The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز جاری، ریلیز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ڈاکٹر محمد اسرار خان

Chitral Times

سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز جاری، ریلیز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ڈاکٹر محمد اسرار خان

سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز جاری، ریلیز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ڈاکٹر محمد اسرار خان

سرکاری گوداموں سے گندم کی ریلیز جاری، ریلیز سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ڈاکٹر محمد اسرار خان

سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری، صوبہ بھر میں 2 ہزار فعال سیل پوائنٹس کے ذریعے 6 لاکھ 39 ہزار 762 تھیلے فراہم، 9 فلور ملز کے خلاف کارروائی

۔

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے فلور ملز کو سرکاری گندم کی ریلیز جاری ہے، جس کے باعث گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں اورشہریوں کو سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ خوراک کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خیبرپختونخوا شہریوں کو 20 کلوگرام سرکاری آٹے کا تھیلا 2,520 روپے میں فراہم کر رہی ہے، جبکہ سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں فعال سیل پوائنٹس کے ذریعے باقاعدہ تقسیم کا عمل جاری ہے۔

محکمہ خوراک نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 12 سے 18 ستمبر 2026 کے دوران صوبہ بھر میں 2 ہزار فعال سرکاری آٹا سیل پوائنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 6 لاکھ 39 ہزار 762 آٹے کے تھیلے شہریوں کو فراہم کیے گئے۔ محکمہ خوراک کے مطابق پشاور ڈویژن میں 1 لاکھ 80 ہزار 283، مردان ڈویژن میں 68 ہزار 738، ملاکنڈ ڈویژن میں 1 لاکھ 29 ہزار 669، ہزارہ ڈویژن میں 1 لاکھ 18 ہزار 465، بنوں ڈویژن میں 60 ہزار 549، ڈی آئی خان ڈویژن میں 45 ہزار 645 جبکہ کوہاٹ ڈویژن میں 36 ہزار 413 آٹے کے تھیلے فراہم کیے گئے۔محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری آٹے کی فراہمی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ مقررہ پالیسی اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائی بھی جاری ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 9 فلور ملز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جن میں سے 4 فلور ملز کو سربمہر کر دیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد اسرار خان نے کہا کہ سرکاری گندم اور آٹے کی مقررہ نرخ پر فراہمی کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی پیداوار، فلور ملز، سیل پوائنٹس اور تقسیم کے عمل کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخ پر معیاری آٹا دستیاب ہو۔محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق سرکاری آٹے کی فروخت میں شفافیت، مقررہ کوٹے کے مطابق فراہمی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فلور ملز اور ڈیلرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔