Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں مختلف آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد، خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے شیدول جاری کر دیا

Posted on
شیئر کریں:

محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں میں مختلف آسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد، خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے شیدول جاری کر دیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ صحت میں کلینیکل ٹیکنالوجسٹ (ڈینٹل)، پی ایچ سی ٹیکنالوجسٹ(ایم سی ایچ)، نیوٹریشنسٹ، محکمہ معدنیات میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن)، محکمہ بہبود آبادی میں وویمن میڈیکل آفیسر/ ضلعی پاپولیشن ویلفئیر آفیسر (ٹیکنیکل) / انسٹرکٹر (ٹیکنیکل) (بی پی ایس -17)، سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں انٹرنیٹ اینڈ انفارمیشن سروس منیجر اسسٹنٹ ڈائریکٹر/ انٹرنیٹ اینڈ انفارمیشن سروس منیجر / نیٹ ورک منیجر (بی پی ایس -17)، اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر (بی پی ایس 16), محکمہ جنگلات ماحولیات وجنگلی حیات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر (بی پی ایس، 16) اور محکمہ داخلہ میں میل اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ جیل (بی پی ایس -16) کی اسامیوں کے لئے قابلیتی ٹیسٹ کے انعقاد کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ 21 نومبر تا 24 نومبر 2023 تک منعقد کئے جائینگے،اس سلسلے میں امیدواروں کو رول نمبرز سلپس، کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اگر کوئی امیدوار اپنے رول نمبر کے حوالے سے ایس ایم ایس، ای میل یا ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل نہ کر سکے تو وہ ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات091-9214131-9212897-9213750-9213563 یا دفتری اوقات کار کے دوران کمیشن کے دفتر سے رجوع کر سکتا ہے، اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
81521