Chitral Times

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی

Posted on

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ آئندہ وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات کے لیے ریڈ کارپٹ استعمال نہیں ہوگا، صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے کابینہ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری

پشاور(سی ایم لنکس) احتساب عدالت نے پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد اور پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔بی آر ٹی اسکینڈل سے متعلق احتساب عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا، جس میں ملوث ٹھیکے داروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے علاوہ 2 رہائشی پلاٹس سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔احتساب عدالت کے جج محمد یونس نے ڈی جی نیب خیبرپختون خوا کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ بی آرٹی اسکینڈل میں نیب تحقیقات کررہی ہے اور اس ضمن میں ٹھیکداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور 2 کمرشل پلاٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تمام کارروائی مکمل کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کو مزید بڑھانے کے لیے ان اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقبول اور کیلسنز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکدار انٹرنیشنل اربیٹریشن میں چلے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان اکاؤنٹس کو فریز کرنا غیرقانونی ہے کیوں کہ ڈی جی نیب کے پاس اختیار نہیں اور اس پراجیکٹ کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔اس موقع پر جواب دیتے ہوئے نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کسی کو بھی اپنے اختیارات تفویض کر سکتا ہے جب کہ جس غیر ملکی کنٹریکٹر کی یہ بات کر رہے ہیں وہ تو ایک بے نام پارٹنر تھا، اس لیے ڈی جی کے پاس یہ اختیار موجود ہے۔نیب کے وکلا کا مؤقف تھا کہ یہ فریزنگ قانون کے تحت ہوئی ہے اور نیب یہ اکاؤنٹس منجمد کر سکتا ہے۔دوران سماعت ٹھیکیداروں کے وکلا نے اکاؤنٹس کی فریزنگ کو غیر قانونی اقدام قرار دیا اور کہا کہ نیب نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اور ان اکاؤنٹس اور پلاٹس کو سیل کیا گیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔بعد ازاں عدالت نے نیب کی جانب سے ٹھیکداروں کے اکاؤنٹس اور پلازوں کو منجمد کرنے کے حکم کی توثیق کردی اور ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف اپیل دائر کرنا چاہتے ہیں تو وہ اعتراضی درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86960

رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

Posted on

رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان پیکج سات ارب سے بڑھا کر 12 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ بھارت سے تجارت کی بات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، معیشت کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1200 موبائل یونٹس کے ذریعے عوام کو سستی اشیا فراہم کر رہے ہیں۔وزیرِخزانہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے بڑے مخیر حضرات کو یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے رقم دینے پر بات ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال گندم کی فصل اچھی ہونے کی امید ہے۔

پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری

پشاور(سی ایم لنکس) پختونخوا کابینہ نے ضم اضلاع کی پولیس کے لیے 7.6 ارب سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدنے اور مستحق افراد کے لیے ایک ارب 15 کروڑ روپے کے عید پیکیج سمیت دیگر اسکیموں کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اراکین، چیف سیکرٹری، آئی جی پی اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے میں مستحق افراد کو عید پیکیج دینے کی منظوری دے دی گئی، اس پیکیج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس پیکیج پر 1.15 ارب روپے لاگت آئے گی۔ کابینہ نے 2050 پولیس شہدا کے خاندانوں کو بھی 10، 10 ہزار روپے عید پیکیج دینے کی منظوری ی۔علاوہ ازیں ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے اسکیم کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 7.67 ارب روپے کی لاگت سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے۔کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے اسکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی، جو 15 دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی۔کابینہ اجلاس میں ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کے لیے رولز کی منظوری دیدی گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86958

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ارکان پارلیمنٹ کیلیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں پینے کا پانی صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا گیا۔پاکستان کونسل برائے تحقیق آبی وسائل (پی سی آر ڈبلیو آر) نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو مراسلہ بھیج دیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ سہہ ماہی واٹر ٹیسٹنگ رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز کا پانی آلودہ پایا گیا، واٹر کولرز، اوور ہیڈ ٹینک اور نلکے سے لیے گئے نمونوں کا پانی غیر محفوظ قرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ لاجز میں 3 بلاکس کے ٹینکوں کا پانی قابل استعمال نہیں ہے، پارلیمنٹ لاجز میں صرف مین فلٹریشن پلانٹ کا پانی محفوظ پایا گیا۔پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ڈپٹی اسپیکر روم سمیت 6 مقامات سے پانی کے نمونے لیے، پی سی آر ڈبلیو آر نے پارلیمنٹ لاجز کے 4 مقامات سے پانی کے سیمپلز لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 10 نمونوں میں سے ایک سیمپل پینے کے قابل پایا گیا 9 نمونوں کا پانی آلودہ پایا گیا۔

 

 

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو تین سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو عہدے پر تعینات کردیا ہے۔نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔ذرائع کے مطابق اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تقرری کی منظوری دی ہے اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کی۔نگران دورکی تعیناتی کی متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020 میں رول سات اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت کسی بھی حاضر سروس ا?فیسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیا جاسکتا ہے

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86950

وفاق، صوبے، ادارے سب ملکر یکسو ہو جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وفاق، صوبے، ادارے سب ملکر یکسو ہو جائیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق، صوبے اور ادارے سب مل کر یکسو ہو جائیں، پاکستان کی ترقی و خوش حالی کے لیے سیاسی افراتفری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔انسدادِ اسمگلنگ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسمگلنگ کے باعث پاکستان کو ے پناہ نقصان ہوا ہے، ا رمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسدادِ اسمگلنگ میں مدد ملی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں نے انسدادِ اسمگلنگ مہم میں وفاق کا ساتھ دیا ہے، جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے، وہ افغانستان اسمگلنگ ہونے سے نقصان ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بشام واقعے سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی اور اہم مصروفیت چیلنجز کو سمجھنا ہے، ملک میں مختلف حوالوں سے چیلنجز ہیں، ملک سے سیاسی افراتفری اور تقسیم در تقسیم کا خاتمہ کرنا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے بے شمار میٹنگز کی ہیں، اسمگلنگ نے ملک کو بے پناہ نقصان پہنچایا، چینی افغانستان اسمگل ہوئی، جس کی وجہ سے نقصان ہوا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہوا، کھربوں کے محصولات جو ا نے چاہئیں وہ نہیں ا?تے، 400 سے 500 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، چیلنجز کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہے تاکہ معیشت کو سنبھالا جا سکے، گزشتہ 24 دنوں میں معیشت کے حوالے سے مختلف اجلاس کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے، اتحادی حکومت نے 2022ء میں ڈھائی لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو چینی بیچ کر ہم ڈالر کما سکتے تھے وہ افغانستان اسمگلنگ ہونے سے نقصان ہوا، رواں سال محصولات کا 9 کھرب کا تخمینہ ہے، ہم سب کی مشترکہ ذمیداری ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 سو ارب روپے کے محصولات سے متعلق کیس عدالتوں میں زیرِ التواء ہیں، نگراں دورِ حکومت میں اسمگلنگ کے خاتمے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کیے گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ارمی چیف اور صوبوں کے تعاون سے انسدادِ اسمگلنگ میں مدد ملی، تمام صوبوں نے انسدادِ اسمگلنگ مہم میں وفاق کا ساتھ دیا، اگر ارادہ ہو تو تمام رکاوٹیں ختم ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے صنعت اور زراعت کا فروغ ناگزیر ہے، ایف بی ار کی 100 فیصد ڈیجیٹائزیشن کا کام وضع کر لیا ہے، فیصلہ کیا ہے کہ ہم میرٹ پر ٹریبونلز کے ہیڈ کو رکھیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹریبونلز میں زیرِ سماعت مقدمات کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کریں گے، معیشت کی بہتری کے لیے کسی قسم کا سیاسی اور انتظامی دباو? برداشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بشام واقعے سے چین پاکستان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنانا ہماری مشترکہ ذمے داری ہے، وزیرِ داخلہ کو صوبوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چیلنجز پر وہی قومیں قابو پاتی ہیں جو ہمت نہیں ہارتیں، یقین ہے کہ پاکستانی قوم عزم و ہمت سے مسائل کو حل کرے گی، کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، ملکی ترقی کے لیے سب نے مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے جن سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے، بیورو کریسی میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، دشمن نے پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مشکل حالات ہیں، چیلنجز بڑے سخت ہیں، وہی قومیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں جو ہمت سے کام لیتی ہیں، ہم مل کر ان مسائل کو حل کریں گے اور کامیابی کا جھنڈا گاڑیں گے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) 2 اپریل کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریسز میں بیلٹ پپیرز کی چھپائی جاری ہے،سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالمی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کابتانا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز چھاپے جا رہے ہیں، سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ اور اقلیتی نشستوں کیلئے پیلیرنگ کا بیلٹ پپیرز استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو شیڈول ہیں جس کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔سینیٹ انتخابات میں سندھ اور پنجاب کی 12،12 نشستوں جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی11،11 اور اسلام آباد کی 2 سیٹوں پر الیکشن ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86948

صوبائی کابینہ نے افسران کی تنخواہوں میں عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، صوبے کے غریب افراد میں دس ہزار فی کس کے حساب سے ایک ارپ پندرہ کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے اور خیبر پختونخوا رائٹ آف ڈیجیٹل وے پالیسی کی منظوری دیدی 

Posted on

صوبائی کابینہ نے افسران کی تنخواہوں میں عدم مساوات کو کم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، صوبے کے غریب افراد میں دس ہزار فی کس کے حساب سے ایک ارپ پندرہ کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے اور خیبر پختونخوا رائٹ آف ڈیجیٹل وے پالیسی کی منظوری دیدی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کابینہ نے ذیلی محکموں کے افسران کی شکایات اور افسران کی تنخواہوں میں عدم مساوات کو کم کرنے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کابینہ کمیٹی میں وزرائے اعلیٰ کے مشیر برائے خزانہ، وزراء/ سیکرٹریز پی اینڈ ڈی، اسٹیبلشمنٹ اور پاپولیشن ویلفیئر شامل ہیں۔ ہائی کورٹ نے مختلف ذیلی محکموں کے 973 سے زیادہ افسروں کی طرف سے دائر ایک رٹ پٹیشن پر حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ آئین کے آرٹیکل 38 (ای) اور آرٹیکل 29 (2) میں فراہم کردہ پالیسی کے اصول کی روشنی میں دیگر کیڈروں کے افسروں کو بھی بنیادی تنخواہ کے 1.5 کے حساب سے الاؤنس دینے سے متعلق درخواست گزاروں کی شکایات کا ازالہ کرے اور سرکاری ملازمین کے درمیان عدم مساوات / امتیازی سلوک کو ختم کرے۔ محکمہ خزانہ نے وسائل کی قلت اور صوبے کے مالی بحران کی بنیاد پر ذیلی محکموں کے افسران کے اس مطالبے کی مخالفت کی ہے جبکہ اس کے مالی مضمرات کا تخمینہ 971 ملین روپے سالانہ سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

 

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری، وزراء، مشیران اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے معاملات کے بارے میں کئی فیصلے کیے گئے۔اس موقع پر کابینہ نے صوبے کے ایک لاکھ 15 ہزار غریب افراد میں 10 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کے لیے عید پیکج کے طور پر ایک ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ اس پیکج میں پولیس شہداء کے اہل خانہ بھی شامل ہوں گے جن کی تفصیلات محکمہ پولیس کے پاس پہلے ہی موجود ہیں اور وہ براہ راست یہ رقم تقسیم کرے گا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے خیبر پختونخوا رائٹ آف ڈیجیٹل وے پالیسی کی منظوری دی جس کے تحت ٹیلی کام آپریٹرز کو درپیش سرکاری اور نجی رائٹ آف وے مسائل کے فوری حل کے ذریعے فائبر کنکٹیویٹی کی تنصیب میں سہولت فراہم کی جائے گی جس سے فائبر کنکٹیویٹی میں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس کے پاس وفاقی پبلک اینڈ پرائیوٹ رائٹ آف (ڈیجیٹل) وے پالیسی ڈائریکٹو 2021 کے مطابق رائٹ آف ڈیجیٹل وے پالیسی ہے۔

 

 

صوبے بھر میں اس پالیسی کو مربوط انداز میں اپنانے کے لئے سی اینڈ ڈبلیو، آبپاشی اور بلدیاتی محکموں کے وزراء / سیکرٹریوں پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ مزید برآں کابینہ نے ایک اور کمیٹی تشکیل دی ہے جو 15 دن کے اندر یہ درجہ بندی کریگی کہ کونسی بھرتیاں ETEA کے ذریعے اور کونسے محکمے خود کریں۔کابینہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام صوبائی محکموں / تنظیموں کو نجی ٹیسٹنگ اداروں کے ذریعے بھرتیوں کے لئے اسکریننگ ٹیسٹ لینے سے پہلے ETEAسے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔ دریں اثناء صوبائی کابینہ نے پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور منصوبے کیلئے زون ڈویلپمنٹ ایگریمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان ڈیجیٹل سٹی ہری پور پاکستان کا پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون (ایس ٹی زیڈ) ہے جو خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام تیار کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو پہلے ہی سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے) سے لائسنس مل چکا ہے۔ کابینہ کی جانب سے معاہدے کی منظوری کے ساتھ زون ڈویلپرز کو مختلف مراعات دی جاسکتی ہیں جس سے ان کی آئی ٹی برآمدات میں بہتری کے ذریعے معیشت میں خاطر خواہ ترقی بھی حاصل ہو گی۔ کابینہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ مرکزی دفاتر اور بنیادی انفراسٹرکچر پر سول کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

 

 

صوبائی کابینہ نے پیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران (شرائط و ضوابط) رولز 2024 کے مسودے کی بھی منظوری دی۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے گریڈ 17 کی 100 ہیڈ نرسوں کو ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں برقرار رکھنے کی منظوری دی۔ اور اسی طرح کابینہ نے نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے لئے مختلف آلات اور سازوسامان کی خریداری کی بھی منظوری دی۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ایکٹ 2022 کے سیکشن 3 کے تحت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی شرح میں اضافے کے نگراں کابینہ کے سابقہ فیصلے کی بھی توثیق کی۔صوبائی کابینہ نے مالاکنڈ ریجن میں انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کو مکمل کرنے کے لئے سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) سے 30.000 ملین امریکی ڈالر قرض لینے کی منظوری دی۔صوبائی کابینہ نے 88.673 ملین امریکی ڈالر وفاقی قرض کے حوالے سے موقف اپنایا کہ خیبر پختونخوا صوبہ دیگر صوبوں کے فیصلوں کے تناظر میں اپنے موقف کی تجدید کریگا جبکہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86939

فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

Posted on

فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ صرف ان کیسز کے فیصلے سنائے جائیں جن میں نامزد افراد عید سے پہلے رہا ہو سکتے ہیں۔دورانِ سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 20 افراد ایسے ہے جن کی عید سے قبل رہائی ہو سکتی ہے، ان 20 افراد کی رہائی کے لیے بھی 3 مرحلے ہیں جو فالو کرنے پڑیں گے، بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دے کر رہا کیا جائے گا، مجموعی طور پر 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں، ملزمان کی رہائی کے لیے 3 مراحل سے گزرنا ہو گا، پہلا مرحلہ محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جانا، دوسرا اس کی توثیق ہو گی، جبکہ تیسرا مرحلہ کم سزا والوں کو آرمی چیف کی جانب سے رعایت دینا ہو گا۔اس کے ساتھ ہی اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینے کی استدعا کر دی۔

 

جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر اجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہو گی۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ جنہیں رہا کرنا ہے ان کے نام بتا دیں۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ جب تک فوجی عدالتوں سے فیصلے نہیں آ جاتے نام نہیں بتا سکتا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دے دی جائے گی۔وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی بات سن کر مایوسی ہوئی ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کم سزا والوں کو قانونی رعایتیں دی جائیں گی، فیصلے سنانے کی اجازت اپیلوں پر حتمی فیصلے سے مشروط ہو گی۔عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو عمل درآمد رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کوشش کریں کہ عید سے 3، 4 دن پہلے انہیں چھوڑ دیں۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے جواب دیا کہ جی ٹھیک ہے ہم کوشش کریں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ باہر نکلیں اور تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیں۔سپریم کورٹ نے 3 سال سے کم سزا پانے والوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

 

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست، الیکشن کمیشن حکام فوری طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن حکام کو فوری طلب کر لیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اگرالیکشن کمیشن والے نہیں آتے توفیصلہ کر دیں گے۔اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔درخواست گزار پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی کی جانب سے مو قف اختیارکیا گیا ہے کہ ہماری 2 خصوصی نشستیں بنتی تھیں، الیکشن کمیشن نے صرف 1 نشست دی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86930

صوبے کے 17 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات حوالہ،  کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، وزیرصحت سید قاسم علی شاہ 

Posted on

صوبے کے 17 اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات حوالہ،  کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، وزیرصحت سید قاسم علی شاہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات صوبے کے 17 اضلاع کے حوالہ کردیں، ان میں ضم اضلاع کے ہسپتال بھی شامل ہیں، کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں، ادویات ضروریہ میں 47 مختلف ادویات شامل ہیں، یہ ادویات تین مہینے کیلئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے کے عوام سے صحت کارڈ کے بعد اپنا دوسرا وعدہ بھی نبھا لیا، اپنے محکمے کی ٹیم پر مجھے فخر ہے، ڈی جی ہیلتھ اور ان کی ٹیم نے قلیل مدت میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی میڈیا کیساتھ گُفتگو

وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے جمعرات کو سابقہ فاٹا سمیت صوبے کے 17 اضلاع کے ہسپتالوں کو ایمرجنسی ادویات کی پہلی کھیپ روانہ کردی۔ وزیر صحت نے محکمہ صحت کے پراونشل وئیر ہاوس میں 2.9 ارب روپے مالیت کی ادویات ڈی ایچ اوز کے حوالے کردیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ایڈیشنل ڈی جی ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر سراج، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی اور مختلف اضلاع کے ڈی ایچ اوز بھی موجود تھے۔ اس دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے ضم اضلاع سمیت 17 اضلاع کیلئے ایمرجنسی ادویات روانہ ہوگئی ہیں۔ کل سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی ادویات دستیاب ہونگیں۔ ان ادویات ضروریہ میں 47 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی ادویات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات ضروریہ ایک اہم چیلنج تھا ہمارے لئے کیونکہ چھ مہینے سے ہسپتالوں میں ادویات موجود نہیں تھیں۔

 

وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مشکور ہوں جنہوں ترجیحی بنیادوں پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ قریباً تین ارب روپے کے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردیئے گئے ہیں۔ مریض ہسپتال میں ادویات کیلئے آتے ہیں ورنہ ہسپتالوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر صحت نے بتایا کہ نگران حکومت میں ہسپتال تاریخی بُحران کا شکار رہے ہیں۔ محکمہ صحت کا سب سے بڑا اور پہلا چیلنج آج سرکررہاہوں۔ عوام یقین رکھے یہ سپلائی نہیں رکے گی۔ تین مہینے کیلئے فی الحال یہ ادویات بھیج رہے ہیں۔ ادویات کی اگلی کھیپ بجٹ کے فوری بعد بھیجیں گے۔ تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں سمیت بنیادی مراکز میں یہ ادویات کل سے دستیاب ہونگیں۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ کوشش ہوگی ادویات کی خریداری بروقت ہو، صوبے کے بجٹ کا 16 فیصد ہیلتھ کیلئے مختص کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صحت اور تعلیم پر بھرپور فوکس کئے ہوئے ہیں، تمام میڈیکل آلات کیلئے کوشش کررہے ہیں کہ ایک ہی وئیرہاوس میں لے آئیں جہاں سے ضرورت کے مطابق ہسپتالوں کو بھیج دئیے جائیں گے۔

chitraltimes medicines dispatched for all districts of kp2 chitraltimes medicines dispatched for all districts of kp

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86925

 سکولوں کی اپگریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے،وزیراعلیِ کا یونیسیف وفد سے گفتگو

Posted on

 سکولوں کی اپگریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے، وزیراعلیِ کا یونیسیف وفد سے گفتگو

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روز عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے ایک  وفد نے وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں یونیسیف کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں مستقبل میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے درمیان اشتراک کار کے دائرے کو مزید وسعت دینے سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنی گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، حکومت  چند اہم شعبوں میں یونیسیف کے مزید تعاون کی خواہاں ہے سکولوں کی اپگریڈیشن، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سکولوں، مدارس اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن میں یونیسیف کا تعاون درکار ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے مستحق گھرانوں کو بھی شمسی توانائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔     ا سکے علاوہ ضم اضلاع کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو یونیسیف کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے۔گذشتہ  کئی دہائیوں سے خطے میں جاری صورتحال سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کو معاشی طور اپنے پاوئں پر کھڑا کرنے کے لئے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فادل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں کے لئے خیبر پختونخوا یونیسیف کا ترجیحی صوبہ ہے جبکہ  یونیسیف خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، پینے کے پانی سمیت دیگر سماجی شعبوں میں کام کررہاہے۔یونیسیف پولیو پروگرام میں صوبائی حکومت کا سب سے بڑا شراکت دار ہے، یونیسیف ان شعبوں میں صوبائی حکومت کے وڑن پر عملدرآمد کے لئے تعاون مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔ صوبائی وزرائظاہر شاہ طورو، ارشد ایوب خان کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، وزیر اعلیٰ نے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری توانائی نثار احمد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے جمعرات کے روزوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ پشاور کے دوران وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں گذشتہ روزبشام میں چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دونوں رہنماوئں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امن وامان کی بہتری صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس مقصد کیلئے صوبے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔اُنہوںنے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی امین نے واضح کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی و بہتری کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن صوبہ ہے جو دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔

chitraltimes federal interior minister naqvi meeting with cm kp

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86912

آئی ایم ایف کی شرط، افسران کے اثاثوں اور رشتہ داروں کی چھان بین شروع

Posted on

آئی ایم ایف کی شرط، افسران کے اثاثوں اور رشتہ داروں کی چھان بین شروع

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسی نے گریڈ 20 سے 22 تک کے افسران کے اثاثوں اور رشتہ داروں کی چھان بین شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا، گریڈ 20 سے 22 تک افسران کے اثاثوں اوررشتہ داروں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے ملازمین کی تفصیلات لینے کیلئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک دے دیا ہے اور انٹیلی جنس ایجنسی نے ملازمین کے دفاتر اور رشتہ داروں سے معلومات لینا شروع کردیں۔ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسی گریڈ19، 20 اور 21 کے ملازمین کیباریمیں معلومات اکٹھی کررہی ہے، آفیسرز کی مالی طور پر ایمانداری اور پروفیشنل کارکردگی کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق معلومات ملنے کے بعد ملازمین کو اے،بی اور سی تین کیٹگریوں میں رکھاجائے گا جبکہ کیٹگری ایاوربی کے آفیسرز کو رپورٹ کے مناسبت سے پوسٹنگ دی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کیٹگری سی میں آنے والے ملازمین کو اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی اور کیٹگری سی میں آنے والے آفیسرز کو ملازمت سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے، مستقبل میں ترقی بھی انہی رپورٹس کی مدد سے کی جائے گی۔

 

پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینے کا حکم

پشاور(سی ایم لنکس) ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔اپوزیشن جماعتوں کے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے دائر درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے حلف نہ لینے سے متعلق دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے مخصوس نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں پیپلز پارٹی، ن لیگ اورجے یو آئی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر حلف لینے سے انکار کررہے ہیں، جس پر اسپیکر کے وکیل علی عظیم آفریدی نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ گورنر اسمبلی سیشن سمن کر سکتا ہے یا نہیں، جس پر وکیل نے بتایا کہ آرٹیکل 109 میں گورنر کرسکتا ہے، اس کو 105 کے ساتھ پڑھا جائے گا۔ اگر گورنر ایسا کرے گا تو پھر تو وزیراعلیٰ بے اختیار ہوگا۔اپوزیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت میں کہا کہ ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق فیصلہ بھی دیا۔ حلف نہ لینا لارجر بینچ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ اگر اسپیکر حلف نہیں لیتا تو گورنر بھی حلف لے سکتا ہے۔

 

جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ممبران کی حلف برداری ہاؤس میں ضروری نہیں؟ جس پر وکیل اپوزیشن نے جواب دیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے ممبران کو بلایا جائے تو بھی حلف برادری ہوسکتی ہے۔ گورنر کے پاس اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ گورنر وزیراعلیٰ کی ایڈوائس پر اجلاس بلا سکتا ہے۔ لگتا ہے کسی نے تیاری نہیں کی، بس سب صرف عدالت آگئے ہیں۔ حلف برداری کے لیے اسمبلی سیشن کی ضرورت ہے یا نہیں؟، حلف اسمبلی اجلاس میں ہوگا یا چیمبر میں بھی ہوسکتا ہے؟آپ کہتے ہیں کہ اسمبلی سیشن کے بغیر ہوسکتا ہے، تو کیسے ہوگا؟۔عدالت نے کہا کہ ممبران کا حلف اسمبلی اجلاس میں ہوتا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے حلف صدر اور گورنر لیتا ہے، ان کا حلف اسمبلی میں نہیں ہوتا۔ آپ لوگوں کو آئین سے کھلواڑ نہیں، آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے عدالت کو بتایا کہ آرٹیکل 65 کہتا ہیکہ جب ایک ممبر الیکٹ ہوتا ہے تو وہ حلف لے گا اور یہ تھرڈ شیڈول میں ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوگا۔ بلدوکمار اور اسپیکر اسد قیصر کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے اس کو ڈیفائن کیا ہے۔

 

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ممبران کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہے ان کا حق ہے کہ ان سے حلف لیا جائے۔ بات آئین اور قانون کی ہے۔ آرٹیکل 109 میں سبجیکٹ ٹو آئین کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا۔ آپ کیسے آرٹیکل 109 کو آئین کے کسی اور آرٹیکل کے تناظر میں پڑھ سکتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ جب وزیر اعلیٰ موجود نہ ہو یا پھر اس کے خلاف عدم اعتماد ہو تو تب گورنر اجلاس آرٹیکل 109 کے تحت طلب کر سکتا ہے۔جسٹس عتیق شاہ نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب کیسے آپ اس فیصلے پر انحصار کر رہے ہے جس کو سپریم کورٹ نے بیڈ لا کہا ہے؟۔ آپ کی ٹیم کیا کر رہی ہے، سوئی پڑی ہے؟انہوں نے یہ تک نہیں دیکھا؟ کیسے آپ عدالت کو اس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں؟، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ میں نے جو کیس ریفرنس دیا اسے واپس لیتا ہوں۔بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے مخصوص نشستوں کے ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے بعد میں جاری کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86908

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سرکاری اورنجی نئی ہاوسنگ سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس

Posted on

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سرکاری اورنجی نئی ہاوسنگ سکیموں سے متعلق ایک اہم اجلاس

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت منگل کے روزوزیراعلیٰ ہاوس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں سرکاری اورنجی نئی ہاوسنگ سکیموں سے متعلق اُمور پر غور و خوض کیا گیا۔صوبائی وزراءارشد ایوب ، فضل حکیم، تحصیل چیئرمین متھرا، انعام االلہ خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، کمشنر پشاور، ڈی سی پشاور اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا خصوصاً صوبائی دارلحکومت پشاور میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور شعبہ ہاوسنگ کی دیر پا بنیادوں پر ترقی وقت کا تقاضا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت دیگر ترجیحی اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبے میں انفراسٹرکچر کی ترقی ، اربن ڈویلپمنٹ، سرمایہ کاری کے فروغ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے بھی پرعزم ہے۔

 

اُنہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں نجی سرمایہ کاری کی نہ صرف بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس سلسلے میں صوبے میں سرمایہ کاری کے خواہشمند نجی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی۔ ا نہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ نجی سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ، سرمایہ کاری کے جملہ عمل کو آسان سے آسان بنانے اور پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو صوبے کی طرف راغب کیا جا سکے۔ ان تمام تر اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی، اُن کے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی رونما ہو گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور مجموعی طور پر صوبے کی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس مقصد کیلئے متعلقہ اداروں اور محکموں کو حقیقت پسندانہ حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات اُٹھانا ہوں گے۔

 

علی امین گنڈا پور نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو نیو پشاور ویلی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی جائے اور یہ منصوبہ بلٹ آپریٹ ٹرانسفر(بی او ٹی ) موڈ پر تعمیر کیا جائے۔ علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ صوبے میں منظور شدہ ہاو ¿سنگ سکیموں پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان سکیموں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کو معیاری رہائشی سہولیات میسر ہوسکیں بلکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوسکیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86905

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

Posted on

سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں حیرت کا باعث بن گئی

چترال (نمائند ہ چترال ٹائمز) عام انتخابات 2024ء میں جمعیت علمائے اسلام کی ٹکٹ پر چترال سے قومی اسمبلی کا امیدوار سنیٹر طلحہ محمودکا اچانک پی پی پی میں شمولیت کا اعلان چترال میں عمومی طور پر حیرت کا باعث بن گئی ہے۔ دمدار ستارے کی طرح چترال کی سیاسی افق پر نمودار ہونے کے بعد انہوں نے سیاسی حلقوں میں تہلکہ مچادیا تھا جس نے الیکشن کے مہم کے دوران اور الیکشن میں شکست کے بعد بھی سخاوت کے وہ کارنامے دیکھائے تھے کہ عرب بادشاہ خاتم طائی کی یاد تازہ ہوئی تھی جبکہ اس نے مستقل بنیاد پر چترال میں طلحہ محمود فاونڈیشن کو قائم کرنے کا اعلان بھی کردیا تھا۔ چترال ٹاؤن کے گاؤں ژوغور میں دواشش کے مقام پر انہوں نے مکان خرید کر گھر بھی آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر چترال کی انتخابی تاریخ میں انہوں نے جے یو آئی کی ووٹ بنک کو چارچاند لگاتے ہوئے اسے 43ہزار تک پہنچادیا جوکہ ان کی کرشماتی شخصیت کا مظہر ہے۔جے یو آئی کے مقامی کارکنا ن اور قیادت انہیں مستقل طور پر چترال منتقل ہونے اور مستقبل میں ان کی سوفیصد کامیابی کی نویدسنارہے تھے کہ ان کی پارٹی کو الوداع کہنے کی خبر بجلی بن کر گرگئی ہے۔ مقامی قائدین تاہم اپنی خفت کوچھپانے کے لئے ان پارٹی سے علیحدگی کو معمول کی آمدو رفت ہی قرار دے رہے ہیں۔

 

جے یوآئی لویر چترال کے امیر قاری جمال عبدالناصر نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ ان کے جانے سے پارٹی کی ووٹ بنک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا جبکہ طلحہ محمود کی پارٹی کی رفاقت کو ختم کرنے کے بارے میں ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ جے یوآئی ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس میں آئے ہوئے غیر نظریاتی لوگ اسی طرح کسی بھی وقت چلے جاتے ہیں جوکہ معمول کی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ طلحہ محمود صاحب الیکشن مہم کے دوران بھی اکثر مواقع پر جمعیت علمائے اسلام کی واضح پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی من مانی کرتے رہے تھے۔ اسی طرح پارٹی کے ترجمان اور سینئر رہنما قاضی نسیم کا کہنا ہے کہ طلحہ محمود کے بارے میں ان کا موقف سچ ثابت ہوئی ہے کیونکہ اقتدار کی خاطر پارٹی میں آنے والے لوگ اسی طرح ایک ایک ہوکر چلے جاتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے الیکشن میں ا ن کے بارے میں واضح طورپر کہا تھاکہ باہر سے آئے ہوئے لوگوں پر کبھی بھی اعتبارنہیں کرنا چاہئے۔

 

جے یو آئی لویر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن نے سنیٹر طلحہ محمود کے پارٹی سے جدائی اختیار کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان کے جانے کا بہت دکھ ہواجوکہ ایک عرصہ درازسے پارٹی میں ایکٹیو رہنما اورکارکن تھا اور چترال الیکشن کے لئے مضبوط اورمربوط بنیادوں پرکام کیا تھاجوکہ اپنی جگہ ایک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے جے یو آئی کی نظریاتی ووٹوں سے الگ بھی بہت سارے لوگوں سے ووٹ دئیے تھے۔ انعام میمن نے کہاکہ ان کے جانے کا دکھ رہے گامگر جانے والوں کو روکا نہیں جاسکتا ہے اور آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86889

کالاش ویلی رمبور اور اس کے قریبی گاؤں آٹانی میں ٹائفائڈ کی وباء پھوٹ جانے کی اطلاعات

Posted on

کالاش ویلی رمبور اور اس کے قریبی گاؤں آٹانی میں ٹائفائڈ کی وباء پھوٹ جانے کی اطلاعات

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کالاش ویلی رمبور اور اس کے قریبی گاؤں آٹانی میں ٹائفائڈ کی وبا ء پھوٹ جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال ڈاکٹر فیاض رومی نے پریس کلب نیوزکو بتایاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں رمبور سے تعلق رکھنے والے بخارکے مریضوں سے خون اوریورین کا نمونہ لے کر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ بھیجنے پر معلوم ہواکہ یہ ٹائفائڈ کی extensive drug resistanceمیں مبتلا ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجے گئے جوکہ مقامی لوگوں کو ٹائفائڈ اور اس کے خلاف حفاظتی تدابیر کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے ساتھ زیر استعمال پانی کا نمونہ حاصل کرلیا جسے پشاورمیں واقع لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کے نواح میں واقع تمام ہیلتھ فسیلیٹیز کوالرٹ کردیاگیا ہے تاکہ صورت حال پر کڑی نظر رکھاجاسکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86896

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان اپنے اپنے تھانہ جات میں پودے لگاکر موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او وقاراحمد خان

تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان اپنے اپنے تھانہ جات میں پودے لگاکر موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او وقاراحمد خان

چترال اپر(چترال ٹائمزرپورٹ ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال وقار احمد خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں پولیس لائنز اپر چترال میں پودا لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔اس موقعے پر ڈی ایس ہیڈ کوارٹر، لائن آفیسر، ریڈر ٹو ڈی پی او اور او ایچ سی موجود تھے۔ ڈی پی او نے شجر کاری کے موسم پر ہونے والی مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ ڈی پی او نے جملہ ایس ڈی پی او صاحبان و ایس ایچ او صاحبان کو ھدایت کی کہ وہ اپنے علاقے اور تھانہ جات میں پودے لگائیں اور موسمیاتی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے تمام فورس پر بھی زور دیا کہ وہ کم ا زیم ایک ایک پودے لگاکر اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں،

chitraltimes dpo upper chitral inagurated plantation campaign

chitraltimes dpo upper chitral inagurated plantation campaign

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86900

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور آفس کا دورہ، صحت کارڈ سے متعلق مسائل جلد حل کرانے کی ہدایات جاری

سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور آفس کا دورہ، صحت کارڈ سے متعلق مسائل جلد حل کرانے کی ہدایات جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے بُدھ کو چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی کے ہمراہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن پشاور دفتر کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے سٹیٹ لائف انشورنس کے مجاز اہلکاروں کو صحت کارڈ سے ُجڑے مسائل فی الفور حل کرنے اور صحت سہولت کاونٹرز پر عملے کی موجودگی یقینی بنانے بارے ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری ہیلتھ کو سٹیٹ لائف انشورنس اور محکمہ صحت کے ورکنگ ریلیشن بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے سٹیٹ لائف انشورنس اہلکاروں کو تاکید کی وہ ایمپینل ہسپتالوں کے بقایاجات جلد سے جلد ادا کریں تاکہ صحت کارڈ کے مُفت علاج معالجے کی سہولیات میں تعطلی واقع نہ ہو۔ سٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندے نے سیکرٹری ہیلتھ کو کلیم سے لیکر ادائیگی تک تمام عوامل کا جائزہ پیش کیا اور اس عمل کو مزید شفاف بنانے بارے لائی گئی اصلاحات کا بھی ذکر کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے اس موقع پر بتایا کہ صحت کارڈ کے تحت دیہی و دیہاتی علاقوں میں یکساں مُفت صحت سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی ترجیہات میں شامل ہے اور اس بابت کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن اور محکمہ صحت کی ٹیم مل کر معیاری اور مُفت علاج کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86887

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکی. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکی. مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) فاٹا انضمام کے بعد این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ ساڑھے 14 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 19 فیصد ہونا چاہیئے ضم شدہ اضلاح کی 66 ارب روپے کے اخراجات اب 100 ارب روپے بن چکے ہیں ان حیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا ٹاک میں کیا اس موقع پر چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کے سی سی او امجد عزییز ملک اور پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک بھی موجود تھے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں خیبرپختونخوا کا بجٹ پیش کرنے جارہے ہیں اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کے ہدایات پر عید کیلئے یکم سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کریں گے تاکہ عید کی خریداری بروقت کی جاسکیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے کے وسائل بڑھانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور صوبے کے جاری اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ مزمل اسلم نے کہا کہ موجودہ خیبرپختونخوا 630 ارب روپے کا مقروض ہے جو آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ خیبرپختونخوا نے کوئی مقامی قرض نہیں لیا ہے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قرض کے برعکس پنجاب پر 1700ارب روپے کا قرض ہے اور اسی طرح سندھ حکومت نے 950ارب کا قرض لیا ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سستی بجلی پیداوار کے بے گناہ ذخائر موجود ہیں اور خیبرپختونخوا میں ایک یونٹ بجلی دس پیسے کے حساب سے بن رہی ہے جو کہ وفاقی حکومت 60 روپے پر بیچ رہی ہے اور خیبرپختونخوا کے 1500 ارب پن بجلی منافع بھی بروقت نہیں دے رہے جو صوبے کی ترقی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا خیبرپختونخوا رمضان پیکیج میں ساڑھے اٹھ لاکھ خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دے جا رہے ہیں جبکہ صحت کارڈ کے مد میں فی الحال پانچ ارب روپے جاری کر چکے ہیں اور مزید رقم اسی مالی سال میں جاری کریں گے۔ مشیر خزانہ کا چائنہ ونڈو سینٹر پشاور دورے کے موقع پر کہا کہ چین میں چھوٹے چھوٹے کاروباروں کو ترقی دے دی گئی ہے سپورٹس جیسے تفریحی سرگرمی کو فروغ دے کر انڈسٹری کا درجہ دیا گیا ہے مشیر خزانہ نے چائنہ ونڈو سینٹر پشاور کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور تصاویر نمائش دیکھی۔

پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔زرائع کے مطابق پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کا معاملہ امریکہ سے سفارتی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔سستی توانائی پاکستان کی ضرورت ہے مگر امریکی پابندیوں کے متحمل بھی نہیں ہوسکتے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پابندیوں سے بچنے کیلیے امریکہ سے رعایت لینے کی کوشش کی جائیگی۔بھارت، عراق ترکی اور ازربائیجان بھی ایران سے گیس لے رہیہیں۔ پاکستان بھی ملک کے اندر گیس پائپ لائن پر کام جاری رکھے گا۔حکومت کی جانب سے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ کی درخواست کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں کے خلاف استثنیٰ مانگیں گے اور پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کیخلاف سیاسی وتکنیکی دلائل دیکر استثنیٰ لینے کی کوشش کریں گے اور اس کیلئے بھرپور لابنگ کریں گے، گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیرجلد شروع کریں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86876

چترال سمیت ملک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

Posted on

چترال سمیت ملک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

اسلام آباد ( چترال ٹائمزرپورٹ ) محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا ۔جس کے باعث خیبر پختونخوا میں 27 سے31 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ،وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ،
جبکہ گلگت بلتستان/کشمیر 27 سے 01اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔

اسی طرح پنجاب/اسلام آباد میں 27(شام/رات) سے 31مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

 

بلوچستان میں 27 سے 29 مارچ کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ: 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ جس کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ، آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ظاہرکیا گیا ہے۔ اس دوران سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریں اثنا پی ڈی ایم اے کی طرف سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایک مراسلہ کے زریعے ہدایت کی گئی ہے کہ بارش اور برفباری کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کرنے ، مشینری اسٹینڈ بائی رکھنے اور سیاحوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب اور اختیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

weather advisory

weather advisory2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86872

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکا صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورکا صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام کے طور پر صوبے میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورمحکمہ خزانہ کو ان سنٹرز کے قیام کیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ رات وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ صوبائی کابینہ کے اراکین سید قاسم علی شاہ ، مزمل اسلم اور مشال یوسفزئی کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور شعبہ صحت کے ماہرین بشمول ڈاکٹر عبد الوہاب ڈوگر، ڈاکٹر تقی ، ڈاکٹر جنرل (ر) پرویز اور ڈاکٹر ممتاز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرکے قیام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں مختلف ا ±مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری سطح پر یہ صوبے کے پہلے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹرز ہوں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر محدود پیمانے پر انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈزیزز پشاور میں قائم کیا جائے گا،بعد میں یہ ٹرانسپلانٹ سنٹر مستقل بنیادوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں زیر تعمیر عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبے میں پہلا انسٹیٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

یہ انسٹیٹیوٹ فاو نٹین ہاو س پشاور میں قائم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ حکام کومذکورہ سنٹرز کے قیام کے لئے پلانز کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ پلانز میں ان سنٹرز کے قیام کے لئے درکار افرادی قوت، فنڈز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی ڈھانچے کی تفصیل فراہم کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ان سنٹرز کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے قابل عمل فنانشل پلانز بھی ترتیب دیئے جائیں۔ ا ±نہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت عوام کو صوبے میں ہی لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے، مذکورہ سنٹرز کے قیام سے صوبے کے لوگوں کو ٹرانسپلانٹ کے لئے دیگر صوبوں کو جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ جن سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز سروسز کی سہولت موجود ہے وہاں پر اس سہولت کی چوبیس گھنٹے دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور جن سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب نہیں وہاں پر ڈائیلاسز سروس شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات ا ٹھائے جائیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ موجود صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع شانگلہ میں شاہراہ قراقرم پرچینی باشندوں کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک واقعے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی اظہار کیا ہے۔ واقعے کو پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ایسے بزدلانہ واقعات سے اس لازوال دوستی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور صوبے میں غیر ملکی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا الخدمت فاونڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے منگل کے روز الخدمت فاونڈیشن کے آغوش مرکز پشاور کا دورہ کیا اور ختم قرآن کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ آغوش مرکز میں زیر کفالت یتیم بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں تحائف اور نقد رقم تقسیم کی۔ وزیر اعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے، یتیم بچوں سے ملنے اور انکے ساتھ کچھ لمحے گزارنے کا موقع فراہم کرنے پر آغوش کے منتظمین کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کار عظیم ہے جس میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں الخدمت فاو ¿نڈیشن کا کردار قابل ستائش ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد لوگوں کو اپنے پاو ں پر کھڑا کرنا ہے جب لوگ اپنے پاو ں پر کھڑے ہو جائیں تو قومیں خودبخود کھڑی ہو جاتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسا نیت کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت الخدمت فاو ¿نڈیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی،یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے جتنا تعاون ممکن ہو کیا جائے گا۔ ہم نے سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی فلاح کے لیے کام کرنا ہے، وسائل عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنے ہیں اس سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ایک ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور وہ کام کریں گے جو عوام و ملک کے مفاد میں ہوں۔ علی امین نے مزید کہا کہ یتیم بچے ہمارے بچے ہیں، انکی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے۔

chitraltimes cm kp ali amin gandapur visit alkhidmat aghosh centere peshawar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86865

چترال سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سینیٹر طلحہ محمود کی فضل الرحمان سے راہیں جدا، پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی

Posted on

چترال سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی سینیٹر طلحہ محمود کی فضل الرحمان سے راہیں جدا، پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹراور چترال سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی  طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اسلام آباد میں رہنما پیپلزپارٹی نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مجھے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کیلئے دعوت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں، 2006 میں ایم این اے کیلئے جمعیت علما اسلام کا ٹکٹ لیا تھا، آج تک جمعیت علما اسلام کے علاوہ کسی پارٹی میں نہیں رہا۔

 

سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بدحالی اور سیاسی حالات سب کے سامنے ہیں، سب کو علم ہے پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، ہم نے پاکستان کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 سال وزارت داخلہ کی کمیٹی کا رکن رہا ہوں، 2021 میں سینیٹ کی سب سے بڑی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا، 2022 میں فیڈرل منسٹر اسٹیٹ اور فرنٹیئر ریجن بنایا گیا، میری زندگی آپ لوگوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے، میں نے اپنی زندگی صاف ستھری گزارنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ 18 سال میں حکومت پاکستان سے تنخواہ اور نہ کوئی مراعات لیں، پاکستان کی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالا، پاکستان کو سخت ضرورت ہے کہ میں نیشنل لیول پر کوئی کام کر سکوں، موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی سے بہتر کوئی جماعت نظر نہیں آتی، پیپلز پارٹی کو جوائن کیا ہے، انہوں نے مجھے عزت دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میں جس کنسٹیچیونسی سے ایم این اے کی الیکشن لڑاوہاں پی ٹی آئی نے میرے ووٹ چرائے۔

 

کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، سپیکر سے جواب طلب

پشاور(سی ایم لنکس) عدالت نے خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست پر سپیکر صوبائی اسمبلی کو کل تک عدالت میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست پر جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے سماعت کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند اور ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمن خیل عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے آغاز میں وکیل الیکشن کمیشن سکندر بشیر مہمند نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مگر اب سپیکر صوبائی اسمبلی ان سے حلف نہیں لے رہے ہیں۔وکیل سپیکر صوبائی اسمبلی علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسمبلی کو کل طلب کیا ہے، ان لوگوں نے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دی اور یہاں بھی آگئے ہیں۔اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ایسے کیسز میں عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں، ایک آئینی عہدے دار اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہا اور ممبران سے حلف نہیں لے رہا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86860

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی سفارتخانہ کا دورہ، چین کے پاکستان میں سفیر سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

Posted on

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا چینی سفارتخانہ کا دورہ، چین کے پاکستان میں سفیر سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، حکومت بشام واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دے گی۔ منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زائیڈونگ سے بشام میں دہشت گرد حملے میں 5 چینی باشندوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کے اہلِخانہ کے ساتھ ہیں، پاکستانی حکومت واقعہ کی اعلیٰ سطح اور جلد تحقیقات کرکے ذمہ داران و سہولت کاروں کو قرارواقعی سزا دے گی۔چینی سفیر سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے چینی صدر اور چینی وزیرِ اعظم کیلئے واقعہ کے حوالے سے تعزیتی پیغام دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی ایسی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر سے ایسی بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے مگر دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانہ آمد اور واقعہ کی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِاعظم کے پاک چین دوستی کے حوالے سے عزم کی تعریف کی۔

chitraltimes pm shehbaz visit chinese ambassy to condolence on bisham blast 2
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif visits the Chinese Embassy in Islamabad, and met with Chinese Ambassador Jiang Zaidong to offer condolence over the death of Chinese nationals in a suicide attack in district Shangla on March 26, 2024.

chitraltimes five chinese killed in a bom blast in Besham Shangla

 

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو طلب کر لیا۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ایک کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر یکم اپریل 2024 کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کا دوسرا جلاس ہو گا

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86855

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

Posted on

سابق صوبائی وزیرسلیم خان کی ممبرپلاننگ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی عاصم آمین سے ملاقات، چترال گرم چشمہ روڈ کی نظرثانی شدہ پی سی ون کی ایک مہینے کے اندر دوبارہ منظوری کی یقین دہانی

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ )  ممبر پلاننگ نیشنل ھائی ویز اتھارٹی عاصم آمین کے ساتھ این ایچ اے آفس اسلام آباد میں منگل کے روز سابق صوبائی وزیر سلیم خان  کی ایک اہم ملاقات ہوئی ، جس میں چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ پر کام کے آغاز حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سلیم خان نے ممبر پلاننگ کو اس پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ چترال گرم چشمہ روڈ سال 2017 میں میری کوششوں سے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں ڈالا گیا تھا۔ اور اس پراجیکٹ کا باقاعدہ ٹنڈر ہو کر ٹھیکہ دار بھی مقرر ہوا تھا۔ مگر جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی۔ تو پورے چار سالوں تک اس پراجیکٹ کو سرد خانے میں ڈالا گیا۔ بعد میں پی ڈی ایم کی حکومت میں اس پراجیکٹ کو اے ڈے پی میں دوبارہ شامل کیا گیا۔ مگر Revised PC 1 منظور نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس اہم پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہو سکا۔ انہوں نے مذید کہا کہ یہ پراجکٹ نہ صرف چترال کے لوگوں کی ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں یہ افغانستان اور تاجکستان کے ساتھ براستہ دوراہ پاس منسلک ہو سکتا ہے۔ اور ایک تجارتی روٹ کے حساب سے تینو ں ممالک اس روٹ کو استعمال کر سکتے ہیں۔

ممبر بورڈ نے سلیم خان کے ساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے اور کنسلٹنٹ کے ذریعے اس روڈ کی دوبارہ سروے اور اسٹیمیٹ لگا کر آیک مہینے کے اندر اندر پلاننگ ڈویژن سے دوبارہ منظوری لیکر اس سال اس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ کنسلٹنٹ کو ھدایات جاری کردی کہ 20 دنوں کے اندر اندر چترال گرمچشمہ روڈ کے PC 1 کو تیار کرکے منظوری کیلئے جمع کر دیا جائے۔

سلیم خان نے مذید کہا کہ چترال کیلاش ویلی روڈ اور چترال بونی مستوج شندور روڈ پر بھی کام نہ ہونے کے برابر ہے اور علاقے کے لوگ آمد و رفت کے حوالے سے سخت تکلیف میں ہیں۔ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی وافر مقدار میں اس سال فنڈ مہیا کیا جائے

اس بات پر ممبر بورڈ نے کہا کہ ان دونوں پراجکٹس کیلئے بھی نئے اے ڈی پی میں زیادہ فنڈ مختص کرکے کام کے رفتار کو تیز کردیا جائے گا۔
آخر میں سلیم خان نے ممبر بورڈ اور ان کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86837

300 یونٹ تک مفت بجلی: وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Posted on

300 یونٹ تک مفت بجلی: وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہر وہ شخص ٹیکس دے گا جو اس سے پہلے نہیں دیتا تھا، آج تک صرف زمیندارٹیکس ادا کرتا آیا ہے۔ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہ کرنیوالیرشوت خورافسران کی لسٹیں بن رہی ہیں۔وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب بھیک نہ مانگنے کی راہ کی طرف گامزن ہے، قوم کا بجھا چولہا جلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

مختلف شعبہ جات میں 5 ہزار 800 سوارب کی ٹیکس چوری کا انکشاف

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ملک کے مختلف شعبہ جات میں مجموعی طور پر 5 ہزار 800 سوارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی ا?ر نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے جامع حکمت عملی متعارف کروادی۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)حکام کا کہنا ہے کہ صرف سیلز ٹیکس کی مد میں سالانہ تقریباً دوہزار 900 ارب روپے کی چوری ہورہی ہے، اسی طرح اسمگلنگ کے باعث پٹرولیم سیکٹر میں 996 ارب روپے کی ٹیکس چوری، ریٹیل سیکٹر میں 888 ارب اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 562 ارب کا ریونیو گیپ ریکارڈ کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں سے بھی 498 ارب روپے کم ٹیکس وصولی کا انکشاف ہوا ہے اور برآمدی شعبے میں 342 ارب کی ٹیکس چوری جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بھی سالانہ ایک سو اڑتالیس ارب کم ٹیکس وصول ہورہا ہے جبکہ دیگر مختلف شعبوں میں مجموعی طور پر 1600 ارب سے زائد کے ٹیکس گیپ کا تخمینہ ہیدوسری جانب وفاق اور صوبوں کے اخراجات کا حجم جی ڈی پی کے 19فیصد کے مساوی، تاہم ٹیکس وصولی گیارہ اعشاریہ چار فیصد ہے۔ٹیکس چوری کے تدارک کے لیے ایف بی آر نے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ریونیو جنریشن پلان پر عمل درآمد تیز کیا جائے گا اور آٹومیشن کو فروغ دیا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86827

عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین اوگرا

Posted on

عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین اوگرا

لاہور(سی ایم لنکس) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگنے پر اوگرا نے لاہور میں سماعت کی، چیئرمین اوگرا نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔سماعت کے دوران، سوئی سدرن کے چیف فنانشل آفیسر کامران اکرم نے دلائل میں کہا کہ ادائیگیوں کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس کے حالات خراب ہیں، 6 ماہ قبل قیمت میں اضافے کی یہ درخواست فائل کی گئی تھی اور آج بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا آپریشنل خرچہ 56 ارب روپے ہے، دو ارب 30 کروڑ روپے فنانس کاسٹ ہے اور ایک ارب 20 کروڑ روپے اسپیشل پروجیکٹ کے لیے ہے۔ حکومتی ہدایت پر نئے ٹاؤنز اور دیہاتوں میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی، گیس کے ترسیلی نقصانات اور چوری روکنے کے لیے 21 ارب کی لاگت سے لیزر ڈیٹیکشن سمیت دیگر اقدامات کیے ہیں۔کامران اکرم نے کہا کہ یو ایف جی ماضی کی نسبت کم ہو رہی ہے، گیس چوری اور لیکیج روکنے سے متعلق مزید اقدامات کے لیے رقم چاہیے۔ 13 ارب روپے سے 5700 کلو میٹر لائن ڈالنے کی اجازت مانگی ہے، یہ پراجیکٹ حکومت کا سماجی ایجنڈے کا حصہ ہے، 2023 میں جاری اسکیمیں چلتی رہیں جبکہ نئے کنکشن پر پابندی ہے۔انہوں نے دلائل میں مزید کہا کہ امسال 317 ٹریلین بی ٹی یو اور 80 ٹریلین آر ایل این جی ہوگی جبکہ مجموعی 397 ٹریلین بی ٹی یو میسر ہوگی، قدرتی گیس 404 ارب مالیت کی ہوگی، 734 ارب آمدن، 888 اخراجات اور 154 ارب کا شارٹ فال ہے، 923 ارب ریونیو کی ضرورت ہے اور اس لحاظ سے 2276 روپے 66 پیسے فی ایم ایم بی ٹی بنتی ہے۔

 

سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن شیخ ایوب نے دلائل میں کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور ہم سے بین الاقوامی آرڈرز نکل جائیں گے۔ ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش ایکسپورٹرز کو یوٹیلیٹیز کی مد میں سہولیات دیتے ہیں لیکن یوٹیلیٹیز کی قیمتیں بڑھنے سے ہم دن بہ دن مقروض ہوتے جا رہے ہیں۔شیخ ایوب نے کہا کہ گیس چوری روکنے کے لیے کمپنی کا فیلڈ اسٹاف متحرک ہونا چاہیے، متعدد فیکٹریاں بلوں کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں اور گیس کی قیمت بڑھنے سے بے روزگاری بڑھ گئی۔چیئرمین ریسٹورنٹس اینڈ ہوٹلز ایسوسی ایشن چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ محدود قدرتی گیس شہروں میں پوری نہیں ہو رہی تو جنگلوں میں کنکشن دینا مناسب نہیں، گھریلو صارفین کا بل چند ہزار تھا جو اب 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ہوگیا ہے تاہم گیس لیکیج کو روکنے کی ضرورت ہے، کمپنی کی پرانی و بوسیدہ لائنوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے، نئی لائنیں نہ بچھائی جائیں۔چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ آر ایل این جی کی قیمت وصول کرنے کے باوجود گیس نہیں مل رہی، گیس پریشر نہ ملنے سے میٹر فالٹ ہو رہے ہیں اور ملبہ صارف پر ڈال دیا جاتا ہے، عوامی سماعت کی دعوت اسٹیک ہولڈرز کو گیس بل میں دیا گیا جو پڑھا نہیں جا سکتا، کمپنی کے پاس گیس کم ہیں تو زیادہ کنکشن کیوں دیے گئے؟ گیس کی قیمت بڑھنے سے سیکیورٹی میں 200 فی صد اضافہ ہو چکا ہے، 7000 کمرشل کنکشن کٹ چکے ہیں جس سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، گیس کی قیمت بڑھنے سے 11019 ریسٹورنٹس، تندور اور ہوٹلز بند ہو چکے ہیں۔ترجمان ایپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 ارب سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر ہو چکی ہیں، جنوری 2023 سے گیس کی قیمت 2.3 گنا بڑھ چکی ہیں، 63 فی صد گیس گھریلو صارفین کو دے کر ضائع کر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں کی وجہ سے 2023 میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی، 3.1 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرتا ہے تو ایک عشاریہ 17ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہے جو پیداواری لاگت سے بہت کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپ سے مہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،

 

قدرتی گیس کی موجودہ قیمت 4.2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ایس این جی پی ایل 15 ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی اور بے روزگاری پھیلے گی، ایس این جی پی ایل کا مطالبہ سراسر زیادتی ہے، چین اور بھارت میں 3 اور 5 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی جبکہ پاکستان میں 15 سینٹ میں مل رہی ہے، خطے کے تمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اربوں روپے کی ایل پی جی اسمگل ہو رہی ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی سرکاری کمپنیوں کو دے دیں جو امپورٹڈ مکس کرکے 100 روپے میں پڑتی ہے، درحقیقت ا?ئی ایم ایف کا حکومت پر گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے بہت پریشر ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات اور پٹیشن سن لیں، اوگرا سماعت کے دوران تمام جزئیات سن کر جائزہ لے گی۔ یکم جولائی سے موجودہ سماعت کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، یہ ریٹس من و عن منظور ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ اوگرا کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔مسرور احمد خان نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کی طرف سے مانگی گئی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے، اوگرا گھریلو، صنعتی، کمرشل اور دیگر صارفین کے مسائل کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔ کوئی بھی مقامی یا عالمی ادارہ ہمیں قیمت بڑھانے پر مجبور نہیں کر سکتا البتہ گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا، اب دونوں کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86825

الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Posted on

الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا جب کہ مختصر فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 14 مارچ کو سنایا تھا۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔ سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی۔ درخواست گزار کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔ مخصوص نشستوں پر حق جنرل الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا ہوتا ہے۔ پشاور: آئین میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں نشستوں کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیر آئینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے پہلے فہرست ہی جمع نہیں کی تھی۔ بروقت نشستوں کے لیے فہرست جمع نہ کرنے کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔

 

 

راولپنڈی میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی(سی ایم لنکس)راولپنڈی میں کار چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی اے 6326 وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال تھی جوکہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے نام رجسٹرڈ تھی۔مقدمہ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مدعی کے مطابق سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی لیکن صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86823

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ورسک روڈ تا ناصر باغ، رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے پر بھی کام جلد از جلد  شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی سہولت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے معمول سے ہٹ کر کام کیا جائے۔ وہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی دارالحکومت کی بیوٹیفیکیشن سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کے علاؤہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان ، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد محمود اور  دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور اور تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں مفت وائی فائی سروس کو دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور شہر کی تزئین و آرائش کے لئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں پر خوبصورت اور دلکش گملے نصب کرکے ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور

شہر کی تزین و آرائش کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو پائیدار ہوں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ شہر میں فلائی اوورز اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں اور ان نقش و نگار میں صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس مقصد کے لئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مستقبل میں کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے پی سی ون میں بیوٹیفیکیشن کو بطور لازمی جز شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو اور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی اور کارپیٹنگ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86820

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

Posted on

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لاسپورویلی اپرچترال سے تعلق رکھنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم پشاور میں ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ سیف اللہ ولد اسلام الدین ساکن لاسپور اپرچترال گزشتہ رات پشاور میں واقع گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئے تھے، بہت کوشش اور تلاش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا تھا ، تاہم آج ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم روانہ کردیاگیا ، ریسکیوکے غوطہ خوروں نے ناصر باغ نہر میں بچہ کی تلاش شروع کردی اورڈیڈھ گھنٹے تک سرچ کے بعد آج سہ پہر بچے کی جسد خاکی نہر سے نکال لی۔ اور ورثا کے حوالہ کردی گئی، وقتی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکی ہے کہ بچے کے ڈوبنے کی وجوہات کیاتھیں،بعض زرائع کے مطابق والد صاحب ڈانٹنے پر بچے نے مبینہ طور پر نہرمیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ تاہم مقامی پولیس واقعے کی انکوائری کررہی ہے۔

chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 2 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 3 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 5 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 6 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86810

کالاش ویلی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کی ترقی مقصود تھی مگرجس طریقے سے روڈ تعمیر ہورہی ہے اس سے ترقی کی بجائے ڈیزاسٹرکی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ شہزادہ سراج الملک ودیگرممبران سی ڈی ایم کا میڈیا سے گفتگو

کالاش ویلی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کی ترقی مقصود تھی مگرجس طریقے سے روڈ تعمیر ہورہی ہے اس سے ترقی کی بجائے ڈیزاسٹرکی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ شہزادہ سراج الملک ودیگرممبران سی ڈی ایم کا میڈیا سے گفتگو

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے سڑکوں کی بہتری اور تعمیر کیلئے کام کرنے والی تنظیم چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ (سی ڈی ایم ) نے این ایچ اے کے زیر نگرانی کالاش ویلیز روڈکی تعمیر کے دوران پہاڑوں کے بلاسٹنگ سے نالہ ایون میں گرے ملبہ اور بھاری پتھروں کو فوری طور پر ہٹاکر پانی کا راستہ صاف کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے۔ کہ جس غیر ذمہ دارانہ طریقے سے سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے۔ وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اتوار کے روز کیپٹن ریٹائرڈ شہزادہ سراج الملک کی قیادت میں سی ڈی ایم کے سنئیر نائب صدر لیاقت علی ،عنایت اللہ اسیر و ایون وی سی چیرمینان وجیہ الدین ، محمد رحمن و سابق ممبر جندولہ خان نے میڈیا کی ٹیم کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا ۔ اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےشہزادہ سراج الملک ،لیاقت علی نے کہا ۔ کہ ابتدا میں ہم سیاحت کی ترقی کےمقصد کے تحت اس روڈ کی تعمیر کی حمایت کرتے تھے ۔ لیکن جس طریقےسے سڑک کی تعمیرہورہی ہے ۔ اس سے یہ صاف ظاہرہے ۔ کہ ڈیزاسٹر کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ جس سے زیر تعمیر سڑک ،نالہ ایون کے اندر موجود بجلی گھروں کے چینلز ، مقامی نہریں ،واٹر سپلائی اسکیموں اور علاقہ ایون کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اور سیاحت کی ترقی کی بجائے تباہی کا باعث بنے گی ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کی اپنی اہمیت ہے۔ اس سے انکار ممکن نہیں ۔ لیکن سڑک کی تعمیرکا جو طرہقہ کار اپنایا گیا ہے۔ وہ کسی صورت درست نہیں ہے ۔ تنگ وادی کے اندر منوں کے حساب سے بارود اور کیماوی کھاد وغیرہ استعمال کرکے پہاڑوں کی بلاسٹنگ کی گئی ہے ۔ جس سے سینکڑوں ٹن وزنی پہاڑی تودے نالے میں گر چکے ہیں ۔ اور مختلف مقامات میں نالے کے اندر کئی ڈیم بن چکے ہیں ۔ جو نالے میں پانی کے بہاو میں اضافے سے علاقہ ایون اور نالے کے اندر اثاثہ جات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے ۔ انہوں اسے اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ اور کہا کہ روڈ بنانےکا مقصد یہ نہیں ۔ کہ فائدے کی بجائے نقصان اٹھایا جائے ۔ چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین اور چیرمین محمد رحمن نے کہا ۔ کہ وہ بار بار این ایچ اے حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں ۔جس کے دستاویزی ثبوت ان کے پاس محفوظ ہیں ۔ اس سسلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا ۔ لیکن افسوس ہے ۔ کہ اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ” گورا پون، اوشان “کے مقامات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔ اسی طرح بمبوریت کے ائریا میں بھی ملبہ نالہ میں ڈال دیاگیا ہے ۔ جس کے تحفظ کیلئے کچھ بھی نہیں گیا ۔ جبکہ اس ملبے سے پانی کی خرابی کے ساتھ ساتھ علاقہ ایون کی تباہی کے خدشات واضح ہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی کہ پہاڑی ملبہ نالہ ایون سے نکال کر پانی کا راستہ صاف کیا جائے ۔ تاکہ کسی بڑی آفت سے بچا جاسکے ۔

chitraltimes cdm members visit kalash valley road 2 chitraltimes cdm members visit kalash valley road 3 chitraltimes cdm members visit kalash valley road 1

chitraltimes cdm members visit kalash valley road 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86778

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کے تحت 28 اسیران رہا کر دیے گئے جبکہ 2367 کو سزاؤں میں کمی کا فائدہ پہنچا۔صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔حکام کے مطابق قیدیوں کو ملنے والی چھوٹ کے تحت 2367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا اور 28 قیدی جیلوں سے رہا بھی ہوئے۔سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے اسیران کو ہوا۔اسی طرح، ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

zardari presenting awards to military officials

صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) اور شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مثالی کارکردگی، پیشہ وارانہ لگن اور قائدانہ اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری)کے اعزازات جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کا اعزاز عطاکیا۔یوم پاکستان کے سلسلہ میں مسلح افواج کے افسران کو اعلی ترین عسکری اعزازت کی تقریب ایوان صدر میں اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے جن 41 جنرل افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا ان میں لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ائیر مارشل طارق ضیاء ، ائیر مارشل غلام عباس گھمن، میجر جنرل شعیب احمد،میجر جنرل نصیر احمد، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان،میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل ندیم احمدرانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نصیر، رئیر ایڈمرل احمد سلیمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل محمد عاطف منشاء، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان خان، میجر جنرل سید آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز خٹک، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، میجر جنرل عمران اللہ، رئیر ایڈمرل جواد احمد، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب،رئیر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا آزاد،میجر جنرل محمد اسحاق خٹک، میجر جنرل چوہدری امیر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، میجر جنرل احسان علی، میجر جنرل کامران نذیر ملک، میجر جنرل واجد عزیز، میجر جنرل محمد عمربشیر، میجر جنرل اسد الرحمان افضل چیمہ، میجر جنرل مشتاق علی، میجر جنرل محمد امتنان بابر، میجر جنرل محمد فرحان یوسف، رئیر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ،، میجر جنرل احسان الطاف اور میجر جنرل عبیرہ چوہدری شامل ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن عبدالولی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نواز۔ کیپٹن عبدالولی شہید 8 ستمبر 2022 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ان کا اعزاز شہید کے والد نے وصول کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے والد کو اعزاز دینے کے بعد انھیں گلے لگا لیا اور شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

chitraltimes president zardari presenting awards to military officials

 

سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

کراچی(سی ایم لنکس)رواں سال 2024کا پہلا چاند گرہن کل بروز 25مارچ کو ہوگا جبکہ اسی سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے دونوں گرہنوں کو پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔جزوی چاندگرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑنے سے اکثرافراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی، مشرقی ایشیا میں چاند گرہن نظر آئیگا، چاند گرہن پاکستانی وقت کیمطابق صبح9بج کر53منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن دوپہر12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پرہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے40 منٹ ہوگا۔رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86772

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

Posted on

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 رجسٹرڈ مستحق خاندانوں میں اس خصوصی پیکج کے تحت کیش چیکس کی تقسیم جاری ہے گزشتہ روز تفصیلات بتاتے ہوئے ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں اور باقی مستحق خاندانوں کو بھی چیکس کی فراہمی جاری ہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی عمران کے وژن کے ایجنڈے کے مطابق حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور صرف دعووں اور فوٹو سیشن پربالکل نہیں رکھتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری خوراک کی تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کڑی نگرانی کر رہی ہے اور انکو واضح ھدایات دی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان پیکج کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کی خدمات صوبے بھر میں بینک الفلاح کے تمام برانچوں کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86760

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان: مشیر خزانہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان: مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ماہ رمضان میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے 100 ملین روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے پی کے حکومت فلسطین کے بارے میں چیئرمین عمران خان کے اصولی موقف کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور آئندہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان مشکلات میں فلسطین کی مالی معاون کرنا انسان دوستی کی واضح ثبوت ہے۔

 

خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے (KP Transport) کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے معلومات کی سہولت دینے کے لئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لئے کے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق حاصل کرسکتے ہے جبکہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی سکرین پردیکھ سکیں گے اس کے علاوہ ایپ کے دیگر سہولیات میں لائسنس کی پوری معلومات، فیس، ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکشن، ایپلیکشن انکوائری، لائسنس سنٹر سمیت دیگر اہم معلومات اور لائسنس بنانے کے حوالے سے مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ دفتر جانے کی ضرورت نہیں کے پی ٹرانسپورٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس سے لیکر لائسنس بنوانے تک کے سارے معلومات ایک کلک میں حاصل کرسکیں گےأ

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86758

پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیراعلیِ 

پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو ں نے وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں ملاقات کی اور صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ان مسائل میں صحت، امن وامان، ٹریفک کے مسائل، انفراسٹرکچر کی بہتری، پینے کا پانی، سیوریج اور دیگر مسائل شامل تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ارباب شیر علی، شاندانہ گلزار، مینا خان آفریدی ،محمد آصف، فضل الہی، ارباب عاصم، کامران بنگش، محمود جان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور کو صوبے کے تمام لوگوں کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور بی او ٹی (بلٹ آپریٹ اور ٹرانسفر)ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔ پشاور میں نکاسی آب کے مسئلے کو ایک سنجیدہ اور توجہ طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیے نکاسی کے نظام کو انڈر گراو ¿نڈ کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے تمام خودمختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر محنتی اور پروفیشنل لوگ تعینات کئے جائیں گے جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86769

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب، صوبے کی 58 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا گیا

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

گورنرحاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 58 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا

تقریب میں میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا

تقریب میں 2 شخصیات کو ستارہ امتیاز،6 شخصیات کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت،14 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 36 شخصیات کوصدارتی اعزازتمغہ امتیاز سے نوازاگیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے صوبے کی 58شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔گورنرحاجی غلام علی نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاجبکہ اسی طرح صوبے کی مزید 36 شخصیات کو بھی تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔گورنرنے2 شخصیات عصمت جبین آفریدی اور ڈاکٹر ندیم جان کوشعبہ خدمات عامہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازا جبکہ صوبہ کی 6 شخصیات کوصدارتی ایوارڈ تمغہ شجاعت اور14 شخصیات کو صدارتی سول ایوارڈبرائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنرہاوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوردین (چاچا نورا) کوپشاوری چپل،ہمایون خان کو شعبہ پشتو گائیکی،ڈاکٹر عمر شہباز خان کو شعبہ تعلیم،ڈاکٹر کاشف کفایت کو شعبہ سائبر سیکیورٹی، ڈاکٹر امجد محبوب کو شعبہ طب، گلاب خیل کو شعبہ فن رباب،عجب گل خان کو شعبہ فنون، اداکاری و ہدایتکاری، عشرت عباس کو شعبہ فن ڈرامہ، ریڈیو، تھیٹر اداکاری،عجب خان کو شعبہ فن خطاطی و مصوری،پروفیسر احسام الدین المعروف اسیر منگل کو شعبہ شاعری، ادب و مصنف، احمد حسین مجاھد کو شعبہ ادب، شاعری، مصنف اور عزیز اعجاز کو شعبہ ادب، شاعری اور مرحوم محمدخلیل کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،شاکرزیب نوشہروی کو شعبہ فن موسیقی ڈائریکشن میں شاندارخدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جوکہ اُن کے بھائی فرخ زیب نے وصول کیا۔

 

فرمان اللہ کو شعبہ شجاعت،عظمت علی شاہ کو شعبہ شجاعت،مجیب اللہ کو شعبہ شجاعت،مشکات اللہ کو شعبہ شجاعت،اشفاق احمد کو شعبہ شجاعت اور مجیب اللہ شاہ کوبھی شعبہ شجاعت میں مثالی بہادری اور شاندار کارکردگی کے اعتراف پرصدارتی تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔محمد وسیم کو شعبہ فن لکڑ ورک،دانش اطلس خان کو شعبہ کھیل سکواش،پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعیدکو شعبہ سائنس میٹیریل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان کو شعبہ سائنس کیمسٹری،عبدالباطن فاروقی کو شعبہ فن اداکاری،الماس خان خلیل کو شعبہ پشتو لوک گلوکاری، فضل وہاب درد کو شعبہ فن گلوکاری، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان کو شعبہ ارکیالوجی،ڈاکٹر محمد اسماعیل (اسماعیل گوہر) کو شعبہ ادب، تحریر، امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت،ڈاکٹر محمد قریش خان کو شعبہ خدمات عامہ،حاجی زبیر علی کو شعبہ خدمات عامہ ، جہانزیب ملک کو شعبہ فن مصوری میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

 

مرحوم شمس القمر اندیش کو شعبہ فن ادب شاعری تحریر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا مرحوم کی بیٹی واحدہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ اسی طرح خیراز گل مرحوم کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا مرحوم کے بیٹے نعیم اللہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمدی شاہ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کے بیٹے شاھنوازنے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر پھگ چند سنگھ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات عطاء کیا گیا، مرحوم بیٹے جتن کمار نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمد عباس طارق عباسی کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیاجن کا ایوارڈاُن کے بیٹے محمد طیب نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر گل مرجان برکی کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جوکہ اُن کے بیٹے طارق برکی نے وصول کیا۔

 

مرحوم ڈاکٹر محمد اعظم خان کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے نواسہ محمد موسم خان وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر شاہ عالم کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کا یوارڈاُن کے بیٹے شاداب عالم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کاایوارڈ مرحوم کے والد مقصود الرحمن نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سلطان زیب خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پرصدارتی ایوارڈ تمغہ امتیازبعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر ثمینہ کریم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر بشیر احمدکو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈبیٹے ڈاکٹر نجم الدین نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد فاروق کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کے بیٹے ڈاکٹر مدثر فاروق نے ایوارڈوصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سید محسن حسین کو شعبہ صحت میں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات دیاگیا جوکہ بیٹے سید محمد یاسر نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد توفیق کوشعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کے بیٹے محمد علی نے ایوارڈ وصول کیا۔مرحومہ یاسمین بیگم کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اکیا گیا، مرحومہ کاایوارڈ بیٹی روزینہ ناز نے وصول کیا۔

 

 

مرحومہ مسرت جبیں کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ بیٹے دلدار خان نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منیر خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حمزہ منیر نے وصول کیا۔ مرحوم محمد عارف کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حسن عارف نے وصول کیا۔ مرحوم انعام اللہ کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کی بیوہ شازیہ بیگم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منظور احمد کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کا ایوارڈ مرحوم کیبیوہ رفعت بی بی نے وصول کیا۔ مرحوم سراج محمدکوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوا زاگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے فیاض احمد نے وصول کیا اور مرحوم گل وسیم کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کا ایوارڈ اُن کے بیٹے عمیر گل نے وصول کیا۔

 

گورنر نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنیوالی خیبرپختونخوا کی شخصیات کو دلی مبارکباددی۔تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے افطار کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔

chitraltimes governor kp confered civil awards 3 chitraltimes governor kp confered civil awards 1

chitraltimes governor kp distributes civil awards on pakistan day 2 chitraltimes governor kp distributes civil awards on pakistan day 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86746

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی

Posted on

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی، زاہد چن زیب
فلوٹ پرایڈمنسٹریشن بلاک جامعہ پشاور، سوات موٹروے، باب خیبر، کیمپنگ پاڈز،کیلاش قبیلہ کی خواتین، خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور پولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی،مشیر برائے سیاحت خیبرپختونخوا

پشاو ر(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہاکہ 23مارچ یوم پاکستان پر خیبرپختونخوا کی سیاحت اور ثقافت کو خیبرپختونخوافلوٹ پر بھرپور اندازمیں پیش کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کیا جائے تاکہ سیاحت ترقی پا سکے۔ اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان پریڈ2024 کے موقع پر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا ثقافتی فلوٹ تیار کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، ٹورازم پولیس، صوبائی حکومت کی جانب سے ای گورننس سسٹم، پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس، تاریخی مقامات، روایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور بہت کچھ دکھایا گیا۔

 

ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کا کہنا تھا کہ پریڈ میں جہاں دیگر صوبوں نے اپنی ثقافت و تہذیب کو فلوٹ میں پیش کیا وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا تھا۔ فلوٹ پر خیبرپختونخوا کی تہذیب و ثقافت کی واضح جھلک نمایاں ہے جیسا کہ 1950میں تعمیر کئے جانے والا جامعہ پشاور کا ایڈمنسٹریشن بلاک، خیبرپختونخوا حکومت کی نگرانی میں بنایا جانے والا چار لین 160 کلومیٹر طویل صوبہ کا پہلا سوات موٹروے،برصغیر کا گیٹ وے، تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے منفرد مشہور، پاک افغان بارڈر کے قریب واقع تاریخی باب خیبر،پشاور میں چلنے والی عالمی ایوارڈ یافتہ بی آر ٹی بس سروس، خیبرپختونخوا کا ای گورننس سسٹم،خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے سیاحوں کو نمایاں سیاحتی سہولیات کی فراہمی اور ایکوٹورازم سے منسلک کیمپنگ پاڈزکا پراجیکٹ، وادی کیلاش قبیلہ کی خواتین اور ان کی منفرد ثقافت، مشہورروایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب، بین الاقوامی سطح پر مشہور اوردنیا کے بلند ترین مقام پر کھیلی جانے والی بادشاہوں کی مشہورپولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی۔

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 2

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86741

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 

Posted on

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ سہولت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے دستیاب ہوگی جن کو خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کردیا جائےگا۔ تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کو آگاہ کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتی مشنز کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے اس اہم اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتی مشنز نے دوسرے صوبوں پر بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اس سہولت کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، خیبر پختونخوا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے صوبائی حکومت سے جڑے مسائل حل کرنے اور انہیں درکار تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

chitraltimes letter regarding online renewal of licences for overseas pakistanis by khyber pakhtunkhwa kp govt

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86738

آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

Posted on

آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)آئی ایم ایف نے پٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی اخری قسط ملنے سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 60 روپے کرنے اور مارچ 2022ء میں ختم کیے گئے 18 فیصد جی ایس ٹی کو دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023ء میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تھا جو زیادہ تر سگریٹس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہوا تھا۔پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ تبدیل ہوئی ہے لیکن مالی سال 2023ء میں ان میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2022ء میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ڈیولپمنٹ کی شرح 20 روپے فی لیٹر تھی۔ یہ نومبر 2022ء سے 50 روپے فی لیٹر اور ستمبر 2023ء تک 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، آئی ایم ایف نے ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لگانے کی تجویز دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک میں تیار شدہ پْرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس (جدید بحری کشتیوں) پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے۔ ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی بھی تجویز ہے۔

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، وزیر اعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے کی طرح وزیراعظم کے سامنے پیش ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہوگا، ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہو جائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔ملک میں بڑھتی دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اوراب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، اب یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہیے، ہم روزانہ نعشیں نہیں اٹھا سکتے،اب بات بیانات سے آگے نکل گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86670

صدر مملکت نے یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کمی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق زیر سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔اسی طرح سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔ غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی سزاؤں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ 65 سال سے زائد عمر کے ایسے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

 

اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متنازع تقریر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئیں ساتھ ہی مساجد و امام بارگاہوں سے متنازع تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازع تقریر نہیں ہوسکے گی۔نئے رولز کے تحت مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت کے وقف پراپرٹیز (مسجد مینجمنٹ) رولز لاگو کر دیے گئے، تمام مساجد و امام بارگاہوں پر یہ قواعد لاگو ہوں گے۔اسلام آباد مسجد مینجمنٹ رولز 9 مرکزی اور 22 ذیلی نکات پر مشتمل ہیں جن پر عمل درآمد لازم ہوگا۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی رجسٹریشن کے سوا تمام غیر رجسٹرڈ کمیٹیاں ختم تصور ہوں گی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں ایک وقف مینجر مستند عالم دین متعین کیا جائے گا۔ وقف منیجر کا مستند عالم دین ہونا یا مسجد و امام بارگاہ کا بانی ٹرسٹی ہونا لازم ہوگا اور وقف منیجر اس کو متعین کیا جائے گا جو تمام قوانین کا پابند ہو، کسی ایسے شخص جو شیڈول فور میں شامل ہو وہ وقف منیجر نہیں رہے گا۔رولز کے مطابق کسی بھی قسم کی مقدمہ بازی میں ملوث شخص بھی کسی مسجد و امام بارگاہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکے گا، مسجد منیجر نہ ہونے کی صورت میں چیف ایڈمنسٹریٹر ایک منتظم مقرر کرے گا اور منتظم مسجد کے لیے بھی مسجد منیجر کی تمام شرائط لاگو ہوں گی۔مسجد منیجر کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو ایک اچھے کردار کے حامل عالم دین یا مہتمم کے نام کی سفارش کی جائے گی، یقینی بنایا جائے گا کہ جس شخص کو بطور مسجد منیجر نامزد کیا گیا ہے وہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔اسلام آباد میں کسی نئی مسجد کے قیام کی غرض سے درخواست چیف ایڈمنسٹریٹر کو دی جا سکے گی۔ محکمہ اوقاف کی تمام ضروریات اور تمام ڈاکومنٹس مکمل کرکے اسلام آباد انتظامیہ کو نئی مسجد کے قیام کے لیے درخواست دی جا سکے گی، ایک ہی جگہ پر مسجد کے قیام کے لیے ایک سے زائد درخواستوں پر خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی اور کمیٹی تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد مسجد کے لیے پلاٹ الاٹ کرنے کی سفارش کرے گی۔ کمیٹی کے فیصلے کے 15 دن کی مدت کے اندر اعتراضات چیف کمشنر اسلام آباد کو دیے جا سکیں گے۔نئے رولز کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے والا، ملکی سلامتی سے متصادم یا مسجد فنڈز کے خرد برد کی صورت میں وقف منیجر کو عہدے سے ہٹایا جا سکے گا جبکہ مسجد منیجر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دائر کی جا سکے گی، درخواست کے 3 ماہ کے اندر اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نیا منیجر متعین کیا جائے گا۔مسجد منیجر کا نمازیوں میں بھائی چارے، باہمی احترام، تمام مذاہب کا احترام اور فنڈز کی شفافیت یقینی بنانے سمیت 7 اہم نکات پر عمل پیرا ہونا لازم ہوگا۔ مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا واعظ خطبہ جمعہ یا کوئی تقریر نہیں کرسکے گا، ہر مسجد یا امام بارگاہ میں تمام امور کا ذمہ دار بھی وقف منیجر ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86668

صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ وزیراعلی

Posted on

صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ عوام کی فلاح و ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے وفاق سے وابستہ صوبے کے حقوق حاصل کریں گے۔ یہ ہمارے عوام کا حق ہے جو ہم ضرور لیں گے اور عوام کی فلاح و ترقی پر خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ہے، موجودہ مرکزی حکومت کو عوام کا تعاون اور مینڈیٹ حاصل ہی نہیں ہے وہ عوام کیلئے کیا ڈیلیور کرے گی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت قید میں ہیں لیکن وہ پھر بھی ڈیل نہیں کریں گے تاہم وہ ملک و قوم کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں اور جب وہ گرفتار نہیں ہوئے تھے تب بھی وہ بارہا یہ بات کر چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد جو حالات بن چکے ہیں یہ پوری قوم جانتی ہے اب تک جو کچھ بھی ہوا ہے اس کا نقصان پاکستان اور اس کی عوام نے اُٹھایا ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ اپنے بارے میں نہ اُنہیں کوئی شکایت ہے اور نہ ہی اس چیزکی انہیں کوئی پرواہ ہے وہ ہمیشہ قوم کی فکر میں رہتے ہیں اور پاکستان اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم اس پرامن جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتخابات میں فارم 47 کے تحت دھاندلی کرکے لوگوں کو جتوایا گیا ہے اس پر احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم پرامن احتجاج کرکے اپنا حق مانگیں گے، اُمید ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں عدلیہ سے انصاف ملے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86628

محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کا سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل تعمیل کرنے کا اعلان

Posted on

محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کا سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل تعمیل کرنے کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان خیبر پختونخوا محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کے سیکرٹریز کی جانب سے جمعرات کے روز ڈی جی کے پی آر اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ سول سیکرٹیریٹ میں منعقدہ دو الگ الگ میٹنگز میں کیا گیا۔کے پی آر اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی کے پی آر اے فوزیہ اقبال نے سیکرٹری محکمہ سی این ڈبلیو ادریس خان مروت اور سیکرٹری محکمہ توانائی حسان خان کو کے پی آر اے، سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

 

ڈی جی کے پی آر اے نے محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اور سیکرٹری کو بتایا کہ جولائی 2021 کے بعد فاٹا اور پاٹا میں اے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی سکیموں کو حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم ہو گیا ہے مگر ابھی بھی دیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے اور اس کو فل فور ختم ہونا چاہیے، انہوں نے مزید بتایا کہ سیلز ٹیکس آن سروسز اور سیلز ٹیکس آن گڈز کی درجہ بندی نہ ہونے اور اس کے درمیان فرق کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے کے پی ار اے کا پیسہ ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں جا رہا ہے جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سی این ڈبلیو اور کے پی آر اے کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کی مکمل تعمیل نہیں ہو رہی۔سیکرٹری سی این ڈبلیو ادریس خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر ایک نے اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری صوبے کی ترقی ممکن ہو سکے۔اس میں کوئی مشکل نہیں اور ہماری تھوڑی سی کوشش واضح فرق لا سکتی ہے۔انہوں نے اپنے تمام افسران اور ماتحت اداروں کو احکامات جاری کیے کہ ٹیکس کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنائیں اور کے پی آر اے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی محکمہ سی این ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹ افیسرز اور ایگزیکٹو انجینیئرز کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

 

مزید برآں محکمہ توانائی کے ساتھ میٹنگ میں ڈی جی کے پی آر اے فوزیہ اقبال کا کہنا تھا محکمہ توانائی کے نیچے کام کرنے والا انسپیکٹریٹ آف الیکٹریسٹی ابھی تک کے پی ار اے کے ساتھ رجسٹر نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن اور خیبر پختونخوا آئیل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ٹیکس کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس پر سیکرٹری محکمہ توانائی نے احکامات جاری کی کہ انسپیکٹریٹ اف الیکٹرسٹی کو فوری طور پر کی پی ار اے کے ساتھ رجسٹر کیا جائے اور ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے مزید براں پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن اور خیبر پختونخوا آئیل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کو احکامات جاری کی کہ ٹیکس کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنا کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹیو کیسز کے تناظر میں ایڈوائزری جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اسی سلسلے میں ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ویریئنٹ کے تعین کیلئے ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کیلئے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کورونا کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں۔ ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے تین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے دو نئے ویرئینٹ سامنے آئے ہیں۔ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے جبکہ اس ویرئنٹ کے پھیلاو جو روکھنے کیلئے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86624

وادی لوٹکوہ اور تحصیل مستوج میں نوروز” پتھاک دیک” کی تہوارمنائی گئی

Posted on

وادی لوٹکوہ اور تحصیل مستوج میں نوروز” پتھاک دیک” کی تہوارمنائی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آج ۲۱ مارچ کو اپر اور لویر چترال کے مختلف وادیوں میں نوروز یا پتھاک دیک کی تہوارمنائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مختلف رنگارنگاتقریبات منعقد ہوئے جبکہ اس دن کے لئے گھروں کی خصوصی صفائی کرنے کے ساتھ نئے کپڑے بھی زیب تن کئے جاتے ہیں۔ گھروں میں خصوصی طعام کی تیاری اور رشتہ داروں کے گھروں کی وزٹ کرنا بھی اس کی رسومات میں شامل ہیں۔ یہ تہوار لوٹ کوہ اور اپر چترال کے بیار میں منائی جاتی ہے۔

 

چترال شہر میں ہلکی بارش جبکہ اپر چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ تریچ، کھوت، ریچ، مڑپ اور بروغل سے برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ لویر چترال میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ ہفتے کے دن تک جاری رہے گا۔ لواری ٹنل کا اپروچ روڈ اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلا ہوا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
86596

پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان

Posted on

پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان

راولپنڈی(چترال ٹائمزرپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کیسز کے بارے میں کہا کہ فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں یہاں صرف کارروائی ہو رہی ہے، القادر ٹرسٹ کمال کا کیس ہے جس میں چوری بھی نہیں ہوئی پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اور ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن شریف نے انگلینڈ میں 9 ارب کا گھر 18 ارب میں بیچا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پکڑ لی، حسن نواز سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ گھر خریدنے کا پیسہ کہاں سے لایا، حسن نواز اور حسین نواز پانامہ میں پکڑے گئے تھے، حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے سارا نظام بے نقاب ہو گیا ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹ پر مبنی ہوئے جس نے سب کچھ ایکسپوز کر دیا، الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے فافن سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی وہ بیٹھا ہوا ہے، سب کہہ رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، میں نے آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام ا?نے تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے سے قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز کی کمی ہے، ڈالر ملک میں لانے کا توڑ ہمارے پاس ہے اور یہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ممکن ہے، وہ اس وقت سرمایہ کاری کریں گے جب مستحکم حکومت ہوگی، موجودہ صورتحال سے ہمیں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، پی ٹی ا?ئی کو کرش کرنے کیلئے مجھے ایک ہفتے میں تین سزائیں دی گئیں، لیکن یہ پلان فیل ہوگیا، میں مزید پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا اس کے بعد حکومت ختم ہوجائے گی، مجھے معلوم ہے یہ حکومت پانچ سے 6 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکے گی، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔عمران خان نے بتایا کہ عارف علوی سے کوئی ناراضگی نہیں، اس نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے بھی کوئی ایشو نہیں تھا لیکن دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور افغانستان دونوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے ہیں، افغانستان پر حملے سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوا، تعلقات خراب ہونے سے دہشتگردی بڑھے گی، افغانستان میں جو بھی حکومت ہو اس سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

 

عمران خان نے بتایا کہ طالبان اور امریکہ کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے، ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں وہ دہشت گردی اور افغانستان کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، جنرل باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے، حالانکہ یہ بات میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ جس جنرل نے افغانستان اور امریکہ کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا، جنرل فیض کو ہٹا کر باجوہ نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچا، پی ڈی ایم کی حکومت نے افغانستان پر کوئی توجہ نہیں دی، ایران اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین کو صوبہ چلانا ہے اور اسے پیسے چاہئیں، وہ صوبے کا شیئر لینے کے لیے وزیراعظم سے ملا، اسے وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیے تھی جب پیسے مل جاتے، وفاق خیبر پختون خواہ کو پیسے نہیں دے گا شریفوں سے زیادہ ناقابل ناقابل اعتماد کوئی نہیں، شریف پھنس چکے ہیں اگر یہ بوٹ کو چھوڑتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب لندن بھاگے گا۔عمران خان نے کہا کہ جنرل سرفراز کی شہادت پر بہت دکھ تھا، جس سے فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، سوشل میڈیا ایک سمندر ہے ہمارے کسی بھی آفیشل اکاؤنٹ سے فوج کے شہداء کے خلاف کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کے پیچھے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ مجھے جب گولی لگی تو جنرل فیصل کا نام لیا تھا تب تو کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کر کے میرے اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس پی آر معاملات کو سیاسی رنگ دے رہا ہے اس پر سخت تنقید کرتا ہوں، آئی ایس پی آر کو سوشل میڈیا کیمپین میں مخصوص سیاسی جماعت کے ملوث ہونے سے متعلق نہیں کہنا چاہیے تھا، وہ اس حوالے سے ہم سے پہلے پوچھے تو سہی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دینگے شیخ رشید کو بھی بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگے مگر ان کا کسی کوپتہ نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔

سینیٹ الیکشن؛ اسلام آباد اور پختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد، پشاور(سی ایم لنکس) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ سینیٹ کی ایک جنرل اور ایک ٹینوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا۔ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن اور فرزند حسین شاہ مدمقابل ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار اور راجا انصر محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید راشد حسین، قاضی محمد انور، وقار احمد قاضی، خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان، قیض خان، نور الحق قادری شامل ہیں۔سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 18 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمٰن، عطا الحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی اور نور الحق قادری کے نام شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔واضح رہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔دریں اثنا سینیٹ انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ سینٹ کی 12 نشستوں کے لیے کل 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم، حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک، عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشریٰ انجم بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی بھی کرلیے گئے۔الیکشن کمیشن پنجاب نے مجموعی طور پر سینیٹ کے لیے 7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86564

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

Posted on

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ اراکین نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔وفاقی کابینہ نے میر علی دہشت گرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی، کابینہ نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا۔کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لیا جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لیا گیا۔اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ملک کو مستقل طور پر قرضوں پر نہیں چلایا جا سکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ماضی میں تباہی کی طرف دھکیلنے سے ملک کا شدید نقصان ہوا، اپوزیشن پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو تسلی بخش قرار دیا اورکہاکہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ہے جس نے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر مظاہرے کر کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی،یہ معاشی دہشتگردی کے برابرہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت منصوبہ بندی نے 5 ایز فریم ورک مرتب کیا تھا جس میں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای-پاکستان اور انوائرمنٹ شامل ہیں۔ 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں سے تجاویز بھی لی جا رہی ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ویلیوایڈیشن کے ساتھ ان شعبوں میں مزید فعالیت لائی جا سکے۔ کوریا، جاپان جیسے ترقیاتی ممالک کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ترقی کی منازل طے کیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آگے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کو رول بیک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اس پھر تمام صوبے بڑے حساس ہیں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جا سکتی ہیں جن بے نظیر انکم پروگرام اور دیگر امور شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد وفاقی حکومت کے کل محاصل 7000 ارب ہیں۔ بجٹ میں لکھی جانے والی قرضوں کی ادائیگی 7300 ارب روپے ہیں جو کہ حقیقتاً 8000 ارب روپے ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے 1000 ارب روپے قرضہ لینا پڑے گا۔وفاقی حکومت چلانے کے خرچے 700 ارب روپے ہیں۔ 800 ارب روپے پنشن کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتے ہیں۔ 1800 ارب روپے پاکستان کا دفاع کا خرچ ہیجبکہ ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہے۔ تقریبا 1200 ارب روپے صوبوں کو ٹرانسفر ہونے والی ادائیگیاں ہیں۔ کچھ سبسڈیز بھی حکومت ادا کرتی ہے جوکہ تقریبا1200 ارب روپے ہیں۔ یہ تمام ادائیگیاں قرضوں پر ہیں۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جس کا ہر خرچ قرض پر ہو۔ شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کئے تھے۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہونے چاہیئں اور اس حوالے سے قطرجیسے دوست ممالک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86561