The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 6 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کی معروف خاتون قانون دان ایچ خونزہ ایڈوکیٹ انتقال کر گئیں ، آبائی قبرستان سین میں سپرد خاک

Chitral Times

چترال کی معروف خاتون قانون دان ایچ خونزہ ایڈوکیٹ انتقال کر گئیں ، آبائی قبرستان سین میں سپرد خاک

چترال کی معروف خاتون قانون دان ایچ خونزہ ایڈوکیٹ انتقال کر گئیں ، آبائی قبرستان سین میں سپرد خاک

چترال کی معروف خاتون قانون دان ایچ خونزہ ایڈوکیٹ انتقال کر گئیں ، سینکڑوں آشکبارآنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان سین چترال لوئر میں سپرد خاک

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کی معروف خاتون قانون دان ایچ خونزہ ایڈوکیٹ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ وہ چترال شہر میں بطور واحد خاتون وکیل خدمات انجام دے رہی تھیں اور قانونی شعبے میں اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ خدمات کے باعث ایک منفرد مقام رکھتی تھیں۔

ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کر دیا، تاہم پشاور روانگی کے دوران چارسدہ انٹرچینج کے قریب وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

ایچ خونزہ ایڈوکیٹ نے مختصر عرصے میں وکالت کے شعبے میں اپنی شناخت قائم کی اور بالخصوص خواتین سائلین کو قانونی معاونت فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی وفات سے چترال کی قانونی برادری اور خواتین سائلین ایک مخلص اور باصلاحیت قانون دان سے محروم ہو گئی ہیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سین، چترال میں ادا کی گئی، جس میں وکلاء، سماجی شخصیات، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کر دیا گیا۔

 خونزہ ایڈووکیٹ ایک باصلاحیت اور باوقار قانون دان تھیں جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی انصاف کے فروغ، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور معاشرے کے کمزور طبقات کی معاونت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ قانونی شعبے میں ان کی گراں قدر خدمات اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی انتھک کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وہ ضلعی کمیٹی برائے وقارِ نسواں (District Committee on the Status of Women) کی رکن رہ چکی تھیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں آئندہ مدت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ خواتین کے حقوق کے فروغ، قانونی آگاہی اور انصاف تک رسائی کے لیے ان کا کردار نہایت اہم اور قابلِ ستائش تھا۔ محکمہ سماجی بہبود و با اختیار خواتین لوئر چترال، ان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کی ہے۔

ان کے انتقال پر چترال بار ایسوسی ایشن، وکلاء برادری اور مختلف سماجی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ان کے سوگواراں میں معراج احمد خان مغل ایڈوکیٹ بھائی ، لیکچرر احتشام الدین ،  پروفیسر مظہر اللّٰہ ،   اشفاق احمد لال،  ابوبکر ، محمد یحییٰ ، بابر احمد ۔ محمد ہارون ودیگرشامل ہیں ۔

chitraltimes khonza advocate obituary