بونی ، انتقال پر ملال، محمد یونس لال انتقال کرگئے
بونی (نمائندہ چترال ٹائمز)خیبر پختونخوا میں زبان وادب کی ترویج کے لئے کوشان ادارہ مادر ٹانگ انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ریسرچ(ایم آئی ای آر) کے ڈائرکٹرفرید احمد رضا کے والد محمد یونس طویل علالت کے بعدگرشتہ رات انتقال کرگئے جسے جمعرات کے روز آبائی قبرستان بونی میں سپرد خا ک کردیا گیا۔ ان کی عمر 78برس تھی ۔ وہ جماعت اسلامی کے رہنما اور بونی کے معروف سماجی شخصیت محمد دبورخان کے چھوٹے بھائی تھے۔