Chitral Times

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہلت میں 25 دن باقی، چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ ۔ کراچی پولیس چیف

Posted on

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہلت میں 25 دن باقی، چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ ۔ کراچی پولیس چیف

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 25 دن باقی ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے  ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوںکے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

چارلاکھ افغانی غیر قانونی مقیم، 1547 ڈی پورٹ، 225 ڈکیتیوں میں گرفتار ہوئے: کراچی پولیس چیف

کراچی(سی ایم لنکس)کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے جن میں سے گزشتہ 1 ماہ کے دوران 1547 کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے جبکہ 226 افغانیوں کو اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کراچی میں کارروائیوں کے دوران زیرِ حراست 323 غیر قانونی افغان باشندوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا جبکہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران زیرِ حراست 1547 افغان باشندے ڈی پورٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس، ایف آئی اے، نادرا و دیگر سرکاری اداروں کے ہمراہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں خاص طور پر افغان باشندوں کے خلاف بھرپور اور ون ونڈو آپریشن کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت مختلف آبادیوں سے حراست میں لیے گئے افغان باشندوں کا ڈیٹا نادرا اور ایف آئی اے امیگریشن کے ریکارڈ میں چیک کیا جائے گا۔

 

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو جیل بھیجنے کی بجائے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی نے انکشاف کیا کہ اسٹریٹ کرائم کی بڑی وارداتوں میں افغانی بھی ملوث رہے ہیں خاص طور پر ڈکیتیوں کے دوران شہریوں کی بے دریغ ہلاکتوں میں بھی بیشتر افغانی ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی قریب میں کراچی میں وہئے اسٹریٹ کرائم میں 225 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور جیل میں ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس کی نئی ٹیم کی کارروائیاں خاطر خواہ نتائج دے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مہینے کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران 20 سے زائد ملزمان مارے گئے جبکہ 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور 600 کریمنلز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نیکے مطابق یہی وجہ ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ کمی ہماری کامیابی نہیں ہے بلکہ مزید کام کر رہے ہیں اور اسٹریٹ کرائم کو مکمل کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79944

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر کو کھلی کچہری  میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، ہرخاص و عام کو شرکت کی دعوت 

Posted on

ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر کو کھلی کچہری  میں جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، ہرخاص و عام کو شرکت کی دعوت

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا 9 اکتوبر 2023 بروز پیر کو نیب آفس پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا میاں محمد وقار9 اکتوبر بروز پیر دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک عوام کی شکایات دفتر قومی احتساب یورو خیبر پختونخوا واقع پی ڈی اے کمپلیکس فیز 5 حیات آباد پشاور میں براہ راست سنیں گے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران بھی ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہوں گے۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی سرکاری اہلکار نے جان بوجھ کر ناجائز طریقے سے کسی شخص کو سرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایا ہو یا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا یا ہو یاآمدنی سے زائد آ ثاثہ جات بنائے ہوں،سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیے ہوں یا جس نے عوام الناس سے دھوکہ دہی اور منافع کا لالچ دے کر رقم وصول کر کے خرد برد کر لی ہو، کوئی ادارہ یا سوسائٹی جو عوام الناس کو پلاٹ دینے کے لیے منصوبے بنائے اور رقم لے کر خرد برد کرے تو ایسے تمام جرائم میں ملوث افراد کے خلاف شکایات سنیں گے، شکایت کنندہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں (کاغذات وغیرہ) کے ساتھ نیب آفس پشاور تشریف لائے، ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ تمام شکایات پر تحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوں گی اور ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، مزید برا ں اگر کسی کو نیب کے افسران کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ بھی کھلی کچہری میں پیش کی جا سکتی ہے، واضح رہے کہ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے عوام کو رسائی دینے کے لیے عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریجنل ڈائریکٹر جنرلز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ بھی عوامی شکایات خود سنیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79942

محکمہ صحت میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا اجراء ، ایچ آر ایم آئی ایس کے تحت محکمے کے تمام ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔

Posted on

محکمہ صحت میں ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا اجراء ، ایچ آر ایم آئی ایس کے تحت محکمے کے تمام ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔

محکمہ صحت میں ایچ آر ایم آئی ایس کا اجرائاحسن اقدام ہے، اس سے محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد لے گی، نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ادارہ جاتی اصلاحات کے سلسلے میں ایک اچھے اقدام کے طور پر ہیومن ریسورس منیجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم (ایچ آر ایم آئی ایس) کا اجرائکردیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں محکمہ صحت کے تمام ملازمین کا جملہ ریکارڈ ڈیجیٹائز کرنے کے علاوہ ای۔پوسٹنگ ٹرانسفر، ای۔اپائنٹمنٹ آرڈرز اور ای لیو آرڈرزکا نظام بھی متعارف کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے محکمہ صحت میں ایچ آر ایم آئی ایس کے اجرائکو ایک احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں مشیر صحت، سیکرٹری صحت اور ان کے آئی ٹی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے ایچ آر ایم آئی ایس کا کامیاب اجرائقابل ستائش ہے جس کے لئے محکمہ صحت کی پوری ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ای گورننس کا اجراءوقت کی اہم ضرورت ہے جسے محکموں کے جملہ امور کو منظم انداز میں چلانے، ان میں شفافیت لانے اور محکموں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے وزیراعلیٰ کو ایچ آر ایم آئی ایس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ بہت بڑی تعداد میں ملازمین پر مشتمل اس محکمے میں ملازمین کا ڈیجیٹل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مسائل کا سامنا تھا اور افرادی قوت کے حوالے سے پالیسی فیصلوں میں وشواریاں پیش آرہی تھیں اور ایک جدید ایچ آر ایم آئی ایس کی ایک اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ وزیراعلیٰ کو بتایاگیا کہ محکمے کی اپنی آئی ٹی ٹیم نے بغیر کسی اضافی بجٹ کے ایچ آر ایم آئی ایس تیار کرلی ہے اور اس سسٹم کو استعمال کرنے کے لئے محکمے کے تمام ذیلی دفاتر کو مراسلے بھی ارسال کر دئیے گئے ہیں جبکہ اس سسٹم کو صوبائی پبلک سروس کمیشن اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے ساتھ بھی منسلک کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صھت ڈاکٹر ریاض انور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور سیکرٹری صحت محمود اسلم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79940

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت

Posted on

وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی،وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیرِ مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ وزارت سیاحت عوام کی سہولت کے لئے جلد ٹورازم ایپ کی لانچ کرے گی تاکہ سیاحتی مقامات سے متعلق ون کلک پرمعلومات حاصل کی جا سکیں۔اس ایپ میں ریسٹورنٹس، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ،سفری سہولیات، کلچر،تفریحی وتاریخی مقامات کے حوالے سے تمام معلومات شامل کی جائیں گی اور اس میں اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس ایپ کو مستقل بنیادوں پہ اپڈیٹ کیا جاتا رہے۔انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ایپ کے ذریعے سیاحوں کو وہ تمام معلومات فراہم کی جائیں گی جن کے بارے میں وہ جاننا چاہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے سیاحوں کو جلد ایک سرکاری ایپلی کیشن ملے گی جو مستند معلومات اور محکمہ سیاحت تک رسائی فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ کلچر کاروان کے موقع پر ٹیکسلا میں بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاحوں کو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی اور وہ عوامی حلقوں میں اس کی بے پناہ پذیرائی میں عوام اور میڈیا کے بہت شکرگزار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا کہ بطور وزیر مملکت برائے سیاحت ٹورازم کو پروموٹ کرنے اور پاکستان کو سیاحوں کی جنت بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہا ہوں جن کے ثمرات جلد سیاحوں تک پہنچ جائیں گے۔

 

غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں، وزارت داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو تنبیہ کی ہے کہ ان کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 26 دن باقی رہ گئے ہیں۔ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79924

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

Posted on

حکومت کا نیب ترامیم کیس کے حکم نامے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔عدالت نے بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی جس کے بعد سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز ایک بار پھر نیب کو منتقل ہوگئے۔عدالتی فیصلے کی روشنی میں نیب نے نواز شریف، زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کردیے ہیں۔

 

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان نے سزا کیخلاف متفرق درخواست دائر کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے الیکشن کمیشن کی نااہلی کے نوٹی فکیشن کو معطل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں ترمیم کر کے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔چیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزاکاالعدم قرار دینے کی اپیل میں ترمیم کرکے ریاست کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے اپیل میں ریاست کو فریق نہ بنانے کا اعتراض عائد کیا گیا تھا۔ متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صرف سزا معطل کی 5 اگست کا مکمل فیصلہ معطل کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔ سزا کا آرڈر معطل ہونے کے باعث اپیل پر فیصلے تک الیکشن کمیشن سے نااہلی کے نوٹی فکیشن کو بھی معطل کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79922

قیدی نے فن پارے بیچ کر 10لاکھ روپے عمرے کیلیے والدہ کو دے دیے

Posted on

قیدی نے فن پارے بیچ کر 10لاکھ روپے عمرے کیلیے والدہ کو دے دیے

کراچی(سی ایم لنکس)سینٹرل جیل میں ایک قیدی نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید اغوا برائے تاوان کے قیدی اعجاز ولد تسلیم کے فن پارے 13 لاکھ روپے میں فروخت ہوئے، قیدی اعجاز نے فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 10 لاکھ روپے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے والدہ کے سپرد کر دیے۔قیدی اعجاز کا کہنا ہے کہ رقم دن رات کی محنت کی کمائی ہے جو وہ اپنے والدہ کے سپرد کر رہا ہے، قیدی نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس رقم سے والدہ عمرے کی سعادت حاصل کریں۔قیدی اعجاز کی والدہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کا بیٹا اس مقام پر ہے کہ اس نے اپنی محنت کی کمائی سے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کر کے لیے رقم دی ہے، قیدی کی والدہ نے قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔قائم مقام آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ قیدی اعجاز نے 3 لاکھ روپے اپنی بہن کی شادی کے لیے بھی دیے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ قیدی اعجاز اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا اور عدالت نے قیدی کو 25سال کی سزا سنائی تھی، قیدی اعجاز 14 دسمبر 2013 سے جیل میں قید ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79919

15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

Posted on

15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا، پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ ) پلڈاٹ نے گزشتہ قومی اسمبلی کی پانچ سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے 15ویں قومی اسمبلی نے جمہوریت کو کمزور کیا۔پلڈاٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ منتخب نمائندوں نے جمہوریت کو کمزور کرنے کے لیے اپنے آپ کو استعمال ہونے کا موقع دیا، قومی اسمبلی کے ایک دن کا اوسطاً خرچہ 6 کروڑ 65 لاکھ اور اجلاس کے ایک گھنٹے کا اوسطاً خرچہ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے رہا، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی نے ایک ایم این اے پر 2 کروڑ پانچ لاکھ روپے خرچ کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی کے پانچ سال کے دوران ارکان کی حاضری 61 فیصد رہی، قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی حاضری صرف 11 فیصد رہی، وزیراعظم شہباز شریف کی حاضری 17 فیصد رہی۔اگر جائزے میں گزشتہ اسمبلیوں کو بھی ملایا جائے تو 13 ویں قومی اسمبلی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حاضری 76 فیصد تھی جب کہ گزشتہ 20 سال کے دوران 9 وزرائے اعظم میں عمران خان کی حاضری سب سے کم رہی۔15ویں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ بات جماعت اسلامی کے رکن عبدلاکبر چترالی نے کی، خواجہ آصف، اسعد محمود، مرتضی جاوید عباسی اور صلاح الدین سب سے زیادہ بات سے بات کرنے والوں میں شامل رہے۔ ارکان کی کم حاضری، نامکمل کورم، قانون سازی پر بحث نہ ہونا اور غیرمتعلقہ تقاریر 15ویں قومی اسمبلی کی غیرسنجیدگی کو ظاہر کرتی ہے۔

 

پلڈاٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ 15ویں قومی اسمبلی کے اختتام نے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کو غیر یقینی کیفیت میں ڈالا، 15ویں قومی اسمبلی نے بڑے بحرانوں کے حل کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندوں نے قومی اسمبلی کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے استعمال کیا، منتخب نمائندوں نے پارلیمانی ڈیکورم اور جمہوریت کو جمہوریت کو مجروح کیا،قلیل مدت کے فائدے کے لیے منتخب نمائندوں سیاسی عمل کے تسلسل کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15ویں قومی اسمبلی نے اپنے پانچ برس میں 279 قانون منظور کیے، 15ویں قومی اسمبلی کے آخری ایام میں جلدبازی میں ہونے والی قانون سازی سے پارلیمانی جمہوریت کے بنیادی اصولوں کو مجروح کیا گیا، 15ویں قومی اسمبلی میں 14ویں قومی اسمبلی کے دوران منظور کیے گئے 192 قوانین کے مقابلے میں 45 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے آخری 21 روز میں 73 بلز منظور کیے گئے جن میں سے 36 بلز کمیٹیوں کو بھیجے بغیر منظور کیے گئے، تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال میں قومی اسمبلی نے 126 بلز منظور کیے تھے تاہم اتحادی حکومت کے سولہ ماہ کے دوران 153 بلز منظور کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں آرڈیننس پر انحصار کیا، پانچ سال کے دوران 75 آرڈی ننس قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے، تحریک انصاف کے دور میں 72، اتحادی حکومت کے دور میں تین آرڈیننس پیش کیے گئے۔15ویں قومی اسمبلی کے پانچ سال کے دوران 452 سیشنز ہوئے، 14ویں قومی اسمبلی کے 495 سیشنز ہوئے، ایک سال کے دوران قومی اسمبلی کے 130 سیشنز ہونا آئینی ضرورت ہے، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی کے سالانہ اوسطا 90 سیشن ہوئے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 ویں قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران 50 فیصد ایجنڈا آئٹمز ادھورے رہے، پانچ سال کے دوران قومی اسمبلی میں 105 مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی، کورم مکمل نہ ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے 72 اجلاس ملتوی ہوئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79917

گورنر حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد خان کی ملاقات، کویڈ 19 کے دوران صوبائی حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی

Posted on

گورنر حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد خان کی ملاقات، کویڈ 19 کے دوران صوبائی حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی

مالی امور میں شفافیت کیلئے آڈٹ لازمی جزو ہے، رپورٹ کی تجاویز و سفارشات پرعملدرآمد بھی ہوناچاہئیے، گورنر

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ڈپٹی آڈیٹرجنرل(نارتھ) ساجد علی ندیم نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور ادارہ کیجانب سے کویڈ 19 کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے اخراجات پر مشتمل اسپیشل آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ آڈٹ رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے کورونا وائرس وبا کے دوران مالی سال 2020-21 میں اخراجات کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا جس کی مفصل رپورٹ گورنر کو پیش کی گئی، اس موقع پر گورنر نے خصوصی آڈٹ رپورٹ کی تیاری کو مالی امور میں شفافیت سے متعلق خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے میں مالی امور میں شفافیت کیلئے آڈٹ لازمی جزو ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ آڈٹ رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عملدرآمد بھی یقینی بنانا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف مستقبل میں مالی مسائل سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا بلکہ رپورٹ کی تجاویز و سفارشات سے مالی امور میں مزید شفافیت بھی لائی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں گورنر سے ضم اضلاع باجوڑ، مہمند، کرم اورخیبر کے45 رکنی نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔وفدمیں حاجی شمس الدین آفریدی،مولانامحمدعارف حقانی، محمدانور، مفتی عباد الرحمن، مختیار احمد، عمران ماہر، مولانامجیب، سمیع اللہ سواتی اوردیگرشامل تھے۔ وفد کے شرکاء نے اپنے اپنے علاقے کے عوام کے کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر کو علاقے کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ، تعلیمی سہولیات کے فقدان، تجارت سے متعلق مسائل سمیت انفراسٹرکچر اوردیگر بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے گورنر کو ضم اضلاع کے ساتھ کئے جانیوالی ناانصافیوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ حکومت کی جانب سے سالانہ 100 ارب روپے ترقیاتی فنڈز دینے کا وعدہ کیاگیاتھا اور قبائلی علاقوں کو صوبے کے دیگر ترقیافتہ علاقوں کے برابر لاناتھا ایسا تو کچھ نہیں ہواالبتہ ضم ہونے کے بعد 8 سینیٹرز سے قبائلی عوام کو محروم کردیاگیا اور نئی حلقہ بندیوں میں مزید 6 این اے بھی کم کردیے گئے جسے کسی بھی طور تسلیم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ گورنر کے پاس ایک جرگہ کی صورت میں آئے ہیں تاکہ قبائلی عوام کے احساسات و جذبات کو اعلی حکام تک پہنچایاجاسکے۔

 

انہوں نے گورنر کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جب سے گورنر بنے ہیں تمام ضم اضلاع کے عوام سے بلا تفریق ملے اور ان کے مسائل حل کئے اور آج ہمارا یہ مطالبہ بھی متفقہ ہے۔ گورنرنے وفد کے معروضات غورسے سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو بعض مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گورنرنے کہاکہ اس وقت ملک اور خاص طور پر خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع مشکل دور سے گزررہاہے۔ صوبہ اورخاص طور پر ضم اضلاع کے عوام، مشران، نوجوان، بلدیاتی نمائندوں کو جذبات سے ہٹ کر موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کردار ادا کرناہوگا۔ گورنرنے کہا جہاں تک حلقوں کی کمی کا تعلق ہے، چونکہ یہ مردم شماری کی بنیاد پر کئے جاتے ہیں اور اگر اس حوالے سے اعتراضات ہوں تو ایک طریقہ کار تحت الیکشن کمیشن کے پاس اپیل جمع کروائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلدیاتی نظام مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہے۔

 

صوبائی حکومت، وزیراعلی، چیف سیکرٹری، لوکل گورنمنٹ اوردیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کرنے کے حوالے سے کئی اجلاس منعقد کئے گئے ہیں اور اس ایک آرڈیننس تیارکردیاگیا ہے اور الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد صوبے کی تمام بلدیاتی نمائندوں کوفنڈز ریلیز کردیے جائیں گے۔ حکومت ضم اضلاع کی ترقی و خوشحالی پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ قبائلی اضلاع میں معیاری تعلیمی اداروں کے قیام، جدید سہولیات سے مزین ہسپتالوں، سڑکوں کی تعمیر، ڈیمز کی تعمیراور مواصلاتی نظام میں بہتری لانے کیلئے ریاستی ادارے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نہ صرف قبائلی عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگابلکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترقی و خوشحالی کادورشروع ہوگا اوروہ وقت دور نہیں جب ضم شدہ قبائلی اضلاع کا شمار ملک کے ترقی یافتہ علاقوں میں ہوگا۔ ہمیں قبائلی اضلاع اورقبائلی عوام کے مسائل کا اندازہ ہیں، ہمیں احساس ہے کہ جن مشکلات کا سامنا قبائلی عوام کررہے ہیں ان مشکلات کاازالہ کیاجائے اور اس کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومت کی کاوشیں جاری ہیں۔ دریں اثناء گورنرسے اسلامیہ کالج پشاور سے ڈاکٹرنثار اور ڈاکٹر عنایت علی شاہ، پشاور کے علاقہ دین بہار کالونی سے قاری محمد عبداللہ، خلیل الرحمن، سعید الرحمن، قاسم عبداللہ اور صدیق خان نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79898

صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اعظم خان

Posted on

 صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اعظم خان

نگران صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم کو پائیدار اور مستقل بنیادوں پر چلانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے
اسکیم کو جاری رکھنے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کا تعاون قابل تعریف ہے،
مالی مسائل کے باوجود مفت علاج کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی اہم ترجیح ہے، محمد اعظم خان

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت صحت کارڈ اسکیم سے متعلق ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں صحت کارڈ سکیم کو دیرپا بنیادوں پر چلانے کے لیے نئی اصلاحات پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسکیم کے تحت متعلقہ انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی سے متعلق معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور، چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری اور دیگر متعلقہ حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو آئندہ کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں صحت کارڈ اسکیم میں صوبائی کابینہ کے منظور کردہ اصلاحات پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور محکمہ صحت کو اُن اصلاحات پر عملدرآمد کم سے کم وقت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت صحت کارڈ اسکیم کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا خیبر پختونخوا پر سب سے زیادہ اثر پڑ رہا ہے کیونکہ صوبے کی زیادہ تر آمدن کا دارومدار وفاق کی طرف سے ادائیگیوں پر ہے،وفاق سے صوبے کے شیئرز بروقت نہ ملنے کی وجہ سے صوبائی حکومت کو معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اسٹیٹ لائف کے بقایاجات کی ادائیگی میں وقتی طورپر مشکلات کا سامنا ہے۔

 

اعظم خان کا کہنا تھاکہ معاشی مسائل کے باوجود صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنا نگران صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسکیم کو پائیداربنیادوں پر چلانے اور مفت علاج کی سہولیات بلاتعطل جاری رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے نئی اصلاحات متعارف کی جارہی ہیں تاکہ اسکیم کا زیادہ سے زیادہ فائدہ غریب لوگوں کو مل سکے۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پرصحت کارڈ اسکیم کو جاری رکھنے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے تعاون کو بھی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کمپنی کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ اجلاس میں صحت کارڈ کے تحت ایمرجنسی سروسز کو کسی صورت معطل نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ جنوری 2023 میں صوبائی حکومت کے ذمے اسٹیٹ لائف انشورنس کے 44 ارب روپے کے بقایا جات تھے جو اب کم ہو کر 16 ارب روپے رہ گئے ہیں جنہیں بھی ادا کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79895

مزدوروں پر ٹیکس لگائیں، ترقیاتی منصوبے ختم کریں،دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: عالمی بینک  

مزدوروں پر ٹیکس لگائیں، ترقیاتی منصوبے ختم کریں،دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: عالمی بینک کا حکم

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)عالمی بنک نے 50 ہزار روپے اور اس سیکم آمدن والوں (مزدوروں) پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ لاکھ روپے ماہانہ آمدن والوں پر 35 فیصد شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے۔ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ان شعبوں پر خرچ نہ کرے جو صوبوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔وفاقی و صوبائی دائرہ کار میں فنانسنگ کا لائحہ عمل طیکیا جائے۔ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور ٹیکس فری آمدن کی حد کم کی جائے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ ترقی پزیر ملکوں کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کم از کم 15 فیصد ہونی چاہیے۔ اصلاحات کی کئی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ٹیکس محاصل کم ہیں۔لینڈ اورنرشپ ریکارڈ کو قومی شناختی کارڈ اور نیشنل ٹیکس نمبر سے لنک کرنے پر زور ہے۔ پراپرٹی ٹیکس ریٹس میں مارکیٹ ویلیو کے مطابق اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹیز پر دی جانے والی چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ مختلف اشیاء پر 18 فیصد اسٹینڈرڈ جی ایس ٹی عائد کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔سالانہ 6 لاکھ روپے سے کم آمدن والے افراد کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔زراعت، پراپرٹی، رئیل اسٹیٹ، ری ٹیل، سگریٹس سیکٹر سے اضافی ٹیکس وصولی، لگڑری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے، درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ٹیکس چھوٹ کی مد میں بڑے پیمانے پر ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔کارپوریٹ انکم ٹیکس کا نظام انتہائی پیچیدہ ہے۔عالمی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مالی استحکام کا دارومدار ریونیو اصلاحات پر ہے۔پاکستان میں پرسنل انکم ٹیکس کا اسٹرکچر آسان بنایا جائے۔ زرعی شعبے میں ساڑھے 12 ایکڑز زمینوں کے مالکان پر ٹیکس لگایا جائے۔ صوبے اپنی صلاحیت سے کم ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔ مناسب تیاری اور جائزے کے بغیر شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے جائیں۔کئی کمپنیوں کو ترجیحی ٹیکس اسکیمز کی سہولت حاصل ہے۔

 

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس: ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کر دئیے۔لطیف کھوسہ کی جانب سے پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79860

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی

Posted on

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 27 دن باقی ہیں۔غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا اور غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان

لاہور(سی ایم لنکس)چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اس بات پر مایوس ہیں کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وکلاء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔چیرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پر آگئیں اور کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے روز پیشی پر آتے ہیں، اگر جیل بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں، ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔سماعت کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کمزور ہورہے ہیں اور ان کا وزن بہت کم ہوگیا ہے،لیکن ان کے جذبے بلند ہیں، ان کے پاس ورزش اور واک کے لئے جگہ نہیں، ان کا پیغام ہے کہ انہیں سائفر کیس میں لمبے عرصے کے لئے جیل منتقل کرنے کی تیاری ہورہی ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کسی کی ان سے بات نہیں ہوئی اور ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بہت افسوس کا اظہار کیا اور مایوس تھے کہ صدر نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی کردار ادا نہیں کیا، اس پر وہ بہت دکھی ہیں، ان کا خیال تھا کہ ہمارے صدر کو اتنے اہم وقت اپنی قوم کیلیے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79858

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

Posted on

ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی کمیٹی قائم

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی، انڈسٹریز پروڈکشن توانائی کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے چار وفاقی سیکرٹریوں پر مشتمل کور گروپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری پلاننگ، سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری فوڈ سیکورٹی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔کمیٹی مہنگائی کنٹرول کرنے اور اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزارت آی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی سمری اجلاس میں پیش کی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سپیکٹرم جاری کرنیکی منظوری دی گئی، ان سولڈ آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے اور اس کی لاء ڈویڑن سے توثیق کروانا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہیفرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

 

احتساب عدالت نے 2 سابق وزراء اعظم کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں سابق وزراء اعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔دونوں سابق وزراء اعظم کو احتساب عدالت ایک اور تین نے نوٹس جاری کیے، احتساب عدالت ایک نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14 نومبر کو طلب کرلیا جبکہ راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔راجہ پرویز اشرف کو 2015، 2017 میں دائر ریفرنسز میں 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے، 2017، 2016 میں دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔علاوہ ازیں احتساب عدالت تین نے راجہ پرویز اشرف کو چاروں کیسز میں نوٹس جاری کیا، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79852

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

Posted on

ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی، شہری پریشان

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ) لاہور سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں 2 گھنٹوں تک کام رکا رہا۔ذرائع نے کہا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیو میٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کر دیا گیا۔

 

سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام سمیت چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے، سعودی عرب، چین سمیت خلیجی ممالک کی مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔اجلاس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق قابل عمل منصوبوں کی منظوری دی جائے گی، ٹیلی کام سیکٹر میں اضافی سپکٹرم کی نیلامی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ معدنیات، زراعت، کان کنی سمیت مختلف شعبہ جات میں منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79850

پشاورمیں خیبر پختونخوا کی پہلی دوہ روزہ بین الاقوامی لائیوسٹاک اور ماہی پروری نمائش کا افتتاح

Posted on

 پشاورمیں خیبر پختونخوا کی پہلی دوہ روزہ بین الاقوامی لائیوسٹاک اور ماہی پروری نمائش کا افتتاح گورنرحاجی غلام علی نےکردیا


گورنرنے ایکسپومیں جانوروں، مچھلیوں کی افزائش نسل، ڈیری فارمنگ، خوراک، دیکھ بھال و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائے گئے مختلف اسٹالز کابھی معائنہ کیا
صوبہ میں عالمی لائیوسٹاک ایکسپو کا انعقاد بہترین اقدام،جانوروں کی افزائش نسل، ڈیری فارمنگ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہو گا،گورنر

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے پشاورمیں خیبر پختونخوا کی پہلی دوہ روزہ بین الاقوامی لائیوسٹاک اور ماہی پروری نمائش کا افتتاح کردیا،پشاور کے مقامی گیدرنگ ہال میں منعقدہ نمائشی میلے میں گورنر نے  جانوروں، مچھلیوں کی افزائش نسل، ڈیری فارمنگ، خوراک، دیکھ بھال و بیماریوں سے بچاؤ کیلئے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔ اور لائیوسٹاک وماہی گیری کے تحفظ  اورترقی کیلئے معلومات بھی حاصل کیں اورجانوروں ومچھلیوں کے افزائش نسل بڑھانے سے متعلق اسٹالز پر لگی ادویات، جدیدٹیکنالوجی کااستعمال سمیت دیگرضروری اشیاء کامعائنہ بھی کیا۔ افتتاحی تقریب میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر عالمزیب خان، محکمہ فشریز کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرخسرو کلیم،لائیو سٹاک فارمرز ویلفئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرمحمد آصف اعوان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قاضی ضیاالرحمن، انبوکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹواورانٹرنیشنل لائیو سٹاک ایگری فشریز ایکسپو کے چیف آرگنائز محمد وقا ص علی سمیت  ماہرین زراعت،زرعی ترقی پسند کسان، ڈیری اور لائیو اسٹاک فارمر، سرمایہ کار، تاجر،وفاقی اور صوبائی سرکاری افسران شریک تھے۔ اس موقع پر گورنر کو ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک اور محکمہ فشریز کیجانب سے محکمانہ فرائض و کامیابیوں سے متعلق پریزینٹیشن بھی دی گئی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے صوبہ میں عالمی لائیوسٹاک ایکسپو کا انعقاد بہترین اقدام  قراردیتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک زرعی ملک ہونے کے ساتھ بہترین اقسام کے جانوروں کی پیداوار بھی رکھتا ہے،جانوروں کی افزائش نسل، ڈیری فارمنگ کیلئے یہ ایکسپو انتہائی مفید ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ لائیو اسٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے تحقیق لازمی جزو ہے۔لائیو اسٹاک میں تحقیق کو کمرشلائز کرنے سے خوراک کی کمی دور ہونے کے ساتھ روزگار کو فروغ حاصل ہو گا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس ریسرچ کو کمرشلائز کرنے کیلئے زرعی یونیورسٹی سمیت تمام یونیورسٹیوں کی معاونت کر رہا ہے۔ ایک جامع تحقیق نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم زرعی اور لائیوسٹاک شعبہ میں ترقی حاصل نہیں کر پائے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ جدید ریسرچ کے مطابق زرعی شعبہ بالخصوص گنے کی سائز، مالٹا، آم سمیت دیگرپھلوں کو سائز کے حساب سے دنیابھر میں متعارف کراناہوگا۔ زرعی اشیاء کی پیداوار بڑھانے کیلئے ایک کمیشن کی ضرورت ہے،زراعت و لائیوسٹاک پر خصوصی توجہ دینے سے خوراک و دودھ سمیت پروٹین کی کمی کا سامنا بھی نہیں رہے گا۔

 

انہوں نے کہاکہ صوبہ میں قیمتی انواع و اقسام کے جانور اور مچھلیاں موجود ہیں اور ان نسل کا تحفظ محکمہ لائیوسٹاک کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ، صوبائی دارالحکومت پشاورمیں لائیوسٹاک ایگری فشریز ایکسپو کے انعقاد سے نہ صرف فارمنگ سیکٹر میں بہتری آئیگی بلکہ صوبے میں کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے زمیندار زراعت میں جدید طریقوں سے متعارف ہوں گے، ہم نہ صرف پھل، اناج، سبزی،دودھ اورگوشت میں خودکفیل ہوں گے بلکہ برآمد بھی کرسکیں گے۔گورنرنے منعقدہ ایکسپو کو زمینداروں اور کسانوں کیلئے تحفہ قراردیتے ہوئے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات پر زوردیا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی اس قسم کے ایکسپو منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے سرمایہ کاروں پر بھی زوردیاکہ وہ صوبے کے مختلف علاقوں میں پراسسنگ پلانٹس لگائیں، ویلیوایڈیشن کیلئے مختلف مقامات پر سہولیات بنائیں تاکہ زمینداروں کی پیداوار ضیاع سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ لائیوسٹاک اور ڈیری سیکٹر جو پوٹینشل موجود ہے اس سے حقیقی معنوں میں اب تک استفادہ نہیں کیا گیا ہے۔لائیوسٹاک کو فروغ دے کر ہی اس سے معاشی فائدہ حاصل کیا جاسکتاہے۔ ملک اور صوبے کی ترقی کا انحصار لائیوسٹاک پر ہے لائیوسٹاک کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی معیشت مزید مستحکم ہو سکے۔

chitraltimes governor khyber pakhtunkhwa haji ghulam ali inagurated livestock and fishries

 

علاوہ ازیں گورنر سے تحصیل پٹن لوئر کوہستان سے تحصیل چیئرمین رحمت اللہ کی قیادت میں منتخب بلدیاتی چیئرمینز اور ناظمین کے 20 رکنی وفد نے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ وفد میں مولانااسرار، مولاناقذافی، محمد حسن، سعیدالرحمن، شبیراحمد، مشیرخان، دوست محمد، مفتی احمدعلی اوردیگرشامل تھے۔ وفدنے گورنر کو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل بالخصوص بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز اوراختیارات سے متعلق آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ کوہستان ایک پسماندہ ضلع ہے اوربلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے نچلی سطح پر عوامی مسائل حل نہیں ہورہے۔ وفد کے شرکاء نے ملاقات کاموقع فراہم کرنے اور ان کی معروضات سننے اور مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اورانہیں خراج تحسین پیش کیاکہ جس خلوص اورسنجیدگی سے گورنر منتخب بلدیاتی نمائندوں فنڈز واختیارات کی منتقلی کیلئے کوششیں کررہے ہیں وہ قابل تقلید ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز واختیارات کی منتقلی کیلئے وہ خود کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی ادارے حکومتوں کابوجھ ہلکا کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے سابق حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے بعدنہ صرف اسمبلی سے ترمیم کرکے تحصیل چیئرمینزومیئرزکے اختیارات ختم کئے بلکہ انہیں فنڈز سے بھی محروم رکھاگیا جس کی وجہ سے نچلی سطح پر عوامی مسائل بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد صوبے کی تمام بلدیاتی نمائندوں کو بلاتفریق فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔  دریں اثناء گورنرسے پشاور شہر سے شہاب الدین ایڈوکیٹ کی قیادت اور کوہاٹی گیٹ سے احسن علی کی قیادت میں نمائندہ وفود نے بھی ملاقات کی۔ وفود میں سعیداللہ خان، علی شہاب، شفیع اللہ اوردیگرشامل تھے۔ وفود کے شرکاء نے گورنر مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ زرعی یونیورسٹی کے کلیریکل ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے بھی صدر ارباب حزب اللہ کی قیادت میں گورنر سے ملاقات کی اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79841

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء، غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Posted on

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء، غیر قانونی غیر ملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء اور غیرقانونی غیرملکی افراد کی تجارت و پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جعلی شناختی کارڈز، کاروبار اور پراپرٹی کی جانچ پڑتال کے لئے وزارت داخلہ کے تحت ایک ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، متعلقہ وفاقی وزراء ، صوبائی وزراء اعلیٰ اور قانون نافذ کرنے والے تمام سول و عسکری اداروں کے سربراہان ایک ہی چھت کے نیچے موجود تھے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شرکاء نے ملکی داخلی سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا تاکہ ممکنہ چیلنجز سے پائیدار انداز میں نبرد آزما ہوا جاسکے۔ باوجود تمام مشکلات شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی توقعات کے مطابق آئین اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں کئے جانے والے اہم فیصلوں میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا انخلاء ، بارڈر پر آمدورفت کے طریقہ کار کو ایک دستاویزکی صورت میں منظم کرنا (جس میں بارڈر سے نقل و حرکت کی اجازت صرف پاسپورٹ اور ویزا پر دی جائے گی) اور غیرقانونی غیرملکی افراد کی تجارت اور پراپرٹی کے خلاف سخت کارروائی کرنا شامل ہیں۔

 

وزارت داخلہ کے تحت ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے جو جعلی شناختی کارڈز، کاروبار اور پراپرٹی کی جانچ پڑتال کرے گی تاکہ غیرقانونی شناختی کارڈ اور املاک کا تدارک کیا جا سکے۔ فورم نے بڑھتی ہوئی غیرقانونی سرگرمیوں (بشمول منشیات سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، اشیائے خوردونوش اور کرنسی کی سمگلنگ، غیرقانونی رقوم کی ترسیل اور بجلی چوری) پر جاری کارروائیوں کو مزید بڑھانے اور موثر کرنے کا اعادہ کیا۔ فورم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ طاقت کا استعمال صرف اور صرف ریاست کا دائرہ اختیار ہے اور کسی بھی شخص یا گروہ کو طاقت کے زبردستی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ملک میں کسی بھی قسم کے سیاسی مسلح گروہ یا تنظیم کی ہر گز کوئی جگہ نہیں اور اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اسلام امن کا دین ہے اور ریاست کسی کو مذہب کی من پسند تشریح کر کے سیاسی مقاصد حاصل کرنے اجازت نہیں دے گی۔ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی، اسلام اور پاکستان کے آئین کا حصہ ہیں اور ریاست اس کو یقینی بنائے گی۔فورم نے اس بات پر زور دیا کہ پروپیگنڈا اور غلط معلومات کی مہم جوئی کرنے والوں کے ساتھ سائبر قوانین کے تحت سختی سے نمٹا جائے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ قوانین کی آگاہی اور عمل درآمد کیلئے تکنیکی طریقہ کار وضع کئے جا رہے ہیں جو قانون کی پاسداری اور عوام کی سہولت کو مدنظر رکھ کر بنائے جا رہے ہیں۔ آخر میں فورم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایمان، اتحاد اور نظم کے اصولوں پر صحیح معنوں میں عمل کیا جائے گا اور ملک کی ترقی کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

پاکستانی کی جان و مال کسی بھی دوسرے ملک سے مقدم ہے، آرمی چیف

اسلام آباد(سی ایم لنکس)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے۔
قومی ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اجلاس میں زور دے کر کہا“ایک پاکستانی شہری کی جان و مال اور فلاح و بہبود کسی بھی دوسرے ملک اور کسی بھی دنیاوی مفاد سے مقدم ہے”

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79831

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ) روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا، خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

 

روس کیساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے: محمد خالد جمالی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا۔پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی۔محمد خالد جمالی نے صدرِ پاکستان عارف علوی کے ساتھ ہونے والی الوداعی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔روس میں پاکستان کے نئے تعینات ہونے والے سفیر محمد خالد جمالی نے اپنی اسناد کی کاپیاں روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79828

غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ، پاکستان میں 24 خودکش حملوں میں سے 14 میں افغانی ملوث تھے، نگراں وزیر داخلہ

Posted on

غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)قومی ایپکس کمیٹی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سول اور عسکری حکام، حساس اداروں کے سربراہان، چاروں صوبائی آئی جیز اور چیف سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ایپکس کمیٹی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق غیر قانونی غیرملکیوں کو ملک سے نکل جانے کے لیے حتمی ڈیڈ لائن دیے جانے کا امکان ہے۔ تمام غیرملکی متوقع ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن واپسی کے پابند ہوں گے۔ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا جائے گا اور جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔پاکستان میں صرف“پروف آف رجسٹریشن”کے حامل افغان مہاجرین سکونت کے اہل ہوں گے۔ افغان شہری قانونی طور پر اجراء کردہ ڈیجیٹائزڈ“ای-تزکیرہ”پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔ باقاعدہ قانونی ویزا کے حامل افغان شہری بھی پاکستان کا سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی افغان مہاجرین، شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔

پاکستان میں 24 خودکش حملوں میں سے 14 میں افغانی ملوث تھے، نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 خودکش حملوں میں سے 14 حملوں میں افغانی ملوث تھے، افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیں جس کے ثبوت ہم افغان حکام کے سامنے رکھتے ہیں، افغانستان میں شیخ ہیبت اللہ کے فتوے پر عمل ہونا چاہیے۔یہ بات انہوں ں ے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہی۔ سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آرمی چیف بھی شریک ہوئے، فیصلہ کیا گیا کہ ایک بھی پاکستان کی بہبود، سلامتی ہمارے لیے سب سے زیادہ مقدم ہے، ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان اور پاکستانی قوم ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کو یکم نومبر تک اپنے اپنے ملک واپسی کی ہدایت کی گئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے یکم نومبر سے انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا اس کے بعد کوئی بھی پاسپورٹ پر ویزا لے کر ہی پاکستان آسکے گا۔وزیر داخلہ ں ے کہا کہ ہنڈی و حوالہ اور بجلی چوری پر آپریشن مزید سخت کیے جائیں گے، ویب پورٹل کے ذریعے غیر قانونی پناہ گزینوں، غیر قانونی جائیدادوں کے حوالے سے اطلاع دی جاسکے گی جس پر انعام بھی دیا جائے گا، منشیات کے خلاف سخت سے سخت ترین اقامات اٹھائے جارہے ہیں، بلوچستان میں ایک بڑا آپریشن کیا گیا ہے، مزید سخت آپریشن کیے جائیں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو بھی کسی بھی نام پر وائلنس کی اجازت نہیں ہوگی، ایسی وائلنس جس میں کوئی بھی اپنا ایجنڈا بندوق کے ذریعہ مسلط کرنا چاہے گا اس پر ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے، اسلام کے نام پر ریاست پر حملہ آوروں کو سختی کے ساتھ کچلا جائے گا، اسلامی تعلیمات کے خلاف کسی کو اقلیتوں کے خلاف جھتہ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، اقلیتوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ یونین پروموٹ کی جائیں گی جب کہ باقی یونینز کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، کسی کا احتجاج کا حق روکا نہیں جائے گا، ضروری خدمات میں تنظیموں کو روکا جائے گا،یونٹی فیتھ اور ڈسپلن کے قائد کے اصولوں پر عمل ہوگا۔نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ جنوری سے اب تک 24 خودکش حملے ہوئے جن میں سے 14 حملوں میں افغانی ملوث تھے، افغانستان میں شیخ ہیبت اللہ کے فتوے پر عمل ہونا چاہیے، افغانستان سے ہم پر حملے ہوتے ہیں جس کے ثبوت موجود ہیں، ہم تمام معاملات فارن آفس کے ذریعے افغان حکام کے سامنے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں اپنے اداروں کو مضبوط کررہے ہیں نادرا ایک قومی سیکیورٹی محکمہ ہے جس کا ڈیٹا بہت اہم ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی گئی ہے، چیئرمین نادرا کا ڈیجیٹل ورک میں بہت کردار ہے وہ نادرا کو ٹھیک کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی پناہ گزینوں کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں، ہم اپنے گھر کو آرڈر میں لے کر آرہے ہیں پاکستان میں 44 لاکھ افغانی ہیں جن میں سے صرف 17 لاکھ 30 ہزار قانونی طور پر مقیم ہیں ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے کہ غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو نکال سکیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79822

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے موسم سرما کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی (ونٹر کنٹنجسی پلان) کی تیاریوں کا آغاز

Posted on

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کی جانب سے موسم سرما کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی (ونٹر کنٹنجسی پلان) کی تیاریوں کا آغاز

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخوا نے محکمہ ریلیف،بحالی اورآبادکاری کے زیر انتظام موسم سرما کیلئے ہنگامی منصوبہ بندی (ونٹر کنٹنجسی پلان) کی تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے منگل کے روزپی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر پشاورمیں خیبر پختونخوا کے لائن ڈیپارٹمنٹس اور پی ڈی ایم اے کے افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی نے کی۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل جنت گل آفریدی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے آئندہ موسم سرما میں صوبے کے مختلف علاقوں کے اندر برف باری،بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں صوبے کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، فیڈرل ڈیپارٹمنٹس،ضلعی انتظا میہ اورہیومینٹیرین پارٹنرزکو شامل کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مناسب انداز سے نمٹا جا سکے اور جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں پی ڈی ایم اے سمیت دیگر تمام صوبائی اور وفاقی اداروں کی ذمہ داریا ں پہلے کی نسبت بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں بطور خاص موسم سرما میں قدرتی آفات کا خدشہ دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے اس لئے ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس کیلئے تمام اداروں کا مربوط انتظام لازم ہے۔ ونٹر کنٹنجسی پلان کو نومبر کے وسط تک مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر شرکا ء کو موسم کی شدت سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس کے بعد اجلاس میں موجود مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں نے اپنے ا پنے محکموں کی کارکردگی اور تیاری کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں تمام شراکا ء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موسم سرما کیلئے پی ڈی ایم اے کی منصوبہ بندی پر عمل در آمد کیلئے ایک متفقہ اور مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ آنے والے موسم سرما خاص طور پر دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں آنے والی ممکنہ قدرتی آفات کے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اور اس کیلئے ہر ضلع کی سطح پر موجود تمام لائن ڈیپارٹمنٹس پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

chitraltimes pdma meeting 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79818

محکمہ صحت میں تقرری و تبادلوں کا نظام ڈیجٹلائز کردیا گیا, اب ملازمین کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفیکیشن آن لائن ہوگا، مشیر صحت

Posted on

محکمہ صحت میں تقرری و تبادلوں کا نظام ڈیجٹلائز کردیا گیا، ایچ آر ایم آئی ایس فعال کردیا گیا، پورٹل پر محکمہ صحت کے 80 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا اپلوڈ، اب ملازمین کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفیکیشن آن لائن ہوگا، مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور و سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے افتتاح کردیا

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے محکمہ صحت میں ایچ آر ایم آئی ایس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت محمود اسلم وزیر، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس، ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر صاحب گْل، چیف ایچ ایس آر یو ڈاکٹر شاہین اور آئی ٹی حْکام نے شرکت کی۔ مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ محکمہ صحت کے ملازمین اب اپنی مرضی کا ڈیوٹی سٹیشن، مرضی کے تبادلے کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کے مطابق اس ویب ایپلیکیشن پر محکمہ صحت کے 80 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا اپلوڈ کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس قبل تبادلوں کیلئے بڑی بڑی سفارشیں اور ریفرنسز چاہیے ہوتی تھیں لیکن اب صوبے کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر محکمے کے ملازمین سیکرٹریٹ یا ڈائریکٹوریٹ آنے کی بجائے آن لائن اپنی تقرری و تبادلے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ویب ایپلیکیشن بارے مشیر صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر کا کہنا تھا کہ اب ملازمین کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفیکیشن صرف ایک کلک پر ہوا کرے گا۔ یہ صوبے میں اپنی نوعیت کا پہلا ای نوٹیفیکیشن ویب ایپلیکیشن ہوگا۔تمام نوٹیفیکیشن کی تصدیق اب اس ویب پورٹل کے ذریعے ہوگی۔ تمام اٹیچ فارمیشنز کا ڈیٹا پورٹل پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔ ہر آرڈر پر اپنا بار کوڈ ہوگا جو کہ اس ویب پورٹل کے ذریعے تصدیق کیا جاسکے گا۔ اس اقدام سے مہینوں کا عمل اب چند لمحوں میں ہوا کرے گا۔ اگلے مرحلے میں کنٹریکٹ و ایم ٹی آئیز کا ڈیٹا بھی اس پورٹل پر اپلوڈ کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ویب ایپلیکیشن پر ملازمین کی سروس ہسٹری اور پرسنل فائلز کا ڈیٹا بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اس ویب پورٹل کی بدولت آنے والے ٹی ایم اوز اور ان کی پوسٹنگ اب بروقت اور احسن طریقے سے ہوا کرے گی۔ محکمہ صحت کے ملازمین صوبے کے کسی بھی کونے میں بیٹھ کر اپنا آرڈر اس ویب پورٹل سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ڈائرکٹوریٹس و سیکرٹریٹ کے درمیان فائلوں کا تبادلہ کم سے کم ہوا کرے گا۔

محمود اسلم وزیر نے مزید بتایا کہ اس اقدام سے ایک کلک پر انتظامیہ کو پتہ چلے گا کہ کہاں پر کتنا سٹاف ہے اور کتنا مزید چاہیے اور خْدانخواستہ کسی بھی قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت اپنے ملازمین کی بہتر مینجمنٹ کرسکتا ہے۔ محکمہ صحت کی آئی ٹی ٹیم اس بابت لائق تحسین ہے کہ انہوں نے کسی بیرونی مدد کے بغیر اپنی تئیں یہ ویب ایپلیکیشن بنائی ہے۔ محکمہ صحت کی آئی ٹی ٹیم نے اس موقع پر بتایا کہ اب محکمہ صحت کے تمام سٹاف کا ڈیوٹی سٹیشن اور ضلع میں موجود افرادی قوت کا پتہ لگایا جاسکے گا۔ یہ ویب ایپلیکیشن پی جی ایم آئی، نرسنگ کونسل و دیگر متعلقہ اداروں کیساتھ بھی انٹی گریٹڈ ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79815

پشاور تعلیمی بورڈ ایف اے ایف ایس سی نتائج, پہلی پوزیشن 1064 مارکس لے کر جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے حاصل کی

Posted on

پشاور تعلیمی بورڈ ایف اے ایف ایس سی نتائج, پہلی پوزیشن 1064 مارکس لے کر جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے حاصل کی
دوسری پوزیشن 1060 مارکس لے کر فارورڈ گلرز کالج کی خدیجہ عظمت خان نے حاصل کی
امتحانات میں 58 ہزار 661 طلباء نے شرکت کی جس میں 53 ہزار 55 کامیاب ہوئے
پشاور تعلیمی بورڈ نے ایف اے ایف ایس سی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ دیگر شرکاء میں سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، وائس چانسلرز ایگریکلچر اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی چئیرمین پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان طلباء و طالبات، والدین اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں جناح کالج کی کنیز خدیجہ آمر نے 1064 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن 1060 مارکس لے کر فارورڈ گلرز کالج کی خدیجہ عظمت خان نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن 1057 مارکس لیتے ہوئے اسلامیہ کالج کے محمد حسنات خان نے اپنے نام کر لی۔ امتحانات میں 58 ہزار 661 طلباء نے شرکت کی جس میں 53 ہزار 55 کامیاب ہوئے۔ پری انجینئرنگ گروپ میں محمد امجد نے 1032 نمبرز کے ساتھ پہلی معاز بن عامر نے 1031 نمبرز لیکر دوسری اور بینش نے 1028 نمبرز لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر میں اویس رضانے 1003 نمبرز لیکر پہلی جبکہ آرٹس گروپ میں انم عارف نے 1011 نمبرز لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان نے کہا کہ موجودہ نگران حکومت کی تمام تر ترجیحات میں تعلیم سر فہرست ہے اور صوبائی بجٹ کا تقریباً 24 فیصد تعلیم پر خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر وہی لوگ حکمرانی کررہے ہیں۔ جن کی اولین ترجیح تعلیم رہی ہے۔ انڈسٹری اور سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے تعلیم کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے۔ جبکہ سائنس کی تعلیم دور جدید کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ہنربھی دیں۔ اور ان کی بہتر احلاقی تربیت کریں۔ اور ان کو بین الاقوامی مقابلے کیلئے تیار کریں۔ گلوبلائزیشن کی بدولت اب لوکل مقابلوں کا دور حتم ہوگیا ہے۔ اب ہمارا مقابلہ آپس میں نہیں بلکہ پوری دنیا کیساتھ ہے۔ نگران وزیر کا کہنا تھا کہ اب ضرورت کوالٹی ایجوکیشن کی ہے۔ ہم نے رٹہ سسٹم کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ اور پیپرز کی تیاری میں حصوصی مہارت سے کام لینا ہوگا تاکہ طلباء کی قابلیت اور ذہنی صلاحیت کو جانچا جا سکے۔ اور اس ضمن میں تعلیمی بورڈز کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوالٹی ایجوکیشن کیساتھ ساتھ تعلیم سے محروم لوگوں کیلئے بھی ہم نے اقدامات کرنے ہیں۔ اور ڈراپ آؤٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے نت نئے پروگرامز شروع کرنے کے ساتھ جاری پروگرامز کو مزید فعال بنائیں گے۔وزیر تعلیم نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی۔ اور طلباء و طالبات کے میں شیلڈز اور کیش پرائزز تقسیم کیے گئے۔

chitraltimes bisp hssc position holders

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79808

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرہلال امتیاز ملٹری آئی ٹی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمدمنیر افسر پبلک پالیسی اینڈنیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ 2010 کے سیلاب میں جی آئی ایس کے پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔منیرافسر نیجیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا ہے۔ وہ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق صدارتی ایوارڈ لے چکے ہیں۔ این ڈی یوواشنگٹن ڈی سی سینیشنل ریسورس اسٹریٹجی میں ایم ایس کیا۔منیرافسر نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کیامیدوار ہیں۔ تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔ آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔میجرجنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن کے ڈی جی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس(C41) ڈائریکٹوریٹ کیڈی جی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد ا?ئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکیہیں۔

 

چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔الیکشن کمیشن خالد محمود خان کی 2 درخواستوں پر 10 اکتوبر کو ابتدائی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف تینوں درخواستوں کی کاز لسٹ جاری کر دی۔الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد عون ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا۔درخواست گزار محمد عون ثقلین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79825

یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے زیراہتمام ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے منایا گیا

یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ کے زیراہتمام ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) یو این ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام (UN-Habitat)اور آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ (AKAH,P) نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے قرار داد (40/202)کے ساتھ موافق ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے (عالمی یوم مسکن) منایا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اپنے شہروں اور گاؤں کی حالت پر نگاہ ڈالنے کے ساتھ شہروں میں ترقی کی جہت کا تعین کیا جائے کہ وہاں رہنے والوں کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات بہم پہنچ سکیں۔ تقریب میں حکومت پاکستان، اقوام متحدہ، غیر ملکی معززیں، انٹرنیشنل این جی اوز اور اکیڈیمیا سے تعلق رکھنے والے پارٹنرز اور اسٹیک ہولڈروں نے شرکت کی۔ ورلڈ ہبیٹاٹ ڈے ہر سال اکتوبر کی پہلی پیر کے دن منائی جاتی ہے جسے اربن اکتوبر کے نام سے بھی جانا جاتاہے جبکہ یہ دن دنیا بھر کے لوگوں کو شہروں اور دیہات میں بے ہنگم ترقی،موسمیاتی تبدیلی اور اس کی تباہ کاریوں کے بد اثرات کی شدت کو کم کرنے کے لئے انہیں اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور نبھانے پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

پاکستان میں یونیسیف کے کنٹری ڈائرکٹر ڈاکٹر عبداللہ فادل نے اپنی کلیدی خطاب میں پائیدار شہری ترقی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسی اربن اسٹریٹیجی اور پالیسیوں پر زور دیا جو شہری علاقوں کی معاشی ومعاشرتی ترقی کا ذریعہ بننے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث ہو۔ ہبیٹاٹ پروگرام منیجر جاویدعلی خان نے کہاکہ خوش قسمتی سے پاکستان کی آبادی کا 30فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی صلاحیتوں اور توانائی کو اربن اکامی کو ترقی دینے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک میں زیر عمل مختلف ماڈلز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

آغا خان ایجنسی فا ر ہبیٹاٹ (AKAH,P)کے چیف ایگزیکٹو افیسر نصرت نصاب نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہبیٹاٹ کی تعمیر مستقبل کے لئے ایک انوسٹمنٹ ہی نہیں بلکہ یہ ماحولیاتی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی دنیا میں پائیدار ترقی اور ماحول کی بحالی کے کاموں کو آگے لے کے جانے کا عزم اور وعدہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ AKAH,Pفروع پذیر مسکنوں (habitats)کو وجود میں لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور کمیونیٹیز، حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتے ہوئے دیہی اور شہری علاقوں میں رہنے والوں کی روشن مستقبل کے لئے بہت کچھ کرسکتی ہے۔

NDRMFکے چیف ایگزیکٹیو افیسر ڈاکٹر بلال انور کاکہنا تھاکہ پاکستانی شہروں نے معاشی چیلنجوں، قدرتی آفات،صحت کے بحرانوں کا سامنا کرتے ہوئے مسلسل اپنی لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی انحطاط اور وسائل کی رکاوٹیں عالمی حدشات ہیں جن کے لئے مقامی سطح پرحل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

یوتھ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ گرین جابز، شہری منصوبہ بندی اور پائیدار معیشت، لچکدار معیشتوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی اہمیت کے موضوعات پر مزید روشنی ڈالنے کے لیے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، جس کے مقررین میں احمد کمال، چیئرمین فیڈرل فلڈ کمیشن، رضوان نصیر، سیکریٹری ایمرجنسی تھے۔ سروسز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر شفیق کھوکھر، NAVTTC کے ڈائریکٹر جنرل، جناب عارف چنگیزی، چیئرمین پاکستان کونسل برائے آرکیٹیکٹس اینڈ اربن پلانرز؛ ڈاکٹر نعمان احمد، ڈین، فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ سائنسز، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی؛ ڈاکٹر شکیل احمد خان، سینئر مشیر، مرکز برائے موسمیاتی اور ماحولیاتی تحقیق، انسٹی ٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر؛ محترمہ الماس شاکر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، شہرساز اور مسٹر لکشمن ہیومن سیٹلمنٹ افیسر یواین ہبیٹاٹ شامل تھے۔

chitraltimes world habitat day urban

chitraltimes world habitat day celebration

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
79791

بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری

Posted on

بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 28 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے صارفین پر بجلی گرادی اور بجلی کے ریٹ میں مزید اضافہ کردیا۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔یہ اضافہ مالی سال2022/23کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین پر 159ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اس ضمن میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صارفین سے آئندہ چھ ماہ تک اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

 

آرمی چیف نے کہا ہے اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں۔سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایک ماہ کے دوران حاصل نتائج بتانا چاہتا ہوں، حکومت نے گندم، چینی، یوریا اور پٹرولیم کی اسمگلنگ کو روکا، اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے مشترکہ چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں جن میں کسٹم، فرنٹیئر کور اور تمام ادارے شامل ہیں۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خاتمے کے لئے 1068 ایف آئی آرز درج کیں نارکوٹکس کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے 242 مقدمات درج کئے۔انہوں نے کہا کہ طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں، ملوث افسران کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ اسمگلنگ میں سیکورٹی فورسز ملوث نہیں تھیں، کیونکہ یہ اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں بلکہ ٹرکوں پر ہورہی تھی، میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس میں آرمی چیف نے اپنے لوگوں کو واضح کہا ہے کہ نہ صرف کورٹ مارشل ہوں گے بلکہ ملوث افسران کو جیل بھی بھیجا جائے گا، فوج کا اپنا ایک احتساب کا نظام ہے جو ہم نے 9 مئی کو دیکھا۔وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں دہشت گردی میں واضح کمی ا ٓئے گی، سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں دہشت گرد پریشان ہوکر زیادہ حملے کرتے ہیں، وہ دھماکے کرکے ریاست کو بیک فٹ پر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں، یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آگے بڑھ کر ان سے لڑیں گے، یہاں تک کہ ایک بھی دہشت گرد ملک میں باقی نہ رہے، تاکہ ہم اپنی مرضی سے جیئیں، بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79783

فضل الرحمن سود کے خاتمے کی بجائے وزارتیں انجوائے کرتے رہے، سراج الحق

Posted on

فضل الرحمن سود کے خاتمے کی بجائے وزارتیں انجوائے کرتے رہے، سراج الحق

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام اور خوشحال پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے۔سراج الحق نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، آج اگر ہم معاشی تباہی، بے روزگاری کا شکار ہیں تو یہ ہماری اپنی نااہلی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 2008 میں ہر پاکستانی پر پانچ سو روپے قرضہ تھا آج سوا تین لاکھ کا قرضہ ہے، ہماری برآمدات نیپال، بھوٹان جیسے چھوٹے چھوٹے ملکوں جتنی بھی نہیں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مسائل کی بڑی وجہ مس مینجمنٹ، کرپشن اور اختیارات کا غلط استعمال ہے، پی آئی اے قریب المرگ ہے، ہر ماہ اربوں کا خسارہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح سود جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ ہے، سود اللہ سے جنگ ہے مگر 73 سال سے ملک میں سودی نظام نافذ ہے، سودی نظام اور خوشحال پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے،ہمارا 7.3 ٹریلین روپیہ سودی قرضوں کی مد میں چلا جاتا ہے،

 

جاپان جرمنی، جیسے ممالک میں شرح سود صفر جبکہ پاکستان میں 22.7 فیصد ہے، ہم ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرینگے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ ایک مولانا صاحب تھے، ہم پرامید تھے کہ مولانا سربراہ ہیں اور کچھ نہیں تو پی ڈی ایم کو واضح طور پر کہیں گے کہ سودی معیشت نہیں چل سکتی، پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو امید تھی مولانا فضل الرحمان سودی نظام ختم کرینگے، لیکن پی ڈی ایم حکومت نے شرح سود کو 17 سے بڑھا کر 22 فیصد کر دیا، مولانا صاحب سودی نظام کے خاتمے کی بجائے وزارتیں انجوائے کرتے رہے اور 16 مہینوں میں سود میں اضافہ کروا کے روانہ ہو گئے۔سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سودی نظام کی بجائے زکوۃ اور عشر کا نظام نافذ کرنے کی ضرورت ہے، 10 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، زکو? اور عشر کے نظام سے 25 کھرب ٹیکس اکھٹا ہو گا، میں نے بحیثیت وزیر خزانہ پختونخوا ایکٹ منظور کروا کر سودی نظام پر پابندی لگائی، پختونخوا میں 22 ہزار لوگوں نے سودی نظام چھوڑ کر خیبر بینک میں اسلامی بینکاری میں حصہ لیا۔سراج الحق نے کہا کہ ایک زمانہ تھا جب لوگ اچھی فوج اور جدید اسلحے کو ملک کی طاقت سمجھتے تھے، آج کسی بھی ملک کی طاقت کا سارا دارومدار اسکے معاشی استحکام سے ہے، آج کی دنیا کی جنگ معاشی جنگ ہے اور ایک ملک دوسرے کی معیشت کو تباہ کر کے جنگ جیتنا چاہتا ہے، ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط سے مضبوط تر بنانا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایک بڑا مسئلہ اہل ایماندار قیادت کا فقدان ہے، آج بھارتی مسلمان, بھارتی ہونے پر فخر کررہا ہے، کیونکہ پاکستانی مسلمان 180 روپے کا ایک کلو آٹا خریدتا ہے، نواز شریف، زرداری اور تحریک انصاف نے سودی نظام کو مضبوط کیا، جماعتِ اسلامی کا اقتدار میں آنے کے بعد پہلا حملہ سودی نظام پر ہوگا۔

 

عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستیں بحال کرنے کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں بحال کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ان کیسز میں 9 مئی کے تین مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے تین مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ 6 درخواستیں سیشن کورٹ اور تین انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔ہائی کورٹ نے ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹس کو دوبارہ سماعت کا حکم دیا۔یاد رہے کہ سیشن کورٹ اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کی تھیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 ضمانت کی درخواستیں متعلقہ عدالتوں میں زیر التوا سمجھی جائیں اور ان 9 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں کے حتمی فیصلے تک گرفتاری سے روکا جائے، متعلقہ عدالتوں کو 9 مقدمات کے فیصلے میرٹ پر کرنے کی ہدایت دی جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79781

حلقہ بندیاں: الیکشن کمیشن نے فافن کے اعتراضات مسترد کر دیئے

Posted on

حلقہ بندیاں: الیکشن کمیشن نے فافن کے اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )حلقہ بندیوں کی معاملے پر فافن کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے فافن کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں پر تجزیہ قانون کی متعلقہ دفعات کے حوالے سے غلط فہمی پر مبنی ہے، آرٹیکل 51 کے تحت قومی اسمبلی کی 266 نشستیں صوبوں کے درمیان آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی گئی ہیں، صوبے کی مختص شدہ نشستوں اور آبادی کو مدِنظر رکھتے ہوئے صوبے کا کوٹہ نکالا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا الیکشن رولز 2017ء کے رول 8 (2) کے تحت ہر ضلع کو سیٹیں ایلوکیٹ کی گئیں، ہر ضلع کی آبادی اور سیٹوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیاں کی گئی ہیں، فافن نے آبادی میں فرق کا تجزیہ کرتے وقت ضلعی یونٹ کو سیٹوں کے تعین کے لئے نہیں لیا، فافن نے صوبے کے کوٹہ کو یونٹ کے طور پر لیا اور بنیادی انتظامی یونٹ کو نظر انداز کیا، جس سے ابہام پیدا ہوا ہے۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا حلقہ بندی کے دوران آبادی کے علاوہ اور اصول بھی ہیں جو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 20 میں درج ہیں جن میں انتظامی یونٹ اور یکسانیت شامل ہیں جن کو کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندی کے دوران مدِنظر رکھا ہے، مذکورہ ایکٹ کی سیکشن 20(3) میں کی گئی حالیہ ترمیم بھی اس حقیقت کی تائید کرتی ہے کہ ضلع بنیادی یونٹ ہوگا، انتخابی حلقوں میں 10فی صد آبادی میں کمی و بیشی کی صورت میں وجوہات درج کی جانی ضروری ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق جس انتخابی حلقے میں یہ کمی و بیشی ہے اس کی مناسب وجوہات ابتدائی حلقہ بندی کی رپورٹ میں درج ہیں، آبادی کا ڈیٹا ابتدائی حلقہ بندی میں پہلے ہی دستیاب ہے، عوامی سہولت کے لئے مارکڈ نقشے اور اَن مارکڈ نقشے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، ووٹرز ان نقشوں کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں، الیکش کمیشن اَن مارکڈ نقشے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم سہولت مرکز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر عذرداری جمع کرانے کیلئے ہدایات اور رہنما اصول بھی اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں، آبادی کے اعداد و شمار میں فرق کے حوالے سے جن اعداد و شمار کا ذکر کیا گیا ہے وہ درست نہیں، ابتدائی حلقہ بندی کے دوران 64 حلقہ جات ایسے ہیں جس میں 10 فیصد سے زیادہ آبادی کی کمی و بیشی ہے جس کے لیے رپورٹ میں مناسب وجوہات دی گئی ہیں جس کی دفعہ 20(4) الیکشنز ایکٹ 2017 اجازت دیتا ہے۔

 

صدر مملکت کی قومی بچت کو فراڈ متاثرہ خاتون کو 12 لاکھ روپے بمع منافع لوٹانے کی ہدایت، وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کی اپیل مسترد کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی بچت کو فراڈ متاثرہ خاتون کو 12 لاکھ روپے بمع منافع لوٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کی اپیل مسترد کر دی۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق راولپنڈی کی خاتون شہری کے اکاؤنٹ سے جعلی چیک بک کے ذریعے 12 لاکھ روپے نکلوائے گئے تھے۔صدر مملکت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ معاملے کی مناسب تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کو بھیجے اور انکوائری کے بعد فراڈ کے معاملے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے۔تفصیلات کے مطابق عابدہ رفعت (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کو شکایت کی کہ ان کا قومی بچت راولپنڈی میں پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ تھا، خاتون کو 2021 میں پتہ چلا کہ 2019 میں ان کے اکاؤنٹ سے 12 لاکھ روپے فراڈ سے نکالے گئے، رقم ایک چیک بک کے ذریعے نکالی گئی جو خاتون کو کبھی جاری ہی نہیں کی گئی تھی۔خاتون نے فراڈ کی چھان بین اور رقم کی وصولی کیلئے قومی بچت کو شکایت درج کرائی، معاملے کی صحیح چھان بین نہیں کی گئی اور خاتون کو کہا گیا کہ وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ خاتون نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جس نے قومی بچت کو معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کو کہا۔قومی بچت نے معاملہ ایف آئی اے بھیجنے کی بجائے صدر مملکت کو اپیل دائر کر دی۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کی اپیل مسترد کر دی۔ صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے خاتون کو رقم لوٹانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ قومی بچت نے اپنے ہی خط میں اعتراف کیا کہ جعلی ٹرانزیکشن کے ذریعے اکاؤنٹ سے 12 لاکھ نکلوائے گئے، قومی بچت کی اندرونی انکوائری کے دوران افسر نے بیان دیا کہ رقم کو گن مین اور کیشئر کے ذریعے دھوکہ دہی سے نکالا گیا۔صدر نے کہا کہ قومی بچت نے مذکورہ اہلکاروں کو انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا، ثابت ہوتا ہے کہ قومی بچت کی انکوائری کا عمل شفاف نہیں تھا۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی بچت کا معاملہ ایف آئی اے کو سونپنے کی مخالفت کرنا بلاجواز ہے، وفاقی محتسب نے درست نشاندہی کی کہ معاملے کی صحیح طریقے سے تفتیش نہیں کی گئی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ قومی بچت 30 دنوں میں محتسب کو تعمیل کی رپورٹ پیش کرے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79779

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف 1 ہزار 90 درخواستوں پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

Posted on

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف 1 ہزار 90 درخواستوں پر سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیرقانونی قرار دینے کے خلاف 1 ہزار 90 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 16 اکتوبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے، اس دن ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی جائے گی، تمام فریقین اسلام آباد میں آ کر دلائل دیں۔وقفے کے بعد سماعت کا آغاز ہوا تو الیکٹرک سپلائی کمپنیر کی جانب سے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ کچھ وکلاء کو نوٹس موصول نہیں ہوئے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر تمام فریقین رضامند ہیں تو کیس ملتوی کر دیتے ہیں۔وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ کل فل کورٹ کے سامنے پیش ہونا ہے اس لیے عدالت وقت دے دے۔لیسکو کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم سے 40 ارب کا نقصان ہو چکا، فریقین کو حکم دیا جائے کہ اگلی سماعت پر التواء نہیں مانگیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ چوہدری صاحب جب آپ کے التواء کی درخواست منظور نہیں کی تو ان کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہو گا، کیا کسی نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی؟

 

وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیل دائر نہ کرنے کی وجہ سے یہ درخواستیں ناقابلِ سماعت ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ اگلی سماعت پر پہلے درخواستیں قابلِ سماعت ہونے اور قانونی نکات پر دلائل سن کر فیصلہ کریں گے، درخواست گزاروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا، درخواست گزاروں کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ادا نہ ہونے سے قومی خزانیکو اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے، اگلی سماعت پر اگر کوئی وکیل پیش نہیں ہو سکتا تو متبادل وکیل بھیجے، اگلی سماعت پر التواء کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اس کیس میں تمام فریقین مالدار ہیں اور اپنے وکلاء کے اسلام آباد سفر کاخرچ اٹھا سکتے ہیں، بجلی کے بلوں سے متعلق کیس میں ویڈیو لنک کی سہولت کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی، وفاقی قوانین سے متعلق کیس کی وجہ سے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

 

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف 1 ہزار 90 درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں کیس کی تیاری کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمٰن نے استدعا کی ہے کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں دیں، وہ خود دلائل دینا چاہتے ہیں، عدالت کچھ مہلت دیدے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر آپ خود لکھ کر کہہ دیں کہ عامر رحمٰن نااہل ہے، دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے، ہم تو عامر رحمٰن کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کر سکتے، میں تو سمجھتا ہوں عامر رحمٰن قابل وکیل ہیں اور کیس میں خود دلائل دے سکتے ہیں، اتنے سارے وکلاء موجود ہیں، کیس کو ساڑھے 11 بجے وقفے کے بعد سنیں گے، بجلی کی قیمتوں پر کیسز کا ڈھیر ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دیا تھا، لاہور ہائی کورٹ میں 1 ہزار سے زائد نجی کمپنیوں نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو چیلنج کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نجی کمپنیوں نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس اور سہہ ماہی پرائس ایڈجسٹمنٹ کی ادائیگی بند کر دی تھی۔بجلی کی ترسیل کی کمپنیوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر رکھی ہیں۔

اخراجات میں کٹوتی اور گیس مہنگی کرنے کیلیے آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آئے گا۔وزات خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لے گا، مذاکرات میں ٹیکس، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط جاری ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اخراجات میں کٹوتی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اخراجات میں کمی کے پلان پر بھی بات چیت ہوگی، تنخواہیں، پنشن، الاؤنسز منجمد کرنے سمیت افسران کا اسٹاف کم کیا جائے گا جب کہ ا?ئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت گیس مہنگی کرنے پر مجبور ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79777

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ روزہ مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا

Posted on

لوئر چترال میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ روزہ مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز) چترال پولیس لویر کی طرف سے 487 پولیو ٹیموں کے ساتھ 1188 سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ پیر کے دن ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے چلڈرن ہسپتال جنگ بازار اور BHU,s کا دورہ کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال فیاض علی رومی اور کوارڈنیٹر ای پی آیی ڈاکٹرفرمان نظار بھی  موجود تھے۔ چترال لوئیر پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال میں انسداد پولیو مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایس۔ڈی۔پی۔اوز خود علاقوں میں جاکر براہ راست نگرانی کررہے ہیں ۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔اور انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو مزید فعال کرنے کیساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گیی ہے۔ اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔ پولیو مہم کو کامیاب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تاکہ نئی نسل کو معذوری سے بچایا جاسکیں۔ عوام سے گزارش گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں پولیو ٹیم سے تعاون کریں۔

chitraltimes polio campaign starts in chitral police security

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، انسدادِ پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا جس کے دروان صوبے کے 74 لاکھ 78ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے انسدادِ پولیو مہم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی مہم کاپہلا مرحلہ2سے 6اکتوبر تک جاری رہے گا،پہلے مرحلے میں پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پانچ سال تک کی عمر کے63لاکھ 62ہزار8سو پچانوے بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کا دوسرا مرحلہ9سے13اکتوبر تک جاری رہے گا، دوسرے مرحلے میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں 11لاکھ 16ہزار81بچوں کو پولیو سے بچاوٗ کے قطرے پلائے جائیں گے،مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی،مہم کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 34,551ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ان ٹیموں میں 31,151 موبائل ٹیمیں، 1,953فکسڈ ٹیمیں اور 1,447ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔پولیو ٹیموں کی موثر نگرانی کیلئے 7,077ایریا انچارجز تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیو ٹیموں کی موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریبا54,567پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
79768

مشترکہ کوششوں سے اس وقت صوبے میں پولیو کے صرف دو کیسز رہ گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

Posted on

مشترکہ کوششوں سے اس وقت صوبے میں پولیو کے صرف دو کیسز رہ گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے پیر کے روز بذریعہ ویڈیو لنگ نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ نے کی۔ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں نیشنل پولیو پروگرام کو مزید مو ثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے اورصوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں پولیو پروگرام کے حوالے سے شرکائکو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سال 2014 میں خیبر پختونخواہ میں پولیو کے کل 247 کیسز تھے اور سال 2019 میں صوبے میں پولیو کے 93 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اس وقت صوبے پولیو کے صرف دو کیسز رہ گئے ہیں جو تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کی مشترکہ اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے تاہم ہماری منزل صوبے سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہے جس کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

 

صوبے میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت، سول انتظامیہ، پولیس اور فوج سمیت ڈونر اداروں کا کردار کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں فرنٹ لائن پولیو ورکرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور صوبائی حکومت ان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جون 2022 سے اب تک صوبے میں انسداد پولیو کے کل 14 مختلف مہم چلائے گئے ہیں جبکہ نیشنل ایمیونا ئزیشن مہم کے تحت صوبہ بھر میں تازہ مہم 2 اکتوبر سے شروع کی گئی ہے اور کوشش ہے کہ اس مہم کے سو فیصد اہداف حاصل کئے جائیں۔ محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے کے مخصوص جغرافیائی حالات وجہ سے پولیو وائرس کے خاتمے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے اور ان مسائل پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت دیگر شراکت داروں کے تعاون سے نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلی نے بتایا کہ افغانستان سے پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کے لئے پانج بارڈر پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں پر آنے جانے والے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جاتے ہیں جبکہ پشاور کے انوائرنمنٹل سیمپل میں پولیو وائرس کی موجودگی سنجیدہ مسئلہ ہے جسے ختم کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پولیو قطروں کے بارے میں بعض لوگوں کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علمائے کرام کا کردار سب سے اہم ہے اور اس سلسلے میں علمائکے ذریعے لوگوں کو شعور دینے کیلئے موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انسداد پولیو پروگرام کو مزید نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔
<><><><><><><>

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79765

عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا

عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول پر 80روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔

 

 

پاکستانی مسابقتی کمیشن نے اماراتی فرم کی دو ایل این جی کمپنیوں کے حصول کی منظوری دیدی

اسلام ا ٓباد(سی ایم لنکس)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ہفتے کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایک فرم کے ذریعہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینل کے قیام اور آپریشن میں مصروف دو مقامی کمپنیوں کے حصول کی اجازت دے دی ہے۔سی سی پی ایک آزاد ریگولیٹری اتھارٹی ہے جو منصفانہ مسابقت کو فروغ دینے اور صارفین کو مسابقتی مخالف طریقوں سے تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق سی سی پی نے یہ فیصلہ مزید غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے اور پاکستان میں گیس کی قلت کے ممکنہ تخفیف کو یقینی بنانے کے لیے کیا۔بیان میں کہا گیا کہ دو مقامی کمپنیاں ملک میں ایل این جی اور آر ایل این جی کی درآمد، ذخیرہ اور تقسیم میں بھی شامل تھیں۔سی سی پی نے امارات میں قائم بائسن انرجی ”ایف زیڈ سی او“ کے ذریعہ تبیر انرجی اور تبیر انرجی مارکیٹنگ کے 100 فیصد حصول کی منظوری دی اور دونوں کے انضمام پر کارروائی کی ہے۔سی سی پی نے مسابقتی ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے مطابق فیز ون کے مقابلے کے جائزے مکمل کیے۔ چونکہ مجوزہ لین دین نے مقابلہ کے خدشات کو جنم نہیں دیا اس لیے انضمام کی منظوری دے دی گئی۔امارات میں قائم کمپنی نے اب ڈائمنڈ گیس انٹرنیشنل جاپان کمپنی لمیٹڈ سے دو کاروباری اداروں کی مکمل شیئر ہولڈنگ حاصل کر لی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس لین دین کے نتیجے میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی اور گیس کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79751

ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار

ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 10 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کا کہنا ہے کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف پاور ڈویڑن کی کارروائی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن نے کہا کہ ملک بھر سے اب تک دس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 23 ہزار 152 ایف آئی آر درج ہوئی ہیں، بجلی چوروں سے مجموعی طور پر 14 ارب 33 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔سیکرٹری پاور ڈویڑن کا کہنا تھا کہ لیسکو میں 3 ارب 85 کروڑ روپے ریکور کرکے 2 ہزار 961 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، 9 ہزار 564 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ حیکسو میں دو ارب 69 کروڑ، پیسکو میں دو ارب 42 ارب روپے ریکور کیے گئے ہیں۔سیکرٹری پاور ڈویڑن راشد لنگڑیال نے مزید بتایا کہ مجموعی چوری میں 75 فیصد ہونے کے باوجود سندھ اور خیبر پختونخوا میں صرف 725 گرفتاریاں ہوئیں۔

 

اسلام آباد: سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد میں محکمہء انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کر کے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات نہیں ہیں۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ 375 افغان باشندوں کو کارروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائے گا۔آپریشن بارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں، گولڑہ، شمس کالونی و دیگر علاقوں میں کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79746

سینیٹر مشتاق احمد خان اورسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی مشترکہ جویز کردہ اہم قانون سازی کی منظوری

Posted on

سینیٹر مشتاق احمد خان اورسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی مشترکہ جویز کردہ اہم قانون سازی کی منظوری

پہلی تجویز میں میں کہا گیا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی عصمت دری کے متاثرین کو مفت میڈیکو لیگل امداد فراہم کرنا چاہیے
بل کی منظوری سے ان طبی پیشہ ور افراد کو سزا دی جاسکے گی جو اپنی سرکاری ڈیوٹی کا لازمی جزو ہونے کے باوجود عصمت دری کے متاثرین کے علاج میں مجرمانہ غفلت برتتے ہیں
دوسری تجویز میں پرائیویٹ جیلوں کیخلاف سینیٹر مشتاق احمد خان اورسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا مشترکہ بل “فوجداری ترمیمی بل 2023” کو متفقہ طور پر منظور کر لیاگیا
بل میں نجی جیلوں کے قیام پر 3 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ کسی کو ناجائز قید رکھنے پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا تجویزکی گئی ہے

اسلام آباد (سی ایم لنکس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی تجویز کردہ اہم قانون سازی کی منظوری دے دی۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی پیش کردہ پہلی تجویز میں میں کہا گیا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی عصمت دری کے متاثرین کو مفت میڈیکو لیگل امداد فراہم کرنا چاہیے تاکہ عصمت دری کے متاثرین کی تفتیش اور مقدمے کی سماعت میں مجرمانہ غفلت سے بچا جا سکے۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ فوجداری ترمیمی بل، 2023 (نئی دفعہ 376-A کا اندراج) کے ذریعے ان طبی پیشہ ور افراد کو سزا دی جائے گی جو اپنی سرکاری ڈیوٹی کا لازمی جزو ہونے کے باوجود عصمت دری کے متاثرین کے علاج میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب پائے جائیں گے۔ ہمارے ملک میں جہاں عصمت دری یا جنسی تشدد کا نشانہ بننے والے حملے کے بعد ہنگامی طبی امداد کیسلسلے میں یا تو ہزاروں روپے کے میڈیکل بلوں میں ڈالے جاتے ہیں یا مطلوبہ طبی علاج کروانے سے صاف انکار کر دیا جاتا ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے ہونے میں رکاوٹیں درپیش ہوتی ہیں۔

 

دوسری تجویز میں سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ نے پرائیویٹ جیلوں کیخلاف سینیٹر مشتاق احمد خان اورسینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کا مشترکہ بل “فوجداری ترمیمی بل 2023” کو متفقہ طور پر منظور کر لیا۔بل میں نجی جیلوں کے قیام پر 3 سال قید اور 10لاکھ روپے جرمانہ جبکہ کسی کو ناجائز قید رکھنے پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ تک کی سزا تجویزکی گئی ہے۔تجویز میں کہا گیا کہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 14 میں آدمی کے وقار اور احترام کی ضمانت دی گئی ہے جبکہ دستور پاکستان کی شق 11 غلامی اور جبری مشقت کی ممانعت کرتی ہے۔تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ نجی جیلیں سراسر غیر انسانی، غیرقانونی عمل ہے۔ اس وقت بلوچستان میں 71 نجی جیلوں کی اطلاعات ہیں اور سندھ میں 2020 سے 2022 تک 5ہزار لوگ نجی جیلوں سے رہا کروائے گئے ہیں۔نجی جیلیں بااثر افراد کی طرف سے قائم کردہ جھوٹی قید کی ایک شکل ہیں اس لیے ان جیلوں پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ دوسرے بل کے ذریعے، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2023، باب II میں نئی??دفعہ 52-B، 52-C اور 52-D کا اضافہ، پاکستان پینل کوڈ (1860 کا ایکٹ XLV)، بے گناہوں کی نجی قید کا غیر انسانی عمل اور بااثر افراد کی طرف سے غریب مزدوروں، کرایہ داروں اور دیگر افراد کو بھاری جرمانے کے ساتھ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79744

صوبے میں متوقع سالانہ تقریباً 10ارب روپے آمدن کے توانائی کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، سیکرٹری نثار احمد خان

Posted on

صوبے میں متوقع سالانہ تقریباً 10ارب روپے آمدن کے توانائی کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، سیکرٹری نثار احمد خان

صوبائی حکومت کی زیر انتظام جاری توانائی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس کا انعقاد، سیکرٹری توانائی و برقیات

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) محکمہ توانائی و برقیات خیبرپختونخوا کے سیکرٹری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ صوبے میں جاری توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاہم اس بارے ملک میں جاری معاشی معاملات میں اتار چڑھاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ محکمہ توانائی کا ذیلی ادارہ پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)صوبے کاایک منافع بخش ادارہ ہے۔ پیڈوکے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن سے صوبے کو تقریباً 10ارب روپے سے زائد آمدن متوقع ہے۔ توانائی کے جاری منصوبوں میں وفاقی اداروں کی جانب سے درپیش بعض مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت نے سنجیدگی سے معاملات اٹھانے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صوبے میں حکومتی سطح پر پیڈو کے جاری توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیڈو کی نگرانی میں اس وقت ہائیڈرو، سولر پاور سمیت ٹرانسمیشن لائن کے 42 توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پیڈو نے اب تک پن بجلی کے 7 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں جن سے مجموعی طورپر161میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جس سے صوبے کو سالانہ 4ارب روپے سے زائد کی آمدن ہورہی ہے جبکہ 9 منصوبوں پرکام تیزی جاری ہے، جن سے مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور صوبے کو سالانہ 47 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تکمیل شدہ شمسی توانائی کے منصوبوں سے صوبے کو بجلی بلوں کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
79742

اسماعیلی سیوک پاکستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسماعیلی سیوک پاکستان اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 

کراچی(چترال ٹایمزرپورٹ ) اسماعیلی سوک پاکستان(Ismaili CIVIC Pakistan) نے کونسل برائے پاکستان، اور World Wide Fund for Nature-Pakistan (WWF-Pakistan) نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کوششوں اور وسائل کو ہم آہنگ کرنے کی خاطر مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس یادداشت کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا اور موافقت، حیاتیات کا تحفظ، اور کمیونٹی کو ماحول سے متعلق مختلف قسم کے حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے سے متعلق مشترکہ کوششوں اور وسائل سے متعلق لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ یہ سٹریٹیجک شراکت شجرکاری، تعلیم اور سماجی و ماحولیاتی آگاہی پر مبنی اقدامات،منظم کوششوں کے ذریعے مثبت تبدیلی کو فروغ دینے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

مفاہمت کی اس یاد داشت پر دستخط کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں نزار میوہ والا ، صدر، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان، عارف ساجوانی ، ایگزیکٹو آفیسر، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان ، ندیم خالد، صدر،WWF ، جنرل حماد نقی خان ، سی ای او/ڈائریکٹرجنرل ،WWF-Pakistan، نائب صدور اور، بورڈ ممبرز،کے علاوہWWF-Pakistan اور اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے سینئر نمائندے اور دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔ اس موقع پر آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کی قیادت بھی موجود تھی۔

اس مشترکہ کوشش کے نتیجے کے طور پرWWF-Pakistan، Ismaili CIVIC Pakistan کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں درخت لگانے اور جنگلات کے تحفظ کے لیے منصوبے تیار کرنے سے متعلق تکنیکی مہارت فراہم کرے گا۔ دریں اثنا، Ismaili CIVIC Pakistan، کمیونٹی رضاکاروں کی مدد سے، مختلف پروگراموں اور سرگرمیوں کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ میں اپنی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیےWWF-Pakistanکے ساتھ ماحول دوست سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ WWF-Pakistanاور Ismaili CIVIC Pakistan کے درمیان یہ مشترکہ کوشش ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے اور پاکستان کے ماحولیاتی منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اجتماعی اقدام کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔

 

حماد نقی خان، WWF-Pakistanکے ڈائریکٹر جنرل ، نے موسمیاتی تبدیلیوں میں کمی لانے میںWWFکی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’WWFکی کاوشوں کے اثرات پورے پاکستان میں نظر آتے ہیں۔ شمال میں ہمالیہ کے پہاڑوں سے لے کر پنجاب کے میدانی علاقوں اور جنوب میں ڈیلٹا تک، ہم مسائل کو حل کرنے کے مسلسل عمل میں شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس میں مختلف سطحوں پر کاربن سیکویسٹریشن(sequestration) کی سرگرمیاں ،شجر کاریاں اور مختلف برادریوں کے ساتھ مل کر ماحولیات سے متعلق فطری اور قدرت سے قریب تر حل کو ڈھونڈنا اور اس کا نفاذ شامل ہے تاکہ موسمیات میں آنے والی تبدیلیوں سے منسلک خطرات سے نمٹا جا سکے، اور لوگوں کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ ان مسائل کا کامیابی کے ساتھ سامنا کر سکیں، اور ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس صلاحتیں موجود ہوں۔ لیکن یہ تمام ترکام اکیلے نہیں کیے جا سکتے، اس لیے آج مفاہمت کی یاد داشت پر کیے جانے والے دستخط اہم ہیں، کیونکہ یہ تحفظ کے عمل کو بہتر بنانے کی ہماری کوششوں میں استحکام لائیںگے۔ Ismaili CIVIC Pakistanکے ساتھ مل کر ہم ، ماحولیاتی آلودگی، سیاحت کے ماحول پر اثرات اور ناقص منصوبہ بند ی جیسے مسائل کے حل کی خاطر موثر تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی مشترکہ حل اور ان پر عمل درآمد کرنے کے لیے اِن کے نیٹ ورک کی طاقت اور ان کے بے مثال فعال رضاکاروں سے فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں۔ ‘‘

 

شجرکاری کی کوششوں کے علاوہ، یہ شراکت داری گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانوں کے لیے مشترکہ طور پر روزگار کی تلاش کے منصوبوں کا انتظام، اُن کی پائلٹنگ)(piloting اور مزید مواقع پیدا کرنے پر بھیتوجہ مرکوز کر ے گی۔ دونوں تنظیمیں ماحولیاتی مسائل بشمول آلودگی، سیاحتی طور طریقوں میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے لیے باہمی طور پر تعاون کریں گی ۔

 

نزار میوہ والا ، صدر ،اسماعیلی کونسل برائے پاکستان نے اس موقع پر WWF کی جانب سے پاکستان میں صحت اور قدرتی ماحول کی حالت کو بہتر بنا کر فطرت اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر توجہ دینے کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ’’ آج کے زمانے میں ماحول کی دیکھ بھال سب سے اہم ضرورت ہے۔ یہ اسماعیلی امامت اور اے کے ڈی این (AKDN)کے لیے بھی توجہ کا ایک اہم شعبہ ہے۔ ‘‘

Ismaili CIVIC Pakistan نے اپنے قیام کےبعد سے اب تک ملک بھر میں 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ، 120,000 سے زیادہ رضاکاروں نے 200,000 گھنٹے سے زیادہ رضاکارانہ خدمات میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور ملک بھر میں 250 سے زائد عوامی مقامات اور کمیونٹی مراکز سے تقریباً 80,000 کلو گرام فضلہ، بشمول کاغذ، پلاسٹک اور دیگر ملبہ اکٹھا کیا ہے۔‘‘

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
79756

آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

Posted on

آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے ٹیکس وصولیوں کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا۔پاکستان نے آئی ایم ایف پر واضح کیا ہے کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کرسکتی ہے۔ ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلے گا.وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ٹیک سوصولیوں کا ہدف قبل ازوقت حاصل کرنے کے بعد آئی ایم ایف حکام کے ساتھ آن لائن اجلاس ہوا ہے جس میں ریونیو سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ کی گئی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ تین ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کو بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ(ستمبر2023) کیلئے مقرر کردہ795ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

 

اگلے چندروز تک ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ستمبر میں ہونیوالی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے تجاوز کرجائیں گی جبکہ رواں مالی سال 2023-24کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے حاصل کردہ عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 2002 ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں جو کہ پہلی سہہ ماہی کیلئے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ہیں۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا،،،نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگاسکتی ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرلے گا،،،پاکستان ی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے۔ایف بی آر کو گزشتہ رات گئے تک موصول ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے ستمبر میں سات سو پچانوے ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2023 میں بھی ٹیکس وصولیاں مقررہ ہدف سے زائد رہی تھیں اور اگست2023 میں 649 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 669 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا جبکہ اگست 2022 میں 494 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہواتھا۔اس لحاظ سے اگست 2023 میں ٹیکس جمع کرنیکی گروتھ 35.4 فیصد رہی تھی آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیاہے

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان آن لائن اجلاس میں ڈیٹا شیئرنگ کی گئی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ نگران حکومت کے دوران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا سکتیایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کر لے گا اور ایف بی آر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہے ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا جس میں جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹا آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو پیش کیا جائے گا۔ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا، ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں 2.1 ٹریلین ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ تین ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1.98 ٹریلین روپے رکھا گیا تھا۔ ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی ا?ئی ایم ایف کو ا?گاہ کر دیا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79740

سائفر کیس؛ ایف آئی اے نے چالان جمع کروادیا، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

Posted on

سائفر کیس؛ ایف آئی اے نے چالان جمع کروادیا، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ایف آئی اے نے سائفر کیس میں چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر کو ایف آئی اے نے ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں کیا جب کہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ہیں، ان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا۔ سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی، پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی۔چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی فہرست چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی۔ 27 گواہوں کے 161 کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد چالان کے ساتھ منسلک کیے گئے ہیں۔خصوصی عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کے مطابق سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں۔ سائفر وزارت خارجہ سے لے کر وزیراعظم کے پاس پہنچنے تک پوری چین کو گواہوں میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائفر کیس میں چالان کی نقول آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو فراہم کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ اعظم خان کا 164 کے بیان کی کاپی عدالت میں جمع کروائی گئی ہے۔اعظم خان کے بیان کی کاپی فراہم کی جائے گی یا وکلا کو صرف پڑھنے کی اجازت ہوگی، یہ عدالت کا اختیار ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79738

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Posted on

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گذشتہ دو ماہ کے دوران پہلی بار ہو گی۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سے روپیکی قدر میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح اور دیگر اوور ہیڈز کی بنیاد پر آئندہ جائزے میں پٹرول کی قیمت میں کمی آسکتی ہے کیونکہ اس کی عالمی قیمت میں 2 فیصد کمی آئی ہیذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم ہدایت کے بعد وزرات خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔اگر پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی جاتی ہے تو نگران دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

 

یکم اکتوبر سے پٹرول، ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)یکم اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھانے کی تیاریاں کی جا رہیں۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے کہا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں بھی 5 روپے اضافے کا امکان ہے، ڈیزل لیوی بڑھانے سے فی لیٹر لیوی 50 سے 55 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافے کی تجویز ہے، تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے گا، جب کہ ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے، جس سے پٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہو جائے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79736

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

Posted on

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کرائی، جس میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد،پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے سے انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کوعہدوں سے ہٹایا جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)اے این پی رہنما ایمل ولی خان نے نئی حلقہ بندیوں کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی ارادتاً کم ظاہر کی گئی ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،حلقہ بندیوں میں غیرضروری ردوبدل کی وجہ سے پورے سیاسی عمل پر منفی اثر پڑ رہا ہے، آبادی کے تناسب سے قومی اسمبلی کی 6نشستیں کم کرنا زیادتی اور ناانصافی ہے، پختونخوا کے لاکھوں لوگ دہشتگردی کی وجہ سے دیگر صوبوں میں مقیم ہیں، مردم شماری میں انہیں نظرانداز کیا گیا، ایک طرف قدرتی وسائل پر اختیار نہیں تو دوسری جانب پختونخوا پر بین الاقوامی تجارت بھی بند کردی گئی ہے، پختونخوا صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال اور مالدارترین صوبہ ہے لیکن ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا۔صوبائی صدر اے این پی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برداشت نہیں کریں گے، عوامی نیشنل پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بہت جلد رابطہ کرکے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی

لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہوگئی اور لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی۔نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی۔قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے۔ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے۔قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے۔ امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79734

سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔عدالت عظمیٰ نے بجلی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے سے متعلق کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 2 اکتوبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کے بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ مختلف الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی جانب سے1090 درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں۔

 

سعودی ریال کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔سعودی ریال کی نئی قیمت گزشتہ روز 77.25 روپے کے مقابلے میں 76.98 روپے ہے۔ آج اوپن مارکیٹ میں 1 سعودی ریال کی پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کی شرح 76.98 روپے ہے۔سعودی ریال اور پاکستانی کرنسی کی خریدوفروخت کی شرح انٹربینک اور کرنسی ایکسچینج اور اوپن مارکیٹ سے مخلتف ہے۔کیونکہ روپے کی اوپن بینک میں ٹرینڈنگ کم ہو کر0.28 روپے ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی جی ڈی پی نے پہلی بار ایک ٹریلین ڈالر کا سنگ میل عبور کیا ہے۔ سعودی مملکت کو ٹریلین ڈالر کلب کا رکن بنایا گیا ہے۔اسی تناظر میں حالیہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2025 کے ہدف کی تاریخ سے پہلے اسے پورا کرلیا ہے۔ان اعدادوشمار کا انکشاف فیڈریشن آف سعودی چیمبرز کی ایک رپورٹ میں کیا گیا جو سعودی عرب کے 93ویں قومی دن کے موقع پر جاری کی گئی تھی۔اس رپورٹ کو سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے جاری کیا گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اب تک1 یو اے ای درہم 78.61 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

 

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ)سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی، جس میں موجود بیشتر دہشت گردوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے، فہرست میں مجموعی طور پر 135 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل کیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد کی اپیل بھی کر دی ہے، اور فہرست میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمت بھی مقرر کی گئی ہے، مجموعی طور پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50 کروڑ سے زائد رکھی گئی ہے۔فہرست میں شامل 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، جب کہ بیش تر دہشت گردوں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79659

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

Posted on

ملک بھر میں شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی،الرٹ جاری

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ )ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ٹی ایم اے کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مون سون کیآخری اسپیل میں طوفانی آندھی اوربارشوں کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نیتیس ستمبرتک الرٹ جاری کر دیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ چار روز تک پارہ 40 تک جانے کی پیشگوئی کردی۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے اکتوبر گرم ترین رہے گا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظورکرلیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء متفقہ طور پر منظورکرلیا۔سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہرا نے کریمنل لاء ترمیمی بل 2023ء منظوری کیلئے پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔بل کی منظوری سے جنسی زیادتی کے شکار افراد کا نجی ہسپتال میں علاج ممکن ہوگا، جنسی زیادتی کے شکار لوگوں کو ابتدائی طبی امداد پرائیویٹ ہسپتال دینے کا پابند ہوگا، جنسی زیادتی کے شکار فرد کو نجی ہسپتال ابتدائی امداد کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر سرکاری ہسپتال کو ریفر کرے گا۔بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ عمر قید کی سزا اور سزائے موت کی جگہ سرعام پھانسی کی جائے، پھانسی سرعام ڈی چوک میں نہیں جیل میں سب قیدیوں کے سامنے دی جائے۔اس پرسینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سرعام پھانسی سے بربریت ہوگی، جن معاشروں میں ایسی سرعام پھانسی ہوئی ہے وہاں بھی جرائم میں کمی نہیں آئی۔

 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اسلام آباد کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی۔شہریارآفریدی کی گرفتاری پر ایم پی اوجاری کرتے وقت اختیارات سے تجاوز کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی غیرمشروط معافی کی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس بابرستار ڈی سی عرفان میمن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اپروچ نہیں کرایا، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کے رحم و کرم پر ہیں، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ ڈی سی صاحب آپ پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام ہے، عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر صاحب شیڈول بنائیں ٹرائل کیسے آگے بڑھے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79657

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

Posted on

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، اب ایسوسی ایشن آف پرسنز کے ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے سیکشن 83 بی، 83 سی، 83 ڈی اور 83 ای میں ترامیم کر دی ہیں، جس کے تحت ایسوسی ایشن آف پرسنز کے بورڈ میں بے نامی داروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے ڈائریکٹرز کی تمام تفصیلات دینا ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایشن آف پرسنز تمام بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 10 سال کا ریکارڈ رکھنے کے پابند ہوں گے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام، ولدیت اور ان کے شناختی کارڈ کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔اے او پیز بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تاریخ پیدائش، اور شہریت سے متعلق معلومات بھی دینے کے پابند ہوں گے، ڈائریکٹرز کی رہائش، دفاتر کے پتے بھی ظاہر کرنے ہوں گے، اور ان کی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت کی شرح سے آگاہ کیا جائے گا۔اے او پیز تمام سمندر پار بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، اے او پیز کو ظاہر کرنا ہوگا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں میں کتنا کنٹرول رکھتے ہیں، ایسوسی ایشن آف پرسنز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز رشتے دار ہیں تو ان کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی۔

 

ٹیکس سے متعلق کیس: چیف جسٹس کی دلائل نہ دینے پر وکیل کی سرزنش

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس سے متعلق دلائل نہ دینے پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل کی سرزنش کر دی۔سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے دلائل نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل فیاض شیرازی سے مکالمے میں کہا کیس کے میرٹ پر دلائل دیں، بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت ہے؟وکیل فیاض شیرازی نے کہا کہ ہمارا کیس زائد المعیاد ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عدالت آپ کا کیس سننا چاہتی ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کیس زائد المعیاد ہے، آپ کلرک نہیں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا بڑا احترام ہے کیونکہ آپ سینئر وکیل ہیں اور آپ کا بڑا مرتبہ ہے۔چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ ایسے کیسز دائر کرنے سے دیگر مقدمات کے فکس ہونے پر اثر پڑتا ہے، ہم آپ کی عزت کریں گے، آپ اس عزت کو خود نقصان نہ پہنچائیں۔چیف جسٹس پاکستان نے وکیل کی جانب سے دلائل نہ دینے پر نظرثانی درخواست مسترد کر دی۔

 

سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے، سندھ اسمبلی کے ملازم آفتاب مہر نے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا ہے اور حکام کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے ملازم آفتاب مہر کی جانب سے حکام کو ایک لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 80 سے زائد گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔لیگل نوٹس کے مطابق سندھ اسمبلی کے پاس 120 گاڑیاں ہیں، 42 گاڑیاں مختلف ملازمین استعمال کر رہے ہیں، اکثر ملازمین کو سندھ اسمبلی کی گاڑیاں الاٹ نہیں ہو سکتیں، اسپیشل سیکریٹری سندھ اسمبلی نے سابق ایم پیز اور دیگر کو گاڑیاں واپس کرنے کا کہا تھا۔لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 22 گاڑیاں اسپیکر آغا سراج درانی کے زیر استعمال ہیں، جب کہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے پاس 3 گاڑیاں ہیں، اسٹیڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے پاس بھی 9 گاڑیاں ہیں جو واپس نہیں کی گئیں، اس کے علاوہ سابق اسپیکر اور سابق ایم پی ایز کے پاس 11 گاڑیاں ہیں جو 10 سال سے پیٹرول کے ساتھ استعمال کی جا رہی ہیں۔یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی 5 گاڑیاں چھین لی گئی ہیں جو تاحال واپس نہیں مل سکیں، اور 24 گاڑیاں تاحال گم ہیں، جس کی ایف آئی آر تک نہیں ہوئی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
79655