The Voice of Chitral since 2004
Friday, 1 May 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا

Posted on

کنگ سلمان ریلیف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بڑا امدادی قافلہ روانہ کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ چترال ٹائمز ) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک بڑے پیمانے پر ہنگامی امدادی قافلہ روانہ کر دیا ہے۔

اس موقع پر تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر، عزت مآب نوّاف بن سعید المالکی، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ جناب رانا ثناء اللہ خان ، کنگ سلمان ریلیف پاکستان کے ڈائریکٹر، جناب عبداللہ البقمی کے ہمراہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا کے نمائندے اور قومی و بین الاقوامی میڈیا کے اراکین نے شرکت کی۔

امدادی قافلے میں 10,000 شیلٹر این ایف آئی کٹس اور 10,000 فوڈ پیکجز شامل ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں شیلٹر،سولر پینل بمع ایل ای ڈی لائٹس، دو گرم کمبل، پلاسٹک چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کے کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔ ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے، جس میں آٹا، چینی، دالیں اور خوردنی تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

امدادی سامان کی تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ڈپارٹمنٹ اور کنگ سلمان ریلیف کے نفاذی شراکت دار حیات فاؤنڈیشن اور پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے کی جائے گی، تاکہ شفاف اور بروقت امداد سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں تک پہنچ سکے۔

یہ اقدام مملکتِ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ انسانی ہمدردی اور تعاون کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے۔ کنگ سلمان ریلیف نے گزشتہ برسوں میں پاکستان میں خوراک، صحت، شیلٹر، تعلیم اور آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں بے شمار منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

اس قافلے کی روانگی دونوں ممالک کی اس دیرینہ شراکت داری کا ایک اور سنگ میل ہے، جو خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرے گا۔

chitraltimes king salman krelief for flood hit area of buner swat 4 chitraltimes king salman krelief for flood hit area of buner swat 1

chitraltimes king salman krelief for flood hit area of buner swat 3

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
113187

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے اپر چترال کے 1500 غریب خاندانوں میں فوڈ پیکجزتقسیم

کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے اپر چترال کے 1500 غریب خاندانوں میں فوڈ پیکجزتقسیم

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ بونی میں کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق افراد میں فوڈ پیکج تقسیم کیئے گئے ۔
اپر چترال کے تین اہم مراکز میں مجموعی طور پر 1500 خاندانوں کو راشن مہیا کیا گیا:جس میں تورکھو شاگرام مرکز: 320 خاندان، تحصیل مستوج چونچ مرکز: 420 خاندان، گورنمنٹ ڈگری کالج بونی مرکز: 760 خاندان شامل ہیں۔

کنگ سلمان فاؤنڈیشن کی جانب سے یوسی چرون، یوسی کوشٹ، یوسی موڑکہو اور یوسی اویر وغیرہ کے مستحق خاندانوں کے لیے ریلیف فوڈ پیکج کی تقسیم کا عمل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج جنالی کوچ میں کامیابی سے مکمل ہوا۔ فوڈ پیکج کی تقسیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ/ریلیف اینڈ ایچ آر اپر چترال محمد انور کی نگرانی میں کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ ، پولیس، لیویز فورس نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئے۔ اس موقع پر کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ریلیف پیکج میں مستحق خاندانوں کے لیے 80 کلو آٹا، 5 کلو چینی، 5 کلو تیل اور 5 کلو دال شامل تھے۔ یہ اشیاء یوسی اویر، یوسی موڑکہو، یوسی چرون اور یوسی کوشٹ کے مستحق افراد میں تقسیم کی گئیں جس سے 760 کی تعداد میں ضرورت مند گھرانے مستفید ہوئے اور مجموعی طور پر 1500 مستحقین نے اس پیکچ سے استفادہ حاصل کیں۔

اس اقدام کو مقامی عوام نے بے حد سراہا اور ضلعی انتظامیہ سمیت کنگ سلمان فاؤنڈیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انتظامیہ کی منظم نگرانی اور سیکیورٹی اداروں کی شمولیت نے تقسیم کے عمل کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس ریلیف پیکج کے ذریعے نہ صرف مستحق خاندانوں کو سہارا ملا بلکہ چترال جیسے دور افتادہ اور نظر انداز کیے گئے علاقے میں انسانی ہمدردی کی ایک روشن مثال قائم کی گئی۔

کنگ سلمان فاونڈیشن کی طرف سے پیکجز کی تقسیم کا عمل پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر انتظام انجام پذیر ہوئے۔

chitraltimes king salman relief distributes upper chitral 1

chitraltimes king salman relief distributes upper chitral 1 chitraltimes king salman relief distributes upper chitral 4 chitraltimes king salman relief distributes upper chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
112728

کنگ سلمان ریلیف نے گلگت بلتستان کے تین اضلاع سمیت پاکستان میں 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کئیں 

کنگ سلمان ریلیف نے گلگت بلتستان کے تین اضلاع سمیت پاکستان میں 25,000 ونٹر ریلیف کٹس تقسیم کئیں

گلگت ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں 25000 ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل NDMA، PDMAs ، GBDMA ، مقامی حکومتوں اور حیات فاؤنڈیشن کی مدد سے مکمل کرلیا تاکہ مستحق افراد کو سخت سردى میں ریلیف میسر ہو۔
اس ونٹر پیکج کے تحت خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع ، بلوچستان کے چار اضلاع اور گلگت بلتستان کے تین اضلاع میں 25,000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ ونٹر پیکیج میں 2 عدد لحاف ، مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا ،بلوچستان اور گلگت بلتستان میں 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

chitraltimes king salman relief distribution GB and balochustan 1 chitraltimes king salman relief distribution GB and balochustan 4 chitraltimes king salman relief distribution GB and balochustan 2

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, گلگت بلتستانTagged
82736

کنگ سلمان ریلیف نے چترال سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا 

کنگ سلمان ریلیف نے چترال سمیت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 19000 ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا تاکہ سیلاب متاثرین کو سخت سردى میں ریلیف میسر ہو۔

اس ونٹر پیکج کے تحت خيبر پختونخواہ کے 5 اضلاع جن میں (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) میں 11000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ جبکہ بلوچستان کے 4 اضلاع جن میں (قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت) میں 8000 ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کئے گئے۔ ونٹر پیکیج میں 2 عدد رضائیاں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج NDMA، PDMAs ، RR&SD ، UN missions ، مقامی حکومتوں اور حیات فاؤنڈیشن کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کئے گئے۔جس سے مجموعی طور پر صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔chitraltimes king salman relief goods distributed in kp districts including chitral lower and upper chitraltimes king salman relief goods distributed in kp districts including chitral lower and upper chitraltimes king salman relief goods distributed in kp districts including chitral chitraltimes king salman relief goods distributed in kp districts chitraltimes king salman relief goods distributed in kp

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
82069

کنگ سلمان ریلیف نے چترال اپر اور لوئیرسمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا

کنگ سلمان ریلیف نے چترال اپر اور لوئیرسمیت ملک کے دیگر حصوں میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم شروع کر دی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔
رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے ہزاروں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 12 اضلاع جن میں (اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، اپر سوات، اور اپر کوہستان) صوبہ خيبر پختونخواہ۔ بلوچستان میں قلات، سوراب، قلعہ سیف اللہ، اور زیارت؛ نیز گلگت بلتستان میں استور، غذر اور گوپس یاسین میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کیا جا ربا ہے ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

کنگ سلمان ریلیف کے پیکیجز لوئیر چترال پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر دروش محمد علی نے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر مشکل وقت میں سعودی حکومت کی طرف سے ملک کے متاثرین کے ساتھ عموما اور چترال کے لئے خصوصی پیکجز کا اہتمام کیا ہے۔ جس کے لیے  علاقے کے عوام بھی ان کے مشکور ہیں ۔ انھوں نے مذید کہاکہ پیکجز کو میرٹ کی بنیاد پر مستحقین تک پہنچانے کے لئے چترال لوئر انتظامیہ ہر مکن کوشش کررہی ہے  اس دفعہ بھی صحیح حقداروں تک پہنچا یا جائیگا۔

chitraltimes king salman relief distribution in Chitral chitraltimes king salman relief distribution in Chitral 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
80920

کنگ سلمان ریلیف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا

کنگ سلمان ریلیف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم شروع کر دی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔

رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
جاری پریس ریلیز کے مطابق اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع (گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو، قمبر شھدا کوٹ) میں ونٹر ریلیف پکیج تقسیم کیا جا ربا ہے ونٹر پیکیج میں 50000 رضائیاں اور 25000 ونٹر کٹس بیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل بیں۔ کنگ سلمان سینٹر کا یہ ریلیف پیکیج این ڈی ایم اے، صوبائی حکومت کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جائے گا جس سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد مستفید ہونگے۔

chitraltimes King Salman Relief Centre starts distribution of Winter Relief project in Pakistan 4 chitraltimes King Salman Relief Centre starts distribution of Winter Relief project in Pakistan 2 chitraltimes King Salman Relief Centre starts distribution of Winter Relief project in Pakistan 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
68624