Chitral Times

ڈالروں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

ڈالروں کی سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانہ پرکریک ڈاون کاآغاز کردیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے اوراس میں سہولت کاری میں ملوث سرکاری اہلکاروں کی نشاندہی ہورہی ہے اورا ن کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔سرکاری حکام کے مطابق غیرقانونی اقتصادی ومعاشی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی مکمل فہرستیں تیارہیں اوران عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاون جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں مسلسل کمی کے تناظرمیں ڈالروں کی سمگلنگ،ذخیرہ اندوزی اورمنظم جرائم میں ملوث عناصر اوربلیک مارکیٹ کے خلاف بڑے پیمانہ پرانتظامی کارروائیوں کا فیصلہ کیاگیاہے۔حکومت نے غیرمجاز منی چینجرز اورملک میں مالیاتی جرائم میں مصروف عمل دیگرمافیازکے خلاف سخت ایکشن کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس حوالہ سے بڑے پیمانے پرپالیسی اصلاحات بھی متعارف کرائی جارہی ہیں۔ان اصلاحات کے تحت اشیاء اورکرنسی کے تجارت کوتبدیل کیا جائیگا۔ فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کی نگرانی کا نظام بہترکردیاگیاہے اورکرنسی واشیاء ضرویہ کے غیرقانونی نقل وحمل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثناء نگران وزیرداخلہ سینیٹرسرفرازبگٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایات پر ملک بھرمیں سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون مہم کا آغاز کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ فرنٹئیر کور بلوچستان نے افغانستان کوچینی کی سمگلنگ کی کوشش کوکو کامیابی سے ناکام بنادیا ہے۔

 

بجلی چوری کے باعث بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، نگران وزیر توانائی محمد علی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے باعث بجلی کے بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بجلی کے زیادہ نرخ ادا کرنے پڑتے ہیں، ہر علاقے میں بجلی چوری اور ریکوری کی صورتحال مختلف ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چوری کرتے ہیں اور بعض بل ہی ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین پر بوجھ پڑتا ہے۔بدھ کے روز نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی چوری روکنے کے لئے کریک ڈاؤن شروع کرنے جا رہے ہیں،پاکستان میں 10 ڈسٹری بیوشن کمپنیاں موجود ہیں،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں 79 ارب یونٹس کا نقصان ہوتا ہے،صرف پانچ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی 344 ارب روپے کی بلنگ میں سے 100 ارب روپے کا نقصان ہے جبکہ پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی علاقہ جات/اے جے کے میں 489 ارب روپے کا نقصان ہے اور ان پانچ کمپنیوں کی 60 فیصد ریکوری نہیں ہوتی۔نگران وزیر توانائی نے کہا کہ بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں چوری کی شرح بہت زیادہ ہے،مردان اور شکارپور میں بجلی کے نقصان کی شرح بہت زیادہ ہے، جن علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ ہے اس کا ڈیٹا زیادہ موجود ہے، مردان کے صرف ایک علاقے سے ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوری کو کنٹرول کرنے کے تین اقدامات اٹھائے ہیں، بجلی کی کم چوری والے علاقوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، 60 فیصد سے زائد بجلی چوری والے علاقوں میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے فیڈرز کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، بجلی چوری میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کئے جائیں گے جن کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔محمد علی نے کہا کہ صوبائی چیف سیکریٹریز اور متعلقہ حکام کو تمام امور سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نگراں وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کی وجہ سے بل ادا کرنے والوں پر بوجھ پڑتا ہے، بجلی چوری کے حوالے سے الیکٹرسٹی تھفٹ کنٹرول ایکٹ بھی تیار کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں وزارت توانائی میں یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 589 ارب کی چوری کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں قانون کا ڈرافٹ تیار ہوجائے گا، مسودہ تیار ہوتے ہی آرڈیننس کی منظوری کے لئے بھیج دیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی امور بھی زیر غور ہیں۔محمد علی نے کہا کہ پی پی ایم سی کے تحت اسلام آباد میں ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے اوربجلی چوری کے کیسز سننے کے لئے سپیشل عدالتوں کا قیام زیر غور ہے، ہر ڈسکو کی پرفارمنس کو ڈے ٹو ڈے مانیٹر کیا جائے گا۔ نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کنٹرول صوبوں کے پاس ہوتا ہے، صوبائی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام سے بجلی چوری پر قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکوز کو صوبوں کے حوالے کرنے اور نجکاری کا ا?پشن بھی زیر غور ہے۔محمد علی نے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنی بجلی بنتی ہے وہ حکومت خریدتی ہے، ماضی کی کپیسٹی پیمنٹس کے ساتھ سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا، پاور ڈویڑن میں تمام امور کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ نگران وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو پلان بھیجا گیا ہے، ان کی جانب سے آج یا کل تک جواب آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اس حوالے سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور آئندہ ایک سے دو روز میں عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا۔سیکریٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ کئی علاقوں میں بجلی کی چوری زبردستی کی جاتی ہے، لوگ خواتین کو ساتھ لیکر باہر نکل آتے ہیں۔ سیکریٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا مقصد چوری روکنا ہے جبکہ کریمنل ایکٹ سے متعلق فیصلہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو غیر سیاسی کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78885

وزیراعلیِ کا چترال کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

Posted on

وزیراعلیِ کا چترال کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے چترال کے سرحدی علاقہ استوئی پاس اور جنجریت کوہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک میں امن کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، سکیورٹی فورسز کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اورقوم ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78877

صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس، سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دیدی

Posted on

صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس، سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دیدی

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دسواں اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور کے کیبنٹ روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وزراء، مشیران، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے ایجنڈے میں 10 نکات شامل تھے، جن میں محکمہ لیبر، صحت اور ریلیف کے دو دو جبکہ اوقاف، لوکل گورنمنٹ، زراعت اور محکمہ بہبود آبادی کے ایک ایک نکات پیش کئے گئے۔ نگراں کابینہ نے صوبے میں مزدور کی کم سے کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 کرنے کی منظوری دی.

 

کم سے کم اجرت کے حوالے سے صوبائی کابینہ نے 20 جون 2023 کو سرکاری شعبے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی ماہانہ اجرت میں اضافہ کرتے ہوئے اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دی تھی۔اس فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ محنت نے کم از کم اجرت ایکٹ 2013 کے سیکشن 4(1) کے تحت خیبرپختونخوا مینمم ویجز بورڈ کی سفارشات کے تحت مزدور کے لئے ماہانہ اجرت 32000 کرنے کی منظوری کیلئے صوبائی نگراں کابینہ میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا. اسی طرح صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے سکولوں کے لئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی کا معاملہ پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ ورکرز چلڈرن ایجوکیشن بورڈ کے چارسکولوں میں 93 تدریسی اور انتظامی عملہ کام کرتا ہے، صوبائی حکومت نے مالی سال2022-23 کے دوران تنخواہوں کی ادائیگی، کتابیں، یونیفارم خریدنے اور وظیفہ وغیرہ فراہم کرنے کے لیے گرانٹ دی تھی، جس کے خرچ ہونے پر اضافی گرانٹ ان ایڈ کی ضرورت ہے،

 

اس سلسلے میں مالی مشکلات کے حل کے لئے اضافی گرانٹ ان ایڈ کی منظوری اجلاس میں دی گئی. اجلاس میں دیر لوئر میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت 3 کنال اراضی ایمرجنسی ریسکیو سروسز خیبرپختونخوا کو منتقلی کی منظوری دی گئی، اراضی کی منتقلی پر ریسکیو 1122 کا سٹیشن تعمیر کیا جائے گا جس سے ضلع دیر لوئر کی تحصیل ادنزئی میں کسی بھی آفت اور ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات میسر آئیں گی۔ کابینہ نے ضلع شمالی وزیرستان میں کاروباری نقصان کے ازالے کے لئے جاری اے آئی پی منصوبے کی مد میں سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی تاکہ میران شاہ بازار میں اراضی، مال اور عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا باقی ماندہ معاوضہ مالکان کو دیا جا سکے.

 

کابینہ نے محکمہ بہبود آبادی کے ڈاکٹروں کومحکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی طرزپر ہیلتھ پروفیشنل الاونس دینے کی منظوری دی، یہ تجویز محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے پیش کی گئی اور بتایا گیا کہ محکمہ بہبود آبادی میں میڈیکل ڈاکٹروں کی 79 آسامیاں ہیں جن پر ڈاکٹروں کو ایم بی بی ایس کی اہلیت کے ساتھ تعینات کیا جاتا ہے اور ان کی وہی ذمہ داریاں ہیں جو محکمہ صحت کے ڈاکٹروں کی ہیں۔کابینہ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2023 میں بعض ترامیم کی اصول منظوری دی ہے. اسی طرح زرعی ترقی کے لئے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78874

مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی، صدر علوی عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی، صدر علوی عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )صدر عارف علوی کی مدت میں صرف 4 دن رہ گئے ہیں تاہم انہوں نے ابھی تک یہ ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دینگے یا ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔موجودہ حالات میں صدر کے اپنے عہدے کی معیاد سے آگے کام کرتے رہنے کا سوال ایسا معاملہ ہے جو طے شدہ ہے اور ا ئین میں ایسی کوئی بات درج نہیں جس کی تشریح کرتے ہوئے صدر کو معیاد مکمل کرنے کے بعد عہدے سے ہٹانے پر مجبور کیا جا سکے۔اگر صدر اپنی مدت پوری ہونے پر از خود عہدہ چھوڑ دیتے ہیں تو ایسی صورت میں آئین میں ان کے متبادل کیلئے واضح بات موجود ہے۔ اب تک صدر نے اپنا ارادہ ظاہر نہیں کیا کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں گے یا کام کرتے رہیں گے۔صدر علوی کی پانچ سالہ مدت ملازمت 9 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 44(1) کے مطابق، صدر عہدہ سنبھالنے کی تاریخ سے لیکر پانچ سال کی مدت کیلئے عہدے پر کام کرتے رہیں گے اور مدت ختم ہونے کے بعد جب تک ان کے جانشین کا انتخاب نہ ہو جائے اس وقت تک وہ اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔

 

نیب ترامیم کیس کا فیصلہ محفوظ، میری ریٹائرمنٹ سے قبل سنائیں گے، چیف جسٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے چیف جسٹس نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل سنانے کا اعلان کر دیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بینچ نے نیب ترامیم کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے نیب کی رپورٹ پڑھی ہے؟ نیب نے مئی تک واپس ہونے والے ریفرنسز کی وجوہات بتائی ہیں، ریفرنس واپسی کی وجوہات سے اندازہ ہوتا ہے کہ قانون کا جھکاؤ کس جانب ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ مئی تک کن شخصیات کے ریفرنس واپس ہوئے سب ریکارڈ پر آ چکا ہے، نیب قانون کے سیکشن 23 میں ایک ترمیم مئی دوسری جون میں آئی، مئی سے پہلے واپس ہونے والے ریفرنس آج تک نیب کے پاس ہی موجود ہیں، نیب کی جانب سے ان سوالات کے جواب کون دے گا؟جسٹس منصور نے کہا کہ فوجی افسران کو نیب قانون سے استثنیٰ دیا گیا ہے،اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فوجی افسران کے حوالے سے ترمیم چیلنج نہیں کی، فوجی افسران کیخلاف آرمی ایکٹ میں کرپشن پرسزائیں موجود ہیں۔جسٹس منصور نے کہا کہ سزائیں تو سول افسران اورعوامی عہدیداروں کیخلاف بھی موجود ہیں، کیا کرپٹ آرمی افسرکا عوام سے براہ راست تعلق نہیں ہوتا؟ آرمی افسرفوج کے علاوہ کسی ادارے کا سربراہ ہوتونیب قانون کی زد میں آتا ہے۔جسٹس منصور نے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو کہہ سکتی ہے کہ آپ نے چالاکی اوربدنیتی پر مبنی قانون بنایا؟ سپریم کورٹ کے پاس اگر پارلیمنٹ کی قانون سازی چھیڑنے کا اختیار نہیں تو اس کے ساتھ چلنا ہو گا، اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ پارلیمنٹ کو سب کچھ کرنے کی اجازت نہیں، پارلیمنٹ ماضی سے اطلاق کا قانون بنا کرجرم ختم نہیں کر سکتی، ایسے تو 1985 میں سزا پانے والا مجرم آکرکہے گا،میری سزا نہیں رہی اور دوبارہ ٹرائل کرو۔چیف جسٹس نے کہا کہ نیب قانون کو واضح ہونا چاہیے تھا، جب قانون واضح نہ ہو تو اس کا حل کیا ہوتا ہے؟ کیا مبہم قانون قائم رہ سکتا ہے؟چیف جسٹس نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے اب سوموٹو نہیں لیتے۔بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث اور وفاق کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل مکمل کرلیے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے اور ریٹائرمنٹ سے قبل نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78862

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

پٹرول اور ڈالر کی قیمت کم ہونے تک بجلی سستی نہیں ہو سکتی، نگران وزیر توانائی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ جب تک پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں ہوتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بلنگ ریکوری نہیں ہوتی، اس پر کام کر رہے ہیں، لاکھوں لوگوں کا روزگار ہے، ہم آہستہ آہستہ چیزوں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2020 سے قبل فرنس آئل سے فائدہ نہیں تھا، آج ہو رہا ہے، پانچ ڈسکوز میں جہاں بجلی چوری ہے وہاں کریک ڈاؤن کریں گے۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر کے اجلاس کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا، آج کے اجلاس میں تو صرف نگران وزیراعظم کو پاورسیکٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جانی تھی۔

بجلی کے بلوں میں ریلیف، آئی ایم ایف کو نیا پلان بھیج دیا گیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لئے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی رقم واپس آئی پی پیز کے لئے مختص کی جائے گی۔نئے پلان پر وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بات کریں گے، آئی ایم ایف کو نئے پلان میں بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78864

ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری

Posted on

ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے ہدایت کی ہے کہ ہر محکمہ ماہانہ کم از کم ایک کھلی کچہری کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ چیف سیکرٹری نے یہ ہدایات پشاور میں سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کے بارے میں عوام کو پہلے سے آگاہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد براہ راست حصہ لے سکیں اور اور مسائل کا حل ممکن ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہریاں سوشل میڈیا کے ذریعے کی جائیں جن میں محکمے کے سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوں اور متعلقہ وزیر کو بھی مدعو کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ خود بھی اسی نوعیت کی کھلی کچہری کا انعقاد کرینگے۔ اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور دیگر مختلف انتظامی امور زیر غور لائے گئے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ فائل ٹریکنگ سسٹم پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور کہا کہ آئندہ انکا آفس کوئی بھی فائل ٹریکنگ سسٹم کے بغیر وصول نہیں کرے گا۔

 

چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ سرکاری اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے محکمہ اطلاعات کے ساتھ ریکارڈ کی درستگی یقینی بنائیں تاکہ اخبارات کے بقایاجات کی ادائیگی جلد ممکن ہو سکے۔ اسی طرح تمام سرکاری اشتہارات کا اجرائبھی صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے ذریعے ہی کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ خزانہ کو تین سال سے خالی اسامیوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں کی مشاورت سے ایسی تمام زائد آسامیوں کو ختم کرنے کی ہدایت کی جو صوبائی خزانے پر بوجھ ہیں۔ انھوں نے ہدایت کی کہ محکمے مختلف اسامیوں کو صوبائی سرپلس پول سے پر کرنے کو ترجیح دیں۔ اجلاس میں کلاس فور ملازمین کے لئے تعلیمی قابلیت میڑک کرنے کے لئے رولز میں ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے ازالے سے مطمئن افراد کا تناسب 55 فیصد ہے جو کہ قومی سطح پر دیگر صوبوں سے زیادہ ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 63 آبی گزر گاہوں سے 119 تجاوزات کو ہٹایا گیا جس کے دوران 335 کنال سرکاری اراضی بھی واگزار کرائی گئی۔

 

چیف سیکرٹری نے محکمہ سائنس ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ای گورننس پراجیکٹ کو آزمائشی بنیاد پر شروع کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پیپرلس گورننس موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے جس سے سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور تیزی آئے گی۔ تاہم مذکورہ نظام میں بہتری لاتے ہوئے کمزوریوں کو دور کرکے ہی مکمل طور پر رائج کیا جا سکے گا۔ چیف سیکرٹری نے کیپرا (خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی) میں مختلف محکموں کے خلاف دائر اپیلوں کے فیصلوں پر عدم عمل درآمد کے بارے میں ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں زیر التوا کیسز بارے فورم کو آگاہ کیا جائے اور کیپرا حکام کو تاکید کی کہ پیچیدہ معاملات میں متعلقہ انتظامی سیکرٹری کی رائے لے کر فیصلہ کریں۔ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے سول سیکرٹریٹ کمپلیکس ورسک روڈ میں نکاسی آب کے مسائل، تمام محکموں کے لئے بجلی کے علیحدہ میٹر لگانے اور سیکیورٹی انتظامات کو بڑھانے کے لئے سیکرٹری انتظامیہ کو ٹاسک دیا۔ اسی طرح سیکرٹری انتظامیہ کو دیگر محکموں کو دفاتر کے لئے درکار جگہ فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

 

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت چینی ڈیلرز، تاجران اور ملز مالکان کا اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کی زیر صدارت مقامی چینی ڈیلرز اورتاجران سمیت شوگر ملز مالکان کے ساتھ اہم اجلاس سول سکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک اور انڈسٹریز بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اس موقع پرصوبے میں چینی کے سٹاک، بڑھتے ہوئے نرخ اور مجموعی مہنگائی میں اس کے اثرات پر شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے تاہم چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ چینی کا بحران پیدا نہ ہو اور نرخ بھی نہ بڑھیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا محکمہ خوراک کے ا فسران اور ملز مالکان آپس میں تعاون کریں محکمہ خوراک ملز کے پاس موجود سٹاک کا ریکارڈ رکھے۔ ملز مالکان بھی اسے اپنے پاس موجود چینی کے ذخیرے سے آگاہ رکھیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کر رہی ہیں تاہم چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں تاجر برادری اور چینی ڈیلرز کا تعاون ضروری ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سمگل شدہ چینی کو تحویل میں لینے کے بعد سرکاری نرخ پر مارکیٹ میں فروخت کردیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78851

جعلی ادویات کے خلاف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری،خیبرپختونوا میں  ادوایات کے 172 نمونے جعلی اور 545 غیر قانونی قرار دئیے گئے ہیں

جعلی ادویات کے خلاف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری،خیبرپختونوا میں  ادوایات کے 172 نمونے جعلی اور 545 غیر قانونی قرار دئیے گئے ہیں

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) جعلی ادویات کے خلاف ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز کی 6 ماہ کارکردگی رپورٹ سیکرٹری صحت کو پیش کر دی گئی، ادوایات کے 172 نمونے جعلی اور 545 غیر قانونی قرار دئیے گئے ہیں 157 فارمیسیز کو متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ 38 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں سیکرٹری صحت نے کارکردگی رپورٹ تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جعلی ادویات کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر عباس خان جعلی ادویات کیخلاف جاری کاروائیوں کی چھ ماہ کی رپورٹ پیش کردی ہے۔ سیکرٹری محکمہ صحت محمود اسلم وزیر نے رپورٹ کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی لانے کی ہدایت کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران کل 8609 معائنے کئے گئے۔ ان انسپکشنزمیں شک کی بنیاد پر کل 4264 ادویات کے نمونے لئے گئے۔ یہ نمونے معائنے کے لئے صوبائی ادویات ٹسٹنگ لیبارٹری پشاور بھجوائے گئے۔ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ معائنہ شدہ نمونوں میں کل 172 نمونے جعلی قرار دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح تجزئے کے بعد 545 ادویات کے نمونے غیر قانونی قرار دئیے گئے۔ 157 فارمیسیز کو خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا۔سیکرٹری صحت کی سربراہ میں ادوایات کے غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف کل 48 ایف آئی آر درج کئے جاچکے ہیں۔ چھ ماہ کے دوران 145 ملزمان کے خلاف کیسیز ادویات کورٹ بھیج دئے گئے ہیں۔ چھ ماہ پر مبنی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ادویات کورٹ نے چھ ماہ میں مُختلف قانونی خلاف ورزیوں پر 38 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری ادویات کی بروقت ترسیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام تم معیاری ادویات کی پہنچ میں رخنہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

 

ر پختونخوا میں چکن پاکس کی صورتحال
چترال کے بعد ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی 11 مُشتبہ کیسز کی اطلاع، چترال میں اساتذہ سمیت کُل 34 بچے چکن پاکس سے مُتاثر ہوئے، بیماری کو متعلقہ جگہ پر قید کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ سکول 7 دن کیلئے بند کیا گیا ہے، علاقے میں بیماری کے پھیلاو کے پیش نظر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، عوام کو اس بیماری کے پھیلاو پر مقامی ذرائع سے آگاہی دی جارہی ہے، چکن پاکس سے عوام کو متنبیہ کیا جارہا ہے، صورتحال اب کنٹرول میں ہے: ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے صوبے میں چکن پاکس کے پھیلاو سے متعلق خبروں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے دو دن قبل ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج کے لاسپور گاوں کے گورنمنٹ مڈل سکول پرچین سے چکن پاکس کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جس پر محکمہ صحت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے سرویلنس ٹیم کو متعلقہ سکول بھیجا اور وہاں پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طلبا کے نمونے لیکر فوری تجزیہ کیا گیا۔ ڈاکتر ارشاد روغانی کے مطابق چترال میں اساتذہ سمیت کُل 34 بچے چکن پاکس سے مُتاثر ہوئے، بیماری کو متعلقہ جگہ پر قید کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کی مدد سے متعلقہ سکول 7 دن کیلئے بند کیا گیا ہے، علاقے میں بیماری کے پھیلاو کے پیش نظر آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا، عوام کو اس بیماری کے پھیلاو پر مقامی ذرائع سے آگاہی دی جارہی ہے، چکن پاکس سے عوام کو متنبیہ کیا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کا مزید کہنا تھا کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی چکن پاکس سے متاثرہ گیارہ مُشتبیہ افراد کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد علاقے کے مکینوں میں بیماری بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے محکمہ صحت نے مقامی زرائع کا استعمال کرتے ہوئے گردونواح کی بستیوں کو خبردار کردیا ہے۔ تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78847

لیبر کورٹ سوات کا پیڈو ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ، انتالیس ملازمین کو ریگولر کرنے کا حکم جاری 

لیبر کورٹ سوات کا پیڈو ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ، انتالیس ملازمین تمام مراعات سمیت ریگولر کرنے کا حکم جاری

سوات ( چترال ٹایمز رپورٹ ) محکمہ پیڈو (ریشن اور شیشی پاور ہاؤس) چترال کے ملازمین محض پچیس ھزار تنخواہ پر اپنے فرائض منصبی 2007 سے ورک چارج کی بنیاد پر دے رہے ہیں ۔ محکمہ کو مستقلی (regularization) کیلئے بارہا درخواستیں دے دی گئی لیکن بے سود ثابت ہوئے۔ جس پر مذکورہ ملازمین نے سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ کی وساطت سے لیبرکورٹ سوات میں پٹیشن داخل کیے تھے ۔ ایک سال کے مختصر عرصے میں لیبر کورٹ سوات نے ٹرائل کے بعد آج شیشی اور ریشن بجلی گھر کے 39 ملازمین کو 2008 سے تمام مراعات سمیت مستقل(ریگولر) کرنے کا حکم دیدیا

یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں محکمہ پیڈو/شیڈو میں ورک چارج ملازمین کا مستقل ہونے کا یہ پہلا حکم ہے ۔ان ملازمین کی وکالت چترال کے نوجوان قانون دان سیف اللہ منگول کررہے تھے جن کی محنت اور کوشش سے 39 خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دریں اثناریگولر ہونے والے ملازمین نے  سیف اللہ منگول ایڈوکیٹ  کا شکریہ ادا کرتے ہویے انھیں ہار پہنایے اور مٹھاییاں تقسیم کی۔

chitraltimes pedo shado employees writ petition saif ullah mangol

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78836

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Posted on

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کا میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے میٹرک امتحانات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے غیر تسلی بخش نتائج پر سرکاری ا سکولوں کے پرنسپلز سے جواب طلب کرلیا ہے، جی جی ایچ ایس خیبر کالونی، وزیر باغ، ڈبگری گیٹ سمیت دیگر اسکولوں سے جواب طلب کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق ا سکولوں کے نتائج 50 فیصد سے کم ہیں جو غیر تسلی بخش ہیں،کہا گیا کہ غیر تسلی بخش نتائج پرنسپل، نویں اور دسویں کے اساتذہ کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔پشاور میں اسکولز پرنسپلز کو تفصیلات 15 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، احسن اقبال

لاہور(سی ایم لنکس)سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈال دی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی۔سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا ملک میں سمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78807

پرائیویٹ حج کمپنیوں کو کوٹے کی تقسیم سعودی ہدایات کے مطابق کی جائے گی، انیق احمد

Posted on

پرائیویٹ حج کمپنیوں کو کوٹے کی تقسیم سعودی ہدایات کے مطابق کی جائے گی، انیق احمد

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیر مذہبی امورانیق احمد نے کہا ہیکہ سعودی حکام نے حج کمپنیوں کی تعداد کم کرکے2 تا3 ہزار حجاج فی کس رکھنے کی ہدایات دی ہیں اس لئے پرائیویٹ حج کمپنیوں کو کوٹے کی تقسیم سعودی ہدایات کے مطابق کی جائے گی۔ پیرکو یہاں وزارت مذہبی امور میں پرائیویٹ حج سکیم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں حج گروپ آرگنائزر ز کی تنظیم ”ہوپ“ کے عہدیداران اورجوائنٹ سیکرٹری مذہبی امور نے اجلاس کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں سعودی کمپنیوں کی سہولیات، سپانسر شپ حج سکیم اور سروس ویزہ سمیت متعدد امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہاکہ پرائیویٹ حج کمپنیوں کو کوٹے کی تقسیم سعودی ہدایات کے مطابق کی جائے گی، سعودی وزارت حج نے نجی ٹور آپریٹرز کی تعداد کم کرکے 2 تا 3ہزار حجاج فی کس رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نجی حج کمپنیاں سپانسر شپ رقوم کی معلومات ڈیڈلائن سے قبل وزارت کو مہیا کریں، وزارت مذہبی امورکا مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کا طریقہ کار بہترین ہے۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ اپنے سعودی عرب کے دورے کے موقع پر حج کمپنیوں کے تحفظات سے سعودی حکام کو آگاہ کریں گے اور وزارت مذہبی امور نجی حج سکیم کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ بیشتر نجی حج گروپ آپریٹرز کی خدمات مثالی ہیں، تجارت کی بہتری کیلئے تجاویز کا بھی خیرمقدم کریں گے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ نجی حج سکیم کے تحت 901حج کمپنیاں وزارت مذہبی امور کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، ابھی تک 102نجی حج کمپنیوں نے مطلوبہ کوائف وزارت کے پورٹل پر اپ لوڈ نہیں کئے۔ ہوپ کے نمائندے نے کہاکہ نئی سعودی تعلیمات کے مطابق حج کمپنیوں کے کلسٹر پر24گھنٹے میں اپنی تجاویز دیں گے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78805

منی ایکسچینجر کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آرمی چیف کی تاجروں کو یقین دہانی

منی ایکسچینجر کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے، آرمی چیف کی تاجروں کو یقین دہانی

لاہور(سی ایم لنکس)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز لاہور میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے نمائندوں اور اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔آرمی چیف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اس کی 100 ارب ڈالر کی قابل ذکر سرمایہ کاری کے امکانات پربھی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ یہ سرمایہ کاری سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر ممالک سے آئے گی۔علاوہ ازیں آرمی چیف نے اجلاس کے شرکاء کو مختلف شعبوں میں معاشی فیصلہ سازی کو فروغ دینے کے لئے وقف ٹاسک فورسز کی تشکیل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس اقدام کا مقصد متنوع اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی دانش مندی اور مہارت کو بروئے کار لانا ہے۔

 

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے ٹاسک فورس کے لئے ایک جامع اور جامع ایجنڈے کو یقینی بنانے کے لئے تمام چیمبرز آف کامرس کے ساتھ باقاعدگی سے اور بامعنی رابطے پر زور دیا۔ انہوں نے کاروباری شعبے کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر ردعمل کے موجودہ فقدان پر تشویش کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے ڈالر کے تبادلے اور انٹر بینک نرخوں میں شفافیت کو فروغ دینے کے مقصد سے منی ایکسچینجز کو ٹیکس کے تابع کرنے کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کاروباری برادری کو یقین دلایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پوشیدہ ذخائر تلاش کرنے اور معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی دعوت دی۔

 

دوسری جانب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ وفد سے ملاقات میں آرمی چیف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی۔کاشف انور کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر نے تاجروں کو یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ منی ایکسچینج کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے گا جب کہ ڈالر کے تبادلے کے معاملے میں انٹر بینک ریٹس میں شفافیت کو فروغ دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دیگر ممالک سے 100 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا جب کہ اقتصادی فیصلہ سازی کو تقویت دینے کے لئے اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران تاجروں کے وفد نے آرمی چیف کو بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز پیش کی اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی وصولی کے لئے عملی نقطہ نظر بیان کیا کہ صارفین پر مالی دباؤ کم کرنے کے لئے ان کی وصولی سردیوں میں کی جائے۔

 

گوادر، پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 3 اہلکار شہید

گوادر(چترال ٹایمزرپورٹ)گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 2 افسران اور ایک جوان شہید ہوگیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا جس میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شہدا میں 2 افسران اور ایک جوان شامل ہیں، پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

چیف جسٹس کیلئے سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو ہو گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ بار چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے لیے الوداعی عشائیہ دے گی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا۔سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال 16 ستمبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوں گے، نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78801

 چترال اپنی منفرد ثقافت اورخوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہورہے، چترال کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قانون پسند اور پرامن ہیں یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان

 چترال اپنی منفرد ثقافت اورخوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہورہے، چترال کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قانون پسند اور پرامن ہیں یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، آر۔پی۔او ملاکنڈ محمد علی خان

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے کہا کہ چترال اپنی منفرد ثقافت اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، چترال کے لوگ انتہائی مہمان نواز، قانون پسند اور پرامن ہیں یہاں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے، چترال میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے میں خیبر پختونخوا پولیس اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع لوئر چترال کے دورے کے موقع پر لواری ٹنل میں قایم ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرکے وزٹ کے موقع پر اسٹاف سے گفتگو کرتے ہویے کہی، اس سے قبل   ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان و دیگر پولیس آفسران نے آر پی او ملاکنڈ کا لواری ٹنل میں پر تپاک استقبال کیا، آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان نے لواری ٹنل میں سیاحوں کے لئے بنائے گئے ٹورسٹ فیسیلیٹیشن سنٹر میں سیاحوں کو دئیے جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آر پی او ملاکنڈ کو ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او نے ٹورسٹ فیسلیٹیشن میں تعینات پولیس جوانوں کو چترال آنے والے سیاحوں کو مزید بہتر سہولیات دینے کے خاطر احکامات جاری کیں، انہوں نے

 

بعد ازیں انہوں نے پولیس اسٹیشن دروش کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے روزنامچہ، تھانہ ریکارڈ، حوالات، فرنٹ ڈیسک، سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے تھانہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھر پور قانونی معاونت کریں، ان کو عزت و احترام کے ساتھ بٹھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس فورس کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہیں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی احکامات جاری کیں۔

آر پی او نے لوئر چترال میں عوام کے سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت مرکز کا دورہ کیا جہاں پر ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان کو خدمت مرکز میں عوام کو دئیے جانے والے سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی او نے ڈی پی او لوئر چترال کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز نہایت ایک اچھا اقدام ہیں جس میں ایک چھت کے نیچے عوام کو لائسنس، کلیئرنس سرٹیفکیٹ و دیگر سہولیات دئیے جا رہے ہیں۔ خدمت مرکز میں تعینات پولیس جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خدمت مرکز میں عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔

 

بعد ازیں آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان ڈسٹرکٹ پولیس آفس بلچ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈی پی او لوئر چترال اکرام اللہ خان، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال کے پولیس آفسران کے ساتھ میٹنگ کی، ڈی پی اُو نے آر پی او ملاکنڈ کو ضلع چترال لوئر کے ثقافتی، جغرافیائی اور کرائم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، آر پی اُو ملاکنڈ نے میٹنگ میں شریک پولیس آفسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، منشیات فروشوں اور مجرم اشتہاریوں کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈاؤن کیا جائے اور اُن کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفسران اپنے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقا د کریں، تھانوں اور چوکیوں میں تعینات پولیس جوانان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے سیکورٹی کا خاص خیال رکھیں اور دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔

chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 2 chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 3 chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 7 chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 6 chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 5 chitraltimes RPO malakand muhammad ali visit chitral lower 4

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78753

این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی، صوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ

این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز کی فراہمی، صوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )نیشنل فائنانس کمیشن ایوارڈ کے تحت مالی سال 2023میں وفاق کی جانب سے صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکیمطابق مالی سال 2023میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی فراہمی میں ریکارڈ  اضافہ کیا گیا،گزشتہ مالی سال میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو42کھرب 23 ارب 4کروڑ 74 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔مالی سال 2022میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 35کھرب، 89ارب ایک کروڑ70 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب کواین ایف سی ایوارڈ کے تحت 20کھرب،76ارب 6کروڑ 34لاکھ روپے، سندھ کو10کھرب 46ارب 47کروڑ50 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو 6کھرب 98ارب 7کروڑ38 لاکھ روپے اور بلوچستان کو4کھرب 16ارب 2کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے۔مالی سال 2022میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو17کھرب 85ارب 69کروڑ 50 لاکھ روپے، سندھ کو9کھرب 2ارب 29کروڑ 10 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا کو5کھرب 95ارب 96کروڑ 30 لاکھ روپے اور بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3کھرب 5ارب 6کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78613

سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان, مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

سراج الحق کا آئی پی پیز سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان, مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

لاہور( چترال ٹایمزرپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انڈیپینڈینٹ پاور پروڈیوسرز (نجی بجلی گھروں) سے معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔سراج الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو عوام نے پرامن احتجاج کرکے بتایا کہ ہم آئی ایم یف کے معاہدوں کو تسلیم نہیں کرتے، سازش کی گئی کہ پاکستان ترقی نہ کرے اور یہاں ڈیم نہ بنیں، پھر مصنوعی معاہدوں کے ذریعے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے کیخلاف سپریم کورٹ جائیں گے، عوام کی جیبوں پہ ڈاکہ پڑ رہا ہے، پانچ دریاؤں کی موجودگی میں مہنگی بجلی خرید رہے ہیں، حکومت بجلی نوے روپے فی یونٹ کرنے جارہی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ افسوس یہ ہے کہ نگران وزیراعظم نے مہنگائی اور بجلی بلوں کو نان ایشو کہا، انہیں آئے مہینہ پورا نہیں ہوا اور پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کیا، ان کی کھوپڑیوں میں کیسا دماغ ہے کہ گھر کا آمدن سے زیادہ بل آرہا ہے، بل مسلسل آتا رہے گا اس میں اضافہ ہوتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم سے کہوں گا مہنگی بجلی حکومت خریدتی ہے تو حکومت کی غلطی ہے بوجھ عوام پہ کیوں ڈالتے ہیں، حکومت کا کنٹرول ختم ہوچکا اور معیشت کے تمام بریک فیل ہوگئے ہیں، پاکستان میں پٹرول ڈیزل مافیا ہے، سب مل کر لوٹتے ہیں۔

 

مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنماؤں پر مقدمہ درج

پشاور(سی ایم لنکس)جماعت اسلامی کا بجلی کی بلوں کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر پشاور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنا کی دفعات شامل ہیں جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور عوام سے زبردستی دکانیں بند کرنے کے دفعات بھی ہے۔ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے رہنما بحراللہ ایڈوکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر کے نامزد ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78610

اداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں: چیئرمین پی ٹی آئی

Posted on

اداروں اور تمام سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں: چیئرمین پی ٹی آئی

اٹک(سی ایم لنکس)پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر علی نے اٹک جیل عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی قانونی ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نیکہا انہیں جیل میں ناجائز ڈالاگیا لیکن اس سب کے باوجود وہ اداروں اور سیاسی جماعتوں سے گفتگوکو تیار ہیں۔بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں مزید کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔بیرسٹر شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کوئی ڈیل نہیں کی اس کی ترید کرتا ہوں۔شعیب شاہین نے مزید بتایا کہ عمران خان تندرست اور مکمل فٹ ہیں، وہ روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تشخیص کردہ حکومت نے کی ہے، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لئے ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78608

وفاقی حکومت کا مینڈیٹ کے برخلاف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ

Posted on

وفاقی حکومت کا مینڈیٹ کے برخلاف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )نگراں حکومت نے اپنے مینڈیٹ کے برخلاف ترقیاتی منصوبوں کی منظوریوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو کہ مزید غیر ملکی قرضوں کے حصول کیلیے ضروری ہے۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکیوٹیو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے، جو کہ ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دینے کی اتھارٹی ہے، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ تین وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اس کے ممبر ہونگے۔ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن اگلے ہفتے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے 300 ملین ڈالر کے قرضوں کے سلسلے میں ایف بی آر میں اصلاحات کے حوالے سے سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس دوبارہ طلب کرسکتا ہے، اس سے قبل عالمی بینک بھی ایف بی آر میں اصلاحات کیلیے 400 ملین ڈالر کا قرضہ دے چکا ہے، لیکن کچھ نہیں بدلا، نگراں حکومت کی جانب سے ECNEC کی تشکیل نو اور CDWP کا اجلاس نگراں حکومت کے مینڈیٹ کی خلاف ورزی ہے، نگراں حکومت صرف جاری منصوبوں کے متعلق ہی فیصلے کرنے کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کے حصول کیلیے کچھ غیرملکی فنڈڈ پراجیکٹس کیلیے ورکنگ پیپرز اور کانسیپٹ پیپرز کی منظوری درکار ہے، جس کی وجہ سے یہ اقدامات کیے جارہے ہیں، جن میں ایشین بینک کے تعاون سے چلنے والا 300 ملین ڈالر کا ڈومیسٹک ریسورز موبلائزیشن بجٹ سپورٹ لون سرفہرست ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے رواں ہفتے ایشین بینک کے ڈائریکٹر جنرل سے ورچوئل اجلاس میں 300 ملین ڈالر کا قرضہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن انھوں نے منظوری کے منتظر کچھ معاملات کی وجہ سے انکار کردیا تھا۔

 

سانحہ 9 مئی آرمی چیف اور ان کی ٹیم کے خلاف بغاوت تھی، ذمہ داروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی: نگران وزیر اعظم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کو ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کو دْنیا بھر نے دیکھا، عالمی اخبارات نے اس سانحہ کو رپورٹ کیا۔ اس طرح کی ہلڑ بازی کسی طرزِ حکومت میں قابل قبول نہیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی کوشش تھی اور اس کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور اْن کی ٹیم تھی۔ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9مئی کے ملزمان کے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔ پتھر مارنے، گالیاں دینے اور عمارتیں جلانے کا حق کسی سیاسی جماعت کو نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے بتایا کہ میرے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ کبھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھوں گا۔ ٹی ٹی پی یا کسی بھی کالعدم تنظیم سے نمٹنے کیلئے ریاست کے پاس مذاکرات اور فورس دونوں ٹول موجود ہیں۔ پاک بھارت تجارت کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھارتی سیاستدانوں کو کرنا ہے۔ سائفر کا معاملہ بہت اہم مسئلہ ہے۔

 

بہت جلد قوم کو خوشخبری ملنے والی ہے: نگراں وزیرِ مذہبی امور

کراچی(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیرِ مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ بہت جلد قوم کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔کراچی میں انیق احمد نے جامعہ بنوریہ کے طلباء و اساتذہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیق احمد نے کہا کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں ان پر عمل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھبرانے کی بات نہیں، مسائل پر قابو پالیں گے، جب بجلی کا بل زیادہ آتا ہے تو بیوی لڑتی ہے۔انیق احمد کا کہنا ہے کہ قوم کو مایوسی سے نکالنا ہے، مایوسی کفر ہے، اگلا الیکشن ساز گار ماحول میں ہونا چاہیے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور نے مزید کہا کہ جنت کے ٹھیکیدار ہم نہیں، یہ اللّٰہ کا معاملہ ہے، حرف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح شیعہ سنی ساتھ ساتھ ہیں، ہمارے معاشرے سے اعتراض ختم ہوجائے تو سب ٹھیک ہو جائے، سختیاں اور منافقت سب کو ختم ہونا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ منصوبے پر کام ہو رہا ہے، حجاج کی بہترین خدمت کرنا چاہتے ہیں

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78606

الیکشن کمیشن کے 3 سال سے صوبوں میں تعینات افسران وفاق طلب

الیکشن کمیشن کے 3 سال سے صوبوں میں تعینات افسران وفاق طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو مراسلہ لکھ کر 3 سال سے زائد صوبوں میں تعینات افسران کو وفاق بلانے کی ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹریٹ گروپ، او ایم جی، ایکس کیڈر افسران کو فوری وفاق رپورٹ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔الیکشن کمیشن نے مراسلے میں پولیس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے علاوہ تمام کیڈر کے افسران کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے افسروں کی فہرست 3 سے 4 دنوں میں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔

 

بجلی کے بلوں پر عوامی ردعمل، پیسکو کو پولیس سیکیورٹی فراہم

پشاور(چترال ٹایمزنیوز)پشاور اور خیبر میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوامی ردِ عمل کے پیشِ نظر پولیس نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو سیکیورٹی فراہم کر دی۔خیبر پختون خوا کے آئی جی نے پشاور اور خیبر سرکل میں پیسکو کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیسکو کے تمام فیڈرز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تمام متعلقہ ایس پیز کو تحریری ہدایات جاری کر دی ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ پیسکو کے دفاتر کی سیکیورٹی کی نگرانی متعلقہ ایس پیز خود کریں گے۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر عوامی ردِ عمل کے پیشِ نظر پیسکو نے پولیس سے سیکیورٹی مانگی تھی۔پیسکو کی جانب سے چیف کیپیٹل سٹی پولیس کو خط لکھ کر 7 سب ڈویڑنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔خط میں کہا گیا تھا کہ خیبر سرکل، حیات آباد ٹو، تاج آباد، لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویڑنز میں پولیس فورس دی جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78618

گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے،سوشل میڈیا پرگمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی

گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے،سوشل میڈیا پرگمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں، صورتحال پرامن ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں جو معمول کے احساس کا اظہار کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے رد عمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے لیکن صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، وہاں فوج کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی آئندہ ہفتے حضرت امام حسین? کے چہلم کے موقع پر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے جس کا گلگت بلتستان میں پرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، گلگت بلتستان امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

گلگت بلتستان میں صورتِ حال مکمل پْرامن ہے، نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات

گلگت بلتستان(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ محکمہء داخلہ گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ جی بی میں صورتِ حال مکمل پْرامن ہے۔ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق میڈیا میں زیرِ گردش خبریں اور قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔وفاقی وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ جی بی میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاک آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پرطلب کی گئی ہیں۔گلگت بلتستان، امن کی صورتحال، فوج طلب کرنے کا فیصلہمرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جی بی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔نگراں وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آئیے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیے اور جعلی خبروں کا ریکارڈ درست کریں، گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردِ عمل میں پْرامن احتجاج ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں، کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردِعمل ہے۔مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا ہے کہ احتجاج کا گلگت بلتستان میں پْرامن طریقے سے انتظام کیا گیا، جی بی امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی

گلگت بلتستان( چترال ٹایمزرپورٹ)گلگت بلتستان کے ایل اے 13 استور ون میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 9 ستمبر کو ہو گی۔ایل اے 13 استور ون کی نشست سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کے جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔اس نشست کے لیے اب مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی، پیپلز پارٹی کے عبدالحمید خان اور پی ٹی آئی کے خورشید احمد خان میدان میں ہیں۔ان کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا عنایت اللّٰہ اور آزاد امیدوار بھی مدِ مقابل ہیں۔

 

حکومت سیاحت کی صنعت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے، نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سیاحت کی صنعت کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت کو تلاش کیا جا سکے جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو فروغ ملے گا۔اتوار کو ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ تمام بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے بھرپور سیاحتی ورثے کو فروغ دینے اور اس کی نمائش کے لیے پبلک پرائیویٹ اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت سے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد سکردو میں پہلے تھیم پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔وزیر مملکت برائے سیاحت نے کہا کہ سیاحوں کو اب تک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کیلئے فعال کردار ادا کرے گا۔ وصی شاہ نے کہا کہ ٹریول انڈسٹری کی ترقی سے مقامی کمیونٹیز کو بھی فائدہ پہنچانا چاہیئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں اور غیر ملکی پاکستانیوں کو ملک کی ثقافت، ماحولیاتی سیاحت اور مذہبی سیاحت کے لیے راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, مضامینTagged
78615

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

سینیٹ قائمہ کمیٹی کا نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔سینیٹر رخسانہ زبیری نے کہا کہ نیشنل ایوارڈ کا مطلب ہے کہ قوم ایوارڈ دے رہی ہے، اس میں سب سے بڑا ونر ایف اے ٹی ایف ہے، اگست 2022ء تک اعلان ہوا جبکہ اکتوبر نومبر کی اچیومنٹس بھی اس میں شامل کی گئیں۔سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جن کو پہلے بھی ایوارڈ مل چکے ہیں ان کو دوبارہ دوبارہ ایوارڈ دیئے جارہے ہیں۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ بٹگرام کے واقعہ کے مددگار نوجوانوں نے ایسا کام کیا کہ قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین صابر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں 31 مارچ کو سینیٹر سرفراز احمد بگٹی کی جانب سے اٹھائے گئے بلوچستان میں کچھی کینال کی بحالی کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

مہنگائی، بجلی کے زائد بل، آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

کراچی / لاہور(سی ایم لنکس)مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کے خلاف آج ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال ہے جب کہ اس ہڑتال کی کال جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی طرف سے دی گئی۔کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم ہیں۔ وکلا نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالتوں میں پیش نہیں ہورہے۔کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے نگران حکومت کو زائد بجلی کے بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کیلیے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے، یہ الٹی میٹم کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے کنوینر محمد رضوان نے جمعے کی شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔کراچی کے تاجروں کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں، مہنگائی کے خلاف جمعہ کو بھی شٹرڈاو?ن ہڑتال کے باعث شہر کی تھوک اور بڑی مارکیٹیں بند رہیں تاہم محلوں کی سطح پر چھوٹی دکانیں کھلی رہیں۔دریں اثنا پنجاب بار کونسل کی بھی مہنگائی کے خلاف آج ماتحت عدالتوں میں ہڑتال ہے۔ مقامی وکیل نازیہ نواز کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔کراچی میں گزشتہ روز بھی بجلی کے بلوں میں اضافوں کے خلاف تاجروں کی طرف سے مکمل ہڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں تمام ہول سیل مارکیٹیں اور بڑے بازار مکمل طور پر بند رہے۔دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں میں کیے گئے اضافوں کو واپس نہ لیا گیا تو ایک ہفتے سے 10 دن تک کے طویل دورانیے کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے، جس سے ملک کی تمام چھوٹی بڑی معاشی سرگرمیوں کا پہیہ جام ہوجائے گا۔جمعے کو ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال کراچی کے چھوٹے تاجروں نے دی تھی، جس کو کے سی سی آئی کی جانب سے مکمل طور پر سپورٹ کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت بحران سے نکلنے کیلیے کوئی مناسب حل تلاش کرلے گی، کچھ روز کے بعد ہم اجلاس منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے، اور مناسب فیصلے کریں گے۔علاوہ ازیں، ایف پی سی سی آئی کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت دیوار پر لکھے کو پڑھنے میں ناکام ہورہی ہے، دوبارہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کی ایک نئی لہر کو جنم دینے کی بنیاد رکھ دی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کی ایکسپورٹ بری طرح سے متاثر ہوگی، سب سے خوفناک بات یہ ہے کہ پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 60 روپے لیٹر ہوچکی ہے، ہمیں معاشی بحران سے نکلنے کیلیے آؤٹ آف دا باکس حل ڈھونڈنے ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78576

عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

Posted on

عام انتخابات 28 جنوری کو کرائے جانے کا امکان، مجوزہ شیڈول تیار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مجوزہ شیڈول تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق عام انتخابات 28 جنوری 2024 کو کرائے جانے کا امکان ہے۔ عملے نے پولنگ کیلئے 27 سے 30 جنوری کی تاریخیں تجویز کر دیں تاہم الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد حتمی انتخاباتی شیڈول جاری ہو گا۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں کا دورانیہ مختصر کردیا گیا، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر کو مکمل ہو گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان پر آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

بالائی علاقوں میں  6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے،پی ڈی ایم اے

لاہور(سی ایم لنکس)پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہدریاؤں کے بالائی علاقوں میں 6ستمبر تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل کمی آ رہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50 ہزار 508کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 67ہزار 110 اور اخراج 53 ہزار188 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہاؤ 72ہزار 316کیوسک ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ تمام بڑے درؤیاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
78574

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملازم یا طالب علم کو سیاسی،مذہبی، مسلکی اور علاقائی بنیادوں پر مظاہرے کرانے کی ہر گز اجاز ت نہیں ہے-اعلیِ سطح اجلاس میں فیصلہ

Posted on

قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملازم یا طالب علم کو سیاسی،مذہبی، مسلکی اور علاقائی بنیادوں پر مظاہرے کرانے کی ہر گز اجاز ت نہیں ہے-اعلیِ سطح اجلاس میں فیصلہ

گلگت (چترال ٹائمزرپورٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں شیخ الجامعہ کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرا نتظامی وتدریسی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجودہ صورت حال پر غور وخوض کرتے ہوئے اہم فیصلہ جات کئے گئے جو کہ درج ذیل ہیں:۱۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی پابندی کرتے ہوئے کسی فرد یا تنظیم کو گلگت کیمپس یا پھر سب کیمپسز میں کسی قسم کی مذہبی،مسلکی اور سیاسی تقریب کی نہ تو اجازت ہو گی اور نہ ہی اس ضمن میں جامعہ کی طرف سے کسی قسم کی سہولت یا معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس حوالے سے یونیورسٹی پہلے ہی نوٹیفکیشن کے ذریعے اپنی پالیسی کا اظہار کرچکی ہے۔ پالیسی کا بنیادی مقصد جامعہ میں پرْامن ماحول کو برقرار رکھناہے تاکہ طلبہ و طالبات اپنی تعلیم وتحقیق جاری رکھ سکیں۔اس پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین اور طلبہ و طالبات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔۲۔ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق کسی بھی ملازم یا طالب علم کو سیاسی،مذہبی، مسلکی اور علاقائی بنیادوں پر مظاہرے کرانے کی ہر گز اجاز ت نہیں ہے اوراس ضمن میں باقاعدہ طور پر اْن سے اور ان کے والدین سے بیان حلفی لیا جاتا ہے کہ وہ خلاف قانون عمل سے باز رہیں گے۔جس کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی ان کے خلاف انضباطی اور قانونی چارہ جوئی کا حق استعمال کرے گی۔

 

۳۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں حالیہ فیسوں میں اضافے کے حوالے سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر یونیورسٹی نے واضح پیش کیا ہے۔ جس کے مطابق ۲۰۲۰ اور ۲۰۲۱ سیشنز کی سمسٹر فیسوں میں ۲۵ فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس وقت ۸۰ فیصد طلبا کی فیس ۳۲ ہزار سے کم ہے جو کہ ماہوار ۵ ہزارروپے بنتے ہیں۔ صرف ۱۵ فیصد طلبہ و طالبات کی فیس ۴۴ ہزار بنتی ہے۔ سیشن ۲۰۲۲ میں داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کی فیس چونکہ داخلے کے وقت بڑھائی گئی تھی اس لیے موجودہ معاشی حالات کے پیشِ نظر ان میں صرف ۱۰ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ صرف ۵ فیصد طلبہ و طالبات کی فیس ۵۵ ہزار فی سمسٹر ہے جن کا تعلق شعبہ انجینئرنگ اورشعبہ کمپیوٹر سائنس سے ہے۔ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کی اوسط سمسٹر فیس ا?ج بھی ملک کی دیگر جامعات کی نسبت کم ہے۔ موجودہ معاشی حالات کے پیشِ نظر فیسوں میں اضافہ نا گزیر تھا۔ ۴۔ یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے اور دیگر طلبہ و طالبات کو غیر ضروری احتجاج پر اکسانے والے طلبہ و طالبات کے داخلہ جات منسوخ کیے جائیں گے، انہیں یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے گااور ایسے طلبہ و طالبات کا مستقبل میں یونیورسٹی میں داخلے پر پابند ی عائد ہو گی۔ ۵

 

۔جو طلبہ و طالبات مختلف قسم کی سکالر شب حاصل کر رہے ہیں ان کی احتجاج میں شرکت انتہائی قابلِ افسوس قرار دی گئی۔ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد ساڑھے تین ہزار کے لگ بھگ ہے جوسکالر شپ کے حصول کے وقت کسی بھی قسم کے احتجاج اور خلافِ قانون عمل میں شرکت نہ کرنے کااپنا اپنا بیانِ حلفی جمع کروا چکے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج میں شرکت کرنے اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے والے طلبہ و طالبات کی نشاندہی کر کے ان کی سکالر شپ معطل کی جائے۔ قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ایک باوقار تعلیمی ادارہ ہے جو کہ گلگت بلتستان میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے علاقے اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کر رہا ہے۔ شیخ الجامعہ نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں امنِ عامہ کے قیام اور یونیورسٹی کے وقار کے حوالے سے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کے انتشار پھیلانے اور یونیورسٹی کے وقار کومجروح کرنے والے افرادسے بالکل بھی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف ہر طرح کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ یونیورسٹی میں پر امن تعلیمی ماحول برقرار رکھنا یونیورسٹی ملازمین، طلبہ و طالبات اور والدین کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
78572

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی

Posted on

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کی تاریخ 30 نومبر مقرر کردی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا دورانیہ مزید کم کرکے تاریخ 30 نومبرمقرر کردی۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت، فیڈ بیک اور حلقہ بندی کے کام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کر دیا ہے، اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت 30 نومبر کوہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ بندی کے دورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہوسکے الیکشن کا انعقاد ہے، اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

 

نگراں وزیرِ اعظم کا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کا نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے آج اجلاس طلب کر لیا۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی جانب سے وزارتِ خزانہ، تجارت، پیٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو اجلاس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابلِ عمل حل کی تجاویز تیار کر کے اجلاس میں ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ اور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کی گئی بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جا رہی ہیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

 

صدرڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دے دی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری دیدی ہے، قومی اقتصادی کونسل کے کل 13 ممبران ہیں، وزیر اعظم پاکستان چیئرمین ہوں گے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اقتصادی کونسل ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے اور مالیاتی، تجارتی،معاشرتی اور اقتصادی پالیسیز کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ذمہ دار ہے۔ صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 156 ایک اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔قومی اقتصادی کونسل میں وزیر اعظم اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔ قومی اقتصادی کونسل میں چاروں صوبوں سے نگران حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں، پنجاب سے نگران وزیر توانائی و انڈسٹری، کامرس، سرمایہ کاری اور ہنر مندی ایس ایم تنویر کونسل میں شامل کئے گئے ہیں۔سندھ سے وزیر خزانہ، محصولات، منصوبہ بندی و ترقی،محمد یونس ڈاگھا، خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ، محصولات، ایکسائز، ٹیکسیشن اور انسداد منشیات احمد رسول بنگش، بلوچستان سے وزیر خزانہ و محصولات امجد رشید کو قومی اقتصادی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔وفاق سے وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور اور نجکاری بھی کونسل کے ممبر ہوں گے۔ وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور وفاقی وزیر ِمواصلات، ریلویز و بحری امور بھی کونسل میں شامل ہوں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں نگران وفاقی وزیر توانائی اور پٹرولیم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78549

یونیورسٹیوں کے مالی مشکلات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،گورنرحاجی غلام علی

Posted on

یونیورسٹیوں کے مالی مشکلات کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،گورنرحاجی غلام علی
گورنرکی زیرصدارت صوبے کی یونیورسٹیوں کے مالی وسائل، ریسرچ کمرشلائزیشن اور یونیورسٹیوں کو مالی خسارہ سے نکالنے کے حوالے سے اجلاس
اجلاس میں یونیورسٹیوں کو کمرشلائزیشن، انڈسٹریزکے ساتھ لنک بنانے اور طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم دینے سمیت مختلف پہلووں پر تفصیلی غورکیاگیا
یونیورسٹیوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے جدید اور مارکیٹ بیسڈریسرچ پرخصوصی توجہ دینا ہوگی،گورنر
وائس چانسلر ز کوشش کریں کہ عالمی رینکنگ میں صوبے کی یونیورسٹیاں شامل ہوجائیں، گورنر حاجی غلام علی

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ یونیورسٹیوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزماہونے کیلئے جدید اور مارکیٹ بیسڈریسرچ پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔ یونیورسٹیوں کے مالی مشکلات کا خاتمہ اْن کی اولین ترجیح ہے۔ یونیورسٹیوں کے موجودہ مالی حالات کو دیکھ کر انتہائی افسوس ہوتاہے، حکومتی امداد کے باوجود صوبے کی تمام سرکاری یونیورسٹیاں مالی خسارے کا شکارہے۔ ہم سب کو ملکر مشترکہ طور پر یونیورسٹیوں کو ان مشکلات سے نکالنے اور بہتری کی جانب گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کرناہوگااور اس کی زیادہ تر ذمہ داری یونیورسٹی کے وائس چانسلرز اور انتظامیہ پر آتی ہے کہ وہ اخراجات کو کم سے کم کریں،ریسورسز کو بڑھانے کیلئے متبادل طریقے تلاش کریں، انڈسٹریز کے ساتھ لنک بنائے اور ریسرچ کو کمرشلائز کریں تاکہ یونیورسٹیاں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے یونیورسٹیوں کے مالی وسائل،ریسرچ کمرشلائزیشن اور یونیورسٹیوں کو مالی خسارہ سے نکالنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں نگران صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر محمد قاسم جان، وائس چانسلر زیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی پشاور، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف پشاور، زرعی یونیورسٹی آف پشاور، انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز اور پاک آسٹریاہری پور یونیورسٹی، ڈائریکٹر ORIC اور ڈائریکٹر QEC،ہائرایجوکیشن کمیشن اور محکمہ اعلی تعلیم کے نمائندوں اورپرنسپل سیکرٹری مظہرارشاد سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کو کمرشلائزیشن، انڈسٹریزکے ساتھ لنک بنانے اور طلباء کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ تعلیم دینے سمیت مختلف پہلووں پر تفصیلی غورکیاگیا۔اجلاس میں یونیورسٹیز کی ریونیو کو بڑھانے کے حوالے سے امور بھی زیربحث آئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یونیورسٹیوں کی مالی حالات اتنی خراب ہے کہ اگلے دوسال تک تمام یونیورسٹیاں مکمل طور پر خسارہ میں ہوں گی،یونیورسٹیوں کو اپنے پاؤں پرکھڑاکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ یونیورسٹیز کو کمرشلائزیشن کی جانب لے کرجاناہوگا اور انڈسٹریز کے ساتھ لنک بناناہوگا تاکہ یونیورسٹیز ریسرچ کریں اور انڈسٹریز ان ریسرچ پرعملدرآمد کریں جس سے یونیورسٹیز اورانڈسٹریز دونوں کو مالی فائدہ ہوگا۔انہوں نے وائس چانسلرز سے کہاکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت کیساتھ بحیثیت وکیل آپ کا مقدمہ پیش کررہاہوں اور یہاں تک کہ تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیلئے فنڈدینے کیلئے بھی صوبائی حکومت سے بات کی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر ز پر زوردیا کہ وہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کی بہتری کیلئے آگے آئیں اور کوشش کریں کہ عالمی رینکنگ میں صوبے کی یونیورسٹیاں شامل ہوجائیں۔گورنرنے سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فیکلٹی اراکین کو میرٹ پرلیاجائے اور اس ضمن میں میرٹ پرکوئی سمجھوتہ نہ کیاجائے کیونکہ یہ نہ صرف ہمارے بچوں بلکہ ملک وقوم کے مستقبل کابھی معاملہ ہوتاہے۔

 

انہوں نے کہاکہ یونیورسٹیوں کی مشکلات کے حل، بہترین تعلیمی نظام، ریسرچ کے شعبہ کو بہتر کرنا، فیکلٹی اراکین کو تمام سہولیات کی فراہمی اور طلباء و طالبات کوبہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کیلئے وائس چانسلرز کاکردار انتہائی اہم ہے، آپ لوگوں کا معاشرے میں ایک باوقار مقام ہے کیونکہ آپ لوگ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں ملک کے مستقبل کیلئے معمارتیار کر رہے ہیں، گورنر نے کہا کہ بلاشبہ ہم سب کا واحد مقصد اپنے بچوں کا بہترین مستقبل بنانا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے صوبہ میں بہترین اساتذہ، پروفیسرز،لیکچررز اور نوجوان ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہم سب نے ملکر باہمی مشاورت سے ایک ایسا اعلیٰ تعلیمی نظام ترتیب دینا ہے کہ جس میں صوبہ کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم دیکر اس قابل بنا سکیں کہ وہ اپنی فیلڈ میں نہ صرف اپنا نام پیدا کرسکیں بلکہ ملک و قوم کیلئے بھی فخر کا باعث بن سکیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت، ایچ ای سی، ایچ ای ڈی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کی مکمل سرپرستی کرتی ہے اور ہم تمام وائس چانسلرز صاحبان، پروفیسرز، لیکچرر ز اورفیکلٹی اراکین سے توقع رکھتے ہیں ان یونیورسٹیوں کو ملک کی رینکنگ میں اعلی سطح پر لے آئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78546

دروش دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ عمائدین دروش واورسیز چترالیز دوبئی

Posted on

دروش دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیا جائے۔ عمائدین دروش واورسیز چترالیز ویلفیئرایسوسی ایشن دوبئی

دروش (چترال ٹایمزرپورٹ) آج دروش شہر اور مضامات کے تقریباً 50 مساجد میں سانحہ شاہنگار و کلدام کے خلاف جس میں دو چترال باشندوں کو بےدردی سے قتل کیا گیا تھا ایک مرتبہ پھر مساجد میں شدید ردعمل دیکھنے کو ملا، جن میں علما کرام و مقررین نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ چترال میں آمن کے حوالے بھی بات چیت کی اور زور دیا کہ قاتل کو گرفتار کیا جائے البتہ دروش پولیس کے کردار سے اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ اس بات پہ شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ کہو قوم اور کالاش قوم کے مقامی باشندوں کے وسائل زمینوں ، چراہگاہوں پر قبضے کیلئے پر آمن اور شریف سمجھنے والے چترالی قوم کو قتل کرکے قبضہ جمانے کی کوششیں ہو ر ہی ہے جس کا شدید جواب دیا جائے گا اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ایسے عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھر پور کوشش کریں تاکہ چترال جیسے پر آمن علاقے کو مفاد پرست ، قوم پرست اور ظالم لوگوں سے چھٹکارا مل سکے۔آخر میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔

 

 

دروش کلدم میں دو افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اورسیز چترالیز

دوبئی (نمائندہ چترال ٹائمز) اورسیز چترالیز ویلفیئرایسوسی ایشن دوبئی کا ایک ہنگامی اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر کی زیر صدارت دوبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ جس میں گزشتہ دنوں دروش کلدام میں دو افراد کے قتل پر انتہائی افسوس اور غم وغصے کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے ایک پرآمن علاقے میں دن دھارے دو افراد کو قتل کرنے کے بعد ملزم تاحال روپوش ہے، اورسیز چترالیوں نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او چترال سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور انھیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا، اجلاس میں غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اپنی طرف سے ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کی گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78511

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس، متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت 

Posted on

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کا اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس، متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایت

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ضلع اپر چترال کے دورافتادہ گاؤں ہرچین میں چکن پاکس کی بیماری پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور کو اس بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے مشیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ صحت کے ذریعے اس بیماری سے متاثرہ ہرچین گاؤں کے سرکاری سکول کی طالبات کے علاج معالجے اور علاقے میں اس بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر موثر اقدامات اٹھائے جائیں اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے لائے جائیں۔ وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچیوں کے علاج معالجے کے لئے علاقے میں خصوصی میڈیکل ٹیمیں بھیجی جائیں اور اس بیماری کے سد باب کے لئے مانیٹرنگ کا خصوصی انتظام کیا جائے تاکہ اس کے مزید پھیلاو کو روکا جاسکے۔

 

chitraltimes ggms harchine chiken pox disease upper chitral 3

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے پشاور کے سینئر صحافی حفیظ الفت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ سوگوار خاندان کے نام یہاں سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے اور کہا ہے کہ صحافت کے شعبے میں حفیظ الفت کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78507

خیبر پختونخوا سروسز ٹریبونل کا چترال لیویز فورس کے جبری ریٹائرڈ شدہ ملازمین بحال کرنے کے احکامات جاری

Posted on

خیبر پختونخوا سروسز ٹریبونل کا چترال لیویز فورس کے جبری ریٹائرڈ شدہ ملازمین بحال کرنے کے احکامات جاری

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) جمعے کے روز خیبر پختون خواہ سروسز ٹریبونل سے جاری شدہ فیصلے میں صوبے کے جبری ریٹائرڈ شدہ لیویز فورس کو واپس اپنی اپنی ملازمتوں پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دی ہے واضح رہے خیبر پختون خواہ سروسز ٹریبونل نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ دونوں ترامیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ صوبے کے تمام لیویز فورس جو کہ اس قانون میں ترامیم کی وجہ سے ریٹائر کیے جا چکے ہیں ان کو اسی دن سے واپس اپنی اپنی ملازمتوں پر بحال کیا جائے ۔

لیویز فورس کے قوانین میں ترامیم کی وجہ سے چترال ا پر اور لوئر کے لیویز فورس بھی متاثر ہوئے تھے جس میں سے کئی افراد کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر صاحبان نے ملازمت سے جبری ریٹائر کر کرنے کے حکم جاری کر چکے تھے۔

چترال لیویز فورس کے ریٹائر شدہ ملازمین کی جانب سے ایڈوکیٹ شیر حیدر خان مقدمے کی پیروی کر رہے تھے چترال ٹائمز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ چترال لیویز فورس کے وہ ملازمین ریٹائر کیے گئے تھے جن کا امدنی اور گھر کا چھولا اسی صرف اسی تنخواہ سے چلتا تھا جس کی بندش کی وجہ سے ان کے گھر اور بچوں پر ایک امتحان پیش ہوا جو کہ ایک عام انسان کے لیے ممکن نہ تھا چونکہ چترال لیویز فورس کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے ڈٹے رہے اور اخر کار تین سال مسلسل قانونی جنگ کے بعد عدالت نے ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے ان کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور یہ ایک باعث مسرت اور خوشی کا دن ہے کہ چترال کے غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے ملازمتوں پر واپس بحال ہوئے۔۔۔

chitraltimes kp service trabunal desition on levies force

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
78503

سرکاری افسران کو مفت بجلی کے یونٹ دینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

Posted on

سرکاری افسران کو مفت بجلی کے یونٹ دینے کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)ملک بھر کے بجلی صارفین سے بلوں میں مختلف ٹیکسز وصول کرنے کے ساتھ ساتھ واپڈا اور دیگر سرکاری افسران کو مفت بجلی کے یونٹ دینے کے اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔امین الرحمان یوسفزئی ایڈوکیٹ نے اس ضمن میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس میں واپڈا، نیپرا، آل ڈسکوز، واٹر اینڈ پاو ڈویڑن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور واپڈا حکام نے ان کو مختلف طریقوں سے اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے۔رٹ کے مطابق ملک میں بجلی کی پیدوار مطلوبہ ضرورت سے بھی زیادہ ہے تاہم صارفین کو بجلی کی عدم فراہمی کے ساتھ ساتھ مختلف نوعیت کے ایسے ٹیکسز بجلی بلوں میں ارسال کیے گئے جس کا صارفین کو علم ہی نہیں۔

 

امین الرحمان ایڈوکیٹ کے مطابق واپڈا حکام نے مختلف طریقوں سے عوام سے پیسے نکالنے کے اقدامات کیے ہیں جس میں اضافی ٹیکس، ایکسٹرا ٹیکس، ای ٹیکس، فیول ٹیکس، انکم ٹیکس، پی ٹی وی ٹیکس اور دیگر ٹیکس شامل ہیں جو کہ موجودہ حالات میں صارفین کے لیے ادا کرنا مشکل ہے۔اس رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ایک طرف مہنگائی کا رونا رو رہی ہے تو دوسری جانب سارا بوجھ عوام پر ڈ ال رہی ہے اور اشرافیہ اس سے مبرا ہے۔ رٹ پٹیشن کے مطابق خصوصی طور پر نچلے طبقے کو حالیہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں بھاری بھرکم ٹیکسز ارسال کیے گئے ہیں جو اس کی قوت برداشت سے بہت زیادہ ہے۔اس ضمن میں مختلف کمپنیوں اور انکی پیدوار کا بھی تخمینہ دیا گیا ہے جس میں یہ قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی خیبر پختونخوا میں پانی سے تیار کی جاتی ہے تاہم اس صوبے کے عوام پر بھی وہ چارجز لگائے جاتے ہیں جو ملک کے دیگر حصوں میں لگائے جاتے ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ واپڈا حکام کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ بجلی کے بلوں میں یکسانیت لائی جائی اور تمام ٹیکسز کو ختم کیا جائے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ جن ملازمین کو مفت یونٹس دیے جا رہے ہیں اسے فوری طور پر روکا جائے۔ اس کے علاوہ بجلی بلوں میں میٹر کرایہ کو بھی کالعدم قرار دیا جائے جبکہ بجلی صارفین سے ٹرانسفرمر کی مرمت کی فیس وصولی کو روکا جائے۔رٹ میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس وقت تمام ریڈنگ کو یکساں طور پر نہیں لیا جا رہا اور مختلف اوقات میں مختلف ریڈنگ لیے جا رہے ہیں جس کا صارفین کو پتہ ہی نہیں کہ انہوں نے کس وقت کتنی بجلی استعمال کی ہے لہذا اس نظام کو شفاف بنایا جائے۔امین الرحمان ایڈوکیٹ نے استدعا کی ہے کہ موجود حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر بجلی بلوں میں ٹیکسز ختم کیے جائیں اور صارفین کو ریلیف دیا جائے جو بھی مفت بجلی استعمال کر رہے ہیں ان سے یہ یونٹس کاٹ دیے جائیں اور ان کے مفت یونٹس بند کیے جائیں۔ رٹ پٹیشن پر سماعت آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

 

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹے قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی درخواست میں کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پربات کرنا چاہتا ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بات کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78482

سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر مذہبی امور انیق احمد

سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر مذہبی امور انیق احمد

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت جمعرات کو حج 2023 کے حوالے سے ڈی بریفنگ سیشن منعقد ہوا جس میں ڈی جی حج جدہ، ایئرلائنز، بینک، ڈائریکٹرز حاجی کیمپ، حج گروپ آرگنائزرز کے نمائندوں نیشرکت کی۔ نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ بڑا دعوی نہیں لیکن حجاج کی سہولت کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنے تعاون کا یقین دلاتا ہوں، یہاں پر ہم اپنے حجاج کرام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں، حجاج کی جامع تربیت، نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنانے پر کام کیا جائے گا، سرکاری حج سکیم میں شارٹ اور لانگ حج پیکج متعارف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ سہولیات کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کی سہولیات کو حتمی شکل دینے کیلئے عنقریب سعودی عرب روانہ ہوں گا، سامان گمشدگی کی شکایت کم کرنے کیلئے کیوآر کوڈ متعارف کروایا جائے گا، سعودی عرب میں حجاج کیلئے سستے کالنگ اور ڈیٹا پیکیج کیلئے پاکستانی موبائل کمپنیوں سے تجاویز لی جائیں گی، غلط اور جھوٹے حج فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے، حجاج کی بہترین سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں مرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

chitraltimes ministry of hajj meeting aniq ahmad chaired

ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، حکام وزارت صنعت و پیداوار

اسلام آباد (سی ایم لنکس)حکام وزارت صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، چینی کے ذخائر دسمبر تک کی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکام وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں چینی کی قلت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، ملک میں 20 لاکھ ٹن سے زائد چینی کے ذخائر ہیں اور چینی کے ذخائر دسمبر تک کی ضرورت کے لیے کافی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں چینی کا ماہانہ استعمال 5 لاکھ ٹن ہے، ملک میں گنے کی کرشنگ نومبر میں شروع ہوگی، گنے کی کرشنگ تک چینی ذخائر ضرورت کے مطابق ہیں، گنے کی کرشنگ کے وقت بھی10 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاری ہے اور حکومت ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق برازیل سے چینی امپورٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، چینی امپورٹ کرنے کا فیصلہ ای سی سی کی منظوری سے ہوگا،چینی امپورٹ کرنے سے مقامی قیمت کم ہونے کا امکان ہے۔مقامی قیمت کم ہونے سے چینی کے ذخیرہ انداز اور سٹہ بازوں کو نقصان ہوگا، ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان توازن سے چینی کی قیمت مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
78480

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ، نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،نیپرا

Posted on

بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے بارے میں جامع پلان آئی ایم ایف سے شیئر کر دیا، 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ کو مرحلہ وار بڑھانے جبکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز بھی ا?ئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو دو ماہ کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری روک کر 250 ارب روپے کے ریلیف کے لیے رقم جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کے لیے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہنگامی طور پر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جا رہا ہے، بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔

 

نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،نیپرا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے، پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی۔نیپرا نے پورا بل بھرنے پر بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے صارف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے۔نیپرا نے مزید کہا کہ پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔نیپرا فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کیالیکٹرک فیڈر کی بجائے پی ایم ٹی سے ریموٹ پاور سسٹم کے ذریعے لوڈشیڈنگ کرے۔نیپرا نے فیصلہ کیا کہ اے ٹی اینڈ سی لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو نیپرا ایکٹ 2005 کے خلاف قرار ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78470

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا مقصد عمران خان کی جان کو تحفظ دینا ہے، جج

Posted on

سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا مقصد عمران خان کی جان کو تحفظ دینا ہے، جج

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے کہا ہے کہ معلوم نہیں عمران خان کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے اسی لیے وہیں سماعت ہوئی اور جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، جوڈیشل کمپلیکس پیش نہ کرنے کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 16 اور 30 اگست کو سائفرکیس کی سماعتوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دو دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ تحریر کیا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی 16 اگست کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی، ایف آئی اے نے تفتیش کے لیے 16 اگست کو عمران خان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا، عمران خان پہلے سے ہی توشہ خانہ کیس میں بطور مجرم اٹک جیل میں قید تھے، سیکرٹ ایکٹ 1923ء کے تحت کورٹ کے پاس اختیار ہے کہ ملزم کا جسمانی، جوڈیشل یا ضمانت منظور کرے۔

 

عدالت نے کہا ہے کہ کسی بھی انسان کی زندگی اہم ہے، معلوم نہیں کہ عمران خان کو اٹک جیل سے باہر لانے پر کوئی حادثہ پیش آجائے، غیر معمولی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا جاسکتا، جوڈیشل کمپلیکس پیش نہ کرنے کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سائفرکیس عام نوعیت کا نہیں، سائفر جیسے حساس کیسز میں ریاست کی خودمختاری بھی شامل ہوتی ہے، سپرٹنڈنٹ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اپنی تحویل میں لینے کا حکم دیا جاتا ہے، عمران خان کو جان کے خطرے اور خدشات کے پیش نظر حاضری سے استثنا دیاگیا۔جج نے تحریر کیا ہے کہ عمران خان کی حاضری جوڈیشل کمپلیکس میں تصور کی جاتی ہے، عمران خان کی غیر حاضری پر ان سے قانونی حق نہیں چھینا جائے گا، عدالت نے سپرٹنڈنٹ جیل سے بھی اٹک جیل میں عمران خان کی حاضری کی یقین دہانی لی،

 

اٹک جیل سے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی صورت میں جیل سپرنٹنڈنٹ کو سخت سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 30 اگست کے فیصلے کے مطابق عدالت کو وزارت قانون سے عمران خان کا ٹرائل اٹک جیل میں کرنے کا نوٹی فکیشن موصول ہوا، 30 اگست کے حکم نامے کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی، عدالت نے سپرٹنڈنٹ جیل کو اٹک جیل میں سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیر مین پی ٹی آئی کو پیش کرنیکا حکم دیاتھا۔عدالت نے عمران خان سے جیل میں حالات، مسائل اور ٹریٹمنٹ کے حوالے سے پوچھا، عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان کو جیل قانون کے مطابق تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی،عمران خان صحت بہت اہم ہے، سپرٹنڈنٹ جیل تمام تر اقدامات اٹھائے، حکمنامہ تحریری حکم نامے می مزید کہا گیا ہہے کہ وکیل صفائی نے وزارت قانون کا نوٹی فکیشن کالعدم اور سائفرکیس کو اوپن کورٹ میں کرنے کی درخواست دائر کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف درخواست کی سماعت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کر رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست پر رجسٹرار آفس نے دو اعتراضات عائد کیے ہیں، اعتراض ہے کہ ہم نے ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعا کی ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اِس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ میں اعتراضات دور کر دیتا ہوں، آپ میرٹ پر دلائل دیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے؟

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78468

سترہ ججز پارلیمانی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں، سپریم کورٹ

Posted on

سترہ ججز پارلیمانی قانون سازی کو کیسے بدنیتی قرار دے سکتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے ہیں کہ بے نامی کیخلاف کارروائی احتساب کا مرکز ہے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ایڈووکیٹ مخدوم علی خان نے دلائل دیے کہ نیب ترامیم کے ماضی کے اطلاق سے متعلق سوال کیا گیا تھا، قانون سازی کے ماضی کے اطلاق کی آئین میں کوئی ممانعت نہیں ہے، خود جسٹس منیب نے ہائیکورٹ میں اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ماضی سے اطلاق ہونے والے قوانین کالعدم نہیں قرار دیے جا سکتے۔چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ایمنسٹی اسکیم کو نیب آرڈیننس سے استثنی کیوں دیا گیا ہے؟ بے نامی دار سے متعلق نیب ترامیم پر دلائل دیں، بے نامی دار ریفرنسز میں بنیادی کیس آمدن سے زائد اثاثہ جات کا تھا، نیب ترامیم میں بے نامی دار کی تعریف تبدیل کر دی گئی ہے، اب نیب ترامیم سے یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ پہلے پراسیکیوشن ثابت کرے کہ کرپشن کے پیسے سے بے نامی جائیداد بنی یا نہیں، نیب ترامیم سے استغاثہ پر غیر ضروری بوجھ ڈالا گیا ہے، بے نامی کے خلاف کارروائی تو احتسابی عمل کا مرکز ہے، کم از کم یہ تو طے ہونا ضروری ہے اثاثے کرپشن سے تو نہیں بنائے گئے۔

 

مخدوم علی خان نے جسٹس منصور علی شاہ کے خورشید شاہ کیس کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر بے نامی دار ٹرانزیکشن کرپٹ ٹرانزیکشن نہیں ہے، استغاثہ اگر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہے اس کے پاس کوئی تو شواہد ہونے چاہئیں، کرپشن ثابت کرنے کے لیے صرف بے نامی دار کا الزام لگا دینا کافی نہیں ہے، پراسیکیوشن کو ثابت بھی کرنا ہو گا کہ بے نامی دار ہے یا نہیں، نیب نے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور لاکرز توڑے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ ذرائع آمدن اثاثوں سے مطابقت رکھتے ہیں یا نہیں، اگر ذرائع آمدن بھی ملزم نے نہیں بتانے تو یہ جرم ثابت ہی نہیں ہو سکتا۔خواجہ حارث نے کہا کہ جو جرائم نیب قانون میں درج ہیں وہ کسی اور قانون کا حصہ نہیں ہیں، نیب ترامیم سے سیکڑوں افراد کو کلین چٹ دی گئی، نیب ترامیم کے بعد 50 کروڑ سے کم پلی بارگین کرنے والا درخواست دیکر صاف شفاف ہوجائے گا، ترامیم میں کہیں نہیں لکھا کہ نیب سے واپس ہونے والا مقدمہ کہاں چلے گا، پچاس کروڑ سے کم والا پیسے واپس لیکر نیب کے اختیار سے ہی نکل گیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ سنجیدہ معاملہ ہے کہ 49 کروڑ کرپشن والا نیب سے بچ کر آزاد ہوجائے گا۔مخدوم علی خان نے کہا کہ نیب کیسز کے لیے 50 کروڑ روپے کی حد اس لئے مقرر کی گئی کیونکہ مختلف عدالتوں کی ا?بزرویشنز دی جاچکی تھیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہم 1999 سے اب تک پبلک سیکٹر میں دیکھیں تو گرواٹ نظر آئے گی، پی آئی اے کو دیکھ لیں، بجلی کی ترسیلاتی کمپنیوں کو دیکھ لیں، لائن لاسز پورے ملک میں 40 فیصد تک ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ 2018 سے 2021 تک نیب تفتیش اور ریفرنسز کی مد میں 18 ارب روپے خرچ ہوئے، قانون کا ماضی سے اطلاق کرنے سے عوامی پیسے ضائع ہوں گے، عوامی پیسے کا ضیاع مفاد عامہ کے تحت آتا ہے، نیب ترامیم سے پلی پارگین کا پورا عمل روک دیا گیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پلی بارگین کے عمل کو پارلیمنٹ نے اس لئے روکا کہ کچھ پلی بارگین کے کیسز میں دباؤ کا پہلو موجد تھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہم سترہ غیر منتخب ججز پچیس کروڑ عوام کے منتخب پارلیمان کی قانون سازی کو کیسے بدنیتی پر مشتمل قرار دے سکتے ہیں.نیب ترامیم کیخلاف کیس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78466

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینیٹ کا 23 واں اجلاس، چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن کی خصوصی شرکت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینیٹ کا 23 واں اجلاس، چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی شرکت
سینیٹ اجلاس میں ممبران کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو مزید بہتر بنانے سمیت درپیش مالیاتی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور کردارا دا کرنے کا اعادہ۔
سینیٹ اجلاس میں ممبران کا مالیاتی بحران کے باوجود یونیورسٹی کوبہترین انداز میں چلانے پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کے کردارکی تعریف۔

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینیٹ کا 23 واں اجلاس زیر صدار ت چیئرمین سینٹ ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی منعقد ہوا۔ ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اجلاس میں چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ان کے ہمراہ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت سینیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے چیئر مین ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمدنے خطے میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجوں بارے میں اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن آفس پاکستان کی مختص رقم 2018 سے پچھلے 5 سالوں سے جمود کا شکار ہے۔ جس کے بدولت پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو مشکل وقت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو یونیورسٹیوں اور ان کے ذیلی کیمپسز کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سب کیمپس ان کی درخواست پر قائم کیے گئے تھے۔

 

انہوں نے غیر ترقیاتی اخراجات اور اضافی الاؤنسز کو معقول بنانے پر بھی زور دیا تاکہ تنخواہوں کو وفاقی حکومت کے ملازمین کے مطابق بنایا جائے۔ اس سے قبل چیئرمین سینیٹ ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی نے چیئر مین ایچ ای سی کو خوش آمدید کہا اور یونیورسٹی کو درپیش مالیاتی چیلنجز سے نکالنے کے لیے تمام ممبران کے تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں وائس چانسلر KIUپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنی قلیل المدتی وطویل المدتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہگلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مشترکہ طور مختلف تعلیم وتحقیقی امور پر کام کو تیز کر دیا گیا ہے اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نیقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو تین سطحوں پر مکمل سپورٹ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔وائس چانسلر نے کہاکہ ان تین سطحوں میں حکومت گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو ٹریننگ ریسرچ اور کنسلٹنسی میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ پروجیکٹس میں شامل کرے گی۔ انڈومنٹ فنڈ کو مضبوط بنانے کے لیے ہر سال خصوصی گرانٹ دے گا اورگلگت بلتستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ضرورت مند اور ہونہار طلباء کو وظائف مختص کرے گا۔ چیئرمین ایچ ای سی،چیئرمین سینیٹ و دیگر ممبران نے وائس چانسلر کے پیش کردہ بہترین منصوبے کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فیکلٹی مینجمنٹ اور عملے کو وائس چانسلر کے وڑن کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یونیورسٹی گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری اعلیٰ تعلیم کے اپنے مقاصد حاصل کر سکے۔

 

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے مشورہ دیا کہ قراقرم انٹرنیشنل کی بہترین کارکردگی اور مالی استحکام پیدا کرنے پر غور کرنے کے لیے تمام قانونی اداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ اور یہ بھی طے پایا کہ اگلا اجلاس قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ہوگا اور اجلاس میں یونیورسٹی کا بجٹ اور جامعہ کو استحکام بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔اجلاس میں کہاگیاکہ 10 ستمبر کو یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔اس لیے سینیٹ کا اجلاس ستمبر،اکتوبر میں شیڈول کیا جا ئے گا۔ اجلاس میں ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جامعہ میں اساتذہ کی تعداد بڑھانے پر روشنی ڈالی گئی تاکہ ماہرین تعلیم کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ جس پر وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے وضاحت کی کہ جامعہ میں موجودہ خالی اسامیوں کو استعمال کیا گیا ہے او ر نئے اسامیوں کی تخلیق پر پابندی کی وجہ سے 2018 سے کوئی نئی اسامی تخلیق نہیں کیا گیا ہے۔ جس پر اجلاس میں یونیورسٹی سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو شعبہ جات کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی اسامیوں کی تخلیق کا جائزہ لیں۔جس کے بعد ان اسامیوں سے متعلق وفاقی محکمہ خزانہ سے این او سی لیا جایگا۔

 

اجلاس میں سینیٹ کے ممبران نے یونیورسٹی کے معیار اور مالیات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔ چیئر میں سینیٹ نے ممبران کے تجاویز کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ KIU سینیٹ ایک اعلیٰ ادارہ ہے اور پالیسی اور وڑن پر منحصر معاملات پر غور کیا جانا چاہیے جس سے یونیورسٹی کو بہترین کارکردگی کے بنیاد پر ملک کے ٹاپ ٹین میں شامل کروایا جا سکے۔ انہوں نے ان مقاصد کے حصول کے لیے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کوہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں سینیٹ ممبر عائشہ خورشید نے کہاکہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے امیج اور مالیات کو بہتر بنانے کے لیے جامعہ کے سابق طلباء کے وسائل کو متحرک کیاجاناچاہیے۔ اجلاس میں سینیٹ کے ممبرو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن گلگت بلتستان احسان علی نے بھی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی درخواست پر قائم کیے گئے ذیلی کیمپسز کے حوالے سے خصوصی حوالوں کے ساتھ جی بی حکومت کے تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں سینیٹ ممبران ڈاکٹر صادق حسین اور ڈاکٹر شمیشم آرا شمس نے فیکلٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے فیکلٹی کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ جس میں فیکلٹی کے کیریئر کی ترقی پر توجہ کے بارے میں بتایا۔ اپنے اختتامی کلمات میں چیئر سینیٹ اوردیگر سینیٹ کے ممبران نے ملک میں موجودہ مالیاتی بحران میں یونیورسٹی کو مشکل ترین وقت سے نکالنے کے لیے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بہترین کارکردگی کے حصول کے لیے اچھی بین الاقوامی اور قومی فیکلٹی کو ترغیب دینے اور برقرار رکھنے پر زور دیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
78462

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹوور پیکیجز کا آغاز کیا ہے۔صوبائی نگراں وزیر

Posted on

خیبرپختونخوا میں دنیا کے حسین سیاحتی مقامات موجود ہیں، بیرسٹر فیروز شاہ
سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹوور پیکیجز کا آغاز کیا ہے جس میں پشاور سٹی ٹوور، خانپورڈیم اور تخت بھائی آثارقدیمہ کے مقامات شامل ہیں، صوبائی نگراں وزیرکی گفتگو

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی نگراں وزیر برائے سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ اوراطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہاکہ سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کیلئے ٹوور پیکیجز کا آغاز کیا ہے جس میں پشاور سٹی ٹوور، خانپورڈیم اور تخت بھائی آثارقدیمہ کے مقامات شامل ہیں۔جبکہ ان کو بعد میں توسیع دیکر نئے مقامات کو بھی شامل کرینگے۔ ہماری کوشش ہے کہ یہاں لائن آرڈر کے حالات کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ سیاح صوبہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے تحت فیملیز اور خواتین کیلئے ٹورپیکیجز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

 

افتتاحی تقریب کے موقع پرخیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل برکت اللہ مروت،کمانڈنٹ ٹورازم پولیس سید امتیاز شاہ،جنرل منیجر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ سیدحیات علی شاہ، جنرل منیجر کلچراینڈٹورازم سجاد حمید اوردیگر شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی نگراں وزیر فیروز شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان ٹوورزمیں سیاحوں کو صوبہ کے مشہور سیاحتی مقامات سمیت پشاور شہر کے تاریخی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاورشہر کے دورے میں سیٹھی ہاؤس، نمک منڈی، میوزیم، گورگٹھڑی اور دیگر مشہور مقامات کے دورے شامل ہوں گے۔ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کو تمام ضروری مدد اور تعاون فراہم کریگی۔ حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام کر رہی ہے جس سے غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

نگراں وزیرفیروز شاہ نے اعلان کیا کہ آج بروز جمعہ سے نابینا بچوں کے لیے نتھیا گلی کا دورہ شروع ہو گا اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ سیاحت کے پی میں سیاحت کو فروغ دینے اور دنیا کے سامنے اس کے نرم امیج اور قدرتی حسن کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ٹورازم اتھارٹی نے مختلف تفریحی تقریبات کا بھی اہتمام کیا ہے، جن میں خانپور جھیل پر زائرین کے لیے پیرا گلائیڈنگ، بوٹنگ اور جیٹ سکینگ شامل ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے دلکش مقامات کی سیر بھی شامل ہوگی۔انہوں نے سیاحت کے فروغ اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کے پی ٹورازم اتھارٹی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کے پی کے لوگوں کی مہمان نوازی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ٹورپیکیجزمیں سٹی ٹورپشاور شامل ہے۔تقریب کے آخر میں ڈی جی ٹورازم اتھارٹی اور سٹاف کی جانب سے نگران صوبائی وزیرکو خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے صوبہ میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور مستقبل کے بارے میں پلائننگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

chitraltimes kpcta tour kp 1

chitraltimes kpcta tour kp 2

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78457

صوبے کی بزنس کمیونٹی نے حقیقی معنوں میں حالات کے مقابل جہاد کیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی

Posted on

صوبے کی بزنس کمیونٹی نے حقیقی معنوں میں حالات کے مقابل جہاد کیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی
اس صوبے کی عوام، تاجر برادری، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی اور نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ان شاء اللہ حالات بہتر ہونگے، ہم نے ثابت قدم رہنا ہے، ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں دورے کے موقع پر اظہار خیال
گورنر سے درخواست ہے کہ صوبے میں بجلی سے جڑی مشکلات کے خاتمے بارے رابطہ پل کا کردار ادا کریں، فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے، سرتاج احمد خان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کے صوبہ خیبرپختونخوا کے نامساعد حالات کے باوجود جس طرح سے دیگر مکاتب فکر نے بالعموم اور صوبے کی بزنس کمیونٹی نے بالخصوص ہمت اور حوصلے بلند رکھے یہ کسی طور بھی عملی جہاد سے کم نہیں ہے، ان سب کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، معیشت کو ہر حال میں مستحکم کرنے کے لیے پیش قدمی جاری رہیگی، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نے ثابت قدم رہنا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ریجنل آفس پشاور میں بزنس کمیونٹی کے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی فیڈریشن کے ریجنل آفس سمیت مہمند چیمبرآف کامرس کا بھی دورہ کیا اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ فیڈریشن آفس میں بزنس کمیونٹی نے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ صدر محفل اور مہمان خصوصی گورنر حاجی غلام علی تھے، ان کے ساتھ ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، ایڈورڈز کالج کے پرنسپل شجاعت اللہ، کے پی بی او آئی ٹی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے، وویمن چیمبرز سمیت دیگر چیمبرز کے عہدیدار اور کاروباری طبقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

سرتاج احمد خان نے گورنر کو خوش آمدید کہتے ہوئے موجودہ صورتحال پر بریف کیا۔ انکا کہنا تھا اس وقت ملک اور بالخصوص صوبے میں بجلی گیس لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ ان دونوں سیکٹرز میں قیمتوں کے ہوشربا اضافے نے عوام سمیت کاروباری طبقے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جہاں روزگار اور کاروبار دونوں کو جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے، اگر ملک کو ڈیفالٹ اور خانہ جنگی سے بچانا ہے تو ملک میں غریب عوام و کاروباری طبقے پر سے بے جا و ناروا ٹیکسز کا بوجھ ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہائیڈرل سے بجلی بناتے ہیں ہم پر آئل گیس کے چارجز کو ختم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا جو کے بجلی گیس کی پیداوار میں سب سے آگے ایسے صوبے کو بجلی لوڈ شیڈنگ گیس لوڈ شیڈنگ سمیت ہزاروں لاکھوں کے یوٹیلیٹی بلز جو کے ٹیکسز سے بھرپور ہیں بھجوانا سراسر نا انصافی ہے۔صوبے میں ویلنگ سسٹم کو فعال کرنے کے لیے بھرپور کوشش کرنا ہوگی کیونکہ ایک ہی ریجن میں ہمارے ملک کا بجلی ترسیل اور وصولی بل کا نظام انتہائی ظالمانہ ہے۔ سرتاج احمد خان نے صنعتوں کو درپیش مشکلات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ملک اور صوبے کی بزنس کمیونٹی کن حالات و مشکلات سے گزر رہے ہیں لیکن نامساعد حالات کے باوجود ان مشکلوں کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ سے میدان عمل میں رہا اور آئندہ بھی اپنی ہر ممکن کوشش کرتا رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسکے بغیر معیشت کا استحکام اور ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام و کاروباری طبقے کو ان کا جائز حق دلوا کر رہینگے۔ گورنر نے یقین دلایا کے آنے والا وقت ملک و قوم کے لیے خوشحالی کا ضامن ہوگا تاہم اس کے لیے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نفرتوں کا خاتمہ کرکے پورے جذبے اور لگن سے آگے بڑھنا ہوگا۔ گورنرنے کہاکہ ملک اور صوبے کو دیگرمشکلات کے علاوہ بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ جیسے مسائل بھی درپیش ہے لیکن اس کے حل کیلئے بزنس کمیونٹی کے مشران کو بات چیت کے ذریعے جدوجہد کرنی چاہئیے۔ اس وقت بزنس کمیونٹی پہلے ہی پریشان ہے، انہوں نے کہاکہ وہ بزنس کمیونٹی اور عوام کے ساتھ ہیں اور ہمہ وقت کوشش کررہے ہیں کہ مہنگائی، بے روزگاری کاخاتمہ ممکن ہوسکے، اس کیلئے بزنس کمیونٹی کے مشران کو ملکر حکومت کے ساتھ بامقصد بات چیت کرنی چاہئیے تاکہ مسائل حل ہوسکے اور بزنس کمیونٹی کے کاروبار کو نقصان نہ پہنچے۔ بعد ازاں گورنر کی موجودگی میں ایف پی سی سی آئی اور ایڈورڈز کالج کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

 

 

گورنرکا سینئر صحافی حفیظ الفت کی وفات پرتعزیت کا اظہار

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سینئر صحافی روزنامہ سرحد کے بانی اور چیف ایڈیٹر حفیظ الفت کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔اپنے تعزیتی بیان میں گورنرنے پسماندگان اورغمزدہ خاندان کے دیگرافراد کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ گورنر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم سینیئر بزرگ صحافی حفیظ الفت کی صحافتی شعبہ میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
78454

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل سلمان صفدر، احمد مسرار اور انتظار پنجھوتھہ اٹک جیل میں موجود تھے۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری کے لیے عدالت کے سامنے لایا گیا۔ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے تین درخواستیں بھی دائر کی گئیں جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت، وزارت قانون کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے اور اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔وکلا نے موقف دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ بنتا ہی نہیں، سیاسی انتقام کے لیے سائفر کیس بنایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ایف آئی اے نے 16 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ تاہم عدالت نے درخواست منظور نہیں کی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی کے مطابق جوڈیشل ہونے کے بعد اسی کیس میں فزیکل کسٹڈی یا ریمانڈ نہیں مانگ سکتے، اب چالان جمع ہوگا اور ٹرائل چلے گا البتہ ملزم ضمانت کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔سیکیورٹی خدشات کے باعث وزارت قانون نے سماعت اٹک جیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

 

 

سائفر کیس، پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی ا?ئی کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے۔ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے گئے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی، اس حوالے سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام بات ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں رہنا عام سی بات ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں یہ پریکٹس ہے کہ اگر آپ ایک ایف آئی آر میں بَری ہوجائیں تو آپ کا دوسری ایف آئی آر پر ٹرائل شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ا?ج اٹک جیل میں ہوگی، جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کی روبکار جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے جس کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔توشہ خانہ کیس میں کل چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی تھی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ روبکار لیکر اٹک جیل روانہ ہو گیا۔روبکار کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

 

انتخابات کی تاریخ بارے وزرات قانون نے صدر کے خط کا جواب دے دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) آئندہ عام انتخابات کی تاریخ کے معاملہ پر وزرات قانون نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔وزارت قانون کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78433

غلط اعدادوشمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا، نیپرا

Posted on

غلط اعدادوشمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا، نیپرا

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سی پی پی اے کی سماعت مکمل کر لی گئی جس کا فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔سی پی پی اے کی جانب سے پیش کردہ اعدادوشمار پر اتھارٹی مطمئن نہ ہو سکی۔ چیئرمین نیپرا نے سی پی پی اے کو ہدایت کی کہ یہاں پر اعدادوشمار درست لے کر آئیں۔چئیرمین نیپرا نے کہا کہ غلط اعدادوشمار کا بوجھ بجلی صارفین پر نہیں ڈالا جائے گا، نیپرا کے منظورہ کردہ انوسٹمنٹ پلان پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا، جو تکنیکی مسائل ہیں ان کو اتھارٹی الگ سے دیکھے گی لیکن تکنیکی مسائل کا ملبہ عوام پر نہیں ڈلنے دیں گے۔اتھارٹی نے واضح کیا کہ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے گی اس کے بعد فیصلہ ہوگا۔قبل ازیں، چئیرمین وسیم مختار کی صدارت میں نیپرا نے سماعت کی۔ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 7پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی لیکن بعد میں سی پی پی اے نے 2 روپے 7 پیسے اضافے کو کم کر کے 1 روپے 58 پیسے کی درخواست کر دی۔سی پی پی حکام کے مطابق جولائی میں گزشتہ سال کی نسبت بجلی کی فروخت زیادہ ہوئی اور ریفرنس لاگت میں نظر ثانی کے بعد گزشتہ سال کی نسبت قیمت میں کمی آئی۔

 

گزشتہ ماہ کا ایف سی اے 1 روپے 81 پیسے اضافے کا تھا جبکہ رواں ماہ میں ایف سی اے میں گذشتہ ماہ کی نسبت 23 پیسے کی کمی آئی ہے۔نیپرا اتھارٹی نے کوئلے کے پاور پلانٹ پر سی پی پی اے کی ٹیرف ورکنگ پر سوالات اٹھا دیے۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا کی ورکنگ اور سی پی اے کے ٹیرف میں فرق کو دور کیا جائے، کوئلے کی قیمتیں گری ہیں پھر بھی ٹیرف زیادہ کیوں ہے۔حکام این پی سی سی نے بتایا کہ سسٹم اوورلوڈ ہونے سے مہنگے فرنس آئل والے مہنگے پاور پلانٹس چلانے پڑتے ہیں، صرف جولائی میں سسٹم کو مینٹین رکھنے کے لیے مہنگے پلانٹس چلانے سے 1ارب 50 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑا۔نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ سسٹم کی خرابی اوورلوڈ کے ذمہ دار صارفین تو نہیں ہیں۔ نیپرا نے پاور پلانٹس کے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے این پی سی سی اور این ٹی ڈی سی سے وضاحت مانگ لی۔اتھارٹی نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں 38ٹاور گر چکے اور ٹاور گرنا این ٹی ڈی سی کی ناکامی ہے، سسٹم کو محفوظ بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ممبر نیپرا مطہر نیاز رانا نے کہا کہ عالمی سطح پر اب کوئلے کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں،

 

ہم اس لیے بجلی نہیں بنا رہے کہ ہمارے پاس مہنگا کوئلہ پڑا ہے؟ 2017 سے ایک تکنیکی مسئلہ چلا آرہا جس کے باعث ہم مہنگے پاور پلانٹس چلا رہے، اس مسئلے کے باعث ہم ہر ماہ مہنگے پلانٹس چلاتے ہیں۔نیپرا نے این ٹی ڈی سی سے اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔این ٹی ڈی سی حکام نے اپنی بریفنگ میں ٹاور گرنے اور بجلی بلیک آؤٹ کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث بھی ٹاور گر رہے ہیں اور این ٹی ڈی سی کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، ایل سیز نہیں کھل رہیں اور نیا سازو سامان نہیں آ رہا، اسکے باوجود ہم مختلف علاقوں میں ٹرانسمیشن لائن بچھا رہے ہیں۔ایم ڈی این ٹی ڈی سی نے کہا کہ ٹاور گرنے اور چوری ہونے کے سب سے زیادہ واقعات سندھ جامشورو میں رپورٹ ہوتے ہیں، ٹاور کی اسپورٹس (سہارا) چوری ہونے کے واقعات بھی اسی علاقے میں ہوتے ہیں۔ ہم نے 90 فیصد چوری کے واقعات روکے ہیں اور سندھ سے چوری روکنے کے لیے مقامی لوگوں کی فورس بنا رہے ہیں، مقامی لوگوں کو نائٹ پیٹرولنگ پر رکھیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78431

قرآن پاک اورسپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

Posted on

قرآن پاک اورسپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

اسلام آباد(  چترال ٹایمزرپورٹ) قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی، بک شاپس مالکان کو ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔جڑانوالہ جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ و پولیس نے تمام بک شاپس مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظور و جاری کردہ قرآن پاک اور سپاروں کی فروخت کی جائے۔تحصیل انتظامیہ و پولیس کی جانب سے بک شاپس مالکان سختی کو سے ہدایات کی گئی، قرآن مجید و سپاروں کے خریدیداروں سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لی جائیاور قرآن پاک و سپارے خریدنے کیلئے والے ہر شخص کا ریکارڈ بھی مرتب کیاجائے۔خریدار سے اس کا نام پتہ اور ایڈریس موبائل فون نوٹ کرنے کے بعد قرآن پاک اور سپارے دئیے جائیں۔تحصیل انتظامیہ و پولیس نے کہا ہیکہ دکاندار حضرات شناختی کارڈ کی شرط والے بینرز اور کتبے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ دکاندار کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ارشد شریف کیس، قتل میں ملوث کینین پولیس اہلکار بے گناہ قرار، ڈیوٹی پر واپسی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچ اہلکاروں کو بے گناہ قرار دے دیا گیا، اہلکار ڈیوٹی پر واپس آگئے۔خبر رساں ادارے دی نیوز کے مطابق صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینین پولیس اہلکاروں کو انکوائری کے بعد بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ دو کینین اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات میں تاخیر سے متعلق سوال کا جواب اتھارٹی کے ترجمان بھی نہ دے سکے۔ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر لائی نہ جاسکی۔دوسری طرف کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے خرم اور وقار نامی افراد بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں۔ دونوں افراد اس وقت کینیا میں ہی مقیم ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے صحافی ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔ کینیا کی پولیس کی طرف سے یہ واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78429

بجلی نرخ میں کمی پر ٹیکس کا ہدف کہاں سے پورا ہوگا؟ آئی ایم ایف نے پلان مانگ لیا

بجلی نرخ میں کمی پر ٹیکس کا ہدف کہاں سے پورا ہوگا؟ آئی ایم ایف نے پلان مانگ لیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ میں کمی کی درخواست پر حکومت سے تحریری پلان طلب کرلیا جس میں بتایا جائے کہ ریلیف دینے پر ٹیکس وصولی میں کتنی کمی ہوگی اور اسے کہاں سے پورا کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) حکام اور پاکستانی حکام کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کرکے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے بات چیت کی اور تجاویز پیش کیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔مذاکرات میں آئی ایم ایف حکام کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف کی صورت میں ٹیکس وصولیوں سے متعلق متعدد سوالات اٹھائے ہیں اور ایف بی آر سے جولائی میں حاصل ہوئی ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی۔ اس دوران ایف بی آر کے مالی سال 2022-2023ء کے ہدف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف حکام کو آگاہ کیا ہے کہ رواں مالی سال 2023-24ء کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں موجودہ مالی سال کے اہداف کے حصول کے لیے اسٹرٹیجی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے ا?ئی ایم ایف حکام کو بتایا کہ رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف حکام نے ایف بی آر سے پوچھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے تو ٹیکس وصولیوں میں کتنی رقم کم ہوگی اور ٹیکس وصولیوں میں ہونے والی یہ کمی کہاں سے پوری کی جائے گی؟

 

 

بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پاکستان کا آئی ایم ایف سے ورچوئل رابطہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر نے ائی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران ا?ئی ایم ایف کو بجلی کے بلوں میں اضافے کے بعد کی صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے مختلف تجاویز آئی ایم ایف کو پیش کی گئی ہیں۔ذرائع وزارتِ خزانہ نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لیے پاکستان کے مو قف پر بریفنگ لی ہے اور اس سلسلے میں تحریری پلان مانگ لیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آج شام کو آئی ایم ایف کو تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف بجلی کے بلوں سے متعلق تحریری منصوبہ دیکھنے کے بعد جواب دے گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر کے حکام کا بھی آئی ایم ایف سے ورچوئل رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران آئی ایم ایف نے جولائی میں ٹیکس وصولیوں کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ایف بی آر کے حکام اور آئی ایم ایف کا دوبارہ رابطہ ہو گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78427

افسران کو مفت یونٹس اور عوام کو بجلی کے بھاری بلز کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

افسران کو مفت یونٹس اور عوام کو بجلی کے بھاری بلز کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)عوام کو بجلی کے بھاری بلز اور محکموں کے افسران کو مفت یونٹس دینے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں عدالت سے تمام محکموں کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔مخصوص طبقے کے لیے مفت بجلی اور عوام کے لیے بھاری بلز کے خلاف شہری سعیدہ بیگم کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اداروں سمیت عدلیہ اور ارکان پارلیمان کو مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے اور بجلی کے بلز پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی پی پی بورڈز کو بجلی پر ٹیکس سے استثنا دیا جب کہ جب کہ بجلی کے محکمے میں کام کرنے والے بھی تنخواہ لیتے ہیں۔ عوام کی سہولت کے لیے بجلی کے بنائے گئے سلیب بحال کیے جائیں۔ آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔ درخواست گزار کو بجلی کا 54 ہزار سے زائد کا بل آیا اور تمام وسائل کے باوجود بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہے۔

 

مفت بجلی ختم کرنے کا معاملہ، لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے بھی احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(سی ایم لنکس)مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے معاملے پر لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے آج بدھ30 اگست کو ہیڈکواٹرز کے سامنے پر امن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں فری سپلائی کو سوشل میڈیا پر اچھالا گیا ہے۔فری سپلائی سے عام صارفین کے ٹیرف پر اثر نہیں ہوتا،مفت بجلی کی سپلائی ملازمین کے کنٹریکٹ کا حصہ ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78425

تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان وزارت صحت

تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان وزارت صحت

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)وفاقی وزارت برائے قومی صحت نے کہا ہے کہ نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر وزارت نے تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ سگریٹ ساز کمپنیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر بھی نوٹس جاری کئے جائیں گے، مختلف کمپنیاں سگریٹ کی اشتہاری و فروغی مہم میں ملوث ہیں جنہیں وزارت نے 10 دن کے اندر تحریری وضاحت دینے کا حکم دیا ہے، غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں مزید قانونی کارروائی کی وارننگ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فلپ مورس،خیبر ٹوبیکو کمپنی، سیمسن گروپ،نیشنل ٹوبیکو کمپنی، یونیورسل ٹوبیکو کمپنی،سول ٹوبیکو کمپنی، وطن ٹوبیکو کمپنی، رائل ٹوبیکو کمپنی اور سووینیتر ٹوبیکو کمپنی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی کی روک تھام کے قوانین کے مطابق سگریٹ نوشی کی اشتہاری مہم اور پروموشنز کی سکیموں پر پابندی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ اور قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت سگریٹ نوشی کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت اور فلاح وبہبودکیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

پنجاب کے سرکاری اداروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(سی ایم لنکس) پنجاب کے سرکاری اداروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بجلی کے بلوں میں بھاری اضافے پر جہاں عوام پریشان ہیں، وہیں سرکاری ادارے بھی مشکل کا سامنا کررہے ہیں۔ صورت حال کے پیش نظر پنجاب کے سرکاری اداروں کی عمارتوں اور تنصیبات کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیئرمین پی این ڈی افتخار سہو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کئی افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کی 5 واسا اور 19 دیگر اداروں کی عمارتیں اور تنصیبات سولر سسٹم پر منتقل ہوں گی۔ واسا راولپنڈی کے راول فلٹریشن پلانٹ کو 250 کے ڈبلیو کے سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ راول فلٹریشن پلانٹ کے سولر پر منتقلی پر 6 کروڑ خرچ ہوں گے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کو 50 کروڑ کی لاگت سے 2 میگا واٹ سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی واسا کو دستیاب سائٹس پر سولر سسٹم لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دریں اثنا پنجاب کے 19 اداروں سے سولر سسٹم لگانے کے پراجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔ سرکاری ادارے سولر سسٹم پر جاکر ماہانہ 60 سے 70 فیصد بجلی بل کی بچت کرسکیں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
78437