۔

wazir zada and cm 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37380

انٹرنیٹ سروس کی عدم دستیابی کے خلا ف مستوج خاص میں طلبا وطالبات کا احتجاج،

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) منگل کے روز مستوج خاص میں انٹرنیٹ کی فراہمی میں تاخیر کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت شہزادہ سکندرالملک ، ایڈوکیٹ خالد حسین تاج کے گھر میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر ٹیچر یونین اپر چترال فاتح شکست اور سابقہ ممبر تحصیل کونسل مستوج محسن حیات شاداب اور طلبا ء و طالبات نے شرکت کی۔

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرکاء نے افسوس کا اظہار کیا۔ کہ علاقے میں فائبر اوپٹک کیبل بچھانے اور تمام لوازمات مکمل ہونے کے باوجود علاقے کے لئے انٹر نیٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ متعلقہ حکام سے طلبا ء و طالبات نے بار ہا انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے استدعا کی لیکن کسی بھی فورم پر شنوائی نہیں ہوئی۔ بعض طلبا ء و طالبات انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز سے بھی محروم ہو کر شدید ذہنی دباو کا شکار ہو چکے ہیں۔یہاں تک ایک طالب علم نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی تک کر لی۔ کئی طلباء مالی مشکلات کی وجہ سے آن لائن کلاسز کے لئے شہر نہیں جا سکےجسکی وجہ سے انکا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ اندرین حالات استدعا ہے کہ متعلقہ حکام جلد از جلد مستوج خاص اور ملحقہ ایریے میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو جلد از جلد ممکن بنا کر علاقے کے نادار اور بے سہارا طلباء طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچائے۔


شرکاء نے جی ایم و اعلیٰ حکام پی ٹی سی ایل اورچترال چیمبرآف کامرس کے صدر و کوارڈنیٹر ایف پی سی سی آئی سرتاج احمد خان سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ طلباو طالبات کی قیمتی وقت کو بچانے میں اپناکردار اداکریں اورمستوج ایکس چینچ سے ڈی سی ایل کے اجرء کو جلد یقینی بنائیں۔

mastuj protes against dsl service chitral upper1 1
ji youth protest for health facilities in chitral4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37343

دو برسوں سے گردوں کے ڈائیلاسز مشینین خراب، ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں بڑی تعداد میں گردوں کے مریضوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور سماجی تنظیمات کے نمائندوں نے منگل کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے مین گیٹ کے احاطےمیں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جے آئی یوتھ چترال وجیہہ الدین ، عرفان عزیز، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد کوثر ایڈوکیٹ ، سابق صوبائی وزیر سلیم خان اور سوشل ایکٹی وسٹ حسین احمد نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو اعلی طبی سہولیات فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے ۔ لیکن حقیقت یہ ہے ۔ کہ گذشتہ دو سالوں سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز مشینین خراب ہیں ۔ جن پر چھ سات لاکھ روپے خرچ کرنے پر یہ فنکشنل ہو سکتے ہیں ۔ مگر افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ابھی تک سات لاکھ روپے خرچ کرکے اسے ٹھیک کرکے مریضوں کو سہولت دینے کی بجائے انہیں چترال سے طویل سفر کرکے پشاور جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ اور اکثر مریض ایسے ہیں ۔ جو اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حکومت نے جتنے بھی دعوے کئے ۔ وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔ اس پر عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ادارے بے یقینی کا شکار ہیں ۔ عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا ۔ اور بے روزگاری و معاشی بدحالی نے لوگوں کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا عمران خان خود کرپشن اور اقربا پروری میں دھنس کر رہ گیا ہے ۔

مقررین نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ۔کہ اس دوران اگر ڈائیلاسز مشینین درست نہیں کئے گئے ۔ تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ڈی ایچ او کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ۔ کہ دونوں آفیسران کو چترال کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ صرف اپنی کرسی سے چمٹے ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں مظاہرین نے چترال بازار میں احتجاجی ریلی نکالی ۔ اور وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ، منسٹر ہیلتھ ، ڈی ایچ او کے خلاف زبردست نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے ایک ہفتے کے اندر مسئلہ کرنے اور ڈائیلاسز کے مریضوں کو فوری طور پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ۔

chitral prostest against dialosis machine ji youth1 1
chitral prostest against dialosis machine1
chitral prostest against dialosis machine 1
ji youth protest for health facilities in chitral 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37329

چترال کے معروف علمی شخصیت استادالا ساتذہ مولائی جان ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف علمی شخصیت استاد الا ساتذہ مولائی جان کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے منگل کے روز سپرد خاک کردیا گیا ۔ آپ گذشتہ رات انتقال کر گئے تھے ۔ ان کی نماز جنازہ چترال پولوگراونڈ میں ادا کی گئی ۔ جس میں چترال کے تمام سرکاری اور غیر سر کاری اداروں کے آفیسران، عزیز و اقارب اور ان کے سینکڑوں شاگردوں نے شرکت کی ۔ آپ معروف سوشل ایکٹی وسٹ جاوید اقبال، سی ای او آغا خان فاونڈیشن اختر اقبال ، اطہر اقبال ، اظہر اقبال اور سعود اقبال کے والد گرامی تھے اور چترال کے بزرگ اساتذہ میں سے تھے ۔ آپ کافی عرصہ کینسر کے عارضے میں مبتلا رہے ۔ بالاخر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ آپ نہایت کم گو ، ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔ جس کی بنا پر بیماری کے باوجود آپ نے بھر پور زندگی گزاری ۔

ustad molai jan muldeh chitral 1
File foto: Ustad Molai jan Chitral
namaz janaza molai jan ustad chitral1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37322

انتقال پرملال، چترال کے علمی شخصیت مولئی جان استاد انتقال کرگئے۔۔

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) موڑدہ چترال کے معروف شخصیت اور استاذالاساتذہ مولائی جان انتقال کرگئے ہیں۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
وہ دعوت وعزیمت چترال کے صدر جاوید اقبال، آغا خان فاونڈیشن پاکستان  کے سی۔ ای۔ او۔ اختر اقبال، اطہر اقبال ، اظہر اقبال اورسعود اقبال کے والد محترم تھے۔

ان کی نماز جنازہ کل بروز منگل بوقتِ ڈیڑھ بجے پولوگراونڈ چترال میں ادا کی جائے گی۔۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37319

صوبائی کابینہ کااجلاس، متعدد فیصلے ،چترال۔بمبوریت روڈ کو سی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے کی منظوری


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اُن تمام قوانین جن میں دیگر محکموں کے قوانین کے ساتھ تضادات پائے جاتے ہوں ، کا تفصیلی جائزہ لیکر ان تضادات کو دور کرنے کیے لئے ضروری ترامیم تجویز کرکے کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کریں۔ وزیراعلیٰ نے محکموں کو مزید ہدایت کی ہے کہ موجودہ اور سابقہ دورِ حکومت میں جتنے بھی قوانین منظور ہوئے ہیں ان کے تحت رولز کی منظوری کی صورتحال پر کابینہ کے اگلے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی جائے اور جن محکموں کے منظورشدہ قوانین کے تحت رولز ابھی تک نہیں بنے ہیں وہ محکمے جلد سے جلد ان رولز بنا کر کابینہ کی منظوری کے لئے پیش کریں تاکہ ان قوانین پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کو یقنی بنا یا جاسکے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اب تک کئے گئے موجودہ کابینہ کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال سے بھی کابینہ کو اگلے اجلاس میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ وہ پیر کے روز صوبائی کابینہ کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے کورونا کی موجودہ صورتحال میں معاشی سرگرمیوں کے لئے نجی ہاو ¿سنگ سکیم اور تعمیرات کے فروغ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مو ثر اقدامات اٹھا رہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہاو سنگ کے شعبے کو فروغ دینے کےساتھ ساتھ زرعی زمینو ں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے زرعی زمینو ں کے تحفظ کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو مل بیٹھ کر ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پچھلے سال 2.10 ارب روپے کی نسبت اس سال 3.25ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے پر محکمہ معدنیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دیگر محکموں کو بھی اس طرح کی کارکردگی دکھانی چاہئیے۔ کابینہ ممبران کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوںنے اجلاس میں شرکت کی۔


دیں اثناءکابینہ اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دیدی۔ ان ترامیم کا مقصد صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے تعمیرات اور نجی ہاو ¿سنگ کے شعبوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینا ہے۔ ان ترامیم کے ذریعے صوبے میں نجی ہاو ¿سنگ سکیم شروع کرنے کے لئے این او سی کے حصول اور بلڈنگ پلاننگ کے منظوری کے علاوہ دیگر تمام پیچیدہ مراحل کو سہل اور آسان بنادیاگیاہے تاکہ ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جاسکے۔ ترامیم کے ذریعے نجی سرمایہ کاروں اور صارفین کے تمام حقوق کو بھی قانونی تھفظ فراہم کیا گیا ہے۔


اجمل وزیر نے بتایا کہ کابینہ نے سرکاری سطح پر مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے لئے باقاعدہ طریقہ کار کی منظوری دیدی۔ طریقہ کار کے مطابق جن مفاہمت کی یاداشت میں مالی اخراجات یا سرکاری فنڈنگ کے امور شامل ہوں ان کی کابینہ سے پیشگی منظوری ضروری ہوگی۔ تاہم جہاں پر صرف تکنیکی معاونت درکار ہو وہاں پر وزیراعلیٰ سے سمری کے ذریعے منظوری لی جائیگی۔ نئے طریقہ کار کے مطابق محکمے ڈونرز کے ساتھ براہ راست ایم او یوز دستخط کرنے کے مجاز نہیں ہونگے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے خیبرپختونخوا مائینز اینڈ منرلز ایکٹ 2017 میں بھی ضروری ترامیم کی منظوری دیدی جس کے تحت منرلز ٹائیٹل کمیٹی میں دو ممبران کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نے باغ ڈھیری ایریگیشن سکیم ضلع سوات کا نام تبدیل کرکے شموزئی ایریگیشن سکیم رکھنے کی بھی منظوری دیدی۔ اسی طرح کابینہ نے چترال ۔ ایون۔ بمبوریت روڈ کو وفاق سے لیکرسی اینڈ ڈبلیو کی تحویل میں دینے کی منظوری دیدی۔ مزید برآں کابینہ نے ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے لئے پروفیسر تسبیح اللہ کی تقرری کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لئے ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا دائرہ اختیار 10کروڑ روپے سے بڑھا کر بیس کروڑ روپے کرنے کی منظور دیدی ۔ اب ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی بیس کروڑ روپے مالیت تک کے منصوبوں کی منظور ی دے سکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے قانون کے مسودے پر غور و خوض کے بعد اس کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی وزیر صحت کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس مسودے کو مزید بہتر اور موثر بناکر منظوری کے لئے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرےگی۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں صوبائی وزراءسلطان خان، شوکت یوسفزئی ، ہشام انعام اللہ اور اکبر ایوب شامل ہونگے۔


دریں اثنا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال چترال کے تین سڑکیں باقاعدہ کبینٹ کی منظوری کے بعد فیڈرل گورنمنٹ کے تحویل میں دئے گئے تھے جن میں سے چترال مستوج شندور روڈ اورچترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ کو این ایچ اے نے اپنے تحویل میں لیا مگرچترال ایون بمبوریت روڈ کو اپنے تحویل میں لینے کے بجائے انھوں نے ڈیپازٹ ورک کے ساتھ تعمیر کرکے دوبارہ صوبائی حکومت کے حوالہ کرنے کیلئے این او سی کا مطالبہ کیا ہے جس کیلئے چترال بمبوریت روڈ کو دوبارہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی تحویل میں دینے کیلئے کیبنٹ کی منظوری ضروری تھی۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیرزادہ نے بتایا کہ اب مذکورہ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں لہذ چند دنوں کے اندر این ایچ اے کو این او اسی دی جائیگی جس کے بعد زمین کی خریداری کا عمل شروع ہوگا اور اس سال چترال ایون بمبوریت روڈ پر تعمیراتی کام بھی شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ گرم چشمہ روڈ این ایچ اے کی تحویل میں دیدیا گیا ہے اورفیڈریل گورنمنٹ سے مذکورہ روڈ کیلئے فنڈ بھی حالیہ بجٹ میں مختص کئے گئے ہیں ۔ اس پر بھی جلد کام شروع ہوگا۔

wazir zada chaired all parties chitral 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37296

اپرچترال انتظامیہ متحرک، سی اینڈ ڈبلیو ایکسین سمیت متعدد اہلکاروں کی غیر حاضری پر تادیبی کاروائی کا فیصلہ

اپرچترال (ذاکر زخمی ) شاہ سعود ڈی سی اپر چترال کی ہدایت پر پیرکے دن محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے معظم خان اے اے سی مستوج کے ہمراہ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے دفتر کا اچانک دورہ کیا جہاں ایکسین سمیت متعدد اہلکار بھی غیر حاضر پائے گئے۔

اپر انتظامیہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایکسین سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال یکم جولائی 2020 سے اسٹیشن سے غیر حاضر ہیں۔ مذکورہ غیر حاضرعملہ کے بارے میں ہیڈ کلرک سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپرچترال سے دریافت کرنے پر ، انہوں نے مجاز اتھارٹی / ضلعی انتظامیہ کی بالائی چترال کی پیشگی منظوری کے بغیر اسٹیشن سے ان کی جان بوجھ کر عدم موجودگی کا جواز پیش نہیں کر سکا ہے غیر حاضر افسران / اہلکار ڈسٹرکٹ اپر چترال میں منظور شدہ اسکیموں / منصوبوں کے مطابق اپنا سرکاری امور نمٹانے میں کم سے کم دلچسپی رکھتے ہیں۔ ڈیوٹی سے ان کی جان بوجھ کر عدم موجودگی نے ضلعی انتظامیہ کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا کیوں کہ مون سون کا موسم تیزی سے قریب آرہا ہے۔

محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے استدعا کی ہے کہ افادیت اور نظم و ضبط کے قواعد 2011 کے تحت درج دفعات کے مطابق مذکورہ غیر حاضر افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا سے رجوع کریں۔

ac mastuj surprise visit to cnw department upper Chitral5
ac mastuj surprise visit to cnw department upper Chitral4 1
ac mastuj surprise visit to cnw department upper Chitral3 1
ac mastuj surprise visit to cnw department upper Chitral2 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37304

چترال چیمبرآف کامرس، چترال بار اور چترال پریس کلب کا ایک مشترکہ فورم ترتیب دینے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )لواری ٹنل کی تکمیل، چترال کو سی پیک کا متبادل روٹ بنانے اورمجوزہ چترال تاجکستان روڈ قریب آنے کی تناظر میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، چترال بار ایسوسی ایشن اور چترال پریس کلب نے ایک مشترکہ فورم ترتیب دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔

اتوار کے روز چترال چیمبر کے صدر سرتاج احمد خان، بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے ڈسٹرکٹ بار میں ابتدائی اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ان منصوبوں کے ثمرات کو چترال کے عوام تک پہنچاکر یہاں ترقی و خوشحالیکی منزل لانے کی کوشش اور جدوجہد کی جائے گی۔ بار کے سینئر ارکان ساجد اللہ ایڈوکیٹ اور رضا علی ایڈووکیٹ کی موجودگی میں اس اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فورم کی تمام تفصیلات طے کر نے کے بعد بہت جلد اجلاس میں فورم کو حتمی شکل دے دیا جائے گا۔

chitral bar chamber and pressclub joint forum1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37291

روش گول میں غیر قانونی شکاری ماحولیاتی دہشت گردی پھیلانے میں مصروف،نوٹس لیا جائے۔ کنزرویشن کمیٹی

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)ویلی کنزرویشن کمیٹی زوندرانگرام تریچ کے عہدیداران پروفیسر رحمت کریم بیگ، گمبوری شاہ، مولانا عبدالغنی چمن اور دوسروں نے چترال کے معروف ترین چراگاہ روش گول میں غیر قانونی شکار کا سلسلہ روکنے اور صنوبر کے جنگل کو تباہی سے بچانے اور اس ماحولیاتی تباہی میں ملوث مافیا کے خلاف موثر کاروائی کرکے حکومتی رٹ کو قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیر کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بے حسی سے فائدہ اٹھاکر روش گول میں شکاری مافیاماحولیاتی دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے برفانی چیتا اور آئی بیکس شدید خطرات سے دوچار ہیں اور نباتات بھی ان کے ہاتھوں غیر محفوظ ہیں اور ماحولیاتی کنزرویشن کی کسی بھی کوشش کو یہ ناکام بناتے رہے اور حال ہی میں سنولیپرڈ فاونڈیشن کے ایک پراجیکٹ کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا ہے تاکہ ان کی غیر قانونی شکار کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ تریچ میر کی چوٹی کے دامن میں واقع وادی تریچ جنگلی حیات کے لئے مشہور ہے جہاں معدومیت سے دوچاربرفانی چیتا کی موجودگی بھی ہے اور آئی بیکس کی بھی ایک بڑی آبادی کے ساتھ ساتھ تیتر اور چکوربھی بہت ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں جن کی کنزرویشن کے لئے کمیونٹی میں ایک جذبہ اور درد پایا جاتا ہے لیکن یہاں ایک مخصوص ٹولہ مختلف ادوار میں بین الاقوامی اداروں کی طرف سے شروع کردہ منصوبے ناکام کردئیے تاکہ ان کی غیر قانونی شکار کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند نہ ہونے پائے۔ انہوں نے کہاکہ ان معدودے چند افراد کا قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا اور جنگلی حیات کا بے دریغ شکار کرنا ماحولیاتی دہشت گردی سے کم نہیں ہے اور افسوس کا مقام یہ ہے کہ ان ماحولیاتی دہشت گردوں کو حکومت نے ہمیشہ سے کھلی چھٹی دے دی ہے اور صوبائی حکومت کا محکمہ جنگلی حیات اس میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

علاقے کے معززین کا کہنا تھاکہ بیس سال پہلے بھی آئی یو سی این کی ایک کنزرویشن پراجیکٹ کو بھی اس مافیا نے ناکام بنادیا اور اب سنولیپرڈ فاونڈیشن کے ایک پراجیکٹ کے خلاف بھی سازشوں میں مصروف ہیں اور ادارے کے افراد اور خود پولیس فورس کے اہلکاروں کو زدوکوب کرکے انہوں نے حکومتی رٹ کو بھی چیلنج کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحولیات کے شعبے میں انقلابی اقدامات لانے اور حال ہی میں درجن سے ذیادہ نیشنل پارک قائم کرنے کا اعلان کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کو چاہئے کہ اس وادی میں اپنی رٹ قائم کرکے کنزرویشن کا کام کرنے والوں کو ان غنڈوں سے مکمل تحفظ دلوائے بصورت دیگر برفانی چیتا اور آئی بیکس کا یہ معروف مسکن تباہ ہوگا اور یہ جنگلی جانور معدوم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شکار مافیا مقامی عوام کو بھی غلط پروپیگنڈوں کے ذریعے اپنے ہمنوا بنانے کی کوشش کررہی ہے اور سنولیپرڈ فاونڈیشن کی اس پراجیکٹ کے خلاف اکسارہے ہیں جوکہ خدانخواستہ ناکامی سے دوچار ہوئی تو اس سے بڑی بدقسمتی اس علاقے کے لئے اور کوئی نہیں ہوسکتی۔

terich valley conservancy committee chitral1 1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37286

تعلیم کیلئے کوشان ادارہ “روز”کی طرف سے طالب علموں کیلئے اہم اعلان،

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز  )  چترال میں وسائل سے محروم مگر ٹیلنٹ رکھنے والے طالب علموں کی اعلیٰ تعلیم کے لئے کوشان ادارہ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ نے چترالی عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ 2020ء سے چترال سے تعلق رکھنے والے ان طلباء وطالبات کو اس تنظیم کے ذریعے تعلیم کی تکمیل تک سپورٹ فراہم کیا جائے گا جوکہ سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوسکیں۔

ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہاہے کہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور سول انجینئرنگ میں داخلہ لینے والے اور مستحق طلباء وطالبات ان وظائف کے حقدار ہوں گے اور ادارے کو یہ یقین دہانی کرائیں کہ وہ تعلیم کے حصول کے بعد چترال میں خدمات انجام دیں گے یا دوسرے علاقوں میں بھی ملازمت اختیارکرنے پر وہ چترال کی پسماندگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس سال ETEAٹیسٹ کے ریزلٹ آنے کے بعد میرٹ پر آنے والے مستحق طلباء وطالباتROSEکے ساتھ رابطہ کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37282

گلگت سے مستوج تک نیٹکوبس سروس دوبارہ بحال کی جائے۔۔سیڈکو

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) شندورایریا کنزرویشن اینڈ ویلفیئر ارگنائزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک نیٹکو(NATCO) بس سروس دوبارہ شروع کی جائے۔گذشتہ سال دسمبر میں برف باری کی وجہ سے بس سروس بند ہوگئی تھی مئی2020ء میں راستہ کھلنے کے باوجود بس سروس کو جولائی کے مہینے میں بھی دوبارہ شروع نہیں کیا گیا اس سروس سے گلگت،گاہکوچ،گوپس،پھنڈر،لاسپور اور مستوج کے سینکڑوں مسافر ہر روز سفر کرتے ہیں اور نیٹکو کی یہ سروس کامیاب روٹوں میں شمار ہوتی تھی۔مسافروں نے نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان میرافضل خان سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ گلگت سے مستوج تک چلنے والی نیٹکو (NATCO) بسوں کی سروس کو عوامی مفاد میں دوبارہ بحال کیا جائے مسافروں نے کمانڈر ایف سی این اے اور آئی جی فرنٹیئر کور سے اپیل کی ہے کہ بس سروس کے لئے روٹ پرمٹ دی جائے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
37277

چترال، دو مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال میں بیستی ارکاری کے مقام پر قیمتی پتھروں کی کان کنی کے سائٹ پر کام کرنے والے ایک مزدور کو پتھر لگنے سے جان بحق ہوگئے جن کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا۔ پولیس اسٹیشن ارکاری کے ایس ایچ او کے مطابق طارق خان ولد بلال ساکنہ تیمرگرہ لویر دیر اتوار کی صبح سائٹ میں کام میں مصروف تھاکہ اوپر پہاڑ سے پتھر ان کے سر پر آگرا جس سے وہ شدید زخمی ہونے کے کچھ عرصے بعد ہی راستے میں دم توڑ گئے۔ طارق خان کی عمر 25سال بتائی جاتی ہے جس کی میت کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی گاؤں تیمرگرہ روانہ کیا گیا۔

ایک اور واقعے میں چترال شہر کے گاؤں موڑدہ میں کالج کا ایک طالب علم مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس اسٹیشن چترال کے مطابق لگ بھگ21سال عمر کا افتخارعلی ولد ملت خان ساکن پرکوسپ اپر چترال اپنے رشتہ دار کے گھر میں رہ کر ان لائن کلاسین لینے کے لئے رہائش پذیر تھے اور ہفتے کے روز ان کی لاش کو گھر کے ایک کمرے میں پنکھے کے ساتھ رسی کے ذریعے باندھا پایا گیا۔ چترال پولیس نے دونوں واقعات میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت موت کا اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کردی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37275

آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر انتظام مستوج میں ایمرجنسی رسپانس سینٹر فار کووِڈ19- کا افتتاح

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کی جانب سے اپرچترال کے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج میں کروناوائرس کے مریضوں کے لئے 20بستروں پرمشتمل ایمرجنسی رسپانس سینٹر فار کووِڈ19- کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ اوچترال ڈاکٹرشہزادہ حیدرالملک اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال سمیت ملک کے طول عرض میں کروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کی تیاری اور بیماری کے جوابی اقدامات میں مصروفِ عمل ہے۔ ماضی میں بھی عوامی خدمت میں پیش پیش رہی ہے لیکن کرونا وائرس کے پھیلاوکے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور ملک بھر میں لاکھوں افراد کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے ان کے اسٹاف حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا فریضہ انجام دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں جوخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سہولت کاخیرمقدم کرتے ہیں جووقت کی ضرورت بھی ہے۔اگرکوئی شخص کرونامیں مبتلاہوجائے تویہ اس کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئے اپنے علاج کرائے اس طرح مریض کوجہاں بروقت علاج فراہم ہوسکے گاوہیں اس بیماری کودوسر ے لوگوں میں پھیلنے سے بھی روکاجاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی ایس او پی اوراحتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے جس سے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہیں۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے کرونا سے بچاو کے لئے تمام طبی سہولیات اور سامان کی فراہمی یقینی اورٹیسٹ کرنے کی استعداد کوبڑھانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔

اس موقع پرآغاخان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاپ ریجن کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے کہاکہ چترال میں قائم کیاجانے والایہ تیسراایمرجنسی رسپانس سینٹرہے اس سے قبل بونی اورگرم چشمہ میں بھی ایمرجنسی رسپانس سینٹر قائم کیے جاچکے ہیں اورعنقریب چترال میں ٹیسٹنگ سروس بھی شروع کیجائیگی۔انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی بلا تفریق خدمت کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے اور بلا امتیاز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ایمرجنسی رسپانس سینٹرکاعملہ 23افرادپرمشتمل ہوگاجن میں 6ڈاکٹرز،6نرسیس،2نرسنگ اسسٹنٹس اوردیگرہیلتھ پروفیشنلز ہوں گے۔یہ سینٹرمعمولی سے درمیانہ درجے کی علامات کھنے والے کروناوائرس کے مریضوں کودیکھ بھال کی سہولتیں فراہم کریگا۔اس سہولت پردستیاب 20بستروں میں سے 10بسترخواتین کے لئے مخصوص ہوں گے۔یہاں کام کرنے والے عملے کے تمام افراد کو ادویات اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ (PPE) سمیت تمام لازمی آلات اوراشیائے ضرورت فراہم کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ بیماری سے بچنے کے لئے صرف ماسک کا استعمال ہرگز کافی نہیں۔ اس کے لئے بار بار ہاتھ دھونا، چھینک اور کھانسی کے دوران منہ اور ناک کو ڈھانپنا اور ایسے لوگوں سے دْور رہنا بھی ضروری ہے جن میں نزلہ زکام کی علامات مثال کے طور پر کھانسی، چھینکیں اور بخار کی صورت میں ظاہر ہوچکی ہوں۔


انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی، مشکل وقت سے بچنے کے لئے ہر فرد کو ذمہ دارانہ کردار اد اکرنا چاہیے۔


سابق چیئرمین تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال مستوج شہزادہ سکندرالملک نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی چترال میں حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔ یہاں کے عوام کی پسماندگی اوردورافتادگی کومددنظررکھتے ہوئے آرایچ سی مستوج میں صحت کے حوالے تمام جدیدسہولیات فراہم کئے گئے ہیں اورتحصیل مستوج کے عوام بھی ان کے سروس سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہاکہ اے کے ایچ ایس پی کرونا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے عمل میں سرگرم ہے جوقابل تعریف ہے۔ اس موقع پرپریذیڈنٹ نامدارریجنل کونسل اپرچترال امتیازعالم،انچارچ آرایچ سی مستوج ڈاکٹرشاہ نادر،ڈاکٹررفعت جان،ڈاکٹرسردارنواز اوردیگرنے خطاب کیا۔ نورالہدا یفتالی اور آغاخان ہیلتھ سروس کے فوکل پرسن انوربیگ نے مہمانوں کاشکریہ اداکیا


اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال یوٹی شگفتہ سرور، سرکاری وغیرسرکاری محکموں کے ہیڈ اورعمائدین علاقہ کثیرتعداد میں موجودتھے۔

akhsp mastuj facility center inauguration chitral 6
akhsp mastuj facility center inauguration chitral 3
akhsp mastuj facility center inauguration chitral 7
akhsp mastuj facility center inauguration chitral 2
akhsp mastuj facility center inauguration chitral 4
akhsp mastuj inauguration
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37258

چترال کی معروف شخصیت کرنل افتخارالملک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال کی معروف شخصیت کرنل (ر)افتخارالملک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ دن ان کے رہائش گاہ دنین چترال میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سجاد احمد و جنرل سیکریٹری شہزادہ فیصل صالح پارٹی کے دیگر رہنما ارشاد مکرر، بہرام خان ، محبوب ، رحمن شاہنوی، مختاراحمد ودیگر بھی موجود تھے۔ جنھوں نے کرنل افتحار کو پارٹی ٹوپی اور جھنڈا پیش کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سجاد احمد ، فیصل صلاح الدین ، ارشاد مکرر ودیگر نے کہا کہ شہزادہ افتخارالملک کی پارٹی میں شمولیت سے پی ٹی آئی چترال میں مذید ایک مظبوط قوت بن گئی ہے، انھوں نے کہا کہ شہزادہ افختار ایک فرد نہیں بلکہ ایک مظبوط قوت ہے ۔ انکی شمولیت سے ہمیں ایک نیا حوصلہ اور ولولہ ملاہے ۔ انکی سرپرستی سے چترال میں پارٹی کو مذید فعال بنائیں گے ۔ اس موقع پر ضلعی قیادت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے جدوجہد شروع کرنے اور ناراض کارکنان کو منانے کے ساتھ پارٹی کے سینئر اور مخلص کارکنان کو ایک پیج پر لانے کی کوششوں کا بھی اعادہ کیا۔ کرنل افتخار نے پارٹی رہنماوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے مشن اور وژن کو آگے لے جانے میں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

iftikhar ul mulk joined pti
iftikhar ul mulk joined pti4
iftikhar ul mulk joined pti5
iftikhar ul mulk joined pti53
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
37250

اپرچترال کے کورونا کے خلاف جنگ میں صف اول کےاہلکارکی گرفتاری کا حکم، تقریب میں بدمزگی

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو سو دن پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کے حکم پر فر ٹ لائن میں کام کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی عزت افزائی کے لئے اپر چترال ضلع کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں محکمہ صحت کے ایک سینئر اہلکار کو اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے گرفتار کرنےکے حکم دے کر تقریب میں بدمزگی پیدا کردی۔۔

تقریب میں شریک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاراحتجاج کردیا تو اہلکار عباداللہ کو رہا کردیا گیا۔ ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر حیدر الملک نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اہلکار نہایت جانفشانی سے دن رات ڈیوٹی سر انجام دینے میں مصروف رہتے ہیں اور گزشتہ ہفتے اپنے چچا زاد بھائی کی وفات پر بھی اپنے گاؤں جانے کی بجائے خصوصی ٹاسک پر مستوج چلا گیا اور دوسروں کے لیے مثال قائم کردی۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے ایسے کارکن کو تعریفی سند نہیں دی تو انہوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا لیکن اے سی نے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ واقعی اپنے اعلیٰ حکام کے نوٹس میں بھی لے آئیں گے جبکہ انہوں نے پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ بات چیت کرکے ہڑتال سے روک دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37245

کورونا وائرس کے خلاف جنگ کےسودن پورے ہونے پرلوئرچترال میں تقریب،تعریفی اسناد تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے100 دن پورے ہونے پر ضلعی انتظامیہ لویر چترال نے ہفتے کے روز ‘عزم و ہمت کے 100 دن’ کے نام پر خصوصی تقریب منعقد کر کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے ذمہ داران میں تعریفی اسناد تقسیم کرکے ان کی خدمات کو سراہا۔ ڈی سی لویر چترال نویدِ احمد اور ڈی پی او وسیم ریاض نے اسناد تقسیم کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ چترال میں اس عالمی وبا کے ساتھ کشمکش میں پولیس، لیویز، سکاؤٹس کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی تنظیموں نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اس مہلک بیماری کو چترال سے دور رکھا۔ اُنہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کی اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات خدمات کو گرانقدر قرار دیا۔ تقریب سے ڈی پی او وسیم ریاض نے بھی خطاب کیا اور ان مشکلات کا ذکر کیا جو کہ شروع میں درپیش تھے۔ اے سی چترال عبدالولی خان، الحاج عیدالحسین، قاضی نسیم اور دوسروں نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں اے ڈی سی حیات شاہ، ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد، اے سی ریونیو شہزاد، ایم ایس ڈاکٹر محمد شمیم، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں سجاد، عبداالطیف اور دوسرے موجود تھے۔

corona 100 days certificate distribution chitral7
corona 100 days certificate distribution chitral6
corona 100 days certificate distribution chitral4
corona 100 days certificate distribution chitral3
corona 100 days certificate distribution chitral5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37236

چترال میں اعلیٰ معاشرتی اقدار کو پروموٹ کرنے میں اسٹریم میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔۔وسیم ریاض

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال وسیم ریاض نے کہا ہے کہ چترال میں امن وامان کو قائم رکھنے اور اعلیٰ معاشرتی اقدار کو پروموٹ کرنے میں مین اسٹریم میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے اور یہاں کے صحافی احساس ذمہ داری کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ خدمات سر انجامِ دے رہے ہیں۔ ہفتے کے روز چترال پریس کلب کی عمارت میں رینویشن کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ سمیت جتنے بھی کام کی اور مہم چلائی،ان سب میں میڈیا کا بھرپور حاصل رہا۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے کہا کہ پریس اور پولیس کے ایک قریبی تعلق کار ہوتی جوکہ چترال میں مثالی انداز میں قائم ہے اور معاشرتی برائیوں کے خلاف دونوں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے ڈی پی او وسیم ریاض کا منشیات کے خلاف منظم، مربوط اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے منشیات کے کاروباریوں کا قلع قمع ہوگئی ہے جس سے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔ اس سے قبل ڈی پی او نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محئ الدین اور دوسرے پولیس افسران بھی موجود تھے۔

dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 2
dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 3
dpo chitral wasim riaz chiral press club last visit 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37226

پہلے سلام پھر کلام، چترال کی تاریخ میں پہلی بار ٹریفک وارڈن پولیس متعارف

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان PSP نے ضلع چترال میں ٹریفک وارڈن سسٹم متعارف کروایا، جس میں ٹریفک پولیس کے نظام میں نمایاں ظاہری اور عملی تبدیلی کے علاوہ عوام کے ساتھ بہتر اور دوستانہ رویے پر زور دیا گیا ہے ۔


ڈی پی او چترال نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا اگرچہ چترال ٹریفک پولیس کی امیچ پہلے سے ہی اچھی ہے مزید اس کی کارکردگی میں نکھار لانے کی خاطر کچھ عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت تھی جس میں ٹریفک سٹاف کی گیٹ اپ سے لے کر ان کی عوام کے ساتھ اچھا برتاؤ اور خوش اسلوبی سے اپنے فرائض اور کارکردگی کو بہتر بنانا شامل تھا ۔ اس ضمن میں ٹریفک اسٹاف کو ٹریننگ دی گئی تاکہ وہ عوام کی امیدوں پر پورے اتر سکیں اور اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے نبھا سکیں۔ اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ چترال کے عوام بھی ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور منظم شہری ہونے کا ثبوت دیں گے ۔

trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad5
trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad3
trafic police chitral reforms by dpo wasim 2
trafic police chitral reforms by dpo wasim sajjad1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37219

گولین گول پاورہاوس سے ہفتہ کی صبح 6بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے بجلی بند رہیگی۔ایس ڈی اوپیسکو

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) گولین ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن میں پاؤر چینل کی ضروری صفائی کے لئے واپڈا نے چوبیس گھنٹے کی پرمٹ حاصل کرلی ہے جس کے نتیجے میں ہفتے کے دن بجلی صبح 6بجے سے اتوار کی صبح تک بند رہے گی۔جس کے نتیجے میں لوئر اوراپرچترال جہاں تک گولین کی بجلی پہنچی ہے معطل رہے گی۔ ایس ڈی او پیسکو چترال سب ڈویژن نادر شاہ نےچترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ حال ہی میں سیلاب آنے کے بعد پاؤر چینل کی صفائی ناگزیر ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش ایک دن کے لئے ہے لیکن ہماری کوشش ہوگی کہ ہفتے کی شام کو بجلی کی سپلائی بحال ہو۔

Chitral a view of Golan hydro power station of 108MW head which was washed away by heay flood last night at Golan valley pic by Saif ur Rehman Aziz
bijli band 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
37209

گرم چشمہ؛ ایکٹیڈ کی جانب سے تعمیرکردہ ہیومینٹرین رسپانس فیسیلٹی کی بدست ڈپٹی کمشنر افتتاح

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)ایکٹڈ (ACTED) نامی انٹرنیشنل این جی او نے چترال کی وادی لوٹ کوہ میں گرم چشمہ کے مقام پر قدرتی آفات کے دوران ایمرجنسی کی بنیاد پر ابتدائی امداد اور رسپانس کی فراہمی کے لئے ہیومینٹرین رسپانس فیسیلیٹی تعمیر کرکے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردی جس میں مقامی کمیونٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔


جمعہ کے روز گرم چشمہ میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد اور ایکٹڈ کے پراجیکٹ منیجر کامران زیب نے فیسیلیٹی کی حوالگی کے دستاویز پر دستخط کئے جبکہ مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے ڈیزاسٹر کے فوری بعد متاثرین کے کام آنے والے مختلف النوع اشیاء چارج لیا جوکہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ قطعہ اراضی پر تعمیر کردہ تین کمروں میں سجائے گئے تھے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی اورفیتہ کاٹ کر ہومینٹرین رسپانس فیسیلٹی کا باقاعدہ افتتاح کیا

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایکٹڈ ادارے کی طرف سے اپنی نوعیت کے لحا ظ سے انتہائی اہمیت کے حامل سہولت گھر کی فراہمی پرمسرت اورشکریہ کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ قدرتی آفات سے دوچار ایسے دوردراز مقامات کی نشاندہی اور ان میں کمیونٹی کو وسائل فراہم کرنے سے ان کے مشکلات اور مصائب میں بہت ہی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگے بڑھ کر قدرتی آفات واقع ہونے کی صورت میں ریسکیو اپریشن اور سامان ضرورت کی رسد اور انتظام میں تربیت حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سہولت گھر میں موجود سازوسامان کمیونٹی کی امانت ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کرنا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے اور ایک ایک آئٹم کی استعمال سے واقفیت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ اور این جی اوز مل کر جب ڈیزاسٹر رسک کی کمی اور کمیونٹی کی امپاورمنٹ کے لئے کام کریں تو اس کے نتائج بہتر ہی برامد ہوتے ہیں جوکہ اس فیسیلیٹی کی صورت میں ہمارے سامنے ہیں۔


اس سے قبل پروجیکٹ منیجر کامران زیب نے کہاکہ حکومت برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی کی مالی معاونت سے ان فیسیلیٹی ہوم کی قیام کا مقصد قدرتی آفات سے ذیادہ دوچار علاقوں میں کمیونٹی کو وہ سہولیات فراہم کئے جائیں جوکہ قدرتی آفات کی صورت میں ضلعے کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ جاتے ہیں اور فوری طور پر امداد کی ترسیل ممکن نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ اس نوعیت کی فیسیلیٹی کالاش وادیوں بمبوریت اور بریر کے سنگھم میں واقع دوباژ کے مقام پر بھی پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہے جسے ضلعی انتظامیہ اور کمیونٹی کے حوالے کیا جائے گاجبکہ اپر چترال کے مقام مستوج خاص میں فیسیلیٹی کا افتتاح 13جون کو ہوچکا ہے۔

اس موقع پر کمیونٹی کی طرف سے اسماعیلی کونسل کے سیکرٹری محمد ولی نے ایکٹڈ، حکومت پاکستان اور حکومت برطانیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اس فیسیلیٹی کی ضرورت عرصہ دراز سے محسوس کی جارہی تھی جس کا اندازہ وہ لوگ کرسکتے ہیں جوکہ 2015ء میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والی قیامت خیز سیلاب کے وقت یہاں مصائب سے دوچار ہوئے تھے۔ انہوں نے وادی میں ڈی ایس ایل کی سہولت کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ لوٹ کوہ سرکل کے ایس ڈی پی او احمد عیسیٰ کے علاوہ ایکٹیڈ کے پروگرام افیسر ڈی آر آر سلیم خان، مقبول اور دوسرے بھی موجود تھے۔ گرم چشمہ جاتے ہوئے ڈی سی نے سین، بوختولی اور گرم چشمہ میں جیپ ایبل پلوں کا معائنہ کیا جنہیں ایکٹڈ نے ضروری مرمت کے بعد ٹریفک کے قابل بنائی ہے۔ ڈی سی نے اس موقع پر کام کی معیارکو سراہا۔

acted chitral HRF lotkoh garamchashma 5
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower1
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower2
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower 1
acted chitral HRF lotkoh garamchashma 3
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower9
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower8
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower7
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower6
acted chitral HRF handed over to district administration chitral lower5
acted chitral HRF lotkoh garamchashma 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
37194