The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 28 June 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

08 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کا انعقاد

Posted on

08 جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے اجلاس کا انعقاد

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت 08 جنوری 2024سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس کمشنرآفس سیدو شریف میں منعقد ہوا جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع میں ہونے والی پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنر ز اور کوآرڈینیٹر پولیو ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے شرکت کی۔ کوآرڈینیٹرپولیونے 08 تا12جنوری 2024 تک جاری رہنے والی پولیو مہم کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں پولیومہم کے لیے لاجسٹک، ٹیموں کی تشکیل اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں تمام بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور اس عمل کی کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم نے کہا کہ پولیو وائرس کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے اور اس وائرس کے مکمل خاتمے میں پولیو ٹیموں اور والدین کا کردار انتہائی اہم ہے۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
83720

اپر چترال میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنرافتتاح

Posted on

اپر چترال میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا بدست ڈپٹی کمشنرافتتاح

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے بونی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ڈاکٹر ارشاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، ڈاکٹر ولی ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ افراد بھی موجود تھے۔اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت 27نومبر 2023 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، DSPہیڈکوارٹر اپر چترال، ای،پی،ائی کوآرڈینیٹر اپر چترال اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو انے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنے ممکنہ وسائل استعمال کرنے اور پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کو سہولیات کی فراہمی سمیت پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ضلع اپر چترال میں قومی انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگا اور یکم دسمبر 2023 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران ضلع کی 15یونین کونسلز میں 5سال تک کی عمر کے کل 27148 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کے لئے کل 247ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے محکمہ صحت کو ضلع بھر کے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی Immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر کے تمام بچوں کی Immunizationاور فنگر مارکنگ کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پولیو مہم کی نگرانی اور immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ مہم کے دوران اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ اپ کے بچے معزور ہونے سے بچ سکیں۔

chitraltimes national NID anti polio campagin DC irfanuddin

chitraltimes national NID anti polio campagin 2 1 chitraltimes national NID anti polio campagin 3 chitraltimes national NID anti polio campagin 4 chitraltimes national NID anti polio campagin 6 chitraltimes national NID anti polio campagin 7

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
82095

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا۔ بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جاری انسداد پولیو مہم کا 98 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے جو کہ جوش آئند اور پولیو فری پاکستان کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ یہاں اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں صوبے کے 19 اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں آج ضلع پشاور اور خیبر میں کیچ اپ مہم جاری ہے اس دوران ان بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جو مہم کے گزشتہ دنوں میں کسی وجہ سے رہ گئے تھے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ اور پولیو کے خاتمے کے سنجیدہ اقدامات کی بدولت ہر انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے کے ہر بچے تک پہنچا جا رہا ہے اور اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔ صوبے میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے مرحلے میں 14 ہزار پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہی ہیں۔ ان پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 22 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں 43 لاکھ 76 ہزار 28 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا اور اب تک 42 لاکھ 86 ہزار 480 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 97 اعشاریہ 95 فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ اس وقت دو اضلاع پشاور اور خیبر میں کیچ اپ مہم جاری ہے۔ بیرسٹر سیف نے یہ ہدف حاصل کرنے پر محکمہ صحت کے حکام، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹر، پولیو ورکرز اور سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس کے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پورے ملک پولیو فری ہو جائے گا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57887

پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام، ذیلی قومی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ)ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔بچوں کے صوبائی حفاظی ٹیکوں کے پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا نام دیا گیا ہے، یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، 5 اضلاع کی افغان مہاجر کیمپس والی 8 یوسیز میں پولیو مہم خصوصی طور پر چلے گی جبکہ 4 اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، کے پی کے 6 جنوبی اضلاع میں پولیو مہم 17 تا 21 جنوری چلے گی، دوسرے مرحلیمیں 64 اضلاع میں پولیو مہم 24 تا 28 جنوری چلائی جائیگی۔ذرائع ای پی آئی کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 3روزہ ہوگی، 2 دن کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ برس ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جو بلوچستان میں سامنے آیا، اس کے برعکس سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔گزشتہ برس کرونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہمات متاثر ضرور ہوئیں تاہم اس کے بعد انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے بعد سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔پہلی لہر کے بعد روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے دور دراز علاقوں میں روٹین ایمونائزیشن پرتوجہ دی گئی جبکہ انسداد پولیو ٹیکے کی دوسری ڈوز سے بچوں کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57441