Chitral Times

ریشن میں عارضی پل کا انتظام تاحال نہ ہوسکا، دریا کی کٹاو سے چارگھرمذید دریا برد

چترال۔(نمائندہ چترال ٹائمز ) ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی اپر چترال کے سیلاب زدہ گاؤں ریشن میں عارضی پل کا انتظام نہ ہونے پر ضلعی اپر چترال کا رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے منقطع رہا اور موثر گاڑیوں کی ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے ضلعے کے مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش،ڈیزل پٹرول اور دوسرے ضروری اشیاء کی قلت شروع ہوگئی ہے۔

گزشتہ ہفتے ریشن میں سیلاب نے ٹرک ایبل پل کو مکمل طور پر گرادیا تھآ۔ اپر چترال اور گلگت بلتستان آ نے جانے والے مسافروں کو ریشن میں پل کے سیلاب برد ہونے سے ناقابل بیان تکالیف کا سامنا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ریشن کے شا دیر کے مقام پر بپھرے ہوئے دریا کی بے رحم موجوں نے اب تک کئی ایکڑ زمین دریا برد کردی ہے جبکہ چار گھر بھی اس زد میں آ کر دریا میں جاگرے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق بروقت انتظامیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ ایک ایکسویٹر مشین کا بندوبست کرکے دریا کا رخ تبدیل کیا جائے تاکہ مذید گھرانے اورمستوج روڈ تباہی سے بچ سکے مگر انتظامیہ کے ذمہ داروں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرین کی درخواست کو ان سنی کردی جس کی وجہ سے دریا کی کٹاو سے مذید نقصانات کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد چترال مستوج روڈ بھی دریا برد ہونے کا خدشہ ہے۔

متاثرین کا مذید کہنا تھا کہ ریشن سیلاب کے بعد اب تک علاقے میں صرف مختلف این جی اوز کے والنیٹئرز بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں مگرحکومتی مشینری کا کوئی اتہ پتہ نہیں جوکہ افسوسناک ہے۔

دریں اثناء پی پی پی ضلع اپر چترال کے صدر امیراللہ خان نے ریشن کے سیلاب زدگان کی طرف توجہ نہ دینے پر حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ریشن میں سیلاب زدگان کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جانا پی ٹی آئی حکومت کی انتہائی بے حسی کا نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی طرف سے متاثر یں کو کوئی امداد نہیں ملی اور نہ ہی انفراسٹرکچر کی بحالی پر کام شروع ہوا جن میں ریشن پل بھی شامل ہے۔

reshun tabahi river cutoff
reshun tabahi river cutoff1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39684

چترالی طالبعلم اظہر اللہ خان کا اعزاز

چترال (ارشاد اللہ) اظہر اللہ خان ساجد ساکن بکرآباد لوئر چترال نے جامعہ پشاور (University of Peshawar)میں ڈیپارٹمنٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ سٹڈیز(Department of peace & conflict studies)سے اپنے مقالے بعنوان ”پس تنازعہ سوات میں سیاحت کے ذریعے معاشرتی و معاشی ترقی کے بارے میں عوامی تاثرات“ (Public perception of post conflict socio-economic development through tourism in swat)کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی۔ انہوں نے اپنے اس کامیابی کو اللہ تعالی کی مہربانی،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ یاد رہے طالبعلم اظہر اللہ ساجد ریٹائرڈ انسپکٹر غلام نبی آف بکرآباد کے فرزند ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39681

پی ٹی آئی لوئر چترال کا ورکرز کنونشن، ضلعی کابینہ پرعدم اعتماد کا اظہار،دوبارہ تنظیم سازی کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی ضلع لویر چترال کا ورکرز کنونشن مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہواجس میں ضلعی کابینہ پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے دوبارہ تنظیم سازی کا مطالبہ کیا گیا جس میں کارکنوں کے جذبات، احساسات اور پسند وناپسند کی عکاسی کی گئی ہو۔ کنونشن سے پارٹی کے سینئر رہنما امین الرحمن، شاہد الرحمن، رضی اللہ، اسرار کسانہ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماونٹین ان ہوٹل میں پارٹی ورکروں نے ضلعی کابینہ کے بارے میں جو فیصلہ کیا تھا، اسے پس پشت ڈال دیا گیا ہے جس سے کارکنوں میں مایوسی اور اضطراب پھیل گئی ہے اور اگلے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی شکست ابھی سے نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور چترال کے لوگ وزیر اعظم عمران خان کے شیدائی ہیں لیکن ضلعی کابینہ میں بالائی نظم نے من پسند افراد کو شامل کرنے سے کارکنوں میں مایوسی پھیلنا اور انکی صفوں میں دراڑیں پیدا ہونا فطری امر ہے کیونکہ موجود ہ ضلعی کابینہ کے ارکان کو پارٹی کارکنان کسی قیمت پر نہیں مانتے۔ انہوں نے کہاکہ لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان نے بھی اس کابینہ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نیمطالبہ کیا کہ موجودہ کابینہ کو فوری طور پر تحلیل کرکے کارکنوں سے دوبارہ رائے لے کر تمام کارکنان کو قابل قبول کابینہ تشکیل دیا جائے۔ دریں ا ثناء اپر چترال ضلعے میں بھی ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کے درمیان اختلافات پید ا ہونے کی اطلاعات موصول ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا میں آنے والی ایک پوسٹ کے مطابق صدر الحاج رحمت غازی خان نے جنرل سیکرٹری آفتاب آفتاب ایم طاہر کو اس بات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے کہ انہوں نے تحصیلوں کی کابینہ کے ارکان کی نوٹیفکیشن ضلعی صدر سے پوچھے بغیر اپنی طرف سے جاری کیا تھا

۔

FB IMG 1599035427953
PTI Chitral lower convention
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39679

ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ 5ستمبر سے شروع ہوگا، ڈی ایف اے چترال لوئر

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن چترال (لوئر) نے 5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایف اے کا اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی حسین احمد کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں چترال کے رجسٹرڈ کلبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے سرپرست حسین احمد نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ کے انعقاد اور کلب رجسٹریشن کی اپڈیشن کے بارے میں حتمی مشاورت کرینگے اور اس بابت فیصلہ کیا جائیگا، انہوں نے کلبوں پر زور دیا کہ ڈی ایف اے کلبوں کی نمائندہ ادارہ ہے اسلئے کلب اسکے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہم اپنے حقوق حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے پانچ سالوں سے چترال میں ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ منعقد نہیں کیا گیا ہے اور اس سال کورونا کی وجہ سے چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں، اس صورتحال میں نوجوان کھلاڑی اور شائقین فٹ بال کی شدید خواہش ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایف اے چترال ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر5ستمبر سے ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کریگا اور اس ٹورنمنٹ میں 20کلب حصہ لینگے۔ اجلاس میں ڈی ایف اے کے ووٹنگ رائٹ کے حصول کیلئے کوششیں کرنے پر سرپرست اعلیٰ حاجی حسین احمد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39676

چترال کے طول وعرض میں گزشتہ رات سے بارش کاسلسلہ جاری ، ندی نالوں میں طغیانی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )  چترال کے دونوں اضلاع میں پیر اور منگل کی رات سے بغیر وقفے کے تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ جس سے تمام ندی نالوں  اور دریاوں میں پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور بعض مقامات پر درمیانے درجے کے سیلاب کی اطلاعات ہیں ۔ حالیہ مسلسل بارشوں سے سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں ۔ کیونکہ زیادہ تر متاثرین خیموں میں رہائش پذیر ہیں ۔بارش سے تمام امدادی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں ۔ خصوصا متاثرین جو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے کھنڈر مکانات کی باقیات جمع کر رہے تھے ۔کا کام رک گیا ہے ۔ ریشن میں سیلاب برد پل کی وجہ سے اپر چترال کے علاقے تورکہو ، موڑکہو،مستوج ،  یارخون ، بروغل اور گلگت بلتستان بدستور   لوئر چترال سے منقطع ہیں ۔ اور لوگوں کو آمدورفت میں انتہائی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ سابق ناظم امیر اللہ نے فون پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سیلاب متاثرین مسلسل بارش سے انتہائی پریشانی اور مصیبت میں ہیں ۔ اب بھی ریشن میں لوگوں کو درمیانے درجے کے سیلاب کی مشکلات کا سامنا ہے ۔ متاثرین کو کوئی سمجھائی نہیں دیتا ۔ کہ کیا کیا جائے ۔ گھر بار برباد ہوچکے ہیں۔ رہنے کیلئے محفوظ جگہ اور خوراک نہیں ، اور مال مویشیوں کیلئے چارہ دستیاب نہیں ۔ کیونکہ زمینات اور کھڑی فصلیں سیلاب میں بہہ گئی ہیں ۔ یا دب کر رہ گئی ہیں ۔ انہوں نے حکومتی امدادی سرگرمیوں پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ ابھی تک  ریشن میں اپر چترال کی دو لاکھ آبادی  ایک پل صراط کو جان ہتھیلی پر رکھ کر عبور کرتے   ہیں ۔ اس کیلئے تاحال کوئی انتظام نظر نہیں آتا ۔ جبکہ اپر چترال  جانے والے مسافروں  کو  ریشن سے گا ڑیاں دستیاب نہیں ۔ اور خوش قسمتی سے کسی کو گاڑی مل جاتی ہے ۔ تو منہ مانگے کرایہ وصول کیا جاتا ہے  ۔  انتظامیہ کی طرف سے کوئی باز پرس کرنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ فوری طور پر ریلیف کامطالبہ کرتے ہیں تاکہ وہ سردی میں شدت آنے سے پہلے اپنی بحالی کیلئے کچھ کرسکیں ۔ امیراللہ نے کہا ۔ کہ سیلابی کٹاو کیوجہ سے ریشن میں بجلی کے دو پول بھی گر چکے ہیں ۔ اور علاقہ اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اسی طرح ریشن ہی میں دریائے چترال کے کٹاو کے ڈر سے کئی گھر مکمل طور پر نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ کچھ یہی حال کالاش ویلی رمبور اور بمبوریت کے سیلاب متاثرین کا ہے ۔ جوانتظامیہ کی طرف سے بحالی کے امداد کے منتظر ہیں ۔ ان کا کہنا ہے ۔ کہ اگرچہ مصیبت کی اس گھڑی میں خوراک و خیمے اور پوشاک کی امداد کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ تاہم متاثرہ مکانات کی بحالی بھی اس زیادہ ضروری ہے ۔ کیونکہ چترال ایک سیزنل کام کی جگہ ہے ۔ جہاں کسی بھی تعمیرات کیلئے گرمیوں کے چند مہینے دستیاب ہیں ۔ جن کے دوران کام کی انجام دہی انتہائی ضروری ہے ۔ بارش سے موسم میں اچانک بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ اور چترال میں گرمی کا زور مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے ۔ اس لئے بعض تجربہ کار بزرگوں کا کہنا ہے ۔ کہ موسم خزان کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اس اچانک سرد موسم کی وجہ سے فصلوں پر انتہائ منفی اثر پڑ سکتا ہے ۔ خصوصا دھان کی فصل جس کیلئے مناسب گرمی کی ضرورت  ہوتی ہے ۔ حالیہ بارشوں سے تمام ندی نالوں کے پانی گدلے ہو چکے ہیں ۔ اور کئی مقامات پر واٹر سپلائی سکیمیں سیلاب برد ہوچکی ہیں ۔ اس لئے  لوگوں کا زیادہ انحصار اب کنواں اور نہروں کے پانی کو روایتی طریقے سے فلٹر کرنےپر ہو چکا ہے۔

road opened at zait upper chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39674

کالاش ویلی میں کثیرالمنزلہ ہوٹل کی مسمارکا کام عدالت کے حکم پر روک دیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )بمبوریت وادی میں کراکاڑ گاؤں میں نو تعمیر شدہ کثیرالمنزلہ ہوٹل کو مسمار کرنے کا کام پیر کے روز عدالت کے حکم پر روک دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال لویر نویدِ احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس ہوٹل کو Antiquities Actکے تحت مسمار کیا جارہاہے جبکہ کالاش خواتین کے لئے مخصوص بشالینی کے بھی زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے بشالینی میں قیام پذیر خواتین کی پرائویسی بھی متاثر ہونے کا خطرہ تھا اور کمیونٹی کی طرف سے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر تک اے سی عبدالولی کی نگرانی میں مسمار کرنے کا کام زور وشور سے جاری تھا کہ عدالت سے حکم امتناعی پیش کرنے پر کام روک دیا گیا۔

hotel demolished in kalash valley chitral1
hotel demolished in kalash valley chitral2
hotel demolished in kalash valley chitral stay order
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39651

پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری اپرچترال کی طرف سے جاری کابینہ نوٹفیکشن مسترد، شوکازنوٹس جاری

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے ضلعی کابینہ اور دونوں تحصیل کے کابینہ کا ایک مشترکہ اجلاس صدر پی ٹی اٸی اپر چترال رحمت غازی کی صدارت میں پیر کے دن بونی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کٸی اہم معاملوں پر بحث کی گٸی۔ اخر میں متفقہ طور پر قرارداد پاس کی گٸی۔


چونکہ ڈسٹرکٹ کابینہ نے اکثریت راٸے سے مورخہ 15 جون 2020 اور 18 جون 2020 کو دونوں تحصیل اپر چترال کی گورننگ باڈی تشکیل دیکر اٸین کےتحت نوٹیفیکشن جاری کی گٸی تھی۔ اور براٸے اطلاع ریجن کے صدر و جنرل سیکریٹری کو بھیج دی گٸی تھی۔ اور اس کابینہ کی تشکیل کا اختیار بھی اٸینی طور پر پوری کابینہ اور صدر کو حاصل ہے۔ ڈسٹرکٹ کابینہ اور تحصیل کابینہ ریجن کی طرف سے ریسپانس کا انتظار کر رہے تھے ۔لیکن کچھ دن قبل 26 اگست 2020 کو جنرل سیکریٹری ملاکنڈ کی ایپروول پر جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ اپر چترال کی جانب سے ایک غیر قانونی نوٹیفیکیشن کی گٸی ہے جس کی ہم مکمل طور پر مزمت کرتے ہیں۔ اور اس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ کابینہ کی جانب سے جاری کردہ مورخہ 15 جون اور 18 جون2020 نوٹیفیکشن کی توسیق کی جاٸے اور مورخہ 26 اگست 2020 کو جاری کردہ غیر قانونی نوٹیفیکشن کو مسترد کیا جاٸے۔ تاکہ پارٹی ورکرز میں کوٸی غلط فہمی پیدا نہ ہو۔اور پارٹی کے جنرل ورکرز اور کابینہ کا ایمیج برقرار رہیں۔

اخرمیں ڈسٹرکٹ گوررننگ باڈی کے جنرل سیکریٹری أور دوسرے دو ممبران کو مسلسل 4 میٹنگز میں بلا وجہ غیر حاضر رہنے اور جنرل سیکریٹری صدر پی ٹی اٸی اپر چترال کی اجازت کے بعیر اپنی طرف سے غیر قانی نوٹیفیکیشن جاری کرنے اور پارٹی ایمیج کو خراب کرنے کے سلسلے میں شوکاز نوٹس بھی جأری کی گٸی۔

pti upper chitral cabinet meeting2
pti upper chitral cabinet meeting5
pti upper chitral cabinet meeting
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39639

رحمت سلام لال اورسلامت خان کی تحریک حقوق عوام اپر چترال سے مستعفی ہونے کا اعلان

بونی (آمین الحق) بانی ممبر اور سینئر نائب صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال رحمت سلام لال بونی نے آج ایک عوامی اجتماع میں عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بحیثیت سینئر نائب صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال عوامی اجتماع کے سامنے استعفی دیتے ہوئے تحریک حقوق عوام سے اپنے وابستگی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ان کے مطابق بعض عناصر تحریک حقوق کو اپنی زاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ تحریک حقوق عوام کے ویژن کے خلاف ہیں۔لہذا رحمت سلال لال سینئر نائب صدر تحریک حقوق عوام اپر چترال اور سابق ناظم وی سی II بونی سلامت خان اپنے جیالوں کے ساتھ تحریک حقوق عوام سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39635

دروش، رائٹ بلڈنگ دروش کو ۵ستمبر سے پہلے خالی کیا جائے۔۔انصاف ٹیچرایسوسی ایشن

دروش (چترال ٹائمز رپورٹ) انصاف ٹیچر ز ایسو سی ایشن تحصیل دروش کا وفد صدر آئی ٹی اے تحصیل دروش کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر دروش سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کو ایلیمنٹری کالجRITE دروش میں ریسکو 1122 کے اہلکاروں کو رکھنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔چونکہ 05 ستمبر2020 سے RITE دروش میں میل اور فیمل ٹیچرز کے فیس ٹو فیس سیشن شروع ہو رہا ہے۔جبکہ ریسکو 1122 کے اہلکاروں کی غیر قانونی قبضے کی وجہ سے متعلقہ ادارے کی کار کر دگی متاثر ہو رہا ہے۔ لہذا انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن لو ئیر نے ڈپٹی کمشنر چترال تحصیل میو نسپل افیسر دروش سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں کہ ریسکو 1122 دروش کے رہائش کے لیے 05 ستمبر 2020 سے پہلے پہلے کوئی متبادل بندو بست کیاجائے تا کہ RITE دروش میں طلباء و طالبات کا اہم سیشن متا ثر نہ ہو۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39632

ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین دنوں کیلئے اکثر مقامات پربارشوں کی پیشگوئی

(فلیش / اربن فلڈنگ، دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ )

اسلام اآباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث اتوار(رات) سے منگل کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے ۔

  • پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاؤالدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، ژوب اور بارکھان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
  • پیر سے بدھ کے دوران دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
  • موسلادھار بارش سےپیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغيانی کا خدشہ ۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے
  • دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

تمام متعلقہ ادارے خاص طور پر ضلعی انتظامیہ ، ریزروئیر آپریٹرز / واٹر مینیجرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

pdma notice
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39629

جماعت اہلسنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام سید نا فاروق وسیدناحسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

چترال (محکم الدین) جماعت اہلسنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ و سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جماعت اہلسنت و الجماعت کے قائدین و کارکنان کے علاوہ جمعیت جمیعت العلماء اسلام،جماعت اسلامی،عوامی نیشنل پارٹی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اہلسنت الجماعت مولانا حافظ خوشولی خان، سرپرست اعلی چترال مولاناسراج الدین، سرپرست اعلی دروش مولانا محمد اکرام، رہنما کراچی ڈویژن مولانا مجیب الرحمن، مولانا جمیل الرحمن جنرل سیکرٹری، امیر جے یو آئی مولانا عبد الرحمن، رہنما جماعت اسلامی مولانا اسرار الدین الہلال نے کہاکہ اسلام کی بقا قرآن عظیم الشان، نبی پاک کی ذات اقدس اور حضرات صحابہ کرام کی پیروی اور ان کے ادب و احترام میں پوشیدہ ہے اور جو لوگ ان سے روگردانی کرتے ہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے کہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں دانستہ طور پر ایک گروہ حضرات صحابہ کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کر رہا ہے جن کا اصل مقصد حضور کی رسالت کے گواہ صحابہ کرام کو متنازعہ بنا کر اسلام کی حقانیت سے لوگوں کو گمراہی کی طرف لے جا نا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام اسلام کے وہ ستارے ہیں کہ ان جیسے شمع رسالت کے پروانے نہ پہلے کبھی پیدا ہوئے اور نہ قیامت تک پیدا ہوں گے۔ کانفرنس میں مقررین نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں ایک ملعون نے سیدنا صدیق اکبر کی شان میں گستاخی کی ہے لیکن اس ملعون کو بچانے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ا س موقع پر کانفرنس میں متعدد قرار دادیں منظور کی گئیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ملعون آصف رضا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، صحابہ کرام کے عزت و احترام کو یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کرکے اس پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے۔ ایک اور قرارداد میں مولانا جاوید نے مطالبہ کیا گیا کہ سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سمیت دیگر خلفائے راشدین سے منسوب دنوں کو سرکاری سرپرستی میں منایا جائے اور پشاور میں گستاخ رسول کو عدالت کے احاطے میں کیفر کردار تک پہنچانے والے دین اسلام کے عظیم مجاہد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ اس موقع پر حافظ خوشولی خان نے پنجاب میں تحفظ ناموس صحابہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے پر محر ک کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ بل صحابہ کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو روکنے میں کار آمد ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان لوگوں سے صرف یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ صحابہ کرام کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے اپنے عمل سے باز آجائیں۔حافظ خوش ولی نے کہاکہ ہم صحابہ کرام کو حق کا معیار سمجھتے ہیں اور یہ سیدنا حضرت فاروق رضی اللہ عنہ کی ہی شخصیت ہے کہ انہوں نے اپنے خلافت کے دوران اسلامی ریاست کو 22لاکھ مربع میل تک وسعت دی۔ اہلسنت الجماعت کے صدر حافظ خوشولی خان نے بھر پور تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ لوئر چترال اور چترال پریس کلب کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں اے این پی کے صدر عید الحسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے علماء کے تمام سرگرمیوں کی بھر پور حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں۔کانفرنس میں جے یو آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن، صدر تجار یونین شبیر احمد خان،پی پی پی رہنما بشیر احمد خان بھی موجود تھے۔ مولانا رستم علی نے دعا سے احتتام کیا۔ کانفرنس کے دوران مدارس کے طلبہ نے حمد,نعت شریف پیش کئے جبکہ خطاب کے دوران فرط جذبات سے نعرہ تکبیر کی آوازوں سے پریس کلب ہال گونجتا رہا۔

ahle sunat chitral confrence5
ahle sunat chitral confrence2
ahle sunat chitral confrence
ahle sunat chitral confrence on Muharaam
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39618

دروش اوردمیل گول میں سیلاب ،ابپاشی و ابنوشی اسکیمیں سیلاب برد

دروش (جہانزیب ) دروش میں رات کے وقت ہلکی بارش اور پہاڑوں میں زیادہ بارش ہونی جس کے نتییجے مین دروش گول میں سیلاب آیا ۔ بارش رات کے 1بجے شروع ہوئی ۔ تحصیل دروش کا  زیادہ تر حصہ دروش کے آس پاس ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی، کورو ،لنگہ ، دادخندوری،خورانڈوک کے مقامی لوگوں نے رات کے وقت ہی محفوظ مقامات کی طرف رخ کیے تھے۔ چونکہ سیلاب کی وجہ سے گرومیل کے جنازہ گاہ، علاقہ گوس کے روڈ  اور  50فیصد حفاظتی دیوار سیلاب برد ہوئے جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان ہوا۔ تاہم کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔دروش کے زیادہ تر آبادی دروش کے گول نالے کی پانی استعمال کرتے ہیں جو کہ سیلاب آنے کی وجہ سے پائپ لائن اور واٹر ٹینک کو کافی حد تک نقصان پہنچا جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت پیدا  ہوئی ہے۔ٹی ایم او دروش کے اسٹاف نے واٹر ٹینک گاڑی  اور فائر برگیڈ کے زریعے مقامی آبادی کو  صاف پانی مہیا کرنے میں مصروف ہیں۔

درین اثنا وادی دمیل میں بھی  اونچے درجے  کا سیلاب آنے کی اطلاع ہے  مقامی افراد کے مطابق وادی کے لنک روڈ کو جزوی نقصان پہنچا یا ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے ۔ دروش  کے سیاسی و سماجی شخصیات نے ہئ ڈی ایم اے  کے زمہ داراں اور  ڈپٹی کمشنر لوئیر  چترال سے اپیل کی ہیں کہ  جلد از جلد  دروش گول نالے کی صفائی  کا انتظام کریں کیونکہ نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے زیادہ ملبہ جمع ہوا ہے ۔ اگر خدا نخواستہ  دوبارہ سیلاب آیا تو بازار دروش، خورانڈوک، لنگہ دادخندوری اور کورو مکمل  طور سیلاب برد ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال او رگردنواح میں اگلے اتوار تک  وفقے وفقے سے بارش کی پیش گوئی بھی کی  ہے۔ تاہم دروش گول  نالہ کی فوری صفائی نہ کی گئی تو بہت بڑے آبادی کو نقصان پہنچے گا۔ 

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر دروش نے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اورنقصانا ت کا جائزہ لیکرحکام بالا تک پہنچا دیا ہے۔

drosh flood water and irrigation channel washed away chitral 1
drosh flood water and irrigation channel washed away chitral 7
drosh flood water and irrigation channel washed away chitral 6
drosh flood water and irrigation channel washed away chitral 4
drosh flood water and irrigation channel washed away chitral 2
ac drosh visit flood hit area
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39600

ریشن گاوں کے مکینوں کو سیلاب کے ساتھ دریا کی کٹائی کا بھی سامنا، کئی جرب زمین دریا برد

ریشن (نمائندہ چترا ل ٹائمز) چترال کی رومانوی اورانتہائی خوبصورت گاوں ریشن کو شاید کسی کی نظر لگی ہے ایک طرف ریشن نالہ نے تباہی مچادی تودوسری طرف دریا ئے چترال کی کٹائی نے لوگوں کی نیندیں اُڑادی ہے۔دریا ئے چترال میں شدید طغیانی کی وجہ سے زیرکاشت زمینات کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے اور کئی جرب زمین دریا برد ہوچکی ہے۔ دریا کے نشیبی آبادی کے مکین گھروں کو چھوڑ کر ٹینٹوں پر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اور دریا برد ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی نوتعمیرشدہ گھروں کے چھت ودروازے اُتار دئیے گئے، لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بجلی کے کھمبے بھی دریا کے بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے ہیں۔اور ساتھ چترال مستوج مین سڑک اور بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔مکینوں کے مطابق علاقے کو مذید تباہی سے بچانے کیلئے ہیوی مشینری کے زریعے دریا کا رخ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے اس سلسلے میں ڈی سی اپر چترال سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔۔۔

reshun erusion4
reshun erusion3
reshun erusion2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39590

انتقال پرملال، حاجی احمد حسین لال آف رضاندہ جغور انتقال کرگئے

چترال(نمائندہ چترال چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گاوں رضاندہ جغور کے معروف بزرگ شخصیت حاجی احمد حسین لال بقضائے الہیٰ وفات پا گئے۔اُنھیں آبائی گاوں جغور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ میر احمد شاہ لال،، علی شاہ لال،اکبر شاہ لال اور فضل الربی لال کے والد،طاہر شاہ اورسینئر صحافی محمد رحیم بیگ لال کے سسر تھے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39575

سیلاب سے متاثرہ ریشن میں اکاہ کی طرف سے متاثریں کو ٹینٹ اورضروری اشیافراہم کئے گئے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سیلاب سے متاثرہ ریشن گاوں میں جہاں دوسرے این جی اوز سرگرم عمل ہیں وہیں پر آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ ’’اکاہ’’ (فوکس) کے جوان بھی چوکس نظر آرہے ہیں۔ جبکہ اکاہ کی طرف سے ایمرجنسی اورقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مختلف مقامات پر رضاکاروں کو تربیت دینے کے ساتھ ایمرجنسی میں استعمال کیلئے سامان کی اسٹاک بھی موجود ہوتا ہے۔

اسی طرح ایمر جنسی مینیجمینٹ، اکاہ کے قائم کردہ ایک مکمل اسٹاک پائیل ریشن میں بھی موجود ہے جہاں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری سازو سامان بشمول ٹینٹ، کمبل، تارپل وغیرہ دستیاب ہیں جن سے کمیونٹی استفادہ کررہی ہے۔
اسک علاوہ اکاہ کے ایمر جنسی مینیجمینٹ ڈیپارٹمنٹ کا کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) کے 30 رضاکاروں پر مشتمل ٹیم لوگوں کو پانی اور دوسری ضروریات زندگی پہنچانے میں مصروف عمل ہے۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی سیلابی ریلہ ریشن گول کے احاطے میں داخل ہوا اکاہ ایمرجنسی مینیجمینٹ رسپانس کے رضاکار فوراں پیشگی اطلاع دی اور لوگوں کی جاں بچانے کیلئے انکو محفوظ مقانات تک پہنچانے میں مددکی۔
اسکے بعد اکاہ ایمرجنسی مینجمنٹ کے کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ولنٹئیرز متاثریں کی مدد کیلئے پہنچی اور لوگوں کے قیمتی گھریلو سامان محفوظ کرنے میں کوشان رہی۔ اسی کے ساتھ اکاہ کے مقامی سٹاک پائل سے ٹینٹ، کمبل اور ترپال لیکر متاثریں تک پہنچایا۔ یہ ٹیم ٹینٹ متاثریں کیلئے خیمہ نصب کئے۔ اور رات گئے تک لوگوں کے درمیاں موجود رہی۔ریشن سے ٹیلی فون پر چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوشل ورکرشاہد نے اکاہ سمیت اُن تمام اداروں اور این جی اوز کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کی مدد کررہے ہیں۔

akah volunteers at reshun flood
akah volunteers at reshun flood1
akah volunteers at reshun flood2
akah volunteers at reshun flood3
akah volunteers at reshun flood5
akah volunteers at reshun flood4
akah volunteers at reshun flood6
akah volunteers at reshun flood7
akah volunteers at reshun flood8
reshun flood upper chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39558

وزیراعلیٰ نے چترال کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظورکئے ہیں۔۔شوکت علی یوسفزئی


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ چترال کی پسماندگی دور کرنے کے لیے وزیراعلی محمود خان نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کر لیے ہیں جن پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند،معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی،معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ، ایم پی اے میاں شرافت اور دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سربراہان نے صوبائی وزراء کو چترال میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔شوکت علی یوسفزئی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں سیاحت کے بہت زیادہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا بھی یہی ویژن ہے کہ صوبے میں سیاحت پروموٹ ہو۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت نہ برتی جائیں انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی کوالٹی پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔شوکت یوسفزئی نے سرکاری محکموں پر زور دیا کہ وہ اپنی پرفارمنس میں مزید بہتری لائیں تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ سہولیات سے کم مدت میں مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ چترال کی اپنی اہمیت ہے یہاں پر دنیا کا واحد فری اسٹائل پولو کھیلا جاتا ہے جبکہ دنیا کا واحد اور منفرد کیلاش کلچر بھی چترال میں ہے انہوں نے کہا کہ چترال کا انفراسٹرکچر بہتر کرکے یہاں کی سیاحت اور ثقافت دونوں کو اجاگر کیا جائے گا جس سے لوگوں کے معاشی مسائل میں کمی آئے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کوئلے کے کان کے مزدوروں کو حقوق دینے کے لئے وزیر اعلی محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور بہت جلد اس حوالے سے قانون سازی بھی ہو جائے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کیلاش کلچر کو دنیا بھر میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ اور بہت جلد یورپ اور یو اے ای سمیت مختلف ممالک میں کیلاش طائفے بھیجے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39554

بروغل فیسٹیول چترال میں حالیہ سیلاب کے باعث ملتوی کردیا گیا

دو روزہ فیسٹیول12 اور13 ستمبر کو وادی بروغل میں منعقد ہوگا،جس میں یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس،رسہ کشی سمیت روایتی کھیل اور موسیقی کی محفل کا انعقاد ہوگا


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ضلع اپر چترال کی وادی بروغل میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ چترال اپر کے زیراہتمام منعقد ہونے والا بروغل فیسٹیول حالیہ سیلاب اور تباہ کاریوں کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر چترال میں 5 ستمبر سے شروع ہونے والا دو روزہ بروغل فیسٹیول اب 12 اور 13 ستمبر کو منعقد ہوگا۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں بروغل وادی کا منفرد کھیل یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس رسہ کشی، گدھا پولو،گھوڑا پولو اور دیگرروایتی کھیل شامل ہیں جبکہ ان سب کے علاوہ موسیقی کی محفل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ بروغل فیسٹیول میں شریک ہونے والے سیاحوں کیلئے خصوصی طور پر ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ سیاح ایڈونچر سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ چترال میں ہونیوالی حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات اور رابطہ پل کے سیلاب برد ہونے کی وجہ سے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا جس کے بعد بروغل فیسٹیول کو 12 ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔سطح سمندر سے 13ہزار 600 فٹ بلندی پر واقع اور چترال شہر سے 250کلومیٹر دور بروغل وادی پر ہرسال بروغل فیسٹیول منایا جاتا ہے۔فیسٹیول میں کھیلی جانے والی جنوبی ایشیاء کی تاریخی کھیل بزکشی ہے جس میں گڑ سوار مردہ دنبے یا بکرے کو اٹھائے دیگر گڑ سوارے سے بھاگتا ہے جن کے مابین ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔اس کے علاوہ گڑ سواروں اور گدھوں پر پولو کے مقابلے بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔وادی بروغل چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس میں خوبصورت گلیشیر، وائلڈ لائف، سرسبز و شاداب پہاڑجبکہ اس کے قریب ہی موجود کورمبر جھیل بروغل وادی کی خوبصورتی کا اہم جز ہے۔ وادی میں 30 کے قریب تازہ پانی کی مختلف جھیلیں بھی موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے ساتھ مل کر تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے،بروغل وادی چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس فیسٹیول کیلئے چترال کے مختلف علاقوں سے شہری بروغل کا رخ کرتے ہیں۔چترال کے سالانہ فیسٹیول اور تہواروں میں شامل بروغل فیسٹیول کو بہترین انداز میں منایا جاتا ہے۔دشوار گزار اور ایڈونچر سے بھرپور اس وادی کی خوبصورتی بہت زیادہ ہے۔

broghil boroghol broghail festival chitral upper
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39551

چترال کے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا عمل تیز کیا جائے۔۔وزیراعلیٰ

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اپر اور لوئر چترال کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے ان اضلاع کے متاثرہ دیہاتوں میں امدادی کارروائیوں کا عمل تیز کیا جائے اور متاثرین کو امدادی سامان اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ گھروں کے مکینوں کے لئے عارضی رہائش کا بندوبست کیا جائے اور ان علاقوں میں سیلابی ریلوں سے منقطع رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔اُنہوںنے کہاہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کے ساتھ ہے ،اُنہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اُن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

قبائلی اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے 58 مختلف منصوبوں پر کام جاری


پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے 58 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ 645 کلومیٹر لمبی یہ سڑکیں 15 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے جبکہ قبائلی اضلاع کے باقی ماندہ علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام کے تحت موجودہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں متعدد منصوبے شامل کئے گئے ہیں جو پانچ ارب روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔ اسی طرح نئے مالی سال کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام میں قبائلی اضلاع میں رابطہ پلوں کے 12 منصوبے شامل کئے گئے ہیں جن کی تکمیل پر تقریبادو ارب روپے کی لاگت آئے گی۔


یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت قبائلی اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔اجلاس کو ضم شدہ اضلاع میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ سیکرٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات اعجاز حسین انصاری، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ کے علاوہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔


اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اضلاع میںسڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبوں میں ضلع باجوڑ کے سات، مہمند کے تین ، خیبر کے چھ، کرم کے چودہ ، اورکزئی کے سات، شمالی وزیرستان کے سات اور جنوبی وزیرستان کے دومنصوبوں کے علاوہ درہ آدم خیل کے تین ، وزیراور بیٹنی ایریاز کے تین اور درازندہ/ جندولہ کے پانچ منصوبے شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع کے جن علاقوںمیں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے ابھی تک شروع نہیں ہو ئے اُن علاقوں کے لئے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں اور طے شدہ فارمولے کے مطابق تمام اضلاع اور سب ڈویژنز میں سڑکوں کی تعمیر کے یکساں منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ضم شدہ اضلاع کی تیزر فتار ترقی کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس مقصد کیلئے موجودہ حکومت نہ صرف پرعزم ہے بلکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نتیجہ خیز اقدامات اُٹھا رہی ہے ، حکومت کے ان اقدامات کے نتیجے میں بہت جلد قبائلی اضلاع کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے گا اور وہ اپنی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قبائلی اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے نئے منصوبوں میں اس بات کا بھر پور خیال رکھا جائے کہ ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ آبادی کو فائدہ پہنچ سکے۔اُنہوںنے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے ان منصوبوں کے معیار اور مقدار پر سمجھوتہ کئے بغیر مقررہ مدت کے اندران کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام قبائلی اضلاع اور سب ڈویژنز کو یکساں بنیادوں پر ترقی دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی علاقے کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی جائے گی ۔
<><><><><><>        
<><><><><><><

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39537

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، زئیت کے مقام پرروڈ کھول دی گئی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے دیگر ضلعی انتظامی آفیسران اورلائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ اپر چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہون نے کوراغ اور ذئییت میں سیلاب کی وجہ سے بند شدہ رابطہ سڑکوں کو XEN سی،اینڈ،ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے زریعے ایمرجنسی بنیادوں پر جزوی طور پر بحال کرکے عام امدورفت کے لئے کھول دیئے۔

ڈی سی آفس سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے ریشن جاکر سیلاب متاثرین سے ملا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ریشن میں اپر اور لوور ڈسٹرکٹ کو ملانے والا رابطہ پل کو سیلاب بہاکے لے گیا ہے اور اس کی فوری بحالی کے لئے ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکومت اور آرمی کے ساتھ آئرن پل لگانے کے سلسلے میں مسلسل رابطے میں ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق بعد ازاں انہون نے متعلقہ تحصیلدار کو فوری طور پر متاثرہ گھروں کا وزٹ کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کیں تاکہ متاثریں کے ساتھ جلد از جلدمالی امداد کیا جاسکے اور ان تک ریلیف اور فوڈ آئٹمز پہنچایا جاسکے۔ انہون نے فوکس ہیومنیٹرین اسسٹنس کے زمےدران، ٹائیگر فورس کے جوانون اور بلخصوص الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو بحالی کے کاموں میں مدد کرنے پر ان کے خدمات کو سراہا۔ ابتدائی Assessment کے مطابق ریشن میں سیلاب کی وجہ سے کل 13 گھر کلی اور جزوی طور پر متاثر ہوچکے ہیں جس کی مذید تصدیق کے لئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے اہلکاراں موقع پر موجود ہیں اور نقصانات کا PDMA کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لےرہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اپر چترال مصیبت کی اس گھڑی میں اپر چترال کے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ ہے اور ان تک ہر ممکن سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔

DC upper chitral visit flood hit area 4
DC upper chitral visit flood hit area 3
DC upper chitral visit flood hit area 2
dc upper chitral visit floded area
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39525

ریشن میں سیلاب نے تباہی مچادی، پندرہ گھرمکمل،متعدد کوجذوی،فصلوں اورابپاشی وابنوشی کی اسکمیں متاثر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بدھ کی شام ڈیڑھ گھنٹے کی موسلادھار بارش کے نتیجے میں اپر اور لویر چترال میں متعدد دیہات میں تباہی مچ گئی اور درجنوں گھر سیلابی ریلے میں بہنے کے ساتھ ساتھ ریشن میں آرسی سی پل کے سیلاب میں بہہ جانے سے اپر چترال کا ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگئی جبکہ اسی گاؤں ایک مسجد شہید اور مقامی پن بجلی گھر سیلاب برد ہوگئے۔ریشن میں سیلاب کی اطلاع پہاڑی چراگاہ سے موبائل فون پر دئیے جانے پر لوگ پہاڑی پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے جبکہ پینے کے پانی کے پائپ لائن اور ابپاشی کے نہریں سیلاب برد ہونے سے زندگی بہت ہی مشکل ہوگئی ہے۔ علاقے کے متاثریں نے کہاکہ جمعرات کے صبح گاؤں کے لوگ پہاڑی سے نیچے اتر گئے مگر پانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کو شدید مشکل کا سامنا ہے جبکہ ابپاشی کے نہروں کے سیلاب برد ہونے سے ان کی چاؤل اور مکئی کی فصلیں، سبزیاں اور انگور، سیب، ناشپاتی اور آڑو پر مشتمل میوہ جات بھی تباہ ہوں گے۔ گاؤں کے نوآبادیاتی علاقہ نیواروغ میں 3200فٹ لمبی سائفن ایرگیشن کا نظام بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بتایاکہ جمعرات کے سہ پہر تک ریشن میں دونوں طرف سے پینے کا پانی پہنچادیا گیا ہے اور متاثرہ گھرانوں کے لئے راشن کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی سروے کے مطابق 15گھر مکمل طو ر پر 12 گھر جزوی طور پر متاثر ہوگئے ہیں لیکن چھ سو کے لگ بھگ پینے کے پانی لحاظ سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریشن ندی کے اوپر عارضی پیدل الخدمت فاونڈیشن کی مدد سے بنائی گئی ہے جس سے لوگ آر پار جانا شروع کردیا ہے جن میں کئی سیاح بھی شامل تھے۔

گاؤں والوں کا کہنا تھاکہ سب سے پہلے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار گاؤں میں پہنچ کر پیدل پل کی تعمیر سمیت ریلیف کا کام شروع کردیا تھا۔

دریں اثناء گزشتہ شام موسلا دھار بارش سے نصرگول آبی نالے میں آنے والی طغیانی کے باعث دو نہروں کے علاؤہ بونی مستوج روڈ نصرگول کے مقام پر ڈیمیج ہوگیا جس کی وجہ سے ڑاسپور، مستوج اور یارخون بروغل کا زمینی راستہ ضلع کے دوسرے حصوں سے یکسر منقطع ہوکے رہ گیا ہے۔ اسی طرح بونی گول میں بھی بارشوں کی وجہ سے شدید طغیانی آئی جس کی وجہ سے نہریں تباہ ہوچکی ہے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔سیلابی ریلے زئیت، کوراغ،چرون، بونی، اوی اور سنوغر سے بھی گزرگئے مگر آبادی کونقصان پہنچانے کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی۔ اُدھر لویر چترال میں گولین وادی میں بھی سیلاب آنے سے چاروں پل دوبارہ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے وادی موٹر گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ہے جبکہ واپڈا کا بجلی گھر کی انٹیک بھی سیلاب سے متاثر ہونے پر بجلی گھر کو بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جولائی کی 13تاریخ کو گلیشیائی سیلاب سے گولین گول میں تباہی مچ گئی تھی اور چند دن پہلے ہی پلوں، سڑکوں اور بجلی گھر کی بحالی ہوئی تھی۔

Reshun upper chitral flood pics 2
Reshun upper chitral flood pics 3
Reshun upper chitral flood pics 4
Reshun upper chitral flood pics 5
Reshun upper chitral flood pics 6
Reshun upper chitral flood pics 7
Reshun upper chitral flood pics 8
Reshun upper chitral flood pics 9
Reshun upper chitral flood pics 1
Reshun flood damages 2020 1
Reshun flood damages 2020 14
Reshun flood damages 2020 10
Reshun flood damages 2020 9
Reshun flood damages 2020 8
Reshun flood damages 2020 7
Reshun flood damages 2020 6
Reshun flood damages 2020 4
Reshun flood damages 2020 3
Zait chitral flood damages 2
Zait chitral flood damages 4
Zait chitral flood damages 5
Zait chitral flood damages 1
reshun flood damages houses
reshun flood pics
reshun flood and alkhidmat volunteers
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39497

نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ “خاتم النبین”کے الفاظ لکھنےاورپڑھنے سے متعلق قرارداد منظور

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا نے نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ “خاتم النبین”کے الفاظ لکھنے اور پڑھنے سے متعلق ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔یہ قرارداد محمود جان ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی اوراراکین صوبائی اسمبلی عنایت اللہ، صاحبزادہ ثناء اللہ، وقار احمد خان، مس نگہت یاسمین اورکزئی، مس ریحانہ اسماعیل، مس نعیمہ کشور خان، مس حمیرا خاتون اور مس صوبیہ شاہد نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ:۔


“چونکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آئین پاکستان میں بھی مسلمان کی تعریف یہ کی گئی کہ جونبی آخرا لزمان حضرت محمدﷺ کو آخری نبی اور رسول مانتا ہو۔ لہذا یہ اسمبلی صوبائی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ یہ لازمی قرار دے کہ نبی کریمﷺ کے نام کے ساتھ خاتم النبین کا لفظ تمام سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں استعمال کرنا لازمی قرار دے تاکہ اس حوالے سے تمام سازشیں ختم ہوں اور ختم نبوتﷺ کا مسئلہ حکومت کی سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں مستقل طور پرحل ہو جائے”۔
محکمہ اوقاف،حج و مذہبی اور اقلیتی امور نے تمام انتظامی سیکرٹریز، آئی جی پی خیبر پختونخوا تمام ملحقہ محکموں کے سربراہان صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اورتمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ قرارداد پر قانون کے تحت فوری ضروری اقدامات کریں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39487

چترال میں موسلادھار بارش اور سیلاب، ریشن پل سیلاب برد، رابطہ منقطع

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بدھ کی شام ساڑھے آٹھ بجے ریشن اور زئیت کے بالائی پہاڑوں پر مسلادھار بارش کے نتیجے میں خوفناک سیلاب آیا ۔
مسلادھار بارش کا سلسلہ دو گھنٹوں تک جاری رہا ۔ جس کے نتیجے میں ریشن کا پورا گاوں سیلاب کی زد میں آیا ۔ اور ریشن آر سی سی پل بھی سیلاب برد برد ہو گیا ۔ پل سیلاب برد ہونے سے بونی ،مستوج ، تورکہو ، موڑکہو اور بروغل و گلگت سے چترال رابطہ منقطع ہو چکا ہے ۔ اور کئی مسافر راستے میں پھنس کر رہ گئے ہیں
سیلاب کی وجہ سے ریشن میں بجلی کا بریک ڈاون ہوا جس سے تمام شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ اس بنا پر سیلاب کے صحیح صورت حال اور نقصانات کے بارے میں معلومات کے حصول میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
علاقے میں ایمرجنسی کی صورت حال اورخوف کا ماحول ہے ۔اور لوگ جانی نقصانات کے خطرے کے پیش نظر اپنے سامان گھروں میں چھوڑ کر اور مال مویشی لے کر
محفوظ مقامات میں رشتے داروں کے گھروں اور قریبی پہاڑیوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔علاقہ بجلی منقطع ہونےکے باعث تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ اور نقل مکانی کرنے والے لوگ پریشانی کے عالم میں ہیں ۔ کیونکہ بارش کا سلسلہ رکا نہیں ہے ۔
اپر چترال فلڈ کنٹرول روم کی طرف سے ریشن پل کے نقصان کی تصدیق ہوئی ہے ۔تاہم انہوں نے سیلاب سے گھروں کے نقصانات کی تصدیق نہیں کی ۔ انہوں نے بتایا ۔
کہ ریشن کے علاوہ قریبی گاوں زئیت اور بالائی بریپ میں بھی سیلاب آیاہے ۔ جس کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور سیب کے باغات کو زبردست نقصان پہنچا ہے ۔ اسی طرح ریشن سیلاب میں بھی بہت زیادہ نقصانات ہوئے ہیں ۔ لیکن اندھیرے کی وجہ سے تمام لوگ بھاگ چکے ہیں ۔ اور سیلاب کے شور سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں کی طرف نہیں جارہے ۔ اس لئے نقصانات کا صحیح اندازہ دن کی روشنی میں ہی کیا جا سکتا ہے ۔ امسال 2015 کی طرح سیلاب سے پورا چترال مشکلات کا شکار ہے ۔ اور چترال کے مختلف مقامات پر مسلادھار بارش اور ماحولیاتی حدت کے نتیجےمیں گلئشیر کے پگھلاو میں اضافہ و گلئشیر پھٹ جانے کی وجہ سے مسلسل سیلاب آرہے ہیں ۔اور علاقہ آفات کی آمجگاہ بنا ہوا ہے۔ اور ایک ہفتے کے اندر کم و بیش دس مقامات میں سیلاب آئے ہیں ۔ یکے بعد دیگرے سیلاب سے زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ چترال کا رومانوی گاوں ریشن 2015 میں سیلاب سے بری طرح تباہ ہوا تھا ۔ اس سیلاب نے اپر چترال کےمعروف ریشن بجلی گھر کوبھی ملیامیٹ کرکے رکھ دیاتھا ۔ جس کی بحالی تاحال نہ ہو سکی ہے ۔ اب حالیہ سیلاب سے علاقے میں مزید تباہی آگئی ہے ۔ نو زائیدہ اپر چترال ضلع کی انتظامیہ کو قدرتی آفات سے نمٹنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کیونکہ حکومت کی طرف سے وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ جبکہ قدرتی آفات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔

FB IMG 1598465197037
FB IMG 1598465203533
FB IMG 1598465209132
FB IMG 1598513961859
Reshun Bridge
IMG 20200827 WA0019

FB IMG 1598494586737
FB IMG 1598494615688
FB IMG 1598513968159
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39476

چترال کے گنجان علاقہ زرگراندہ میں آتشزدگی،چارگھروں کو نقصان ,ریسکیوٹیم کی بروقت کاروائی کوسراہا گیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر کے اندرونی اور گنجان علاقہ زرگراندہ میں آتشزدگی سے چار گھروں کو جزوی نقصان ہوا جبکہ ریسکیو 1122اور ٹی ایم اے چترال کی فائر بریگیڈ عملے کی ڈھائی گھنٹوں کی جدوجہد سے آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے جوکہ مزید گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں اداروں کے جوانوں سے انتہائی جانفشانی سے کام کیااور مزید گھروں کو آگ کے شعلوں سے محفوظ رکھا جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھی اس کی زد میں تھا۔ آتشزدگی کی وجہ ا بتدائی طور پر بجلی کی شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ اوربھوسہ سٹور میں آگ بھڑک اُٹھی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی تھی کہ ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گئی ہے۔

zargrandeh atashzadgi chitral6
zargrandeh atashzadgi chitral
zargrandeh atashzadgi chitral8
zargrandeh atashzadgi chitral9
zargrandeh atashzadgi chitral21
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39462

پی ڈی ڈبلیو پی نے چترال بالامیں ریسکیو1122کے قیام سمیت ۲۱منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹیPDWPخیبر پختونخوا نے 19970.361ملین روپے لاگت کے 21پراجیکٹس کی منظوری دے دی۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا شکیل قادر خان کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے ممبران اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں بشمول زراعت، جنگلات، کثیر شعبہ جاتی ترقی، ریلیف اور بحالی، پانی، داخلہ، سڑکوں، صحت، اوقاف، بورڈ آف ریونیو اور شہری ترقی کے شعبوں کے 24پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21پراجیکٹس کی منظوریاں دی گئیں۔ جبکہ تین پراجیکٹس کو موٗخر کر کے اصلاح کیلئے متعلقہ محکموں کو واپس بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق زرعی شعبے میں ضم اضلاع میں لائیو سٹاک کی ترقی کے مربوط پراجیکٹ کی منظوری دی گئی جبکہ کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا میں یو این ڈی پی کی امداد سےSDGSیونٹ، خیبر پختونخوا میں مانیٹرنگ اینڈ ایولوایشن سسٹم کی اضلاع میں توسیع، تیزتر ترقی کے یونٹAIPکے قیام اور اس کو چالو کرنا اور اضلاع کی ترقی اور خوبصورتی کی سکیمیں شامل ہیں۔ریلیف وبحالی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں خیبر پختونخوا کے اضلاع ٹانک، چترال بالا، کوہستان بالا، کولائی پالس،بٹگرام اور تورغر میں ایمرجنسی ریسکیو سروس(ریسکیو1122)کے قیام کی منظوری اور داخلہ کے شعبے میں ضلع خیبر میں نادرا اور ایف آئی اے کے ذریعے طورخم بارڈر کی24/7 فعالیت کیلئے سٹاپ گیپ انتظامات کی منظوری دی گئی۔اس طرح صحت کے شعبے میں پرانے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی فیز۱ کی دوبارہ تعمیر اور ضلع صوابی میں گجو خان میڈیکل کالج تدریسی مقاصد کیلئے اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی درجہ بلندی کی منظوری شامل ہے۔اسی طرح اوقاف کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں اضاخیل بالا ضلع نوشہرہ میں دارلعلوم اسلامیہ میں ہال اور لائبریری سمیت 60عدد کلاس رومز کی فزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر شامل ہیں۔جبکہ بورڈ آف ریونیو کے شعبے میں خیبر پختونخوا (فیز۱،سات اضلاع) میں 18اضلاع کی اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور شہری ترقی کے شعبے میں پشاور کی خوبصورتی (فیزii) کی منظوریاں شامل ہے۔ اسی طرح سڑکوں کے شعبے میں منظورکردہ منصوبوں میں مختلف سڑکوں کے منصوبوں کی فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن تورغر سے ضلع بونیرتک 25کلومیٹر تک بین الاضلاعی سڑک کی تعمیر اور صوبائی ہائی وے درانگ سیکشنتاجہ زئی،لکی درنگ 40کلومیٹر کو دو رویہ کرنے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی انجنیئرنگ ڈیزائن کیلئے پی سی IIسوات ایکسپریس وے کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور تیمر گرہ بائی پاس سے کنڈ رومنڈہ روڈ دریائے پنجکوڑہ دیر پائیں میں دریائے پنجکوڑہ پر آر سی سی پل کی تعمیر کی منظوریاں شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39460

دو روزہ بروغل فیسٹول کو شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نئے کہا ہے کہ 5 ستمبر سے دو روزہ بروغل فیسٹول کو شایان سان طریقے سے منایا جائے گا یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترمیں دو روزہ بروغل فیسٹول منانے کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جبکہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران، ضلعی محکموں کے افسران، مالیاتی اداروں کے منیجرز اور محتلفNGOs کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اس ایونٹ کو بھرپور طریقے سے منانے اور ان کے لئے بروقت انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے تمام شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس ایونٹ کو بہتر طریقے سے منانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کواپنے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

dc upper chitral shah saood meeting on broghil festival1
broghil boroghol broghail festival chitral upper
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39456

لوٹکوہ کے سینئر رہنماؤں کا پی ٹی آئی کی موجودہ ضلعی کابینہ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی ٹی آئی کے لوٹ کوہ، کریم آباد اور ارکاری سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنان کا اجلاس پارٹی کے لیڈر شہزادہ امان الرحمن کے ساتھ پارٹی کے مختلف امور کے حوالے سے منعقدہوا جس میں سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین کے علاوہ اسرار الدین رومی اور میر عجب شاہ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر کریم اباد, شغور اور گرم چشمہ کے مختلف سینر پارٹی ورکروں سے ٹیلی فونک مشاورت بھی ہوئی اور اس بات پر شدید تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ایک نظریاتی اور میرٹ پر یقین رکھنے والی پارٹی ہونے کے باوجود چترال میں ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور حالیہ ڈسٹرکٹ کابینہ سازی میں جس طرح لٹکوہ کو نظرانداز کیا گیا وہ ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہے۔ اجلاس میں تینوں یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ورکروں سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان یونین کونسلوں میں پارٹی ورکرز موجودہ ڈسٹرکٹ کابینہ سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں کیونکہ اسی کابینہ کے صدر اور سیکرٹری سات مہینہ گزرنے کے باوجود نہ اپنے ناراض ساتھیوں کو منانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور نہ ہی تحصیل اور یو سی سیٹ اپ بنانے کا ان کو خیال آگیا ہے جوکہ ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایسی کابینہ کے ساتھ اب آگے کام کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی یہ فیصلہ کیا گیا کہ10محرم الحرام کے بعد تینوں یونین کونسلوں میں ورکرز کنونشن منعقد کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

pti lotkoh workers ijlas 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39450

صارف عدالت نے چترال میں غیر معیاری، مضر صحت چپس اور کولڈ ڈرنکس پر پابندی عائد کردی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے مختلف بازاروں میں غیر معیاری اور مضرصحت چپس اور کولڈ ڈرنکس کے خلاف تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال بازار کے دوکانداروں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کنزیومر کورٹ چترال سے ان غیر معیاری چپسوں پر پابندی عائد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔تجار یونین کے صدر شبیر احمد نے چترال میں موجود غیر معیاری چپس اور کولڈ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں کے خلاف 15 اگست کو شکایت جمع کی جس پر کنزیومر کورٹ کی جانب سے کمپنی مالکان سے رابطہ کیا گیا مگر ان کمپنیوں مالکان حکومت پاکستان کے کسی منظور شدہ لیبارٹری ٹسٹ رپورٹ وغیر ہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔کیزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیانئے میں کہا کیا گیا ہے کہ مکمل جانج پڑتال اور لیبارٹری ٹسٹ کے بغیر کوئی بھی غیر معیاری چپس یا کولڈ ڈرنکس چترال لانا ایک جرم عوام دشمنی اور بچوں کی صحت کے ساتھ کھیلوال تصور کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اپر لوئر دونوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ غیر معیاری ناقص مضر صحت پراڈکٹس بنانے والی کمپنیوں کے اشیاء کی چترال داخلے پر پابندی لگائی جائے۔اور پہلے سے موجود چپس کولڈ ڈرنکس فلفور تلف کیا جائے۔لواری ٹنل میں موجود زمہ دار افراد کو بھی آگاہ کیا جائے کہ ان مضر صحت اشیاء کی مکمل جانج پڑتال میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔دوکاندار حضرات کو بھی آگاہ کیاگیا ہے کہ مضر صحت اشیاء کی خریدو فروخت ترک کرکے صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے۔یاد رہے کہ ان غیر معیاری چپسس کی وجہ سے چترال کے غریب دوکانداروں کو روزانہ جرمانہ کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب دوکانداروں کافی نقصان اٹھانا پڑتا تھا۔

dc letter against chips
shabir chitral bazar solarization 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39447

چترال میں کرائم کے حوالے ڈی پی او کے زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کا اجلاس

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) DPOآفس لوئر چترال میں کرائم کے حوالے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جملہ ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز و انوسٹی گیشن افسران اور محرران نے شرکت کی۔
میٹنگ کی صدارت DPO لوئر چترال عبد الحی خان (PSP) نے کی، جس میں علاقہ میں کرائم کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی، DPOچترال نے تمام ایس ایچ اوزسے علاقے کو درپیش مسائل سے خو د کو آگاہ کیا۔ ایس ایچ اوزنے کرائم کے حوالے سے اپنے اپنے رپورٹس پیش کئے، منشیات کے خلاف کاروائی، مفروران کی گرفتاری کا جائزہ لیاگیا۔
DPOچترال نے افسران سے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے اور ہمارے لئے سب سے اہم مظلوم ہے اور ان کی رپورٹوں پر داد رسی اور ملزمان کو شواہد کے ساتھ عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ کارکردگی دیکھانے والے ایس ایچ اوزکی داد رسی کی گئی۔ اس طرح سستی دیکھانے والے ایس ایچ اوزکو وارننگ دی گئی۔ جرائم کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کئے گئے اور کہا کہ عوام کی سہولیات کو پیش نظررکھتے ہوئے تما م افسران اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تاہم چترال پولیس کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیتے ہوئے DPOلوئر چترال نے مذید اس میں نکھار لانے کی ترغیب دی اور معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی ہدایت کی۔

dpo chitral crime meeting 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39440

تریچ میر ڈرائیورز یونین نے عبوری کابینہ کا اعلان کردیا، حاجی محمد یوسف مرکزی صدر مقرر

چترال (نمائندہ چترال ٹٓائمز) تریچ میر ڈرائیورز یونین ضلع لویر چترال کے جنرل سیکرٹری انیس الدین نے یونین کی عبوری کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے حاجی محمد یوسف کو مرکزی صدر، میر عجم خان کو تحصیل لوٹ کوہ اور ممتاز علی خان کو دروش تحصیل کو صدر مقرر کردیا ہے جوکہ تین ماہ کے اندر الیکشن منعقد کریں گے۔ عبوری کابینہ کے ارکان حاجی یوسف، ممتاز علی خان اور میر عجم کی معیت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ کی مدت 10اکتوبر کو ختم ہورہی ہے اور یونین کے آئین کے مطابق تین ماہ قبل عبوری کابینہ تشکیل دی جاتی ہے جوکہ اس عبوری دور میں یونین کے انتظامات چلاتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ ڈرائیور برادری سے متعلق تمام امور کے بارے میں آئندہ کے لئے اس کابینہ کے ساتھ رابطہ کرے جوکہ ڈرائیوروں کا نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر میں تحصیل میونسپل کمیٹی کا ایک ہی منظور شدہ اڈہ ہے جس کے بغیر بھی غیر قانونی اڈے قائم ہیں اور ان غیرقانو نی اڈہ کے مالکان نے حکومتی شیڈول ریٹ سے ذیادہ کرائے بٹور کر عوام پر بھی بوجھ ڈال رہے ہیں لیکن انتظامیہ اس بارے میں اب تک خاموش ہے۔ انہوں نے غیر قانونی اڈوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈرائیور رہنما انیس الدین نے کہاچترال پہاڑی علاقہ ہے جوکہ سال میں چار مہینے برف اور کیچڑ سے ڈھکی رہتی ہے اور یہاں رکشے نہیں چل سکتے لیکن بعض افراد نے رکشا سروس شروع کردیا ہے جس سے ٹیکسی مالکان بے روزگار ہوگئے ہیں اس لئے رکشا سروس کو بھی فوری طور پر بند کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن 2018ء میں ڈرائیور برادری نے الیکشن ڈیوٹی سرانجام دی تھی لیکن ابھی تک ان کے معاوضے نہیں ملے ہیں جوکہ28لاکھ روپے بنتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ معاوضے ادا نہ ہوئے تو ڈرائیور اگلے الیکشن میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے اور قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چترال سے اپر دیر اور چترال سے مستوج گاؤں کا فاصلہ برابر یعنی 110کلومیٹر ہے لیکن چترال سے دیر کرایہ 1000روپے اور چترال سے مستوج 550روپے ہے جوکہ اس علاقے کی غریب ڈرائیوروں پر ظلم ہے اور اس کرائے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پشاور میں بھی چترال کی غیر قانو نی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39435

مستوج کے عوام کا اپنی مدد آپ کے تحت کام دراصل حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔۔۔ رضیت باللہ


دروش(چترال ٹائمز رپورٹ )مرکزی نائب امیر ھدیتہ الھادی پاکستان رضیت باللہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مستوج کے عوام کا رضا کارانہ طور اپنے روڈوں کو بنانا ایک ذندہ اور پائندہ قوم کی علامت ہے اس جذبے نے پورے پاکستان کیلئے مثال قائم کرنے کیساتھ ساتھ تمام چترالیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ مگر افسوس کے مرکزی و صوبای حکومتوں کے ساتھ ساتھ منتخب اور غیر منتخب عوامی نمایندوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ تاہم  اس اقدام نے جہاں نظام کو ننگا کردیا ہے  وہاں حکومت کے منہ پر طمانچہ رسید کیاہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39431

کالاش ویلی رمبور میں موسلادھاربارش کے نتیجے میں سیلاب،دس گھروں اورفصلوں کو نقصان پہنچا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے سے گھروں ، ہوٹل ، دکانات ، سکول ، کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ۔ منگل کی سہ پہر اچانک کلاش ویلی رمبور میں مسلادھار بارش ہوئی ۔ اور برساتی نالوں میں سیلاب آیا ۔ جس کی وجہ رمبور کے گاوں بڑانکورو، کلاشگرام کے دس گھروں کو نقصان پہنچا ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر دکانیں سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل سیف اللہ کالاش کا ہوٹل اور قریبی مکانات متاثر ہوئے . جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول کودوسری مرتبہ سیلاب سے نقصان پہنچا ۔ کلاش گرام گاوں میں سیلاب گھروں میں داخل ہوا ۔ اور گھروں و سامان کو نقصان پہنچا ۔ تاہم لوگ معجزانہ طور پر جان بچانے میں کامیاب ہوئے ۔ سیلاب سے بڑانکورو کے مقام پر سڑک بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے شیخاندہ روڈ فی الحال بند ہو چکا ہے ۔ جبکہ ایون کے دونوں بجلی گھرکی بجلی بند کئے گئے ہیں ۔ اور پورا ایون اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ۔ انتظامیہ کی طرف ابتدائی معلومات کے مطابق چار گھروں دو ہوٹلز اور روڈ کو مختلف مقامات پر نقصان پہنچا ہے ۔ اور متاثرین کو فوری طور پر ٹینٹ فراہم کئے گئے ہیں ۔ تاہم نقصانات کی تفصیل بدھ کے روز تیار کی جائے گی ۔ متاثرین فوری طور پر امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39423

وادی کالاش میں سیاحت کے فروغ اور سڑکوں کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیر زادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا کیلاش قبیلے سے ہی معاون خصوصی برائے اقلیتی امور کاچننا پاکستان میں اقلیتوں کے بہتر مستقبل اور تحفظ کا منہ بولتاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کیلاش ثقافت کو ترقی دینے کیلئے نہایت دلچسپی لیتے ہیں. صوبائی حکومت نے کیلاش قبرستان اور دیگر مذہبی جگہوں کیلئے پچھلے سال چھ کروڑ روپے دئے تھے جبکہ اس بار وزیراعلی نے چار کروڑ ستر لاکھ روپے کا گرانٹ بھی دیا ہے۔ اسی طرح کیلاش کے مذہبی رہنماء قاضیوں کی تعداد بھی 74 تک بڑھائی جن کو مالی امداد اور نوجوانوں کے لیے میریج گرانٹ بھی منظور کی ہوئی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت نے بیواؤں کیلئے بھی فنڈمختص کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کیلاش قبیلے کے سالانہ مذہبی تہوار اوچال کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ تہوار کو دیکھنے کیلئے نہ صرف کثیر تعداد میں ملک کے تمام شہروں سے سیاح آئے تھے بلکہ اس دفعہ کافی تعداد میں اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی اس تہوار سے لطف اندوز ہوئے۔ کیلاش لوگوں کا سالانہ تہوار اوچال وادی رمبور میں شرو ع ہوا۔ میلے کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پارلیمنٹرین بھی وزیر زادہ کی دعوت پر چترال آئے تھے جن میں صوبائی وزیر برائے لیبر و کلچر شوکت یوسفزئی، معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی، معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات تاج محمد خان ترند، میاں شراف خان رکن صوبائی اسمبلی کالام، دیگر افسران کے علاوہ سکھ، ہندو، اور بھائی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وادی کیلاش کی ترقی اور دیگر انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر سڑکوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی مکمل ہے جس پر بہت جلد سول ورک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے باقاعدہ طور پر وادی کیلاش روڈ کا ٹینڈر بھی کروایا ہے جبکہ دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سڑک پر عملی کام شروع کرنے کے لئے اسے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی چترال کیلئے بہت خدمات ہیں جن میں ضلع اپر چترال کا وجود میں آنا نہایت بڑا اور مثبت قدم ہے۔ پاکستان سیاحت کیلئے نہایت موزوں ملک ہے جبکہ وادی کیلاش میں سیاحت کیلئے کافی مواقع موجود ہیں۔ وزیر زادہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے صوبے میں سیاحوں کی آمد پر NOC کا شرط بھی ختم کیا اور اب ٹوارزم پولیس بھی بھرتی کئے جارہے ہیں جس سے سیاحت کو مزید ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر فحر محسوس کرتا ہوں کہ میں پاکستانی ہوں اور میں کیلاشی ہوں۔ انہوں نے پڑوسی ملک ہندوستان کو بھی پیغام دیا کہ وہ اقلیتوں کی حقوق کی تحفظ پاکستان سے سیکھے۔ یہاں ہمارا تہوار منایا جارہاہے اور مسلمان آکر ہمیں مبارک باد بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کیلاش ثقافت کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں کابینہ میں بھی شامل کیا۔ صوبائی حکومت کیلاش میں دیگر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ یہاں کی تمام سڑکیں بھی بہت جلد تعمیر کرینگے۔ یہاں کے عوام بہت جلد مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیلاشی لوگ جلد محسوس کرینگے کہ ہماری حکومت کیلاش وادی کی ترقی کیلئے کیا کچھ کررہی ہے۔ ملک کی دیگر ترقی یافتہ علاقوں کی طرح کیلاش بھی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39419

دروش میں چاقو زنی کا واقعہ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کوقتل کردیا۔پولیس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال کے دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں سویر کے مقام پر چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔ چترال پولیس کے مطابق سویر گاؤں کا باشندہ سید حکیم نے پولیس اسٹیشن دروش میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ ان کے چھوٹا بیٹا محمد جنید خان (عمر 22سال)نے گھریلو نوعیت کی تنازعے پر غصے کے عالم میں ان کے بڑے بیٹے سرور خان (عمر 24سال) پر حملہ کیا جس سے وہ لہولہان ہوگئے اور فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش پہنچادئیے گئے جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کردیا گیا ہے۔ دو حقیقی بھائیوں کے درمیان چاقو زنی کا گزشتہ ایک ماہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ بتایا جاتا ہے جبکہ اس سے پہلے چترال کے تاریخی گاؤں مروئے میں بھی اس نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39414

اپر چترال کے عوام کا جذبہ والنٹیئریزم اپنی مثال آپ ہے۔۔۔عبد الطیف

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) اپر چترال کے عوام کا رضاکارانہ جذبہ (Voluntarism)اپنی مثال آپ ہے لیکن بعض افراد ان جذبات کا استحصال کرنے کی کو شش کررہے ہیں جب بھی کسی مسئلے کو مستقل بنیا دوں پر حل کرنے کا عمل شروع ہو تا ہے ایک خا ص طبقہ لو گوں کے جذ بات سے کھیلنا شروع کر دیتا ہے چترال بو نی مستوج روڈ کے حوا لے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے کو ششیں اور دلچسپی خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیا لات کا اظہا ر پا کستان تحریک انصاف چترال کے سینئیر رہنما عبداللطیف نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے مستوج کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت مستوج روڈ پر کام کر رہے ہیں اگر چہ عوام کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے اور ما ضی میں بھی اس جذبے کا شاندار مظا ہرہ دیکھا جا چکا ہے خصو صاً ہز ہا ئنس آغا خان کے دورہ چترال کے مو قع پر یہ جذبہ اپنی عروج پر تھا اور ایما م صاحب کے دیدار کے لئے آنے والے معتقدین کے لئے رضا کاروں نے اپر چترال کی تمام رابطہ سڑ کو ں کی بحا لی کا کام کیا تھا لیکن اس مر تبہ اس جذبے کا استحصال کیا جا رہا ہے عوام اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات ہر ایک کو معلوم ہو چکی ہے کہ چترال بونی مستوج روڈ کے لئے وفاقی بجٹ میں 15ارب 75کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی جا چکی ہے لیکن چونکہ یہ روڈ صو بائی حکومت کے محکمہ سی این ڈبلیو کی زیر انتظام تھی اس لئے اس پر کام شروع ہونے سے پہلے اسے وفاقی حکومت اور این ایچ اے کے حوالے کرنا ایک نا گزیر قانونی عمل تھا جسے مکمل کئے بغیر اس روڈ پر این ایچ اے کام شروع نہیں کر سکتی تھی اس حوالے سے 12مارچ 2019کو صو بائی کا بینہ نے مذکورہ روڈ کی فیڈ رلائزیشن کی منظوری دی جس کے بعد نومبر 2019میں این ایچ اے بورڈ نے اس کی توثیق کے بعد وفاقی کا بینہ کو منظور ی کے لئے پیش کر دی جس پر وفاقی کا بینہ نے 6مئی 2020کو روڈ وفاق کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی اب ہینڈ نگ اینڈ ٹیکنگ کاآخری مر حلہ رہ گیا ہے جو جلدہی مکمل ہو گا اس کے بعد اس روڈ کی مرمت شروع ہو جائے گی اور ساتھ ہی اس کشادگی اور پختہ کرنے کے لئے ٹنڈرنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ اس لئے مستوج کے عوام اگر چہ مسائل کا شکار ہیں اور ما ضی کی حکومتوں نے کا غذی منصو بوں کے زریعے ان کے حقوق پر جو ڈاکہ ڈالا تھا اس کی وجہ سے ما یو سی کا شکار ہیں لیکن عمران خان اور محمود خان کی قیا دت میں وفاقی اور صو بائی حکومتیں اپر چترال کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور انشاء بہت جلد ہی ان کی ما یو سیوں کا مکمل ازالہ کیا جائے گا انہوں نے صو بائی وزیر اعلیٰ محمود خان کو اس حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال کے دورے میں صو بائی وزیر اعلیٰ نے چترال کے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کے نما ئندے کے طور پر ان کی خد مت کریں گے اپنا وہ وعدہ چترال کی ترقی کے لئے عملی اقدامات کے ذریعے پورا کر دیا انہوں نے اقلیتی امور کے معاون خصو صی وزیر زادہ کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی خد مت کے ذریعے ان نام نہاد منتخب نمائندوں کی نا اہلی کا پر دہ چاک کر دیا جنہوں نے لو گوں کے مذہبی جذبات کا استحصال کر کے ان کے ووٹ لیکر گزشتہ دو سالوں سے خواب خر گوش میں ہیں۔ انہوں نے عوام مستوج سے اپیل کی کہ صو بائی اور وفاقی حکومت آپ کے تکا لیف سے با خبر ہے اور اس کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اس لئے ان لو گوں کے باتوں پر کان نہ دھریں جو سیا سی مقا صد کے لئے عوام کے جذ بات سے کھیل رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39409

پاک آرمی کے پنشنروں کیلئے چترال میں قائم ڈسپنسری کو بحال رکھا جائے۔۔ایکس سروس مین

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پاک آرمی کے ایکس سروس مین ایسوسی ایشن چترال کے رہنما صوبیدار میجر (ر) سید محمد شاہ، صفت زرین، سردار نواز، سید اعظم، عبدالوحید، حبیب اللہ، تواکل خان اور دوسروں نے وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور کو ر کمانڈر 11کور پشاور سے اپیل کی ہے کہ پاک آرمی کے پنشنروں کے لئے گزشتہ سال چترال میں قائم شدہ ڈسپنسری کو بند کرنے کے احکامات واپس لے کر اسے بحال رکھا جائے تاکہ ہزاروں پنشنروں کے علاوہ شہداء کے لواحقین بنیادی علاج معالجے کی سہولت سے محروم نہ ہوں۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال ملک کا دورافتادہ اور پسماندہ ترین ضلع ہے جہاں وہ سہولیات میسر نہیں جوکہ دیگر حصوں میں دستیاب ہیں اور اس بنا پر پاک فوج کے پنشنروں کے لئے چترال میں گزشتہ سال ایک ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس سے ان کی بنیادی علاج معالجے کا مسئلہ حل ہوگیا تھا مگر ا ب اس کی بندش نے ہزاروں پنشنروں اور شہداء کے لواحقین کو مایوسی میں مبتلاکردیا ہے جن کے پاس علاج کے لئے کوئی متبادل سہولت بھی دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے علاوہ دوسرے فورسز کے پنشنرز کو ماہانہ میڈیکل الاؤنس ملتی ہے اور اب ہیلتھ کلینک کی بندش ان پر ظلم اوران کے ساتھ ناانصافی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ وزیر اعظم، آرمی چیف اور کور کمانڈر سے دادرسی کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈسپنسری کی بحالی کے بجائے انہیں میڈیکل الاؤنس کی فراہمی بھی منظور ہے جسے وہ اپنے علاج معالجے پر خرچ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی اپیل کی شنوائی نہ ہونے پر چترال کے تمام ایکس سروس مین اپنے بال بچوں کے ہمراہ تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں ہر ضلعے کی سطح پر پاک آرمی کے پنشنرز کو کلینک کی سہولت اور گلگت کے مقام پر ایک مکمل سی ایم ایچ ہسپتال بھی قائم ہے جس سے پنشنرز استفادہ کررہے ہیں۔

 پاک آرمی کے پنشنروں کیلئے چترال میں قائم ڈسپنسری کو بحال رکھا جائے۔۔ایکس سروس مین
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39401

شیشی کوہ کے اندھے قتل کے ملزمان کا سراغ لگانے پر پولیس کے تمام افسران کاشکریہ۔۔ممتازعلی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شیشی کوہ ٹینگیل کے معروف قتل کیس میں چترال پولیس کی تفتیشی ٹیم کی کامیابی اور اندھے قتل کے سراغ لگا کر قاتل کو عدالت کے کٹہرے میں لانے پر مقتول کے بھائی ممتاز علی شاہ، امجد علی شاہ اور دیگر رشتے دار جمیل احمد شاہ اور عمر فاروق نے ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ اور ڈی پی او لویر چترال سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چترال پریس کلب میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 28مئی 2020 کو ان کے بھائی شوکت علی شاہ لاپتہ ہو گئے تھے جس کی لاش اگلے دن ندی کے کنارے مل گئی جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کیس درج کرائی لیکن تفتیش میں دو ماہ تک کوئی کامیابی نہیں ملی جس پر انہیں شدید مایوسی ہوئی اور علاقے میں خوف وہراس بھی پھیل گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے درخواست پر ریجنل پولیس افیسرملاکنڈ ڈویژن نے جے آئی ٹی بنانے کاحکم دے دیا اور ڈی پی او چترال نے ایس ڈی پی او چترال ظفر خان کی سربراہی میں پھر سے تفتیش کا آغاز کیا اور دن رات کی محنت سے انہوں نے قاتل بھائیوں اکبر حسین ا ور محمد یوسف پسران لال زمان ساکن شیشی کوہ کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے اس کامیاب تفتیش پر ڈی پی او چترال عبدالحئی، ایس پی(انوسٹی گیشن) محمد خالد، ایس ڈی پی او چترال ظفرخان، تفتیشی انسپکٹر شاہ نادر اور سب انسپکٹر غفار شاہ سمیت جملہ تفتیشی عملے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ایک اندھے قتل کے معمے کا حل یقینی طور پر پولیس کیلئے کامیابی اور ہمارے لئے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر غفار شاہ کی انتھک اور پیشہ ورانہ بنیاد پر کوششوں کا خصوصی طور پر ذکر کیا جوکہ کیس کی کامیابی کا باعث بن گئی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39397

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائےمعدنیا ت عارف احمدزئی کا دورہ چترال

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی معدنیات، معدنی وسائل اور کان کنی سے متعلقہ امور کے حوالے سے چترال کا دورہ کیا انہوں نے چترال میں محکمہ معدنیات کے حکام سے ملاقات کی جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے معاون خصوصی کو چترال میں معدنیات و معدنی وسائل پر بریفنگ دی گئی۔معاون معدنیات عارف احمدزئی نے اس موقع پر خصوصی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ادوار کے برعکس معدنیات کے شعبے میں بہتری کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، دیگر شعبوں کی طرح یہاں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور رشوت جیسے ناسور کا قلع قمع کرنے کی غرض سے محکمہ معدنیات نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب کئی اہم امور طے کر لئے ہیں۔معاون وزیراعلیٰ عارف احمدزئی نے محکمہ معدنیات کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کنی سے وابستہ مزدوروں اور صنعت کاروں کو درپیش چیلنجز کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اس کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں معدنی وسائل سے صحیح معنوں میں فائدہ اٹھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جہاں کہیں معدنی وسائل ہیں وہاں سب سے پہلے مقامی لوگوں کو فوقیت دی جائے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمدزئی سے اس موقع پر چترال میں متحرک مائننگ ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا نے بھی شرکت کی۔ مائننگ ایسوسی ایشن کے اہلکاروں نے معاون خصوصی کو چترال میں مائننگ کے حوالے سے پائے جانے والے ایشوز سے آگاہ کیا۔معاون خصوصی عارف احمدزئی نے مائننگ ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاروں کے لئے سازگار ماحول بنانے کی خاطر اصلاحات کا عمل جاری رکھا ہوا ہے جس کے ثمرات بہت جلد نچلی سطح پر محسوس ہونا شروع ہو جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39383

اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعیت کے سابق ارکان وکارکنان پرمشتمل احباب کنونشن

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق ناظم اعلیٰ وقاص انجم جعفری نے کہا ہے کہ سید منور حسن پاکستان میں تحریک اسلامی کے لئے ایک اہم اثاثہ تھے جنہوں نے اپنی زندگی اسلام کی اشاعت اور سربلندی کے لئے وقف کردی تھی اور زندگی بھر کبھی اس راہ میں سمجھوتہ کرنا نہیں سیکھا اور حق بات کہنے اور حق پر قائم رہ کر وہ اس تحریک کی تاریخ میں امر ہوگئے اور اپنی اعلیٰ اوصاف اور کردار کی وجہ سے محبو ب لیڈر بن گئے تھے۔ اتوار کے روز مودودی اڈیٹوریم پولو گراونڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام جمعیت کے سابق ارکان وکارکنان پرمشتمل احباب کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو اللہ کے کلمے کو بلند کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں، وہ تاریخ میں زندہ وجاوید ہوجاتے ہیں اور منور حسن بھی ان میں سے ایک ہے جس کے کردار کی گواہی آج دنیابھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے اور تحریک اسلامی کے سپاہی دے رہے ہیں اور ان کی یاد میں کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سید مودودی کا اصل کارنامہ جماعت اسلامی کا قیام ہے جس نے ہمیشہ باطل کو للکار ا اور اجتماعیت کا ماڈل پیش کیا اور اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں ان پاک باز نوجوانوں کی تنظیم ہے جن کے ساتھ ملک وقوم کا شاندار مستقبل وابستہ ہے اور یہ قوم کو صالح قیادت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے ناظم اقبال الدین کے علاوہ امیر جماعت اسلامی ضلع لویر چترال مولانا جمشید احمد اور جمعیت کے سابقین میں مغفرت شاہ سابق ضلع ناظم، میر مخزن الدین، ہدایت اللہ، افتخار الدین، عنایت اللہ اسیر، شاہد انور انیس، فضل ربی جان، الحاج خورشید علی خان (سابق چیر مین ضلع کونسل) مولانا اسرار الدین الہلال ، معراج الدین اور دوسروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسلامی جمعیت کے حوالے سے اپنے تاثرات اور پرانی یادیں بیان کئے۔ کنونشن میں گزشتہ چھ دہائیوں میں ضلع بھر سے اسلامی جمعیت طلبہ کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ijt chitral program 3
ijt chitral program 4
ijt chitral program 5
ijt chitral program 15
ijt chitral program 1
ijt chitral program 8
ijt chitral program 7
ijt chitral program 6
ijt chitral program 11
ijt chitral program 1 1
ijt chitral program
ijt chitral program 11 conva
ijt chitral program 16
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39367

ایف ایل آئی کے زیر اہتمام یدعا زبان کے حوالے گرم چشمہ میں نشست

گرم چشمہ (چترال ٹائمز رپورٹ ) مختلف زبانوں پر ریسرچ کرنے والا معروف ادارہ ایف ایل اآئی کے افسران اور مختلف ترقیاتی اداروں سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کیساتھ یدغا زبان کی ترقی کے سلسلے میں علاوالدین حیدری کے دولت خانے میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوگٸی جسمیں علاقے سے یدغا زبان کے اسپیکر بزرگ اور نوجوان بھی موجود تھے یدغا زبان کی ترقی اور اسکو بحال رکھنے کیلیے علاقے کے لوگوں کو کسطرح لاٸحہ عمل بروۓ کار لایا جاۓ اور اسکے لیے نوجوانوں کو کسطرح کردار ادا کرنا چاہیے ان تمام باتوں کو مہمانوں نے انتہائی جامع انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیے اور FLI ادارے کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا اور اس سلسلے میں یدغا بولنے والے پڑھے لکھے نوجوانوں کو یدغا کی بورڈ اور حروف تہجی کیلیے باقاعدہ ٹریننگ بھی دیا جاٸیگا تاکہ آنے والے نسلوں کو اس زبان کو لکھنے پڑھنے اور بولنے کو آسانی ہوگیواضح رہے کہ FLI ادارے کیطرف سے یدغا زبان کی ترقی کیلیے اور اسکو معدومیت سے بچانے کیلیے کافی کام کیا گیا ہے سب سے پہلے یدغا زبان کے حروف تہجی کی کتاب اوریدغا لوک کہانیوں پر مشتمل کتاب اور سی ڈیز بناٸی گٸی اور مختلف وقتوں میں مختلف سکولوں میں باقاعدہ ورکشاپ بھی یا آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا اب FLI ادارہ یدغا زبان پر ڈکشنری اور موبائل ایپ بھی متعارف کررہا ہے جو  ان شاء اللہ عنقریب دستیاب ہونگے اور یدغا زبان کی ترقی کیلیے انتہائی  اہم کام ہوگا آخر میں میں اپنی اور دیگر یدغا اسپیکر کی جانب سے FLI کے معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرنے سے پہلے یدغا زبان کے بارے میں تھوڑی سی تعارف پیش کرنا چاہتا ہوں کہ یدغا زبان افغان صوبہ بدخشان کے علاقہ منجان سے پیر ناصر خسرو کے اپنے مریدوں کے ساتھ بولنے والی زبان ہے جو انہی کیذریعے گرم چشمہ میں اسکی آمد ہوگٸی یعنی پیر ناصر خسروؒ کے ساتھ انکے جان نثار  اور خدمتگذار مرید بھی جب اس علاقہ میں تشریف لاۓ تو انکے ساتھ یہ زبان بھی یہاں کے لوگوں تک پہنچ گیا اور یہ زبان بربنو  ژیتور پوستکی سے لیکر گبور میردین تک لوگوں کی بولی بن گٸی مگر پچھلے بیس سے تیس سالوں کے اندر چند گاوں سے یہ زبان بالکل ختم ہوگٸی یعنی بربنو، پوستکی اور ژیتور اس زبان سے محروم ہوگیے ہیں حالآنکہ پیر کے وہی جان نثار خادم کے آولاد بھی ان علاقوں میں مقیم ہیں جو کہ درویش قوم کے نام سے مشہور ہیں اب یہ زبان چند گاوں میں صرف% 50 کے حساب سے بولی جاتی ھے جنکے نام یہ ہیں روٸی،  گفتی، اوغوتی،بیرزین،گوہیک،سپوحت قابل ذکر ہیں اور اس زبان کی معدومیت کی اصل وجہ اپنے گھروں میں اپنی اولاد کے ساتھ یدغا کے بجاۓ کھوار زبان کی بولی میں بات کرنا ہے بہرحال اب FLI ادارے سے اور علاقے کے چند نوجوانوں سے امیدیں وابستہ ہیں کہ یدغا زبان کی ترقی کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے میں اگلی پوسٹ میں  ان شاء اللہ ان نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کرونگا جو پس پردہ رہ کر بھی اپنی زبان کی ترقی کیلیے کام کرتے ہیں 

fli yadgha program 1 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39352

صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، عارف احمد زئی ، تاج محمد ترند ودیگر کا کالاش فیسٹول اوچال میں شرکت

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی وزیر لیبر شوکت یو سفزئی نے کہا ہے ۔ کہ سیاحت ملک کیلئے ایک انڈسٹری کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور ہماری حکومت سیاحت سمیت روزگار کے دیگر مواقع پیدا کرکے معاشی حالات بہتر بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی معاشی حالات پر بہت دباو پڑا تاہم اب حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کالاش ویلی رمبور گروم میں کالاش فیسٹول اچال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وزیر معدنیات عارف احمد زئی ،وزیر جیلخانہ جات تاج محمد ترند ، معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ ، آئی جی جیلخانہ جات مقصود الرحمن موجود تھے ۔ انہوں نے اچال فیسٹول کے انعقاد پر کالاش قبیلے کو مبارکباد دی ۔ اور کہا ۔ کہ کالاش تہذیب وثقافت پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہے ۔ کیونکہ یہ نہایت قدیم تہذیب ہے ۔ اس لئے موجودہ حکومت اس تہذیب کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کالاش کمیونٹی سے ہی ایک قابل نوجوان وزیر زادہ کو صوبائی حکومت میں جگہ دی ۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ۔ کہ کالاش ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ تاکہ مربوط طریقے سے کالاش قبیلے اور کالاش ویلز کے مسائل حل کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کالاش فوتگی پر نادار افراد کی مدد کیلئے قائم کئے جانے والے انڈومنٹ فنڈ میں اضافہ کرنے کی یقین دھانی کی ۔ اور سالانہ فیسٹولز کیلئے تینوں کالاش ویلیز کو پانچ پا نچ لاکھ روہے دینے کا اعلان کیا ۔ جبکہ صوبائی حکومت نے پانچ کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ پہلے ہی فوتگی کیلئے مختص کیاہے ۔ فیسٹول کے آغاز سے قبل وزرا نےصوبائی حکومت کی طرف سے 73کالاش مردو خواتین قاضیوں میں فی کس تیس ہزار روپے تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ صوبائی وزیر نے اگلے سال اسے چالیس ہزار فی کس کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہماری حکومت سیاحت کو معاشی استحکام کیلئے انتہائی اہمیت دیتی ہے ۔ اس لئے غیر ملکی سیاحوں کیلئے کئی اسانیاں پیدا کی گئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے پاکستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ اور کرونا کے حالات بہتر ہوتے ہی ا ندرونی بیرونی سیاحوں کی سیاحتی مقامات کی طرف جانے کے تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے سڑکوں کو انتہائی اہمیت کے حامل قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ عنقریب کالاش ویلیز روڈ پر کام شروع کیا جائے گا ۔ اور مقامی لوگوں و سیاحوں کو آمدو رفت میں سہولت ملے گی ۔ انہوں نے کالاش ویلیز میں انٹر نیٹ کی سہولت کو علاقے کیلئے زہر قاتل قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ اس سے لوگوں کیلئے کئی مسائل پیدا ہو ں گے ۔ مہمان وزرا کے نام سپاس نامے میں علاقے کے کئی مسائل کا تذکرہ کیا گیا ۔ خصوصا نوعمر کالاش لڑکیوں کی والدین سے بغیر پوچھے مسلم لڑکوں کے ساتھ شادی کے حوالے سے مطالبہ کیا گیا ۔ کہ اس عمل کو روکنے کیلئے حکومت مقامی مسلم اور کالاش کمیونٹی کے مابین معاہدہ انجام دلائے ۔ تاکہ ایسے مواقع پر نکاح سے پہلے لڑکی کے والدین سے پوچھا جائے ۔ تاکہ بعد میں مسائل جنم نہ پائیں ۔ اس موقع معاون خصوصی وزیر زادہ نے صوبائی وزرا اور آفیسرز کی فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ موجودہ حکومت نے اقلیتوں کے کئی دیرینہ مسائل حل کئے ہیں ۔ فیسٹول میں بڑی تعداد میں اقلیتی سکھ برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی ۔ اور لطف اندوز ہوئے ۔ بعد آزان وزرا کا یہ قافلہ بمبوریت کی طرف روانہ ہوا ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39355