خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کیلے فزیکل ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں اسامیوں کیلے فزیکل ٹیسٹ کی تاریخوں کا اعلان کردیا
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں جونیئر سکیل سٹینو گرافر (بی پی ایس، 14)اور سینئر سٹینوگرافر (بی پی ایس، 16) کی آسامیوں کے لئے پریکٹیکل ٹسٹ خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے ہالB میں تین اپریل سے 14 اپریل 2023 تک صبح 9 بجے سے 12 بجے دوپہر تک منعقد کرانے اور انسپکٹور یٹ جنرل آف پریزن خیبرپختونخوا میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل (بی پی ایس، 16) کی آسامیوں کے لیے لیے فزیکل ٹیسٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور کینٹ میں میں 27 مارچ سے سے 18 اپریل 2023 تک صبح 9 بجے سے 12 بجے تک منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امتحانی مراکز اور رولنمبرز خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں، امیدوار اپنے امتحان کے بارے میں معلومات امتحان سے ایک روز قبل تک پبلک سروس کمیشن کے ٹیلی فون نمبرات۔ 091-9214131, 9212897, 9213750 ایکسٹینشن نمبر182/203/105/180 پر کسی بھی یوم کار کے دوران حاصل کر سکتے ہیں۔