Chitral Times

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جلد چترال کا دورہ کریں گے۔۔سرتاج احمد

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) سارک کا ایک نمائندہ وفد نے گزشتوں دنوں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں سارک کے چیئرمین افتخارعلی ملک اورڈپٹی چیئرمین سارک سنیٹر غلام علی اور پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کی کوارڈنیٹر و پی ٹی آئی کے رہنما سرتاج احمد خان ودیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سارک امور کے علاوہ چترال کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ جس میں شاہ سلیم اور آرندو بارڈر کھولنے کے حوالے سرتاج احمد نے انھیں بریفنگ دی۔ وزیرخارجہ نے متعلقہ حکام کو دونوں بارڈر کھولنے کے حوالے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ انھوں نے چیمبر آف کامرس کی طرف سے اسطرح کے کاموں میں دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اندوروں ملک کاروبار کو ترقی دینے اور ملک میں خوشحالی کے ساتھ سارک ممالک کے ساتھ بھی تعلقات استوار کئے ہوئے ہے۔ سرتاج ااحمد خان نے وزیرخارجہ کو چترال آنے کی دعوت دی جس سے انھوں نے قبول کی۔

pcci coordinator sartaj ahmad meet foreign minister
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40200

پشاور ہائی کورٹ دارالقضا ء سوات کی عدالت نے پرویز لال کی گرفتاری کا حکم معطل کردیا

Posted on

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) پشاور ہائی کورٹ دارالقضا سوات کی عدالت نے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے انفارمیشن سیکریٹری محمد پرویز لال کی گرفتاری کا حکم معطل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی اپر چترال کی طرف سے ویسٹ پاکستان مینٹنس پبلک آرڈر کے دفعہ 3 زیلی شق (۱) کے تحت ڈی پی او اپر چترال کو پرویز لال کو گرفتار کرکے ڈی آئی خان جیل میں تیس دن کیلئے بندکرنے کا حکم دیا تھا۔ اس اقدام کو پرویز لال نے پشاور ہائی کورٹ دارلقضا سوات میں چلینج کررکھا تھا۔آج منگل کے دن دارلقضا سوات کے جسٹس اشتیاق ابراہم اور جسٹس وقار آحمد نے کیس کی سماعت کی۔ جبکہ پرویز لال کی طرف سے چترال کے معروف قانون دان رحیم اللہ چترالی ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی سی اپر چترال کا حکم معطل کرنے کا حکم دیدیا اور اے جی کو ہدایت کی کہ وہ 29 ستمبر تک اپنے مکمل جواب جمع کریں۔ پرویز لال کی طرف سے محمد فاروق اورمعروف سماجی کارکن بہارآحمد بھی عدالت میں موجود تھے۔

Rahimullah chitrali advocate
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
40162

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی اپر چترال میں کھلی کچہری کا انعقاد,یارخون لشٹ میں امدادی چیک تقسیم

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی،سی آفس اپر چترال میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام کے زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ذوالفقار تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال کے علاوہ سربراہان جملہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور کثیر تعداد میں عوام الناس نےشرکت کیں۔ اس موقع پر لوگوں نے مختلف عوامی مسائل کے انبار لگادئے۔جس کی بابت کمشنر نے متعلقہ سربراہان محکمہ جات کو فوری توجہ طلب مسائل کو موقع پرحل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مذید برآں کمشنرنے تمام عوامی مسائل کو ایوان اقتدار کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے کی یقین دھانی کرادی۔ انہوں نے تمام سربراہان ادارہ جات کو اپنے اپنے سٹیشنوں پہ حاضر رہتے ہوئے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ساتھ انتظامی آفیسران کو اپنی زمہ داریاں و اختیارات قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مفاد عامہ میں بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی تاکید کی۔تاکہ انتظام انصرام/ امن عامہ و عوامی مفاد کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیا جائے۔ آخر میں لوگوں نے کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہون نے ان کے جائز مطالبات سن لئے اور ان کو حل کرنے کی یقین دھانی کی۔

commissioner malakand zaheerul islam khuli kachehri upper chitral
commissioner malakand zaheerul islam khuli kachehri upper chitral2
commissioner malakand zaheerul islam khuli kachehri upper chitral3
دریں اثنا کمشنر سید ظہیر الاسلام نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ یارخون لشٹ کا دورہ کیا اور یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔اورمتاثرین کو صوبائی حکومت اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ متاثرین نے کمشنر کا اپر چترال کے دورافتادہ علاقہ کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا۔ کیا۔
commissioner malakand distributes cheques among flood effectes of yarkhoon lasht mastuj
commissioner malakand distributes cheques among flood effectes of yarkhoon lasht mastuj2
گزشتہ دن سید ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے پولیس سٹیشن بونی کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ذوالفقار تنولی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے پولیس سٹیشن میں پولیس آفیسران اور پولیس فورس کے جوانون سے ملا اور لوگوں کو سستا انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال نے تھانہ ہذا اور دوسرے تھا نہ جات کے مسائل سے کمشنر کو آگاہ کیا۔ کمشنر نے تمام مسائل تفصیل سے سنا اور تمام مسائل جلد حل کرنے کی یقین دھانی کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپر چترال نے کمشنر کو تھانہ بونی کا دورہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
commissioner malakand visit police line booni mastuj1
commissioner malakand visit police line booni mastuj2
commissioner malakand visit police line booni mastuj
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40141

بروغل فیسٹول اختتام پذیر، مقامی اورملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں شرکت

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) بروغل فیسٹول دو روزتک جنگل میں منگل کاسماں پیداکرکے رنگینیاں اور رعنائیاں پھیلانے کے بعد اتوار کے روز احتتام پذیر ہوئی جس میں مقامی اور ملکی سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرکے قدیم واخی کلچر اور تہذیب کا مشاہدہ کیا اور یاک پولو سمیت دوسرے قدیم کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے جس کا انتظام خیبر پختونخوا ٹورز م کارپوریشن (ٹی سی کے پی) اور اپر چترال کا ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر کیا تھا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ احتتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جس نے اپنے خطاب کے دوران اس فیسٹول کو صوبائی حکومت کے کیلنڈر ایونٹس میں شامل کرکے اسے ہر سال 22سے 24جولائی تک منانے کا اعلان کیا۔ یاک پولو، ہارس پولو، بزکشی، گدھا پولو کے کھیلوں کے مقابلے اور دوسرے روایتی کھیلوں کے مقابلے فیسٹول میں شامل تھے جن میں بروغل کے ساتھ مختلف دیہات کی ٹیموں نے نہایت جوش وخروش سے حصہ لیا۔یا ک پولو میں چلمار آبا د گا?ں نے سخت مقابلے کے بعد شکاروارز گا?ں کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ بزکشی کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں چکار گاؤں نے لشکر گاز کو شکست دے دی اور گدھا پولو میں گرم چشمہ گاؤں کی ٹیم نے چلمار آباد کو ہرادیا اور پولو کے فائنل میں گاریل گاؤں نے چلمار آباد کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ اس موقع پر تیراندازی کے بھی مقابلے منعقد ہوئے جبکہ راتوں میں محفل موسیقی میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کرکے شائقین سے داد وتحسین وصول کرتے رہے۔ تقسیم انعامات کے موقع پر اپنے خطاب میں کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے کہاکہ بروغل اور یارخون وادی ملک کے خوب صورت ترین علاقوں میں شامل ہیں اور ان علاقوں کے رہنے والے یقینی طور پر خوش قسمت ہیں اور یہ وہ علاقے ہیں جن کے گلیشروں اور پانی سے پاکستان سرسبز ہوتے ہیں اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہوتی ہے۔ انہوں نے بروغل کے عوام کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کو وہ حکومت تک پہنچانے اور ان کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے تاکہ پاکستان کے ان خوب صورت ترین علاقوں کو ترقی ملے اور یہاں خوشحالی آئے۔ انہوں نے کہاکہ بروغل کو درپیش روڈ، صحت، تعلیم، توانائی کے شعبوں میں مسائل درپیش اہیں اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے کہاکہ کرونا کے عالمی وبا کے بعد بروغل اولین فیسٹول ہے جس کی ابتدائی تاریخ 5ستمبر مقرر تھی جسے سیلا ب او ر ریشن کے پل سیلاب برد ہونے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔انہوں نے فیسٹول کے انعقاد کو ٹی سی کے پی کا کارنامہ قرار دیتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا۔ ا نہوں نے کہاکہ اس فیسٹول میں چترال سکاوٹس، چترال پولیس، آغا خان ریجنل کونسل اور مختلف اداروں نے کامیاب بنائی اور بروغل کے عوام نے نہ صرف دلچسپی کا مظاہر ہ کیا بلکہ اسے کامیاب بنانے میں بھی قربانی دی۔ احتتامی تقریب میں ڈی سی لویر چترال نوید احمد، ڈی سی شانگلہ، ڈی سی بنوں، ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی، اے ڈی سی اپر چترال عرفان الدین، ایڈیشنل اے سی شاہ عدنان، بروغل نیشنل پارک کے پراجیکٹ منیجر فاروق، ٹی ایم اومستوج رحمت حنیف، AKAHکے امیر محمد اور دوسرے معززین موجود تھے۔ احتتامی دن چترال انوائرنمنٹل سوسائٹی (چیپس) کے زیر اہتمام بروغل کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے آگہی واک ہوئی جس میں کمشنر نے بھی شرکت کی جس کا اہتمام رحمت علی جعفر دوست نے کیاتھا۔ چترال کے معروف فنکار مہتاب ضیاب نے بھی اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔دریں اثناء بروغل کے عوام نے بروغل فیسٹول کے انعقاد کو علاقے میں سیاحت کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ سابق ویلج ناظم امین جان نے کہاکہ اس وادی کو سڑک سمیت درپیش مسائل کے حل کے بعد اس وادی میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد یہاں سے غربت کی خاتمے کا آعاز ہوگا۔

Broghil festival upper chitral mastuj 6
Broghil festival upper chitral mastuj 5
Broghil festival upper chitral mastuj 4 1
Broghil festival upper chitral mastuj 1
Broghil festival upper chitral mastuj 8
Broghil festival upper chitral mastuj 7691
Broghil festival upper chitral mastuj 769
Broghil festival upper chitral mastuj 68
Broghil festival upper chitral mastuj 71
all parties confrence for JUI amir fazlur rehman chitral visit6
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40112

امیرجمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کا چترال میں فقید المثال استقبال کیا جائیگا۔آل پارٹیز

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کے 17ستمبر کو دورہ چترال اور جلسہ عام میں چترال کے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے بھر پور شرکت کرنے اور ان کا فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن کے صدارت میں اجلاس میں پی پی پی، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، اے این پی، تجار یونین، ڈرائیورز یونین، آل گورنمنٹ ایمپلائز یونین کے نمائندوں نے شرکت کرکے اس عہد کا اظہار کیاکہ وہ چترال کی عظیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر اپنے عظیم مہمان کا شایان شان استقبال کریں گے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرحمن، حافظ انعام میمن (جے یو آئی) مغفرت شاہ (جماعت اسلامی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن)، محمد حکیم ایڈوکیٹ (پی پی پی)، عمران حسین (اے این پی)، شبیر احمد خان (تجار یونین)، صابر احمد (ڈرائیورز یونین)، خورشید احمد (آل گورنمنٹ ایمپلائز)، قاری جمال عبدالناصر،جمیل (جے یو آئی)، فضل ربی جان (جماعت اسلامی)، حاجی شیر حکیم (بازار چترال)، ساجد اللہ ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن) اور دوسروں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں نے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور اس میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے موضوع پر اس جلسہ عام کی موجودہ دور میں خصوصی اہمیت ہے اور اس پلیٹ فارم سے پوری دنیا کو ایک پیغام جائے گاکہ دنیا بھر کے مسلمان شان نبوت کے تحفظ میں مکمل طور پر متحد ومتفق ہیں۔

all parties confrence for JUI amir fazlur rehman chitral visit2
all parties confrence for JUI amir fazlur rehman chitral visit1
all parties confrence for JUI amir fazlur rehman chitral visit
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
40116

اپرچترال میں بروغل فیسٹول کاافتتاح،یاک پولو،بزکشی،رسہ کشی ،کشتی رانی کےمقابلے

دو روزہ فیسٹیول میں یاک پولو،پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس،رسہ کشی، کشتی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت وخئی اور روایتی کھیل، موسیقی کی محفل بھی منعقد کی ہوگی

ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود نے یاک پولو کا بال پھینک کر فیسٹیول کا افتتاح کیا، دو روزہ فیسٹیول میں سیاحوں کو مختلف کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کاموقع ملے گا، ڈپٹی کمشنر چترال اپر

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج کی خوبصورت وادی بروغل کا تاریخی فیسٹیول چترال اپر میں آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود نے یاک پولو کے میچ سے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا، پاک فوج، چترال سکاؤٹس،ضلعی انتظامیہ چترال سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ فیسٹیول میں یاک پولو، گدھا پولو،کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس، رسہ کشی، کشتی سمیت روایتی اور واخئی کھانوں کے سٹالزاور موسیقی کی محفل منعقد کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر چترال اپر شاہ سعود نے کہاکہ راستے تمام کھل چکے ہیں سیاح کثیر تعداد میں وادی بروغل پہنچ چکے ہیں۔ فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ بہترین تفریح بھی فراہم کریں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اپر کے زیراہتمام وادی اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں شروع ہونے والے فیسٹیول کی اختتامی تقریب آج منعقد ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کاآغاز کردیا گیا ہے۔ سطح سمندر سے 12460 فٹ بلندی پر واقع بروغل نیشنل پارک میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ بروغل پہنچنے والے سیاح فیسٹیول سے محظوظ ہونے کیساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم سے بھی لطف اندوز ہو سکے۔وادی بروغل چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔چترال کے سالانہ فیسٹیول اور تہواروں میں شامل بروغل فیسٹیول کو بہترین انداز میں منایا جارہا ہے۔

Broghil festival 2020 mastuj upper chitral 1
Broghil festival 2020 mastuj upper chitral 4
Broghil festival chitral upper 2019 14
broghil festival pics chitral upper 9
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40104

ایجوکشن ڈیویلپمنٹ فوروم اوی کے زیر اہتمام مقابلہ حسنِ قرآت و نعت خوانی

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم آوی کے زیراہتمام گزشتہ روز مقامی سکول میں ایک شاندار پروگرا م کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں حسنِ قرآت،نعت خوانی، کوئیز کمپیٹیشن،ڈرائینگ، اردو اور انگریزی تقریرکے مقابلے بچے اور بچیوں کے دررمیان کرائے گئے۔پروگرام کا دورانیہ دو دنوں پر مشتمل تھا۔

آخری مرحلے کے لیے کئی ایک بچے اور بچیاں مقابلے کے لیے کوالیفائی کر چکے تھے۔ ان کے درمیاں شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ججز کے فرائض نوجوان شاعر،ادیب و لکھاری عبد اللہ شہابؔ اور ٹہنی کے مصنف،شاعر ادیب ظریف منور زمان انجام دے رہے تھے۔پروگرام میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین موجود تھے۔

علاقے کے معتبرات میں سابق ضلعی سربراہ محکمہ صحت ڈاکٹر شیر قیوم،سابق ہیڈ ماسٹر اور ثقافتی شخصیت علی جبار، سابق پرنسپل اغا خان سکول عزت ولی شاہ،سابق ہیڈ ماسٹر شیر وزیر بھی پروگرام کو رونق بخش رہے تھے۔مہانِ خصوصی کے طور پر ذاکر محمد زخمیؔ کو مدعو کیا گیا تھا۔جبکہ اسٹیج کے فرائض ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم کے بانی رکن، ذاہد حسین خراسانیؔ نے انجام دی۔

خورشید علی نے فوروم کی اعراض و مقاص بیان کی جبکہ افگن رضا مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔فرحت عالم رضا اور الفت درانی مختلف سوالات کے جواب دینے کے لیے حاضر رہے۔مقابلے میں شرکت کرنے والے پرائمری اور ہائی پورشین کے علحیدہ علحیدہ گروپ پر مشتمل تھے۔ان میں حسنِ قرآت میں اریشہ عظم اول،نعت میں شہنیلہ زیب، انگریزی تقریر میں گل نامہ، اوردو دتقریر میں مناہل اسرار اول ائیے۔کوئیز میں زوہیب حسن اورالہام نظامی، ڈرائینگ میں مصباح رضااورمہک رضا ٹائٹیل کے حقدار ٹھیرے۔کریٹیو رائیٹنگ مہک ریال اوردو مہر شباب انگریزی میں اول اکر شیلڈ حاصل کی۔

مقابلے کی اختیتام پر مہمانِ خصوصی و دیگر معززین نے جیتنے والوں اور شراکا میں شیلڈ، اور سرٹیفکیٹ تقسیم کی۔ معززین میں ڈاکٹر شیر قیوم، عزت والیشاہ، استاد علی جبار، اور شیر وزیر نے پروگرام کے بارے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کامیاب اور معیاری قرار دی اور مزید اس میں نکھار پیدا کرنے اور موثر بنانے کے لیے مخلف تجاویز بھی پیش کی۔مہمانِ خصوصی ذاکر محمد زخمیؔ نے شاندار پرگرام منعقد کرنے پر ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم اوی کو خراجِ تحسین پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مثبت پروگرامات معاشرے میں دورس اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اور بدلتے ہوئے صورتحال میں اس طرح کے پروگرامات کی اشد ضرورت ہے۔انھوں نے خصوصاً خواتین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عزت،عظمت مینار قدیم الایام سے اپ سے وابستہ رہی ہے۔ چترال کو جو عزت ملی ہے وہ صرف چترال کی باعظمت ماوں،بہنوں اور بیٹیوں کی مرہون منت ہے۔ اور اس وقت بھی اپ کی کردار پہلے سے بڑھ کر ادا کرنے کی ضرورت ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی روایتی اقدار کی پاسداری بھی آپ ہی کے زمے ہیں۔یقین ہے کہ آپ اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہینگے۔۔ یاد رہے ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم اس سے پہلے مختلف مرحلوں پر اسلام اباد اور اوی میں شاندار پروگرامات منعقد کرنے کے اعزاز رکھتے ہیں۔

یادرہے کہ ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم آوی وجود میں انے کے بعد عرصہ تین سالوں سے علاقے میں مثبت سرگرمیوں کو اگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ فورم کا کام نوجوان نسل میں مثبت سوچ پیدا کرنا،تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کرنا،ماحولیاتی الودگی سے پاک معاشرہ قائم کرنا،خود کشی کے خلاف اگاہی مہیم چلانا، منشیات کی لعنت کے خلاف آواز بلند کرنے کے علاوہ علاقائی روایات اور دوسرے صحت مند سرگرمیوں کو فروع دینااورطالب علموں کی بہتر راہنمائی کرنا ہے۔ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ فوروم کا قیام اوی کے چند باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے عمل میں لائے ہیں۔ اور بعد میں دوسروں کی شراکت سے ایک منظم فورو م کی صورت اختیار کرچکی ہے۔

educational forum awi4
educational forum awi14
educational forum awi5
educational forum awi3
educational forum awi11
educational forum awi1
educational forum awi
educational forum awi edf
educational forum awi6
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40083

چترال میں ٹیلی نارکی ناقص سروس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال پبلک رائٹس پروٹیکشن آرگنائزیشن کے زیراہتمام چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی اتالیق چوک سے شروع ہوکر کڑپ رشت بازار سے ہوتی ہوئی واپس پی آئی اے چوک پر آکر جلسے کی شکل اختیار کی ۔ ریلی کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ چترال میں ٹیلی نارسروس کو بہتر بنایا جائے ۔ ٹیلی کے چارجز کالز اور انٹرنیٹ کے پورے لئے جاتے ہیں تاہم کسٹمرز کو پیسے دینے کے سوا کوئی فایدہ نہیں پہنچتا ۔ جبکہ ٹیلی نار کمپنی ماہانہ کروڑوں روپے چترال سے بیغیرکسی سروس کے ہڑپ کر رہی ہے جوکرپشن کا کھلا دھندہ ہے جس کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیلی نار کی ناقص سروس ٹھیک کیا جائے یا بند کیا جائے ۔ احتجاجی ریلی میں چترال میں رکشہ سروس بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیاگیا ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40080

پرویز لال کی گرفتاری کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے اوربونی میں احتجاج ریکارڈ

پشاور ، اپر چترال (نمائندگان چترال ٹٓائمز) تحریک حقوق اپر چترال کے سرگرم رہنما پرویز لال کی گرفتاری کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ اور اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ہنگامی اجلاس منعقد کی گئی۔ تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنےاپر چترال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں تنظیم کے چیئرمین پیر مختار سابق منسٹر سلیم خان جے ٹی آئی امیر حسن معروف سماجی شخصیت عتیق الرحمن اور دیگر شعبہ ہاۓ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نےسے خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا حالیہ سیلاب کی وجہ سے ریشن پل سیلاب برد ہو گیا تھا
درجنوں گھر تباہ اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑا
جب کہ عوامی لیڈر نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو یہ انتظامیہ سے ہضم نہ ہوسکی
اپنی کارکردگی چھپانے کیلئے عوامی لیڈر پرویز لال کو3MPO کے تحت گرفتار کر کے ظلع بدر کر کے غمزدہ عوام کومزید دکھ پہنچایا ۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ پرویز لال کو فوری رہا کیا جائے

دریں اثنا اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں منعقدہ میٹنگ میں متفقہ قرارداد کے ذریعے انتظامیہ اپر چترال سے مطالبہ کیا گیا کہ پرویزلال پر لگائے گئے 3Mpo واپس لی جائے تاکہ عوام اور انتظامیہ خوشگوار ماحول میں درپیش عوامی مسائل حل کر سکے۔اگر ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لائی تو اگلا لایحہ عمل طے کیا جائیگا۔جو کسی بھی طرح علاقے کی بہتر مفاد میں نہیں ہو گا۔میٹنگ کے بعد تحریک کے عمائدین گروپ کی شکل میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے انہیں اگاہ کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اس معاملے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس سے قبل آل پارٹیز اپر چترال کی بھی اسی طرح کے ایک میٹنگ بونی میں منعقد ہوئی انہوں نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات کرکے پرویز لال کے معاملے پر اپنے تحفظات سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو اگاہ کیے۔آل پارٹیز میٹنگ میں سنئیر قانون دان حکیم علی۔صدر پی۔پی۔پی اپر چترال امیر اللہ،پرنس سلطان الملک،شاہ وزیر لال،افضل قباد،فتحِ جمیعت، وغیرہ شامل تھے۔

tahreek huqoq protest peshawar
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 1
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 4
tahreek huqoq upper chitral protest for pervez lal 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40068

کمشنر ملاکنڈ ظہیرالاسلام نے سیلاب اوردریا کی کٹائی سے متاثرہ ریشن کا دورہ کیا

اپرچترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ظہیر الاسلام کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے جمعہ کے دن چترال کا دورہ کیا اور ریشن میں سیلاب سے متاثر ہونے والے پل اور دریائے یارخون کی روز بروز کٹائی سے متاثر ہونے والے بےگھر افراد اور چترال شندور روڈ کا معائنہ کیا اور بہ نفس نفیس تمام نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال اور محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی ان کےہمراہ تھے۔ کمشنر نے شادرریشن کے مقام پر دریا سے متاثر ہونے والے جگہے کے ساتھ ساتھ ریشن نالہ کے دونوں اطراف فوری طور پر حفاظتی بند تعمیر کرنے کا حکم دیا تاکہ لوگوں کے جان،جائیداد اور مال محفوظ ہوسکیں۔اور سیلاب کی وجہ سے متاثرہ ایریگیشن چینلز، واٹر سپلائی سکیمز اور روڈز وغیرہ کی بھی فوری طور پر بحال کرنے سے متعلق احکامات صادر کیے۔ انہون نے سیلاب زدگان ریشن کو کسی محفوظ سرکاری پراپرٹی میں منتقل کرنے کے سلسلے میں باضابطہ طور پر صوبائی حکومت کو سفارش کرنے کا بھی وعدہ کیاتاکہ سیلاب زدگان کو جلد از جلد کسی محفوظ جگہ منتقل کیا جاسکے۔

commissioner malakan zaheerulislam visit reshun2
commissioner malakan zaheerulislam visit reshun1
commissioner malakan zaheerulislam visit reshun3
Reshun river cutting
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40059

وادی چترال کا تاریخی بروغل فیسٹیول 12 ستمبر سے شروع ہوگا

دو روزہ فیسٹیول میں یاک پولو، کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس،رسہ کشی، کشتی اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں سمیت وخئی اور روایتی کھانے، موسیقی کی محفل بھی منعقد ہوگی
لاک ڈاؤن کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا، سیاح فیسٹیول میں شرکت سمیت چترال کی حسین وادیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے، سیکرٹری محمد عابد مجید


چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) سیکرٹری محکمہ کھیل،سیاحت،ثقافت،آثارقدیمہ،میوزیم وامورنوجوانان خیبرپختونخوا محمدعابد مجید نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے بعد سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے علاوہ سیاحتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا فیسٹیول 12 ستمبر کواپرچترال کی وادی بروغل میں منعقد ہو گا جس میں اپنی تاریخ کی منفرداور صرف پاکستان میں وادی بروغل میں کھیلی جانے والی یاک پولوسمیت گڑ پولو، گدھا پولو،کرکٹ، فٹبال، بزکشی، میراتھن ریس، رسہ کشی، کشتی، روایتی کھانے اور موسیقی کی محفل منعقد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اپر کے زیراہتمام وادی اپر چترال کی خوبصورت وادی بروغل میں 12 ستمبر سے بروغل فیسٹیول کاآغاز ہوگاجس کی اختتامی تقریب کل 13ستمبر کوہو گی۔سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد عابد مجید نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات سے لاک ڈاؤن ہٹانے کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کاآغاز کردیا۔ سطح سمندر سے 12460 فٹ بلندی پر واقع بروغل نیشنل پارک میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلیج کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے تاکہ بروغل وادی کا دورہ کرنے والے سیاح فیسٹیول سے محظوظ ہونے کیساتھ ساتھ ایڈونچر ٹورازم سے بھی لطف اندوز ہو سکے۔وادی بروغل چترال شہر سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس میں خوبصورت گلیشیر، وائلڈ لائف، سرسبز و شاداب پہاڑجبکہ اس کے قریب ہی موجود کورمبر جھیل بروغل وادی کی خوبصورتی کا اہم جز ہے۔ وادی میں 30 کے قریب تازہ پانی کی مختلف جھیلیں بھی موجود ہیں۔ اس فیسٹیول کیلئے چترال کے مختلف علاقوں سے شہری بروغل کا رخ کرتے ہیں۔چترال کے سالانہ فیسٹیول اور تہواروں میں شامل بروغل فیسٹیول کو بہترین انداز میں منایا جاتا ہے۔دشوار گزار اور ایڈونچر سے بھرپور اس وادی کی خوبصورتی بہت زیادہ ہے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40053

اہلسنت والجماعت چترال کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) الہسنت والجما عت ضلع چترال کے زیر اہتمام جمعہ کی نماز کے بعد صحابہ کرام کی شان میں گستا خی کے خلاف ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال بازار میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس سے الہسنت والجما عت ضلع چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان،سراج الدین سرپرست اعلی، جنرل سیکرٹری مولانا جا وید الرحمن، مولانا اسرارالد ین الہلال،اے این پی کی ضلعی صدر حاجی عید الحسین،پی ایم ایل نون کے محمد کوثر ایڈوکیٹ و دیگر نے کہا کہ صحابہ کرام کی شان میں گستا خی کو کسی صورت میں بر داشت نہیں کی جائے گی اور چترال کے غیور عوام الہسنت والجما عت کے سرپرستی میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ مقررین نے کہا کہ وہ اپنے مرکزی قائدین کی کال پر دفاع ناموس رسالت کے لئے اپنی جانوں کا نذزرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ الہسنت والجما عت پاکستان نے دفاع ناموس رسالت پر دس ہزار جانوں کی قر بانی دے چکا ہے۔الہسنت والجما عت ضلع چترال کے صدر حافظ خوش ولی خان نے اس مو قع پر ضلعی انتظامیہ چترال کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے تمام افراد پرامن اور محب وطن اور ذمہ دار شہری ہیں اور ہمیشہ انہوں نے چترال انتظا میہ کے ساتھ تعاون کی ہے لیکن انتہا ئی افسو س کی بات ہے کہ چترال لویر کی انتظا میہ نے ان کے پر امن جلسے کے لیے اجازت نہیں دی۔

ahle sunat waljamat protest chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40050

شادر ریشن کے مقام پر دریائے کا رخ تبدیل کرنے کاکام شروع کردیاگیا۔۔ڈی سی

اپر چترال (نماندہ چترال ٹائمز ) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر منہاس الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ایچ آر اپر چترال کے دفتر سےاپرچترال میں سیلاب اور دوسرے آفات سے متاثرہ جگہوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں سے متعلق ہفتہ وار معلومات پیش کئے جارہے ہیں جوکہ ذیل ہیں۔۔ 1. ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال سیلاب سے متاثرہ دیہات یعنی ریشن اور یارخون لشٹ میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے کیا ہے۔

2.اس ہفتے ریشن اور یارخون لشٹ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔ ریشن میں36 متاثرین کو امدادی چیک دیے گئے اور یارخون لشٹ میں 17 سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔۔ باقیماندہ متاثرین کو بھی Claim Assessment Committee کی سفارشات کے بعد امدادی چیک دیے جائیں گے۔

3. ریشن اور یارخون لشٹ میں لوگوں کے سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کیAssessment کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

4. ایک رفاعی ادارہ MSF کی طرف سے امدادی اشیاء( NFIs) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال کے حوالے کئےہیں وہ بھی متاثرین میں تقسیم کئے جائیں گے۔

۔ 5. سیلاب سے متاثرہ گاؤں ریشن میں اب تک 3 سیرابی نہریں بحال کئے جاچکے ہیں اور مذید 9 نہروں کی بحالی کے سلسلے میں کوششیں کی جاری ہیں۔

۔ 6. یارخون لشٹ میں متاثرین کے متاثرہ زمینوں اور فصلوں کی assessment ہوچکی ہے اس سلسلے میں Land Reclamation کےحوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں۔

7. شادر کے مقام پر دریائے کے رخ کو دوسری طرف منتقل کرنے کا کام شروع ہو چکاہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اس سے علاقہ متاثر ہونے سے محفوظ رہے گی اور چترال شندور روڈ بھی منقطع ہونے سے بھی بچ جائے گا۔ اور ساتھ ساتھ متبادل راستے کی بھی نشاہدہی کی جاچکی ہے۔

8. ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال متاثرہ علاقوں میں نہروں کی بحالی کے لئے سرکاری اداروں اور مختلف NGOs کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

reshun selab flood and river cutting1
reshun selab flood and river cutting5
reshun selab flood and river cutting
reshun selab flood and river cutting2
reshun selab flood and river cutting cheques distributes
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40042

کالاش ویلی شیخاندہ میں پندرہ روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد

چترال ( محکم الدین ) کرونا وائرس کے خوف میں کمی آنے کے بعد پہاڑی نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سیاحت کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے نوجوان سوشل ایکٹی وسٹ عدنان مجید اور اُن کے ساتھیوں نے کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی گاءوں شیخاندہ میں پندرہ روزہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ۔ جس کا افتتاح ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیت عتیق احمد نے شیخاندہ بمبوریت کے قدرتی نظاروں سے بھر پور ایک خوبصورت سپورٹس گراءونڈ میں کیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں فٹبال ، والی بال کے علاوہ علاقائی کھیل بزکشی ، تیر اندازی ، پہاڑی دوڑ ، بال تھرو و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ۔ جس میں اپر چترال اور لوئر چترال ے تعلق رکھنے والی سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ اس موقع پر علاقائی معززین سابق ممبر جندولہ خان ،سابق ناظم عبد المجید ، ڈی ایس پی سرکل ایون احسان اللہ ، ایس ایچ او بمبوریت شمشیر خان ، ریٹائرڈ صوبیدار میجر محمد یوسف ، ممتازسپورٹس پروموٹر و رہنما تحریک انصاف محمد علی جناح لال و نور محمد وغیرہ موجود تھے ۔ مہمان خصوصی عتیق احمد نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کھیل نوجوانوں کی صحت اور سوچ میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اور کالاش ویلی بمبوریت کے بالائی گاوں شیخاندہ میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اس لئے اہمیت کی حامل ہے ۔ کہ یہاں کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع دستیاب ہی نہیں ہیں ۔ ا س لئے موجودہ ٹورنامنٹ سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے ۔ اور دوسری طرف سیاحوں کی اس علاقے میں آمد سے لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی ۔ کہ کھیل کو کھیل کی حد تک رکھنے کی کوشش کریں ۔ اور باہمی اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیلوں کے ذریعے مثبت ماحول میں روزگار کے مواقع پیدا کریں ۔ سابق ناظم یوسی ایون عبدالمجید نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ شیخاندہ ایک پسماندہ لیکن سیاحتی لحاظ سے ایک خوبصورت علاقہ ہے ۔ ٹورنامنٹ کا مقصدسیاحوں کو شیخاندہ کے نظاروں کی دعوت دینے کے ساتھ سا تھ شیخان کلچر سے روشناس کرانا ہے ۔ جو کہ نہایت منفرد اور قدیم تہذیب ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس ریجن میں طالبانائزیشن کی وجہ سے نوجوانوں کے ذہنوں پر منفی اثر پڑا ہے ۔ جسے کھیلوں کے ذریعے مثبت سمت کی طرف موڑنے کی ضرورت ہے ۔ شیخان کلچر ایک رچ کلچر ہے ۔ جسے ہم ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ تاکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کو تفریح کے مواقع ملیں ۔ نتیجتاسیاحتی آمدنی لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عدنان مجید نے کہا ۔ کہ ہماری کوشش ہے ، کہ شیخان قبیلے کے ٹریڈیشنل گیمز جو معدومیت کی طرف جا رہے ہیں ۔ اُنہیں دوبارہ زندہ کریں ۔ ا س سے شیخان تہذیب و ثقافت کو معدومیت سے بچانے میں مدد ملے گی ۔ اور اس قبیلے کے نوجوان اپنی ثقافت کو بطور کاروباری ٹول کے استعمال کرنے کے قابل ہوں گے ۔ جس طرح دنیا کی بہت سی قو میں اپنے کلچر کو اجاگر کرکے اُس کو آمدنی کا ذریعہ بنا چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم نے ذاتی زمین کھیلوں کیلئے گراونڈ کے طور پر نوجوانوں کو پیش کیا ہے ۔ اس گراءونڈ میں بہتری لا کر مستقبل میں عظیم الشان ٹورنامنٹ کے انعقاد کا رادہ رکھتے ہیں ۔ ہماری کوشش ہو گی ۔ کہ یہاں امن و محبت بانٹیں ۔ اور روایتی مہمان نوازی سے سیاحوں کا استقبال کریں ۔ اور یہی ہمارا وژن ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ نہایت جاندار ہوں گے ۔ اور ہم لوکل سیاحوں اور شائقین کھیل کو اس خوبصورت قدرتی نظاروں سےمالا مال سیاحتی مقام میں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہیں ۔ جہاں قدرت کا دیا حقیقی حسن اور شیخان تہذیب و ثقافت اپنی اصل حالت میں موجود ہے ۔

kalash tournament concluded4
kalash tournament concluded2
kalash tournament concluded1
kalash tournament concluded5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40035

پرویز لال کے خلاف 3MPOکوواپس لیا جائے۔۔سلیم خان

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) سابق صوبائی وزیر اور صدر پی پی پی لوئیر چترال سلیم خان نے کہاہے کہ پرویز لال ایک سماجی اور سیاسی ورکر ہے اورہمیشہ اپرچترال کے مسائل کیلئے آواز اُٹھاتے رہے ہیں جبکہ ڈی سی اپر چترال نے ان کے خلاف 3MPO لگاکر حق کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے اپنی حق کیلئے بات کرنا کوئی جرم تونہیں۔ ایک پریس ریلیز میں سلیم خان نے کہا ہے کہ پرویزلال نے وزیراعلیٰ کی ریشن آمد کے موقع پر متاثرین کیلئے آواز اُٹھایا تھاجس کی پاداش میں ان کے خلاف انتظامیہ کاروائی کررہی ہے۔ انتظامیہ عوامی مفاد میں اپنے اس فیصلے پر نظر کرے اورپرویز لال کے خلا ف لگائے گئے 3MPOکو واپس لے بصورت دیگر پیپلز پارٹی چترال پرویز لال کی رہائی کیلئے پورے چترال میں مہم چلائیگی اورجیل بھر مہم کا آغاز کریگی۔

pervaz lal huqoq upper chtiral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
40017

تحریک حقوق اپرچترال کے رہنما پرویز لال کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری کو واپس لیا جائے۔شہزادہ افتخار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخار الدین نے اپرچترال کی ضلعی ایڈمنسٹریشن پر زور دیا ہے کہ علاقے میں امن امان کی آئیڈئل صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے تحریک حقوق اپر چترال کے رہنما پرویز لال کے خلاف نقص امن کے سلسلے میں جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی حکومت نے چترال اور خصوصاً اپر چترال کو ترقی کے میدان میں نظر انداز کردیا ہے اور نئی ضلعے کا شوشہ چھوڑ کر کوئی سہولت نہیں دی ہے اور نہ ہی پورے طور پر دفترات قائم ہیں اور اس وجہ سے عوا م میں اضطراب کا پایا جانا فطری امر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریشن کے مقام پر پیدل پل کی بحالی میں بھی غیر معمولی تاخیر سے علاقے کے عوام میں مایوسی پھیل گئی تھی اور ایسے حالات میں تحریک حقوق عوام اپر چترال میدان میں آکر عوام کی جذبات واحساسات کی ترجمانی کی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے حالات میں ضلعی انتطامیہ کا قدم جلتی پر تیل کا کام دے سکتی ہے اور پرویز لا ل کی گرفتاری ایک جمہوری حکومت کے لئے باعث شرم ہے۔ انہوں نے اپر چترال کے آل پارٹیز کے رہنماؤں کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے پرویز لال کے خلاف کیس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

pervaz lal
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39999

سورلاسپور میں 200کلواٹ کے حامل ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل شروع

سورلاسپور(نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے دورآفتادہ گاوں سورلاسپور میں AKRSP/PEDOکی تعاون سے بننے والی 200کلواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل ہائیڈروپاوراسٹیشن سے بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی۔AKRSP/PEDO کی اشتراک سے چار سال پہلے اس منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔ جوپچھلے مہینے پائیہ تکمیل کو پہنچا۔ اس منصوبے سے سورلاسپور کے 350گھرانے مستفید ہونگے جبکہ عوامی مطالبے پر علاقے کی گرمائی بستیوں تک بھی بجلی پہنچادی گئی، علاقے کی معروف سماجی تنظیم سیڈکو کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں AKRSP/PEDOکے اعلیٰ حکام خصوصا آرپی ایم سردار آیوب، انجینئرز، سوشل آرگنائزرودیگرمتعلقہ اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، پریس ریلیز میں پراجیکٹ کو مثالی قرار دیا گیا.

akrsp mhp laspur 200kv
akrsp mhp laspur 200kv1
akrsp mhp laspur 200kv6
akrsp mhp laspur 200kv3
akrsp mhp laspur 200kv4
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39986 39979

رہائشی مکانات چار مرتبہ سیلاب برد ہوگئے، خصوصی مدد کی اپیل۔۔سید اکبر

چترال(شہریار بیگ) برون بمبوریت کی رہائشی سید اکبر نے ایک اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ خصوصی امداد کی جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کا گھر چار مرتبہ سیلاب برد ہو گیا جس کی وجہ سے مجبورابمبوریت سے نقل مکانی کرکے اورغوچ گاؤں میں قیام کیا ہے اور 8آفراد پر مشتمل خاندان انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہے۔انھوں نے مذید بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا سپورٹرہے اور نہایت اُمید سے کئی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو امداد کی درخواست کی مگر اب تک ان کے ساتھ کسی قسم کی امداد نہیں کی گئی۔اُنہوں نے دھمکی دی اگر میری شنوائی نہ ہوئی تو اپنے خاندان کے ہمراہ DCہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جاؤنگا۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39975

ریشن اسٹیل پل کی تنصیب مکمل،ٹریفک بحال، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے افتتاح کیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کا موٹر گاڑیوں کے ذریعے رابطہ لویر چترال سمیت ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ بحال ہوگئی جوکہ دو ہفتے قبل ضلع اپر چترال کا پہلا گاؤں ریشن کے مقام پر آرسی سی پل کے دریا برد ہونے سے منقطع ہوگیا تھا۔ انجینئرنگ بٹالین کے جوانوں نے دن رات کام کر کے تین دنوں کے اندر اسٹیل پل کی تنصیب مکمل کردی جبکہ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ نے بدھ کے روز افتتاح کردی جس کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک شروع ہوئی۔ پل کے افتتاح کے بعد دونوں طرف پھنسے ہوئے سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر اپنے اپنے منزل مقصود کی طرف روانہ ہوگئے۔ ٹریفک کی بندش کی وجہ سے اپر چترال کے دور دراز علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور مریضوں کا لویر چترال منتقلی بھی مشکل ہوگئی تھی۔ اسٹیل پل کو ہنگامی بنیادوں پر تنصیب کرنے پر اپر چترال کے عوام نے پاک آرمی کا شکریہ اداکرتے ہوئے نظر آئے۔

reshun bridge installed 2
reshun bridge installed 1
reshun bridge installed 4
reshun bridge installed 5
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39963

اپرچترال انتظامیہ حرکت میں آگئی،ریشن کےمقام پردریاکا رخ دوسری طرف منتقل کرنے کا فیصلہ


اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈپٹی کمشنراپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایات پر شاہ عدنان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایکسین سی اینڈ،ڈبلیو اپر چترال ودیگرحکام کے ہمراہ ریشن شا دیر کے مقام پر دریا کی کٹائی کی وجہ سے متاثرہ ہونے والی چترال شندور روڈ کا معائنہ کیا۔ تفصیلی معائنہ اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشورے کے بعد ایکسین ایریگیشن اپر چترال کو ہنگامی اور فوری طور پر دریا کا رخ دوسری طرح منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کل ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اپر چترال کے زیراہتمام باقاعدہ طور پر چینیلائزیشن کا کام شروع کیا جائیگا۔

Reshun river cutting5
Reshun river cutting4
Reshun river cutting1
اپرچترال انتظامیہ حرکت میں آگئی،ریشن کےمقام پردریاکا رخ دوسری طرف منتقل کرنے کا فیصلہ
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39950

مجھے ہرحال میں ملاکنڈ ڈویژن کو پولیو فری بنانا ہے/کمشنر۔۔۔افسران کی کارکردگی پربرہمی کا اظہار

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے پولیو مہم کے ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس کے دوران اگست میں ہونے والے پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پرمحکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر حال میں ملاکنڈ ڈویژن کو پولیو فری بنانا ہے ہر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو دو دو قطرے پولیو ویکسین پلانے کے عمل کو 100 فیصد یقینی بنانا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ جو ٹیمیں مہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہرہ کریں گی ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ کسی بھی بچے کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے تمام افسران انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور مقامی سطح پر موثر اور بروقت خدمات کی فراہمی کیلئے عوام کو جوابدہ ہو جائیں انہوں نے تمام ضلعی افسران پر واضح کیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کیا جائے اور اپنے اختیارات صرف عوام کی فلاح و بہبود اور عوام کی بہتری کیلئے استعمال کریں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں 21 تا25 ستمبر 2020کوپانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ملاکنڈ ڈویژن میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 1783948 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے اس حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز سمیت تعلیم، صحت،پولیس،پاک آرمی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرکمشنر ملاکنڈ کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دی گئی کمشنر ملاکنڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے کمشنر سید ظہیرالاسلام شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ مجھے عملی کام چاہئے ہر ٹیم کو چاہئے کہ ان کے پاس بچوں کا مکمل ڈیٹا ہو تب وہ کامیابی سے ٹارگٹ حاصل کرسکتی ہے اس آنے والی مہم کے لیے 1722ایریا انچارج اور 287یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 7017 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مجموعی طور پر 1783948 بچوں کو گھر گھر جاکر ویکسین کے قطرے پلائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39947

حکومتی پالیسیوں کے خلاف سرکاری ملازمین کا چترال ٹاون میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام منگل کے روز چترال میں ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے احکامات حکومت مان سکتی ہے لیکن سرکاری ملازمین کی نہیں۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو جائز مراعات فراہم کرنے کے لئے 24 ستمبرکی ڈیڈلائن دیتے ہوئے حکومت کوخبردارکیاکہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پرصوبہ بھر میں مکمل ہڑتال ہوگااورجلسہ جلوس منعقد کرنے کے بعد 6 اکتوبر کو اسلام آباد پارلیمنٹ ھاوس کے سامنے دما دم مست قلندر ہوگا۔


اس موقع پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی طرف سے ضلعی صدرامیرالملک،جنرل سیکرٹری ضیاء الرحمان،سینئراساتذہ کے منیراحمد،مولاناقاری یوسف،واپڈایسوسی ایشن کے جہانگرحسین قبول،پیرامیڈیکل کے جمال الدین،کلاس فوریونین کے قاسم کے علاوہ افتاب عالم،نثاراحمد،شکیل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ملازمین کے ساتھ ظلم بند کیا جائے، سرکاری ملازمین کا پینشن کا خاتمہ نہ کیا جائے، سرکاری نوکر پیشہ پر آئی ایم ایف کی شرائط برداشت نہیں کریں گے۔آخرمیں قراراردپیش کیاگیاجس میں تنخواہوں میں موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے 100 فی صد فیصد اضافہ کرنے، تمام ملازمین کو یکساں ٹائم سکیل اور مراعات دینے،ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں کے حوالے سے IMF کا اثر ورسوخ ختم کرنے کامطالبہ کیاگیا

all govt employes coordination chitral protest1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39941

حکومت نے 15ستمبر سے ہائی سکولز، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت نے 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا اصولی فیصلہ کرلیا جبکہ پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای شریک ہوئے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے مراحلہ وارتعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاوز پیش کیں ، جس کے بعد 15ستمبر سے نویں، دسویں جماعت ، یونیورسٹی اور کالجوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کورونا کیسز کومانیٹر کیا جائے گا، کوروناصورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں تک کی سرگرمیوں کا آغازہوگا۔

تمام صوبائی وزرائےتعلیم تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوئے اور کہا گیا کورونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا جبکہ طلباکو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانےکی ہدایت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پہلی سے پانچویں اور چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کو ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر غور کیاگیا۔

اجلاس میں مختصر اکیڈمک سلیبس اور2021میں امتحانات پر اور وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیزکےصوبوں میں قیام پر بھی گفتگوہوئی جبکہ بی ای سی ایس،این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان اور یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

اجلاس کے فیصلےحتمی منظوری کےلیےاین سی اوسی کوبھجوائےجائیں گے ، تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔

یاد رہے وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ7 ستمبرکوہوگا، کوروناوبا میں کمی آئی ہے، گزشتہ 6ماہ میں بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے متعلق تجاویز بھی موجود ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک وباکےاثرات کم رہےتوپراناشیڈول ملک میں بحال ہوجائے گا، ہائر، مڈل اور پرائمری سطح پر کلاسز بتدریج شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کوروناوباختم نہیں ہوئی، بداحتیاطی سےدوبارہ بڑھ سکتی ہے، وباسے نمٹنے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ اہم تھا، 5 کروڑ بچے جب دوبارہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے تورسک رہےگا، اداروں کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق بھی تجویز زیر غور ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
39932

ریشن اسٹیل پل کی تنصیب کا کام جاری، دو دنوں کے اندرٹریفک کیلئے کھولاجائیگا

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) پاک آرمی کے زیرانتظام ریشن اسٹیل پل کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔ امید کیا جارہا ہے کہ ۹ستمبرتک پل کی تنصیب کا کام مکمل ہوگا۔ اورٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔ پیرکے دن محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ریشن کا دورہ کیا اور پل کی تنصیب کےکام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آفیسر کمانڈنگ انجنئیرنگ بٹالین بھی موجود تھے۔انھوں نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ کل تک پل کی تنصیب کام مکمل ہوگا اور عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائےگا۔

reshun bridge under construction steel
reshun bridge under construction steel2
reshun bridge under construction
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39923

پی ٹی آئی تحصیل لوٹکوہ کا اجلاس، ضلعی قیادت پرعدم اعتماد کا اظہار ،کابینہ کے اراکین عہدوں سے دستبردار

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) تین یونین کونسلوں پرمشتمل تحصیل لوٹ کوہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ضلعی قیادت پر دوبارہ عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے پارٹی کے لئے تباہ کن قرار دیا اور پارٹی کو بچانے کے لئے میدان میں کود پڑے اور نئی تنظیم سازی کرکے اہل قیادت کو سامنے لانے کا اعلان کیا جبکہ اس موقع پر لوٹ کوہ سے تعلق رکھنے والے ضلعی کابینہ میں شامل عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے دستبردارہوگئے۔ گرم چشمہ کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے چید ہ چیدہ رہنماؤں شہزادہ امان الرحمان،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل محمد حسین، اسرار صبور، محمد یعقوب، عبدالمجید، استاذ شربت خان، میردولہ جان، رحمان علی شاہ اور دوسروں نے سینئررہنمامیرعجب خان کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد کرکے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بشیر لالہ نے ضلع لویر چترال کے لئے جو کابینہ تشکیل دی ہے، اس میں کارکنوں کے جذبات و احساسات اور ان کے پسند وناپسند کی عکاسی نہیں ہوئی ہے اور اس لولے لنگڑے قیادت کے پاس اہلیت نہیں ہے کہ وہ پارٹی کو یکجا رکھ سکے۔انہوں نے کہاکہ ہم عمران خان کی وژن کو چترال میں ناکام ہونا نہیں چاہتے اور نہ ہم اگلے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کو اس ضلعے میں ناکامی سے دوچار ہونا چاہتے ہیں جوکہ موجودہ نااہل ضلعی صدر اور ان کی خوشامدی کابینہ ممبران کی موجودگی میں صاف نظر آرہا ہے کیونکہ ان میں پارٹی کو چلانے اور اس کے صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقرار رکھنے اور کارکنان کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت اور استطاعت بالکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ عام انتخابات میں لوٹ کوہ سے 14ہزار ووٹ پی ٹی آئی کو ملے تھے اور یہ تحصیل پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے لیکن ضلعی کابینہ سازی میں ان کی رائے کو پس پشت ڈالنے پر ان پر مکمل مایوسی چھائی ہوئی ہے اورنام نہاد ضلعی صدر کی طرف سے تقرر شدہ تحصیل لوٹ کوہ کے کابینہ نے بھی ان عہدوں کو قبول نہیں کیا ہے اور باضابطہ طور پر لاتعلقی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل لوٹ کوہ کے مخلص پارٹی رہنما ضلعے کے دیگر علاقوں میں ضلعی کابینہ سے نالان رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ روابط میں ہیں اور عنقریب تنظیم سازی کرکے نئی ضلعی کابینہ تشکیل دیں گے جوکہ سوفیصد کارکنان کی مشاورت سے طے ہوگا اور کابینہ پر ارندو سے لے کر گبور تک کارکن مکمل اعتماد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے چترال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں لیکن نااہل ضلعی قیادت نے اس کی تشہیر کرکے پارٹی کو اس کا فائدہ پہنچانے میں ناکام رہا ہے۔ اس موقع پر سا بق ممبر ضلع کونسل عبدالقیوم سمیت پی پی پی، جے یو آئی اورمسلم لیگ کے تحصیل عہدیداروں اور رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اور عمران خان کی وژن پر اپنی مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں جے یوآئی کے مولاناعبدالجلیل،پی پی پی تحصیل سینئر نائب صدر علاء الدین حیدری،محمدامین،مسلم لیگ (ن) کے سابق پذیڈنٹ لوکل کونسل امیر ولی خان،عبداللہ خان،محمداسماعیل،گل احمد،ولی خان،رحمن خان اور دوسرے شامل ہیں۔ شہزادہ امان الرحمن نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی کو تحصیل لوٹ کوہ میں سب سے فعال اور مثالی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

PTI Lotkoh 5
PTI Lotkoh 2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39912

اپر چترال میں یومِ دفاع کا دن مادرِ وطن سے وفا کے عہد کے ساتھ منایا گیا

 بونی(چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال ہیری ٹیج اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی (چیپس) اور آغاخان یوتھ اینڈ سپورٹ بورڈ اپر چترال کی ذیر نگرانی یومِ دفاع کے حوالے ایک پروگرام بونی میں منعقد ہوا۔ جس میں 1965 کی جنگ کے شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
 06 ستمبر 1965 کا دن جب افواجِ پاکستان نے بھارت کا لاھور پر قبضہ کرنے کا ناپاک خواب  چکنا چور کردیا تھا۔


” اپنی مسلح افواج اور قانون ناقذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں’ جن کی بہادری کی وجہ سے پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا” مہانِ خصوصی شاہ سعود، ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔  پاکستان ائر فورس کے سابق پائلٹ اور ہندوکش ہایٹس کے مالک شجاع الملک نے ٹیلیفونیک خطاب کے ذریعے یومِ دفاع کے دن سے جڑی اپنی یادیں شراکا سے بانٹے۔ ان کا کہنا تھا بحثیت ایک جونئر پائلٹ آفیسر سیالکورٹ سیکٹر میں وہ اور انکی ٹیم نے دس دن تک دشمن سے مقابلہ کیا اور اپنے مورچے پر فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ 


یاد رہے سیالکورٹ سیکٹر لاھور کے بعد دوسرا انتہاہی اھم اور خطرناک پوائنٹ تھا۔ 
پروگرام میں اسماعیلی گرلز گائڈز وا بوائز سکاوٹ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔  جبکہ آس پاس کے لوگوں نے بھی اپنی شرکت یقینی بنائی۔
اسٹیج کی تمام تر ذمہ داریاں اسماعیلی گرلز گائڈز اور بوائز سکاوٹ نے سر انجام دئیے۔ 
 پروگرام کو اعزازی طور پر کورونا کو شکست دینے والے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ شخص علیم عبدلعزیز (بونی) کے نام رکھا گیا کہ جب ارادے مضبوط ہو اور ایمان اللّہ تعالی پر کامل ہو تو دشمن چاہے کتنا بڑا اور سفاک کیوں نہ ہو آپ کو کبھی شکست نہیں دے سکے گی۔ اور یہ ہی پاک فوج کا عزم بھی ہے۔

ismaili volunteers defence day upper chitral
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39906

انجمن ترقی کھوار چترال کے زیراہتمام بابائے کھوارکمالِ فن ایوارڈکی تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) مرکزی انجمن ترقی کھوار چترال کے زیرِ انتظام “بابائے کھوار شہزادہ حسام الملک کمالِ فن ایوارڈ ۲۰۲۰ء ” کے حوالے سے ایک پررونق تقریب گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال چترال ٹاؤن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نوید احمدتھے۔پروگرام کی صدارت پروفیسر اسرارالدین نے کی جبکہ مہمان اعزاز کی حیثیت سے استاد الشعراء امین الرحمن چغتائی تشریف فرما تھے۔

کھوار زبان و ادب کے لیے گرانقدر خدمات انجام دینے والے شعراء، ادبا، لکھاری اور فنکاروں میں انجمن کے ایوارڈ کمیٹی کے فیصلے کی بنیاد پر ابتدائی طور پر ۲۸ شخصیات کو بابائے کھوار کمالِ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ لینے والے حضرات میں پروفیسر اسرارالدین ، امین الرحمن چغتائی ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی ، امیرگل امیرؔ مرحوم (بعد از مرگ)، امیر خان میر ، جناب گل نواز خاکی مرحوم (بعد از مرگ)، ناجی خان ناجی ،ڈاکٹرقاری بزرگ شاہ الازہری ، مولا نگاہ نگاہؔ مرحوم (بعد ازمرگ)، محمد عرفان عرفان ،شیر ولی خان اسیر ، مولانا محمد نقیب اللہ رازیؔ ، گل مراد خان حسرتؔ ، اقبال حیات ، پروفیسر رحمت کریم بیگ ، چئرمین شوکت علی ، اقبال الدین سحر ، افضل اللہ افضل ، شیر افضل شاذی ، عنایت اللہ اسیر ، ظفراللہ پرواز ، ذاکر محمد زخمی ، محمد حسن، بابا فتح الدین ، سلطان غنی، منصور علی شباب ، آفتاب عالم آفتابب اور خالد بن ولی مرحوم (بعد از مرگ)۔


اس پررونق تقریب کے لیے چترال کے ثقافت دوست فرزند محمدنبی خان، جو بارسلونا اسپین میں مقیم ہیں، کا مالی تعاون شامل تھا،جس کی پیشکش فدالرحمن ڈائریکٹر اسامہ وڑائچ کیرئیر اکیڈمی کے کوارڈنیشن کی وساطت سے ہوئی تھی۔


تقریب کے معزز مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال لوئر نوید احمد نے لکھاریوں اور شعراء و ادبا کی گرانقدر خدمات اعتراف میں منعقدہ ایوارڈ تقریب کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ چترال کے شعراء اور ادبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انجمن کے شانہ بشانہ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔انہوں نے انجمن ترقی کھوار کے لیے ایک مستقل دفتر اور اسٹبلشمنٹ دلوانے کے لیے انتظامی سطح پر کام آغاز کرنے کا وعدہ کیا، تاکہ کھوار زبان و ادب کی ترویج و ترقی کی خاطر کام کرنے والے شعراء و ادبا اور محققین کو ایک درست پلیٹ فارم میسر آ سکے اور ان کی خدمات کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور انہیں تحریک ملتی رہے۔


صدر محفل پروفیسر اسرارالدین نے اپنی تقریر میں اس طرح کی ایک نمایاں تقریب منعقد کرنے اور شعراء و ادبا کی خدمات کے اعتراف کی خاطر “بابائے کھوار کمال فن ایوارڈ” متعارف کرانے پر انجمن ترقی کھوار کی کوششوں کو شاندار الفاظ میں سراہا، اور فرمایا کہ شعراء و ادبا اور فنکاروں کی حوصلہ کی خاطر یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔


شام کے کھانے کے بعد ایک بارونق محفلِ مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ محفل مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و گلوکار اقبال الدین سحر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے چترال کے معروف محقق، دانشوراور سکالر پروفیسر ممتاز حسین نے شرکت کی۔ مشاعرے میں کھوار شاعری کے معتبر ناموں سمیت چالیس سے زیادہ شعراء نے کلام پیش کیے اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی۔ ؎

پروگرام کے اختتام پر انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویرالملک نے مہمانانِ گرامی، سینئر شعراء و ادبا، حاضرین اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے لیے مالی تعاون کرنے پر محمد نبی کی ثقافت و ادب دوستی کی تعریف کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔


یوں پانچ گھنٹوں اور دو نشستوں پر محیط یہ شاندار تقریب رات کے گیارہ بجے اختتام کو پہنچا۔

anjuman e taraqia khowar chitral award ceremoney 2
anjuman e taraqia khowar chitral award ceremoney 4
anjuman e taraqia khowar chitral award ceremoney 3
anjuman taraqia khowar awards holders
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39893

شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی چترالی طلباء کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے-شہزادہ افتخارالدین

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی انتہائ قلیل مدت میں نامور تعلیمی اداروں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے – میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر نوید احمد کا پوری قوم کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے اس اکیڈمی کے لیے سرکار کی طرف سے زمین دی ہے -بہت جلد اس میں کام شروع ہو گی – شہزادہ افتخار الدین نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے حکمران جماعت پی ٹی آئ کے کچھ لوگ اس کو ناکام بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں – اس حوالے سے وہ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھرپور استعمال کر رہے ہیں –


یہ اکیڈمی نہ بننے کی صورت میں یہی لوگ قوم کے مجرم ہوں گے – اپنی مفاد کی خاطر ایک تعلیمی ادارے کو ناکام کرنے کی سازش سمجھ سے بالاتر ہے – میں کمشنر ملاکنڈ اور چیف سیکیرٹری خیبر پختنخواہ سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ جلد سے جلد اکیڈمی کی عمارت پر کام شروع کروائیں –


اسامہ شہید کی طرف سے یہ اکیڈمی چترالی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے – اسامہ شہید کے دوستوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا چاہئیے -پوری چترالی قوم کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر قوم کے بچوں کی مستقبل کی خاطر اس اکیڈمی کے لیے آواز اُٹھانی چاہئیے –

osama warraich academy
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39890

چترال سکاوٹس ہیڈکوارٹرز میں یوم دفاع کے حوالے سے پروقار تقریب

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سکاوٹس کے ہیڈکوارٹرز میں یوم دفاع پاکستان منایا گیا جس میں پرچم کشائی اوریادگار پرپھول چڑہانے کے بعد شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگنے کے ساتھ چترال سے تعلق رکھنے والے چترال سکاوٹس اور پاک فوج کے شہداء کے ورثاء میں تخائف تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر تقریب میں مادر وطن پر جانین نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیوں پر اور ملکی سالمیت میں افواج پاکستان کے کردارپر روشنی ڈالی گئی۔ کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل محمد علی ظفر، ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ڈی پی او نے پرچم کشائی کے بعد یادگار شہداء پر باری باری پھول چڑہائے جبکہ چلڈرن پارک میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرنل محمد علی ظفر نے کہاکہ 1965ء میں اسی دن ہم نے اپنی ازلی دشمن انڈیا کے عزائم خاک میں ملادئیے تھے اورقربانی کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اپنے اسلاف کے نقش وقدم پر چل کر ملک کی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ ساتھ اسے ترقی وخوشحالی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن نے جغرافیائی سرحدوں پر وار کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا کے ذریعے ففتھ جنریشن وار میں پاکستان کے خلاف ریشہ دوانی میں مصروف ہے جس سے ہر پاکستانی کو باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شہداء کے ورثا کو یقین دلایاکہ پاک فوج ان کے ساتھ ہے اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑ اجائے گا اور خاص مواقع پر ان کی عزت افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ آج ہم اگر امن سکون سے زندگی گزارہے ہیں تو یہ ان کی شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ اور ثمر ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ملک کے ساتھ محبت کا اور جذبہ جہاد ہمارے اندر موجود ہوگا، کوئی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا اور جہاد فی سبیل اللہ پاک فوج کا ماٹو بھی ہے۔ ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے کہاکہ حکومت نے حال ہی میں سیاسی نقشے میں جوتبدیلی کی ہے، وہ بہت جلد ہی حقیقت کار وپ دھار کر جغرافیائی میپ میں بدل جائے گا اور اس مقصد کے لئے ہم اپنی صفوں میں مکمل طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ایف سی پی ایس پبلک سکول کے طالبات عاشی منور، معطر اور ایمن نے ملی نغمہ “اے راہ حق کے شہیدو وفا کے تصویرو تجھے وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ” پیش کرکے محفل کو گرمادیا۔ اس موقع پر کرنل محمد علی ظفر، مولانا عبدالاکبر چترالی، سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈی سی نوید احمداور ڈی پی او عبدالحئی نے شہداء کے ورثا ء میں تخائف تقسیم کئے۔ بعدازاں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے چترال ٹاؤن میں واقع شہداء کے گھروں میں جاکر انہیں راشن پہنچادئیے اور شہداء کے ورثاء کی خیر وعافیت دریافت کی۔

defence day celebration chitral comdt
defence day celebration chitral dpo
defence day celebration chitral1
defence day celebration chitral7
Chitral scsouts headquarter defence day 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39875

یارخون ویلی میں لینڈسلائڈنگ ، ملبے تلے دب کر دو کمسن جڑواں بچے جان بحق

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اتوار کی علی الصبح اپر چترال کی یارخون وادی میں گہری نیند میں سوئے دو جڑواں بھائی مکان پر لینڈ سلائنڈنگ کا ملبہ گرنے سے جان بحق ہوگئے جبکہ دوسرے کمروں میں ان کے ماں باپ اور بہن محفوظ رہے جوکہ اٹھ کر کام کاج میں مصروف ہوگئے تھے۔ گاؤں والوں کے مطابق یہ واقعہ پانچ بجے صبح کے قریب پیش آیا جب ڈھلوانی سطح پر واقع شیر جوان نامی شخص کے گھر کے پیچھے سے گزرنے والی نہر میں دراڑ پڑنے سے خارج ہونے والا پانی نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کی شکل اختیار کی اورمکان کے ایک حصے کو اپنی زد میں لیا جس میں بچے سورہے تھے۔ گاؤں والوں نے دو گھنٹے کی سرتوڑ کوشش کے بعد ملبے کو ہٹادیا تو بچے جان بحق ہوچکے تھے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے بتایاکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے خیمے اور راشن متاثرہ گھرانے کو روانہ کردیا ہے جبکہ عنقریب اس فیملی کو معاوضے کا چیک بھی دیا جائے گا۔

IMG 20200906 WA0022
Yarkhoon Mahthing flood two children died
IMG 20200906 WA0023 wm
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
39864

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمدنے چترال کادورہ کیا

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے لوئر چترال میں قائم ریسکیو سٹیشن 11 کا دورہ کیا، سٹیشن پہنچنے پر سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الہی نے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کا استقبال کیا، ریسکیو 1122 لوئر چترال کے جوانوں نے سلامی دی، سٹیشن ہاؤس انچارج توقیر الٰہی نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کی کارکردگی سے آگاہ کیا، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے ریسکیو1122 لوئر چترال کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیورز سے فرداً ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر نے ریسکیو سٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ایمرجنسیز ریکارڈز چیک کیں، ایمرجنسی وہیکلز اور ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے آلات چیک کیں، اس موقعے پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو بروقت خدمات فراہم کر رہا ہے اس سلسلے ریسکیو 1122 لوئر چترال ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی نگرانی اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے.

DG resucue 1122 visits chitral4
DG resucue 1122 visits chitral2
DG resucue 1122 visits chitral1
DG resucue 1122 visits chitral
DG resucue 1122 visits chitral7
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39851

وزیراعلیٰ کی آمد کے موقع پرریشن میں احتجاجی مظاہرہ

چترال ( محکم الدین ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ کے موقع پر ریشن میں اپرچترال کے لوگوں نے زبردست احتجا جی مظاہرہ کیا ۔ اور وزیر اعلی و صوبائی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔ جس کی وجہ سے وزیر اعلی کو اپنی تقریب مختصر کرنا پڑا۔ اس موقع پر ریشن رمداس چوک میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پرنس سلطان الملک ، امیراللہ ، عبدالولی خان ایڈوکیٹ،پرویز لال ودیگر نے کہا ۔ کہ سیلاب آئے بارہ دن گزر گئے ہیں ۔ متاثرین کیلئے حکومت کی طرف سے کچھ بھی نہیں کیا گیا ۔ لوگ اپنی مددآپ کے تحت اپنے سیلاب زدہ گھروں سمیت سڑکوں کی تعمیر میں لگے ہوئے ہیں ۔ حکومت کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ چترال سے امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے ۔ یہاں کے مسائل کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ایسے مواقع پر حکومت کی طرف سے پیکج کا اعلان کیا جاتا تھا ۔ لوگوں کی داد رسی کی جاتی تھی ۔ لیکن موجودہ حکومت میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔ وزیر اعلی صرف پندرہ لاکھ روپے متاثرین میں تقسیم کرنے کیلئے بھاری پروٹوکول کے ساتھ تشریف لائے اور لوگوں کو ان کی سیکیورٹی کی خاطر چھ سات گھنٹوں تک یر غمال بنایا گیا ۔ اور مشکل میں گھرے سیلاب متاثرین اور مسافروں کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابقہ نواز شریف کی حکومت میں یہاں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے تیز ترین اقدامات اٹھائے گئے ۔ جبکہ موجودہ حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ۔ مسلسل لوگوں کے ساتھ جھوٹ بولا جا رہا ہے ۔ اوراشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں عمران خان کا نہیں قائد اعظم کا پاکستان چاہئیے ۔ اور ہم نے معدنیات کے خزانوں کے ساتھ پاکستان سے الحاق کیا تھا ۔ مظاہرہن نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ۔ کہ نہروں کی بحالی میں حکومت فوری تعاون کرے ۔ تاکہ کھڑی فصلوں کو بچایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ریشن کے متاثرہ گھر بار بار سیلاب کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اس لئے متاثرین کو محفوظ مقام پر مستقل بنیادوں پر بسانے کا انتظام کیا جائے ۔ مقررین نے سیکیورٹی کے نام پر پولیس کی طرف سے لوگوں کے ساتھ منفی رویہ اپنانے کی بھی پر زور مذمت کی ۔ درین اثنا وزیر اعلی کے پروگرام میں اپر چترال نے پی ٹی آئی کے ورکروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ سابق صدر عبد اللطیف ، شہزادہ سکندر ، سردار حکیم ، آفتاب ایم طاہر ہی تقریب میں نظر آئے ۔ ان کو بھی کسی بھی قسم کی بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا ۔ دیگر پارٹیوں کی طرح انتظامیہ کی طرف سے دعوت نہ دینے کے شکوے سنے گئے ۔

reshun protest
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39843

وزیراعلیٰ محمود خان کا دورہ ریشن اورگولین ویلی ،متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وہ چترال اور ملاکنڈ ڈویژن کے دوسرے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام کو پہنچنے والی تکلیف اور مشکلات کا مکمل ادراک رکھتے ہیں اور ہر اپنی آنکھوں سے ان تباہ کاریوں کا مشاہدہ کرنے اور متاثرین سے ملنے کے لئے تمام متاثرہ علاقوں کے دورے پر نکلے ہوئے ہیں اور ان قدرتی آفات سے ہر بالواسطہ اور بلا واسطہ متاثر کو یہ باور کرنا چاہئے کہ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور صوبے کا وزیر اعلیٰ سویا نہیں ہے بلکہ ہر طرف دیکھ رہا ہے اور ان کی نظروں سے کوئی متاثرہ علاقہ اوجھل نہیں ہے۔ ہفتے کے روزاپر چترال میں ریشن کے مقام پر متاثرین سیلاب میں امد ادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چترال سے محبت اور وابستگی سات سالوں پر محیط ہے جس کے دوران انہوں پی ٹی آئی کے گزشتہ صوبائی حکومت کے دوران صوبائی وزیر کے طور پر چترال کا تفصیلی دورہ کیا اور ریشن کے مقام پر سیلاب برد پل کی تعمیر کا افتتاح اور پیڈو بجلی گھر کا پیدل دورہ کیا جبکہ گزشتہ سال وہ چیف منسٹر کے طور پر بھی ریشن کا دورہ کرکے یہاں بجلی گھر کی بحالی کے کام کا افتتاح کیا جوکہ اب تکمیل کے مرحلے میں ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہیں جب ریشن میں پل کے سیلاب میں بہہ جانے کی خبر ملی تو انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو اس جگہ لوہے کی عارضی پل نصب کرنے کی ہدایت کردی جس کے مطابق پل کے تمام پرزے یہاں پہنچائے جاچکے ہیں اور آئندہ تین دنوں کے دوران اس کی تنصیب اور موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے ڈی سی اپر چترال کو ٹاسک دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثر انفراسڑکچروں کی بحالی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی تاکہ متاثرہ عوام کو مزید تکالیف کو سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب برد انفراسٹرکچر کی اسسمنٹ کاکام جاری ہے اور بہت جلد ہی ان کی بحا لی کاکام شروع کیا جائے گاجس کے لئے وہ دوبارہ چترال کا وزٹ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نوزائیدہ اپر چترال پی ٹی آئی حکومت ہی کا تخفہ ہے اور اس کے لئے مطلوبہ فنڈز اور وسائل کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرا لاسلام شاہ کے ہمراہ ریشن ہیلی پیڈ پہنچنے پر سیکرٹری ریلیف عامر لطیف، ڈی سی اپر چترال شاہ سعود، ڈی پی او ذولفقار تنولی کے علاوہ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی سی اپر چترال شاہ سعود نے وزیر اعلیٰ کو ریشن، زئیت، کوراغ، بونی، مستوج اور یارخون ویلی میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مجموعی طور پرہزاروں افراد براہ راست اس سیلاب سے متاثر ہوگئے جبکہ بلاواسطہ متاثرین کی تعداد لاکھوں تک ہے کیونکہ ریشن کے مقام پر آرسی سی پل کے سیلاب برد ہونے پر اپر چترال کا سڑک کے ذریعے رابطہ ملک کے دیگر حصوں سے کٹ کر رہ گئی ہے جہاں روز بروز مسائل میں اضافہ ہورہا ہے۔ چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپر چترال ضلعے کی تیز تر ترقی کے لئے خصوصی پیکج، ابپاشی کے نہروں کی بحالی اور زرعی اراضی کو دریا بردگی سے بچانے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں انہوں نے لویر چترال میں گلیشیائی سیلاب سے متاثرہ گولین ویلی میں بھی متاثرین سیلاب میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، ڈی سی لویر چترال نوید احمد اور ڈی پی او عبدالحئی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایاگیا کہ سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر ز کی بحالی کے لئے 90میلین روپے درکار ہیں۔

CM Chitral visit Reshun Golain 6
CM Chitral visit Reshun Golain 4
CM Chitral visit Reshun Golain 3
CM Chitral visit Reshun Golain 1
CM Chitral visit Reshun Golain 5
CM Chitral visit Reshun Golain 1 1
CM Chitral visit Reshun Golain 7
CM Chitral visit Reshun Golain 8
CM Chitral visit Reshun Golain 9
CM Chitral visit Reshun Golain 11
CM Chitral visit Reshun Golain 11 1
CM Chitral visit Reshun Golain 14
CM Chitral visit Reshun Golain 15
CM Chitral visit Reshun Golain 21
CM Chitral visit Reshun Golain 22
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
39818

ریشن کیلئے اسٹیل پل چترال پہنچ گیا، وزیراعلی کل گولین اور ریشن کا دورہ کرینگے

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کل ہفتہ کے دن ایک روزرہ سرکاری دورے پر چترال پہنچ رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے ساتھ گولین اور ریشن کا بھی وزٹ کریں گے ۔ گولین میں ڈی سی چترال لوئیر نوید احمد جبکہ ریشن میں ڈی سی اپر چترال شاہ سعود ان کو حالیہ سیلاب بارے بریفنگ دیں گے ۔ وزیراعلیٰ کے آمد سے توقع ظاہر کیا جارہاہے کہ وہ مختلف علاقوں کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امداد کے ساتھ حفاظتی پشتوں، پلوں ودیگرتنصیبات کیلئے خاطرخواہ فنڈز دینے کا بھی اعلان کریں گے ۔ ریشن میں وزیراعلیٰ متاثرین میں امدادی چیک کی تقسیم بھی متوقع ہے ۔جبکہ علاقے کے عوام محفوظ مقامات پر مستقل طور پر منتقلی کی مطالبے کے ساتھ مختلف ایریگشن چینلوں اور ابپاشی اسکمیوں کی بحالی کے ساتھ بونی مستوج شندور روڈ کی تعمیر کا بھی مطالبہ کریں گے ۔

دریں اثنا ریشن میں تنصیب کیلئے پاک آرمی کی اسٹیل پل چار ٹرکوں کے زریعے چترال پہنچا دیا گیا ہے جنھیں ریشن پہنچاکر کل تنصیب کا کام شروع کیا جائیگا۔

steel bridge
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39808

تحریک حقوق اپر چترال کے سنئیر نائب صدر رحمت سلام کا استعفیٰ جذباتی فیصلہ ہے۔عبد اللہ جان

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) تحریک تحفظِ حقوق اپر چترال کا واحد غیر سیاسی تنظیم ہے جو عرصہ دراز سے اپر چترال میں عوامی حقوق کے لیے جد وجہد میں مصروف ہے اور ہر مسلے پر آواز اٹھاتے رہی ہے۔رحمت سلام لال تحریک کے سنئیرنائب صدر اور دیرانہ کارکن جو چند روز قبل اپنے ایک بیان کے ذریعے تحریک سے علحیدگی کااعلان کر چکے ہیں۔ تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال کے جنرل سکرٹری عبد اللہ جان نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ تحریک کی بنیادی رکن اور سنئیر نائب صدر جو کہ تحریک کے لیے قابلِ احترام ہے،اپنے جذباتی فیصلے کے ذریعے تحریک سے علحیدگی کا اعلان کیاجو کہ باعثِ تعجب ہے۔رحمت سلام لال اگرکوئی تحفظات رکھتے تھے تو تحریک کا ایک منظم اور فعال کابینہ موجود ہے اس کے نوٹس میں لاتے۔لیکن نوٹس میں لائیے بے غیر تحریک پر مختلف الزامات عائد کرنا ان کے شایان شان قطعی نہیں۔انھیں چاہیے تھا کہ اگر ایسا کوئی کام ہوا ہو جو تحریک کے دستور کے مطابق نہ ہو تو اسے کابینہ کی نوٹس میں لاکر اس پر بحث کراتے اور اس سے غلط فہمیاں دور ہوجاتی۔
بحیثیت جنرل سکرٹری میں یقین سے کہتا ہوں کہ رحمت سلام لال کا فیصلہ کوئی غلط فہمی کا ہی نتیجہ ہے۔تحریکِ تحفظِ حقوق اپر چترال علاقے میں تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر عوامی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے وجود میں ائی ہے جو اپنے موقف پر عمل پیرا ہے۔رحمت سلام لال کے اگر کوئی تحفظات ہیں تو انہیں دور کرنے کے لیے بہت جلد کابینہ کا اجلاس بلایا جائیگا اورانھیں اپنے موقف، مدعا پیش کرنے کا بھر پور موقع دیا جائیگا۔ جنرل سکرٹری عبداللہ جان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک کسی فرد واحد کا نام نہیں یہ ایک منظم ادارہ ہے اور اس کا ایک نظام ہے جس کے تحت یہ تحریک قائم ہے اورا سے کسی سازش کا شکار نہیں ہونے دیا جائیگااور نہ تحریک کوکسی فردِ واحد کے تابع ہونے دینگے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39803

روماندور ریشن کے احاطے میں پشتہ تعمیر کرکے سیلاب متاثرین کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔متاثرین

ریشن (نمائندہ چترال ٹائمز ) ریشن کے سیلاب متاثرین نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال ، صوبائی حکومت، منتخب نمائندوں اورمختلف این جی اوز کے ارباب و اختیار سےداد رسی کی دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ حالیہ سیلا ب کی تباہ کاریوں کے بعد اب ریشن نالہ کی کٹائی سے کچی بسی بستی کو مذید خطرہ لاحق ہوگیا ہے جس سے متاثریں کو بچایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو لکھے گئے ایک درخواست میں ریشن روماندور کےمتاثرین عبد المراد، میرغازی جان، پرویز الہی ، نیاز احمد ، بیوہ مراد جان، عبد الواحد ودیگر نے مطالبہ کیاہے کہ ریشن نالہ کی کٹائی کی وجہ سے انھیں مذید شدید نقصان پہنچنے کا قومی امکان ہے ۔ لہذا روماندور کے احاطے میں نالہ کی کٹائی کو روکنے کیلئے فوری طور پر پشتہ تعمیر کرکے پانی کی بہاؤ کو کنٹرول کیا جائے بصورت دیگر روماندور کے ساتھ پورا ریشن کاعلاقہ متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ متاثرین نے ضلعی حکومت کے ماتحت سی ڈی ایل ڈی کے زیر انتظام تعمیر شدہ پشتے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ حفاظتی بند نہ ہوتا تو حالیہ سیلاب میں پورا ریشن ملبے تلے دبنے کا خدشہ تھا ۔ متاثرین نے تمام متعلقہ اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر نالہ کی سیلابی پانی کی کٹائی سے علاقے کو بچانے کی پرزور اپیل کی ہے ۔

reshun selab and nala cutting romandur
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39774

جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام عشرہ حجاب حوالے تین مختلف مقامات پرپروگرام کا انعقاد

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع چترال کے زیراہتمام چترال میں عشرہ حجاب بھرپور طریقے سے منانے کا اغاز ہو چکا ہے۔ حلقہ خواتین چترال کے نشرواشاعت کے نگران کلثوم رضا کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اج عشرہ حجاب کے حوالے سے تین مقامات مروئی،دنین اور ایون کی جامعات میں شاندار پروگرامات منعقد ہوئے۔جس میں ناظمہ ضلع اور ارکان نے اپنے اپنے حلقوں کی پروگرامات میں خصوصی شرکت کیں۔اور جامعات کی طالبات کے علاوہ یوتھ گروپ اور حلقے سے دیگر خواتین اور موثر افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کیں۔

پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک اور حمدونعت سے ہوا۔حجاب ڈے کے پیش نظر مقررین نے حیا اور حجاب،پردے کےشرعی احکام ،اور بے پردگی کے نقصانات پر خطاب کیے۔ان پروگراموں میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور موضوع”پردہ “کو بے حد سراہا۔محاسبہ و دعا سے یہ پروگرام اختتام پذیر ہوئے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39770

معروف عالم دین قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ریشن کے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم


چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )معروف سماجی وسیاسی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طر ف سے ریشن کے سیلاب زدہ گان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بیس متاثرہ خاندانوں کیلئے ایک ماہ کی راشن فراہم کی گئی ۔اُنہوں نے ریشن کے متاثرہ جامع مسجد کیلئے نقد پچاس ہزار روپے کا خصوصی تعاون بھی کیا ہے۔قاری فیض اللہ چترالی کے متعمد خاص شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے جمعرات کے روز ریشن میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کی۔

qari faizullah package rashun upper chitral
qari faizullah package rashun upper chitral3
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39763

ریشن سیلاب متاثرین کا حکومت کی بے حسی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) دس دنوں سے محصورریشن متاثرین بالاخر حکومت کی بے حسی کے خلاف احتحاج کرنے پر مجبور ہوئے  ۔ اور جمعرات کے روز ریشن میں  احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد کرتے ہوئے کہا ۔ کہ حکومت ان کی مشکلات کا مذاق اڑارہی ہے ۔ اوردس دن گزرنے کے باوجود تاحال ان کی کوئی مددنہیں کی گئی ہے  ۔ مقریرن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ نہایت افسوس کا مقام ہے ۔ کہ ریشن پل سیلاب بردہوئے دس دن گزر چکے ہیں ۔ مقامی لوگوں اور این جی اوز کے رضاکاروں نے مل کر ایک پیدل پل تعمیر کیا تھا ۔ وہ بھی گذشتہ روز کی بارشوں کے دوران سیلاب برد ہوا ۔ اب مسافر خواتین نالہ عبور کرنے کیلئے پانی میں سے گذرنے پر مجبور ہو چکی ہیں ۔ جس سے  بے پردگی کا  شکار ہورہی ہیں ۔ لیکن حکومت اور مقامی انتظامیہ کواس کا ذرا برابر احساس نہیں ہے ۔  انہوں نے کہا ۔ کہ ابھی تک سیلاب متاثرین کو خوراک ٹینٹ تک فراہم نہ کئے گئے ۔ متاثرین کا تمام انحصار این جی اوز پر ہے ۔ جو ان کی مدد کر رہے ہیں ۔ گذشتہ دس دنوں سے ریشن تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ پیڈو بجلی گھر کی نہر کو نقصان پینچا ہے ۔ اور متاثرین سیلاب کے مزید خدشات کے باوجود اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ریشن نالہ میں طغیانی کا عمل جاری ہےلہذا فوری طور پر پشتہ کا انتظام کیا جائے تاکہ ریشن مذید تباہی سے بچ سکے۔   احتجاجی مقررین نے مطالبہ کیا ۔ کہ ریشن مستقل بنیادوں پر آفت زدہ علاقہ بن گیا ہے ۔ لہذا یہاں کے لوگوں کو محفوظ جگہ فراہم کیا جائے ۔ جہاں وہ امن سےمستقل بنیادوں پر رہائش اختیار کر سکیں ۔ انہوں نے متاثرہ پل کے حوالے سے کہا ۔ کہ افسوس کا مقام ہے ۔ کہ دو لاکھ کی آبادی گذشتہ دس دنوں سے محصور ہے ۔ خوراک کی اشیاء ختم ہو چکے ہیں ۔ تاجر مزید سامان کی ترسیل سے قاصر ہیں ۔ لیکن حکومت اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ جب تک پل پر عملی کام شروع نہیں کیا جا تا ۔ صرف باتوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا ۔ مظاہرین نے چترال کے ایم این اےاور ایم پی ایز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کہ ان کی نا اہلی اور کمزوری کے باعث حکومت ریشن متاثرین کی طرف توجہ نہیں دے رہی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نئے ڈسٹرکٹ کے نام پر انہیں مصیبت سے دوچار کر دیا گیا ہے ۔ اس قسم کا لاوارث ضلع پی ٹی آئی کی چترال کی قیادت اور صوبائی حکومت کو مبارک ہو ۔ ہمیں ایسا بے دست و پا ضلع ہر گز نہیں چاہیے ۔ مقرریں نے پرزورمطالبہ کیا کہ ایک طرف سیلاب تو دوسری طرف دریا ئے چترال کی کٹائی کی زد میں اکر نصف ریشن دریا برد ہوگیا اور اب چترال مستوج مین روڈ بھی دریا کی کٹائی کی زد میں ہے لہذا فوری طور پر ہیوی مشینری لگاکر دریا کا رخ تبدیل کیا جائے بصورت دیگر چترال مستوج روڈ اگلے چند دنوں میں دریا برد ہوگا۔

احتجاجی جلسے سے  سید سردار حسین شاہ ، عبدالرب ، قیوم ، نبی خان، علی شیر خان ،ابوللیث رمداسی  قربان وغیرہ نے خطاب کیا ۔

Reshun flood affectes protest upper chitral 3
Reshun flood affectes protest upper chitral 15
Reshun flood affectes protest upper chitral 10
Reshun flood affectes protest upper chitral 15 1
Reshun flood affectes protest upper chitral 7
Reshun flood affectes protest upper chitral 4
Reshun flood affectes protest upper chitral 1
Reshun flood affectes protest upper chitral 11
Reshun flood affectes protest upper chitral 14
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
39749