Chitral Times

لاہور میں سرقہ میں ملوث میاں بیوی چترال میں دھرلئے گئے۔۔۔۔ڈی پی او

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لاہور میں سرقہ میں ملوث میاں بیوی کو چترال پولیس نے دھرلیا جنہوں نے وحدت کالونی لاہور کے ایک گھرمیں چوری کا ارتکاب کرنے کے بعد چترال پہنچ گئے تھے۔ ڈی پی او چترال عبدالحئی نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایاکہ انہیں اطلاع ملی کہ لاہور سے آئی ہوئی ایک جوڑا 19اگست کو چترال پہنچنے کے بعد پولیس کے ریکارڈ میں اپنی آمد کو 13اگست درج کی کوشش کی جس پر انہیں شک گزرا اور تفتیش کا عمل شروع کرنے پر معلوم ہوا وہ دفعہ 380کے تحت ایک مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب ہیں اور مفرور قرار دئیے جاچکے ہیں جس پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ میاں بیوی کی شناخت نغمان بشیر ولد بشیر احمد ساکنہ سرگودھا روڈ فیصل آباد (عمر 29سال) اور رمشا(عمر 19سال کے طور پر ہوئی ہے جنہیں جیل بھیجودیا گیا ہے جہاں سے انہیں پنجاب پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39310

جیلوں میں اصلاحات لائی جارہی ہیں کہ جیل سے نکلنے والا قیدی معاشرے کا کارآمد شہری بن سکے.تاج محمد

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند نے کہا ہے کہ وزیر اعظم خان عمران خان کے وژن کے مطابق جیلوں میں ایسی اصلاحات لائی جارہی ہیں کہ جیل سے نکلنے والا قیدی معاشرے کا کارآمد شہری بن سکے اور کوئی ہنر سیکھ کر اپنے خاندان کی سپورٹ بھی کرنے کے قابل ہو اور اس مقصد کے لئے پہلے مرحلے میں صوبے کے تین جیلوں پشاور، ہری پور اور مردان میں جیلوں کے اندر انڈسٹریز لگائے جارہے ہیں۔

جمعہ کے روز انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مسعود الرحمن، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن اور سابق ایم پی اے انور خان کی معیت میں ڈسٹرکٹ جیل چترال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت  زبانی کلامی دعوں پر نہیں بلکہ عملی طور پر کام کررہی ہے اور ان جیل اصلاحات کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے آجائیں گے اور یہ پی ٹی آئی قیادت ہے کہ سب سے پہلی مرتبہ جیلوں کی بہتری پر کام شروع کردی ہے اور قیدیوں کو اس کا فائدہ پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیلوں میں انڈسٹریز لگانے کا باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے اور ان انڈسٹریز میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنے سے وہ اپنے گھروالوں کی کفالت بھی کرسکیں گے جبکہ بعد میں وہ ہنرمند فرد کے طور پر جیل سے باہر نکل سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں چترال جیل میں بھی انڈسٹری لگائی جائے گی۔ معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات نے چترال جیل میں صفائی اور دوسرے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل ریاض احمد کی کاوشوں کو سراہا اور کہاکہ وہ کسی وقت اچانک دورہ کرکے بھی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہاکہ کووڈ19کے خطرے کے پیش نظر جیلوں میں ملاقاتوں پر عائد پابندی جلد ہی ہٹادی جائے گی جسے قیدیوں کی حفاظت کی خاطر عائد کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اپر چترال میں سب جیل کی قیام کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس پر عنقریب کام شرو ع کیا جائے گا۔ انہوں نے اس سے قبل جیل کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور سردی کے موسم میں قیدیوں کے لئے ہیٹنگ کا انتظام کرنے کی منظوری دی اور جیل کے احاطے میں دیودار کا پودا لگایا۔ انہوں نے جیل کے اندر خواتین، نابالغ اور عام قیدیوں کے بیرکوں میں قیدیوں سے ملاقات کرکے ان کے جملہ مسائل معلوم کئے۔ معاون خصوصی نے قیدیوں کی سزامیں دو مہینے کی کمی کا بھی اعلان کیا۔

جیل پہنچنے پر جیل اسٹاف کا چاق وچوبند دستے نے ان کو سلامی دی اور بچوں نے انہیں گلدستے پیش کئے اور چترالی مصنوعات مہمانوں کو پیش کئے گئے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ریاض احمد نے جیل کو درپیش مسائل بیان کئے جن پر معاون خصوصی اور آئی جی جیل خانہ جات نے ان کے ممکنہ حل کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل وہ اپر دیر ضلعے میں بھی ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

cm special advisoir to jailkhana e jat 4
cm special advisoir to jailkhana e jat 1
cm special advisoir to jailkhana e jat 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39298

چترال پولیس اندھا قتل کے واردات میں ملوث ملزمان کا کھوج لگانے میں کامیاب، ملزمان گرفتار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پولیس نے شیشی کوہ ویلی کے ٹینگیل گاؤں میں اندھا قتل کے واردات میں ملوث ملزمان کاکھوج لگاکر ان کی گرفتاری عمل میں لے آئی جوکہ پوری علاقے میں ایک معمہ بنی ہوئی تھی۔ جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال عبدالحئی نے ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ اس سال 29مئی کوٹینگیل کے علاقے میں نالے سے شوکت علی شاہ کی لاش برامد ہوئی جس کے گلے میں پھندا اور جسم پر تشدد کے نشانات تھے جس پر ان کے بھائی ممتاز علی شاہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف کیس درج کرکے تفتیش شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ مقتول کے ورثا نے ڈیڑھ ماہ بعد تفتیش پر مامور عملے پر عدم اطمینان کا اظہار کرکے ریجنل پولیس افیسر کو درخواست دی جس پر انہوں نے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی اور سب ڈویژنل پولیس افیسر ظفر خان کی قیادت میں ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت سے اس پیچیدہ نوعیت کے کیس میں پیش رفت حاصل کی اور ملزمان اکبر حسین اور محمد یوسف پسران لال زمان ساکنہ ٹینگیل گول شیشی کوہ تک رسائی حاصل کی جنہوں نے عدالت کے روبرو اعترافی بیان بھی ریکار ڈ کرادیاہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے تفتیش کاروں نے ملزمان تک پہنچنے کے لئے گاؤں ہی کا باشندہ اور مقتول کا جگری دوست اعجازا لرحمن ولد باز خان کو سامنے لایااور ان سے تکنیکی بنیادوں پر تفصیلی پوچھ گچھ کے بعد ملزمان صاف طور پر عیاں ہوگئے اور یہی فیصلہ کن نقطہ ہے جس کے بعد قانون کے ہاتھ ملزمان کے گریبانوں تک پہنچ گئے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہواکہ اعجاز الرحمن نے اپنے مقتول دوست شوکت علی شاہ کو انہوں نے ملزمان کے کہنے پر مقررہ مقام پر لے آیا جہاں ان کے گلے میں رومال کا پھندا ڈال کر اور تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ اس کیس میں اعجازالرحمن سلطانی گواہ بن کر ملزمان تک رسائی فراہم کی۔ اس موقع پر مقتول کے بھائی ممتاز علی شاہ نے پولیس کی تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملزم اکبر حسین کوبھی اس موقع پر لایا گیا تھا۔ ڈی پی او نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر کیس کا چالان عدالتمیں پیش کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39295

چترال کے پانچ ایکسچینچ کو ڈی ایس ایل سے منسلک کردیا گیا،سرتاج احمد کااعلیٰ حکام کا شکریہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے پانچ ایکسچینج کو ڈی ایس ایل سے منسلک کیاگیا جس میں بونی، مستوج، مورکھوہ، تورکھوہ اور گرم چشمہ انٹرنیٹ کی سہولت سے استعفادہ کرسکیں گے جس سے طالب علم، نوجوانوں ، کاروباری حضرات وحکومتی سرگرمیوں میں سہولت مل جائے گی۔ اس اہم اقدام کے حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا۔ سرتاج احمد خان نے جنرل منیجر آپریشن پی ٹی سی ایل بدرزمان اور جنرل منیجرڈیویلپمنٹ سیدخلیل سے ملاقات کی ،اس موقع پر ڈائریکٹر شاہ نواز اور سراج آفریدی بھی موجودتھے۔ سرتاج احمد خان نے ساتھ ہی فیز2 کے لئے ریشن، کریم آباد، ارندو،بمبوریت، لمباغ میں ڈی ایس ایل ایکسچینج نصب کرنے کی درخواست کی اور ڈی ایس ایل ایکسچینج کی تنصیب کے بعد صارفین کو کنکشن فر اہم کرنے کے عمل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ سرتاج احمدخان نے چترال کے دیگر علاقوں میں ڈی ایس ایل ایکسچینج لگانے کا مطالبہ کیا جس پر جی ایم آپریشن بدرزمان نے فوری طورمتعلقہ ایس ڈی او سروے کرنے کی ہدایت کی۔ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام نے چترال کے دور دراز علاقوں میں ڈی ایس ایل انٹرنیٹ کی سہولت گھر گھر پہنچانے کا عزم کیا اور پی ٹی سی ایل ٹیم کو سرتاج احمد خان کے ساتھ مشاورت کرنے کی ہدایت کی۔

ptcl chitral internet facility sartaj ahmad1
ptcl chitral internet facility sartaj ahmad3
ptcl chitral internet facility sartaj ahmad4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39280

عوام مستوج نے اپنی مدد آپ کے تحت بونی مستوج روڈ کی مرمت اور توسیع کے کام کا آغاز کردیا

مستوج(نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے یارخون اور لاسپور وادیوں کے سنگھم میں واقع تاریخی قصبہ مستوج اور گردونواح کے ہزاروں لوگوں نے جمعرات کے دن بونی مستوج روڈ کی توسیع، مرمت اور بحالی پر احتجاج کے طور پر اپنی مددآپ کے تحت کام شروع کردیا۔ علاقے کے منتخب نمائندے اور حکومتی مشینری کے ارکان نے اب تک ان کو مسلسل دھوکہ دینے سے ان کی کسی بات پر اعتبار نہیں رہا۔ نہایت جوش وخروش کے عالم میں علاقے کے عوام نے کام کا آعاز کردیا جس میں جوانوں کی طرف سے خصوصی طور پر جوش ولولہ کا مظاہر ہ دیکھنے میں آیاجبکہ کروئی دیر ی کی تنگ پہاڑی راستے سے کا م کا آغاز کردیا گیا جہاں حال ہی میں فرنٹیر کور کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے۔ اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کے تحریک کے سرپرست ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل ولی نے کروئی دیری کے مقام سے ٹیلی فون پر میڈیا کو بتایاکہ انتہائی اہمیت کے حامل اس سڑک کے حوالے سے مستوج، لاسپور اور یارخون کے عوام نے حکومت سے مایوسی کے کچھ نہیں دیکھا اور مجبوراً میدان میں آنا ناگزیر ہوگئی تھی۔انھوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے علاقے کے نوجوانوں میں انتہائی مایوسی پھیلی ہوئی ہے جوکہ اپنے علاقے کی واحد سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت کو ترقی یافتہ علاقوں کے ساتھ موازنہ کرکے مایوسی میں مبتلا ہوتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سڑک کی بحالی اور توسیع کا کام کیاجائے گا جس کے بعد سڑک کی پختگی پر کا م کا آغاز ہوگا۔پروفیسر اسماعیلی ولی نے بتایا کہ لوگوں میں انتہائی جذبہ پایا جاتا ہے اور گھر گھر چندہ جمع کرنے کیلئے ہر ایک تیا رہے۔


افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرریں نے کہا کہ دو سال قبل جب ان متاثرہ علاقوں کے عوام نے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کی شنوائی نہ ہونے پر جب بھوک ہڑتال شروع کردی تو کالاش اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ اور علاقے کے منتخب ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، ایم این اے عبدالاکبرچترالی اور سرکاری افسران نے ان کو یقین دہانی کرائی مگر دوسال تک یہ وعدہ ایفا نہ ہوا جس سے عوام میں بے چینی کا پھیل جانا قدرتی امر تھا۔


علاقے کے عمائدین کا کہناہے کہ بونی مستوج روڈ کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے جس پر حکومت نے گزشتہ دس سال سے ایک پائی بھی بحالی ومرمت پر خرچ نہیں کیا جس کی وجہ سے نہ صرف اس روڈ پر سفر دشوار ہوگیا ہے بلکہ حادثات بھی روزکا معمول بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بونی مستوج روڈ ایک طرف شندور پاس کے ذریعے چترال کو گلگت بلتستان سے ملاتی ہے تو دوسری طرف بروغل کے ذریعے واخان کوریڈورتک رسائی بھی اسی سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ مستوج کی دفاعی اور جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے انگریز سرکار نے 1895ء میں یہاں تک خچر کے لئے جو راہداری بنائی مگر موجودہ ترقی یافتہ دور میں سڑک کی سہولت سے محروم ہیں۔ سابق تحصیل ناظم شہزادہ سکندر الملک، معروف سماجی شخصیت قاضی احتشام، عمادالدین اور دوسرے عمائیدین نے کام کے جگہے کا دورہ کرکے جوانوں کا حوصلہ بڑہاتے رہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ سڑک کیلئے جنرل پرویز مشرف نے اُس وقت آڑتالیس کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منطوری دی تھی جو متعلقہ محکمہ کی نااہلی اور ٹھیکہ داروں کی ملی بھگت سے کرپشن کے نذر ہوگئے اور گزشتہ پندرہ برسوں سے مذکورہ منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ جبکہ گزشتہ حکومت میں چترال مستوج روڈ ایکنک سے منظور ی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حصہ بن چکا تھا مگر نامعلوم وجوہات کی بناپر تین سال گزرنے کے باوجود اس پر دوبارہ کا م شروع نہ ہوسکا۔ بار بار یاد دہانی اور جلسہ جلوسوں سے کوئی شنوائی نہ ہوئی اخر کار علاقے کے عوام مجبور ہوکر ایک مظبوط ارادے کے ساتھ اپنی مددآپ کے تحت کام کا آغاز کردیاہے۔

mastuj road construction with self help chitral one4
Chitral a people of Mastuj starded a rehabilitation work on Mastuj road with self help basis on Thursday pib by Saif ur Rehman Aziz
mastuj road construction with self help chitral2
mastuj road construction with self help chitral5
Chitral a people of Mastuj starded a rehabilitation work on Mastuj road with self help basis on Thursday pib by Saif ur Rehman Aziz2
Chitral a people of Mastuj starded a rehabilitation work on Mastuj road with self help basis on Thursday pib by Saif ur Rehman Aziz3
mastuj road construction with self help chitral1
mastuj road construction with self help chitral one3
mastuj road construction with self help chitral one2
mastuj road construction with self help chitral one
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39261

واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف مزدورسراپا احتجاج، شاگرام میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگادی

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تورکہو کے مرکزی مقام شاگرام میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول کی زیرتعمیر عمارت کے مزدوروں کو معاوضہ نہ ملنے پر سکول کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے ۔ بھوک ہڑتالیوں میں مقامی دکاندار بھی شامل ہیں جن سے سودا سلف لیا گیا تھا۔ انتظا میہ اورٹھیکہ کے خلاف جاری بھوک ہڑ تا لی کیمپ میں علاقے کے عما ئدین سابق کونسلرز اور نا ظمین نے بھی شرکت کی۔

بھوک ہڑ تال میں بیٹھے ہوئے افراد کا کہنا ہے کہ ہائیرسیکنڈری سکول کے پورشن میں کام کیا تھا جس کے لئے ہم نے مختلف دکاندوروں سے سامان بھی لیا تھا،گاڑیاں اس میں استعمال ہوئی اور مزدروں کی اجرت بھی ادا کرنی ہے اس سلسلے میں ہم نے بار بار متعلقہ انتظا میہ، این جی او اورٹھیکہ دار کو ان واجبات کے حوالے سے آگا ہ کر چکے ہیں۔ تاہم مختلف حیلے بہانوں سے ہمیں ٹر خایا جا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک سال کا عرصہ گزر نے کے باؤ جود ابھی تک ہمیں ہماری اُجرت نہیں ملی ہے اور مختلف دوکانداروں کے بھی بقایا جا ت ان پر واجب الااداہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے مزدوربے روزگار ہوچکے ہیں ما لی مشکلات درپیش ہیں اس لئے ہمیں ہماری مزدوری فوراًادا کی جائے جب تک ہمارے بقا یا جات ادا نہیں کی جتی تب تک بھوک ہڑ تال جا ری رہی گی۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اے سی مستوج اور این جی او کے زمہ داروں سے مطا لبہ کیا ہے کہ نو ٹس لیکر ہمارا مسئلہ حل کریں ورنہ کشیدہ حالت کی تمام تر زمہ داری متعلقہ زمہ داروں پر عائد ہو گی۔

اس سلسلے میں ہم نے جب متعلقہ اداروں کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاگرام میں آئی ایم سی نامی ایک ادارہ نے سکول کے ایک پورشن کیلئے ٹینڈر طلب کیاتھا اور فنڈنگ بھی اسی ادارہ کی ہے۔ تعیمراتی کام کو سوات سے تعلق رکھنے والا ایک ٹھیکہ دار نے لیا اورگولین سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی ٹھیکہ دار کو بطور پارٹنر ساتھ لیکر کام شروع کیا تھااور آئی ایم سی نے ٹھیکہ دار کو باقاعدہ ادائیگی کی ہے تاہم ٹھیکہ دار کی طرف سے مزدوروں کو مکمل ادائیگی ابھی تک نہیں ہوئی ہے ۔ جس کی بنا پر وہ سراپا احتجاج ہیں۔انھوں نے مذید بتایا کہ ہم قدم پراجیکٹ کے تحت سکول کی اس پورشن کیلئے محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ ایس آرایس پی بطور کنسلٹنٹ لیا گیا ہے ۔ ڈیزائن اور کام کی نگرانی ایس آرایس پی کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔ تاہم ادائیگی سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39243

انتقال پرملال، سابق صوبائی وزیرسلیم خان کا والدانتقال کرگئے، وزیراعلیٰ کی تعزیت

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )سابق صوبائی وزیر سلیم خان کے والد محترم انتقال کرگئے ہیں ۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کا نماز جنازہ آبائی گاؤں کندوجال گرم چشمہ چترال میں کل 20 آگست کو دن 11 بجے ادا کی جائیگی۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق صوبائی وزیر سلیم خان کے والد کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین تعزیت کی ہے


پشاور سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39240

بمبوریت: انتقال پر ملال، معروف شخصیت غلام نبی انتقال کرگئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) بمبوریت گمبک کے ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت غلام نبی مختصر علالت کے بعد تیمرگرہ میں علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کے روز 2بجے دوپہر آبائی گاوں گمبک بمبوریت میں ادا کی جائے گی ۔ آپ شکیل احمد ہومیوپتھک ڈاکٹر اسلام آباد ، سہیل احمد محکمہ فوڈ ، اشفاق احمد ساگر ٹور اپریٹر اور ظہور احمد چترال پولیس کے والد گرامی تھے ۔ ان کی عمر 72 سال تھی ۔ ان کو کچھ عرصے سے معدے کی تکلیف تھی ۔ جس کے علاج کے لئے انہیں تیمر گرہ لے جایا گیا تھا ۔ جہاں وہ وفات پا گئے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39235

کالاش ویلی میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آیا، سات گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں بدھ کی دوپہر مسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں ویلی کے کئی مقامات سیلاب کی زد میں آئے ۔ سیلاب کی وجہ سے زیادہ نقصان برون گاوں میں ہوا ۔ جہاں معروف سوشل ورکر کالاش خاتون شاہی گل سیلاب کے دوران جان بچاتی ہوئی زخمی ہوئی ۔ اور ان کے گھر سمیت سات گھروں کو نقصان پہنچا ۔ متاثرین میں شاہی گل ، نورشاہدین ، بھٹو ، زرین ، فرید احمد اور انیژ میں فضل الرحمن شامل ہیں ۔ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب سے برون میں واقع قدیم کالاش مڈوک جال ( قبرستان ) ملیامیٹ ہو چکا ہے ۔ جبکہ سیلاب نے گاوں کی واٹر سپلائی سکیم جسے یونانی این جی او کے سر براہ اتھاناسیاس نے تعمیر کیا تھا ۔ نقصان پہنچا ہے ۔ جس کی وجہ سے برون گاون کے لوگوں کو پینے کے پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ سیلابی ملبہ نئی تعمیر ہونے والی ہائیر سکینڈری سکول کی عمارت میں گھس گیا ہے ۔ تاہم ا سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ۔ لیکن سیلاب سے کندیسار ، بتریک، برون ، انیژ اور اوونگ کے مقامات میں مکئی ، لوبیا کی کھڑی فصلوں اور پھلوں کے باغات کو نقصان پہنچا ہے ۔ سیلاب نے کالاش فیسٹول اوچاو کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیلابی ملبوں کی وجہ سے جا بجا روڈ کی بندش سے سیاحوں کی گاڑیاں عا رضی طور پر پھنس گئی ہیں ۔ جس سے بعض سیاح پریشان جبکہ اکثر سیاح اس کو انجوائے کر رہے ہیں ۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد وادی میں موجود ہے ۔ تنگ سڑکوں اور سیلاب کے باعث روڈ بند ہونے کی بنا پر سیاحوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

Bumburait Flood https://www.facebook.com/watch/?v=622950434906717

kalash flood bumburait chitral3
kalash flood bumburait chitral2
kalash flood bumburait chitral1
kalash flood bumburait chitral 1
kalash flood bumburait5
kalash flood bumburait6
kalash flood bumburait3
kalash flood bumburait2
kalash flood bumburait1
kalash flood bumburait

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39217

کمشنر ملاکنڈ کی لواری ٹنل اپروچ روڈ پرکام 30نومبر 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ کی زیر صدارت لواری ٹنل منصوبہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے ذریعے لواری ٹنل سے منسلک سڑک پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انکی بر وقت تکمیل کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اپر دیر،اسسٹنٹ کمشنر، پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو تفصیلی بریفنگ دی اور تعمیراتی کام میں پیش رفت اور مسائل سے اگاہ کیا سید ظہیر الاسلام شاہ نے افسران پر واضح کیا کہ ہر حال میں لواری ٹنل منصوبہ 30نومبر 2020 تک مکمل ہونا چاہئے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ منصوبے کی تعمیر کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جتنا نقصان ہوا ہے ان کا جائزہ لیا جائے اور تمام نقصان کا جائزہ رپورٹ این ایچ اے کو حوالہ کرکے لوگوں کا حقیقی حق با عزت طریقے سے انکو حوالہ کریں ان کیساتھ ساتھ این ایچ اے کی جتنی بھی لینڈ باقی ہے وہ بھی انہیں جلد سے جلد حوالہ کی جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کامیاب آفیسر وہ ہوتا ہے جو اپنے ایریا کا مکمل نالج رکھتا ہو اور اْسے اپنے دائرہ کار کی حدود کے علاقوں کی مکمل معلومات حاصل ہوں اور ہارڈورک اور پوری ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دینے والا ہو وہی آفیسر ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کریں اور نا جائز کام بالکل نہ کریں تاکہ لوگوں کیساتھ زیادتی نہ ہو انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں اور لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39192

کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد این بی پی کے زیر اہتمام بونی میں پولو میچ

اپر چترال (زاکر محمد زخمی) کرونا کی شدت میں کمی واقع ہونے اور حکومتی ایس۔او۔ پیز میں نرمی کے بعد علاقے میں نظام زندگی ایک بار پھیر سے بحالی کی طرف روان دواں ہے۔ معاشی سرگرمیاں بحال ہو رہے ہیں اور کاروبار کھل چکے ہیں اس طرح ایس۔او۔پیز کے اندر رہتے ہوئے کھیل اور تفریحی مشاغل بھی اہستہ اہستہ اگے بڑھ رہے ہیں۔
آج بونی پولو گراونڈ میں نیشنل بینک آف پاکستان بونی برانچ کی تعاون سے پولو کا ایک دلچسپ میچ کھیلا گیا۔جہاں نیشنل بینک بونی برانچ کی پولو ٹیم اور رائیڈرز پولو ٹیم بونی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولو میچ دیکھنے کے لیے پولو کے سنئیر کھیلاڑی بشمول سابق پولو پلئیر اور علاقے کی نامی گرامی شخصیت ریٹائرڈ صوبیدار محمد ہاشم بھی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے خصوصی دعوت پر گراونڈ میں موجود تھے۔اس کے علاو کثیر تعداد میں شائقین میچ دیکھنے کے لیے پولو گراونڈ میں حاضر تھے۔
اس میچ کے مہمانِ خصوصی ریجنل ایگزیکٹیو کمپلائینس سوات ریجن محمد نبی خان تھے۔ نشنل بینک پولو ٹیم کی قیادت منیجر امجداحمد ثانیؔ کر رہے تھے جبکہ ٹیم میں غیاث الدین۔محمد پرویز لال، محمد شاہد،سجاد عالم۔ خیر رلرحمٰن خیریؔشا مل تھے۔ دوسری طرف بونی رائیڈرز پولوٹیم کی قیادت سلیم ایوبیؔ کر رہے تھے کھیلاڑیوں میں محمد رسول،سنگین علی غازی، شمیم احمد، اسلام اور ریاض احمد شامل تھے۔ انتہائی دلچسپ مقابلہ کے بعدنیشنل بینک پولوٹیم3کے مقابلے میں 4گول سے برتری حاصل کی۔
میچ کے اختیتام پر مہمانِ خصوصی نے کھیلاڑیوں میں شیلڈز، ٹرافی اور میڈلز تقسیم کیے۔ اور ائیندہ شاندار پولو میچ کرانے کا اعلان کیا۔

booni polo match
IMG20200818185242
IMG20200818190309
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39186

چترال میں معاشی ترقی اورصنعت وتجارت کے فروع حوالے پشاور میں اجلاس

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ) چترال میں معاشی ترقی ، صنعت و تجارت کے فروغ کے حوالہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم اجلاس فیڈریشن آفس میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹیو خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈحسن داﺅد بٹ مہمان خصوصی تھے ۔

چترال چیمبر کے صدر اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوکے کوارڈینٹیر سرتاج احمد خان نے اجلاس میں چترال میں معاشی ترقی، ٹورازم ، ارندو اور شاہ سلیم باڈر کو فعال کرنے، سپیشل اکنامک زون کا قیام اور چترال انڈسٹریل اسٹیٹ کو فعال کرنے پر زور دیا گیا۔وومن انٹرپینورشپ کے فروغ اور مختلف قومی اور بین القوامی اداروں سے نوجوانوں کو ہنر سکھانے میں ا پنا کردار ادا کرے ، نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی اور مواقع پیدا کرے تاکہ چترال میں معاشی اور صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔ اجلاس میںکے پی بی اوآئی ڈائریکٹر کرنل محمد شاہد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے پی منیر گل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے پی منیر گل ، ڈائریکٹرقاسم شاہ،بی یو ایچ سائبرنیٹ بخت محمد ، کے پی بی او آئی ٹی اعتزاز حسن ، جنرل منیجرپاورٹی ایلویشن فنڈ طاہر ملک و شاہد، پراجیکٹ کنسلنٹ سمیڈا راشد امان ، کوارڈینیٹر کائیٹ فیض محمد، ایڈوائزراے سی ٹی ای ڈی محمد فیاض، کی پی اکنامک زون ٹی ایل میڈیا انور ضیائ، کے پی اکنامک زون کے ارباب ہارون، سمیت ٹورازم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سرتاج احمدخان نے چترال کے معاشی، تجارتی، سپیشل اکنامک زون کے قیام، ارندو ، شاہ سلیم بارڈ فعال کرنے اور وومن ایمپاورئمنٹ اور نوجوانوں کو ہنر مند کے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ آئندہ کا لائحہ طے کرنے کے لئے تمام ریاستی اداروں کو ایک پیچ پر لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلا س میں گرم چشمہ 8کلومیٹر روڈ کی تعمیر، اپر چترال میں انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا مطالبہ کیاگیاجبکہ خواتین کو ہنر مندبنانے کی غرض سے پاورٹی ایلویشن فنڈ سے کے پی ٹیوٹا کے اشتراک سے نئے کورس کا انعقاد کرنے کا فیصلہ ہوا جبکہ ایس آئی ڈی بی کے پرانے کڈی سنٹر کو پاورلوم میں تبدیل کرنے، نیشنل بنک کے برانچ کھولنے کو عملی جامعہ پہنانے کا مطالبہ کیاہے۔ اجلاس میں 12 ستمبر کو چترال کے اکنامک زون کے خصوصی اجلاس کے حوالہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اور وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم کے 12 ستمبر کے چترال کے دورہ سے چترال کی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیا جاسکے۔جلاس میں چترال اکنامک زون اور انڈسٹریل اسٹیٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی تاکہ چترال میں معاشی ترقی کے ساتھ ٹورازم ، روزگار کے مواقع اور صنعتی وتجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔

FPCCI meeting on chitral development
FPCCI meeting on chitral development1
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39181

چترال میں دو دن کے اندر خودکشی کے دوواقعات

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)چترال میں دو دن کے اندر خودکشی کے مبینہ طور پر دو واقعات ہوئے۔ پہلا واقعہ موڑکہوکے زائنی گاؤں میں پیش آیا جہاں نوراحمد نامی شخص کی اہلیہ جو پانچ ماہ کے بچے کی ماں تھیں تین دن سے لاپتہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلیوتنازعہ کے بعد خاتون نے وریجون کے مقام پر دریا میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ تاہم مقامی پولیس اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش کررہی ہے جبکہ انکی چپل دریا کے کنارے ملنے کے بعد انکی تلاش جاری ہے۔ تاہم لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔

دوسرا واقعہ لوئیر چترال کے کوہ ایریا میں کوغذی کے مقام پر پیش آیا جہاں سولہ سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر دریا چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے۔ بشیراحمد ولد غلام احمد جواصل میں شیشی کوہ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم والد گرامی مقامی کمپنی میں ملازم ہونے کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی برسوں سے کوغذی میں رہائش پذیر ہیں، گزشتہ دن نامعلوم وجوہات کی بنا پر برغوزی پل سے دریا چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے۔ ریسکیو ۱۱۲۲کی ٹیم دریا چترال میں تلاش کررہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39177

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے یارخون لشٹ کے متاثرین میں امدادی پیکیج تقسیم

یارخون لشٹ (چترال ٹائمز رپورٹ)مستوج کے بالائی علاقے یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں چترال کے معروف سماجی ودینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امدادی اشیا تقسیم کئے گئے ۔ امدادی اشیا میں آٹا ، چاول ، دالیں وغیرہ شامل تھے۔ یادرہے کہ قاری فیض اللہ چترالی وہ پہلی شخصیت ہیں جو سیلاب کی خبر ملتے ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ یارخون لشٹ پہنچ گئے تھے۔ اورموقع پرامدادی کاموں میں حصہ لینے کے ساتھ متاثرین تک امدادی سامان پہنچانے کا وعدہ کیا تھا۔

qari faizullah relief packages for flood hit yarkhunlasht
qari faizullah relief packages for flood hit yarkhunlasht1
qari faizullah relief packages for flood hit yarkhunlasht3
yarkhoon lasht flood hit more than dozen houses
yarkhoon lasht flood hit more than dozen houses1
yarkhoon lasht flood hit more than dozen houses3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39162

اپر چترال میں گلاف الرٹ حوالے اجلاس، تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

اپر چترال (نمائندہ چترا ل ٹائمز ) اپر چترال میں گرمی کی تناسب میں روز بروز اضافہ اور متوقع GLOF alert اور اس سے نمٹنےکے لئے تیاری کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ آج زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال ڈی،سی آفس اپر چترال میں منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو /تورکہو, چترال ٹاسک فورس کی طرف سے میجر ہمایون، ہیڈز آف لائین ڈیپارٹمنس اور مختلف این،جی،اوز کے سربراہان نے شرکت کیں۔

میٹنگ بلانے کا مقصد ممکنہ گلاف کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری، انتظامات، حفاظتی اقدامات اور عملی طور پر اقدامات کرنا تھا۔ طویل گفت و شنید کے بعد کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے اور لوگوں کے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے کے لئے ذیل فیصلے کئے گئے۔

1۔ ڈی،سی آفس اپر چترال میں کمپلینٹ سیل بنایا جائے گا اور تمام محکموں کے سربراہان کی طرف سےفوکل پرسن اس کمپلینٹ سیل میں ڈیوٹی دینے کے پابند ہون گے۔

2. سی،اینڈ، ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اپنے تمام مشنری چوبیس گھنٹے تیار کھڑی کریں گےتاکہ ایمر جنسی کی صورت میں فورا موقع پر پہنچایا جاسکے۔

3. ٹی،ایم،اے مستوج و ٹی،ایم،اے موڑکہو/ تورکہو ایک بڑے جنریٹر کا بندوبست کرین گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں اسے ٹی،ایچ،کیوہسپتال بونی میں استعمال کیا جا سکے۔

4. ڈی،ای،او ایجوکیشن میل/فیمل بونی،یارخون، گہکیر اور ریشن کے مختلف پوائنٹس میں اپنے سکول کے کمرے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے disposal میں دیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کمروں کو استعمال میں لایا جاسکے

۔5. اپر چترال میں غیر معین مدت تک tourists کے داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ 6. تمام محکموں کے سربراہان و کلریکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئین

۔ 7. محکہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے اپنے ڈیوٹیوں پر مامور ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال اپر چترال میں اپنی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ایریاز میں life saving drugs اور دوسرے تمام میڈیسن کی ترسیل کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔ تاکہ ایمرجنسی میں صحت کے مراکز میں میں میڈیسنز کی قلت نہ ہو۔

8. ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال اپر چترال کے تمام گودام اور سیل پوائنٹس میں گندم کی ترسیل اور دستیابی کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا تاکہ ایمرجنسی میں گندم کی قلت نہ ہو۔

9. پریزیڈنٹ اسماعیلیہ کونسل اپر چترال اپنے والنٹیرز /رضاکاروں کو اطلاع پہنچائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کا خدمات حاصل کیا جاسکے۔

10. پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اپر چترال ایمرجنسی کی صورت میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے قبل از وقت تمام تر انتظامات یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔

آخر میں اے،ڈی،سی اپر چترال نے تمام سربراہان محکمہ جات اپر چترال کو کسی بھی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے اور اپنے اپنے زمے جو زمہ داریاں سونپی گئی ہیں کو بخوبی نبھانے اور اس کے لئے قبل از وقت تیار کرنے اور ان تمام ہدایات پر من و عن عمل کرنے کے حوالے سے ہدایت کی۔

adc upper chitral meeting on glof3
adc upper chitral meeting on glof1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39157

آغاخان امتحانی بورڈ میں آغا خان ہائر سیکنڈی سکول کوراغ کے طا لبات کی شاندار کامیابی

کوراغ (چترال ٹائمز رپورٹ ) ملک بھر کے امتحانی بورڈز کورونا سے متاثرہ  تعلیمی نظام میں سرکاری سطح پر کئے گئے  فیصلے کے مطابق سٹوڈنٹس کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر پاس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جن میں ملک کے نامور امتحانی بورڈ آغاخان  امتحانی بورڈ بھی شامل تھا۔ آغا خان امتحانی بورڈ نے بھی سرکاری پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے  امتحانی امیدواروں کو  سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر  ترقی دی۔

اسی طرح امسال جب آغا خان امتحانی بورڈ نے سالانہ نتائج کا اعلان کیا تو حسب سابق آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔   آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ کی جانب سے  گزشتہ سال کے مطابق سیکنڈری لیول میں کل ۴۰طالبات نے امتحان دئے تھے جن میں ۲۸   طالبات(A+) گریڈ میں کامیابی حاصل کیں، اور  گیارہ (۱۱)طالبات  گریڈ (A) میں کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ اسی طرح ایک طالبہ گریڈ بی میں پاس ہوئی البتہ گریڈ سی کسی کا معیار نہیں رہا ۔

ہائر سیکنڈری لیول پر کل ۳۶ طالبات امتحانی مرحلے سے گزری تھیں جن میں سترہ (۱۷) طالبات (A+) میں کامیاب رہیں، سولہ(۱۶) طالبات (A)، دو طالبات (B) اور ایک طالبہ گریڈ C  میں پاس ہوئی۔ بحیثیت مجموعی  کل 76 طالبات نے امتحان دئے جن میں 45 طالبات  A+ ،28 طالبات A، 3 طالبات B ، اور ایک طالبہ گریڈ سی میں پاس ہوئی۔ اسی طرح سکول ہذا کا رزلٹ حسب سابق شاندار رہا۔ اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی معیار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سکول انتظامیہ تمام طالبات، ان کے والدین اور سکول سے وابستہ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39151

اپرچترال میں گلاف الرٹ جاری، گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشئیرپھٹنے اورسیلاب کاخدشہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) پی ڈی ایم اے نے ایک مراسلہ کے زریعے چترال میں شدید گرمی کے بیش نظر گلیشئر پھٹنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال کے دفتر سے جاری ایک مراسلہ میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ مراسلہ میں پی ڈی ایم اے کے حوالے سے اپرچترال کے مختلف علاقوں میں چند دنوں کے اندر گلیشئر کے دوبارہ پھٹنے کے خدشے کا بھی اظہار کیاہے ۔ ان علاقوں میں یارخون، بروغل، ، بونی ، گولین وغیرہ شامل ہیں ، سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظران علاقوں میں ضروری سامان پہنچانے اور مشینری کو بھی اسٹینڈ بائی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور ساتھ علاقے کے لوگوں کو بھی الرٹ رہنے کے ساتھ سیاحوں کی مذکورہ مقامات پر داخلے سے روکنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔

دریں اثنا ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مزیدشدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہونگی ۔ جس کے باعث آئندہ تین سے چار روز کے دوران بارشوں کا امکان ہے بدھ سےجمعہ کےدوران اسلام آباد، پنجاب، (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، میانوالی،فیصل آباد، ساہیوال)، خیبر پختونخوا (چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، چارسدہ، کوہاٹ) اور کشمیر میں اکثر مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ایبٹ آباد، چارسدہ، مردان، پشاور، نوشہرہ اور کشمیر میں موسلادھار بارش کی توقع ہے

اس دوران بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

موسلادھار بارش کے باعث جمعرات/جمعہ کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا ، کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ اربن فلڈنگ کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے

GLOF alert upper chitral scaled
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39141

جدید تعمیرات کی وجہ سے کالاش ثقافت اورآرکیٹکچر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ڈائریکٹر آرکیالوجی

چترال ( محکم الدین ) ممتاز ماہر آثاریات ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم صوبہ خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا ہے ۔ کہ کالاش تہذیب و ثقافت اور اس کا قدیم آرکیٹکچر عظیم سرمایہ ہیں ۔ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ قدیم ٹریڈیشنل آرکیٹکچر کی اہمیت سے بے خبر ہونے کی وجہ سےیہ عمارات انتہائی تیزی سے ختم ہو رہی ہیں ۔ اگر جدید تعمیرات کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا ۔ تو بہت کم عرصے میں ہم قدیم آرکیٹکچرسے محروم ہو جائیں گے ۔ جبکہ پوری دنیا میں کالاش تہذیب و ثقافت اور اس کے ہیرٹیج کی بہت اہمیت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کالاش ویلی بمبوریت میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر زارا ، چترال میوزیم کے انکیوبیٹر سید گل کالاش ، ریسرچ اسسٹنٹ کالاشہ دور میوزیم اکرام حسین اور دیگر موجود تھے ۔ ڈاکٹر صمد نے کہا کہ آرکیٹکچر میں تیز رفتار تبدیلی کی بنیادی وجہ قانون کا نہ ہونا اور موجود قوانین پر عملدر آمد میں کو تاہی ہے ۔ اس لئے ہماری کوشش ہے ۔ کہ کالاش ثقافت کی منفرد حیثیت کے پیش نظر اس علاقے کے لئے خصوصی قانون سازی کی جا ئے ۔ جس پر آرکٹکٹ ڈکٹر زارا کام کر رہی ہیں ۔ ان کی مرتب کردہ سفارشات کو قانونی حیثیت دی جائے گی ۔ تاکہ معدومیت کے خطرے سے دوچار کالاش تہذیب و ثقافت اور آرکیٹکچر کو محفوظ بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کالاش ویلیز میں غیر مقامی کاروباری لوگوں کی طرف سے کالاش کلچر سے متصادم تعمیرات کو علاقے کیلئے زہر قاتل قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ کراکال بمبوریت میں اس قسم کے ایک ہوٹل کو ہم نے منہدم کرنے کی سفارش کی ہے ۔ جس پر عنقریب عملدر آمد کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی دلچسپی اور معاون خصوصی وزیر اعلی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی کوششوں سے دس کروڑ روپے کی لاگت سے کالاش مقدس مقامات ، قبرستان اور ٹمپلز کو محفوظ بنانے پر کام جاری ہے اسی طرح اطالوی حکومت کے گرانٹ سے کالاش ویلی میں ووڈ کنزر ویشن پر کام کیا جا رہا ہے ۔ جس میں لکڑی کو محفوظ بنانے کے عمل سے گزارا جائے گا ۔

اسی طرح اپر چترال میں ایک میوزیم تعمیر کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر عبد الصمد نے کہا ۔ کہ چترال میں آثاریات کے کئی ساءٹس موجود ہیں ۔ خصوصا آرین دور کے ساءٹس میں سینگور چکست نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار ساءٹس موجود ہیں ۔ جن پر کام کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کالاش قبیلے کے اوریجن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ہماری ریسرچ یہ بتاتی ہے ۔ کہ کالاش لوگ یہاں کے مقامی لوگ ہیں ۔ یہ سکندر اعظم اور اُن کی فوجیوں کی نسل نہیں ہیں ۔ کیونکہ سکندر اعظم اور ان کی فوجوں کا گزر چترال کی وادی سے ہوا ہی نہیں ہے ۔ چترال میں پندرہ سو قبل مسیح میں آبادی موجود تھی ۔ جبکہ سکندرا عظم کی فوج کشی تین سو قبل مسیح میں ہوئی ۔ اس لئے کالاش لوگوں کو یونانیوالنسل قرار دینا حقیقت کے بر عکس ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں فروغ سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ دہشت گردی اور کرونا نے سیاحت کو بہت نقصان پہنچایا ۔ تاہم اب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال خصوصا کالاش ویلیز کی سیر کیلئے آنے والوں کو ایجوکیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ تاکہ کلچر اور ماحول کو متاثر کئے بغیر سیاحت کا لطف اُٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کالاش کلچر کے تحفظ کیلئے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ جن کے علاقے اور سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ۔

director archialogy and museum abdulsamad kalash visit2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39137

طلحہ محمود فاونڈیشن کے زیراہتمام یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ)طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی طرف سے یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی پیکج تقسیم کیا گیا۔امدادی سامان لیکر جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے راہنماء سیلاب سے متاثرہ یارخون لشٹ پہنچ گئے جہاں سیلاب کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد میں راشن تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے راہنماء احسان الحق وفا اور ریٹائرڈ صوبیدار مرزاعالم نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا شیر کریم شاہ کی ہدایت پر ضلعی قائدین یہاں پر آپ لوگ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کے لئے آئے ہیں، آج جو امدادی راشن تقسیم کی جارہی ہے یہ متاثرہ خاندانوں کے زخم اور نقصانات کا مداوا بالکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی کوششوں سے بحالی کا کام زور وشور سے جاری ہے اور بہت جلد رابطہ سڑک، آبنوشی اور آبپاشی کی اسکیمیں بحال کی جائینگی۔

relief package talha mehmood foundation for yarkhoon lasht
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39133

چکدرہ چترال شندور گلگت سی پیک روڈ کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔ اے پی سی اپر چترال

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چکدرہ چترال شندور گلگت سی پیک روڈ کو پی ایس ڈی پی سے نکالنے کے خلاف اپر چترال کے سیاسی جماعتوں کا اے پی سی بلایا گیا اے پی سی کا انعقاد پیپلز پارٹی اپر چترال کی جانب سے کیا گیا تھا جس کی صدارت پی پی پی اپر چترال کے صدر امیر اللہ نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طورپر سابق ضلعی ناظم حاجی معفرت شاہ مدعو تھے۔ اجلاس میں جماعت اسلامی اپر چترال کے امیر مولانا جاوید احمد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے مولانا محمد یوسف،عوامی نیشنل پارٹی کے شاہ وزیر لال اور مسلم لیگ ن کی جانب سے پرنس سلطان الملک اور بازار یونین کی طرف سے ذاکر زخمی اور غلام ربانی شریک تھے ۔

apc upper chitral for cpec route2


اجلاس میں اپر چترال کے سیاسی و سماجی حلقوں نے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور موجودہ وفاقی حکومت کی جانب سے چکدرہ چترال شندور گلگت سی پیک روڈ کو ختم کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ مقرریں نے مطالبہ کیا کہ اس اہم منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جائے ۔ مقرریں کا کہنا تھا کہ چترال اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے انتہائی اہمیت کے حامل علاقہ ہے یہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں، روس اور افغانستان کے ساتھ قریبی راستہ مل جاتا ہے ۔ چکدرہ چترال سی پیک روڈ قدرتی وسائل سے مالا مال خطوں کے لئے مختصر ترین گزر گاہ ہے ۔ مگر موجودہ حکومت اس انتہائی اہمیت کے حامل دفاعی و اقتصادی راہداری کو ختم کرکے نہ صرف عوام چترال ، دیر و باجوڑ کے پیٹ پر چھرا گھونپ دیا ہے بلکہ اس فیصلے کے ملکی دفاع و معیشت پر بھی تباہ کن اثرا ت مرتب ہونگے ۔ اس موقع پر چکدرہ چترال شندور گلگت روڈ کی بحالی کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو دوسرے اضلاع کے کمیٹیوں سے مل کر آئیندہ کا لائحہ عمل طے کریگی۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس سڑک کی بحالی کے لئے عوام اپر چترال کسی بھی حد تک جانے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

apc upper chitral for cpec route1
apc upper chitral for cpec route3
apc upper chitral for cpec route4
apc upper chitral for cpec route5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39125

الخدمت فاونڈیشن سکول چترال کے نمایاں پوزیشن ہولڈرطلباوطالبات میں شیلڈ تقسیم

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) حالیہ میٹرک امتخانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےالخدمت فاونڈیشن سکول چترال کے ہونہار طلبہ وطالبات میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب الخدمت قطیبہ کیمپس چترال سٹی میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی کی صدارت میں منعقد ھوا اس موقع پرالخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالدوقاص مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد،الخدمت کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ،الخدنت فاونڈیشن کے صوبائی ہیلتھ منیجر وحید اللہ،منیجر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمد،منیجر میڈیا نورالواحدجدون، پرنسپل الخدمت سکول بوائز کیمپس اخلاق الدین اور گرلز کیمپس کی پرنسپل مس شازیہ خان سمیت والدین اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے الخدمت فاونڈیشن سکول سٹی کیمپس کے 35طالبات جبکہ الخدمت فاونڈیشن قطیبہ کیمپس چترال کے 20طلباء کو کو میٹرک امتخان میں نمایاں کامیابی پر یادگاری شیلڈز اور اسناد فراہم کئے جبکہ 35اساتذہ کرام کو بھی شیلڈز دیئے گئے ۔

alkhidmat foundation school chitral
alkhidmat foundation school chitral 1
alkhidmat foundation school chitral 2
alkhidmat foundation school chitral 3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39101

جماعت اسلامی چترال لوئر کے امارت کی استصواب حوالے خبر کی وضاحت

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے بعض میڈیا میں شائع ہونے والی جماعت اسلامی چترال کی امارت مقابلہ کی خبر من گھڑت اوربے بنیاد ہے. جماعت اسلامی میں امارت یا کسی بھی ذمہ داری کے لیے مقابلے کا کوئی تصور نہیں. جماعت کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ جماعت میں ہر دو سال بعد ضلعی امارت کے لیے استصواب ہوتے ہیں. اور جس ضلع میں ارکان کی تعداد تین سو سے زائد ہوں تو اراکین کی آسانی کے لیے ضلعی مجلس شوری کی تجویز پر تین نام بلیٹ پیپر کے لئے مختص کر دیئے جاتے ہیں، یی تین افراد ہی قطعی طور پر امیدوار نہیں ہوتے، نہ اس میں ان کی اپنی مرضی شامل ہوتی ہے. اور نہ اراکین جماعت پر لازم ہوتا ہے کہ وہ ان تین افراد ہی کے حق میں رائے دیں بلکہ ان کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ ان کے علاوہ جس رکن کو بھی مناسب اور اہل سمجھیں اس کے حق میں رائے دے سکتے ہیں. اس طریقے سے یہ بھی عین ممکن ہوتا ہے کہ بلیٹ پیپر میں درج افراد کے علاوہ کوئی فرد منتخب ہوجائے. لہذا مذکورہ خبر صریحتا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے.

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39099

بونی مستوج روڈ،گولین بجلی گھراورٹیلی نار کی ناقص سروس کے حوالے تحریک حقوق اپرچترال کا اجلاس

اپرچترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریکِ حقوق عوام اپر چترال کا اجلاس پرواک میں تحریکِ کے جائنٹ سیکرٹری قربان زار ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت علاقے کی معروف شخصیت مکرم خان نے کی۔ اجلاس میں رحمت سلام لال سینئر نائب صدر تحریک، جنرل سیکرٹری عبداللہ جان، جنرل سیکرٹری سب ڈویژن مستوج حسین زرین، پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری، جنرل سیکرٹری تحصیل مستوج وزیر شاہ ، حیدر علی نائب صدر، سینئر رہنما تحریک عیدی علی، سینر رہنما تحریک نور احمد شاہ، علاقے کے معززین اور نوجوانان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا پہلا سیشن تنظیم سازی کے حوالے سے تھا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو تین کے اندر وی سی اور یو سی لیول میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرکے مرکزی قیادت کے حوالے کیا جائے گا۔


اجلاس کا دوسرا سیشن بونی مستوج روڈ کی تعمیر، گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی بلا ناغہ فراہمی، ٹیلی نار کی ابتر سروس شامل تھا


شرکاء نے کہا کہ بونی مستوج شندور روڈ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے ۔ پچھلے سال جشن شندور کے موقع پر علاقے کے عوام نے متعلقہ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے دھرنا دیا تھا۔ اس وقت عوامی نمائندگان ان سے وعدہ کیا تھا کہ سڑک پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا جس کے بعد احتجاجی دھرنا پر امن طور پر ختم کردیا گیا تھا مگر افسوس کی بعد یہ ہے کہ آج تک سڑک پر کام شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے عوام مایوس ہو کر دوبارہ احتجاجی دھرنا دے رہ ہیں اور تحریک حقوق ان کا بھرپور ساتھ دیگا۔
بجلی کی ترسیل کے بارے میں شرکاء نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے سردیوں کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی ہے ۔پچھلے سال تحریکِ حقوق عوام احتجاجی جلسے کئے جس کے نتیجے میں اپر چترال کے لیئے الگ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کیلئے فنڈز رکھے گئے تھے اور جگہ کا تعین بھی کیا گیا تھا مگر اب تک اس پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔ نمائندگان اور متعلقہ ادارے منصوبے پر کام کا آغاز فوری طور پر کرے اور عوام کو ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا موقع نہ دیں۔


اجلاس میں ٹیلی نار کی ناقص سروس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اپر چترال میں ٹیلی نار کی سروس کو بہتر کرنے اور تھری جی/ فور جی کی سروس کی اجرا کے حوالے سے دو ہفتے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے آفس میں موبائل کمپنی کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی تھی جس میں سروس کی بہتری اور تھری جی، فور جی سروس کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے میں شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی مگر تاحال اس پرکام شروع نہ ہوسکا۔ متعلقہ ادارے سروس کو بہتر بنانے اور موبائل انٹرنیٹ کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے۔

tehrik huquq upper chitral ijlas parwak
tehrik huquq upper chitral ijlas parwak mastuj
tehrik huquq upper chitral ijlas parwak mastuj1
tehrik huquq upper chitral ijlas parwak mastuj2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39089

جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کی ضلعی امارت کیلئے تین ناموں کی تجویز صوبائی نظم کوارسال

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی ضلع لوئر چترال کی مجلس شوریٰ نے ضلعی امارت کے لئے تین ناموں کی تجویز صوبائی نظم کو بھیج دی جن میں سے کسی ایک کے حق میں ارکان جماعت اپنے ووٹ استعمال کریں گے۔ اندرونی زرائع کے مطابق ان ناموں میں مغفرت شاہ، مولانا قاضی سلامت اللہ اور مولانا اخونزادہ رحمت اللہ شاملِ ہیں۔ موجودہ امیر ضلع مولانا جمشید کا عہد امارت ستمبر کو ختم ہونے والاہے۔ جماعت کے اندرونی حلقوں کے مطابق مقابلہ مغفرت شاہ اورقاضی سلامت اللہ کے درمیان ہوگا جبکہ پینل میں ایم این اے مولانا چترالی کا نہ آ نا بھی موضوع بحث بن گئی ہے کیونکہ عام طور انہیں مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39081

فیضان علی مجاہد کا اعزاز، میٹرک نمایاں نمبروں سے پاس کرلیا

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ )فیضان علی ولدمحمدعلی مجاہد نے کراچی کے بیکن ہاوس سکول سسٹم سے او لیول میں اے گریڈ سے میٹرک کا امتحان پاس کرکے کلاس میں نمایاں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ فیضان علی ماہنامہ شندور کے چیف ایڈیٹر وممتازسوشل ورکر محمد علی مجاہد کا فرزند ارجمند ہے ۔وہ تیراکی اور کرکٹ کا بہترین کھلاڑی بھی ہے اور چترال کے روایتی شاہی کھیل پولو بھی کھیل سکتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39078

یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین تک امدادی سامان پہنچا دئیے ۔۔معظم خان اے اے سی مستوج

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان پہنچا دئیے۔ یارخون لشٹ سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج معظم خان نےبتایا کہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اسوقت ہم امدادی سامان لیکر یہاں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیجوا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ضلعی انتظامیہ نے دستیاب وسائل سے متاثرین کو ضروری اشیاء فراہم کردئیے ہیں جن میں ٹینٹ، کھانا پکانے کے سامان، چٹائی وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپر کی ہدایت پر مختلف این جی اوز کو بھی اس سلسلے میں متحرک کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معظم خان نے بتایا کہ اس وقت بروغل ویلی کا راستہ بند ہے مگر ڈی سی اپر چترال نے اس راستے کو جلد ازجلد کھولنے کے احکامات دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ی کوشش ہے کہ متاثرین کی جتنی ہو سکے امداد کی جائے۔

yarkhoon lasht relief goods3
yarkhoon lasht relief goods۱
yarkhoon lasht relief goods
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39072

کووڈ 19کے دوران بہترین خدمات پرایم۔این۔اےچترالی نے اپرچترال میں ایوارڈز تقسیم کی

اپر چترال (محمد ذاکر زخمی) عالمی وباء کرونا کو پھیلنے سے روکنے میں حکومتی اور غیر حکومتی اداروں اور اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف اور ان کے حوصلہ افزائی کے لیے ایم۔این۔اے چترال عبد الاکبر چترالی اور الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے ہفتہ کے روز اپر چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی کے علاوہ خالد وقاص چمکنی صدر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا و دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دورانِ کرونا پیش پیش خدمات سر انجام دینے والے محکمہ صحت کے اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اپر چترال،ضلعی پولیس اپر چترال اور دوسرے حصہ داروں میں تقریباً 44شیلڈ اور 100سے زیادہ افراد میں تعریفی اسناد تقسیم کیے گئے۔


تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔مہمان خصوصی کے طورپر صدر الخدمت کے۔پی۔کے خالد وقاص چمکنی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض نوجوان سوشل ورکر عمر فاروق بونی بخوبی انجام دی۔ افتیتاحی کلمات امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین نے ادا کرتے ہوئے الخدمت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی،تقریب منعقد کرنے کے اعراض مقاصد بیان کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ محکمہ صحت کے طرف سے فوکل پرسن سنئیر ڈاکٹر سردار نواز نمائیندہ گی کرتے ہوئے مفصل گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے دوران ضلعی انتظامیہ، ضلعی پولیس اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کی بہترین تعاون سے اس وبا کو کم سے کم حد تک پھیلنے میں مدد ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ضلعی پولیس آفیسر کی بہترین حکمت عملی اور تعاون محکمہ صحت کے ساتھ ہمیشہ رہی جو اس وباء کو محدود رکھنے میں کلیدی کردار ادا کی ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وباٗ ختم نہیں ہوئی ہے صرف شدت میں کچھ کمی ائی ہے۔ اس لیے لاپرواہی نہیں برتنے چاہیے۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس۔او۔پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اب بھی ضرورت ہے۔ ایسا نہ ہو کہ ہمارے غفلت سے یہ وباء پھیر سے پھیل جائے۔انھوں نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس مرض سے اللہ کے فضل سے اپر چترال میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی جو صرف اللہ کی مہربانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اب تک اپر چترال میں 1003 مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ان میں 174 افراد مثبت رپورٹ ہوئے ان کے علاج معالجے کیے گئے اور اس وقت بھی اپر چترال میں 45مریض رپورٹ مثبت انے پر زیرعلاج ہیں۔اس لیے اختیاط پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم۔این۔اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان کرونا پھیلنے کے شروع دن سے ہی حکومت کے شانہ بہ شانہ خدمت کے عملی جذبے کے ساتھ میدانِ عمل میں ہے۔ جبکہ چترال میں بھی الخدمت شروع دن سے ہی کردار ادا کر رہی ہے اور پہلی وینٹی لیٹر کی سہولت بھی الخدمت فاونڈیشن ہی نے چترال کو فراہم کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ ہم اس وباء کے دوران فرنٹ لائن پر اپنی جان کی پرواہ کیے بیغر خدمات انجام دینے والے ہیروز کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔مولانا چترالی نے محکمہ صحت کے جملہ اسٹاف، ضلعی انتظامیہ،ضلعی پولیس،سول سوسائیٹز کے افراد،عوام،بازار یونین،اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کرونا کے پھیلاو کو روکنے میں کلیدی کردار داد کیے۔۔ انھوں نے کہا جو ادارے یا افراد اس وباء کے دوران بہترین خدمات سر انجام دی ہیں الخدمت فاونڈیشن اور ایم۔این۔اے ان کے خدمات کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کے لیے انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئے جارہے ہیں اگر چہ یہ ان کے بہترین خدمت کے عوض ہر گِز نہیں لیکن ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض اور باعث فخر ہے۔ بعد میں ایم۔این۔چترال،الخدمت کے صوبائی صدر خالد وقاص اور مولانا جاوید حسین امیرَ جماعت اسلامی اپر چترال نے محکمہ صحت کے اہل کاروں، ضلعی انتظامیہ،ضلعی پولیس،سول سائیٹیز کے افراد اور دوسروں میں تقریباً44 شلیڈ اور100سے زیادہ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ شیلڈ اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں میں اداروں کے علاوہ اپر چترال کے ہر علاقے کی نمائیندہ گی تھی۔ بعد میں مستحق افراد میں الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے فوڈ پیکیج بھی تقسیم کیے گئے۔

mna alkhidmat award distribution upper chitral 7
mna alkhidmat award distribution upper chitral 1
mna alkhidmat award distribution upper chitral 9
mna alkhidmat award distribution upper chitral 4
mna alkhidmat award distribution upper chitral 2
mna alkhidmat award distribution upper chitral 6
FB IMG 1597554872504
FB IMG 1597554900264
FB IMG 1597554882780
FB IMG 1597554927299
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39053

چکدرہ چترال موٹروے بارے احتجاج عوام کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے مترا دف ہے۔۔سجاداحمد

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )پا کستا ن تحریک انصا ف چترال لو ئر کے صدر سجا د آحمد خا ن اور جنرل سیکر ٹری شہزا دہ فیصل صلا ح الدین نے چکدرہ چترال مو ٹر وے کے با رے میں اپو زیشن جما عتو ں کے احتجاج کو عو ام کی انکھو ں میں دھو ل جھو نکنے کے مترا دف قرا ر دیتے ہو ئے کہا ہے کہ عوا م کو مزید گمرا ہ کر نے کی اجا زت نہیں دینگے اور نہ ہی عو ام ان کی با تو ں پر کا ن دھر یں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ہفتے کے دن جلسے کے رد عمل میں ایک مشترکہ اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چکد رہ تا چترال مو ٹر وے کا کو ئی منصو بہ سا بق مسلم لیگ (ن) کے حکو مت میں منظور نہیں ہوا تھا البتہ سی پیک کا متبا دل دیر چترال روڈ کا منصو بہ بدستو ر اپنی جگہ پر قا ئم ہے جس پر ما رچ میں عملی طور پر کا م کا آغاز ہو گا۔


سجا د آ حمد خا ن نے کہاکہ آ ل پا رٹیز کے نا م پر چند مستر د شدہ عنا صر اپنی سیا سی دو کا ن چمکا نے کی نا کا م کو شش کر رہے ہیں جبکہ وفا قی حکو مت کی جا نب سے چکد دہ دیر تا چترال مو ٹر وے بنا نے کے اعلا ن اور وزیر اعلیٰ کی جا نب سے پی سی ون تین مہینو ں میں مکمل کر نے کی ہدا یت کے علا وہ قو می اسمبلی میں چترال سے ایم این اے مو لا نا عبد الا اکبر چترا لی کی جا نب سے اس منصو بے کے سلسلے میں حکو مت کا شکر یہ ادا کر نا اس منصو بے کے با رے میں تما م شکو ک شبہات ختم کر تا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب عو ا م کے لئے ان مسترد شد ہ عنا صر کے مقا بلے میں مو لا نا عبد لااکبر چترا لی کی با ت یقینا زیا دہ وزن رکھتی ہے جوکہ حقیقت پسند رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آ ج چترال کے لئے جلسہ کر نے والا پی پی پی کا سا بق ایم پی اے پا نچ سا ل ایم پی اے اور پا نچ سا ل وزیر رہنے کے با وجو د اپنے گا ؤ ں کندوجال کے لئے روڈ نہ بنا سکا جبکہ سا بق نا ظم دو مر تبہ ضلعی نا ظم کے عہد ے پر رہنے کے با وجو د اپنے حلقے کے عوا م کے لئے کو ئی قا بل ذکر کا م نہ کر سکا اور اب پی ٹی ائی حکو مت میں وہ کا م ہو رہے ہیں جو ان لو گو ں کے دور میں ہو نے چا ہیے تھے۔سجا د آحمد خا ن نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت معا ون حصو صی وزیر زادہ چترال کی تر قی پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں جو کا م پچھلے ادوار میں نہیں ہوئے آج پی ٹی ائی کی حکو مت میں تر جیحی بنیا دو ں پر وہ کا م ہو رہے ہیں اور چترال پی ٹی ائی کی حکو مت میں خیبر پختو خو اہ کے دو سرے ضلعو ں کے مقا بلے میں زیا دہ تر قی کر ے گا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39049

کورڈینیٹرایف پی سی سی آئی سرتاج احمد کا ہوٹل سانحے میں سیاحوں کی جانی نقصان پرافسوس اور دکھ کااظہار


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال کے سابق تحصیل ناظم/کورڈنٹرایف پی سی سی ائی کےپی سرتاج احمد خان نے پشاورسےمیڈیا سے ٹلیفونک گفتگوکرتے ہوئے چترال میں ہوٹل کی بالکونی سے گر کر قصور سے تعلق رکھنے والے پانچ سیاح جان بحق اور متعدد زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے رنج و غم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہےاور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے چمبر اف کامرس چترال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ضلعی انتظامیہ،1122کےاسٹاف,اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاجملہ اسٹاف,سول سوسائٹی کے ممبران، رضاکاروں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بروقت کاروائی سے چترال ضلعی انتظامیہ اورچترالی عوام کا سیاح پسندی اور محبت کا ثبوت دیا۔ انہوں نے زخمیوں کو پشاور پہنچانے کے لئےبروقت ہیلی کاپٹر کی منظوری دینے پر پاک آرمی کابھی خصوصی شکریہ اداکیا اوراس حالات میں الیکٹرانک میڈیا کےنمائندوں کی رپورٹنگ کو بھی سراہا۔ انہوں نے مذید کہاہے کہ اس سانحے نے ہم سب کو غم سےنڈھال کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چترال سیاحتی شعبے میں حادثہ کے بعد ڈسٹرک گورنمنٹ چترال/کے پی ٹورازم ڈپرٹمنٹ چترال,چترال اکانومک ڈویلپمنٹ فورم چترال میں تمام اسٹک ہولڈر کے ساتھ بیٹھ کر ائندہ کےلئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل طے کیاجا ئےگاتاکہ چترال میں سیاحت کے شعبے میں بہتری لایا جاسکے…اور ائندہ کےلئےان کا سدباب کیاجا سکے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39047

چترال کے طول وعرض میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے جزوری طور پر کھل گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ہفتے کے روز چترال کے طول وعرض میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل گئے اور کئی مہینوں بعد بچوں کو سکول آتے جاتے دیکھا گیامگر تعداد بہت ہی کم تھی۔ قومی سطح پر قائم پرائیویت تعلیمی اداروں کی تنظیم پین (PEN)چترال کے صدر وجیہ الدین نے کہاکہ ان کے اطلاع کے مطابق چترال شہر کے علاوہ کوہ یونین کونسل، دروش، ایون، گرم چشمہ، بونی اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں بھی نجی تعلیمی ہفتے کے روز تنظیم کے فیصلے کے مطابق کھل گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ فی الحال سکولوں کے سینئر سیکشن کھول دئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے کلاسز مرحلہ وار اور حالات کے مطابق کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کلاس رومز اور سکولوں کے احاطے میں ایس اوپیز پر سوفیصد عمل درامد کو یقینی بنائی جارہی ہے اور فیس ماسک اور سینٹائزر کا استعمال طلباء وطالبات کے لئے لازمی کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں سکولوں کی بندش کا دورانیہ آٹھ ماہ سے تجاوز کرگئی ہے جوکہ گزشتہ سال دسمبر کے تیسرے ہفتے میں موسم سرما کی تعطیلات کے لئے بند کردئیے گئے تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39043

چکدرہ چترال ایکسپریس وے کو سی پیک سے نکالنے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی کے سوا چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے حکومت پرواضح کردیاکہ اگر چکدرہ چترال ایکسپریس ہائی وے کو سی پیک کے پیکج سے نکالنے کی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کے سنگین نتائج برامد ہوں گے کیونکہ یہ منصوبہ چترال سے لے کر دیر اور باجوڑ تک عوام کے لئے موت وحیات کا درجہ رکھتی ہے جس سے وہ کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں دستبردار نہیں ہوں گے اس علاقے کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرکے پی ٹی آئی حکومت کو سبق سیکھادیں گے۔ ہفتے کے روز چترال میں “تحریک بحالی چکدرہ چترال ایکسپریس ہائی وے “کے زیر اہتمام احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کنوینیر اور سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، مولانا جمشید احمد (جماعت اسلامی)، سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن (جے یو آئی)، سابق صوبائی وزیر سلیم خان (پی پی پی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن)، الحاج عید الحسین (اے این پی)، نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ (صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن)، مولانا عبدالسمیع آزاد، شبیر احمد خان (تجار یونین) اور نصیر احمد (ڈرائیورز یونین) نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال سے لے کر دیر اور باجوڑ تک عوام اب ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوکر اپنی جائز اور قانونی حق کے حصول کے لئے لڑنے کا تہیہ کررکھا ہے اور وہ اس ایکسپریس ہائی وے کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے جس کی منظوری گزشتہ دور حکومت میں ہوئی تھی اور سی پیک منصوبے کی سب سے بڑی فورم جے سی سی اجلاس میں پاکستان اور چین کے حکومتوں کے نمائندوں نے چکدرہ چترال گلگت کو متبادل روٹ بنانے کی منظوری دی تھی جس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی موجود تھے جن کے الیکٹرانک میڈیا میں انٹرویوبھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی ا ٓئی حکومت چاہے دوسرے معاملات اور امور میں یو ٹرن شوق سے لے لے لیکن اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس منصوبے کو بیک وقت چکدرہ اور چترال سے شروع کیا جائے تاکہ یہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچ سکے اور چترال سے احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہو۔

chitral protest against cpec route1
chitral protest against cpec route
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39038

چترال حادثے کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں: کامران بنگش، وزیرزادہ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران خان بنگش نے یوم آزادی پر اپنی تمام تر مصروفیات منسوخ کرتے ہوئے چترال حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچے۔ زخمی سیاح چترال سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایل آر ایچ منتقل کرنے پر معاون خصوصی بلدیات و اطلاعات کامران بنگش نے ان کی عیادت کی اور بہتر طبی دیکھ بال کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چترال سے ایم پی اے اورمعاون اقلیتی امور وزیرزادہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کامران بنگش کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور ریسکیو کا عملہ بھی موجود تھا۔

معاون خصوصی نے چترال حادثے کے سوگوار خاندانوں کو وزیراعلیٰ کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی طبی دیکھ بال کیلے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائینگی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر باقی نہ رہے۔ کامران بنگش نے وزیرزادہ، سیکرٹری ریلیف، ہسپتال ڈائریکٹر اور ریسکیو انتظامیہ کے ہمراہ لواحقین کیساتھ جان بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ چترال سے لائے جانے والے زخمیوں میں ایک مرد، تین خواتین، اور چھ بچے شامل ہیں جبکہ مذکورہ خاندان کے پانچ سیاح بھی جاں بحق ہوئے ہیں جوکہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ کامران بنگش کے مطابق تمام سیاحوں کا تعلق قصور سٹی سے ہے اور لواحقین کے اہل خانہ نے ابتدائی طبی امداد علاج معالجے کے انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

معان خصوصی نے بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی اور زخمیوں کی فوری منتقلی پر ریسکیو 1122 کی خدمات کی تعریف کی جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر ہسپتال انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ چترال حادثے کے جائے واقعہ سے لیکر لیڈی ریڈنگ ہسپتال تک زخمیوں کی منتقلی پر کامران بنگش نے رابطہ کار کے طور پر چیف سیکرٹری کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔انہوں چیف سیکرٹری کو یدایت کی کہ حادثے کی جگہ اور پیش آنے کی وجوہات کیلئے شفاف انکوائری کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ اگر کہیں پر غفلت برتی گئی ہے تو متعلقہ افراد کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کیا جائے۔

اس سے قبل چترال سے ایم پی اے اور وزیراعلی کے معاون خصوصی وزیرزادہ نے پشاور ائیر پورٹ سے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورمنتقل کروایا۔ انھوں نے بھی سوگوار خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے واقعے پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ۔اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ زخمیوں کی علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کامران بنگش نے صوبے کے عوام کو یوم آزادی کیساتھ ساتھ بی آر ٹی افتتاح کی مبارک باد دیتے ہویے کہا کہ یہ سال ترقی و خوشحالی کا سال ہے اور پختونخوا کی تقدیر بدلنے کیلئے بی آر ٹی جیسے دیگر میگا پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے

14 08 2020 Special Assistant Information
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39028

چکدرہ چترال سی پیک روٹ کے حوالے اپرچترال میں آل پارٹیز اجلاس طلب

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) 17 اگست بروز پیر صبح 9:30 بجے مقامی ہوٹل بونی میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی طرف سے چکدرہ چترال سی پیک روڈ کے حوالے سے ال پارٹیز اجلاس بلایا گیا ہے۔ امیر اللہ صدر پی پی پی اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں آل پارٹیز کے علاوہ تحریک حقوق عوام، تجار یونین بونی، بار ایسوسی ایشن بونی، پریس کلب اپر چترال ، پریس کلب لوئر چترال ،ڈرائیور یونین، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور علاقے کے عمائدین کو بھی اس اجلاس میں دعوت دی گئی ہے ،

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39026

شہزادہ افتخار الدین کا چترال ہوٹل سانحہ میں انسانی جانوں کی ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار


چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین نے جمعرات کے روز تریچمیرویو ہوٹل میں پیش آنے والے سانحے میں قصور سے آنے والے سیاحوں کی جانی نقصان پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں شہید ہونے والوں کی روح کی ایصال ثواب اور ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی اور ان کے پسماندگا ن کو اس اندوہناک غم کو سہنے اور قوت برداشت عطا کرنے کے لئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا کی ہے۔جمعہ کے روز میڈیا سے ٹیلی فونی گفتگو میں انہوں نے ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لویر چترال اور ضلعی انتظامیہ، ڈی پی او چترال اور چترال پولیس، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کاجملہ عملہ، ریسکیو 1122، الخدمت فاونڈیشن اور صدر تجار یونین، سول سوسائٹی کے ممبران، رضاکاروں اور خون کا عطیہ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بروقت کاروائی سے سانحہ کے متاثریں کو ریلیف مل گئی اور ان کی اجتماعی اور بروقت نہ ہونے کی صورت میں بدتر حالات کا سامنا ہوسکتا تھاجس کے لئے وہ خصوصی شکرئیے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو پشاور پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کی منظوری دینے پر پاک آرمی کابھی خصوصی شکریہ اداکیا اور حالات سے عوام کو باخبر رکھنے پر چترال پریس کلب اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روز سانحے کی خبر ملتے ہی انہوں نے اپنے بھائی خالد پرویز کو فوری پر چکدرہ سے چترال روانہ کیا جبکہ وہ خود پشاور میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے ساتھ قصور جاکر تعزیت کریں گے۔ شہزادہ افتخار الدین نے کہاہے کہ اس سانحے نے ہم سب کو افسردہ کردیا ہے اور غم واندوہ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہوٹل انتظامیہ کے زیر اہتمام مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ انہوں نے چترالی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحے میں زندگیوں سے محروم ہونے والوں کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعا کرتے رہیں۔

hotel terichmir view chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39013

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر رہنے والے اہلکاروں کی خدمات کا اعتراف مستحسن قدم ہے۔ڈی سی

mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons66

چترال (نمائندہ چترال ٹٓئمز ) ڈپٹی کمشنر چترال لویر نوید احمد نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے خلاف جنگ جیتنے میں سول سوسائٹی کے تمام اداروں نے ضلعی انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیا اور انتہائی ذمہ داری سے اپنے فرائض نبھاتے رہے اور اس جنگ میں فرنٹ لائن پر رہنے والے حکومتی اور غیر حکومتی کارندوں اور اہلکاروں کی خدمات کااعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی معاشرے پر فرض ہے اور یوم آزادی کے مبارک دن اس سلسلے میں تقریب منعقد کرنا بہت ہی مستحسن قدم ہے۔ جمعہ کے روز گورنمنٹ کالج آف کامرس کے اڈیٹوریم میں منعقدہ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور جماعت اسلامی یوتھ کے مشترکہ تقریب تقسیم ایوارڈ برائے کووڈ 19سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگرچہ اس مہلک مرض کی شدت میں کمی آگئی ہے لیکن یہ خطرہ ابھی مکمل طور پر ٹل نہیں گیا ہے اور اختیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ہے اور اب بھی محتا ط رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جے آئی یوتھ اور مولانا چترالی کی طرف سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے پر مسرت کا اظہارکیا۔

ڈی پی او چترال عبدالحئی نے اپنے مختصر خطاب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اس کی قدر ان اقوام سے پوچھ لیں جن کے پاس یہ نعمت موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کووڈ 19کی عالمی وبا کے دوران انسانی جانوں کو بچانے کے لئے کام کرنے والوں کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ان جانبازوں کو قدرافزائی کرنا ان کے لئے اعزازکی بات ہے جوکہ اس عالمی وبا کے دوران جان ہتھیلی پر رکھ کر انسانیت کی خدمت کی۔ انہوں نے ایوارڈ تقریب کو کامیاب بنانے میں جے آئی یوتھ کے صدر وجیہ الدین اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ اس سے قبل محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، پولیس، میڈیا اورسوشل سروس کے شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ ایوارڈ دینے والوں میں الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی،ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی کے علاوہ ڈی سی چترال لویر، ڈی پی او چترال لویر، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ریجنل ہیڈ آغا خان ہیلتھ سروس معراج الدین اور دوسرے شامل تھے۔ اس موقع پر 160سےزیادہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازے گئے۔

مختلف شعبوں میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں DHQہسپتال چترال کے ڈاکٹر رحمت امان، ڈاکٹر محمد نذیر، ڈاکٹر یحیٰ خان، ڈاکٹر بہادر علی، ڈاکٹر رکن الدین، ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر ضیا ء اللہ، ڈاکٹر صہیب، ڈاکٹر شاہ حسین، ڈاکٹر اسرارالدین، ڈاکٹر بلال، ڈاکٹر عباس، ڈاکٹر ضیاء الرحمن، ڈاکٹر فرمان، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر خالد ابراہیم، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر امتیاز، ڈاکٹر الیاس، ڈاکٹر اعزاز علی شاہ، ڈاکٹر نوید احمد، ڈاکٹر فاروق احمد، ڈاکٹر محمود عالم، ڈاکٹر رشید ظفر، ڈاکٹر گلزار احمد، ڈاکٹر ربیعہ شہاب، ڈاکٹرشہناز، ڈاکٹرشمیم، میڈیا میں چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین، محکم الدین، فخر عالم، سیف الرحمن عزیز، بشیر حسین آزاد، سید نذیر حسین شاہ، آغا خان ہیلتھ سروس کے معراج الدین اور نورالہدیٰ یفتالی، اے کے آرا یس پی کے سردار ایوب، ایس آر ایس پی کے طارق احمد، چترال پولیس کے ڈی یی او عبد الحی، ڈی ایس پی ظفر خان، ایس ایچ او چترال سجاد حسین، RIشیروزیر بیگ، فضل کریم، رحمت امین، ASIعلی نواز، ASIجہانزیب خان، ASIصلاح الدین، ASIعالم پناہ، ASIعلی نواز، ایف سی ریاض احمد، ایف سی زبیر احمد، ایف سی محمد ذیشان، ایف سی عنایت، ایف سی بلبل نادر، ایف سی محمد اشرف، ایف سی شمس الضحیٰ، ضلعی انتظامیہ کے رشید الغفور، عتیق الرحمن، شیر علی، ناصر علی شاہ، نور شاہدین، سوشل ایکٹیوسٹ نگہت اے شاہ، خدیجہ بی بی، کرشمہ علی، جے آئی ڈبلیو کے طاہرہ بی بی، الخدمت فاونڈیشن کے نوید احمد، جہانزیب احمد، اسد کامران، فیصل کمال، رفیع الدین، ضیاء الحق مجاہد، نوراللہ،امتیاز الدین، عمران الدین، شیر خان، اخلاق الدین، امداداللہ، عمیر خلیل اللہ، محسن الدین، اقبال الدین، ضیاء الدین، فدا محمد، ابرار الرحمن،ولی الرحمن، ضیاء الاسلام، جمشید احمد، فضل ربی جان، عرفان عزیز، سمیع الحق، اسفندیار نبی، مظہر الدین، سعیدحیدر، امین الرحمن، رحمت، لیاقت، عبدالعزیز، عبدالحفیظ خان، سمیع الدین، فاتح اللہ، آصف الرحمن، مقصود الرحمن، قاری عبدالرحمن، امیر شریف، نقیب اللہ، نوشاد، محمود عالم خان، غفار الزمان، شاہد اقبال، اسامہ اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن فدا، چیرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی محمد قاسم، صدر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن جمال الدین، صدر DHQپیرامیڈیکل وقار احمد، ACTEDکے سلیم الدین، ریڈیو پاکستان کے جاوید اقبال، ڈی سی چترال نوید احمد، اے سی چترال عبدالولی خان،راشد الغفورقریشی، امیر جے یو آئی مولانا عبدالرحمن، جنرل سیکرٹری جے یو آئی حافظ حنیف انعام میمن، مولانا خلیق الزمان،گل حماد فاروقی، صدر تجار یونین شبیر احمد خان، مولانا جاوید حسین امیر جماعت اسلامی اپر چترال، عبدالکبیر صدر الخدمت فاونڈیشن اپر چترال، روداد خان دروش، ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، معاون خصوصی وزیر زادہ، صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان،اے سی دروش عبدالحق ودیگر شامل ہیں۔

mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons1
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons3
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons6
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons4
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons6۱
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons40
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons4 1
mna chitrali distributes awards among covid19 front line persons4 11
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38995

اپر اورلوئیر چترال میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، مختلف مقامات پر تقریبات کااہتمام

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش اور اس عزم سے منایا گیا کہ اس مملکت خداداد کو ترقی کے راہ پر گامزن کرنے اور اس کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ چترال میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال نوید احمد، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی اور ڈی پی او عبدالحئی نے پرچم کشائی کی اور مقامی سکولوں کے طلباء نے قومی ترانہ سنایا اور اس ملی نغمے پیش کئے گئے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم این اے عبدلاکبر چترالی نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے جس الگ اسلامی مملکت کا خواب دیکھا تھا، اس دن 1947ء کوقائداعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کی قربانی اور انتھک جدوجہد سے شرمند ہ تعبیر کرکے حقیقت کا روپ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ کلمہ طیبہ کے نام پر قائم اس مملکت کے لئے کشمیر کو شہ رگ کی حیثیت دی تھی اور پاکستان کے نقشے کو اس کے بغیر نامکمل قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے پاکستان کے نقشے میں سری نگر سمیت جموں وکشمیر کو شامل کردی ہے اور ہندوستان کو یاد رہے کہ اس نقشے میں رنگ بھرنے کے لئے پاکستان کا 22کروڑ عوام اپنے افواج کے شانہ بشانہ میدان میں کھڑ ے ہونے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا پہاڑ توڑنے والوں کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہئے کہ جہاد کے ذریعے کشمیر کی آزادی اب بہت دور نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے یوم آزاد ی پر عوام کو مبارک باد ی پیش کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی، جغرافیائی، نظریاتی اور ہر لحاظ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور بن کے رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ 13اگست کو چترال میں سیاحوں کے ساتھ حادثے کی وجہ سے چترال کا فضا سوگوار ہے اور یوم آزادی اس لئے سادگی سے منائی جارہی ہے۔ اس موقع پر قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کرنے والے طلباء میں ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے انعامات تقسیم کئے۔ اے کے آر ایس پی کے ریجنل پروگرام منیجر سردار ایوب،ایس آر ایس پی کے ڈی پی ایم طارق احمد، ڈی ایف سی فضل باری، ڈپٹی ڈی ای او عبدالمالک، تحصیل میونسپل افیسر مفتاح الدین، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر عبدالرحمت اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔

دریں اثناء اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی کے مقام پر بھی یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوئے جن میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اور دوسرے افسران ,۔معززین علاقہ، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات، ٹائیگر فورس کے جوان اور کثیر تعداد میں عوام الناس اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں چترال پولیس فورس کے ایک چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ تلاوت کلام پاک کے نعت رسول مقبول پیش کیا۔ اس کے بعد طلباء و طالبات نے تقاریر کے ساتھ ساتھ ملی نغمے پیش کئے۔ مہمان خصوصی شاہ سعود ڈی سی اپر چترال اور ڈی پی او نے یوم آزادی سے متعلق اپنے خیالات اور پیغامات ناظرین و سامعین تک پہنچائے اورمملکت خداد کے حصول میں ہمارے آباؤ اجداد اور رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں پر مختصراً روشنی ڈالی اور انہیں حراج تحسین پیش کیا۔ مہمان خصوصی نے پروگرام میں حصہ لینے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں ملک کی سالمیت کے لئے دعائیں مانگی گئیں اور اس طرح یہ پروقار تقریب پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنے احتیتام کو پہنچا۔

یوم آزادی کی تقریبات مستوج، وریجون، لاسپور، یارخون، شاگرام، کوشٹ، ریشن، برنس، گرم چشمہ، کریم آباد، ارکاری، دروش، ایون، بمبوریت، شیشی کوہ، عشریت، مداک لشٹ اور ارندو میں منعقد ہوئے۔

indpendence day lower chitral32
indpendence day lower chitral
indpendence day lower chitral
indpendence day lower chitral3
upper chitral independence day celebration6
upper chitral independence day celebration5
upper chitral independence day celebration7
upper chitral independence day celebration

جشن آزادی کے مناسبت سے مدینہ کالج وریجون میں پروقار تقریب


موڑکھو(جمشیداحمد) آج جشن آزادی کی مناسبت سے مدینہ کالج وریجون موڑکھو میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت سابق انسپکٹر محمد سلام نے کی جبکہ مہماں خصوصی معروف سماجی شخصیت ظفر حسین شاہ تھے اس کے علاوہ عمائیدیں علاقہ سکولوں کے طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز محمد سمیع کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعدمقرریں نے اس دن کے مناسبت سے اپنے تقریرپیش کیے۔ مقرریں میں فصلی رحیم، فہد شاہ،مولانا عبدالقادر ازاد، افسانہ زینت،محمدعلی شاہ،امین الرخمن،حافظ علی شامل تھے۔قاری خلیل الرخمن حمد باری تعالی،محمدناصراورامیمہ ارام نے نعت رسول مقبول پیش کیے۔ عمر اقبال، سمیع اللہ،الماس، حسنہ،سنوبر،جمشیدہ، مہروش اورطارق نے ملی نعمے پیش کیے۔ نظامت کی فرائض جنید اور سجاد نے انجام دیں۔تقریب کے مہماں خصوصی ظفرحسین شاہ منعقدہ تقریب کی تعریف کی اور پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا اور طالبات کے کارکردگی کو بے حد سراہا۔آخر میں صدرے محفل سابق انسپکٹر محمد سلام نے اپنے صدراتی خطبہ پیش کر تے ہوئے نوجوانوں کو نصحت کر تے ہوئے کہا کہ یہ ملک وطن عزیز پاکستان برصغیر کے مسلمانوں اور ہمارے اباواجداد کی عظیم قربانیوں اور جدوجہدکی بدولت حاصل ہوئی ہے اس کی حفاظت اور ترقی اپ نوجواں کے ہاتھوں میں ہے ہمیں اس ملک کی تعمیروترقی میں کسی قسم کی قربانی سے دریع نہیں کرنی چاہیے۔اخر میں تقریب میں حصہ لینے والے طلبا اور طلبات میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کیے گئے۔اس طرح یہ تقریب وطن عزیز کی سلامتی کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

jashne azada program mulkhow
jashne azada program mulkhow1
jashne azada program mulkhow2
jashne azada program mulkhow3
jashne azada program mulkhow21
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38981

اپر چترال پولیس کی طرف سے شجرکاری مہم کاآغاز، ڈی پی او نے پودا لگاکر مہم کا افتتاح کردیا

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال پولیس نے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کردیاہے۔ گزشتہ دن ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار علی تنولی(پی ایس پی ) نے پودا لگاکر مہم کا افتتاح کردیا۔ ایس ڈی پی او مستوج عبد الستار ودیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے شجرکاری سے متعلق وزیراعظم اور صوبائی حکومت کے پیغامات شرکاء تک پہنچائے اور فورس کے جوانوں پر زور دیا کہ وہ انفرادی طور پر اپنے اپنے علاقوں کو سرسبز رکھنے کی خاطر پودالگائیں اور ماحولیات کی حفاظت اور اس مہم کو کامیاب کرنے میں اپنے حصے کا کردار اداکریں۔

dpo upper chitral plantation campaign7
dpo upper chitral plantation campaign4
dpo upper chitral plantation campaign2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
38974

یارخون لشٹ میں سیلاب کی زد میں اکر دس گھرمکمل تباہ،درجن سے زیادہ کو جذوی نقصان،ایک بچی جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ہفتے کے روز صبح چھ بجے اپر چترال کے دوردراز گاؤں یارخون لشٹ میں گلیشیرکے ذیادہ تیزی سے پگھل جانے کے نتیجے میں سیلاب آیا جس کے نتیجے میں 10گھرمکمل طور پر اور 10 سے زیادہ گھرجزوی طور پر سیلاب برد ہوگئے جبکہ ایک بچی ملبہ تلے دب کر جان بحق ہوگئی ہے۔ جس کی لاش مقامی لوگوں نے ملبے سے نکال دیا۔بچی کی شناخت حافظہ دختر شہاب الدین جوکہ نویں جماعت کی طالبہ تھیں ہوئی ہے۔

یارخون لشٹ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گرمی میں شدت کے ساتھ ندی نالوں میں گلیشیروں سے آنے والی پانی نے سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کرنا شروع کیا تھاجوکہ جمعہ کے روز اپنی انتہا کو پہنچ گئی اور سیلاب کا رخ گاؤں کی طرف ہوگیا ہے۔کھڑی فصلیں اورباغات بھی سیلابی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہا کہ سیلاب کی اطلاع ملتے ہی اشیائے خوردونوش کے پیکج علاقے کی طرف روانہ کئے گئے ہیں اور علاقے کے اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار کو بھی یارخون لشٹ روانہ کئے گئے ہیں۔ انہوں نے گھروں کی مکمل اور جزوی طور پر سیلاب بردگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے پولیس اسٹیشن اور چترال سکاوٹس کے پوسٹ میں بھی پانی بھر نے کی وجہ سے عمارتوں کو خالی کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر گرمی کی شدت میں کمی آگئی تو مزید سیلابی ریلوں کے آنے کا خطرہ کم ہوگا۔

yarkhoon lasht flood 14 August chitral 2
yarkhoon lasht flood 14 August chitral 1 scaled
yarkhoon lasht flood 14 August chitral 12111 scaled
yarkhoon lasht flood 14 August chitral 1 upper1
yarkhoon lasht flood 14 August chitral 1 upper13ab
yarkhoon lasht flood 14 August chitral 111
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38949

سنگوربجلی گھر کی پینسٹوک میں سوراخ، جنریٹر روم منہدم، اہلکارمعجزانہ طور پر بچ گئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) گانکورینی سنگور میں واقع واپڈا کا ایک میگاواٹ پیدواری گنجائش کا پن بجلی گھر پینسٹوک (ٹربائن تک پانی لانے والا پائپ) میں سوراخ ہونے کی وجہ سے پانی انتہائی دباؤ کے ساتھ چھت کو اڑانے کے نتیجے میں دیواریں بھی منہدم ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق پینسٹو ک میں پڑنے والی سوراخ سے باہر آنے والے پانی کا دباؤ اس قدر شدید تھاکہ چند ہی لمحوں میں جنریٹر روم کے وسیع کمرے کو گرادیا اور مزید تباہی مچانے سے پانی کا سلسلہ منقطع کردیا گیاجبکہ حادثے کے وقت بجلی کے تین اہلکار کمرے میں موجود تھے جوکہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔پاؤر ہاؤس کے ریزیڈنٹ انجینئر محمد عثمان نے کہاکہ جمعہ کے روز تحقیقاتی ٹیم چترال پہنچ رہی ہے جوکہ واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ بجلی گھر کی بحالی کا بھی جائزہ لے گی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1974ء میں بجلی گھر کی تکمیل کے بعد سے اس پینسٹوک کو نہیں بدلا گیا ہے جبکہ تکنیکی ذرائع کے مطابق 46سال کی مدت میں اسے دومرتبہ بدلنا چاہئے تھا۔

IMG 20200813 WA0117
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38939

چکدرہ چترال موٹروے پرعملی کام کا آغاز ہوا تو اپوزیشن کی پیٹ میں مروڑ آنا شروع ہوا۔عبد الطیف

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن کی سیاست اب جھوٹ اور پرو پگینڈے تک محدو ہو کے رہ گئی ہے تحریک انصاف کی کا ر کر دگی سے بوھکلاہٹ کا شکار ہو کر خود ساختہ مسائل پیدا کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے رہنما عبد اللطیف نے چکدرہ چترال موٹر وے کے حوالے سے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت واحد سیا سی حکومت ہے جس نے صو بائی وسائل کے ذریعے بی آر ٹی اور مو ٹر وے جیسے منصو بے شروع کئیے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ یو ں ہی جا رہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے کی تکمیل کے بعد چکدرہ چترال موٹر وے پر صو بائی وزیر اعلیٰ محمود خان نے خصو صی دلچسپی لیتے ہوئے اس پر عملی کام کا جب آغا ز کیا تو اپو زیشن جما عتوں خصو صاً جما عت اسلا می کے پیٹ میں مروڑ آنا شروع ہو ا اس لئے یہ انگلی کٹا کر شہید وں میں اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک طرف جما عت اسلا می کا ایم این اے عبدالاکبر قو می اسمبلی میں کھڑے ہو کرچکدرہ چترال موٹر وے کے حوالے سے وفا قی حکومت اور وفاقی وزیر مو اصلا ت مرا د سعید سمیت صو بائی وزیر اعلیٰ محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ چترال میں مو جو د جما عت اسلامی کے لیڈران منصو بے کے تعطل کے حوالے سے جلسے اور جلو سوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ قو م یہ پوچھنے پر حق بہ جانب ہے کہ ان دو گروپوں میں سے جھوٹا کون اور سچا کون؟۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا کہ گلی کو چوں میں لو گوں کے کان بھر کر جلسے بر پا کئے جا تے تھے۔ اب ہرچیز روز ورشن کی طرح عیاں ہے جھوٹ اور مکا ری کی سیا ست کچھ گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہو جا تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2002کے بعد ایم ایم اے صو بے میں پانچ سال تک حکومت میں رہی لیکن چترال میں ایک بھی قابل ذکر منصوبہ لا نے میں نا کا م رہی پی پی پی کے پا نچ سالہ دور میں لواری ٹنل کا پیسہ ملتان منتقل کیا گیا جبکہ تحریک انصاف کی صو بائی حکومت نے کزشتہ سات سا لوں میں چترال میں جتنے تر قیا تی منصو بے شروع کئیے ہیں ان کی تاریخ میں مثا ل نہیں ملتی یہ ہی وجہ سے کہ اپو زیشن کی جما عتیں اپنی سیا سی مو ت کو سامنے دیکھ کر پیا لی میں طوفان بر پا کر نے کی کو شش کر رہی ہے جس سے ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
38935