Chitral Times

Jun 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 6فروری2024سے 9فروری 2024 تک ہونے والے تمام نوعیت کے انٹرویوز ملتوی، ان انٹرویوز کے لئے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت 6فروری2024سے 9فروری 2024 تک ہونے والے تمام نوعیت کے انٹرویوز ملتوی، ان انٹرویوز کے لئے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر عام انتخابات 2024 میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی/مصروفیت کی وجہ سے6فروری2024سے 9فروری 2024 تک تمام سبجیکٹ کے انٹرویوز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ تمام امیدوار جن کے انٹرویوز6فروری2024 سے 9فروری 2024 تک شیڈول ہیں کو بذریعہ ایس ایم ایس، ای میل یا ٹیلی فون پر ان کے انٹرویو کو ملتوی کرنے کے بارے میں مطلع کیا جائے گا۔ ملتوی شدہ انٹرویوز کی اگلی تاریخ متعلقہ امیدواروں کو بعد میں مطلع کی جائے گی۔واضح رہے کہ 12فروری 2024 سے ہونے والے انٹرویوز پہلے سے مطلع شدہ شیڈول کے مطابق برقرار رہیں گے۔

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84490