Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں دو روزہ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس کا انعقاد

شیئر کریں:

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں دو روزہ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس کا انعقاد

 

اپرچترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ MUN کلب کے زیر اہتمام “ماڈل یونائیٹڈ نیشنز ” کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس کا مقصد طلبہ وطالبات کے سامنے اقوام متحدہ اور ملکی سیاسی نظام کا ریپلکا پیش کرکے انھیں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی نظام سے متعارف کروانا تاکہ طلبہ وطالبات قومی اور بین الاقوامی سیاسی ڈھانچے سے واقفیت کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی مسائل کا ادراک اور ان مسائل کا حل تلاش کرسکیں اور طلبہ وطالبات میں آفاقی سوچ کی صلاحیت بیدار ہو سکیں ۔ اس مقصد کےحصول کی خاطر “مون کلب” آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے زیر انتظام ایک دلچسپ کانفرنس 14اور 15 دسمبر کو منعقد کی گئی ہے ۔ جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سی۔ایس۔ڈبلیو ، یونیسف اور یونیسکو کے علاوہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا ریپلکا باقاعدہ فنکشنل طریقے سے پیش کی جائے گی ۔ اس کانفرنس میں آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ سے 30 مندوبین اور آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے 75 مندوبین شرکت کر رہی ہیں ۔

 

اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج بروز ہفتہ 14 دسمبر 2024 کو آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم اور قومی ترانے سے ہوا ۔ اس کے بعد سلطانہ برہان الدین پرنسپل آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ نے کانفرنس کے اغراض ومقاصد پر تفصیلی گفتگو کی اور بارویں جماعت کی طالبہ درسمین نے مون کانفرنس کے تحت ہونے والی اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کا اجمالی جائزہ پیش کیا اور آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول سین لشٹ میوزیکل کلب کے طلبہ نے موسیقی کی خوبصورت دھنوں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کیے ۔ اس کے بعد اسمبلی کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوا اور اور کل سہ پہر تک جاری رہے گا ۔ جس میں مندوبین مختلف بین الاقوامی مسائل کو زیرِ بحث لا کر ان کے حل کے لیے تجاویز جنرل اسمبلی کو پیش کریں گے ۔

 

 

chitraltimes akhss kuragh united nations model confrence 4 chitraltimes akhss kuragh united nations model confrence 3 chitraltimes akhss kuragh united nations model confrence 2

 

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
96713