The Voice of Chitral since 2004
Wednesday, 24 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

صدرپریس کلب اپرچترال کا ڈی جی ٹورزم اینڈ کلچر سے ملاقات، گرم چشمہ کے قدرتی گرم پانی کی صفائی اور ثقافتی تہوار نوروز کو سالانہ ثقافتی ایونٹس میں شامل کرنیکا مطالبہ

Chitral Times

۔

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی محمد علی مجاہد نے ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر شاہد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اپر چترال میں سیاحت کے فروغ، سیاحتی مقامات کی بہتری اور مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

محمد علی مجاہد نے گرم چشمہ کے قدرتی گرم پانی کے چشموں کی صفائی، سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات کی فراہمی اور ہٹس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل شاہد خان نے یقین دہانی کرائی کہ گرم چشمہ کو مزید پرکشش سیاحتی مقام بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ منصوبوں پر پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گرم چشمہ میں واقع تاریخی مزار اور اس مقام پر ہر سال منعقد ہونے والے روایتی و ثقافتی نوروز فیسٹیول کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محمد علی مجاہد نے تجویز پیش کی کہ اس تاریخی مزار سے وابستہ نوروز تہوار کو اسلامی کیلنڈر کے سالانہ ثقافتی ایونٹس میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جائے تاکہ اس کی مؤثر تشہیر، بہتر منصوبہ بندی اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ترویج ممکن ہو سکے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ محکمہ سیاحت و ثقافت اس حوالے سے ماضی میں بھی اہم اقدامات کر چکا ہے اور مستقبل میں بھی اس منفرد ثقافتی ورثے اور نوروز فیسٹیول کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ملاقات میں وادی لوٹکو میں سیاحت کے فروغ اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل شاہد خان نے کہا کہ چترال خصوصاً اپر چترال کے سیاحتی مقامات میں بے شمار مواقع موجود ہیں اور محکمہ سیاحت و ثقافت ان علاقوں کی ترقی، تشہیر اور سیاحتی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر اپر چترال پریس کلب اور مقامی صحافیوں کو درپیش مسائل اور وسائل کی کمی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ٹورازم اینڈ کلچر نے صحافی برادری کے ساتھ قریبی تعاون اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر اپر چترال پریس کلب محمد علی مجاہد نے چترال میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر جنرل شاہد خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے اپر چترال میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا، مقامی معیشت مستحکم ہوگی اور علاقے کے ثقافتی ورثے کو قومی سطح پر مزید پذیرائی حاصل ہوگی۔ ملاقات میں نوجوان کاروباری شخصیت اسد اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔