تنظیم اساتذہ پاکستان لویر چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر سراج محمد (مرحوم ) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Prof. Siraj Muhammad (Late) File Photo
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تنظیم اساتذہ پاکستان لویر چترال کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل پروفیسر سراج محمد (مرحوم ) کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں مقررین نے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک مثالی استاذ، قابل ترین ایڈمنسٹریٹر اور انتہائی خوش اخلاق انسان کے طورپر پیش کرتے ہوئے ان سے متعلق خوشگوار یادوں اور واقعات کو تفصیل سے بیان کیا۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں گورنمنٹ کالج کے قائمقام پرنسپل پروفیسر ضیاء الحق، کامرس کالج کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین، تنظیم اساتذہ کے صدر سفیر اللہ، اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ڈائرکٹر فدا ء الرحمن، ڈپٹی ڈی ای او مقدس خان، تنظیم اساتذہ کے ضیاء الدین، مطیع الرحمن اور دوسرے شامل تھے۔
انہوں نے پروفیسر سراج محمد کی ناگہانی رحلت کو چترال کی تعلیمی حلقوں کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ تین دہائیوں پر محیط ان کی ٹیچنگ کیرئر دوسروں کے لئے قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہاکہ انگریزی ادب کے استاذ کے طور پر نام کمانے کے ساتھ انہوں نے قرآن فہمی پر بھی عبور تھا جوکہ ان کا امتیازی وصف تھا۔


