Chitral Times

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں “تمباکو نوشی سے اجتناب” کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں “تمباکو نوشی سے اجتناب” کا عالمی دن کے حوالے سے تقریب

چترال (چترال ٹائمزرپورٹ ) 31 مئی دنیا بھر میں تمباکو نوشی سے اجتناب کا عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ اسی سلسلے میں ایک اہم تقریب آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کے آڈیٹوریم ہال میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں کوراغ اور چرون کے عمائدین اور مذہبی حلقوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی جو کہ کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں اس تقریب کی صدارت پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے کی ۔ تقریب میں تمباکو نوشی اور نسوار خوری کے نقصانات اور تباہ کاریوں سے متعلق طالبات اپنی تحقیقی اور تخلیقی کاوشوں سے محفل کی رونق میں رنگ بھر دیئے ۔

 

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطانہ برہان الدین نے معاشرے میں نسوار خوری اور تمباکو نوشی کی بڑھتی ہوئی رجحانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور علاقے کے عمائدین اور مذہبی حلقوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان مضر صحت اور تباہ کن عناصر کی بیخ کنی اور انسداد کے لئے کمیونٹی اور مذہبی حلقوں کو مثبت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے ماحولیاتی آلودگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سوسائٹی کے لوگوں کو خود کھڑا ہونا ضروری ہے ورنہ باہر کے مفاد پرست عناصر ہمارے اس صحت بخش قدرتی ماحول کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیں گے ۔
تقریب کے آخر میں کمیونٹی کو صحت مند ماحول کے حوالے آگاہی دینے پر علاقے کے عمائدین نے پرنسپل سلطانہ برہان الدین اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

chitraltimes smoking international day cigrete3 chitraltimes smoking international day cigrete2 chitraltimes smoking international day cigrete

 

رفیق علی قتل کیس ۔
تحریر ؛ شہزاد الحسن
چترال اپنی آمن اور پُرسکون ماحول کی وجہ سے پورے دنیا میں اہمیت کا حامل تھا ۔خاص کر کہ اپر چترال انتہائی پُرامن اور پُرسکون علاقہ تھا ۔دوسرے جگون کے باسی بھی چترال کی پرامن ماحول کے لیے دل میں ارمان رکھتے تھے۔کچھ مہینے پہلے طلب علم رفیق علی آف ریشن راغیں کی موت نے پورے علاقے میں خوف اور دشمنی کو اُجاگر کردیا۔رفیق علی انتہائی طبع دار اور قابل طالب علم تھا جو سکاس یونیورسٹی پشاور میں انجنیرنگ کی ڈگری حاصل کررہا تھا۔
رفیق علی کچھ مہینے پہلے اپنے گھر سے رات کے کھانے کے بعد زندہ سلامت باہر نکلا تھا اور صبح سویرے رفیق علی کی لاش کڑوم شغور بمقام ریشن برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش کے بعد قتل نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ابھی جیل میں موجود ہے۔
یہاں سوال یہ بنتا ہے کہ کیا کوئی ایک بندہ باآسانی سے ایک مظبوط نوجوان کو باآسانی موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے؟
کیا کوئی ایک بندہ رات کی تاریکی میں بیبان جگہ میں جا کر با آسانی کسی کو قتل کرسکتا ہے؟
ظاہر سی بات ہے کہ رفیق علی کے قاتل نے اکیلے خود قتل نہیں کیا بلکہ کوئی اور گروہ بھی قاتل کے ساتھ شامل ہیں اور قاتل کے شانہ با شانہ اس کی مدد کی اس قتل میں برابر کے شریک ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ رافیق علی کا تعلق ماژے قوم سے تھا جبکہ قاقل کا بٹیکے قوم سے یہ دو الگ قوم ہیں اور نا ان کا کوئی زمیں کی دشمنی ہے اور نا کسی قومی اعتبار سے کوئی جھگڑا تھا۔
میرے خیال سے یہاں کوئی اور تیسرا فریق موجود ہے کہ جس نے قاتل کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا اور خود کو پیچھے دھکیل دیا اور اس طرح سے ایک تیر سے دو شکار کیے ۔
ہم ایک جمہوری ملک میں رہ رہے ہیں لیکن افسوس یہاں جنگل کا قانون چل رہا ہے ۔
کیون پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے؟
کیوں سیاسی دباؤ ڈالی جارہی ہے ؟
کیوں اس تیسرے فریق کو سامنے نہیں لایا جارہا ہے؟
اگر پولیس اس طرح خاموش تماشائی بنی رہی گی تو چاروں طرف سے خون بہہ سکتے ہیں یہ دشمنی خاندانی دشمنی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔
میں ایک بار پھر اپر چترال کے پولیس سے گزارش کرتا ہوں کہ مہربانی کر کہ اس تیسرے فریق کو سامنے لایے جس کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا اور اصل مجرموں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
89585

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں منعقدہ اسپورٹس گالا اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ احتتام پذیر

Posted on

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں منعقدہ اسپورٹس گالا اپنی تمام تر رعنائیوں اور رنگینیوں کے ساتھ احتتام پذیر

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں اسپورٹس گالا 25 سے 29 اکتوبر کے درمیان منعقد کی گئی۔اس سال سپورٹس گالا کے مقابلوں میں کرکٹ،فٹ بال، والی بال، ٹیبل ٹینس، بٹمنٹن کے علاوہ روایتی کھیلوں میں شپیر کیڑی، پائدریک اور پیٹو وغیرہ شامل تھے۔اس ایونٹ میں سکول ہذا کے علاوہ مختلف 4سکولوں کے طالبات نے شرکت کی۔ جن میں FCPS بونی، پامیر پبلک سکول بونی، AKS موردیر اور GGHS بونی شامل ہیں۔

 

تقریب کا باقاعدہ آغاز 25 اکتوبر کو پرنسپل سلطانہ برہان الدین کی سربراہی میں اساتذہ کرام اور ہاؤس سسٹم کے کیپٹز نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں طالبات نے مختلف ہاؤس کیپٹز کی زیر سرکردگی مارچ پاس کے بعد مشغل روشن کیا۔ اس کے بعد طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ثقافتی شو کے ذریعے تقریب کی خوبصورتی میں رنگ بھرے۔

 

افتتاحی تقریب کے بعد کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے۔ ان مقابلوں میں فٹبال کے میچز میں سیکنڈری لیول پر پامیر سکول بونی،ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 وائٹ ہائیر سیکنڈری کوراغ، کرکٹ مقابلوں میں سیکنڈری لیول پر FCPS بونی، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری کوراغ، والی بال مقابلے میں سیکنڈری لیول میں گریڈ 9 ہائیر سیکنڈری کوراغ، ہایئر سیکنڈری لیول میں گریڈ 12وائٹ ہائیر سیکنڈری کوراغ، بٹمنٹن سنگل مقابلوں میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو ہائیر سیکنڈری کوراغ، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری کوراغ، بٹمنٹن ڈبل میں پامیر پبلک سکول بونی، سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو ہائیر سیکنڈری کوراغ، ٹیبل ٹینس سنگل میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 10 ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ، ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 11 ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ اور ٹیبل ٹینس ڈبل مقابلے میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو فاتح قرار پائے جبکہ ثقافتی کھیل شپیر کیڑی میں سیکنڈری لیول پر 9بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو اور پیٹو گیم میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 9 بلو اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 یلو کامیاب قرار پائے۔ اسی طرح 100 میٹر ریس میں سیکنڈری لیول پر گریڈ 8 اور ہائیر سیکنڈری لیول پر گریڈ 12 وائٹ نے جیت اپنے نام کیے۔ اسی طرح گزشتہ دن یہ رنگارنگ تقریب اپنی رنگینیوں اور رعنائیوں کے ساتھ احتتام پذیر ہوئے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے پوری چترال کے تعلیمی اداروں میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔جسے چترال کا آکسفورڈ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔یہاں طالبات کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر شعبوں یعنی سیاست،ثقافت اور کھیل کود کے علاوہ دیگر تفریحی مشاغل میں بھی مہارت کے معیاری مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ مختلف موقعوں پر متنوع پروگرامات کے ذریعے طالبات کو ہم نصابی مشاغل میں اپنی تخلیقی،تعمیری اور تفریحی صلاحیتوں کو منوانے کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کی جاتی ہے۔ کھیل کود کے حوالے سے سپورٹس گالا ایک اہم ایونٹ ہے جو ہر سال اکتوبر کے مہینے منعقد کی جاتی ہے۔

chitraltimes akhss kuragh sports gala 2

chitraltimes akhss kuragh sports gala 3 chitraltimes akhss kuragh sports gala 5 chitraltimes akhss kuragh sports gala 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81112