Chitral Times

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی: سرفراز بگٹی،- افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملہ، زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

Posted on

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی: سرفراز بگٹی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ ) ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلاء میں دو روز باقی ہیں جس کے تحت حکومت نے ایکشن پلان مرتب کرلیا ہے۔نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق تاریخ میں توسیع نہیں ہو گی، غیر قانونی غیر ملکی افراد کو واپس بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا سے متعلق جیو فیسنگ اور جیو میپنگ مکمل کرلی ہے، ڈاکومنٹ رجیم کی پالیسی میں ہم پاسپورٹ اور ویزہ لیکر آنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اب لوگ ہمارے ملک میں ویزہ لیکر آئیں گے، کسی بھی ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ روزانہ 12 سے 15 ہزار افراد بغیر سفری دستاویزات سفر کریں، ون ڈاکومنٹ رجیم کے تحت کل قلعہ عبداللہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی پاسپورٹ کے ذریعے ویزہ لیکر ا?ئیں جائیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران، افغان بارڈر پر کاروبار کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، ہم نے بلوچستان میں کاروبار نہیں سمگلنگ بند کی ہے، عام انتخابات سے متعلق سکیورٹی کا بڑا چیلنج ہے مگر ریاست اس چیلنج سے نبردآزما ہوں گی۔

 

سعودی عرب میں افغان باشندوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا معاملہ، زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سعودی عرب میں 12 ہزار افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے اہم قدم ا ٹھاتے ہوئے تمام زونز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ حکام کے خلاف کتنے کیسز چل رہے ہیں؟ڈی جی ایف آئی اے نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے؟کیاوہ سرکاری افسر جس نے فارم کی تصدیق کی شامل تفتیش کیا گیا؟ کیاجعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کرنے پر مقدمات درج کیے ہیں؟واضح رہے کہ 12ہزارافغانیوں کو پاسپورٹ جاری کرنے پر وزارت داخلہ 9 رکنی کمیٹی بنا چکی ہے، کمیٹی میں آئی ایس آئی،آئی بی، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80912

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

Posted on

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(چترال ٹاَئمزرپورٹ)ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی۔دوران سماعت دلائل کے دوران ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ ایسا کیس ہے جس میں جرم کا ارتکاب کر کے اسے ملزم کی جانب سے تسلیم بھی کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کی معلومات پبلک تک پہنچائیں جس کے وہ مجاز نہ تھے۔ یہ سائفر ایک سیکرٹ ڈاکومنٹ تھا جس کی معلومات پبلک نہیں کی جا سکتی تھیں۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس جرم کی سزا 14 سال قید یا سزائے موت بنتی ہے۔ سیکرٹ ڈاکومنٹ پبلک کرنے پر بطور وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنا حاصل نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے کوئی اعتراف جرم نہیں کیا۔ انہوں نے پبلک کو کوئی سائفر نہیں دکھایا بلکہ علامتی طور پر ایک کاغذ لہرایا تھا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنا دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ ہائی کورٹ اس سے قبل سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست بھی مسترد کر چکی ہے۔

 

بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت اور مقدمہ اخراج کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن فائیو کا اطلاق ہوتا ہے۔ پراسیکیوشن کا کیس ہے کہ وزارت خارجہ نے سائفر کو ڈی کوڈ کر کے پرائم منسٹر سیکرٹریٹ کو بھجوایا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بطور وزیراعظم سائفر کو وصول کیا اور بظاہر گم کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کے مندرجات کو ٹوئسٹ کر کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دفتر خارجہ کے سابقہ اور موجودہ افسران بالخصوص سائفر بھیجنے والے اسد مجید کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔ دفتر خارجہ کے افسران کے بیانات سے واضح ہے کہ اس میں کوئی غیر ملکی سازش شامل نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری اور اخراج مقدمہ کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کیس میں ایک شریک ملزم ہیں۔ صرف ایک شریک ملزم کی حد تک ایف آئی آر کالعدم نہیں ہو سکتی۔ شریک ملزم کی وجہ سے اخراج مقدمہ کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔ پراسیکیوشن کے مطابق سائفر عمران خان کیقبضے میں ہے۔

 

بلا شک و شبہ ان کیخلاف تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ سنگین نوعیت کے الزامات پر ضمانت نہیں بنتی۔ بادی النظر میں ملزم کا کیس سے تعلق بنتا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق دفتر خارجہ کی پالیسی واضح ہے۔ پالیسی کے مطابق سائفر کلاسیفائیڈ ڈاکومنٹ ہے جسے غیر مجاز افراد کے ساتھ شیئر نہیں کیا جا سکتا۔ سائفر کو کچھ وقت کے بعد واپس فارن آفس جانا ہوتا ہے۔فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ سائفر کیس میں وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پابند تھے کہ وہ حکومت گرانے کے لیے غیر ملکی سازش سے عوام کو آگاہ کرتے۔ حکومت گرانے کی سازش سے عوام کو آگاہ کرنے کی دلیل میں وزن نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دینے کے بجائے سیاسی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنا کی دلیل کو مسترد کر دیا۔ فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 248 بطور وزیراعظم فرائض کی ادائیگی پر استثنا سے متعلق ہے۔ پٹیشنر کا سائفر سے متعلق سیاسی اجتماع سے خطاب بطور وزیراعظم ادا کی جانے والی ذمے داریوں میں نہیں آتا۔دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں فرد جرم کے آرڈر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ عدالت 23 اکتوبر کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کے فیصلے میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتی۔ آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔ ٹرائل کورٹ کی آبزرویشن سے کسی قسم کا تعصب ظاہر نہیں ہوتا۔ اس بات سے انکار نہیں کہ شفاف ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے۔

 

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کردیا، وکیل

راولپنڈی(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کردیا ہے۔اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا مورال بہت بلند ہے۔ شاہ محمود قریشی سے وکلا کی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی۔ جب سائفر سلامتی کمیٹی میں آیا اور ڈی کوڈ ہوا تو پھر سیکرٹ کیسے رہ گیا؟۔سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ سائفر کیس توشہ خانہ پارٹ ٹو ہے۔ فیئر ٹرائل قطعی نہیں ہے، پتا چل رہا ہے کہ جج کیا چاہتے ہیں۔ سائفر کیس بابت اب تمام معاملات سپریم کورٹ جارہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں کہا کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ محب وطن ہیں۔ عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنے کے لیے سائفر کیس بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پر عدم اعتماد کر دیاہے۔ ہماری دونوں درخواستیں مسترد ہو گئیں۔ آئندہ کوئی درخواست چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو نہیں سننے دیں گے۔وکیل نے کہا کہ ہم سے لگاتار زیادتی کی جا رہی ہے۔ چیئرمین کی گرفتاری و نظربندی کا دورانیہ بڑھانے کے لیے سب کیا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین کی درخواست پر 10 گھنٹے دلائل سنے۔ یہ ٹرائل خصوصی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مذاق بن چکا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ سائفر کا ایشو قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے رکھا گیا، ڈی کلاسیفائی ہوا تو سیکرٹ کیسے ہو گیا؟۔

 

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ملزم کے خلاف اہم ثبوت کا اسے علم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سے زیادہ سائفر کیس کو کوئی نہیں جانتا۔ آج شاہ محمود بھی خفا تھے،جج سے گلہ کیا کہ وکلا سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ یہ فیئر ٹرائل،اوپن ٹرائل نہیں ہے۔ یہ بند کمرے کا ٹرائل ہے،جو شفافیت کے تقاضوں کو پورا نہیں کررہا۔ نظر آ رہا ہے کہ جج صاحب کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔ تمام تحفظات کو سپریم کورٹ کے پاس لے کر جا رہے ہیں۔ عمران خان کا پیغام ہے کہ یہ آفیشل سیکرٹ تھا ہی نہیں۔ یہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھی۔وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ انصاف ہمیشہ ہوتا دیکھتے آئے ہیں،اس کیس میں انصاف بکتا نظر آرہا ہے۔ کل اشتہاری کو ضمانت بھی دی گئی،اپیلیں بحال کر دی گئیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری درخواستیں جسٹس عامر فاروق کے پاس نہ لگائی جائیں۔ ہم ابھی سے میسج دے رہے ہیں کہ چیئرمین کے کسی کیس کی پٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس نہ لگائی جائے۔قبل ازیں سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، جس میں وکلائے صفائی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آج فیصلے تک گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کی۔

 

دوران سماعت پراسیکیوٹر شاہ خاور نے استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے گواہوں کو عدالت میں پیش کردیا۔ استغاثہ کی جانب سے 5 گواہ نادر خان، عمران ساجد، محمد نعمان، شمعون قیصر اور فرخ عباس کو پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کی ٹیم سرکاری گواہوں کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں انہیں جج ابوالحسنات محمد الذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و غیر ملکی میڈیا کی ٹیمیں بھی جیل کے باہر موجود تھیں۔ پراسیکیوٹر خاور شاہ نے کہا کہ اعظم خانوعدہ معاف گواہ نہیں، ان کا بیان آج ریکارڈ نہیں کرایا جائے گا۔ مجموعی طور پر 28 گواہ ہیں، ان میں سے جو غیر ضروری ہیں، وہ ترک کردیں گے۔دوران سماعت وکلائے صفائی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک گواہوں کے بیان روکنے کی استدعا کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد نے آبزرویشن دی ہے، اس پر عمل ضروری ہے۔بعد ازاں راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سائفر کیس کی سماعت میں آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق آئندہ تاریخ پر 5 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کی جانب سے گائیڈ لائن دیکھ کر آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت منگل 31 اکتوبر تک ملتوی کردی، جس پر ایف آئی اے ٹیم گواہوں کو لے کر جیل سے روانہ ہو گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80914

آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اینڈ گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم) کلب کے زیراہتمام “فیز II کچن گارڈننگ” کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد

Posted on

آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن اینڈ گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم) کلب کے زیراہتمام “فیز II کچن گارڈننگ” کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد

 

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے گزشتہ روز”فیز II کچن گارڈننگ” کے عنوان سے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ یہ تربیت یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کی دور اندیش قیادت میں منعقد کی گئی۔ وہ دنیا بھر میں یونیورسٹی آف چترال کی ریسرچ پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ کچن گارڈننگ کا مقصد کیڑے مار ادویات اور کیمیکلز کے بغیر گھریلو استعمال کے لیے نامیاتی سبزیاں تیار کرنا ہے۔ مزید برآں، اس نے چترال یونیورسٹی کے طلباء میں تحقیق اور اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کی۔

ڈاکٹر اشفاق حمید کنوینر نگران کمیٹی اور ڈاکٹر سید فہد علی شاہ ممبر نگران کمیٹی تقریب کے منتظم تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف چترال کے 21 سے زائد فیکلٹی ممبران اور 201 طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر جی وائی ایم کلب کے ممبران بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر محمد عبدالرؤف، ڈائریکٹر ایگریکلچرل ریسرچ سٹیشن چترال لوئر نے طلباء سے خطاب کیا اور چترال کے علاقے کے لیے بھاری دھاتوں سے پاک سبزیوں پر خصوصی زور دیتے ہوئے کچن گارڈننگ کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بازاری سبزیاں دیہی اور شہری علاقوں میں کاشت کی جاتی ہیں۔ انہیں آلودہ پانی سے سیراب کیا جاتا ہے جس سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر سید فہد علی شاہ، ایچ او ڈی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور بتایا کہ زرعی شعبہ پائیدار اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے لیے پہلا قدم یہ ہے کہ زرعی شعبے میں نئی ​​ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی جائے۔ اس سے پاکستان کی گرین جابز اور مجموعی پیداوار پر نمایاں اثر پڑے گا۔

ڈاکٹر محمد عبدالرؤف، ڈائریکٹر ایگریکلچرل ریسرچ سٹیشن چترال لوئر اور ڈاکٹر محمد رومان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ORIC/چیف آرگنائزر نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
ڈاکٹر محمد نصیر، سینئر ریسرچ آفیسر، ایگریکلچر ریسرچ سٹیشن، چترال سیشن کے ریسورس پرسن تھے۔ تربیت کا اختتام طلباء اور فیکلٹی ممبران کے سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا۔
chitraltimes Gym and uoch organized agri seminar 2 chitraltimes Gym and uoch organized agri seminar 4 chitraltimes Gym and uoch organized agri seminar 1 chitraltimes Gym and uoch organized agri seminar 5

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80881

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، روس سے سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے،وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ بریفنگ

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، روس سے سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درآمد کریں گے،وفاقی وزیر توانائی محمد علی کی نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ بریفنگ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے پٹرولیم سیکٹر کا گردشی قرض نہیں بڑھے گا اور اب گیس سیکٹر میں نقصانات نہیں ہوں گے، کل ایک کروڑ میں سے 57 لاکھ گیس کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا،روس کے ساتھ تیل خریداری کا کمرشل معاہدہ ہوچکا جس کے تحت سالانہ 90 لاکھ میٹرک ٹن تیل درا?مد کریں گے، امید ہے روسی خام تیل مارکیٹ سے 10 سے 15 ڈالر فی بیرل سستا پڑے گا۔وفاقی وزیر توانائی نے جمعرات کو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ بریفنگ میں کہا کہ نے کہا کہ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے اب اسے حتمی منظوری کے لئے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد پٹرولیم سیکٹر میں گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا جو ایک بڑی کامیابی ہے، گیس سیکٹر میں گزشتہ چند سالوں میں گردشی قرضہ 400 ارب روپے تھا۔گیس قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ غریبوں کو تحفظ دیا گیا ہے۔ نگران وزیر توانائی نے کہا کہ پچھلے 10 سے15سالوں میں انرجی سیکٹر میں سرکلر ڈیٹ ہمیشہ بڑھتا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں لاسز موجود ہیں، ہمارا اگلا ہدف پاور سیکٹر میں لاسز کو ختم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئل اور گیس کی پیداوار پچھلے دس سال کے مقابلہ میں کم ہے اور لاسز اور گردشی قرضوں کی وجہ سے ادائیگیاں نہیں ہو رہی تھیں جس کے باعث بہت سی کمپنیاں ملک سے واپس جا رہی تھیں جو کہ اب نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا فائدہ ایکسپلوریشن کمپنیوں کو ہوگا اور سرکلر ڈیٹ کا خاتمہ ضروری تھا۔ وزیر توانائی محمد علی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ گیس کے نئے کنکشن نہیں لگ سکتے نہ لگائیں گے، آئندہ ایک سے دو سالوں میں گھریلو کنکشنز کو بھی ایل پی جی پر شفٹ ہونا پڑے گا، آئندہ گیس بجلی گھروں کو ہی ملا کرے گی،دنیا بھر میں گیس کا استعمال گھروں کی بجائے بجلی گھروں کیلئے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فائدہ امیروں کو ہوا ہے، پاکستان کے اکثر دیہات میں گیس دستیاب ہی نہیں ہوتی، گیس صرف شہروں میں دستیاب ہوتی ہے اور دیہات میں عوام زیادہ تر ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 30 فیصد عوام کو گیس دستیاب ہے جبکہ 70 فیصد طبقہ اس سے محروم ہے،زیادہ تر گھروں میں ایل پی جی استعمال ہوتی تھی جبکہ امیر طبقہ گیس کم قیمت پر حاصل کر کے استعمال کرتا ہے، گیس کی سب سے زیادہ کھپت والے کا ٹیرف ایل پی جی کے برابر لے آئے ہیں۔

 

نگران وفاقی وزیر توانائی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں گیس کے ایک کروڑ کنکشن ہیں،ایک کروڑ گھروں میں 57 لاکھ کنکشنز کا ٹیرف نہیں بڑھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 57 فیصد گھر مجموعی طور پر 31 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں اور 11 فیصد ادائیگیاں ہوتی ہیں، امیر طبقہ کے کنکشن 3 فیصد ہیں، وہ 17 فیصد گیس استعمال کرتے ہیں، ان کی بلنگ 39 فیصد ہوگی۔نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ روٹی کے تنوروں کے کنکشنوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا کیونکہ اس سے عوام پر بوجھ بڑھتا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ سی این جی پر پٹرول کے مقابلے میں کم خرچ آتا ہے، سی این جی کی قیمت کو بڑھا کر پٹرول کی قیمت کے 80 فیصد برابر کر دیا ہے۔ محمد علی نے کہا کہ ملک میں انڈسٹری کے فروغ کے لئے مسابقتی ماحول پیدا کیا ہے، انڈسٹری کو گیس کی قیمت خطے کے ممالک کے برابر ہوگی، انڈسٹریز میں پرانے اور نئے کنکشنوں کیلئے قیمتوں میں فرق تھا جسے ختم کر دیا گیا ہے تاکہ نئی انڈسٹری کو فروغ ملے۔انہوں نے کہا اسی طرح شمال اور جنوب میں گیس کی قیمتوں میں فرق زیادہ تھا،شمال اور جنوب میں گیس کی قیمتوں کے فرق کو بھی کم کیا گیا ہے۔ نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ کسانوں پر بوجھ نہ ڈالنے کے لئے فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی۔ وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ماضی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے چار ہزار ارب روپے ہے۔

 

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن ملتوی ہونے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان پر کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کے انٹرویو کے دوران الیکشن کے انعقاد کے بارے میں بیان کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے جب کہ ایسا نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27 اکتوبر 2023ء کو مکمل ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت 30/31 اکتوبر سے شروع ہوگی، 30نومبر 2023ء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع ہو جائیں گی،حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا جس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80862

 خیبرپختونخوا کے آئندہ چار ماہ کے لیئے بجٹ کی منظوری دیدی گئی

 خیبرپختونخوا کے آئندہ چار ماہ کے لیئے بجٹ کی منظوری دیدی گئی
*یکم نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 کے چار ماہ کے لئے کل بجٹ کا تخمینہ 529 ارب روپے, ترقیاتی اخراجات 112 ارب روپے*

 ضروری خدمات کی فراہمی, معاشی ترقی اور کفایت شعاری پر توجہ مرکوز

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی سربراہی میں منعقدہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری کے بعد نگران وزیر خزانہ احمد رسول بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ صوبے میں مالی مشکلات کے باوجود ایک متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے جس میں گوڈ گورننس کے رہنما اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کفایت شعاری اپنا کر مفاد عامہ کے منصوبوں کو جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اس مشکل صورتحال میں عمدہ بجٹ تجاویز تیار کرکے محکمہ خزانہ نے بہترین کام کیا ہے، نگران حکومت بغیر کسی اوور ڈرافٹ اور قرضہ لئے حکومتی مالی انتظام اگے بڑھا رہی ہے، نگران وفاقی حکومت سے بہتر سپورٹ ملنے پر صوبے کے مالی امور میں مزید بہتری آنے کی امید ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے متعدد بار وفاقی حکومت کے سامنے مالی مشکلات سے متعلق امور رکھے اور نگران وزیر اعظم کے دورہ پشاور کے موقع پر بھی ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی جس پر انہوں نے حل کرنے کی امید دلائی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق کے مالی امور میں بہتری ارہی ہے جس کا صوبے پر بھی مثبت اثر ہوگا.

 

پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خزانہ احمد رسول بنگش نے کہا کہ محکمہ قانون نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی مشاورت سے رائے دی کہ غیر معمولی حالات کی وجہ سے صوبائی حکومت 31 اکتوبر 2023 کے بعد حکومتی امور کے لئے بجٹ پیش کرسکتی ہے، نتیجتاً، صوبائی حکومت نے 1 نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک مزید چار ماہ کے لیے بجٹ کی منظوری کابینہ سے لی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ آرٹیکل 121، آرٹیکل 122، اور آرٹیکل 126 اور سپریم کورٹ آف پاکستان ریگولیشن نمبر 1998 سے متعلق فیصلے کے عین مطابق ہے. پریس کانفرنس میں بجٹ اعدادوشمار بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 کے چار ماہ کے لئے کل بجٹ کا تخمینہ 529 ارب روپے ہے جو گزشتہ چار ماہ کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے، کل ترقیاتی اخراجات 112 ارب روپے رکھے گئے ہیں. بجٹ کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری خدمات کی فراہمی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، بجٹ کا 29 فیصد تعلیم کے لیے مختص کیا ہے، صحت اور فلاح و بہبود کی سہولیات اور خدمات کو بڑھانے کے لئے صحت کے شعبے کے لئے بجٹ کا 19 فیصد مختص کیا گیا ہے اسی طرح امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کے لئے بجٹ کا 10 فیصد مختص کیا ہے، کفایت شعاری کے اقدامات کے تحت سرکاری بھرتیوں اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی رہے گی. ضم اضلاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں کا خیبرپختونخوا میں انضمام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس ذمہ داری کو قبول کیا اور ان اضلاع کی ترقی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عدم مساوات کو دور کرنے کے لئے صوبے کو وفاق سے مالی امور میں توجہ کی ضرورت ہے، انضمام کے وقت وفاقی حکومت نے ضم اضلاع میں ترقیاتی امور کے تعطل کی تلافی کے لیے سالانہ 100 ارب روپے مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس وقت سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے واجبات میں 6 ارب روپے اور AIP (اے آئی پی) کے واجبات میں 20 ارب روپے وفاق کے پاس زیر التوا ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80859

گورنر حاجی غلام علی کی نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر سے اسلام آباد میں ملاقات، وفاق صوبہ کے بڑھتے ہوئے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔۔گورنرحاجی غلام علی

Posted on

گورنر حاجی غلام علی کی نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر سے اسلام آباد میں ملاقات، وفاق صوبہ کے بڑھتے ہوئے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔۔گورنرحاجی غلام علی

ملاقات میں صوبہ کو درپیش مالی بحران، صوبہ کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور ریونیو بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی

وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا کیساتھ مالی مشکلات سے متعلق اجلاس منعقد کر رہے ہیں، نگران وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے جمعرات کے روز نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر سے وزارت خزانہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کو درپیش مالی بحران، صوبہ کو مالی طور پر مستحکم بنانے اور ریونیو بڑھانے سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔گورنر نے وفاقی وزیر خزانہ کو ضم اضلاع کیلئے فنڈز کے عدم اجراء سے مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔گورنرنے کہاکہ وفاق ضم اضلاع کیلئے فنڈز جاری کرے،ضم اضلاع کیلئے فنڈز جاری نہ ہونے سے ترقیاتی اقدامات نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فنڈز کے عدم اجراء سے صوبہ بشمول ضم اضلاع کے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔خیبر پختونخوا اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔صوبہ کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔گورنرنے کہاکہ صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیاں بھی مالی خسارے سے دوچار ہیں، یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ سے 5 ارب روپے کا مزید بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے کہاکہ وفاق صوبہ کے بڑھتے ہوئے مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے کے بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ضم اضلاع کے بلدیاتی اداروں کو بھی فنڈزدیے جائیں تاکہ ترقیاتی عمل شروع ہوسکے۔ گورنرنے مزید بتایاکہ صوبے کے سستاآٹاسکیم میں وزیراعظم کی یقین دہانی پر رقم ادا کی تاہم صوبے کو ابھی تک وہ رقم بھی نہیں ملی۔ نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاکہ وفاق صوبہ کے مالی مشکلات سے بخوبی واقف ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت پر سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا کیساتھ مالی مشکلات سے متعلق اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔انہوں نے گورنر کویقین دلایا کہ ضم اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے مالی مشکلات کا حل نکالنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80856

صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاءکے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اب تک 60 ہزار کے قریب غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی طورخم بارڈر کے ذریعے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، وزیراعلیِ 

Posted on

صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاءکے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اب تک 60 ہزار کے قریب غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی طورخم بارڈر کے ذریعے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمداعظم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلاءکے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، یکم نومبر تک ایسے غیر ملکی افراد رضاکارانہ طور پر واپس جاسکتے ہیں ، صوبائی حکومت ان کی ہر ممکن مددکرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 60 ہزار کے قریب غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی طورخم بارڈر کے ذریعے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ جمعرات کے روز غیر قانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کے انخلاءکے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبے میںغیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف یکم نومبر سے قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گاجس کے تحت صوبے میں متعین مقامات سے ان کی واپسی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مقامات پر انتظامیہ قانون و روایات کے مطابق عارضی قیام و طعام اور بزرگوں ، بچوں اور خواتین کا بھرپور خیال رکھے گی اور فی الوقت پشاور ، ہری پور اور لنڈی کوتل میں عارضی مقامات تیار کئے جارہے ہیں، ان عارضی مقامات پر ڈاکٹرزکی عارضی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ادویات اور صحت کی دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ دیگر صوبوں سے آنے والے غیر ملکیوں کے لئے بھی پروگرام مرتب کیا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پر امید ہے کہ غیر قانونی طورپرمقیم غیر ملکی افراد کی اپنے ملک واپسی خوش اسلوبی سے ہوگی ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاءکے عمل میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نہ پناہ دی جائے اور نہ انہیں کاروبار میں شریک کیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80853

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کیخلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

Posted on

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کیخلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔عدالت نے واپڈا کے فیڈرل سیکریٹری کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔دورانِ سماعت درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت تمام پاکستانی برابری کے حقوق رکھتے ہیں، واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

 

 

سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔بدھ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم سے معاون خصوصی براے سیاحت وصی شاہ نے ملاقات کی۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80812

عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحالی کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

Posted on

عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحالی کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ نیب کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں بحالی کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے درخواستیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ گرفتار تصور نہیں ہوں گے؟ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے اپنا بیان دیا ہے کہ اس کو گرفتار نہیں کیا گیا، نیب کا اپنا طریقہ کار ہے چیئرمین نیب وارنٹ جاری کرتا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں۔عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ آپ نے زیر حراست ہونے کی وجہ سے ابھی تک تفتیش شروع کیوں نہیں کی؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ دونوں کیسز میں وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، قانونی طور پر اس طرح ہم تفتیش نہیں کر سکتے۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا دونوں کیسز میں اس پر تحقیقات چل رہی ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جی تحقیقات چل رہی ہیں۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ میں متفق نہیں ہوں اس لیے دوسرے بینچ کے سامنے کیس لگایا جائے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ 6 نومبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری آجائیں گے، آپ کا کیس اسی روز اسی بینچ کے سامنے مقرر ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے جسٹس بابر ستار الگ ہوگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس اب نئے بینچ کے سامنے مقرر ہوگا۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ ایک شخص گرفتار ہے تو نیب اپنے مقدمات میں بھی اس سے تفتیش کیوں نہیں کر رہا۔سردار لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت بحال کی جائے، جس پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایک شخص گرفتار ہو چکا تو عبوری ضمانت کیسے بحال ہو سکتی ہے؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسی عدالت کے دوسرے بینچ نے ہماری چھ مقدمات میں عبوری ضمانت بحال کی ہے۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ جس بینچ نے یہ آرڈر پاس کیا میرا اس سے اختلافِ رائے ہے، میں یہ کیس نہیں سن رہا، جس بینچ نے فیصلہ دیا وہی یہ کیس سنے گا، میرا موقف یہ ہے کہ ایک شخص گرفتار ہے تو دیگر مقدمات میں بھی گرفتار قرار دیا جائے گا۔درخواستوں پر آئندہ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق جہانگیری کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس طارق جہانگیری دستیاب نہیں، 6 نومبر کو آپکی درخواست مقرر ہو جائے گی۔

 

عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی چیلنج کردی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر لیک کیس میں وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف کے ذریعے ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں مدعی مقدمہ یوسف نسیم کھوکھر اور ریاست کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق مقدمے کی نقول تقسیم کرنے کے سات دن بعد چارج فریم کیا جا سکتا ہے لیکن ٹرائل کورٹ نے سات دن کے قانونی تقاضے کو بھی مدنظر نہیں رکھا، ٹرائل کورٹ نے جلد بازی میں فرد جرم عائد کی اور ٹرائل بھی جلد بازی میں مکمل کرنا چاہتی ہے، اعلی عدلیہ کی جانب سے ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر سماعت یا جلد مکمل کرنے کی کوئی ہدایت نہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جلد بازی میں ٹرائل آگے بڑھانے سے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوں گے، مرکزی ثبوت سائفر ٹیلی گراف کی عدم موجودگی میں ٹرائل آگے نہیں بڑھایا جا سکتا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا 23 اکتوبر کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80810

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس: نجی بینک منیجر کے 5 ارب لیکر کر بھاگنے کا انکشاف

Posted on

سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس: نجی بینک منیجر کے 5 ارب لیکر کر بھاگنے کا انکشاف

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں نجی بینک منیجر کے بینک اکاؤنٹس سے 5 ارب لے کر بھاگنے کا انکشاف ہوا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک جواب دیں، گورنر سٹیٹ بینک نے کہا رقم 254 ملین ہے، جس پر منیجر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مجموعی طور پر رقم 350 ملین ہے، 270 ملین کی رقم 12 اکتوبر کو اکاؤنٹ میں آگئی ہے، یہ بینکنگ کے شعبے کا فراڈ ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

انتخابات کیلئے غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامہ جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات پر غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کرانا لازمی ہو گا۔الیکشن کمیشن نے اپنے دعوت نامے میں کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین ویزے کے جَلد حصول کے لیے وزارتِ خارجہ کے ’پاکستان آن لائن پورٹل‘ پر کوائف جمع کرائیں، ایکریڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی مبصرین کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے دعوت نامے میں کہا گہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کرائیں گے، غیر ملکی مبصرین رپورٹ میں انتخابی عمل مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80808

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ہائیر ایچیور ایوارڈز کی تقریب

Posted on

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری لیول میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات کے اعزاز میں ہائیر ایچیور ایوارڈز کی تقریب

چترال کے بچے بچیاں جدید دنیا سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ شہزاد جیوا

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغاخان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے ایڈیٹوریم ہال میں گزشتہ دن AKU-EB High Achiever Awards 2023 کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کے انعقادکا مقصد آغاخان ایگزامینشن بورڈ میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری (پری انجینئرنگ اور پری میڈیکل)لیول میں اعزازی نمبروں سے پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو سراہنا تھا۔ اس تقریب کے اہم مہمانوں میں سی- ای -او آغا خان ایگزامینشن بورڈ کراچی شہزاد جیوا، فینسی فاؤنڈیشن کے سی-ای-او امیر شوکت علی فینسی اور ان کی اہلیہ ناز فینسی ، ان کی فرزند ارجمند زین امیر علی فینسی کے علاوہ اے-ڈی-سی اپر چترال فدا الکریم ، صدر اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم ، صدر اسماعیلی کونسل لوئر چترال ظفر الدین اور سینئر منیجر اکیڈمک اے۔کے۔ای۔ایس۔پی ذولفقار علی کے نام شامل تھے۔

اس پر رونق تقریب میں آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے طالبات کے علاوہ آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول چترال کے طلبہ ،اعزازی نمبروں سے پاس کرنے والے طلبہ و طالبات کے والدین ، محکمہ تعلیم کے افسران ، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام اور علاقے کے عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں ۔

پروگرام کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن حکیم سے ہوا۔ اس کے بعد پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے مہمانوں کو خوش آمدید اور پروگرام کے اعراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے سکول کی نمایاں کارکردگی اور کامیابی کا جامع خلاصہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا مقصد محض بچیوں کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہی نہیں بلکہ ہمارا اصل مقصد زندگی کے ہر شعبے میں ان کی مجموعی ترقی ہے۔ تاکہ مستقبل میں یہی بچیاں کھٹن حالات اور چلنجز کا احسن طریقے سے مقابلہ کر سکیں ۔
تقریب کے مہمان خصوصی آغا خان ایگزامینشن بورڈ کے سی -ای-او شہزاد جیوا نے چترالی طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے بچے وبچیاں جدید دنیا سے مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ، ان میں وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک لیڈر بننے کے لئے ضروری ہیں ۔
اس موقع پر سینئر اکیڈمک منیجر ذوالفقار علی نے جی-ایم خوش محمد کا خصوصی پیغام مہمانان گرامی اور سامعین تک پہنچاتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فدا الکریم نے کہا کہ چترال کے پچاس فیصد آبادی خراب موسمی حالات اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کی خاطر چترال چھوڑ کر شہروں کی طرف رخ کر رہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں AKDN , AKESP اور AKEUB جیسے ادارے لوگوں کے مسائل کا ادراک رکھتے ہوئے ان دور افتادہ علاقوں میں مسائل کے حل اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر اعزازی مہمان مس ناز فینسی نے کہا کہ میں نے چترال کے بچے بچیوں کی علمی ذوق دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہوں جو کوسوں دور سفر کر کے تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ تقریب کے آخر میں امیر شوکت علی فینسی طلبہ و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے فینسی فاؤنڈیشن کی اعراض و مقاصد اور تعلیمی میدان میں اپنی خاندان کی کاوشوں اور خدمات کا جامع خلاصہ ترغیبی انداز میں پیش کی ۔

 

دوران تقریب طلبہ و طالبات تخلیقی انداز میں مختلف آئٹمز کے ذریعے اپنی فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے طالبات مشروفہ فہار اور عنیزہ فخر نے “ذہنی تناؤ” کے موضوع پر ایک تحقیقی پریزنٹیشن پیش کیا جوکہ حاضرین اور مہمانوں نے بہت سراہا، اسی طرح آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال کے میوزیکل گروپ کے طلبہ نے خوب صورت روایتی موسیقی اور رقص سے سامعین کو محظوظ کیا ۔دوران تقریب طلبہ و طالبات میں اعزازی شیلڈ ،سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے گئے اور فینسی فاؤنڈیشن کی جانب سے آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے پرنسپل سلطانہ برہان الدین کو جدید لیپ ٹاپ کے تحائف بھی پیش کیے گئے ۔

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 22

 

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 4

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 16chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 3

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 7 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 6 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 9 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 10 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 11 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 12 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 13 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 15 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 17 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 18 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 19 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 23 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 24 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 25 chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 26

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 21

chitraltimes akhss kuragh high achiever awards cermony 8

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
80782

امریکن سرمایہ کاروں کا خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، وزیراعلیِ سے ملاقات ، 100 ملین امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کیلئے رضامند

Posted on

امریکن سرمایہ کاروں کا خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار، وزیراعلیِ سے ملاقات ، 100 ملین امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کیلئے رضامند

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمد اعظم خان نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت صوبے اور اس کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا ہمیشہ خیر مقدم کرے گی اور اس مقصد کیلئے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لینے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری علاقائی مسائل نے خیبرپختونخوا کو کافی حد تک متاثر کیا ہے اور یہاں کے عوام نے بڑی مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ اس لئے صوبے کے مختلف شعبوں خصوصاًسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔ صوبے کے ان شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بڑا سکوپ ہے اور دوسری طرف صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ماحول بھی سازگار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بدھ کے روز امریکہ کی ایک نجی سرمایہ کار کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

وفد نے وزیراعلیٰ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا۔ نگران صوبائی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر نجیب اﷲ اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر آگاہ کیا گیا کہ امریکن سرمایہ کار کمپنی (TRAM) خیبرپختونخوا میں سٹارٹ اپس اور گروئنگ کمپنیوں کی ترقی کیلئے 100 ملین امریکی ڈالر تک سرمایہ کاری کرنے کیلئے رضا مند ہے ، اس سلسلے میں شعبہ سائنس ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور TRAM کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط پہلے سے کئے جاچکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے مختلف شعبوں بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی ، فن ٹیکنالوجی ، بائیو ٹیکنالوجی اور آرٹیفشل انٹیلی جنس میں سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اسی طرح شعبہ ایس ٹی اینڈ آئی ٹی نے صوبے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنے اور کامیاب بزنس ماڈل کو فروغ دینے کیلئے امریکہ کی ایک دوسری کمپنی (TINGO) کے ساتھ بھی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت فریقین نے مختلف قسم کے اقدامات میں تعاون پر رضا مندی ظاہر کی ہے جس سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں اضافے ، کاروبارکی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مسائل کے حل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80772

حالیہ زلزلہ سے ہونیوالی جانی و مالی نقصانات پر خیبرپختونخوا کے عوام افغانستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حاجی غلام علی

Posted on

حالیہ زلزلہ سے ہونیوالی جانی و مالی نقصانات پر خیبرپختونخوا کے عوام افغانستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حاجی غلام علی

گورنر حاجی غلام علی کی قونصلیٹ جنرل امارات اسلامی افغانستان پشاور آمد،قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے ملاقات

گورنر نے افغان قونصل جنرل سے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے 2500 انسانی اموات پر اظہار تعزیت کی، 5 ہزار سے زائد عمارتوں کے تباہ ہونے سمیت مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بدھ کے روز افغان قونصلیٹ جنرل پشاور کا دورہ کیا اور پشاور میں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ گورنر نے افغان قونصل جنرل سے افغانستان کے صوبہ ہرات میں حالیہ زلزلہ سے 2500 قیمتی جانی اموات پر اظہار تعزیت کی، 5 ہزار سے زائد عمارتوں کے تباہ ہونے سمیت مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا۔گورنرنے کہاکہ اپنی اور خیبر پختونخوا کے عوام کیجانب سے افغانستان حکومت و عوام سے حالیہ زلزلہ کے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ حالیہ زلزلہ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر خیبرپختونخوا کے عوام افغانستان کے عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان برادر ہمسایہ اسلامی ملک ہے،طرفین کے عوام ایکدوسرے کے غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔اس موقع پر افغان قونصل جنرل نے اظہار ہمدردی کیلئے تشریف لانے پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ خوشی، غم میں ساتھ دینے اور افغان مہاجرین کی خدمت و عزت دینے پر خیبرپختونخوا حکومت و عوام کے شکر گزار ہیں۔ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی سے متعلق گورنر کو اپنی تجویز پیش کی جس پر گورنر نے افغان قونصل کیجانب سے پیش کیجانیوالی تجویز کو وزیراعظم پاکستان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر افغان قونصلیٹ جنرل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ افغان قونصلیٹ جنرل دورہ کا مقصد اپنی اور خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے افغانستان میں حالیہ زلزلہ سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار تعزیت پیش کرنا تھا، انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی ریاست پاکستان کا فیصلہ ہے۔صوبے ریاستی فیصلے پر عملدرآمد میں افغان مہاجرین کا عزت و احترام یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا حکومت اور عوام افغان مہاجرین کی کئی دہائیوں سے مہمان نوازی کر رہے ہیں, افغانستان کے عوام سے عزت و احترام اور بھائی چارے کا رشتہ ہے، افغانستان و پاکستان کے عوام کی تہذیب، ثقافت، روایات مشترک ہیں، ہم پوری کوشش کریں گے کہ افغان مہاجرین کو وطن واپسی میں کسی مشکلات و تکالیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گورنر کے دورہ افغان قونصل جنرل پشاور کے دوران جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش اور سابق صوبائی وزیرمولانا امان اللہ حقانی جبکہ افغان قونصلیٹ جنرل کے سیکرٹری سوئم مولوی محمد رضا رحمانی، محمد طاہر نافذ اور محمد سعید ہاشمی بھی موجود تھے۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80765

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

Posted on

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سرابرہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے درخواست ہے وہ اس سے استفادہ کریں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس 28 اکتوبر تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے آخری تاریخ 25 اکتوبر دی تھی۔

 

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی ٹریننگ لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا جس کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں کے معیار کو سراہا۔ ٹیسٹ کی عکاسی میدان میں ہتھیاروں کے نظام کی مہارت اور آپریشنل اور تکنیکی مقاصد کے حصول سے ہوتی ہے۔صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے تربیتی لانچ کے کامیاب انعقاد پر شریک افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹریٹجک فورسز کے سینیئر افسران، اسٹریٹجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

خنجراب پاس سے لے کر سوات تک سیاحت کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے میں سیاحت کے فروغ کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیمعروف کاروباری شخصیت اور پاکستان سروسز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مرتضیٰ ہاشوانی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی کاروباری استعداد کو مکمل طور پر بروئے کار لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مرتضیٰ ہاشوانی نے وزیراعظم کو ملک میں معاشی استحکام لانے کی کامیاب کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے ملک کی کاروباری کمیونٹی اور حکومت کے مابین کاروباری اشتراک کی تجویز پیش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے میں سیاحت کی لامحدود استعداد موجود ہے، پاکستانی کاروباری کمیونٹی اور چینی تعاون کے ذریعے خنجراب پاس سے لے کر سوات تک کے علاقے کے سیاحت کے شعبے میں خاطر خواہ کام کیا جا سکتا ہے۔ملاقات میں سیاحتی مقامات پرموجود سرکاری ملکیتی عمارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کاروباری سرگرمیوں کے لیے بروئے کار لانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80756

ملاکنڈ کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ شروع کردی گئی

ملاکنڈ کے دوسرے اضلاع کی طرح چترال میں بھی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ شروع کردی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی حکومت کے ہدایت کی روشنی میں محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ / اندراج کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ شروع ہے اسی طرح چترال میں بھی کل یعنی ۲۵اکتوبر سے اندراج کا سلسلہ شروع ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پروفائیلنگ / اندراج کا سلسلہ 31دسمبر2023تک جاری رہیگا۔ جبکہ اس کے بعد غیرپروفائیل، اندراج شدہ گاڑیوں کو سڑکوں پر نہیں آنے دی جائیگی۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چترال کے ذمہ داروں نے چترال ٹائمز کو بتایا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائلنگ اور اندراج کا مقصد تمام گاڑیوں کے کمپیوٹرائزڈ ڈیٹاپر مبنی نظام کی تشکیل ہے اور ساتھ عوام الناس اور ان کی قیمتی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو باقاعدہ شناخت مہیا کرنا ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ سے ان کو غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کو بھی روکنا ہے اور ساتھ عوام الناس کی مال وجان کی تحفظ اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانا ہے۔ انھوں نے مذید بتایا کہ این سی پی گاڑیوں کی پروفائیلنگ کو پہلے سے اسان بنا دیا گیا ہے ، صرف درخواست فارم، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، حلفیہ بیان کے ساتھ مالک اور گاڑی کی موجودگی اور ساتھ گاڑی کی کاغذات پیش کرنا ہے جن سے گاڑی کی پروفائیلنگ کردی جائیگی۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80741

توہینِ الیکشن کمیشن کیس، چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریری معافی نامہ طلب

Posted on

توہینِ الیکشن کمیشن کیس، چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریری معافی نامہ طلب

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیرِ اعظم سے تحریری معافی نامہ طلب کر لیا گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کی کارروائی کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین، اے آئی جی پنجاب آپریشن ڈاکٹر اسد، سیاسی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔کیس پر سماعت کے دوران اے آئی جی پنجاب آپریشن ڈاکٹر اسد نے عدالت میں کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایسے علاقے میں ہے جہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو بھی خطرہ ہے، انہیں پیش کرنا ممکن نہیں۔سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا کہ وزارتِ داخلہ اور پولیس کی طرف سے بھی یہی خط موصول ہوا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پیش نہیں کر سکتے، پولیس اور وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق تھریٹ الرٹ آئے ہیں، اڈیالہ جیل سے متعلق بھی تھریٹ الرٹ ہے،

 

وزارتِ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن نہیں لا سکتے، وزارتِ داخلہ کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جا کر سماعت کرے، الیکشن کمیشن کو تو خود سیکیورٹی خدشات ہیں۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کا کہ ہم کیسے جیل جائیں، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، ہم اتنی دور کیسے جائیں، اس پر پنجاب پولیس نے بتایا کہ اڈیالہ جیل بہت گنجان آبادی کا علاقہ ہے، فی الحال ان کی پیشی ممکن نہیں۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے کہا کہ ہم 2 ماہ بعد الیکشن میں جا رہے ہیں، ایک بندے کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو ملک میں کیسے الیکشن کرائیں گے؟چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ آپ اس کیس کو ڈراپ کر دیں، تنقید کرنا ایک چیز ہے، اس سے آگے اب کچھ نہیں کہیں گے، میں ذاتی طور پر کہتا ہوں۔ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے لکھوا کر لے آئیں کہ معذرت کرتا ہوں، اختلافِ رائے حق ہے، گالی دینا حق نہیں۔وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ ایک سال سے کیس زیرِالتواء ہے، ہم تو چیئرمین پی ٹی آئی سے مل نہیں سکتے، آپ اس کیس کا التواء کر دیں، اس کو الیکشن کے بعد کے لیے فکس کر دیں جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکریٹری کو آئندہ طلب کریں، وہ کیسے کہہ رہا ہے کہ ہم اڈیالہ جیل چلے جائیں، ایک قیدی کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو آئندہ الیکشن میں کیا کریں گے؟

 

سیکریٹری عمر حمید نے کہا کہ آپ وزارتِ داخلہ کو ہدایت کر سکتے ہیں کہ وہ پیرا ملٹری فورس دیں۔وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ ایک بندے کو بلانے کے لیے بھی فوج اور رینجرز کو بلانا پڑے گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے سیکریٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ میں پہلے بھی پیش ہوتا رہا ہوں آج بھی حاضر ہوں، میں معافی نامہ دینا چاہتا ہوں، تحریری معافی نامہ دے دیتا ہوں۔دوسری جانب اسد عمر نے کہا کہ میرے وکیل انور منصور آج کراچی میں مصروف ہیں، اسی کیس سے متعلق سماعت ہے، میری مجموعی شہرت ہے، کوئی یقین ہی نہیں کرے گا کہ اسد عمر نے توہین آمیز بات کی، میں تو بہت سوئٹ باتیں کرنے والا ہوں۔اس پر ممبرالیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری نے تو کہا تھا کہ ان کی پارٹی لائن تھی، اْس لائن پر تو یہ اب خود نہیں، لائن ڈھونڈی بھی ہے کہ نہیں؟جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم تو خود لائن ڈھونڈ رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف سماعت بھی 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر عمیر نیازی، خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست ضمانت پر سماعت حتمی دلائل تک 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت 15 اگست کو عدم پیروی پر خارج کر دی گئی تھی۔

یہ جو نیلسن منڈیلا آئے ہیں، اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں: پرویز الہٰی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ یہ جو آ گئے ہیں نیلسن منڈیلا اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی سیاسی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔پرویز الہٰی نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا، ان کی دکان بند ہو چکی ہے۔پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اتنا اضافہ ہوا کہ لوگ خود کشی پر مجبور ہو گئے، لوگوں نے نیلسن منڈیلا کے آنے پر خودکشیاں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو یہ سارا کچھ کر رہے ہیں ان کو الیکشن میں پتہ چل جائے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا انتخابات کیس سے متعلق بینچ بننا ملک کے لیے بہتر ہے، سپریم کورٹ کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ آ جائے گی۔پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا ہے کہ شریفوں کی انتخابات میں دھاندلی کرنا بھول ہے، کوئی انتخابات میں دھاندلی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80754

ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی تاریخ کو کرانے کی درخواست خارج

ملک بھر میں عام انتخابات ایک ہی تاریخ کو کرانے کی درخواست خارج

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)سپریم کورٹ نے عام انتخابات ایک تاریخ کو کرانے کی درخواست خارج کردی۔سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ دیا کہ چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے جائیں، ہم نے اس لیے ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کیلئے درخواست دی تاکہ اتفاق رائے پیدا ہو۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہی تو جھگڑا تھا کہ وہ فیصلہ تھا کیا، پنجاب انتخابات کیس کا آرڈر آف دی کورٹ کدھر ہے، بچوں کے آپسی جھگڑے پر یا زمین کے تنازع کو حل کرنے کیلئے فریقین میں باہمی رضامندی پیدا کی جاسکتی ہے، آئینی تقاضا پر عمل درآمد کیلئے عدالت کیسے کہہ سکتی ہے فریقین اتفاق رائے پیدا کریں، کیا سپریم کورٹ آئین کو تبدیل کرسکتی ہے، جتنی مرضی مفاہمت کریں، دنیا بھر کے پارلیمنٹ ارکان بیٹھ جائیں پھر بھی آئین واضح ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کا کیس یہ ہونا چاہیے آئینی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔شاہ خاور نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا، پھر ہم نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی درخواست دائر کی۔چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب انتخابات کیس میں چار اپریل کے فیصلے پر دلچسپ ریمارکس دیے کہ یہ وہی کیس ہے ناں جس میں بہت سے ججز کے بہت سے فیصلے تھے، کچھ ججز نے کہا فلاں آرڈر آف دی کورٹ ہے، کچھ ججز نے کہا نہیں فلاں آرڈر آف دی کورٹ ہے، اس کیس میں چار ججز کا آرڈر آف دی کورٹ تھا یا پانچ ججز کا، یہی تو سارا جھگڑا ہے، کیا اس وقت کوئی آڈر آف دا کورٹ جاری ہوا تھا؟ کسی مقدمے پر مختلف رائے ہو تو ایک آڈر آف دا کورٹ جاری ہوتا ہے۔پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ دیا کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرائے جائیں، اس فیصلے میں بھی نوے دنوں میں انتخابات کرانے کی آئینی منشاء سے انحراف ہوا، سپریم کورٹ نے آئینی حد سے تجاوز کرنے کو نظر انداز کیا۔وکیل درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔سپریم کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر عام انتخابات ایک تاریخ کو کرانے کی درخواست خارج کردی۔

 

سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی ضرورت پر سوال اٹھادیے

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی ضرورت پر سوالات اٹھا دیے۔ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت کا ایک مقصد شفاف انتخابات یقینی بنانا ہوتا ہے. لیکن آئین نے شفاف انتخابات کی ذمہ داری ایک اور ادارے کو دی ہے. جب یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے تو نگران حکومت کی ضرورت کیا ہے. جس آمر نے نگران حکومت کی شق آئین میں شامل کی اس نے خود اس پر عمل نہیں کیا. ضیاء الحق نے آر سی او کے ذریعے نگران حکومت کی شق ڈالی. لیکن جب محمد خان جونیجو کی حکومت ختم کی گئی تو نگران حکومت نہیں بنائی گئی. ملک میں دو انتخابات نگران حکومت کے بغیر ہوئے. پارلیمنٹ نے اس کو دیکھنا ہے۔پی پی وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نگران حکومتوں کا تصور آئین پاکستان کے دیباچہ سے متصادم ہے، آئین پاکستان کا دیباچہ کہتا ہے حاکمیت اللہ کی ہوگی، عوام کے منتخب نمائندوں سے نظام چلایا جائے گا، نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کا انعقاد ہے جو آج تک نہیں ہوئے۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نگران حکومت آئین کے خلاف ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل فاروق ایچ نائیک سے کہا کہ نائیک صاحب یہ بیان واپس لیں۔فاروق نائیک نے کہا کہ حالات خراب ہیں، عوام میں عدم اعتماد ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب ملک کی چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے مزید کہا کہ نگران حکومت کی تشریح کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے، قبل از وقت اسمبلی اور حکومت تحلیل کرنے پر یہ سوال اٹھتا ہے ایسا کیوں کیا گیا، اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے، اس سے قومی خزانے پر بوجھ بھی پڑتا ہے، نگران حکومت کے قیام سے متعلق آٹھویں ترمیم جلد بازی میں کی گئی۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80752

حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار

Posted on

حکومت کا عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے انکار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)نگراں حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔پنجاب پولیس نے سیکیورٹی رسک قرار دیا تو الیکشن کمیشن نے ریمارکس دییکہ وزارت داخلہ اگر ایک شخص کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل شعیب شاہین، فواد چوہدری، اسد عمر پیش ہوئے۔ حکومت نے عمران خان کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کرنے سے انکار کردیا۔ اس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کی اصل توہین ہوئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ خود بھی اس کا اظہار کر چکے ہیں۔الیکشن کمیشن ارکان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی جو کہتے ہیں آپ کو یقین ہے کہ صحیح کہتے ہیں؟، چیئرمین پی ٹی آئی سے آپ لکھواکے لے آئیں کہ میں معذرت کرتاہوں۔اے آئی جی آپریشنز نے کہا کہ الیکشن کمیشن اڈیالہ جیل جاکر کیس کی سماعت کرے، پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے خطرات سے خالی نہیں۔اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کیسے ہمیں حکم دے سکتے ہیں کہ ہم اڈیالہ میں سماعت کریں، وزارت داخلہ اگر ایک شخص کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو الیکشن کیسے کرائے گی۔الیکشن کمیشن نے سیکرٹری وزارت داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت تیرہ نومبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آج کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80750

نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت منظور

Posted on

نواز شریف احتساب عدالت میں پیش، توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت منظور

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، جہاں ان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی گئی۔مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدالت آمد کے موقع پر پارٹی صدر شہباز شریف، لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ، مریم نواز، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق اور دیگر کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔نواز شریف کی آمد پر کارکنوں کی بڑی تعداد اور لوگوں کے ہجوم کے باعث کمرہ عدالت کا دروازہ بند کردیا گیا۔ نواز شریف نے نشست پر کھڑے ہوکر اپنی حاضری لگوائی۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔حاضری کے بعد عدالت نے نواز شریف کو جانے کی اجازت دے دی، جس کے بعد سابق وزیراعظم اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہو گئے۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی پیشی کے بعد وکلا نے دلائل دینا شروع کردیے، جس پر عدالت نے نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دائمہ وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔دوران سماعت درخواست میں نواز شریف کی مستقبل میں حاضری سے استثنا دینے کی استدعا کی گئی، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ فرد جرم کے لیے تو نواز شریف کو آنا ہی پڑے گا۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر نقول تقسیم کی جائیں گی۔

 

عدالت نے جائیداد ضبطگی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 نومبر کو جائیداد ضبطگی کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے۔اس مقع پر طارق فضل چوہدری نے بدنظمی پر عدالت سے معافی مانگ لی، جس پر جج محمد بشیر نے جواب دیا کہ سیاسی لوگ آئیں تو مزا بھی آتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔نواز شریف کی تین درخواستوں پر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں نواز شریف کی قانونی ٹیم نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کروا دیے۔ مچلکے طارق فضل چوہدری نے جمع کروائے۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی کے موقع پر عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی تھی جب کہ احتساب عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کمرہ خالی کروا کر تلاشی بھی لی۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اہل کاروں کو احاطہ عدالت اور اطراف میں تعینات کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ شب کشمیر پوائنٹ میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کیا۔ لیگی قائد کے گزشتہ رات مری پہنچنے پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا تھا۔

 

 

العزیزیہ ریفرنس؛ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی سزا معطل کردی

لاہور(سی ایم لنکس) پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کر دی۔نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نواز شریف کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پنجاب حکومت کو دی گئی۔، ویڈیو لنک پر نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے سزا معطلی پر بھرپور دلائل دیے۔دوران سماعت نگراں پنجاب کابینہ کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب بھی موجود تھے۔ نگراں پنجاب حکومت نے سابق نواز شریف کے وکلا کی سزا معطلی کے لیے درخواست متفقہ طور پر منظور کی۔واضح رہے کہ کریمنل پروسیجرل کوڈ سیکشن 401 کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔احتساب عدالت نے 6جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسلام آباد ہاییکورٹ نے 19ستمبر 2018 کو میرٹ پر سزائیں معطل کرکے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو رہا کر دیا تھا۔نواز شریف کو 24دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 31اکتوبر 2019 کو میڈیکل گروانڈ پر نواز شریف کی ضمانت دی تھی۔

نواز شریف کی سزا معطلی؛ فیصلے ایسے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے لگا دیں، پی پی پی

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کی سزا معطل کرنے پر پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ایسے ہی فیصلے ہونے ہیں تو عدالتوں کو تالے کیوں نہیں لگا دیے جاتے؟رہنما پی پی نے نواز شریف کو لاڈلا پلس بلکہ عمران پلس بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا نواز شریف کی سزا معطل کرنا بھونڈا طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ہر وہ کام کر رہی ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے، نگراں حکومت مجرموں کو ریلیف دینے نہیں بلکہ الیکشن کروانے آئی تھی اور نواز شریف کی سزا معطلی کی منظوری دینا نگراں پنجاب کابینہ کا کام نہیں۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نگراں حکومت کی اس جانبداری کا نوٹس لے کیونکہ ابھی سے صاف نظر آ رہا ہے کہ عمران خان پلس کے لیے میدان سجایا جا رہا ہے۔رہنما پی پی نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں پڑے اور کتنے مجرموں کی سزا پنجاب کی نگراں کابینہ نے معطل کی؟ انوکھا لاڈلا کھیلن کو چاند مانگے گا تو کیا نگراں حکومت اْسے چاند لا کر دے گی؟ نگراں حکومت کو باقی قیدیوں کی سزا بھی معطل کر دینی چاہیے انکا حق نواز شریف سے زیادہ ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80748

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نئے کرایہ ناموں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

Posted on

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نئے کرایہ ناموں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

سوات (نمائندہ چترال ٹائمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سیکرٹری ٹو کمشنر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II بابوزئی عامر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل، انسدادِ تجاوزات مہم، مجموعی اہداف، پرائس کنٹرول، انسپکشن، کھلی کچہری اور گڈ گورننس فریم ورک میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہااور انتظامی آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ اور سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں اشیا ء خورد و نوش کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹرکٹ پرائس ریوئیو کمیٹیوں کے اجلاس کے انعقاد کی ہدایت کی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ تجاوزات سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے شہریوں کی طرف سے پاکستان سیٹیزن پورٹل اور دیگر درج شدہ شکایات کی فوری حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے پیش نظر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نئے کرایہ ناموں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے پربھی زوردیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80745

سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر کی صدارت میں آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام

Posted on

سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر کی صدارت میں آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) سیکرٹری محکمہ صحت خیبر پختونخوا محمود اسلم وزیر کی صدارت میں آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں سپیشل سیکرٹری صحت حبیب اللہ، فیاض شیرپاؤ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی، ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس، ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر صاحب گل، ڈی جی آئی ایم یو ڈاکٹر اعجاز، چیف ہیلتھ سیکٹر ریفارمز یونٹ ڈاکٹر شاہین آفریدی، چیف ایگزیکٹیو سوشل ہیلتھ انشورنس ڈاکٹر ریاض تنولی و دیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری کا آغاز پہلے سے آن لائن جمع کئے گئے 200 سوالات، تجاویز و شکایات سے کیا گیا۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم وزیر نے فیس بُک لائیو کے ذریعے تمام سوالات کے جوابات دئے اور شکایات کے ازالے کیلئے طریقہ کار اور تجاویز کا خیر مقدم کیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں آن لائن سامعین کو اپنا پیغام بھی سُنایا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ پوری دُنیا میں پولیو ختم ہوچکا ہے لیکن ہمارے ہاں اب بھی پولیو موجود ہے۔ وہ والدین جو اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کی ویکسین نہیں پلاتے وہ اس بات پر غور کریں کہ کل کو ان کا بچہ پولیو کا شکار ہوسکتا ہے۔

 

سابقہ فاٹا کے صحت ملازمین کی بحالی کے بارے میں سوالات کے جواب میں سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ ملازمین ضرور بحال ہونگے لیکن اس کے لئے ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ اس اقدام کو دیکھتی ہے اور اس کو جلد ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے علم میں بھی لائینگے تاکہ یہ عمل جلد سے جلد مکمل ہو اور ملازمین کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔ ایک ہزار ای پی آئی ملازمین کی بحالی بارے میں سپیشل سیکرٹری حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ چونکہ اب عدالت میں ہے اور جب تک کورٹ سے اس پر کوئی فیصلہ نہیں آتا تب تک ہم کوئی خاص اقدام نہیں اُٹھا سکتے۔ پروجیکٹ میں ایل ایچ ڈبلیوز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی بارے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شاہین آفریدی نے بتایا کہ یہ معاملہ پہلے ہی محکمہ خزانہ کیساتھ اُٹھایا گیا ہے جسے ہم ہنگامی بُنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تیمرہ گرہ ہسپتال میں ویل چیئرز کی عدم دستیابی اور ادویات کی عدم دستیابی بارے میں سیکرٹری ہیلتھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ایک دن کے اندر اندر شکایت دور کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ریپڈ ریسپانس ٹیم کی عدم ادائیگیوں بارے میں ڈاکٹر اکرام اللہ نے بتایا کہ کورونا میں ریپڈ ریسپانس ٹیم کا آغاز کیا گیا تھا اور اس کی ادائیگیاں کافی حد تک مکمل ہوچکی ہیں تاہم جن لوگوں کے کاغذات میں کمی بیشی کی وجہ سے ان کی ادائیگیاں رہ گئی ہیں وہ اپنے لوازمات پوری کرکے ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سے اپنی ادائیگیاں کرواسکتے ہیں۔

 

آوٹ سورس ہسپتالوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی بارے سوال کے جواب میں سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا کہ 30 ستمبر کو ان کا اگلا ٹرانچ ڈیو ہوا ہے جو کہ سرکاری عمل سے گزرکر ان کو جلد ادائیگی ہوگی تاہم ان ہسپتالوں کی انتظامیہ اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں روک سکتی۔ باقی جن ہسپتالوں کے کنٹریکٹ ایکسپائر ہوگئے ہیں ان کیلئے بھی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے بات ہوئی ہے تاکہ اس عمل کو جلد سے جلد حل کروادیں۔ ڈی جی ڈرگز ڈاکٹر عباس نے پشاور کے ڈرگ انسپکٹرز کی اپنے دفاتر میں عدم موجودگی کے سوال پر بتایا کہ ہم پشاور میں تحصیل کی سطح پر ڈرگز انسپکٹر کی تعداد کو بڑح ھا رہے ہیں جس سے یہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔ ٹی ایم اوز کے ٹریننگ سٹائپنڈ بارے میں سوال کے جواب میں سپیشل سیکرٹری حبیب اللہ نے بتایا کہ اس مد میں ہم نے سمری بھیج دی ہے جس کی اُصولی منظوری کے بعد ان کے سٹائپنڈ کی بروقت ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

 

ڈاکٹر کی ایکسٹر ا آرڈنری لیو کی درخواستوں پر عمل درآمد سے متعلق ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ان کے دفتر میں تک درجنوں درخواستوں کو پروسیس کیا گیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آنے والی درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی بارے میں سوال کے جواب میں ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ ایم سی سی لسٹ ہم نے فائنل کردی ہے اور ویب سائٹ پر دستاب ہے لیٹ ہونے کی اصل وجہ کیپرا کے عمل کو فالو کرنا تھا۔ بی ایس این نرسنگ کیلئے پیڈ انٹرن شپ سے متعلق سوال کے جواب میں ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر صاحب گل نے بتایا کہ یہ ایک سیریس مسئلہ ہے اور اس کے لئے ہم سیکرٹری ہیلتھ کے توسط سے محکمہ خزانہ کو آگاہ کرکے سرکاری اداروں میں پڑھنے والی نرسز کیلئے اس طرح کا پروگرام لائینگے۔ کُھلی کچہری کے اختتام پر سیکرٹری ہیلتھ نے سامعین کو مُخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر پر فی الحال پابندی ہے۔ ہم عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہیں لے رہے ہیں ہم عوام کے ملازم اور عوام کو ہر لمحہ جوابدہ بھی ہیں۔ عوام سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے توسط سے ہمیں جوابدہ بنائیں۔ ثبوت کے ساتھ سیکرٹری ہیلتھ آفس آپ ہر وقت آسکتے ہیں اور آپ محکمہ صحت سے متعلق کسی شکایت، تجاویز اور سوالات کیلئے ہماری کُھلی کچہری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80738

پو لیو ورکرز پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں،گورنر حاجی غلام علی

Posted on

پو لیو ورکرز پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں،گورنر حاجی غلام علی

گورنرکی پولیوکے عالمی دن کے موقع پر یونیسف، ڈبلیو ایچ او، روٹری انٹرنیشنل اور انسداد پولیو پروگرام خیبر پختونخوا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

گورنرسے اسلامیہ کالج پشاور کے سینیئر ایلومینائی،مردان چیمبر آف کامرس اور دارالحکومت اسلام آباد سے مختلف وفود کی بھی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )   گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ پولیو ورکرز پولیو کے موذی مرض کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کر رہے ہیں دکھ ہوتا ہے جب کسی اور مسئلہ پر پولیو ورکرز اور پولیو تدارک مہم کا راستہ روکا جاتا ہے،پولیو خاتمہ میں خواتین پولیو ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے،جس اتحاد سے کرونا کا مقابلہ کیا اسی تحاد سے پولیوکے موذی مرض کاخاتمہ بھی یقینی بناناہوگا۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ خود پولیو ورکرز کو گھر بلائیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزپولیوکے عالمی دن کے موقع پر نشتر ہال پشاور میں یونیسف، ڈبلیو ایچ او، روٹری انٹرنیشنل اور انسداد پولیو پروگرام خیبر پختونخوا کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹرشوکت علی، کمشنر پشاورمحمدزبیر، ڈی سی پشاورآفاق وزیر، روٹری انٹرنیشنل، ای پی آئی پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹرعارف سمیت پولیو ورکرز اوردیگر نے شرکت کی۔ گورنر نے تقریب میں ڈی آئی خان، سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکرز جنہوں نے نامساعد حالات میں فرائض انجام دیئے ان میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔گورنر نے پولیو ڈیوٹی کے دوران شہادت کا درجہ حاصل کرنیوالے پولیو ورکرز کے لواحقین میں امدادی رقوم بھی تقسیم کیں۔تقریب میں پولیو کی خدمات میں مصروف اداروں کے سربراہان میں بھی شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ریاست کے دوسرے اہم شعبے بشمول میڈیا،میڈیکل پروفیشنلز،مذہبی رہنما،درس و تدریس سے منسلک ماہرین اور سول سوسائٹی بھی پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے علاؤ دنیا کے دیگر تمام ممالک نے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا لہذا دنیا کی نظریں اب انہی د و ممالک پر جمی ہوئی ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت پولیو کے تدارک اور اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے نہ صرف پرعزم ہے بلکہ جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ہماری پوری کوشش ہے کہ نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک سے پولیو کاخاتمہ یقینی بنائیں۔پولیو کو ایک چیلنج سمجھ کر اسکا خاتمہ کرنا ہے،ایسی پالیسیاں بنائیں کہ صرف اپنے ملک پاکستان نہیں بلکہ افغانستان کو بھی پولیو مرض سے پاک بنائیں۔ہر شعبہ میں ترقی کی سوچ سے مصمم ارادہ کامیابی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز ہمارے گھروں میں آ کر ہمارے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے آتے ہیں انکا راستہ روکنا اور قتل کرنے کی بجائے انہیں ہار پہنانے چاہئیں۔
علاوہ ازیں گورنرسے اسلامیہ کالج پشاور کے سینیئر ایلومینائی کے خصوصی 9 رکنی وفدنے بھی گورنرہاوس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت انجنیئر محمد عارف خان، عبداللہ خان یوسفزئی ایڈووکیٹ، نعیم آفریدی اور سید بلال خسرو نے کی۔وفد میں مطیع اللہ بنگش، میجر اجمل، ارباب داؤد اور محمد آصف نے بھی شریک تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے گورنر کی توجہ اسلامیہ کالج پشاور کی تاریخی مسجد کی زبوں حالی کی جانب مبذول کرائی اور اس کی فوری بحالی کی درخواست کی۔گورنرنے اس موقع پرمسائل کے حل اورتاریخی حیثیت بحال کرنے کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔گورنرنے مسجد کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اپنے ذاتی خرچے سے تمام کام مکمل کرنے کی پرخلوص پیشکش بھی کی جس پروفد کے شرکاء نے گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثناء گورنر سے مردان چیمبرآف کامرس کے صدر ظاہر شاہ،ڈاکٹرمصطفی، ڈاکٹرحافظ نظام الدین اور فضل حق نے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ اسلام آباد سے بھی حزب اللہ درانی، ڈاکٹرمولاناالیاس مینگل، حاجی مطیع اللہ اوردیگر نے بھی گورنرسے گورنرہاوس میں ملاقات کی۔

chitraltimes governor kp haji ghulam ali addressing polio intl day program 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80732

افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے حکومت کا ایک اور بڑافیصلہ

Posted on

افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے حکومت کا ایک اور بڑافیصلہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کیلئے حکومت نے ایک اور فیصلہ کیا ہے۔ یکم نومبر سے فارن ایکٹ کے تحت بے دخلی آرڈر جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔وفاقی حکومت نے فارن ایکٹ 1946 کا سیکشن 3نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔ وزارت قانون کی سفارش پر وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی۔فارن ایکٹ کے تحت افغان شہریوں کی گرفتاری،حراست اور بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگین جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔ معمولی جرائم میں انڈرٹرائل اور سزایافتہ افغان شہریوں کو بے دخل کردیا جائے گاضلعی انتظامیہ،پولیس،پراسیکوشن اورجیل انتظامیہ کو خصوصی اختیاردینے کی منظوری دے دی گئی۔ یکم نومبر سے متعقلہ اتھارٹیز افغان شہریوں کو گرفتار،زیرحراست اوربے دخل کی مجاز ہونگی۔پنجاب سے گرفتارافغانیوں کو بے دخلی کیلئے راولپنڈی میں قائم مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔ خیبرپختونخوا سے گرفتارافغانیوں کو نوشہرہ اور چمکنی مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔بلوچستان سے گرفتارافغانیوں کو کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ مرکز میں منتقل کیا جائے گا۔ سندھ سے گرفتارافغانیوں کو بے دخلی کیلئے کراچی ون اورٹومرکز میں منتقل کیا جائے گا۔غیرقانونی طور پرمقیم افغانیوں کے پاس 31اکتوبرتک پاکستان چھوڑنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پی آئی اے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتیہوئے کہا ہے کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزرا شمشاد اختر، فواد حسن فواد، مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقاعدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیرعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل اور نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

 

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاجلد الیکشن کی تاریخ کا عندیہ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کی جلد تاریخ کا عندیہ دیدیا۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی وفاقی وزرا کیہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا سابق وزیراعظم کی بائیو میٹرک میں حکومت نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،نہ ہی انھیں کوئی سیاسی فائدہ دیا گیا۔یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی پارلیمنٹ کو ا?گ لگائے اور وہ جمہوریت کا چمپئین بھی بنے، آگ لگانے والوں کو لائسنس نہیں دے سکتے۔دوران پریس کانفرنس کہنا تھا کہ چین کا 3روزہ دورہ میں صدرشی جن پنگ سے ملاقات انتہائی مثبت رہی، پاکستان پر عزم ہیحالیہ ملاقات کے بعد سی پیک کا تسلسل جاری رکھیگا، سی پیک دونوں ملکوں کیدرمیان رابطوں کو مزید فروغ دیرہا ہے، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہونے سے معاشی ومعاشرتی ترقی میں بہتری آئے گی،سی پیک کیدوسرے مرحلیمیں چین کی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران،20کیقریب مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے،ایک عرصیبعدچین سیاتنی بڑی تعدادمیں سمجھوتے ہوئے،چین کی سرمایہ کاری سیملک میں معاشی استحکام آئے گا، انیوالی سرمایہ کاری کیلئیمربوط حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80715

سائفرگمشدگی کیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

Posted on

سائفرگمشدگی کیس میں عمران خان،شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

راولپنڈی(چترال ٹائمزرپورٹ)خصوصی عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کر دی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی۔چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی کیس ہیبے گناہی ثابت کروں گا۔سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس ا?گیا ہے۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی مل گئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔کیس کی سماعت میں وکلاء صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی تھی جبکہ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔ آج کی کارروائی صرف فرد جرم کے لیے ہے۔ درخواست خارج اور فرد جرم عائد کی جائے۔گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چییرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دئیے تھے۔سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

چیئرمین PTI پر فرد جرم ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے: عمر نیازی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)چیئرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، فرد جرم کے آرڈر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سائفر کیس سے متعلق ہونے والی ا?ج کی سماعت کا احوال سناتے ہوئے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے پوچھا میرے خلاف کیا الزام ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت میں کہا کہ سازش میرے خلاف ہوئی، میری حکومت گئی، جس میٹنگ کا ذکر کیا گیا اس کے منٹس بھی موجود نہیں، جس سائفر کا ذکر کیا گیا وہ سرے سے کاغذات میں موجود ہی نہیں۔عمیر نیازی کے مطابق سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لندن پلان کا پہلے سے علم تھا، یہ پلان پی ٹی آئی کو بلڈوز کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ نے چیئرمین پی ٹی آئی نے عام انتخابات اور نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف امپائر کو ملا کر کھیلتے ہیں، نواز شریف اس وقت تک الیکشن میں نہیں آسکتے جب تک مرضی کے امپائر نہ ہوں۔ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی ا?ئی نے نواز شریف کے جلسے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ہزار سرکاری پولیس اہلکار جلسہ گاہ کو بھرنے گئے، جبکہ پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ تک نہیں ہونے دی، اگر بڑے چور کو چھوڑنا ہے تو اڈیالہ جیل میں قید ملزمان کو بھی چھوڑ دیں۔عمیر نیازی نے مزید کہا کہ 71 سالہ چیئرمین اسپورٹس مین ہیں، جن کی ایکسر سائز کی درخواست منظور ہو چکی ہے، سیکشن 241 کا اطلاق ہوتا ہے، اس کے اعتراضات ہم نے بتا دیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مان لیا وزیرِ اعظم کی سائفر کی کاپی نہیں، صدر کو بھی گئی تھی وہ لگا دیں۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80713

سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

Posted on

سپریم کورٹ نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنا دیا۔جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک لارجر بینچ میں شامل ہیں۔سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر کالعدم قرار دیا۔سپریم کورٹ نے سویلنیز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف درخواستیں منظور کر لیں۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ متفقہ طور پر فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دیتی ہے، جن 102 افراد کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی ان کا ٹرائل کرمنل کورٹس میں کیا جائے، اگر کسی سویلین کا فوجی ٹرائل ہوا ہے تو وہ کالعدم قراردیا جاتا ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ آرمی ایکٹ کا سیکشن 2 ڈی ون آئین سے متصادم ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی نے آرمی ایکٹ کے سیکشنز غیرآئینی قرار دینے پر رائے محفوظ رکھی، سپریم کورٹ کا باقی فیصلہ 5 ججز کی اکثریت سے ہے، 9 اور 10 مئی کے واقعات میں زیرِ حراست تمام افراد پر فیصلے کا اطلاق ہو گا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بہت اہم کیس میں اہم فیصلہ دیا ہے، فیصلہ سارے نظام کو مستحکم کرے گا، تاریخ میں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا، فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 اور 10 مئی کے ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو سکتے، 9 اور 10 مئی کے ملزمان کا ٹرائل سول عدالتوں میں ہو گا، سپریم کورٹ نے سب فریقین کو حوصلے سے سنا، سب کو موقع دیا، سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ دیا ہے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، درخواست گزار کے وکیل خواجہ احمد حسین اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل خواجہ احمد حسین نے کہا کہ کچھ نئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آخری آرڈر کے مطابق اٹارنی جنرل کے دلائل چل رہے تھے، اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہو جائیں پھر کیس چلانے کا طریقے کار دیکھیں گے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں ٹرائل اس کیس کے فیصلے سے پہلے ہی شروع کر دیا گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پہلے اٹارنی جنرل کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر سب کو سنیں گے۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا ایک سے ڈیرھ گھنٹہ لوں گا، عدالت کو آگاہ کروں گا کہ2015ء میں آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں کیوں بنائی تھیں، یہ بھی بتاؤں گا کہ اس وقت فوجی عدالتوں کے لیے آئینی ترمیم کیوں ضروری نہیں،

 

دلائل کے دوران عدالتی سوالات کے جوابات بھی دوں گا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ ماضی کی فوجی عدالتوں میں جن کا ٹرائل ہوا وہ کون تھے؟ کیا 2015ء کے ملزمان عام شہری تھے، غیر ملکی یا دہشت گرد؟اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ ملزمان میں ملکی و غیرملکی دونوں ہی شامل تھے، سال 2015ء میں جن کا ٹرائل ہوا ان میں دہشت گردوں کے سہولتکار بھی شامل تھے، ملزمان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن ٹو ون ڈی کے تحت ٹرائل کیا جائے گا، سوال پوچھا گیا تھا کہ ملزمان پر چارج کیسے فریم ہو گا؟ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل میں فوجداری مقدمے کے تمام تقاضے پورے ہوں گے، 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل فوجداری عدالت کی طرز پر ہو گا، فیصلے میں وجوہات دی جائیں گی اور شہادتیں بھی ریکارڈ ہوں گی، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کے تمام تقاضے پورے ہوں گے، ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں اپیلیں بھی کی جاسکیں گی، 21 ویں آئینی ترمیم اس لیے کی گئی تھی کہ دہشت گرد آرمی ایکٹ کے دائرے میں نہیں تھے، دہشت گردوں کے فوجی ٹرائل کے لیے 21ویں آئینی ترمیم کی گئی۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے ترمیم ضروری تھی تو سویلینز کے لیے کیوں نہیں؟ کیا 21ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ملزمان نے فوج یا تنصیبات پر حملہ کیا تھا؟

 

اٹارنی جنرل نے کہا کہ 21ویں ترمیم میں ممنوع علاقوں میں حملے والوں کے فوجی ٹرائل کی شق شامل کی گئی تھی۔جسٹس اعجازالاحسن نے سوال کیا کہ جو ٹرائل فوجی افسران کو قابل قبول نہیں تھا وہ دوسروں کا کیسے کیا گیا؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی ترمیم کے کیس میں تعصب کا معاملہ ہی اٹھایا گیا تھا۔جسٹس اعجازالاحسن استفسار کیا کہ سویلینز آرمی ایکٹ کے دائرے میں کیسے آتے ہیں؟جسٹس عائشہ ملک نے سوال کیا کہ آئین کا آرٹیکل 8 کیا کہتا ہے اٹارنی جنرل صاحب؟اٹارنی جنرل نے بتایا کہ آرٹیکل 8 کے مطابق بنیادی حقوق کے خلاف قانون سازی برقرار نہیں رہ سکتی۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آرمی ایکٹ افواج میں نظم و ضبط کے قیام کے لیے ہے، افواج میں نظم وضبط کے قانون کا اطلاق سویلینز پر کیسے ہو سکتا ہے؟ 21ویں ترمیم کا دفاع کیسے کیا جاسکتا ہے؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ افواج کا نظم وضبط اندرونی، افواج کے فرائض ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا بیرونی معاملہ ہے، فوجی عدالتوں میں ہر ایسے شخص کا ٹرائل ہو سکتا جو اس کے زمرے میں آئے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جن قوانین کا آپ حوالہ دے رہے ہیں وہ فوج کے ڈسپلن سے متعلق ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ کیا بنیادی حقوق کی فراہمی پارلیمان کی مرضی پر چھوڑی جا سکتی ہے؟ آئین بنیادی حقوق کی فراہمی کو ہرقیمت پر یقینی بناتا ہے، شہریوں پر آرمی کے ڈسپلن اور بنیادی حقوق معطلی کے قوانین کیسے لاگو ہو سکتے؟ عدالت نے یہ دروازہ کھولا تو ٹریفک سگنل توڑنے والا بھی بنیادی حقوق سے محروم ہو جائے گا، کیا آئین کی یہ تشریح کریں کہ جب دل چاہے بنیادی حقوق معطل کر دیے جائیں؟

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80709

انتخابات تاخیر کیس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

Posted on

انتخابات تاخیر کیس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ نے انتخابات کیس میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ آپ نے درخواست کب دائر کی اپنی استدعا پر آئیں۔صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری شائع کرنے کا آرڈر کالعدم قرار دیا جائے، ہم نے 16 اگست کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، درخواست پر نمبر لگ گیا،جلد کیس مقرر کرنے کی درخواست کے باوجود کیس نہیں سنا گیا۔چیف جسٹس نے عابد زبیری سے کہا کہ مجھے ابھی ا?فس کی طرف سے ایک نوٹ بھیجا گیا ہے، اس میں تو لکھا ہے آپ نے کبھی کیس کی جلد سماعت کی درخواست ہی دائر نہیں کی، آپ صدر سپریم کورٹ بار ہو کر عدالت سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق درخواست تو انتہائی اہمیت کا حامل مقدمہ ہے، عام انتخابات کیس تو بہت اہم مقدمہ ہے فوری سماعت ہونی چاہیئے تھی، اب تک تو اس کیس کا فیصلہ ہو چکا ہوتا۔

 

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پوچھا کہ کیا مردم شماری کا تعلق الیکشن کے انعقاد سے ہوتا ہے؟ اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ کیا یہ آئینی ضرورت ہے کہ ہر الیکشن سے قبل مردم شماری لازمی ہوگی؟۔عابد زبیری نے جواب دیا کہ نہیں یہ لازم نہیں ہے، گزشتہ مردم شماری 2017 میں ہوئی تھی، پانچ اگست کو مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری جاری کرنے کی منظوری دی، سات اگست کو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اس میں تو لکھا تھا وہ عبوری مردم شماری ہوگی، 2017 کی مردم شماری تو عبوری تھی اور صرف 2018 کے الیکشن کے لیے تھی، کیا اس کے بعد کوئی حتمی مردم شماری بھی ہوئی؟ اگر موجودہ مردم شماری کو کالعدم قرار دے دیا جائے تو الیکشن 2017 کی مردم شماری کے تحت ہوں گے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں صرف اس سوال کا جواب دے دیں نئی مردم شماری کالعدم دیں تو انتخابات کس مردم شماری کے تحت ہونگے، بینادی سوال ایک ہی ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ انتخابات 2017 کی مردم شماری ہے مطابق ہوں۔عابد زبیری نے دلائل دیے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں کے پی اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلیٰ کا شرکت کرنا غیر آئینی تھا۔

 

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بتائیں آئین میں کہاں لکھا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزرائے اعلیٰ شریک نہیں ہوسکتے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ نوے دنوں میں انتخابات کے انعقاد کے آئینی شق کی خلاف ورزی تو ہوچکی، کیا آپ اپنی درخواست پر اب بھی چاہتے ہیں کہ کاروائی ہو، اگر ہم مردم شماری کے معاملے میں پڑے تو انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں،جو بھی مردم شماری میں تاخیر کے ذمہ دار ہیں انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے، 90 دن کب پورے ہورہے ہیں۔عابد زبیری نے بتایا کہ 3 نومبر 2023 کو 90 دن پورے ہوجائیں گے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اتنی تشویش تھی تو 2017 سے 2021 تک درخواست دائر کیوں نہیں کی، اب جب مردم شماری ہوگئی ہے تو آپ کہہ رہے ہیں مردم شماری غلط ہوئی ہے، اگر آج ہم حکم دیں کہ 90 دنوں میں انتخابات کا حکم دیں تو کیا انتخابات ہو سکتے ہیں؟۔عابد زبیری نے کہا کہ اگر آج عدالت حکم دے تو 3 نومبر کو انتخابات نہیں ہوسکتے۔

 

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پھر اپنی درخواست میں ترامیم کرلیں، کیا صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو ہم کیا کریں؟ کیا ہم صدر مملکت کو تاریخ نہ دینے پر نوٹس دیں؟عابد زبیری نے جواب دیا کہ صدر مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ صدر مملکت کیخلاف ہم کیا کرسکتے ہیں، اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرہا ہے تو آرٹیکل 6 لگے گا، آپ صدر کے خلاف احکامات چاہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، آپکا سارا مقدمہ ہی صدر مملکت کے اختیارات کا ہے۔وکیل انور منصور نے کہا کہ صدر مملکت کے خط کے بعد تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام تھا۔ عابد زبیری نے بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے کہ تاریخ دے۔چیف جسٹس نے کہا کہ صدر بار کے مطابق 3 نومبر کو انتخابات ہونے چاہئیں، صدر مملکت نے 6 ستمبر کی تاریخ دے دی تو خود خلاف ورزی کردی، 23 اگست کو صدر مملکت نے انتخابات کی تاریخ نہیں دی صرف خط لکھا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو انتخابات کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

 

خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتیہوئے کہا ہے کہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں نگران وفاقی وزرا شمشاد اختر، فواد حسن فواد، مشیر برائے ہوا بازی ایئر مارشل (ر) فرحت حسین اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو پی آئی اے کی موجودہ مالی صورتحال اور نجکاری کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے اس سے متعلقہ تمام اقدامات کے اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور باقاعدگی سے اس سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیرعظم نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل ہونے تک حکومت اس کی ہر ممکن معاونت کرتی رہے گی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی جلد سے جلد نجکاری کرکے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو تیز کرکے جلد از جلد مکمل اور نجکاری کے عمل پر پیشرفت سے باقاعدگی سے آگاہ کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80711

نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 49ویں سی ٹی پی پاسنگ آؤٹ تقریب، بیچ میں 8 خواتین سمیت  35 افسران شامل، جن میں چترال کی قابل فخر بیٹی شازیہ اسحاق بھی شامل تھی

نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 49ویں سی ٹی پی پاسنگ آؤٹ تقریب، بیچ میں 8 خواتین سمیت  35 افسران شامل، جن میں چترال کی قابل فخر بیٹی شازیہ اسحاق اے۔ایس۔پی بھی شامل تھی

پولیس شہدا کا خون پاکستان کی تاریخ کو نئے سرے سے لکھ رہا ہے، نگران وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

shazia ishaq psp asp

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں اے ایس پیز کی سی ٹی پی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد ہوئی، جس میں اے ایس پیز کا بیچ 35 افسران پر مشتمل تھا جن میں 8 خواتین افسران اور ایک پاکستان ائیر فورس افسر شامل تھے۔ ان آٹھ خواتین میں چترال کی قابل فخر بیٹی شازیہ اسحاق بھی شامل تھیں، شازیہ اسحاق چترال اور ملاکنڈ ڈویژن سے پہلی خاتون پی ایس پی آفیسر ہیں جنھوں نے آج ٹریننگ مکمل کرکے باقاعدہ طور پر پولیس سروس آف پاکستان میں شامل ہوگئی ہیں، شازیہ اسحاق کا تعلق اپر چترال کے گاوں جنالی کوچ مستوج سے ہے ، وہ اس سے پہلے بطور ایس ایس ٹی ٹیچر محکمہ ایجوکیشن میں خدمات انجام دے رہی تھی ،گزشتہ سال سی ایس ایس کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان میں شامل ہوگئی تھی جبکہ آج ٹریننگ مکمل کرکے بطور اے۔ ایس ۔ پی ۔پولیس سروس میں ملازمت کا آغاز کردیا ہے۔ وہ چترال اور ملاکنڈ ڈویژن سے پہلی جبکہ اپرچترال سے تیسری پی ایس پی آفیسر ہیں،

پولیس اکیڈمی میں پاسنگ آوٹ تقریب کے مہمان خصوصی نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفرازاحمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، ہمارے شہریوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی اس لہر کو روکنے کے لیے بے شمار قربانیاں ہیں، پولیس شہدا کا خون پاکستان کی تاریخ کو نئے سرے سے لکھ رہا ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے پاکستان کی بقا اور روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ہزاروں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

chitraltimes caretaker fm interior attended psp training clossing ceremony

وہ پیر کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کے 49ویں سی ٹی پی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔آئی جی اسلام آباد پولیس، کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی کے علاوہ غیر ملکی سفارتکاروں اور پاس آؤٹ ہونے والے پولیس افسران کے اہلخانہ تقریب میں شریک تھے۔ نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے تربیت کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 49ویں خصوصی تربیتی پروگرام کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں آکر بے حد خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار اور فرائض ہمارے ملک کے استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اہم ہیں۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے متاثرہ افراد کو انصاف فراہم اور سماج دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا رہے ہیں۔ ان چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے وقت ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کی استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں جس سے ان کی فرائض کی ادائیگی میں مستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت بہتر ہورہی ہے، مجھے قوی امید ہے کہ یہ پاس آؤٹ گریجویٹس باالخصوص خواتین افراد ہمارے معاشرے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

 

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان افسران رنگ، ذات، مذہب اور نسل سے قطع نظر مظلوموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشعل راہ بنیں گے۔افسران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے مدد اور وسائل کو فعال کر کے معاشرے کی معاونت کر سکتے۔ کمیونٹی پولیسنگ، صنفی مساوات اور بچوں کے حقوق کو جدید پولیسنگ کا سنگ بنیاد ہونا چاہیے۔انہوں نے ں پاس آؤٹ ہونے والے افسران ک مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں اور پاکستان کے شہریوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر اپنے اختیارات کو منصفانہ طریقے سے استعمال کریں۔آپ کو یہ اختیارات ایک مقدس امانت کے طور پر استعمال کرنا ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ آپ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی صلاح الدین نے کہا کہ آج پاس آؤنٹ ہونے والے اے ایس پیز کا بیچ 35 افسران پر مشتمل ہے جن میں 8 خواتین افسران اور ایک پاکستان ائیر فورس افسر شامل ہے۔انہوں نے تربیتی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک 18 ماہ کی سخت تربیتی عمل ہے جس میں وسیع تعلیمی نصاب، پولیس مینجمنٹ، فوجداری انصافہ، قانون نافذ کرنے والے، کمیونٹی پولیسنگ، جرائم پر قابو پانے کے طریقہ کار، جسمانی تربیت شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے نصاب میں جدید ترین تحقیق کو شامل کرے تاکہ افسران تازہ ترین پولیسنگ کے رجحانات سے واقف ہوں۔ افسران کو عوامی لین دین، پولیس میڈیا تعلقات اور کمزور طبقات کی حفاظت کے موضوعات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ اس کورس میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے لیے انسداد دہشت گردی کی تربیت بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا مشن نہ صرف اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلکہ قانون نافذ کرنے والے تمام افسران کو بہترین ممکنہ تربیت فراہم کرنا ہے قطع نظر اس کے کہ وہ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں یا کوئی بھی قانون نافذ کرنے والا اداہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول فرنٹیئر کانسٹیبلری، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو، پنجاب اور سندھ رینجرز وغیرہ کے لیے صلاحیت سازی کے کورسز تیار کیے ہیں۔ے ان کورسز کو حتمی شکل دینے میں امریکہ، برطانوی ہائی کمیشن، آئی سی آر سی، یو این او ڈی سی، این سی اے، انٹرنیشنل کرمنل انویسٹی گیشن اینڈ ٹریننگ اسسٹنس پروگرام کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ فارغ التحصیل ہونے والے افسران کا انتخاب فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے مکمل میرٹ پر کیا ہے اور یقیناً وہ تفویض کردہ ملازمت کے لیے بہترین افراد ہیں۔

 

chitraltimes psp training clossing group photo

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم

راولپنڈی(سی ایم لنکس)عدالت کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کردی گئی۔خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر گمشدگی کیس کی سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں سائیکل فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ایکسرسائز سائیکل عدالت کے تحریری حکم کے ساتھ جیل حکام کے حوالے کی جائے گی۔عمران خان نے عدالت سے اڈیالہ جیل میں ایکسرسائز سائیکل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

 

استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کا انتخابی نشان مانگ لیا، فیصلہ محفوظ

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے استحکامِ پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔دورانِ سماعت استحکامِ پاکستان پارٹی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے روبرو استدعا کی کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیا جائے۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ا?ئی پی پی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار بری

اسلام آباد(سی ایم لنکس) احتساب عدالت اسلام آباد نے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار کو شریک ملزمان سمیت آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کردیا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔ نیب پراسکیوٹر نے تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار، انکے شریک ملزم سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد، منصور رضا اور محمد نعیم کو بری کردیا۔احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب بیان کی روشنی میں یہ ریفرنس ختم کیا جارہا ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80701

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نگران وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیِ خیبرپختونخوا کی طرف سے بریفنگ

Posted on

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نگران وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیِ خیبرپختونخوا کی طرف سے بریفنگ

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ایک اجلاس پیر کے روز منعقد ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سمیت دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور حکام بالا نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا جائزہ لیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد اس کا زیادہ سے زیادہ عوام کو پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

 

اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بتایا گیا کہ چاول کی قیمتوں میں 7 سے 15 فیصد،دال مسور 9فیصد ، لوبیہ 13 فیصد، پیاز 10فیصد، آلو 9فیصد، ٹماٹر9فیصد جبکہ چھوٹے گوشت کی قیمت میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔مزید بتایاگیا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے تناظر میں صوبے میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردنوش کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد کے لئے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو متحرک کردیاگیا ہے اور نئی قیمتوں اور کرایوں پر عملدرآمد کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ ان کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک 577یونٹس کو سیل کر دیا گیا ہے، تقریباً 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، 68گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ، جبکہ 2,230 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80695

نوجوانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دنیا میں چیلینجز کا مقابلہ کرنا ہے، گورنرحاجی غلام علی

Posted on

نوجوانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دنیا میں چیلینجز کا مقابلہ کرنا ہے، گورنرحاجی غلام علی

جدید ٹیکنالوجی و جدید سہولیات سے فاصلے سمٹ گئے ہیں جس کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہے،گورنر

گورنر کا دورہ آئی ایم سائنسز، وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت

بیچلر آف بزنس منیجمنٹ کے 210 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم،تقریب میں سابق نگران صوبائی وزراء عدنان جلیل اور فضل الٰہی کی بھی شرکت

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ ملکی آبادی کا زیادہ طبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوانوں نے جدید ٹیکنالوجی سے دنیا میں چیلینجز کا مقابلہ کرنا ہے۔جدید ٹیکنالوجی و جدید سہولیات سے فاصلے سمٹ گئے ہیں جس کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہے۔سہولیات زیادہ ہوں تو صبر و برداشت بھی زیادہ ہونا چاہئے۔تعلیم یافتہ نوجوانوں نے ہی ملک کو تمام شعبوں میں ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے پیر کے روز آئی ایم سائنسز حیات آبادمیں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے اس موقع پر بیچلر آف بزنس منیجمنٹ کے 210 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔تقریب میں سابق نگران صوبائی وزراء عدنان جلیل، فضل الٰہی، ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عثمان غنی،پروفیسرڈاکٹراباسین یوسفزئی سمیت طلبہ و طالبات، والدین شریک تھے۔گورنر نے آئی ایم سائینز کے اکیڈمک بلاک، اسپورٹس جمنازیم، کمپیوٹر لیب اور زیر تعمیر بلاک کا بھی دورہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ آئی ایم سائنسز نے 20 سال تعلیمی ترقی کا ایک کامیاب سفر طے کیا ہے۔

 

آئی ایم سائنسز کا عالمی سطح پر بہترین رینکنگ کی فہرست میں شامل ہونا ہدف ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ انکے بچے بہترین شہرت کے حامل تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کریں۔انہوں نے کہاکہ اعلٰی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی سوچ و ویژن بھی بڑا ہونا چاہئے۔طلبہ لیپ ٹاپ کو صرف ایک مشین نہیں بلکہ علمی ترقی کا ہتھیار سمجھیں۔لیپ ٹاپ طلباء کے ہاتھوں میں ایک طاقتور ٹول کے طور پر کام کریں گے، جو انہیں علم میں اضافہ کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور ایک خوشحال مستقبل کیلئے تیاری کے قابل بنائیں گے۔وقت کے ساتھ ساتھ معاشرہ بدلتا ہے لیکن ٹیکنالوجی نے اس تبدیلی کو بہت تیزرفتار بنادیا ہے۔ٹیکنالوجی نے بہت ترقی کی ہے اور انسانوں کا کام بہت آسان کردیا ہے۔انہوں نے طلباء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ڈیٹا کی سہولت سے آپ اپنا قیمتی وقت اور سرمایہ بہترین جگہ پر استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے گھبرانے اور پریشان ہونے کی بجائے اس سے استفادہ کرناہوگا۔ ٹیکنالوجی کے درست استعمال اور اس کی افادیت کو فعال بناکر اپنی تخلیقی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید نکھارناہوگا۔گورنرنے کہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا حصہ بن چکی ہے۔ زندگی میں اس کے بغیر کامیابی اور دیرپا ترقی ناممکن ہے۔ اس لیے اس تیزرفتار دْنیا میں ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بدلیں تاکہ اس سفر میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکیں۔ گورنرنے کہاکہ وہ خود کو یونیورسٹیوں کا چانسلر نہیں بلکہ طلبہ و اساتذہ کا خادم سمجھتے ہیں۔تمام یونیورسٹیوں کا دورہ کررہاہوں جس کا مقصد یونیورسٹیوں کے مسائل سمجھنے کے ساتھ کوتاہیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ناہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کر دیئے ہیں اورباقی بھی تمام سہولیات فراہم کریں گے۔انہوں نے نوجوانو کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شائستگی،روایات واقدار کو زندگی کاحصہ بنائیں، ریاست اوریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوکر اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردار ادا کریں۔

chitraltimes governor kp visit Im sciences 2 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80664

کابینہ ڈویڑن کی وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

Posted on

کابینہ ڈویڑن کی وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)کابینہ ڈویڑن نے وزارتوں کو جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ ڈویڑن نے تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے نام سے آنے والی ای میلز اور فون کالز جعلی بھی ہو سکتی ہیں، جے ایس کوآرڈینیشن اور پی ایم آفس کی آئی ڈی سے مختلف وزارتوں اور ڈویڑنز کو جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں۔کابینہ ڈویڑن کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں واٹس ایپ سے بھی جعلی پیغامات بھیجے گئے ہیں، پی ایم آفس اور ایس آئی ایف سی سیل سیکریٹریٹ کے جعلی ایڈریس سے مختلف وزارتوں کو پیغامات بھیجے گئے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس تمام معاملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جا رہی ہیں، جعلی ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آئی ایف سی، پی ایم سیکریٹریٹ جاوید اور شہزاد احمد کی کالز اور ان کی فائلوں کو ڈاؤن لوڈ نہ کیا جائے۔کابینہ ڈویڑن نے کہا کہ شہزاد احمد کے نام سے آؤٹ لک ایڈریس والی ای میلز اور واٹس ایپ کو نہ کھولا جائے، ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے حوالے سے ای میلز کو بھیجنے والے سے تصدیق کر کے کھولا جائے۔مراسلے کے مطابق تمام سسٹمز میں اینٹی وائرس انسٹال کیا جائے، جن وزارتوں نے پریس سیکریٹری وزیرِ اعظم آفس کی 3 اگست 2022ء کی ای میل کھولیں وہ اس آئی پی ایڈریس کو بلاک کریں۔

 

خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں کے اندر کیا جائے گا

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ)خیبر میڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاور کے زیر اہتمام فارم ڈی، ڈی پی ٹی، بی ایس نرسنگ اور بی ایس الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبوں میں داخلوں کے لیے تیسرا کے ایم یو سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ صوبے کے 9 مراکز میں منعقد ہوا۔ مذکورہ ٹیسٹ میں کل 16679 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو سے تین دنوں کے اندر کیا جائے گا جسے کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ (http//:cat.kmu.edu.pk) پر دیکھا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ ان امیدواران کے لیئے منعقد کیاگیا جو کسی بھی وجہ سے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔حالیہ ٹیسٹ میں پشاور کے تین مراکز جن میں اسلامیہ کالجیٹ سکول، شیخ تیمور اکیڈیمک گراؤنڈ پشاورچڑیا گھرگیٹ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور سٹی شامل تھے میں 5531 طلباء نے شرکت کی،کے ایم یو آئی ایچ ایس ایبٹ آباد میں 863، اقراء یونیورسٹی سوات 2796، مردان بورڈ گراؤنڈ میں 2322 طلباء، کے ایم یو آئی ایم ایس کے ڈی اے کوہاٹ میں 1117، کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ساینسزاسلام اباد میں 73، کے ا یم یو انسٹی ٹیوٹ کرم پاڑاچنار کرم میں 14امیدوار ان نے شرکت کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے ایم یو کے اس تیسرے ٹیسٹ میں 16679 امیدواروں کی شرکت نہ صرف کے ایم یو پر اعتماد کا اظہار ہے بلکہ اس سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میرٹ اور معیار میں مزید بہتری کی بھی امید ہے۔ واضح رہے کہ صحت کا شعبہ ایک جامع نظام پر مشتمل ہے جس میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ فارمیسی،فزیوتھراپی، نرسنگ اورالائیڈ ہیلتھ سائنسز کے مختلف شعبہ جات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ توقع ہے کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں داخلوں کے لیے تیسرے سنٹرلائزڈ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد اگر ایک طرف ہونہار طلبہ کو ان شعبوں میں آگے آنے کا موقع فراہم کرے گا تو دوسری جانب صوبے میں اس سے ہیلتھ کیئر سسٹم کا مجموعی معیار بھی مذید بہتر ہوگا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80661

نگراں حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کو تیار؟

Posted on

نگراں حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کو تیار؟

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) نگراں حکومت عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرانے کی تیاری کررہی ہے،گیس کی قیمتیں بڑھانیکی سمری کل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویڑن کی سمری میں گیس کا ٹیرف 200 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر گیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور سب سیکم گیس استعمال کرنیوالوں کیلئے فکسڈچارجز میں 3900 فیصد اضافہ تجویز کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 روپے، ماہانہ0.60 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ 100 اور 150 کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی تجویز کی گئی ہے، اس کے علاوہ ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کیٹیرف میں 800 روپے، ماہانہ 300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے 1900 روپے اور ماہانہ 400کیوبک میٹر والے صارفین کے ٹیرف میں 1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کیگیس ٹیرف میں 2900 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کے ٹیرف میں 2050 روپے، سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیر خزانہ نے ای سی سی کا اجلاس کل شام 4 بجے طلب کیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

پشاور میں جرائم پیشہ ملزمان کے بینرز شاہراؤں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ

پشاور(سی ایم لنکس)صوبائی دارالحکومت پشاور میں جرائم پیشہ روپوش ملزمان کے تصویری بینرز اہم شاہراؤں پر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تصاویر متعلقہ تھانوں، چوکیوں اور اہم سڑکوں پر آویزاں کی جائیں گی۔پولیس کاکہنا ہے کہ رہزنی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ایک ہزار سے زیادہ روپوش ملزمان کی تصاویر جاری کردی گئی ہیں، بینرز پر ملزمان کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور پتے بھی درج کیے جائیں گے اور عوام کو مطلوب ملزمان سے تعلق نہ رکھنے کی ہدایت کی جائے گی۔پولیس کے مطابق ان ملزمان کے ساتھ کوئی پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، بینرز لگانے کا مقصد جرائم پیشہ افراد سے عوام کو باخبر رکھنا ہے۔پولیس کی جانب سے مطلوب ملزمان کی گرفتاری میں عوام سے تعاون کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80659

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگاہ کردیا

Posted on

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع، وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو اگاہ کردیا

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل شروع ہونے سے متعلق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں آگاہ کر دیا۔وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں بتایا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے، زیر حراست افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل کیا جا رہا ہے اور جو فوجی عدالتوں میں ٹرائل میں قصوروار ثابت نہ ہوا وہ بری ہوجائے گا۔متفرق درخواست کے کے مطابق فوجی عدالتوں میں ہونے والا ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد جو قصوروار ثابت ہوگا ان کو معمولی سزائیں ہوں گی جبکہ 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث جو افراد جرم کے مطابق قید کاٹ چکے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔فوجی ٹرائل کے بعد سزا یافتہ قانون کے مطابق سزاوں کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کر سکیں گے۔ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکمنامے کی روشنی میں عدالت کو ٹرائلز کے آغازسے مطلع کیا جا رہا ہے۔فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی اور آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اور گوجرانوالہ کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے پر تحویل میں ہیں۔واضح رہیکہ سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس سماعت کل ہوگی۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی گزشتہ سماعت3 اگست کو ہوئی تھی۔

 

پی آئی اے کو فیول فراہمی کے معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے درمیان ادائیگیوں کے معاملے پر پاکستان اسٹیٹ آئل کا بیان سامنے آگیا۔پی ایس او ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی، جمعہ کی رات سے اب تک 64 فلائٹس کوفیول فراہم کیا جا چکا ہے، جمعہ کی شام پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کے فیول کیلئے 22 کروڑ روپے ادا کردیئے تھے۔بیان کے مطابق پی آئی اے نے فیول فراہمی کیلئے 39 فلائٹس کی لسٹ بھی دے دی تھی، فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے کی ہفتہ اور اتوار کیلئے ادا کردہ رقم کی لمٹ ابھی باقی ہے۔ باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا انہیں دیں گے۔یاد رہے کہ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کا مالی بحران تاحال برقرار ہے۔ آج بھی ملک بھرسے 25 پروازیں منسوخ کردی گئی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ پلان کے تحت آج کراچی ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک کی صرف 5 پروازوں کی آمدورفت ہوگی۔ اسلام آباد سے جدہ جانے اور آنے والی 2 پروازیں منسوخ کردی گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80657

این سی ایچ آر اور آئی او ایم پاکستان کے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Posted on

این سی ایچ آر اور آئی او ایم پاکستان کے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (ا ئی او ایم) پاکستان نے انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ سے متعلق اقدامات پرتعاون کو مزیدمضبوط بنانے کے لئے اتوار کو مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ایم او یو تارکین وطن کی فلاح و بہبود اور انسانی حقوق کو ترجیح دینے کے لئے دونوں تنظیموں کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، ایم او یو کے تحت این سی ایچ آر اور آئی او ایم پاکستان مشترکہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گے جن کا مقصدتحقیق، آگاہی اور رسائی کو بہتر بنانا اور حکومت پاکستان کی ترجیحات کے مطابق پالیسی مشاورت فراہم کرنا ہے۔این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویریہ آغا نے تارکین وطن کے حقوق کے فقدان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یونانی تارکین وطن کی کشتی کا حادثہ ان خطرات کی دل دہلا دینے والی یاد دلاتا ہے جو لوگ بہتر مستقبل کی تلاش میں اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف رواں سال بحیرہ روم میں دو ہزار سے زائد جانیں ضائع ہوئی ہیں، اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہم نقل مکانی کے حوالے سے ایک محفوظ اور بہترنقطہ نظر کی طرف کام کر سکتے ہیں جو بہتر مستقبل کی تلاش میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور وقار کو قائم رکھ سکے،این سی ایچ آر اور آئی او ایم پاکستان کے درمیان حال ہی میں دستخط شدہ ایم او یو اس مقصد کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی او ایم پاکستان کے چیف آف مشن میو ساتو نے تارکین وطن بالخصوص خواتین اور بچوں کو درپیش خطرات کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط انتہائی بروقت ہوئے ہیں، جس میں مہاجرین کے بدلتے ہوئے رجحانات اور شواہد پر مبنی حل کی ضرورت کا ذکر کیا گیا ہے،تعاون کا فریم ورک اور اس کے مقاصد تمام تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیتا ہے۔ این سی ایچ آر ایک وفاقی قانونی ادارہ ہے جو پیرس اصولوں کے مطابق 2012 کے این سی ایچ آر ایکٹ 16 کے تحت قائم کیا گیا،یہ ایک آزاد نیشنل ہیومن رائٹس انسٹی ٹیوٹ ہے جو 2015 میں قائم کیا گیا۔

NCHE and IOM pakistan signed mou pak

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80647

پیڈوکے زیرانتظام مجموعی طورپر161میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جس سے صوبے کو سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہورہی ہے۔ نگران صوبائی مشیر برائے توانائی و برقیات کوبریفنگ

Posted on

پیڈوکے زیرانتظام مجموعی طورپر161میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جس سے صوبے کو سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہورہی ہے۔ نگران صوبائی مشیر برائے توانائی و برقیات کوبریفنگ

توانائی کے منصوبے معاشی استحکام و صوبے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہونگے، نگراں صوبائی مشیر توانائی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ

ُپشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے منصوبہ سازی وترقی،توانائی و برقیات اور معدنی ترقی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ محکمہ توانائی کا ذیلی ادارہ پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)صوبے کاایک منافع بخش ادارہ ہے جو صوبے کے لئے سالانہ اربوں روپے کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہے۔ پیڈو کی نگرانی میں اس وقت ہائیڈرو، سولر پاور سمیت ٹرانسمیشن لائن کے 42 توانائی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ یہ منصوبے تکمیل کے بعد مستقبل میں صوبے کی معیشت کے استحکام و ترقی کے لئے گیم چینجر ثابت ہونگے۔صوبے میں بجلی کے نظام کی بہتری اور اپنی پیدا کردہ بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لئے پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی قائم کی گئی ہے جسکے انتظامی ڈھانچے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔ وفاق کے ذمہ پن بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے لئے جلد ہی اعلیٰ فورمز سے رابطہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیڈو ہاؤس کے دورہ کے موقع پر منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف ایگزیکٹو پیڈو انجینئر نعیم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیڈو نے پن بجلی کے7 منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کئے ہیں جن سے مجموعی طورپر161میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے جس سے صوبے کو سالانہ 4 ارب روپے سے زائد کی آمدن ہورہی ہے۔ پیڈو نے آئندہ دس سالوں کے لئے بزنس اینڈ فنانشل پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 2ہزارمیگاواٹ کے متعدد منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن سے صوبے کو سالانہ 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں جن سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو ویلنگ ماڈل کے تحت صنعتی شعبے کو اچھے نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے بھی پلاننگ کی جارہی ہے۔ اجلاس کے آخر میں مشیر توانائی نے پیڈو کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ توانائی کے بعض منصوبوں میں وفاق کے ساتھ درپیش مسائل کو اعلیٰ سطحی فورمز پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80645

نوازشریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے

Posted on

نوازشریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے، قانونی دستاویزات پر دستخط کردیے

لاہور( چترال ٹائمزرپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے۔سینیٹر اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ نواز شریف جہاز سے باہر آکر اسٹیٹ لاؤنج پہنچ گئے۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ اس پرواز کو ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا تھا، جس میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل طیارے کے اندر ہی کیا گیا۔ نواز شریف کی اسٹیٹ لاؤنج میں اسحاق ڈار اور قانونی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ سابق وزیراعظم نے لیگل دستاویزات پر دستخط کردیے، جن میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر نواز شریف کو مقدمات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اسلام آباد ائرپورٹ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی امیگریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر پاکستان میں داخلے کی مہر لگا دی گئی ہے۔

 

اس موقع پر نواز شریف سے بائیومیٹرک لینے کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں نواز شریف کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے تقریباً پونے تین بجے لاہور کے لیے اْڑان بھرے گی۔نواز شریف کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جسے اولڈ ٹرمینل پر لایا جائے گا، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما کریں گے۔ اسی اولڈ ٹرمینل سے نواز شریف 19 نومبر 2019ء کو ائرایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے عام کارکنوں اور رہنماؤں کو ائرپورٹ کی جانب جانے سے پہلے ہی منع کردیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنے والدین، اہلیہ اور بھائی کی قبروں پر حاضری دیں گے۔ 2 سے 3 گھنٹے جاتی امرا میں قیام کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔ممکنہ طور پر نواز شریف شام 6 بجے کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے اور اس سے پہلے تک دیگر مرکزی رہنماؤں کی تقاریر مکمل ہو چکی ہوں گی۔نواز شریف کا ہیلی کاپٹر شاہی قلعہ دیوان عام کے سامنے گراؤنڈ میں لینڈ کرے گا، جہاں پہلے ہی سول ڈیفنس کی جانب سے ہیلی پیڈ تیار کرلیا گیا ہے۔ شاہی قلعہ میں روشنی کے لیے لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔ شاہی قلعہ کے اندر مسلم لیگ ن کی سینئر ترین قیادت نواز شریف کا استقبال کرے گی۔ علاوہ ازیں شاہی قلعہ میں پارٹی قائد کے اعزاز میں عصرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔شاہی قلعہ سے نواز شریف کو مینار پاکستان تک گاڑی میں بٹھا کر لایا جائے گا۔ نواز شریف کی آمد پر 10 سے زائد منٹ تک آتشبا زی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وطن واپس پہنچنے پر مینار پاکستان گراؤنڈ جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی کے کارکنان ملک بھر سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت مینار پاکستان گراؤنڈ کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے مینار پاکستان جلسے کے شرکا کے لیے 2 فیلڈ اسپتال بھی قائم کیے گئے ہیں۔ 2 بڑے کنٹینرز میں بنائے گئے فیلڈ اسپتال گیٹ نمبر 4 کے باہر کھڑے کیے گئے ہیں، جہاں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل کا عملہ موجود ہونے کے ساتھ ادویات کی وافر مقدار بھی موجود ہے۔

 

ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں.نواز شریف

دبئی(سی ایم لنکس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80614

 وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کر دئیے اوراس طرح صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی، ڈاکٹرریاض انور

Posted on

 وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کر دئیے اوراس طرح صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی، ڈاکٹرریاض انور

 

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سروس کی بحالی کیلئے وزیر اعلیٰ اعظم خان کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے جاری کر دئیے ہیں اور اس طرح صحت کارڈ سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے صحت کارڈ سروس بند تھی جسے اب دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے تاہم صحت کارڈ سروس کو مزید فعال اور مستفید بنانے کیلئے اس میں مزید اصلاحات کی ضرورت ہے اور جلد ہی اصلاحات اور انتظامی کوتاہیوں کو دور کرتے ہوئے اسے عوام کیلئے زیادے سے زیادہ مستفید بنائیں گے۔ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں غیر ضروری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتالوں میں نئی بلڈنگز بنانے کی بجائے مریضوں کے علاج، دیکھ بھال اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80612

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان، نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان، نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)ملک میں بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر بْری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سرکاری ڈسکوز کے لیے اضافے کی درخواست سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 55 پیسے تک اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا میں دائر درخواست میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری مانگی گئی ہے۔سی پی پی اے کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) یکم نومبر کو سماعت کرے گی، جس کے بعد درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کے لیے 8ارب 37 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی۔ ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی۔ سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد اور فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔

 

 

عدالت کا پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی فوری رہائی کا حکم

لاہور(سی ایم لنکس)لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں نظربند تمام اساتذہ کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے پنجاب کے اساتذہ کی نظربندی کیس کی سماعت کی، عدالت میں ملک عزیز اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب میں 114 اساتذہ کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کی بازیابی کیلئے اور نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر جیل سپرنٹنڈنٹ کو 5 اساتذہ کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں اساتذہ لیو انکیشمنٹ اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب اساتذہ نے گرفتاریوں کیخلاف ردعمل دیتے ہوئے امتحانی ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں ڈیوٹی انجام نہیں دیں گے اور اگلے مرحلے میں پیپر سیٹنگ اور عملی امتحانات کی ڈیوٹی بھی نہیں کریں گے۔

 

 

لاپتا شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر عدالت برہم، رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی(چترال ٹائمزرپورٹ)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 30 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے طالبعلم سمیت 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے لاپتا طالبعلم صوفی شاہ عنایت کی بازیابی کیلئے فوری جے آئی ٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے 8 روز میں پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ لاپتا طالبعلم کو توجہ کے ساتھ تلاش کریں ورنہ ہم آپکے خلاف کارروائی کریں گے۔عدالت نے شہری عبدالصمد کا سراغ لگانے کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی اور کہا گمشدہ افراد کو تلاش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے۔وفاقی سیکرٹری داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ علی خان، عبدالصمد اور دیگر شہریوں کو کسی وفاقی ادارے نے حراست میں نہیں لیا۔بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر کو گمشد? افراد کا سراغ لگا کر 30 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80591

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

Posted on

خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں شروع

پشاور( چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئیں، حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی فہرستیں بنانے، پولنگ اسٹیشنز کے اطراف میں کیمرے لگانے، شفاف، منصفانہ اور پْرامن انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی گئی۔ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، تمام ڈویڑن کے کمشنرز نے تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔کمشنر پشاور کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے لیے پانچوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامی اور سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر، ایس پی سیکیورٹی پشاور، پشاور ڈویڑن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔انتخابات سے قبل انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کا تعین کیا جائے گا، کمشنر پشاور ا کہنا تھا کہ شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، پولنگ اسٹیشنز اور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

 

سندھ: بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات کی فراہمی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی

کراچی(سی ایم لنکس)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے میئر اور چیئرمینز کو ڈی ڈی او پاورز دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔کراچی کے بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات کی فراہمی کا نوٹیفکیشن رواں ماہ کے آغاز میں عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، جس پر سماعت ہوئی، تاہم عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ایڈووکیٹ نہال لاشاری نے دورانِ سماعت مو قف اختیار کیا کہ آزاد جمہوری نظام کے لیے فری اینڈ فیئر الیکشن بہت ضروری ہیں، میئر کراچی نے 3، ڈپٹی میئر نے 2 حلقوں سے انتخابات لڑنے کے لیے فارم جمع کرائے ہیں، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے 3 اکتوبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا، ضمنی الیکشن سے قبل بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات فراہم کرنا بدنیتی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مالی اختیارات دیے جانے کے بعد بلدیاتی نمائندے ضمنی الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، اس سے قبل مالی اختیارات میونسپل کمشنر اور ٹرانزیشن افسران کے پاس تھے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ ضمنی الیکشن شفاف بنانے کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو مالی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80589

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور عام انتخابات کے کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

Posted on

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور عام انتخابات کے کیسز سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف اور عام انتخابات کے کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلیے گئے۔چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل کمیٹی کے فیصلے کے بعد عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور عام انتخابات کے کیسز سماعت کیلیے مقرر کردیے ہیں۔سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو باقاعدہ نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ 23 اکتوبر کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت 23 اکتوبر ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔دریں اثنا سپریم کورٹ میں دوسرا اہم مقدمہ 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق ہے، جس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہوگی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ اس بینچ میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

 

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش گرفتار

پشاور(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آئی جی خیبر پختون خوا کی پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی پشاور ہائی کورٹ کو کی گئی یقین دہانی کے باوجود تحریک انصاف کے رہنما اور سابق خیبر پختون خوا حکومت کے صوبائی وزیر کامران بنگش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق انہیں نو مئی کی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کابلی میں نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج تھا۔واضح رہے کہ تین روز قبل منگل 17 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی بار بار گرفتار پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر آئی جی اور چیف سیکریٹری کے پی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بات ہوگی تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا تاہم آج پھر ایک رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80587

سرکاری حج اسکیم، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ

Posted on

سرکاری حج اسکیم، فی کس 11 لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے تحت فی حاجی گیارہ لاکھ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کو 2024 ء کی حج پالیسی منظوری کے لئے بھیج دی گئی ہے، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لئے اسپانسر شپ اسکیم آئندہ برس بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔2024ء حج پر اٹھائیس کروڑ ڈالر خرچا ہو گا اور دس ہزار عازمین اسپانسر شپ اسکیم کے تحت حج ادا کر سکیں گے، اس اسکیم کے تحت حج اخراجات کیلئے رقم ڈالروں میں وصول کی جائے گی۔

پاکستانی طیارہ فلسطینیوں کیلئے امداد لیکر مصر پہنچ گیا

قاہرہ(سی ایم لنکس)غزہ میں فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی انسانی امداد مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ گئی۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستان سے81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچ گیا۔مصر میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے یہ امداد آگے غزہ میں فلسطینی انجمن ہلال احمر تک پہنچانے کے لئے مصری انجمن ہلال احمر کے حوالے کی۔پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80585