تجار یونین بونی اپر چترال کا ملاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس کے نفاذکے خلاف بھرپورآوازاُٹھانے اور 14 مئی کےشٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ
تجار یونین بونی اپر چترال کا ملاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس کے نفاذکے خلاف بھرپورآوازاُٹھانے اور 14 مئی کےشٹر ڈاون ہڑتال میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ
اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) تجار یونین بازار بونی اپر چترال کا آج ایک اہم اجلاس زیر صدارت رحیم خان بونی میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے اراکین، تاجر حضرات،وکلا برادری کے نمائیندے،علاقے کے سیاسی نمائندہ گان و معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ایجینڈے کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ممکنہ ٹیکس کے نفاذ پر بازار یونین اپنی موقف پیش کی۔تجار یونین کا اس اجلاس کے ذریعے 14 مئی کےشٹر ڈاون ہڑتال میں سیاسی وا عوامی حلقوں سے حمایت حاصل کرنا مقصودتھا۔
میٹنگ میں موجود گل مراد خان ایڈوکیٹ صدر بار نے ٹیکس کے بارے تفصیلی اگاہی دی ۔دیگر مقررین میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سراج علی خان ایڈوکیٹ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ،اے۔این ۔پی کے سینئر ترین رہنما شاہ وزیر لال، ممتاز سیاسی وا سماجی شخصیت سابق چیرمین فیض الرحمٰن ،پاکستان مسلم لیگ نواز کے جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک ،جمیل احمد لال ،سابق تحصیل ناظم شمس الرحمن لال، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کشافت یونس، سابق ضلعی خاتون کونسلر حصول بیگم ، تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ نواز جاوید خان لال، سابق صدر تجار یونین بونی محمد شفیع ،ریشن بازار کے نمائندگی کرتے ہوئے شہزاد احمد شہزاد، ظہیر الدین بابر و دیگر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے تجار یونین کے موقف کی تائید کی کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً اپر چترال بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ ہے یہاں کے عوام اس وقت کسی بھی طرح کے ٹیکس کا متحمل نہیں ہو سکتے۔ ساتھ علاقہ گز شتہ کئی سالوں سے مختلف قدرتی افات سے دوچار ہے خاص طور پر ہر سال کے سیلاب نے علاقہ کی بنیادی ڈھانچے اور معشیت کو تباہ و برباد کرکے رکھدی ہے۔
دوسرے تمام ضلعوں کے نسبت اپر چترال پاسماندہ ترین ضلع ہے ایسے میں لوگوں کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر ٹیکس نافذ کرنا نا انصافی کے مترادف ہے۔ عمائدیں اور معززین کا کہنا تھا کہ ہم تجار یونین کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔اس میٹنگ میں ڈرائیور یونین کے نمائیندے بھی موجود تھے۔
صدر تجار یونین صدرتی خطاب میں سیاسی عمائدین اور معززین کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی مختصر دعوت کو اہمیت دیتے ہوئے وہ میٹنگ میں تشریف لا کر قیمتی مشو روں سے نواز دیے اور تجار یونین کے موقف کی تائید کی جو کہ نہ صرف تاجر یونین کا بلکہ عوامی نوعیت کا مسلہ ہے۔ رحیم خان نے کہا کہ تجار یونین بازار بونی قرب و جوار کے تاجر برادری کے ساتھ بھی قریبی رابطے میں ہے اور حالات کے مطابق ان کو اعتماد میں لے رہا ہے ۔