The Voice of Chitral since 2004
Monday, 28 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تورکہو کے ہڑ تالی عوام کے درمیان مذاکرات کامیاب،

Chitral Times

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تورکہو کے ہڑ تالی عوام کے درمیان مذاکرات کامیاب،

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تورکہو کے ہڑ تالی عوام کے درمیان مذاکرات کامیاب،

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تورکہو کے ہڑ تالی عوام کے درمیان مذاکرات کامیاب،

۔

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تورکہو کے نمائندہ وفد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کے دوران عوامی وفد نے اپنے تحفظات اور مطالبات سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا، جس پر انتظامیہ کی جانب سے مختلف امور پر یقین دہانی کرائی گئی۔

وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال معظم خان بنگش اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج عدنان حیدر ملوکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اپر چترال، سب ڈویژنل پولیس آفیسر موڑکہو، تورکہو اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران نے عوامی وفد کے تحفظات اور مطالبات تفصیل سے سنے۔ انتظامیہ کی جانب سے وفد کو یقین دلایا گیا کہ تاحکمِ ثانی بونی میں موجود مشینری کو کسی دوسرے مقام پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید یقین دہانی کرائی گئی کہ منگل کے روز تورکہو کے عوام کی جانب سے ایک وفد ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کرے گا۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایگزیکٹو انجینئر، متعلقہ ٹھیکیدار اور دیگر تمام متعلقہ فریقین کی موجودگی میں سڑک کے کام کی موجودہ صورتحال، پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

فریقین نے اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے تورکہو روڈ سے متعلق عوامی تحفظات کو دور کرتے ہوئے مسئلے کا قابلِ عمل حل نکالا جائے گا۔

یادرہے کہ بونی بوزند روڈ پر کام میں مذید تاخیر کے باعث عوام تورکہو کی طرف سے سی اینڈ ڈبلیو آفس بونی کے سامنے گزشتہ دن سے علامتی بھوک ہڑتا لی کیمپ لگایا گیا تھا ، جہاں سڑک پر کام سردیوں سے پہلے مکمل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

chitraltimes torkhow delegation and upper chitral admin meeting on torkhow road 2