خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کے لیے اعلان کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو15 اکتوبر سے05 نومبر 2024 تک منعقد کیے جائیں گے، مزید برا ں انسپکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل/ پی ایس او ٹوکمانڈنٹ/ سینئر انسٹرکٹر جیل مینجمنٹ(بی پی ایس 17) کی آسامیوں کے لیے ایبلٹی ٹیسٹ کی تاریخ31 اکتوبر 2024 کی بجائے 30 اکتوبر 2024 کر دی گئی ہیں۔تمام طلباء اپنی رول نمبر سلپاور دیگر معلومات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، وہ طلبہ جو ویب سائٹ، smsیا email پر معلومات حاصل نہ کرسکیں وہ ٹیسٹ سے ایک دن پہلے خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے دفتر ی اوقات میں کمیشن کے دفتر آکر اپنی متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ مندرجہ زیل ٹیلی فون نمبر ز 091-9214131-9212897-9213750-9213563 (:/180 No: 105/Ext) پر بھی اپنے رول نمبر اور ٹیسٹ کی معلومات کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔اس امر کا اعلان امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔
صوبائی حکومت نے عوام کی سہولت، عوام اور حکومت کے درمیان دوطرفہ رابطے کے قیام اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے” اختیار عوام کا ” کے نام سے موبائل ایپ کا آغاز کر دیا
عوامی ایجنڈا۔” اختیار عوام کا ” موبائل ایپ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کی زیر صدارت آگاہی اجلاس کا انعقاد
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت عوامی ایجنڈا۔” اختیار عوام کا ” موبائل ایپ کے حوالے سے ایک آگاہی اجلاس جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہوا جس میں ضلعی محکموں کے افسران کو ایپ کے بارے میں اگاہی دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور نے شرکاء کو ” اختیار عوام کا ” موبائل ایپ کے بارے میں تفصیلات بتائیں انہوں نے کہا کہ۔ ” اختیار عوام کا ” ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن ہے جس کو گوگل پلے سٹور اور ایپ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عوام ہر قسم کی شکایات اور حکومتی اقدامات پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ عوامی شکایات کو باقاعدہ مانیٹر کے کرنے کے بعد متعلقہ محکموں کو بجھوایا جائے گا اور ان کے حل کے بعد جہاں بعد محکمہ ثبوت کے ساتھ ایپ پر معلومات دے گاتاکہ شکایت کنندہ کو پتا چل سکے کہ اس کا مسئلہ حل کیا جا چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے افسران پر زور دیا کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور ” اختیار عوام کا ” ایپ پر آنے والی شکایات کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔