Chitral Times

عالمی بینک خیبرپختونخوامیں 245میگاواٹ کے2 توانائی منصوبے شروع کریگا۔ سیکریٹری توانائی

Posted on

عالمی بینک خیبرپختونخوامیں 245میگاواٹ کے2 توانائی منصوبے شروع کریگا۔ سیکریٹری توانائی

بجلی کی پیداوارسے صوبے کو سالانہ 13ارب آمدن کیساتھ روزگارکے نئے مواقع بھی میسرآئیں گے
سست روی ناقابل برداشت ہے،پراجیکٹ ڈائریکٹرزنئی ٹائم لائنزپرسختی سے عمل کریں،سیکرٹری توانائی نثاراحمدخان

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) عالمی بینک آئندہ سال ضلع سوات میں 245میگاواٹ کے 2پن بجلی منصوبے شروع کرے گاجن کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔توانائی کے ان منصوبوں سے ایک طرف صوبے میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی تودوسری طرف روزگارکے نئے مواقع میسر بھی آئیں گے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدخان کی زیرصدارت منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکے ساتھ منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری توانائی تاشفین حیدر، چیف ایگزیکٹو پیڈوانجینئرنعیم خان اورچیف انجینئرپیڈوشاہ حسین نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری توانائی کوبریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیاکہ عالمی بینک خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں آئندہ سال ضلع سوات میں پن بجلی کے 2منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغازکرے گاجن میں 157میگاواٹ مدین ہائیڈروپاورپراجیکٹ اور88میگاواٹ گبرال کالام ہائیڈروپاورپراجیکٹ شامل ہیں۔

 

اس سلسلے میں عالمی بینک اورصوبائی حکومت کے درمیان 450ملین ڈالرزمعاہدے پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔یہ منصوبے 2027تک مکمل کرلئے جائیں گے جن سے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔ منصوبوں کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی تقرری کاعمل مکمل ہوچکاہے جس نے منصوبے کے ورک پلان اورآئندہ کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے اورپلاننگ کے تحت منصوبوں پر رواں سال سے عملی کام کا آغاز کیاجائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی نثاراحمدخان نے عالمی بینک کی طرف سے توانائی کے شعبوں میں مالی معاونت کی فراہمی اورصوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ مذکورہ منصوبوں سے صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی جس سے صوبے کی معیشت کو استحکام ملے گا۔انہوں نے منصوبوں پر کام کرنے والے فیلڈسٹاف کی جانب سے منصوبوں کے تعمیراتی امورمیں سست روی پر برہمی کا اظہارکیا اورمنصوبے کی ٹائم لائنزپر نظرثانی کرتے ہوئے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ دی گئی نئی ٹائم لائنزپرتیزرفتاری سے عمل کریں۔انہوں نے خبردارکیاکہ کسی بھی سست روی یاکوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
67440

عالمی بینک خیبرپختونخوامیں 245میگاواٹ توانائی کے2 منصوبے شروع کریگا۔

بجلی کی پیداوارسے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے کی آمدن اورروزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے،سیکرٹری توانائی کواعلیٰ سطحی اجلاس میں بریفنگ


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) عالمی بینک آئندہ سال ضلع سوات میں 245میگاواٹ کے 2پن بجلی منصوبے شروع کرے گاجن کی تکمیل سے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔توانائی کے ان منصوبوں سے ایک طرف صوبے میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی تودوسری طرف روزگارکے نئے مواقع میسرآئیں گے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات سید امتیازحسین شاہ، عالمی بینک کے سینئرانرجی سپیشلسٹ محمدثاقب اورایڈوائزر ورلڈبینک مسعوداحمد، چیف ایگزیکٹوپیڈوانجینئرنعیم خان اورKHREپروگرام کے چیف انجینئرشاہ حسین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ عالمی بینک خیبرپختونخوامیں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے مالی تعاون فراہم کرنے کے سلسلے میں آئندہ سال ضلع سوات میں پن بجلی کے 2منصوبوں پر تعمیراتی کام کا آغازکرے گاجن میں 157میگاواٹ مدین ہائیڈروپاورپراجیکٹ اور88میگاواٹ گبرال کالام ہائیڈروپاورپراجیکٹ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی بینک اورصوبائی حکومت کے درمیان 450ملین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کئے جاچکے ہیں۔یہ منصوبے 2027تک مکمل کرلئے جائیں گے جن سے صوبے کو سالانہ 13ارب روپے سے زائد کی آمدن ہوگی۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ منصوبوں کے لئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی تقرری کاعمل مکمل ہوچکاہے جس نے منصوبے کے ورک پلان اورآئندہ کی حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے اورپلاننگ کے تحت منصوبوں پر آئندہ سال مئی یا جون سے عملی کام کا آغاز کیاجائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی سیدامتیازحسین شاہ نے عالمی بینک کی طرف سے توانائی کے شعبوں میں مالی معاونت کی فراہمی اورصوبے میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ مذکورہ منصوبوں سے صوبے میں بیرونی سرمایہ کاری آئے گی جس سے صوبے کی معیشت کو استحکام ملے گا۔اجلاس کے بعد ورلڈبینک کے مشن نے معاون خصوصی توانائی صاحبزادہ سعید احمد سے انکے دفترمیں ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انکا خیر مقدم کیا۔اس موقع پر معاون خصوصی توانائی نے عالمی بینک کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ صوبے میں توانائی منصوبوں کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنابھرپورکرداراداکرینگے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
56464

عالمی بینک کے وائس پریذیڈنٹ کا روڈ انفراسٹرکچر، دیہی و سیاحت کی ترقی میں تعاون پر اتفاق

عالمی بینک کے وائس پریذیڈنٹ کا صوبے کے روڈ انفراسٹرکچر،دیہی و سیاحت کی ترقی میں تعاون پر اتفاق

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خا ن نے ہفتہ کے روز جنوبی ایشیاءکے لئے عالمی بینک کے وائس پریذیڈنٹ ہارٹ وگ شیفر اور ان کی ٹیم کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک ایک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں عالمی بینک کی معاونت سے مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام چیف سیکرٹری ظفر علی شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی عامر ترین ، عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نجے بن حسین اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اس موقع پر صوبے میں روڈ انفراسٹرکچر، دیہی ترقی، زراعت ، سیاحت، پن بجلی اور دیگر سماجی شعبوں میں اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اپنی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام عالمی بینک کے تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک صوبے میں اہم نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا قابل اعتماد پارٹنر ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اگلے دو سالوں کے اندر صوبے میں عوامی مفاد کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور ان کی تکمیل کےلئے لائحہ عمل ترتیب دیا ہے، جس پر عملدرآمد سے صوبے کے عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی آئے گی۔

چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کو صوبے کی فوڈ سیکیورٹی کے لئے ناگزیر منصوبہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر قیمت پر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے انٹر نیشنل ڈونرز کے ساتھ اشتراک سمیت دیگر تمام دستیاب آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے لئے عالمی بینک کے وائس پریذیڈنٹ ہارٹ وگ شیفر نے روڈ انفراسٹرکچر، دیہی ترقی، پن بجلی اور دیگر سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صوبے میںعالمی بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر تیز رفتار عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی تعریف کی۔

انہوں نے بڑ ے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کو ملک کا پہلا صوبہ قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ محمود خان اور ان کی پوری ٹیم کو سراہااور کہا کہ مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر کامیاب اصلاحاتی عمل کے لئے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہےں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ عالمی بینک صوبے میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کا سلسلہ مزید بہتر انداز میں جاری رکھے گا۔

دریںاثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے نے کورونا سے متاثرہ ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر احسان الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیاں میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں ڈاکٹروں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات قابل ستائش ہیں اور صوبائی حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
51230