Chitral Times

Jun 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس کے نفاذ کے خلاف چترال اپر اور لوئیر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال،  حکومت پہلے ہماری بنیادی ضروریات پوری کرے۔ بصورت دیگرٹیکس لگانے کا کوئی جواز نہیں۔ تجاربرادری

شیئر کریں:

ملاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس کے نفاذ کے خلاف چترال اپر اور لوئیر میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال،  حکومت پہلے ہماری بنیادی ضروریات پوری کرے۔ بصورت دیگرٹیکس لگانے کا کوئی جواز نہیں۔ تجاربرادری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ملاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس کے نفاذ کے خلاف تجار یونین اپر اور لوئر چترال کی طرف سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کے نتیجے میں تمام دکانین اور کاروباری مراکز بند رہے،

تجاریونیں چترال لوئر اور تجار یونین اپر چترال نے ملاکنڈ ایکشن کمیٹی کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے مبینہ ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی ہے ۔

شٹر ڈاون میں چترال بازار کی ہوٹل مالکان بھی شریک رہے ۔ اور ہوٹل بند رکھے جس کی وجہ سے کالاش فیسٹول دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح رل گئے ۔ ناشتہ اور کھانے کے حصول میں سیاحوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کالاش فیسٹول کے موقع پر شٹر ڈاون سے سیاحت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز خصوصا سیاحت کو نقصان پہنچا ہے ۔ کالاش کیلنڈر فیسٹول چلم جوشٹ کے موقع پر شٹر ڈاون ہڑتال کی سیاحت سے وابستہ افراد نے شدید مذمت کی ہے۔ اور اسے چترال کے سیاحت سے وابستہ کاروباری لوگوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ملا کنڈ ڈویژن ٹریڈ یونین کی کال پر اپر چترال میں مکمل شٹر ڈاون۔ بونی سیمت اپر چترال کے دیگر تمام علاقوں کےبازار ممکنہ ٹیکس کے خلاف مکمل بند رہے ۔
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن کی کال پر ممکنہ ٹیکس کے خلاف اپر اور لوئیرچترال میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی، چترال شہر کے تمام دکانین بند رہیں، اور ساتھ ریسٹورنٹ بھی بند ہونے کے باعث کالاش فیسٹول کے لئے آئے ہوئے سیاحوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، صدر تجار یونین چترال لوئیر بشیر احمد نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جب بھی ضرورت پڑی ، شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے، اور جب تک چترال کے عوام کو بنیادی ضروریات مہیا نہیں کیئے جاتے ہم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آواز اُٹھاتے رہیں گے۔ شٹرڈاون ہڑتال ، دروش، ایون، گرم چشمہ ودیگر علاقوں میں بھی شٹرڈان ہڑتال رہی۔

 

اسی طرح اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی بازار سیمت مختلف علاقوں میں چھوٹے بڑے تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہے تجارت کی پیشے سے منسلک مختلف نوعیت کے تمام کاروباری حضرات دن بھر شٹر ڈاون ہڑتال کی۔
بونی بازار کے علاوه ریشن بازار ،کوراغ بازار ،جنالکوچ بازار،موڑکھو بازار, مستوج بازار اور یارخون کے تاجروں کے علاوه گلی کوچوں کے دوکانات،خواتین مارکیٹ، یہاں تک گاوں کے اندر کے دوکانات بھی شٹر ڈاون کی کال پر بند رہے۔ بونی میں بازار صدر رحیم خان کی قیادت میں کابینہ کے ارکان ،تاجر برادری اور عوامی نمائیندے احتجاجی بینرز اویزان کرتے ہوئے بازار میں ریلی نکالی اور ٹیکس نا منظور کے نعرے لگاتے ہوئے ریلی بازار کے مختلف حصوں تک گیے۔ ریلی کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے چوک بونی میں صدر بازار بونی رحیم خان ،انفارمیشن سکرٹری تجار یونین ظہیر الدین بابر،نائب صدر افسر علیم ،سابق صدر بازار محمد شفیع نائب صدر عبدالجبار اور سماجی شخصیت جاوید خان نے ممکنہ ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً چترال اپر تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے یہاں روڈ، ہسپتال ،بجلی،پینے کا صاف پانی اور معیاری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے میں یا تو حکومت ناکام رہی ہے یا اس علاقے کو اہمیت نہیں دیے رہی ہے۔یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے ۔نہ کوئی کارخانے ہیں اور نہ کوئی بڑے منصوبے جس سے روزگار کے مواقع میسر ہو۔

 

مقررین نے کہا کہ ہم قانوں کے بالادستی کو تسلیم کرنے والے لوگ ہیں لیکن اس وقت کسی بھی طرح کے بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔دوسری طرف چترال عرصہ سے تسلسل کے ساتھ زلزلے اور سیلابوں کی زد میں ہے بنیادی ڈھانچے اور معشیت تباہی کے دہانے پر ہیں ہم حکومت وقت سے خصوصی پیکیج کے متقاضی ہیں ایسے میں ہم کس طرح کے ٹیکس ادا کرنے کے قابل ہونگے ۔مقررین نے ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن کی جد و جہد پر کابینہ ملاکنڈ ٹرید یونین اور تمام اضلاع کے صدور اور کابینہ کو خراج تحسین پیش کی کہ ٹریڈ یونین متحد ہوکر ملاکنڈ ڈویژن کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء الله کامیابی مقدر ہوگی ۔مقررین نے منتخب ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبے پر اسمبلی میں موثر آوا بلند کرے ۔ یاد رہے تاریخ میں پہلی بار تاجر برادری نے اپر چترال میں منظم ہوکر ارباب اقتدار کو پیغام دی ہےکہ اجتماعی نوعیت کے مسلے ہر تاجر برادری اپر چترال متحد اور منظم ہیں آج کے ہڑتال کی خاص بات بازار سے گاوں تک کے تمام نوعیت کے کاروبار یکسان اور دن بھر بند رہےاس میں خواتین مارکیٹ اور دوکانات بھی شامل تھے۔صدر تجار یونین بازار اپر چترال اور کابینہ اس مثالی اتحاد پر تاجروں کو مبارک باد دیکر انہیں خراج تحسین پیش کی کہ وہ اپنے حق کی آواز بلند کرنے کے لیے یونین کی آواز پر لبئیک کہتے ہوئے دنیا کو پیغام دی کہ ہم متحد ہیں اور متحد رہینگے۔ صدر بونی نے مسافروں اور دوسرے حضرات سے مغذرت کی کہ آج کے ہڑتال کی وجہ سے وہ تکلیف اور پریشانی سے دوچار ہوئے۔

chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 5 mastuj chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 2 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 3 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 4 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 5 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 2 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 3 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 4 chitraltimes shatterdown strikes chitral lower and upper 1 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88809