
خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
خیبرپختونخوا حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں 42,397 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کر لیے جبکہ گزشتہ سال پہلے ہاف میں 28,435 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ وبین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ فنانس میں ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو بارے ایک اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹو آصف رشید، ایڈیشنل سیکرٹری توصیف خالد، ڈپٹی سیکرٹری حامد رضا سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 49 فیصد اضافی محاصل جمع کرلیے ہیں صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ہاف میں 42,397 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کر لیے ہیں جبکہ گزشتہ سال پہلے ہاف میں 28,435 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے 93،500 ملین روپے کے محاصل جمع کرنے کا ہدف سیٹ کیا تھا جس کے پہلے ہاف میں 90.7 فیصد کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ گزشتہ سال اسی مدت میں صرف 66 فیصد ٹیکس محاصل جمع کیے گئے تھے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی نے سب سے زیادہ 114 فیصد کے ساتھ 24,035 ملین روپے کے ٹیکس محاصل جمع کرلیے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے پہلے ہاف میں 2854 ملین روپے کے 100 فیصد محاصل جمع کرلیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے 624 ملین روپے کے 151 فیصد محاصل جمع کر لیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ سکول لیڈرز کے کنٹریکٹ میں تو سیع کے ساتھ ساتھ ان کو ایجوکیشن کوالٹی مانیٹرنک کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ان کے لیے تربیت کے لئے کورس تیار کیا گیا ہے اور سکول لیڈرز کے دوروں کی مکمل معلومات رکھنے کے ساتھ ساتھ بذریعہ ایپ روزانہ کی بنیاد پر ان کی مانیٹرنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سکول لیڈرز کو ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان کے تمام کام کی نگرانی اتھارٹی کرے گی اور سکول لیڈرز کے نام کو بھی تبدیل کر کے ان کو۔ ای کیو ایم اے۔ ایجوکیشن کوالٹی مینجمنٹ ایڈمنسٹریٹر کا نام دیا جائے گا اور ان کا کام صرف سکولوں کی ایجوکیشن کوالٹی میں بہتری لانا ہوگا ان کے کام سے بہتر استفادہ حاصل کرنے اور ان کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم اہنگ جدید تربیت دی جائے گی۔ اور ان کے لئے مختلف موبائل ایپس تیار کئے جائیں گے جن کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد، ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سہیل خان، ایجوکیشن ایڈوائزر میاں سعد الدین اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے سکول لیڈرز کے لئے بننے والے سلیبس، ان کی جدید تربیت کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات، ان کے لئے موبائل ایپس اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر بریفنگ دی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکول لیڈرز کا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی میں ایک الگ کوالٹی مانیٹرنگ ونگ تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ ان کی جدید تربیت کے لئے بہترین نجی تعلیمی اداروں سے ٹرینرز کو منتخب کیا جائے جو کہ ان کے ساتھ ساتھ ڈی پی ڈی کے منتخب ماسٹر ٹرینرز کو بھی تربیت دے اور ڈی پی ڈی سٹاف بھی مذکورہ تربیت میں حصہ لیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان کوالٹی مینجمنٹ ایڈمنسٹریٹرز کے لئے آئی ٹی آلات، موبائل فونز اور دیگر الاونسز کی فراہمی کے لئے بھی پروپوزل بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مراحل مطلوبہ ٹائم لائن کے مطابق نئے تعلیمی سیشن تک ہر صورت مکمل کرنے چاہئے تاکہ نئے سیشن سے کوالٹی کی مانیٹرنگ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ جاری رہے۔