Chitral Times

گورنمنٹ سکولوں میں  فرسٹ اورسیکنڈ شفٹ میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Posted on

گورنمنٹ سکولوں میں  فرسٹ اورسیکنڈ شفٹ میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت مفت درسی کتب کی تقسیم اور سیکنڈ شفٹ اسکولز کے حوالے سے جائزہ اجلاس،
طلبہ کی سہولت کے لیے فرسٹ شفٹ سکول اور سیکنڈ شفٹ سکول میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ، وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے مفت درسی کتب کی تقسیم اور سیکنڈ شفٹ اسکولز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایجوکیشن حکام کو ہدایات دی ہیں کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے سکولوں میں مفت درسی کتابوں کی رسائی یقینی بنائی جائے، جس پر چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبائی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبہ بھر کے سکولوں تک درسی کتابوں کی ترسیل اور تمام نظام کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور اس ٹارگٹ کو بروقت پورا کر لیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے مختلف اضلاع کی سول سوسائٹی، طلباء اور والدین کے مطالبے پر مزید 105 اسکولوں میں سیکنڈ شفٹ پراگرام کے اجراء کی منظوری بھی دی ۔بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے کے 1181 سکولوں میں سیکنڈ شفٹ پروگرام نہایت کامیابی سے چل رہا ہے- وزیر تعلیم نے عوام کی سہولت کی خاطر فرسٹ شفٹ سکولز اور سیکنڈشفٹ سکولز میں اکٹھی داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، اسپیشل سیکرٹری خالد خان، چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ ارشد آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

chitraltimes minister education shahram chairing text books meeting

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63563

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں انسپکٹرکی پوسٹوں کیلے مقابلے کے امتحان کا شیڈول کردیا

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں انسپکٹر، سب انسپکٹرکی پوسٹوں کیلے مقابلے کے امتحان کا شیڈول کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پولیس میں تیز تر ترقی کوٹہ کے تحت انسپکٹر اورسب انسپکٹر کی پوسٹوں کے لئے مقابلے کے امتحان کا شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق مذکورہ امتحان یکم تا 10 اگست 2022 تک منعقد کیا جائیگا۔ڈیٹ شیٹ، امتحانی مراکز اور رولنمبرز کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ کسی امیدوار کو انفرادی طور پر رول نمبرزسلپ جاری نہیں کیا جائیگااور اگر کوئی امیدوار اپنے امتحان سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے معلومات حاصل نہ کرسکے تو وہ امتحان کے انعقاد سے پہلے دفتری اوقاات کار میں ٹیلی فون نمبرات۔ 091-9214131-9212197-9212750-9213563،(ایکسٹینشن نمبر102/203/105) پر رابطہ کر سکتا ہے۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔

سابقہ پی اے ایس آفیسر مسز فرح حامد خان کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر تقرری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کی سفارش پر خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ نے سابقہ پی اے ایس آفیسر مسز فرح حامد خان (بی ایس -22) کی بحیثیت چیف انفارمیشن کمشنر، انفارمیشن کمیشن خیبرپختونخوا، تقرری کی منظوری دیدی ہے۔مسز فرح حامد خان خیبرپختونخوا رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے شق 24(5) کے تحت عرصہ تین سال یا 65 سال کی عمر میں پہنچنے تک، (جو بھی پہلے واقع ہو) چیف انفارمیشن کمیشن کے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔اس امر کا اعلان محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

 

پروفیسر ریاض محمد نے خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم اور کامرس ایجوکیشن کے چیئر مین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور (چترال ٹایمز رپورٹ) پروفیسر ریاض محمد نے خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم اور کامرس ایجوکیشن کے چیئر مین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے چارج سنھبالنے کے سلسلے میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب فنی تعلیمی بورڈ میں منعقد ہوئی جس میں سابقہ چیئر مین پروفیسر ہدایت اللہ، سیکرٹری اسرار احمد، کنٹرولر امتحانات جہانگیر خان اور دیگر جملہ افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئر مین فنی تعلیمی بورڈ پروفیسر ریاض احمد نے جملہ ملازمین کے تعاؤن پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بورڈ کے معیار کو مزید مثالی بنائیں گے۔ ریاض محمد نے امتحانات کے نظام کو شفاف بنانے اور ہر قسم کی بد عنوانی سے پاک کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی کارکردگی پر لوگوں کا اعتماد مزید بڑھانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، انہوں نے بورڈ ملازمین کو یقین دلایا کہ وہ ان کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات اٹھائینگے، آخر میں بورڈ کے جملہ ملازمین نے چیئر مین بورڈ کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63551

وزیراعلیِ کا  منتخب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو صحت کارڈ  سکیم میں شامل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت 

Posted on

وزیراعلیِ کا  منتخب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو صحت کارڈ  سکیم میں شامل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے عوام کو صحت کارڈ پلس کے تحت فری علاج معالجے کی سہولیات کو مقامی سطح پر یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو صوبے کے باقی ماندہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو بھی صحت کارڈ میں شامل کرنے جبکہ دوسرے مرحلے میں منتخب تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو سکیم میں شامل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو صحت کارڈ میں شامل تمام ہسپتالوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہسپتال عوامی خدمت میں کوتاہی کا مرتکب ہو، اسے صحت کارڈ سے فوری طور پر نکالا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کارڈ جس مقصد کے لیے شروع کیا گیا ہے اس کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہئیں۔

 

یہ ہدایات انہوں نے جمعرات کے روز صحت کارڈ پلس سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ صوبائی وزیر برائے صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف ، سیکرٹری صحت عامر سلطان ترین، پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض تنولی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کو صحت کارڈ کے تحت خرچ کی گئی رقم کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران صحت کارڈ پلس کیلئے مختص رقم کا سو فیصد علاج معالجے پر خرچ کیا جا چکا ہے جبکہ اسی سال تقریباًآٹھ لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ اب تک دو لاکھ چھ ہزار سے زائد گائنی کیسز اور ایک لاکھ سے زائد دل کے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ 63 ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کا علاج کیا گیا جبکہ 97 کڈنی ٹرانسپلانٹ اور 23 لیور ٹرانسپلانٹ کے کیسز کئے گئے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ پلس سکیم کوباضابطہ قانونی تحفظ دینے کیلئے قانون بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ صحت کارڈ کے بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے ۔رواں بجٹ میں صحت کارڈ پلس میں مزید بیماریوں کے علاج کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے صحت کارڈ پلس کے تحت علاج معالجے کے نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے پینل میں شامل ہسپتالوں کا جائزہ لینے اور ان کی کارکردگی کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے کیلئے بھی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے اورکہا ہے کہ صحت کارڈ پلس اپنی نوعیت کا ایک منفرد پروگرام ہے جس کو وقت کے ساتھ ساتھ مزید جامع بنایا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63535

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کی منظوری دیدی

Posted on

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کی منظوری دیدی

پنشن میں 15% اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری، بنیادی تنخواہ میں پانچ ایڈہاک ریلیف ضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 متعارف

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کے طرز پر پے سکیلزریوائز کردئیے ہیں جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ ایڈہاک ریلیف الاؤنسزضم کرکے بنیادی تنخواہ 2022 کو متعارف کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15% اضافہ 2017 کے جاری تنخواہوں پر کیا گیا ہے جو کہ تاحکم ثانی فریز رہے گا۔ ملازمین کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔ اعلامیے کیساتھ جاری ہونے والے نئے پے سکیلز کے مطابق تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے گریڈ 17 کی بنیادی تنخواہ 30 ہزار سے 45 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ گریڈ 17 کا سالانہ انکریمنٹ 2350 سے 3420 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئے تنخواہوں اور الاونسز کے بار ے میں شکایات کا ازالہ گریوینس ریڈریسل کمیٹی کے ذ ریعے کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ نے صوبے کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15% اضافے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق یہ اضافہ یکم جولائی کو یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین پر بھی لاگو ہوگا۔ پنشن کم گریجویٹی 1954 کے تحت دی جانے والی فیملی پنشن پر بھی یہ اضافہ نافذالعمل ہوگا۔

chitraltimes pay revised

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63532

امپورٹڈ حکمرانوں نے تین مہینوں میں  مہنگائی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔۔وزیرزادہ 

Posted on

امپورٹڈ حکمرانوں نے تین مہینوں میں  مہنگائی کی تمام ریکارڈ توڑ دیے۔۔وزیرزادہ

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے نام پر سیاست کرنے والے اور اپنے بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر عمران خان کی پاپولر حکومت کو گراکر نہ صرف ملک کی ترقی کو ریورس گئیر لگادیا ہے بلکہ کرپشن میں اپنی وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے تین مہینوں میں مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا جوکہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں سے ہزار گنا ذیادہ ہے جس سے غریب اب حیران وپریشان بھوک اور فاقے سے دوچار ہے۔ لویر چترال کے ویلج کونسل ایون ٹو میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت سے سزا یافتہ چوروں کی مکس آچار حکومت نے عوام پر زندگی اجیرن بنادی ہے اور عمران خان کو اپنا آخری نجات دہندہ قرار دینے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور یہی بات ہے جوکہ امپورٹڈ حکمرانوں کی راتوں کی نیند حرام کرکے رکھ دی ہے اورآئے روز خان صاحب کے خلاف سازش گھڑنے اور ان کی کردار کشی کرنے میں اپنی ساری توانائی استعمال کررہے ہیں لیکن عوام کا ایک فیصد بھی ان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرنے والا نہیں۔

 

معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس موقع پر پی پی پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور مسلم لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں خان صاحب کی قافلے کا حصہ بننے اور تعمیر پاکستان کی تحریک میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہاکہ ایون ہمیشہ سے مختلف حکومتوں کے ادوار میں بری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے لیکن عمران خان نے یہاں اقلیتی کوٹے میں صوبائی اسمبلی کی نشست دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ میں جگہ دے کر اس علاقے سے خصوصاً اور پوری چترال سے عموماً احساس محرومی کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایون کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کے لئے 20کروڑ روپے کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی ہے جبکہ قبرستان کے لئے 4چکورم زمین اور نوجوانوں کے مطالبے پر پانچ چکورم اراضی بھی خریدا جارہا ہے اور اس ویلج کونسل میں مختلف چھوٹے اسکیل کے ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ کروڑ روپے سے ذیادہ دئیے جاچکے ہیں جن سے بعض منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں اور بعض پایہ تکمیل کے قریب ہیں۔ بمبوریت روڈ کی میگاپراجیکٹ کے بارے میں معاون خصوصی وزیر زادہ نے علاقے کے آل پارٹیز کے رہنماؤں کو ان کی تقریروں کا متن یاددلاتے ہوئے کہاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی حمایت کریں کیونکہ وہ پبلک کے سامنے کہاکرتے تھے کہ جس نے بمبوریت روڈ کی تعمیر کی، وہ اسی کے ہوکے رہ جائیں گے اور پی ٹی آئی حکومت نے 6ارب 64کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

chitraltimes pti joining program 2

chitraltimes pti joining program

chitraltimes pti joining program ayun11

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63524

رواں سال سکولوں میں داخلہ مہم ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر اہتمام کیا جائے گا۔وزیرتعلیم

Posted on

رواں سال سکولوں میں داخلہ مہم ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر اہتمام کیا جائے گا۔وزیرتعلیم

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو رواں سال داخلہ مہم حکمت عملی بارے بریفنگ
ہر ضلع،تحصیل اور ویلیج کونسل لیول پر داخلہ مہم کا اہتمام کیا جائے گا

نئے داخل شدہ بچوں اور مڈل،ہائی اور ہائر سیکنڈری لیول پر پروموٹ ہونے والے تمام بچوں کے کوائف بمعہ تفصیل ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گے شہرام خان ترکئی

تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی جائیں گی کہ اضلاع کی سطح پر داخلہ مہم کی مانیٹرنگ اور اہداف کے حصول کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی بنائی جائے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی۔

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت دی ہے کہ رواں سال کیلئے داخلہ مہم 22 جولائی تا 30 اگست کے لیے تمام انتظامات فورآ مکمل کریں جن بچوں کو نیا داخلہ دیا جائے گا اور جو بچے مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو پرموٹ ہو گے ان کے مکمل کوائف بمعہ تفصیل ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں اور ساتھ ہی سکولوں سے باہر تمام طلباء وطالبات کی تفصیل اور سکول نہ جانے کی وجوہات بھی ریکارڈ کریں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال داخلہ مہم میں سلیبرٹیز،علاقہ عمائدین، علمائے کرام، سینئر طلباء، ضلعی انتظامیہ، ضلعی تعلیمی افسران اور تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ پچھلے سال کی کامیاب داخلہ مہم سے ڈبل تعداد میں بچوں کو داخل کروایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اس داخلہ مہم کو بھرپور میڈیا کوریج دی جائے تاکہ داخلہ مہم کا میسج، تعلیم کی افادیت اور ضرورت و اہمیت ہر شخص تک پہنچ جائے۔

 

انہوں نے یہ ہدایات داخلہ مہم سٹریٹجی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی اجلاس میں سیکریٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، سپیشل سیکرٹری1 خالد خان، سپیشل سیکرٹری 2 برکت اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان صوبے میں داخلہ مہم کا افتتاح کریں گے۔ اور بعد میں تمام اضلاع کی سطح پر داخلہ مہم شروع کی جائے گی۔ جب کہ اسی اثناء یکم اگست سے 15 اگست تک تمام طلباء کونئی کتابیں ملیں گی اور داخلہ مہم بھی ساتھ ساتھ چلتی رہے گی شہرام خان ترکئی نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ بذریعہ پیرنٹس ٹیچرز کونسل عارضی اساتذہ کی تعیناتی کیلئے ٹیلنٹ پول پر درخواست طلب کریں تاکہ نئے تعلیمی سیشن سے ہر کلاس میں استاد میسر ہوں اور یہ بھی کوشش کریں کہ ہر مضمون کے لیے اسی سبجیکٹ میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے کو ترجیح دی جائے کوئی بھی جنرل کیڈر کا استاد بطور ماہر مضمون نہ لیاجائے۔

 

شہرام خان ترکئی نے ایجوکیشن حکام کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے کہ وہ اپنے اضلاع میں داخلہ مہم کی مانیٹرنگ اور اہداف کے حصول کیلئے سٹینڈنگ کمیٹی بنائے جس میں ضلعی تعلیمی افسران، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی،پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی، ایلیمینٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندے اور دیگر متعلقہ سٹیک ہولڈرز موجود ہو اور ہر سکول کے مین گیٹ پر داخلہ مہم کا بینرز اور دیگر شاہراہوں پر بل بورڈز نصب ہو۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام داخل شدہ اور پروموٹ ہونے والے بچوں کا ڈیٹا ڈیجیٹائز ہو اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی سے تصدیق شدہ ھو اور ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اپنے وزٹس میں یہ معلومات اکٹھا کرنے کیلئے انڈیکیٹرز شامل کریں۔

 

دریں اثناء وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کو سکول لیڈر بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے ذریعے سکول لیڈر کے انتخاب کے لیے ٹیسٹس منعقد کئے گئے ہیں ان کی تربیت کیلئے کورس کو ختمی مشکل دی گئی ہے اور ان کی ذمہ داریوں کا تعین بھی کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے ہدایت دی کہ کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کے لیے سکول لیڈرز کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور بہترین اداروں میں ان کو تربیت دیں جبکہ تعلیمی بہتری کے پیش نظر ان کے اختیارات میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے الگ سے ڈائریکٹوریٹ یا انسپکٹریٹ کا تجویز اگلے اجلاس میں پیش کریں۔ تاکہ یہ نومنتخب سکول لیڈرز کولٹی ایجوکیشن کے حصول کو یقینی بنانے کے لئے بہتر انداز سے کام کرسکیں۔ انہوں نے یہ ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں ان کی تربیت دورانیہ، کنٹریکٹ دورانیہ اور دیگر ضروری اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63496

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز پشتو، شماریات، اکنامکس، اردو، انٹرنیشنل ریلیشن، زوالوجی، کیمسٹری، اسلامیات اور انگریزی کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جسکے مطابق مذکورہ ٹیسٹ 19 تا 21 جولائی 2022 تک منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں امیدواروں کے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں اگر کوئی امیدوار ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے اپنے کال لیٹرز کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکے، تو وہ دفتری اوقات کار میں کمیشن کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے، اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63494

وزیراعلیِ کا حالیہ سیلاب متاثرین  کو بلا تاخیر مالی معاونت کی فراہمی اور اُن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

Posted on

وزیراعلیِ کا حالیہ سیلاب متاثرین  کو بلا تاخیر مالی معاونت کی فراہمی اور اُن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث صوبے میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ صوبائی اداروں کے اقدامات اور ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور اُن کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق متاثرین کے نقصانات کے ازالہ کیلئے بلا تاخیر مالی معاونت کی فراہمی اور اُن کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے ٹانک سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر علاقوں میں صورتحال معمول پر آنے تک میڈیکل کیمپس برقرار رکھنے اور متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض سے بچاﺅ کیلئے باقاعدگی سے اسپرے وغیرہ کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔وہ بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

 

صوبائی وزیر برائے ریلیف اقبال وزیر، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ، نقصانات اور ریلیف سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اُن کو ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع کے حساس علاقوں کو مستقبل میں سیلاب کے نقصانات سے بچانے کے لیے باضابطہ پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی ہے اور واضح کیا کہ پلان میں دیرپا حفاظتی/ترقیاتی اقدامات کے لیے ترجیحات کا تعین کیا جائے اور پلان کے تحت کم مدتی،وسط مدتی اور طویل مدتی اقدامات تجویز کیے جائیں۔

 

صوبائی حکومت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجوزہ اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔اُنہوںنے مون سون بارشوں کے ممکنہ دوسرے اسپیل کے دوران بھی تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں اجلاس کو سیلاب کی صورتحال اور ریلیف سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ 15 جون2022 سے12 جولائی 2022 ءتک بارش اور سیلاب سے مختلف اضلاع میں 80 مکانات مکمل ڈیمج ہوئے جبکہ 272 سے زائد کو جزوی نقصان کی رپورٹ ملی ہے۔اسی طرح مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 27 اموات رپورٹ ہوئیں اور 37 افراد زخمی ہوئے۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ٹانک سمیت دیگر اضلاع میں متاثرہ افراد کو خیمے، خوراک، پینے کا پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ٹانک میں میڈیکل کیمپ میں 150 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے ۔محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کی ویکسنیشن اور ضروری ادویات کی فراہمی کیلئے ٹانک میں فری کیمپ قائم کیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوںمیں ٹی ایم اے اور ریونیو فیلڈسٹاف کی معاونت سے پینے کا پانی بلا تعطل فراہم کیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں ریسکیو1122کی ٹیمیں گلی کوچوں سے بارش اور سیلاب کے پانی کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے صوبے میں مون سون کنٹجنسی پلا ن تشکیل دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کو بروقت ایڈوائزری جاری کر دی گئی تھی۔ پی ڈی ایم اے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور انتظامیہ اور ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ صوبے کے تمام اضلاع میں ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور متاثرہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مطلوبہ ساز و سامان کا وافر سٹاک موجود ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63475

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کےتحت 3کروڑ75 لاکھ سے زائد پودے مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں لگانے کے انتظامات مکمل۔ترجمان

محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کےتحت 3کروڑ75 لاکھ سے زائد پودے مون سون شجرکاری مہم کے دوران صوبہ بھر میں لگانے کے انتظامات مکمل۔ترجمان

پشاور(چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا کے تحت مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 10 بلین ٹری سونامی پراجیکٹ مون سون شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں 3 کروڑ، 75 لاکھ، 64 ہزار پودے لگائے جائینگے جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔مون سون شجرکاری مہم کے لئے 116 مختلف اقسام کے پودوں کا انتخاب کیا گیا ہے جسے صوبے کے جغرافیائی، آب و ہوا اور مٹی کی مناسبت سے لگانے کے انتظامات کر لئیے گئے ہیں ۔

ترجمان، محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے پاس اس وقت سرکاری اور نجی نرسریوں میں 11 کروڑ 39 لاکھ سے زائد پودے تیار ہیں۔ خیبر پختونخوا کے جنگلاتی احاطے کو تین بڑے سرکل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ سینٹرل جنوبی ریجن ون جس میں جنوبی اضلاع سمیت نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع شامل ہیں میں ایک کروڑ 96 لاکھ پودے لگائے جائینگے، جبکہ شمالی فارسٹ ریجن 2 ایبٹ آباد جس میں ہزارہ ڈویژن کے اضلاع شامل ہیں میں مون سون شجرکاری کے تحت9 8 لاکھ 27 ہزار سے زائد پودے لگائے جا ئینگے۔ اسی طرح ملاکنڈ فارسٹ ریجن 3 سوات جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہیں میں شجرکاری مہم کے تحت 90 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا پروگرام ہے۔

محکمہ جنگلات، خیبر پختونخوا نے مون سون شجرکاری مہم کو 6 بڑے ادارہ جاتی گروپس (سرکاری محکموں) کے ذریعے لگانے کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں مختلف سرکاری اداروں کے تحت مجموعی طور پر 2کروڑ 68 ہزار پودے جس میں ریجن ون میں ایک 31 لاکھ پودے، ریجن 2 میں 41 لاکھ 43 ہزار پودے جبکہ ریجن 3 میں 34 لاکھ 39 ہزار سے زائد پودے لگائے جائینگے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق صوبہ بھر میں وسیع پیمانے پر شہری و غیر شہری علاقوں میں 8 لاکھ 95 ہزار پودے لگائے جائینگے جبکہ فارم فارسٹری پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں 89 لاکھ 46 ہزار پودے لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اسی طرح دیہی ترقیاتی تنظیموں کے تحت خیبر پختونخوا میں 22 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائینگے۔ اسی طرح دفاعی افواج کے تحت بھی شجرکاری مہم کا پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے اور صوبہ بھر میں 38لاکھ 79 ہزار پودے لگائے جائینگے۔مزید برآں صوبے کے تعلیمی اداروں کے تحت بھی مون سون شجرکاری میں شمولیت کا موقع دیا گیا ہے اور صوبہ بھر 9 لاکھ 48 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیاگیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63456

وزیراعظم کے ایڈوائزر اور پی ایم ایل این کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کل چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے

Posted on

وزیراعظم کے ایڈوائزر اور پی ایم ایل این کے صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کل چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) وزیراعظم کے ایڈوائزر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام 13 جولائی کو چترال کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔ وہ بدھ کے روز دروش میں سابق وفاقی وزیر شہزادہ محی الدین مرحوم کی فاتحہ خوانی کیلئے دروش میں سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے رہائش گاہ جائیں گے۔ دروش میں پیسکو فیڈر کا افتتاح کرینگے۔ جس کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقہ ریشن کا دورہ کرینگے اور۔ساتھ پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63443

وزیر اعلیِ خیبرپختونخوا کا صوبےمیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت

Posted on

وزیر اعلیِ خیبرپختونخوا کا صوبےمیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے رواں مون سون بارشوں کے باعث صوبےمیں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت تیار رہنے اور کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانےکے لیے مربوط اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے محکمہ صحت اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ حکام کو موجودہ موسمی صورتحال، متوقع بارشوں اورممکنہ سیلاب میں عوام کےتحفظ، بچاو ¿ اورریلیف کیلئے تمام ترکوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مون سون کنٹیجنسی پلان 2022 میں حساس قرار دیے گئے اضلاع کے لوگوں کوبوقت ضرورت محفوظ جگہوں/ کیمپ سائٹس پرمنتقل کرنے جبکہ ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور وبائی امراض سے بچاو ¿ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مراسلے میںبارش اور سیلاب کے پانی کی نکاسی کے لئے مطلوبہ مشینری اور عملہ متعلقہ مقامات پر پہنچانے اور سپرے کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وبائی امراض سے بچا جاسکے۔ مزید برآں ضلعی انتظامیہ کو بجلی کے شارٹ سرکٹ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں انسانی جانی نقصان کو روکنے کےلیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے تمام حساس اضلاع کے لوگوں کو بروقت ریسکیو کرنے اور متاثرہ لوگوں کو باحفاظت طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کی جائے وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ریسکیو اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری ہونی چاہیے۔ صوبائی حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63441

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر كی طرف سے چترال سمیت  پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل مکمل

کنگ سلمان ہیو مینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر كی طرف سے چترال سمیت  پاکستان کے 10 اضلاع میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کا عمل مکمل

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر  300بیل اور600بکروں کی اجتماعی قربانی کا اہتمام پاکستان کے دس اضلاع میں کیا گیا تاکہ مستحق اور متاثرہ افراد بھی عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے گوشت سے مستفید ہوں.۔ ان اضلاع میں چترال لویر بھی شامل تھا جہاں کلاش ویلی کے بمبوریت اوررمبورویلی میں قربانی کا گوشت تقسیم کیاگیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع جبکہ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ان اضلاع میں خیبرپختونخوا کا ضلع چارسدہ، مردان، صوابی، لکی مروت مانسہرہ، چترال، کوہستان، باجوڑ جبکہ گلگت بلتستان کے قدرتی آفات سے متاثرہ اضلاع گانچھے اور روندو شامل تھے یہ پروگرام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی حکومت اور مقامی این جی او کے تعاون سے کیا گیا جس سے پاکستان میں 80 ہزار 297 سے زائد افراد مستفید ہوہے-

chitraltimes king salma relief distributed kalash valley1

chitraltimes king salma relief distributed qurbani2 chitraltimes king salma relief distributed qurbani1 chitraltimes king salma relief distributed qurbani

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63424

عید کے دنوں میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ فوری ٹھکانے لگانے کیلئے ہدایات جاری, صوبے بھر میں میونسپل افسران و عملہ کی عید کی چھٹیاں منسوخ

Posted on

وزیر بلدیات نے عید کے دنوں میں قربانی کے جانوروں کا فضلہ فوری ٹھکانے لگانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں،
ضم اضلاع سمیت صوبے بھر میں میونسپل افسران و عملہ کی عید کی چھٹیاں منسوخ

پشاو(چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی سردار فیصل امین گنڈاپور نے عیدالاضحٰی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کے فضلے کو فوری طور پر ٹھکانے لگانے کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام شاہ نے وزیر بلدیات سے تفصیلی ملاقات کے بعد ضم اضلاع سمیت صوبہ بھر میں میونسپل، سینی ٹیشن، واٹر سپلائی اور لوکل ایریا اتھارٹیز کے افسران و عملے کی عید کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں۔ انہوں نے تمام بلدیاتی اور میونسپل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد کی بذات خود کڑی نگرانی کریں اور عیدالاضحٰی کی نماز کے بعد صبح سویرے گلیوں، شہروں، قصبوں اور دیہات کی سطح پر عید کے پانچویں روز تک جانوروں کے فضلے کو صاف کرنے کے آپریشن کو جاری رکھنے کا عمل یقینی بنائیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور وزیر بلدیات نے اس حوالے سے سٹینڈ بائی ہدایات جاری کر دی ہیں اور وہ عید کے دنوں میں وہاں کی صفائی کی صورتحال کو ذاتی طور پر دیکھنے کے لیے صوبے کے مختلف شہروں کے اچانک دورے بھی کریں گے۔

 

دریں اثناء وزیر بلدیات فیصل امین گنڈا پور نے ہفتہ کو صوبے میں عیدالاضحٰی کے دوران صحت و صفائی اور ابنوشی کی صورتحال یقینی بنانے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس میں واضح کیا کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول میں قربانی کی رسومات ادا کرنے کیلئے 5 جولائی سے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے جو عید کے تین ایام سمیت مسلسل 10 روز جاری رہے گا اس مقصد کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے اور اسے 15 جولائی تک برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خصوصی صفائی مہم کے دوران صوبے بھر میں ٹی ایم ایز، ابنوشی و حفظان صحت کی کمپنیاں (WSSCs) اور لوکل ایریا اتھارٹیز بشمول پشاور ترقیاتی ادارہ (پی ڈی اے) کے علاؤہ ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کا عملہ دن رات ڈیوٹی پر موجود ہوگا اور انکی عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ بڑے شہروں میں میونسپل حکام کے علاوہ گلی محلے کی سطح پر تمام ویلج اور نیبرہوڈ کونسلوں کے سیکرٹریوں کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے قصبوں میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے منتخب چیئرمینوں کے ساتھ میٹنگز کا اہتمام کریں، علماء اور مساجد کے آئمہ کرام کے ساتھ بھی میٹنگیں کریں تاکہ وہ اپنے عید کے خطبات میں صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں اور جانوروں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ شہریوں کا بھرپور تعاون یقینی بنائیں۔

 

فیصل امین گنڈاپور نے کہا کہ میونسپل حکام کو بھی واضح ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو فضلہ اٹھانے والے مقامات کی نشاندہی کریں تاکہ عید کی صفائی مہم میں ان کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن میونسپل آفیسرز (ٹی ایم اوز) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اپنے اپنے علاقوں میں قربانی کے جانوروں کے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو ذاتی طور پر چیک کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ پراگریس افسران تحصیل سپروائزرز سے ڈیٹا اور تفصیلات اکٹھا کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جو بلدیات سیکرٹریٹ میں سنٹرل آئی ٹی سیل کو جمع کرائے جائیں گے۔ یہ رپورٹس صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام کو روزانہ کی بنیاد پر بھجوائے کے لیے بلدیات سیکرٹریٹ پشاور میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو عید کے ایام میں 24 شبانہ روز کام کرے گا۔وزیر موصوف نے زور دے کر واضح کیا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے علاوہ وہ خود صحت و صفائی اور جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے عمل کی چوبیس گھنٹے نگرانی کریں گے اور بغیر کسی پیشگی اطلاع مختلف مقامات کا معائنہ بھی کریں گے۔ فیصل امین نے صوبے بھر کے میونسپل حکام کو واضح الفاظ میں خبردار کیا کہ عید کے دنوں میں صفائی اور قربانی کے جانوروں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کی مہم میں کسی قسم کی سستی کا مظاہرہ کرنے والے میونسپل افسران اور اہلکاروں کے ساتھ بلا کسی رو رعایت آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63404

وزیراعلیٰ کا پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ(پی ایف آئی ) پشاور کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹوٹ یا مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی  تجویز سے اُصولی اتفاق

Posted on

وزیراعلیٰ کا پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ(پی ایف آئی ) پشاور کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹوٹ یا مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی  تجویز سے اُصولی اتفاق

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ(پی ایف آئی ) پشاور کو ڈگری ایوارڈ نگ انسٹیٹوٹ یا مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی  تجویز سے اُصولی اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں تمام شراکت داروں کی باہمی مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ پی ایف آئی فارسٹ کے شعبے میں تعلیم و تحقیق کا ایک منفرد ادارہ ہے جس کو جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے اور صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی ۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میںمحکمہ جنگلات و ماحولیات کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ صوبائی وزیربرائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف ، سیکرٹری محکمہ ماحولیات و جنگلات عابد مجید اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

 

اجلاس کو پاکستان فارسٹ انسٹیٹوٹ کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں مجوزہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جس کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹوٹ میں اپ گریڈ کرنے یا مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ادارے کی اپ گریڈیشن سے فاریسٹری اور متعلقہ شعبوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز پیش کئے جا سکیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے اس سلسلے میں آگے بڑھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پی ایف آئی کو ایک بہترین ادارہ بنانا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کیلئے پرعزم ہے ۔ اُنہوںنے کہاکہ ادارے کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ ملک بھر سے طلبا و طالبات کو فاریسٹری اور متعلقہ شعبوں میں معیاری تعلیم و تحقیق کے مواقع میسر آئیں گے ۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ کو فاریسٹری کمیشن ایکٹ 1999 کی تجدید ، فاریسٹ و ڈلاٹ پالیسی اور فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ریوائیول سے متعلق رپورٹ پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ فاریسٹ پالیسی کے تحت ترمیم شدہ رولز کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ درملک اسپیشل گیم ریزرو کیلئے باضابطہ سمری بھی منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ اس موقع پر مزید آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے مختلف فاریسٹ ریجنز میں فاریسٹ ہٹس کی بحالی کا منصوبہ بھی تیار ہے جو جلد وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63340

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

Posted on

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کا مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز کیلئے ایبلٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے مرد و خواتین لیکچررز/ اسسٹنٹ پروفیسرز پشتو، شماریات، اکنامکس، اردو، انٹرنیشنل ریلیشن، زوالوجی، کیمسٹری، اسلامیات اور انگریزی کے لئے ایبیلیٹی ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جسکے مطابق مذکورہ ٹیسٹ 19 تا 21 جولائی 2022 تک منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں امیدواروں کے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر اپ لوڈ کئے گئے ہیں اگر کوئی امیدوار ٹیسٹ کے انعقاد سے پہلے اپنے کال لیٹرز کے حوالے سے معلومات حاصل نہ کر سکے، تو وہ دفتری اوقات کار میں کمیشن کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے، اس امر کا اعلان خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63317

صوبایی حکومت کی زرعی زمینوں پر بے ہنگم رہایشی اسکیموں کے تدارک کیلیے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ اتھارٹی کا قیام

Posted on

صوبایی حکومت کی زرعی زمینوں پر بے ہنگم رہایشی اسکیموں کے تدارک کیلیے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ اتھارٹی کا قیام

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی زمینوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی زمینوں پر بے ہنگم رہائشی اسکیموں کے تدارک کیلئے ایک اہم اقدام کے طور پر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نو قائم شدہ خیبرپختونخوا لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مکمل فعال بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقصد کیلئے یہ اتھارٹی قائم کی گئی ہے اس کے سو فیصد نتائج حاصل ہونے چاہئیں ۔

یہ ہدایت اُنہوں نے گزشتہ روز خیبرپختونخوا لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ صوبائی وزیر برائے بلدیات فیصل امین گنڈ ا پور، سیکرٹری خزانہ اکرام اﷲ، سیکرٹری قانون مسعود احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میںلینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ کے تحت کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی اور وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو آئندہ چند روز میںکونسل کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مذکورہ کونسل کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز اور نجی شعبے سے ماہرین کونسل کے ممبرز ہوں گے ۔صوبائی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول کونسل پالیسی فریم ورک دےنے کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر لینڈ یوز پلان ، ماسٹر پلانز اور اسپیشیل پلانز کی منظوری کا اعلیٰ فورم ہو گی ۔ مذکورہ کونسل پالیسیز اور اسٹرٹیٹجیز پر عمل درآمداور مانیٹرنگ بھی کرے گی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محکمہ بلدیات کے حکام کو منڈیوں اور بس اڈوں کے قیام کے سلسلے میں زمین کے حصول کیلئے لیز پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63314

انصاف فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا، عاطف خان

Posted on

انصاف فوڈ کارڈ سکیم کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا، عاطف خان
صوبائی حکومت نے منصوبے کے لئے 28 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے، صوبائی وزیر خوراک
انصاف فوڈ کارڈ منصوبے کے تحت صوبے کے 10 لاکھ مستحق خاندانوں کو فوڈ کارڈ دیا جائے گا، عاطف خان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے خوراک،سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی اور کھیل و امور نوجوانان عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اعلان کردہ انصاف فوڈ کارڈ کا اجراء رواں ماہ کیا جائے گا جس سے صوبے کے مستحق پچاس لاکھ لوگ مستفید ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے انصاف فوڈ کارڈ سکیم منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری محکمہ خوراک مشتاق احمد، مینیجنگ ڈائریکٹر خیبر بینک اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر عاطف خان کو اجلاس میں انصاف فوڈ کارڈ سکیم پر پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر عاطف خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکیم کے لئے صوبائی حکومت نے 28 ارب روپے مختص کی ہے،انھوں نے کہا کہ انصاف فوڈ کارڈ سکیم کے تحت صوبے کے دس لاکھ خاندانوں کو انصاف فوڈ کارڈ فراہمی کا آغاز رواں ماہ سے کیا جائے گا جس کے تحت فی خاندان ماہانہ 2100 روپے د ئیے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کو عوام کی تکالیف کا احساس ہیں اس لئے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کا 35 ارب روپے سبسیڈائزڈ آٹے منصوبے کے بعد انصاف فوڈ کارڈ غریب شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے دوسرا بڑا فلیگ شپ منصوبہ ہے،انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا پہلا صوبہ ہے جہاں انصاف فوڈ کارڈ شروع کیا جا رہا ہے،عاطف خان نے محکمہ خوراک کے حکام کو انصاف فوڈ کارڈ منصوبے پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عوامی فلاحی منصوبہ ہے اس لئے منصوبے میں شفافیت ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63309

حکومت خیبر پختونخوا نے عیدالضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

Posted on

حکومت خیبر پختونخوا نے عیدالضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے عیدالضحیٰ 2022 (1443ہجری) کے موقع پر 08 سے12 جولائی2022 (جمعہ سے منگل) تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیاگیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63286

وزیراعلیِ کا تعلیم نسوان کو فروع دینے کیلے سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز سے بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنیکا فیصلہ

Posted on

وزیراعلیِ کا تعلیم نسوان کو فروع دینے کیلے سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز سے بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنیکا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں تعلیم نسواں کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر سرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز سے دور دراز علاقوں کے بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کوکسی بھی پسماندہ علاقے میں بطور پائلٹ پروجیکٹ بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سطح پر ایک مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام کی تجویز سے اُصولی اتفاق کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کو اس سلسلے میںایک ورکنگ گروپ تشکیل دے کر 90 دنوں کے اندر ہوم ورک مکمل کرکے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔وہ بدھ کے روز محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ محکمہ ہائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ، خزانہ، قانون اور منصوبہ بندی کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تجویز دی گئی کہ مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام کی صورت میں موجودہ سات تعلیمی بورڈزمرکز ی بورڈ کے ذیلی سہولیاتی مراکز کے طور پر کام جاری رکھیں گے جبکہ مستقبل میں طلبہ کی سہولت کیلئے اس طرح کے سہولیاتی مراکز صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کے بورڈ سے جڑے زیادہ سے زیادہ معاملات مقامی سطح پر ہی طے کئے جاسکیں۔

 

مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام کا مقصد صوبے میں امتحانات کی یکساں نظام اور معیار کو قائم کرنا ہے تاکہ صوبے میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں اصلاحات پر بھی غورو خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے ۔اس موقع پر پی ٹی سی فنڈز کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا اُصولی فیصلہ کیا گیااور پی ٹی سی فنڈ سے سکولوں میں کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کی بچیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے ، اسکولوں میں واٹر کولر اور آگ بجھانے کے آلات کی خریداری اور دیگر سہولیات فراہم کرنےکی تجویز دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے تجاویز سے اُصولی اتفاق کرتے ہوئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اُنہوںنے محکمہ تعلیم کو محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے معذور طلبہ کو وہیل چیئر کی فراہمی کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کرنے جبکہ محکمہ تعلیم کو پی ٹی سی فنڈز کے تحت اب تک کئے گئے کاموں کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبے کے خود مختار سرکاری اسکولوں کے موجودہ نظام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور ان تعلیمی اداروں کے جملہ معاملات کو مزید منظم اور بہتر انداز میں چلانے کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔ محمود خان نے متعلقہ حکام کو پشاور سمیت صوبے کے شہری علاقوں میں سکولوں کی پرانی عمارتوں کی تعمیر نو کے منصوبے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

 

 

دریں اثنا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی طرف سے عمران ریاض کی گرفتاری بلاجواز اور قابل مذمت اور یہ اقدام آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے اس گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ ہے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، اس طرح کا طرز عمل جمہوریت کےلئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63264

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

چترال میں سیاحت اور کلچر کی فروع کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور کمپنیز کے درمیان اقدامات کرنے پر اتفاق

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلچر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ھوٹل میں اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر محنت و انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر ا علیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زاداہ عبدول لطیف، قشقار ٹورازم کمپنی کے سی ای او محمد علی مجاہد، النور کمپنی کے ڈاکٹر عائشہ سینیر صحافی ذوالفقار علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں سیاسحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ صوبہ ٹورازم کے لئے ایک حب ہے اور ٹورازم اس ملک کا مستقبل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو سیاحت کے لئے وسائل سے نوازا ہے اوران وسائل کو صحیح خطوط پر استوار کریں تو ھمارا ملک سیاحت کے لئے جنت بن جائے گا۔ انہوں نے دونوں کمپنیز کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک عنقریب چترال اپر میں کلچر ٹورازم تقریب منعقد کی جائیگی۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر مزید کہا کہ شانگلہ میں سیاحتی مقامات تک رسائی کیلئے رابطہ سڑکیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جس سے سیاحت کو فروغ اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ چئیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران کے وژن اور وزیر اعلی محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ پر ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے۔شانگلہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بشام سپورٹس کمپلیکس کے قیام سے شانگلہ میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور نوجوانوں کو مختلف کھیلوں کی سہولیات کیساتھ ایک صحت مند معاشرہ اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع ملیں گے۔

chitraltimes qashqar tourisom signed with kp govt for promotion

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63248

این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

این سی او سی نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید الاضحیٰ سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے بقر عید کے سلسلے میں گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اور شہری عید الاضحیٰ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گائیڈ لائنز میں خبردار کیا گیا ہے کہ نماز عید کے دوران رش سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے، اس لیے نماز عید کی ادائیگی کھلے مقامات پر کی جائے، اور اس دوران کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔این سی او سی کے مطابق مساجد میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں، رش سے بچنے کے لیے ایک مقام پر نماز عید کی الگ جماعتیں کرائی جائیں، علمائے کرام رش سے بچنے کے لیے نماز عید کے خطبات مختصر رکھیں، اور بزرگ، بچے اور بیمار افراد نماز عید کے لیے آنے سے گریز کریں۔گائیڈ لائنز کے مطابق فیس ماسک کے بغیر شہریوں کو عید گاہ آنے کی اجازت نہیں ہوگی، رش سے بچنے کے لیے عید گاہ کے متعدد داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی مقامات پر ہینڈ سینیٹائزر کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور شہری اس کا استعمال ضرور کریں۔نماز عید کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنایا جائے، شہری عید گاہ آنے سے قبل وضو کا اہتمام گھر پر کریں، شہری جائے نماز اپنے ساتھ لے کر آئیں، نماز عید کے بعد شہری گلے ملنے اور مصافحہ سے گریز کریں، نیز، نماز عید سے قبل اور بعد میں مساجد کے باہر بھیڑ سے بھی گریز کیا جائے۔گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بقر عید پر خاندان میں دعوتوں سے گریز کیا جائے، شہری عید خریداری کے لیے پرہجوم مارکیٹس میں جانے سے گریز کریں، مویشیوں کی آن لائن خریداری، قربانی کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور عید کے موقع پر اجتماعی قربانیوں کو فروغ دیا جائے۔شہری رہائشی علاقوں سے باہر مویشی قربان کریں، اور قربانی کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں، صوبائی حکومتیں بھی عید پر کرونا کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63243

خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل کاوزیراعلیِ کے زیر صدارت  پہلا اجلاس

Posted on

خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل کاوزیراعلیِ کے زیر صدارت  پہلا اجلاس

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل کا پہلا اجلاس منگل کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں صوبے کی تازہ انوائرنمنٹل پروفائلنگ کرانے جبکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے اینٹ کی بھٹیوں میںزگ زیگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں بعض ضروری ترامیم کے ساتھ کونسل کے رولز آف پروسیجرز اور کونسل کے تحت مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔ صوبائی کابینہ اراکین اشتیاق ارمڑ ، بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز ، کونسل کے نجی ممبران اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو کونسل کی تشکیل ، اختیارات ، ذمہ داریوں اور دیگر جملہ اُمو رپر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ کونسل کے اجلاس میں پانی اور ہوا میں آلودگی کی مانیٹرنگ کیلئے جدید آلات استعمال کرنے جبکہ صنعتوں سے پیدا ہونے والی آلودگی کی مانیٹرنگ کیلئے کارخانوں میں خود کار سنسرز لگانے پر اتفاق کیا گیا ۔

اس کے علاوہ انڈسٹریل زونز میں واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس کی تنصیب پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ہوم ورک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کی کلائمیٹ چینج پالیسی اور ایکشن پلان 2022 ءتیار کرلئے گئے ہیںجو حتمی منظوری کیلئے جلد صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ مزید بتایا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی کے موثر تدارک کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکیشن ایکٹ 2014 میں ضروری ترامیم تجویز کی گئی ہیں جبکہ ایکٹ میں ان ترامیم کے علاوہ پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کی شق شامل کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ماحولیاتی آلودگی کے تدار ک کیلئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان کوآرڈنیشن کا موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ متعلقہ ادارے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں ۔اُنہوںنے مزید ہدایت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کیلئے بننے والے قوانین اور قواعد وضوابط پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں پر کڑی نظررکھی جائے ۔ اُنہوںنے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے کارخانوں کے این او سیز منسوخ کرنے کا اختیار انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کودیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے زرعی زمینوں کے تحفظ کیلئے متعلقہ حکام کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو جلد فعال بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63237

صوبے میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک۔

Posted on

صوبے میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاوکو روکنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک اور زراعت نے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔عالم زیب مہمند

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک (توسیع) خیبرپختونخوا عالم زیب مہمند کی زیر صدارت صوبے میں محکمہ لائیو سٹاک کے ضلعی افسران کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں لمپی سکن اور کانگو وائرس کے جانوروں میں پھیلاؤ اور ان کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک توسیع عالمزیب مہمندنے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت اور لائیو سٹاک محب اللہ خان اور سیکرٹری محمد اسرار کی ہدایت کے مطابق محکمہ کے تمام افسران اور عملہ لمپی سکن اور کانگو وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لئے نہ صرف چوکس رہیں بلکہ اپنی خدمات ایمانداری اور قومی جذبہ سے انجام دیتے ہوئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤکو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹروں اور ویٹرنری اسسٹنٹس کی عید کے دن کے علاوہ تمام چھٹیاں ختم کی گئی ہیں اور وہ صرف عید کے دن چھٹی کر سکیں گے باقی دنوں میں تندہی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی بدستور سر انجام دیں گے ڈائریکٹر جنرل نے محکمے کے تمام عملہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ باقی تمام سرگرمیوں کو فی الوقت چھوڑ کر ان بیماریوں کے کنٹرول پر توجہ مرکوز کریں اس حوالے سے صوبے کے ہر ضلع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو اپنی بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں گی اور اپنی رپورٹ کے ذریعے صورتحال سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں گی اسی طرح ہر ضلع کے مویشی مراکز اور منڈیوں میں موبائل ویٹرنری کلینکس بھی قائم کی گئی ہیں جو مویشیوں کی حفاظتی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں سپرے اور چڑھاکا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے محکمہ کے اہلکاروں سے کہا کہ اس حوالے سے بہتر کارکردگی کے حامل ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو گی لیکن غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63219

ٹیلی کام و انٹرنیٹ کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

Posted on

ٹیلی کام و انٹرنیٹ کمپنیز کا ملک بھر میں سروس معطلی کا عندیہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں جاری بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے سروس معطلی کا عندیہ دے دیا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بحران کے باعث ٹیلی کام کمپنیوں کو خدمات جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔طویل لوڈ شیڈنگ اور بیک اپ آلات کی درآمد میں رکاوٹ کی وجہ سے ٹاور اور تنصیبات کے لیے بیک اپ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں رہی، جس کے باعث ملک میں ٹیلی کام سروسز اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سروس معطل ہونے کا خدشہ ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا ہے کہ طویل و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث ان کے لیے سروس کے معیار اور نیٹ ورک کی توسیع سے متعلق لائسنس کی شرائط پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔دوسری جانب ان کمپنیوں کو ٹیلی کام آلات اور بیک اپ بیٹریاں درآمد کرنے میں بھی مشکلات درپیش ہیں جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دوران سیلولر ٹاورز کو مہنگے ایندھن پر کئی کئی گھنٹے بیک اپ فراہم کرنا مشکل ہے۔ٹیلی کام کمپنیوں نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ اور آلات کی درآمد پر کیش مارجن کا معاملہ متعلقہ اتھارٹیز کے سامنے اٹھایا جائے اور اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چترال کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سینیٹر فلک ناز اور سینیٹر فوزیہ ارشد کی قیادت میں چترال کے طلبا کا ایک وفد نے پیر کو یہاں ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ بات ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے  ایک بیان میں بتائی گئی۔

chitraltimes senator falak naz met president of pakistan

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63199

صوبائی کابینہ نے وفاق کی جانب سے آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کااختیار وزیر اعلی محمود خان کو دیدیا۔

صوبائی کابینہ نے وفاق کی جانب سے آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کااختیار وزیر اعلی محمود خان کو دیدیا۔

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی کابینہ نے وفاق کی جانب سے آئی ایم ایف سے معاہدے کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط کااختیار وزیر اعلی محمود خان کو دیدیا۔ کابینہ نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ہم اپنے صوبے کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے۔ کابینہ کا 76 واں اجلاس وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے ارکان کے علاوہ چیف سیکرٹری،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد وزیرخزانہ و صحت خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا، معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر سماجی بہبود و زکوٰۃ انور زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے لوگوں سے صحت کارڈ کی سہولت چھینتے ہوئے صوبے کے ساتھ ضم قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولت سے محروم کر دیا ہے۔صوبائی وزراء نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپریل سے پن بجلی منافع کی مد میں ماہانہ ادائیگی روک دی ہے۔ ہم نے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو 29 جون کو خط لکھا جس کا وفاقی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مشترکہ ذمہ داری ہے لیکن صوبے کے مفاد کا تحفظ بھی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ابھی تک ایم او یو پر دستخط کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب وفاق کے ساتھ ہمارے معاملات حل ہوں گے تو ایم او یو پر دستخط بھی کر دیں گے۔ ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان نے قبائلی اضلاع کیلئے اپنے وسائل سے دوبارہ صحت کارڈ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی۔وزیر اعلی محمود خان نے قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے صحت کارڈ سکیم کو جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے ساتھ قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ سکیم کے فنڈز کی منتقلی سے متعلق معاملات حل ہونے تک اس سکیم کو جاری رکھنے کے لئے مناسب انتظامات کئے جا رہے ہیں۔قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں ان کو مفت علاج کی سہولت سے کسی صورت محروم نہیں کریں گے۔

صوبائی حکومت اپنے وسائل سے اس اسکیم کو جاری رکھے گی لیکن وفاق سے اس کیلئے فنڈز کی منتقلی کے معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔قبائلی عوام وفاق سے اپنے حقوق لینے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود انور زیب نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قبائلی عوام پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی فنڈز سے قبائلی عوام کے لیے صحت کارڈ کی سہولت جاری رکھنے پر وزیر اعلی محمود خان کے مشکور ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ صوبائی کابینہ نے محکمہ جنگلات کے مطالبے پر جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم کے 59489 ایکڑویٹ لینڈ کومختلف اقسام کے جانوروں اور پرندوں (مائیگریٹری برڈز) کے تحفظ اور افزائش کے لئے کنزروینسی ایریا قرار دینے کی منظوری دیدی۔اسی طرح صوبائی کابینہ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو اناج کی فصلوں کے ریسرچ انسٹیٹیوٹ پیر سباق نوشہرہ کی لیز اراضی کے واجب الادارقم کی ادائیگی کے لئے389. 29 ملین روپے بطور سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دیدی۔

 

 

وفاقی حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش کے بعد پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے  فی الحال اپنے وسائل سے اس اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمز رپوٹ ) وفاقی حکومت کی طرف سے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش کے بعد پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے ایک اہم اقدام طور پر فی الحال اپنے وسائل سے اس اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ قبائلی اضلاع کے عوام کو مفت علاج معالجے کی یہ سہولت بغیر کسی تعطل کے جاری رہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 76 ویں اجلاس میں کیا گیا۔ ضم اضلاع کے صحت کارڈ کو بلا تعطل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی کا معاملہ حل ہونے تک اس سکیم کو جاری رکھنے کے لئے فوری طور ضروری انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضم اضلاع کا صحت کارڈ اسکیم کسی بھی حال میں معطل نہیں ہونا چاہیے، قبائلی اضلاع کے عوام ہمارے اپنے بھائی ہیں انہیں مفت علاج کی سہولت سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق سے اس اسکیم کے فنڈز کی منتقلی کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائے گی اور ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
<><><><><><><>

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا وفاقی حکومت کی طرف سے ضم اضلاع کے لئے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش کے معاملے پرشدید رد عمل کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپوٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت کی طرف سے ضم اضلاع کے لئے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش کے معاملے پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے احتجاج کیاہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزیر صحت کوباقاعدہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش  ملک کی خاطر قبائلی عوام کی قربانیوں کی صریحاً توہین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام بری طرح متاثر ہوئے ہیں،صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش موجودہ وفاقی حکومت کی طرف سے قبائلی عوام سے کئے گئے وعدے سے انحراف ہے جبکہ صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش اور قبائلی اضلاع کے دیگر ترقیاتی فنڈز میں کمی جیسے اقدامات قبائلی عوام میں سخت احساس محرومی کو جنم دے گا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منظور کردہ سمری کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کررہی ہے،سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منظور کردہ سمری میں صحت کارڈ اسکیم کو صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے پی ایس ڈی پی سے فنڈز کے بندوبست کرنے کا بھی واضح ذکر موجود ہے اور سابق وزیر اعظم نے بغیر فنڈز  کے صحت کارڈ اسکیم صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کی منظوری نہیں دی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس اسکیم کے لئے فنڈز کا بندوبست کرنے کی بجائے یکطرفہ طور پر قبائلی اضلاع کے 50 لاکھ سے زائد شہریوں کو مفت علاج کی سہولت ختم کردی جبکہ انضمام کے وقت کئے گئے وعدے کے مطابق پختونخوا کو ضم اضلاع کے لئے این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل میں پورا حصہ بھی نہیں مل رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے رواں بجٹ میں ضم اضلاع کے فنڈز 85 ارب روپے سے کم کرکے 60 ارب کردیئے جس سے صوبائی حکومت کو 25 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے اور اس خسارے کو پورا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وفاقی حکومت سے صحت کارڈ اسکیم کے فنڈز کی بندش کے اپنے فیصلے پر فی الفور نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
63196

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی

Posted on

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی

 

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ )وزیراعظم شہباز شریف نے 8 سے 12جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دیدی۔وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی تک عیدالاضحی کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

 

حکومت نے وفاقی کابینہ کی حاجیوں کے لیے اعلان کردہ سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کردی ہے، وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور

مکہ مکرمہ(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ کی طرف سے حاجیوں کیلئے اعلان کردہ سبسڈی کی رقم وزارت مذہبی امور کو فراہم کردی ہے، حاجیوں کی وطن واپسی پر یہ رقم ان کے اکاونٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔ اتوار کو وہ یہاں پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اس موقع پر وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر احمد خان، ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی اور ڈائریکٹر ایف اینڈ سی سید مشاہد حسین سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

 

وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل حج ابرار احمد مرزا اور ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حج انتظامات سمیت پاکستانی عازمین حج کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش، کھانے پینے اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے حج مشن مکہ کے انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ ہم نے سب کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حاجیوں کی خدمت اور حج انتظامات کے حوالے سے کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہیں ان کی خدمت ہی ہمارے لئے نجات کا باعث بنے گی۔ اس موقع پر حج مشن مکہ کے حکام کو انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستانی حاجیوں کے جس سیکٹر میں بھی حج انتظامات میں جہاں بھی کوئی سقم نظر آئے اس کا فوری ازالہ کیا جائے۔اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے حج 2022 میں وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جس سبسڈی کا اعلان کیا تھا وہ رقم حکومت کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو منتقل کر دی گئی ہے،یہ رقم حاجیوں کی وطن واپسی کے بعد ان کے متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63169

وزیراعلیِ محمود خان کا شندور پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیتنے پر چترال اے ٹیم کو مبارکباد 

Posted on

وزیراعلیِ محمود خان کا شندور پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیتنے پر چترال اے ٹیم کو مبارکباد

پشاور( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شندور پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیتنے پر چترال اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چترال اے کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کر لی تاہم گلگت بلتستان کی اے ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہار جیت ہر ایک کھیل کا حصہ ہوتے ہیں لیکن شندور پولو ٹورنامنٹ کھیل سے بڑھ کر ہے جو ہماری علاقے کی ثقافت کا حصہ بن گیا ہے اور پوری دنیا میں ہمارے ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، شندور فیسٹویل کا انعقاد ہم سب کی جیت ہے، یہ پولو کی جیت ہے اور سب سے بڑھ کر چترال اور گلگت بلتستان کے مثالی امن کی جیت ہے۔

شندور فیسٹویل کے پر امن اور کامیاب انعقاد پر مقامی انتظامیہ، پولیس، فرانٹئیر کور اور دیگر تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ شندور فیسٹویل کے انتظامات کے سلسلے میں پوری انتظامیہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے شندور فیسٹویل میں بھر پور شرکت کرنے پر تمام شائقین پولو، ملکی و غیر ملکی سیاحوں، چترال اور گلگت بلتستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں شندور فیسٹویل کا انعقاد مزید بہتر اور بھر پور انداز میں کیا جائے گا اور یہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو علاقے کی طرف راغب کرنے کا باعث بنے گا جسے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت شروع دن ہی سے روایتی کھیلوں اور مقامی تقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی تاکہ ان سرگرمیوں کو فروغ دے کر لوگوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

chitraltimes shandur festival concludes here in upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
63166

موجودہ کمر توڑ مہنگائی کی صورت میں امپورٹڈ حکومت عوام  کے ساتھ جو ظلم اور ذیادتی کررہی اس کا جواب دینا پڑے گا۔وزیراعلیِ 

Posted on

موجودہ کمر توڑ مہنگائی کی صورت میں امپورٹڈ حکومت عوام  کے ساتھ جو ظلم اور ذیادتی کررہی اس کا جواب دینا پڑے گا۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے موجودہ وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کی صورت میں امپورٹڈ حکومت عوام  کے ساتھ جو ظلم اور ذیادتی کررہی اس کا جواب دینا پڑے گا اور عوام حکمرانوں سے اس ذیادتی کا جواب مانگ رہے ہیں، اگر حکومت کرنے کی اہلیت نہیں تھی اور ملک کو چلانے کے لئے کوئی پالیسی نہیں تھی تو بیرونی سازش کے تحت عوام کی منتخب حکومت ختم کرکے اقتدار میں آنے کی ضرورت کیا تھی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تین سالہ حکومت میں مہنگائی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے والے لوگ عوام کو بتائیں کہ وہ آج اس طوفان مہنگائی میں خاموش کیوں ہیں، جب ہماری حکومت تھی تو انہیں مہناز بھی یاد آتی تھی اور اسلام بھی لیکن آج انہوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے ان کے اس دوہرے معیار نے انہیں عوام کے سامنے ایکسپوز کردیا اور عوام کو اچھی طرح پتہ چل گیا کہ یہ لوگ عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں۔

وہ ہفتے کی شام پردہ باغ پشاور میں عمران کے خان کا پریڈ گراونڈ جلسے میں بذریعہ اسکرین شرکت کے لئے ائے پارٹی کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دو سیاسی جماعتوں نے باری باری اس ملک پر چالیس سال حکومت کی، اس دوران وہ 20 دفعہ قرضہ لینے آئی ایم ایف کے پاس گئے اور ملک کو قرضوں میں ڈبو کر آج عمران خان کو ایم ائی ایف کے پاس جانے کا طعنہ دیتے ہیں، عمران خان جب حکومت ملی تو سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملکی معیشت تباہ حال تھی اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن عمران خان نے دن رات محنت کرکے ملک کو ٹریک پر دال دیا اور ملکی معیشت مستحکم ہونے لگی جو لٹیروں سے ہضم نہیں ہو اور انہیں نے بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت ختم کردی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کھل کر پختون دشمنی پر اتر آئی ہے، اس نے قبائلی اضلاع کے صحت کارڈ اسکیم کو ختم کردیا اور ترقیاتی فنڈز میں کمی کردی ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ پختونوں کے نام نہاد علمبردار اس پر بالکل خاموش اور ان کی یہ خاموشی معنی خیز ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ہونے والی اس ظلم ذیادتی میں وفاقی حکومت میں شامل تمام سیاسی جماعتیں برابر کی شریک ہیں ۔

 

محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پہلے بھی عمران کے ساتھ تھے، آج بھی ہیں اور آئیندہ بھی رہیں گے اور انشاءاللہ اللہ پختونخوا کے عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں لائیں گے اور اس ملک کو دوبارہ ترقی کے راہ پر گامزن کریں گے۔ وزیر اعلی نے پریڈ گراونڈ جلسے میں شرکت کے لئے جانے والے خیبر پختونخوا کے لاکھوں کارکنان اور پشاور میں بذریعہ اسکرین جلسے میں شرکت کے لئے آنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب بھی کال دیں گے تو خیبر پختونخوا کے کارکنان ان کی کال پر لبیک کہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سابق گورنر شاہ فرمان، سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری، صوبائی اراکین کابینہ اقبال وزیر، انور زیب، بیرسٹر محمد علی سیف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63115

چترال اسٹوڈنٹ ویلفئر ارگنائزیشن اسلام آباد کابینہ مکمل ، بہار علی جنرل سیکریٹری منتخب، صدرعالمزیب خان

Posted on

چترال اسٹوڈنٹ ویلفئر ارگنائزیشن اسلام آباد کابینہ مکمل ، بہار علی جنرل سیکریٹری منتخب، صدرعالمزیب خان

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال اسٹوڈنٹ ویلفر ارگنایزیشن اسلام آباد کے صدر عالمزیب خان نے کہا کہ چئرمین نور سلطان وا مشاورتی کمیٹی کے مشاورت سے سی ایس ڈبلیو او (CSWO) اسلام آباد کے کابینہ کو آج مکمل کرلیا گیا ہے اور ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔نو منتخب کابینہ میں سیکرٹری جنرل بہار علی ،انفارمیشن سیکرٹری محب ارسلان ،وائس پریزڈنٹ فخر عالم ،سنئیر وائیس پریزڈنٹ انظمام حسین ،سیکرٹری فنانس نور علی،سنیر لیگل ایڈوائزر واجد علی خان،جوائنٹ سیکرٹری شفیق احمد ،سپورٹس سیکرٹری دانش احمد،کلچرل سیکرٹری وجاہت آمین ،میڈیا سیکرٹری فہیم الحق وا جواد،مدرسہ پریزیڈنٹ عبداحفیظ ،مدرسہ وائیس پریزڈنٹ توفیق الرحمان،سنئیر سیکرٹری خالد محمود وا ہیلتھ سیکرٹری قاضی آصف شامل ہیں۔اور کابینہ میں جو نام شامل نہیں کیے گیے ہیں انکو بھی عنقریب مکمل کیا جائے گا ۔

یاد رہے چترال اسٹوڈنٹ ویلفر ارگنایزیشن اسلام آباد اور راولپنڈی میں زیر تعلیم طالب علموں کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو طالب علموں کے مسائل حل کرنے اور مسائل سے نکالنے کی کوشیش کرتی ہے۔صدر نے کہا کہ سرپرست اعلی وا مشاورتی کمیٹی کے مشاورت سے عید کے تیسرے دن تقریب حلف برداری چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔گرمیوں کی چھٹیوںکی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے طالب علم سب چترال میں ہونے کی وجہ سے تقریب حلف برداری کا پروگرام بھی چترال میں ہی رکھا گیا ہے ۔تمام چترالی بھائیوں کو حصوصی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63102

صوبائی حکومت کی کاوشوں سے دو سال بعد شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا، سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا

Posted on

صوبائی حکومت کی کاوشوں سے دو سال بعد شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا،شندور پولو فیسٹیول ہمارا روایتی کھیل ہے جس سے ان علاقوں کی سیاحت فروغ پائے گی، سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا طاہر اورکزئی

چترال اپر (نمائندہ چترال ٹائمز) سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم وامورنوجوانان خیبرپختونخوا محمد طاہر اورکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کاوشوں سے دو سال کے وقفے کے بعد شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔شندور پولو فیسٹیول ہمارا روایتی کھیل ہے جو کہ سیاحت کے فروغ کا اہم جز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شندور پولوفیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمدعابد خان وزیر،ہیڈ کوارٹر الیون کورپشاور، فرنٹیئر کورنارتھ کے عہدیداران، ضلعی انتظامیہ لوئر و اپر چترال، گلگت بلتستان کے عہدیداران، ریسکیو 1122، این ایل سی اور دیگر محکموں کے عہدیداران موجود تھے۔ خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی،ہیڈ کوارٹر الیون کورپشاور، فرنٹیئر کورنارتھ، ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئراور این ایل سی کے تعاون سے منعقدہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول چترال اپر کی وادی شندور میں شروع ہو گیا۔

 

افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان آرمی فزیکل ٹریننگ سکول ایبٹ آبادکے پیرگلائیڈر، پاکستان آرمی کے ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ (پیراجمپنگ) کی شاندار پرفارمنس پیش کی جبکہ گلگت بلتستان کے بچوں کی ملی نغمے پر اور کیلاش وادی کے نوجوانوں نے روایتی ر قص پیش کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طاہر اورکزئی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈڈویژن کا پہاڑی سلسلہ ایڈونچر ٹورازم کیلئے بہترین ہے اور صوبائی حکومت، محکمہ سیاحت اور ٹورازم اتھارٹی مل کر اس کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ریجنل سطح پر بھی اتھارٹیز بنائی گئی ہیں جو کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مل کر کام کررہی ہیں۔ فیسٹیول کے افتتاحی روز لاسپور اور غذر کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں چترال کی سر لاسپور کی ٹیم نے 16گول کرکے میچ اپنے نام کرلیا جبکہ گلگت بلتستان کی ٹیم صرف 4 گول سکور کرسکی۔ فیسٹیول میں آنے والے سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی پر مشتمل محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا۔

chitraltimes shandur first day matches chitral 10 chitraltimes shandur first day matches chitral 14 chitraltimes shandur first day matches chitral 13 chitraltimes shandur first day matches chitral 11

chitraltimes shandur first day matches chitral 19

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
63094

شندور فیسٹول کا شاندار افتتاح، لاسپور ٹیم،گلگت ڈی اور سب ڈویژن مستوج ٹیم کی شاندار کامیابی 

شندور فیسٹول کا شاندار افتتاح، لاسپور ٹیم،گلگت ڈی ٹیم اور سب ڈویژن مستوج ٹیم کی شاندار کامیابی

شندور ( نمائندہ چترال ٹائمز) عالمی سطح پر مشہور اور دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں دو سال کے وقفےکے بعد تین روزہ شندور پولو میلہ جمعہ یکم جولائی سے پھر شروع ہوا ۔ جو تین دن جاری رہے گا ۔ یہ فیسٹول گذشتہ دو سال ملک اور پوری دنیا میں کویڈ 19 کے بڑھتے ہوئے وبا کی وجہ سے منسوخ کی جاتا رہا ۔ اب 2022 میں حالات بہتر ہونے پر پھر سے شروع کیا گیا ہے ۔ جس کا مقامی لوگ اور ملکی و غیرملکی سیاح شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ شندور پولو فیسٹول کا افتتاح پروگرام کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد خان کے ہاتھوں ہونا تھا ۔ لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر عین موقع پر وزیر اعلی کادورہ شندور منسوخ کر دیا گیا ۔ ان کی جگہے پر سیکرٹری ٹورزم سپورٹس اینڈ کلچر یوتھ افیئرز اینڈ آرکیالوجی خیبرپختونخوا  محمد طاہر اورکزئے نے بال پھینک کر فیسٹول کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت یوسفزئی ، آر پی اوملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال وغیرہ بھی موجود تھے ۔ فیسٹول کا پہلا میچ لاسپور اور غذر کے مابین کھیل گیا ۔ جس میں پہلے ہاف میں چترال نے آٹھ گول سکور کئے ۔ جس کے مقابلے میں مخالف غذر ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہو سکی ۔ دوسرے ہاف میں غذر نے مشکل سے مزید تین گول کئے ۔ جبکہ چترال نے سات گول کرکے مجموعی سکور پندرہ تک پہنچا دیا ۔اسی طرح غذر ٹیم کے چار گول کے مقابلے میں چترال ٹیم نے پندرہ گول کرکے اسان طریقے سے فتح حاصل کی ۔ اور ٹرافی اپنے نام کر لی ۔لاسپور ٹیم کی کھلاڑی وی ناظم لاسپور محمد وزیر خان مین آف دے میچ قرار پایے۔

پولو میچ کا دوسرا مقابلہ گلگت ڈی اور چترال ڈی کے مابین ہوا ۔ جس کے مہمان خصوصی تھے ۔ یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا ۔ جس میں گلگت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اور ان کا پلہ کھیل ختم ہونے تک بھاری رہا ۔ گلگت ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئے مد مقابل چترال ڈی ٹیم کو چار کے مقابلے میں چھ گولوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

شندور فیسٹول کے پہلے روز کا تیسرا میچ سب ڈویژن مستوج اور سب ڈویژن یاسین کے مابین کھیلا گیا ۔ جو کہ انتہائی سنسنی خیز میچ رہا ۔ دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کے باعث سکور 6، 6 پر برابر رہا ۔ جس پر دس منٹ کا اضافی وقت دیا گیا ۔ جو کہ مستوج سب ڈویژن کیلئے نیک فال ثابت ہوا ۔ اور انہوں نے ایک گول کا اضافہ کرکے میچ اپنے نام کر لی ۔ اس میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان غلام محمد تھے

 

chitraltimes shandur first day matches chitral 1 chitraltimes shandur first day matches chitral 21 chitraltimes shandur first day matches chitral 20 chitraltimes shandur first day matches chitral 19 chitraltimes shandur first day matches chitral 18 chitraltimes shandur first day matches chitral 17 chitraltimes shandur first day matches chitral 16 chitraltimes shandur first day matches chitral 15 chitraltimes shandur first day matches chitral 14 chitraltimes shandur first day matches chitral 13 chitraltimes shandur first day matches chitral 12 chitraltimes shandur first day matches chitral 11 chitraltimes shandur first day matches chitral 10 chitraltimes shandur first day matches chitral 9 chitraltimes shandur first day matches chitral 8 chitraltimes shandur first day matches chitral 7 chitraltimes shandur first day matches chitral 6 chitraltimes shandur first day matches chitral 5 chitraltimes shandur first day matches chitral 4 chitraltimes shandur first day matches chitral 3 chitraltimes shandur first day matches chitral 2

 

chitraltimes shandur festival polo chitral 9 chitraltimes shandur festival polo chitral 5 chitraltimes shandur festival polo chitral 6 chitraltimes shandur festival polo chitral 2 chitraltimes shandur festival polo chitral 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستان
63062

سیاحتی مقامات تک آسان رسائی یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کے متعدد منصوبوں پرکام شروع ہے۔ وزیراعلیٰ 

Posted on

سیاحتی مقامات تک آسان رسائی یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کے متعدد منصوبوں پرکام شروع ہے۔ وزیراعلیٰ

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات تک آسان رسائی یقینی بنانے کیلئے سڑکوں کے متعدد منصوبوں پر کام شروع ہے جو مجموعی طور پر 13 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔ اسی طرح خیبرپختونخواانٹگرٹیڈ ٹوارزم ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت دو اہم منصوبوں منکیال تا بڈا سہری روڈ سوات اور ٹھنڈیانی روڈ ایبٹ آباد کے منصوبوں پر ٹائم لائن کے مطابق پیشرفت جاری ہے جن کا تخمینہ لاگت بالترتیب 4631 ملین اور 3182 ملین روپے ہے ۔ یہ بات گزشتہ روزوزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت شعبہ سیاحت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف ، ایم پی اے میاں شرافت علی ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹوارزم روڈ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ ہزار ہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات تک رسائی سڑکوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں پر کام شروع ہے جو مجموعی طور پر 4.6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔

 

اہم منصوبوں میں 15 کلومیٹر طویل ماہ نور ویلی روڈ مانسہرہ،10 کلومیٹر طویل شوگران روڈ مانسہرہ ، گھنول پاپڑانگ روڈ مانسہرہ، 5 کلومیٹر طویل منڈی مالی روڈ مانسہرہ اور 12 کلومیٹر طویل نواز آبادتا منڈی روڈ مانسہرہ شامل ہیں۔ اسی طرح ملاکنڈ ڈویژن میں 11 مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر پیشرفت جاری ہے جو مجموعی طو ر پر 4.8 ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے مکمل کئے جائیں گے ۔ اہم منصوبوں میں 7.8 کلومیٹر طویل مرغزار تا ایلم روڈ سوات، 6 کلومیٹر طویل مدین۔ بشی گرام روڈسوات، ارین درال روڈ ، بیلا بشی گرام روڈ، چھیل بشی گرام روڈ، فضل بانڈہ تا جاروگو واٹر فال روڈاور کافر بانڈہ روڈشانگلہ شامل ہیں۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ شیخ بدین ٹورسٹ سائٹ تک اپروچ روڈ کی تعمیر پر بھی کام شروع ہے جس کا تخمینہ لاگت تین ارب روپے ہے ۔ اجلاس کو کائیٹ پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 22 کلومیٹر طویل منکیال تا بڈاسہری روڈ کی تعمیر اور 24 کلومیٹر طویل ٹھنڈیانی روڈ کی توسیع کے منصوبوں کی بڈ ایوالویشن رپورٹ متعلقہ فورم کو پیش کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد رواں ماہ منصوبوں کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا جائے گا۔ اسی طرح کائیٹ پراجیکٹ کے تحت صوبے میں چار انٹگرٹیڈ ٹوارزم زونز قائم کئے جارہے ہیں جن میں ٹھنڈیانی (ایبٹ آباد)، منکیال (سوات)، گھنول (مانسہرہ) اور مداکلشت (چترال) شامل ہیں۔ منصوبوں کیلئے مینجمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ پلان کا حتمی مسودہ منظوری کیلئے متعلقہ فورم کو پیش کر دیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں ٹورسٹ فیسلٹیشن مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں پہلی دفعہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ہیلپ لائن 1422 فراہم کی گئی ہے جو مارچ2021 سے مکمل طور پر فعال ہے ۔ اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر 150 پری فیبریکٹیڈواش رومزنصب کئے جارہے ہیں جن میں سے اب تک 35 یونٹس نصب کئے جا چکے ہیں۔ مزید برآں سیاحتی مراکز میں ریسکیو1122 سروس کی سہولت کی فراہمی کے منصوبے کے تحت فی سنٹر دو ایمولینسز اور ایک فائر فائٹنگ وہیکل فراہم کی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سیاحت کے فروغ کو اپنی حکومت کی ترجیحات کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ رسائی سڑکوں کی تعمیر کے قابل عمل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ ان سیاحتی علاقوں کا قدرتی ماحول متاثر نہ ہو۔ اُنہوںنے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات کیلئے قائم کردہ اسپیشل ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو جلد سے جلد ہر لحاظ سے فعال بنایا جائے اور اُنہیں درکار انسانی اور مالی وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ ان اتھارٹیز کے قیام کے مقاصد بلاتاخیر حاصل کئے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ ڈیموں اور دریاﺅں پر چلنے والی کشتیوں میں حفاظتی تدابیر کو سختی سے یقینی بنایا جائے اور بغیر لائف جیکٹس کے کشتی رانی پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63059

وزیراعلیِ کا صوبے میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس، پسیکو حکام طلب

Posted on

وزیراعلیِ کا صوبے میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس، پسیکو حکام طلب

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں جاری بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کے روزپیسکو حکام کو اپنے دفتر طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیسکو حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال میں بہتری لانے اور گرمی کے موسم میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر لائحہ عمل تربیت دیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے کے چند ایک علاقوں میں بلنگ کے مسائل کو بنیاد بنا کر شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اُنہوںنے کہاکہ بجلی کی مجموعی پیدوار میں صوبے کو اس کا پورا شیئر ملنا چاہیئے ۔

خیبرپختونخوا بجلی کا پیداواری صوبہ ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے میں بجلی کے ترسیل کے نظام کی بہتری کیلئے خاطر خواہ فنڈز بھی پیسکو کو فراہم کر رہی ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، ایڈوکیٹ جنرل شمائل بٹ ایڈوکیٹ، وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن محمد خالق، چیف ایگزیکٹیو پیسکو جبار خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں بجلی کے کھمبوں ، ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمر کی تنصیب اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے ممبران صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز میں سے ساڑھے چار ارب روپے کی خطیر رقم پیسکو کو فراہم کی ہے لیکن بعض غیر متعلقہ اور غیر منتخب سیاسی لوگ اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی بھی صورت قبول نہیں ۔

اُنہوں نے پیسکو حکام پر واضح کیا کہ صوبائی حکومت نے اپنے خزانے سے پیسکو کو جن کاموں کیلئے فنڈز فراہم کئے ہیں وہ کام متعلقہ ایم پی ایز کی وساطت سے ہونے چاہیئے وزیراعلیٰ نے پیسکو حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کے فراہم کردہ فنڈز سے بجلی کے ترقیاتی کام بروقت مکمل ہونے چاہئیں اوراس میں تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔محمود خان نے کہاکہ صوبے میں بجلی کے لوڈ مینجمنٹ کا طریقہ کار اور اوقات کار صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں صوبائی حکومت کی ترجیحات کے مطابق طے ہوںگے جس کیلئے صوبائی حکومت کے نمائندے پیسکو حکام کے ساتھ معاملات طے کریں گے ۔اُنہوںنے پیسکو حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے کے باقی ماندہ علاقوں میں بجلی کی میٹرائزیشن کا عمل جلد شروع کرنے کیلئے پلان تیار کریں اور صوبائی حکومت اس پلان پر عمل درآمد کیلئے پیسکو کو ہر ممکن تعاون اور وسائل فراہم کرے گی ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
63031

بونی؛ انتقال پرملال؛ احسان الحق جان امریکہ میں انتقال کرگیے

بونی ؛ انتقال پرملال؛ احسان الحق جان امریکہ میں انتقال کرگیے

اپر چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) بونی اپر چترال کی معروف اور ہردلعزیز شخصیت احسان الحق جان امریکہ میں ایک روڈ حادثے میں انتقال کرگئے ہیں۔وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یونیسیف کے ساتھ منسلک تھے اور یونیسیف کے ہیڈ آفس امریکہ میں تعینات تھے۔ کہ گزشتہ دن ایک افسوسناک سڑک حادثے میں جان بحق ہوگیے ہیں۔ ان کے والد محترم شمسیارخان  نے ایک پیغام میں تمام دوستوں اور بہی خواہوں سے ذیل اپیل کی ہے ۔

ایک_گذارش
میرا بیٹا احسان الحق جان اج صبح سویرے امریکہ میں ایک روڈ حادثے میں انتقال کرگئے ہیں، “کل نفس ذائقتہ الموت” قران حکیم کے اس ایت کے مطابق ہر ذی روح کو موت کا مزہ چھکنا ہے بحیثئت مسلمان ہمیں اللہ تعالی کے حکم کو ماننا چاہئیے۔
میں اپنے تمام دوستوں اور رشتہ داروں سے یہ گذارش کرتا ہوں کہ دعائے مغفرت کیلئے بونی انے کے بجائے ٹیلی فونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا پیغام بھیج سکتے ہیں میرے بیٹے کے بہت سے چاہنے والوں کو دیکھ کر مجھ اور میرے خاندان کو برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے لہذا میرے تمام دوست اور رشتہ دار اپنی اپنی جگہوں پر میرے مرحوم بیٹے کیلئے دعائے مغفرت کریں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

شمسیارخان_میتارباک_ہاوس
بونی پرچترال

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
63034

مروئے کے مقام پر کوہ کےعوام کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج،  چترال گلگت روڈ دس گھنٹوں تک بلاک رکھنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر کھول دیا گیا 

Posted on

مروئے کے مقام پر کوہ کےعوام کا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج،  چترال گلگت روڈ دس گھنٹوں تک بلاک رکھنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر کھول دیا گیا

چترال (نمائندہ  چترال ٹائمز) صوبائی محکمہ پیڈو کی طرف سے پیسکو کو بجلی کے صرف شدہ یونٹوں کے لئے ادائیگی نہ ہونے پر یونین کونسل کوہ میں بجلی کی طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام نے مروئے کے مقام پر چترال گلگت روڈ دس گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا جس سے مسافروں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں جشن شندور کے لئے جانے والے سیاح بھی شامل تھے۔ اہالیاں کوہ کا کہنا تھاکہ پیسکو اور پیڈو دونوں حکومتی ادارے ہیں جن کے درمیاں لین دین کے تنازعے پر بجلی کے صارفین کوبجلی کی بندش کی صورت میں نہیں ملنا چاہئے۔احتجاج ختم کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوارالحق نے اے ڈی سی حیات شاہ کو مذاکر ات کے لئے مروئے بھیج دیا جہاں وہ چترال سکاوٹس کے افسر، پیسکو اور پیڈو کے افسران کے ساتھ مل کر مقامی رہنماؤں مولانا عبدالرحمن، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، شریف حسین، وی سی چیرمین عبدالناصر کے ساتھ کئی گھنٹوں تک گفت وشنید کی۔ معاہدہ نامہ کے مطابق پیڈو اور پیسکو کے درمیان معاملات طے ہونے تک کوہ یونین کونسل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بالکل نہیں ہوگی اور احتجاج کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں ہوگی اور نہ ہی ایف آئی آر درج کیا جائے گا۔ بعدازاں احتجاج کرنے والے پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک سے بڑے بڑے پتھر ہٹانے کے بعد موٹر گاڑیوں کی ٹریفک دوبارہ بحال کردی گئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63028

جامعہ چترال اور پشاور کی سینٹ اجلاس، آئندہ مالی سال کا سالانہ بجٹ منظورکرلیا گیا

Posted on

جامعہ چترال اور پشاور کی سینٹ اجلاس، آئندہ مالی سال کا سالانہ بجٹ منظورکرلیا گیا

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی وزیربرائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش (پروچانسلر) کی زیرصدارت یونیورسٹی آف پشاور اور یونیورسٹی آف چترال کی سینٹ کے آئندہ مالی سال 2022-23 کے سالانہ بجٹ سے متعلق دوسری بار گورنر ہاؤس پشاور میں جمعرات کے روز الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ اس سے قبل مذکورہ دونوں یونیورسٹیوں کے بجٹ منظوری سے متعلق سینٹ اجلاس 14 جون کو گورنرہاؤس میں منعقد ہوئے تھے لیکن بعض تکنیکی وجوہات کے باعث بجٹ منظور نہیں کیاگیاتھا۔

دوسری بار منعقدہ یونیورسٹی آف پشاور کے سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر کی جانب سے مالی سال 2022-23 کا بجٹ منظوری کیلئے پیش کیاگیا جس کی سینٹ اجلاس میں اصولی طور پر منظوری دے دی گئی تاہم بجٹ سے متعلق سینٹ اراکین کے نکات و تحفظات کاازالہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ پشاور یونیورسٹی کا بجٹ برائے مالی سال 2022-23 باقاعدہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ سے ہوکرسینٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے اثاثوں،جائیدادوں بشمول پیوٹاہال کے استعمال، الاٹمنٹ اور جعلی ڈگریوں کے اجراء سے متعلق حقائق سامنے لانے کیلئے پراونشل انسپکشن ٹیم سے انکوائری کرانے کا بھی فیصلہ کیاگیا جوکہ حقائق پر مبنی اپنی رپورٹ 45 روز میں تیارکرکے پیش کرے گی۔

اجلاس میں پشاور یونیورسٹی میں مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے یونیورسٹی کودو مہینوں کے اندر اندر مالی وسائل بڑھانے کامنصوبہ بھی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ یونیورسٹی کے اپنے مالی وسائل میں اضافے کیلئے ریسرچ اور کمرشلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اعلٰی تعلیم کامران بنگش کا کہناتھاکہ صوبائی حکومت مشکل معاشی حالات میں پشاور یونیورسٹی کو اب تک 700 ملین روپے کے لگ بھگ گرانٹ دے چکی ہے جس کا واحد مقصد صوبے کی بڑی اعلی تعلیمی درسگاہ کو معاشی مسائل سے نکالنا تھا۔

 

اسی طرح یونیورسٹی آف چترال کے دوسری بارمنعقدہونیوالے سینٹ اجلاس میں گذشتہ اجلاس کی ہدایات کی روشنی میں بجٹ کا دوبارہ مشترکہ جائزہ لینے کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی کا ریشنلائزڈ بجٹ منظور کرلیاگیا اور اتنے کم وقت میں سینٹ اراکین کے تحفظات دور کرنے اور تجاویز کی روشنی میں بجٹ تیارکرنے پر کمیٹی اراکین کی کارکردگی کوبھی سراہاگیا۔

سینٹ کے الگ الگ اجلاسوں میں پشاور سے رکن صوبائی اسمبلی پیر فدا، چترال سے رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ، مذکورہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ،سپیشل سیکرٹری محکمہ اعلٰی تعلیم راشدپائندہ خیل، ایڈیشنل سیکرٹری برائے گورنر سیف الاسلام،محکمہ خزانہ،محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں سمیت سینٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

University of Peshawar Senate meeting chitraltimes

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
63024

پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

Posted on

 

پیٹرولیم مصنوعات پر50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظور

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ ) قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر پچاس روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنیکی ترمیم منظور کرلی گئی، وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ پچاس روپے فی لیٹر یکمشت عائد نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں فنانس بل دو ہزار بائیس تئیس کی منظوری کا عمل جاری ہے، پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنیکی ترمیم منظور کرلی گئیں۔وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات پر اس وقت لیوی صفر ہے، پچاس روپے فی لیٹر یکمشت عائد نہیں کی جائے گی، حکومت نے لیوی لگانے کی منظوری حاصل کی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی، 80فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئیں، ہمارامقصد امیرپرٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے، آئی ایم ایف سے گزشتہ حکومت کیمعاہدیپرہی عمل کیا جا رہا ہے۔ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، صابر قائم خانی نے کہا مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں، ایک شخص ہمارے منصوبوں کو بجٹ میں شامل ہونے نہیں دے رہا۔جی ڈی اے کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بجٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا بجٹ کوئی معنی رکھتا ہے نہ ہی فنانس بل، ہم جانتے ہیں آگے بہت زیادہ منی بجٹ آئیں گے۔قومی اسمبلی میں جروں سیبجلی کیبلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کرنے سے متعلق اور سافٹ ویئر اور آئی ٹی کنسلٹنٹس کی خدمات پر 5فیصدسیلزٹیکس عائد کرنے کی شق منظور کرلی گئی۔اسپیکر،چیئرمین سینیٹ کو اضافی مراعات دینے کا اختیار متعلقہ قائمہ کمیٹی خزانہ کو دینے کی شق بھی منظور کی گئی۔

 

شہباز دور میں کرپشن کا خدشہ: آئی ایم ایف نے قرض سے پہلے نیا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے قرض سے پہلے شہباز حکومت سے احتساب کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواز دور حکومت میں منی لانڈرنگ کے معاملے اور شہباز دور میں کرپشن کے خدشے پر آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کے بعد اینٹی کرپشن قوانین میں نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔سابق معاون خصوصی مصدق عباسی نے کہا کہ نیب کے اختیارات کو کم کردیا گیا ہے اسی لیے آئی ایم ایف نے قوانین پر نظرثانی کا کہا۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے پہلے احتساب کے قانون پر نظرثانی کی شرط لگادی، چوروں کی حکومت نے نیب ترامیم سے کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے این آر او ٹو لیا، آئی ایم ایف کو اپنے قرضے چوری ہونے کا خدشہ ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ این ا?راو ٹو ا?ئی ایم ایف کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔سابق وزیر اسدعمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایم ایف کوبھی شک ہیکہ وہ جوقرض دیں گیوہ چورحکمرانوں کیاثاثوں میں اضافہ کریں گے، اس لئے نیب قانون میں تبدیلی کے بعد انہوں نے مطالبہ کردیا کہ کرپشن کو پکڑنے کے نظام کو طاقتورکیاجائے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور حکومت میں ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈنگ کے باعث پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا اب شہباز شریف کے دور میں آئی ایم اہف نے مطالبہ کر دیا کہ امپورٹڈ حکومت ڈالرز لینے سے پہلے اینٹی کرپشن قوانین پر نظر ثانی کرے، نیب قوانین میں ترمیم سے خود کو 1100 ارب کا این آر او آئی ایم ایف کی نظروں میں بھی آ گیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62995

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے 9502 ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2022-23 ء کے 9502 ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2022-23 ء کے 9502 ارب روپے حجم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ایڈہاک ریلیف جبکہ سابقہ ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کردیئے گئے، ٹیکس محصولات کا ہدف 7470 ارب روپے رکھا گیا ہے، زرعی مشینری پر کسٹم ڈیوٹی جبکہ مختلف اجناس کے بیجوں پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا، این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو41 سو ارب روپے ملیں گے، ترمیم کے بعد انکم ٹیکس کی کم سے کم شرح 6 لاکھ روپے بحال کردی گئی، شرح سود 11.7 فیصد سے کم کرکے آئندہ مالی سال کا ہدف 11.5 فیصد، شرح نمو کا ہدف5 فیصد مقرر کیا گیا، 1300 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا گیا ہے، نان فائلر کے لئے ٹیکس کی موجودہ شرح 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کی گئی ہے،200 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کی خریداری پر بنکوں سے آسان اقساط پر قرضے دلائے جائیں گے، سولر پینل کی درآمد اور مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریک پیش کی کہ یکم جولائی 2022ء سے شروع ہونے والے سال کے لئے وفاقی حکومت کی مالی تجاویز کو روبہ عمل لانے اور بعض قوانین میں ترمیم کرنے کا بل مالی بل 2022ء فی الفور زیر غور لایا جائے جس کی اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کی گئی۔ اپوزیشن اراکین مولانا عبدالاکبر چترالی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وجیہہ قمر، ڈاکٹر رمیش کمار اور جویریہ ظفر آہیر نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس بل کو مسترد کرتی ہیں، اس میں بڑے تعداد میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مالی بل میں کی جانے والی ترامیم آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت پاکستان کے معاہدے کے مطابق ہیں۔

 

اگر یہ ترامیم نہ کرتے تو اس سے حکومت پاکستان کی ساکھ متاثر ہوتی۔ بجٹ میں کم آمدنی والے طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق خودمختار اور خودکفیل قوم بننے کے لئے اقدامات جاری رکھیں گے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت فی الحال پٹرولیم لیوی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ مالی بل میں ترمیم کے بعد حکومت ایک روپے سے لے کر پچاس روپے فی لیٹر تک پٹرولیم لیوی عائد کر سکتی ہے۔بعد ازاں سپیکر نے یہ ترامیم ایوان میں پیش کیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد جبکہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور حکومتی اراکین کی جانب سے پیش کی گئی بعض ترامیم منظور کرلی گئیں، ان میں پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے تک لیوی عائد کرنے، بڑی صنعتوں اور کاروباری اداروں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کی ترمیم بھی شامل ہے، 13 صنعتوں کو سپر ٹیکس کے اطلاق سے 465 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بعد ازاں مالی بل 2022ء منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق خوردنی تیل پیدا کرنے والی فصلوں مثلا مکئی، سورج مکھی اور کینولا کی کاشت میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زرعی درآمدات میں کمی آئے اور جاری اخراجات کے خسارے میں بھی کمی لائی جاسکے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق نئی گاڑیوں کی خرید پر مکمل پابندی ہوگی، ترقیاتی پراجیکٹ کے علاوہ فرنیچر وغیرہ کی خرید پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 

کابینہ اور سرکاری اہلکاروں کی پٹرول کی حد کو 40 فیصد کم کردیا گیا۔ حکومت کے خرچ پر لازمی بیرونی دوروں کے علاوہ تمام دوروں پر پابندی ہوگی۔ بجٹ میں پنشن کی مد میں اگلے مالی سال میں 530 ارب روپے کا تخمینہ ہے۔ دیگر ممالک کی طرح پنشن فنڈ قائم کیا جائے گا جس کے لئے رقوم جاری کردی گئی ہیں۔ اگلے سال کم از کم پانچ فیصد گروتھ حاصل کی جائے گی۔ اس طرح جی ڈی پی کو 67 کھرب روپے سے بڑھا کر اگلے مالی سال کے دوران 78.3 کھرب روپے تک پہنچایا جائے گا۔ اگلے مالی سال میں افراط زر میں کمی کرکے 11.5 فیصد پر لایا جائے گا۔ برآمدات کا ہدف35 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔رواں سال ترسیلات زر 31.1 ارب ڈالر ریکارڈ ہوں گی۔ اگلے مالی سال میں ترسیلات زر 33.2 ارب ڈالر تک بڑھنے کا ہدف ہے۔ اگلے سال ایف بی آر کا ریونیو کا تخمینہ 7470ارب روپے ہے جس میں سے صوبوں کا حصہ 4100 ارب روپے سے زائد ہو گا۔ وفاقی حکومت کے پاس نیٹ ریونیو4904 ارب روپے ہوگا جبکہ نان ٹیکس ریونیوز میں 2000 ارب روپے ہوں گے۔ وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ9502 ارب روپے ہے جس میں سے ڈیبٹ سروسنگ کے لئے800 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ملکی دفاع کے لئے 1523 ارب روپے، سول انتظامیہ کے اخراجات کے لئے550 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پنشن کی مد میں 530 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈیز699 ارب روپے رکھی گئی ہیں اور گرانٹ کی صورت میں 1242 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مختص رقم میں اضافہ کرتے ہوئے یہ بجٹ بڑھا کر364 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ 12ارب روپے کی رقم یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر اشیا ء کی سبسڈی کے لئے مختص کی گئی ہے۔

 

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے لئے بجٹ میں 65 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔ اس کے علاوہ 44 ارب روپے ایچ ای سی کی ترقیاتی سکیموں کے لئے رکھے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 67 فیصد زائد ہیں۔ ایچ ای سی کے بجٹ میں بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کے لئے5000 وظائف شامل ہیں۔ یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کے تحت 20 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع تک نوجوانوں کی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔نوجوانوں میں کاروبار کے فروغ کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے اور اڑھائی کروڑ تک آسان شرائط پر قرضے دیئے جانے کی سکیم کا اجرا بھی بجٹ میں شامل ہے۔ قرضہ سکیم میں خواتین کا کوٹہ 25 فیصد مختص کیا گیا ہے۔گیارہ سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لئے ”ٹیلنٹ ہنٹ اور سپورٹس ڈرائیو”پروگرام بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق فلم سازوں کو پانچ سال کا ٹیکس ہالیڈے، نئے سینما گھروں، پروڈکشن ہاؤسز فلم میوزیمز کے قیام پر پانچ سال کا انکم ٹیکس اور دس سال کے لئے فلم اور ڈرامہ کی ایکسپورٹ پر ٹیکس ری بیٹ جبکہ سینما اور پروڈیوسرز کی آمدن کو انکم ٹیکس سے استثنی دیا گیا ہے۔ڈسٹری بیوٹرز اور پروڈیوسرز پر عائد8 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا گیا ہے۔ فلم اور ڈراموں کے لئے مشینری، آلات اور سازو سامان کی امپورٹ کسٹم ڈیوٹی سے پانچ سال کا استثنی دیا گیا ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے لئے800 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبوں اور خصوصی علاقہ جات (آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان) کے لئے پی ایس ڈی پی میں رقم بڑھا کر 136 ارب روپے کر دی گئی ہے۔مہمند ڈیم اور دیامیر بھاشا ڈیم کو وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے اضافی رقوم مختص کی گئی ہیں۔ بنیادی ڈھانچہ کے لئے 395 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

 

بڑے کثیر المقاصد ڈیموں خاص طور پر دیامر بھاشا، مہمند، داسو، نئی گاج ڈیم اور کمانڈ ایریا پراجیکٹس کے لئے بجٹ میں 100 ارب روپے کی رقم شامل کی گئی ہے جبکہ چھوٹے ڈیموں، نکاسی آب کی سکیموں، کم ترقی یافتہ اضلاع کو ترجیح دی گئی ہے۔ توانائی اور آبی وسائل کے پراجیکٹ ایک دوسرے سے منسلک ہیں جن کے لئے کل 183 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ شاہراہوں اور بندرگاہوں کے لئے202 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔نجی شعبے کے اشتراک سے شاہراہیں تعمیر کرنے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ زرعی شعبے میں جدت اور مشینوں کا استعمال بڑھانے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس، پنشنرز، بینیفٹ اکاونٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹ میں سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر زیادہ سے زیادہ10 فیصد ٹیکس کم کرکے پنشنرز کو مزید ریلیف فراہم کرنے کیلئے 5 فیصد کیا گیا ہے۔ چھوٹے ریٹیلرز کیلئے ایک فکسڈ انکم اور سیلز ٹیکس کے نظام کے تحت ٹیکس کی وصولی بجلی کے بلوں کے ساتھ کی جائے گی۔ یہ ٹیکس 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک ہوگا۔ فائلرز کے لئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح موجودہ شرح1 فیصد سے بڑھا کر2 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ نان فائلرز کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے پراپرٹی کے خریداروں کے لئے ایڈوانس ٹیکس کی شرح بڑھا کر5 فیصد کر دیا گیا ہے۔1300 سی سی سے زیادہ کی موٹر گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔الیکٹرک انجن کی صورت میں قیمت کے2 فیصد کی شرح سے ایڈوانس ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا۔

 

اسی طرح نان فائلرز کے لئے ٹیکس کی شرح کو موجودہ 100 فیصد سے بڑھا کر 200 فیصد کیا گیاہے۔ بینکنگ کمپنیوں پرٹیکس کی موجودہ شرح 39 فیصد سے بڑھا کر 42 فیصد کردیا گیا ہے جس میں سپر ٹیکس بھی شامل ہے۔200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کی خریداری پر بینکوں سے آسان اقساط پر قرضے دلائے جائیں گے۔ خیراتی ہسپتالوں کو درآمد/ عطیات اور50 یا اس سے زیادہ بستروں والے خیراتی/ غیر منافع بخش ہسپتالوں کو بجلی سمیت مقامی سپلائیز پر مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔زرعی صنعتوں کے سازوسامان، مشینری اور زرعی شعبے پر قائم صنعتوں کیلئے بھی کسٹم ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔30 سے زیادہ ایکٹو فارما سیوٹیکل انگریڈینٹس کو کسٹم ڈیوٹی سے مکمل استثنی دے دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا گیا ہے۔ مالی بل میں کی گئی ترمیم کے تحت تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کے نئے سلیب متعارف کرائے گئے ہیں جن کے تحت کم سے کم قابل ٹیکس آمدن کے حوالے سے مالی بل میں ترمیم کرتے ہوئے اسے 6 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 6لاکھ روپے سے اوپر اور 12 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدن پر 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 2.5 فیصد، 12 لاکھ روپے سے اوپر اور 24 لاکھ روپے تک کی آمدن پر 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 ہزار روپے فکسڈ اور 12.5 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔ 24 لاکھ روپے سے 26 لاکھ روپے تک کی آمدن پر سالانہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ جبکہ 24 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 20 فیصد، 36 لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک کی آمدن پر سالانہ فکسڈ ٹیکس 4 لاکھ 5 ہزار جبکہ 36 لاکھ روپے سے اوپر کی آمدن پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ 60 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک کی سالانہ آمدن پر 10 لاکھ 5 ہزار روپے فکسڈ جبکہ ساٹھ لاکھ سے اوپر کی آمدنی پر 32.5 فیصد جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 29 لاکھ 55 ہزار فکسڈ جبکہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر 35 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پٹرولیم لیوی آرڈیننس 1961ء میں ترمیم کرتے ہوئے ہائی سپیڈ ڈیزل آئل، موٹر گیسولین، سپیریئر کیروسین آئل، لائٹ ڈیزل، ہائی اوکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ اور ای 12 گیسولین پر زیادہ سے زیادہ 50 روپے فی لٹر تک پٹرولیم لیوی عائد کرنے اور ایل پی جی کے فی میٹرک ٹن یونٹ پر 30 ہزار روپے لیوی عائد کرنے کی ترمیم کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62993

ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی.وزیرتعلیم

Posted on

محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی.وزیرتعلیم

وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت ڈجیٹل لیٹریسی پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے نئے پروگرام ڈیجیٹل لٹریسی کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 336 سکولوں میں پہلے سال تین لاکھ چھتیس ہزار طلبا و طالبات کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی جس کیلیے گریڈ6 سے گریڈ 8 تک ڈیجیٹائزڈ کورس تیار کیا گیا ہے۔ منتخب سکولوں میں مرد و خواتین کو یکساں نمائندگی دی گئی ہے۔ جبکہ ڈیجیٹائزڈ کورس پر اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اگلے ہفتے منصوبے کے لیے باقی عملے کی تعیناتی کے لیے انٹرویوز کا عمل بھی شروع کریں۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پر آئی ٹی ٹیچرز میسر نہ ہوں ان سکولوں میں بذریعہ پیرنٹس ٹیچرزکونسل ٹیلنٹ پول سے عارضی آئی ٹی کی تعلیمی قابلیت اور تجربے رکھنے والے درخواست گزاروں کا انتخاب کریں۔

یہ ہدایات صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ڈیجیٹل لٹریسی پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن خالد خان ڈائریکٹر آئی ٹی سردار خان ایڈیشنل ڈائریکٹر اقبال خان ڈیجیٹل لٹریسی ٹیم اور HOPE-87 کی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر تعلیم کو منتخب 12 اضلاع پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، دیر لوئر، چارسدہ، مانسہرہ اور ضلع خیبر کے منتخب سکولوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں موجود آئی ٹی لیبز سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ اور ضم اضلاع بشمول صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید آئی ٹی لیبز بھی بنائی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم کو (HOPE-87) ادارے اور نالج پلیٹ فارم نے پشاور میں جاری پائلٹ سمارٹ سکول پروگرام پر بھی بریفنگ دی وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ منتخب سکولوں میں اساتذہ کو تربیت دی گئی ہے۔ سکولوں میں سسٹم انسٹال کیے گئے ہیں اور سکول کھلنے کے فوراً بعد تربیت یافتہ 50 اساتذہ باقاعدگی سے طلباء وطالبات کو تربیت دینا شروع کر دیں گے۔ وزیر تعلیم نے (HOPE-87) کو ہدایت جاری کی کہ پائلٹ کے بعد جلد از جلد اس پروگرام کو صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دیں۔ جن میں نئے آئی ٹی لیبز کی تعمیر اور آئی لیبز کی اپ گریڈیشن بشمول پورے سکول کے تمام نظام کو ڈیجیٹائیز کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62989

سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت

Posted on

سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ اور صحت تیمور سلیم خان جھگڑا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ اور صحت تیمور سلیم خان جھگڑا نے نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کے پوزیشن ہولڈرز اور گریجویٹ ایم بی بی ایس طلباء میں وظائف اور اسناد تقسیم کیں۔ آج سے آپ صحت کے نظام کا حصہ ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ مجھے فخر ہے کہ طالبات پڑھائی کے میدان میں اپنے نام کا سکہ جما رہی ہیں۔ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو رولز اور قوانین میں جھکڑا گیا تھا۔ وہ سٹاف بھرتی کرسکتے تھے نہ کوئی اخراجات، لیکن اب دونوں بآسانی کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے نارتھ ویسٹ اسکول آف میڈیسن کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن میں پروفیشنل فائنل امتحانات اور ایم بی بی ایس کے پہلے بیچ کے شاندار نتائج کی بنیاد پر پہلی تین پوزیشنوں پر آنے والے طلبہ کو سراہنے کے لئے تقریب تقسیم اسناد و وظائف کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کامیابی کے ساتھ BLS، ICP اور QPS کی ٹریننگ کوالیفائی کرنے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کیں۔وزیر صحت و خزانہ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس فائنل میں پوزیشن لینے والی نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن کی 3 طالبات میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے۔

ڈگری کے دوران بیسک لائف سپورٹ سمیت دیگر فاونڈیشن کورسز مکمل کرنے والے 90 طلبا میں بھی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے بتایا کہ ایم ٹی آئیز ہسپتال مسائل کے باوجود اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔سیکنڈری کئیر کے 58 ہسپتالوں کو آوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ ہر ضلع کے رہائشیوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی اچھی سہولیات مہیا ہونگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عنقریب نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صحت کی تعلیم کے شعبے میں قدم رکھے گی۔ یاد رہے کہ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف میڈکل سائنسز صحت کے میدان میں صحت مندانہ مقابلے کی بنیاد رکھے گی۔ نارتھ ویسٹ کے سکولوں اور کالجوں کے انتظام و انصرام کیلئے میڈیکل یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے۔ پرنسپل نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ ویسٹ سکول آف میڈیسن وہ واحد ادارہ ہے جو ایم بی بی ایس ڈگری کے دوران فاونڈیسن کورسز بھی آفر کرتا ہے۔ ان کورسز میں بیسک لائف سپورٹ، کوالٹی اینڈ پیشنٹ سیفٹی اور انفیکشن پرویونشن اینڈ کنٹرول کورسز شامل ہیں۔ ان طلبا نے خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے دیگر طلبا کو پیچھے چھوڑ کر اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ وزیر صحت کو تقریب کے دوران اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا۔ تقریب کے اختتام پر چئیرمین الائیڈ ہیلتھ لمیٹڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
62987