Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں صوبائی پلاننگ سروس آفیسر(بی-17) کی پوسٹوں کے لیے مقابلے کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کردیا

Posted on
شیئر کریں:

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں صوبائی پلاننگ سروس آفیسر(بی-17) کی پوسٹوں کے لیے مقابلے کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا گیاہے کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں صوبائی پلاننگ سروس آفیسر(بی-17) کی پوسٹوں کے لیے مقابلے کے امتحان کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے جو 17، 18 اور 19 دسمبر 2024 کو ہوگا۔ امیدواروں کے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپرکم از کم 15 دن پہلے اپ لوڈ کیے جائیں گے۔تاہم وہ امیدوار جو ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات نہ حاصل کرسکیں، وہ اپنے اسٹیٹس کی تصدیق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں ذاتی طور پر آ کر یا درج ذیل فون نمبرز: -9214131-9213750–9213563 091(ایکسٹینشن نمبر 105/180) کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان کے آغاز سے ایک دن پہلے اپنے رول نمبرز اور امتحان کے مرکز/ہال کے مقام کی تصدیق کر لیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

 

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
95944