The Voice of Chitral since 2004
Monday, 24 August 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

محکمہ سیاحت میں فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ (ERU) قائم

Chitral Times

محکمہ سیاحت میں فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ (ERU) قائم

محکمہ سیاحت میں فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ (ERU) قائم

محکمہ سیاحت میں فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ (ERU) قائم
سنٹرل کنٹرول روم پشاور کے علاوہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز میں ریجنل کنٹرول رومز قائم، سیاح ایمرجنسی صورت میں 1422 نمبرپر رابطہ کرسکتے ہیں، سیکرٹری محکمہ سیاحت ڈاکٹر عبدالصمد

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھرخیبرپختونخوا نے صوبے میں موسمیاتی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر” فلڈایمرجنسی ریسپانس یونٹ” (ERU) قائم کردیا۔جس کا بنیادی مقصد سیاحتی مقامات اور بالائی علاقوں میں ممکنہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کے دوران فوری ریسکیو اور راحت و بہبود کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ سنٹرل کنٹرول روم پشاور کے علاوہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز میں ریجنل کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ سیاحوں اور مقامی افراد کو ایمرجنسی صورت میں 1422 نمبرپر رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تمام متعلقہ اضلاع میں فوکل پرسن بھی مقرر کیے گئے ہیں جو ہنگامی صورتحال میں رابطہ کاری کو یقینی بنائیں گے۔ اس سلسلے میں محکمے کے تمام متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور فوری ڈیوٹی پر طلب کر لیا ہے۔ سیاحتی مقامات پر سیاحتی پولیس اور ہیلپ لائن سروسز مکمل طور پر فعال ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق21 جولائی سے 25جولائی تک صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور تیز ہواؤں کی ایک نئی لہر متوقع ہے جس کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری سیاحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبد الصمدکا اس موقع پر کہناہے کہ حکومتی ہدایت پر تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ہماری ٹیمیں 24 گھنٹے متحرک ہیں اور سیاحوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں معلومات اور حکومتی امداد کیلئے متحرک ہیں۔ سیاحوں سے گزارش ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات میں دریاؤں اور برساتی نالوں کے قریب چہل قدمی اور ویڈیو و فوٹوگرافی سے گریز کریں جبکہ ایمرجنسی صورت میں 1422 پر کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخواکے اعلامیہ کے مطابق مرکزی کنٹرول روم کیلئے رابطہ نمبر03339317525،دیر اپر کیلئے 03009178604، ایبٹ آبادکیلئے03480424979،مانسہرہ کیلئے 03339441610، سوات کیلئے 03133317555اور چترال کیلئے 03429436630 نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔