The Voice of Chitral since 2004
Tuesday, 22 September 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

یونیورسٹی آف چترال میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

Chitral Times

یونیورسٹی آف چترال میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف چترال میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

یونیورسٹی آف چترال میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

۔

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) یونیورسٹی آف چترال میں ’’پاکستان میں پائیدار اور لچکدار معاشروں کی تشکیل‘‘ کے عنوان سے تین روزہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے کی، جبکہ وائس چانسلر یو ای ٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان، معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، محققین اور ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔

افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے ملکی و غیر ملکی مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر روایتی ترقیاتی ماڈل اب کافی نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسی کمیونٹیز تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو ممکنہ بحرانوں اور قدرتی آفات کا پیشگی اندازہ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کے اثرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور بحال ہونے کی صلاحیت بھی رکھتی ہوں۔

کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یو ای ٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان نے یونیورسٹی آف چترال کی انتظامیہ کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور چترال جیسے حساس خطے میں ارلی وارننگ سسٹم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے موسمیاتی خطرات سے بروقت آگاہی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے یو ای ٹی مردان اور یونیورسٹی آف چترال کے درمیان تکنیکی و تحقیقی تعاون کے امکانات کا بھی ذکر کیا۔

معروف دانشور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرتے وقت پسماندہ اور قدرتی آفات سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کی ضروریات کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ آسٹریلیا سے آن لائن شریک ماہرِ تعلیم ڈاکٹر پیٹر چارلس ٹیلر نے پائیدار ترقی کے حصول میں تعلیمی اصلاحات کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی اور اس حوالے سے تعلیم و تحقیق کی اہمیت اجاگر کی۔

تین روز تک جاری رہنے والی اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے ماہرین، محققین اور دانشور اپنے تحقیقی مقالہ جات اور پریزنٹیشنز پیش کریں گے۔ کانفرنس کے نمایاں مقررین میں علی اکبر قاضی، ڈاکٹر بل اتوہ (آسٹریلیا)، محترمہ ریحانہ کوثر، ڈاکٹر شاہ فہد اور ڈاکٹر خالد خان شامل ہیں، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حفیظ اللہ اور محترمہ عظمیٰ شیر انجام دے رہی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حاضر اللہ نے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر گل محمد خان کو روایتی چترالی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

chitraltimes chitral university organises intl confrence 3

chitraltimes chitral university organises intl confrence 6 chitraltimes chitral university organises intl confrence 5

chitraltimes chitral university organises intl confrence 2