The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 11 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

 گرم چشمہ کے خوبصورت گاوں یورجوغ میں زمین سرکنے کا عمل جاری، مکین انتہائی پریشانی سے دوچار، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے وجوہات جاننے کیلئے علاقے میں ایکسپرٹ ٹیم بھیجنے کا مطالبہ

Chitral Times

یورجوغ، گرم چشمہ(نمائندہ چترال ٹائمز ) قدرتی آفت یا انسانی غفلت ؟ ، چترال کے خوبصورت گاؤں یورجوغ کو کبھی قدرتی حسن، سرسبز وادیوں، میٹھے چشموں اور پھلدار درختوں کی جنت سمجھا جاتا تھا۔ مگر آج یہی علاقہ ایک سنگین خطرے سے دوچار ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پہاڑوں میں تسلسل سے زمین سرکنے کا عمل جاری ہے۔ گھروں میں دراڑیں، راستوں میں شگاف، اور خوف کی کیفیت ہر دل پر سایہ فگن ہے۔ لوگ بے بسی کے عالم میں نہ صرف اپنے گھروں بلکہ اپنی زمینوں، خوابوں اور ماضی سے بھی محرومی کے خدشے میں مبتلا ہیں۔

علاقے کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال اور متعلقہ اداروں سے گزارش کی ہیں کہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ماہرین ارضیات یا متعلقہ ایکسپرٹ ٹیم کو یورجوغ بھیجا جائے تاکہ وہ اس قدرتی تبدیلی کی اصل وجوہات جانچ سکیں اور حفاظتی اقدامات تجویز کریں۔یہ معاملہ صرف ایک گاؤں کا نہیں، بلکہ انسانوں کی جان، مال اور مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔

chitraltimes yorjogh garam chashma land erosion 2 chitraltimes yorjogh garam chashma land erosion 3 chitraltimes yorjogh garam chashma land erosion 1