The Voice of Chitral since 2004
Monday, 10 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

چترال : امریکین شہری کا توشی شاشہ کمیونٹی گیم ریزرو میں ریکارڈ سائز مارخور کا شکار، شکار کیلئے پونے سات کروڑ روپے سے زیادہ کی آدائیگی کی گئی

Chitral Times

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال ٹاون سے تقریبا ۴کلومیٹر کے فاصلے پر واقع توشی,شاشہ کمیونٹی مینیجڈ گیم ریزرو کے شاشہ بلاک کے اندر وی سی سی سوخت حسن آباد ایریا میں امریکی شہری مسٹر تھامس گیریک اسٹیل نے ایک بڑے کشمیر مارخور کا شکار کیا، جس کے سینگوں کی لمبائی 55.5 انچ ریکارڈ کی گئی۔ ، اس شکا  کے لیے جاری کردہ اجازت نامے (permit) کی قیمت $243,000 امریکن ڈالر ادا کی گئی، جو عالمی سطح پر ریکارڈ سائز مارخور شکار کے لیے ایک اہم رقم سمجھی جاتی ہے۔جو پاکستانی 68326100روپے کے برابرہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق یہ کامیاب شکار اس بات کی تصدیق ہے کہ مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور وسائل کے پائیدار استعمال کے ماڈل سے جنگلی حیات کے تحفظ میں بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شکار کے دوران تمام قوانین اور کمیونٹی نگرانی کو مدنظر رکھا گیا تاکہ ماحولیاتی توازن متاثر نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق کمیونٹی مینجڈ گیم ریزروز مقامی معیشت، روزگار کے مواقع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مؤثر ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ ذمہ دارانہ شکار اور مقامی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں وائلڈ لائف کے تحفظ کو عالمی معیار پر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

chitraltimes us trophy hunter hunt a kashmir markhor in chitral with a 55 inch horn