
آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی طالبہ انارہ تانیہ حسین کا اعزاز
چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ کی ہونہار طالبہ انارہ تانیہ حسین دختر گل حسین ساکن پرکوسپ پری مڑی مستوج نے آغاخان یونیورسٹی ایگزامینشین بورڈ کی طرف سے حالیہ جاری نتائج کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون (نویںجماعت) میں 550نمبروںمیں 511نمبرلیکر ضلع بھر میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. انھوں نے بیالوجی کی مضمون میں ملک بھرکے طلباو طالبات میںسو فیصد رزلٹ لینے میں بھی کامیاب رہی ہے . انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی ، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے .