The Voice of Chitral since 2004
Monday, 7 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال کے طلبہ و طالبات کی ایف سی وائس آف کے پی کے صوبائی مقابلوں میں شاندار کامیابی

Chitral Times

چترال کے طلبہ و طالبات کی ایف سی وائس آف کے پی کے صوبائی مقابلوں میں شاندار کامیابی

چترال کے طلبہ و طالبات کی ایف سی وائس آف کے پی کے صوبائی مقابلوں میں شاندار کامیابی

چترال کے طلبہ و طالبات کی ایف سی وائس آف کے پی کے صوبائی مقابلوں میں شاندار کامیابی

.

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کے ہونہار طلبہ و طالبات نے فرنٹیئر کور وائس آف کے پی (Voice of KP – Youth Talent Initiative 2026) کے صوبائی سطح کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعت خوانی اور ملی نغمہ کے مقابلوں میں پہلی اور دوسری پوزیشنیں حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کردیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین کے طالب علم محمد رفیع ولد رفیق احمد نے صوبائی سطح کے نعت خوانی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گریڈ 7 کے طالب علم محمد رفیع کو ٹرافی، شیلڈ، اعزازی سرٹیفکیٹ اور 5 لاکھ روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

اسی مقابلے میں الخدمت فاؤنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس دنین کی گریڈ 8 کی طالبہ فرحین ظفر دختر ظفر احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور انہیں 3 لاکھ روپے نقد انعام، شیلڈ اور اعزازی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

ملی نغمہ کے صوبائی مقابلے میں لوئر چترال کے آفاق احمد ولد راشد احمد، ساکن دنین نے میل کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں 5 لاکھ روپے نقد انعام، ٹرافی اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چترال کی شعبہ اردو کی طالبہ بینش رانی دختر محمد حاجی خان، جغور نے صوبائی سطح کے ملی نغمہ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ انہیں بھی 5 لاکھ روپے نقد انعام، شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ بینش رانی اس سے قبل ڈویژنل سطح کے نعت خوانی مقابلے میں بھی پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔

چترال کے طلبہ و طالبات کی صوبائی سطح پر یہ شاندار کامیابیاں نہ صرف ان کی صلاحیتوں اور محنت کا اعتراف ہیں بلکہ پورے ضلع کے لیے باعثِ فخر بھی ہیں۔ والدین، اساتذہ اور اہلِ چترال نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

chitraltimes fcnc provincial naat milli naghma competition 1