اپرچترال : چرون سے تعلق رکھنے والا نوجوان تالاب میں ڈوب کر جان بحق، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چرون سے تعلق رکھنے والے ایف ایس سی کا طالب علم فہیم اللہ ولد عالی یار بیگ دریا کے کنارے بنے تالاب میں گرکرلاپتہ ہے، عینی شاہدین کے مطابق بمباغ کے سامنے مستوج روڈ سے متصل مذکورہ مقام پر کنواں زیر تعمیر ہے جس کے باعث پانی جمع ہوکر تالاب کی شکل اختیار کرگیا ہے، مذکورہ نوجوان آج سہ پہر وہاں سے گزرتے ہوئے اچانک تالاب میں ڈوب کر تاحال لاپتہ ہے، ریسکیو۱۱۲۲کی ٹیم موقع پر پہنچ کر لاش کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں اور اکسویٹر مشین کی مدد بھی لی جارہی ہے، فلحال یہ تعین نہ ہوسکا ہے کہ نوجوان حادثاتی طور پرپھسلن کے باعث گرا ہے یا کوئی اوروجہ سے ڈوب گیا ہے ، تاہم پولیس موقع پر موجود ہے اور تفتیشن کررہی ہے۔
اخری اطلاع کے مطابق لاش کو تالاب سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بونی ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

