Chitral Times

ملک و ملت کے لیے قربانی دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پوسٹ گریجویٹ کالج گلگت میں مقررین کا خطاب

ملک و ملت کے لیے قربانی دینا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ پوسٹ گریجویٹ کالج گلگت میں مقررین کا خطاب

گلگت(خصوصی رپورٹ: امیرجان حقانی) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مناور گلگت میں ” یوم دفاع و شہداء پاکستان” کے عنوان سے ایک تقریب سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز پروفیسر میر احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں کالج کے طلبہ نے یوم دفاع و شہداء پاکستان کے عنوان پر، تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے میں حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر میراحمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن پر قابو پانے کے لیے بہترین علم کے ساتھ اعلی اخلاق و عمل کی بھی ضرورت ہے۔معاشی مستحکم قوموں کو کوئی زیر نہیں کرسکتا۔دشمن کے عزائم یہ ہیں کہ آپ کو علم سے، عمل سے، معاشی استحکام اور سیاسی شعور و بیداراری سے محروم رکھے لہذا علم کی ساتھ اخلاقیات کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر آگے بڑھیں۔سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر تہذیب الحسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ستمبر کا یہ ولولہ انگیز اور بابرکت مہینہ اہل پاکستان کے لیے نئے ولولے، عہد تجدید وفا اور ایثار و قربانی کا درس لے کر آتا ہے۔اگر ہمارے اندر قومی یکجہتی، وطن سے محبت، نظریہ پاکستان سے لگاؤ ہو تو ہم ہر ناممکن کو ممکن بناسکتے ہیں۔جذبہ عشق و ہ عظیم جذبہ جو کسی قوم کے اندر پیدا ہوتو وہ قوم ورطہ حیرت میں مبتلا کردینے والے کارنامے انجام دیتی ہے۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانی اور جذبہ کی مثال جدید کلاسیکل جنگوں میں ملنا مشکل ہے۔آج کا دور ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ اس جذبہ، اس شوق اور اس عشق شہادت کو اپنے دلوں میں منور کریں۔آج علمی تجلیات کا دور ہے۔ہمیں اپنی سوچ اور فرقہ سے نکل کر قومی سوچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔1965ء میں پوری قوم بیدار تھی، قوم کے اندر پاکستانیت بیدار تھی ، آج بھی اسی جذبے کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور طلبہ کرام کی ذمہ داری تعلیمی محاذ کے سچے سپاہی بننا ہے۔ پروفیسر محمد عالم، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نے اپنے اختتامی خطبہ میں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع سے زیادہ یوم شہدا کہلانا بہتر ہے۔پاکستان کی فوج نے کئی بڑی جنگیں لڑی، ان جنگوں میں فوج کیساتھ پاکستانی قوم کے بہت سارے رضاکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔اور مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ کالج کے لیکچرار فدا حسین نے کہاطلبہ کو اپنا اصل دشمن پہچان کر اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔یہ صرف تعلیم کے ذریعے ممکن ہے۔ ان تمام امور کو سمجھنا ضروری ہے جن کو بنیاد بناکر مغرب نے ہم پر یلغار کیا ہے اسی یلغار کے لیے اٹھ کھڑا ہونا ہے۔

 

یوم دفاع کے پروگرام کی ترتیب و تزئین میں پروفیسر اشتیاق احمد یاد کی خصوصی معاونت رہی ۔ انہوں نے مختلف اوقات میں طلبہ ،لٹریری کمیٹی اور دیگرذمہ اران کے ساتھ کوارڈینشن کی اور طلبہ سے اپنے خصوصی خطاب میں کہاہماری کالج کی تاریخ بہت شاندار ہے۔ہم کالج میں تقریبات کا انعقاد اس لیے کرتے ہیں تاکہ قومی ایام اور مختلف تہواروں کے حوالے سے طلبہ کی فکری رہنمائی کیساتھ طلبہ میں چھپے ٹیلنٹ کو ڈسکور کیا جاسکے۔بہت جلد ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاانعقاد بھی کیا جائے گا جس میں طلبہ کے ہر قسم کا ٹیلنٹ ڈسکور ہوسکے گا۔احمد سلیم سلیمی نےتمہیدی کلمات میں کہا چھ ستمبر کو یوم دفاع کے نام سے پوری قوم پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔یوم دفاع مملکت خداداد پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈر اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں۔تعلیمی اداروں میں بھی اس دن تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔ زندہ قومیں ملک و ملت کی دفاع کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہیں اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔پاکستانی قوم انتہائی احسن انداز میں یوم دفاع کے موقع پر فوج کی قربانیوں کا اعلان کرتی ہے۔ ہم نے بھی اپنے طلبہ میں تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے اس بیداری میں حصہ لینے کی شعوری کوشش کی ہے۔

 

تقریب یوم دفاع سے پروفیسر نجم الدین اور امیرجان حقانی نے بھی گفتگو کی اور نتائج کا اعلان کیا۔کالج کے طلبہ کے درمیان یوم دفاع و شہداء پاکستان کے عنوان سے تقریری مقابلہ ہوا۔ طلبہ کی تقاریر کا خلاصہ یہ ہے۔6 ستمبر 1965 کو جب انڈین فوج نے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے لاہور پر قبضہ کرنا چاہا تو پاکستان آرمی کے ڈیڑھ سو نوجوانوں نے انڈیا کے ڈیڑھ ہزار فوجیوں کو روکے رکھا۔انڈیا کے مذموم ارادوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب ہر محاذ میں ان کے فوجیوں کو پسپائی ہوئی۔سیالکوٹ کے علاقہ چونڈہ میں بھارت کے 45ٹینک تباہ کردیے گئے۔دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ تھی۔لاہور کے محاذ پر مسلسل پانچ دن تک میجرعزیز بھٹی اور ان کے ساتھیوں نے ان کا مقابلہ کیا اور بالآخر جام شہادت نوش کرگئے۔ستمبر 1965کی جنگ میں بھارتی فوج نے 17 دن میں 12حملے کیے لیکن پاکستان آرمی کے نوجوان مسلسل انہیں لاہور داخل ہونے سے روکتے رہے۔طلبہ کرام نے ولولہ انگیز انداز میں مزید کہا، جب تک پوری قوم،سیاسی، اخلاقی،نظریاتی اور جانی ومالی اعتبار سے فوج کیساتھ کھڑی نہیں ہوگی تب تک فوج کو ملک و ملت کا دفاع مشکل ہوجاتا ہے۔ وہ قومیں سروخرو ہوتی ہیں جن کی عوام اور شعبہ ہائے زندگی کے تمام لوگ اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور مشکل وقت میں ہر فرد فوجی سپاہی کا کردار ادا کرتا ہے۔

 

اس خصوصی تقریب میں طلبہ نے تلاوت، نعت، ملی نغمے، تقاریراور فنکاری کے ذریعے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار کیا۔طالب علم محمد علی حیدری نے تلاوت کلام، طالب علم یاسرحمید نے نعتیہ کلام اور طالب علم خلیل احمد نے ستار کے ذریعہ قومی ترانہ پیش کیا۔تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن طالب علم الطاف حیدر، دوسری پوزیشن حسن احمد اور تیسری پوزیشن طالب علم وجاہت اعظم نے حاصل کی جبکہ ملی نغموں میں پہلی پوزیشن طالب علم وجاہت اعظم، دوسری ساجد علی اور تیسری شایان علی شان نے حاصل کرکے انعام اپنے نام کر دیا۔طالب علم محمد ادریس، طالب علم خادم حسین اور ثاقب خان نے بھی مقابلوں میں حصہ لیا اور سرٹیفیکیٹس لیے۔ اس تقریب کی خصوصی بات یہ تھی کہ کالج انتظامیہ کی طرف سے پروفیسر براداری کے سینئر رفقاءپروفیسروں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں پروفیسر میراحمد خان، پروفیسر محبوب علی خان، پروفیسر اسلم عبداللہ، پروفیسر تہذیب الحسن،پروفیسر اویس احمد اور پروفیسر ڈاکٹر خالد اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اور پوزیشن ہولڈر طلبہ میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے۔تقریری مقابلوں میں ججز کے فرائض پروفیسر نجم الدین، پروفیسر اشتیاق احمد یاد اور پروفیسر محمد رفیع نے جبکہ ملی نغموں کے مقابلوں میں منصفین کے فرائض پروفیسر جٹوری، پروفیسرلقمان رسول اور امیرجان حقانی نے انجام دیے۔

chitraltimes post graduate college gilgit seminar 2 chitraltimes post graduate college gilgit seminar 3

chitraltimes post graduate college gilgit seminar

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
79149

15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

Posted on

15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے، اس دوران راولپنڈی، اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔16 سے 18 ستمبر کے دوران کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ 16 سے 18 ستمبر کو راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ڑوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب 17 سے 19 ستمبر کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال، ایبٹ آباد، راولپنڈی، اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جبکہ موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

روسی صدر پاکستان کا دورہ کریں گے: روسی سفیر ڈینیلا گانیچ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔روسی سفیر نے یہ بات پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران بتائی ہے۔روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کا ایک کور گروپ ہے۔روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79139

وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819 روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا،دفترخارجہ  4کروڑ32لاکھ ،81 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے

Posted on

وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819 روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا،دفترخارجہ  4کروڑ32لاکھ ،81 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہونے کے باوجود ادا نہیں کیا گیا،مختلف وزارتیں، ڈویڑنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ،،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں۔دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،بی بلاک میں مختلف وزراتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے،وزیراعظم کی رہائشگاہ کی بجلی کا بل 9819روپے ہے لیکن پھر بھی نادہندہ ہے،وزیراعظم کی رہائشگاہ کا گزشتہ ماہ کا بل بھی ادا نہیں کیا گیا۔مختلف وزارتیں، ڈویڑنز اور سرکاری ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ ہیں،مختلف وزارتوں کے ذمے کروڑوں روپے کے بجلی بل کے واجبات شامل ہیں،دفترخارجہ 14کروڑ32لاکھ 81ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9کروڑ83لاکھ 67ہزارسے زائد کی نادہندہ ہیں،کیوبلاک،وزارت خزانہ سمیت دیگربلاکس میں 4کروڑ 97لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہیں،سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ 4لاکھ 49ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس بجلی بلوں کی مد میں 5کروڑ20لاکھ 26ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7کروڑ64لاکھ 97ہزارسے زائد کا نادہندہ ہے۔سندھ ہاؤس 66لاکھ 53ہزاراور پنجاب ہاؤس 51لاکھ 20ہزارروپے کا نادہندہ ہے،نیشنل لائبریری کے بجلی بلوں کی مدمیں 12لاکھ 90ہزار،نیشنل آرٹ گیلری17لاکھ80ہزارروپے سے زائد کے واجبات شامل ہیں،پارلیمنٹ لاجزکے بقایاجات 10لاکھ سے زائد کے ہیں،آزاد کشمیر سیکرٹریٹ کے بجلی بلوں کی مد میں 9لاکھ 87ہزارسے زائد کے واجبات شامل ہیں۔

 

آئی ایم ایف کا بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے مراعات واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی بلوں پر ریلیف کے معاملے پر وزارت توانائی، وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور مطالبہ کرتے ہوئے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بنانے والی صنعتوں کے لئے گیس قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے، کہا گیا کہ یہ اضافہ جو لائی 2023ء سے نافذ کیا جائے۔عالمی مالیاتی ادارے پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لئے رعایتی ٹیرف ختم کرکے قیمتوں میں اضافے کا پلان دیا جائے، آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔ذرائع کے مطابق بجلی بلوں پر ریلیف پلان کی آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے لیے وقت مانگ لیا گیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79137

گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل قانونی کی عملداری اور آئینی طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صحافیوں سے گفتگو

Posted on

گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل قانونی عملداری اور آئینی طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صحافیوں سے گفتگو

گلگت(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل قانونی  عملداری اور آئینی طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، مٹھی بھر عناصرکو پورے معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،حکمت اورہمت کے ساتھ غلط فہمیوں کا خاتمہ کیاجائے گا،ملک میں ایک قوم، ایک قانون اور صرف پاکستان کے نعرے کی ہی گنجائش ہے اگر کسی کوکسی اور سے کوئی امید،خوش فہمی یا غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گلگت میں امراض قلب ہسپتال میں او پی ڈی کے افتتاح کے بعدصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں نے بڑی محبت سے ہمارا استقبال کیا،عوام کی طرف سے جس اپنائیت کا اظہارکیا گیا اس کو میں کبھی بھلانہیں پاؤں گا،گلگت بلتستان مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے، ایک دوسرے کے حقوق کو مساوی تسلیم کرنا معاشرے کی بنیاد ہے، قائداعظم کا پاکستان کیلئے جو وڑن تھا

 

اس کا عملی نمونہ ہمیں گلگت بلتستان میں نظر آتا ہے، ایک دوسرے سے مختلف نقطہ نظر رکھنے کے باوجود مل جل کر زندگی بسر کرنا انسانیت کی معراج ہے، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام ضروری ہے، حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری ریاست کی ذمہ داری ہے، اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کیلئے یہی پیغام لے کر آیا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہاں پر موجود بھائی چارے کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، وہ اپنی غلط فہمی دور کرلیاگر کسی وجہ سے کوئی غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں تو حکمت اورہمت کے ساتھ ان کو دورکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح بلند ہیں،گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیان جو محبت پائی جاتی ہے اس کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح اس علاقے میں آتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہاں کے جو ائینی معاملات ہیں ان پر بھی گورنر، وزیراعلیٰ، کابینہ کے ارکان اوردیگرمتعلقہ فریقین سے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،گلگت بلتستان کے مسائل ہرممکن حد تک حل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ یہاں کے لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور ایک پروقار زندگی بسر کریں اوران کی شناخت کے حوالے سے جو سوالات ہیں ان کے بھی جلد ائینی جوابات مل جائیں گے،

 

اس حوالے سے وفاقی حکومت جو کچھ بھی کرسکی،کرے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معدنیات،توانائی سمیت دیگر اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے طویل المدت حکمت عملی پرکام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کے بنیاد ی ڈھانچے کو بہتر بنانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،مٹھی بھر عناصرکو پورے معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سپریم ایپلٹ کورٹ میں جج کی تعیناتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ اس حوالے سے جلد خوشخبری سنائیں گے،تعیناتی کیلئے کسی قسم کی کوئی بولی نہیں لگے گی، ہم بولیاں لگانے نہیں بولیوں کا خاتمہ کرنے آئے ہیں، قراقرم یونیورسٹی کے مالی معاملات کو حل کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کے اندر صرف پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے ہی کا م کرسکتے ہیں اس کے علاوہ کسی ادارے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان میں صرف ایک قوم، ایک قانون اور صرف پاکستان کے نعرے کی ہی گنجائش ہے اگر کسی کوکسی اور سے کوئی امید،خوش فہمی یا غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ گلگت میں پی ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام اورپی ٹی وی پر شینا اور بلتی زبان میں ٹاک شوز شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ یہاں کے سیاسی، معاشی اوردیگر مسائل کو اجاگرکیا جاسکے۔

 

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب کے ہسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح کیا

گلگت(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت میں امراض قلب ہسپتال میں او پی ڈی کا افتتاح کردیا۔بدھ کووزیراعظم نے امراض قلب ہسپتال کا دورہ کیا اور تختی کی نقاب کشائی کرکے او پی ڈی کا افتتاح کیا،50بستروں پر مشتمل ہسپتال میں ایمرجنسی،آئی سی یو،سی سی یو،بچوں کی وارڈ اور سرجری سمیت امراض قلب کے علاج کی تمام سہولیات موجود ہیں۔گلگت بلتستان میں امراض قلب کا یہ پہلا ہسپتال ہے۔نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اوردیگراعلیٰ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعظم کو ہسپتال میں علاج کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ جون 2024سے ہسپتال مکمل طور پر فعال ہوجائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged
79134

بڑھتے ہوئے اخراجات، تنخواہوں میں اضافہ اورپنشن واجبات سے یونیورسٹیوں کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوئے،گورنر حاجی غلام علی

Posted on

بڑھتے ہوئے اخراجات، تنخواہوں میں اضافہ اورپنشن واجبات سے یونیورسٹیوں کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوئے،گورنر حاجی غلام علی
چندیونیورسٹیوں کے علاوہ باقی یونیورسٹیوں نے ریسرچ کیلئے کُل اخراجات کا صرف 1 فیصد مختص کیا جو یونیورسٹیوں کی وجود،ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی نفی ہے،گورنر
آنے والے وقت میں صوبے کی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کومشکلات سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششیں اور ذمہ داریاں اداکرنی ہوں گی، حاجی غلام علی
گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کی جانیوالی صوبے کی یونیورسٹیوں کی مالی تجزیاتی رپورٹ برائے سال 2021 تا 2024 سے متعلق گورنرکی پریس کانفرنس

 

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے تیار کی جانیوالی صوبے کی یونیورسٹیوں کی مالی تجزیاتی رپورٹ برائے سال 2021 تا 2024 سے متعلق گورنر ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ یونیورسٹیوں کی سالانہ محصولات کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے اخراجات، تنخواہوں میں اضافہ اورپنشن واجبات سے یونیورسٹیوں کے لیے مالی مشکلات پیدا ہوئے ہیں۔ یونیورسٹیوں میں ریونیو سالہا سال کم ہوتا جارہا ہے اور اخراجات میں مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے کیونکہ تمام یونیورسٹیوں کا3 سال پہلے جو اوپننگ بیلنس یعنی ان یونیورسٹیوں کے اکاونٹ میں تقریباً4 ارب روپے تھا جو 2021 میں کم ہوکر3.8 ارب روپے تک آگئے اور رواں مالی سال کے آخر تک54 کروڑ روپے آنے کی خبر ہے اور جون 2024ء میں اخراجات آمدنی سے زیادہ ہوجائیں گے۔ چندیونیورسٹیوں کے علاوہ باقی یونیورسٹیوں نے ریسرچ کیلئے کُل اخراجات کا صرف 1 فیصد مختص کیا جو یونیورسٹیوں کی وجود،ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی نفی ہے۔تقریباً تمام یونیورسٹیاں تحقیق کے شعبے کو کمرشلائزڈ کرنے پرتوجہ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے جس کی وجہ سے بجٹ میں تحقیق کی مدمیں کوئی آمدن دیکھنے کونہیں ملتی ہے۔

نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر محمدقاسم جان کے ہمراہ بدھ کے روز گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر کا کہنا تھاکہ چانسلر آفس نے متعدد اجلاسوں کے بعدایک رپورٹ تیار کی ہے جوکہ صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کی مالی و انتظامی امور کو بہتری کے حوالے سے ہے۔ مشاہدہ سے یہ بات سامنے آگئی ہے کہ چندیونیورسٹیوں کے علاوہ بہت یونیورسٹیاں معاشی طورپر مستحکم نہیں جس کی وجہ سے یہ یونیورسٹیاں مالی مسائل و مشکلات سے دو چار ہیں۔اس حوالے سے وائس چانسلرز صاحبان کیساتھ کئی مشاورتی اجلاس منعقد کئے گئے تاکہ ان یونیورسٹیوں کی خودمختاری اور استحکام میں بہتری کیلئے ملکر اقدامات اٹھائے جائیں بلکہ جدید دور کی ٹیکنالوجی س بھی طلبہ کو مستفید کرایا جا سکے۔انہو ں نے کہاکہ صوبے میں یونیورسٹیوں کی تعداد 34 تک پہنچ چکی ہے،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار اور ماحول پر توجہ دینے کی بجائے صرف یونیورسٹیوں کی تعداد بڑھائی گئی۔صوبہ کے یونیورسٹیوں میں 21 یونیورسٹیاں مخلوط یعنی طلباء وطالبات پرمشتمل ہیں جبکہ 3 صرف خواتین کیلئے ہیں، 4 انجینئرنگ کی ہیں، ایگریکلچر کی 3 یونیورسٹیاں، میڈیکل اور منیجمنٹ سائنسز کی 1، 1 یونیورسٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ صوبے کی 7 ایسی یونیورسٹیوں نے اس سال اپنے بجٹ کا آغاز ہی خسارے سے کیا ہے۔ جس میں UET پشاور جو کہ صوبہ کی سب سے بڑی اور قدیمی درسگاہ ہے اس کاخسارہ 977 ملین روپے، پھر گومل یونیورسٹی ہے جس کا خسارہ 434 ملین روپے،

 

اس کے بعد ایگری کلچر یونیورسٹی پشاورہے جس کا خسارہ 187 ملین روپے اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کا17 ملین روپے خسارہ کا بجٹ ہے اور خسارے کی بڑی وجہ پنشن واجبات ہیں۔ مالی مسائل کے وجوہات کا ذکرکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے طے کردہ کرائٹیریا کے خلاف بھرتیوں کی وجہ سے بھی بہت یونیورسٹیوں کو مالی بحران میں دھکیلا اورماضی کی طرح اس سال بھی کنٹریکٹ پرتعیناتی کامنصوبہ یونیورسٹیوں میں زیرغورہے جس سے 3.2 ارب روپے کا اضافی بوجھ یونیورسٹیوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ رواں مالی سال کے آخر تک صوبہ کی 34 یونیورسٹیوں میں سے 20 یونیورسٹیاں خسارے کا شکارہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کو وفاقی اورصوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر فنڈز دیے جاتے ہیں۔ وفاقی حکومت ہر سال تقریباً 10 ارب روپے دیتی ہے۔ صوبائی حکومت نے 2021 میں 1.2 ارب روپے دیے۔ 2022 میں 4 ارب روپے دیے اور اس سال صوبائی حکومت کی جانب سے 3.2 ارب روپے دینے کا وعدہ کیاجبکہ ابھی تک صوبائی حکومت نے کچھ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ چند یونیورسٹیاں اربوں روپے کے وسائل رکھنے کے باوجود اُن سے خاطرخواہ آمدن لینے میں کامیاب نہیں ہو رہی۔بدقسمتی سے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے طریقہ کار میں بھی پیچیدگیاں ہیں۔جس کے درست کرنے کیلئے چار پانچ اہم اجلاس منعقد ہوئے اور ایک رپورٹ مرتب کی گئی جو کہ صوبائی حکومت کے زیرغور ہے۔

گورنرنے کہاکہ صوبے کی 34 اہم یونیورسٹیوں کی چانسلر کی حیثیت سے موجودہ اور آنے والے وقتوں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی اورصوبائی حکومت کے ساتھ ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹس میں یہ مشکلات مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے لانا ضروری سمجھتاہوں تاکہ آنے والے وقت میں یہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہیں /یونیورسٹیوں کو سنگین صورتحال کا سامنا نہ ہو اور ہم سب مشترکہ طور پر کوشش کرے کہ ان تعلیمی درسگاہوں کومشکلات سے نکالیں۔انہوں نے وی سی صاحبان کو بھی ہدایت کی کہ آنے والے سال میں اپنی تعلیمی کارکردگی نہ صرف بہتر کرکے دکھانی ہوگی بلکہ کچھ یونیورسٹیاں ملک کے دیگر یونیورسٹیوں کے مقابلے میں قومی رینکنگ میں بھی شامل ہونی چاہئیے۔گورنرنے میڈیا پر بھی زوردیا کہ وہ بھی صوبے کی تعلیمی اداروں کو موجودہ مالی مسائل ومشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ایک سوال کے جواب میں گورنرنے کہاکہ ان کی کوشش ہے کہ یونیورسٹیاں طلباء وطالبات سے کم سے کم فیس لیں اور اس حوالے سے میری احکامات پر خیبرمیڈیکل یونیورسٹی سمیت صوبے کی تمام یونیورسٹیوں میں معذور بچوں کی فیس معاف کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79131

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں (چترال اور دیر) میں 12000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا 

Posted on

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں (چترال اور دیر) میں 12000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) نے پاکستان کے تمام صوبوں میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے چار مرحلوں میں پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغازکیا تھا۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میں کنگ سلمان ریلیف سنٹر (KSrelief) نے زیریں اور بالائی چترال اور دیر خیبر پختونخواہ کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں مقامی حکومت کے تعاون سے 12,000 فوڈ پیکج تقسیم کیے۔

یہ پیکیج سال 2023-24 کے لیے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا ایک حصہ ہے۔ اس دوسرے مرحلے کے دوران، KSrelief پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں سیلاب متاثرین میں 4,400 فوڈ پیکجز،صوبہ سندھ کے ضلع سجاول اور دادو میں 5,000 فوڈ پیکجزکی تقسیم بھی جاری ہے جبکہ بلوچستان میں خاران، صحبت پور اور واشوک میں 11,000 فوڈ پیکجز تقسیم کیے جا‏ئیں گئے ۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے پاکستان بھر میں 32400 فوڈ پیکجز تقسیم کرکے کل 226,800 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

اس فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خرد ونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیك 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لٹر كوكنگ آئل اور 5كلو گرام چینی شامل ہیں۔ یہ پروجیکٹ مملکت سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) کے زیر نگرانی ضرورت مند افراد میں شفاف طریقے سے مقامی حکومت کے تعاون سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

chitraltimes KSrelief distributed in Dir chitraltimes KSrelief distributed in chitral lower and upper Lowari tunnel dir

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79120

چھ دنوں میں 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں، سیکریٹری پاور

Posted on

چھ دنوں میں 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں، سیکریٹری پاور

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سیکریٹری پاور راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، 7 سے 12 ستمبر تک 369 بجلی چور گرفتار ہو چکے ہیں۔سماجی رابطء کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اعداد شمار جاری کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے بتایا ہے کہ 6 دنوں میں بجلی چوروں کے خلاف 2380 مقدمات درج ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے 6215 کیسز پکڑے جا چکے ہیں، مجموعی طور پر بجلی چوروں کو 44 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ جرمانے کے 16 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔

 

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سانحہ نو مئی کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 10 نامزد مقدمات میں گنہگار قرار دے دیا۔ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق 4 سو سے زائد شواہد ملے۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو گنہگار قرار دیا گیا، جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضع ہوا۔حکام جے آئی ٹی کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد بھی دوران تفتیش ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔جے آئی ٹی حکام کے مطابق دیگر 9 مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، 14 مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79108

چینی، کھاد، گندم کی اسمگلنگ پر آئی بی کی رپورٹ میں انکشافات

Posted on

چینی، کھاد، گندم کی اسمگلنگ پر آئی بی کی رپورٹ میں انکشافات

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے کرنسی اور آئل کے بعد چینی، کھاد اور گندم کی اسمگلنگ کی رپورٹ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی، کھاد اور گندم کی پاکستان سے اسمگلنگ کے بارے میں تفصیلات رپورٹ کا حصہ ہیں۔گندم، کھاد اور چینی کے اسمگلروں اور سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ڈالر، چینی، کھاد، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک اور بڑا اقدام گندم کی اسمگلنگ میں 592 ذخیرہ اندوزں کی نشاندہی کی گئی ہے، گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلر شامل ہیں۔گزشتہ سال آئی بی نے 417 رپورٹس متعلقہ محکموں کو بھجوائی تھیں، حساس ادارے کی نشاندہی پر 90147 میٹرک ٹن ذخیرہ شدہ اور اسمگل ہونے والی گندم قبضے میں لی گئی۔آئی بی کی رپورٹ میں اسمگلروں کی مدد کرنے والے 259 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومتوں میں تعینات اہلکار اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزں کو مدد فراہم کرتے ہیں۔پنجاب میں 272، سندھ میں 244، خیبر پختون خوا میں 56، بلوچستان میں 15 اور اسلام آباد میں 5 سرکاری اہلکار اسمگلروں کے مددگار اور ساتھی ہیں۔

چینی کی قیمت کا تعین، لاہور ہائیکورٹ کو جلد فیصلہ کرنے کا حکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ 30 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے چینی کی قیمتوں کے کیس کا فیصلہ کرے۔دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین پر حکمِ امتناع دیا تھا، ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ ہے کہ چینی کی قیمتوں کا تعین وفاق کا اختیار ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کسی نے چیلنج نہیں کیا۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ہائی کورٹ میں ابھی معاملہ زیرِ التواء ہے تو اس پر فیصلہ کیسے کر دیں؟ پہلے لاہور ہائی کورٹ کو اس معاملے پر فیصلہ کرنے دیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ چینی کی قیمت 98 روپے مقرر ہے جبکہ شوگر ملز مالکان 200 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اگر قیمتوں کے مقرر کرنے کا قانون کالعدم ہو جاتا ہے تو معاملہ ہی ختم ہو جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ شوگر ملز والے نہ پنجاب حکومت کی مقررہ قیمتوں کو تسلیم کرتے ہیں نہ وفاق کی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کو حکم دے رہے ہیں کہ 13 ستمبر سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے فیصلہ کرے۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے چینی کی قیمت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کو کیس کا فیصلہ جلد کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے حکومت کی چینی کی مقررہ قیمتوں کو معطل کر دیا تھا۔وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79106

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار، اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Posted on

بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار، اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل(ر) عنایت اللّٰہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللّٰہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بینظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں کارروائی کی گئی تھی۔

اٹک جیل میں سماعت کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کی وضاحت طلب کی تھی، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے معلومات لے کر عدالت کو آگاہ کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے عدالت کو بتایا کہ سائفر کیس میں عدالت کی مقام کی تبدیلی صرف ایک بار کے لیے تھی، 30 اگست کو سائفر کیس کی سماعت کے لیے عدالت اٹک جیل منتقل کی گئی تھی، یہ نوٹیفکیشن وزارتِ قانون نے جاری کیا اور اسی کا ہی اختیار تھا، وزارتِ قانون نے این او سی جاری کیا کہ وینیو تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہا کہ جیل ٹرائل کوئی ایسی چیز نہیں جو نہ ہوتی ہو، جیل ٹرائل کا طریقہ کار کیا ہو گا اس سے متعلق بتائیں۔پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے کہا کہ سائفر کیس کا ابھی ٹرائل نہیں ہو رہا، وزارتِ قانون نے قانون کے مطابق عدالت کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اس سے پہلے 2 ججز اسی بنیاد پر تعینات ہوتے رہے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی اور جج راجہ جواد عباس کی تعیناتی بھی اسی طرح ہی ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اعتراض کیا کہ یہ کہا گیا کہ نوٹیفکیشن غیر مو ثر ہو گیا، یہ نہیں کہہ سکتے، غیر مو ثر کی حد تک یہ ہے کہ اگر کل دوبارہ آپ کر دیں پھر کیا ہو گا؟ یہ طے تو ہونا ہے کہ نوٹیفکیشن کس اختیار کے تحت کر سکتے ہیں؟ عدالت نے دیکھنا ہے کہ ملزم پر تشدد تو نہیں کیا جا رہا، اسی لیے کہا جاتا ہے کہ ریمانڈ میں ملزم عدالتی تحویل میں ہوتا ہے، وزارتِ قانون کا نوٹیفکیشن بد نیتی کی بنیاد پر جاری کیا گیا تھا، درخواست غیر مو ثر نہیں ہوئی، عدالت نے طے کرنا ہے کہ نوٹیفکیشن درست تھا یا نہیں، کسی کے پاس جواب ہے کہ سزا معطل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کیوں قید ہیں، ٹرائل کورٹ کے جج این او سی پر اٹک جیل کیوں چلے گئے؟ فاضل جج نے اپنا دماغ استعمال ہی نہیں کیا اور چلے گئے، کل لانڈھی جیل کا این او سی آ جائے تو جج صاحب لانڈھی چلے جائیں گے؟

 

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کے خلاف فیصلہ دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہماری ایک اور درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے، ہماری استدعا ہے کہ محفوظ فیصلہ سنایا جائے، فیصلوں میں تاخیر کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ میں اْس پر بھی آرڈر پاس کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اگر پہلا آرڈر بلا جواز اور غیر قانونی تھا تو اس کے نتائج تو ہوں گے، ہماری درخواست کے جواب میں یہ کہہ دینا کہ نوٹیفکیشن غیر مو ثر ہو گیا ہے، کافی نہیں، کسی کیپاس کوئی قانونی جواب ہے؟ کیوں چیئرمین پی ٹی آئی اٹک جیل میں ہیں؟ ایک بار اٹک جیل کا نوٹیفکیشن ہو گیا، کل کو لانڈھی جیل کا ہو جائے تو کیا ہم وہاں جائیں گے؟

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79104

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا گلگت بلتستان کا دورہ ، گورنر اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

Posted on

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا گلگت بلتستان کا دورہ ، گورنر اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

گلگت(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتسان کا دورہ کیا ،جہاں گلگت بلتستان اسمبلی کے کابینہ سے میٹنگ کی، علاقے میں ترقیاتی منصوبوں اور لاء اینڈ آرڈر صورت حال بارے اگہی حاصل کی، بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم   سے وزیرِ اعلی گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں نگران وزیرِ اعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیرِ اعلی نے گلگت بلتستان میں عوامی فلاحی منصوبوں بالخصوص صحت و تعلیم کے شعبوں کی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی۔انہوں نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کیلئے حکومت کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرِاعلی نے نگران وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کی روایتی پوشاک بھی پیش کی۔
دریں اثنا نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیرِاعظم کے دورہ گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔گورنر سید مہدی شاہ نے وزیرِاعظم کو گلگت بلتستان کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم نے وزیراعلیِ گلگت بلتستان سیکٹریٹ میں منعقد ساینس اینڈ آرٹ کمپٹیشن میں مختلف اسٹوڈنٹس کے اسٹال کا وزٹ کیا اور طالبات سے ان کے پراجیکٹ بارے میں دریافت کیاانھیں شاباش دی۔ ان کی کاوشوں کا سراہا۔ قبل ازایں نگران وزیراعظم نے یادگار شہدا میں حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور یادگار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا۔ اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلیِ گلگت بلتستان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 8

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 9

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 7

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 6

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 5

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 3

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 11

chitraltimes caretaker prime minister anwarul haq tarar visit GB meeting with cm and governor 10

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79093

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری
ا لخدمت فاونڈیشن نے اب تک ملک بھر میں 36ہزار سے زاٸد خصوصی افراد میں مفت ویل چیٸرز تقسیم کٸے ہیں۔ذاکراللہ مجاہد
معاشرے کے پسےہوٸے نادار طبقے کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کے ترجیحات میں سرفہرست ھے۔خالدوقاص۔

 

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ ) الخدمت فاونڈیشن کے تحت ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہمی کا سلسلہ جاری ھے اس سلسلے میں الخدمت فاونڈیشن پشاور کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ویل چیٸرزکے استعمال کے حوالے سے ایک روزہ ٹرینگ کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے الخدمت کے ذمہ داران نےشرکت کی اور انہیں ویل چیٸرکے درست استعمال کے علاوہ ویل چیٸر کے استعمال میں علفت کے نتیجے میں ممکنہ نقصانات سےبھی آگاہ کیا گیا جبکہ بعدازاں ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیر صدارت خصوصی افراد کو فری ویل چیٸر مشن کے اشتراک سے مفت ویل چیٸرز فراہمی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کےمہمان خصوصی الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے ناٸب صدر ذاکر اللہ مجاہد تھے تقریب میں صوباٸی ناٸب صدور حافظ حمید اللہ،فدامحمد خان، سینٸر پروگرام منیجر محمد وسیم ۔صوباٸی میڈیا منیجر نورالواحدجدون بزنس فورم پشاور کے صدر خالد گل مہمند ضلعی ناٸب صدر حاجی امداد خان خلیل اور این سی چیرمین نورغلام آفریدی سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر صوباٸی صدر خالدوقاص نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوٸے طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کی ترجیحات میں سرفہرست ہے انہوں نے کہا کہ کہ زلزلہ سیلاب اور دیگر قدرتی سانحات میں الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے بے لوث خدمت کی داستانیں رقم کی ہیں الخدمت رنگ نسل زبان اور مذہب سے بالاتر خالصتا انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ھے جوکہ اسلامی تعلیمات کا بھی تقاضا ھے۔تقریب سے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی ناٸب صدر ذاکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ھوٸے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں منظم انداز میں خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز کی فراہمی یقینی بنارہی ھے اب تک ملک بھر میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے 36ہزار سے زاٸد خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸرز فراہم کٸے ہیں جن میں عالمی ادارہ فری ویل چیٸر مشن کا تعاون الخدمت فاونڈیشن کو حاصل ھے۔

 

انہوں نے اعلان کہاکہ الخدمت ملک بھر کے تمام خصوصی افراد کو مفت ویل چیٸر کی فراہمی یقینی بنانے کا ہدف طے کیا ھے اور اس مقصد کے لٸے مرحلہ وار منتخب اضلاع کے تمام خصوصی افراد تک مفت ویل چیٸر کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ھے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن زندگی کے سات شعبہ جات میں دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کے لٸے کوشاں ہے جن میں کمیونٹی سروسزکا شعبہ ایک اھم شعبہ ھے جس کے تحت رمضان المبارک میں فوڈ پیکجز،عید قربان کے موقع پر مستحقین کو گوشت کی فراہمی جیلوں کے اندر قید نادار اور بے سہارا قیدیوں کو ریلیف کی فراہمی خصوصی افراد کو ویل چیٸرزکےعلاوہ سردعلاقوں میں ونٹر پیکجز کی تقسیم اور بے سہاراجوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریبات کے زریعے نادار افراد کی امدادکاسلسلہ اسی شعبہ کے تحت جاری رہتا ھے۔اس موقع پر انہوں نے خصوصی افرادمیں فری ویل چیٸرمشن کے اشتراک سے مفت ویل چیٸرز بھی تقسیم کٸے۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79090

بجلی چوری کے تدارک کے لئے بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ

Posted on

بجلی چوری کے تدارک کے لئے بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ
کارخانوں،ہوٹلز،کمرشل پلازوں،شادی ہالز،غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی لسٹیں تیار،جلدکریک ڈاؤن ہوگا
خیبرپختونخوامیں قائم صوبائی ٹاسک فورس کا پہلااجلاس،قومی سطح پر جاری مہم کی کامیابی کے لئے مختلف تجاویزپراتفاق

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخوامیں بجلی کے ناجائز استعمال اورکنڈہ کلچرمیں ملوث بااثرمافیااوربڑی مچھلیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ بجلی چوری میں ملوث صوبے میں قائم مختلف کارخانوں،ہوٹلز،کمرشل پلازوں،شادی ہالز،فیکٹریوں،شاپنگ مالز،حجروں،دکانوں اورغیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی بھی لسٹیں تیارکرلی گئی ہیں جن کے خلاف جلدہی بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ گھریلوصارفین کوبھی تنبیہ کی گئی ہے کہ گنڈہ کلچرکوفوری ترک کرکے قانونی طورپر بجلی کے استعمال کی طرف آجائیں بصورت دیگرقانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔بجلی بلوں کے نادہندگان بھی تعاون کرتے ہوئے اپنے بقایاجات جلد اداکریں تاکہ ملک کوموجودہ بحران سے نکالاجاسکے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی ترجیح کے مطابق ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی بجلی کے ناجائزاستعمال کے تدارک اوربجلی صارفین سے واجب الادابقایاجات کی ریکوری کی جاری مہم کے لئے صوبائی سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کے پہلے اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس میں ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری داخلہ عابدمجید،سیکرٹری توانائی ذوالفقارعلی شاہ،کمشنرپشاورزبیرخان،کمشنرملاکنڈشاہد اللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری صنعت وکامرس مقبول خان،پیسکوچیف فضل ربی کے علاوہ Zoomکے ذریعے ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن ارشدمجیدخان، مختلف ڈویژن میں تعینات کمشنرز،ریجنل پولیس افسران اورپیسکوکے اعلیٰ حکام نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

 

اجلاس میں بتایاگیاکہ رواں ماہ 5ستمبر سے اب تک ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں کل 518چھاپے مارے گئے،بجلی چوری میں ملوث925غیرقانونی کنڈکشن(کنڈے) ہٹائے گئے،مختلف تھانوں میں 684مقدمات درج،28افرادکوگرفتارکیاگیااور338صارفین کو وارننگ جاری کی گئیں۔صوبے میں جاری مہم کے دوران نادہندگان سے ایک ہفتے کے دوران 4ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔پیسکوچیف کے مطابق صوبے میں بجلی نادہندگان کے ذمے190بلین روپے کے بقایاجات ہیں جن کی وصولی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن ارشدمجیدخان نے پیسکوکی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ بجلی چوری مردان،چارسدہ،بنوں،پشاورمیں ہے جبکہ ریکوری کے اہداف بھی سست ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ فوری طورپر تمام اضلاع میں پیسکو فیڈرزکاڈیٹامتعلقہ کمشنرزوڈپٹی کمشنرزکوشیئرکیاجائے اورمہم میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ مہم کونتیجہ خیزبنایاجائے۔اجلاس میں بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ،بنوں،ہزارہ ڈویژن کے کمشنرزاورریجنل پولیس آفیسرزنے اپنے اپنے اضلاع میں ریکوری اوربجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں وسل بلورکے قانون کے تحت مہم کوکامیاب بنانے پر بھی زوردیاگیا۔

 

اجلاس میں صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ سیکرٹری داخلہ عابدمجیدنے بجلی کے ناجائزاستعمال کی روک تھام اورریکوری مہم کے دوران پیسکوکی جانب سے عوامی آگاہی کے لئے اشتہاری مہم کے فقدان اورکمزور عوامی رابطہ مہم پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے پیسکوچیف کوفوری طورپر گلی گلی،محلے اوربازاروں میں پینافلیکس آویزاں کرنے اوراخبارات،ٹی وی چینلز پرآگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ورصوبے کے پوش علاقوں سمیت غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیزکے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زوردیا۔انہوں نے پیسکوحکام، ضلعی اورتحصیل کی سطح پر قائم ٹاسک فورس کمیٹیوں میں شامل صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اورپولیس حکام کوہدایت کی کہ محکمہ داخلہ میں PMRU آپریشن کی مانیٹرنگ کے فرائض انجام دے رہاہے اس لئے آپریشن کے حوالے سے تمام ڈیٹااسی مانیٹرنگ یونٹ کوروزانہ کی بنیاد پرفراہم کیاجائے۔اجلاس میں مہم کو کامیاب کرنے کے لئے سیکرٹری توانائی سید ذوالفقارعلی شاہ نے بھی اہم تجاویز پیش کیں۔انہوں نے ایڈیشنل سیکرٹری پاورڈویژن کی ذاتی دلچسپی اورتعاون کوسراہتے ہوئے امید کا اظہارکیا ہے کہ مذکورہ اقدام سے صوبے میں بجلی بحران پر قابوپانے میں بڑی حدتک کامیابی ملے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79084

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی

Posted on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام (ترمیمی) بل کی منظوری دیدی۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق ترمیمی بل کا مقصد پرائس کنٹرول اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ایکٹ 1977 میں ترامیم کرنا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ہے۔

صدر کسی بھی وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکتے ہیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم سے ملاقات میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر گفتگو کی، اس دوران انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔دوسری طرف تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نام خط لکھا ہے۔خط میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 48 (5) قومی اسمبلی توڑنے کی صورت میں صدر کو انتخابات کے انعقاد کیلیے 90 دن میں تاریخ کے تعین کا پابند بناتا ہے۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79061

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری، سیکڑوں افراد گرفتار

Posted on

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری، سیکڑوں افراد گرفتار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) ڈالر کی بڑھتی قیمت و پاکستانی روپے کی بے قدری پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔حکام کے مطابق رواں سال جنوری سے لے کر ابتک ایف آئی اے نے کرنسی کے غیرقانونی کاروبار و ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر257 چھاپے مارکر 361 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ہنڈی حوالہ و کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ملزمان کے خلاف 250 مقدمات درج کیے گئے۔ہنڈی حوالہ و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ملزمان کے خلاف 30 انکوائریاں بھی رجسڑڈ کی گئیں۔

 

انکوائریز کے دوران الزامات ثابت ہونے پر 26 مزید مقدمات درج کیے گئے۔کریک ڈاون کے دوران رواں سال جنوری سے ابتک مجموعی طور پر 4 لاکھ 78ہزار 620 امریکن ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ چھاپوں کے دوران 177 ملین روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ جنوری سے جاری کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 3 بلین روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔اسی طرح ماہ اگست 2023 سے حوالہ ہنڈی و کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مزید تیزی لائی گئی اور 15 اگست سے ابتک حوالہ ہنڈی و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون میں 48 چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران 59 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ہنڈی حوالہ و کرنسی کا غیرقانونی دھندہ کرنے والوں کے خلاف 48 مقدمات درج کیے گئے جبکہ کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے و ہنڈی حوالہ والوں کے خلاف 11 انکوائریز بھی رجسڑڈ کی گئیں۔ انکوائریز میں الزامات ثابت ہونے پر 9 مزید مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔ 15 اگست سے ابتک حوالہ ہنڈی و کرنسی کا غیر قانونی کاروباع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 1 لاکھ6 ہزار 800 امریکن ڈالر برآمد کیے گئے۔

 

مجموعی طور پر 20 ملین روپے سے زائد کی دیگر غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی جبکہ 15 اگست سے لیکر اب تک تقریباً 26 دنوں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 150 ملین روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایف آئی اے کے زون و سرکلز کی سطح پر خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف چھاپے مار رہی ہیں۔ غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی اور ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ڈیلروں کا ڈیٹا مرتکب کر لیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔

 

پاک افغان بارڈر پانچویں روز بھی بند، طالبان کا سخت موقف، سمجھوتا نہ ہوسکا

طور خم (سی ایم لنکس) پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد طورخم بارڈر مسلسل پانچویں روز بھی بند رہی۔ افغان حکام (طالبان) کے سخت موقف کی وجہ سے سرحد کھولنے پر سمجھوتہ نہ ہوسکا، ہزاروں افراد پھنس گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے باعث طورخم بارڈر کراسنگ تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد و رفت کے لئے بند رہی۔میڈیا رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کابل میں افغان طالبان کی حکومت کے ’سخت مو قف‘ کی وجہ سے سرحد کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکام سمجھوتا نہیں کر رہے۔ انہوں نے سرحد کی اپنی جانب چیک پوسٹ کے قیام پر اصرار کرتے ہوئے جاری مذاکرات کے دوران کوئی لچک نہیں دکھائی۔اطلاعات کے مطابق لنڈی کوتل بارڈر کے دوبارہ کھلنے کے لئے کئی لوگ گھنٹوں انتظار کررہے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر پھنسے ہوئے مردوں نے لنڈی کوتل بازار کی مرکزی مسجد میں عارضی پناہ لی تھی جہاں مقامی تاجروں اور دکانداروں نے ان کے لیے کھانے کا انتظام کیا تھا۔

کاراباخ میں نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے، پاکستان

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان نے کہاہے کہ کاراباخ جمہویہ آذربائیجان کا خودمختارعلاقہ ہے اورغیرقانونی طورپرقائم حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔دفترخارجہ کی ترجمان ممتاززہرابلوچ نے اتوارکواپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان کاراباخ کو جمہوریہ آذربائیجان کا خودمختار علاقہ سمجھتا ہے اور غیر قانونی طور پر نصب شدہ حکومت کی طرف سے نام نہاد انتخابات کرانے کی کوئی بھی کوشش قانونی اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے۔ترجمان نے کہاکہ اس طرح کی کوئی بھی کوشش اقوام متحدہ کے چارٹر اور قائم بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79037

ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری افسر اور 29 سیاستدان ملوث ہیں: رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری افسر اور 29 سیاستدان ملوث ہیں: حساس ادارے کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سول حساس ادارے نے سمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرا دی ہے۔ اسمگلنگ پر رپورٹ میں ایرانی تیل اور حوالہ ہنڈی کے کاروبار کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔سب سے زیادہ 205 حوالہ، ہنڈی ڈیلر پنجاب میں ہیں۔ کے پی میں 183 اور سندھ میں 176ڈیلر حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلر حوالہ، ہنڈی میں ملوث ہیں۔ وفاقی دالحکومت میں 17 ڈیلر حوالہ، ہنڈی کا کاروبار کرتے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث افسران، سیاستدان اور ڈیلروں کی تفصیلات وزیراعظم ہاؤس کو فراہم کر دی گئیں۔ ایران سے پاکستان کو سالانہ دو ارب 81کروڑ لٹر سے زیادہ تیل سمگل ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی تیل کی سمگلنگ سے سالانہ ساٹھ ارب روپے سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ سے ہونے والی آمدن دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔بارڈر سے ملحقہ علاقوں میں 76 ڈیلرز تیل سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ملک بھر میں 995 پمپ ایرانی تیل کی فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں 90 سرکاری حکام ملوث ہیں۔ایرانی تیل کے کاروبار میں 29 سیاستدان بھی ملوث ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او کی گاڑیاں بھی ایرانی تیل کی ٹرانسپورٹیشن میں ملوث ہوتی ہیں۔ایران سے تیل ایرانی گاڑیوں میں سمگل ہو کر پاکستان آتا ہیں۔

گلگت بلتستان ایل اے 13 استور ون میں ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی کے خورشید خان کامیاب

استور(سی ایم لنکس) گلگت بلتستان ایل اے 13 استور1 میں ضمنی الیکشن کے تمام 56 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجہ آگیا، جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان کامیاب ہو گئے۔تمام 56 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے خورشید خان 6219 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پی پی پی کے عبدالحمید 3909 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا ایوان 24 جنرل نشستوں پر مشتمل ہے، اسمبلی خواتین کی 6، ٹیکنوکریٹس کی 3 نشستوں سمیت مجموعی طور پر 33 ارکان پر مشتمل ہے۔نومبر 2020ء الیکشن میں گلگت بلتستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں سمیت پی ٹی آئی کے 20 ارکان شامل تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے 4، ن لیگ کے 3، ایم ڈبلیو ایم کے 3 اور 1 جے یوآئی ف،1 آزاد رکن شامل تھا۔4 جولائی 2023ء کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد نشست خالی ہوئی تھی، 18 اگست 2023ء کو وزیر اطلاعات فتح اللہ خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم دیا گیا، اس کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 18 رہ گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79034

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) میں ناجائز ذرائع کے استعمال کا سخت نوٹس، نقل کے لیے بلیوٹوتھ ڈیوائس استعمال کرنے والے درجنوں طلبہ رنگوں ہاتھوں گرفتار

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) میں ناجائز ذرائع کے استعمال کا سخت نوٹس، نقل کے لیے بلیوٹوتھ ڈیوائس استعمال کرنے والے درجنوں طلبہ رنگوں ہاتھوں گرفتار

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے اتوار کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ (MDCAT) میں ناجائز ذرائع کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور اسپیشل برانچ کو حکم دیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کریں اور طلباء، ان کے والدین اور دیگر سے پوچھ گچھ کرکے اس کے پیچھے موجود نیٹ ورک کو بے نقاب اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔امتحانی عملے کی سخت نگرانی کی بدولت 40 سے زائد طلباء امتحانی ہالوں میں داخلے سے قبل اور مختلف امتحانی مراکز کے اندر بلیوٹوتھ سے چلنے والے چھوٹے سائز کے آلات جو مائیکرو ایئر پیس سے منسلک تھے، استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ الیکٹرانک آلات کو ضبط کیا گیا جبکہ مذکورہ طلباء کے پرچے بھی منسوخ کر دیئے گئے۔چیف سیکرٹری نے مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے آئی ٹی بورڈ اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ماہرین کے ساتھ مل کر امتحانات میں نقل اور دیگر ناجائز طریقوں کے استعمال کو روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔

 

 

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کا پلاٹ ناکام بنادیا،، بلیوٹوتھ ڈیوایس کے استعمال کرنے والے درجنوں طلبہ رنگوں ہاتھوں گرفتار

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف سیکرٹری کی ہدایت پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کا پلاٹ ناکام بنادیا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا امتیاز ایوب کے بروقت اقدامات سے نقل کیلئے بلیو ٹوتھ ڈیوائس استعمال کرنے والے درجنوں طلبہ رنگے ہاتھوں گرفتار،ان فئیر مینز میں ملوث درجنوں طلبہ گرفتار، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی شفافیت اولین ترجیح ہے، میڈیکل کالجوں میں داخلہ قابل اور ہونہار طلبہ کا حق ہے، میرٹ کی پامالی کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا: سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ دُرانی

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ دُرانی نے خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے منعقدہ انٹری ٹسٹ میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے نقل کرنے والا گروہ بے نقاب کردیا۔ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ دُرانی نے یہاں سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے ہدایات ملیں کہ انٹری ٹیسٹ میں میرٹ کی دھجیاں اُڑانے کیلئے ایک گروہ سرگرم ہے جو کہ کانوں میں لگے خُفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے امتحانی ہال سے پیپر آوٹ کرکے اسے حل کرینگے جس کیلئے سرگرم گروہ نے طلبہ سے لاکھوں روپے بٹور لئے ہیں۔اس حوالے سے ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز ایوب کیساتھ معلومات شئیر کی گئیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے امتحانی ہالوں میں انٹری کے دوران خصوصی چیکنگ کا اہتمام کیا جبکہ دوران امتحانی عملے نے اپنے موبائل فون پر بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کے ذریعے نقل کرنے والے طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

 

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر امتیاز ایوب نے بتایا کہ کانوں میں خُفیہ طور پر لگائے گئے ان بلیوٹوتھ ڈیوائس کا مقصد صوبے کے مختلف ہالوں میں بیٹھے طلبہ کے ذریعے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ کرانا تھا جس کے بعد ان سوالوں کے جوابات طلبہ کو ان ہی بلیوٹوتھ ڈیوائسزکے ذریعے بتائے جاتے جس سے میرٹ کی پامالی ہوتی۔ایٹا ڈائریکٹر یاسر عمران کے مطابق اب تک صوبے کے 44 امتحانی ہالوں میں سے درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر متعلقہ پولیس تھانوں کے حوالے کرکے ان کیخلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ ان کے مطابق ان فئیر مینز کے تحت یہ طلبہ و طالبات مُستقبل میں ایٹا کے کسی بھی قسم کے ٹیسٹ میں بیٹھنے کے اہل نہیں جبکہ قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ پولیس سٹیشن اپنا راستہ اپنائیگی۔واضح رہے کہ اس انٹری ٹیسٹ میں صوبہ بھر سے 46 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے صوبے کیساتوں ڈویژن میں قائم 44 امتحانی ہالوں میں ٹیسٹ دیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79029

چترال لویرکے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ, 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

چترال لویرکے علاقے ارسون میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ, 7 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی(چترال ٹایمزرپورٹ ) 9 ستمبر 2023 کو ضلع چترال لویر کے پاک افغان سرحدی علاقے ارسون  میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں مقابلہ کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے۔ فوج کے تعلقات عامہ آیی ایس پی ار کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے صاف کرنے کے لیے سرچ اپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔  آیی ایس پی ار  کا مذید کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79017

گلگت بلتستان سے باہر گندم اور اس سے بننے والی مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی

حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم اور اس سے بننے والی مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی

گلگت(چترال ٹایمزرپورٹ )  حکومت گلگت بلتستان نے صوبے سے باہر گندم اور اس سے بننے والی مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے عوام کو سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جانیوالے گندم کی شفاف تقسیم یقینی بنانا اور سمگلنگ کے ذریعے گندم کا بحران پیدا کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانا ہے۔
گلگت بلتستان سے باہر گندم کی غیر قانونی ترسیل روکنے کیلئے داخلی و خارجی راستوں بشمول تھور، بابوسر اور غذر میں واقع چیک پوسٹس پر پولیس اہلکاروں کو گندم کی غیر قانونی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری کیلئے ناکہ بندی و چیکنگ کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کیلئے محکمہ پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے کیلئے محکمہ خوراک کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے کریک ڈاون کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری خوارک کو ٹارگٹڈ سبسڈی اور گندم کی منصفانہ تقسیم کیلئے جامع سفارشات تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ گندم کی غیر قانونی ترسیل اور ذخیرہ اندوزی میں شامل عناصر کی نشاندہی کریں اور حکومت کو بروقت مطلع کردیں تاکہ گلگت بلتستان میں گندم کا بحران درپیش نہ ہو۔ سیکریری سبسڈی کی مد میں فراہم کئے جانیوالے گندم کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔

chitraltimes GB notification for ban on transportation of wheat

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged ,
79014

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے زیر اہتمام صوبہ بھر میں قائم الخدمت سکولوں کے  شاخوں میں میٹرک کے امتحانی نتائج میں نمایاں پوزیشن پر ایوارڈ تقسیم 

الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں قائم الخدمت سکولوں کے  شاخوں میں میٹرک کے امتحانی نتائج میں نمایاں پوزیشن پر ایوارڈ تقسیم ، چترال کیمپس کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا

چترال (نما یندہ چترال ٹائمز) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں قائم الخدمت سکولوں کے درجنوں شاخوں میں میٹرک کے امتحانی نتائج اور دیگر ٹارگٹوں کے حصول کی بنیاد پر الخدمت سکول قتیبہ کیمپس چترال لوئر کو سال کا بہترین سکول قرار دیا۔ گزشتہ دنوں پشاور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سکول کے پرنسپل اخلاق الدین کو صدر الخدمت فا نڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ایوارڈ دے دی۔ اس موقع پہ اسکول ہذا کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس بھی موجود تھے۔ حالیہ میٹرک امتحان میں سکول کے طلباء و طالبات نے ضلع کی سطح پر امتیازی پوزیشن حاصل کئے تھے جبکہ ضلع کی سطح پر منعقدہ ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں میں بھی سکول نے بہترین کارکردگی دیکھائی تھی۔الخدمت فاؤنڈیشن سکول بہلولہ کیمپس چارسدہ، چترال سٹی کیمپس اور پیرپیائی کیمپس نوشہرہ کو بھی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

chitraltimes alkhidmat school award distribution ceremony 1 chitraltimes alkhidmat school award distribution ceremony 5 chitraltimes alkhidmat school award distribution ceremony 4 chitraltimes alkhidmat school award distribution ceremony 3 chitraltimes alkhidmat school award distribution ceremony 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79004

بجلی چوری میں ملوث ہونے کے شبہ میں سیکڑوں سرکاری افسران کے تبادلے

Posted on

بجلی چوری میں ملوث ہونے کے شبہ میں سیکڑوں سرکاری افسران کے تبادلے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) انتظامیہ نے بجلی چوری کے معاملے پر تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیخلاف بڑی کارروائی شروع کردی۔سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں نے گریڈ سترہ سے بیس کے 1937افسران کے تبادلے کردئیے جب کہ بری شہرت رکھنے والے248افسران کو ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 68بری شہرت کے افسران کو ہیڈ کوارٹر یا کم اہم جگہ پر تعینات کردیا۔ گریڈ سترہ کے 1290 ایس ڈی او اور آر اوز، گریڈ اٹھارہ کے 533 ایکسینز اور ڈی سی ایمز جبکہ گریڈ انیس کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسران کو تبدیل کردیا گیا۔لیسکو نے سب سے  زیادہ 351گیپکو نے 142، فیسکو نے 201آفیسرز کو تبدیل کردیا۔ آئیسکو نے 221,میپکو نے314، پیسکو نے 307، حیسکو نے 122افیسرز، سیپکو نے 86، کیسکو نے 168اور ٹیسکو نے 35افسران کو تبدیل کردیا۔ادھر ترجمان آئیسکو کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئیسکو ریجن میں افسران کے بڑے پییمانے پر تبادلے کردیے گئے۔مختلف کیڈرز کے 258 افسران کے تبادلے کئے گئے جن میں دو چیف انجینئر، 11 سپرٹنڈنٹ انجینئرز، 52 ایکسینز، 171ایس ڈی اوز، 6 ڈی سی ایم اور 5 ریوینیو آفیسرز شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نیآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کوچیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں 184/3کے تحت شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔آئینی درخواست میں وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت سوشل میڈیا پر وضاحت کر چکے ہیں انہوں نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2023 آئین کے آرٹیکل 8 سے متصادم ہے۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ آرٹیکل 8 کے مطابق کوئی بھی قانون جو بنیادی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا یا اس کی تنسیخ کرتا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78999

گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

Posted on

گیس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافے کا خدشہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگراں حکومت نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد آئندہ ہفتے گیس کی قمیت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے۔ نگراں حکومت نے گیس کے شعبے کے نقصانات عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گیس کے سیکٹر کا سالانہ نقصان 350 ارب روپے ہے جب کہ مجموعی گردشی قرضہ 2700 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ذرائع کے مطابق نقصانات کی منتقلی کے بعد گیس کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا، سوئی ناردرن کے ٹیرف میں 415 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگا، گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے حتمی منظوری اور قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا، ایل این جی اور قدرتی گیس کے درآمدی ٹیرف کے فرق کو بھی ختم کیا جائے گا۔آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، وزارت توانائی اضافے سے متعلق باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں، ڈاکٹر عمر سیف

اسلام ا ٓباد(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے فروغ کے لیے اقدامات کا آغاز کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں یو ایس ایڈ و سیلیکون ویلی کے اشتراک سے منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور مزید 2 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کی تربیت کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولتوں کی فراہمی کا پیکج تیار کیا ہے، آئی سی ٹی سیکٹر میں امریکا سمیت عالمی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہموار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے مواقع اور نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہیں، ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔نگراں وزیر نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ملک میں دوستانہ ماحول فراہم کر رہے ہیں، فری لانسنگ کے فروغ کے لیے فری لانسرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ آئی ٹی انڈسٹری ڈالرز لانے اور لے جانے میں آزاد ہوگی رکاوٹیں دور کررہے ہیں، آئی سی ٹی سیکٹر میں امریکا سمیت عالمی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78997

 69 میگاواٹ لاوی چترال  سمیت پن بجلی کے مزید پانچ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے مجموعی طورپر216 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔پیڈو کی سالانہ رپورٹ جاری

Posted on

 69 میگاواٹ لاوی چترال  سمیت پن بجلی کے مزید پانچ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے مجموعی طورپر216 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ پیڈو کی سالانہ رپورٹ جاری

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کو محکمہ توانائی و برقیات کے ذیلی ادارے پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو) کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2022-23 پیش کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے پیڈو کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ پیڈو کے تحت زیر تعمیر بجلی گھروں کی تکمیل کو مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے گا تاکہ صوبے کی انرجی باسکٹ کو مزید وسعت دی جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے پانی و دیگر ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں توانائی کے جاری منصوبوں تکمیل سے نہ صرف قومی سطح پر بجلی کے بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ صوبے کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔ وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پیڈو پالیسی بورڈ کے 13ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

 

نگران صوبائی وزیر برائے توانائی و برقیات انجینئر احمد جان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی، سیکرٹری خزانہ آیاز خان، سیکرٹری قانون شگفتہ نوید، سیکرٹری انرجی تاشفین حیدر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر پیڈو انجنیئر نعیم خان اور دیگر بورڈ اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیڈو کے کرنٹ بجٹ تخمینہ جات برائے مالی سال2023-24 اور نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال 2022-23 کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکائکو پیڈو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پیڈو صوبے میں سستی پن بجلی کی پیداوار کے لئے ہمہ جہت کوششوں میں مصروف عمل ہے۔ پیڈو کے تحت پیدا ہونے والی بجلی سے اب تک 47 ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی گئی ہے اور کوشش ہے کہ اس آمدن میں مزید اضافہ کر کے صوبے و ملک کی معیشت کو استحکام دیا جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پیڈو کے تحت 162 میگاواٹ کی مجموعی استعداد کے حامل پن بجلی کے سات بڑے منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں جن سے سالانہ اربوں روپے آمدن حاصل ہوتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ پن بجلی کے مزید پانچ منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے مجموعی طورپر216 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

ان منصوبوں میں 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان ہائیڈروپاور پراجیکٹ، 69 میگاواٹ لاوی چترال، 10 میگاواٹ جبوڑی، 40 میگاواٹ کوٹو اور 11 میگاواٹ کروڑہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13.5 میگاواٹ چپڑی چار خیل اور 6.9 میگاواٹ مجاہدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر بھی پیشرفت جاری ہے۔ مزید برآں پیڈونے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 300میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جبکہ 88 میگاواٹ گبرال کالام اور 157 میگاواٹ مدین ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر بھی بہت جلد عملی کام کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ پیڈو نے ماحولیاتی آلودگی سے پاک توانائی کے پیداواری ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے سول سیکرٹریٹ، وزیراعلیٰ ہاوس، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ صوبے کے بندوبستی اضلاع میں8000 سکولوں، 187 بی ایچ یوز اور 4000 مساجد کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضم اضلاع میں 300 مساجد اور دیگر عبادت گاہوں اور 100 دیہاتوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضم اضلاع میں سکولوں کی سولرائزیشن، بندوبستی اضلاع میں 7000 مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مزید برآں صوبے کے بندوبستی اضلاع میں 356 منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس فیز ون میں مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ فیز ٹو کے تحت 291 مزید منی مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے قیام پر کام جاری ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78985

افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ افغان دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ افغان دہشت گردوں کے ہاتھ لگ چکا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعہ سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 12 سے 15 ستمبر کو لندن میں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی کانفرنس کی صدارت کریں گے اور کامن ویلتھ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے جی 20 ممالک کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے۔ خطے میں بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں آزادی اظہار رائے پر پابندیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر حالیہ واقعے سے متعلق عبوری افغان حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا ہے۔ افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ افغان دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ہم کسی کو بھی مؤرد الزام نہیں ٹھیراتے۔ افغانستان میں چھوڑا جانے والا اسلحہ عالمی توجہ کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور روس کے اہم تعلقات ہیں۔ پاکستان اور روس کے مابین وفود کا تبادلہ ہو رہا ہے۔ پاکستان اور روس کے مابین توانائی کے حوالے سے تعاون جاری ہے۔ نگران وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت اپنے اندرونی سیاسی معاملات کے زیر اثر ہے۔ بھارتی قیادت بھارتی عوام کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے۔ بھارتی قیادت پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے۔

 

سانحہ 9 مئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کیلیے اثاثوں کی تفصیلات طلب

لاہور(سی ایم لنکس) پولیس نے سانحہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پْرتشدد کارروائیوں میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے کمشنر لاہور، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو خط ارسال کیا گیا ہے جس میں متعلقہ حکام سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی تمام تر جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جب کہ پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کی جائیداد قرق کرنے کی عدالت سے اجازت حاصل کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنماؤں کی حالیہ خریدی اور قابض جائیدادوں کی تفصیلات دی جائیں، سی آر پی سی سیکشن 87 کے تحت اشتہاری ملزمان کی جائیداد قرق اور اکاؤنٹ سیل کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان رہنماؤں کے ناموں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان، عظمی خان، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر نیازی، امتیاز شیخ، حافظ فرحت،عندلیب عباس، احمد خان نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر سمیت دیگر شامل ہیں۔تمام ملزمان کو 9 مئی کے واقعے میں ملوث پائے جانے پر تفتیشی ٹیم کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78976

آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار

آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات سے متعلق تیاریاں جاری ہیں، اس حوالے سے آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا گیا۔الیکشن کمیشن نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر الیکشن عملے کی ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ٹریننگ کے حوالے سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو بھی مراسلے لکھ دئیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ای ایم ایس پر آپریٹرز کو 14تا16 ستمبر تک ٹریننگ دی جائے گی، جبکہ ریجنل،صوبائی اورضلعی الیکشن کمشنرز کو جولائی میں ٹریننگ دی جاچکی ہے۔الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات میں نتائج کی وصولی کیلئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا استعمال کریگا۔واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ہائیکورٹ کے 11 ججز کو 36 کروڑ کے قرض منظوری کا فیصلہ چیلنج

لاہور(سی ایم لنکس) عدالت عالیہ کے 11 ججز کو بلاسود 36 کروڑ روپے کی قرضے کی منظوری کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں چیف سیکرٹری، سکرٹری فنانس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کو بلاسود قرض فراہم کرنا غیر قانونی اقدام ہے، ججز پہلے ہی بے شمار مراعات حاصل کر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسے کا نگران حکومت بے دریغ استعمال نہیں کر سکتی۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرضے دینے کی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت ججز کو قرضے دینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے، پٹیشن کے حتمی فیصلے تک ججز کو قرضہ دینے کا اقدام معطل کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78974

صحت کارڈ پلس کے تحت مفت علاج کی سہولیات صوبے کی تمام آبادی کے لئے بلا امتیاز جاری ہیں۔ سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر۔

Posted on

صحت کارڈ پلس کے تحت مفت علاج کی سہولیات صوبے کی تمام آبادی کے لئے بلا امتیاز جاری ہیں۔ سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر۔

پشاور (چترال ٹائمزر پورٹ) سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات خیبرپختونخوا کی تمام آبادی کے لئے بلا امتیاز جاری ہیں جب کہ مزید بہتری اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کے لئے تجاویز تیار کی گئی ہیں جن کی کابینہ نے منظوری دی ہے، تجاویز کا مقصد صحت سہولت پروگرام میں شفافیت لانا ہے. نئی اصلاحات کے نتیجے میں تمام آبادی کے لئے ثانوی علاج بالکل مفت اور 65 فیصدغریب طبقہ کو ترجیحی علاج بھی مفت فراہم کیا جائے گا جبکہ صوبے کی 35 فیصد وہ آبادی جو استطاعت رکھتی ہے وہ ترجیحی علاج کے اخراجات میں اپناحصہ ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کو متعارف کرانے سے صحت کارڈ پلس منصوبے کو پائیداری ملے گی اور اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جاسکے گا. ہسپتالوں کے چناؤکے طریقہ کار کو سخت کردیا گیا ہے تاکہ شفافیت اور معیاری علاج کو یقینی بنایا جائے، اس تناظر میں چند مخصوص پروسیجر ز (آپریشن) کو سرکاری ہسپتالوں تک محدود کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے لئے بھی ایک جامع طریقہ کار وضع کیا گیا ہے تاکہ عوامی شکایات کی بروقت شنوائی ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78946

چترال کے بارڈر ایریا میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے چترال سکاوٹس کے چاروں جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخا ک کردیا گیا

چترال کے بارڈر ایریا جنجیرت کوہ اور استوئی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے چترال سکاوٹس کے چاروں جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخا ک کردیا گیا، شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) گزشتہ دنوں چترال کے بارڈر ایریا میں جنجرت کوہ اور استوئی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے چترال سکاوٹس کے چاروں جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپردخا ک کردیا گیا، نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اور مختلف مکاتب فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، شہدا کے قبروں پر صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، کورکمانڈر ، آجی ایف سی ، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ڈپٹی کمشنر ودیگر کی طرف سے پھول چڑھائے گئے، چترال سکاوٹس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔

چترال سکاؤٹس کے جوان شہید شاکراللہ کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان جنجریت میں سپردِ خاک کردیا گیا جو جنجریت کوہ پوسٹ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔

اسی طرح شہید ذولفقار سکنہ بونی لشٹ کو ان کے ابائی گاوں بونی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔شہید ذولفقار ولد صوبیدار میجر قربان علی شاہ استوئی چیک پوسٹ بمبوریت میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔شہید ذولفقار کے تجہیز و تکفین میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان ، فوجی افسران اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شہید کے قبر پر پھول چڑھائے۔شہید ذولفقار کے تجہیز و تکفین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ، میجر 144ونگ مستوج اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اور اشک بار انکھوں کے ساتھ شہید کو سپرد خاک کئے۔

دریں اثنا شہید شیر نواز ولد روزگار امان سکنہ کھوژ اور شہید شہزادہ اورنگ زیب ولد شہزادہ بلبل سکنہ پردان یارخون کو فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے ابائی گاوں میں سپردِ خاک کیاگیا ۔ علاقے کے عوام نے شہدا کے جسد خاکی کو لے جانی والی ایمبولینس اور گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اپنے قابل فخرسپوتوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان نے دونوں شہداء کے تجہیز و تکفین میں شرکت کی اور ان کے مقبروں میں پھول چڑھائے۔ جبکہ نمازِ جنازہ میں فوجی ودیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ۔دونوں شہداء 6/9/2023میں جنجرت کوہ اور استوئی میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کئے تھے.

chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 3 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 2 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 18 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 17 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 16 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 15 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 14 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 13 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 12 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 11 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 10 chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 5

chitraltimes chitral scouts shuhada let to rest in their native0grave yard 4

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged ,
78948

سرکاری ملازم کیخلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

Posted on

سرکاری ملازم کیخلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر اندر ہی ہو سکتی ہے اس کے بعد نہیں۔ سپریم کورٹ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔ تفصیلی فیصلہ جسٹس مسرت ہلالی نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کیس سے متعلق بتایا گیا ہے کہ محمد افضل انجم طور راول ڈیم ڈویڑن اسلام آباد میں چیف انجینئر کے عہدے پر تعینات تھے، محکمہ آب پاشی پنجاب نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر کو ریٹائرمنٹ کے 3 سال بعد شوکازنوٹس جاری کیا جس میں ملزم پر مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔تحقیقاتی کمیٹی نے نومبر 2020ء میں یہ تجویز دی کہ ایگزیکٹو انجینئر کی پنشن سے 55 لاکھ روپے ریکور کیے جائیں، ٹربیونل نے فروری 2022ء میں محکمانہ آرڈر کالعدم قرار دے کر پنشن اور تمام مراعات ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہمارے سامنے یہ سوال تھا کہ کیا کسی شخص کی ریٹائرمنٹ کے تین سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد محکمانہ کارروائی ہو سکتی ہے یا نہیں؟عدالت نے کہا کہ پیڈا(PEEDA) ایکٹ 2006ء کی شق 21 کے تحت ملازم کی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر اندر محکمانہ کارروائی کی جاسکتی ہے، سپریم کورٹ ایک فیصلے میں اصول طے کر چکی ہے کہ پیڈا قانون کا مقصد اچھی طرز حکمرانی اور سرکاری ملازمین میں خود احتسابی کا حدف حاصل کرنا ہے، یہ قانون حاضر سروس ملازمین اور ان ریٹائر ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی سے متعلق ہے جن کے خلاف کارروائی ریٹائرمنٹ کے ایک سال کے اندر اندر کی گئی ہو۔فیصلے میں کہا گیا کہ مذکورہ ملازم دس جنوری 2017ء کو ریٹائر ہوا جبکہ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی 24 فروری 2020ء کو شروع ہوئی، ملازم کے خلاف کاروائی پیڈا ایکٹ 2006ء کی خلاف ورزی ہے، سروس ٹربیونل نے قانون کے مطابق درست فیصلہ دیا، اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر زیر گردش پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جعلی ہے، مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش پانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس قسم کے جعلی نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے بظاہر فنانس ڈویڑن کے انٹرنل فنانس ونگ کے (جعلی) نوٹیفیکیشن کی نقل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفیکیشن جعلی ہے، اس قسم کے جعلی نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء وزارت اطلاعات و نشریات کے ٹویٹر ہینڈلر ”فیکٹ چیکر“ نے بھی اس نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیا۔ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات نے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی بھی توہین ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کو مسترد کرے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78929

دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، اس کیخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے، چترال میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، اس کیخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے، چترال میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماریپختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کیخاتمہ کے لئے پوری قوم متحد ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چوکس مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے چترال میں پاک افغان سرحد کے نزدیک فوجی چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کر دیا اور دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔ افسوس ہے کہ ان حملوں میں ہمارے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کیخاتمے کے لئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متحد ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78927

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں عملے کیلئے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں میں عملے کیلئے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس سلسلے میں ڈی ایچ اوز اور ہسپتالوں کو جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کے استعمال سے متعلق عوامی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے مریضوں کا علاج متاثر ہوتا ہے،جبکہ او پی ڈیز، وارڈز اور دفاتر میں موبائل فون کے استعمال کے باعث اکثر اوقات جھگڑے بھی ہوتے ہیں،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیوٹی کے اوقات میں موبائل فون استعمال کرنیوالے عملے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی سابق دور حکومت میں بھی ہسپتالوں میں ڈیوٹی کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78925

ایٹا خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کے تمام انتظامات مکمل

Posted on

ایٹا خیبر پختون خوا کے زیر اہتمام میڈیکل کالجز میں داخلے کے لئے انٹری ٹسٹ کے تمام انتظامات مکمل
10 ستمبر کو منعقد ہونے والے ٹسٹ میں 46439 امیدوار ان کے لئے 11شہروں میں 43 سنٹرز قائم،سیکیورٹی کے لئے خصوصی انتظامات، محکمہ پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا،ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے بھی فرائض انجام دیں گے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایٹا خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کے لئے انٹری ٹسٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ 10ستمبر 2023ء کو منعقد ہونے والے اس ٹسٹ میں 46439 امیدوار حصہ لیں گے جن کے لئے صوبہ کے 11 شہروں میں 43 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد امتیاز ایوب نے بتایا کہ ٹیسٹ کے صاف اور شفاف انعقاد کے لئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ امیدواران کی سہولت کے پیش نظر تمام ٹسٹ سنٹرز ائیر کنڈیشنڈ ہالز میں قائم کئے گئے ہیں تاکہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ تک جاری رہنے والے اس ٹسٹ میں امیدواران پوری سہولت اور سکون کے ساتھ امتحان دے سکیں۔

 

بنوں اور ایبٹ آباد میں ائیر کنڈیشنڈ ہالز کی عدم دستیابی کی وجہ سے لاہور سے پورٹیبل مارکیز درآمد کر کے ان شہروں میں نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے محکمہ پولیس نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت سنٹر میں صرف طالبعلم کو داخلے کی اجازت ہو گی جو ایٹا کی طرف سے جاری کردہ رول نمبر سلپ اور کوئی بھی شناختی ڈاکومنٹ، شناختی کارڈ، فارم ب، ڈرائیونگ لائسنس یا تصویر والی ڈگری دکھا کر سنٹر میں داخل ہو سکے گا۔ تمام سنٹرز کے داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے جبکہ سنٹر میں داخل ہونے والوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز کے ذریعے بھی تلاشی لی جائے گی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور خفیہ پولیس اہلکار بھی ٹسٹ سنٹرز میں فرائض انجام دیں گے۔

 

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا نے بتایا کہ سنٹر میں امیدواران کے موبائل فون لے جانے کے حوالے سے ایٹا نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور سنٹر میں موبائل فون کی انٹری روکنے کے لئے بھی تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن کے تحت تمام امیدواران کی داخلے کے وقت تین مراحل میں تلاشی لی جائی گی جبکہ سنٹر کے اندر بھی میٹل ڈی ٹیکٹرز کی مدد سے تلاشی لی جائے گی۔ تمام امیدواران کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ اور سافٹ وئیر کی مدد سے شناخت کرنے کے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اہل امیدواران کو مقابلے کا صاف و شفاف موقع فراہم کرنا اور نا اہل اور ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے امیدواران کا راستہ روکنا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ ایٹا کے بورڈ آف گورنرز اور حکومتی ہدایات کی روشنی میں موبائل فون یا کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس سنٹر میں لانے والے امیدوار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جس کے تحت اس پر ایف آئی آر کا اندراج کر کے اسے پولیس کے حوالے کیا جائے گا، اس کا پرچہ منسوخ کیا جائے گا، موبائل فون وغیرہ ضبط کیا جائے گا اور ایسے امیدوار پر ایٹا کے کسی بھی ٹسٹ میں شامل ہونے پر آئندہ دو سال کی پابندی لگا دی جائے گا۔ انہوں نے تمام ا میدوارن کو توجہ دلائی کہ وہ بھر پور تیاری کر کے ٹسٹ کے لئے آئیں جہاں انہیں پرسکون ماحول میں ٹسٹ دینے کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امیدواران ایٹا کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر کلی طور پر عمل کریں تاکہ انہیں ٹسٹ یا ٹسٹ کے بعد کسی بھی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78923

پشاور؛ ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا

پشاور؛ ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ذہنی صحت پرکام کرنےوالے خیبر پختونخوا کےسب سےبڑے نجی ادارے ہورائزن کا آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کاانتخاب عمل میں لایاگیا۔انتخابی اجلاس عبادت ہسپتال کے حق بابا اڈیٹوریم میں ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ سماجی بہبود نےانتخابات کی نگرانی کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی کو چیئرمین، پروفیسر ناصر علی سید کو وائس چیئرمین، ڈاکٹر علی احسان مفتی کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر منتخب کرلیا گیا۔ محمد شریف شکیب ڈائریکٹر پبلک ریلیشن اور دلدار کاظمی ڈائریکٹر فنانس چن لئے گئے۔ایگزیکٹو بورڈ ممبر منتخب ہونے والوں میں مشتاق شباب، خادم ابراہیم، مملکت ظاہر، خانستہ نورین اور کرن داود شامل ہیں۔اجلاس سےخطاب میں چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالد مفتی نے ہورائرن کے فلاحی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ہورائزن نہ صرف ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج کرتی ہے بلکہ صحت کے شعبے سے منسلک افراد، اساتذہ اور نوجوانوں کو تربیت بھی فراہم کر رہی ہے اور افغان صوبہ خوست میں ایک آن لائن کلینک بھی چلارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہورائزن قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر ملک میں ذہنی صحت کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے کوشاں ہے۔۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78902

مالی سال 2023 میں بیرونی شعبہ مستحکم ہوا، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت گیر زری پالیسی جاری رہے گی، وزارت خزانہ

Posted on

مالی سال 2023 میں بیرونی شعبہ مستحکم ہوا، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت گیر زری پالیسی جاری رہے گی، وزارت خزانہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزارت خزانہ نے کہاہے کہ مالی سال 2023 میں بیرونی شعبہ مستحکم ہواہے اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ کو مالی سال 2022 کے 17.5 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2.4 ارب ڈالرکی سطح تک کم کیا گیا تاہم دوسری طرف مالی شعبہ زبردست دباؤ کے زیراثر ہے اورمالی خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے 7.7 فیصدکی سطح پرپہنچا ہے،جاری مالی سال 2024 میں 3.5 فیصد کی شرح نموکے حصول کیلئے اصلاحاتی اورسہولیاتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،قومی معیشت کو اندرونی اوربیرونی چیلنجز موجود رہیں گے،بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت گیر زری پالیسی جاری رہیگی تاکہ افراط زرکے دباؤ پرقابو پایا جاسکے۔یہ بات وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 19.3 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.5 ارب ڈالرتھا، ملکی برآمدات میں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر4.6 فیصدکی کمی ہوئی، جولائی میں برآمدات کاحجم 2.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال جولائی میں 2.2 ارب ڈالرتھا، درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر23.5 فیصدکی کمی ہوئی،جولائی میں درآمدات کاحجم 4.2 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 5.5 ارب ڈالرتھا،

 

حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر35.8 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، جولائی میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 0.8 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 1.3 ارب ڈالرتھا۔ مالی سال کے پہلے مہینہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 17.2 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی، جولائی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 87.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال جولائی میں 74.8 ملین ڈالرتھا۔مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر80.6 فیصدکی شرح سے نموریکارڈکی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق 29 اگست 2023 کوملکی زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 13.133 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو 29 اگست 2022 کو 13.364 ارب ڈالرتھا۔ 29 اگست 2023 کو ایکسچینج ریٹ 303.06 روپے ریکارڈکیاگیا جوجو 29 اگست 2022 کو221.92 روپے تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ایف بی آر کے محاصل میں سالانہ بنیادوں پر17.5 فیصدکی نموریکارڈکی گئی، جولائی میں ایف بی آر کے محاصل کاحجم 538 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 458 ارب روپے تھا، نان ٹیکس ریونیوکی وصولی کی شرح میں سالانہ بنیادوں پر44.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی،مالی سال 2023 میں نان ٹیکس ریونیوکاحجم 1711 ارب روپے رہا جو مالی سال 2022 میں 1185 ارب روپے تھا،

 

مالی سال 2023 میں وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 652 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جو مالی سال 2022میں 400 ارب روپے تھے۔ مالی خسارہ کاحجم 6521 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 5260 ارب روپے تھا،پرائمری بیلنس مالی سال 2023 میں 690 ارب روپے روپے ریکارڈکیاگیا جو مالی سال 2022 میں 2077 ارب روپے تھا۔وزارت خزانہ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کاقومی اشاریہ (سی پی آئی) جولائی 2023 میں 28.3 فیصد ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی میں 24.9 فیصدتھا۔وزارت خزانہ کے مطابق رئیل سیکٹرمیں پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج کے انڈکس میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہورہاہے، 29 اگست 2023 کو کے ایس ای 100 انڈکس 46770 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جویکم جولائی 2023 کو 43899 پوائنٹس تھا۔29 اگست 2023 کومارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 6.97 ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جو 3 جولائی 2023 کو 6.69 ٹریلین روپے تھا۔

 

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح نمو22.9 فیصد رہی۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2023 میں بیرونی شعبہ مستحکم ہواہے اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ کو مالی سال 2022 کے 17.5 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2.4 ارب ڈالرکی سطح تک کم کیا گیا،تاہم دوسری طرف مالی شعبہ زبردست دباؤ کے زیراثر ہے اورمالی خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے 7.7 فیصدکی سطح پرپہنچا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024 میں 3.5 فیصد کی شرح نموکے حصول کیلئے اصلاحاتی اورسہولیاتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق اگرچہ فروری کے بعدمثبت نمودیکھنے میں آرہی ہے تاہم قومی معیشت کو اندرونی اوربیرونی چیلنجز موجود رہیں گے۔ بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت گیر زری پالیسی جاری رہے گی تاکہ افراط زرکے دباؤ پرقابو پایا جاسکے۔

بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران 51.34 فیصد اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک میں بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے دستیا ب اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023 میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں 45.1 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 51.34 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں بجلی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 29.8 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی میں تھرمل بجلی کے منصوبوں میں 15.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں معمولی کم ہے، گزشتہ سال جولائی میں تھرمل بجلی کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 15.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جولائی میں پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 10 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جولائی کے 4.4 ملین ڈالرکے مقابلہ میں زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 19.3ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جولائی میں 7.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 87.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کے پہلے مہینہ میں 74.8 ملین ڈالرتھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78883

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

Posted on

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی، زیرالتوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی، جس میں سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران ایک ہزار 579 زیر التوا مقدمات کی تفصیلات درج ہے۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ زیرالتوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سیبڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التواسول پٹشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی اور زیر التواسول اپیلوں کی تعداد9ہزار 875 ہوگئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، زیر التوانظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں 25ازخود نوٹسز اور ایک ریفرنس بھی زیر التوا ہے۔

 

نگراں وزیراعظم کی ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ میں نے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ کر ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق معاشی بحالی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو خط لکھ دیا۔جس میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وفاق اورصوبوں کو معاشی اورسماجی چیلنجز کاسامنا درپیش ہے،پاکستان معاشی اقتصادی،امن کی بحالی،ترقی کیلئے ایک لمحہ ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔خط میں کہا گیا کہ نگران حکومت کو معاشی بحالی اور پالیسیوں کا تسلسل کا قانونی اختیار حاصل ہے، معاشی بحالی،قانون کی حکمرانی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی اور معاشی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔

 

بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں ماروں گا، پرویز الٰہی نے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے باہر لے جانے والے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی اور کہا بے فکر رہو میں کھڑکی سے چھلانگ نہیں ماروں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی فیصلہ سننے کیلئے اے ٹی سی میں موجود تھے، پولیس اہلکار نے پرویز الہٰی کو عدالت سے باہر لے جانے کی کوشش کی تو انھوں نے پولیس انسپکٹر کو جھاڑ پلادی۔اسلام آباد:چوہدری پرویز الہٰی نے کمرہ عدالت میں پولیس انسپکٹر سے مکالمے میں کہا کہ بے فکر رہو میں کھڑکی سیچھلانگ نہیں ماروں گا، جس پر پولیس افسر کا کہنا تھا کہ سر آپ کو باہر لیجانے کے لیے صاحب کے آرڈر ہیں۔جس پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کس افسر نے کہا ہے اس کو میرے سامنے لاؤ، جس کے بعد پولیس افسر چوہدری پرویزالہٰی کے بغیرکمرہ عدالت سے باہر چلا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک فیصلہ نہیں آتا مجھے یہاں ہی بیٹھنے کا کہا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78881

نیب ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ شہباز شریف کو ہوا، انوار الحق کاکڑ بھی مستفید

Posted on

نیب ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ شہباز شریف کو ہوا، انوار الحق کاکڑ بھی مستفید

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) سپریم کورٹ نے 53 سماعتوں کے بعد سابق وزیر اعظم عمران خان کی نیب قانون میں ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ فیصلے کے ملکی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ن لیگ اور پی پی پی کی قیادت ان ترامیم سے مستفید ہو رہی ہے۔سیاسی رہنماؤں کی مالی دیانتداری کے بارے میں چیف جسٹس بندیال کی تسلسل سے ایک رائے رہی ہے۔ انھوں نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنے پورے کیریئر میں اس حوالے سے کئی فیصلے دیے۔حال ہی میں انھوں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کو ختم کر دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تو سیاسی رہنماؤں کے خلاف مقدمات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔ یہ حریف سیاسی جماعتوں کے خلاف چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے کرپشن کے بیانیے کی بھی فتح ہوگی۔یہ دلچسپ ہوگا کہ چیف جسٹس بندیال پارلیمان کی قانون سازی کی اہلیت کی توثیق کریں گے یا ان طاقتور حلقوں کو مضبوط کریں گے جنھوں نے مشرف دور سے لے کر ہمیشہ نیب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا۔

 

سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ نیب کا یہ قانون ججز اور جرنیلوں پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟ کیا یہ آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی نہیں؟ وہ اس بات پر بھی قائل ہیں کہ ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کیسے کر رہی ہیں؟دوسری جانب چیف جسٹس بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن دونوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کیا پارلیمنٹ نیب قانون میں ترمیم کے ذریعے جرم کی شکل بدل سکتی ہے؟دونوں ججوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے کیا گیا ہے۔دونوں جج ترمیم شدہ قانون میں بے نامی کی نئی تعریف پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ وہ اس ترمیم پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں جو مبینہ طور پر ان دستاویزات اور شواہد کے قابلِ قبول ہونے کو کالعدم قرار دے رہی ہے، جنہیں غیرملکی حکومتوں سے میوچل لیگل اسسٹنس کے طور پر حاصل کیا گیا اور جن پر نیب کی جانب سے جاری انکوائریوں، تحقیقات اور ٹرائلز میں انحصار کیا گیا ہے۔

 

سینئر وکلاء کا کہنا ہے کہ کچھ ترامیم دوبارہ غور کے لیے معاملہ دوبارہ پارلیمنٹ بھیجا جا سکتا ہے۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ ان لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا جو پہلے ہی قانون کے نفاذ کے بعد ترامیم سے مستفید ہوچکے ہیں۔ نیب قانون میں ترامیم پر کوئی سٹے نہیں دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے دیگر رہنماؤں میں ترامیم کا سب سے زیادہ فائدہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو ہوا۔ یہاں تک پی ڈی ایم حکومت میں سینئر وفاقی وزراء بھی اس سے مستفید ہوئے۔قائدین میں میاں نواز شریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، فریال تالپور، اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف، مخدوم خسرو بختیار، عامر محمود کیانی، اکرم درانی، سلیم مانڈوی والا، نور عالم خان، نواب اسلم رئیسانی، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، نواب ثناء اللہ زہری، برجیس طاہر، نواب علی وسان، شرجیل انعام میمن، انوار الحق کاکڑ، لیاقت جتوئی، امیر مقام، گورم بگٹی، جعفر خان مندوخیل، گورنر جی بی سید مہدی شاہ شامل ہیں۔نیب نے شہباز شریف کے کیسز کی تفصیلات دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو ا?گاہ کیا کہ لال سوہانرا نیشنل پارک کے قریب 1400 کنال سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس بھی حالیہ ترمیم سے متاثر ہوگا کیونکہ اس معاملے میں ملوث رقم 500 ملین روپے سے کم ہے۔اسی طرح سابق وزیراعظم اور دیگر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ایک اور معاملہ بھی متاثر ہوگا کیونکہ اس مبینہ سکینڈل میں ملوث رقم 500 روپے سے کم ہے۔

 

تیسرا، 2014 سے 2018 تک وزیر اعظم کے طیارے کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے شہباز شریف اور دیگر کے خلاف انکوائری بھی متاثر ہوگی۔علاوہ ازیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیشنلائزیشن ایکٹ 1974 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ZTBL کے سی ای او کی غیر قانونی تقرری سے متعلق تحقیقات متاثر ہوں گی۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف بھی انکوائری بند ہوں گی۔پی ٹی آئی رہنما شوکت علی یوسفزئی کے خلاف بطور وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا اختیارات کے مبینہ غلط استعمال کی انکوائری بھی متاثر ہوں گی کیونکہ اس سکینڈل میں ملوث رقم 500 ملین روپے سے کم ہے۔ سابق وزیر صحت عامر کیانی کے خلاف ادویات کی قیمتوں کے تعین کی پالیسی بناتے ہوئے اختیارات کے ناجائز استعمال، بے ایمانی اور غیر قانونی طریقوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے حوالے سے انکوائری بھی متاثر ہوگی۔پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار، مخدوم ہاشم جواں بخت اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف اثاثے جمع کرنے کی انکوائری متاثر ہوگی۔

 

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری قومی احتساب ایکٹ 2022 کے سیکشن 4(2a) کے تحت متاثر ہوگی۔مولانا فضل الرحمان کے خلاف انکوائری کو بند کردیا جائے گا کیونکہ کیس میں ملزم کے نام پر جائیداد برائے نام ہے اور نئے ترمیمی ایکٹ کی روشنی میں بے نامی داروں کو جوڑنا بہت مشکل ہے۔ سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری اور پرائیویٹ افراد کی زمینیں حاصل کرنے اور لوگوں کو دھوکہ دینے کے الزام پر انکوائری متاثر ہوگی۔نواز شریف اور مریم نواز سمیت شریف خاندان کی ملکیت چوہدری شوگر ملز کیخلاف بھی انکوائری متاثر ہو گی۔ سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، بے نامی داروں کے نام پر 95 ملین روپے کے غیر قانونی اثاثوں اور 100 ملین روپے کے غیرقانونی منافع کی انکوائری متاثر ہوگا۔نیب قانون میں حالیہ ترامیم کے پیش نظر نواز شریف کے خلاف کل چھ مقدمات متاثر ہوں گے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل آف پاکستان کے چیئرمین سید عادل گیلانی کے خلاف بھی انکوائری متاثر ہوگی۔

 

 

عمران خان کو سزا معطلی کے باوجود جیل میں رکھنے کے فیصلے کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت میں سزا معطلی کے باوجود عمران خان کو جیل میں رکھنے کے فیصلے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت کی، جس میں اٹک جیل کی طرف سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ حسرت عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی ٹی کی سزا معطل ہونے کے بعد اٹک جیل میں رکھنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے تو آگاہ کیا جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کہا جاتا ہے کہ جگہ نہ ہونے کے باعث اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ صرف اور صرف زیادہ تکلیف دینے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں سکیورٹی انتظامات بہتر ہیں،بی کلاس بھی موجود ہے۔ ہمارا حق ہے ہمیں اڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس فراہم کی جائے۔ بشری بی بی جیل میں ملنے گئیں تو ان پر بھی مقدمہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ الزام لگایا گیا کہ بشریٰ بی بی نے جیل اہلکار کو 20ہزار روپے رشوت دینے کی کوشش کی۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے فاضل دوست نے جو باتیں کی ہیں وہ درست نہیں۔ جیل میں اب بی کلاس ختم کردی گئی ہے، صرف آرڈنری اور بہتر کلاس موجود ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کو بہتر کلاس فراہم کی گئی ہے۔ باتھ روم کی دیواریں اونچی کراکے کموڈ لگوا دیا گیا ہے۔ 21 انچ کا ٹی وی بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ 5 اخبار بھی جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ جو سہولیات یہ اڈیالہ جیل میں لینا چاہتے ہیں، وہ ہم اٹک میں بھی دے رہے ہیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیڈ، کرسی، 21 انچ ٹی وی اور 5 اخبار فراہم کیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو کھانا بھی ان کی مرضی سے دیا جاتا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے 5 ڈاکٹر تعینات کیے گئے ہیں۔ انہیں 2 دن چکن اور مٹن دیسی گھی میں بنا کر دیا جاتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہ ساری باتیں بتائیں لیکن درخواست گزار کا بنیادی اعتراض کچھ اور ہے۔ ٹرائل کورٹ نے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا کہا تو اٹک جیل منتقل کیوں کیا گیا؟۔ کیا اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی درخواست کی؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کے پاس کسی بھی قیدی کو ایک سے دوسری جیل میں منتقل کرنے کا اختیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کی اپنی کوئی جیل نہیں تو قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے۔

 

وکیل شیر افضل نے کہا کہ جب یہ درخواست دائر کی گئی تب چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہوئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا اب معطل ہو چکی اور ضمانت مل چکی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا دوران حراست اسٹیٹس اب تبدیل ہو چکا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سزا نہیں کاٹ رہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ایک اور انڈر ٹرائل کیس میں حراست میں ہیں۔ اسلام آباد کے اندر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جاتا ہے۔ اگر اٹک سے اٹھا کر کوٹ لکھپت لے جاتے ہیں تو کیا ہر پیشی پر لایا جا سکتا ہے؟۔ کوٹ لکھپت سے تو 5، 6 گھنٹے کا سفر ہے۔ اٹک جیل سے اسلام آباد کا سفر کتنا ہے؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ اٹک سے اسلام آباد کا ڈیڑھ گھنٹے کا سفر ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جس گاڑی میں یہ لاتے ہیں اس میں 10، 15 منٹ زیادہ ہی لگتے ہوں گے۔ کیا سزا معطل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل رکھنے کا کوئی فیصلہ ہوا؟اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ میں اس حوالے سے ہدایات لے کر آگاہ کر سکتا ہوں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ابھی بھی ہمارے تمام انڈرٹرائل قیدی اڈیالہ جیل ہی سے لائے جاتے ہیں۔ میں اس درخواست پر آرڈر جاری کروں گا۔ سائفر کیس میں تو وہ انڈر ٹرائل ملزم ہیں۔ کیا دوران ٹرائل بھی جیل تبدیل ہوسکتی ہے۔ ٹرائل تو اسلام آباد میں ہونا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل شیر افضل مروت کو جمعرات کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کو جیل میں سہولیات اور جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی ٹی کی سزا معطل ہونے کے بعد اٹک جیل میں رکھنے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری ہوا ہے تو آگاہ کریں۔ بعد ازاں سماعت 11 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78879

ڈالروں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

ڈالروں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانہ پرکریک ڈاون کاآغاز کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے اوراس میں سہولت کاری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کی نشاندہی ہورہی ہے اورا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق غیرقانونی اقتصادی ومعاشی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی مکمل فہرستیں تیارہیں اوران عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں مسلسل کمی کے تناظرمیں ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر اوربلیک مارکیٹ کے خلاف بڑے پیمانہ پرانتظامی کارروائیوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔حکومت نے غیرمجاز منی چینجرز اورملک میں مالیاتی جرائم میں مصروف عمل دیگرمافیازکے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس حوالہ سے بڑے پیمانے پرپالیسی اصلاحات بھی متعارف کرائی جارہی ہیں۔ان اصلاحات کے تحت اشیاء اورکرنسی کے تجارت کوتبدیل کیا جائیگا۔ فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی نگرانی کا نظام بہترکردیاگیاہے اورکرنسی واشیاء ضرویہ کے غیرقانونی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء نگران وزیرداخلہ سینیٹرسرفرازبگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایات پر ملک بھرمیں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون مہم کا آغاز کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹئیر کور بلوچستان نے افغانستان کوچینی کی سمگلنگ کی کوشش کوکو کامیابی سے ناکام بنادیا ہے۔

 

بجلی چوری کے باعث بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، نگران وزیر توانائی محمد علی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی کے زیادہ نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں، ہر علاقے میں بجلی چوری اور ریکوری کی صورتحال مختلف ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چوری کرتے ہیں اور بعض بل ہی ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔بدھ کے روز نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہے ہیں،پاکستان میں 10 ڈسٹری بیوشن کمپنیاں موجود ہیں،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں 79 ارب یونٹس کا نقصان ہوتا ہے،صرف پانچ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا نقصان ہے جبکہ پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی علاقہ جات/اے جے کے میں 489 ارب روپے کا نقصان ہے اور ان پانچ کمپنیوں کی 60 فیصد ریکوری نہیں ہوتی۔نگران وزیر توانائی نے کہا کہ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں چوری کی شرح بہت زیادہ ہے،مردان اور شکارپور میں بجلی کے نقصان کی شرح بہت زیادہ ہے، جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہے اس کا ڈیٹا زیادہ موجود ہے، مردان کے صرف ایک علاقے سے ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوری کو کنٹرول کرنے کے تین اقدامات اٹھائے ہیں، بجلی کی کم چوری والے علاقوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، 60 فیصد سے زائد بجلی چوری والے علاقوں میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے فیڈرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، بجلی چوری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کئے جائیں گے جن کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔محمد علی نے کہا کہ صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ حکام کو تمام امور سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کی وجہ سے بل ادا کرنے والوں پر بوجھ پڑتا ہے، بجلی چوری کے حوالے سے الیکٹرسٹی تھفٹ کنٹرول ایکٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزارت توانائی میں یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 589 ارب کی چوری کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں قانون کا ڈرافٹ تیار ہوجائے گا، مسودہ تیار ہوتے ہی آرڈیننس کی منظوری کے لئے بھیج دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی امور بھی زیر غور ہیں۔محمد علی نے کہا کہ پی پی ایم سی کے تحت اسلام آباد میں ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے اوربجلی چوری کے کیسز سننے کے لئے سپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، ہر ڈسکو کی پرفارمنس کو ڈے ٹو ڈے مانیٹر کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کنٹرول صوبوں کے پاس ہوتا ہے، صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام سے بجلی چوری پر قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز کو صوبوں کے حوالے کرنے اور نجکاری کا ا?پشن بھی زیر غور ہے۔محمد علی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنی بجلی بنتی ہے وہ حکومت خریدتی ہے، ماضی کی کپیسٹی پیمنٹس کے ساتھ سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، پاور ڈویڑن میں تمام امور کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو پلان بھیجا گیا ہے، ان کی جانب سے آج یا کل تک جواب آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس حوالے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور آئندہ ایک سے دو روز میں عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ کئی علاقوں میں بجلی کی چوری زبردستی کی جاتی ہے، لوگ خواتین کو ساتھ لیکر باہر نکل آتے ہیں۔ سیکریٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا مقصد چوری روکنا ہے جبکہ کریمنل ایکٹ سے متعلق فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو غیر سیاسی کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78885

وزیراعلیِ کا چترال کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

Posted on

وزیراعلیِ کا چترال کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے چترال کے سرحدی علاقہ استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اورقوم ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78877

صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس، سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دیدی

Posted on

صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس، سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دیدی

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وزراء، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں 10 نکات شامل تھے، جن میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف، لوکل گورنمنٹ، زراعت اور محکمہ بہبود آبادی کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے۔ نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دی.

 

کم سے کم اجرت کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے 20 جون 2023 کو سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کرتے ہوئے اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دی تھی۔اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ محنت نے کم از کم اجرت ایکٹ 2013 کے سیکشن 4(1) کے تحت خیبرپختونخوا مینمم ویجز بورڈ کی سفارشات کے تحت مزدور کے لئے ماہانہ اجرت 32000 کرنے کی منظوری کیلئے صوبائی نگراں کابینہ میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا. اسی طرح صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی کا معاملہ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے چارسکولوں میں 93 تدریسی اور انتظامی عملہ کام کرتا ہے، صوبائی حکومت نے مالی سال2022-23 کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی، کتابیں، یونیفارم خریدنے اور وظیفہ وغیرہ فراہم کرنے کے لیے گرانٹ دی تھی، جس کے خرچ ہونے پر اضافی گرانٹ ان ایڈ کی ضرورت ہے،

 

اس سلسلے میں مالی مشکلات کے حل کے لئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری اجلاس میں دی گئی. اجلاس میں دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی گئی، اراضی کی منتقلی پر ریسکیو 1122 کا سٹیشن تعمیر کیا جائے گا جس سے ضلع دیر لوئر کی تحصیل ادنزئی میں کسی بھی آفت اور ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات میسر آئیں گی۔ کابینہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی تاکہ میران شاہ بازار میں اراضی، مال اور عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا باقی ماندہ معاوضہ مالکان کو دیا جا سکے.

 

کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کی منظوری دی، یہ تجویز محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ محکمہ بہبود آبادی میں میڈیکل ڈاکٹروں کی 79 آسامیاں ہیں جن پر ڈاکٹروں کو ایم بی بی ایس کی اہلیت کے ساتھ تعینات کیا جاتا ہے اور ان کی وہی ذمہ داریاں ہیں جو محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ہیں۔کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصول منظوری دی ہے. اسی طرح زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78874

مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی، صدر علوی عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی، صدر علوی عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )صدر عارف علوی کی مدت میں صرف 4 دن رہ گئے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک یہ ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔موجودہ حالات میں صدر کے اپنے عہدے کی معیاد سے آگے کام کرتے رہنے کا سوال ایسا معاملہ ہے جو طے شدہ ہے اور ا ئین میں ایسی کوئی بات درج نہیں جس کی تشریح کرتے ہوئے صدر کو معیاد مکمل کرنے کے بعد عہدے سے ہٹانے پر مجبور کیا جا سکے۔اگر صدر اپنی مدت پوری ہونے پر از خود عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ایسی صورت میں آئین میں ان کے متبادل کیلئے واضح بات موجود ہے۔ اب تک صدر نے اپنا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں گے یا کام کرتے رہیں گے۔صدر علوی کی پانچ سالہ مدت ملازمت 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 44(1) کے مطابق، صدر عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لیکر پانچ سال کی مدت کیلئے عہدے پر کام کرتے رہیں گے اور مدت ختم ہونے کے بعد جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہ ہو جائے اس وقت تک وہ اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ، میری ریٹائرمنٹ سے قبل سنائیں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے چیف جسٹس نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل سنانے کا اعلان کر دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے نیب کی رپورٹ پڑھی ہے؟ نیب نے مئی تک واپس ہونے والے ریفرنسز کی وجوہات بتائی ہیں، ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قانون کا جھکاؤ کس جانب ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مئی تک کن شخصیات کے ریفرنس واپس ہوئے سب ریکارڈ پر آ چکا ہے، نیب قانون کے سیکشن 23 میں ایک ترمیم مئی دوسری جون میں آئی، مئی سے پہلے واپس ہونے والے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہی موجود ہیں، نیب کی جانب سے ان سوالات کے جواب کون دے گا؟جسٹس منصور نے کہا کہ فوجی افسران کو نیب قانون سے استثنیٰ دیا گیا ہے،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فوجی افسران کے حوالے سے ترمیم چیلنج نہیں کی، فوجی افسران کیخلاف آرمی ایکٹ میں کرپشن پرسزائیں موجود ہیں۔جسٹس منصور نے کہا کہ سزائیں تو سول افسران اورعوامی عہدیداروں کیخلاف بھی موجود ہیں، کیا کرپٹ آرمی افسرکا عوام سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا؟ آرمی افسرفوج کے علاوہ کسی ادارے کا سربراہ ہوتونیب قانون کی زد میں آتا ہے۔جسٹس منصور نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو کہہ سکتی ہے کہ آپ نے چالاکی اوربدنیتی پر مبنی قانون بنایا؟ سپریم کورٹ کے پاس اگر پارلیمنٹ کی قانون سازی چھیڑنے کا اختیار نہیں تو اس کے ساتھ چلنا ہو گا، اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سب کچھ کرنے کی اجازت نہیں، پارلیمنٹ ماضی سے اطلاق کا قانون بنا کرجرم ختم نہیں کر سکتی، ایسے تو 1985 میں سزا پانے والا مجرم آکرکہے گا،میری سزا نہیں رہی اور دوبارہ ٹرائل کرو۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب قانون کو واضح ہونا چاہیے تھا، جب قانون واضح نہ ہو تو اس کا حل کیا ہوتا ہے؟ کیا مبہم قانون قائم رہ سکتا ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اب سوموٹو نہیں لیتے۔بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث اور وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کرلیے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے اور ریٹائرمنٹ سے قبل نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78862

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف، آئی ایم ایف کو نیا پلان بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی رقم واپس آئی پی پیز کے لئے مختص کی جائے گی۔نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے، آئی ایم ایف کو نئے پلان میں بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78864

ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری

Posted on

ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات پشاور میں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے بارے میں عوام کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد براہ راست حصہ لے سکیں اور اور مسائل کا حل ممکن ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں سوشل میڈیا کے ذریعے کی جائیں جن میں محکمے کے سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوں اور متعلقہ وزیر کو بھی مدعو کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ خود بھی اسی نوعیت کی کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دیگر مختلف انتظامی امور زیر غور لائے گئے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ فائل ٹریکنگ سسٹم پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کہا کہ آئندہ انکا آفس کوئی بھی فائل ٹریکنگ سسٹم کے بغیر وصول نہیں کرے گا۔

 

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائیں تاکہ اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی جلد ممکن ہو سکے۔ اسی طرح تمام سرکاری اشتہارات کا اجرائبھی صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے ذریعے ہی کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ خزانہ کو تین سال سے خالی اسامیوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کی مشاورت سے ایسی تمام زائد آسامیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی جو صوبائی خزانے پر بوجھ ہیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ محکمے مختلف اسامیوں کو صوبائی سرپلس پول سے پر کرنے کو ترجیح دیں۔ اجلاس میں کلاس فور ملازمین کے لئے تعلیمی قابلیت میڑک کرنے کے لئے رولز میں ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے سے مطمئن افراد کا تناسب 55 فیصد ہے جو کہ قومی سطح پر دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 63 آبی گزر گاہوں سے 119 تجاوزات کو ہٹایا گیا جس کے دوران 335 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔

 

چیف سیکرٹری نے محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ای گورننس پراجیکٹ کو آزمائشی بنیاد پر شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پیپرلس گورننس موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس سے سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ تاہم مذکورہ نظام میں بہتری لاتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرکے ہی مکمل طور پر رائج کیا جا سکے گا۔ چیف سیکرٹری نے کیپرا (خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) میں مختلف محکموں کے خلاف دائر اپیلوں کے فیصلوں پر عدم عمل درآمد کے بارے میں ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں زیر التوا کیسز بارے فورم کو آگاہ کیا جائے اور کیپرا حکام کو تاکید کی کہ پیچیدہ معاملات میں متعلقہ انتظامی سیکرٹری کی رائے لے کر فیصلہ کریں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے سول سیکرٹریٹ کمپلیکس ورسک روڈ میں نکاسی آب کے مسائل، تمام محکموں کے لئے بجلی کے علیحدہ میٹر لگانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کے لئے سیکرٹری انتظامیہ کو ٹاسک دیا۔ اسی طرح سیکرٹری انتظامیہ کو دیگر محکموں کو دفاتر کے لئے درکار جگہ فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

 

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت چینی ڈیلرز، تاجران اور ملز مالکان کا اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت مقامی چینی ڈیلرز اورتاجران سمیت شوگر ملز مالکان کے ساتھ اہم اجلاس سول سکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک اور انڈسٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پرصوبے میں چینی کے سٹاک، بڑھتے ہوئے نرخ اور مجموعی مہنگائی میں اس کے اثرات پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاہم چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ چینی کا بحران پیدا نہ ہو اور نرخ بھی نہ بڑھیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا محکمہ خوراک کے ا فسران اور ملز مالکان آپس میں تعاون کریں محکمہ خوراک ملز کے پاس موجود سٹاک کا ریکارڈ رکھے۔ ملز مالکان بھی اسے اپنے پاس موجود چینی کے ذخیرے سے آگاہ رکھیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہیں تاہم چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں تاجر برادری اور چینی ڈیلرز کا تعاون ضروری ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سمگل شدہ چینی کو تحویل میں لینے کے بعد سرکاری نرخ پر مارکیٹ میں فروخت کردیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78851