Chitral Times

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو تعصب پر مبنی فیصلوں پر نظر ثانی کا حکم

Posted on

اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو تعصب پر مبنی فیصلوں پر نظر ثانی کا حکم

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے حکم پر سی ڈی اے میں تعینات ڈیپوٹیشن افسران کے تبادلے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے غلطی تسلیم کرتے ہوئے نوٹی فکیشن میں ترمیم کی یقین دہانی پر الیکشن کمیشن کو تبادلے کے نوٹی فکیشن میں ایک ہفتے میں ترمیم کی ہدایت کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار ممبر سی ڈی اے وسیم حیات باجوہ کو دی گئی سہولیات واپس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو گھر خالی کرنے سے روک دیا اور کہا کہ بادی النظر میں درخواست گزار کو سی ڈی اے نے انتقام کا نشانہ بنایا الیکشن کمیشن کو موقع دیا جا رہے کہ اس نوٹی فکیشن میں ترمیم کی جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو تعصب پر مبنی فیصلوں پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں کہ جو نوٹی فکیشن جاری ہو رہے ہیں انہیں دیکھیں۔دوران سماعت عدالت نے خواجہ آصف کیس کا حوالہ دیا اور ایک ہفتے کے بعد فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو سنا جائے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نیعدالت طلبی کے باوجود ڈی جی کی عدم حاضری پر الیکشن کمیشن حکام پر برہمی کا اظہار کیا، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ ڈی جی صاحب کی بیٹی کی شادی ہے اس لیے نہیں آئے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آپ تبادلے کے نوٹی فکیشن کی زبان دیکھیں ایسے ٹرانسفر کیا جاتا ہے؟ آپ اپنا اسٹیٹس خراب کر رہے ہیں تبھی ڈی جی کو بلایا تاکہ نوٹی فکیشن ان کی نظر سے گزر سکے، کہا گیا اس غلط آدمی کو ہٹا کر اچھے آدمی کو لگایا جائے، اس نوٹی فکیشن میں ترمیم کریں، نوٹ کریں اور بتائیں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پوسٹنگ پر اتنا کرتے ہیں تو الیکشن کیسے کروائیں گے، ہم گھر گئے تو سی ڈی اے والے باہر کھڑے تھے کہ گھر خالی کریں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اس نوٹی فکیشن میں ترمیم کب کریں گے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سی ڈے اے کا بھی لیٹر آیا ہوا تھا ہم نے اس پر ٹرانسفر کیا، وسیم حیات باجوہ کے خلاف کوئی انکوائری التواء میں نہیں تھی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے۔درخواست گزار وکیل راجہ انعام امین منہاس نے کہاکہ اگر یہ قانون جو یہ بتا رہے ہیں اس پر تو چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تبدیل ہونا چاہیے، صرف پروپوزل کا لیٹر لکھا ہوا تھا انھوں نے اٹھا کر ٹرانسفر کردیا۔جسٹس میاں گل حسن نے بار الیکشنز کا بھی تذکرہ کیا اور الیکشن کمیشن حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے انشاء اللہ ووٹ دیں گے، وہی ووٹ نہیں دیتے تھے۔بعدازاں عدالت نے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

 

الیکشن کمیشن کا پولنگ سکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے صوبائی کمشنرز کو خط

اسلام آباد(سی ایم لنکس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے حوالے سے پولنگ سکیم ڈرافٹ کرنے کیلئے تمام صوبائی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کیلئے مجوزہ پولنگ سٹیشنز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستیں اپڈیٹ ہوں گی، نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ سٹیشنز کو فوری اپ ڈیٹ کیا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اور ہارڈ فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80534

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور، میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے: اسحاق ڈار

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے 24 اکتوبر تک وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر گرفتاری سے روک دیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلے میں نوازشریف کی وارنٹ معطلی کی استدعا منظور کرتے ہوئے 24 اکتوبر عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل قاضی مصباح نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کو اشتہاری قرار دیکر دائمی وارنٹ جاری کیے گئے تھے، عدالت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دے کیونکہ نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں، 24 اکتوبر کو عدالت میں یہ کیس سماعت کے لیے مقرر ہے اور 21 اکتوبر کو نواز شریف واپس آرہے ہیں، وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنا عدالت کا اختیار ہے۔جج محمد بشیر نے کہا کہ پہلے کیس کا ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف بھی عدالت میں پیش ہوئے۔قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے کہا کہ اس کیس کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر نہیں کی، اسحاق ڈار کیس میں اسی طرح عدالت نے وارنٹ منسوخ کیے تھے، 9 ستمبر 2020 کو نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔عدالت نے استفسار کیا کہ اتنا عرصہ کیوں نہیں آئے وجہ کیا تھی، جس پر وکیل نے بتایا کہ جب وہ بیرون ملک گئے تھے وہ شدید بیمار تھے اور لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی جس کا حکم نامہ آج بھی موجود ہے کیونکہ وہ زیر التواء ہے، ہم نے نواز شریف کے تازہ ترین میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی ہیں۔

 

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کہا کہ اس درخواست میں عبوری ریلیف بھی مانگا گیا ہے۔وکیل نواز شریف نے کہا کہ ہم 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے اور اس کیس میں نیب کا کوئی وارنٹ گرفتاری نہیں ہے، ہمارے راستے میں صرف دائمی وارنٹ گرفتاری ہے اور ہم عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس درخواست میں دو ریلیف ماں گے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سرنڈر کرنا چاہتے ہیں اور یہ آنا چاہتے ہیں تو دائمی وارنٹ گرفتاری 24 اکتوبر تک معطل کر دیں۔وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ ریفرنس دائر ہونے سے چار ماہ پہلے نواز شریف عدالت کی اجازتِ سے بیرون ملک چلے گئے تھے، اس کیس کے شریک ملزمان پلیڈر کے ذریعے پیش ہو رہے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کوئی اور ملزم پکڑا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں کوئی بھی ملزم نہیں پکڑا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری ملزم کی حاضری کے لیے ہی ہوتے ہیں، اگر نواز شریف سنا چاہتے ہیں تو دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیں۔نواز شریف کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔اسلام آباد ہائی کورٹ۔۔۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

 

نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ احتساب عدالت نے بھی دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں، ٹرائل کورٹ میں اشتہاری تھے وہاں بھی وارنٹ معطل ہوگئے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟ جس پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرڈر ہو گیا ہے اور وکلاء احتساب عدالت سے ابھی آ رہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ آپ کے پراسکیوٹر نے کہا تھا حفاظتی ضمانت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے واضح کیا کہ ہمارا یہی موقف ہے کہ پیش ہونا چاہتے ہیں تو ہو جائیں۔ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے ہدایت دی ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا ک مجھے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی ہدایات ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آپ اس سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کریں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہائی کورٹ نے اپنے آرڈر میں لکھا تھا کہ اپیل کنندہ جب واپس آئے تو اپیل بحال کرا سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نے یہی پوچھا تھا کہ نیب کا کیا موقف ہے؟ اس میں کوئی تبدیلی تو نہیں؟ نیبپراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی تو یہی موقف ہے کہ وہ آتے ہیں تو ہمیں ان کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ نواز شریف کو حفاظتی ضمانت پر ہمیں اعتراض نہیں۔مختصر سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔نواز شریف کی حفاظتی ضمانت پر اعتراض نہ کرنے پر نیب سے تحریری طور پر جواب بھی طلب کرلیا گیا۔

 

 

ضمانت نوازشریف کا بنیادی حق، عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں: شہباز شریف

لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمانت نواز شریف کا بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا، انہیں مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسایا گیا اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ کسی بھی منصفانہ سماعت سے ان کی بے گناہی ثابت ہو جاتی، ضمانت ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انصاف کا غلبہ ہوگا، انشاء اللہ۔

 

 

میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کی سہ پہر اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد سے نواز شریف لاہور روانہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ ہی کریں گے، نواز شریف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لیگل ایشوز نمٹانے کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اسی روز ہی اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، 21 اکتوبر کو شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80532

پاکستان کا جنگ بندی بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کوامریکہ کی جانب سے ویٹو کردیا گیا، پاکستان کی طرف سے افسوس کا اظہار

Posted on

پاکستان کا جنگ بندی بارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کوامریکہ کی جانب سے ویٹو کردیا گیا، پاکستان کی طرف سے افسوس کا اظہار

اقوام متحدہ( چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان نے اسرائیل فلسطین تنازع پر جنگ بندی با رے قوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کوامریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس قرارداد جس میں لاکھوں فلسطینی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل میں برازیل کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد میں شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کی گئی تھی،جس کی حمایت میں 12 ووٹ پڑے جبکہ امریکا نے اس قرارداد کی مخالفت میں ویٹو کا حق استعمال کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ووٹنگ کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ پاکستان فوری جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔ یہ اجلاس چین، روس اور متحدہ عرب امارات نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت کے لیے طلب کیا۔پاکستانی مندوب نے ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئیکہا کہ برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی لیکن سلامتی کونسل میں مستقل رکن کی جانب سے قرارداد ویٹو ہونے کی وجہ سے منظور نہ ہونا ہمارے لیے حیرانگی کا باعث ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہریوں پر مسلسل بمباری کو طول دینے میں تعاون کرنے والے ممالک اس کے ذمہ دار ہیں۔پاکستانی مندوب نیاس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل ایک روز قبل روس کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد اور ا?ج برازیل کی قرارداد میں روسی ترامیم کی وجہ سے جنگ بندی کی قرارداد کو منظور کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے مسلسل اور تباہ کن حملوں کو گیارہواں دن ہو گئے ہیں، پورا غزہ فوجی محاصرے میں ہے اور وہاں بجلی، پانی اور انسانی امداد کی فراہمی منقطع کر دی گئی ہے۔غزہ کی پوری آبادی جن میں خواتین، بچے اور معمر افراد بھی شامل ہیں کو اندھا دھند اسرائیلی حملوں کی اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فوجی محاصرے، شہریوں کی شہادت اور پہلے سے ہی مقبوضہ اور تباہ حال افراد کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون، خاص طور پر جنیوا کنونشنز کا سختی سے مشاہدہ کیا جانا چاہیے۔پاکستانی مندوب نے منگل کو غزہ کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے بزدلانہ اور مجرمانہ حملے کی بھی شدید مذمت کی، جس میں سیکڑوں فلسطینی شہری شہید ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون کے تحت جان بوجھ کر ڈھائیجانے والے مظالم اور ہسپتال پر حملہ واضح طور پر جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کو بین الاقوامی تحقیقات اور احتسابی عمل کے ذریعے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔انہوں نے سلامتی کونسل کے مفلوج ہونے کے باوجود امید ظاہر کی کہ جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور اقوام متحدہ کے ادارے تنازعات کو روکنے،غزہ کی فلسطینی آبادی کی نقل مکانی کو روکنے، فلسطینی شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور ادویات، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیلی افواج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے جاری حملوں سے معصوم فلسطینی شہریوں کو بچانے کے لیے او آئی سی کی ایک بین الاقوامی حفاظتی فورس کی تجویز پر فوری غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے استثنا کے ساتھ تازہ پرتشدد کارروائیوں کی بنیادی وجہ فلسطین پر طویل اور غیر قانونی قبضہ اور فلسطینیوں کی زمینوں اور املاک کو غصب کرنا اور ان کے ساتھ ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ہیں، انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کے غیر قانونی قبضے کی تصدیق کی ہے۔

 

پاکستان مندوب نے مندوبین کو بتایا کہ جارح اسرائیل اور فلسطینی متاثرین کو مساوی درجہ دینے کی کوئی بھی کوشش قانونی، اخلاقی اور سیاسی طورپر ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت اور قومی آزادی کے لیے غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کی جدوجہد بین الاقوامی قانون کے تحت جائز ہے اور انہیں اپنی آزادی کے حصول کے لیے اس جدوجہد میں تمام ممکنہ ذرائع استعمال کرنے کا حق ہے۔یہ اس جدوجہد کو دبانا ہے جو غیر قانونی ہے۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت، ریاستوں کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسرائیل فلسطین طویل تنازعہ نے بہت ساری جانیں لے لی ہیں اور یہ پورے خطے کے استحکام کو مسلسل خطرے میں ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا حتمی حل1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک محفوظ، قابل عمل، متصل اور خودمختار ریاست فلسطینی ریاست کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80530

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی

Posted on

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی رہنماوں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا، 26 اکتوبر کو عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر باضابطہ سماعت کی جائے گی۔عمران خان کے خلاف سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن کرے گا۔ الیکشن کمیشن نیدرخواست گزار خالد محمود کو بھی نوٹس جاری کردیا، توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کی گئی تھی۔اسی طرح چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے گئے، الیکشن کمیشن کا چار رکنی بینچ 24 اکتوبر کو توہین الیکشن کمیشن کیسز پر سماعت کرے گا، چیئرمین پی ٹی ا?ئی اسد عمر اور فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا مقصد سائفر سے سیاسی مفادات حاصل کرنا تھا: اعظم خان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکریٹری اعظم خان کا دیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف کا مقصد سائفر سے سیاسی مفادات حاصل کرنا تھا۔سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکریٹری اعظم خان کے بیان کی نقل نجی ٹی وی نے حاصل کر لی۔اعظم خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیرِاعظم (چیئرمین پی ٹی آئی) سائفر پڑھ کر پر جوش ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ سائفر اپوزیشن اور ریاستی اداروں کے خلاف مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ سائفر امریکی اہلکار کی غلطی ہے، یہ سائفر تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے میں بھی استعمال ہو سکتا ہے۔اعظم خان نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سائفر کی کاپی مجھے دے دو، میں سائفر کو دوبارہ پڑھ کر جائزہ لینا چاہتا ہوں، میں نے سائفر کی کاپی انہیں دی جو انہوں نے اپنے پاس رکھ لی، بعد میں ان سے سائفر کی نقل مانگی تو انہوں نے کہا کہ وہ گم ہو گئی ہے، سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ سائفر کو تلاش کریں گے۔بیان میں اعظم خان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے ملٹری اور ذاتی عملے کو بھی سائفر ڈھونڈنے کا کہا اور کہا کہ وہ سائفر کو عوام کو دکھائیں گے، میں نے انہیں مشورہ دیا کہ یہ خفیہ مراسلہ ہے جسے بتایا یا دکھایا نہیں جا سکتا۔اعظم خان نے بیان میں کہا ہے کہ 28 مارچ کو میری موجودگی میں سابق وزیرِ اعظم نے بنی گالہ میں ایک اجلاس کی صدارت کی، میری یادداشت کے مطابق یہ سابق وزیرِ اعظم کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم نے سیکریٹری خارجہ کو کہا کہ وہ سائفر کی نقل پڑھ کر سنائیں، اس اجلاس کے منٹس میں نے ریکارڈ کیے تھے، میرے خیال میں انہوں نے اعلیٰ فوجی قیادت کو نشانہ بنانے اور دباؤ میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا۔بیان میں اعظم خان کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج کی اعلیٰ قیادت تحریکِ عدم اعتماد پر ان کی مدد کے لیے آئے، سابق وزیرِ اعظم کی طرف سے عوامی عہدے کو استعمال کر کے اعتماد توڑا گیا، ان کے اس اقدام نے پاکستان کے مفادات کو کمپرومائز کیا۔اعظم خان نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ میرے خیال میں اس اقدام نے فوج کے رینکس میں اعلیٰ قیادت کے خلاف ابہام کے بیج بوئے، سابق وزیرِ اعظم کا مقصد سائفر سے سیاسی مفادات حاصل کرنا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق سیکیورٹی خدشات درپیش ہیں، تحریری فیصلہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے خلاف درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ 27 جون 2023ء کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے مقرر کیا، سیکشن 13 کے تحت مجسٹریٹ یا بہتر درجے کی عدالت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ سن سکتی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سیشن جج کو بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کے ٹرائل کی ذمے داری دی جا سکتی ہے، اے ٹی سی جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی ذمے داریاں دینا سیکشن 13 کے منافی نہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل کرنے کی وجوہات حقیقی نوعیت کی ہیں، سابق وزیرِ اعظم سے متعلق سیکیورٹی خدشات درپیش ہیں، ان کے جیل ٹرائل کرنے کے فیصلے میں بظاہر بد نیتی نہیں۔عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے اٹھائے گئے قانونی نکات جیل ٹرائل نوٹیفکیشنز کالعدم کرنے کے لیے ناکافی ہیں، درخواست گزار نے اس عدالت کو خود کو درپیش سیکیورٹی مسائل سے متعلق آگاہ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست میرٹ پر نہ ہونے پر نمٹائی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جیل ٹرائل سے متعلق تحفظات ہونے پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی اپنی جیل ہوتی تو درخواست میں کی گئی بہت سی باتیں نہ کی جاتیں، وزارتِ داخلہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا جیل پراجیکٹ جلد از جلد شروع کرے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائر کی تھی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80528

 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ، فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، طیارہ امدادی سامان لے کر آج غزہ روانہ ہو گا: ترجمان دفترخارجہ

Posted on

 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ، فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، طیارہ امدادی سامان لے کر آج غزہ روانہ ہو گا: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت اور اس کے غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے۔ صدر مملکت نے فوری جنگ بندی اور خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنے کے لیے ایک انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے جمعرات کو اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا اور صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کے لیے قابل قبول ہو۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث کرنی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے قرارداد پاس کرے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں جس سے مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے،

 

صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے، ہم غزہ میں ہونے والی بربریت، اسرائیل کے غیر متناسب ردعمل، اور گزشتہ 30-40 سالوں سے نسلی تفریق کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مذمت کرتے ہیں کہ لوگوں کو بے دردی سے مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس میں 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، یہ سب کچھ مزید تلخی پیدا کرتا ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ دراصل امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کر دیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کو پرامن دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کے لیے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتیں، عوام ان کو گرا دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دو ریاستی حل کو روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کرتے رہیں گے۔فلسطینی سفیر نے اس مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا۔ قبل ازیں صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

chitraltimes president arif alvi visit plastinian ambessy for condolence
President Dr Arif Alvi recording his remarks in the condolence book during his solidarity visit to the Palestinian embassy, in Islamabad, on 19-10-2023.

طیارہ امدادی سامان لے کر آج غزہ روانہ ہو گا: ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آج دوپہر ایک خصوصی چارٹر طیارہ کچھ امدادی سامان لے کر اسلام آباد سے غزہ کے لیے روانہ ہو گا، اسپیشل چارٹر طیارے میں امدادی سامان مصر کے ذریعے غزہ جائے گا، پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے ضروری ادویات، لحاف اور ٹینٹ بھجوائے گئے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ غزہ اسپتال پر حملے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، پاکستان غزہ میں سیز فائر کے حق میں ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اسرائیل سے فوری سیز فائر کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلسطینی بہن بھائیوں کی حالت زار پر شدید تشویش ہے، اس ضمن میں پاکستان او آئی سی ممبر اسٹیٹ کے ساتھ رابطے میں ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دنیا کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچے، پاکستانی وزیرِ خارجہ نے ایران، یو اے ای اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے فلسطین کے مسئلے پر بات کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزارتِ خارجہ میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے معاملے پر اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ قانونی طور پر مقیم غیر ملکی ہمارے اس پلان میں شامل نہیں، غیر ملکیوں کی وطن واپسی کو آسان بنانے کے لیے وفاقی صوبائی سطح پر ہیلپ لائنز بنیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی پر کمیٹی بنے گی، ڈیڈ لائن کے بعد حکومت فیصلہ کرے گی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں سے کیسے ڈیل کرنا ہے، پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امداد کی آفر کی تھی۔ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دنیا میں امن اور ڈائیلاگ کی حمایت کی ہے، پاکستان نے کبھی بھی کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا، اسرائیل کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں

 

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سعوی عرب اور پاکستان کے اشتراک سے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوا ہے، نگراں وزیرِ خارجہ نے اسرائیل فلسطین تنازع کی بنیادی وجہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد نہ ہونا قرار دیا ہے۔انہوں نے کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، گزشتہ ہفتے بھارت نے سری نگر جامع مسجد کو سیل کیا، بھارت مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی غیر قانونی گرفتاریوں کو روکے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سپورٹ جاری رکھے گا۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ بھارت میں صحافیوں پر مقدمات درج کرنا بھارت کا اندرونی معاملہ ہے، ورلڈ کپ میزبان ہونے کے سبب بھارت سے اس کی ذمے داریاں پوری کرانا آئی سی سی کا کام ہے، افسوس ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی جرنلسٹس کو بھی ویزا جاری نہیں کیا گیا۔اْن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں 12 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ کل وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کی چینی وزیرِ اعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور دوطرفہ تعلقات، سی پیک پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین کے صدر شی جن پنگ سے انوارالحق کاکڑ آج ملاقات کریں گے۔ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعظم نے یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی، جس کے دوران غزہ کی صورتِ حال پر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں، گزشتہ روز افتتاحی اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم نے فورم سے خطاب کیا، وزیرِ اعظم نے کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی، وزیرِ اعظم کاکڑ روسی صدر پیوٹن اور چینی ہم منصب سے بھی ملے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نگراں وزیرِاعظم ارومچی کا دورہ بھی کریں گے اور کل وطن واپس پہنچیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80524

ماتحت عدالتیں خود سے کرپشن ختم کریں ورنہ مہینہ ڈیڑھ میں برطرفی کے نوٹسز ملنا شروع ہو جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان

Posted on

ماتحت عدالتیں خود سے کرپشن ختم کریں ورنہ مہینہ ڈیڑھ میں برطرفی کے نوٹسز ملنا شروع ہو جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس ابراہیم خان
ججز عمل سے خود کو منصف ثابت کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نظر آئے اور عوام کا اعتماد عدلیہ پر بحال ہوں
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان کا بنوں میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان نے بنوں میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں بینچ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں سے کرپشن کی شکایات آرہی ہیں ماتحت عدالتیں خود سے بدعنوانیوں کا خاتمہ کریں ورنہ مہینہ ڈیڑھ میں برطرفی کے نوٹسز ملنا شروع ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ججز خود کو عمل سے منصف ثابت کریں تاکہ انصاف کی فراہمی نظر آئے اور عوام کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں دورے کے موقع پر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ججز سرکاری حکام اور افسران کے ساتھ احترام اور نرمی سے پیش آئیں اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا کریں۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے بنوں ہائی کورٹ میں ڈیجیٹل لائبریری اور مینگورہ دارلقضاء کی طرز پر آئی ٹی سہولیات کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔

 

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے بنوں میں سروس ٹریبونل کیمپ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سروس ٹریبونل کے جج اب بنوں میں بھی کیسز سنیں گے اور میرٹ پر فیصلے کیا کریں گے تاکہ یہاں کے عوام اور وکیلوں کو سروس ٹریبونل کیلئے پشاور جانا نہ پڑے۔ جسٹس ابراھیم خان نے کہا کہ ضلع کرک میں جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت و بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے گا، اس موقع پر چیف جسٹس نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا اور انکو مبارکباد پیش کی، نو منتخب کابینہ ہائی کورٹ بار کے صدر سردار نعیم خان سدوزئی جبکہ جنرل سیکرٹری پیر انعام اللّٰہ شاہ و کابینہ ممبران نے بھی حلف میں حصہ لیا اور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان کا شکریہ ادا کیا تقریب حلف برداری میں جسٹس فضل سبحان اور جسٹس خورشید اقبال، کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل، ریجنل پولیس افسر قاسم علی خان، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد نواز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر افتخار شاہ نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ صدر ہائی کورٹ بار ججز کی تقرری کیلئے میرٹ پر تین سے پانچ ججوں کے نام تجویزکریں تاکہ ججز سکروٹنی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔

 

بنوں دورے کے دوران چیف جسٹس ابراھیم خان نے سینٹرل جیل بنوں کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کو سینٹرل جیل بنوں میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے منشیات سمیت مختلف بارکس کے معائنے کئے اور وہاں پر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بنوں دورے کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان نے لوئر کورٹس بنوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر سہولیات اور عدالتی کارروائی کا جائزہ لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ابراھیم خان نے کہا کہ لوئر کورٹس میں کسی قسم کی بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی تاکہ عدالتی نظام کو مزید صاف و شفاف بنایا جاسکے۔

chitraltimes chief justice peshawar high court justice ibrahim visit bannu speech chitraltimes chief justice peshawar high court justice ibrahim visit bannu speech2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80519

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جامعتہ المحصنات چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح، خواتین کنونشن چترال میں شرکت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا جامعتہ المحصنات چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح، خواتین کنونشن چترال میں شرکت

کراچی سے چترال تک ہماری جدوجہد اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان کے لئے ہے-سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی کا خطاب

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جامعتہ المحصنات گولدور چترال کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا اور چترال میں ہونے والے خواتین کنونشن سے خصوصی خطاب کیا ۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبر چترالی ،مہتمم جامعہ خلیق الرحمان موجود تھے جنہوں نےامیر جماعت کو شال بھی پیش کی گئی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اس توسیعی منصوبے پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کی اور نسل نو کی تعمیر و تطہیر افکار کے لئے کی جانے والی علمی خدمات کو سراہا۔

علاوہ اذیں جامعتہ المحصنات میں تکمیل بخاری شریف کی تقریب تقسیم اسناد اور افتتاحی تقریب میں شریک طالبات اور مہمانوں سے سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد تزکیہ نفس سے لے کر تزکیہ نظام تک ہے ،نبوی مشن کا تقاضا ہے کہ مسلمان بھائی بھائی بن جائیں- انہوں نےجامعتہ المحصنات میں بخآری شریف مکمل کرنے والی طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں ۔

بعد ازاں دردانہ صدیقی نے چترال میں ہونے والے بڑے خواتین کنونشن کی صدارت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے چترال تک ہماری جدوجہد اسلامی فلاحی خوشحال پاکستان کے لئے ہے ۔قرآن وسنت کی دعوت اسلامی اجتماعیت کی بنیاد ہے ۔اس پیغام کو اللہ کی زمین پر نافذ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،انھوں نے مذید کہا کہ داعی کے لئے یہ مشن سعادت اور آزمائش ہے ،اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔آزمائش کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔دردانہ صدیقی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کی۔اور آئندہ بھی کرے گی ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید، سکینہ شاہد،ناظمہ صوبہ خیبر پختونخوا بلقیس مراد،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی حمیرا بشیر اور ناظمہ ضلع چترال سمیرا تاج بھی موجود تھیں ۔

chitraltimes jamia al muhsanat program goldur chitral chitraltimes jamat islami women wing worker convention qutiba

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80514

خیبر میڈیکل یونیورسٹی لوئر چترال،اپر چترال اور اپر دیر میں نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ

Posted on

خیبر میڈیکل یونیورسٹی لوئر چترال،اپر چترال اور اپر دیر میں نرسنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ نرسنگ کے پیشے میں چترال کے لوگوں کی گہری دلچسپی کے پیش نظر کیاگیاہے،پروفیسرضیاء الحق

 

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز ) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاورنے لوئر چترال،اپر چترال اور اپر دیر میں نرسنگ انسٹی ٹیوٹس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ ان علاقوں کی پسماندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہو اجس میں رجسٹرار کے ایم یو انعام اللہ خان وزیر کے علاوہ چترال نرسنگ فورم کے چیئرپرسن جعفریاد حسین اور صدر ناصر علی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔ وفد نے بتایا کہ لوئر چترال،اپر چترال اور اپر دیر کا شمار صوبے کے پسماندہ ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔ جہاں تعلیم اور صحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جسکی وجہ سے یہاں کے اکثر طلباء و طالبات اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے جو دکھی انسانیت کی خدمت میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اتفاق سے نرسنگ کے پیشے میں چترال کے پڑھے لکھے نوجوان با لخصوص خواتین گہری دلچسپی رکھتی ہیں لہٰذا اگر انہیں انکی دہلیز پر نرسنگ کی تعلیم کے مواقع فراہم کئے جائیں تو اس سے نہ صرف نرسنگ کے پیشے کو فائدہ ہوگا جبکہ اس سے ان اضلاع کے نوجوانوں کو نرسنگ کے پیشے میں خدمات انجام دینے کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ کے ایم یو انکے مطالبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کے ایم یو نے گذشتہ تین سالوں کے دوران صوبے کے آٹھ مختلف اضلاع میں اپنے سب کیمپسز قائم کیئے ہیں لہٰذا اپر چترال، لوئرچترال اور دیر بالا میں مناسب مقامات کی دستیابی کے ساتھ ہی ان اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نرسنگ انسٹی ٹیوٹس کے ساتھ ساتھ الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے انسٹی ٹیوٹس بھی قائم کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختون خوا میں نرسزکی کمی کی پیش نظر کے ایم یو نے نرسنگ کی تعلیم کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس ضمن میں درکار دیگر اقدامات بھی ہنگامی بنیادوں پر اٹھائے جائیں گے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80506

گورنر حاجی غلام علی کی زیر صدارت  پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اوربلاتعطل فراہمی سے متعلق گورنر ہاؤس میں محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ اعلی سطح اجلاس

Posted on

گورنر حاجی غلام علی کی زیر صدارت  پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ اوربلاتعطل فراہمی سے متعلق گورنر ہاؤس میں محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ اعلی سطح اجلاس

گورنر کی سوئی گیس حکام کو شہری علاقوں سمیت ضلع پشاور میں گیس فراہمی کے اوقات میں اضافہ اور نانبائیوں کوگیس فراہمی کے اوقات میں تبدیلی کی ہدایت

ضلع پشاور میں 350 کلومیٹر پر بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی پر کام جاری ہے، فدا آباد، وزیر باغ میں 1 کلومیٹر سے زیادہ نئی پائپ لائینز بچھانے کا آغاز پیر سے شروع ہو جائیگا، گورنر کو بریفنگ

موسم سرماکا آغاز ہوچکاہے، گھریلو صارفین کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے،گورنر حاجی غلام علی

پشاور ( چترال ٹئمز رپورٹ ) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی زیر صدارت ضلع پشاور میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم دستیابی اور کم پریشر سے متعلق مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی درخواست پر محکمہ سوئی گیس حکام کے ساتھ گورنر ہاؤس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں نمک منڈی دیگر شہری علاقوں سمیت ضلع پشاور میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور نانبائیوں کوگیس فراہمی کے اوقات میں تبدیلی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مئیر پشاور حاجی زبیر علی،جنرل منیجر سوئی گیس پشاور سید مختار شاہ، ڈپٹی چیف انجینئر آفتاب خان، سینئر انجینئرز علی بن ارشد، ذیشان بابر، شاہ فیصل سمیت محکمہ سوئی گیس کے دیگر حکام موجود تھے۔ گورنر نے کہا کہ نئے پائپ لائنز بچھانے پر کام تیز کیا جائے سوئی گیس حکام کی جانب سے بریفنگ میں گورنرکو بتایاگیا کہ پشاور کے شہری علاقوں سمیت ضلع بھر میں گھریلو صارفین کو گیس کی دستیابی کے اوقات میں اضافہ کیاجائے گا اورمختلف علاقوں میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے کو حل کرتے ہوئے گیس پریشر میں بھی اضافہ کیاجائے گا سوئی گیس حکام نے گورنر کی ہدایت پرنانبائیوں کو گیس کی فراہمی کے اوقات میں بھی تبدیلی کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ ضلع پشاورمیں 350 کلومیٹر پر بوسیدہ پائپ لائنزکی تبدیلی منصوبہ پرکام جاری ہے جس میں سے 50 کلومیٹر پر کام مکمل کیاجاچکاہے اور 300 کلومیٹر بوسیدہ پائپ لائنز کی تبدیلی پر کام تیزی سے جاری ہے جس سے پشاور و مضافات لنڈی ارباب، گلبہار، بشیر آباد،مدینہ کالونی،سردار کالونی، فرحان کالونی، بنگش کالونی، حسن گڑھی، باغ کالونی، فقیرآباد، اشرفیہ کالونی،زریاب کالونی، پلوسئی مخدرزئی، گلبرک، نوتھیہ، ڈھیری باغبانان، لالہ رخ کالونی، کوٹلہ محسن خان، بھانہ ماڑی، سول کوارٹرز، سیٹھی ٹاون، کمبوہ، عثمانیہ کالونی، یوسف آباد،کاکشال، یکہ توت، پیپل کالونی،قافلہ روڈ، غریب آباد، مومن ٹاون سمیت پیرغائب بابااور یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

 

سوئی گیس حکام نے گورنر کو یقین دلایا کہ ضلع پشاورکے فدا آباد وزیرباغ میں گیس فراہمی کیلئے 1 کلومیٹرسے زیادہ نئی گیس لائن بچھانے پر کام 2 دن میں شروع کردیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع پشاور اور اس کے مضافات میں بوسیدہ گیس پائپ لائن نیٹ ورک کی تبدیلی سے پشاور شہرو مضافات میں گیس کے کم پریشر اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی کا کہنا تھا کہ سوئی گیس حکام بوسیدہ پائپ لائینز کی تبدیلی، پائپ لائینز کی مرمت اور نئی پائپ لائینز کی تنصیب کے کاموں میں ضلعی حکومت کو بھی نہ صرف ساتھ رکھا جائے بلکہ انکو بروقت بھی مطلع کیا جائے تاکہ کھدائی کے دوران ضلعی حکومت کے روڈ پختگی اور سڑکوں، نالوں کی تعمیر کے منصوبے متاثر نہ ہوں، اس اقدام سے عوام کو تکالیف سے بچایا جا سکتا ہے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی نے کہاکہ ضلع پشاور میں بوسیدہ گیس پائپ لائنز کی تبدیلی کے عمل کو تیزی سے مکمل کیاجائے کیونکہ موسم سرماکا آغاز ہوچکاہے اور گھریلو صارفین کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں بھی عوام علاقہ کیجانب سے گیس کی عدم دستیابی اور لوڈشیڈنگ کی ہزاروں شکایات موصول ہوئی ہیں، اب موسم سرما میں گیس کی طلب و کھیت زیادہ ہوتی ہے جس کیلئے محکمہ سوئی گیس گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ صبح سویرے اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ نہ ہو تاکہ سکول جانیوالے بچوں کیلئے ناشتہ بروقت تیارکیاجاسکے کیونکہ اس حوالے سے کافی علاقوں سے شکایات سامنے آرہی ہے۔ انہوں نے بوسیدہ گیس پائپ لائنز کی تبدیلی ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ گیس کی بوسیدہ پائپ لائنز سے لیکج کے باعث گیس ضائع ہو رہی ہے، پشاور کے اکثر علاقوں میں گیس لیکج اور پائپ لائنوں سے پانی نکلنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جس کا مستقل بنیادوں پر حل یقینی بنایاجائے گیس کے افسران نے گورنر کو یقین دھانی کی کہ پائب بچھنے پر کام تیز کیا جائے گا اور عوام کو تکلیف سے نکلانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80503

سی پیک پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، نگراں وزیر اعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب

سی پیک پاکستان کی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، نگراں وزیر اعظم کا بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب

بیجنگ( چترال ٹائمزرپورٹ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بدھ کو بیجنگ میں منعقد ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کی۔بی آر ایف کے اعلیٰ سطح کے فورم سے“آزاد عالمی معیشت میں روابط کی اہمیت”کے موضوع پر فورم سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے تیسرے بی آر آئی فورم کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد دی۔انہوں نے مشترکہ مستقبل اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے عالمی کمیونٹی کیصدر شی کے وڑن کو سراہا جو عالمی رابطے، مشترکہ ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے صدر شی جن پنگ کے منظر عام پر آنے والے آٹھ نکاتی ایجنڈے کی حمایت بھی کی۔بی آر آئی کے فلیگ شپ منصوبے کے طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اپنی 10ویں سالگرہ منا رہی ہے۔نگران وزیراعظم کاکڑ نے پاکستان میں نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں سی پیک کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔پاکستان کی مضبوط اقتصادی ترقی کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سی پیک کو ترقی، جدت، ذریعہ معاش، سبز معیشت، آزادانہ اور جامعیت کی راہداری کی چینی تجویز کی توثیق کی۔وزیراعظم نے بنی نوع انسان کو درپیش پیچیدہ بین الاقوامی چیلنجوں سے نمٹنے اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف اور 2030 کے ایجنڈے کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں میں رکاوٹیں دور کرنے کے لیے متفقہ عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نقل و حمل، توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کرکے ترقی پذیر دنیا میں بنیادی ڈھانچے کے خلاء کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

chitraltimes caretaker pm kakar china visit meeting with primier

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

بیجنگ(چترال ٹائمزرپورٹ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کرتیہوئے سیاسی، اقتصادی، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی،ثقافتی اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے بدھ کو یہاں بیجنگ میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوا۔ اس موقع پر نگران وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے مضبوط اور دیرینہ پاک چین تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں راہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، شعبہِ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، تقافتی اور عوام کی سطح پر تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔وزیرِ اعظم نے چینی قیادت کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی وسعت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ مواصلاتی روابط اور مشترکہ خوشحالی کی بدولت پوری دنیا کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں پاک چین تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کی استعداد پرتبادلہ خیال کیا۔وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی پاکستان کی معیشت کیلئے اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اپنی تعمیر کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے جس میں صنعتی ترقی، روزگار کی فراہمی کے منصوبے، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت کی ترقی شامل ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور صنعتی استعداد بڑھے گی۔ وزیرِ اعظم لی کی چیانگ نے پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیراتی و ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کی قیادت کی ہم آہنگی دونوں ممالک کے مابین تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گی۔دونوں وزرائیاعظم چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔ان شعبوں میں کامرس، مواصلات (ایم ایل ون)، غذائی تحفظ و تحقیق، میڈیا تبادلے،خلائی تعاون، پائیدار شہری ترقی، صنعتی تعاون، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے، معدنیات کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور ویکسین بنانے کے شعبے شامل ہیں۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80485

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان اور جاپان کے درمیان معاہدے پر دستخط

Posted on

 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے پاکستان اور جاپان کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)اقتصادی امور ڈویڑن میں“سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی تعمیر نو کے پروگرام”کے حوالے سے پاکستان اور جاپان کی حکومتوں کے درمیان کرنسی کے تبادلے اور گرانٹ کے معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ حکومت جاپان نے 794 ملین جاپانی ین (تقریباً 5.3 ملین امریکی ڈالر) کی مالیت کی امداد گرانٹ کے ذریعے حکومت پاکستان کو دی ہے جس کا مقصد سندھ میں 2022 میں آنے والے سیلاب اور مون سون کی شدید بارشوں سے تعلیمی بنیادی ڈھانچے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔صوبے کے چھ اضلاع میں کل نو مکمل طور پر تباہ شدہ سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر نو کی جائے گی۔ اس گرانٹ کے تحت سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی تعمیر نو سے طلباء کے لیے محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور تعلیم تک لڑکیوں کی رسائی کو بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا میتسوہیرو نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستخط اور تبادلہ کیا۔گرانٹ کے معاہدے پر جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویڑن سعید اشرف صدیقی اور چیف نمائندہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی جیکا کینو شیتا یاسو ٹمسو نے دستخط کیے۔ ڈاکٹر کاظم نیاز نے فریقین کے مابین مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام اہم سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ حکومت اور جاپان کے عوام کو ان کی عظیم حمایت پر سراہا۔ فریقین نے دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا یقین دلایا۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرانے کا حکم

اسلام آباد(سی ایم لنکس)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم دے دیا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا اسپیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی تک اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز نہیں آئیں، آ جائیں تو دیکھ لیتے ہیں۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ آج بھی ایس او پیز نہیں آئیں۔آپ کہیں تو میں عدالت کی معاونت کر دیتا ہوں۔وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لیے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں، جس پر جج نے کہا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں۔ وکیل نے بتایا کہ اگر عدالت اجازت دے تو سائیکل آج ہی مہیا کر دیتاہوں۔جج نے ریمارکس دیے کہ میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو۔ ایسا نہ ہوکہ سائیکل جیل سپرنٹنڈنٹ چلاتا رہے۔ جیل مینوئل بھی دیکھنا ہوتا ہے۔ ہمارے لیے انڈر ٹرائل ملزم کی سکیورٹی اہم ہے۔ وکیل نے کہا کہ اگر خدشات ہیں تو ایک بندہ مقرر کر دیں جس کی نگرانی میں سائیکل استعمال ہو۔جج نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کھانا گھر سے منگوایا جائے لیکن ذمے داری کون لیگا؟۔ اگر کھانا جیل میں تیار ہو تو جیل حکام ذمے دار ہوتے ہیں۔ میں سائیکل والے معاملے پر آرڈر کر دیتا ہوں، معاملے کو حل کر دیتے ہیں۔بعد ازاں آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل واٹس ایپ کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرائیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80481

ایندھن کی عدم فراہمی، پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ

Posted on

ایندھن کی عدم فراہمی، پی آئی اے کی 24 پروازیں منسوخ

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی کے باعث پی آئی اے کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آج (18 اکتوبر کو) 16 بین الاقوامی اور 8 اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک کی بیشتر پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر متوقع ہے جبکہ منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) 13 اندرونِ ملک اور 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی تھی۔

 

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ

کراچی(سی ایم لنکس)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاو? 5487 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاو? 36 ڈالرز اضافے کے بعد 1 ہزار 959 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80478

پاکستان کا اسرائیلی جنگی جرائم پر اظہار مذمت، اسپتال پر حملہ غیر انسانی فعل قرار

Posted on

پاکستان کا اسرائیلی جنگی جرائم پر اظہار مذمت، اسپتال پر حملہ غیر انسانی فعل قرار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے غزہ میں اسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی فضائی حملے اور اس میں خواتین اور بچوں سمیت سینکڑوں افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ مذمت کیا ہے۔صدر مملکت نے اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک ہسپتال پر حملہ کر کے تمام بین الاقوامی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کیا۔انہوں نے اسرائیل کی طرف سے سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل شہری آبادیوں اور صحت کی سہولیات کو بلاامتیاز نشانہ بنا رہا ہے، عالمی برادری اسے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے اور اسرائیلی بمباری اور غزہ کے جاری محاصرے کو فوری طور پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ادھر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملے میں سینکڑوں شہری شہید ہوگئے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ اسپتال کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور ناقابل جواز عمل ہے، یہ عالمی اور انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بین الاقوامی انسانی قانون ہسپتالوں اور طبی عملے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ اپنی بات چیت میں میں نے ان پر زور دیا تھا کہ عالمی برادری اسرائیل سے کہے کہ وہ بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام بند کرے، عالمی برادری تشدد کو روکنے کے لیے تیزی سے کام کرے اور ذمہ داروں کا احتساب کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قبضے کے حامیوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، جنہوں نے غزہ کے لوگوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

 

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ

راولپنڈی(سی ایم لنکس)پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا، آزمائشی ٹیسٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔میزائل کی لانچنگ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے شرکت کی اور معائنہ کیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔ صدر وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارک پیش کی ہے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80476

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

Posted on

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں ممبرز اورسیکریٹری الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت اور بلوچستان کادورہ کریں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی انتظامیہ بھی اجلاس میں شریک ہو گی، صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان پولنگ کی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا بتانا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان صوبے کے انتظامی امور اور سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بریفنگ دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چیف سیکریٹری کا سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران اور سیکریٹری الیکشن کمیشن نے شرکت اور سندھ کا دورہ کیا۔

 

نواز شریف کا حفاظتی ضمانت کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(سی ایم لنکس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔نواز شریف نے حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد پہنچیں گے، عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔عطاء اللہ تارڑ نے بطور مختار خاص (اسپیشل اٹارنی) درخواست ضمانت دائر کی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80474

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی وفد کا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ طلبہ کی فیس معافی درخواست منظور،گورنرجلد جامعہ چترال کا دورہ کرینگے۔علی اکبر خان

چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی وفد کا گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ طلبہ کی فیس معافی درخواست منظور،گورنرجلد جامعہ چترال کا دورہ کرینگے۔علی اکبر خان

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی 14 رکنی وفد صدر علی اکبر خان کی قیادت میں آج گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ۔ گورنر نے چترالی طلباء کی بہترین نمائندگی کرنے پر سی ایس اے کی بے لوث خدمات کو سراہا ۔ ملاقات میں صدر سی ایس اے نے چترالی طلباء کو در پیش اہم مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جن میں جامعہ پشاور میں چترال کی مخصوص نشستوں کی بحالی ، چترال میں نرسنگ کالج کا قیام ، جامعہ چترال کی انفراسٹرکچر اور فیکلٹیز کو بڑھانے کے حوالے سے حکومت وقت کی غیر سنجیدگی اور چترالی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر سکالرشپ کی فراہمی شامل ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ان مسائل پر سنجیدگی اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کے اعتماد میں لانے کی یقین دھانی کی ۔ گورنر نے حالیہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو ایچ ایس سی اسکالرشپ میں ترجیح دینے اور متاثرہ طلباء کے حوالے سے سی ایس اے کی جانب سے فیس معافی درخواست کو منظور کیا اور جلد از جلد عمل درآمد کرنے کی یقین دلائی ۔
آخر میں صدر علی اکبر خان نے گورنر حاجی غلام علی کو جامعہ چترال کے دورے کی دعوت دی جس کو گورنر نے قبول کی اور جلد از جلد سرکاری دورے میں دلچسپی ظاہر کی ۔ ملاقات میں چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرتاج احمد خان بھی شامل تھے ۔

chitraltimes chitral students association delegation met governor kp 2 chitraltimes chitral students association delegation met governor kp2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
80467

صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے رواں مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ نگران وزیراعلیِ اعظم خان

صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے رواں مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے اپنے ملک واپس چلے جائیں۔ نگران وزیراعلیِ اعظم خان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں سے کہا کہ وہ رواں مہینے کی 31 تاریخ سے پہلے اپنے ملک واپس چلے جائیں اور حکومت رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانے والے غیر ملکی باشندوں کو تمام درکار سہولیات اور معاونت فراہم کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کے انخلاءکے حوالے سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ رضا کارانہ طور پر واپس جانے والے غیر ملکیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات دی گئی ہیں تاکہ مقررہ مدت تک ان کی اپنے ملک واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی باعزت واپسی چاہتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80465

گورنر حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا دورہ گورنرہاوس

Posted on

گورنر حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کا دورہ گورنرہاوس

بچوں نے گورنر ہاؤس میں سیر و تفریح کی، بچوں کی جوس، بسکٹس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی

تھلیسیمیا اور معذوری کا شکار بچوں کو دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے، ان کی مشکلات دور کرنا ہم سب پر حق بنتا ہے، گورنر حاجی غلام علی

پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے کیلئے حکومت و عوام کو مشترکہ موثرکردار ادا کرناہوگا، گورنر

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی خصوصی دعوت پر تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا 50بچوں اور انکے والدین نے بدھ کے روزگورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔ حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین حمزہ اعجازعلی خان، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، خالد خان، عتیق الرحمن اور دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔تھیلیسیمیا بچوں نے گورنرہاؤس کے سبزہ زار، شاہی باغ،ملتانی باغ اور فیزنٹری سمیت دیگرمقامات کادورہ کیااورمکمل سیروتفریح کی۔ اس موقع پر بچوں کی جوس، بسکٹس و دیگر کھانے پینے کی اشیاء سے تواضع کی گئی۔گورنر حاجی غلام علی گورنر ہاؤس کا دورہ کرنیوالے تھلیسیمیا کا شکار بچوں میں گھل مل گئے، بچوں سے والہانہ محبت و شفقت کا اظہار کیا اور بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء خود تقسیم کرتے رہے۔گورنرہاوس کا دورہ کرنیوالے تھیلیسیمیا بچوں اوران کے والدین کے چہروں پر خوشی ومسرت کے تاثرات قابل دیدتھے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ خصوصی بچے ہماری خصوصی توجہ کے طلبگار اور حقدار ہیں،تھیلیسمیاکے شکار بچے بھی میرے انتہائی خاص ہیں،اس لئے ان بچوں کو گورنر ہاؤس میں سیروتفریح کیلئے خصوصی دعوت دی۔ گورنر ہاوس میں خصوصی بچوں کو اپنے لئے سب سے زیادہ معزز سمجھ کر بلایا اور انکی خدمت بھی کی حالانکہ اس سے پہلے گورنرہاؤس صرف معتبرشخصیات کیلئے کھلارہتا لیکن گورنر کاعہدہ سنبھالنے کے بعد میں نے سب سے پہلے 3 ہزار کے قریب خصوصی اورمعذور بچوں کو گورنرہاؤس بلایا اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کے ساتھ وقت گزارنے سے دلی سکون محسوس کرتاہوں، تھلیسیمیا اور معذوری کا شکار بچوں کو دیکھ کر دل دکھی ہو جاتا ہے۔ ہم سب پر حق بنتا ہے کہ ہم ان بچوں کی مشکلات دور کریں۔انہوں نے کہاکہ معاشرے کے ہر طبقہ اور حکومت پربھی انکا حق ہے، تھلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے ایسے سنٹر ہونے چاہئیں جہاں کھیل کود سمیت تمام سہولیات میسر ہوں۔

 

گورنرنے کہاکہ گورنر کا منصب سنبھالنے سے پہلے بھی خصوصی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے کردار ادا کرتا رہا ہوں اورباہر ممالک کے دوروں کے دوران خصوصی بچوں کو یاد رکھا اوران کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کردار ادا کیا۔ میرے خیال میں وسائل فراہم کرنا ہی کافی نہیں ہے بلکہ مکمل سرپرستی ضروری ہے اور خصوصی بچوں کی سرپرستی اپنے لئے اعزاز سمجھتاہوں۔ خصوصی بچوں کی سرپرستی نہ صرف ان بچوں بلکہ انکے والدین کیلئے بھی خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے اس امر پر بھی زوردیا کہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے خصوصی گراؤنڈ، سنٹر ہونے چاہئیں جہاں انکو کھیل کود کی سہولیات بھی میسر ہوں۔ تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے گورنرنے کہاکہ انہوں نے حال ہی میں یونیورسٹیوں میں خصوصی بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں سمیت دیگر خصوصی بچوں کو بھی مزیدمراعات اورسہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے موذی مرض پرقابوپانے کیلئے عوام کو منظورشدہ قانون پر عمل کرناہوگاتاکہ اس معاشرے سے تھیلیسیمیاکے مرض کا خاتمہ ممکن بنایاجاسکے۔

 

حمزہ فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین حمزہ اعجاز علی خان اور اباسین یوسفزئی نے اس موقع پر گورنر کو فاؤنڈیشن کودرپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا اور کہاکہ فاؤنڈیشن کازیادہ دارومدار زکات اور عطیات پر ہوتاہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ہر سال ادارے کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی مدمیں 10 ملین روپے دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کی مشکل معاشی صورتحال کی وجہ سے گذشتہ سال صرف 50 لاکھ روپے دیے گئے جس کی وجہ سے مالی مسائل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کا سالانہ خرچہ 5 کروڑ روپے سے زیادہ سے جس میں زیادہ تر خرچہ جاپان سے بلڈ بیگ کی درآمد پرہوتاہے۔ چیئرمین نے گورنر سے درخواست کی کہ رواں سال منظور کئے گئے 10 ملین روپے کی یکمشت اور فوری ریلیز کیلئے کردار ادا کریں۔حمزہ فاؤنڈیشن کے چیئرمین اعجازعلی خان نے گورنرہاؤس میں بچوں کو خصوصی طور پر مد عو کرنے، ان کی خدمت کرنے اور بچوں کے ساتھ خلوص، پیا ر ومحبت کرنے پرگورنرکا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اس سے نہ صرف بچوں کو خوشی ہوئی بلکہ انہیں اطمینان بھی ہوا۔ گورنرنے چیئرمین حمزہ فاونڈیشن کو یقین دلایا کہ متعلقہ محکموں سے بات کرکے بہت جلد ادارے کیلئے فنڈکامسئلہ حل کردیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کی معاونت کے حوالے سے اجلاس بھی بلایاگیاہے تاکہ اس بات پرغورکیاجاسکے کہ کس طرح سے خصوصی بچوں کی مکمل معاونت کی جاسکتی ہے۔گورنرنے اس موقع پر تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے حمزہ فاؤنڈیشن اور اس میں کام کرنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ گورنرنے عوام پر بھی زوردیا کہ وہ پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک ملک بنانے کیلئے اپناموثرکردار ادا کریں،۔فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے گورنر کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں جبکہ بچوں نے گلدستے پیش کئے۔#

chitraltimes thalesmia patient children visit governor house kp 1 chitraltimes thalesmia patient children visit governor house kp 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80456

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وفد کا صدر مملکت سے اہم ملاقات، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ

عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کے وفد کا صدر مملکت سے اہم ملاقات، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہدایت پرصدر مملکت عارف علوی سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی راہ کو ہموار کریں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو عمران خان کی جانب سے انتخابات کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو صدر مملکت سے ملاقات کی ہدایت چیئرمین عمران خان نے کی تھی جس کی روشنی میں آج سیکریٹری اطلاعات اور بیرسٹر عمر نیازی نے ایوان صدر میں عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے صدر مملکت سے مطالبہ کیا کہ وہ بات چیت کیلیے راہ ہموار کریں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیغام بھیجا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے اور بات چیت شروع کرنے سے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات بحال کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عمران خان کی گرفتاری اور سنگین مقدمات کے بعد پہلی بار پی ٹی آئی قیادت نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا ہے جس کی تصدیق رہنما علی محمد خان نے بھی کی ہے۔

 

 

اسرائیل غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی ختم کرے، فلسطینی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت دے،اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عثمان اقبال جدون

اقوام متحدہ(سی ایم لنکس)پاکستان نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ وہ غزہ کی پٹی پر اپنی غیر قانونی اور غیرانسانی ناکہ بندی ختم کرے اور جاری اسرائیلی بمباری سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد تک بلا رکاوٹ رسائی کی اجازت دے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندہ عثمان اقبال جدون نے گزشتہ روز اقتصادی اور مالیاتی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سیکنڈ کمیٹی میں بحث کے دوران کہا کہ فلسطینی عوام کو تحفظ اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد کی ضرورت ہے اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو روکنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی میں فلسطینی مبصر سحر ناصر ابوشاویش سمیت دیگر 34مقررین نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اسرائیل کی بمباری سے مقبوضہ فلسطینی علاقے خاص طور پر غزہ کی پٹی میں تباہ کن، خوفناک اور ناقابل تصور صورتحال کا سامنا ہے۔ فلسطینی مبصر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطین کی شہریوں ا بادی کے خلاف حالیہ اعلان جنگ نے اس کی طرف سے ان ا?بادیوں کوپانی، ایندھن اور بجلی کی فراہمی مکمل طور پربند کردینے سے پیدا ہونے والے صورتحال کو مزید بد تر بنا دیا ہے اور اب یہ صورتحال انسانی اور ماحولیاتی تباہی کی صورت اختیار کر چکی ہے۔پاکستانی سفیر جدون نے کہا کہ پاکستان محصور اور بے سہارا فلسطینی عوام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نیکہا کہ ہم غزہ میں ضرورت مند فلسطینی شہریوں تک ضروری سامان پہنچانے کے لیے راستے تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات، تشویشناک اور سنگین سکیورٹی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ اور اس کے آس پاس کے علاقے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو جنوب میں نقل مکانی کا حکم دیا ہے جو بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگین غیر یقینی صورتحال عالمی برادری کی فوری مداخلت کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال میں کمی لانے کے لیے جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ عالمی برادری کو ایک منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل ریاست فلسطین کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80395

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

Posted on

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد( چترال ٹائمز رپورٹ) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے علاوہ دیگر درخواستوں پر جواب جمع کرا دیا۔ایف آئی اے انکوائری کے خلاف سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کی درخواستوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے مقدمہ درج کرنا چاہتی ہے مگر حکمِ امتناع سے کارروائی متاثر ہوئی ہے۔عدالت نے کہا کہ آپ انکوائری جلد مکمل کر لیں حکمِ امتناع کا معاملہ آئندہ سماعت پر دیکھیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواستوں پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ایف آئی اے نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ درخواست گزاروں کی جانب سے متنازع بینک اکاونٹ چلائے جا رہے تھے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بنیاد پر انکوائری شروع کی گئی۔جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے، کراچی میں بھی پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کراچی کے نام سے ایک بینک اکاؤنٹ موجود ہے۔ایف آئی اے کے نوٹس کے خلاف نجیب ہارون، سیما ضیاء، ثمر خان اور جاوید عمر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف جن 3 بینک اکاؤنٹس پر انکوائری کی جا رہی ہے وہ بند ہیں، درخواست گزاروں کے خلاف بدنیتی کی بناء پر غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیا گیا کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے، انکوائری ختم کی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کسی بھی آرڈر کو جاری کرنے سے روکا جائے۔

 

چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے،نگران وزیر اعظم انوار الحق

بیجنگ(سی ایم لنکس)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے بیجنگ میں آج چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک پر منعقدہ گول میز اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چینی اسکالرز، تعلیمی اداروں و تھنک ٹینکس کے محققین نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پاکستان کے چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے فروغ کے ویڑن کا اظہار کیا۔ انہوں نے گزشتہ دس برس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سی پیک کے مثبت کردار پر بھی روشنی ڈالی۔وزیرِ اعظم نے سی پیک کے پاک چین دیرینہ دوستی اور سٹریٹجک شراکت داری میں کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاک چین دوستی باہمی تعاون اور احترام پر مبنی ہے۔گزشتہ دس برس میں سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کامیابیوں، اس عمل کے دوران حاصل شدہ اسباق اور آئندہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک کو خوشحالی، روزگار، روابط اور گرین ترقی پر مشتمل راہداری میں بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔نگراں وزیر اعظم نے اپنے تاثرات میں چینی سکالرز اور محققین نے سی پیک کو بی آر ائی کے تحت پاکستان اور چین کے مابین بہترین شراکت داری قرار دیا۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا جس سے سی پیک کی ترقی اور علاقائی روابط اور پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہوگا۔گول میز اجلاس کے تمام شرکا نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کی کوششوں سے سی پیک نہ صرف علاقائی تجارت و روابط میں مرکزی حیثیت حاصل کر لے گا بلکہ یہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے باہمی تعلقات کو بھی فروغ دیگا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80398

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Posted on

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پیسکو کی اپیل منظور کر لی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا حکم قانون کے خلاف ہے۔عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثرہ افراد نیپرا سے رجوع کریں، قانون میں ڈسکوز کے خلاف نیپرا اتھارٹی اور ٹریبونل کے فورم قائم کیے گئے ہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ متعلقہ فورم کے ہوتے ہوئے ہائی کورٹ براہِ راست حکم جاری نہیں کر سکتی۔دورانِ سماعت پیسکو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ نے لوڈشیڈنگ پر حکام کے خلاف مقدمات درج کرانے کا حکم دیا، لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے، پیسکو حکام پر مقدمات بلاجواز ہوں گے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اس معاملے میں کئی تیکنیکی نکات بھی آ سکتے ہیں، عدالت کیسے جائزہ لے گی؟ جن فیڈرز سے ریکوری نہیں ہو رہی ان کا کیا کریں گے؟

 

 

دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی چیئرمین PTI، بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں کیسز کی ریگولر کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سنگل بینچ کی کاز لسٹ میں صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں ڈویڑن بینچ میں بھی صرف ارجنٹ کیسز پر ہی سماعت ہو گی۔دو رکنی ڈویڑن بینچ میں ارجنٹ کے سوا دیگر تمام کیسز کی کاز لسٹ بھی کینسل کر دی گئی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80393

تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

Posted on

تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

لاہور( چترال ٹایمزرپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین 23 اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں، پٹشن میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت اپیل دائر کردی۔وفاقی حکومت کی جانب سے اپیل میں فیڈریشن، نیب اور چیئرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ سے اپیل میں نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے اور نیب ترامیم کو بحال کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ نیب ترامیم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمانی اختیار پر تجاوز ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80391

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Posted on

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی( چترال ٹایمزرپورٹ )سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔گزشتہ سماعت پر چالان کی نقول تقسیم نہ ہونے پر فردِ جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی تاہم ا?ج عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دیں اور سائفر کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔عدالت نے فردِ جرم کی کارروائی اگلی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔سماعت کے دوران دونوں ملزمان اور ان کی لیگل ٹیم کمرہء عدالت میں موجود تھی۔اس سے قبل اسپیل پراسیکیوٹر ایف آئی اے شاہ خاور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج فردِ جرم عائد کرنے کے لیے سماعت مقرر ہے، گزشتہ سماعت پر ملزمان نے چالان کی نقول وصول کرنے سے انکار کیا تھا، عدالت کا حکم ہے آج فردِ جرم عائد ہوگی اب دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔شاہ خاور کا کہنا تھا کہ فردِ جرم عائد ہونے کے بعد استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ اور مقدمے کا ٹرائل شروع ہوتا ہے، گواہان کی شہادتیں مکمل ہونے کے بعد ملزم کا بیان ہوتا ہے۔آج سماعت سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کی سماعت میں نقول ہی تقسیم ہونی چاہئیں، گزشتہ سماعت پر نقول تقسیم نہیں ہوئیں۔عمیر نیازی کا کہنا تھا کہ پراسیکیوشن کی سیکشن 14 کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی، جیل میں سماعت اِن کیمرہ نہیں میڈیا کو رسائی ہونی چاہیے اس پر آج بات کریں گے۔

اڈیالہ جیل: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے سیل میں توسیع

راولپنڈی(سی ایم لنکس) اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے سیل میں توسیع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے احکامات پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمل درآمد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا سیل 35 فٹ سے تقریباً 60 فٹ تک بڑھا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے دورانِ سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین سے سیل سے متعلق دو مزید درخواستیں کیں، جن میں گھر کے کھانے اور ورزش کیلئے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں کھانا فراہمی کی ذمے داری جیل حکام کی ہے۔ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ورزش کیلئے مینوئل کے تحت سائیکل مہیا کرنے کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80389

تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد کمی کررہے ہیں،، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل

Posted on

تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد کمی کررہے ہیں،، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل
ملک میں جاری موثر اقدامات کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس کا روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بھی مثبت اثر پڑے گا،نگران صوبائی وزیر اطلاعات

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کینگران وزیر برائے اطلاعات،ثقافت و سیاحت بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا ہے کہ نگران حکومت خیبر پختونخوا، گڈ گورننس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں 12 سے 13 فیصد تک کمی لائی جائے گی، پشاور سے آغاز ہوگیا ہے، دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انسپکشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، چند دنوں میں ٹرانسپورٹ و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں واضح کمی نظر آئے گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے انتظامی آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اطلاع سیل سول سیکرٹریٹ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر و دیگر آفیسرز موجود تھے. نگران وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ قیادت ٹھیک ہو، معاملات شفاف انداز میں چلائے جائیں تو ثمرات عوام تک ضرور پہنچتے ہیں، بہتر اقدامات کی وجہ سے ملک میں ڈالر، سونے اور تیل کی قیمتیں بڑی حد تک کم ہوئی ہیں جبکہ روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے سے قرضوں کی ادائیگی میں بھی معاونت ہوگی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سمگلنگ و دیگر جرائم کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے جس کی وجہ سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس مد میں صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے. پریس کانفرنس میں پوچھے گئے ایک سوال پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں مقیم غیر قانونی افراد کو سہولت کے ساتھ باوقار طریقے سے اپنے ممالک جانے کے لئے حکومت پاکستان نے ایک موقع فراہم کیا ہے. انہوں نے کہا کہ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا کہ ایک ملک میں افراد سکونت اختیار کریں اور ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز ہی نہ ہو۔ایسے افراد کے خلاف 31 اکتوبر کے بعد قانون کے مطابق کارروائی ہوگی. انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو کسی ایک ملک کے ساتھ جوڑنا نہیں چاہئیے یہ ان تمام افراد کے لئے ہے جو ایلین ہیں، پاکستان میں رہنے کے لئے ان کے پاس کوئی قانونی دستاویز نہیں. انہوں نے کہا کہ یہ غیر قانونی افراد اپنے ممالک واپس جا کر اور قانونی طریقہ کار سے آئیں تو خوش آمدید کہا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80387

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔ ندیم اسلم چوہدری

Posted on

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچایا جائے۔ ندیم اسلم چوہدری

تمام روٹس کے لئے کرایوں میں کمی، اشیاء ضروریہ اور خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا

 

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عوام تک براہ راست پہنچانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل بیٹھ کر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام روٹس پر کرایوں میں کمی کرکے نیا کرایہ نامہ جاری کرے۔ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز نئے سرکاری کرایہ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ اسی طرح چیف سیکرٹری نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ انجمن تاجران کے ساتھ مشاورت کرکے اشیائے خوردونوش اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنرز تمام اشیاء کی قیمتوں کی کڑی نگرانی یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ پی ایم آر یو متعلقہ حکام کو ٹاسک دے اور روزمرہ کی بنیاد پر اس حوالے سے رپورٹ پیش کرے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80385

معذور افراد کو معاشرے کا باوقار شہری بنائیں گے تاکہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو سکیں،گورنرحاجی غلام علی

Posted on

معذور افراد کو معاشرے کا باوقار شہری بنائیں گے تاکہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو سکیں،گورنرحاجی غلام علی

گورنر کا معذور و نابینا طلبہ کیلئے یونیورسٹیوں میں مفت تعلیم کا اعلان، تمام یونیورسٹیوں کو مختص کوٹہ میں خالی آسامیوں پر نابینا و معذور افراد کو فوری کوٹہ کے مطابق ملازمتیں بھی فراہم کرنیکی ہدایت

نابینا و معذور افراد خود کو اکیلا نہ سمجھیں، انکی سرپرستی اپنے لئے اعزاز سمجھتاہوں، گورنر

گورنر کی پاکستان بلائینڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”تحفظ سفید چھڑی” کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت،نابینا طلبہ و افراد میں سفید چھڑیاں اور ٹالکنگ واچز تقسیم کیں

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ ہماری زندگیوں کا مقصد معذور اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہونا چاہئے، معذور افراد کو معاشرے کا باوقار شہری بنائیں گے تاکہ وہ کسی کا محتاج نہ ہو سکیں، گورنر نے صوبہ کی تمام یونیورسٹیوں میں معذور و نابینا طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کر دیا اور ساتھ ہی یونیورسٹیوں کو مختص کوٹہ میں خالی آسامیوں پر نابینا و معذور افراد کو فوری ملازمتیں فراہم کرنیکی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معذور و نابینا طلبہ و افراد خود کو اکیلا نہ سمجھیں انکی سرپرستی کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، وفاقی و صوبائی حکومتیں بھی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے معاملات میں مکمل سرپرستی کر رہی ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے زیراہتمام ”تحفظ سفید چھڑی” کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں نگران صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و تحفظ خواتین جسٹس(ر)ارشاد قیصر،صدر پاکستان انجمن برائے نابینا افراد قاری سعد نور، محکمہ سوشل ویلفئیر کے نمائندے،اساتذہ کرام، بصارت سے محروم بچوں اور بچیوں سمیت والدین نے شرکت کی۔تقریب میں نابینا اسکول کے بچوں نے تلاوت قرآن، نعتیہ کلام، ملی نغمہ اور سفید چھڑی کے دن کی مناسبت سے تقریر بھی پیش کیں، تقریب میں گورنر نے نابینا بچوں و افراد میں سفید چھڑیاں اور ٹالکنگ واچز تقسیم کیں اور نابینا بچوں سے محبت و شفقت کا اظہار بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ معاشرے میں بصارت سے محروم بچے و افراد مسائل ومشکلات کا شکار ہیں، دیکھنا ہو گا کہ ان افراد کے مسائل و مشکلات میں سسٹم میں کہاں خامیاں ہیں، انہوں نے اس موقع پر نابینا افراد کیلئے کام کرنیوالے اداروں، تنظیموں کو ایک جامع تحریری رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کہ تاکہ متعلقہ محکموں سے نابینا و معذور افراد کے مسائل و مشکلات کا عملی حل نکالا جا سکے، گورنر نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد بھی پاکستانی شہری ہیں اور ملک سے محبت کرنیوالے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بینائی سے محروم افراد میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور میرے لئے یہ ایک کمزور طبقہ نہیں بلکہ طاقتور طبقہ ہے یہی وجہ ہے کہ گورنر کا منصب سنبھالتے ہی بصارت و قوت گویائی سے محروم بچوں بچیوں کو گورنر ہاؤس میں سب سے پہلے ظہرانہ دیا اور خود انکی خدمت کرتا رہا، گورنرنے کہاکہ اس د ن کا مقصد بینائی سے محروم افراد کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور آزادنہ نقل و حرکت اور سماجی شمولیت کے ان کے حقوق کو فروغ دیناہے اور بصارت سے محروم افراد کو باور کرانا ہے کہ آپ بھی معاشرے کا اہم جز ہیں۔ بصارت سے محروم افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اور اس کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں ضرورت کی بنیاد پر نابینا بچوں کیلئے اسکول ہونا چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ معذور و بصارت سے محروم زیر تعلیم بچوں کیلئے جیب خرچ بھی ہونا چاہئے جس کیلئے محکمہ سماجی بہبود کردار ادا کرے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر جسٹس (ر)ارشاد قیصر نے کہاکہ بصارت سے محروم بچوں، بچیوں کے مشکلات اور انہیں فنڈز سے متعلق مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے اور ہرممکن کوشش کی جائیگی۔صدر پاکستان انجمن برائے نابینا افراد قاری سعد نور نے خطاب کرتے ہوئے تقریب میں گورنر حاجی غلام علی اور نگران صوبائی وزیرکاشکریہ ادا کیا اور کہاکہ گورنرنے بحیثیت عوامی گورنر خودکومنوالیاہے اور جب تقریب میں شرکت کی دعوت اور درخواست کی کہ دو گھنٹے کم ازکم بصار ت سے محروم بچوں اوربچیوں کے ساتھ گزارنا ہے تو آج انہوں نے تقریباً تین گھنٹے دے کرتقریب میں موجود تمام افراد بالخصوص بصار ت سے محروم بچوں اوربچیوں کے دل جیت لئے۔ #

chitraltimes governor kp addresing blind school event 2
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80381

نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

Posted on

نیب کا وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام ا ٓباد(چترال ٹائمزرپورٹ) کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کیلئے نیب کی جانب سے وائٹ کالر کرائم ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس میں 4 ملٹری انٹیلیجنس افسران، سٹیٹ بینک کے افراد شامل ہوں گے، ٹاسک فورس میں ایف بی آر سے 8، ایس ای سی پی کے 2 افسران شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فورس میں ایف آئی اے، آئی بی اور پولیس سروس سے 2،2 افسران بھی شامل ہوں گے، چیئرمین نیب نے ٹاسک فورس میں نئے افسران شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق چنے گئے تمام افسران انسداد وائٹ کالر کرائم پر عبور حاصل رکھتے ہیں، نیب میں ایف بی آر، بینکنگ امور اور انٹیلیجنس بیورو سے 3، 3 افسران ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں جبکہ او ایم جی، انفارمیشن اور ایڈمنسٹریشن اور پولیس افسران نیب میں ڈیپوٹیشن پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

 

متنازعہ ٹویٹس کیس: اعظم سواتی کی دو مقدمات میں ضمانتیں خارج، اشتہاری قرار

اسلام آباد(سی ایم لنکس)عدالت نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی دو مقدمات میں ضمانتیں خارج کرکے اشتہاری قرار دے دیا۔سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی متنازعہ ٹویٹس پر درج دو مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ اعظم سواتی جہاں نظر آئیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، اعظم سواتی کو دونوں ایف آئی اے کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا، اعظم سواتی کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ضمانتین خارج کیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80362

نصاب میں خاندانی منصوبہ بندی شامل کرناہوگی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہورہا ہے، ڈاکٹرندیم

 

نصاب میں خاندانی منصوبہ بندی شامل کرنا ہو گی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہو رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وفاقی نگران وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہمیں نصاب میں فیملی پلاننگ شامل کرنا ہو گی، ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح استعمال ہو رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کووزارت صحت کی جانب سے آل پاکستان خواتین کنونشن برائے خاندانی منصوبہ بندی سے خطاب کرتیہوئے کیا۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہاکہ پالیسی لیول پہ ہماری وزرات نمبر ون منسٹری ہے۔ ہماری وزارت میں وسائل کا صحیح اور درست استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے نصاب میں فیملی پلاننگ شامل کرنا ہو گی، اس سلسلے میں ا?ن لائن کورس ایک اچھا قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی یا فیملی پلاننگ بھی انسانی حقوق میں آتا ہے۔ ہم خواتین کی شناخت کے حوالے سے مدد کریں گے۔ ہمارے پاس 89 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز ہیں، جلد ہی 1 لاکھ 50 ہزار تک کر دیں گے،ہمارے پولیو ہیلتھ ورکرز جان پر کھیل کر گھر گھر جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیملی پلاننگ کی مہم میں کمیونٹی والنٹیئرز کو بھی شامل کریں گے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ساتھ لے کر چلنا ہے،ہمارے اس پروگرام کو دنیا سراہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پروگرام ہو ہم چاہتے ہیں سب اس میں شامل ہوں۔ہم نے عالمی تعاون سے ہی آگے چلنا ہے۔

 

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، حسین شاہ،ذبیح اللہ خان

گلگت (سی ایم لنکس)وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ حسین شاہ اور معاون خصوصی امور نوجوانان و کامرس ذبیح اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی خصوصی ہدایت پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مالی معاملات اور فیسوں میں اضافے کے بعد پیدا مشکلات و صورتحال پر قائم کمیٹی نے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور احتجاج کرنے والے طلباء کے ساتھ مذاکرات کے کئی دور مکمل کر لئے ہیں۔گزشتہ ہفتے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی وزیر اعلی گلگت بلتستان سے ملاقات کے دوران بھی یونیورسٹی کے مالی مسائل کے حل کیلئے مثبت پیش رفت ہوچکی ہے جس کے بعد امید ہے کہ طلباء احتجاج ختم کرینگے اور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق تعلمی سرگرمیوں جاری رہیں گی۔ معاون خصوصی برائے وزیر اعلی حسین شاہ اور ذبیح اللہ خان نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں جلد اچھی پیش رفت سامنے آئیگی۔انہوں نے طلباء وطالبات سے اپیل کی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کوششوں کے نتائج کے آنے تک احتجاج اور دھرنا ختم کر دیں تاکہ اعتماد کا ماحول پیدا ہو۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80359

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

Posted on

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے یہ معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے بجلی کے بلوں میں شامل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیرقانونی قرار دلانے کے لیے کمپنیوں نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ نے اسے جائز قرار دیتے ہوئے کمپنیوں کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔کمپنیوں نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں جہاں ا?ج سپریم کورٹ نے مختلف سماعتوں کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ نیپرا کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ارسال کردیا۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دینے کا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں، نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل میں صارف کمپنیاں 15 دن میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف اپیلیں دائر کریں اور نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل 10 دن میں اپیلیں مقرر کرے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل جلد از جلد قانونی میعاد کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرے۔قبل ازیں دوران سماعت کمپنیوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ مئی 2022ء میں جب فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لگایا گیا تب نیپرا کی تشکیل غیر آئینی تھی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر نیپرا کی تشکیل غیر آئینی تھی تو جج کو اس پر فیصلہ دینا چاہیے تھا، لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے اپنے اختیار سے باہر نکل کر فیصلہ دیا جسے برقرار رکھنا ممکن نہیں، ہائی کورٹ کے ججز آرٹیکل 199 پڑھنا بھول جاتے ہیں، کیا ہائیکورٹ کا جج یہ کہہ سکتا ہے کہ 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر بل یہ ہوگا؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت کوئی بھی عدالت نیپرا کے تکنیکی معاملات نہیں دیکھ سکتا، لاہور ہائی کورٹ نے وہ فیصلہ دیا جس کی درخواستوں میں استدعا ہی نہیں کی گئی تھی، بہتر ہوگا تکنیکی معاملات نیپرا کے سامنے ہی اٹھائے جائیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیپرا اور ڈسکوز کو ٹربیونل میں معاملہ چیلنج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔سپریم کورٹ نے کہا کہ کمپنیز اور صنعتوں سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد واجب الادا رقم نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔ بعدازاں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستیں نمٹا دیں۔

 

نگران حکومت کی طرف سے دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی،پبلک ٹرانسپورٹ اورمال برداری کے کرایوں میں کمی نہ ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں،عوام کا ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران حکومت کی طرف سے دوسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ اورمال برداری کے کرایوں میں کمی نہ ہونے سے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی کم نہ ہوسکیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کا فراہم کردہ ریلیف عوام کو منتقل کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس وٹس ایپ،فیس بک اور ٹویٹر پر شہریوں کی طرف سے ارباب اختیارکی توجہ مبذول کرائی جارہی ہے کہ ماہ اکتوبرمیں حکومت فی لیٹر پٹرول کی قیمت 48 روپے کی ریکارڈ کمی کرچکی ہے۔ ڈیزل،مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹرز نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بڑھائے گئے کرائے قیمت کم ہونے پربھی کم نہیں کئے۔سٹاپ سے سٹاپ 40 سے 50 روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ شہریوں نے اسلام آبادراولپنڈی ٹرانسپورٹ اتھارٹیوں، ٹریفک حکام، کمشنر، ڈپٹی کمشنر صاحبان سے اپیل کی ہے کہ فوری ریلیف عوام کو منتقل کیاجائے۔ اس ضمن میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے فوری اجلاس طلب کرکے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف حکومت کا احسن اقدام ہے۔مہنگائی کی وجہ سے پریشان عوام کو فائدہ ہوگا۔ عوام کو براہ راست استفادہ پہنچانے کیلئے کارروائی کا ا?غاز کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام نے بھی ٹرانسپورٹرز اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ عوام کو کرایوں میں ریلیف دیا جاسکے۔

“بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو”کی مشترکہ تعمیر نے دنیا میں نئی ٹھوس تبدیلیاں پیدا کیں، چین 150 سے زائد ممالک سے معاہدے کر چکا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون نے دنیا بھر کے 140 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کو اپنی جانب متوجہ کیاہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں“بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو”کی مشترکہ تعمیر نے دنیا میں نئی ٹھوس تبدیلیاں لائی ہے۔گزشتہ 10 سالوں میں،“بیلٹ اینڈ روڈ”نے 3،000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے تشکیل دیئے ہیں، جن سے کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔جون 2023 کے اواخر تک چین 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کر چکا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر مکمل عمل درآمد سے شریک ممالک کے درمیان تجارت میں 4.1 فیصد اضافہ ہوگا۔ توقع ہے کہ 2030 تک اس سے سالانہ 1.6 ٹریلین ڈالر کے عالمی فوائد حاصل ہوں گے اور 7.6 ملین افراد کو انتہائی غربت سے نکالا جائے گا۔ بی آر آئی معاشی فوائد سے کہیں زیادہ ثمرات لا رہا ہے۔ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی تعداد کو سرمائے کی کمی جیسی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ چین نے متعلقہ ممالک کے ساتھ سلک روڈ فنڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے قیام، مشترکہ طور پر شراکت دار ممالک کے لئے سرمایہ کاری اور فنانسنگ چینلز کو وسعت دینے اور عالمی اقتصادی گورننس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے مالی اعانت فراہم کی ہے۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں ماحول دوست ترقی کا تصور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کے عین مطابق ہے اور عالمی موسمیاتی گورننس میں نئی قوت کا اضافہ کر رہا ہے۔مشترکہ مشاورت، تعمیر اور اشتراک، حکمرانی کا یہ نیا تصور حقیقی کثیرالجہتی پر عمل درآمد کی وکالت کرتا ہے۔ اس انیشی ایٹو کو اقوام متحدہ اور چین افریقہ تعاون فورم جیسے بین الاقوامی تنظیموں اور میکانزم کی اہم دستاویزات میں بھی شامل گیا ہے، جس سے عالمی حکمرانی کے نئے فارمولے سامنے آئے ہیں۔اپنی ترقی کے ساتھ چین دنیا میں نئے مواقع لایا ہے اور بنی نوع انسان کے جدید یت کی جانب راستے کے انتخاب کو وسعت دی گئی ہے۔ جیسا کہ سربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اورلک نے تبصرہ کیا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو مستقبل کا راستہ ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80357

توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور

Posted on

توشہ خانہ، 190ملین پاؤنڈ کیس، بشریٰ بی بی کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)احتساب عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانتیں منظور کر لیں۔احتساب عدالت اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جج محمد بشیر کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا۔جج نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 31 اکتوبر تک ضمانت منظور کی۔وکیلِ صفائی لطیف کھوسہ نے جج سے کہا کہ کافی عرصہ ہو گیا آپ کو دیکھا نہیں، جس پر ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ اب نارکوٹکس کی عدالت کا چارج مل گیا ہے۔لطیف کھوسہ نے عدالت میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔

 

چیئرمین PTI کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس، اسپیشل پراسیکیوٹر کی حاضری تک سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی حاضری تک وقفہ کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت کے دوران ان کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل سلمان صفدر نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ابھی بھی ہو رہی ہے، مجھے نہیں معلوم اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں ہیں یا نہیں۔جس پر معاون پراسیکیوٹر روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن عدالت میں موجود ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اسلام ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔اس پر وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو بلا لیں، 2 بجے سماعت رکھ لیتے ہیں، میں انتظار کر لوں گا، آج یا کل اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سے عدالت میں پیش ہونے کی گارنٹی لیں۔سماعت کے دوران جج مرید عباس نے کہا کہ میں نے صرف خاتون جج دھمکی کیس کی وجہ سے آج کے دیگر کیسز ملتوی کر دیے ہیں، کل دوبارہ خاتون جج دھمکی کیس رکھ لیا تو دیگر کیسز کے ساتھ زیادتی ہو گی۔اس پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے شہر میں آیا ہوں، میرے ساتھ زیادتی نہ کریں، انہوں نے بھی لاہور کبھی نہ کبھی آنا ہے، زیادتی جائز نہیں، اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کو کہیں کہ صرف اپنا چہرہ ہی دکھا جائیں۔وکیل سلمان صفدر کی استدعا پر عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80355

بغیر اجازت قرآن پاک چھاپنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

Posted on

بغیر اجازت قرآن پاک چھاپنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ملتوی

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ)لاہور ہائی کورٹ میں قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر قرآن پاک کے چھاپنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت نگراں وزیرِ اعظم اور نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ عدالت میں سوال کیا گیا کہ افسران بتائیں کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ اعلیٰ پیش ہوں گے یا پالیسی بیان دیں گے۔جس پر وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے کہا کہ اتنے سال سے آپ کچھ کر نہیں سکے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ مجھے ہدایت لینے کے لیے مہلت دی جائے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب ابھی وزیرِ اعظم سے ملنے اسلام آباد گئے ہیں۔جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس پر جواب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ صرف سڑکوں عمارتوں کے افتتاح کرتے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت مشترکہ کمیٹی بنا رہے ہیں۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے کہا کہ آپ صرف وقت ضائع کر رہے ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے جواب دینے کے لیے مہلت مانگ لی۔آئی جی پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے اور سیکیورٹی فورسز سے بات کی ہے، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے۔اس کے بعد عدالت نے اس کیس کی سماعت کو 4 بجے تک ملتوی کر دیا۔

 

نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ روانہ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ چینی صدر کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہو گئے۔وزیرِ اعظم 17 اور 18 اکتوبر کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کریں گے۔انوارالحق کاکڑ 10 برس میں ترقیاتی کامیابیوں کے ساتھ مستقبل کے اہداف اور کلیدی منصوبے پر پاکستان کے تعاون کا اعادہ کریں گے۔نگراں وزیرِ اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80348

غذائی ذرائع میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹ پاکستانیوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ: ٹرانسفارم پاکستان اتحاد

Posted on

غذائی ذرائع میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹ پاکستانیوں کی صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ: ٹرانسفارم پاکستان اتحاد

 

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ ) اکتوبر 16، 2023 – عالمی یوم خوراک کے موقع پر ٹرانسفارم پاکستان اتحاد نے غذائی ذرائع میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹی ایسڈز (iTFAs) کے انسانی صحت پر منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انکی روک تھام پر زور دیا۔ ٹرانسفارم پاکستان اتحاد میں پاکستان یوتھ چینج ایڈووکیٹس (PYCA)، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (CPDI)، قومی وزارت صحت، گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر (GHA)، اور ہارٹ فائل شامل ہیں۔

 

ٹرانس فیٹی ایسڈز، جو عام طور پر بناسپتی گھی، کھانا پکانے کے تیل، بیکری شارٹننگ، بیکری کے سامان، پراسیسڈ کھانوں، چاکلیٹ، آئس کریم، اور بسکٹ وغیرہ میں پائے جاتے ہیں، پاکستان میں صحت کے بڑھتے ہوئے بحران کی ایک اہم وجہ ہیں۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2021 میں ذیابیطس پر 2640 ملین ڈالر خرچ کیے گئے۔ عالمی اداررہ صحت کے مطابق، ٹرانس فیٹ اور قلبی اور دیگر غیر متعدی امراض کا براہراست تعلق ہے۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان ان سرفہرست ممالک میں شامل ہے جہاں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹ کی وجہ سے اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

 

“حالیہ سالوں میں کچھ خوش آئند پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ مثال کے طور پر، 2023 میں، پاکستان کوالٹی اینڈ اسٹینڈرڈز کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) نے بناسپتی گھی سمیت متعدد کھانے پینے کی اشیاء میں ٹرانس فیٹ کو 2 فیصد تک محدود کیا۔ تاہم، اب بھی خوراک کے بہت سے نمایا ذرائع ایسے ہیں جن میں ٹرانس فیٹ کی روک تھام کی اشد ضرورت ہے،” PYCA کے ترجمان افشار اقبال نے کہا۔

 

CPDI کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد نے کہا، “ہم سمجھتے ہیں کہ کھانوں کی اشیاء پر موثر لیبلنگ، اور مانیٹرنگ ہماری غذا میں ٹرانس فیٹ کو حدود کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔” ہارٹ فائل سے ڈاکٹر صبا امجد نے کہا، “تمام غذائی ذرائع میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹ کو کم کرنا دل کی بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور لاکھوں پاکستانیوں کی جان بچانے کے مترادف ہے۔”

 

ڈاکٹر خواجہ مسعود احمد، نیشنل کوآرڈینیٹر، نیوٹریشن اینڈ نیشنل فورٹیفیکیشن الائنس نے کہا، ” قومی وزارتِ صحت ٹرانس فیٹ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔ ہم PSQCAاور فوڈ اتھارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ ایسی جامع پالیسیاں تیار کی جا سکیں جو کھانے کی مصنوعات میں صنعتی طور پر تیار کردہ ٹرانس فیٹ کی روک تھام کو تقینی بنا سکیں۔”

 

گلوبل ہیلتھ ایڈووکیسی انکیوبیٹر کے کنٹری کوآرڈینیٹر منور حسین نے کہا، “ہم پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے ٹرانسفارم پاکستان اتحاد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔”

ٹرانسفارم پاکستان اتحاد کا پالیسی سازوں سے مطالبہ ہے کہ وہ ملک بھر میں تمام کھانے پینے کی اشیاء میں ہر 100 گرام کُل فیٹ میں ٹرانس فیٹ کو 2 فیصد تک محدود کریں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80344

امن سے ہی بزنس اورریاست کی ترقی ممکن ہے، گورنر حاجی غلام علی

Posted on

امن سے ہی بزنس اورریاست کی ترقی ممکن ہے، گورنر حاجی غلام علی

ذ ہن سازی عصرحاضر میں انتہائی ضروری، منفی سوچ و پروپیگنڈا ریاست اور ریاستی اداروں کیلئے زہر قاتل ہے، گورنر

گورنر سے اسلامیہ کالج منیجمنٹ سائنسز سے اکیڈیمیااور بزنس کمیونٹی کے مشترکہ وفد کی ملاقات، عالمی سطح پر شائع ہونیوالی کتاب پیس،لو اینڈ ہارمونی کا پشتو زبان میں ترجمہ پیش کیا
گورنر سے سابق نگران صوبائی وزیر حامد شاہ اور حیات آباد پشاور سے وفد کی بھی الگ الگ ملاقاتیں، مختلف امور پر تبادلہ خیال

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنرخیبرپختونخواحاجی غلام علی نے کہاہے کہ اس میں شک وشبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ ایک پرامن معاشرے اور پرامن ماحول سے ہی بزنس ریاست کی ترقی اور عوام کیمشکلات کا حل ممکن ہے،عصرحاضر میں نوجوانوں کو اس کیلئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلئے نوجوانوں کی ذہن سازی کی اشد ضرورت ہے۔ منفی سوچ اور منفی پروپیگنڈا ملک وقوم کیلئے بہتر نہیں ہیں۔ ہمارے معاشرے میں عزت واحترام جوکہ اسلامی اقدار کا بنیادی جزو ہے بدقسمتی سے پامال ہوتاجارہاہے جو ہم سب کیلئے بحیثیت قوم تشویش ناک ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلامیہ کالج منیجمنٹ سائنسز سے اکیڈیمیااور بزنس کمیونٹی کے مشترکہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں پشاور چیمبر سے خالد فاروق، عاطف شہزاد، فیاض علی شاہ اور اسلامیہ کالج منیجمنٹ سائنسز کے ڈاکٹر رضاء اللہ، ڈاکٹرامجدعلی اور ڈاکٹرشاہد جان کاکاخیل شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے گورنر کو عالمی سطح پر شائع ہونیوالی کتاب پیس،لو اینڈ ہارمونی کا پشتو زبان میں ترجمہ کی جانیوالی کتاب بھی پیش کیں۔ وفد کا کہناتھاکہ مذکورہ کتاب امن اور بزنس کی ترقی سے متعلق انتہائی مفید ہے۔ وفد نے کہا کہ صوبہ اور ملک میں صنعت و تجارت کی ترقی کے لئے دور حاضر کی جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی اہم ضروت ھے،

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اکیڈیمیا اور بزنس انڈسٹری کامضبوط ربط و تعلق استوار کرنا نہ صرف انتہائی ضروری ہیبلکہ موجودہ وقت کی ضرورت ھے، عالمی سطح پر بزنس میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے بزنس میں جدت لائی جارہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک اور بالخصوص صوبہ میں بھی اکیڈیمیا اور بزنس انڈسٹری کے مضبوط تعلق سے یہاں کے کاروباری طبقہ کو نئی ٹیکنالوجی سمیت کاروبار میں جدت لانے کیلئے موثر نظام لایا جائے اور اس ضمن میں یونیورسسٹیوں کواہم کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہماری انڈسٹری اور کاروباری طبقہ عالمی سطح پر بزنس کے چیلنجز پر پورا اترسکیں، انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا بشمول ضم اضلاع قدرتی وسائل اور قیمتی معدینات سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو صحیح طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اورصوبائی حکومت تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ تاجر برادری کو تمام تر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کے مسائل کے حل سے نہ صرف تاجر کمیونٹی کی ترقی ممکن ہو سکے گی بلکہ صوبہ بھی معاشی طور پر مستحکم اور ترقی یافتہ صوبہ بننے کے ساتھ صوبے میں بیروزگاری کا خاتمہ بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں گورنر سے سابق نگران صوبائی وزیر حامد شاہ، کراچی سے قاری عثمان کی سربرائی میں 5 رکنی وفد اور حیات آباد پشاور سے معین الدین اوریوسف نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔#

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80341

سعودی ویژن 2030؛ سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پاکستانیوں کو دی جائیں، معاون خصوصی وزیراعظم

Posted on

سعودی ویژن 2030؛ سالانہ 10 لاکھ ملازمتیں پاکستانیوں کو دی جائیں، معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی ویڑن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زور دیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران سعودی ویڑن2030 کے لیے سالانہ10لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کو شامل کرنے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے وڑن کی تکمیل کے لیے پاکستان سے کثیر تعداد میں افرادی قوت کو ملازمت فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ہنر مند، نیم ہنر مند اور غیر ہنر مند افرادی قوت کا یہ حجم سعودی عرب کو اپنی متنوع افرادی قوت کی ضروریات کو موثر طریقے سے پورا کریگی۔سعودی سفیر نے پاکستان کے افرادی قوت کے وسائل میں حصہ بڑھانے کے حوالے سے جواد سہراب ملک کی پیش کردہ تجاویز کی حمایت کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم کا کپاس کی کم قیمت پر خریداری کا نوٹس

اسلام آباد(سی ایم لنکس)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کپاس کے کسانوں کو سپورٹ کرنے کے لئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کاتمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تا کہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80328

 خیبر پختونخوا میں جعلی ادویات کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

Posted on

 خیبر پختونخوا میں جعلی ادویات کی شناخت کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے جعلی ادویات کی شناخت باآسانی ممکن ہوسکے گی۔جعلی ادویات کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے بری خبر آگئی، خیبرپخنونخوا میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جعلی ادویات فوعری طور پر چیک کی جاسکیں گی۔اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں انچارج ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری خیبر پختونخوا عمران اللہ خان نے اس جدید ٹیکنالوجی کی افادیت سے ناظرین کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے جو نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایک موبائل وین کے ذریعے آن اسپاٹ کر کسی بھی دوا کی جانچ پڑتال کی جاسکے گی اور فوری طور پر اس کی رپورٹ بھی جاری کردی جائے گی۔عمران اللہ خان نے بتایا کہ ہمیں جلد ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون سی دوا جعلی یا غیر معیاری ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو مطلع کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ملک بھر تمام ادویات کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے ہم دوا کے اندر موجود اجزاء کو چیک کریں گے، اور اہم بات یہ ہے کہ انجکشن کو اس کے وائل کے اندر ہی چیک کیا جاسکتا ہے۔

 

 

سی ٹی ڈی کے پی نے انتہائی مطلوب 128 اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی

پشاور(سی ایم لنکس)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرمان کی فہرست جاری کر دی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فہرست میں 128 مجرمان اور اشتہاری شامل ہیں، خطرناک اشتہاری ملزمان اہم مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔مطلوب ملزمان میں زیادہ تر کا تعلق لکی مروت اور بنوں سے ہے۔جاری کردہ فہرست میں ملزمان کی شناخت کے لیے تصاویر جاری کر دی دی گئیں جبکہ مجرمان کے سر کی قیمت 3 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔مطلوب ملزمان میں شانگلہ، سوات، صوابی اور ڈیرہ سے اہم سہولت کار بھی شامل ہیں۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80326

انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن کی طرف سے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمند کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں،الیکشن کمیشن

انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن کی طرف سے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمند کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں،الیکشن کمیشن

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)الیکشن کمیشن نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لئے کمیشن کی طرف سے 28 ستمبر سے 25 اکتوبر 2023 تک انتخابی فہرستوں کو غیر منجمند کرنے کے اقدام سے فائدہ اٹھائیں۔اتوار کو الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 اکتوبر 2023 تک تمام اہل افراد جن کے پاس شناختی کارڈ موجود ہو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں، اگر کوائف یا ایڈریس میں کوئی غلطی ہو وہ بھی درست کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ انتخابی فہرستوں کو ملک بھر میں 20 جولائی 2023 کو منجمد کر دہا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق قانون کے مطابق ووٹ کا اندراج ووٹر کا اکے شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا موجودہ پتہ پر کیا جاتا ہے۔ تیسرے ایڈریس پر کسی ووٹ کا اندراج نہیں ہو سکتا۔تاہم سرکاری ملازمین اگر کسی دوسرے ضلع یا صوبے میں تعینات ہیں تو اپنی پوسٹگ والی جگہ پر اپنا اور فیملی کا ووٹ درج کرا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کیذریعے سے عوام کو ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کے بارے میں مسلسل آگاہی فراہم کر رہا ہے جوکہ 25 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گا۔مزید الیکشن کمیشن نے تمام 8 لاکھ سے زائد افراد جن کو نادرا کی طرف سے شناختی کارڈ جاری کئے گئے ہیں انکا ڈیٹا یکم اکتوبر 2023 کو نادرا سے حاصل کر لیا تھا جس کی ڈیٹا انٹری جاری ہے اور یہ تمام اہل افراد آئندہ عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر یں گے۔اس کے علاوہ بھی 25 اکتوبر 2023 کیونکہ الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، اخراج ودرستگی کی تاریخ مقرر کی ہے۔لہذا ایسے تمام افراد جن کو 25 اکتوبر 2023 تک شناختی کارڈ جاری ہونگے ان کے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنایا جائے گا۔ پاکستان کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تعینات ہیں اور ووٹ اندراج میں تمام افراد کو مکمل سہولت دی جارہی ہے۔نیز ووٹ کا اندراج اور منتقلی فارم 21 پر ہوتی ھے جو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر موجود ہے اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے تمام اہل پاکستانیوں بشمول خواتین، نوجوان، افراد باہمی معذوری، اقلیتی برادری سے اپیل کی ھے کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں کیونکہ اب صرف 10 دن رہ گئے ہیں اور 25 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں تمام انتخابی فہرستوں کو منجمد کر دیا جائے گا جس کے بعد کسی بھی ووٹ کا نہ ہی اندراج ہو سکے گا اور نہ ووٹ کی منتقلی ہو سکے گی۔

 

سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ پیر کے دن سنایا جائے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف محفوظ فیصلہ  پیر کے دن  سنایا جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80324

اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 ہوگئی؛ 724 بچے بھی شامل

اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 ہوگئی؛ 724 بچے بھی شامل

تل ابیب(چترال ٹایمزرپورٹ)غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جب کہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، دوسری جانب حماس کے طوفان الاقصیٰ ا?پریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہوگئی اور 3400 زخمی ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے ایک ہفتے سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 724 بچوں سمیت 2329 شہادتوں اور 9 ہزار 700 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیل کی ہیلتھ منسٹری کا دعویٰ ہے کہ حماس کے حملے میں اس کے 1300 شہری ہلاکت اور 3400 زخمی ہوگئے۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری بمباری کے سبب تاحال غزہ سے تین لاکھ فلسطینی باشندے بے گھر ہوکر کیمپوں میں پناہ گزیں ہوچکے ہیں اور ان کی تعداد بڑھتی جاری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی افواج مشتعل ہوکر وحشیانہ اقدامات پر اتر آئی ہے اور اس نے ہفتے سے غزہ پر بمباری شروع کی ہوئی ہے جس میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، اسرائیلی افواج بلاتخصیص خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔

 

اسرائیل افواج نے بزدلانہ اور انسانیت سے عاری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے بجلی، پانی، خوراک، ادویات اور ایندھن کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جس کے سبب غزہ میں کسی بڑے انسانی المیے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے ہمارے یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی تک غزہ کی خوراک، ایندھن اور بجلی کی سپلائی لائن بحال نہیں ہوگی۔اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بجلی، پانی اور خوراک کی ترسیل بند کرنے کے عمل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے شہریوں کی بقا کو خطرہ ہے۔دنیا بھر کے ممالک نے اسرائیل کے غزہ کا محاصرہ کرنے اور بمباری کی شدید مذمت کی ہے اور فوری طور پر حماس اور اسرائیل سے جنگ بندی سمیت اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے اسرائیل اور حماس سے تحمل سے کام لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے غزہ میں کامیابی کے بعد یہ جنگ مغربی کنارے اور یروشلم تک جائے گی اور اپنی سرزمین سے قابضین کے خاتمے تک جاری رہے گی۔حماس کے ترجمان نے واضح کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ اور مغربی علاقوں میں بربریت کا سلسلہ جاری رکھا تو اسرائیلی مغویوں کو ایک ایک کر کے قتل کریں گے جن کی باقاعدہ فوٹیج بھی جاری کی جائے گی۔

 

امریکہ نے ایک اور بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا

نیویارک(سی ایم لنکس)امریکہ نے یو ایس ایس آئیزن ہووور ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کو بھی مشرقی بحیرہ روم میں بھیج دیا ہے۔امریکہ کے مرکزی کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم’ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ “وزیر دفاع لائڈ جے۔آسٹن نے ‘یو ایس ایس آئیزن ہووور’ کو رواں ہفتے کے آغاز میں علاقے میں بھیجے گئے یو ایس ایس گیرالڈ آر۔فورڈ ایئر کرافٹ کیریئر کے ساتھ شامل ہونے کے احکامات دیئے ہیں “۔لائڈ آسٹن نے جاری کردہ احکامات سے متعلق کہا ہے کہ ” میں نے یو ایس ایس آئیزن ہووور کو مشرقی بحیرہ روم کی طرف سفر شروع کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ آئزن ہوور رواں ہفتے کے آغاز میں علاقے میں پہنچنے والے یو ایس ایس گیرالڈ آر۔فورڈ میں شامل ہو جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
80332

اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں، گورنر حاجی غلام علی

اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں، گورنر حاجی غلام علی
ہمیں نجی یونیورسٹیوں سے سیکھنا ہوگا کہ کس طرح سرکاری یونیورسٹیوں کو خسارے سے نکالیں، گورنر
گورنر ہاوس پشاور میں آل پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے زیر اہتمام ایجوکیشن سمٹ کی تقریب، نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد و دیگر کی شرکت

 

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ اعلی سرکاری تعلیمی ادارے مالی خسارے کا شکار ہیں.تمام یونیورسٹیوں پر واضح کیا ہے کہ تحقیقیق کو کمرشلائز کرنے سمیت اپنے وسائل پیدا کرنے سے بجٹ خسارے سے خود کو باہر نکالیں،پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کا تعلیمی و مالی نظام بہت بہتر ہے ہمیں دیکھنا ہو گا کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیاں کیسے اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے تعلیمی و مالی نظم و ضبط برقرار رکھے ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنر ہاوس پشاور میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ انٹر پرینرئل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ، چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،چئیرمین پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز ایسوسی ایشن ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان، وائس چانسلرز و دیگر شریک تھے، تقریب میں گورنر نے بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ میں ہمیشہ ہر جگہ دل کی بات کرتا ہوں اور زندگی کے ہر مرحلے پر کامیابی کے پیچھے سچائی ہے صاف اور سچی بات کہتا ہوں. انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو اللہ تعالی نے یہ صلاحیت دی ہے کہ وہ دن بدن کامیاب ہوتے جارہے ہیں، معیاری تعلیم میں بھی نہ صرف پرائیویٹ سیکٹر بہت آگے ہیں بلکہ منافع میں بھی ہیں. لیکن پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم دینے میں پرایویٹ سیکٹر کو بھی رول ادا کرنا ہوگا ہر ادارہ مفلس اور غریب بچوں کی کچھ تعداد رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نےتعلیم پر کافی رقم خرچ کرتی ھے لیکن خاطرخواہ نتائج نظر نہیں آرہے. اس پر توجوں دینی کی ضرورت ھے پرائیویٹ سکول کا استاد کم تنخواہ لیتا ہے اور اچھا نتیجہ دیتا ہے سرکاری سکول کے اساتذہ تنخواہ زیادہ لیتے ہیں لیکن وہ رزلٹ نہیں ملتے ھے ہمارے استازا میں کمی نہیں لکین کم صرف خلوص اور محنت کی ھے ، ہمیں سوچنا ہوگا کہ تعلیمی ادارے صرف ڈگریاں بانٹ رہی ہے، پی ایچ ڈی والا پولیس کانسٹیبل کی نوکری کے لیے درخواست دیتا ہے. تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو بیٹھکر سوچنا چاہئے کہ ہم نے کس طرح نوجوان نسل کو تیار کرنا ہیں تعلیم سے ہی ملک اور قوم ترقی کر سکتی ھے .تقریب سے نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر قاسم جان، ڈاکٹر نجیب اللہ و دیگر مقررین نے بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کیلئے پرائیویٹ و پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے چئیرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے اپنے خطاب میں علم کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھنے اورتعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تقریبات کیلئے اپنی دستیابی یقینی بنانے پر گورنر حاجی غلام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

chitraltimes governor visit Swat and university 2

چاہتاہوں بزنس کمیونٹی بھی متحد ہوں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر طریقے سے کردار ادا کرسکیں، گورنر

تاجربرادری نے مسائل کے حل کیلئے گورنرکی بے لوث کاوشوں کو سراہا

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی گذشتہ روز دورہ سوات کے دوران ایوان صنعت وتجارت پہنچے جہاں پرتاجربرادری کی جانب سے گورنر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان بھی گورنر کے ہمراہ تھے جبکہ سابق صدروبانی سوات چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری احمدخان،سابق نائب صدر نور محمد، سابق نائب صدر علی محمد،موجودہ سینئر نائب صدر بخت کرم، نائب صدر ذاکر ایگزیکٹیو اراکین سمیت تاجربرادری کے دیگر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔تاجربرادری نے مسائل کے حل کیلئے گورنرکی بے لوث کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنر نے کہاکہ تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہے۔اپنی تاجربرادری کے تعاون سے مختلف عہدوں پر فائز رہا۔ ملک بھر کی تاجربرادری کی بلا امتیاز خدمت کی اور آج گورنر کی حیثیت سے بھی تاجربرادری کے مسائل کے حل کیلئے آئینی کردار ادا کررہاہوں۔ میری ترجیح ایمانداری، خلوص نیت ہے۔ چاہتاہوں کہ بزنس کمیونٹی بھی متحد ہوں تاکہ ملک کی ترقی وخوشحالی میں بہتر طریقے سے کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے کہاکہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے دورہ پشاور کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بھی آگاہ کیاجس پر وزاعظم نے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

chitraltimes governor visit Swat and university 1

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80312

غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی

غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کی پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن میں 17 دن باقی رہ گئے ہیں۔حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔حکومت نے غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی تارکین کو رضا کارانہ طور پر ملک چھو ڑ نے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کر رکھی ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں تقریباً 30 ہزار کے لگ بھگ افغان موجود ہیں،حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلا ء کیلئے پہلے ہی آپریشنز تیز کر دیئے ہیں۔

 

 

تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے، آفاق احمد

کراچی(سی ایم لنکس)مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔کراچی میں سٹی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔آفاق احمد نے کہا کہ شہری علاقوں کے مسائل پر سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی، سندھ اربن لائرز فورم لوگوں کو سرپرائز دے گا، سندھ میں وکلا کو پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں سب قومیں ساتھ بیٹھ سکیں۔انہوں نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف جاری ا?پریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مستقل موبائل اور گاڑیاں چھینی جارہی ہیں لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہورہی، تارکین وطن کو نکالنے سے شہر میں جرائم کم ہونگے۔

 

 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور(چترال ٹایمزرپورٹ)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بعض میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ ڑالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں سردہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیا۔لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79فیصد رہا جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے لاہورفضائی آلودگی میں پہلے نمبرپرآگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح179ریکارڈ کی گئی، اسی طرح ڈی ایچ اے فیز8 میں 190فیصد،ایچی سن کالج کے اطراف172جبکہ جوہرٹاون میں بھی فضائی آلودگی کی شرح172ریکارڈکی گئی۔

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80300

لاہور ہائیکورٹ: زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج

Posted on

لاہور ہائیکورٹ: زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج

لاہور(چترال ٹایمز رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے زہر پینے کی اجازت مانگنے والے شہری کی درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست عوامی مفاد کی آڑ میں مشہوری حاصل کرنے کا ذریعہ لگ رہی ہے۔جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 284 کے تحت اگر کوئی شخص زہر کا استعمال کرے یا انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالے تو اسے چھ ماہ تک قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 336 اے کے تحت انسانی زندگی کو خطرے میں ڈالنا جرم ہے، عدالت ایسے کسی کام کی اجازت نہیں دے سکتی جو خطرناک بھی ہو اور قانون کے خلاف بھی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے تحت کوئی فرد اپنی زندگی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بذات خود کینسر کا مریض نہیں ہے، بھارت سمیت بہت سے ممالک میں انتہائی بیماری اور تکلیف کے مریضوں کو اپنی جان ختم کرنے کے حوالے سے عدالتی تحفظ حاصل ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست میرٹ پر نہ ہونے کے باعث خارج کی جاتی ہے، ہائیکورٹ ایسا کوئی بھی فیصلہ دے کر اپنے اختیار سے تجاوز کرے گی۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے مزنگ کے رہائشی سرور تاج نامی شہری نے زہر پینے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ تجربہ سب کے سامنے کرنا چاہتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی شہرت نہیں چاہیے، میرا اللہ پر یقین ہے مجھے کچھ نہیں ہوگا، لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے یہ تجربہ کرنا چاہتا ہوں، عدالت اجازت دے۔یاد رہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر عدالت نے فیصلہ 12 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

 

 

بابوسر ٹاپ میں وقفے وقفے سے برفباری

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بابوسر ٹاپ اور نانگا پربت سیمت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔پولیس کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر روڈ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موسم صاف ہونے کے بعد ٹریفک کھول دیا جائے گا۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80298

الیکشن کمیشن نےملکی وغیرملکی میڈیا ومبصرین کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

الیکشن کمیشن نےملکی وغیرملکی میڈیا ومبصرین کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں ملکی و غیر ملکی میڈیا و مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کے لیے 31 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین اپنی ویزا درخواست وقت پر دیں، ویزا کی مدت سے زیادہ پاکستان میں قیام نہیں کر سکتے۔ پاکستان کی خودمختاری، افراد کی آزادی، بنیادی حقوق، آئین و قانون، الیکشن کمیشن اور الیکشن آفیشلز کا احترام کریں گے۔ضابطہ اخلاق کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین یقینی بنائیں گے کہ ان کا مشاہدہ اور رپورٹنگ غیر جانبدار، بامقصد اور درست ہو۔ الیکشن کمیشن اور ریاستی اتھارٹیز کی ہدایات پر عمل کریں گے، اپنے تحفظ کے لیے حکومت اور سکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے دی گئی ایڈوائزری پر عمل کریں گے۔ ملک کی ثقافت کا احترام کریں گے۔ الیکشن عمل کے دوران غیر جانبدار رہیں گے، کسی سیاسی جماعت اور امیدوار کے لیے تعصب اور ترجیحات کا اظہار نہیں کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں کسی عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔

 

بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین اپنی سکیورٹی کی غرض سے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے مشاہدہ اور رپورٹنگ کے لیے علاقہ منتخب کریں گے۔ الیکشن عمل میں مداخلت کے بغیر الیکشن کے انتظامات اور انعقاد کے ہر پہلو کا مشاہدہ اور رپورٹنگ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر اندورنی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین مفاد کے ٹکراو سے اجتناب کے لیے کسی فرد یا تنظیم سے ذاتی یا پیشہ ور تعلق نہیں رکھیں گے۔ الیکشن عمل میں ملوث کسی سیاسی جماعت، ادارہ یا فرد سے تحفہ یا فائدہ نہیں لیں گے۔ کسی سیاسی جماعت کا نشان یا رنگ نہیں پہنیں گے۔ مبصرین و میڈیا کو الیکشن عمل پر اپنے مشاہدات اور نتیجے کے بارے میں ذاتی بیان نہیں دیں گے۔بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کسی ایسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے جس سے سیاسی جماعت یا امیدوار کے حق یا خلاف جانے کا تاثر ملے۔ ان کا مواد ایسی عکاسی نہ کرے جس سے ملک کی امن اور سکیورٹی، کسی فرد یا گروہ کے خلاف نفرت یا تشدد کا خطرہ ہو۔ کوئی ایسا پہلو شامل نہیں کریں گے جو کسی سیاسی امیدوار، صنف، مذہب، فرقہ، برادری پر ذاتی حملہ تصور ہو۔ کوئی ایسی چیز نشر نہیں کی جائے گی جس کا سیاسی جماعت یا امیدوار کے حوالیسے عوامی رائے پر اثر ہو۔ضابطہ اخلاق کے مطابق پولنگ سے پہلے اور بعد میں پول، پولنگ اسٹیشن اور حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔ صرف الیکشن کمیشن یا ریٹرننگ افسر کا جاری کردہ آفیشل نتیجہ نشر کیا جائیگا۔

 

مبصرین اپنی تجاویز، رپورٹس، نتائج الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کا اجازت نامہ واپس لیا جا سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بین الاقوامی میڈیا میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو بھی شامل کیا ہے۔قومی میڈیا میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز شامل ہیں۔ الیکشن مہم کے دوران قومی میڈیا پاکستان کے نظریات، خودمختاری، سکیورٹی، عدلیہ اور دیگر قومی اداروں کی آزادی اور سالمیت کے خلاف تعصب پر مبنی رائے کی عکاسی نہیں کرے گا۔ ایسے بیانات یا الزامات جن سے قومی اتحاد، امن و امان کی صورت حال کا خطرہ ہو کو نشر نہیں کیا جائے گا۔کوئی ایسا مواد شامل نہیں ہو گا جو کسی امیداوار، سیاسی جماعت پر صنف، مذہب، برادری کی بنیاد پر ذاتی حملہ ہو، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی۔ ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار پر الزام پر دونوں اطراف سے بیان اور تصدیق کی جائے گی۔ پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ سیاسی جماعتوں اور امیداروں کو دی گئی کوریج مانیٹر کرے گا۔پیمرا، پی ٹی اے، پی آئی ڈی،

 

وزارت اطلاعات کا سائیبر ڈیجیٹل ونگ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گا۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے میڈیا نمائندوں اور ہاؤسز کو تحفظ فراہم کریں گے۔ قومی خزانے سے کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی مہم نہیں چلائی جائے گی۔ ووٹرز کی آگہی کے پروگرام چلائے جائیں گے۔ الیکشن کے دن سے 48 گھنٹے قبل الیکشن میڈیا مہم ختم کر دی جائے گی۔الیکشن عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ انٹرنس ایگزٹ پولز، پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں سروے سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ووٹر متاثر ہو۔ صرف تسلیم شدہ میڈیا نمائندگان ایک دفعہ کیمرے کے ساتھ پولنگ عمل کی ویڈیو بنانے کیلیے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوں گے۔ خفیہ بیلٹ کی ویڈیو نہیں بنائی جائے گی۔ میڈیا نمائندگان گنتی کا بغیر کیمرا کے مشاہدہ کریں گے۔میڈیا نمائندگان الیکشن سے قبل، دوران یا بعد میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک نتیجہ نشر نہیں کیا جائے گا۔

 

نتائج نشر کرتے وقت بتایا جائے گا کہ یہ غیر سرکاری، نامکمل نتائج ہیں، جنہیں آر او کی جانب سے اعلان تک حتمی نہ سمجھا جائے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صحافی یا میڈیا ادارے کی ایکریڈیشن ختم کی جا سکتی ہے۔قومی مبصرین ملک کی خودمختاری اور افراد کے بنیادی حقوق کا احترام کریں گے۔ ملک کی ثقافت اور روایات کا احترام کیا جائے گا۔ قانون کا احترام کریں گے اور الیکشن کمیشن کی اتھارٹی کا احترام کریں گے۔ الیکشن عمل کے دوران غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے۔ کسی سیاسی جماعت، امیدوار، یا مقامی اتھارٹی کے لیے تعصب یا ترجیحات کا اظہار نہیں کریں گے۔مبصرین کسی سرگرمی میں نہ حصہ لیں گے نہ ہی منعقد کریں گے، جس سے کسی امیدوار اور جماعت،کی حمایت یا مخالفت کا تاثر جائے۔ مبصرین کو انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالے بغیر سوال کرنے یا وضاحت لینے گا حق ہوگا۔ قومی مبصرین یقینی بنائیں گے کہ ان کا مشاہدہ درست اور غیر جانبدر ہے۔ مبصرین اپنے مشاہدہ یا نتیجہ کے حوالے سے ذاتی رائے میڈیا کو نہیں دیں گے۔ مبصرین اپنے نتائج اور سفارشات الیکشن کمیشن کو دیں گے۔ خلاف ورزی پر ایکریڈیشن منسوخ کی جا سکتی ہے۔

 

media images

الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور(سی ایم لنکس) الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

 

 

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
80292