The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 14 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کوشٹ تا لون روڈ پر پانچ سال سے کام بند، ایکشن کمیٹی کا 19 جون سے احتجاجی دھرنے کا اعلان

Chitral Times

کوشٹ تا لون روڈ پر پانچ سال سے کام بند، ایکشن کمیٹی کا 19 جون سے احتجاجی دھرنے کا اعلان

کوشٹ تا لون روڈ پر پانچ سال سے کام بند، ایکشن کمیٹی کا 19 جون سے احتجاجی دھرنے کا اعلان

کوشٹ تا لون روڈ پر پانچ سال سے کام بند، ایکشن کمیٹی کا 19 جون سے احتجاجی دھرنے کا اعلان

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کوشٹ تا لون روڈ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں کوشٹ پل تا لون روڈ پر گزشتہ پانچ سال سے بند تعمیراتی کام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر فوری طور پر دوبارہ کام شروع کیا جائے، بصورت دیگر 19 جون سے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

اجلاس سابق چیئرمین یونین کونسل کوشٹ رحمت اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں علاقے کے عمائدین اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ کوشٹ پل تا لون روڈ کے کلومیٹر نمبر 4 اور 5 پر بند کام فوری بحال کیا جائے۔

شرکاء نے کہا کہ مذکورہ سڑک 2021 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی گئی تھی اور منصوبے پر نصف فنڈ بھی خرچ ہو چکا ہے، تاہم گزشتہ پانچ برسوں سے کام مکمل طور پر رکا ہوا ہے، جس سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ عوام متعدد بار ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور سیاسی نمائندوں سے رابطہ کر چکے ہیں، مگر مسئلے کے حل کے لیے تاحال کوئی مؤثر پیش رفت نہیں ہوئی۔

قرارداد میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ سڑک کی توسیع کے لیے حاصل کی گئی زمینوں کے مالکان کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

کوشٹ تا لون روڈ ایکشن کمیٹی نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا گیا تو 19 جون سے سڑک پر احتجاجی جلسہ اور دھرنا شروع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں اور حکام پر عائد ہوگی۔

قرارداد کی نقول ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ایکسین مواصلات و تعمیرات اپر چترال اور ایس ایچ او موڑکہو کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

chitraltimes kosht to lone road meeting