Chitral Times

وزیراعلیٰ کا محکمہ خوراک کو آئندہ سیزن کیلئے گندم کی خریداری کاتفصیلی پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

Posted on

وزیراعلیٰ کا محکمہ خوراک کو آئندہ سیزن کیلئے گندم کی خریداری کاتفصیلی پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ خوراک کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مینڈیٹ ، انتظامی اُمور، گندم کی خریداری، گندم کے دستیاب سٹاک، گندم کی طلب و رسد کے علاوہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مختلف اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی۔ صوبائی وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ ،وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری خوراک ظریف المانی، سیکرٹری خزانہ عامر سلطان ترین، سیکرٹری صحت محمود اسلم کے علاوہ محکمہ خوراک اور حلال فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ حکا م بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو آئندہ سیزن کیلئے گندم کی خریداری کاتفصیلی پلان بنا کر کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے ۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے روٹی سستی کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ،نانبائی اگرحکومتی فیصلے پرمن و عن عمل درآمد جاری رکھتے ہیںتو حکومت ان کو بھی ریلیف دینے پر سنجیدگی سے غور کرے گی ۔ اُنہوںنے کہا کہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل بازار اور فوڈ سٹریٹس قائم کی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی خریداری میں مصنوعی مہنگائی یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اشیائے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، ان کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے جرمانوں کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اور جرمانے عائد کرنے کیلئے ہوٹلوں اورریسٹورنٹس کی درجہ بندی کی جائے ، جتنابڑا کاروبار ہو ، اسی حساب سے جرمانے بڑھائے جائیں اور اس مقصدکیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ باہر سے آنے والے ملاوٹ شدہ دودھ پر کڑی نظر رکھی جائے اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ، ناقص اشیائے خوردونوش تیار کرنے والی فیکٹریوں کی مصنوعات کی کسی مستند لیبارٹری سے ٹیسٹنگ کروائی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں مزید ہدایت کی کہ چیک پوسٹس والے تمام محکمے اپنی چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں ، محکمہ خزانہ اس مقصد کیلئے درکارفنڈز فراہم کرے گا۔

 

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  کا  ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں چارکسٹمز اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداءکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87597

خیبرپختونخوا بارشیں، مختلف حادثات میں 32 جاں بحق، 41 افراد زخمی

Posted on

خیبرپختونخوا بارشیں، مختلف حادثات میں 32 جاں بحق، 41 افراد زخمی

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 32 افرادجاں بحق جبکہ 41 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 15 بچے، 12 مرد، 5 خواتین شامل ہیں۔زخمی ہونے والوں میں 6 خواتین، 28 مرداور7 بچے شامل ہیں، پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 1370مکانات کو نقصان پہنچا۔خیبرپختونخوا میں 160گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 1210 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، یہ واقعات خیبر، اپر لوئر دیر، اپر لوئر چترال، سوات، باجوڑ اور شانگلہ میں پیش آئے۔مانسہرہ، مہمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ،بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ اور ڈی آئی خان اورکزئی میں بھی بارشوں سے حادثات رونما ہوئے۔

 

ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی مہنگی ہونے اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں سولر کے استعمال میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صارفین تیزی سے سولر بجلی کے نظام کی طرف راغب نظر آرہے ہیں۔ صارفین کی تعداد 55ہزارسے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی، ملک میں نیٹ میٹرنگ کا حجم 1735 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔خیال رہے کہ نیٹ میٹرنگ ایک بلنگ مکینزم ہے جس کے ذریعے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کوسولر یا ونڈ پاور کے ذریعے پیدا کردہ بجلی جو وہ گرڈ میں ڈالتے ہیں کیلئے کریڈٹ دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت پاکستان میں بجلی کی تمام لاگت صارفین کو منتقل کرنے سے فی یونٹ ستر روپے سے زیادہ ہوگیا ہے۔مہنگی بجلی اور سولر پینلز کی گرتی قیمتوں کے باعث زرعی،کمرشل،صنعتی اور گھریلو صارفین سولر سسٹم کی تنصیب کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔بڑے سولر نظام میں 60 فیصد لاگت سولر پینلز کی شمار ہوتی ہے تاہم تین واٹ سے چھوٹے نظام میں پینلز کی لاگت بتیس فیصد ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چین نے دنیا بھر میں سو لر پینل کی سپلائی بڑھا کر ریٹ ناقابل یقین حد تک گرا دیئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق 4 پنکھے،ایک ٹی وی،ایک ریفریجیریٹر اور آٹھ ایل ای ڈی لائیٹس کے لئے ڈیڑھ کلو واٹ یا پندرہ سو واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب پر 1 لاکھ 55 ہزار روپے لاگت آئے گی جو کہ گزشتہ برس 2 لاکھ روپے تھی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز سے اشیا کی خریداری بھی مشکل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ایک طرف مہنگائی میں روز افزوں اضافے نے عوام پر زندگی اجیرن کر رکھی ہے تو دوسری طرف حکومتی اقدامات نئی سے نئی مشکل کھڑی کرکے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کررہے ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی 58 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر بی آئی ایس پی صارفین کیلئے گھی کی نئی فی کلو قیمت 393 روپے مقرر کردی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کیتحت یوٹیلیٹی اسٹورزپر فی کلو قیمت 335روپے تھی اور فی کلو پر70روپیکی سبسڈی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87589

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت، پاکستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہباز شریف

Posted on

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت، پاکستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، شہباز شریف

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی کابینہ نے گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واہ چھاؤنی میں انسٹی ٹیوٹ آف مارڈرن سائنسز کے قیام کے حوالہ سے بل اور سپیشل کورٹ II (انسداد دہشت گردی) کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت رپورٹ ہوئے کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے سعودی وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء ، سیکرٹریز اور دیگر حکام کی تعریف کی اور ان کی کوششوں اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو چاروں صوبوں سے رابطہ کر کے گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر واہ چھاؤنی میں انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کے قیام کے حوالے سے بل کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے نئی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس کی سربراہی وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت کریں گے جبکہ وزیر پٹرولیم، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق سفیر منظور احمد چوہدری کو اْن کی خدمات کے اعتراف میں ”حکومت کوٹ ڈی وائیر کمانڈیور ڈی آرڈر نیشنل“ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالت – VIII کراچی کو اسپیشل کورٹ (کسٹمز، ٹیکسیشن اور انسداد اسمگلنگ- II)، احتساب عدالت -III حیدر آباد کو بینکنگ کورٹ میر پور خاص، احتساب عدالت -III سکھر کو بینکنگ کورٹ گھوٹکی، احتساب عدالت -IV سکھر کو بینکنگ کورٹ شہید بینظیر آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

 

وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر سپیشل کورٹ II (انسداد دہشت گردی) کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت رپورٹ ہوئے کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔ اسپشل کورٹ II کو یہ اختیار سپشل کورٹ I کے جج کے رخصت پر جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر وزارت لیبر، حکومت قطر اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان لیبر ریلیشنز، لیبر انسپکشنز، پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس وقت 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو کہ 850 ملین روپیکا زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی سفارش پر فیڈرل پبلک پرائیویٹ پالیسی آف پاکستان 28۔2023 کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تمام وزارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حولے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 4 اپریل 2024 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87586

گورنر کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر کا اعلی سطحی اجلاس

Posted on

گورنر کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ہلال احمر کا اعلی سطحی اجلاس

 بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور بحالی و امدادی کاموں کو مزید تیز اورمتاثرین کوہرممکن ریلیف پہنچایاجائے، گورنرحاجی غلام علی

گورنرحاجی غلام علی کا وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ، صوبہ میں متاثرین بارشوں کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال

 

 

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے بدھ کے روزوزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے  ٹیلیفونک رابطہ کیا اور صوبہ میں متاثرین بارشوں کی امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے گورنر کو امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کیلئے فنڈزجاری کردیے گئے ہیں اور کوشش ہے کہ کوئی  بھی امداد سے محروم نہ رہ جائے۔ گورنرنے وزیراعلٰی کو تجویزپیش کی کہ صوبہ میں این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، ہلال احمر سمیت دیگر امدادی ادارے اور ضلعی انتظامیہ مشترکہ طور پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں عوام کی مدد اور بحالی سرگرمیوں کو یقینی بنائیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے بحالی و امدادی کام جلد مکمل کیا جا سکے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے گورنر کی تجویز کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں تمام اداروں کے ساتہ ملکر امدادو بحالی کے کام جاری ہیں اور انشاء  اللہ مشترکہ کوششوں سے بحالی و امدادی سرگرمیوں کو جلد  پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔

 

علاوہ ازیں گورنرحاجی غلام علی کی زیرصدارت حالیہ بارشوں سے صوبہ میں جانی و مالی نقصانات اور امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق ا نجمن ہلال احمر بندوبستی اضلاع اورانجمن ہلال احمر ضم اضلاع کا ایک اعلی سطحی اجلاس بدھ کے روز گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں چیئرمین ہلال احمر بندوبستی اضلاع حبیب ملک اورکزئی اور چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر نے گورنر کو صوبہ میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات، امدادی و بحالی سرگرمیوں سے متعلق مفصل رپورٹ پیش کی۔ گورنر کو بتایا گیا کہ صوبہ کے بارشوں سے متاثرہ اضلاع پشاور، چارسدہ، سوات، چترال، دیر، ٹانک،باجوڑ،خیبر اوردیگراضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی اموات، مالی نقصانات اور متاثرین بارش کو فوڈ پیکجز کی فراہمی سے متعلق تحریری طور پر جامع رپورٹ ہلال احمر کے مرکزی دفاتر بجھوا دی گئی ہے۔ ہلال احمر کے رضاکار بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں بحالی و امدادی سرگرمیوں کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قائم ہلال احمر کی دونوں برانچز گورنر کی ہدایات کے مطابق این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور عوام علاقہ کے ساتھ ملکر مشترکہ امدادی و بحالی کاموں کو یقینی بنارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر حاجی غلام علی نے ہلال احمر کے چیئرمینز کو ہدایت دی ادارے کی رپورٹ کو صوبائی حکومت اورچیف سیکرٹری کوبھجوادی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بارشوں سے متاثرہ بندوبستی و ضم اضلاع میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی اور بحالی و امدادی کاموں کو مزید تیز کیا جائے اورمتاثرین کوہرممکن ریلیف پہنچایاجائے۔ اس ضمن میں عالمی ڈونر اداروں کی توجہ بھی مبذول کرائی جائے تاکہ دکھ و غم کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی مکمل امداد اور انکے مالی نقصانات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔انجمن ہلال احمرنے قدرتی آفات میں ہمیشہ آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت کی ہے،بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہورہاہے جس کیلئے پہلے سے قومی وصوبائی محکموں، ضلعی انتظامیہ اورمقامی حکومتوں کے ساتھ ملکر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے امدادی و بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جا سکتی ہے اور حقیقی متاثرین تک فوڈ پیکجز سمیت دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں شفافیت بھی لائی جا سکتی ہے۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87581

 وزیراعلیِ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سوات، مہمند، پشاور، لوئر چترال، لوئر کوہستان اور دیگر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا 

Posted on

 وزیراعلیِ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے سوات، مہمند، پشاور، لوئر چترال، لوئر کوہستان اور دیگر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے سوات، مہمند، پشاور، لوئر چترال، لوئر کوہستان اور دیگر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔امدادی سامان میں خیمے، کمبل، کچن سیٹس، ہائی جین کٹس، مچھردانیاں، میٹریسز اور فوری ضرورت کی دیگر اشیاءشامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کی طرف سے متاثرین کے لئے اعلان کردہ مالی امداد کے چیکس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور اب تک متاثرین میں مجموعی طور پر تین کروڑ روپے کی امدادی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے بارشوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں، صوبائی حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اورمتاثرین کی بحالی اور امداد کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ اضلاع میں بند رابطہ سڑکوں کو کھولنے اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
87545

وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان اجلاس میٹرک امتحانات بارے اہم فیصلے, چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز ملتوی

وزیر تعلیم کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ سربراہان اجلاس میٹرک امتحانات بارے اہم فیصلے, چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز ملتوی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پشاور بورڈ کے زیر انتظام اضلاع چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز ملتوی کر رہے ہیں۔ تاکہ طلباء کو پیپرز دینے میں دشواری پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ملتوی ہونے والے پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔ اور اس کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان اور شیڈول جاری کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کا کوئی مسئلہ نہیں اور وہاں امتحانات پہلے سے جاری شدہ شیڈول اور وقت پر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی بورڈز سربراہان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم مسعود احمد، ایڈیشنل سیکرٹری محمد زاہد خان۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اور تمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز سربراہان نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے بورڈز کے امتحانات کی تیاریوں کے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بورڈز نے امتحانی عملے کی ڈیوٹیاں بروقت لگائی ہیں اور پیپرز بھی منتخب بینکوں تک پہنچائے گئے ہیں۔ جو کہ بعد میں سنٹرز تک پہنچائے جائیں گے۔ اسی طرح امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات بھی مکمل ہیں وزیر تعلیم نے امتحانات کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور مددحاصل ہے اور صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی بذریعہ کنٹرول روم مانیٹرنگ ہو رہی ہے جبکہ محکمہ تعلیم میں امتحانات کے لیے ہاٹ لائن نمبر اور انفارمیشن ڈسک بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ انفارمیشن ڈسک اور ہاٹ لائن نمبر پر رابطہ کرکے محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا جاسکے گا۔

 

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ نقل کی روک تھام کریں گے اور شفاف امتحانات منعقد کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اور جس بھی بورڈ کا پیپر لیک ہوا تو متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام امتحانات میرٹ پر منعقد کر رہے ہیں تاکہ حقدار کو اس کا حق ملے اس کے علاوہ،وہ خود ان کی ٹیم اور سیکرٹریٹ کی ٹیمیں امتحانی مراکز کی نگرانی کریں گی۔اور امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جس کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے ڈائرکٹر آئی ٹی کو ہدایات جاری کیں کہ سیکرٹریٹ لیول پر بھی بذریعہ آئی پی ایڈریس صوبہ بھر کے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کیلئے انتظامات مکمل کئے جائیں۔

 

 

بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ بریسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق 32 زخمی جبکہ 330 گھر متاثر ہوچکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔، صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف آپریشن اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کر رہی ہے اور صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جا چکے ہیں اور متاثرہ ڈویژن میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انفراسکچر کی بحالی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

 

محکمہ اعلیٰ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر میناخان آفریدی
مختلف تجاویز زیر غور ہیں جنہیں بہت جلد باہمی مشاورت کے بعد صوبے میں نافذ کیا جائیگا۔ وزیر برائے اعلیٰ تعلیم

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور محکمہ اعلیٰ تعلیم میں جدید اصلاحات لانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم صوبے میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے پر غور کررہی ہے اور اس ضمن میں مختلف تجاویز پر کام بھی شروع کیا گیا ہے جنہیں بہت جلد باہمی مشاورت کے بعد صوبے میں نافذ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت تمام کالجز کے اساتذہ کی ٹرانسفر ای پالیسی کے تحت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاگو کی جائے گی، ٹرانسفر ڈومیسائل کے مطابق صوبہ بھر میں غیر سیاسی بنیادوں پر کی جائیگی، اضلاع اور ریجن کی سطح پر ڈومیسائل کے مطابق اساتذہ کی ٹراسفر کی جائیگی، حکومت کے علم میں ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی ہے۔ اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر میناخان آفریدی کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں سے اساتذہ کو انکے آبائی علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائیگا۔ انہوں کہا کہ دور دراز علاقوں میں کالج فنڈز سے اضافی بھرتی کی گئی ہے جو کالج پر بوجھ ہے،اساتذہ کی اپنے علاقوں میں ٹرانسفر سے متعلقہ کالجز کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا جبکہ ای ٹرانسفر پالیسی سے شفافیت آئے گی اور عوام کا تعلیمی اداروں پر اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں صوبائی حکومت کا کوئی بھی عمل دخل نہیں ہوگا تاہم تعلیم نظام میں بہتری لانے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87538

گورنر حاجی غلام علی کاچیئرمین NDMA سے ٹیلی فونک رابطہ، حالیہ بارشوں سے جانی ومالی نقصانات پر تبادلہ خیال

Posted on

گورنر حاجی غلام علی کاچیئرمین NDMA سے ٹیلی فونک رابطہ، حالیہ بارشوں سے جانی ومالی نقصانات پر تبادلہ خیال

گورنر کاچیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، چیئرمین ہلال احمرحبیب ملک اورکزئی،چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر اور میئرپشاور حاجی زبیرعلی سے بھی رابطہ

گورنر کی متاثرہ علاقوں میں عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور نقصانات سے متعلق جامع رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے حالیہ بارشوں سے ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز چئیرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، چیئرمین ہلال احمر خیبرپختونخواحبیب ملک اورکزئی اور چیئرمین ہلال احمر ضم اضلاع عمران وزیر اور میئرپشاور حاجی زبیرعلی سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے اضلاع پشاور، ٹانک، سوات،دیر،چترال، خیبر، چارسدہ، مہمنداوردیگراضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا، چئیرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلیفونک گفتگو میں گورنر نے حالیہ بارشوں سے ہونیوالی اموات پر متاثرہ خاندانوں کو مالی معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے ساتھ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر مشترکہ اقدامات اٹھائے کی ضرورت پر زور دیا،

 

گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے، ہلال احمر، ضلعی انتظامیہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے عمائدین علاقہ اور سوشل ورکرز کے ساتھ ملکر جانی و مالی نقصانات سے متعلق ایک جامع مشترکہ رپورٹ مرتب کریں اور معاوضوں کی ادائیگی سمیت بحالی و ریلیف کا کاموں کو مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ تیز کیا جائے تاکہ متاثرین علاقہ کی بروقت امداد کے ساتھ بحالی کا کام موثر انداز میں پایہ تکمیل کو پہنچ سکے، اس موقع پر چئیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بارشوں سے متعلق ہمیشہ بروقت پیشنگوئی اورالرٹ جاری کرتے رہتے ہیں لیکن اس امر پر افسوس کا اظہارکیا کہ مقامی لوگ ان الرٹس کے باوجود حفاظتی اقدامات سے گریز کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونیوالا ہے اور اس حوالے سے بھی پہلے سے الرٹ جاری کردیاگیاہے تاکہ عوام اپنی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھاسکے،

 

انہوں نے گورنر کی اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ، مقامی حکومتوں اور عمائدین کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کریں۔گورنرنے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قدرتی آفات میں صوبے کے متاثرین کو کبھی بھی تنہانہیں چھوڑا۔ اس موقع پر گورنر نے مئیر پشاور سمیت تمام اضلاع کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے میں ضلعی انتظامیہ و عوام علاقہ کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی پیشگی اقدامات و تدابیر سے جانی و مالی نقصانات سے بچا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں ہمیشہ مل جل کر مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گورنرنے صوبے کی مخیرحضرات، بزنس کمیونٹی اور سوشل ورکرز پر بھی زوردیا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد کریں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بزنس کمیونٹی قدرتی آفات میں ہمیشہ کی طرح اب بھی متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87532

وزیراعلیٰ کا مزید بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور تمام درکار انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

Posted on

وزیراعلیٰ کا مزید بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور تمام درکار انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

صوبے میں جاری بارشوں کی وجہ سے دریاوں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) صوبے میں جاری بارشوں کی وجہ سے دریاوں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔کنٹرول روم ہنگامی صورتحال، سرگرمیوں اور معلومات کے سلسلے میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے وزیر اعلی کو بروقت آگاہ کرے گا۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری محسن اقبال کو ایمرجنسی فلڈ کنرول روم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم چوبیس گھنٹے خدمات سر انجام دے گا جس سے درجہ زیل نمبروں پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے:
یو اے این 713-712-111-091: ، فیکس نمبر -9210707-091:، واٹس ایپ نمبر 2222949-0343:

 

درایں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا میں اگلے چند دنوں میں مزید بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ، محکمہ ریلیف اور ریسکیو سمیت تمام اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور بارشوں سے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کےلئے تمام درکار انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے عملے کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے،بارشوں کے تناظر میں پی ڈیم اے کی طرف سے جاری کر دہ ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، بارشوں کی وجہ سے دریاو ¿ں میں سیلابی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہدریاﺅں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں آس پاس کی آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے انتظامات کئے جائیں جبکہ شہری علاقوں میں گھروں اور گلی گوچوں میں داخل ہونے والے پانی کو نکالنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔

 

انہوں نے بارشوں سے گرنے والے گھروں کے مکینوں کو عارضی شیلٹرز سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے، بارشوں سے شدید متاثرہ اضلاع میں میڈیکل کیمپس قائم کرنے اور مختلف حادثات میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے اور موجودہ صورتحالمیں ہسپتالوں میں بھی تمام عملے اور ادویات کی دستیابی کےلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے لینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ علی امین گنڈا پور نے بارشوں سے صوبہ بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صوبائی حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87516

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا حالیہ بارشوں کے دوراں مختلف حادثات کے نتیجے میں چترال سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہاراور متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

Posted on

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا حالیہ بارشوں کے دوراں مختلف حادثات کے نتیجے میں چترال سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہاراور متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے حالیہ بارشوں کے دوراں مختلف حادثات کے نتیجے میں چترال، دیر، سوات اور ایبٹ آباد سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے ان حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم جبکہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ ریلیف سے صوبے میں ہونے والی جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ وزیر اعلی نے ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سیلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بحالی اور امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے سینئر صحافی اور کالم نگار افضل حسین بخاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
87511

چترال شہر سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری، موسم سرد، غیرضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ

چترال شہر سمیت گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری، موسم سرد، غیرضروری سفر سے گریز کریں، انتظامیہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر، گردنواح اور بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بار ش اور بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کے باعث چترال میں سردیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں، عید کے تیسرے دن بارش کے باعٹ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے، تاہم بارش کے دوران چترال کے تمام رابطہ سڑکیں فلحال ٹریفک کے لئے بحال ہیں، دروش کے مقام پر کلدام نالہ میں شدید طغیانی کے باعث چترال پشاور روڈ ٹریفک کے لئے بند تھی جس سے بعد میں ٹی ایم اے اسٹاف نے کھول دیا ہے، اخری اطلاع تک ٹریفک روان تھی، دریں ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارشوں کےدوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کی گئِی ہے۔ بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایت جاری ، تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت ، بارشوں کا یہ سلسلہ ۱۵ اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔

chitraltimes chitral weahter rain 9danin chitraltimes chitral weahter rain 10danin chitraltimes chitral weahter rain 11danin chitraltimes chitral weahter rain blossom chitraltimes drosh kaldam nala was blocked due heavy rain tma chitraltimes drosh kaldam nala was blocked due heavy rain chitraltimes chitral weahter rain chitral booni road 2 chitraltimes chitral weahter rain chitral booni road 3 chitraltimes chitral weahter rain chitral booni road 4 chitraltimes chitral weahter rain chitral booni road 5 chitraltimes chitral weahter rain chitral booni road 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87428

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مستحق خاندانوں میں صوبائی حکومت کے عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس، متعلقہ افراد سے وضاحت طلب

Posted on

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مستحق خاندانوں میں صوبائی حکومت کے عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس، متعلقہ افراد سے وضاحت طلب

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے مستحق خاندانوں میں صوبائی حکومت کے عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع ہونے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کی ہے۔ وزیراعلی نے معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض سرکاری حکام، حکومتی عہدیداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے یہ عمل حکومتی اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے اور ایسا کرنے سے پیکیج حاصل کرنے والے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک شفاف طریقے سے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا اورمستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکج بنک اکاونٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس شہدا کے ورثاءسمیت ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو عید پیکیج بھی دیاگیا، پارٹی اور حکومت کی پالیسی تھی کہ عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ بحثیت وزیر اعلی میں نے عید پیکیج تقسیم کرنے کی کسی تقریب میں شرکت کی اور نہ ہی پیکیج تقسیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پارٹی کی واضح پالیسی کے باوجود چند حکومتی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی مستحقین میں عید پیکیج کی تقسیم کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز عام ہوئیں جس پر ان متعلقہ افراد سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف محض تشہیر کی بجائے عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورآئیندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امداد یا پیکیج تقسیم کے نام پر کسی کی بھی عزت نفس کو مجروح نہ ہونے دیا جائے۔

 

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ 2024 میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباداور نیک خواہشات کا اظہار

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ 2024 میں خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ آسٹریلین جونئیر سکواش چمپئن شپ2024 کے مختلف کٹیگریز میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں ماہ نور علی، مہوش علی، فواد خان، یحی خان اور ابراہیم زیب نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیت لئے جس پر وہ مبارکبادکے مستحق ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا اور امید ہے یہ جونئیر کھلاڑی سکواش کے میدان میں پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وڑن کے مطابق کھیلوں کا فروع موجود صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، موجودہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے گی، کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جائے گی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کا عید الفطر کے دنوں صوبے کے مختلف اضلاع میں دریاوں میں ڈوبنے اور ٹریفک حادثات سمیت دیگر مختلف واقعات میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے عید الفطر کے دنوں صوبے کے مختلف اضلاع میں دریاوں میں ڈوبنے اور ٹریفک حادثات سمیت دیگر مختلف واقعات میں درجن سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیر اعلی ان حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ دریاو ¿ں میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والوں کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ آپریشن تیز کیا جائے، اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے حکام سرچ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87421

گورنرحاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس کے دروازے عید کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیے

Posted on

گذشتہ سال کی روایت کو برقراررکھتے ہوئے گورنرحاجی غلام علی نے گورنر ہاؤس کے دروازے عید کے موقع پر عوام کیلئے کھول دیے

گورنر عید الفطرکے پہلے اور دوسرے روز سارا دن عوام کے درمیان موجود رہے،ہزاروں کی تعدادمیں عوام کی آمد

عوام کا76 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حقیقی معنوں میں گورنرہاوس کھلا رکھنے پر خوشی کا اظہار،گورنر کوزبردست خراج تحسین پیش کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی روایت برقرار رکھتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عید کے موقع پر عام عوام کیلئے کھلا رکھا۔عید الفطر کے پر مسرت موقع پر عوام کی خوشیاں دوبالا کرنے اورمل جل کر عیدکی خوشیاں بانٹنے کیلئے عید کے پہلے اور دوسرے روز گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی، مئیر پشاور حاجی زبیر علی کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں عوام کے درمیان موجود رہے اور ہزاروں کی تعداد میں گورنر ہاؤس آنیوالے سیاسی، سماجی، سرکاری، صحافی،بلدیاتی نمائندوں، بزنس کمیونٹی اورصوبہ بھرکے چیمبراراکین سمیت عوام سے عید ملتے رہے۔گورنر حاجی غلام علی اور مئیر پشاور حاجی زبیر علی کیجانب سے گورنر ہاؤس آنیوالے عوام علاقہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مہمانوں کی مٹھائی، چائے، شربت اور کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔پہلے اور دوسرے روز گورنر عوام سے عید ملنے کیلئے گورنر ہاؤس میں موجودرہے۔ دونوں روز عوام سمیت ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کاجم غفیر گورنر ہاؤس امڈآیا اور گورنرسے عید ملے۔ گورنر ہر ایک سے فرداً فرداً ملے، مہمانوں کو خود مٹھائی پیش کی اورعید کی مبارکباد دی۔

 

chitraltimes governor kp haji ghulam ali met general public on eid 1

 

گورنرنے کہاکہ عید کے پہلے دو دن گورنرہاؤس کوعوام کیلئے کھولنے کا مقصد عوام کے ساتھ ملکر عید کی خوشیاں منانا تھا۔ عوام کا احساس محرومی ختم کرنامیری خواہش ہے کیونکہ اس سے پہلے کبھی عوام کو اس طرح خوشیاں بانٹنے کے مواقع مہیا نہیں کئے گئے۔ عید کی حقیقی خوشی مل جل کر بانٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ76 سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ حقیقی معنوں میں گورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھلے رکھے ہیں اور جب سے گورنر کاعہدہ سنبھالاہے تب سے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ہم نے گورنر ہاؤس عوام کیلئے حقیقی معنوں میں کھول دیا۔گورنرنے عید کے پہلے اوردوسرے دن عید ملنے کے لئے گورنر ہاؤس آنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جوکہ اتنے کثیرتعداد میں آئے۔مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں،سیاسی، سماجی شخصیات سمیت عوام نے حقیقی معنوں میں گورنرہاوس کھلا رکھنے پر نہ صرف خوشی کا اظہارکیا کہ بلکہ گورنر اورمیئرپشاور حاجی زبیرعلی کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ تاریخ میں پہلی بار گورنر ہاوس عوام کیلئے کھلا رکھاگیا اورجس خلوص، محبت سے گورنرحاجی غلام علی عوام سے عید ملے یہ تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھاجائیگا۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali met general public on eid 2

وزیراعظم محمدشہباز شریف کاگورنر حاجی غلام علی کو ٹیلی فون،عیدکی مبارکباددی

گورنرپنجاب، سندھ اور بلوچستان کی بھی گورنرحاجی غلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ، گورنر اور صوبے کی عوام کوعید کی مبارکباد دی

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیراعظم محمدشہباز شریف نے عید کے پہلے روز گورنر خیبر پختونخواحاجی غلام علی سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ کیا اور گورنر کوعید الفطرکی مبارکباد دی۔ بعدازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن اور گورنر بلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے بھی گورنر حاجی غلام علی کو ٹیلیفون کیا۔گورنر سندھ، گورنر پنجاب اور گورنر بلوچستان نے اپنی جانب سے گورنر کو اور خیبرپختونخوا کے عوام کو بھی عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی۔گورنر حاجی غلام نے وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں صوبوں کے گورنرز کا شکریہ ادا کیا اور اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے عیدالفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔گورنرنے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق اور تینوں صوبوں کے عوام کے ساتھ ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87416

الخدمت فاونڈیشن کا خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں عیدپر غزاکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار

Posted on

الخدمت فاونڈیشن کا خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں عیدپر غزاکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن نے ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے طول وعرض میں عیدپر غزاکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔عیدگاہوں اور مساجد کے باہر امدادی کیمپس لگاٸیں گٸے اور لوگوں کو فلسطین اور پاکستان کے جھنڈوں سے مزین مفلرز پہناٸے گٸے ۔الخدمت کی جانب سے فراہم کردہ ان مفلرز پر القدس لنا،لبیک یاغزا،تم اکیلے نہیں،نعرے درج تھے۔
رمضان اورعید کے ایام میں عوام الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کیدفاترفلسطینی جھنڈے اور مخصوص مفلرز کے حصول کے لٸے فون کالز اور رابطے کرتے رہے۔ عید پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنی ڈی پیز پر فلسطینی جھنڈے اور مخصوص مفلرکے ہمراہ بناٸی گٸی تصاویر شیٸرکٸے

سوشل میڈیا پربڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ غزا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔ غزا اور فلسطین کے نہتے عوام پر گزشتہ کٸی مہینوں سے جاری وحشیابہ اور انسانیت سوز بمباری میں31ہزار سے زاٸد معصوم بچے،خواتین اور بے گناہ فلسطینی شہید اور لاکھوں مسلمان زخمی اور بے گھرہوٸے ہیں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے جہاں پہلے دن سے بیگناہ فلسطینی مسلمانوں تک غزا کے اندر امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ھے وہاں رمضان المبارک کے دوران اور عید کے موقع پر بھی ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے ہر چھوٹے بڑے ضلع اور قصبے میں فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ بھرپورانداز میں اظہاریکجہتی کی گٸی۔اس سلسلے میں صوباٸی دارلخکومت پشاور میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں الخدمت فاونڈیشن کے تحت غزہ فلسطین کے مسلمانوں کے لٸے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور عید کے موقع پر فلسطینی عوام کو یاد رکھنے کیلٸے الخدمت کے مقامی سرپرست سابق امیدوار صوباٸی اسمبلی پی کے 82پشاور اخونزادہ محمد طاہرزرین،الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صوباٸی میڈیا منیجر نورالواحدجدون اور جے آٸی یوتھ پشاورکے جنرل سیکرٹری عبدالرحیم کی زیرنگرانی نمازیوں میں فلسطینی وپاکستانی جھنڈوں سے مزین مفلرز تقسیم کٸے گٸے۔الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ ان مفلرز پر القدس لنا،لبیک یاغزا،تم اکیلے نہیں کے نعرے درج تھے۔پشاور کے تاریخی مسجد مہابت خان میں بھی الخدمت فاونڈیشن پشاور کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان کی زیر نگرانی نمازیوں میں مفلرزتقسیم کٸے گٸے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک اورعید کے تینوں ایام عوام کی بڑی تعداد الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کیدفاترفلسطینی جھنڈے اور مخصوص مفلرز کے حصول کے لٸے فون کالز اور رابطے کرتے رہے جبکہ عید پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنی ڈی پیز پر فلسطینی جھنڈے اور مخصوص مفلرکے ہمراہ بناٸی گٸی تصاویر شیٸرکٸے۔سوشل میڈیا پربڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ غزا اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔

 

chitraltimes kp jamat islami eid days falastine campaign 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87412

آرمی چیف نے سزا معاف کر دی، سانحہ 9 مئی میں ملوث 20 مجرم رہا

آرمی چیف نے سزا معاف کر دی، سانحہ 9 مئی میں ملوث 20 مجرم رہا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افراد کی باقی سزا معاف کردی۔فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ کو تحریری طور پر آ گاہ کر دیا۔راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال،لاہور میں 3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل سے متعلق اپیلوں کا حکمنامہ جاری کردیارپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سے قبل رعایت دی۔سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہائی مل گئی۔

کم سے کم صدقہ فطر 300 روپے مقرر، فدیہ بارے بھی شریعہ بورڈ کا اہم اعلان

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلمان عید سے قبل فطرانہ یا صدقہ فطر جمع کراتے ہیں، اس بارے کم از کم صدقہ فطر 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سے صدقہ فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے جو رواں سال کے لیے ہے، یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔جو افراد کسی غیر معمولی وجہ سے رمضان کے روزے نہیں رکھ سکتے وہ فدیہ دے سکتے ہیں۔شریعہ بورڈ کے مطابق جو پر فطرانہ 600 روپے، کھجوروں کے لیے 2400 اور کشمش کے لیے 4400 مقرر کیا گیا ہے۔ایک کوئی شخص پورے مہینے کا فدیہ دیناچاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے نو ہزار، جو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے ایک لاکھ 32 ہزار دینا ہوں گے۔شریعہ بورڈ کے مطابق فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے جبکہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہو وہ روزہ نہ رکھنے کے بدلے میں فدیہ ادا کر سکتے ہیں۔

عید کے 3 روز گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپرچترال کا ڈسٹرکٹ جیل چترال کا دورہ

اپر چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ پشاور کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کے حکم پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اپر چترال ہمراہ سنیئر سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ، اپر چترال نے گزشتہ دن ڈسٹرکٹ جیل (لوئر چترال) کا دورہ کیا جہاں ریکارڈ کے مطابق پایا گیا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث کوئی قیدی موجود نہیں تھے۔
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87387

صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 52,542 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جنکی علاج پر کل 1314ملین روپے لاگت آئی ۔ وزیراعلیِ کو بریفنگ

صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 52,542 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جنکی علاج پر کل 1314ملین روپے لاگت آئی ۔ وزیراعلیِ کو بریفنگ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکی زیر صدارت منگل کی شب صحت کارڈ سے متعلق ایک جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاو س پشاور میں منعقد ہوا جس میں صحت کارڈ کے تحت مریضوں کے علاج معالجے اور صحت کارڈ کے غلط استعمال کی روک تھام سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ کے تحت 12 مارچ سے 8 اپریل تک مجموعی طور پر 52,542 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے جبکہ مریضوں کے علاج پر کل 1314 ملین روپے لاگت آئی ہے۔اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ صحت کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے اور جملہ امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ شہریوں کی سہولت کیلئے صحت کارڈ پلس سے متعلق موبائل اپلیکیشن تیار کرلی گئی ہے جس میں خاندان کے سربراہ اور دیگر فیملی ممبرز کی تفصیلات اور صحت کارڈ کے تحت علاج پر خرچ ہونے والی رقم اور دیگر متعلقہ معلومات دستیاب ہوگی۔ اجلاس کے شرکاءکو بتایاگیا کہ صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے سے متعلق عوامی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری منعقد کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ صحت کارڈ کے تحت علاج کروانے والے شہریوں کا فیڈ بیک لینے کیلئے رینڈم کالز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

 

مزید بتایا گیا کہ نادرا کے ذریعے ہونے والی فیڈ بیک کالز کے مطابق صحت کارڈ کے تحت علاج سے متعلق شہریوں کی اطمینان کی شرح 98.5 فیصد ہے ۔ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے صحت کارڈ پلس پروگرام کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ کو عوامی فلاح کا ایک زبردست پروگرام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت صحت کارڈ کے تحت علاج کیلئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرے گی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ صحت کارڈ پروگرام کو مزید بہتر اور عوامی توقعات کے مطابق بنایا جائے اور اس کے غلط استعمال کے سد باب کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھر پور استعمال کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات سننے کیلئے ریجن وائز کھلی کچہری منعقد کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی شکایات سنی جاسکیں۔ صوبائی وزیر صحت سید قاسم علی شاہ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری صحت محمود اسلم، چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت کارڈ ڈاکٹر ریاض تنولی اور دیگر متعلقہ افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
87369

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کی سہولت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بڑے ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

Posted on

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پورکا صوبے کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کی سہولت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بڑے ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈا پورنے صوبے کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کی سہولت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو بڑے ہسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو آئندہ چار ماہ میں یہ سروس عملی طور پر شروع کرنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے لوگوں بالخصوص ہنگامی صورتحال میں ایئر ایمبولینس سروس فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، صوبائی حکومت اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ کم سے کم وقت میں یہ سہولت عوام کو فراہم کی جائے۔ یہ ہدایت انہوں نے منگل کی شب محکمہ صحت کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ۔ صوبائی وزیر برائے صحت سید قاسم علی شاہ کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ، سیکرٹری صحت محمود اسلم ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شوکت ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت کارڈ پلس ڈاکٹر ریاض تنولی اور محکمہ صحت کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

اجلاس میں صوبے کے گنجان آباد علاقوں کےلئے موٹر بائیک رسپانس یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یہ رسپانس یونٹس گنجان آباد مقامات میں ہنگامی صورتحال میں بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کیلئے فرسٹ ایڈ سروس کے طور پر کام کریں گے جبکہ مذکورہ یونٹس طبی آلات اور ضروری ادویات سے لیس ہوں گے۔ اجلاس میں پشاور کے علاقہ حیات آباد کو ہیلتھ کیئر سٹی ڈکلیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، ہیلتھ سٹی ڈکلیئر کرنے کا مقصد ملکی اور غیر ملکی مریضوں کو علاج معالجے کی تمام تر جدید سہولیات ایک ہی جگہ پر فراہم کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں ، صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو بڑھانے اور ہیلتھ سروس ڈیلیوری کی مانیٹرنگ اور بہتری کیلئے ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیور یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اسی طرح صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بزرگ شہریوں کیلئے ایگزیکٹیو ہیلتھ چیک اپ پروگرام بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا ہر تین ماہ بعد مفت چیک اپ کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کیلئے صوبے کے مذکورہ بالا سرکاری ہسپتالوں میں الگ ڈسک اور عملہ مختص کیا جائیگا ۔ بزرگ شہریوں کے مفت چیک اپ میں لیب ٹیسٹ ، سٹی سکن، ایم آر آئی ، ایکسرے ، ایکو اور ای سی جی وغیرہ بھی شامل ہوں گے۔

 

وزیراعلیٰ نے اجلاس میں صوبے کے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مستحکم بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کی درجہ بندی کی جائے اور ان مراکز میں الٹرا ساو ¿نڈ ، آپریشن تھیٹر اور گائنی سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان مراکز صحت میں ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹا ف کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔ علی امین گنڈا پور نے مزید ہدایت کی ہے کہ صوبے کی تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپگریڈ کرکے انہیں صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبہ بھر کی تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے اور ان ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام تدریسی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں فیئر پرائس فارمیسیز جلد سے جلد قائم کی جائےں ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں درکارعملے اور طبی آلات کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ آئندہ بجٹ میں اس مقصد کیلئے درکار فنڈز مختص کئے جا سکیں۔؎

 

وزیراعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک ماہ میں نئی ہیلتھ پالیسی مرتب کی جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں تمام عملے کی یکساں ڈیوٹی لگائی جائےں اوراس سلسلے میں کسی کے ساتھ زیادتی یا فیور نہیں ہونا چاہئیے، ڈیوٹیوں سے متعلق عملے کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے محکمہ صحت میں مرکزی شکایات سیل قائم کیا جائے ۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے اور سونے کیلئے الگ سے جگہیں مختص کی جائیں جبکہ تیمارداروں کے سونے کیلئے مختص جگہوں پر بیڈز کا انتظام کیا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی تیماردار ہسپتال کی کھلی جگہ یا کوریڈور میں نہ سوئے۔ علی امین گنڈا پورنے صوبے کے خود مختارتدریسی ہسپتالوں کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تدریسی ہسپتالوں کے بورڈز میں میرٹ کی بنیاد پر پیشہ ور لوگوں کو تعینات کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے بطور مجموعی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسز کے موجودہ نظام کا ازسر نو جائزہ لیکر اس کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورکا پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پورنے پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں نامعلوم افراد پولیس پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہلخانہ کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے محافظو ں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت فعل ہے ، اس طرح کے بذدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کی خاطر پولیس فورس نے لازوال قربانیاں دی ہے ، ہم پولیس جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87366

گورنر حاجی غلام علی کی عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ قاری محمدابوبکر سے گورنرہاوس میں ملاقات

گورنر حاجی غلام علی کی عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ قاری محمدابوبکر سے گورنرہاوس میں ملاقات
گورنرنے حوصلہ افزائی کی خاطرقاری ابوبکرکو تعریفی سنداور نقد انعام سے نوازا، میئرپشاور حاجی زبیرعلی بھی موجود تھے

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ)ٰگورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے حافظ قاری محمد ابوبکر کو منگل کے روز گورنرہاوس میں خصوصی مد عو کیا اوراُن سے ملاقات کی۔گورنرنے قاری ابوبکرکوعالمی مقابلہ قرأت میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی سند اور نقدانعام سے نوازا۔ میئرپشاور حاجی زبیرعلی، حافظ قاری محمدابوبکر کے والد ثاقب ظہیر اور قاری احمدعلی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ گورنر حاجی غلام علی نے عراق میں عالمی مقابلہ قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر حافظ قاری محمد ابوبکر اور اُن کے والدکو مبارکباد دی اور کہاکہ یہ یقینا پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزازہے کہ عالمی سطح پر ہونیوالے قرأت کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی گئی۔ قاری محمد ابوبکر نے اس سے پہلے بھی ایران میں عالمی مقابلہ قرأت میں روح پرور قرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ گورنرنے اس موقع پر حافظ قاری محمدابوبکراوراُن کے والدین واساتذہ کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔ حافظ قاری محمدابوبکرکے والد نے گورنرہاوس مدعو کرنے اور حوصلہ افزائی پرگورنر کاشکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87361

عید پر ون ویلنگ کی روک تھام اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں اور سیاحتی مقامات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری

Posted on

عید پر ون ویلنگ کی روک تھام اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں اور سیاحتی مقامات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پیر کے روز چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کی زیرصدارت عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ عابد مجید اور متعلقہ سیکرٹریز شریک ہوئے جبکہ کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اِجلاس میں عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے عید کے دنوں میں انتظامیہ کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

 

افسران کو عید کے دوران اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس میں عوام کیلئے ٹرانسپورٹ کی دستیابی اور سرکاری نرخ ناموں کے مطابق کرایوں کی وصولی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عید پر ون ویلنگ کی روک تھام اور سیاحتی مقامات پر ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کئے گئے ہیں اور سیاحتی مقامات پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں گی، ندیوں، دریاؤں اور ڈیمز میں بغیر حفاظتی انتظامات کے کشتیاں چلانے پر پابندی عائد ہوگی، سیاحتی مقامات پر فیسلیٹیشن سنٹرز اپنا کام جوبیس گھنٹے جاری رکھیں گے۔ اجلاس کو محکمہ صحت کی طرف سے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دی گئی ہدایات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتالوں میں سٹاف اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔سیاختی مقامات پر پیٹرول پمپس پر تیل کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات بارے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چیف سیکرٹری نے ہدایات جاری کیں کہ عید کے موقع پر جیلوں اور یتیم خانوں کے دورے کیے جائیں گے۔

 

ڈپٹی کمشنر دفاتر میں 24 گھنٹے کنٹرول روم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام اضلاع کے لئے عید پر سیکیورٹی پلان جاری کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چاند رات اور عیدگاہوں کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ عید پر فیملیز کیلئے پارکس اور تفریحی مقامات پر سیکیورٹی اور لیڈیز پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا۔آئی جی پولیس نے آر پی اوز اور ضلعی پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عید کے موقع پر بازاروں سمیت عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اور چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے بھی خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عیدکے دوران ریسکیو 1122 سمیت دیگر ادارے متحرک رہیں گے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے عید پر سیاحتی مقامات پر جاری ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں موبائل فون اسمگلنگ، فیبرک اسمگلنگ، تیل اور اشیائے خوردونوش کی اسمگلنگ کے تدارک کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

 

عمران خان حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر اور برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
پی ڈی ایم کی پچھلے دو سال اور اگلے دو سال کی کارکردگی 1950 سے بھی بدترین ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جانے کے بعد پاکستان کی معاشی کارکردگی آج کس دھانے پر کھڑی ہے 9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائی گئی جسکو دو سال مکمل ہوگئے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا سبب مہنگائی بتایا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت اچھی نہیں چل رہی اور عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد پی ڈی ایم اسکو سدھاریگی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرونا کے دو سال کے دوران کارکردگی پر پوری دنیاحیران تھی اور کرونا جیسی وبا ء کے دوران بھارت سمیت جب بڑی بڑی معیشیتں ناکام ہوگئیں،پاکستان کی شرح نمو کی رفتاربھارت سے زیادہ تھی اور کرونا وائرس کے دوران پاکستان کی معیشیت نا ہونے کے برابر سکڑی اور عمران خان حکومت کے آخری سال میں ترسیلات زر اور برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھیں۔ انہوں نے کہا عدم اعتماد کے بعد سب تہس نہس ہوگیا اور عمران خان کے دور حکومت کے آخری مہینے میں مہنگائی 12 فیصد سے بھی کم تھی۔

 

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے سنہرے دور کا سنا تھا لیکن عمران خان کی حکومت کے بعد ایک سیاہ دور کا آغاز ہوا اوراس سیاہ دور نے پاکستان کو 50 سال پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ڈی ایم سمیت شہباز حکومت نے سمجھا عمران خان کی چھوڑی ہوئی معاشی ترقی پر اقتدار پر بیٹھ جائینگے اور قدرت کا قانون ہے جب گروتھ منفی رہے تو اگلے سال گروتھ اوپر جاتی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتنی نااہل تھی کہ ورلڈ بینک، آئی ایم ایف سمیت اسٹیٹ بینک خود تخمینہ 2 فیصد بتارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پچھلے دو سال اور اگلے دو سال کی کارکردگی 1950 سے بھی بدترین کارکردگی ہے اور پاکستان تین بار،1973، 1998 اور 2008 میں بحران کا شکار ہوا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اس پی ڈی ایم نے خود ہی اپنا مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس بدترین مہنگائی کے باعث مڈل کلاس طبقہ لوئر کلاس طبقے میں منتقل ہوچکا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال مزید ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آجائینگے اور تباہ حال معیشیت کے باعث پورے پاکستان میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بری طرح بگڑ چکی ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان جو پاکستان کی امید تھی انکے لئے ملازمتوں کے مواقعے ختم ہوگئے اور پی ڈی ایم نے معیشیت کے ساتھ جو کہلواڑ کیا اسکے باعث پوری قوم گھوٹنوں پر بیٹھ گئی ہے اور مہنگائی کے باعث جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

 

مشیر خزانہ نے کہا کہ سارا ملبہ ایس آئی ایف سی پر ڈال دیا گیا ہے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری لانے میں بر ی طرح ناکام ہوچکی ہے پچھلے سال نجی سیکٹر نے صرف 35 ارب روپے قرض لیا۔ مزمل اسلم نے کہا کہ یہ کہتے تھے سرکاری خرچے کم کرینگے،شہباز شریف سرکاری پیسوں پر 30، 31 لوگوں کو عمرے پر اپنے ساتھ لے گئے ہیں اور ہم کب اس ملک کے بارے میں سوچیں گے؟ مزمل اسلم نے کہا کہ برازیل سے 200 گائیں آئیں، شو شا چھوڑا گیا اعلی نسل کی گائیں کا، کیا 200 گائیں ملکی معیشیت کو ٹھیک کرینگی؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی تباہی کے دور سے گزر رہا ہے اور دور دور تک کچھ اچھے کی امید نظر نہیں آرہی۔مشیر خزانہ نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ملک نہیں چل سکتا حکومت کی جانب سے پیدا کردہ اس بے یقینی کی صورتحال اور عوامی مینڈیٹ چوری کر کے ملک ترقی نہیں کرسکتا مینڈیٹ والی حکومتیں آئیں تو ملک ضرور ترقی کرسکتا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87337

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اہم جلاس

Posted on

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اہم جلاس

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق ایک اہم جلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم اور دیگر متعلقہ اُمور پربریفینگ دی گئی جبکہ عوامی فلاح بہبود کے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق اُمور پر غور وخوض کیا گیا ۔وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری امتیاز حسین شاہ کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے درکار فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر گفتگوکی گئی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ٹی ایم ایز اور ڈبلیو ایس ایس سیز کے تمام ٹیوب ویلز اور بڑی سڑکوں پر نصب لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پہلے مرحلے میں تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں لائٹوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔ اجلاس میں بی آر ٹی کی ڈیزل ہائی برڈ بسوں کو مکمل طور پر الیکٹرک سسٹم پر منتقل کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تکمیل کے قریب منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں پہلی ترجیح دی جائے اور کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کے مکمل سدباب کے لئے موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اور واضح کیا ہے کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جس میں بدعنوانی کے تمام راستے مسدود ہوں، بہتر اور شفاف طرز حکمرانی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے بد عنوانی پر مبنی سرگرمیوں کا راستہ روکنا ناگزیر ہے ۔

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا شہریوں سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے شہریوں سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔اس سلسلے میں پیرکے روز یہاں سے جاری ایک خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے، ہوائی فائرنگ کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے ۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ ایک قانونی اور معاشرتی جرم ہے جس سے گریز کیا جائے۔ اُنہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں، شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ علی امین خان گنڈا پور نے انتظامیہ اور پولیس کو بھی چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87334

عیدالفطر پر سیاحوں کو بہتر خدمات فراہمی کیلئے ٹورازم پولیس اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

عیدالفطر پر سیاحوں کو بہتر خدمات فراہمی کیلئے ٹورازم پولیس اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ
ٹورازم پولیس کے جوان عیدالفطر پر دن رات ڈیوٹی سرانجام دینگے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے چترال، کاغان، نتھیاگلی، ایبٹ آباد اور دیر سمیت تمام سیاحتی سہولت مراکز سیاحوں کیلئے کھلے رہینگے. مشیرسیاحت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت، آثارقدیمہ و عجائب گھر زاہد چن زیب نے عیدالفطر کے پیش نظر سیاحتی علاقوں میں تعینات ٹورازم پولیس کے اہلکاروں اور ٹورازم سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی طرف سے قائم کردہ سیاحتی سہولت مراکز اور ٹورازم پولیس کے نوجوانان عیدالفطر کے دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ یہ ہدایات انہوں نے عیدالفطر کی تعطیلات میں سیاحت کے انتظامات سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد بختیار خان، ڈائریکٹرجنرل کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ زاہد چن زیب نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات کے تحت صوبائی حکومت عیدالفطر پر سیاحوں کو ہرممکن سہولیات مہیا کریگی۔ سیاح بلاخوف و خطر صوبہ کے سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ تمام علاقائی سیاحتی اتھارٹیز کو بھی سیاحوں کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ سیاحتی مقامات پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹورازم پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمہ وقت ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سیاح اپنے سفر سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کرکے اپنا ٹور پلان بنا سکتے اور راستوں کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ ٹورازم ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال ہے اور سیاح کہیں بھی گاڑی خراب ہونے پر بھی مدد طلب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے چترال، کاغان، نتھیاگلی، ایبٹ آباد اور دیر سمیت تمام سیاحتی سہولت مراکز سیاحوں کیلئے کھلے رہینگے جبکہ ٹورسٹ سروسز ونگ کے انسپکٹر ہوٹلز کے کرایوں اور معیارکو ہر صورت یقینی بنائینگے۔ سیاحوں کیلئے عیدالفطر کے موقع پر 13اپریل کو پشاور تا تخت بھائی ٹرین سفاری چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر سے قبل سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن کے بورڈ آویزاں کئے جائیں گے جبکہ تمام ٹورازم اتھارٹیز اپنے دفاتر میں کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں گے تاکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران سفر کرنے والے سیاحوں کو اگر کسی جگہ مشکل پیش آتی ہے تو اس کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87332

گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

Posted on

گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔چوہدری خالد حسین باٹھ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کھا دیں، یوریا، ڈی اے پی، بجلی اور ڈیزل سمیت تمام چیزوں کو کسان کو بلیک میں دگنی قیمتیں وصول کی گئی ہیں، زرعی مداخل دگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کے تناسب سے ریٹ مقرر کرنے کی بجائے حکومت نے گزشتہ سال کا ریٹ ہی اس سال بھی لگا دیا، چیئرمین کسان اتحادخالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعوے کئے تھے میں خدمت کرونگی، لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم 5000 روپے فی من گندم سپورٹ پرائس کا اعلان کرے، خالد حسین باٹھانہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی ہے، لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔

 

وزیراعظم کی روضہ رسول ؐ پر حاضری، نوافل کی ادائیگی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے اور آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے مدینہ روانہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 31 افراد پر مشتمل وفد روانہ ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی جبکہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی? میں نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد اصف اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

 

ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیموں نے خطوط میں ملنے والے کیمیکل اور اس کی سپلائی کی بھی تفتیش شروع کر دی۔مذکورہ کیمیکل کہاں سے ملتا ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے اسلام باد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹاؤن اور کمرشل مارکیٹ کے پنسار اسٹوروں کا دورہ کیا۔تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا، پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں آرسینک بیچنے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں آرسینک ملا پاؤڈر بھی شامل تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87318

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

Posted on

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، پاکستان سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر سے قبل پاکستان پائپ لائن سروے کی دوبارہ توثیق کرے گا۔پیٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق گوادر سے ایرانی سرحد تک 80 کلو میٹر پائپ لائن تعمیر ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز نے سروے کی دوبارہ توثیق کے لیے ٹینڈر جاری کر دیے، سروے اور انجینئرنگ ڈیزائن کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔پیٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا پہلے کیا گیا سروے اور انجیئرنگ ڈیزائن دہائیوں پرانا ہے، پاکستان ممکنہ 18 ارب ڈالر جرمانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

 

بشام میں چینی انجنیئرز کو لے جانے والی بس بم پروف نہ ہونے کا انکشاف

پشاور(سی ایم لنکس) خیبر پختون خوا پولیس نے بشام میں چینی انجنیئرز پر خودکش حملے سے متعلق دوسری رپورٹ وفاق کو اراسال کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی جانچ پڑتال کی بنیاد پر بادی النظرمیں چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی۔ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجنیئر بھی شامل ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کرلی گئی، وقوعہ سے تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر جبکہ داسو ڈیم 77 کلومیٹر جائے وقوعہ سے دور ہے۔تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی۔ خودکش دھماکے سے متاثرہ بس 300 فٹ گہرائی میں جاگری۔چینی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے۔ خودکش بمبار کے زیراستعمال گاڑی کے ٹکرے بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87314

وزیراعلیِ کا زراعت میں جدید فارمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور تحقیق کے شعبے کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت 

Posted on

وزیراعلیِ کا زراعت میں جدید فارمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور تحقیق کے شعبے کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ زراعت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اہم پالیسی فیصلے کیے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کم سے کم پیداواری لاگت میں زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے جدید فارمنگ ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے اور زراعت میں تحقیق کے شعبے کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں زرعی زمینوں سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار اکھٹا کرنے اور آئندہ سیزن میں محکمہ زراعت کی تمام موزوں سرکاری زمینوں پر زعفران کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ زعفران کی بہتر پیداوار کے لئے پڑوسی ممالک میں کاشت کی جانے والی زعفران کی فصلوں کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آمدن میں اضافے کے لئے محکمہ زراعت کی زمینوں کا بہتر استعمال یقینی بنایا جائے، ان زرعی زمینوں کو ٹھیکوں پر دینے کی بجائے محکمہ خود کاشت کرے اور موزوں علاقوں میں کسانوں کو زعفران کاشت کرنے کی طرف راغب کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ضم اضلاع میں جنگلی زیتون کی گرافٹنگ کا پروگرام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جن اضلاع میں پانی کی قلت ہے وہاں پر سبزیاں کاشت کرنے کے لئے چھوٹے مصنوعی ڈیمز تعمیر کئے جائیں، ایسے علاقوں میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم متعارف کیا جائے اور صوبے کے مختلف ریجنز کے مخصوص موسمی حالات اور استعداد کے مطابق زرعی پیداوار کی کاشت کے لئے الگ الگ پلانز ترتیب دئیے جائیں۔ علاوہ ازیں صوبے میں زرعی اراضی میں اضافے کے لئے قابل عمل منصوبے تیارکئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے زرعی اجناس میں خود کفالت ناگزیر ہے، اس مقصد کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پلانز ترتیب دے کر ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور نے صوبے میں باغبانی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے جبکہ ہر ضلع میں موزوں پھل دار درخت اگانے کے لئے سروے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں انہوں نے محکمہ زراعت میں ڈونرز کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں میں مکمل شفافیت یقینی بنانے،محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا ایک موثر نظام وضع کرنے اور محکمہ زراعت کے تحت مختلف ونگز قائم کرکے ان کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ زرعی پیداوار اور آمدن میں اضافے کے لئے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے حکومت درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرے گی۔ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ فوڈ سکیورٹی موجودہ صوبائی حکومت کا ترجیحی شعبہ ہے، اس کے لئے سی آر بی سی سمیت دیگر بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ صوبائی وزیر زراعت محمد سجاد، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری زراعت جاوید مروت اور محکمے کی دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87286

گندم کی خریداری کے اہداف بارے فیصلے میں تاخیرکی خبریں گمراہ کن ہے، ترجمان وزارت خزانہ

گندم کی خریداری کے اہداف بارے فیصلے میں تاخیرکی خبریں گمراہ کن ہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وزارت خزانہ نے پریس کے بعض حصوں میں گندم کی خریداری کے اہداف بارے فیصلے میں تاخیرکی خبروں کوگمراہ کن قراردیتے ہوئے ان کی تردیدکی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کویہاں جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پریس کے ایک حصے میں شائع ہونے والی خبروں سے گمراہ کن تاثر دیا جارہاہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے گندم کی خریداری کے اہداف پر فیصلے میں تاخیر کی ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہاہے کہ ان دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4 اپریل کو ہونے والے اپنے اجلاس میں گندم کی خریداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ متعلقہ وفاقی وزارتوں کی رائے پر غور کرنے کے بعد ای سی سی کے اراکین نے محسوس کیا کہ اس حوالہ سے غور و خوض میں صوبائی حکومتوں کو شامل کرنا مناسب ہوگا کیونکہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔لہذا اجلاس 5 اپریل کو دوبارہ بلایا گیا جس میں تمام صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی نمایندوں نے اپنے متعلقہ صوبوں میں میں گندم کی خریداری سے متعلق تازہ ترین صورتحال کے بارے میں کمیٹی کو معلومات فراہم کیں اور اس مقصد کے لیے بینکوں سے قرضہ لینے کے لیے اپنی ضروریات کا جائزہ لیا۔کمیٹی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد وزارت خوراک اور صوبوں کی طرف سے تجویز کردہ خریداری کے ہدف اور اس مقصد کے لیے درکار کیش کریڈٹ کی حد کی منظوری دی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ متعلقہ محکموں نے وزارت غذائی تحفظ وتحقیق کی طرف سے پیش کردہ اہداف میں کوئی اضافہ یا کمی کی تجویز نہیں دی اور نہ ہی ای سی سی نے ایسی کسی تبدیلی کی منظوری دی۔حکومت پنجاب کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبہ میں گندم کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے اور خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کسانوں کو اپنی پیداوار کی امدادی قیمت کی سطح پر فروخت کو ممکن بنانے کیلئے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔ترجمان نے بتایا کہ ای سی سی نے اپنے افتتاحی اجلاس میں فیصلہ کیاتھا کہ جو بھی امورکمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے ان پر عجلت اور ربڑ سٹمپنگ کے اقدامات کے بجائے مبنی برمعلومات فیصلے کئے جائیں گے۔کمیٹ نے یہ بھی فیصلہ کیاتھا کہ کہ دورروس اثرات کے حامل امورپر تمام شراکت داروں کی رائے لی جائیگی۔ 4 اور 5 اپریل 2024 کو ای سی سی کے اجلاسوں کے دوران تفصیلی بات چیت اور فیصلوں سے اس پالیسی کی عکاس ہورہی ہے

 

ججز کو بھیجے گئے خط میں کیا لکھا گیا اور اس میں کونسا پاؤڈر تھا؟

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہونے کے مقدمے کی ایف آئی آر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ایف آئی آر کے مطابق خطوط میں تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دے کر عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، خطوط میں ’ویلکم ٹو بیسیلس انتھریکس‘ تحریر کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق یہ الفاظ جج صاحبان کو دھمکانے کیلئے استعمال کیے گئے، خطوط سے جج صاحبان کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،’bacilus antharcis‘ بیکٹریا کی قسم ہے جو عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق فرانزک رپورٹ میں خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی، واقعے کا مقدمہ سیکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔تفتیشی ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے اہم شواہد حاصل کیے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87271

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی کمیشن برائے یونیسکو نے ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام کی ہدایت کی اور نہ ہی اس کا اہتمام کیا، ترجمان وفاقی وزارت تعلیم

Posted on

وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی کمیشن برائے یونیسکو نے ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام کی ہدایت کی اور نہ ہی اس کا اہتمام کیا، ترجمان وفاقی وزارت تعلیم

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت نے کہاہے کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی کمیشن برائے یونیسکو نے ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام کی ہدایت کی اور نہ ہی اس کا اہتمام کیا ہے، ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام یونیسکو کے بین الاقوامی اقدامات کا حصہ ہے۔ہفتہ کویہاں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری ہونے والے وضاحتی بیان میں کہاگیاہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو تعلیم، سائنس،ثقافت اورمواصلات میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں اہم کردار کررہاہے۔ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام یونیسکو کے اقدامات میں سے ایک وسیع مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تعلیم کی اہمیت پر زور دینا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس پروگرام کے ذریعے، یونیسکو ثقافتی تبادلوں اور تعلیمی مواقع کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں ممالک کے ساتھ تعاون کرتا ہے، جو معاشروں کی تشکیل میں تعلیم کی اہمیت وقدر کو اجاگر کرتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ آرٹس فار ٹرانسفارمیٹیو ایجوکیشن کا حصہ ہے جو یونیسکو سے منسلک سکولز نیٹ ورک کے اساتذہ کی تحقیق پرمبنی آرٹس فار ٹرانسفارمیٹیو ایجوکیشن ماڈل کے لیے رہمنائی وحوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ڈانس فار ایجوکیشن پروگرام کی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور نہ ہی پاکستان کے قومی کمیشن برائے یونیسکو نے ہدایت نہیں کی اور نہ ہی اس کا اہتمام کیا۔اسی طرح اسکولوں کے لیے بھی اس میں حصہ لینا لازمی قرار نہیں دیا گیا تھا۔ یہ صرف اور صرف یونیسکو کے بین الاقوامی اقدامات کے حوالے سے معلوماتی مقاصد کے لیے نشر کیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ اس سے قبل جاری کردہ خط کو واپس لیا جارہاہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی پر دلی طور پر افسوس ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نیشنل کمیشن برائے یونیسکو وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی قیادت میں پاکستان میں تعلیم کی ترقی کے لیے کام کرتا رہے گا۔

 

تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بلے کا نشان ملتے ہی اپنے تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس ملتے ہی ہم اپنی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے، ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ ہم واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87273

کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ضلع دیر بالا میں حالیہ برفباری اور بارش سے متاثرہ گھرانوں میں 1250 فوڈ پیکجز کی تقسیم

کنگ سلمان ریلیف سنٹر نے ضلع دیر بالا میں حالیہ برفباری اور بارش سے متاثرہ گھرانوں میں 1250 فوڈ پیکجز کی تقسیم

 

اپر دیر ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے صوبہ خیبرپختونخوا کے مستحق خاندانوں کی اہم غذائی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ماہ رمضان میں5000 فوڈ پیکجز کی تقسیم اپر دیر میں مکمل کرلی، جبکہ خیبر، باجوڑ، مہمند میں بھی منصوبے کے تحت ہر ضلع میں 1250 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جارہےہیں، جس سے چاروں اضلاع میں 35000 افراد مستفید ہونگے ۔

فوڈ پیكج میں تمام ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں ۔ ایک فوڈ پیک 97 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل ، 5كلو گرام چینی اور 2 کلوگرام کھجور شامل ہیں ۔

ان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، مقامی حکومتی انتظامیہ، اہثار فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون اور کوششوں سے مکمل کیا جائیگا ۔

chitraltimes king salman relief for dir upper 3 chitraltimes king salman relief for dir upper 4 chitraltimes king salman relief for dir upper 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87265

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ عبد الواسع اینڈ عبد الاکبرچترالی 

Posted on

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ عبد الواسع اینڈ عبد الاکبرچترالی

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع اور سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کے انعقاد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلامی اقدار اور پاکستان کی قومی شناخت کے منافی قرار دیا ہے۔المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں میں رقص و سرود کی محفلوں کا انعقاد ہمارے اقدار کی منافی ہے، ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ایسی کسی بھی سرگرمی کی قطعاً اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وفاقی حکومت وزارتِ تعلیم کی اس حرکت کا نوٹس لے۔ انھوں نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم و تربیت کا یونیسکو کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈانس محافل کے انعقاد، اساتذہ اور طلباء کو شریک کرانے کی دعوت اور شطرنج کھیل کے لیے اساتذہ کو ٹریننگ دینا قابلِ مذمت ہے۔ نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان کا تقاضا اسلامی شعائر کی ترویج و اشاعت ہے نہ کہ رقص و سرود کی محافل، وفاقی حکومت ان نوٹیفیکیشنز کو فی الفور منسوخ کرے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں، سکولوں میں اساتذہ اور کتابوں کی کمی کا سامنا ہے، سکولوں کی عمارتیں بوسیدہ اور خستہ حال ہیں لیکن ان کوتاہیوں کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جاتی۔ حکومت اس طرح کے غیر سنجیدہ اقدامات کے بجائے بچوں کی بہتر تعلیم اور سہولیات پر توجہ دے۔انھوں نے کہا کہ حکمران اس بات کو یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی اداروں کو پاکستان کی سالمیت کا احترام کرنے کا پابند بناتے ہوئے نظریاتی امور میں دخل اندازی سے روک لیں۔اس بے ہودہ سرگرمی کے انعقاد کی بجائے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مغربی تہذیب کو مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔

chitraltimes dance for education order unesco

chitraltimes chese training for teachers federal

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
87234

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے جیل فوڈ مینو تبدیل کرنے کا فیصلہ، اس مد میں جیل خانہ جات کا سالانہ بجٹ بڑھاکر دو ارب روپے کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے جیل فوڈ مینو تبدیل کرنے کا فیصلہ، اس مد میں جیل خانہ جات کا سالانہ بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھاکر دو ارب روپے کرنے کی منظوری دیدی

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو معیاری کھانے کی فراہمی کیلئے جیل فوڈ مینو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مد میں جیل خانہ جات کا سالانہ بجٹ ڈیڑھ ارب روپے سے بڑھاکر دو ارب روپے کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے بلاتاخیر ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں جیلوں میں موجود قیدیوں کو فراہم کی جانے والی خوراک کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ یقینی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید فیصلہ کیا کہ وہ قیدی جو اپنے مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے اُن کیلئے صوبائی حکومت وکیل فراہم کرے گی۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس مقصد کیلئے اچھے اور قابل وکلائکی خدمات حاصل کی جائیں، درکار فنڈز صوبائی حکومت فراہم کرے گی۔وہ جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں محکمہ جیل خانہ جات کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد عابد مجید، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات محمد عثمان محسود اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

 

وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے جاری ترجیحی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو اس مقصد کیلئے درکار وسائل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔اُنہوںنے جیلوں میں کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور دیگر مدات میں بقایا جات کی ادائیگی اور دیگر فوری نوعیت کے کاموں کی تکمیل کیلئے بھی ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے جبکہ متعلقہ حکام کو جیل خانہ جات کیلئے درکار 18 گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مزید برآں علی امین گنڈ ا پور نے جیل خانہ جات میں بھرتیاں سرکل اور ریجن وائز کرنے جبکہ جیلوں میں عملے کی تعیناتی ڈومیسائل کی بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اُنہوںنے جیل خانہ جات میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو کارآمد شہری بنانے کیلئے ہنر مندی کی تربیت دینا ایک قابل تحسین عمل ہے۔ وزیراعلیٰ نے قیدیوں کی بنائی گئی مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کیلئے باضابطہ لائحہ عمل تیار کرنے اور اس مقصد کیلئے شوروم کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ قیدیوں کے بنائے گئے فرنیچرز سرکاری محکمے بغیر ٹینڈر کے خریدا کریں۔

 

وزیراعلیٰ نے مذکورہ مصنوعات سے حاصل ہونے والی آمدنی کو قیدیوں اور اُن کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح اُنہوںنے قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ جن جیلوں میں بجلی کا مسئلہ ہے وہاں سولر سسٹم نصب کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کی حساس سنٹرل جیلوں میں سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے مجوزہ اقدامات سے اتفاق کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں درکارتعاون فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ جیل خانہ جات کی مزید بہتری کیلئے ضروری اصلاحات تجویز کریں، صوبائی حکومت اُن اصلاحات پر عمل درآمد میں ہر ممکن مدد کرے گی۔ قبل ازیں اجلاس کو محکمہ جیل خانہ جات کے تحت اُٹھائے گئے اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبے میں قیدیوں کا ڈیٹا عدالت، پولیس اور پراسکیوشن کے ساتھ لنک کیا جا رہا ہے۔ پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ڈیٹا کی ڈیجٹیائزیشن کا عمل جاری ہے۔ علاوہ ازیں جیلوں اور انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ویڈیو لنک سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے، اب تک 9 جیلوں اور 7 اے ٹی سی کورٹس میں یہ سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔ اسی طرح صوبے کی سنٹرل اور ضلعی جیلوں میں موجود دور دراز علاقوں کے قیدیوں کے اہل خانہ کی سہولت کیلئے ورچوئل ویزٹنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔

 

علاوہ ازیں جیلوں میں 14 لٹریسی سنٹرز، 18 قرشی کلینکس، 12 منی لیبارٹریز اور 9 جیلو ں میں ٹرانس جینڈر رومزقائم کئے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ قیدیوں کو تعمیر ی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے اور اُنہیں کارآمد شہری بنانے کیلئے صنعتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جار ہا ہے۔ سنٹرل جیلوں پشاور، ہری پور اور مردان میں لیدر، وڈ ورکنگ اور ماربل انڈسٹریز قائم کی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف جیلوں میں سمال انڈسٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جن میں جوتے بنانے کی صنعت، کشیدہ کاری، ٹیلرنگ، آرٹ گیلری، فش فارمنگ، گملہ میکنگ، چھت کے پنکھے، واٹرمشین ری وائنڈنگ، عبایا کی تیاری، ایل ای ڈی بلب کی تیاری، ڈیٹرجنٹ انڈسٹری، شال کی تیاری اور دیگر متعدد صنعتوں پر کام کیا جارہا ہے۔ یہ تمام انڈسٹریز ٹیوٹا اور ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈکے ساتھ رجسٹرڈ کی گئی ہیں اورمتعلقہ قیدیوں کو باضابطہ ڈپلومہ اور اسناد دی جارہی ہیں۔ قیدیوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران 11 مختلف شعبوں میں 399 قیدیوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جا چکی ہے۔ علاوہ ازیں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جن کے ذریعے چھ ہزار سے زائد قیدیوں کا علاج کیا گیا ہے۔ مزید برآں مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ مینجمنٹ سیل اور شکایات کے ازالے کا سیل بھی قائم کئے گئے ہیں جو جنوری2023 سے فعال ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87229

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کو تنخواہوں، پنشن اور سابقہ واجبات کی ادائیگی کیلئے 859.8 ملین سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دیدی

Posted on

خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کو تنخواہوں، پنشن اور سابقہ واجبات کی ادائیگی کیلئے 859.8 ملین سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) کو تنخواہوں، پنشن اور سابقہ واجبات کی ادائیگی کیلئے 859.8 ملین سپلیمنٹری گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ منظوری سے صوبے کے 86 بندوبستی اور 25 ضم اضلاع میں ٹی ایم ایز کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ کابینہ نے رواں ماہ کے کرنٹ اخراجات کی انتظامی منظوری بھی دی جس کی باضابطہ منظوری آئندہ اسمبلی اجلاس سے لی جائے گی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا تیسرا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت جمعہ کے روز منعقد ہوا جس میں ضم ضلع جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج اسپنکئی کے لیے گرانٹ کی فراہمی، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری اور خیبرپختونخوا حکومت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) یونٹ کے لئے معاہدے پر دستخط کی منظوری زیر بحث آئے۔

 

ٹی ایم اے امور کا احاطہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے اصلاحات کے ذریعے ریونیو میں اضافہ، ٹی ایم اے پراپرٹیز کے مؤثر استعمال اور لیز پالیسی پر نظر ثانی کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے ٹی ایم اے اور محکمہ زراعت کو مربوط حکمت عملی کے تحت صوبے کے ہر ضلع میں منڈیوں کے تعداد میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ کابینہ نے ضم ضلع جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج ا سپنکئی کے لیے خصوصی مالی گرانٹ کی فراہمی کی اصولی طور پر منظوری دی۔گرانٹ کالج کے آپریشنل اخراجات کے لئے فراہم ہوگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیڈٹ کالج اسپنکئی اس وقت جنوبی وزیرستان میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے جہاں علاقے میں کم معاشی سرگرمیوں اور زیادہ سے زیادہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے فیسیں کم سے کم رکھی گئی ہیں۔

 

وزیر اعلیٰ نے اسپنکئی اور وانا کے کیڈٹ کالجوں میں شہداء خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ساتھ ضرورت مند طلباء کو سکالر شپ دینے کے لیے محکمہ تعلیم کو اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اسی طرح صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا حکومت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف یونٹ کے لیے مالیاتی معاہدے پر دستخط کی بھی منظوری دی۔کابینہ کے اجلاس میں وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 

 

وزیر صحت سید قاسم علی کی سربراہی میں فارمیسی سروسز خیبرپختونخوا کی مجوزہ پالیسی بارے اجلاس، وزیر صحت نے ملک کی پہلی ڈرگ پالیسی اتفاق کرتے ہوئے اس کی اُصولی منظوری کیلئے اقدامات اُٹھانے کے احکامات جاری کردئے، ہسپتالوں میں فارماسیسٹ کی تعیناتی ناگزیر ہے، پختونخواہ ملک کا پہلا صوبہ ہوگا جو ڈرگ پالیسی کی منظوری دیگا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کی سربراہی میں مجوزہ ڈرگ پالیسی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ڈرگز ابراہیم، ڈی جی ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر عباس اور ینگ فارما سسٹ کمیونٹی کے نمائندہ وفد سمیت ڈرگ ڈائریکٹوریٹ کے متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔ صوبے کے شہریوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے مجوزہ پالیسی پیش کی گئی۔ ڈرگ پالیسی محکمہ صحت سے منظوری کے بعد کابینہ میں اصولی منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ وزیر صحت کو بتایا گیا کہ پالیسی میں عالمی ادارہ صحت کے معیار کے مطابق ہسپتالوں میں فارماسیسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی۔ پالیسی کے تحت فارمیسی سروسز کو مراکز صحت کیساتھ انٹیگریٹ کیا جائے گا۔ پالیسی کے تحت ڈاکٹرز مریضوں کو برانڈ کی بجائے فارمولا کے حساب سے ادویات تجویز کرینگے۔ جس سے ڈرگ مارکیٹ سے برانڈز کی نرخ اور سپلائی کی من مانی ختم ہوجائیگی۔پالیسی کے نفاذ سے مریضوں پر ادویات کے اخراجات اور صحیح ادویات کے استعمال سے اموات میں کمی واقع ہوگی۔

 

وزیر صحت کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں فارماسیسٹ کی کمی ہے۔ خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں علیٰحدہ ڈرگز ڈارئیکٹوریٹ قائم کیا گیا ہے جہاں سے ای ڈرگ سیل لائسنس کا اجرا اور ڈرگ ٹیستنگ لیبارٹری کی رپورٹ آن لائن دستیاب ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق پچاس بستروں پر ایک فارماسیسٹ کی تقرری لازمی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں فارماسیسٹ کی تقرری سے عوام کو کم نرخ پر معیاری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جاسکے گی۔ پالیسی کے تحت ادویات کے مُضر اثرات کو کم کرنے کیلئے ہسپتالوں میں فامیکو ویجلنس اور انٹی بائیوٹگ کی مزاحمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ ادویات کی سٹوریج اور سپلائی چین کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ پالیسی کے نفاذ سے جعلی و غیر معیاری ادویات کے روزگار کو لگام ڈالنے میں مدد ملے گی۔ اس وقت پورے صوبے میں صرف 56 ڈرگ انسپکٹرز تعینات ہے جو کہ رجسٹرڈ 17000 سمیت غیر رجسٹرڈ فارمیسیز کو بھی دیکھ رہے ہیں۔ صوبے میں ڈرگ انفارمیشن اینڈ پوائزن کنٹرول سنٹر بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جو کہ پالیسی کا حصہ ہے۔ سنٹر کسی بھی طرح کے ذہر اور ادویات کے اوور ڈوز کا انٹی ڈاٹ ایمرجنسی کے طور پر آن لائن یا کال کے زریعے رہنمائی فراہم کرے گا۔ ہر ڈویژن کی سطح پر ایک ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام تجوزی کیا گیا۔ تحصیل کی سطح پر ایک ڈرگ انسپکٹر کی تقرری بھی تجویز کی گئی۔ پالیسی کے نفاذ سے صوبہ میں فارمیسی پیشے اور فارماسیسٹ کمیونٹی کو ان کی پہچان مل جائیگی۔ پالیسی سے اصولی اتفاق پر ینگ فارماسیسٹ کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے صوبہ بھر کے فارماسیسٹ کی جانب سے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87224

حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا

Posted on

حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کااعلامیہ جاری کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں

10 اپریل سے 12 اپریل 2024، (بدھ سے جمعہ تک) تک چھٹیاں ہوں گی۔ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 اپریل سے 13 اپریل 2024 تک(بدھ سے ہفتہ تک) تعطیلات ہونگی۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

 

کورکمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، مشیر اطلاعات

الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار دعوت دی گئی تھی جس کے بعد موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) کور کمانڈر ہاؤس میں صوبائی کابینہ اجلاس کے بارے میں افواہوں پر مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، الیون کور میں کابینہ ممبران کو افطار دعوت دی گئی جسے اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا، افطاری کے بعد الیون کور میں کابینہ ممبران کو صوبہ میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سیکیورٹی پر بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن ہوا۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیون کور میں سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے سپیشلائزڈ بریفنگ روم مختص ہے، اس لئے کابینہ ممبران وہاں گئے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال قابو کرنا حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خیبر پختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کیساتھ ہماری طویل بارڈر ہے جہاں سیکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وہاں خطاب بھی کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کور کمانڈر کی افطار دعوت پر گئے اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ لی، اپنے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر اگر ہم اپنی فوج کیساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا انڈیا کی فوج کیساتھ بیٹھیں گے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی اداروں کیساتھ ملکر آگے بڑھیں گے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87222

وزیراعلی خیبرپختونخو کا محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تین الگ ڈائریکٹوریٹس قائم کرنے کا فیصلہ

وزیراعلی خیبرپختونخو کا محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تین الگ ڈائریکٹوریٹس قائم کرنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے محکمہ ایکسائز کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تین الگ ڈائریکٹوریٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہیکل رجسٹریشن اینڈمینجمنٹ، انٹیلیجنس اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور پراپرٹی ٹیکس کے لیے الگ الگ ڈائریکٹوریٹس قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو مجوزہ ڈائریکٹوریٹس کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حتمی مقصد محکمہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے جس کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔وہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

 

وزیراعلیٰ نے محکمے کے ریونیو کو بڑھانے کے لئے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوں نے غیر مجاز افراد کے زیر استعمال ایکسائز کی گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان غیر مجاز افراد کو گاڑیاں واپس کرنے کے لئے باضابط نوٹس جاری کئے جائیں،مقرر وقت میں گاڑیاں واپس نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ یہ گاڑیاں ضرورت کی بنیاد پر پولیس اور دیگر صوبائی محکموں کو دی جائیںگی ۔ علی امین خان گنڈا پور نے ایکسائز کے وئیر ہاو¿س میں کھڑی ناکارہ گاڑیوں کو شفاف انداز میں نیلام کرنے کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ سیاسی سفارش پر کسی کو یہ گاڑیاں نہ دی جائیں،مزید برآں اُنہوںنے ہدایت کی کہ جن مجاز سرکاری لوگوں کو گاڑیاں دی جائیں ان کی مکمل ڈاکومنٹیشن کی جائے ۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے کرائے پر لگے گھروں پر کمرشل ٹیکس وصول کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے جبکہ اُن گھروں کے اصل کرایوں کا تعین کرنے کے لئے اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ، اُنہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور اس میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے جی آئی ایس سسٹم متعارف کرانے جبکہ محکمے کے جملہ معاملات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے قابل عمل پلان ترتیب دینے اور اس پلان پر ٹائم لائنز کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔

 

علی امین نے واضح کیا کہ وہ کاغذی کاروائی ، روایتی بریفنگ اور پریزینٹیشن کی بجائے آن گراونڈ عملدرآمد پر یقین رکھتے ہیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کیا جائے اور ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے سلسلے میں لوگوں کا اعتماد حاصل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمے کے اندر جزا و سزا کا نظام مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے ۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الزمان، وزیر اعلی کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم، وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور محکمہ ایکسائز کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی .

 

 

دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقہ تپی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کی شہادت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئےشہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
وزیر اعلی نے پولیس کے اعلی حکام کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اورہم عوام کی جان و مال کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائےگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87218

ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی ثربابی بی کے زیرصدارت پیڈو اور پیسکوحکام کا اجلاس، چترال میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ہدایت 

ڈپٹی اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی ثربابی بی کے زیرصدارت پیڈو اور پیسکوحکام کا اجلاس، چترال میں لوڈشیڈنگ میں کمی کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے ضلع چترال میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں عوامی احتجاج کے باعث امن وامان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر فوری طور پر مسئلے کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ چترال میں بجلی کی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کیلئے پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) اور پیسکو کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد اور نئی ٹرانسمیشن لائن بچھا کر لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو فوری حل کر کے چترال کے عوام کی مشکلات میں آسانی پیدا کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیسکو اور پیڈو کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پیڈوعبدالحسیب‘ چیف انجینئر پیڈو جواد حیدر‘ چیف انجینئر پیسکو گوہر رحمان‘ ڈپٹی منیجر پیسکو سید غلام خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی سی تنویر السلام‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل زین العابدین‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پیڈو قمر ضیاء‘ ایس ڈی او پیسکو خورشید کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

 

ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ چترال کے عوام کو بجلی سے متعلق کافی مشکلات کا سامنا ہے اور سال کے 12مہینوں میں صرف 4مہینے بجلی ملتی ہے اس میں بھی 12‘12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی رہتی ہے جس سے وہاں کے عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے جس کیلئے ہمیں ٹھوس اقدامات اٹھانے اور مسئلے کے خاتمے کیلئے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے پیسکو اور پیڈو کے حکام کو ہدایت دی کہ وہاں پر جتنے بھی تکنیکی مسئلے ہیں اس کا حل نکال کر عوام کے مشکلات میں کمی لائی جائے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہاں پر بچائی گئی لائن کو اگر لواری ٹنل کے اندر سے گزارا جائے تو اس پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ وہاں پر برف باری کی وجہ سے ٹرانسمیشن لائن میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے اور کافی عرصے تک یہ مسئلہ بھرقرار رہتا ہے تو اس کو ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا ۔

 

اس موقع پر چیف انجینئر گوہر رحمان نے بتایا کہ ہمارے بقایا جات کی ادائیگی کا معاملہ بھی چلا آرہا ہے جس کی وجہ سے ہمیں بجلی کی ترسیل میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں تو اس ضمن میں پیڈو حکام کو چاہئے کہ ان کے ذمہ جتنے بقایا جات بنتے ہیں پیسکو کو بر وقت ادا کرنے سے اس مسئلے کا حل نکالاجا سکتا ہے جس پر ڈپٹی سپیکر نے موقع پر ہی پیڈو حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ بقایا جات کی ادائیگی فوری شروع کریں تاکہ چترال کے عوام کو ریلیف مل سکیں۔ چیف انجینئر پیسکو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2015ء میں فلڈ کی وجہ سے جو گرڈ سٹیشن خراب ہوئے تھے اس پر بھی کام کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے جس سے اپر چترال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کر کے 12 گھنٹوں سے 8گھنٹے کردی گئی ہیں اور وہاں پر موجودہ گرڈ میں ٹرانسفارمر پر بھی کام شروع ہوچکا ہے جو جلد از جلد مکمل ہوجائے گا جس سے کچھ عرصہ بعد بجلی کی ترسیل میں 6سے 7میگا واٹ کی پیدوار ہوگی۔

 

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ پیڈو نے پہلے ہی پیسکو کو آگاہ کیا ہے کہ وہ صارفین سے بلوں کی وصولی کیلئے تیار ہیں تاہم پیسکو اپنے مقررہ نرخوں پر وصولی چاہتا ہے لیکن چترال کے عوام پسماندہ ہونے کے وجہ سے نیپرا کی طرف سے وہاں کے عوام کیلئے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق عوام بجلی کے بل ادا کر رہی ہیں جس پر پیسکو حکام کے تحفظات ہیں جس پر ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ دونوں ادارے آپس میں مل بیٹھ کر اس مسئلے کا فوری اور ٹھوس حل نکال کر عوام کے مشکلات میں کمی لائی جائیں۔ ثریا بی بی نے پیڈو حکام کو یہ بھی بتایا کہ چترال میں جتنے بھی چھوٹے چھوٹے پن بجلی گھر موجود ہیں اس میں کافی ناکارہ اور خراب پڑے ہیں جس کو ٹھیک کر کے کافی حد تک کام لیا جاسکتا ہے پیڈو حکام نے واضح کیا کہ اس کا ٹینڈر ہوگیا ہے عید کے فوراً بعد اس پر بھی کام شروع ہوجائے گا۔

chitraltimes deputy speaker kp assembly suraya bibi chairing pedo meeting 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87209

خیبرپختونخواکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کاعیدالفطر پر تخت بھائی ٹرین سفاری چلانے کا فیصلہ

Posted on

خیبرپختونخواکلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی کاعیدالفطر پر تخت بھائی ٹرین سفاری چلانے کا فیصلہ
تخت بھائی ٹرین سفاری کا مقصد صوبہ میں موجود نادر آثارقدیمہ پر مبنی مذہبی سیاحت سے متعلق قومی اور عالمی سطح پر آگاہی فراہم کرنا ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت، ثقافت و آثارقدیمہ زاہد چن زیب نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پرسیاحوں کیلئے تخت بھائی ٹرین سفاری چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں شرکاء کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی سیر کرائی جائے گی۔ اس امر کا انکشاف انہوں نے ٹورازم اتھارٹی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت، منیجر ایونٹس حسینہ شوکت اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کا کہنا تھا کہ کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے 13 اپریل بروز ہفتہ کو دوسری بارآثارقدیمہ تخت بھائی کے مقام تک ٹرین سفاری چلائی جا رہی ہے جس میں فیمیلز کو پشاور صدر ریلوے سٹیشن سے لیجایا جائے گا اور راستے میں مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرائی جائے گی جن میں سٹی ریلوے سٹیشن، ناصر پور، پبی، نوشہرہ، رسالپور اور مردان شامل ہیں۔

 

زاہد چن زیب نے کہا کہ مستقبل میں ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کی سیر و تفریح کیلئے گاہے بگاہے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے رہیں جبکہ ٹرین سفاری بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ یونیسکو کے اس عالمی ثقافتی ورثے یعنی تخت بھائی کے آثارقدیمہ کے مقام پر شرکاء کو مختلف تاریخی مقامات بالخصوص تخت بھائی میں قدیم بدھ خانقاہوں کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ ڈی جی ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت کا کہنا تھا کہ دورے میں مرد و خواتین اور بچوں کیلئے اس قابل ذکر مقام کی تاریخی اہمیت کو جاننے کیلئے ایک روزہ گائیڈڈ ٹور کا اہتمام کرنے جا رہے ہیں۔ عیدالفطر پر جہاں سیاحتی مقامات پر ٹورازم پولیس کے نوجوان سیاحوں کو ہرممکن سہولیات کی فراہم کیلئے خدمات سرانجام دینگے وہیں سیاحوں کیلئے سیر و تفریح کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

 

ٹور کے دوران شرکاء کو پہلی صدی عیسوی کی بدھ تہذیب کی باقیات کی معلومات سے روشناس کرایا جائے گا۔ روانگی سے قبل ریلوے سٹیشن آمد کے موقع پر شرکاء کو روایتی بینڈ کی دھنوں سے خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ دوران سفر ماہر آثارقدیمہ اور گائیڈ تخت بھائی کی تاریخ اور فن تعمیر کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کریں گے۔ دورے کا مقصد صوبہ میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ شرکاء کو مذہبی، ثقافتی اور آثارقدیمہ کے مقامات، ورثے اور تاریخ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اس علاقے اور یہاں کی ماضی کی شان و شوکت کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ تخت بھائی کے کھنڈرات کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا ہے جس میں دنیا بھر سے لاکھوں ملکی و غیر ملکی سیاح، بدھ مت کے پیروکار، مورخین اور آثارقدیمہ کے ماہرین یہاں کا دورہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقام بدھ مت کے پیروکاروں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87200

وفاقی حکومت کی عیدالفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری

Posted on

وفاقی حکومت کی عیدالفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ ڈویڑن نے وزیرِ اعظم کی منظوری ملنے کے بعد ان تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ادھر ماہرینِ فلکیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے عملاً ملازمین 5 دن چھٹیاں منائیں گے۔سرکاری ملازمین نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرینِ فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آبائی علاقوں کو کب جائیں گے؟انہوں نے وزیرِ اعظم سے اپیل کی ہے کہ تعطیلات کا اغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔

 

chitraltime eid holidays 24

حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری کر لی: بیرسٹر سیف

پشاور(سی ایم لنکس)مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے پی آئی اے کی نج کاری پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت نے آتے ہی پی آئی اے سے ہاتھ دھو بیٹھنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے شوکیس میں قومی ادارے فروخت کرنے کے لیے رکھ دیے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پاس ملک چلانے کے لیے کوئی ٹھوس اقتصادی پالیسی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قومی اداروں کی نج کاری ماضی میں ان کی حکومتوں کی بدعنوانی اور بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87191

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،  پیسکو سمیت پانچ کمپنیوں پرپانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد

Posted on

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ،  پیسکو سمیت پانچ کمپنیوں پرپانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) موسم گرما میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے میں نیپرا نے کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر 25 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے کا الزام ثابت ہوگیا، کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہیں، نیپرا نے کے الیکٹرک، سیپکو،کیسکو، پیسکو اور حیسکو پر جرمانے عائد کردیے جس میں ہر کمپنی پر پانچ پانچ کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں گزشتہ سال ستمبر میں شوکاز نوٹس بھیجے تھے، نیپرا کو گزشہ سال شہریوں کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شکایت ملی تھی، نیپرا نے متعلقہ کمپنیوں کے سسٹم کو چیک کیا تو تحقیقات میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا سسٹم ناقص نکلا۔بجلی کمپنیوں کو دفاع کا پورا موقع دیا گیا تاہم وہ الزام کے دفاع میں ناکام رہیں اور الزام درست ثابت ہونے پر ان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا۔

عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردیے، شیر افضل کی چھٹی

راولپنڈی(سی ایم لنکس)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے نئے فوکل پرسن تعینات کردیے جن میں شیر افضل مروت کا نام شامل نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے مجھے، سینیٹر شبلی فراز، عمر ایوب خان، انتظار حسین پنجوتھہ اور سینیٹر علی ظفر کو نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا ہے۔واضح رہے کہ 30 مارچ کو عمران خان نے جیل میں ملاقاتوں کے لیے 3 فوکل پرسنز مقرر کیے تھے جن میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔تاہم چند روز قبل عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87189

پشاور،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاری، مزید 6667 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

Posted on

پشاور،غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلا جاری، مزید 6667 افراد اپنے وطن لوٹ گئے

پشاور( چرال ٹائمزرپورٹ)ملک سے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ تا 3 اپریل تک مزید 6667 افغان شہری اپنے وطن لوٹ گئے جن میں 2345 مرد، 1425 خواتین اور 2897 بچے شامل ہیں جس کے بعد پاکستان سے جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 359 ہوگئی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سے وطن واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لئے 230 گاڑیوں کا انتظام کیا گیا جس میں 254 خاندان اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔

روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں،صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں،روس پاکستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے روسی بنکوں کو پاکستان میں ا?پریشن شروع کرنے کی ترغیب دے۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو یہاں صدر مملکت سے ملاقات کی تھی۔ صدر مملکت نے روس کے ساتھ ثقافتی شعبے بالخصوص ٹی وی اور فلمز میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے سفیر کو روسی صدر کیلئے دوبارہ منتخب ہونیپر مبارکباد، نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صدر پیوٹن کی قیادت میں روس تیز تر معاشی ترقی کرے گا،عالمی امن کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر مملکت کا ماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے میں 130 معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔روسی سفیر نے کہا کہ روس پاکستان کی معاشی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہشمند ہے،دونوں ممالک مشترکہ امور بشمول انسدادِ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ پر تعاون کررہے ہیں،روس پاکستان کے ساتھ موجودہ تجارتی حجم کو دو گنا کرنا چاہتا ہے۔روسی سفیر نیماسکو میں 22 مارچ کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔روسی سفیر نے صدر ا?صف علی زرداری کو صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87185

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور آبی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کوماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت

Posted on

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور آبی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کوماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں زیادہ سے زیادہ بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور آبی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ آبپاشی کوماڈرن ایریگیشن سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے موزوں مقامات پر مصنوعی ڈیمز تعمیر کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے کلسٹر سولر ٹیوب ویلز کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ کم سے کم آبی وسائل میں زیادہ اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے اور صوبے کی فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور آبیانہ اور دیگر متعلقہ ٹیکسوں کی وصولی کے لئے جی آئی ایس سسٹم استعمال کیا جائے اور پانی کی چوری اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے سزاو ¿ں اور جرمانوں میں اضافہ کیا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کی شب محکمہ آبپاشی اور محکمہ لائیو اسٹاک کے دو الگ اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ صوبائی وزیر برائے آبپاشی عاقب اللہ کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ سید امتیاز حسین شاہ ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاسوں میں شرکت کی۔

 

وزیراعلی کو ان محکموں کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں، اصلاحات، آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں تحقیق کے عمل کو نتیجہ خیز بنایا جائے، صوبے کو زرعی اجناس میں خود کفیل بنانا صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے جنوبی اضلاع کی لاکھوں ایکڑ بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے اہم منصوبوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبہ اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ آبپاشی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ آمدن کا ذریعہ بننے کے قابل ترقیاتی منصوبوں کو پہلی ترجیح دی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صوبے میں سمال ڈیمز اور کمانڈ ایریا سے متعلق حقیقت پسندانہ ڈیٹا مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا کہ محکمہ آبپاشی اپنے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کرنے پر خصوصی توجہ دے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ تمام ورکس ڈیپارٹمنٹس ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں ٹائم لائنز مقرر کریں اور مقررہ ٹائم لائنز میں ٹھیکوں پر پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار پر جرمانہ عائد کیا جائے۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ محکمے اپنے دستیاب وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ صوبائی حکومت کے وسائل ضائع کیے بغیر عوام کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔دریں اثنا محکمہ لائیو اسٹاک کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور صوبے کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لئے لائیو اسٹاک کے شعبے میں خاطر خواہ استعداد موجود ہے اور اس استعداد کو مو ¿ثر انداز میں استعمال کرنے کے لئے لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر فروغ دے کر لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکتے ہیں اور اس مقصد کے لئے ایک جامع اور قابل عمل پلان تیار کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت کی ہے کہ ڈیری مصنوعات کو بڑھانے اور ان مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر کام کیا جائے اور لوگوں کو لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید تربیت فراہم کرنے کے لئے الگ سے ایک پروگرام ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری مصنوعات میں اضافے کے سلسلے میں اچھی نسل کے مال مویشی پالنے کے لئے لوگوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام ترتیب دیا جائے اس کے علاو ¿ہ لائیو اسٹاک کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے پر بھی کام کیا جائے۔ماہی پروری خصوصاً وائلڈ فش کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقصد کے لئے ایک جامع لائحہ عمل تیار کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87182

گھروں پر سالانہ میونسپل پراپرٹی ٹیکس دوسرے بڑے شہروں کے برابر لایا جائے اور خیبرپختونخوا میں ٹیکس نرخ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہت کم ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

گھروں پر سالانہ میونسپل پراپرٹی ٹیکس دوسرے بڑے شہروں کے برابر لایا جائے اور خیبرپختونخوا میں ٹیکس نرخ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں بہت کم ہے مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی تجاویز لے کے آئیں کیونکہ صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیاں صوبے کی انفراسٹرکچر استعمال کرتی ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت مختلف محکموں کے ٹیکسز وصولی اور اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، ریونیو، توانائی و برقیات اور اطلاعات و تعلقات عامہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس عامر خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری عابد اللہ کاکاخیل، ایڈیشنل سیکرٹری توانائی و برقیات، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اورڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خرم رحمان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیکسز وصولی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گھروں پر سالانہ میونسپل پراپرٹی ٹیکس دوسرے بڑے شہروں کے برابر لایا جائے اور خیبرپختونخوا میں ٹیکس نرخ دوسرے صوبوں کے مقابلے بہت کم ہے۔ مشیر خزانہ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو کنال سے بڑے گھر پر میونسپل پراپرٹی ٹیکس صرف 45 ہزار روپے ہیں تقریباً 100 ٹی ایم ایز میونسپل پراپرٹی ٹیکس سے مستشنیٰ ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ تمام ٹیکسز کے بقایاجات کی ریکوری ہر صورت ہونی چاہیئے جس کی صوبے کو سخت ضرورت ہے .

 

بریفینگ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگ اپنی گاڑیاں باہر سے رجسٹرڈ کراتے ہیں جن کی وجہ سے ٹوکن ٹیکس کم جمع ہوتے ہیں جس پر مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے علاوہ باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی تجاویز لے کے آئیں کیونکہ صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیاں صوبے کاانفراسٹرکچر استعمال کرتی ہیں۔ مشیر خزانہ مزمل اسلم کا محکمہ اطلاعات کے حکام کو کہنا تھا کہ اخبارات، نیوز ایجنسیوں اور پرینٹنگ پریسز کے ٹیکسز نہیں بڑھانا چاہتے۔ اجلاس میں مشیر خزانہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نان فائلر پر پراپرٹی ٹیکس 23فیصد بہت زیادہ ہے اور پراپرٹی ٹیکس میں صرف 6فیصد صوبے کو جاتا ہے اور زیادہ ٹیکس کی وجہ سے لوگ اسٹامپ پیپرز پر اراضی کی منتقلی کرتے ہیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ صوبے کے 6 فیصد ٹیکس بھی مزید کم کریں گے تاکہ لوگ زمین کے انتقالات شروع کریں۔ اِجلاس میں ٹیکسز اصلاحات اور بقایاجات کی وصولی پر بھی تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔

 

صوبائی وزیر خوراک کی زیر صدارت محکمہ خوراک کے حوالے جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ خوراک کے حوالے سے پشاور میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ڈائریکٹر فوڈ سمیت محکمہ خوراک کے دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس کو ڈائریکٹر فوڈ نے محکمہ خوراک میں جاری اور نئے منصوبوں پر پیش رفت بارے بارے تفصیلی بریفنگ دی، صوبائی وزیر خوراک نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ تمام جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے شروع کردہ منصوبوں کا بنیادی مقصد صوبے کے عوام کو ان منصوبوں سے مستفید کروانا ہے،

 

وزیر خوراک نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں میں شفافیت کو مد نظر رکھاجائے کیونکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا بہتر اور شفاف طریقے سے استعمال ہماری بنیادی ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے مصنوعی مہنگائی کے تدراک کے حوالے سے بھی صوبائی وزیر نے افسران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ملاوٹ مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اس لئے متعلقہ افسران عوام کو ریلیف کی فراہمی کی غرض سے دورے بھی کریں، ظاہر شاہ طورو نے مزید کہا کہ ایک ٹیم کے طور پر صوبے کی بہتری کے لئے کام کریں گے اس لئے محکمے کے ملازمین سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے پوری دیانتداری اور تندہی سے کام کریں، وزیر خوراک نے اجلاس کے شرکا پر زور دیا کہ محکمے کے منصوبوں میں مشکلات یا رکاوٹ پیش آنے کی صورت میں میرے نوٹس میں ضرور لائے، منصوبوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے اعلی سطح پر اقدامات اٹھائے جائینگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87179

حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست؛ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس

حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست؛ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس

پشاور( چترال ٹائمزرپوٹ) عدالت نے مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیے گئے۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف نہ لینے کے حوالے سے توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم دیا، اس کے باوجود حلف نہیں لیا گیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

 

بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وزیر صحت خیبرپختونخوا کا حکومت پنجاب سے رابطہ

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیر صحت خیبرپختونخوا سید قاسم علی شاہ نے بشری بی بی کے صحت کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام خط لکھا، خط میں وزیر صحت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی صحت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیر صحت کے دفتر سے جاری ہونے والے خط کے مطابق بشری بی بی کو زہریلی خوراک سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل کی بشری بی بی کے معائنہ کی درخواست کی گئی ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹروں پر مُشتمل پینل بشری بی بی کا تفصیلی معائنہ کریگا۔ خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ معائنہ کے بعد زہریلی خوراک کی فراہمی کی تصدیق یا تردید ہوسکے گی۔ خط کے متن کے مطابق طبی معائنہ اور صحت کی خدمات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی آئینی حق ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ امید ہے کہ حکومت پنجاب اس خط کا جواب مثبت دیگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87129

بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آرہا ہے: ایڈووکیٹ جنرل

Posted on

بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آرہا ہے: ایڈووکیٹ جنرل

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر جیل میں ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آرہا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے تحریک انصاف لائرز فورم کے صدر افضال عظیم پاہٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، سابق وزیراعظم کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب نے گریس کا مظاہرہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر اپڈیٹ دیں گے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ میں نے معلومات اکھٹی کی ہیں اور میں معلومات لے کر آیا ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک سیل میں رکھا گیا ہے، ان کے اردگرد 6 سیل بھی ان کے لیے مختص ہیں، بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے 7 سیل مختص کر رکھے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں 10 افراد کے لیے ایک سکیورٹی اہلکار ہے مگر بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے 14 سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کر رکھا ہے، سابق وزیراعظم کا کھانا ایک سپیشل کچن سے جاتا ہے، اس کچن میں کسی اور کے لیے کچھ نہیں بنتا۔اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جو کچھ بتایا ہے ہم تو خوش ہو گئے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے ہم نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے ہیں، کیمرے لگانے پر 5 لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے، بانی پی ٹی آئی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے کا خرچ آ رہا ہے۔اس پر پی ٹی آئی وکیل اسد منظور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تو ملنے ہی نہیں دیا جاتا، ان کی زوجہ نے اس حوالے سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیئے کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی ضرورت نہیں، یہ بڑا اہم معاملہ ہے، ہم اس میں ہر کسی کو اجازت نہیں دے سکتے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار افضال پاہٹ صاحب کی عزت کرتے ہیں، پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے دلدار ہیں، پارٹیوں میں پتا نہیں کون کون لوگ ہوتے ہیں۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آٹی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

 

5 وفاقی وزراء کو اضافی قلمدان مل گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)5 وفاقی وزراء کو اضافی قلم دان تفویض کر دیے گئے۔کابینہ ڈویڑن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور کا اضافی قلم دان، وزیرِ صنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا اضافی قلم دان دے دیا گیا۔کابینہ ڈویڑن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین الصوبائی رابطے کا اضافی قلم دان، وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلم دان سونپ دیا گیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
87122