Chitral Times

عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین اوگرا

Posted on

عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے، چیئرمین اوگرا

لاہور(سی ایم لنکس) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک ہی سال میں تیسری بار گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ مانگنے پر اوگرا نے لاہور میں سماعت کی، چیئرمین اوگرا نے کہا کہ گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا تاہم عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔سماعت کے دوران، سوئی سدرن کے چیف فنانشل آفیسر کامران اکرم نے دلائل میں کہا کہ ادائیگیوں کے حوالے سے سوئی ناردرن گیس کے حالات خراب ہیں، 6 ماہ قبل قیمت میں اضافے کی یہ درخواست فائل کی گئی تھی اور آج بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی کا آپریشنل خرچہ 56 ارب روپے ہے، دو ارب 30 کروڑ روپے فنانس کاسٹ ہے اور ایک ارب 20 کروڑ روپے اسپیشل پروجیکٹ کے لیے ہے۔ حکومتی ہدایت پر نئے ٹاؤنز اور دیہاتوں میں گیس پائپ لائن بچھائی گئی، گیس کے ترسیلی نقصانات اور چوری روکنے کے لیے 21 ارب کی لاگت سے لیزر ڈیٹیکشن سمیت دیگر اقدامات کیے ہیں۔کامران اکرم نے کہا کہ یو ایف جی ماضی کی نسبت کم ہو رہی ہے، گیس چوری اور لیکیج روکنے سے متعلق مزید اقدامات کے لیے رقم چاہیے۔ 13 ارب روپے سے 5700 کلو میٹر لائن ڈالنے کی اجازت مانگی ہے، یہ پراجیکٹ حکومت کا سماجی ایجنڈے کا حصہ ہے، 2023 میں جاری اسکیمیں چلتی رہیں جبکہ نئے کنکشن پر پابندی ہے۔انہوں نے دلائل میں مزید کہا کہ امسال 317 ٹریلین بی ٹی یو اور 80 ٹریلین آر ایل این جی ہوگی جبکہ مجموعی 397 ٹریلین بی ٹی یو میسر ہوگی، قدرتی گیس 404 ارب مالیت کی ہوگی، 734 ارب آمدن، 888 اخراجات اور 154 ارب کا شارٹ فال ہے، 923 ارب ریونیو کی ضرورت ہے اور اس لحاظ سے 2276 روپے 66 پیسے فی ایم ایم بی ٹی بنتی ہے۔

 

سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن شیخ ایوب نے دلائل میں کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے سے پیداواری لاگت بڑھ جائے گی اور ہم سے بین الاقوامی آرڈرز نکل جائیں گے۔ ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش ایکسپورٹرز کو یوٹیلیٹیز کی مد میں سہولیات دیتے ہیں لیکن یوٹیلیٹیز کی قیمتیں بڑھنے سے ہم دن بہ دن مقروض ہوتے جا رہے ہیں۔شیخ ایوب نے کہا کہ گیس چوری روکنے کے لیے کمپنی کا فیلڈ اسٹاف متحرک ہونا چاہیے، متعدد فیکٹریاں بلوں کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں اور گیس کی قیمت بڑھنے سے بے روزگاری بڑھ گئی۔چیئرمین ریسٹورنٹس اینڈ ہوٹلز ایسوسی ایشن چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ محدود قدرتی گیس شہروں میں پوری نہیں ہو رہی تو جنگلوں میں کنکشن دینا مناسب نہیں، گھریلو صارفین کا بل چند ہزار تھا جو اب 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ہوگیا ہے تاہم گیس لیکیج کو روکنے کی ضرورت ہے، کمپنی کی پرانی و بوسیدہ لائنوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے، نئی لائنیں نہ بچھائی جائیں۔چوہدری محمد فاروق نے کہا کہ آر ایل این جی کی قیمت وصول کرنے کے باوجود گیس نہیں مل رہی، گیس پریشر نہ ملنے سے میٹر فالٹ ہو رہے ہیں اور ملبہ صارف پر ڈال دیا جاتا ہے، عوامی سماعت کی دعوت اسٹیک ہولڈرز کو گیس بل میں دیا گیا جو پڑھا نہیں جا سکتا، کمپنی کے پاس گیس کم ہیں تو زیادہ کنکشن کیوں دیے گئے؟ گیس کی قیمت بڑھنے سے سیکیورٹی میں 200 فی صد اضافہ ہو چکا ہے، 7000 کمرشل کنکشن کٹ چکے ہیں جس سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، گیس کی قیمت بڑھنے سے 11019 ریسٹورنٹس، تندور اور ہوٹلز بند ہو چکے ہیں۔ترجمان ایپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 21 ارب سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر ہو چکی ہیں، جنوری 2023 سے گیس کی قیمت 2.3 گنا بڑھ چکی ہیں، 63 فی صد گیس گھریلو صارفین کو دے کر ضائع کر رہے ہیں، گیس کی قیمتوں کی وجہ سے 2023 میں جی ڈی پی کی شرح کم ہوئی، 3.1 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرتا ہے تو ایک عشاریہ 17ڈالر قیمت وصول کی جاتی ہے جو پیداواری لاگت سے بہت کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور یورپ سے مہنگی بجلی پاکستان میں فروخت کی جاتی ہے،

 

قدرتی گیس کی موجودہ قیمت 4.2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے اور ایس این جی پی ایل 15 ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار رک جائے گی اور بے روزگاری پھیلے گی، ایس این جی پی ایل کا مطالبہ سراسر زیادتی ہے، چین اور بھارت میں 3 اور 5 سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی جبکہ پاکستان میں 15 سینٹ میں مل رہی ہے، خطے کے تمام ممالک کو سستی گیس مل رہی ہے اور ہم مہنگی گیس لینے پر مجبور ہیں۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا کہ اربوں روپے کی ایل پی جی اسمگل ہو رہی ہے، پاکستان میں پیدا ہونے والی ایل پی جی سرکاری کمپنیوں کو دے دیں جو امپورٹڈ مکس کرکے 100 روپے میں پڑتی ہے، درحقیقت ا?ئی ایم ایف کا حکومت پر گیس کی قیمتیں بڑھانے کے لیے بہت پریشر ہے۔چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اعتراضات اور پٹیشن سن لیں، اوگرا سماعت کے دوران تمام جزئیات سن کر جائزہ لے گی۔ یکم جولائی سے موجودہ سماعت کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا، یہ ریٹس من و عن منظور ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ اوگرا کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔مسرور احمد خان نے کہا کہ ایس این جی پی ایل کی طرف سے مانگی گئی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے، اوگرا گھریلو، صنعتی، کمرشل اور دیگر صارفین کے مسائل کو بھی مدنظر رکھتی ہے۔ کوئی بھی مقامی یا عالمی ادارہ ہمیں قیمت بڑھانے پر مجبور نہیں کر سکتا البتہ گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا، اب دونوں کمپنیوں کے آپریشنل اخراجات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86825

الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

Posted on

الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، پشاور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست کے کیس میں پشاور ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا جب کہ مختصر فیصلہ پشاور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے 14 مارچ کو سنایا تھا۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے پاس صوبے تک مخصوص نشستوں کے کیسز سننے کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا دیگر سیاسی جماعتوں میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51 کے مطابق ہے۔ سنی اتحاد کونسل خواتین مخصوص نشست کی حق دار نہیں ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد مخصوص نشست کی لسٹ جمع نہیں کرائی جا سکتی۔ درخواست گزار کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں میں تقسیم نہیں ہو سکتیں۔ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار نہیں، اس لیے درخواست خارج کی جاتی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ جنرل الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہ جیتنے والی سیاسی جماعت مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔ مخصوص نشستوں پر حق جنرل الیکشن میں حصہ لینے والی سیاسی جماعت کا ہوتا ہے۔ پشاور: آئین میں صوبائی اور قومی اسمبلی میں نشستوں کو خالی نہیں چھوڑا جائے گا۔تفصیلی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی کی دلیل کہ مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو نہیں دی جاسکتیں غیر آئینی ہے۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کو آئینی طریقے سے تقسیم کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے لیے پہلے فہرست ہی جمع نہیں کی تھی۔ بروقت نشستوں کے لیے فہرست جمع نہ کرنے کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں۔

 

 

راولپنڈی میں وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری

راولپنڈی(سی ایم لنکس)راولپنڈی میں کار چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی اے 6326 وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے زیر استعمال تھی جوکہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کے نام رجسٹرڈ تھی۔مقدمہ صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مدعی کے مطابق سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی تھی لیکن صبح 8 بجے باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی، ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86823

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لیے ناصر باغ روڈ پر بی آر ٹی فیڈر روٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ورسک روڈ تا ناصر باغ، رنگ روڈ کے باقی ماندہ حصے پر بھی کام جلد از جلد  شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوامی سہولت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے معمول سے ہٹ کر کام کیا جائے۔ وہ پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی دارالحکومت کی بیوٹیفیکیشن سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کے علاؤہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ داؤد خان ، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی خالد محمود اور  دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پشاور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے مختلف امور اور تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عوام کی سہولت کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں جملہ معاملات کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اجلاس میں مفت وائی فائی سروس کو دوسرے مرحلے میں صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک توسیع دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور شہر کی تزئین و آرائش کے لئے پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ایک مفصل پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سڑکوں کے اطراف لگے کھمبوں پر خوبصورت اور دلکش گملے نصب کرکے ان میں مصنوعی پودے اور پھول لگائے جائیں اور

شہر کی تزین و آرائش کے لئے ایسے اقدامات کئے جائیں جو پائیدار ہوں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی ہے کہ شہر میں فلائی اوورز اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار کیے جائیں اور ان نقش و نگار میں صوبے کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس مقصد کے لئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے مستقبل میں کسی بھی تعمیراتی منصوبے کے پی سی ون میں بیوٹیفیکیشن کو بطور لازمی جز شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور میں سٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر کام کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو اور ہیڈ پلوں کی بجائے انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے بی آر ٹی کوریڈور کے اطراف سڑک کی بحالی اور کارپیٹنگ کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86820

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

Posted on

لاسپور اپرچترال سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ بچہ پشاور کے ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) لاسپورویلی اپرچترال سے تعلق رکھنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم پشاور میں ناصر باغ نہر میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے ہیں، زرائع کے مطابق لاسپور سے تعلق رکھنے والا گیارہ سالہ سیف اللہ ولد اسلام الدین ساکن لاسپور اپرچترال گزشتہ رات پشاور میں واقع گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئے تھے، بہت کوشش اور تلاش کے باوجود بچے کا سراغ نہ مل سکا تھا ، تاہم آج ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر غوطہ خور ٹیم روانہ کردیاگیا ، ریسکیوکے غوطہ خوروں نے ناصر باغ نہر میں بچہ کی تلاش شروع کردی اورڈیڈھ گھنٹے تک سرچ کے بعد آج سہ پہر بچے کی جسد خاکی نہر سے نکال لی۔ اور ورثا کے حوالہ کردی گئی، وقتی طور پر یہ معلوم نہ ہوسکی ہے کہ بچے کے ڈوبنے کی وجوہات کیاتھیں،بعض زرائع کے مطابق والد صاحب ڈانٹنے پر بچے نے مبینہ طور پر نہرمیں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ہے۔ تاہم مقامی پولیس واقعے کی انکوائری کررہی ہے۔

chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 2 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 3 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 5 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 6 chitraltimes 5th class students saifullah from laspur drown into nasir bagh chanel and died 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86810

کالاش ویلی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کی ترقی مقصود تھی مگرجس طریقے سے روڈ تعمیر ہورہی ہے اس سے ترقی کی بجائے ڈیزاسٹرکی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ شہزادہ سراج الملک ودیگرممبران سی ڈی ایم کا میڈیا سے گفتگو

کالاش ویلی روڈ کی تعمیر سے سیاحت کی ترقی مقصود تھی مگرجس طریقے سے روڈ تعمیر ہورہی ہے اس سے ترقی کی بجائے ڈیزاسٹرکی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ شہزادہ سراج الملک ودیگرممبران سی ڈی ایم کا میڈیا سے گفتگو

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چترال کے سڑکوں کی بہتری اور تعمیر کیلئے کام کرنے والی تنظیم چترال ڈویلپمنٹ موومنٹ (سی ڈی ایم ) نے این ایچ اے کے زیر نگرانی کالاش ویلیز روڈکی تعمیر کے دوران پہاڑوں کے بلاسٹنگ سے نالہ ایون میں گرے ملبہ اور بھاری پتھروں کو فوری طور پر ہٹاکر پانی کا راستہ صاف کرنےکا مطالبہ کیا ہے ۔ اور کہا ہے۔ کہ جس غیر ذمہ دارانہ طریقے سے سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے۔ وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔ اتوار کے روز کیپٹن ریٹائرڈ شہزادہ سراج الملک کی قیادت میں سی ڈی ایم کے سنئیر نائب صدر لیاقت علی ،عنایت اللہ اسیر و ایون وی سی چیرمینان وجیہ الدین ، محمد رحمن و سابق ممبر جندولہ خان نے میڈیا کی ٹیم کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا ۔ اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےشہزادہ سراج الملک ،لیاقت علی نے کہا ۔ کہ ابتدا میں ہم سیاحت کی ترقی کےمقصد کے تحت اس روڈ کی تعمیر کی حمایت کرتے تھے ۔ لیکن جس طریقےسے سڑک کی تعمیرہورہی ہے ۔ اس سے یہ صاف ظاہرہے ۔ کہ ڈیزاسٹر کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔ جس سے زیر تعمیر سڑک ،نالہ ایون کے اندر موجود بجلی گھروں کے چینلز ، مقامی نہریں ،واٹر سپلائی اسکیموں اور علاقہ ایون کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اور سیاحت کی ترقی کی بجائے تباہی کا باعث بنے گی ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کی اپنی اہمیت ہے۔ اس سے انکار ممکن نہیں ۔ لیکن سڑک کی تعمیرکا جو طرہقہ کار اپنایا گیا ہے۔ وہ کسی صورت درست نہیں ہے ۔ تنگ وادی کے اندر منوں کے حساب سے بارود اور کیماوی کھاد وغیرہ استعمال کرکے پہاڑوں کی بلاسٹنگ کی گئی ہے ۔ جس سے سینکڑوں ٹن وزنی پہاڑی تودے نالے میں گر چکے ہیں ۔ اور مختلف مقامات میں نالے کے اندر کئی ڈیم بن چکے ہیں ۔ جو نالے میں پانی کے بہاو میں اضافے سے علاقہ ایون اور نالے کے اندر اثاثہ جات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے ۔ انہوں اسے اینوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ اور کہا کہ روڈ بنانےکا مقصد یہ نہیں ۔ کہ فائدے کی بجائے نقصان اٹھایا جائے ۔ چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین اور چیرمین محمد رحمن نے کہا ۔ کہ وہ بار بار این ایچ اے حکام کو اس حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں ۔جس کے دستاویزی ثبوت ان کے پاس محفوظ ہیں ۔ اس سسلسلے میں ڈپٹی کمشنر چترال کے ساتھ ایک میٹنگ میں یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا ۔ لیکن افسوس ہے ۔ کہ اس پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ” گورا پون، اوشان “کے مقامات بھی ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں ۔ اسی طرح بمبوریت کے ائریا میں بھی ملبہ نالہ میں ڈال دیاگیا ہے ۔ جس کے تحفظ کیلئے کچھ بھی نہیں گیا ۔ جبکہ اس ملبے سے پانی کی خرابی کے ساتھ ساتھ علاقہ ایون کی تباہی کے خدشات واضح ہیں ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی کہ پہاڑی ملبہ نالہ ایون سے نکال کر پانی کا راستہ صاف کیا جائے ۔ تاکہ کسی بڑی آفت سے بچا جاسکے ۔

chitraltimes cdm members visit kalash valley road 2 chitraltimes cdm members visit kalash valley road 3 chitraltimes cdm members visit kalash valley road 1

chitraltimes cdm members visit kalash valley road 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86778

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

صدر مملکت، وزیراعلیٰ پنجاب نے جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کر دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کے تحت 28 اسیران رہا کر دیے گئے جبکہ 2367 کو سزاؤں میں کمی کا فائدہ پہنچا۔صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔حکام کے مطابق قیدیوں کو ملنے والی چھوٹ کے تحت 2367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا اور 28 قیدی جیلوں سے رہا بھی ہوئے۔سزا میں کمی کا اطلاق زنا، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا، جاسوسی، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے سوائے دیگر جرائم کے اسیران کو ہوا۔اسی طرح، ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں اور ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں، انکو سزاؤں میں چھوٹ ملی ہے۔ نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

zardari presenting awards to military officials

صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) اور شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کے اعزاز سے نوازا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مثالی کارکردگی، پیشہ وارانہ لگن اور قائدانہ اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں تینوں مسلح افواج کے 41 افسران کو ہلال امتیاز (عسکری)کے اعزازات جبکہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید کیپٹن عبدالولی کو ستارہ بسالت کا اعزاز عطاکیا۔یوم پاکستان کے سلسلہ میں مسلح افواج کے افسران کو اعلی ترین عسکری اعزازت کی تقریب ایوان صدر میں اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے جن 41 جنرل افسران کو ہلال امتیاز (عسکری) سے نوازا ان میں لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ائیر مارشل عبدالمعید خان، ائیر مارشل طارق ضیاء ، ائیر مارشل غلام عباس گھمن، میجر جنرل شعیب احمد،میجر جنرل نصیر احمد، رئیر ایڈمرل حبیب الرحمان،میجر جنرل شازیہ نثار، میجر جنرل ندیم احمدرانا، میجر جنرل وسیم احمد خان، میجر جنرل ارشد نصیر، رئیر ایڈمرل احمد سلیمان، میجر جنرل ارشد محمود، میجر جنرل محمد عاطف منشاء، میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو، میجر جنرل محمد عرفان خان، میجر جنرل سید آصف حسین، میجر جنرل شہریار پرویز خٹک، ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، میجر جنرل عمران اللہ، رئیر ایڈمرل جواد احمد، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب،رئیر ایڈمرل فیصل امین، میجر جنرل محمد رضا آزاد،میجر جنرل محمد اسحاق خٹک، میجر جنرل چوہدری امیر اجمل، میجر جنرل جواد احمد قاضی، میجر جنرل احمد بلال، میجر جنرل افتخار حسن چوہدری، میجر جنرل احسان علی، میجر جنرل کامران نذیر ملک، میجر جنرل واجد عزیز، میجر جنرل محمد عمربشیر، میجر جنرل اسد الرحمان افضل چیمہ، میجر جنرل مشتاق علی، میجر جنرل محمد امتنان بابر، میجر جنرل محمد فرحان یوسف، رئیر ایڈمرل سید فیصل علی شاہ،، میجر جنرل احسان الطاف اور میجر جنرل عبیرہ چوہدری شامل ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن عبدالولی شہید کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نواز۔ کیپٹن عبدالولی شہید 8 ستمبر 2022 کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ان کا اعزاز شہید کے والد نے وصول کیا۔ صدر مملکت نے شہید کے والد کو اعزاز دینے کے بعد انھیں گلے لگا لیا اور شہید کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

 

chitraltimes president zardari presenting awards to military officials

 

سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

کراچی(سی ایم لنکس)رواں سال 2024کا پہلا چاند گرہن کل بروز 25مارچ کو ہوگا جبکہ اسی سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا۔اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے دونوں گرہنوں کو پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔جزوی چاندگرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑنے سے اکثرافراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی، مشرقی ایشیا میں چاند گرہن نظر آئیگا، چاند گرہن پاکستانی وقت کیمطابق صبح9بج کر53منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن دوپہر12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پرہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے40 منٹ ہوگا۔رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86772

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

Posted on

رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 مستحق رجسٹرڈ خاندانوں میں چیکس کی تقسیم جاری، اب تک ایک لاکھ خاندانوں میں 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم ہوئے، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت احساس پروگرام میں صوبے کے 7 لاکھ 77 ہزار 419 رجسٹرڈ مستحق خاندانوں میں اس خصوصی پیکج کے تحت کیش چیکس کی تقسیم جاری ہے گزشتہ روز تفصیلات بتاتے ہوئے ظاہر شاہ طورو کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ خاندانوں کو فی خاندان کے حساب سے 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ہیں اور باقی مستحق خاندانوں کو بھی چیکس کی فراہمی جاری ہے ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور بانی پی ٹی آئی عمران کے وژن کے ایجنڈے کے مطابق حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور صرف دعووں اور فوٹو سیشن پربالکل نہیں رکھتے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری خوراک کی تدارک کیلئے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور فوڈ انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کڑی نگرانی کر رہی ہے اور انکو واضح ھدایات دی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ رمضان پیکج کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سیکرٹری محکمہ خوراک ظریف المعانی نے کہا ہے کہ رمضان پیکج کی تقسیم کی خدمات صوبے بھر میں بینک الفلاح کے تمام برانچوں کے ذریعے مہیا کی جا رہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86760

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان: مشیر خزانہ

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ملین روپے امداد کا اعلان: مشیر خزانہ مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ماہ رمضان میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے 100 ملین روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ مزمل اسلم نے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ کے پی کے حکومت فلسطین کے بارے میں چیئرمین عمران خان کے اصولی موقف کے نقش قدم پر چل رہی ہے اور آئندہ بھی فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان مشکلات میں فلسطین کی مالی معاون کرنا انسان دوستی کی واضح ثبوت ہے۔

 

خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے (KP Transport) کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کوگھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے حوالے سے معلومات کی سہولت دینے کے لئے ایک انقلابی اقدام اٹھایا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر کے لئے کے پی ٹرانسپورٹ(KP Transport) کے نام سے ایک ایپ متعارف کیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ایپ میں رجسٹریشن کرنے کے بعد لائسنس ہولڈر اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے اپنے لائسنس کی تصدیق حاصل کرسکتے ہے جبکہ لائسنس ہولڈر کی تصویر کے ساتھ ساتھ لائسنس کی پوری معلومات بھی سکرین پردیکھ سکیں گے اس کے علاوہ ایپ کے دیگر سہولیات میں لائسنس کی پوری معلومات، فیس، ٹریکنگ، ڈرائیونگ ٹیسٹ، تھیوری ٹیسٹ، لرنر ایپلیکشن، ایپلیکشن انکوائری، لائسنس سنٹر سمیت دیگر اہم معلومات اور لائسنس بنانے کے حوالے سے مکمل تفصیلات شامل ہیں۔ اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ دفتر جانے کی ضرورت نہیں کے پی ٹرانسپورٹ ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے ڈرائیونگ لائسنس کے فیس سے لیکر لائسنس بنوانے تک کے سارے معلومات ایک کلک میں حاصل کرسکیں گےأ

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86758

پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیراعلیِ 

پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو ں نے وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں ملاقات کی اور صوبائی دارالحکومت پشاور کے عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ان مسائل میں صحت، امن وامان، ٹریفک کے مسائل، انفراسٹرکچر کی بہتری، پینے کا پانی، سیوریج اور دیگر مسائل شامل تھے۔ ملاقات کرنے والوں میں ارباب شیر علی، شاندانہ گلزار، مینا خان آفریدی ،محمد آصف، فضل الہی، ارباب عاصم، کامران بنگش، محمود جان اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور کو صوبے کے تمام لوگوں کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے اور اس شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنایا جائے گا، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ صوبائی حکومت شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے مقامی ٹرین چلانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور بی او ٹی (بلٹ آپریٹ اور ٹرانسفر)ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔ پشاور میں نکاسی آب کے مسئلے کو ایک سنجیدہ اور توجہ طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل بنیادوں پر حل کے لیے نکاسی کے نظام کو انڈر گراو ¿نڈ کیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کے تمام خودمختار اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر محنتی اور پروفیشنل لوگ تعینات کئے جائیں گے جبکہ بلدیاتی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنایا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86769

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب، صوبے کی 58 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا گیا

گورنرہاؤس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب

گورنرحاجی غلام علی نے صدرپاکستان کی طرف سے صوبے کی 58 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا

تقریب میں میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاگیا

تقریب میں 2 شخصیات کو ستارہ امتیاز،6 شخصیات کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت،14 شخصیات کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی اور 36 شخصیات کوصدارتی اعزازتمغہ امتیاز سے نوازاگیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں یوم پاکستان 23 مارچ پر منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے صوبے کی 58شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا۔گورنرحاجی غلام علی نے میئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خدمات عامہ کے شعبہ میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازاجبکہ اسی طرح صوبے کی مزید 36 شخصیات کو بھی تمغہ امتیاز کے صدارتی سول ایوارڈ سے نوازا۔گورنرنے2 شخصیات عصمت جبین آفریدی اور ڈاکٹر ندیم جان کوشعبہ خدمات عامہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیازسے نوازا جبکہ صوبہ کی 6 شخصیات کوصدارتی ایوارڈ تمغہ شجاعت اور14 شخصیات کو صدارتی سول ایوارڈبرائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

گورنرہاوس میں منعقدہ پروقار تقریب میں نوردین (چاچا نورا) کوپشاوری چپل،ہمایون خان کو شعبہ پشتو گائیکی،ڈاکٹر عمر شہباز خان کو شعبہ تعلیم،ڈاکٹر کاشف کفایت کو شعبہ سائبر سیکیورٹی، ڈاکٹر امجد محبوب کو شعبہ طب، گلاب خیل کو شعبہ فن رباب،عجب گل خان کو شعبہ فنون، اداکاری و ہدایتکاری، عشرت عباس کو شعبہ فن ڈرامہ، ریڈیو، تھیٹر اداکاری،عجب خان کو شعبہ فن خطاطی و مصوری،پروفیسر احسام الدین المعروف اسیر منگل کو شعبہ شاعری، ادب و مصنف، احمد حسین مجاھد کو شعبہ ادب، شاعری، مصنف اور عزیز اعجاز کو شعبہ ادب، شاعری اور مرحوم محمدخلیل کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا،شاکرزیب نوشہروی کو شعبہ فن موسیقی ڈائریکشن میں شاندارخدمات پر صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جوکہ اُن کے بھائی فرخ زیب نے وصول کیا۔

 

فرمان اللہ کو شعبہ شجاعت،عظمت علی شاہ کو شعبہ شجاعت،مجیب اللہ کو شعبہ شجاعت،مشکات اللہ کو شعبہ شجاعت،اشفاق احمد کو شعبہ شجاعت اور مجیب اللہ شاہ کوبھی شعبہ شجاعت میں مثالی بہادری اور شاندار کارکردگی کے اعتراف پرصدارتی تمغہ شجاعت سے نوازاگیا۔محمد وسیم کو شعبہ فن لکڑ ورک،دانش اطلس خان کو شعبہ کھیل سکواش،پروفیسر ڈاکٹر شوکت سعیدکو شعبہ سائنس میٹیریل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو شعبہ ماحولیاتی سائنسز،پروفیسر ڈاکٹر عبدالنعیم خان کو شعبہ سائنس کیمسٹری،عبدالباطن فاروقی کو شعبہ فن اداکاری،الماس خان خلیل کو شعبہ پشتو لوک گلوکاری، فضل وہاب درد کو شعبہ فن گلوکاری، پروفیسر ڈاکٹر گل رحیم خان کو شعبہ ارکیالوجی،ڈاکٹر محمد اسماعیل (اسماعیل گوہر) کو شعبہ ادب، تحریر، امجد عزیز ملک کو شعبہ صحافت،ڈاکٹر محمد قریش خان کو شعبہ خدمات عامہ،حاجی زبیر علی کو شعبہ خدمات عامہ ، جہانزیب ملک کو شعبہ فن مصوری میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا۔

 

مرحوم شمس القمر اندیش کو شعبہ فن ادب شاعری تحریر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا مرحوم کی بیٹی واحدہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ اسی طرح خیراز گل مرحوم کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا مرحوم کے بیٹے نعیم اللہ نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمدی شاہ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کے بیٹے شاھنوازنے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر پھگ چند سنگھ کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات عطاء کیا گیا، مرحوم بیٹے جتن کمار نے ایوارڈ وصول کیا۔ مرحوم محمد عباس طارق عباسی کو شعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیاجن کا ایوارڈاُن کے بیٹے محمد طیب نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر گل مرجان برکی کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جوکہ اُن کے بیٹے طارق برکی نے وصول کیا۔

 

مرحوم ڈاکٹر محمد اعظم خان کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے نواسہ محمد موسم خان وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر شاہ عالم کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کا یوارڈاُن کے بیٹے شاداب عالم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر فیصل مقصود قریشی کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کاایوارڈ مرحوم کے والد مقصود الرحمن نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سلطان زیب خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پرصدارتی ایوارڈ تمغہ امتیازبعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ مرحوم کی بیوہ ڈاکٹر ثمینہ کریم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر بشیر احمدکو شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈبیٹے ڈاکٹر نجم الدین نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد فاروق کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کے بیٹے ڈاکٹر مدثر فاروق نے ایوارڈوصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر سید محسن حسین کو شعبہ صحت میں خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات دیاگیا جوکہ بیٹے سید محمد یاسر نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر محمد توفیق کوشعبہ صحت میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کے بیٹے محمد علی نے ایوارڈ وصول کیا۔مرحومہ یاسمین بیگم کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اکیا گیا، مرحومہ کاایوارڈ بیٹی روزینہ ناز نے وصول کیا۔

 

 

مرحومہ مسرت جبیں کو بھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جوکہ بیٹے دلدار خان نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منیر خان کو شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازا گیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حمزہ منیر نے وصول کیا۔ مرحوم محمد عارف کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے حسن عارف نے وصول کیا۔ مرحوم انعام اللہ کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کی بیوہ شازیہ بیگم نے وصول کیا۔ مرحوم ڈاکٹر منظور احمد کوشعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نواز اگیاجن کا ایوارڈ مرحوم کیبیوہ رفعت بی بی نے وصول کیا۔ مرحوم سراج محمدکوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات پر تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوا زاگیا جن کا ایوارڈ مرحوم کے بیٹے فیاض احمد نے وصول کیا اور مرحوم گل وسیم کوبھی شعبہ صحت میں مثالی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد از وفات سے نوازاگیا، مرحوم کا ایوارڈ اُن کے بیٹے عمیر گل نے وصول کیا۔

 

گورنر نے صدارتی ایوارڈ حاصل کرنیوالی خیبرپختونخوا کی شخصیات کو دلی مبارکباددی۔تقریب میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کیلئے افطار کا اہتمام بھی کیاگیاتھا۔

chitraltimes governor kp confered civil awards 3 chitraltimes governor kp confered civil awards 1

chitraltimes governor kp distributes civil awards on pakistan day 2 chitraltimes governor kp distributes civil awards on pakistan day 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86746

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی

Posted on

یوم پاکستان23مارچ پریڈمیں خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، کالاش قبیلہ اور چترال پولو کھیل نمایاں انداز میں پیش کی گئی، زاہد چن زیب
فلوٹ پرایڈمنسٹریشن بلاک جامعہ پشاور، سوات موٹروے، باب خیبر، کیمپنگ پاڈز،کیلاش قبیلہ کی خواتین، خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور پولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی،مشیر برائے سیاحت خیبرپختونخوا

پشاو ر(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوازاہد چن زیب نے کہاکہ 23مارچ یوم پاکستان پر خیبرپختونخوا کی سیاحت اور ثقافت کو خیبرپختونخوافلوٹ پر بھرپور اندازمیں پیش کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کا مثبت چہرہ دنیا کو پیش کیا جائے تاکہ سیاحت ترقی پا سکے۔ اسلام آباد میں منعقدہ یوم پاکستان پریڈ2024 کے موقع پر خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا کا ثقافتی فلوٹ تیار کیا گیا جس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی سیاحت، تہذیب و ثقافت، ٹورازم پولیس، صوبائی حکومت کی جانب سے ای گورننس سسٹم، پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس، تاریخی مقامات، روایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب اور بہت کچھ دکھایا گیا۔

 

ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کا کہنا تھا کہ پریڈ میں جہاں دیگر صوبوں نے اپنی ثقافت و تہذیب کو فلوٹ میں پیش کیا وہی خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے خوبصورت فلوٹ تیار کیا گیا تھا۔ فلوٹ پر خیبرپختونخوا کی تہذیب و ثقافت کی واضح جھلک نمایاں ہے جیسا کہ 1950میں تعمیر کئے جانے والا جامعہ پشاور کا ایڈمنسٹریشن بلاک، خیبرپختونخوا حکومت کی نگرانی میں بنایا جانے والا چار لین 160 کلومیٹر طویل صوبہ کا پہلا سوات موٹروے،برصغیر کا گیٹ وے، تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے منفرد مشہور، پاک افغان بارڈر کے قریب واقع تاریخی باب خیبر،پشاور میں چلنے والی عالمی ایوارڈ یافتہ بی آر ٹی بس سروس، خیبرپختونخوا کا ای گورننس سسٹم،خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے سیاحوں کو نمایاں سیاحتی سہولیات کی فراہمی اور ایکوٹورازم سے منسلک کیمپنگ پاڈزکا پراجیکٹ، وادی کیلاش قبیلہ کی خواتین اور ان کی منفرد ثقافت، مشہورروایتی خٹک ڈانس، آلہ موسیقی رباب، بین الاقوامی سطح پر مشہور اوردنیا کے بلند ترین مقام پر کھیلی جانے والی بادشاہوں کی مشہورپولو کھیل کی واضح جھلک نمایاں انداز میں پیش کی گئی۔

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 2

chitraltimes kp floud on pakistan day 24 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86741

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 

Posted on

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبر پختونخوا حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کردی ہے۔ یہ سہولت بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کے لئے دستیاب ہوگی جن کو خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا، سمندر پار پاکستانیوں کے لئے یہ سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کے لئے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ سفارتخانے کے توسط سے بذریعہ ای میل درخواستیں دے سکتے ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی دستاویزات کے نقول کی تصدیق کے بعد تجدیدی ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کردیا جائےگا۔ تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس درخواست گزار کے نامزد کردہ مقامی شخص کے حوالے کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹریفک پولیس خیبر پختونخوا بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کو آگاہ کرنے کے لئے وزارت خارجہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفارتی مشنز کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے اس اہم اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے۔ پاکستانی سفارتی مشنز نے دوسرے صوبوں پر بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اس سہولت کی فراہمی پر زور دیا ہے۔ اس ضمن میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید کی سہولت سمندر پار پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا، خیبر پختونخوا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، خیبر پختونخوا حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے صوبائی حکومت سے جڑے مسائل حل کرنے اور انہیں درکار تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تجدید سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

chitraltimes letter regarding online renewal of licences for overseas pakistanis by khyber pakhtunkhwa kp govt

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86738

آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

Posted on

آئی ایم ایف کی پیٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)آئی ایم ایف نے پٹرول پر 18 فیصد جی ایس ٹی بحال کرنے کی تجویز دے دی۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی اخری قسط ملنے سے متعلق معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو پیٹرول پر لیوی بڑھا کر 60 روپے کرنے اور مارچ 2022ء میں ختم کیے گئے 18 فیصد جی ایس ٹی کو دوبارہ لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز کے حوالے سے فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی کی مقدار مالی برس 2023ء میں جی ڈی پی کی 0.7 فیصد تھی، دیگر اشیاء پر ایکسائز جی ڈی پی کے 0.4 فیصد تھا جو زیادہ تر سگریٹس پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی سے حاصل ہوا تھا۔پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی حالیہ برسوں میں متعدد مرتبہ تبدیل ہوئی ہے لیکن مالی سال 2023ء میں ان میں کافی اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2022ء میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی ڈیولپمنٹ کی شرح 20 روپے فی لیٹر تھی۔ یہ نومبر 2022ء سے 50 روپے فی لیٹر اور ستمبر 2023ء تک 60 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، آئی ایم ایف نے ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لگانے کی تجویز دی ہے۔اطلاعات کے مطابق ملک میں تیار شدہ پْرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس (جدید بحری کشتیوں) پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے۔ ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی بھی تجویز ہے۔

پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخصوص نشستوں پر حلف کیلئے اجلاس نہیں بلایا جا رہا، وزیر اعلیٰ کے پی باہر ڈائیلاگ مارتے ہیں، اندر وزیراعظم کی منتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اچھے بچے کی طرح وزیراعظم کے سامنے پیش ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، سینیٹ الیکشن میں حکومتی اتحاد کامیاب ہوگا، ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہو جائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔ملک میں بڑھتی دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اوراب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوگیا، اب یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہیے، ہم روزانہ نعشیں نہیں اٹھا سکتے،اب بات بیانات سے آگے نکل گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86670

صدر مملکت نے یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کمی کی منظوری دیدی

صدر مملکت نے یوم پاکستان اورعید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کمی کی منظوری دیدی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90، 90روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق زیر سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔اسی طرح سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں کے علاوہ مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔ غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی سزاؤں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔ 65 سال سے زائد عمر کے ایسے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر سزاؤں میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

 

اسلام آباد میں مساجد اور امام بارگاہوں سے متنازع تقریر کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ و غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیاں 1986ء کے رولز کے تحت کالعدم قرار دے دی گئیں ساتھ ہی مساجد و امام بارگاہوں سے متنازع تقاریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ اوقاف اور غیر اوقاف مسجد و امام بارگاہوں پر 1986ء کے رولز کی جگہ 2023ء کے رولز نافذ کر دیے گئے جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب مساجد و امام بارگاہوں سے کوئی متنازع تقریر نہیں ہوسکے گی۔نئے رولز کے تحت مساجد کمیٹیاں مستند عالم دین یا پہلے سے موجود بانی ٹرسٹی کی زیر نگرانی قائم ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت کے وقف پراپرٹیز (مسجد مینجمنٹ) رولز لاگو کر دیے گئے، تمام مساجد و امام بارگاہوں پر یہ قواعد لاگو ہوں گے۔اسلام آباد مسجد مینجمنٹ رولز 9 مرکزی اور 22 ذیلی نکات پر مشتمل ہیں جن پر عمل درآمد لازم ہوگا۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کی رجسٹریشن کے سوا تمام غیر رجسٹرڈ کمیٹیاں ختم تصور ہوں گی جبکہ مساجد و امام بارگاہوں میں ایک وقف مینجر مستند عالم دین متعین کیا جائے گا۔ وقف منیجر کا مستند عالم دین ہونا یا مسجد و امام بارگاہ کا بانی ٹرسٹی ہونا لازم ہوگا اور وقف منیجر اس کو متعین کیا جائے گا جو تمام قوانین کا پابند ہو، کسی ایسے شخص جو شیڈول فور میں شامل ہو وہ وقف منیجر نہیں رہے گا۔رولز کے مطابق کسی بھی قسم کی مقدمہ بازی میں ملوث شخص بھی کسی مسجد و امام بارگاہ کمیٹی کی سربراہی نہیں کرسکے گا، مسجد منیجر نہ ہونے کی صورت میں چیف ایڈمنسٹریٹر ایک منتظم مقرر کرے گا اور منتظم مسجد کے لیے بھی مسجد منیجر کی تمام شرائط لاگو ہوں گی۔مسجد منیجر کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو ایک اچھے کردار کے حامل عالم دین یا مہتمم کے نام کی سفارش کی جائے گی، یقینی بنایا جائے گا کہ جس شخص کو بطور مسجد منیجر نامزد کیا گیا ہے وہ کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔اسلام آباد میں کسی نئی مسجد کے قیام کی غرض سے درخواست چیف ایڈمنسٹریٹر کو دی جا سکے گی۔ محکمہ اوقاف کی تمام ضروریات اور تمام ڈاکومنٹس مکمل کرکے اسلام آباد انتظامیہ کو نئی مسجد کے قیام کے لیے درخواست دی جا سکے گی، ایک ہی جگہ پر مسجد کے قیام کے لیے ایک سے زائد درخواستوں پر خصوصی کمیٹی قائم کی جائے گی اور کمیٹی تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد مسجد کے لیے پلاٹ الاٹ کرنے کی سفارش کرے گی۔ کمیٹی کے فیصلے کے 15 دن کی مدت کے اندر اعتراضات چیف کمشنر اسلام آباد کو دیے جا سکیں گے۔نئے رولز کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی کو ٹھیس پہنچانے والا، ملکی سلامتی سے متصادم یا مسجد فنڈز کے خرد برد کی صورت میں وقف منیجر کو عہدے سے ہٹایا جا سکے گا جبکہ مسجد منیجر کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی صورت میں چیف کمشنر اسلام آباد کو درخواست دائر کی جا سکے گی، درخواست کے 3 ماہ کے اندر اندر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور نیا منیجر متعین کیا جائے گا۔مسجد منیجر کا نمازیوں میں بھائی چارے، باہمی احترام، تمام مذاہب کا احترام اور فنڈز کی شفافیت یقینی بنانے سمیت 7 اہم نکات پر عمل پیرا ہونا لازم ہوگا۔ مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا واعظ خطبہ جمعہ یا کوئی تقریر نہیں کرسکے گا، ہر مسجد یا امام بارگاہ میں تمام امور کا ذمہ دار بھی وقف منیجر ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86668

صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ وزیراعلی

Posted on

صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ بحال کر دیا گیا ہے اور دیگر فلاحی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ عوام کی فلاح و ترقی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے وفاق سے وابستہ صوبے کے حقوق حاصل کریں گے۔ یہ ہمارے عوام کا حق ہے جو ہم ضرور لیں گے اور عوام کی فلاح و ترقی پر خرچ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ عام انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی کی گئی ہے، موجودہ مرکزی حکومت کو عوام کا تعاون اور مینڈیٹ حاصل ہی نہیں ہے وہ عوام کیلئے کیا ڈیلیور کرے گی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت قید میں ہیں لیکن وہ پھر بھی ڈیل نہیں کریں گے تاہم وہ ملک و قوم کیلئے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں اور جب وہ گرفتار نہیں ہوئے تھے تب بھی وہ بارہا یہ بات کر چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد جو حالات بن چکے ہیں یہ پوری قوم جانتی ہے اب تک جو کچھ بھی ہوا ہے اس کا نقصان پاکستان اور اس کی عوام نے اُٹھایا ہے۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عمران خان بہت جلد رہا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ صورتحال سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں۔ اپنے بارے میں نہ اُنہیں کوئی شکایت ہے اور نہ ہی اس چیزکی انہیں کوئی پرواہ ہے وہ ہمیشہ قوم کی فکر میں رہتے ہیں اور پاکستان اور ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم اس پرامن جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ انتخابات میں فارم 47 کے تحت دھاندلی کرکے لوگوں کو جتوایا گیا ہے اس پر احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہم پرامن احتجاج کرکے اپنا حق مانگیں گے، اُمید ہے کہ ہمیں اس سلسلے میں عدلیہ سے انصاف ملے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86628

محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کا سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل تعمیل کرنے کا اعلان

Posted on

محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کا سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل تعمیل کرنے کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو سیلز ٹیکس آن سروسز کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنائے گی اور اس ضمن میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان خیبر پختونخوا محکمہ توانائی اور محکمہ سی این ڈبلیو کے سیکرٹریز کی جانب سے جمعرات کے روز ڈی جی کے پی آر اے اور ان کی ٹیم کے ساتھ سول سیکرٹیریٹ میں منعقدہ دو الگ الگ میٹنگز میں کیا گیا۔کے پی آر اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی جی کے پی آر اے فوزیہ اقبال نے سیکرٹری محکمہ سی این ڈبلیو ادریس خان مروت اور سیکرٹری محکمہ توانائی حسان خان کو کے پی آر اے، سیلز ٹیکس آن سروسز سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

 

ڈی جی کے پی آر اے نے محکمہ سی این ڈبلیو کے افسران اور سیکرٹری کو بتایا کہ جولائی 2021 کے بعد فاٹا اور پاٹا میں اے ڈی پی اور پی ایس ڈی پی سکیموں کو حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم ہو گیا ہے مگر ابھی بھی دیا جا رہا ہے جو کہ غلط ہے اور اس کو فل فور ختم ہونا چاہیے، انہوں نے مزید بتایا کہ سیلز ٹیکس آن سروسز اور سیلز ٹیکس آن گڈز کی درجہ بندی نہ ہونے اور اس کے درمیان فرق کا ادراک نہ ہونے کی وجہ سے کے پی ار اے کا پیسہ ایف بی آر کے اکاؤنٹ میں جا رہا ہے جس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سی این ڈبلیو اور کے پی آر اے کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کی مکمل تعمیل نہیں ہو رہی۔سیکرٹری سی این ڈبلیو ادریس خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر ایک نے اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ ہماری صوبے کی ترقی ممکن ہو سکے۔اس میں کوئی مشکل نہیں اور ہماری تھوڑی سی کوشش واضح فرق لا سکتی ہے۔انہوں نے اپنے تمام افسران اور ماتحت اداروں کو احکامات جاری کیے کہ ٹیکس کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنائیں اور کے پی آر اے کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی محکمہ سی این ڈبلیو سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹ افیسرز اور ایگزیکٹو انجینیئرز کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

 

مزید برآں محکمہ توانائی کے ساتھ میٹنگ میں ڈی جی کے پی آر اے فوزیہ اقبال کا کہنا تھا محکمہ توانائی کے نیچے کام کرنے والا انسپیکٹریٹ آف الیکٹریسٹی ابھی تک کے پی ار اے کے ساتھ رجسٹر نہیں ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن اور خیبر پختونخوا آئیل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ٹیکس کی مکمل ادائیگی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس پر سیکرٹری محکمہ توانائی نے احکامات جاری کی کہ انسپیکٹریٹ اف الیکٹرسٹی کو فوری طور پر کی پی ار اے کے ساتھ رجسٹر کیا جائے اور ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے مزید براں پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن اور خیبر پختونخوا آئیل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کو احکامات جاری کی کہ ٹیکس کی ادائیگی کو مکمل طور پر یقینی بنا کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹیو کیسز کے تناظر میں ایڈوائزری جاری

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور اسی سلسلے میں ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا کے ویریئنٹ کے تعین کیلئے ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کیلئے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ کورونا کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ پشاور کے ہسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں۔ ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے تین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے دو نئے ویرئینٹ سامنے آئے ہیں۔ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں۔ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے بتایاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے جبکہ اس ویرئنٹ کے پھیلاو جو روکھنے کیلئے پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86624

وادی لوٹکوہ اور تحصیل مستوج میں نوروز” پتھاک دیک” کی تہوارمنائی گئی

Posted on

وادی لوٹکوہ اور تحصیل مستوج میں نوروز” پتھاک دیک” کی تہوارمنائی گئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آج ۲۱ مارچ کو اپر اور لویر چترال کے مختلف وادیوں میں نوروز یا پتھاک دیک کی تہوارمنائی جارہی ہے۔ اس موقع پر مختلف رنگارنگاتقریبات منعقد ہوئے جبکہ اس دن کے لئے گھروں کی خصوصی صفائی کرنے کے ساتھ نئے کپڑے بھی زیب تن کئے جاتے ہیں۔ گھروں میں خصوصی طعام کی تیاری اور رشتہ داروں کے گھروں کی وزٹ کرنا بھی اس کی رسومات میں شامل ہیں۔ یہ تہوار لوٹ کوہ اور اپر چترال کے بیار میں منائی جاتی ہے۔

 

چترال شہر میں ہلکی بارش جبکہ اپر چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔ تریچ، کھوت، ریچ، مڑپ اور بروغل سے برفباری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ لویر چترال میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ ہفتے کے دن تک جاری رہے گا۔ لواری ٹنل کا اپروچ روڈ اس وقت ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلا ہوا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
86596

پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان

Posted on

پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان

راولپنڈی(چترال ٹائمزرپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا پھر حکومت ختم ہوجائے گی۔اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کیسز کے بارے میں کہا کہ فیصلے پہلے سے ہوچکے ہیں یہاں صرف کارروائی ہو رہی ہے، القادر ٹرسٹ کمال کا کیس ہے جس میں چوری بھی نہیں ہوئی پیسہ بھی حکومت کے پاس ہے اور ٹرسٹ بھی چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حسن شریف نے انگلینڈ میں 9 ارب کا گھر 18 ارب میں بیچا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے مشکوک ٹرانزیکشن پکڑ لی، حسن نواز سے پوچھا جانا چاہیے کہ وہ گھر خریدنے کا پیسہ کہاں سے لایا، حسن نواز اور حسین نواز پانامہ میں پکڑے گئے تھے، حسین نواز نے ٹی وی پر کہا تھا کہ فلیٹ مریم نواز کے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے سارا نظام بے نقاب ہو گیا ہے، نگران حکومت الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، الیکشن جھوٹ پر مبنی ہوئے جس نے سب کچھ ایکسپوز کر دیا، الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے فافن سمیت پانچ رپورٹس کے باوجود بھی وہ بیٹھا ہوا ہے، سب کہہ رہے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو استعفی دینا چاہیے۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، میں نے آئی ایم ایف کو کہا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام ا?نے تک قرض جاری نہ کیا جائے، سیاسی استحکام نہ ہونے سے قرض کے پیسے ضائع ہو جائیں گے، آمدن کے ذرائع نہ بڑھانے تک قرض لینے کا کوئی فائدہ نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت کا سب سے بڑا مسئلہ ڈالرز کی کمی ہے، ڈالر ملک میں لانے کا توڑ ہمارے پاس ہے اور یہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے ممکن ہے، وہ اس وقت سرمایہ کاری کریں گے جب مستحکم حکومت ہوگی، موجودہ صورتحال سے ہمیں صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی نکال سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی ہمیں غدار ثابت کرنے کے لیے پلان کیا گیا، پی ٹی ا?ئی کو کرش کرنے کیلئے مجھے ایک ہفتے میں تین سزائیں دی گئیں، لیکن یہ پلان فیل ہوگیا، میں مزید پانچ چھ ماہ جیل میں رہوں گا اس کے بعد حکومت ختم ہوجائے گی، مجھے معلوم ہے یہ حکومت پانچ سے 6 مہینے سے زیادہ نہیں چل سکے گی، پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ اس لیے نہیں بنی کیونکہ انہیں پتہ ہے یہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔عمران خان نے بتایا کہ عارف علوی سے کوئی ناراضگی نہیں، اس نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے بھی کوئی ایشو نہیں تھا لیکن دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور افغانستان دونوں کے ساتھ تعلقات خراب ہو گئے ہیں، افغانستان پر حملے سے ملک دشمنوں کو فائدہ ہوا، تعلقات خراب ہونے سے دہشتگردی بڑھے گی، افغانستان میں جو بھی حکومت ہو اس سے اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔

 

عمران خان نے بتایا کہ طالبان اور امریکہ کے ڈائیلاگ ہم نے کروائے، ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں وہ دہشت گردی اور افغانستان کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، جنرل باجوہ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے، حالانکہ یہ بات میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ جس جنرل نے افغانستان اور امریکہ کے ڈائیلاگ کروائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا، جنرل فیض کو ہٹا کر باجوہ نے ذاتی فائدے کا سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچا، پی ڈی ایم کی حکومت نے افغانستان پر کوئی توجہ نہیں دی، ایران اور افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین کو صوبہ چلانا ہے اور اسے پیسے چاہئیں، وہ صوبے کا شیئر لینے کے لیے وزیراعظم سے ملا، اسے وزیراعظم کے ساتھ تصویر اس وقت بنوانی چاہیے تھی جب پیسے مل جاتے، وفاق خیبر پختون خواہ کو پیسے نہیں دے گا شریفوں سے زیادہ ناقابل ناقابل اعتماد کوئی نہیں، شریف پھنس چکے ہیں اگر یہ بوٹ کو چھوڑتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب لندن بھاگے گا۔عمران خان نے کہا کہ جنرل سرفراز کی شہادت پر بہت دکھ تھا، جس سے فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، سوشل میڈیا ایک سمندر ہے ہمارے کسی بھی آفیشل اکاؤنٹ سے فوج کے شہداء کے خلاف کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی وہی سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کے پیچھے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ مجھے جب گولی لگی تو جنرل فیصل کا نام لیا تھا تب تو کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر پروپگینڈا کر کے میرے اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، آئی ایس پی آر معاملات کو سیاسی رنگ دے رہا ہے اس پر سخت تنقید کرتا ہوں، آئی ایس پی آر کو سوشل میڈیا کیمپین میں مخصوص سیاسی جماعت کے ملوث ہونے سے متعلق نہیں کہنا چاہیے تھا، وہ اس حوالے سے ہم سے پہلے پوچھے تو سہی۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 23 مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دینگے شیخ رشید کو بھی بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسہ میں شرکت کی دعوت دینگے مگر ان کا کسی کوپتہ نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔

سینیٹ الیکشن؛ اسلام آباد اور پختونخوا سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد، پشاور(سی ایم لنکس) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد اور پختونخوا سے امید واروں کی حتمی فہرستیں جاری کردیں۔ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔ سینیٹ کی ایک جنرل اور ایک ٹینوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا۔ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن اور فرزند حسین شاہ مدمقابل ہوں گے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار اور راجا انصر محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسلام آباد کی 2 نشستوں پر الیکشن 2 اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، جس کے مطابق کے پی کے سے سینیٹ الیکشن کے لیے خواتین کی 2 نشستوں پر 6 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، بیگم طاہرہ بخاری، روبینہ خالد اور شازیہ شامل ہیں۔اسی طرح ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں کے لیے بھی 8 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سید راشد حسین، قاضی محمد انور، وقار احمد قاضی، خالد مسعود، فضل حنان، دلاور خان، قیض خان، نور الحق قادری شامل ہیں۔سینیٹ الیکشن کے لیے جنرل 7 نشستوں پر 18 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عرفان سلیم، دلاور خان مرزا محمد آفریدی، فیصل جاوید،طلحہ محمود، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی، فضل حنان، فیض الرحمٰن، عطا الحق، فدا محمد، شفقت ایاز، آصف رفیق، تاج محمد آفریدی اور نور الحق قادری کے نام شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔واضح رہے کہ مراد سعید، اعظم سواتی اور سابق وزیراعلیٰ محمود خان سینیٹ کے الیکشن سے آؤٹ ہو چکے ہیں۔دریں اثنا سینیٹ انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے جنرل نشستوں پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ سینٹ کی 12 نشستوں کے لیے کل 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جا چکے ہیں، جن میں احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم، حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک، عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشریٰ انجم بٹ کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے۔ اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی بھی کرلیے گئے۔الیکشن کمیشن پنجاب نے مجموعی طور پر سینیٹ کے لیے 7امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86564

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

Posted on

وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ کابینہ اراکین نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں لیا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائینز (پی آئی اے) ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دے دی جو کہ پی آئی اے کی نجکاری کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔وفاقی کابینہ نے میر علی دہشت گرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی، کابینہ نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم کیا۔کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔کابینہ نے پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ کا جائزہ لیا جبکہ شیریں مزاری کی حراست کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن رپورٹ اور حیدر آباد کی بینکنگ کورٹ کی بحالی کا بھی جائز ہ لیا گیا۔اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

پاکستان کو معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ملک کو مستقل طور پر قرضوں پر نہیں چلایا جا سکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے، ماضی میں تباہی کی طرف دھکیلنے سے ملک کا شدید نقصان ہوا، اپوزیشن پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو تسلی بخش قرار دیا اورکہاکہ ملک میں ایک سیاسی جماعت ہے جس نے آئی ایم ایف کے دفتر کے باہر مظاہرے کر کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی،یہ معاشی دہشتگردی کے برابرہے۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت منصوبہ بندی نے 5 ایز فریم ورک مرتب کیا تھا جس میں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای-پاکستان اور انوائرمنٹ شامل ہیں۔ 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں سے تجاویز بھی لی جا رہی ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ویلیوایڈیشن کے ساتھ ان شعبوں میں مزید فعالیت لائی جا سکے۔ کوریا، جاپان جیسے ترقیاتی ممالک کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ترقی کی منازل طے کیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آگے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کو رول بیک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے اس پھر تمام صوبے بڑے حساس ہیں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جا سکتی ہیں جن بے نظیر انکم پروگرام اور دیگر امور شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد وفاقی حکومت کے کل محاصل 7000 ارب ہیں۔ بجٹ میں لکھی جانے والی قرضوں کی ادائیگی 7300 ارب روپے ہیں جو کہ حقیقتاً 8000 ارب روپے ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے 1000 ارب روپے قرضہ لینا پڑے گا۔وفاقی حکومت چلانے کے خرچے 700 ارب روپے ہیں۔ 800 ارب روپے پنشن کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتے ہیں۔ 1800 ارب روپے پاکستان کا دفاع کا خرچ ہیجبکہ ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہے۔ تقریبا 1200 ارب روپے صوبوں کو ٹرانسفر ہونے والی ادائیگیاں ہیں۔ کچھ سبسڈیز بھی حکومت ادا کرتی ہے جوکہ تقریبا1200 ارب روپے ہیں۔ یہ تمام ادائیگیاں قرضوں پر ہیں۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جس کا ہر خرچ قرض پر ہو۔ شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کئے تھے۔ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہونے چاہیئں اور اس حوالے سے قطرجیسے دوست ممالک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86561

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: نیشنل بینک کے 11 ہزار ملازمین کو پنشن ادائیگی کا فیصلہ برقرار

Posted on

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: نیشنل بینک کے 11 ہزار ملازمین کو پنشن ادائیگی کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ کی جانب سے نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے نیشنل بینک کے ساڑھے گیارہ ہزار ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے بینک انتظامیہ کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔ اس حوالے سے مقدمے کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ پنشن کی ادائیگی کے فیصلے کے خلاف نیشنل بینک نے سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے آج خارج کردیا گیا۔سپریم کورٹ نے چھ سال بعد نیشنل بینک کی نظرثانی درخواست خارج کرتے ہوئے ملازمین کو پنشن دینے کا فیصلہ برقرار رکھا اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نیشنل بینک کے ریٹائرڈ ساڑھے 11 ہزار ملازمین کو پنشن کی مد میں 60 ارب روپے ایک ماہ میں ادا کردیے جائیں۔ملازمین نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 سال قبل سال 1999ء میں نیشنل بینک نے ہماری پنشن کا ریٹ کم کردیا اور اسے 70 فیصد سے کم کر کے 33 فیصد کردیا جس کے خلاف ہم ہائی کورٹ گئے اور فیصلہ ہمارے حق میں آیا جس کے باوجود بینک نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی اور برسوں بعد اج اس اپیل کے خلاف بھی فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔

 

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ ا?ف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86559

آنے والے بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان

آنے والے بورڈ امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی
سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں بیدار ہوں گی۔ وزیر تعلیم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کی جانب سے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کو متعلقہ بورڈز میں لائی گئی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیمات مسعود احمد اور ایڈیشنل سیکرٹری عبدالاکرم بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ آنے والے میٹرک کے بورڈ امتحانات میں صوبہ بھر سے آٹھ لاکھ اکیاسی ہزار بچے امتحانات میں حصہ لیں گے۔ ان امتحانات کے لیے 3500 کے قریب امتحانی ہالز بنائے گئے ہیں۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ امتحانات کے دوران تمام بورڈز سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے امتحانی ہالز کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔ تمام بورڈز کی جانب سے طلبہ کی ڈیجیٹل حاضری لی جائے گی جس سے نقل کی روک تھام میں بھرپور مدد ملے گی۔ بریفنگ کے دوران تمام چیئرمینز کی جانب سے بتایا گیا کہ پرچوں کی آن سکرین مارکنگ کی جائے گی جس کا سب سے بڑا فائدہ خواتین مارکرز کو ہوگا جنہیں اپنے گھروں میں مارکنگ کی سہولت میسر آئے گی۔ اس سسٹم کے تحت ہفتے کے تمام دنوں کے 24 گھنٹے مارکنگ کا کام جاری رہے گا اور ان تمام مارکرز کو سافٹ ویئر کے ذریعے 24 گھنٹے مانیٹر بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم مسعود احمد کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں کسی بھی ہال سے امتحانی عملے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں تو ان کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔ امتحانات میں نقل کرنے اور کروانے کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ وزیر تعلیم کو سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز پر مبنی امتحانات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتیں بہتر ہوں گی اور ہمارے طلبہ مقابلے کے امتحانات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ وزیر تعلیم کی جانب سے تمام بورڈز میں لائی جانے والی اصلاحات کو سراہا گیا اور امتحانی عملے کی ڈیوٹیز کے حوالے سے موجود نظام کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایات دی گئیں۔

 

ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز پھل، سبزیوں اور گوشت سمیت دیگر خوردونوش اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر پر چھاپوں میں مزید تیزی لاکر انکے خلاف گھیرا تنگ کریں۔وزیرخوراک

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کوھدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پھل، سبزیوں اور گوشت سمیت دیگر خوردونوش اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر پر چھاپوں میں مزید تیزی لاکر انکے خلاف گھیرا تنگ کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اپنے دفتروں سے نکل کر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی خود کڑی نگرانی کریں اور ہر صورت سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں،ان کا کہنا تھا کہ جو بھی نہیں سدھرتا اسکے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا،ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پورے صوبے میں حکومتی مشینری پوری طرح گراں فروشوں اور ملاوٹی خوراکی اشیاء کے خلاف سرگرم عمل ہے جس کے کچھ ثمرات بازاروں میں آنا شروع ہو گئے ہیں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نسبتاً کمی آئی ہے، صوبائی وزیر خوراک کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی افسر بلا وجہ اپنی ڈیوٹی میں غفلت یا کوتاہی میں ملوث پایا گیا اسکے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کچھ اشیائے خوردونوش کے مہنگا ہونے کے حوالے ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ بیشتر خوراکی اشیاء کی قیمتوں کا تعین وفاقی حکومت کی طرف سے کیا جاتا ہے، اپنے بیان میں فوڈ اتھارٹی کی کاکردگی کے حوالے صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈاتھارٹی کے قیام کے مقاصد کے حصول اور انکی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات بھی اٹھا رہی ہے، صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ملاوٹ مافیا اور خودساختہ مہنگائی والوں کا راستہ روکنا ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اورمصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری خوراکی اشیاء کو ختم کرنے کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے شکایات سیل نمبروں پر اطلاع دیں تاکہ بروقت محکمہ خوراک کے افسران ایسے عناصر کیخلاف کاروائی یقینی بناسکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86557

عوام رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑدیں: علی امین گنڈا پورکی انوکھی تجویز

عوام رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑدیں: علی امین گنڈا پورکی انوکھی تجویز

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عوام رشوت مانگنے والے کا سر پھاڑدیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا ڈی ائی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو رشوت خور افسروں سے نمٹنے کی انوکھی تجویز پیش کردی۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ عوام رشوت خورافسر کی شکایت کرنے کے بجائے رشوت مانگنے والے افسر کے سرپر اینٹ ماردیں اور اس کے بعد میرے پاس آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں، عوام نہ خود جہنمی بنیں نہ مجھے بننے دیں۔

وزیراعلی کے پی کیخلاف الیکشن کمیشن کی نااہلی کی کارروائی معطل

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن کی نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ہائیکورٹ میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نااہلی نوٹس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کیس میں 26مارچ کو نوٹس جاری کیا ہے، الیکشن کمیشن کی کارروائی غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ نوٹیفیکیشن ہونے کے بعد ممبر اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کر سکتا، بلکہ الیکشن ٹربیونل میں درخواست دی جا سکتی ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کی علی امین گنڈا پور کے خلاف نااہلی کی کارروائی معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تو کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ کسی کو صادق اور امین قرار دے۔

سینیٹ الیکشن: جنرل نشستوں پر 21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ الیکشن کی جنرل نشستوں پر21امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے کل 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، طلال چوہدری،احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ کے کاغذات نامزدگی بھی منظور رہنما پی ٹی آئی ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشری انجم بٹ جبکہ اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو سینیٹ کی 48 نشستیں خالی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن ان پر انتخابی شیڈول 14 مارچ کو جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، بعدزاں 14 مارچ کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86567

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد، کاغذات مسترد کرنا افسوسناک ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

Posted on

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد، کاغذات مسترد کرنا افسوسناک ہے، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے
پشاور:عام انتخابا ت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، لغو و بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا کہ زلفی بخاری،مراد سعید،اعظم سواتی اور دیگر پی ٹی آئی امیدواروں کواس ڈر سے باہر کیا گیا کہ وہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی کو حقیقی انداز میں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار،ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو انکی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینا ہمارا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن سے دور رکھنے سے جمہوری نظام پر منفی اثرات مرتب ہونگے،پی ٹی آئی کیساتھ ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند کیا جائے اور بانی پی ٹی آئی سمیت ہمارے گرفتار کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر ضروری طور پر قانون کاغیر قانونی استعمال بند کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86549

بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Posted on

بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس کے تحت ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی جس میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی۔فروری میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد اور درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

فروری میں بجلی کی کھپت میں 8 فیصد کمی ہوئی

اسلام آباد(سی ایم لنکسملک بھر میں گزشتہ ماہ فروری کے دوران بجلی کی کھپت میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی۔اس بات کا انکشاف ریسرچ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ریسرچ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں رواں مالی سال کے 8 ماہ میں بجلی کی پیداوار میں صرف 1 فیصد کمی ہوئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کے لیی ایندھن کی لاگت گزشتہ سال کے مقابلے میں فروری 2024ء میں 9 فیصد بڑھی۔ریسرچ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 ماہ کے دوران ایندھن کی لاگت 5 فیصد کم ہوئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86530

انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے

Posted on

انسداد انتہا پسندی؛ پولیس نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیے

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کروا دیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی، لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس کو اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے بند کروایا۔ اس حوالے سے منفی سرگرمیں میں ملوث 522 اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا تھا۔بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈا کرنے اور 350 اکاؤنٹس دہشت گردانہ مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔ باقی 1060 اکاؤنٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور شہر کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دْور رہیں۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

 

پارک لین ریفرنس سماعت؛ آصف زرداری کو اب صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، وکلا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر پاکستان آصف علی زرداری کے وکلا نے عدالت کو نیب کیس میں صدارتی استثنیٰ سے آگاہ کردیا۔احتساب عدالت میں صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر ملزمان کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔آصف زرداری کے وکلا فاروق ایچ نائیک اور ارشد تبریز نے دلائل دیے کہ آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب ہوگئے ہیں، اب انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر مملکت کیخلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جاسکتی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ باقی ملزمان کیخلاف بھی کیس آگے نہیں بڑھے گا؟۔ وکلا نے جواب دیا کہ باقی ملزمان کیخلاف کیس چلایا جاسکتا ہے۔نیب پراسکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پرائیویٹ بینک کا کیس ہے، پہلے طے ہوگا کہ موجودہ قانون کے مطابق اس عدالت میں کیس چلایا جاسکتا ہے یا نہیں، ڈپٹی پراسیکیوٹر اظہرمقبول شاہ نے دیگر ریفرنسز پر دلائل دیے ہیں، آئندہ سماعت پر اس ریفرنس میں بھی وہی دلائل دیں گے۔عدالت نے کیس کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی۔

 

العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین نواز بری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورت)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو العزیزیہ، ایون فیلڈ اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ حسن اور حسین نواز کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت، نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کی بریت کے خلاف ہم نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی، حسن اور حسین نواز پر سازش اور معاونت کا الزام ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ انکا کیس ہے کہ ان ریفرنسز میں مرکزی ملزم بری ہوچکے ہیں۔حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا، جن دستاویزات پر انحصار کرتے ہوئے عدالت نے مریم نواز کو بری کیا تھا انہی پر نواز شریف کی بریت ہوئی، نیب نے مریم نواز کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر نہیں کی تھی اور ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ العزیزیہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے سزا دی اور دسمبر 2023 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کی، نیب نے نواز شریف کی اپیل منظور ہونے کے فیصلے کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جبکہ نیب نے مزید شواہد عدالت کے سامنے نہیں رکھے جو شواہد موجود ہیں ان پر بھی حسن نواز اور حسین نواز کو سزا نہیں ہو سکتی، حسن نواز اور حسین نواز کے خلاف کیس چلانا عدالتی وقت ضائع کرنا ہوگا۔قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس میں مرکزی ملزم بری ہوگئے تو معاونت کے الزام میں کیس چل ہی نہیں سکتا، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف ٹرائل کورٹ سے بری ہوگئے تھے، تیسرا کیس العزیزیہ ریفرنس تھا جس میں ٹرائل کورٹ نے نواز شریف کو سزا دی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے بری کر دیا تھا، نیب نے بریت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل بھی نہیں کی، جو تمام شواہد موجود ہے ان کو تسلیم بھی کرلیا جائے تب بھی سزا کا کوئی چانس نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب نے اپنی اپیل واپس لے لی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86528

صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

Posted on

صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کئے جانے کے بعد ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ صورتحال میں غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ غریب طبقے کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف دینا خیبر پختونخوا حکومت کی اہم ترجیح ہے اس لئے صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو باعزت طریقے سے ان کے گھر کی دہلیز پردس دس ہزار روپے نقد دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہر یونین کونسل کی سطح پر ان مستحق خاندانوں کو بھی دس دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جو کسی وجہ سے احساس پروگرام ڈیٹا میں شامل نہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کے دورے کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان پر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے اور پورے صوبے کی یکساں ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کے فرائض میں شامل ہے جس کے لئے وہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ امن، ترقی و خوشحالی کے لئے اولین ضرورت ہے امن کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف پہنچانا صوبائی حکومت کی دوسری اہم ترجیح ہوگی اور اس ضمن میں فوری طور پر صحت کارڈ اسکیم کو بحال کردیا ہے جبکہ پناہ گائیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں تاکہ رمضان کے مہینے میں لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر انداز میں جاری رہے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت بھی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، تعلیم کے فروغ کے لئے نئی عمارتوں کے بننے کا انتظار کئے بغیر اقدامات شروع کئے جائیں گے جبکہ صحت کے شعبے میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے طبی مراکز کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ انہیں علاج معالجے کے لئے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کو معاشی لحاظ سے اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنا ان کی حکومت کی اہم ترجیح ہوگی جس کے لئے معدنیات، سیاحت صنعت، توانائی اور دیگر شعبوں کو ترقی دے کر آمدن کے ذرائع بڑھائے جائیں گے جبکہ کے صوبے کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،

 

خواتین کو گھروں میں روزگار اور نوجوانوں کو جدید سکلز ٹریننگز دی جائیں گی اور اسی طرح زراعت اور لائیو اسٹاک کو ترقی دے کر لوگوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام کی سیاست پر بالکل یقین نہیں رکھتی بلکہ اصلاح پر یقین رکھتی ہے، کسی کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے اصلاح کی جائے گی تاکہ ایک ایسا نظام وجود میں آئے جس میں کوئی بھی کسی کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی نہ کر سکے۔ انہوں نے نوجوانوں اور پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ان کی ٹیم بن کر کام کریں، ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار پر نظر رکھیں اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
بعد ازاں ،وزیراعلی نے پہاڑ پور میں قائم صوبائی حکومت کے فلاحی مرکز زمونگ کور کا دورہ کیا اور وہاں پر مقیم نادار بچوں میں گھل مل گئے۔ وزیر اعلی نے زمونگ کور میں مقیم بچوں کو نقد انعامات دیئے اور وہاں پر بچوں کی تعلیم وتربیت اور قیام و طعام کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

chitraltimes ali amin gandapur cm kp addresing phali por

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86524

وزیراعلیِ خیبرپختونخوا کا صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کے اداروں کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

Posted on

وزیراعلیِ خیبرپختونخوا کا صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کے اداروں کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں آورہ کتوں کو غیر انسانی طریقے سے مارے جانے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے بلدیہ کے اداروں کی طرف سے آوارہ کتوں کو مارنے کی موجودہ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے محکمہ بلدیات اور محکمہ لائیو اسٹاک کو اس سلسلے میں متبادل پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے مذکورہ محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں آوارہ کتوں کو مارنے کی موجود پالیسی غیر انسانی ہے،آوارہ کتوں کے انتظام و انصرام سے متعلق موجودہ پالیسی غیر موثر ثابت ہوئی ہے اس لئے محکمہ بلدیات اور لائیو اسٹاک دوسرے متعلقہ محکموں کے اشتراک سے ایک موثر متبادل پالیسی تیار کرکے اس پر فوری عملدرآمد شروع کریں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے نئی پالیسی آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ٹی این وی آر (ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ اینڈ ریٹرن) کے اصولوں پر بنائی جائے۔ مراسلے میں مزکورہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئی پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو بھیجی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86522

 سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کریں۔ مشیرسیاحت

 سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کریں۔ مشیرسیاحت

صوبائی حکومت کا سیاحت و ثقافت کے جاری منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر تکمیل کا فیصلہ عوام کو غیر ملکی قرضوں کے دوچند فوائد لوٹانے ہوں گے۔ مشیر سیاحت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ کے زیراہتمام تمام جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے واضح احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اسی طرح صوبہ میں موجود آثارقدیمہ، کھنڈرات، عجائب گھروں اور مذہبی مقامات کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، انکی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کا آغاز کرنے، زائرین کو زیادہ سہولیات فراہم کرنے جبکہ متعلقہ ممالک کی زبانوں اور ثقافتوں کے مطابق دستاویزی فلمیں بنا کر سفارتی ذرائع سے وہاں کے عوام میں پھیلانے کی ہمہ گیر مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس امر کا انکشاف وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے پشاور میں صوبائی سیاحت و ثقافت سیکرٹریٹ کے دورے اور اس موقع پر منعقدہ بریفنگ سے خطاب میں کیا۔ دورے میں انہوں نے افسران سے تعارفی ملاقات کی اور محکمہ کے مختلف شعبوں سے آگاہی حاصل کی۔ محکمہ کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ صوبہ کو درپیش گوناگوں چیلنجوں کے پیش نظر آگے بڑھتے ہوئے قومی تعمیر نو کے نئے جذبے کے ساتھ کام کریں اور اہداف کے حصول پر بھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم اور کلچر افسران کو بہتر نتائج کیلئے اپنے دفاتر سے نکل کر فیلڈ سٹاف کے شانہ بشانہ کام کرنا ہو گا تاکہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں زمینی حقائق سے بھی مسلسل باخبر رہیں۔

 

 

اسی طرح ترقیاتی سکیموں کو کسی صورت تاخیر کا شکار نہ ہونے دیں جبکہ ناگزیر صورتحال میں مالی یا انتظامی مشکلات کو براہ راست انکے نوٹس میں لائیں تاکہ ان کا اعلیٰ سطح پر بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ صوبہ میں سیاحت کی ترقی انکے پارٹی سربراہ عمران خان کا ویژن ہے اور ہم وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی فعال قیادت میں تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کا ہر خواب شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیرملکی قرضوں سے شروع کردہ سکیموں کی بروقت اور عالمی معیار کے مطابق تکمیل کے علاؤہ انکی شفافیت بھی یقینی بنائی جائے تاکہ ان قرضوں کی واپسی تک ترقیاتی سکیموں سے مطلوبہ نتائج اور آمدن حاصل ہونا شروع ہو اور ہم عوام کو ان قرضوں کے دوچند فوائد لوٹانے کے قابل بن کر انکا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔ مشیر سیاحت نے موجودہ سیاحتی سیزن کے آغاز پر اتھارٹیز کے تحت تمام پرفضا مقامات میں سیاحوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اضافی سہولیات کی فراہمی بالخصوص مناسب جگہوں پر بہترین واش رومز کے انتظامات کی ہدایت کی۔ آسی طرح انہوں نے گندھارا تہذیب اور بدھ و سکھ عبادت گاہوں سمیت تمام آثار قدیمہ کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس مقصد کیلئے معروف ٹک ٹاکرز اور بلاگرز کی خدمات سے استفادہ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ قبل ازیں کلچر اینڈ ٹورازم سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹری سیاحت و ثقافت محمد بختیار نے صوبائی مشیر کا استقبال کیا اور متعلقہ افسران کی معیت میں انہیں بریفنگ دی جن میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد یاسر، ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد، ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ ٹورازم پراجیکٹ توصیف خالد، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن دولت خان، ڈپٹی سیکرٹری ٹورازم سحرش نگار، چیف پلاننگ آفیسر پیر سید زین گیلانی، سیکشن آفیسر کلچر عبدالروف، سیکشن آفیسر جنرل محمد الیاس، سیکشن آفیسر ٹورازم شیرباز خان اور دیگر پراجیکٹ افسران شامل تھے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86511

کابینہ ڈویڑن نے کفایت شعاری پالیسی کا اجرا کر دیا، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی

Posted on

کابینہ ڈویڑن نے کفایت شعاری پالیسی کا اجرا کر دیا، فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی

اسلام آباد(چتارال ٹائمزرپورٹ) کابینہ ڈویڑن نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں کفایت شعاری پالیسی کا اجرا کر دیا جس کے تحت سرکاری افسران کو ناگزیر وجوہات کی بناء  پر بیرون ملک سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پالیسی کے تحت سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں کے دوران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بیرون ملک دوروں پر ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دی جائے۔وفاقی وزراء، وزیر مملکت، مشیر، معاونین، سیکریٹریز، ایڈیشنل سیکریٹریز اور انچارج ڈویڑنز کے سرکاری دورے وزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ 20 ویں یا اوپر کے گریڈ کے افسران اور تین ممبران کے وفد کی اجازت متعلقہ وزیر سے لی جائے گی۔بیرون ملک دوروں کی تمام تفصیلات وزارت خارجہ کو فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔اس کے ساتھ، وزیر اور سیکریٹری کے ایک ہی وقت بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ناگزیر وجوہات کی بناء پر دونوں کو بیک وقت بیرون ملک دورے کی اجازت دی جا سکے گی جبکہ استثناء کے لیے متعلقہ وزیر یا ڈویڑن کو وزیراعظم سے اجازت لینا ہوگی۔بیرون ممالک کانفرسز میں حتی الامکان کوشش کی جائے کہ سفارتخانہ کے افسران شرکت کریں، البتہ وزارت خارجہ اور وزارت تجارت کو اس پابندی سے استثناء ہوگا۔صدر اور چیف جسٹس فرسٹ کلاس سفری سہولیات کے مجاز ہوں گے جبکہ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی بزنس کلاس کے مجاز ہوں گے۔ وزیر خارجہ، وفاقی وزراء اور وزیر مملکت بھی بزنس کلاس میں سفر کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں کے دوران کابینہ ارکان بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے سے گریز کریں۔بیرون ممالک دوروں کی تمام تفصیلات 15 روز میں وزارت خارجہ میں جمع کروانا لازمی ہوگا اور ایسے ممالک کے ساتھ رابطہ نہ کیا جائے جن سے پاکستان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

 

اسلامی تعاون تنظیم کی کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک نے بین الاقوامی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک نے بین الاقوامی ایوارڈز 2023 کے فاتحین کا اعلان کر دیا۔ یہ دو سالہ ایوارڈز او آئی سی کمیونٹی کے اندر سائنسی تحقیق اور اختراع میں نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہیں۔ پیر کو کامسٹیک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایوارڈز حاصل کرنے والوں کا انتخاب ایک سخت جائزہ کے عمل کے ذریعے کیا گیا ہے، 2023 کے ایوارڈ حاصل کرنے والے مختلف شعبوں میں سائنسی کامیابیوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔کامسٹیک لائف ٹائم کنٹری بیوشن ایوارڈ برائے فزکس مشترکہ طور پر یاسمان فرزان (ایران) اور اصغری مقصود (پاکستان) کو دیا گیا ہے اور ریاضی میں اسی زمرے کا دوسرا ایوارڈ سعید اکبری فیض آبادی (ایران) کو دیا گیا۔ کامسٹیک ینگ ریسرچر کا ایوارڈ احمد ذیشان (پاکستان) نے جیتا، کامسٹیک بہترین سائنسی کتاب کا ایوارڈ محمد سپوان سالیت (ملائیشیا) نے جیتا، کامسٹیک بہترین پیٹنٹ ایوارڈ سومیہ کوہی (ایران) اور امری یوسف (مراکش) نے مشترکہ طور پر حاصل کیا ہے۔کامسٹیک بہترین ریسرچ پیپر کا ایوارڈ حیاتیات، کیمسٹری اور فزکس میں مشترکہ طور پر ایمان خونی (تیونس)، شجاع الملک خان (پاکستان)، نسیم اقبال (پاکستان) اور اسماعیل اوکسوئے (ترکی)، کشیری محمد صالح (ملائیشیا) اور عنبرین کلثوم (پاکستان) کو بالترتیب دیا گیا ہے جبکہ کے ایم عارف کبیر (بنگلہ دیش) نے ریاضی میں اسی زمرے کا ایوارڈ جیتا ہے۔ کامسٹیک نے تمام جیتنے والوں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔ہر وصول کنندہ کو اعزازی شیلڈ، صدر پاکستان اور چیئرمین کامسٹیک کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دیا جائے گا۔ انفرادی شناخت کے علاوہ کامسٹیک ایوارڈز تعاون کے جذبے کا ثبوت ہیں جو سائنسی ترقی کو آگے بڑھاتا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86499

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کا حکم

Posted on

افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کا حکم

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو 15اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی ملک بدری کیلئے آپریشن فیز 2شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین سمیت محکمہ داخلہ کیدیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز (اے سی سی) کی فہرستیں فراہم کی جائیں گی جنہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ شیئر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ جس طرح غیر قانونی غیر ملکی اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ضلعوں میں قائم ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا اور پھر ڈی پورٹ کیا گیا اسی طرح اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو بھی پہلے رضا کارانہ طور پر واپس افغانستان جانے کیلئے کہا جائیگا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے جس کی وجہ سے ماضی میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو ٹریس کرنے میں جو مشکلات درپیش آئیں وہ اب نہیں ہونگی۔ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی ملک بدری کے فیز ٹو کے ختم ہونے کے فوری بعد فیزتھری شروع کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جس میں افغان پی او آر (Proof of Residence) کارڈہولڈرز کو ملک بدر کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اب تک4لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86497

صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت اب تک 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہوچکا ہے جس پر 76 ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس کا جائزہ اجلاس میں بریفنگ

Posted on

صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت اب تک 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہوچکا ہے جس پر 76 ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔ وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت صحت کارڈ پلس کا جائزہ اجلاس میں بریفنگ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی صدارت میں صحت کارڈ پلس کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو صحت کارڈ پلس ڈاکٹر ریاض تنولی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈائریکتر صحت کارڈ ڈاکٹر اعجاز، فیاض نور نمائندہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن و دیگر نے شرکت کی۔بریفنگ کے بعد جاری اپنے بیان میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ پہلے رمضان سے لیکر پانچویں رمضان 16 مارچ تک صحت کارڈ پر ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 8 ہزار افراد کا علاج شروع ہوا ہے جس پر 172 ملین روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے ہیں۔ ہسپتالوں میں صحت کارڈ کاونٹر پر سٹیٹ لائف انشورنس کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2023 میں صحت کارڈ میں اصلاحات کے بعد سے لیکر اب تک سرکاری و نجی ہسپتالوں میں اخراجات کا تناسب برابر رہا ہے۔ صحت کارڈ پر سب سے زیادہ اخراجات امراض قلب کی بیماریوں پر 18 ارب، سی سیکشن پر چار ارب جبکہ کیمو تھراپی پر ساڑھے تین ارب سے زائد خرچ ہوچکے ہیں۔ داخلوں کے حساب سے پشاور کے ایم ٹی آئیز ٹاپ پر جارہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے میں مزید بہتری لانے کیلئے آپشنز پر غور کررہے ہیں تاکہ پختونخوا کے عوام کو صحت کارڈ کے تحت مُفت اور معیاری علاج تک رسائی ممکن ہوسکے۔

 

 

اس سے بریفنگ کے دوران وزیر صحت کو بتایا گیا کہ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گول نمبر3 کے ہدف 8 اور پختونخوا کی ہیلتھ پالیسی 2018 کے تحت صوبہ میں صحت کارڈ کے منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ جس کے تحت شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال اور سستے اور مفت صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اس وقت صوبہ کی ایک کروڑ سے زائد خاندان صحت کارڈ پلس کے استعمال کی اہلیت رکھتے ہیں۔ صحت کارڈ ایک پالیسی بورڈ کے تحت چلتا ہے اور وزیر صحت اس کا چئیرمین ہوتا ہے۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ سٹیٹ لائف کو فی خاندان 2858 سالانہ دیے جارہے ہیں جس کے تحت دو لاکھ تک کا مُفت سیکنڈری کئیر علاج کیا جاتا ہے جبکہ ٹرشئیری کئیر میں یہ حد چار لاکھ ہے۔ جس کے تحت 29.40 ارب روپے سالانہ بنتے ہیں جو کہ ماہانہ 2.5 سے 3 ارب تک ہوتی ہیں جس میں 18 سو سے لیکر 2 ہزار تک کے مُختلف بیماریوں کا علاج شامل ہیں۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے تھرڈ پارٹی ایوالویشن کے مطابق مریضوں کے اطمینان کی شرح 97 فیصد ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 30 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہوچکا ہے جس پر 76 ارب سے زائد کی رقم خرچ ہوچکی ہے۔ صحت کارڈ کی وجہ سے لوگوں نے شادی شدہ کارڈز بناکر خاندانوں کا اندراج بھی شروع کردیا ہے۔ صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کیلئے لوگ اب شادی شدہ شناختی کارڈز بنوانے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔سید قاسم علی شاہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے تحت پورے پاکستان میں 753 جبکہ پختونخوا میں 118 ہسپتال صحت کارڈ کے پینل پر ہے جس میں 311 سرکاری جبکہ 442 پرائیویٹ ہسپتال شامل ہیں۔ صحت کارڈ کے چار پروگرام پارٹنرز ہیں جن میں محکمہ صحت، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، نادرا اور سروس پرووائڈرز شامل ہیں۔ وزیر صحت کو یہ بھی یاددہانی کرائی گئی کہ ایک ارب ریزرو فنڈ کی تخصیص سے مُفت کڈنی و لیورٹرانسپلانٹ کا اجرا ہوسکتا ہے۔ پچھلے مالی سال میں کے پی ایم ٹی آئیز نے صحت کارڈ سے 8.7 ارب روپے آمدنی حاصل کی۔ ایم ٹی آئیز سالانہ 46.8 ارب روپے گرانٹ ان ایڈ کے طور پر بھی لیتے ہیں۔

 

 

صوبے میں جاری مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے کاموں میں تیزی لائی جائے۔ معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی خان

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی خان نے خیبر پختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی کے حکام کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ صوبے میں مختلف ہاؤسنگ سکیموں کے کاموں میں تیزی لائی جائے پی ایچ اے کا اولین مقصد ہے کہ لوگوں کو اپنے گھر مل سکیں اس لئے ان کے لیے جتنا ہو سکے آسانیاں پیدا کی جائیں،یہ ہدایات انہوں نے پیر کے روز محکمہ ہاؤسنگ کے صوبے میں مختلف ہاؤسنگ سکیموں پر اب تک ہونے والے کاموں کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا، اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ عنبر علی خان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عمران وزیر اور دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں معاون خصوصی کو جوائنٹ وینچر، سیلف اور دیگر سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملازئی ہاؤسنگ سکیم پشاور مکمل ہوا ہے اور لوگوں نے گھر بنانا بھی شروع کر دئیے ہیں جبکہ سولرائزیشن کا کام بھی شروع کر دیا ہے، ہائی ریز فلیٹس حیات آباد پر 99 فیصد کام مکمل ہوا ہے جرمہ ہاؤسنگ سکیم کوہاٹ پر 65 فیصد کام ہوا ہے، دنگرام ہاؤسنگ سکیم سوات کو پی ڈی ڈبلیو پی میں منظوری مل چکی ہے، رحمان بابا کمپلیکس ڈیزائن سٹیج پر ہے جس کا پی سی ون بہت جلد جمع کیا جائے گا، بریفنگ میں ڈھیری زرداد چارسدہ، بنی گل سٹی بنوں، ورسکII پشاور، مردان ایبٹ آباد این اے پی ایچ ڈی اے فلیٹس جلوزئی، کے پی میگا سٹی نوشہرہ، پشاور ریزیڈنشیا سوریزئی پر بھی معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سکیموں کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے اور عوام کو سہولیات دی جائیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86488

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے زیر صدارت اجلاس

Posted on

اپر چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے زیر صدارت اجلاس

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی زیر صدارت اپر چترال میں بجلی سے متعلق اجلاس اسمبلی کانفرنس روم میں منعقد ہوئی جس میں چیف انجینئر (پیڈو) جواد حیدر‘ اے آر ای(پیڈو) محمد وکیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے چترال عبدا لطیف بھی موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر نے اپر چترال میں بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری سے شدید برف باری کی وجہ سے بجلی کی ترسیل میں کمی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بجلی پیداوار میں کمی آئی ہے۔انہوں نے پیڈو حکام کو ہدایت کی کہ ڈی سی لوئر چترال اور ریزڈنٹ انجینئر گولنگول پراجیکٹ کے ذمہ داران سے میٹنگ کر کے پاور Sharing کا لائحہ عمل تیار کریں تاکہ اپر چترال کے عوام کو درپیش مسئلہ پاور سپلائی‘ لوڈ مینجمنٹ کا انتظام‘ کمزور بجلی تاریں اورپرانے بوسیدہ پائپ لائن کی Rehabilitation کا مسئلہ حل کیا جائے۔

ڈپٹی سپیکرثریا بی بی نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو اختر حمید اور چیف آپریشن پیسکو سے بھی اس مد میں ملاقات کی اور کہا کہ لواری ٹنل پر ٹاور کی خرابی اور پانی جنریشن کم ہونے کی وجہ سے بجلی لوڈ زیادہ ہے کیونکہ وہاں کی ٹوٹل جنریشن 7میگا واٹ ہے اور ڈیمانڈ 9میگا واٹ جس سے چترال میں بجلی کا مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے چیف پیسکو نے اپنے تعاون کی بھر پور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے لواری ٹنل کے ٹاور میں کام تعطل کا شکار ہے اپریل تک ٹھیک کردیا جائے گا۔

chitraltimes ds suraya bibi chairing meeting on loadsheeding in upper chitral 1 chitraltimes ds suraya bibi chairing meeting on loadsheeding in upper chitral 21

chitraltimes ds suraya bibi chairing meeting on loadsheeding in upper chitral 4

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86482

نئے تعلیمی سال کے آغاز تک تمام سکولوں میں طلباؤطالبات کو درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے- وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی

Posted on

نئے تعلیمی سال کے آغاز تک تمام سکولوں میں طلباؤطالبات کو درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے- وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے کہاہے کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز تک تمام سکولوں میں طلباؤطالبات کو درسی کتابوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ بچوں کی تعلیم کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔بجٹ معاملات کیلئے وہ خود محکمہ خزانہ اوردیگراعلیٰ حکام سے بات کریں گے تاکہ بروقت بجٹ جاری ہو اور سپلائی مکمل ہوسکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے خیبرپختونخواٹیکسٹ بک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ فرالثقلین، سپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم اسفندیارخٹک، ممبرٹیکسٹ بک بورڈ ولی خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیرتعلیم کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ پبلشرزکیساتھ معاملات ٹھیک جارہے ہیں اور ابھی تک تقریباً 28 فیصد کتابوں کی سپلائی کاعمل مکمل کیاگیا ہے جبکہ ہماری کل ڈیمانڈ تقریباً 3کروڑ 39 لاکھ کتابیں ہیں۔ صوبہ بھر میں کتابوں کی بروقت سپلائی کیلئے پرائمری لیول پر 453 سرکلز اور سیکننڈری لیول پر82 سرکلز قائم کئے گئے ہیں اور کتابوں کی سپلائی اپریل کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوجائیگی۔ انہیں مزید بتایاگیاکہ امسال کتابوں کی سپلائی کی مقدار کو کم رکھاگیاہے اور حکومت کی پالیسی کے مطابق ہائی اور ہائیرسیکنڈری سکول لیول پر بچوں کو سابقہ طلباکے زیراستعمال کتابیں فراہم کی جائیگی۔ اس سے ایک تو اخرجات کنٹرول ہوں گے اور بچوں کو بروقت کتابوں کی سپلائی بھی یقینی بنائی جائیگی۔وزیرتعلیم فیصل خان ترکئی نے حکام کو ہدایت کی کہ پبلشرز کیساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اورٹائم لائن کے مطابق کتابوں کی سپلائی پرکام جاری رکھاجائے۔ وزیرتعلیم نے کہاکہ مالی مسائل ضررو ہیں مگر تعلیم اولین ترجیح ہے اور ہم ہرممکن کوشش کریں گے کہ سکولوں میں موجود بچوں کو کولٹی تعلیم فراہم کرنے اور سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بروقت منصوبہ بندی کے تحت دورافتادہ اورپہاڑی علاقوں کے سکولوں میں کتابوں کی سپلائی کیلئے الگ لائحہ عمل تیارکریں تاکہ وہاں کی سپلائی بھی لیٹ نہ ہو۔ انہوں نے یہ ہدایت بھی کی کہ سابقہ کتابوں کو زیراستعمال لانے کیلئے طریقہ کار کے مطابق سکولوں کے پرنسپلز اورذمہ داروں کو ہدایات جاری کی جائیں۔

 

گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈ و یلپمنٹ پراجیکٹ محکمہ زراعت، حکومت خیبر پختونخوا اور USAID کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں ڈیم کے بننے کے بعد مین کنال اور ڈسٹری بیوٹری کنال کی تعمیر کے نتیجے میں ڈی آئی خان، ٹانک اور کلاچی کی 191139-وزیر زراعت خیبر پختونخوا کوبریفنگ ایکڑ زمین کوسیراب کیا جانا ہے

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈ و یلپمنٹ پراجیکٹ محکمہ زراعت، حکومت خیبر پختونخوا اور USAID کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں ڈیم کے بننے کے بعد مین کنال اور ڈسٹری بیوٹری کنال کی تعمیر کے نتیجے میں ڈی آئی خان، ٹانک اور کلاچی کی 191139 ایکڑ زمین کوسیراب کیا جانا ہے اس منصوبے سے علاقے کے عوام کی زندگیوں میں نمایا ں بہتری آئیگی اور اعلیٰ قیمت والی فصلوں کی کاشت سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو نگے۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت خیبر پختونخوا محمد سجاد کو گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈ و یلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق دی گئی بریفنگ میں بتایا گیاجس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری زراعت جاوید مروت، پراجیکٹ ڈائریکٹر گومل زام محمد زبیر بھی مو جود تھے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کوحکومت خیبر پختونخواکے بڑے پراجیکٹس میں شمار کیا جاتا ہے اور یہ عرصہ نو سال سے زیرِ تکمیل ہے۔ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت زیادہ تر اہداف پایہ ء تکمیل تک پہنچ چکے ہیں جس میں تقریبا ایک لاکھ ایکڑ تک کا علاقہ زیرسیراب لایا جا چکا ہے۔ اور مزید مختصر عرصہ میں پورا کمانڈ ایریا ڈیویلپ ہو جائے گا اور یہ پراجیکٹ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ اس پراجیکٹ میں میں زراعت وامورِ حیوانات کے شعبہ جات میں پیداواری توسیع، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کی اصلاحات بھی نافذ کی جا رہی ہیں۔ جس سے علاقے میں زرعی انقلاب برپا ہوا ہے، اور زراعت و امورِ حیوانات کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں روزگار کے مواقع بھی میسر ہوئے ہیں جن سے لوگوں کا معیارِ زندگی بلند ہوا ہے۔ پراجیکت کا عملہ علاقے میں سیکیورٹی کی انتہائی مخدوش صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86470

مہنگی بجلی قومی پیداوار میں 0.29 فیصد کمی کا سبب، نیپرا – آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند

Posted on

مہنگی بجلی قومی پیداوار میں 0.29 فیصد کمی کا سبب، نیپرا – آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انکشاف کیا ہے کہ بجلی کی بلند لاگت معاشی ترقی کی شرح نمو پر اثر ڈالنے والے اہم عوامل میں سے ایک ہے اور مالی سال 2022-23 میں مجموعی قومی پیداوار میں 0.29فیصد کمی کا سبب بنی۔نیپرا کی اسٹیٹ ا?ف دی انڈسٹری رپورٹ 2023کے مطابق پاکستان میں بجلی کی بلند قیمت معاشرے کے ہر طبقے کو متاثر کررہی ہے، مقامی صارفین کے ساتھ کمرشل، انڈسٹریل، ایگری کلچر اور سروس سیکٹر بھی بجلی کی بلند لاگت سے متاثر ہورہے ہیں۔نیپرا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں کمی اور بجلی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی بلند قیمت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہی ہے، پاکستان کا زیادہ انحصار درآمد شدہ توانائی کے ذرائع پر ہے، جن میں کوئلے اور آئل اینڈ گیس شامل ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے ایندھن کی دراْمدی لاگت بڑھ گئی ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں براہ راست اضافہ ہورہا ہے اور صارفین کو اضافی بوجھ اٹھانا پڑرہا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق معاشی نکتہ نظر سے نیوکلیئر اور کوئلے سے چلنے والے پلانٹ بیس لوڈ پاور کا سب سے موزوں ذریعہ ہیں، جس کے لیے ضروری ہے کہ تھر میں کوئلے کی کان سے پیداوار کو مزید بڑھایا جائے اور اس سے متعلقہ انفرااسٹرکچر بشمول ریل نیٹ ورک کو جلد تعمیر کیا جائے۔ تھر کول پاور پلانٹ اپنی بلند ترین پیداواری گنجائش بروئے کار لاتے ہوئے انرجی سیکٹر میں 10فیصد حصہ ڈال رہا ہے، جسے 15سے 20فیصد تک بڑھاکر بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔نیپرا کی رپورٹ اور معاشی نمو پر مہنگی بجلی کے اثرات پر تبصرہ کرتے ہوئے چیز سیکیوریٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نے کہا کہ یہ صورتحال کوئلے کے وسائل پر انحصار بڑھانے کا تقاضہ کرتی ہے، تھر کے کوئلے پر چلنے والے پاور پلانٹس ملک میں مقامی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے سب سے کم لاگت پاور پروڈیوسرز ہیں۔ تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 5سے 7روپے فی کلو واٹ ہے جبکہ درآمدی کوئلے سے بننے والی بجلی 15سے 25روپے کلو واٹ کی پڑ رہی ہے۔

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے تھر کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا اغاز پچاس سال کی تاخیر سے کیا ہے، تھر کے کوئلے سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وفاقی حکومت کی ساورن گارنٹی اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے تھر کے کوئلے میں سرمایہ کاری کے لیے انسٹرومینٹس تشکیل دیے جائیں۔انھوں نے کہا کہ کوئلے کی کان کنی کے لیے کثیر سرمایہ درکار ہوتا ہے یہ ایک بلند لاگت کی صنعت ہے، اس شعبے کے لیے عالمی مالیات لگ بھگ بند ہوچکی ہے، اس لیے کوئلے کے وسیع مقامی ذخائر سے معاشی فوائد اٹھانے کے لیے ملکی سطح پر پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ ہی واحد راستہ ہے۔یوسف ایم فاروق نے کہا کہ تھر کے کوئلے کے امکانات کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کے لیے ضروری ہے کہ ساورن فنڈ تشکیل دیا جائے اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے اور توانائی کے موجودہ بحران کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئلے کی کان کنی میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے پر رضامند

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے جس کے تحت نان فائلرز پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور تمام ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو رجسٹرڈ کرنے کی یقین دہانی ا?ئی ایم ایف کو کروادی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس میں اضافہ کی تجویز دی ہے جبکہ پراپرٹی کی خریداری پر نقد کے بجائے بینک کے ذریعے لین دن کی تجویز بھی دی گئی ہے۔وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تیسرے روز حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔ ا?ئی ایم ایف کو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کی بھی یقین دہانی کرادی ہے، رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کیلئے وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے گی، پراپرٹی ایجنٹس کی رجسٹریشن، فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کی تجویز دیدی گئی۔نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیل سیکٹر سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86449

پانچ سالوں کے دوران جماعت اسلامی کی پالیسی کے خلاف پارلیمان میں کوئی کام نہیں کیا۔ عبدالاکبرچترالی، پاکستان آزاد ہے نہ ہی پارلیمنٹ، عوام اور ان کے نمائندے اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے۔ سینٹرمشتاق

Posted on

پانچ سالوں کے دوران جماعت اسلامی کی پالیسی کے خلاف پارلیمان میں کوئی کام نہیں کیا۔ عبدالاکبرچترالی، پاکستان آزاد ہے نہ ہی پارلیمنٹ، عوام اور ان کے نمائندے اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے۔ سینٹرمشتاق

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ) جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان آزاد ہے نہ ہی پارلیمنٹ، عوام اور ان کے نمائندے اپنے فیصلے خود نہیں کر سکتے، جب تک عوام کو فیصلہ سازی کا حق حاصل نہیں ہو گا مسائل حل نہیں ہو سکتے۔آئی ایم ایف پاکستان کے معاملات میں براہِ راست مداخلت کررہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں کمی پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے۔ بجلی گیس کی قیمتوں، سبسڈیز کا فیصلہ پارلیمنٹ نہیں آئی ایم ایف کرتا ہے۔وفاق خیبر پختونخوا کو اختیارات اور حقوق نہیں دیتا۔ آرٹیکل 158 گیس کے اختیار کی بات کرتا ہے۔ہم جتنی گیس پیدا کررہے ہیں اس کا آدھا بھی نہیں دیا جارہا۔ فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد بھی این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا۔ بجلی کے خالص منافع کے 1500 ارب روپے صوبے کو نہیں دیے جارہے۔ فاٹا کے منرلز پر وفاق کا قبضہ ہے۔ سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں کچھ اور حکومت میں کچھ اور ہوتی ہیں۔پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے عوام کا شعور ضروری ہے۔ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے عوامی پارلیمنٹ کی ضرورت ہے۔

 

اپنے اور سابق ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا مجھ پر اعتماد تھا کہ مجھے چھ سالہ نمائندگی کے لیے سینٹ بھیجا، وز میرستان کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، سکیورٹی حکمت عملی پر نظر ثانی وقت کی ضرورت ہے۔ ریاست عوام کو امن دے اور ان کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے، حماس کے سیاسی امور کے انچارج اسماعیل ہانیہ کے شہباز شریف کے نام محل کی حمایت کرتے ہیں، یہ محط فلسطین کے خلاف اسرائیلی جنگ کی بندش سے متعلق ہے، حکومت پاکستان اسے سنجیدگی سے لے اور جنگ بندی میں اپنا کر دار ادا کرے۔ مشتاق احمد نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا، پارلیمنٹ ریز سٹیمپ ہے جو فیصلے نہیں کر سکتی، پاکستان کا اصل مسلامیات کا تقدس بمال کر ناور سویلین بالادستی کا قیام ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پارٹ اف دی پرابلم ہے، پارٹ آف دی سولیوشن نہیں۔ آئی ایم ایف کی وجہ سے کوئی ملک ترقی کے راستے پر نہیں گیا۔ وہ معیشت کو گداگر بناکر چھوڑتا ہے۔ ان کی وجہ سے معاشی ترقی نہیں کر سکتے۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالاکبر چترالی کہنا تھا کہ پانچ سالوں کے دوران جماعت اسلامی کی پالیسی کے خلاف پارلیمان میں کوئی کام نہیں کیا۔ مجھے عمران خان اور پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف سے وزارتوں اور مراعات کی پیشکشیں ہوئی تھیں لیکن ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔پی ڈی ایم جماعتوں کو مشورہ دیا تھا کہ عمران خان کو ہٹا کر زیرو سے ہیرو نہ بنائیں لیکن انھوں نے میری تجویز نہیں مانی۔ انھوں نے کہا کہ پانچ سال کی پارلیمانی مدت میں تمام امور جماعت کی قیادت سے مشاورت کرکے طے کیے۔ جو بھی قانون سازی کی قرآن و سنت کے مطابق کرنے کی کوشش کی، قومی اسمبلی میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اسلام مخالف طاقتوں کی ڈکٹیشن پر کی گئی قانون سازیوں کے خلاف میں نے ہمیشہ آواز بلند کی اور ان قوانین سے ببانگِ دہل اختلاف کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86445

سستی ترین ڈیجیٹل سکریننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہمی قابل فخر اقدام ھے, گورنر حاجی غلام علی

Posted on

سستی ترین ڈیجیٹل سکریننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہمی قابل فخر اقدام ھے, گورنر حاجی غلام علی

پہلا ایک ہفتہ عوام کا مفت علاج کیا جائے، ڈیجیٹل مشین کلینکس منصوبہ پورے صوبے کے غریب عوام کو میسر ہونا چاہیئے ، گورنر حاجی غلام علی

گورنر خیبر پختونخوا کا گلبہار پشاور میں ڈیجیٹل مشین اسکریننگ ٹیلی کلینک کا افتتاح،میئر پشاور حاجی زبیر علی ، سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی اور چیئرمین گلبہار عمران نوید و دیگر کی تقریب میں شرکت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور میئر پشاور حاجی زبیر علی نے اتوار کے روز بیماریوں کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لیے پشاور کے علاقہ گلبہار میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی ڈیجیٹل سکریننگ مشین کلینک کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب میں پاکستان کے قابل ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی تخلیق کردہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈیجیٹل سکریننگ مشین کلینک کا آغاز کیا گیا جس سے بیماری کی تشخیص اور علاج اب بے تحاشا اخراجات کئے بغیر کم وقت میں بغیر کسی مشقت کے کیا جا سکے گا، غریب عوام اب ہزاروں روپوں کے ٹیسٹ اور ڈاکٹرز فیسوں سے محفوظ رہینگے اور علاج معالجہ بھی آن دی سپاٹ کیا جائیگا، تقریب میں سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی ، سابق ضلع ناظم حاجی عمر، سینیئر تاجر رہنما ملک مہر الہی، حاجی وحید خان آٹا ڈیلرز کے پی کے صدر، بزنس کنسلٹنٹ فضیل قمر، چیئرمین گلبہار عمران نوید اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر حاجی غلام علی اور میئر پشاور حاجی زبیر علی کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف ایک کلک پر بیماریوں کی تشخیص، ٹیسٹ ، بصارت کی سکریننگ،بلڈ پریشر،شوگر،ای سی جی،الٹراساونڈ وغیرہ اور آن لائن قابل ترین ڈاکٹرز سے موقع پر علاج کو یقینی بنانے والی ڈیجیٹل مشین بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذکورہ مشین کے موجد پاکستانی ڈاکٹرز و سائنسدان ہیں جنہوں نے اپنے امریکی دوست سائنسدانوں کے ساتھ مل کر اس مشین کو ہیلتھ کلینک اور ہسپتال کی او پی ڈی سے بھی زیادہ موثر و کار آمد بنایا۔ چیئرمین گلبہار عمران نوید نے بتایا کہ یہ ڈیجیٹل ٹیلی کلینک امریکہ ، دبئی ، ساؤتھ افریقہ جیسے ممالک اور پاکستان میں دیگر صوبوں میں کامیابی سے عوام کو سستی ترین صحت سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب سے خطاب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ یہ جدید مشین اور ٹیلی کلینکس پورے صوبے میں قائم کیے جائیں تاکہ خیبرپختونخوا کے تمام غریب عوام اس سہولت سے مستفیدہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے پوری دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے-جس کو غریب عوام کے مفاد میں بہتر استعمال میں لا سکتے ہیں-انہوں نے کہا کہ صرف ایک کلک اور مختصر سی فیس میں یہ ٹیلی کلینک غریب عوام کو بہترین صحت سہولیات کی فراہمی دکھی انسانیت کی خدمت ھے۔ گورنر نے عوامی دلچسپی اور رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کو دیکھتے ہوئے منتظمین سے مطالبہ کیا کہ کلینک میں پہلا ایک ہفتہ مفت صحت سروس فراہم کی جائیں، جس پر گلبہار کے مکینوں نے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

گورنر نے مزید کہا کہ وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جو مخلوق خدا کی بھلائی کے کاموں میں توانائی صرف کریں، دین اسلام اور نبی کریم ص کی زندگی ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل رہا جائے، انکا کہنا تھا کہ یہ ٹیلی کلینک پشاور کی عوام کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں۔ گورنر نے واضح کیا کہ بطور انسان دوسرے انسان کے ساتھ ہمدردی کی جائے اور بلا تفریق رنگ و نسل کی جائے، گورنر نے پیغام دیا کہ اس افراتفری کے دور میں معاشرتی و سماجی زندگی کو جنت نظیر بنانے اپنا کردار ادا کریں تاکہ آپ کا نام ہمیشہ کیلئے زندہ رہے۔ گورنر نے مولانا جلال الدین رومی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خدا تک پہچنے کے بہت راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ راستہ مخلوق کی مدد اور خدمت کا چنا ھے اس موقع پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ پشاور کے مکینوں کا ہم پر حق ہے اور والد کی طرح میں بھی ہر قدم پشاور کی عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی و خوشحالی کے لیے ہی اٹھاونگا٫ اس کار خیر میں جس مدد کی ضرورت ہو پورا کیا جائے گا میئر کا کہنا تھا کہ جس طرح سٹی میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کو باوجود تمام تر روکاوٹوں کے کامیابی سے چلا کر دکھایا اسی طرح تعلیم و صحت کے شعبوں میں بھی سرکاری سطح کے ساتھ ساتھ ذاتی حیثیت میں بھی ایسے منصوبوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنایا جا سکے۔ سابق صوبائی وزیر امان اللہ حقانی اور چیئرمین عمران نویدنے گورنر اور میئر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جس طرح سے عوام کے لیے خلوص نیت سے کام کیا جارہا ہے اسی طرح صوبے اور شہر پشاور کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور بزنس کمیونٹی سمیت سیاسی و سماجی افراد اور تنظیمیں بھی گورنر اور میئر کا ساتھ دے کر عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

 

 

 

 گورنر کی سینئر صحافی نثار احمد شاکر کی نماز جنازہ میں شرکت, مرحوم کے فرزند آصف نثار سے اظہار تعزیت 

پشاور (چترال ٹائمزرپورت ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے اتوار کے روز آسیہ گیٹ پشاور میں مرحوم بزرگ صحافی نثار احمد شاکر کی نمازجنازہ میں شرکت کی.گورنر اور مئیر پشاور نے نماز جنازہ ادائیگی کے بعد مرحوم کے فرزند سینئر صحافی آصف نثار سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. گورنر نے کہا کہ مرحوم بزرگ صحافی نثار احمد شاکر کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.#
chitraltimes governor kp haji ghulam ali condolence with senior journalist asif nisar
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86416

موجودہ مالی سال میں 22 ارب روپے صحت کارڈ کے مد میں ادا کریں گے اور پچھلے آٹھ مہینوں میں اس کیلئے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

Posted on

موجودہ مالی سال میں 22 ارب روپے صحت کارڈ کے مد میں ادا کریں گے اور پچھلے آٹھ مہینوں میں اس کیلئے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

اگر نگران حکومت کے پاس 100 ارب روپے موجود تھے تو انہوں نے صحت کارڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کیوں بند کئے تھے۔
خیبرپختونخوا حکومت کے پن بجلی منافع تقریباً 1500 ارب بنتا ہے جو کہ وفاق کے زمے واجب الادا ہے۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ نگران حکومت نے خیبرپختونخوا کے خزانے میں ایک سو ارب چھوڑ جانے والی بات درست نہیں ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بالکل خالی ہے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ماہانہ اخراجات کے تناسب سے خزانے کے اندر پیسے موجود ہیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم نے نگران حکومت کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خزانے میں پیسے نہیں تھے تو نگران نے حکومت کیسے چلائی دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نگران حکومت نے اپنا کوئی ٹیکس کلیکشن بھی نہیں کیا ہے ٹیکس کلیکشن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں جو ہوئی تھی پچھلے ایک سال میں آدھے سے بھی کم ہوئی ہے مشیر خزانہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر نگران حکومت کے پاس 100 ارب روپے موجود تھے تو انہوں نے صحت کارڈ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کیوں بند کئے تھے۔ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا قرض کے حوالے سے کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں میں آج تک 630 ارب روپے کا قرض لیا گیا ہے اور یہ جو بات کر رہے ہیں کہ 600 ارب روپے مزید قرض لیں گے وہ ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ پہلے سے معاہدے ہو چکے ہیں۔

 

 

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے جی این قاضی فارمولے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے پن بجلی منافع تقریباً 1500 ارب بنتا ہے جو کہ وفاق کے زمے واجب الادا ہے۔ سابق فاٹا اور ضم شدہ اضلاع کے حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو ضم شدہ اضلاع کیلئے طے کیا گیا کہ وفاق سیلری کی مد میں 66 ارب روپے اور ترقیاتی کاموں کیلئے 100 ارب روپے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر سال سابق فاٹا کے اخراجات کی مد میں مہیا کرے گی جس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ 2018 میں سابق فاٹا کے ملازمین کی تنخواہ 66 ارب تھی جو کہ اب تقریباً 110 ارب ہیں جس میں تقریبا 54 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کیلئے پی ڈی ایم اور نگران حکومت نے کچھ نہیں کیا۔مشیر خزانہ برائے وزیراعلی خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا صحت کارڈ کے حوالے سے کہا کہ صحت کارڈ کے واجبات 17 ارب روپے پچھلے ایک سال کے تھے جس کی پہلی قسط 5 ارب روپے ادا کر دی گئی ہے اور ساتھ ہی صحت کارڈ کو دوبارہ صوبے میں شروع بھی کر دیا گیا ہے اور اس کیلئے ہر مہینے حکومت 5 ارب روپے جاری کریں گے اور اس مالی سال میں ہم تقریباً 22 ارب روپے صحت کارڈ کے مد میں ادا کریں گے اور پچھلے آٹھ مہینوں میں اس کیلئے کوئی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86414

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Posted on

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت اور عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کروا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ ہو گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نیٹیکس ریونیوبڑھانیکیلئیمعیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کرادی۔ فریقین کیدرمیان اگلیہفتے کیاوائل میں اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کیتحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزور دیا جبکہ حکومت نے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔حکومت نے آئی ایم ایف کو توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ایڈجسٹمنٹس اور ٹیرف میں بروقت اضافہ کرنے کا بھی یقین دلایا۔آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچنج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا اور آئی ایم ایف وفد نیمعاشی استحکام کے تسلسل کیلئے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزوردیا۔ مذاکرات کی کامیاب تکمیل پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو آخری قسط ملے گی۔پیٹرولیم ڈویڑن حکام نے آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال گیس شعبے کے گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔ سود سمیت پیٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 3 ہزار 22 ارب روپے پر پہنچ چکا ہے جبکہ سود کے بغیر پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ 2300 ارب روپے ہے۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت گیس کے شعبے میں اصلاحات اور سستی توانائی منصوبے پر کام کررہی ہے۔ توانائی شعبے میں سرمایہ کاری اور مقامی وسائل پر انحصار حکومت کی ترجیح ہے۔پاکستان کا سالانہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ساڑھے 17 ارب ڈالرز پر پہنچ چکا ہے۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور آئی۔ حکام نے آئی ایم ایف کو گیس شعبے کے گردشی قرضے میں کمی اور گیس کی قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ بروقت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے جس کو دنیا صرف دیکھ رہی ہے، مدد نہیں کررہی: سراج الحق

لاہور(سی ایم لنکس) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر کوئی مدد نہیں کر رہا۔اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا فلسطینی عوام کی مصیبتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کا عمل شروع کیا، اس وقت غزہ دنیا کی بدترین جیل ہے، 31 ہزار سے زائد لوگ شہید اور 73 ہزار زخمی پڑے ہیں، 13 ہزار بچے شہید ہو چکے ہیں۔سراج الحق کا کہنا تھا اس صورتحال میں امت مسلمہ کا فرض بنتا تھا کہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیتے، کل بھی حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ نے پاکستان کے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، آج ساتواں روزہ ہے مگر جنگ اسی طرح جاری ہے، اسرائیل کے جہازوں نے کیمپوں پر بم باری کی، اتنے دن گزر گئے مگر ابھی تک ہم کچھ نہیں کر رہے، رمضان کے مہینے میں ہر پاکستانی سے اپیل کرتا ہوں کہ غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دیں۔سراج الحق نے مزید کہا کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں جلوس نکل رہے ہیں، غیر مسلم اگر اس ظلم پر احتجاج کر رہے ہیں تو مسلمان حکمران کیوں خاموش ہیں، بازاروں میں اسرائیلی مصنوعات سر عام مل رہی ہیں، غیرت کا تقاضہ ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں اور مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، شہباز شریف سے اپیل کروں گا کہ عالمی سطح پر غزہ کی مدد کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86389

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،لیفٹنٹ کرنل سمیت دو فوجی افسران اور پانچ اہلکار شہید

Posted on

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، لیفٹنٹ کرنل سمیت دو فوجی افسران اور پانچ اہلکار شہید

اسلام آباد / میرعلی( چترال ٹائمزرپورٹ)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں فوج کے لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی ابتدائی کوشش کو ناکام بنا دیا۔دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی پوسٹ میں ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا نتیجے میں پانچ مادر وطن کے بہادر بیٹوں کی شہادت ہوئی، شہداء میں حوالدار صابر، نائیک خورشید سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران، لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جوابی کارروائی کی اور تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سامنے سے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے مقابلہ کیا اور لڑتے ہوے قربانی دی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔صدر مملکت کا شہدا کو خراج عقیدتصدر مملکت آصف زرداری نے دہشت گرد حملے میں شہید پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے واقعے کو بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملا دیا، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید جوانوں پر فخر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم اپنے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، دہشت گرد دشمن کے ناپاک عزائم پر عمل پیرا ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

 

 

 

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

نیویارک(سی ایم لنکس)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر تشدد کے خلاف پاکستان کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کے حق میں 115 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 44 رکن ممالک ووٹنگ کے وقت غیر حاضر رہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان کی جانب سے قرارداد 15 مارچ کوپیش کی گئی جسے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے۔ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلا۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی نے 2 سال قبل اسلامو فوبیا سے متعلق قرارداد کی منظوری دی تھی تاہم لیکن اسلامو فوبیا، امتیازی سلوک، تعصب اور مسلمانوں اور ان کے عقائد کے خلاف تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔سعودی عرب نے قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کی اولین ترجیح انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86386

اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الدین 

Posted on

اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمدعرفان الدین

اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمدعرفان الدین نے کہاہے کہ اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی۔گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین بونی جنالی کوچ میں قائم گندم ڈسٹریبیوشن پوائنٹ کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے گندم کے ترسیل کے نظام کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اور ظفر عالم ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اپر چترال کے مختلف یوسیز کے لئے کل 367.000 میٹرک ٹن گندم بھیج دی گئی جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
1.یوسی یارخون65.000 میٹرک ٹن
2.یوسی لاسپور 40.000 میٹرک ٹن
3.یوسی تورکہو18.000 میٹرک ٹن
4.یوسی ریچ 20.000میٹرک ٹن
5.یوسی کھوت4.000میٹرک ٹن
6.یوسی موڑکہو 61.000 میٹرک ٹن
7.یوسی مستوج 65.000 میٹرک ٹن
8.کوراغ 25.000 میٹرک ٹن
9. ریشن 31.000میڑک ٹن
10. بونی 38.000 میٹرک ٹن

chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 2 chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 1

 

 

 

رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اپرچترال انتظامیہ کے افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ

اپرچترا ل ( چترال ٹائمز رپورٹ ) صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے بونی ودیگر بازار کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بونی بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات کیں۔انھوں نے پولٹری ڈیلرز، جنرل سٹور ، بیکری شاپس ، سبزی فروشوں اور قصائیوں کے دکانوں کا معائنہ کیا ،
دوران چیکینگ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو سخت ترین وارننگ ایشو کئے اور بونی بازار میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر تمام عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیلم اللہ نائب تحصیلدار تورکہو نے اج علاقہ کوشٹ اور اس سے متصل علاقوں میں کاروباری مراکز کا دورہ کیا ۔
نائب تحصیلدار نے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے چیک کئے اور ان کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر محکمہ فوڈ اپر چترال کے فیلڈ سٹاف ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اپر چترال ظفر عالم کی نگرانی میں بڑی تعداد میں ذائد المیعاد اشیاء خوردونوش تلف کئے۔

chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 7 chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 6 chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 5 chitraltimes upper chitral prize checking dc irfan visit goodown wheat stock 4 431980863 941050564690526 6104771215514596651 n 433536834 941050114690571 4212003257916369035 n

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86375