Chitral Times

چئیرمین پی ٹی آئی کو آٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

چئیرمین پی ٹی آئی کو آٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا ہے جس میں اٹیچ باتھ اور دیگر سہولیات میسر ہیں جو کہ سابق وزیر اعظم کے لیے جیل کے قوانین کے تحت قابل قبول ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تمام سہولیات کی فراہمی کیساتھ اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا سٹیٹس تبدیل ہو چکا ہے، اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی ابھی تک اٹک کیوں ہیں اڈیالہ جیل کیوں نہیں ۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے جواب طلب کر لیا،عدالت نے استفسار کیا کہ کل اگر آپ رحیم یار خان کی جیل میں بھیج دیں تو وہاں جیل ٹرائل کریں گی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل شفٹ کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ قانون کے مطابق اسلام آباد کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو اڈیالہ جیل میں رکھا جاتا ہے، عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کریں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔
دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپورٹس مین ہیں انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل رولز کے مطابق وہ جن چیزوں کے حقدار ہیں ملنی چاہئیں، حق تلفی نہ ہو۔

افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی شہری کو ملازمت، پناہ، غیر قانونی امداد یا مکان، دکان، دفتر کرائے پر دینے والوں کی شامت آ گئی۔

اسلام آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کے مشن کے تحت ڈیپورٹیشن امپلی منٹیشن پلان پر عمل تیز ترکر دیاگیا ہے،ایسے عناصر کو ملازمت، پناہ، غیرقانونی مدد، مکان، دکان،دفتر کرائے پر دینے والے بھی بچیں گے نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے مقامی سہولت کاروں کیخلاف بھی فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور آئندہ افغانستان سے آنے والے تمام مریضوں کا مکمل ریکارڈ آن لائن رکھا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو ایک روزقبل ان کیمرا بریفنگ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے سنگین انکشافات کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی۔
قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بتایا کہ امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہوئے اسلحہ سے ہمارے جوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں چالیس سے پچاس ہزار میں جعلی افغان شناختی کارڈ تیار کرکے لوگ سرحد پار بھیجے جاتے ہیں، چینی، کھاد اور ڈالر بھی افغانستان اسمگل کیا جارہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79539

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جنوبی وزیرستان میں مقامی جرگے کی طرف سے صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس

Posted on

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جنوبی وزیرستان میں مقامی جرگے کی طرف سے صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ اعظم وارسک میں مقامی جرگے کی طرف سے صحافی معراج خالد وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے مبینہ فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ صحافی کے اہلخانہ اور گھر کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رابطہ کرکے مزید ہدایت کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کسی کا گھر مسمار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اگر کو ئی بھی شخص ماورائے قانون کام کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ معراج خالد وزیرکے اہلخانہ اور اس کے گھر کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اگر کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کو قانون کے مطابق سزا دینا اداروں اور عدالتوں کا کام ہے، افراد کا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گااور ماورائے قانون اقدام کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79533

خیبر پختونخوا میں قیمتی معدنیات، سیاحت سمیت قدرتی وسائل ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے توجہ طلب ہیں، حاجی غلام علی

Posted on

خیبر پختونخوا میں قیمتی معدنیات، سیاحت سمیت قدرتی وسائل ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے توجہ طلب ہیں، حاجی غلام علی

گورنر سے اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات، سمندر پار بزنس کمیونٹی کا پاکستان میں سرمایہ کاری و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفد کا گورنر سے سمندر پار مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کی آسانی کیلئے پنجاب، سندھ کیطرح خیبرپختونخوامیں اوورسیز کمیشن کے قیام کا مطالبہ

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے جس میں فاصلے سمٹ گئے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک دوسرے کے وسائل ومعلومات سے فوری استفادہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری سے متعلق سہولیات میں بھی اضافہ ہواہے۔ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا معدنیات، تیل وگیس سمیت سیاحتی اعتبار سے مالا مال خطہ ہے۔ بیرون ملک سرمایہ کاروں کو دعوت دیتاہوں کہ وہ ان قدرتی وسائل سے استفادہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز بزنس فورم برطانیہ کے 10 رکنی وفد سے گورنر ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں چیئرمین اوورسیز بزنس فورم برطانیہ محمد فاروق خان، جنرل سیکرٹری سلمان ڈوسا، احمدعلی، سید نعیم اللہ شاہ اور نعمان علی سمیت دیگر شامل تھے۔ وفد نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گورنرسے اپیل کی کہ اوورسیز بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے پنجاب اورسندھ کی طرح خیبرپختونخوا میں اوورسیز کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے۔ وفد کا کہناتھاکہ برطانیہ سمیت وسط ایشیاء اوریورپ میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افرادکی تعداد زیادہ ہے لیکن صوبہ میں اوورسیز کمیشن نہ ہونے سے مسائل کا سامناہے، وفد کا کہناتھاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروباری طبقہ اپنے ملک بالخصوص خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل، سیاحتی شعبہ کی ترقی کیلئے کام کرناچاہتے ہیں اور پاکستان، برطانیہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لاناچاہتے ہیں۔ وفد نے کاروبار کی ترقی اورسرمایہ کاری سے متعلق گورنر کے وژن و سوچ کی بھی تعریف کی اور کہاکہ اسی سوچ اور وژن کو اوورسیز بزنس کمیونٹی کوضرورت ہے۔

اس موقع پر گورنر نے اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے وفدکی ملک میں بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان او ربرطانیہ کے درمیان بزنس کمیونٹی کی نزدیکیوں میں اضافہ ہو کیونکہ کاروبار کی ترقی ہی مجموعی کامیابی و ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نے وفد کو تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان خیبرپختونخوا کے قدرتی وسائل، قیمتی معدنیات، شعبہ صحت میں ہسپتالوں اورشعبہ تعلیم میں ڈینٹل اورمیڈیکل کی تعلیم سے متعلق ایک جوائنٹ وینچر ہوناچاہئیے اس سے نہ صرف سرمایہ کاری و کاروبار کو فروغ ملے گا بلکہ یہاں کے نوجوانوں کے تعلیمی اخراجات کم ہونے کے ساتھ ان کو معیاری تعلیم بھی حاصل ہوگی۔ انہوں نے اوورسیز بزنس فورم برطانیہ کے وفد کی خیبرپختونخوا کی سیاحتی شعبہ کی ترقی کیلئے سوچ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ کے شمالی علاقہ جات دلکش مناظر وبہترین موسم کی بدولت دنیا بھر میں خصوصی مقام کی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیاحت کی ترقی کیلئے اورسیاحوں کوان علاقوں کی طرف متوجہ کرنے کیلئے سازگار ماحول کے ساتھ پائیدار سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کیلئے اوورسیز بزنس فورم کا کردار قابل ستائش ہوگا۔ ملاقات کے اختتام پر گورنر نے وفد کو گورنرہاوس تشریف لانے پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

دریں اثناء گورنرسے انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین ڈاکٹرحبیب اورکزئی نے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔#

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79528

انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، سپلائرز کے خلاف کارروائی کا آغاز, بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

Posted on

انجیکشنز سے بینائی متاثر ہونے کا معاملہ، سپلائرز کے خلاف کارروائی کا آغاز

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) انجیکشنز سے بینائی جانے کے معاملے پر نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انجیکشنز کو مارکیٹ سے اٹھا لیا گیا ہے جبکہ 2 سپلائرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ آنکھوں کے انجیکشن کی شکایات ملتان، قصور اور فیصل آباد سے بھی آئی تھیں، سپلائرز کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ مختلف زاویوں سے اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، مریضوں کے نقصان کا ازالہ کریں گے، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کریں گے، چاہتے ہیں کہ صحت کے شعبے میں بہتری عوام کو نظر آئے، واقعہ کی تحقیقات کے بعد فائنل سٹیٹمنٹ جاری کریں گے۔نگران وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ یہ ٹیکہ 100ملی گرام کا ہے، ایسے واقعات قصور اور صادق آباد میں بھی ہوئے، اس وقت مریضوں کی تعداد 14 سے 20 کے درمیان ہے۔ڈاکٹر جمال ناصر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سب سے پہلے نوید اور حافظ بلال کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، یہ بڑے ظالم لوگ ہیں، ایک انجیکشن پر 1 لاکھ روپے تک کما رہے تھے۔

 

 

بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا۔ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے، پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔۔ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا ہے۔۔۔ڈریپ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن کا بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے۔۔جسکو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیر معیاری قرار دیا ہے۔پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔۔ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں۔غیر معیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہو سکتا ہے۔۔غیر معیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے اسکے علاوہ بخار کی غیر معیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔ڈریپ الرٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے۔ کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے۔۔ متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔

 

والدین بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا ہے کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے،حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فی صد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں،والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔اتوار کو بچوں کو حفاظتی ٹیکیلگانے بارے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارتِ صحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کو سو فیصد یقینی بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔والدین سے اپیل ہے بچوں کو بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں،معصوم بچے ہمارا مستقبل اور سر مایہ حیات ہیں۔ڈاکٹر ندیم جان نیکہا کہ فرنٹ لائن ورکرز ہمارے پروگرام کی اصلی ہیرو ہیں،جو محنت لگن اور جزبے سے سرشاری ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79509

پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی

Posted on

پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جس وجہ سے ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی۔پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔ اسی طرح،68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42لاکھ 29ہزار749 ہے جس میں سے 7لاکھ ایک ہزار 358 (52.6 فیصد) خیبر پختو نخوا، 3لاکھ 21ہزار 677 (24.1 فیصد) بلوچستان، ایک لاکھ 91ہزار53 (14.3 فیصد) پنجاب، 73ہزار789 (5.5 فیصد) سندھ، 41ہزار520 (3.1 فیصد) اسلام آباد اور 4352 (0.3 فیصد) آزاد کشمیر میں ہیں۔ابتک6 لاکھ نئے افغان پناہ گزین پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ماضی کے تجربے پر اگر ایک نظر ڈالی جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ افغان شہریوں کو پاکستان میں رہنے کی جگہ دے کر پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا۔غیر قانونی افغان شہریوں نے ہمارے ملک کے معاشی ڈھانچے میں بڑی خاموش تبدیلیاں کی ہیں جن میں قابلِ ذکر مثال بیرونی ممالک سے مختلف مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹوں میں پھیلا کر اپنا کاروبار بڑھانا اور ٹیکس نہ دینا شامل ہے۔اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہری ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں منشیات اور دوسری غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

 

سپریم کورٹ کا ہائیکورٹس کے متضاد فیصلوں کی لسٹ مرتب کرنے کا حکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے تضادات والے فیصلوں کی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار ا?فس کی جانب سے پانچوں ہائی کورٹس کے فیصلوں میں تضادات کے معاملے میں اہم سرکلر جاری کیا گیا ہے۔سرکلر میں تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرستیں تیار کرنے کا کہا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق سپریم کورٹ میں ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں زیرِ التواء ہیں، ہائی کورٹس کے چیلنج کیے گئے فیصلوں میں تضادات کی نشاندہی ہوئی ہے۔سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ ا?فس 15 دنوں میں ہائی کورٹس کے تضادات پر مبنی فیصلوں کی فہرست تیار کر کے جمع کرائیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79507

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نیویارک(چترال ٹایمزرپورٹ)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ان کے قید ساتھیوں کے بغیر بھی عام انتخابات ہو سکتے ہیں۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی اور ان کی جماعت کے ان سینکڑوں کارکنوں کے بغیر بھی منصافانہ انتخابات ہو سکتے ہیں جو توڑ پھوڑ اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات نئے سال میں ہی ہوں گے جبکہ انتخابات میں فوجی مداخلت کی بات درست نہیں، عام انتخابات سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ووٹنگ کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موجودہ سربراہ چیئرمین پی ٹی آئی کا ہی مقرر کردہ ہے تو وہ کیوں ان کی مخالفت کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی انتقام نہیں لیا جا رہا، قانون کیمطابق کارروائی ہوگی، چیئرمین پی ٹی آئی ہو یا کوئی اور سیاست دان قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہونے کا یقین ہے اور الیکشن پر اثر انداز ہونے والوں سے قانون کے مطابق نپٹا جائے گا۔نگراں وزیراعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کسی سیاسی انجینئرنگ کی پشت پناہی نہیں کرے گی اور نئی حلقہ بندیوں کا عمل الیکشن سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔

 

عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم کے چیئرمین عمران خان کے بغیر منصفانہ انتخابات کے حوالے سے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور عمران خان مقبول ترین سیاسی قائد ہیں، نگران وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ غیرمعمولی عوامی تائید کی حامل سیاسی قیادت اور جماعتوں کو مصنوعی، غیرجمہوری اور غیرآئینی طریقوں سے انتخاب سے باہر کرنے کے نتائج ہمیشہ تباہ کن ہوا کرتے ہیں، دستور، قانون، جمہوریت اور اخلاق نگران وزیراعظم کو سیاست و انتخاب پر اثر انداز ہونے کے کسی غیرفطری، غیرجمہوری اور غیرآئینی منصوبے کا حصہ بننے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے۔ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ انوارالحق کاکڑ اپنے بیان کی فوری وضاحت کریں اور بطور نگران وزیراعظم اپنی حکومت کو جمع تفریق کے شرانگیز منصوبوں سے مکمل الگ کریں۔

 

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

لندن(سی ایم لنکس)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں تین دن قیام کے بعد 27 ستمبر کو وطن واپسی کیلیے روانہ ہوں گے۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا 5 روزہ دورہ امریکا مکمل ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں اور چرچل ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ اسی ہوٹل میں ن لیگ کے رہنما اور شہباز شریف کے قریبی ساتھی ملک احمد خان بھی ٹھہرے ہوئے ہیں۔لیگی رہنما ملک احمد خان سے جب مقامی صحافیوں نے سوال کیا کہ ان کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے جواب میں نگراں وزیراعظم کی ہوٹل میں موجودگی سے ہی لاعلمی کا اظہار کر دیا۔قبل ازیں انوار الحق کاکڑ نے لندن روانگی سے قبل نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نہیں روکا، انتخابات کی حتمی تاریخ کااعلان جلدکیا جائیگا۔واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اور رکن ممالک سے خطاب بھی کیا۔انوار الحق کاکڑ نے دورہ امریکا کے دوران کئی عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79504

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراطلاعات

سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ وزیراطلاعات

’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے – 25 ستمبر 2023‘ کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کا پیغام

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلائی جانے والی فیک نیوز کے اس دور میں ’نیشنل نیوز پیپر ریڈر شپ ڈے’ کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے جو ہمارے لئے ایک متوازن معاشرے کی تشکیل میں اخبارات کے اہم کردار کی یاد دہانی کرتا ہے۔ تیزی سے معلومات کی ترسیل کے دور میں اخبارات کو ایک خاص مقام حاصل ہے, وہ غلط معلومات کے سمندر میں معتبر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ تجربہ کار صحافیوں اور ادارتی معیار کے ساتھ اخبارات سچائی اور احتساب کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ ہر سال 25 ستمبر کو منایا جانے والا ’نیشنل نیوز پیپرز ریڈر شپ ڈے‘ ایڈیٹرز، رپورٹرز، فوٹوگرافروں اور ان لاتعداد کارکنوں کو سلام پیش کرنے کا ایک موقع ہے جو ہر روز خبروں کو ہماری دہلیز تک پہنچانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ پرنٹ میڈیا مکالمے، مباحثے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو قومی شناخت کے احساس کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔

آج، میں جمہوریت کے اصولوں کو برقرار رکھنے، خاص طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے تناظر میں آزاد پریس کے اہم کردار پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ بحیثیت وزیر اطلاعات، یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی اہمیت پر زور دیں۔ ایک جمہوری معاشرے میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ایک متحرک اور مضبوط حکومت کی بنیاد ہیں۔ آزاد صحافت شہریوں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کا اظہار کریں اور اپنے قائدین کا انتخاب آزادانہ طور پر کریں۔ تاہم، یہ انتخابات صرف ایک باخبر ووٹر کی فعال شرکت سے ہی حقیقی معنوں میں جمہوری ہو سکتے ہیں۔
”آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی“ کا کردار یہاں بہت اہم ہے اور وہ پاکستان میں پرنٹ میڈیا کی ترقی اور بقا میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ قومی اخبارات کے قارئین کے اس دن کے موقع پر، خیبرپختونخوا حکومت ایک آزاد اور متحرک پریس کے لیے اپنے عزم کو فخر کے ساتھ دہراتی ہے تاکہ صوبے میں ذمہ دارانہ صحافت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کو اور بھی قوت دی جاسکے۔

 

پیڈو کے 4 افسران کے تبادلے و تعیناتیوں کے احکامات

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (PEDO) کے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) انجینئر سید عزیز احمد کو تبدیل کرکے چیف انجینئر (ایم اینڈ ای)، ڈائریکٹر (آر ای/پی پی) انجینئر خرم درانی کو چیف انجینئر (آر ای) اور چیف انجینئر (RE/PP) انجینئر عمران حلیم کو تبدیل کرکے چیف انجینئر (ترقی) تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عبیدالرحمان کو عارضی بنیادوں پر ڈائریکٹر فنانس پیڈو کا اضافی چارج تفویض کیا گیاہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79500

راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی

Posted on

راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی

راولپنڈی(چترال ٹایمزرپورٹ) احتساب عدالت نے 22 نیب ریفرنسز بحال کردیے، جن پر سماعت پیر کے روز ہوگی۔نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے تحت احتساب عدالت راولپنڈی نے 22 نیب ریفرنسز بحال کردیے۔ تمام ریفرنسز کے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے 25 ستمبر کو عدالت طلب کرلیا گیا ہے۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ جیل سے کیس ختم کرانے والے ملزمان دوبارہ اڈیالہ جیل بھیجے جائیں گے۔ 8 کیسز کے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ تمام مضاربہ، جعلی ہاؤسنگ ریفرنس اور کرپشن کیسز بحال ہوگئے۔احتساب عدالت کے جج راجا قمر زمان نے ریفرنس ری اوپن کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ تمام 22 ریفرنسز کے ملزمان کو طلبی نوٹس متعلقہ تھانوں میں آج ہی پہنچائے جارہے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ طلبی نوٹسز کی آج ہی ملزمان سے تعمیل بھی کروا لی جائے۔عدالت نے پیر 25 ستمبر کو ری اوپن کیے گئے 22 ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی ہے۔

 

اسلام آباد سے بھارتی ایجنسی را کے 2 دہشت گرد پکڑے گئے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے نکلا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا، تحقیقات کے دوران ملزمان معیز احمد اور مہران یونس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے نکلا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، پرائما وائر اور پستول برآمد ہوئے۔تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ ان کا تعلق بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے ہے اور انہوں نے اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کی ریکی بھی کی۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کو تھانہ سی ٹی ڈی منتقل کردیا گیا، ملزمان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79471

حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

Posted on

حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت کا ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جائے گا۔ تفصیلات جمع کرنے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈیٹا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے جمع کیا جائے گا۔ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ حکومت نے فیصلے میں ڈالر گھروں میں دبانے والوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرے گی،اورڈالر ذخیرہ کرنے والے افراد کے گھروں اور نجی املاک پر چھاپے مارے جائیں گے۔

 

 

عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سینٹرل پنجاب، ساؤتھ پنجاب سمیت صوبہ بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کیلئے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79469

غریب پاکستانی سوا کروڑ اضافے سے ساڑھے 9 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک

Posted on

غریب پاکستانی سوا کروڑ اضافے سے ساڑھے 9 کروڑ ہو گئے، عالمی بینک

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) عالمی بینک نے انکشاف کیا ہے کہ ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت کی حالت پر ’شدید تشویش‘ کا اظہارکرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ اپنی مقدس گائیوں ”زراعت اور رئیل اسٹیٹ“ پر ٹیکس لگانے کیلیے فوری اقدامات کرے اور معاشی استحکام کیلیے جی ڈی پی کے 7فیصد کے برابرمالیاتی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے اپنے بے جا اخراجات کم کرے۔عالمی بینک نے جمعے کو یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال غربت بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے، خراب معاشی حالات کی وجہ سے مزید سوا کروڑ افراد غربت کے جال میں پھنس گئے، تقریباً ساڑھے 9 کروڑ پاکستانی اس وقت غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔واشنگٹن میں قائم عالمی بینک نے پاکستان کی اگلی حکومت کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے تیار کردہ پالیسی کے مسودہ کا اجرا کیا ہے جس میں کم انسانی ترقی، غیر پائیدار مالیاتی صورتحال،زراعت، توانائی اور نجی شعبہ جات کو ضابطے میں لانا اور ان شعبوں میں اصلاحات ا?ئندہ حکومت کیلیے ترجیحی قرار دیے گئے ہیں۔جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکس میں فوری طور پر 5 فیصد اضافہ کرنے اور اخراجات کو جی ڈی پی کے تقریباً 2.7 فیصد تک کم کرنے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جس کا مقصد غیر پائیدار معیشت کو ایک محتاط مالیاتی راستے پر ڈالنا ہے تاہم یہ اقدامات زیادہ تر ان شعبوں میں تجویز کیے گئے ہیں جنہیں پاکستان میں ’مقدس گائے‘ سمجھا جاتا ہے۔پاکستان سے متعلق عالمی بینک کے ماہر اقتصادیات توبیاس حق نے پالیسی مسودے کے اجرا کے موقع پر کہا کہ ورلڈ بینک کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر گہری تشویش ہے، پاکستان کو سنگین معاشی اور انسانی ترقی کے بحرانوں کا سامنا ہے،پاکستان اس وقت ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں اسے پالیسی میں تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے کہا کہ پاکستان کیلیے پالیسی میں تبدیلی کا یہ ناگزیر موقع ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں موجودہ معاشی صورتحال کا ادراک کر لیا جائے گا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پالیسیوں میں تبدیلی کا ادراک تمام سیاسی جماعتوں، کاروباری اداروں، سول سوسائٹی اور مالیاتی حساب رکھنے والوں کو بھی ہو گا یا نہیں۔ہم صرف اقدامات تجویز کر سکتے ہیں مگر اس پر عملدرامد پاکستان کو خود کرنا ہے۔

 

سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس) نئے چیف جسٹس پاکستان کے آتے ہی سپریم جوڈیشل کونسل متحرک ہو گئی اور سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار دے دیں۔سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف شکایات کا فیصلہ کردیا۔جسٹس سردار طارق مسعود نے دو ججز کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف مس کنڈیکٹ کی شکایات دائر کی گئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز کیخلاف شکایات عام شہریوں نے دائر کی تھیں۔ جسٹس سردار مسعود نے دونوں شکایات پر قانونی رائے دیدی۔واضح رہے کہ رواں سال کے اوائل میں قومی اسمبلی نے بھی چیف جسٹس کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شازیہ ثوبیہ سومرو نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79466

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کردیں

Posted on

الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کردیں

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز میں 18 ترامیم تجویز کردیں جن پر اعتراضات 7 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار الیکشن اخراجات کے لیے نیا بینک اکاؤنٹ کھولے یا موجودہ اکاؤنٹ کو ہی مختص کرے، بینک اکاؤنٹ جوائنٹ اکاؤنٹ نہیں ہوگا اور امیدوار الیکشن اخراجات کے حوالے سے رسید، بل، چالان، واؤچر اور ہر ادائیگی کا رکارڈ رکھے گا۔الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق آر او مسترد شدہ ووٹ کو امیدوار اور الیکشن ایجنٹ کی موجودگی میں کھولے گا، آر او عبوری اور حتمی نتیجے کو فارم 47، 48 اور 49 پر خود تیار کر کے سیل کرے گا۔تجویز کے مطابق کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع رقم ناقابل واپسی ہوگی جو حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی، امیدواروں کے انتخابی نشان کے ساتھ فہرست ویب سائٹ پر بھی آویزاں کی جائیں گی، امیدوار آر او کو الیکشن اخراجات کے ساتھ مہم کی فنانسنگ کی تفصیلات بھی دے گا، کسی اور شخص کو الیکشن اخراجات کرنے کی اجازت دینے پر امیدوار اس کا بھی تمام تر ریکارڈ دے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فنانسنگ کرنے والے کا شناختی کارڈ، اخراجات کی اقسام اور آمدن کے ذرائع بھی دیے جائیں گے، الیکشن اخراجات کے لیے دو نئے فارم 67 اور 68 بھی شامل کیے جائیں گے، امیدوار کی ملک اور بیرون ملک غیر منقولہ پراپرٹی اور خریدے گئے اثاثے کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں گی۔یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ امیدوار کی گاڑیوں، زیور، بینک یا کیش کی تفصیلات بھی فارم میں جمع کرائی جائیں گی، الیکشن درخواست ایک لاکھ روپے کے ساتھ جمع کرائی جائے گی، پارٹی سربراہ انٹرا پارٹی الیکشن انعقاد سے 15 روز قبل الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گا۔ انٹرا پارٹی الیکشن انعقاد کے 7 روز کے اندر کمیشن کو آگاہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں پر کیا گیا جرمانہ حکومتی خزانے میں جمع ہوگا، الیکشن اخراجات کے لیے سیاسی جماعت کو 10 لاکھ روپے سے زائد عطیہ دینے والوں کی تفصیلات دینا ہوں گی، سیاسی جماعت کی فنانسنگ کے لیے نیا فارم 69 بھی شامل کیا جائے گا۔

 

اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی اور اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کر رکھی ہے۔عدالت نے کچھ روز قبل درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔بعض قانونی نکات کی مزید وضاحت کے لیے عدالت نے کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79464

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، نامزد ملزمان کی پیشی کے نوٹسز جاری

Posted on

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، نامزد ملزمان کی پیشی کے نوٹسز جاری

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)احتساب عدالت پشاور نے ضم اضلاع خیبر، باجوڑ اور مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق ریفرنسز میں نامزد ملزمان کی پیشی کے نوٹسز جاری کر دیے۔احتساب عدالت کے جج گوہر الرحمٰن نے کیس کی سماعت کی۔نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ 31 ملزمان نے ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی ہے، ملزمان میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے 19 افسران بھی شامل ہیں، تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔حکام نے کہا کہ حکومت نے 52 منصوبوں کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے، فنڈز سال 22-2021 کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر 47 ٹھیکے دیے۔عدالت میں نیب حکام نے کہا کہ ملزمان نے جعلی پیمائشی بکس پر ادائیگی بھی کیں، ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔پشاور کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

 

 

جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت سے جواب طلب

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے کیس میں 10 اکتوبر کو وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ حکومت معاملہ کابینہ کے سامنے رکھے گی یا کسی اور طریقے سے حل کرے گی؟جواب دیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی، درخواست گزار ایمان مزاری نے بتایا جن بلوچ طلبہ کا ذکر کیا گیا ان میں سے ایک بھی بازیاب نہیں ہوا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وضاحت کی کہ کمیشن نے تین بلوچ طلبہ کا کیس حل کر دیا تھا۔عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا درخواست گزار نے جن 55 بلوچ طلبہ کا ذکر کیا وہ معاملہ ابھی حل ہونا باقی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر 10 اکتوبر تک رپورٹ جمع کرائیں۔

 

شیخ رشید کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں، شیخ راشد شفیق

راولپنڈی(سی ایم لنکس)شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ سات دن گزر گئے سابق وفاقی وزیر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہیں۔ایک بیان میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ راولپنڈی پولیس نے عدالت میں کہا انہوں نے شیخ رشید کو گرفتار نہیں کیا، عدالت نے پولیس کی رپورٹ مسترد کر دی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، لال حویلی کو بھی سیل کردیا گیا ہے، پولیس وہاں پہرہ دے رہی ہے۔شیخ راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا جائے، ہم عدالتوں کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔واضح رہے کہ 17 ستمبر کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79462

 ڈالر کی قدر کم ہوئی، امید ہے آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی، بجلی چوری کے خلاف اقدامات سے تقریباً 8 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، مرتضیٰ سولنگی

Posted on

 ڈالر کی قدر کم ہوئی، امید ہے آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی، بجلی چوری کے خلاف اقدامات سے تقریباً 8 ارب روپے کی ریکوری ہوئی، مرتضیٰ سولنگی

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ )نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ آئین کے تحت ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، نگران حکومت کے انتظامی اقدامات سے ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر بھی پڑتا ہے، امید ہے آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی، بجلی چوری کے خلاف اقدامات سے تقریباً 8 ارب روپے کی ریکوریاں ہوئی ہیں، آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں کراچی پریس کلب کے دورہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد عاصم کھچی بھی موجود تھے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کراچی پریس کلب میرا پرانا گھر ہے جو جمہوریت کے ارتقاء میں ایک اہم مورچہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کی ایک تاریخی حیثیت ہے، فکر، علم و دانش کی آزادی اور عوام کے حق حکمرانی میں کراچی پریس کلب کا کردار لائق تحسین ہے، دور آمریت میں بھی کراچی پریس کلب سے جمہوریت کیلئے توانا آواز ابھری، آج بھی پاکستان کے محنت کش، مظلوم عوام اپنا دکھ درد سنانے کراچی پریس کلب آتے ہیں۔

 

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، ان کی ملازمتوں سے متعلق مسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت ایک آئینی و قانونی حکومت ہے، ہمارے دور میں صحافیوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے ساتھ مل کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے،الیکشن کمیشن بااختیار آئینی ادارہ ہے، اس کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے اندر آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی ہر طرح سے مدد کرے گی اور الیکشن کمیشن کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی،اس کے بعد الیکشن کی حتمی تاریخ بھی دے دی جائے گی۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں موجود قیمتوں سے ہوتا ہے، موجودہ نگران حکومت کے انتظامی اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر بھی پڑتا ہے، امید ہے کہ آئندہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق سوال پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو میڈیا ہاوسز اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کریں گے انہیں سرکاری اشتہار جاری نہیں کئے جائیں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی مد میں تقریباً 8 ارب روپے کی ریکوری ہوئی ہے، بجلی چوری کی وجہ سے دیگر صارفین پر بوجھ پڑتا ہے، اس نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کسی کو الیکشن کمیشن کے حوالے سے تحفظات ہیں تو اس کے لئے قانون اور عوام کی عدالتیں کھلی ہیں۔ ہمارا اختیار اور مدت محدود ہے، ہم ملکی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے۔ انتخابات کے دوران پاکستان کی تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

 

 

پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اْن کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اْن کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں نگران وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ مدد علی سندھی سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ملک میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اْن کو اسکولوں میں لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،ملک کے دوردراز علاقوں میں تعلیم تک لوگوں کی رسائی بڑھانا ہوگی، آن لائن تعلیم ملک کے دوردراز علاقوں تک تعلیم پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے مساجد کو فجر سے ظہر تک استعمال کیا جا سکتا ہے،اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے نئے اور غیر روایتی حل سوچنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ خصوصی افراد کو دیگر بچوں کے ساتھ اسکولوں میں تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی بندوبست کی ضرورت ہے۔

 

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں معیاری تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،نوجوانوں بالخصوص خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جامعات مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنے طلباء کو ہنر سے لیس کریں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کیلئے جامعات میں داخلہ لینے والوں کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے، ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حامل افراد کی تعداد بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا چاہئے، جامعات آن لائن تعلیم اورمختلف شفٹوں کی مدد سے زیادہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرسکتی ہیں،جامعات 4 سالہ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم اور 2 سالہ ڈگری پروگرامز بھی شروع کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرامز کی مدد سے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین مہارتوں سے لیس کرنا ناگزیر ہے،جامعات مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ ملاقات کے دوران وفاقی اردو یونیورسٹی سے متعلق اْمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79459

پاکستان میں پہلی بار دل کے مریضوں کو فالج سے بچانے کے لیے نئی ڈیوائس ٹیکنالوجی متعارف

Posted on

پاکستان میں پہلی بار دل کے مریضوں کو فالج سے بچانے کے لیے نئی ڈیوائس ٹیکنالوجی متعارف

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عالمی معیار کاکامیاب آپریشن

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)خیبر پختونخوا میں امراض قلب کا شکار افراد کے لیے اچھی خبر،پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے عالمی معیار کے مطابق طریقہ علاج متعارف کر دیا۔پاکستان میں پہلی بار دل کے مریضوں کو فالج سے بچانے کے لئے ایک نئی ڈیوائس ٹیکنالوجی متعارف کر کے 71 سالہ مریض خاتون کے دل میں ڈیوائس لگا کر کامیاب پروسیجر کیا گیا۔پی آئی سی ترجمان رفعت انجم کے مطابق کامیاب آپریشن میں پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہر کارڈیالوجسٹ کی ٹیم اور برطانیہ سے آئے ماہر کارڈیالوجسٹ نے حصہ لیا۔برطانوی ڈاکٹر پروفیسر ڈیوڈ سمتھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ایک سرکاری ہسپتال میں ایسا طریقہ علاج اور ایسا سیٹ اپ دیکھنا میرے لیے حیران کن اور اعزاز کی بات ہے۔ پروفیسر ڈیوڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک نیا دن ہے،اس ٹیکنالوجی سے بہت سی زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔پاکستان اور بالخصوص پی آئی سی میں ڈیوائس ٹیکنالوجی متعارف کرنے والے پی آئی سی کے کارڈیالوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ولید نے بتایا کہ ایسے مریض جن کی دل کی دھڑکن بے ترتیب چلتی ہے تو ان کے دل میں خون جمنے کا خدشہ ہوتا ہے اور یہ خون ایسے مریضوں کے دل کے ایک خاص حصے ایل۔اے اپینڈیج میں جمع ہوتا ہے جو فالج کا سبب بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دل کے مریضوں کو خون پتلا کرنے والی ادویات دی جاتی ہیں جن سے جسم کے مختلف حساس حصوں میں خون بہنے کا خطرناک خدشہ ہوتا ہے۔ ایل۔اے اپینڈیج کلوزر ڈیوائس ایسے مریضوں کے لیے ایک امید ہے۔پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہکار احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیوائس کا کامیاب کیس ہمارے ڈاکٹرز اور انتظامیہ کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ہرقسم کی انٹرنیشنل ٹیکنالوجی اور طریقہ علاج پی آئی سی انتظامیہ کا عزم ہے۔ پروفیسر شاہکار نے کہا کہ پی آئی سی کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے تاکہ صوبے اور پورے پاکستان کے مریضوں کو باہر ممالک علاج کے لیے نہ جانا پڑے اور مریضوں کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی فائدہ ہو۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79438

نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کیلئے اچھی خبر، شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں

Posted on

نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کیلئے اچھی خبر، شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے بیزار شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ بغیر قطار و انتظار قومی شناختی کارڈز کی تجدید سمیت دیگر متفرق سہولتیں اب ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں۔کراچی کے 10 جی پی اوز میں شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولتوں کی فراہمی کے لیے کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔جی پی اوز میں نادرا کی سہولتوں کی فراہمی کے لیے نادرا سسٹم سے منسلک آلات نصب ہیں۔پوسٹ آفس کاؤنٹرز پر شناختی کارڈز کی تجدید اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت موجود ہیں، گمشدہ شناختی کارڈز کے متبادل کا اجراء بھی ان کاؤنٹرز پر موجود ہے۔شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کے ایک سال تک پوسٹ آفس سے تجدید کرائی جا سکتی ہے۔پوسٹ آفس میں خونی رشتے (بلڈ ریلیشن) کے بائیو میٹرک کی سہولت دستیاب نہیں ہے، البتہ فارم کی 16 گریڈ کے آفیسر سے تجدید لازمی ہے۔نادرا حکام کے مطابق گھر کے پتے کی تبدیلی، دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی ڈاک خانے سے کرائی جا سکتی ہے۔پاکستان پوسٹ آفس پر ایف آر سی اور ب فارم کے اجراء کی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں۔پاکستان پوسٹ آفس کا شناختی کارڈز کے کاو?نٹرز کے قیام کا نادرا سے معاہدہ 10 سال کے لیے ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79436

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوموٹو ایکشن لینے کی ہدایت

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سوموٹو ایکشن لینے کی ہدایت

پشاور( چترال ٹایمزرپورٹ)خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر برائے قانون، پارلیمانی امور و انسانی حقوق سید ارشد حسین شاہ کے دفتر میں صوبے میں انسانی حقوق کی صورتحال اور انسانی حقوق کی اپ گریڈیشن اور مضبوطی کے لیے درکار ضروری اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ قانون کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ ہیومن رائٹس کی ٹیم نے شرکت کی۔ وزیر قانون کو صوبے میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کے مینڈیٹ پر عمل درآمد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل کو درپیش چیلنجز کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ ٹیم نے مقامی سطح پر بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر ڈائریکٹوریٹ جنرل کے ڈویژنل سیٹ اپ کے قیام اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی ڈالی۔ وزیرقانون نے ٹیم کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ حلقوں کے ساتھ فوری طور پر اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور ریونیو کے محکموں کے ساتھ جلد ایک میٹنگ بلائی جائے گی تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری میں بہتر اداراجاتی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔ نگران وزیر نے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں تاکہ انسانی حقوق سے متعلق آگاہی بہترطریقے سے پھیلائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کو اپنی کارکردگی کو موثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانِک میڈیا کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں موقع پر موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے اور ایسے معاملات میں زیادہ سے زیادہ سوموٹو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا مِشن ان کے دل کے قریب ہے اور وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل کواَنسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان اور صوبے کا بہتر امیج ابھر سکے۔

امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم

نیویارک(سی ایم لنکس) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے نیویارک میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ نگراں وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام مظالم کا شکار ہیں اس مسئلے کو آج عالمی سطح پر پیش کریں گے، آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ملک میں بجلی کے زائد بلوں کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ا ٓئی ایم ایف نے ہمارے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ہم توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79440

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چترال حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاسے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت

Posted on

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چترال حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاسے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداکو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعے کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے 6 ستمبر کو اوستئی پوسٹ کالاش ایریا اور جنجریٹ کوہ چترال میں حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے ورثاسے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے۔وطن کیلئے قربانی پر شہدااور ان کے خاندانوں کا قوم کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ صدر مملکت نے لانس نائیک ذوالفقار علی اور سپاہی شہزادہ اورنگزیب کے ورثا سے فون پر اظہارِ افسوس کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک شیر نواز اور لانس نائیک شاکر اللہ کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا۔صدر مملکت نے شہداکے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداکیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور وطن کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔

 

صدر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر امجد ثاقب کی بطور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تعیناتی کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایکٹ 2010 کے سیکشن 5 تین کے تحت کی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79434

صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس

Posted on

صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ اجلاس

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیراعلی خیبر پختونخواکے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور کی زیرصدارت صوبے کے دور افتاد و سابقہ قبائلی اضلاع میں آوٹ سورس ہسپتالوں بارے سپروائزری کمیٹی کا جائزہ منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران وزرا رسول احمد بنگش، مسعود احمد شاہ، عامر درانی، سیکرٹری قانون شگفتہ ملک، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز واجد علی، ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر شاہین آفریدی و دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کو آوٹ سورس ہسپتالوں میں دی جانی والی سہولیات، نجی کمپنیوں کیساتھ کئے گئے کنٹریکٹ، فنڈنگ کی صورتحال و دیگر اہم امور پر ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن ڈاکٹر عدنان تاج نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کابینہ میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق اور ان پر عمل پیرا ہونے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی اظہار خیال ہوا۔ان ہسپتالوں کو دئیے جانے وا لے فنڈز اور معاوضوں کی ادائیگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے جانی اور ایم ڈی ہیلتھ فاونڈیشن کو اگلے اجلاس میں تمام شرکا کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ سے متعلق بریفنگ پیش کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ان ہسپتالوں سے متعلق ہونے والی انکوائری اور نیب کو مطلوب معلومات بھی کمیٹی کے سامنے رکھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79432

آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں،گورنر حاجی غلام علی

Posted on

آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، گورنر حاجی غلام علی

نوجوانوں کو محنت، لگن اور جہد مسلسل کی تعلیم دینی ہوگی تاکہ شائستگی،روایات اور اقدار کے ساتھ ہماری نسلیں آگے بڑھیں،گورنر

گورنر سے سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کی قیادت میں ضم اضلاع سے نمائندہ وفد کی ملاقات، قبائلی عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

گورنر سے ضلع کوہاٹ، ضم اضلاع سے طلباء اور پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفودکی بھی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ آئین و قانون کی پاسداری کرنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں، ہم سب کو بھی آئین کی پاسداری یقینی بنانے،معاشرے سے منفی رویوں اور عادات کے خاتمے کے لیے پورے اخلاص سے جدوجہد کرنی چاہئیے۔ نوجوانوں کو محنت، لگن اور جہد مسلسل کی تعلیم دینی ہوگی تاکہ شائستگی،روایات اور اقدار کے ساتھ ہماری نسلیں آگے بڑھیں۔ قبائلی عوام نے ہمیشہ ریاست اور ریاستی اداروں کا ساتھ دیا ہے اورملک کے دفاع، امن واستحکام کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ موجودہ حالات کاتقاضا ہے کہ ریاست اورریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ کے خلاف متحد ہوکر کردار ادا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں سابق رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کی قیادت میں ضم اضلاع کے نمائندہ 20 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد میں شمس الدین، سید کبیر، مختیار خان، شفیق، شاہد علی، عبدالباقی اوردیگرشامل تھے۔ ملاقات میں ضم اضلاع کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور دیگربنیادی سہولیات سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیاگیااور گورنر سے قبائلی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

 

گورنرنے اس موقع پر وفد کو مسائل کے حل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اورعوام کی خدمت کو اپنااولین فرض اورعبادت سمجھتاہوں، ضم اضلاع میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچرکی بہتری، بجلی سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔غیور قبائلی عوام میرے بھائی ہیں، وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کو ضم اضلاع کی ترقی وخوشحالی اور عوام کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیاہے۔ ضم اضلاع کے عوام کے احساس محرومیوں کاخاتمہ،صحت، تعلیم اورانفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرنا وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ بہت جلد منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز بھی جاری کردیے جائیں گے جس سے نچلی سطح پرنہ صرف ترقیاتی کام شروع ہوسکیں گے بلکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کاحل بھی یقینی ہوجائیگا۔

 

دریں گورنر سے ضم اضلاع سے طلباء کے ایک نمائندہ وفد نے محمدعمربیٹنی کی قیادت میں بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں انعام اللہ خان، محمدحسین، عاشق اللہ اوردیگر شامل تھے۔وفد نے گورنر سے ضم اضلاع میں مساجد کی سولرائزیشن کا مطالبہ کیا، اس کے علاوہ ضم اضلاع کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل سے بھی گورنر کو آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے گورنر سے درخواست کی۔ جس پر گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ نہ صرف مساجد کی سولرئزیشن کا مسئلہ حل کیاجائیگا بلکہ ضم اضلاع کے طلباء کو درپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔گورنرنے کہاکہ ضم اضلاع کے طلباء کیلئے سکالرشپس دیے جارہے ہیں تاکہ وہ بھی معیاری تعلیمی اداروں میں اعلی تعلیم حاصل کرسکیں اور اپنے ہی علاقوں کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں سمیت دیگر اداروں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔وفد کے شرکاء نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اوربلاتفریق تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے بہ آسانی دستیاب ہونے اور ان کے مسائل حل کرنے پر گورنر کو خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ گورنر نے ان بے مثال اقدامات پر خود کو عوامی گورنرثابت کیاہے۔ بعدازاں گورنرسے چیئرمین ایگزیکٹیوکمیٹی پاک چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن سیدظفرعلی شاہ اور سید علی نواز گیلانی نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے عوام کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ گھمکول شریف کوہاٹ سے بھی پیرسید جنیدشاہ کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی۔ وفد میں سردار زاہدمنان، مولاناابوبکر، نعمان خان، لیاقت خٹک اور محمدتنزیل شامل تھے۔ وفد نے علاقے کے عوام کودرپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ #

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
79427

قومی نصاب کونسل کے مسودے پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے،آٹھویں جماعت تک نیا نصاب لاگو ہوگا، نگران وفاقی وزیر تعلیم

Posted on

قومی نصاب کونسل کے مسودے پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے،آٹھویں جماعت تک نیا نصاب لاگو ہوگا، نگران وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ قومی نصاب کونسل کے مسودے پر تمام صوبوں کا اتفاق ہے اور اٹھویں جماعت تک نیا نصاب لاگو ہوگا،ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو بدلنا ہوگا۔جمعرات کو قومی نصاب کونسل سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتیہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں ایک نصاب پڑھانے کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے سوا ترقی کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ 80 فیصد بچے سرکاری سکولوں میں پڑہتے ہیں پر سکولوں کی حالت زار بہتر نہیں کی جاسکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کئی سکولوں کے اچانک دورے کئے ہیں۔سرکاری سکولوں میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔طلبا کے مسائل کو حل کریں گے۔مدد علی سندہی نے کہاکہ ایچ ای سی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے اجرا پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا نظام خراب ہے اور اس کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

 

سرکاری ادارے 500 ارب روپے سالانہ کے قریب نقصان کر رہے ہیں، نگراں وزیرِ خزانہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے 500 ارب روپے سالانہ کے قریب نقصان کر رہے ہیں، 80 کے قریب ادارے منافع بخش ہو سکتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات 500 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، منافع بخش کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے وزارت خزانہ مدد کرے گی، فنانشل نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہے، 10 منافع بخش اور نقصان میں چلنے والے اداروں کی فہرست بنالی ہے، حکومت ریاستی ملکیتی اداروں کے نقصانات برداشت کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ ممبران کو اپنے عہدے کی میعاد کی سیکیورٹی دی جائے گی، سی ای او کی تعیناتی بہت اہم ہے، اس پر نظرثانی کی جائے گی، حکومتی ملکیتی اداروں میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی، ان کی تنظیم نو کی جا رہی ہے۔’حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے‘نگراں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ مختلف اوقات میں حکومتی ملکیتی اداروں کی تنظِیم نو کی گئی، حکومتی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں نااہل افراد تعینات رہے۔شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ کوئی وزارت سرکاری محکموں کو کسی قسم کی ہدایت جاری نہیں کرے گی، حکومتی کمپنیوں کے لیے پہلی دفعہ کابینہ کی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کام کرے گی، 2020 تک حکومتی کمپنیوں کے 500 ارب روپے کے نقصانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی کمپنیوں کی 350 ارب روپے کے منافع ہیں، ان میں سے 185 ارب روپے کے صرف تیل و گیس کمپنیوں کا منافع ہے، سرکاری کمپنیوں کے نقصانات کی بنیادی وجہ میرٹ کے بغیر تعیناتیاں ہیں، وزارتِ خزانہ ان کمپنیوں کو مالی بحران سے نکالتی رہی۔

 

قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کیس میں نظرِ ثانی کی اپیل خارج

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کے کیس میں نظرِ ثانی کی درخواست خارج کر دی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل ریاض حسین نے کہا کہ کے پی حکومت اور کسٹم کے ری فنڈ سے متعلق نوٹیفکیشن موجود ہیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے تمام قوانین کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن ہونا چاہیے؟جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ الگ نوٹیفکیشن اس صورت میں ہوتا ہے جب خصوصی حیثیت برقرار ہو۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ درخواست گزار پاکستان میں رہتا، کھاتا، پیتا ہے تو تھوڑے سے ٹیکس کی ادائیگی میں اسے کیا مسئلہ ہے؟ ٹیکس کے پیسے آئیں گے تو سڑکیں، پل اور اسکول بنیں گے۔درخواست گزار نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں انکم ٹیکس لاگو نہیں ہو سکتا، 37 لاکھ روپے کا ادا کردہ ٹیکس ری فنڈ چاہتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا اب وہ اسٹیٹس نہیں رہا، ان کا کے پی میں انضمام ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ مانسہرہ کے محمد طاہر نے 2011ء میں 37 لاکھ روپے انکم ٹیکس ادا کرنے کے ری فنڈ کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ہائی کورٹ نے ٹیکس ٹریبونل کے 37 لاکھ روپے ری فنڈ کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرِ ثانی کی اپیل خارج کر دی

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79421

اگلے چند ماہ میں فائیو جی لائسنس نیلام کردیں گے، نگراں وزیر آئی ٹی

Posted on

اگلے چند ماہ میں فائیو جی لائسنس نیلام کردیں گے، نگراں وزیر آئی ٹی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) نگراں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ میں فائیو جی آکشن کرنے جارہے ہیں ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملاقات کے لیے آئے سی ای او جاز عامر ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں فائیو جی اسپیکٹرم آکشن، ٹائم لائن اور ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف کا کہنا تھا کہ فائیو جی آکشن اگلے چند ماہ میں کرنے جا رہے ہیں ملک میں بہتر ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو محدود بینڈوتھ آفر کی وجہ سے اچھی سروس نہیں ملتی، فائیو جی سے صارفین کو بہتر اور معیاری ٹیلی کام سروسز میسر ہوں گی۔وزارت آئی ٹی کے مطابق قبل ازیں ڈاکٹر عمر سیف سی ای او یو فون اور زونگ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ سیلولر کمپینوں کے سی ای اوز سے ملاقاتوں کا مقصد ٹیلی کام کمپنیوں کو فائیو جی آکشن کی تیاری کے بارے میں آگاہ کرنا اور مارکیٹ کو فائیو جی آکشن کے لیے تیار کرنا ہے۔

 

پی آئی اے کی نجکاری سے قبل ریگولیٹر ادارہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری سے پہلے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوی ایشن کے شعبے کے لیے ریگولیٹر ادارہ بنانے کی تجویز وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے دی ہے۔وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق یہ ادارہ پیمرا، اوگرا اور نیپرا کی طرز پر بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹر پی ا?ئی اے کی نج کاری سے پیدا ہونے والے خلاء کے بعد معاملات کا جائزہ لے گا۔وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کا ریگولیٹر ایوی ایشن کے شعبے میں کارٹلز کے قیام کو روے گا۔وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کم منافع بخش روٹ پر پروازیں چلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی شعبے میں چلنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو کم منافع بخش روٹس پر پروازیں چلانے کے لیے فریم ورک دیا جائے گا۔

 

یو این جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس، ترکیہ نے مسئلہ کشمیر اْٹھا دیا

نیویارک(چترال ٹایمزرپورٹ)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے خطاب کے دوران ایک بار پھر پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کئے جائیں، اس سے جنوبی ایشیا میں معاشی استحکام آئے گا، امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ مسئلہ کشمیر کے حل اور وہاں منصفانہ اور دیرپا امن کے قیام کے لئے دونوں ممالک کی جانب سے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کی بات چیت کے دوران ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بھی حمایت کی۔اس موقع پر رجب طیب اردگان نے فلسطینی مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی حمایت کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79419

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت، ریکارڈ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا گیا

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیش رفت، ریکارڈ احتساب عدالتوں میں پہنچادیا گیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)نیب آرڈیننس ترمیم کے خاتمے کے بعد کیسز میں اہم پیش رفت ہوگئی، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نیب کی جانب سے ریفرنسز ملک بھر میں احتساب عدالتوں میں پہنچا دیئے گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے۔احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا جسے دیگر عدالتوں میں تعینات کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے ججز بھی تعینات کئے جائینگے۔ اس وقت صرف احتساب عدالت نمبر ایک میں جج محمد بشیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ پرائیویٹ اور پبلک آفس ہولڈرز، سرکاری ملازمین کے کیسز کی نوعیت سے متعلق آگاہ کریں، آپ نے بتانا ہے کہ کون سا کیس سن سکتے ہیں اور کون سا ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا؟ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جواب دیا کہ ہم تو تمام کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔احتساب عدالت نے رجسٹرار احتساب عدالت کو ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔علاوہ ازیں راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں بھی 22 کرپشن ریفرنس بحال کرنیکی درخواست دائر کردی گئی۔پراسیکیوٹر نیب نے درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ نے نیب قوانین ترامیم کالعدم قرار دے دیں لہذا 22 کرپشن کیسز ری اوپن کئے جائیں، چاروں احتساب عدالتوں کے کیسز بحال کیے جائیں۔

 

احتساب عدالت کے جج راجہ قمر درخواست پر سماعت کریں گیکیسز میں سابق سیکرٹری قانون، ایم این اے لال بند کیس، مضاربہ لوٹ مار،ہاؤسنگ سوسائٹیز کرپشن کیس بھی شامل ہیں۔پراسیکیوٹر نیب کا کہنا ہے کہ جو کیسز دیگر سول عدالتوں میں ٹرانسفر کئے گئے وہ بھی واپس منگوائے جارہے ہیں، کیس بحال ہونے پر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ اور واپس اڈیالہ جیل جائیں گے۔دوسری جانب پشاور میں بھی احتساب عدالتوں میں 160 کے لگ بھگ ریفرنس واپس ہوگئے اور نیب نے پشاور میں قائم 8 احتساب عدالتوں ریفرنس واپس ارسال کردیے۔نیب خیبر پختونخوا نے احتساب عدالتوں کے رجسٹرار کو مراسلہ لکھ کر کہا کہ ریفرنسز کی عدالتوں میں واپسی سپریم کورٹ کے 15 ستمبر کے فیصلے کے تحت ہو رہی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر سات دن کے اندر عمل درآمد کا کہا گیا۔علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے بھی ریفرنسز سے احتساب عدالتوں میں واپس پہنچا دیئے گئے۔ کراچی کی احتساب عدالت نمبر 4 کو چیئرمین نیب سے پہلا ریفرنس واپس موصول ہوگیا۔کراچی کی مختلف عدالتوں سے 90 ریفرنسز واپس چیئرمین اور دیگر عدالتوں کو منتقل کیے گئے تھے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عاصم حسین، ایم کیو ایم رہنما سید مصطفی کمال، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ، ایم کیو ایم رہنماء رؤف صدیقی، سابق سیکریٹری بدر جمیل میندرو، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سمیت دیگر کے ریفرنسز واپس چئرمین و ڈی جی نیب کو بھیجے گئے تھے۔عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد متعلقہ عدالتوں کو ریفرنسز بھیجے جارہے ہیں۔

 

واضح رہے کہ 2022 میں نیب قوانین میں نئی ترمیم کے بعد احتساب عدالتوں سے ریفرنسز واپس نیب بھجوائے گئے تھے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے ترمیم کالعدم قرار دینے کے بعد تمام کیسز عدالتوں میں واپس ہوگئے۔نیب تفتیشی افسران نے رجسٹرار احتساب عدالت کو کیسز کی لسٹ فراہم کردی لسٹ میں نیب ریفرنسز کے ہمراہ متعلقہ احتساب عدالتوں کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد میں 80 نیب کیسز بحال کردیے گئے۔ اب تک بیس کیسز جانچ پڑتال کے بعد احتساب عدالت میں پیش کردیے گئے۔سال 2018ء میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف دائر کردہ یونیورسل سروسز فنڈ ریفرنس بھی اس لسٹ میں شامل ہے، یوسف رضا گیلانی کے خلاف 2020ء میں دائر ریفرنس بھی اس فہرست میں موجود ہے۔سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف 2018ء میں دائر ریفرنس، 2019ء میں دائر کردہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس، 2021ء میں آصف علی زرداری کے خلاف دائر ریفرنس بھی ان میں شامل ہے۔اسی طرح سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کے 5 ریفرنسز بھی ان کیسز میں موجود ہیں، راجہ پرویز اشرف کے خلاف 2015ء میں دو، 2016ء میں ایک اور 2017ء میں دو نیب ریفرنسز دائر کیے گئے تھے۔سال 2020ء میں پیپلز پارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ کے خلاف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کا نیب ریفرنس، اعجاز ہارون و دیگر کے خلاف کڈنی ہل سمیت عبدالغنی مجید، انورمجید کے خلاف ریفرنس بھی دوبارہ بحال کیے گئے ان کیسز میں شامل ہیں۔

 

نیب: کرپشن کیخلاف حساس اداروں کے افسران کی خدمات طلب

اسلا م آباد(سی ایم لنکس)اربوں روپے مالیت کے کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کے بعد وفاقی احتساب بیورو (نیب) نے مزید اہم فیصلے کیے ہیں۔چیئرمین نیب نے کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے لیے حساس اداروں کے افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے اہم عہدوں پر تقرریوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر حساس اداروں سے افسران مانگ لیے، حساس اداروں کے یہ افسران ا?ئندہ چند روز میں نیب میں کام کرنا شروع کر دیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری سے حساس اداروں کے افسران کی خدمات کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، نیب میں تمام خالی اسامیوں پر بھی فوری طور پر تقرریاں کر دی جائیں گی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کے عہدوں پر بھی جلد مستقل افسران کا تقرر کر دیا جائے گا، ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے انٹیلی جنس افسر و اہلکار نیب دفاتر میں فرائض سر انجام دیں گے۔نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب دفاتر میں مضبوط اور مو ثر انٹیلی جنس سسٹم قائم کیا جائے گا، احتساب کا عمل تیز اور مو ثر بنانے کے لیے انٹیلی جنس افسران اور اہلکاروں سے معاونت لی جائے گی۔نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹیلی جنس افسران نیب تفتیشی آفیسرز کی معاونت کریں گے، ڈیپوٹیشن پر آئے تمام افسران اپنے اسکیل اور تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد تمام کیسز کو چلانے میں بھی افسران معاونت کریں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ 15 ستمبر کو سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل آخری دن آخری کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے نیب ترامیم کی کئی شقیں کالعدم قرار دے دی تھیں۔سپریم کورٹ نے 50 کروڑ روپے کی حد سے کم ہونے پر ختم ہونے والے تمام مقدمات بحال کر دیے تھے اور تمام کیسز احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتِ عظمیٰ کے حکم پر ملک بھر کی احتساب عدالتوں کو نیب کی جانب سے ریفرنسز واپس بھیجے جا رہے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79413

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹادیے گئے

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹادیے گئے

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے۔عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ ا?فریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے۔عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی وکلاء و ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور

اسلام آباد(سی ایم لنکس)خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کا بھی کہا۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

 

وقت ضائع کرنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل پر جرمانہ کیا۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات دکھانے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔چیف جسٹس نے وکیل سے کہا کہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا، جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کرا کے رسید دیں۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے یہ بھی کہا کہ عدالتی وقت کے ضیاع پر آپ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کرنا چاہیے۔وکیل محمد شعیب خان نے عدالت کے بار بار پوچھنے پر کوئی دستاویز پیش نہیں کی تھیں۔

 

 

غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

اسلام آباد(سی ایم لنکس) غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔سول جج قدرت اللہ نے طلبی کا سمن جاری کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79411

عام انتخابات جنوری 2024 کے آخر میں کروا دیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

عام انتخابات جنوری 2024 کے آخر میں کروا دیئے جائیں گے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی، عام انتخابات جنوری 2024 کے آخر میں کروا دیئے جائیں گے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیااور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے۔

 

 

انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں آئین کے تحت انتخابات ہو رہے ہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے، افواہیں پھیلانے والوں کے لئے آج مایوسی کا دن ہے، ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں آئین کے تحت انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو نگران وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت اس ملک کو اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن 30 نومبر تک تمام کام مکمل کرلے گا جبکہ الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لئے 54 دن دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے، جو ایک بڑی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں آئین کے تحت انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کے انعقاد سے ملک میں معاشی ترقی و سیاسی استحکام میں اضافہ ہوگا۔

 

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا کام 14 روز پہلے مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا کام 14 روز پہلے مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کی بجائے اب 30 نومبر کو کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل جاری کئے گئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے یہ کام 7 اکتوبر کو مکمل ہونا تھا جس کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 9 اکتوبر کو جاری ہونا تھی تاہم اب نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق یہ ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کر دی جائے گیجس پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged ,
79409

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کی عدالت نے بانگ یارخون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونے پر ملزم جنید اکبر ولد سردار خان کو عمر قید سخت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادی

Posted on

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کی عدالت نے بانگ یارخون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنادیا، جرم ثابت ہونے پر ملزم جنید اکبر ولد سردار خان کو عمر قید سخت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادی

 

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال امجد حسین کی عدالت نے بانگ یارخون کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم جنید اکبر ولد سردار خان کو عمر قید سخت اور 10 لاکھ جرمانے کی سزائیں سنادی۔
جنید اکبر نے مبینہ طور پر 5فروری 2021 کو اپنے ہی گاوں بانگ یارخون میں واقع سسرال میں داخل ہوکر اپنی بیوی کی چچی تیغون عرف خوش تھان بی بی کو 12بور بندوق سے فائر کرکے قتل اور بیوی شاہ زیبا بی بی اور ساس سلیمہ بی بی کو شدید زخمی کردیا تھا۔
10لاکھ روپے جرمانے کی رقم مقتولہ تیغون کے قانونی ورثاء کو ادا کئے جائیں گے جبکہ عدالت نےسلیمہ بی بی کو شدید زخم پہنچانے پر دیت کی رقم کا ایک تہائی کے برابر جرمانہ عائد کیا جو کہ مجروحہ کو ادا کئے جائیں گے ۔
شکایت کنندہ کی طرف سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود اور غلام علی شاہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ گل حیات ایڈوکیٹ وکیل صفائی کو طور پیش ہوئے۔فیصلہ سناتے وقت ملزم کمرہ عدالت میں موجود تھے جسے کنوکشن وارنٹ کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79407

چترال میں سڑکوں کی تعمیر، ایریگیشن نظام سمیت فوڈ، بجلی، جنگلات اور مائنز اینڈ منرلز سے جڑے مسائل کے فوری حل کے لیے کسی قسم کی سستی یا عدم توجہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔چیف سیکریٹری

Posted on

چترال میں سڑکوں کی تعمیر، ایریگیشن نظام سمیت فوڈ، بجلی، جنگلات اور مائنز اینڈ منرلز سے جڑے مسائل کے فوری حل کے لیے کسی قسم کی سستی یا عدم توجہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔چیف سیکریٹری

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری نے کہا ہے کہ چترال اور وہاں کے باسی میرے دل کے بہت قریب ہیں، یہ پر امن اور ترقی پسند شہریوں کی فہرست میں خصوصی طور شامل ہیں، چترال میں سڑکوں کی تعمیر، ایریگیشن نظام سمیت فوڈ بجلی، جنگلات اور مائنز اینڈ منرلز سے جڑے مسائل کے فوری حل کے لیے کسی قسم کی سستی یا عدم توجہی بالکل برداشت نہیں کی جائیگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں چترال کے مسائل بارے ایف پی سی سی آئی کی جانب سے تجویز کردہ ایک اجلاس میں اپنے خطاب اور صوبے کے محکموں کے ذمہ دار سیکریٹریز سمیت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک اپر و لوئر چترال کے ڈی سیز کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

 

اجلاس میں فیڈریشن کے ریجنل کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، چترال کے سابق ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن، چیئرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم،سابق ایم پی اے حاجی غلام محمد، لیاقت علی خان، برہان شاہ ایڈووکیٹ، وقاص ایڈووکیٹ، ڈی سی لوئر چترال محمد علی خان، اے ڈی سی اپر چترال فدا الکریم، شیر جہاں ساحل اور چترال چیمبر کے عہدیداروں سمیت صوبے کے متعلقہ تمام سیکرٹریز اور دیگر شریک تھے۔ سرتاج احمد خان نے چیف سیکرٹری کو چترال کے ایریگیشن، فوڈ، سڑکیں، جنگلات، مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے موجود مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی اور انہیں بتایا کے چترال میں سیاحت کے بہترین مواقع قدرت نے فراہم کررکھے ہیں تاہم سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں اور کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ ارندو روڈ چترال والوں کے لیے لائف لائن ہے جبکہ لواری اپروچ روڈ، چترال ٹو شندور روڈ، چترال گرم چشمہ روڈ، ایون کلاش ویلی روڈ پر کام یا تو انتہائی سست روی کا شکار ہے یا بالکل ٹھپ پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں گندم کے کوٹے کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ آبادی کا تناسب اب دونگا ہوچکا ہے۔ اسی طرح چترال میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے سیلاب زیادہ شدت سے ہٹ کرتا ہے اور ایریگیشن میں بھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک کو 27 فیصد پانی چترال ہی سے میسر ہوتا ہے اس لیے توجہ انتہائی ضروری ہے۔چترال میں سستی بجلی بارے واپڈا ذمہ داران سے بات کی جائے اور چترال میں سیکنڈ شفٹ اساتذہ کی بقایا تنخواہیں ریلیز کی جائیں۔

 

سیر حاصل تفصیلات کے بعد چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چودھری نے اجلاس میں موجود تمام سیکرٹریز اور چترال کے ڈی سیز کو واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کے چترال کے لوگ اپنی پر امن اور ترقی پسند سوچ کی وجہ سے میرے دل کے بہت قریب ہیں اور امن و ترقی حقیقی معنوں میں ان کا حق بنتا ہے جو ہمیں ہر حال میں دینا ہوگا۔ انہوں نے بریف کرکے حالات واضح کرنے پر ایف پی سی سی آئی کے سرتاج احمد خان اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کے لائبیلیٹیز کی کلیئرنس، استاذہ کی تنخواہوں سمیت دیگر تمام مسائل کے حل بارے اب کوئی سستی یا عدم توجہی نہ دیکھے جائیگی نہ برداشت کی جائیگی۔ چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کے وہ جلد چترال کا خود دورہ بھی کرینگے اور موقع پر ہدایات بھی جاری کرینگے۔این ایچ اے سمیت متعلقہ دیگر اداروں کے سیکرٹریز نے بھی فائنل ورک سمیت متعلقہ امور میں تیزی دکھانے کی یقین دہانی کرائی جس پر چترال کے ذمہ داران نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

chief secretary meeting with chief secretary 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79391

خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ قانون سے نکالنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

Posted on

خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ قانون سے نکالنے کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کو جرم قرار دینے کی دفعہ کو حذف کرنے کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ وفاقی شرعی عدالت نے درخواست دائر ہونے پر صدر مملکت، وزیر اعظم پاکستان اور وزارت قانون کو ابتدائی سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ یہ درخواست حماد سعید ڈار نامی وکیل نے دائر کی تھی۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ اسلام میں خودکشی کو حرام قرار دیا گیا ہے، ترمیمی ایکٹ سے پہلے پاکستان کے قانون میں خودکشی کرنا جرم تھا۔درخواست گزار نے قرآنی آیات اور متعدد احادیث کے حوالے دیتے ہوئے کہا کہ خودکشی کو بطور جرم حذف کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، استدعا ہے کہ عدالت کرمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022ء کو قرآن و سنت کے منافی قرار دے۔واضح رہے کہ وکیل نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 325 حذف کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، پارلیمنٹ نے کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022ء کے ذریعے اس دفعہ 325 کو قانون سے حذف کردیا تھا۔

 

ارشد شریف قتل کیس داخل دفتر کرنے کا فیصلہ، عدالتی حکم نامہ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ارشد شریف قتل کے مقدمے کی ٹرائل کورٹ میں کارروائی روک دی گئی اور کیس داخل دفتر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس سلسلے میں عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق ارشدشریف قتل کیس کی ٹرائل کورٹ میں کارروائی روک دی گئی۔ گواہان کی عدم پیشی اور عدم دلچسپی کے باعث کارروائی کی فائل ریکارڈ روم بھیج دی گئی ہے۔تفصیلی فیصلے کے مطابق 16 مارچ کو ارشدشریف قتل کیس میں عدالت کو پینل کوڈ سیکشن512 کا چالان موصول ہوا۔ 5 اپریل کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت نے گواہان کو طلبی کا نوٹس بھیجا۔ متعدد بار بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے گواہان کو طلب کیاگیا لیکن کوئی پیش نہ ہوا۔عدالتی فیصلے کے مطاق ارشدشریف قتل کیس میں گواہان کی بیان ریکارڈ کروانے میں دلچسپی نہیں۔ 15 مرتبہ پراسیکیوشن کو شواہد جمع کروانیکا موقع دیاگیا۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کو نوٹس دیاکہ کیوں نہ فائل ریکارڈ روم بھیج دی جائے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق پرائیویٹ اور سرکاری گواہان بیانات ریکارڈ کروانے عدالت نہیں آرہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ارشدشریف قتل کیس کی کارروائی روکی جاتی ہے۔ گواہوں کی پیشی کو دیکھتے ہوئے پراسیکیوشن نئی تاریخ کے لیے درخواست دائر کر سکتی ہے۔ عدالت نے آئندہ احکامات تک ارشدشریف قتل کیس کی فائل کو داخل دفتر کرنے کی ہدایت کردی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79365

بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

Posted on

بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے اہم خبر

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو 200 یونٹس تک کے صارفین کو ریلیف دینے سے منع کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت کو بجلی بلوں میں بڑے ریلیف سے روک دیا اور کہا بجلی بلوں میں ریلیف دیا توسرکلر ڈیٹ کم نہیں ہوگا۔آئی ایم ایف نے 200 یونٹس تک صارفین کیلئے بجلی ریٹ میں ریلیف سے منع کردیا، بجلی کے 200 یونٹس تک ریلیف کو صرف بلز کی ادائیگی مؤخر کرنے کا وقتی ریلیف ملے گا۔بجلی کے 200 یونٹس تک بلز کی ادائیگی مؤخر ہونے پر 10 فیصد سر چارج عائدنہیں ہوگا، کم از کم 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم استعمال کرنے والوں کو ریلیف ملے گا۔6ماہ میں ایک باربھی 200 یونٹس سے زیادہ کا بل آیا تو ریلیف نہیں ملے گا تاہم بجلی کے 200 یونٹس سے زائد والے تمام طرح کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79363

انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ڈاکٹرندیم جان

Posted on

انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، ڈاکٹرندیم جان

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع کردیاہے، ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنارہی ہے۔بدھ کو وزارت سیجاری بیان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ شوگر اور مرگی کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیل انسولین اور ہایپرین کی دوا کی ایمرجنسی بنیادوں پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہوکر دیاہے۔ڈریپ ترجیحی بنیادوں پرجسٹریشن کے کیسز کو فاسٹ ٹریک پر پراسیس یقینی بنا رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ کو ہدایت کی ہیکہ فاسٹ ٹریک پر رجسٹریشن یقینی بنانے اور ہفتہ وار مجھے رپورٹ دے۔ ندیم جان نے کہا کہ ادویات کی رجسٹریشن سے خاص طور پر شوگر اور مرگی کے مریضوں کیلئے مارکیٹ میں ادویات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ فارما انڈسٹری کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے موثر ترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے۔ ہم فارما انڈسٹری کے ساتھ مشاورت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے ترجیحی بنیادوں پر دس سے زائد درخواستوں کا جائزہ لیا۔ سی ای او ڈریپ نے بتایا رجسٹریشن بورڈ نے متعدد درخواستوں کی منظوری دے دی۔

 

سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق درخواست دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ کے آئینی اختیارات ریگولیٹ کرنے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر ظفراللّٰہ خان نے دائر کی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت واضح کرے آئین کی رو سے کن حالات میں ازخود نوٹس کے اختیارات استعمال کیے جا سکتے ہیں۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں بینچز کی تشکیل اور کیسز کی سماعت کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں، اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے کیا طریقہ کار اپنایا جاتا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیسز کی سماعت کے دوران ججز کی طرف سے دیے گئے ریمارکس سے متعلق بھی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔بیرسٹر ظفر اللّٰہ خان کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ اعلیٰ عدلیہ میں عملے کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے۔درخواست میں وزارت قانون، رجسٹرار سپریم کورٹ، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ کی درخواست میں پاکستان کی بار کونسلز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79360

خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری، پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1256 روپے، فی سواری مقرر

خیبر پختونخوا میں ڈیزل سے چلنے والی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری، پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1256 روپے، اے سی بسیں 1329 روپے عام بسیں 1201 اور لگژری بسیں 1237روپے فی سواری مقرر

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے،312 روپے سے 329روپے مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا نے ڈیزل سے چلنے والی بین الاضلاعی مسافر بردار گاڑیوں کے لئے کرایوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق فلائنگ کوچز /منی بسیں 3.44، اے سی بسیں 3.64 روپے عام بسیں 3.29اور لگژری بسیں 3.39 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی، تفصیلات کے مطابق پشاور تا کوہاٹ فلائنگ کوچز /منی بسیں 224 روپے، اے سی بسیں 237 روپے عام بسیں 214 اور لگژری بسیں 220 روپے کرایہ وصول کریگی اس طرح پشاور تا بنوں فلائنگ کوچز /منی بسیں 671 روپے، اے سی بسیں 710 روپے عام بسیں 642 اور لگژری بسیں 661 روپے، پشاور تا ڈی آئی خان فلائنگ کوچز /منی بسیں 1101 روپے، اے سی بسیں 1165 روپے عام بسیں 1053 اور لگژری بسیں 1085 روپے، پشاور تا ہری پور فلائنگ کوچز /منی بسیں 537 روپے، اے سی بسیں 568 روپے عام بسیں 513 اور لگژری بسیں 529 روپے، پشاور تا ایبٹ آباد فلائنگ کوچز /منی بسیں 671 روپے، اے سی بسیں 710 روپے عام بسیں 642 اور لگژری بسیں 661 روپے، پشاور تا مانسہرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 760 روپے، اے سی بسیں 804 روپے عام بسیں 727 اور لگژری بسیں 749 روپے، پشاور تا مردان فلائنگ کوچز /منی بسیں 200روپے، اے سی بسیں 211 روپے عام بسیں 191 اور لگژری بسیں 197 روپے،پشاور تا ملاکنڈ فلائنگ کوچز /منی بسیں 406 روپے، اے سی بسیں 430 روپے عام بسیں 388 اور لگژری بسیں 400 روپے پشاور تاتیمرگرہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 609 روپے، اے سی بسیں 644 روپے عام بسیں 582 اور لگژری بسیں 600روپے،پشاور تامینگورہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 592 روپے، اے سی بسیں 626 روپے عام بسیں 566 اور لگژری بسیں 583روپے،پشاور تادیر فلائنگ کوچز /منی بسیں 860روپے، اے سی بسیں 910 روپے عام بسیں 823 اور لگژری بسیں 848روپے،پشاور تاچترال فلائنگ کوچز /منی بسیں 1256 روپے، اے سی بسیں 1329 روپے عام بسیں 1201 اور لگژری بسیں 1237روپے اورپشاور تا چارسدہ فلائنگ کوچز /منی بسیں 93 روپے، اے سی بسیں 98 روپے عام بسیں 89 اور لگژری بسیں 92 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دینی مدارس اور دیگرتعلیمی اداروں ِ کے طلبہ، نابینا / معذور(خصوصی)افراد اور 50 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے موجودہ 50 فیصد رعایت جاری رہے گی جبکہ اگر ائیر اکنڈیشنڈ گاڑیوں میں اے سی کام نہیں کر رہا ہوں تو پھر ڈ یلیکس سٹیج کیرج گاڑیوں کا کرایہ وصول کیا جائیگا۔اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79340

ترقی پذیرممالک کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کاسامنا ہے،،نگران وزیر اعظم انوار الحق کا ایس ڈی جیز سمٹ سے خطاب

ترقی پذیرممالک کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کاسامنا ہے،،نگران وزیر اعظم انوار الحق کا ایس ڈی جیز سمٹ سے خطاب

نیویارک(چترال ٹایمزرپورٹ )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کاسامنا ہے، پائیدار ترقی کے لئے یکساں ترقی ضروری ہے، کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا، موسمیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے متعدد بحرانوں نے ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، آمدہ کوپ۔28 میں پاکستان موسمیاتی انصاف بالخصوص 100 ارب ڈالر کلائمیٹ فنڈز کی فراہمی کے اعلان پر عملدرآمد کا متمنی ہے۔ وہ نیویارک میں ایس ڈی جیز سربراہان میں فنانس اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور ایس ڈی جیز کے حصول کے لئے نفا ذکے ذرائع کے ڈائیلاگ 6 میں اظہار خیال کررہے تھے۔یہاں موصول ہونیوالی پریس ریلز کے مطابق نگران وزیراعظم نیوسائل اور سرمایہ کاری سے متعلق ایس ڈی جیز سمٹ لیڈرز ڈائیلاگ میں شرکت کی۔ 18 سے 19 ستمبرتک ہونے والی ایس ڈی جیز سربراہی کانفرنس 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے کاوشوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خیالات کااظہار کرتیہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایجنڈا 2030 کو اپنانے کے 8 سال بعد ایس ڈی جی اہداف کے حصول پر صرف 12 فیصد پیش رفت ہوسکی ہے۔

 

معاشی ناہمواری پائیدار ترقی کیاہداف کے حصول میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔پائیدار ترقی کے اہداف کیحصول کے لئے ترقی پذیر ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔کووڈ۔ 19 کی عالمگیر وبا، موسمیاتی اور تنازعات کے متعدد بحرانوں نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو تباہ کر دیاہے۔غربت اور غذائی تحفظ میں ان تنازعات کے سبب اضافہ ہوا ہے جبکہ اس میں اخلاقی طور پر دیوالیہ عالمی مالیاتی ڈھانچے کی وجہ سے مزید اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے کوپ۔28 میں پاکستان موسمیاتی انصاف کا متمنی ہے جس میں موسمیاتی فنانس میں سالانہ 100 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل اس کا نصف حصہ موسمیاتی موافقت کے لئے مختص کرنے اور نقصانات کے لئے فنڈ کا فوری آغاز شامل ہے۔وزیراعظم نے ایس ڈی جیز سربراہ اجلاس کے اعلا میہ میں پاکستان اور دیگر ترقی پذیرممالک کی طرف سے پیش کی گئی بہت سی تجاویز کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا، ان میں کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کی جلد سرمایہ کاری، خصوصی ڈرائینگ رائٹ کی دوبارہ چینلنگ، بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیر کی ترقی اور اصلاحات اور سیکرٹری جنرل کی ایس ڈی جیز محرک کی توثیق شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ان معاہدوں پر فوری عملدرآمد کویقینی بنانے کے لئے جنرل اسمبلی کا ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دی۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیویارک میں کیوبا کے ہم منصب برونو روڈریگوز پاریلا سے ملاقات

نیویارک(سی ایم لنکس)وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں کیوبا کے ہم منصب برونو روڈریگوز پاریلا سے ملاقات کی۔بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے ملاقات کے دوران دوطرفہ، کثیرالجہتی اور علاقائی امور کی وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کیوبا کے درمیان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل بہترین تعلقات ہیں۔انہوں نے کثیرالجہتی فورموں بالخصوص اقوام متحدہ، غیر وابستہ مملک کی تحریک اور جی 77اور چین کے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے 2005 میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کیوبا کی طرف سے دی گئی طبی امداد پر پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ جیلانی نے 2023 میں جی 77 اور چین کی سربراہی کے دوران کیوبا کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور کیوبا کے وزیر خارجہ کو 15 اور 16 ستمبر کو ہوانا میں منعقدہ جی 77 اور چین کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔دونوں وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں بالخصوص تجارت، بائیو ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق

 

وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

نیویارک(چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو یارک میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، انوار الحق کاکڑ اور ابراہیم رئیسی نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر خصوصی توجہ دی۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مند بارڈر مارکیٹ کے حالیہ افتتاح سمیت دیگر اقدامات نہ صرف سرحدی علاقوں کی اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری کے لئے کام کرنے کے اجتماعی عزم کے ٹھوس اظہار کے طور پر بھی کام کریں گے۔ملاقات میں انوار الحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے لیے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ اپنے منفرد جغرافیائی محل وقوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو فروغ دیں۔انوار الحق کاکڑ نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب اور پائیدار ترقیاتی اہداف پر اعلیٰ سطحی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی۔دوسری جانب پائیدار ترقی سے متعلق مباحثے سے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو ترقیاتی اہداف کے حصول میں وسائل کی کمی کا سامنا ہے، پائیدار ترقی کے لئے یکساں مواقع ضروری ہیں اور کمزور ممالک کو وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79350

سیکریٹری ایجوکیشن کا حالیہ میٹرک کے امتحا ن میں صفر فیصد نتائج والے تمام سرکاری سکولوں کے ذمہ دار سٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی فیصلہ

Posted on

سیکریٹری ایجوکیشن کا حالیہ میٹرک کے امتحا ن میں صفر فیصد نتائج والے تمام سرکاری سکولوں کے ذمہ دار سٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی فیصلہ

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) سید معتصم باللہ شاہ ، سیکرٹری خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے امتحانی نتائج میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ حالیہ ایس ایس سی (میٹرک) کے سالانہ ( اینول اول) کے امتحانات میں صفر فیصد نتائج والے تمام سرکاری سکولوں کے ذمہ دار سٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے سیکرٹیریٹ کی سطح پر مزید کارروائی کے لیے بی ایس 17 اور اس سے اوپر کے اسٹاف کی فہرست بھی طلب کی تاکہ ان کے خلاف بھی تادیبی کاروائی کا آغاز کیا جا سکے ۔

education

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79345

نگران وزیراعلیٰ کا صوبائی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی کو فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبائی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت بدھ کے روز خیبرپختونخواہائیڈل ڈویلپمنٹ فنڈ بورڈ کا 17 واں اجلاس وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں منعقد ہوا جس میں نگران صوبائی وزیر برائے خزانہ احمد رسول بنگش ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی ڈاکٹر سرفراز علی شاہ کے علاوہ چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری زبیر اصغر قریشی، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور مالی سال 2023-24 کے دوران توانائی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈنگ کی مشروط منظوری دی گئی ۔

نگران وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صوبائی ٹرانسمشن اینڈ گرڈ کمپنی کو فوری طور پر فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ کمپنی کو فعال بنانے کیلئے جلد ازجلد چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ اُنہوںنے بجلی کی ترسیل کیلئے صوبائی حکومت کی اپنی ٹرانسمشن اینڈ گرڈکمپنی کے قیام کو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمپنی کے قیام سے صوبے کاواپڈا کے انفراسٹرکچر پر انحصار کم ہو جائے گا۔ اُنہوںنے مزید ہدایت کی ہے کہ پیڈو کے تحت مکمل ہونے والے پن بجلی گھروں کو بھی جلد فعال بنانے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں اور اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حکمت عملی وضع کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان منصوبوں پر عوام کا پیسہ خرچ ہوا ہے اور اُن کے فوائد بلا تاخیر عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔ اُنہوںنے مزید کہاکہ ان بجلی گھروں کو فعال کرنے سے صوبے میں توانائی کے بحران کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبائی آمدن کو بڑھانے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی ۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ صوبے میں پن بجلی گھروں کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومتی اہداف کا ایک اہم جز ہے ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79342

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

Posted on

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 15 ستمبر 2023 ء سے اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن کیلئے نئے کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاورکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 602روپے او ر عام بس کا کرایہ576روپے، مینگورہ سے مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 375روپے او ر عام بس کا کرایہ358روپے، مینگورہ سے پیر باباکیلئے فلائنگ کوچ کرایہ270روپے او ر عام بس کا کرایہ258روپے،مینگورہ سے سواڑی کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 235روپے او ر عام بس کا کرایہ224روپے، مینگورہ سے الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 228روپے او ر عام بس کا کرایہ218روپے، مینگورہ سے بشام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 361روپے او ر عام بس کا کرایہ345روپے،مینگورہ سے الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 403روپے او ر عام بس کا کرایہ385روپے، مینگورہ سے تیمرگرہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 305روپے او ر عام بس کا کرایہ291روپے،بریکوٹ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ63 او ر عام بس کا کرایہ 60روپے، لنڈاکے کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ95اور عام بس کا کرایہ90روپے،مٹہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 77 او ر عام بس کا کرایہ74 روپے,مینگورہ سے چارباغ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 46روپے او ر عام بس کا کرایہ44روپے،مینگورہ سے خوازہ خیلہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ91روپے اورعام بس کا کرایہ87روپے، مینگورہ سے مدین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ182روپے اور عام بس کا کرایہ174روپے، مینگورہ سے بحرین کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 217روپے او ر عام بس کا کرایہ208روپے، مینگورہ سے ملم جبہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ147روپے اور عام بس کا کرایہ141روپے،مینگورہ سے کالام کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ340روپے اورعام بس کا کرایہ325روپے،مینگورہ سے میاندم کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ179روپے اور عام بس کا کرایہ171روپے،کبل کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ35 اور عام بس کا کرایہ34روپے اور مرغوزار کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ53 او ر عام بس کا کرایہ50روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 228 روپے اور عام بس کا کرایہ 218 روپے، بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 361 روپے اور عام بس کا کرایہ 345 روپے اور الوچ سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ403 او ر عام بس کا کرایہ 385روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع بونیر پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ539روپے او ر عام بس کا کرایہ 516 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 340روپے او ر عام بس کا کرایہ325 روپے، پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ21روپے او ر عام بس کا کرایہ20 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 203روپے او ر عام بس کا کرایہ 194 روپے مقرر کیا گیا ہے یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معذورافراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا.

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79336

خیبرپختونخواٹاسک فورس برائے توانائی کااجلاس،ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنیکی ہدایات

خیبرپختونخواٹاسک فورس برائے توانائی کا اہم اجلاس،ریکوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کی ہدایات،

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں بجلی کے ناجائزاستعمال کے تدارک اوربجلی صارفین سے واجبات کی وصولی کے لئے جاری مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے ایسے بجلی صارفین جوبلوں اوربقایاجات کی ادائیگی کررہے ہیں کے خلاف ایف آئی آردرج نہ کرنے اوران علاقوں میں جہاں صارفین سے ریکوری تیزی سے جاری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کادورانیہ کم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔خیبرپختونخواٹاسک فورس برائے توانائی کی زیرنگرانی جاری آپریشن کے پندرہ دنوں کے مختصرعرصے میں 7ہزار454سے زائد کنڈہ کلچرمیں ملوث ملزموں کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں جبکہ جرمانوں اوربقایاجات کی مد میں اب تک 15کروڑروپے سے زائد کی وصولی کی گئی ہے۔

 

اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ وقبائلی امورمحمد عابد مجید جوکہ صوبائی ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں کی صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے توانائی کا دوسرااہم اجلاس منعقد ہواجس میں ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،ضلعی پولیس سربراہان،سیکرٹری توانائی،سیکرٹری انڈسٹریز،چیف ایگزیکٹو پیسکوسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ 5ستمبرسے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں پیسکو،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کے مشترکہ طورپر گلی گلی،محلوں اوربازاروں میں 3ہزارسے زائد چھاپے مارے گئے جہاں پر بجلی کے ناجائز استعمال میں ملوث بڑے بڑے کمرشل وگھریلوں صارفین سمیت کنڈہ مافیاکے 5ہزارسے زائدکنکشن کاٹ دیئے گئے جبکہ 3ہزارسے زائد ملزمان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ان میں سینکڑوں افرادکوگرفتاربھی کیا گیاہے۔ اجلا س میں بتایا گیاکہ جاری آپریشن میں مختلف اضلاع میں بڑے بڑے ہوٹلوں، کاروباری مراکز،فیکٹریوں سمیت پوش علاقوں میں بنگلوں اورکوٹھیوں میں بھی کنڈہ مافیاکے خلاف ٹیموں نے ہفتہ اتوارکی چھٹی کے باوجود بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے ان کے کنکشن منقطع کئے اوران سے کروڑوں کی ریکوری کی۔

 

اجلاس میں پیسکوچیف قاضی طاہرنے بتایاکہ نادہندہ بجلی صارفین کوبقایاجات کی اقساط پرادائیگی کے لئے طریقہ کارکی منظوری دی گئی ہے جبکہ 30ستمبرکے بعدپیسکوکوایک لاکھ میٹرزبھی مہیاہوجائیں گے جوصارفین کوآسان طریقہ کارکے تحت لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں کے ذمے واجبات کی ادائیگی کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ اجلا س میں ٹاسک فورس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد عابد مجید نے پیسکو،ضلعی انتظامیہ اورپولیس حکام کی جانب سے نیشنل کاز کے لئے آپریشن میں اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا اورزوردیا کہ آپریشن میں مزید تیزی لاتے ہوئے ریکوری کے اہداف اوربجلی کے ناجائز استعمال کو روکنے کے لئے عوام میں آگاہی مہم جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں آپریشن کی کامیابی کے لئے مختلف تجاویزبھی پیش کی گئیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79338

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

Posted on

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے۔وفاقی دارالحکومت میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41ہزار 544 ہے، پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 583 ہے، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 66 لاکھ 51ہزار 161 ہے، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92ہزار 381 ہے اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 84ہزار 594 ہے۔18سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94ہزار 708 ہے، 46 سے 55 سال عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81لاکھ 24ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ 65سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 77ہزار 80 ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں ووٹرز فہرستیں 30جولائی سے منجمد کر دی گئی ہیں۔ 2018 میں ملک میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 10 کروڑ 50 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

 

مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 0.3 فیصد کمی،حجم 627 ملین ڈالر رہا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(سی ایم لنکس)مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیاد پر 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی اور اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 627 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 629 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 350 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 0.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 353 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 26.5 فیصد نمو ریکارڈکی گئی۔جولائی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 277 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو اگست میں بڑھ کر 350 ملین ڈالر ہو گیا۔

گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ء میں اگست کے دوران کمی ریکارڈ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا ء میں اگست کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 278 ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.1 فیصد کم ہے۔گزشتہ سا ل اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کا حجم 353 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلہ میں اگست میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 2.5 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ جولائی میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 285 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں کم ہو کر 278 ارب روپے ہو گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79334

پیٹرولیم اسمگلنگ: آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ و ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی

Posted on

پیٹرولیم اسمگلنگ: آئی ایم ایف نے وزارتِ خزانہ و ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ اسمگلنگ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر سے رپورٹ مانگ لی۔آئی ایم ایف کی دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اب تک کے اقدامات پر رپورٹ مانگی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے بارڈر پر کسٹم، ایجنسی اہلکار، فورسز کی تعداد اور استعدادِ کار بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیوی کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان میں ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکا جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ بڑھنے سے درآمدی بل میں کمی سے ریونیو شارٹ فال ہو گا۔آئی ایم ایف نے اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمگلنگ نہ رکی تو ریونیو شارٹ فال بڑھنے کا خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارتِ خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

مرتضیٰ بھٹو قتل کیس: فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ ہائیکورٹ نے مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دے دیا اور ریمارکس میں کہا کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکم نامہ جاری کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیس کی پیپر بک بنانے کا کب حکم دیا گیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ عدالت نے 2011 میں اپیلوں کی پیپر بک بنانے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے کے بعد بھی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت نے فریقین کو 3 دن میں کیس کی پیپر بک بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ حکم پر عملدرآمد نہ کیا توسخت حکمنامہ جاری کریں گے۔سرکاری وکیل نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ کیس میں 18 ملزمان نامزد تھے اور شاہد حیات سمیت کچھ انتقال کر چکے ہیں۔عدالت نے اپیلوں کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ میر مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نورمحمد گوگا نے ملزمان کی بریت کیخلاف 2010 میں اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف پیش گیا کیا کہ 20 ستمبر 1996 کو میر مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو گھر کے قریب گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اپیل میں مؤقف پیش کیا گیا کہ واقعہ کے بعد سرکار اورمرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد کی مدعیت میں دو مقدمات درج کئے گئے تھے لیکن دسمبر 2009 میں ماتحت عدالت نے 20 پولیس افسران کو بری کر دیا تھا۔واضح رہے کہ اسی عدالت نے مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو بھی مقدمے سے بری کیا تھا۔

 

الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی کو نئی بھرتیوں سے روک دیا

لاہور( چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن نے پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو بغیر اجازت نئی بھرتیوں سے روک دیا۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کو ارسال کیے جانے والے مراسلے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بغیر اجازت نئے اساتذہ بھرتی نہ کیے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کی بھرتی کے لیے 29 جولائی کو جو اشتہار دیا تھا وہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے، نئی بھرتیوں کے لیے جاری کردہ اشتہار فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79332

سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم, عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کمی کا فیصلہ

Posted on

سپریم کورٹ کا قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم

اسلام آباد (چترال ٹایمزرپورٹ) سپریم کورٹ نے قیدیوں کی پروبیشن پر رہائی کے قوانین پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو پروبیشن کے اہل تمام افراد کی رہائی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزرائے اعلی پروبیشن پر رہائی کے قوانین کا فعالہونا یقینی بنائیں، قیدیوں کوآزادانہ نقل و حرکت کے سوا تمام آئینی حقوق حاصل ہوتے ہیں۔جسٹس اطہر من اللہ نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی جیلوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے آئینی حقوق کی فراہمی ناممکن ہوچکی۔عدالت نے قرار دیا کہ جیلوں میں عدم سہولیات کا شکار افراد کی اکثریت غریبوں کی ہے، غریب لوگوں کو ریاست بھی سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا نہیں کر رہی،سپریم کورٹ نے کہا کہ فوجداری نظام بااثر افراد کے ہاتھوں کمزوروں کے استحصال اور انصاف کی عدم فراہمی کی اجازت دیتا ہے، آئین کے تحت چلنے والے معاشرے میں جیلوں کی ایسی حالت زار ناقابل برداشت ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہر قیدی کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے۔

 

عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی حکومت نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی خصوصی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے جبکہ آرٹیکل 45 کے تحت وزارتِ داخلہ نے صدر سے بھی سزاؤں میں کمی کی منظوری حاصل کی ہے۔دو تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال کے قیدیوں کی سزا 3 ماہ کم ہو جائے گی، دو تہائی سزا پوری کرنے والی 60 سال عمر کی خواتین قیدیوں کی سزا میں بھی کمی ہوگی، 18 سال سے کم عمر کے قیدیوں کی سزا میں بھی 3 ماہ کی کمی ہوگی۔دہشتگردی، ریاست کے خلاف جرائم اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔قیدیوں کی سزا میں کمی کا اطلاق ملک بھر کی جیلوں میں قید مخصوص قیدیوں پر ہوگا، اس حوالے سے وزارتِ داخلہ تمام صوبوں کو تحریری احکامات ارسال کرے گی۔

 

گلگت بلتستان: ضمنی انتخاب کا نتیجہ روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلا، آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )9 ستمبر کو ہونے والے جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کے معاملے پر گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا۔گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے الیکشن کمیشن کا نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان نے نتائج روکنے کے فیصلے کے خلاف چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے جسٹس ریٹائرڈ محمد خورشید خان 6164 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے فرمان علی 4899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔تیسرے نمبر پر آنے والے پیپلز پارٹی کے عبدالحمید نے 4079 ووٹ حاصل کیے تھے۔ضمنی الیکشن میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے زائد رہا تھا۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79330

ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہی ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں، نگران وزیراعلیِ کا تین روزہ رورل یوتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Posted on

ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہی ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں، نگران وزیراعلیِ کا تین روزہ رورل یوتھ سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ ہماری آبادی کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ نوجوان ہی ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کے لئے رورل یوتھ سمٹ کا انعقاد اپنی نوعیت کی منفرد اور انتہائی اہم سرگرمی ہے جس سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو ملکی اور غیر ملکی ماہرین کے ساتھ بیٹھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ صوبائی حکومت نوجوان طبقے کی فلاح کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے ، خصوصی طور پر کم مراعات یافتہ نوجوان طبقے کی حوصلہ افزائی اور انہیں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اوراس سلسلے میں دیگر سرکاری و نجی تنظیموں اور اداروں کے اقدامات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ، ورلڈ بینک اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ رورل یوتھ سمٹ 2023 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سمٹ کا موضوع دیہی علاقوں کے نوجوانوں کی ترقی ہے جو ایک خوش آئند امر ہے اور اس سمٹ کو ایک فلیگ شپ پروگرام کے طور پر سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جائیگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ سمٹ میںشرکت کے ذریعے نوجوانوں کو اپنے علم میں اضافہ کرنے ، اپنی صلاحیتوں کی نکھارنے اور وطن عزیز کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے کردار کو متعین کرنے کے سلسلے میں بہت مدد ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح کے لئے حکومت کے عزم اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو بھی صوبے کے شہری علاقوں میں بسنے والے نوجوانوں کے برابر لاکھڑا کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کم مراعات یافتہ نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرکے ان کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور انہیں با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوان طبقے پر سرمایہ کاری وقت کی اشد ضرورت ہے ہم اس سلسلے میں ترجیحات کا تعین کرکے صوبے کے نوجوانوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں نوجوان طبقے کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کے لئے سکالر شپس کے تحت تعلیم و تربیت کے مواقع کی فراہمی ، نوجوانوں کی مہارتوں کو نکھارنے کے لئے تربیتی کورسز/سیشن کا انعقاد ، انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع کی فراہمی اور کھیلوں کی معیاری سہولیات کے فروغ جیسے اقدامات کلیدی اہمیت کے حامل ہے جن سے نوجوانوں کو تیز رفتاری کے ساتھ ترقی ، بہتری اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سمٹ کے انعقاد کو دیہی نوجوانوں کے ساتھ کئے گئے وعدے کی تکمیل کا عملی مظہر قرار دیا۔ انہوں نے سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنانے پر تمام شراکت داروں کی کاوشوں کوسراہا اور خصوصی طور پر ورلڈ بینک ، پاکستان کمیونٹی سپورٹ پراجیکٹ اور ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ رورل یوتھ سمٹ 2023 ” دیہی نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل حل ” کے منفرد موضوع کے تحت منعقد کیا گیا ہے جس کا مقصد خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں میں موجود مرد و خواتین نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے ورلڈ بینک کے آپریشنل منیجر نے بھی خطاب کیا جبکہ نگران صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اللہ ، متعلقہ سرکاری حکام ، ورلڈ بینک اور دیگر شراکت دار تنظیموں کے نمائندگان ، طلباءو طالبات اور اور دیہی نوجوانوں کی کثیر تعداد نے سیمینار میں شرکت کی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا معائنہ بھی کیا اور سٹالز میں رکھی گئی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

chitraltimes caretaker cm visiting youth exhibition stall

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79326

ملکی پائیدار معاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر آگے بڑھناہوگا، حاجی غلام علی

ملکی پائیدار معاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متحد ہوکر آگے بڑھناہوگا، حاجی غلام علی
گورنر سے ہزارہ ڈویژن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرخورشید اعظم خان جدون کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن سے تاجربرادری کے30 رکنی نمائندہ وفد کی گورنرہاوس میں ملاقات

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ پاکستان کو دنیا کی مضبوط معیشت بنانے کیلئے ضروری ہے کہ کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں، بلاشبہ بزنس کمیونٹی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتی ہے تاہم موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی،کاروباری طبقہ کوبھی اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا۔ اس وقت ملک کی پائیدارمعاشی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو متفق ہوکر اتحاد سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کاروباری طبقہ کو تمام ترسہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز گورنرہاوس پشاور میں ہزارہ ڈویژن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدراورسابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان جدون کی سربراہی میں ہزارہ ڈویژن سے تاجربرادری کے30 رکنی نمائندہ وفد سے گورنرہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں، سردار شاہ نواز صدر آل ٹریڈرزایبٹ آباد، راجہ حنیف صدر آل ٹریڈرز تحصیل خانپور،منیرخان جدون، محمدطارق تنولی تحصیل ممبر، بٹگرام سے دلدار محمد،تحصیل در بند سے روزی جان،محمدیوسف، حویلیاں سے انجمن تاجران کے صدر افتخارعلی فضل، جنرل سیکرٹری ملک صفدر، محمدزاہد، سجادخان جدون، محمدحنیف اعوان، انجمن تاجران تھاکوٹ سے محمدفلک، سردار ناصرمحمود، ملک عمران اعوان، سید عابدحسین شاہ، ملک صفدر، محمدعامرسمیت حویلیاں، ہری پور، ایبٹ آباد، بٹگرام، بالاکوٹ، مانسہرہ، دربند،ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں سے تاجربرادری کے نمائندے شامل تھے۔ وفد نے گورنر کوہزارہ ڈویژن کی تاجربرادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ خورشید اعظم خان جدون نے گورنر کو بتایاکہ ہزارہ ڈویژن میں سیاحتی مقامات باالخصوص پوناآبشار اورامبریلا آبشار پر سیاحوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ زمین کے انتقالات کے فیس میں کمی اور بالخصوص خانہ کاشت کے انتقالات بحال کئے جائیں تاکہ عام لوگوں کو فائدہ ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ ہزارہ ڈویژن کے اندر آل پاکستان تاجرکنونشن کے انعقادکے خواہاں ہیں جس کے لئے تعاون کی درخواست کی۔گورنرنے اس موقع پر تاجربرادری کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے یقین دلایا اور کہاکہ وہ تاجرکنونشن کیلئے تاریخ تجویز کریں، کنونشن کے انعقاد میں بھرپورتعاون کیاجائیگا۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمیشہ تاجربرادری کے مسائل کے خاتمے کیلئے اپناکردار ادا کیا ہے۔ عوام اورتاجربرادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں۔ اللہ تعالی پر بھروسہ ہے جس کام کا بھی ارادہ کیا ہے اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور انشاء اللہ تاجربرادری کے مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔ فیڈریشن کیلئے اسلام آباد میں زمین، سارک چیمبرکیلئے 50 کروڑ روپے جبکہ تاجربرادری کیلئے صوبے میں ریجنل آفس کے قیام کیلئے 6 کنال زمین کاحصول ممکن بنایا اور اب 10 کروڑ روپے سے اس پر تعمیراتی کام بھی شروع ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت مشکل دور سے گزررہاہے۔ ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ہونیوالی سازشوں کے خلاف متحد ہوکراس کاخاتمہ کرناہوگا۔ ریاستی اداروں کو خلاف سازش کرنا ملک کوکمزور کرناہے۔ ہم سب کو متحد ہوکرپاکستان کا دفاع کرناہوگا۔ ریاست کوکمزورکرنے اور انتشار پھیلانے کی سوچ رکھنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، نوجوانوں میں شائستگی، اقدار اور روایات کا فقدان دیکھ کرافسوس ہوتاہے،بالخصوص نوجوانوں کو متحد ہوکرملک میں منفی سوچ کی بیخ کنی کرنی ہوگی اورشائستگی، روایات اوراقدار کوفروغ دیناہوگا۔آخرمیں وفد میں شامل ہزارہ ڈویژن کے حویلیاں،ایبٹ آباد،بٹگرام اوردیگر تحصیلوں سے تاجرتنظیموں کے سربراہان نے گورنر کو الگ الگ تحائف پیش کئے جبکہ گورنرنے بھی ہزارہ ڈویژن کی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدراورسابق رکن صوبائی اسمبلی خورشید اعظم خان جدون کو گورنرہاؤس کاسوینئرپیش کیا۔

 

علاوہ ازیں گورنر سے لکی مروت سے سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفراللہ خان کی سربراہی میں 10 رکنی وفد نے بھی ملاقات کی۔ وفد میں انجینئر احسان اللہ خان،صدر تحریک حقوق لکی مروت محمد برہان خان،سابق وائس چانسلر بہادر خان، پروفیسر اکرام اللہ خان،پروفیسر ڈاکٹر نور محمد اور انجینئر انعام اللہ شامل تھے۔ملاقات میں لکی مروت یونیورسٹی سمیت ضلع میں تعلیمی اور طبی سہولیات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء گورنر سے سابق معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ملک مہرالہی کی قیادت میں بھی نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے گورنر کو تاجربرادری کودرپیش مسائل سے آگاہ کیاجس پر گورنر نے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ اس کے علاوہ سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھا کی سربراہی میں بھی ایک نمائندہ وفد نے گورنر سے ملاقات کی اور علاقے کے عوام کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں صدیق الرحمن پراچہ کی قیادت میں بھی نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر سے ملاقات کی اور مختلف عوامی مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا جس پر گورنرنے مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79321