قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی
قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) چترال کی معروف مذہبی وسماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے اپرچترال کے متاثرین سیلاب کیلئے خشک راشن/گندم اور نقدی کی صورت میں امداد مکمل کرنے کے بعد اب تحصیل مستوج کےسیلاب متاثرین کے ساتھ ساتھ تمام غرباء میں گرم کپڑے تقسیم کرنے کا عمل بھی شروع ہوچکا ہے
اس کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ مکانات کے لئے 20لاکھ روپے کے جستی چادریں اپرچترال پہنچائی گئی ۔جہاں مکانات تیار ہورہے ہیں وہاں چادریں پہنچائی جارہی ہیں
تریچ جہاں سب سے پہلے سیلاب آیا تھا وہاں گھر کو چادریں لگاکر مکمل کرلیا گیا اور موڑکھو کے تین مکانات کو بھی چادریں لگائی گئی جو کہ مکمل ہوگئے ہیں
پریپ کے ایک مکان کی قینچیاں لگ چکے ھیں ان کو چادریں دےدی گیی ہیں۔ اور کہوژ میں ایک مکان کی تعمیر قاری کے تعاون سے جاری ہے ۔گولین گول اور شیشی کوہ میں بھی عنقریب قینچیاں لگنے کےبعد چادریں دےدی جائیگی۔ قاری فیض اللہ کی کوشش ہے کہ دسمبر کے جما دینے والی سردی سے پہلے تمام متاثرین کو چھت مہیا کیا جائے ۔