ژوپو یارخون پل ناقص تعمیر کے باعث دریا برد، ویلی کے عوام مشکلات کا شکار ، متعلقہ حکام سے دادرسی کی اپیل
چترال( نمائندہ چترال ٹائمز )بروغل سے تعلق رکھنے والانوجوان سماجی کارکن نجیب اللہ تاجگ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چنددن پہلے ژوپویارخون پل کی بحالی کے سلسلے میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکار موقع پرپہنچ کرپل کی مستقل بحالی پرغورکررہے تھے مگر نامعلوم وجوہات کی بناپر تاحال پل کام شروع نہ ہوسکا۔ نتیجتاً یہ پل تاحال بند ہے اورلوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ژوپوپل ناقص منصوبہ بندی اورغیرمعیاری تعمیرکی وجہ سے عوام کے لئے دردسربن گیاہے۔سالانہ دریائے میں پانی کابہاو زیادہ ہونے کے باعث یہ پل بارباربندہوکرعوامی مشکلات میں مزید اضافہ کررہاہے۔بالائی یارخون کے باسیوں نے صوبائی حکومت اورمتعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ شوڑکوچ سے آگے دربندکے مقام پرنیاآرسی سی پل تعمیرکیاجائے اور گازین نالہ میں سیلابی ریلاسے متاثرہ کوبھی جدیدطریقے سے بنایاجائے ۔جہاں نہ صرف جغرافیائی لحاظ سے موزوں ہوگا بلکہ بروغل سمیت دیگر بالائی یارخون کے لوگوں کی آمدروفت کے لئے مستقل بنیادوں پرمناسب اورفائدہ مندہو گا۔دربندکے مقام پرپل کی تعمیرسے عوام کو ہر سال درپیش مشکلات سے نجات ملے۔

