اپرچترال، انٹر اسکولز ٹورنامنٹ اختتام پذیر، فٹبال کے فائنل میں جی ایچ ایس کوشٹ جبکہ کرکٹ میں جی ایچ ایس ایس مستوج ٹیم فاتح رہی
اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام انٹر اسکولز ٹورنامنٹ 2025 (ڈسٹرکٹ اپر چترال چیمپئن شپ لیول) اپنی تمام تر رعنائیوں اور جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
فائنل ایونٹ کی اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم خان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محبوب الٰہی، اور صدر پریس کلب محمد علی مجاہد شامل تھے۔ اس موقع پر اے ایس ڈی او اسٹیبلشمنٹ ہارون الرشید، اے ڈی او اسپورٹس ذوالفقار علی شاہ یفتالی، پرنسپل سیف اللہ خان (جنرل سیکرٹری انٹر اسکولز ٹورنامنٹ اپر چترال)، پرنسپل احمد ولی درانی (سیکرٹری بونی زون)، پرنسپل حفیظ الدین (سیکرٹری تورکھو زون)، فنانس سیکرٹری اکرام الدین، ہیڈماسٹر فیاض علی، پرنسپل اسلام الدین سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ، طلباء اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ایونٹ کو چار چاند لگائے۔
مختلف کھیلوں میں ڈسٹرکٹ چیمپئن بننے والی ٹیموں کے نام درج ذیل ہیں:
فٹبال: گورنمنٹ ہائی اسکول کوشٹ (موڑکھو زون)
کرکٹ: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول مستوج (مستوج زون)
والی بال: نیو اکسفورڈ اسکول اینڈ کالج (بونی زون)
فٹ سال: گورنمنٹ ہائی اسکول کوشٹ (موڑکھو زون)
100 میٹر ریس: گورنمنٹ ہائی اسکول کوشٹ (موڑکھو زون)
800 میٹر ریس: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شاگرام (تورکھو زون)
ڈسکس تھرو: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شاگرام (تورکھو زون) — بلامقابلہ
جیولن تھرو: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شاگرام (تورکھو زون) — بلامقابلہ
رسہ کشی: آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول بونی (بونی زون)
بیڈمنٹن: آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول بونی (بونی زون)
ٹیبل ٹینس: ڈی ایس ایس شونو (موڑکھو زون)
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ چیمپئن ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اس طرح کھیلوں کا یہ پُررونق اور شاندار ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔


