The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 6 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی عدالت اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف کر دی گئی

Chitral Times

ضلعی عدالت اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف کر دی گئی

ضلعی عدالت اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف کر دی گئی

ضلعی عدالت اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف کر دی گئی

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلع عدالت اپر چترال میں مختلف مقدمات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضبط کی گئی منشیات کو عدالتی احکامات اور مقررہ قانونی ضوابط کے تحت تلف کر دیا گیا۔

تلفی کی کارروائی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران 58 ہزار 973 گرام خام چرس، 485 گرام چرس اور 4 کلو 880 گرام خام افیون کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق تلف کیا گیا۔

تلفی کے عمل کی نگرانی سینئر سول جج اپر چترال غلام حامد نے کی۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، محسن علی (انچارج مال خانہ)، فضل معبود (اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر)، شیر احمد شاہ (سکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال)، ارشاد الدین (اسٹور کیپر ڈسٹرکٹ مال خانہ اپر چترال) اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔

ضلعی عدلیہ اپر چترال کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی قانونی طریقہ کار کے تحت تلفی کا مقصد ممنوعہ اشیاء کے دوبارہ غیر قانونی استعمال کو روکنے، مالِ مقدمہ کے انتظام میں شفافیت برقرار رکھنے اور قانون کی مؤثر عمل داری یقینی بنانا ہے۔

ضلعی عدلیہ نے منشیات کے خاتمے، قانون کی پاسداری اور معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

chitraltimes upper chitral court distroyed drugs 3