اپرچترال: نوعمر طالب علم وجاہت اللہ کا پشاور میں اچانک انتقال، سینکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے مستوج میں سپرد خاک
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) مستوج خاص سے تعلق رکھنے والے نوعمر طالب علم وجاہت اللہ ولد عباس، سکنہ مستوج ہون، پشاور میں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق وجاہت اللہ فرنٹیئر کور پبلک اسکول مستوج میں دسویں جماعت کے طالب علم تھے اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں شرکت کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پشاور گئے ہوئے تھے، جہاں اچانک سینے میں درد اٹھنے کے بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
مرحوم کی میت آج مستوج پہنچائی گئی، جہاں انہیں آبائی قبرستان میں سینکڑوں آشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان، ڈی پی او اپر چترال حمید اللہ، ونگ کمانڈر مستوج لیفٹنٹ کرنل طاہر اسلم سمیت دیگر اعلیٰ حکام، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔طالب علم کے قبرپر آئی جی ایف سی فرنٹیئرکور، کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، ونگ کمانڈر مستوج اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کی طرف سے پھول رکھے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مرحوم کے جنازے کو کندھا دیا اور بعد ازاں اہلِ خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ وجاہت اللہ کی اچانک وفات سے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورا علاقہ سوگوار ہے۔اور ہر ایک آنکھ اشکبار ہے۔

File Photo: Wajahat
