صوبے کے تمام ونٹر زون اسکولز 19 اگست سے ایک ہفتے کیلئے کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات کے پیش نظر بند رہیں گے۔ نوٹفیکشن جاری
پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کی ہدایت پر صوبے کے تمام ونٹر زون اسکولز(پبلک اینڈ پرائیویٹ ) 19 اگست سے 25 اگست 2025 تک کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات کے پیش نظر بند رہیں گے۔ تعلیمی سرگرمیاں گھر پر یا آن لائن جاری رکھی جائیں گی۔اس حوالے سے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔یادرہے کہ ونٹر زون میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع شامل ہیں۔

